2025-07-26@14:31:25 GMT
تلاش کی گنتی: 223
«جوہری مواد کی»:
(نئی خبر)
انقرہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے امریکی ہم منصب کے بیان کو بے کار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کسی میں یہ جرات نہیں ہے کہ وہ اہل غزہ کو ان کی آبائی وطن سے نکالے” ترکیہ ٹو ڈے“ کے مطابق ملائیشیا روانگی سے قبل رات گئے استنبول ایئرپورٹ پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ کسی کے پاس یہ طاقت نہیں ہے کہ وہ غزہ کے لوگوں کو ان کے ابدی وطن سے نکال سکے جو ہزاروں سالوں سے موجود ہے غزہ مغربی کنارہ اور مشرقی بیت المقدس فلسطینیوں کے ہیں.(جاری ہے) صدر اردوان نے غزہ کے بارے میں امریکی انتظامیہ کی...
اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی عمرہ ادائیگی کیلیے روانگی کی اے آئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔ انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر میں ظہیر اقبال کو احرام جبکہ سوناکشی سنہا کو حجاب میں دکھایا گیا ہے۔ ان تصاویر کو شیئر کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ سوناکشی سنہا مسلمان ہوگئیں اور وہ اپنے شوہر کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلیے روانہ ہوئی ہیں۔ سوناکشی اور ظہیر کی انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصاویر جہاز کے اندر کی بنائی گئی ہے۔ حقیقت کیاہے؟ جب ان تصاویر کا بغور جائزہ لیں گے تو معلوم ہوگا کہ انہیں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے تیار کیا گیا...
پاکستان کی معروف اداکارہ عروہ حسین کی ’شیندی‘ کے فنکشن میں عروہ حسین اور فرحان سعید کے دھواں دار ڈانس پرفارمنس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ حال ہی میں ساتھی اداکار امیر گیلانی کے ساتھ زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ماورا کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں۔ ان کی ’شیندی‘ یعنی مہندی اور بارات کے دن ان کی بڑی بہن عروہ اور بہنوئی گلاکار فرحان سعید نے شاندار ڈانس پرفارمنس پیش کیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویدیوز میں عروہ اور فرحان سعید کو مختلف گانوں پر رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر فرحان سفید شیروانی جبکہ عروہ شیشوں سے سجے رنگ برنگے شرارے میں ملبوس ہیں۔ ...
اکشے کمار اور ارشد وارثی کی بہت زیادہ منتظر فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز اب اپریل 2025 کے بجائے اگست 2025 میں ہوگی۔ یہ فلم سبھاش کپور کی ہدایتکاری میں بن رہی ہے اور قانونی طنز و مزاح پر مبنی ہے۔ ذرائع کے مطابق، کرن جوہر نے اکشے کمار سے درخواست کی کہ وہ اپنی فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز کو آگے بڑھا دیں تاکہ ان کی پروڈکشن ’کیسری 2‘ کو 18 اپریل 2025 کو ریلیز کیا جا سکے۔ اکشے نے خوش دلی سے اس درخواست کو قبول کر لیا۔ رپورٹس کے مطابق، کرن جوہر کی ایک اور فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ بھی تاخیر کا شکار ہوگئی ہے اور اب یہ 2025...
دنیا بھر میں ویب سائٹ ہیکنگ ٹولز بیچنے اور مالی فراڈ میں ملوث پاکستانی گروہ کے خلاف امریکی اور ڈچ حکام نے کارروائی کر کے 39 سائبر کرائم ویب سائٹس بلاک کر دیں۔امریکی محکمۂ انصاف کی پریس ریلیز کے مطابق پاکستان سے چلنے والی 39 سائبر کرائم ویب سائٹس اور ان کے سرورز بند کر دیے گئے ہیں، یہ ویب سائٹس ہیکنگ اور مالی فراڈ میں ملوث بین الاقوامی گروہوں کو غیر قانونی ٹولز فروخت کر رہی تھیں۔پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ڈچ نیشنل پولیس کے تعاون سے کی گئی، جس میں ’صائم رضا‘ گروپ جسے ’ہارٹ سینڈر‘ بھی کہا جاتا ہے، گروہ کے زیرِ انتظام چلنے والے آن لائن مارکیٹ پلیسز کو نشانہ بنایا...
سندھ ہائیکورٹ میں 14 سال کی بچی کی سابق شوہر سے تحفظ فراہم کرنے کی درخواست کے دوران وکیل نے انکشاف کیا کہ تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی قتل ہوچکی ہے۔سندھ ہائیکورٹ نے درخواست پر سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔وکیل درخواست گزار نے عدالت میں انکشاف کیا کہ تحفظ کی درخواست دائر کرنے والی لڑکی قتل ہوچکی ہے، لڑکی کو اس کے ماموں نے قتل کر دیا ہے، وکیل نے لڑکی کے قتل کی ایف آئی آر عدالت میں پیش کر دی۔سندھ ہائیکورٹ نے آبزرویشن دی کہ خواتین کو پسند کی شادی پر تشدد اور جبر کا سامنا رہتا ہے، ایسے واقعات پدر شاہی معاشرے کی تلخ حقیقت ہیں، پدر شاہی معاشرے میں خواتین کی...
امریکی ایئر لائنز کی ذیلی کمپنی امریکن ایگل کی پرواز 5342 واشنگٹن کے رونلڈ ریگن نیشنل ایئرپورٹ کے قریب پہنچ چکی تھی اور توقع تھی کہ کچھ ہی دیر میں لینڈ کر جائے گی، طیارے میں 26 سالہ اسریٰ حسین بھی سوار تھی جبکہ ان کے شوہر حماد رضا پر ان کا انتظار کررہے تھے، اسریٰ حسین نے اپنے شوہر کو فون کیا کہ پرواز کے اترنے میں 20 منٹ ہی رہ گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر میں تصادم، تمام 67 افراد ہلاک حماد رضا اپنی اہلیہ اسریٰ حسین سے بات کرہی رہے تھے تھے کہ اچانک ایمرجنسی سروس کے لوگ ان کے پاس سے تیزی سے گزرے اور ساتھ ہی ان کا فون...

’دعا کررہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو دریا سے نکال لے‘، امریکی طیارے میں سوار خاتون کے شوہر کی ویڈیو وائرل
امریکا میں واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے جس میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں سوار ایک خاتون کا شوہر ہوائی اڈے پر اس کا انتظار کر رہا تھا جس کا کہنا ہے کہ اس کی بیوی حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں سوار تھی جس نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی اسے میسج کیا تھا اور اس میں لکھا تھا کہ ہم 20 منٹ میں لینڈ کرنے والے ہیں۔ اس شخص کا مزید کہنا تھا کہ ’میں صرف دعا کر رہا ہوں کہ کوئی میری بیوی کو فوراً دریا سے نکال لے‘۔ #NEW: A man waiting...
بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی ایک اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ اس وقت پاکستان کے شہر لاہور میں موجود ہیں۔ وائرل ویڈیو میں اداکارہ راکھی ساونت ہانیہ عامر کی کال سنتے ہوئے کہتی ہیں کہ آپ کہاں ہیں؟ میں 2 گھنٹے ایئر پورٹ پر کھڑی رہی۔ راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت پی سی ہوٹل لاہور کے باہر کھڑی ہیں اور ہانیہ عامر سے پوچھا کہ کیا وہ انہیں لینے آ رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: راکھی ساونت کا پاکستان آنے کا اعلان، بھارتی اداکارہ نے اپنے مقاصد بھی بتادیے اداکارہ فون پر بات کرتے ہوئے ہانیہ عامر سے کہتی ہیں کہ وسیم اکرم کو...
راولپنڈی (این این آئی) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہم نے مطالبات میں جوڈیشل کمشن بنانے کا کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا کیونکہ حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور مسائل کا حل نکلے۔ حکومت پہلے جواب شیئر کریں تو غور کرتے۔ راولپنڈی کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے لیکن حکومت نے مذاکرات میں تاخیر کی، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا کہ 28 جنوری کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے۔ اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو غور کر لیتے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات...
انگریزوں نے برصغیر پر 200 سال حکومت کی اور یہی وجہ ہے کہ برطانوی ثقافت کی چھاپ اس خطے پر ابھی تک گہری ہے۔ تاہم ایک ریاست ہے جسے انگریز کبھی بھی غلام نہیں بنا سکے۔ انگریزوں نے برطانوی راج کے دوران بھارتی عوام کا بہت استحصال کیا لیکن اس برصغیر کی ایک ریاست پر ان کا حکومت کرنے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوا۔ لیکن یہ کیسے ممکن ہوا کہ یہ ریاست انگریزوں کے ظلم سے بچی رہی؟ ایسا نہیں ہے کہ اس ریاست میں دولت نہیں تھی یا یہ خوبصورت نہیں تھی، یہ آج بھی اپنی خوبصورتی کے لیے سیاحوں کی نمبر ون سیاحتی مقام ہے۔ جی ہاں! ہم بات کر رہے ہیں گوا کی، جو سمندر سے...
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جنوری 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والے تاجر رہنماء عتیق میر کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے بدلے مریم نواز والے بیان کی وضاحت سامنے آگئی، جس میں انہوں نے اپنی اس بات کو مذاق قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کراچی پہنچے تو اس موقع پر انہوں تاجروں سے ملاقات کی، اس ملاقات میں تاجر رہنما عتیق میر کی جانب سے وفاقی وزیر سے یہ کہا گیا کہ ’کچھ عرصے کیلئے مریم نواز ہمیں دیدیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘۔ بتایا گیا ہے کہ عتیق میر کے اس بیان پر ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید...
نائیک آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر ہمت و عزم کی زندہ مثال بن گئیں۔ نائیک محمد آصف نواز شہید کی بیوہ ثمرین کوثر نےاپنے شوہر کی شہادت کو اپنی طاقت،حوصلہ اور جینے کا مقصد بنالیا۔ نائیک محمد آصف نواز شہید پنجاب رجمنٹ کے دلیر سپاہی تھے۔ نائیک محمد آصف نواز شہید نے 22 نومبر 2017 کو سیاچن کے محاذ پر دفاع وطن میں جام شہادت نوش کیا تھا اور وہ سیاچین جانے سے قبل وہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز کاحصہ بھی رہ چکے تھے۔ ان آپریشنز میں انہوں نے تین دہشتگردوں کو ہلاک کیا۔ شہید نائیک آصف نواز کی اہلیہ ثمرین کوثر نے اپنے شوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ایئرپورٹ سیکورٹی فورس( اے ایس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستانی خاتون سیما حیدر کے 4 بچوں کے ساتھ غیر قانونی بھارت میں داخلے کے معاملے پر بھارت کے شہر دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر کے چار بچوں کے حوالے سے اہم اقدامات کئے ہیں۔ دہلی میں قائم پاکستانی ہائی کمیشن نے بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی ، پاکستانی ہائی کمیشن نے غلام حیدر سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے چار بچوں کو وطن واپس لانے کے حوالے سے کئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور ہرممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا کہ بھارتی حکومت کو بچوں تک رسائی کے لیے خطوط لکھ...
---فائل فوٹو پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے لڈن کے علاقے چاہ مولوی والا میں چھاپہ مارا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائی کے دوران کیمیکلز سے جعلی دودھ تیار کرنے والا گروہ گرفتار کر لیا گیا، 16 کلو کیمیکل، 3 کلو خشک پاؤڈر اور مشینری ضبط کر لی گئی۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔اس سے قبل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ملتان ڈویژن میں کارروائی کے دوران میٹ اینڈ پولٹری شاپس، ریسٹورنٹس، ڈرنک کارنرز، ہول سیل پوائنٹس کی انسپکشن، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے تھے۔

جو عدالتی معاونین مقرر کئے گئے وہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستگزاروں کے وکلا ہیں،اٹارنی جنرل نے حامد خان اور منیر اے ملک کو معاون مقرر کرنے پر سوال اٹھا دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیارات کا کیس سماعت کیلئے مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت نوٹس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے کہاکہ جو عدالتی معاونین مقرر کئے گئے وہ 26ویں ترمیم کیخلاف درخواستگزاروں کے وکلا ہیں،عدالت نے خواجہ حارث اور احسن بھون کو بھی عدالتی معاون مقرر کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ کیس ریگولر بینچ سن رہا تھا، کیا کمیٹی اسے شفٹ کر سکتی ہے؟کیس آرٹیکل 191اے کا ہے جس میں چند کیسز ٹیکس سے متعلق بھی تھے،جسٹس منصور علی شاہ نے دوران سماعت کیس کا بیک گراؤنڈ پڑھا۔جسٹس منصور علی شاہ نے کہاکہ رجسٹرار نے ایڈیشنل رجسٹرار کے دفاع میں کہا سب...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر رفاع عام سوسائٹی میں ایک گھر میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی اور ایک لڑکا جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد اس واقعے کو غیرت کے نام پر قتل قرار دیا ہے اور مقتولہ کی والد کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایس ایچ او الفلاح محمد علی مروت کے مطابق واقعہ ملیر رفاع عام سوسائٹی کے ایک گھر کی بالائی منزل پر پیش آیا۔ دونوں مقتولین کی لاشیں موقع پر پائی گئیں، جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ جاں بحق لڑکی کی شناخت 18 سالہ فاطمہ دختر اظہر کے طور پر ہوئی، جبکہ جاں بحق لڑکے کی شناخت ابھی تک نہیں ہوسکی، لیکن اس کی عمر...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات وپر تشدد واقعات میں نومولود اور خواتین سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے دیگر واقعات میں 12افراد زخمی ہوئے ۔ تفصیلات کے مطابق نیپا چورنگی پل گلستان جوہر موبائل مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے 25سالہ محمد زبیر ولد محمد افضل کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ گلشن معمار موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں 60سالہ عطاء محمد ولد خیر محمد جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش کو عباسی شہید اہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔سہراب گوٹھ ٹوٹل پمپ پنجاب اڈا کے قریب ڈمپر نے رکشے سے اترنے والی خاتون کو روند ڈالا۔ ماڑی پور روڈ پر رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتارگاڑی کی ٹکرسے خاتون جاںبحق...

انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی: وزیراعظم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں انسانی سمگلنگ کے خاتمے کیلیے لیے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس انسانی سمگلنگ کے خاتمے کے لیے تمام ادارے فعال کردار ادا کریں، وزیراعظم انسانی سمگلنگ کا مکروہ دھندہ چلا کر ملکی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف انتہائی سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، وزیراعظم وزیراعظم کی ایف آئی اے میں افرادی قوت کی کمی کو فوری طور پر پورا کرنے کی ہدایت ہوائی اڈوں پر بیرون ملک سفر کرنیوالوں کی سکریننگ کا معیاری نظام قائم کیا جائے، وزیراعظم وزیراعظم کی وزارت اطلاعات و نشریات کو غیر قانونی بیرون ملک سفر اور انسانی سمگلنگ کے بارے میں مؤثر آگاہی مہم چلانے کی ہدایت وزیراعظم کی ایف آئی...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔ زرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی، ہم ان کے ساتھ...
فیصل آباد: بیوی پر تشدد اور تیزاب پھینکنے کی کوشش کرنے والا شوہر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خاتون کے بھائی نے پنجاب ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی کہ اس کا بہنوئی اپنی بیوی پر تشدد کر رہا ہے اور تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی ہے، جس پر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوراً کارروائی کرتے ہوئے متعلقہ پولیس کو موقع پر روانہ کیا ۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی۔ ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم روزانہ اپنی بیوی پر تشدد کرتا تھا اور اس بار تیزاب پھینکنے کی کوشش بھی کی۔
لاہور (ویب ڈیسک)ایک سٹیج اداکارہ نے ڈی پی او کے بنگلے پر ڈی پی او کی طرف سے زیادتی کا الزام لگایا ہے اور اس سلسلے میں پنجاب پولیس کے انسپکٹر جنرل کو ایک درخواست بھی دی تاہم بعد میں ایک اور تحریری بیان دیدیا جس میں موقف اپنایا کہ الزامات غلط فہمی کا نتیجہ تھے، اب ڈی پی او کے ترجمان کی وضاحت کے بعد متعلقہ اداکارہ کے شوہر کا بھی موقف بھی آگیا۔ نجی خبررساں ادارے کے مطابق خاتون کے شوہر عارف چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او نے میری تذلیل کی ہے، مجھے صرف شوکاز نوٹس دیا ہے، مجھے کسی نے نوکری سے نہیں نکالا ،ماہ نور میری بیوی ہے اور جو اس نے بیان دیا...
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی—فائل فوٹو ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی اقلیت کی نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہو گئے۔موہن منجیانی کے مستعفی ہونے کے بعد سنجے پروانی رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔ ایم کیو ایم کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سنجے پروانی 13 جنوری کو اپنی رکنیت کا حلف اٹھائیں گے۔واضح رہے کہ 31 دسمبر کو متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے اقلیتی رکن موہن منجیانی قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہو گئے تھے۔