2025-11-20@10:40:37 GMT
تلاش کی گنتی: 155235

«رینجرز اور»:

(نئی خبر)
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے ایک انتہائی متنازع اقدام اٹھاتے ہوئے دو اہم مسلم تنظیموں پر پابندی عائد کر دی۔گورنر نے مسلم برادرہُڈ اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کو ریاست میں دہشت گرد تنظیمیں قرار دیا اور ان سے وابستہ افراد کے لیے ٹیکساس میں زمین خریدنے پر بھی پابندی لگا دی۔یہ فیصلہ اس کے باوجود سامنے آیا ہے کہ دونوں تنظیمیں وفاقی سطح پر امریکہ کی دہشت گرد فہرست میں شامل نہیں ہیں۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز نے اس اقدام کو بے بنیاد، غیرقانونی اور واضح طور پر اسلام دشمنی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ گورنر ایبٹ من گھڑت سازشی نظریات کی بنیاد پر مسلمانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، اور...
    اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ صیہونی فورسز کے غزہ میں فضائی حملے میں مزید 28 فلسطینی شہید کر دیئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اسرائیل نے الزیتون، خان یونس اور شجاعیہ میں بے گھر افراد کو نشانہ بنایا، شہید ہونے والوں میں زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ 10 اکتوبر سے اب تک 279 فلسطینی شہید جبکہ 652 افراد زخمی ہوچکے، اسرائیل نے 393 بار معاہدے کی خلاف ورزی کی، غزہ میں شدید بارشوں سے بھی مشکلات بڑھ گئیں، 70 ہزار خاندان متاثر ہوئے۔
    عالمی یومِ اطفال کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اپنے علیحدہ پیغامات میں بچوں کے حقوق، تحفظ اور معیاری تعلیم کی قومی و عالمی اہمیت اجاگر کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، حقوق اور تعلیم کے فروغ کے عزم کا اعادہ کر رہا ہے۔ اس سال یومِ اطفال ’میرا دن، میرے حقوق‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد بچوں کے انفرادی و اجتماعی مسائل اور ان کے حقوق کی مؤثر تکمیل پر توجہ دینا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کے مستقبل کا انحصار بچوں کی بہتر نشوونما اور تعلیم پر...
    7 سال کی عمر میں شام کے تاریخی مگر محصور شہر حلب سے کیے گئے اپنے ٹوئٹس کے ذریعے عالمی توجہ حاصل کرنیوالی 16 سالہ لڑکی کو جنگ سے متاثرہ بچوں کی وکالت پر کِڈز رائٹس پرائز سے نوازا گیا۔ 2016 میں اپنے خاندان کے ساتھ ترکی منتقل کیے جانیوالی بانا العبد کو انٹرنیشنل چلڈرن پیس پرائز ان کی ان کوششوں کے اعتراف میں دیا گیا، جن میں خاندانوں کا دوبارہ ملاپ، اسکولوں کا دوبارہ کھلنا، اور غزہ، سوڈان، یوکرین اور شام جیسے جنگ زدہ علاقوں کے بچوں کے لیے امید فراہم کرنا شامل ہے۔ Today, I stood on the stage of the International Children’s Peace Prize, but I wasn’t alone. I carried every child who lives in fear ,...
    امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آج درجنوں کمپنیوں کے ساتھ 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہو رہے ہیں، امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے، ایران کے ساتھ جوہری معاہدہ ہوسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا اور سعودی عرب کی کمپنیوں کے درمیان 270 ارب ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط ہوگئے۔ امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب میں امریکی صدر نے کہا کہ امریکا اب دنیا کی سب سے کامیاب معیشت بن چکا ہے۔ انہوں نے سعودی عرب کے ولی عہد کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہزادہ محمد بن سلمان ایک مضبوط اور جرأت مند انسان ہیں۔...
    امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سوڈان میری ترجیح میں شامل نہیں تھا، میرے خیال میں سوڈان کی صورتحال پاگل پن اور بےقابو ہو جانیوالی تھی، لیکن اب مجھے لگ رہا ہے کہ سوڈان بہت سے دوستوں اور آپ سب کیلئے بہت اہم ہے، اب سوڈان پر کام شروع کرنے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوڈان جنگ کے خاتمے پر جلد کام شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے امریکا سعودی بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد چاہتے ہیں کہ میں سوڈان کے حوالے سے کوئی مضبوط اقدام کروں، اسی لیے سعودی ولی عہد کی درخواست پر  سوڈان تنازع پر کام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے رواں سال کے مسافروں سے متعلق تازہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔حکام کے مطابق ایئرپورٹ نے سال کے ابتدائی نو ماہ میں 32 لاکھ پاکستانی مسافروں کو خوش آمدید کہا، اور دبئی کا استعمال کرنے والے مسافروں میں پاکستانی چوتھے نمبر پر رہے۔ پاکستانی شہری سیاحت، کاروبار، ملازمت کے مواقع، خاندانی ملاقاتوں اور یورپ، مشرقِ وسطیٰ و امریکا کے لیے ٹرانزٹ کے طور پر دبئی کا رخ کرتے ہیں۔پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فضائی سفر میں دبئی ایئرپورٹ کو مرکزی مقام حاصل ہے۔جولائی سے ستمبر کے درمیان 2 کروڑ 42 لاکھ مسافروں نے دبئی ایئرپورٹ کا استعمال کیا، جو گزشتہ سال کی نسبت 1.9 فیصد زیادہ ہے۔ یہ تعداد ایئرپورٹ کی 65...
    کراچی میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ، شیعہ مسلمانوں کی جبری گمشدگی، ملت جعفریہ کے خلاف میڈیا ٹرائل کے پس پردہ عوامل؟ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں فرقہ پرست کالعدم دہشتگرد تنظیموں کیجانب سے ملت تشیع کے خلاف ہرزہ سرائی کیوں؟ تاریخی پاک ایران تعلقات کے باوجود اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کے جمہوری اسلامی ایران کیخلاف انتہائی نازیبا خطابات کیوں؟ اسلام آباد میں کالعدم تنظیموں کی ملت تشیع کے خلاف اختلافات کے پیغام پاکستان بیانیئے پر اثرات؟ شیعہ مسلمانوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے والوں کی مسلکی، غیر ملکی وابستگی، سیاسی و مذہبی سہولتکاروں کی شناخت کیوں ظاہر نہیں کی جاتی؟ شیعہ مسلمانوں کے خلاف کالعدم دہشتگرد تنظیموں کی کھلے عام سرگرمیاں وفاقی و صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پر...
    کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن کی اپ گریڈیشن کے بعد مسافروں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں جن کا افتتاح 2 روز قبل وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: آج سے کراچی تا لاہور شروع ہونے والی شالیمار ایکسپریس میں نیا کیا ہے؟ سہولیات کی بات کی جائے تو 2 نئے اور جدید کمرشلی امپورٹنٹ پرسنز (سی آئی پی) لاؤنجز بنائے گئے ہیں۔ وہاں 3 کشادہ اور روشن ویٹنگ ہالز (انتظار گاہیں) بھی تیار کیے گئے ہیں اور مسافروں اور سامان کی آسانی کے لیے 4 خودکار زینے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ جدید اور اعلیٰ معیار کے ایگزیکٹو واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔ مزید پڑھیے: کراچی تھر ڈیزرٹ سفاری ٹرین...
    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین خان ڈومکی نے کہا ہے کہ بہت جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی لاکر وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا۔ دوستین خان ڈومکی کا کہنا تھا کہ موجود وزیراعلیٰ نے پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو مایوس کیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلزپارٹی صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، دوستین ڈومکی کو  کچھ تحفظات ہیں تو وہ لیگی قیادت کے سامنے رکھیں۔انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے، معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے،...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن دس نمبر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ جاں بحق ہونے شخص کی شناخت مجاہد حسین کے نام سے کی گئی ہے۔
    کوئٹہ: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ شمالی اور مرکزی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ آج صبح ریکارڈ کیے گئے کم سے کم درجہ حرارت کوئٹہ میں 1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات 1 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی 12، نوکنڈی 9، گوادر کی ساحلی پٹی پر 14 اور جیوانی میں 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
    ایرانی انقلاب آیا تو کسی بھی انقلاب کی طرح چنگھاڑتا آیا۔ ہر انقلاب کی طرح اس نے بھی انہیں روند ڈالا جن کے کرتوت اس کے وجود کے ذمہ دار تھے۔ انقلاب ایسا ہی ہوتا ہے۔ یہ کبھی صدیوں تو کبھی عشروں کی گھٹن کا نتیجہ ہوتا ہے۔ سو جب طویل بے بسی اچانک کچھ وقت کے لیے ایک طرح کی قادر مطلق بن جاتی ہے، تو سب سے پہلے انصاف والی عینک توڑ ڈالتی ہے۔ یہ بے رحم طاقت وہ سب کرتی ہے جس کا جزو جزو لاقانونیت سے عبارت ہوتا ہے۔ قابل قبول ہی نہیں قابل فخر لاقانونیت۔ اس کے افتخار کی وجہ وہ طویل ناانصافیاں ہوتی ہیں جن سے پورا سماج مدتوں گزرا ہوتا ہے۔ یوں یہ...
    پاکستان کی آئی ٹی برآمدات نے اکتوبر 2025 میں ایک نیا سنگِ میل عبور کیا ہے۔ اس ایک مہینے میں برآمدات 384 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں، جو اب تک کی سب سے زیادہ ماہانہ برآمدات ہیں۔ ماہرین کے مطابق اکتوبر کی برآمدات پچھلے سال کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ رہیں، جبکہ ستمبر کے مقابلے میں بھی ان میں 5 فیصد سے زائد اضافہ ہوا۔ مالی سال کے ابتدائی 4 مہینوں میں مجموعی آئی ٹی برآمدات ایک اعشاریہ 4 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں، جو گزشتہ سال کی اسی مدت سے زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں پے پال سروس شروع کرنے کے لیے حکومت کیا کوشش کررہی ہے؟ ہر چند ماہ بعد وزارتِ اطلاعاتِ ٹیکنالوجی کی جانب...
    پاک ایران سرحد پر واقع سوراب مند تجارتی پوائنٹ تقریباً 10 سال مسلسل بند رہنے کے بعد دوبارہ کھلنے والا ہے جس سے خطے میں معاشی بحالی اور دو طرفہ تجارت کو نئی جہت ملنے کی امید کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک ایران سیاسی مشاورت: تجارت سمیت اہم معاملات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) بشیر احمد بڑیچ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے حالیہ دنوں ایرانی حکام سے ملاقات کی جس میں دسمبر کے پہلے ہفتے میں اس اہم سرحدی پوائنٹ کو دوبارہ فعال کرنے پر اصولی اتفاق کیا گیا۔ سرحدی انتظامات کے جائزے کے لیے یکم دسمبر کو پلر نمبر 214 کا مشترکہ معائنہ بھی طے پایا ہے۔ سوراب مند بارڈر گیٹ...
    اسلام آباد (خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کیلئے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارت موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون میں کسی بھی جانی و مالی نقصان سے بچنے کیلئے ابھی سے تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزرات موسمیاتی تبدیلی، وزارت منصوبہ بندی اور نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے مربوط منصوبہ سازی کریں۔ وزیراعظم کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلیوں کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیر اعظم نے پانی...
    اسلام آباد (آئی این پی )ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلبہ نے ان کا بھرپور خیرمقدم کیا۔خصوصی نشست میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی داخلی صورتحال، دفاعی امور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو کی، انہوں نے طلبہ کو سوشل میڈیا پروپیگنڈا اور حقائق کے فرق سے متعلق بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے بھارت کے حوالے سے بیان کو دنیا نے سچ ثابت ہوتا دیکھا، جہاں افواج پاکستان نے بھارتی ٹیکنالوجی تک کو شکست دی۔طلبہ اور اساتذہ نے...
    لاہور+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں الیکٹرو بس فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بڑے اعلانات کیے۔  مریم نواز نے راولپنڈی میں 30 ارب سے سگنل فری کوریڈور بنانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رجانہ سے بھکر تک تھل ایکسپریس وے بنانے، لاہور کینسر ہسپتال کی تکمیل کے بعد اگلا کینسر ہسپتال راولپنڈی اور پھر ڈی جی خان میں بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جلد از جلد بس سٹیشن بنانے کی ہدایت کی۔ 100 ارب سے دیہات میں نیا ڈرینیج اور سیوریج سسٹم لانے کا اعلان کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہراسگی کے خلاف نیا قانون لانے کا بھی اعلان...
    راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق شاہین سٹرائیک ٹو کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق شاہین سٹرائیک ٹو 8 سے 19 نومبر انسداد دہشتگردی کے ڈومین میں ہوئی۔ مشق میں پاک فوج اور انڈونیشیئن آرمی کی  کامبیٹ ٹیموں نے حصہ لیا۔ افتتاخی تقریب میں پاکستان کے جنرل افسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انڈونیشیا کی جانب سے سینئر عسکری حکام نے نمائندگی کی۔ دونوں ممالک کے جوانوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور عملی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔ مشق میں گنجان آباد علاقوں میں کارروائیوں اور کاؤنٹر آئی ای ڈی اقدامات پر خصوصی توجہ دی گئی۔
    ابوظہبی(آئی این پی )خاتونِ اول بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 ء کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلی حکام سے ملاقات کی۔خاتون اول نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کئے جاتے ہیں۔
    لاہور+ اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل جبکہ یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل تھے۔ ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.44 میٹر، دوسری تھرو 83.05 میٹر، تیسری تھرو 82.48 میٹر رہی جبکہ چوتھی باری میں 77.06 میٹر کی تھرو کی۔ ارشد ندیم نے 83.05 کی تھرو کے ساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے 76.04 کی تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ نائیجیریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کے ساتھ برانز میڈل جیت گئے۔ چیئرمین پی سی بی محسن...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے علیمہ خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور پارلیمان کی بالادستی ہونی چاہئے۔ اس کیلئے اتفاق رائے چاہئے تو ہم تیار ہیں۔ آئین پر چلے تو مل کر آگے بڑھا جا سکتا ہے۔ اچھا سماجی معاہدہ کریں‘ پاکستان کو چلائیں۔ حکمران 5 نکات پر دستخط کر دیں۔ بانی پی ٹی آئی سے میں دستخط کرا لوں گا۔ دوسری جانب اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔ سپریم کورٹ کے جن ججز نے قربانی دیکر استعفیٰ دیا ہے وہ پاکستانی قوم کے ہیروز...
    مظفرآباد(آئی این پی )آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفر آباد میں حلف اٹھا لیا۔سپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے نئی کابینہ سے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں 18 وزرا اور 2 مشیر شامل ہیں۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔تقریب میں سردار فہیم ربانی، چودھری اخلاق، یاسر سلطان، سردار محمد حسین، نبیلہ ایوب، چودھری رشید، چودھری ارشد، جاوید بڈھانوی، جاوید ایوب، قاسم مجید، رفیق نیئر، دیوان چغتائی، ملک ظفر، ضیا القمر، عامر یاسین ، بازل نقوی، میاں عبد الوحید اور علی شان سونی نے بطور وزرا حلف اٹھایا۔آزاد کشمیر حکومت کے 2 مشیروں نے بھی اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ وزیراعظم نے...
    اسلام آباد (عترت جعفری) آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان میں کرپشن اور گورننس کے حوالے سے تشخیصی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان آئندہ پانچ سال کے اندر گورننس کی اصلاحات کے پیکج پر عمل کر لے تو اس کی جی ڈی پی میں پانچ سے ساڑھے چھ فیصد (قریبا 20 سے 26 ارب ڈالر تک) اضافہ ہو سکتا ہے۔ آئی ایم ایف کی ایک اہم شرط کو پورا کرتے ہوئے گورننس اور کرپشن  کی  تشخیصی سپورٹ جاری کر دی  گی ہے اور اس رپورٹ کے اجرا سے ائی ایم ایف کے بورڈ کی طرف سے پاکستان کے لیے موسمیاتی تبدیلی اور جاری قرضہ پروگرام کی قسط  کے اجراء کی اخری رکاوٹ بھی دور ہو گئی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26 ویںاور 27 ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کر دیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں، جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے۔ لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لئے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سعودی عرب کے بزنس فورم میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے میں اپنے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں کو ٹیرف کی تلوار دکھا کر ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کی دلدل سے کھینچ نکالا۔ فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت لڑنے کو تیار تھے اور مجھے ایٹمی ہتھیاروں کی بو آ رہی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے انہیں خبردار کیا کہ جنگ روکو ورنہ 350 فیصد ٹیرف لگا دوں گا اور تم امریکا کے ساتھ تجارت کی خواب دیکھنا بھی بھول جاؤ گے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مشیروں نے کہا آپ ایسا...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ آئندہ سال مون سون رواں سال سے 26 فیصد زیادہ شدید ہو گا۔ مصدق ملک اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے پریس کانفرنس کی۔ مصدق ملک نے کہا کہ اگلے سال مون سون سیزن زیادہ شدت سے آئے گا۔ اور اگلے دو سو دن میں مربوط اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیلاب میں جانی نقصانات سے بچاؤ ہماری سیاست کا محور ہونا چاہئے۔ اس سال سیلاب سے 31 لاکھ افراد بے گھر ہوئے۔ ہمارا نکاسی کا نظام موجودہ موسمی شدت کا مقابلہ نہیں کر پا رہا ہے۔ طویل مدتی حکمت عملی کے تحت پانچ سال میں موسمیاتی مطابقت کا حامل انفراسٹرکچر تیار...
    اسلام آباد (خبرنگار) چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ انسانی معاشرے کے حسن اور قوموں کی ترقی میں تعلیم کا اہم ترین کردار ہے۔ تعلیم ہر انسان کی بنیادی ضرورت ہے، چاہے وہ امیر ہو یا غریب، مرد ہو یا عورت۔ تعلیم حاصل کرنے کا مقصد صرف سکول، کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور اقدار کا خیال رکھ سکے۔ تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوارتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں نجی سکول میں تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملتان اولیاء...
    لاہور (خبر نگار) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ہدایات پر پنجاب بھر میں قائم ماڈل کورٹس کے قیام کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کی جامع عدالتی اصلاحات، جدید کیس مینجمنٹ سسٹم اور مؤثر مانیٹرنگ کا براہ راست نتیجہ ہے کہ ماڈل کورٹس نے اکتوبر 2025 کے مہینے میں مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 12 ہزار 275 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں۔ جس سے ناصرف زیر التواء مقدمات کی تعداد میں کمی آئی ہے بلکہ وکلاء اور سائلین کا نظام انصاف پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے اعدادوشمار کے مطابق فوجداری ماڈل کورٹس نے گزشتہ ماہ 1ہزار 72 مقدمات کے فیصلے کئے ہیں، جن میں قتل...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان اور دیگر غیر ملکی شہریوں کے خلاف آپریشن پوری رفتار سے جاری ہے۔ صوبے بھر میں اس کریک ڈاؤن کو منظم، قانون کے مطابق اور مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت نے ویسل بلور میکانزم کے تحت شہریوں کو معلومات فراہم کرنے کی ترغیب دی ہے‘ جس کے نتیجے میں متعدد افراد نے درست اور قابلِ عمل معلومات فراہم کی ہیں۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی نشاندہی کرنے والے شہریوں کو نقد انعام دیا جائیگا جبکہ ویسل بلور کا نام مکمل طور پر صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ گزشتہ تین ہفتوں میں 6...
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زمین کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ سی ڈی ے اپنا کام نہیں کرسکتا تو ایف آئی اے کو بھیج دئیے، اداروں میں بد عنوانی ہوتی ہے  ویری فیکیشن کا تو کوئی طریقہ ہونا چاہیے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بد قسمتی سے  یہ نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہی ہے، سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر تنخواہ بھی لیتے ہیں اور رشوت بھی لیتے ہیں۔ ء ریکارڈ نہیں ہے تو2021ء  تصور کر لیں سب...
    اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، سردار محمد یوسف نے کہا کہ نبی کریم ﷺ کی سیرت طیبہ پوری انسانیت کے لیے ایک جامع، روشن اور قابلِ عمل نمونہ ہے۔ رسول اللہ ﷺ کی زندگی کا ہر پہلو اخلاق، عدل، رواداری، شفقت سے بھرپور اور حکمت آج کے دور کے چیلنجز کا بہترین حل فراہم کرتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دو روزہ بین الاقوامی سیرت کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر سردار یوسف نے مزید کہا کہ صوفیائے کرام نے سیرت نبوی ﷺ کو صرف بیان نہیں کیا بلکہ اپنے کردار اور عمل سے اس کا زندہ نمونہ پیش کرکے ہماری رہنمائی کی۔ آج مختلف ادارے اسی...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار عطیات دینے والے ممالک میں سر فہرست ہے اور کراچی پاکستان میں عطیات دینے والوں میں سب سے اوپر ہے اور جو لوگ عطیات چھپا رہے ہیں وہ بھی سامنے آئیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لیے اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سوشل فنانسنگ فریم ورک پر کام ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوموں کی ترقی میں چیلنجز آتے رہتے ہیں، متحد ہو کر ہی چیلنجز پر قابو پایا جا سکتا ہے، ملکی ترقی کے لیے سب کو اپنا...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عالمی یومِ اطفال کے موقع پر قوم کے نام اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ مل کر بچوں کی فلاح و بہبود، تعلیم اور تربیت کی اہمیت کو اجاگر کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ رواں سال 2025ء کا عالمی یوم اطفال میرا دن، میرے حقوق کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو بچوں کے بنیادی حقوق کی ادائیگی، ان کی نشوونما اور زندگی کے اہم مسائل پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ کسی بھی ملک کا مستقبل اس کے بچوں سے جڑا ہوتا ہے لہٰذا عالمی سطح پر بچوں کی خوشحالی اور فلاح کے لیے مشترکہ تعاون ناگزیر ہے۔...
    بہاول نگر: فورٹ عباس میں ایک خاتون کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس پر خبر ایکسپریس نیوز پر چلنے کے بعد پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی چیئرپرسن اور مسلم لیگ (ن) کی رکن قومی اسمبلی حنا پرویز بٹ نے فوری نوٹس لے لیا ہے۔ حنا پرویز بٹ نے ڈی پی او بہاول نگر سے واقعے کی مکمل اور تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متاثرہ خاتون کے والد کی مدعیت میں شوہر سمیت سسرال کے چار افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق، سسرال والوں نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی تاہم پولیس...
    کراچی: شہر قائد میں شاہ لطیف پولیس نے ملیر کے علاقے دھنی پرتو گوٹھ کے قریب خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے میں 4 خطرناک ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا۔ مقابلے میں 2 ڈاکو زخمی بھی ہوئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد نواز، محمود، نصار اور محمد خان کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکوؤں محمد نواز اور محمود کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر دو ملزمان نصار اور محمد خان کو تھانہ شاہ لطیف منتقل کر دیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 پستول بمعہ میگزین، 2 موٹر سائیکلیں، 2 قیمتی لیپ ٹاپ، 9 موبائل فونز، 50 ہزار روپے نقد اور 3 عدد پرس برآمد کیے گئے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا ہے کہ سیلاب سے ہونے والے جانی نقصانات اور تباہ کاریوں کو روکنا اب ملکی سیاست اور حکمتِ عملی کا بنیادی محور ہونا چاہیے، کیونکہ حالیہ برسوں میں سیلاب نے معیشت، انفرا اسٹرکچر اور انسانی زندگیوں پر گہرا اثر ڈالا ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصدق ملک نے بتایا کہ 2022 کے تاریخی سیلاب نے ملکی معیشت کو 9 فیصد جی ڈی پی کے برابر نقصان پہنچایا۔ گزشتہ تین سے چار بڑے سیلابوں کے دوران 4 ہزار 500 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 4 کروڑ سے زیادہ لوگ بے گھر ہوئے، رواں برس بھی صورتحال تشویش ناک رہی...
    کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے ٹرانسپورٹ نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں خواتین کے لیے مزید پنک بسوں کا آغاز کیا جا رہا ہے جو بی آر ٹی کے مختلف روٹس پر جلد نظر آئیں گی۔ گرین لائن منصوبے کے مقام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پاکستان کی پہلی بی آر ٹی میں خواتین کے لیے مخصوص پنک بسیں پہلے ہی چل رہی ہیں، جبکہ بی آر ٹی گرین لائن میں بھی خواتین کے لیے علیحدہ اسپیس مختص کی جائے گی تاکہ انہیں محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کی جا...
    معروف اور پیش بینی کے واقعات سے شہرت پانے والی اینی میٹڈ سیریز ’دی سمپسنز‘ کے مصنف ڈینیئل انتھونی مک گراتھ چل بسے۔ ڈین مک گراتھ کی عرفیت سے پہچانے جانے والے اسٹیج ڈائریکٹر ڈینیئل کے بارے میں علم ہوا ہے کہ ان کی موت فالج کے باعث ہوئی۔ ڈین مک گراتھ امریکی شوبز اور مزاحیہ تحریروں کی دنیا میں اپنی الگ پہچان رکھتے تھے۔ انہوں نے جاپانی اور چینی تاریخ و سیاست کی تعلیم بھی حاصل کی تاہم جاپانی زبان کے تمام کورسز میں ناکامی کے باوجود وہ ہارورڈ لیمپون میں بطور رائٹر، ایڈیٹر اور کارٹونسٹ کام کرتے رہے۔ ڈین ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک ہونہار طالب علم تھے اور دوران تعلیم MIT میں کمپیوٹر گیمز بھی ڈیزائن کرتے رہے۔...
    سنگاپور میں ’’وِکڈ: فار گُڈ‘‘ فلم پریمیئر کے دوران امریکی پاپ اسٹار آریانا گرانڈے سے بدسلوکی کرنے والے شخص کو 9 دن قید کی سزا سنادی گئی۔ اس واقعے نے سوشل میڈیا پر خاصی ہلچل مچائی تھی۔ اسٹیج پر آکر حملہ کرنے والے شخص نے اعتراف جرم کرلیا تھا۔ مقامی اخبار اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق 26 سالہ جانسن وین کو عدالت نے عوامی خلل پیدا کرنے کے جرم میں سزا سنائی۔ وین خود کو ’اسٹیج انویڈر‘‘ یعنی مشہور شخصیات کے قریب جانے کے لیے اسٹیج یا رکاوٹیں توڑ کر گھس آنے والا فرد کہتے ہیں۔ وہ اس سے پہلے بھی کئی بار لائیو ایونٹس کی سیکیورٹی توڑ چکے ہیں، جن میں کیٹی پیری، دی ویکینڈ کے کنسرٹس اور ویمنز...
    ہالی ووڈ کے مقبول ترین ایکشن ہیرو ٹام کروز کو بالآخر اُن کے طویل اور شاندار کیریئر کے اعتراف میں پہلا اعزازی آسکر ایوارڈ دے دیا گیا۔ یہ وہ اعزاز ہے جس کا انتظار انہوں نے تقریباً ساڑھے چار دہائیوں تک کیا۔ اتوار کی شام لاس اینجلس میں ہونے والی سالانہ گورنرز ایوارڈز کی پروقار تقریب میں اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز نے ٹام کروز کو یہ ٹرافی پیش کی، اور حاضرین نے انہیں ایک منٹ تک کھڑے ہو کر داد دی۔ 63 سالہ اداکار کو اپنے پورے کیریئر میں بہترین اداکاری کے لیے چار بار نامزدگیاں ملیں لیکن وہ کبھی آسکر جیت نہ سکے۔ اس بار بھی انہیں کسی فلمی کردار پر ایوارڈ نہیں ملا، بلکہ...
    بھارتی شوبز انڈسٹری کے ایک ابھرتے ہوئے گلوکار صرف 36 سال کی عمر میں اپنے مداحوں کو ہمیشہ کے لیے افسردہ چھوڑ گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکار ہیومنے ساگر ابھی کامیابیوں کے سیڑھیوں پر شہرت کے عروج کی جانب تیزی سے گامزن تھے کہ وقت اجل آگیا۔ میوزک اسٹار ہیومنے ساگر کا جگر ناکارہ ہوچکا تھا جس سے ان کے دیگر اعضا کو بھی شدید نقصان پہنچ رہا تھا اور وہ تیزی سے کمزوری اور نقاہت کا شکار تھے۔ ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ گلوکار کو 3 دن قبل طبیعت بگڑنے پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں داخل کرایا گیا تھا۔ اہل خانہ کے بقول ہیومنے ساگر کا نمونیا بگڑ گیا تھا جب کہ وہ پہلے ہی جگر کے دائمی مرض میں مبتلا تھے۔ ماہر...
    شوبز انڈسٹری کی چکاچوند جتنی مسرور کن ہے اتنی ہی تلخ اور تکلیف دہ بھی ہے، کسی بھی اور شعبے کی طرح بھی یہاں عداوتیں، تلخیاں اور مخالفت کا زور زورا رہتا ہے۔ ایک نیا پینڈورا باکس سینئر اسٹیج آرٹسٹ اور کامیڈین روبی انعم نے اپنے ایک انٹرویو میں کھول دیا جس میں انھوں نے اداکارہ مشی خان کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ مشی خان نے حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی ڈاکٹر نبیہا علی خان کی شادی کے بارے میں کچھ سخت باتیں کی تھیں جو شاید روبی انعم کو پسند نہ آئیں۔ روبی انعم نے مشی خان کے لگائے گئے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ نبیہا کا نکاح ہوا اور شادی کی رسومات چل رہی تھیں کہ صبح 6...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک محمداعظم گزشتہ دنوں راولپنڈی میں الخدمت فائونڈیشن اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام بنو قابل آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ کی ایک پُروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ نوجوانوں کے مستقبل کے حوالے سے نہایت ہی اہمیت کی حامل اس تقریب کے مہمان خصوصی امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن تھے۔ حافظ نعیم الرحمن جب سے امیر جماعت اسلامی پاکستان بنے ہیں۔ بلا مبالغہ وہ تمام دینی و سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں میں سب سے زیادہ متحرک قائد کی حیثیت سے اپنی ایک پہچان پیدا کر چکے ہیں۔ وہ جہاں ملک کے سیاسی، معاشی، انتظامی اور دیگر امور کے حوالے سے اپنے خیالات اور رائے کا کُھل کر اظہار کرتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ایک ایسا ملک ہے جسے جغرافیائی حیثیت، نوجوان آبادی، انسانی وسائل، اور خطّے میں اہم اسٹرٹیجک مقام جیسی نعمتیں عطا ہیں، مگر ان مواقع سے فائدہ نہ اٹھا پانے کی بنیادی وجہ نظامی کمزوریاں اور پالیسی کی ناپائیداری ہے۔ معاشی زوال، سیاسی عدم استحکام، ٹیکنالوجی میں پسماندگی، ماحولیاتی خطرات اور بین الاقوامی سطح پر متزلزل تعلقات، یہ سب ایسے مسائل ہیں جنہوں نے ریاستی ڈھانچے کو کمزور کیا ہے۔ اسی پس ِ منظر میں ستائیسویں آئینی ترمیم ایک بڑے نظامی موڑ کے طور پر سامنے آئی ہے، جس نے ریاستی اداروں کے توازن اور طاقت کی ترتیب کے بارے میں نئی بحث کو جنم دیا ہے۔ 2024-25 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی کی شرحِ نمو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">(11) مال اور اولاد آزمائش ہیں: اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’بیشک تمہارا مال اور تمہاری اولاد تمہارے لیے آزمائش ہیں‘‘۔ (التغابن: 15) کعبؓ بن عِیاض بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہؐ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’ہر امت کی آزمائش کسی نہ کسی چیز میں ہے اور میری امت کی آزمائش مال میں ہے‘‘۔ (ترمذی) ’’سیدنا مسور بن مَخرَمہ بیان کرتے ہیں: عمرو بن عوف نے بتایا‘ جو بنو عامر بن لْؤَیّ کے حلیف اور غزوۂ بدر میں رسول اللہؐ کے ساتھ شریک تھے‘ رسول اللہؐ نے ابوعبیدہ بن جراح کو (ایک مہم پر) بھیجا‘ وہ بحرین سے مال لے کر آئے‘ انصار نے ابوعبیدہ کی آمد کے بارے میں سنا تو انہوں نے فجر کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمیں اپنے موبائل پر ایک تحریر موصول ہوئی جو کہ گم نام تھی لاکھ کوشش کے باوجود ہمیں اس کے تخلیق کار کا پتا نہ چل سکا مگر آخری الفاظ تھے اس کو زیادہ سے زیادہ پھیلائیں اور کراچی کی آواز بن جائیں ورنہ؟؟ اس گم نام تحریر کی شروعات کچھ اس طرح سے ہوتی ہے۔میں خوش ہوں کہ کراچی میں ٹارگیٹ کلنگ نہیں ہو رہی۔ کراچی میں بھتا خوری نہیں ہو رہی۔ کراچی میں اب چائنا کٹنگ نہیں ہو رہی۔ کراچی میں اب ہڑتالیں نہیں ہو رہیں اور یہ سب کچھ دہشت گرد کر رہے تھے اور حکومت وقت نے فوج اور رینجرز کے ذریعے آپریشن کر کے ان کا خاتمہ کر دیا اور کراچی کا امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لکیر پیٹنے ’’کا مطلب ہے تجدّد (Innovation) اور تبدیلی کی مخالفت کرنا۔ یہ ایک ایسے شخص یا رویے کے لیے استعمال ہوتا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں سے عاری ہو اور ماضی میں اٹکا رہے۔ اس لیے یہ محاورہ ترقی اور بہتری کے راستے میں رکاوٹ کو ظاہر کرتا ہے۔ اب جو ہونا تھا وہ تو ہوگیا۔ یہ زمینی حقائق ہیں کہ پاکستان میں ایک آئینی عدالت بن چکی ہے جس کے چیف جسٹس کا حلف جسٹس امین الدین خان نے اٹھا لیا ہے۔ اب ہم آگے بڑھتے ہیں اور اس کی کچھ دنیا کے دیگر ممالک سے تقابلی اور تاریخی جائزہ لیتے ہیں۔ اب پاکستان بھی ان ممالک کی صف میں شامل ہو چکا ہے جہاں عدالت عظمیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی کا ملک گیر اجتماع 21، 22، 23 نومبر 2025 کو لاہور میں ایسے موقع پر منعقد ہو رہا ہے جب پاکستان کی ریاست، سیاست اور معیشت بری طرح بگاڑ کا شکار ہے۔ ملک کی سیکورٹی پر بنیادی نوعیت کے سوالات اُٹھ رہے ہیں اور موجودہ دہشت گردی سے نمٹنا بھی ریاست اور حکومت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن گیا ہے۔ پاکستان میں عمومی طور پر یہ اتفاق رائے پایا جاتا ہے کہ موجودہ نظام اپنی سیاسی، سماجی اور معاشی افادیت کھو چکا ہے اور اس نظام کو بدلے بغیر نہ تو ریاست کا نظام درست ہو سکتا ہے اور نہ ہی عوامی مسائل ہوسکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتیں یہ سمجھتی ہیں کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اچھا، تو کیا اِنہوں نے کبھی اپنے اوپر آسمان کی طرف نہیں دیکھا؟ کس طرح ہم نے اسے بنایا اور آراستہ کیا، اور اس میں کہیں کوئی رخنہ نہیں ہے۔ اور زمین کو ہم نے بچھایا اور اس میں پہاڑ جمائے اور اْس کے اندر ہر طرح کی خوش منظر نباتات اگا دیں۔ یہ ساری چیزیں آنکھیں کھولنے والی اور سبق دینے والی ہیں ہر اْس بندے کے لیے جو (حق کی طرف) رجوع کرنے والا ہو۔ اور آسمان سے ہم نے برکت والا پانی نازل کیا، پھر اس سے باغ اور فصل کے غلے۔ اور بلند و بالا کھجور کے درخت پیدا کر دیے جن پر پھلوں سے لدے ہوئے خوشے تہ بر تہ لگتے ہیں۔ (سورۃ...
    راولپنڈی: نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کے باعث موٹروے ایم ون کو پشاور ٹول پلازہ سے چھچھ انٹرچینج تک دونوں سمتوں میں مکمل بند کر دیا ہے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق یہ قدم مسافروں کی جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ بڑے حادثات سے بچاؤ کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ گزشتہ چند گھنٹوں میں دھند کی شدت میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جس سے ڈرائیونگ انتہائی خطرناک ہو چکی ہے۔ موٹروے پولیس نے سفر کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے موسم میں غیر ضروری سفر بالکل نہ کریں، گاڑی میں فوگ لائٹس کا استعمال کریں، اگلی گاڑی سے معمول سے زیادہ فاصلہ...
    کراچی:  ٹرائنگولر ٹی 20 سیریز میں آج سری لنکا اور زمبابوے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پر مدمقابل ہوں گے۔ ایونٹ کے ابتدائی معرکے میں زمبابوین ٹیم کو میزبان پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوچکی ہے جبکہ آئی لینڈرز اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ زمبابوے نے پاکستان کے خلاف میچ میں بھرپور مزاحمت کی، بیٹنگ میں شروع میں اس کا کھیل کافی اچھا رہا مگر بعد ازاں 37 رنز کے دوران 7 وکٹیں گنوا کر مشکلات کا شکار ہوگئی۔ اگرچہ بعد میں زمبابوین پیسرز نے پاور پلے میں پاکستان کی 3 اہم وکٹیں اڑائیں مگر بعد ازاں فخر زمان، عثمان اور نواز نے گرین شرٹس کو فتح سے ہمکنار کر دیا تھا۔ دوسری جانب آئی لینڈرز کی قیادت ڈاسن شناکا...
    نیو دہلی: بھارت کی جانب سے بلند بانگ دعوئوں اور جارحانہ بیانیے کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب کر دی ہیں.  آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی اور مسلسل مالی نقصان کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔  بھارتی میڈیا چینل ریپبلک نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچا۔  ائیر انڈیا نے اس نقصان کی تلافی کیلیے بھارتی حکومت سے معاوضے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ ریپبلک نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ میں زمین کے معاوضے کی ادائیگی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کو متعلقہ دستاویزات کی جانچ کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ سی ڈی ے اپنا کام نہیں کرسکتا تو ایف آئی اے کو بھیج دیں، اداروں میں بد عنوانی ہوتی ہے ویری فیکیشن کا تو کوئی طریقہ ہونا چاہیے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ بد قسمتی سے یہ نظام میں لڑائی ہی حرام کھانے کی ہی ہے، سرکاری دفاتر میں بیٹھے افسر تنخواہ بھی لیتے ہیں اور رشوت بھی لیتے ہیں۔ 2021 میں آپ نے حق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے آئندہ برس مون سون کے نقصانات سے بچاؤ کے لیے ابھی سے حفاظتی تیاریوں کی ہدایت کی اور وزارتِ موسمیاتی تبدیلی کے قلیل المدتی منصوبے کی منظوری بھی دے دی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کی حکومتی حکمت عملی پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کو آئندہ برس مون سون کے حوالے سے عالمی اشاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ دوران اجلاس وزارت موسمیاتی تبدیلی کی جانب سے قلیل، وسط اور طویل مدتی منصوبوں پر تفصیلی رپورٹ پیش کی گئی۔ شہباز شریف نے پیش کردہ قلیل مدتی منصوبے کی منظوری دی اور فوری عملدرآمد کا حکم دیا، اور کہا کہ وزارت موسمیاتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں غیر قانونی مقیم افغان و غیرملکی شہریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ غیر قانونی مقیم افغانیوں کی اطلاع دینے والوں کو نقد انعام ملے گا اور اْ ن کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ تین ہفتوں میں 6 ہزار 220 افغانیوں کو واپس اپنے ملک بھجوایا گیا ہے۔ویسلز بلور کے تحت کئی شہریوں نے درست معلومات حکومت کو فراہم کیں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی جھڑپوں اور کشیدگی کے بعد پاکستان بھر میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔ اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیر کاشت رہ گئی ہے، مسئلے کے حل کے لیے بلوچستان میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کیا جائے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل نظام کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجہ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا مل رہا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسان اب موسمی ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کا شیڈول بہتر بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل نظام کی بدولت پانی کے ضیاع میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے چینی سفیر جیانگ زائدونگ نے چینی سفارت خانے میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات اور مختلف اقتصادی شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں بڑھتے ہوئے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔چینی سفیر جیانگ زائدونگ نے اس ملاقات کے دوران کہا کہ چین پاکستانی عوام کی معاشی ترقی کے لیے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان کان کنی کے شعبے میں تعاون ایک اہم جزو بن چکا ہے، جس کی مثال چینی کمپنیاں ایم سی سی اور سی ناک ہیں جو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) خاتون اوّل آصفہ زرداری نے ابوظہبی آرٹ 2025 کا دورہ کیا اور محکمہ ثقافت اور سیاحت کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ خاتون اوّل نے عالمی سطح کی نمائشوں اور گیلریوں کا معائنہ کیا اور فنکاروں، کیوریٹرز اور نمائش کنندگان سے گفتگو کی۔ اس موقع پر خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ فنونِ لطیفہ کا تبادلہ معاشروں کے درمیان مفاہمت بڑھانے اور ثقافتی روابط کو مضبوط کرنے میں مدد دیتا ہے، ابو ظہبی آرٹ سال بھر جاری بصری فنون کا موقع فراہم کرتا ہے اور جدید و معاصر فنون کو اجاگر کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ نمائش میں بین الاقوامی اور مقامی آرٹسٹوں کے فن پارے پیش کیے جاتے ہیں۔ مانیٹرنگ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایڈیشنل سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون کی قابل اعتراض تصاویر کے پھیلاؤ کا الزام ثابت ہونے پر ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے شخص کو 3 سال کی قید اور 1 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی، عدالت نے مجرم کو 50 ہزار روپے ہرجانہ کی رقم متاثرہ خاتون کو ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مقدمہ درج کیا تھا، سنگین مقدمے میں تحقیقات مکمل کر کے اہم کامیابی حاصل کی ہے۔ مجرم نے متاثرہ خاتون کی جنسی ناقابل اعتراض تصاویر اس کے شوہر اور بھائی کو متعدد واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے بھیجیں۔ ملزم نے یہ قابل اعتراض مواد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے عمران خان کی بہنوں سے ملاقات کی ہے۔ بنی گالہ میں ملاقات کے بعد محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس نے عمران خان کی بہنوں کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ ایک غلط فہمی ملک میں پھیلا دی گئی ہے کہ ایک آدمی ہے جو باغی ہے اس کوتوڑنا ہے، یہ 25 کروڑ انسانوں کی لڑائی ہے ، یہ زر اور زور کی بنیاد پر حکومت لی گئی۔ اْنہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھروں میں جاکر انہیں بے عزت کیا گیا ،یہ جرم ہے ، ظالم حکمران کے سامنے کھڑا ہونا جہاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی مناسبت سے الیکشن کمیشن پاکستان نے بیان جاری کر دیا۔ الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات والے حلقوں میں انتخابی مہم 21 اور 22 نومبر کی درمیانی شب ختم ہو جائیگی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی الیکشن کمیشن کے مطابق امیدوار پولنگ کے اختتام سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم ختم کریں، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے 13 حلقوں میں 23 نومبر کو ضمنی انتخابات ہوں گے۔  مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان کے دیوالیہ ہونے کے انتظار میں بیٹھے لوگوں کو مایوسی ہوئی، ن لیگ کے سوا کسی اور نے پنجاب میں ایک اینٹ بھی نہیں لگائی، پنجاب میں 6 ماہ میں ایک ہزار نئی سڑکیں بنیں گی، میٹرو بسیں ہوں یا الیکٹرک بسیں، یہ عوام کے لیے ن لیگ کا تحفہ ہیں، نواز شریف کی حکومت آتے ہی ملک ترقی کرتا ہے اور نواز شریف کے جاتے ہی ملک دوبارہ پیچھے جانا شروع کردیتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے راولپنڈی میں گرین الیکٹرک بس منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ مریم نواز نے کہا کہ کچھ لوگوں کا نام آتے ہی ذہن میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سندھ ہائی کورٹ نے آج کے ایم سی لانڈھی کایٹج انڈسٹریز کے الاٹیز کی آئینی پٹیشن کی سماعت کی۔ ہائیکورٹ کی ڈبل بینچ جسٹس محمد یوسف سعید اور جسٹس عبدالمبین لاکھو پر مشتمل ہے، عدالت نے بورڈ آف ریونیو کے وکیل سے کے ایم سی لانڈھی کاٹیج انڈسٹریز کی زمین کی سروے رپورٹ کے بارے میں استفسار کیا تو بورڈ آف ریونیو کے وکیل نے اس کے لیے عدالت سے مزید وقت مانگا جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا اور ممبر ریونیو بورڈ کو 11 دسمبر کو ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔ عدالت نے سماعت کے دوران سرکاری وکلا کی سرزنش کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ...
    راولپنڈی: پاکستان اور افغانستان میں سیاسی کشیدگی سے طورخم بارڈر سے تجارت کی کئی ہفتوں سے مسلسل معطلی کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد کے 2 درجن بھر چھوٹے بڑے ہول سیل ڈیلرز بڑے تاجروں کے کروڑوں روپے ڈوب گئے ہیں اور یہ تاجر کروڑ پتی سے ککھ پتی بن گئے۔ ان ہول سیل ڈیلرز نے افغان تاجروں کو انگور، قندھاری انار، سبزی خصوصی طور خشک پھل ،کشمش، خشک خوبانی کیلیے ایڈوانس میں ادائیگیاں کی تھی اس سبزی پھل انگور انار خشک میوہ جات کے بھرے کنٹینرز ٹرالے کئی ہفتوں سے طورخم افغان علاقے میں کھڑے ہیں۔ اب یہ پھل سبزی انار انگور گلنے سڑنے سے بہت سے ٹرالے واپس افغان منڈیوں میں جانا شروع ہوگئے، انہوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">   جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کرچی ( اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ذمے داران کا پہلا قافلہ لاہور اجتماعِ عام میں شرکت کے لیے زیر قیادت ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب، ناظمہ کراچی جاوداں فہیم اور امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کی اہلیہ ڈاکٹر شمائلہ نعیم کے ساتھ روانہ ہوگیا۔ناظمہ صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کارکنان کو حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہاکہ “سفر کا مقصد صرف شرکت نہیں ہے بلکہ جذبہ و بیداری کے ساتھ نئے عزم نئے حوصلے کے ساتھ قومی شعور کو جگانا ہے ،بدل دو نظام کے پیغام کو پورے جوش و جذبے سے عام کرنا ہے۔ اس موقع پر ناظمہ کراچی جاوداں فہیم نے کہا کہ نئے عزم اورنئے امنگ کے ساتھ اس امید اور دعا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 27 ویں ترمیم1973ء کے آئین کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگی، نام نہاد فارم 47کی پیداوار جعلی حکومت نے عدلیہ کی رہی سہی آزادی ختم، صوبائی خودمختاری رول بیک، سویلین بالادستی کا اختتام اور جمہوریت کا جنازہ نکالنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ذوالفقارعلی بھٹو کے نواسے اور داماد نے ان کی میراث کو بوٹوں تلے روند کر جمہوریت، آئین اور دستور کو دفن کردیا،عوام کو طاقت کا سرچشمہ کہنے والی پارٹی نے اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ طاقت کا سرچشمہ صرف اسٹیبلشمنٹ کو سمجھتی ہے۔ جماعت اسلامی فرسودہ نظام، سودی معاشی پالیسیوں اور عوام کے تمام تر مسائل کی حل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جرم ، سیاست ، حکومت اور مافیائوں کے گٹھ جوڑ نے شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت کا ماسٹر پلان کراچیکی تباہی و بربادی کے سوا کچھ نہیں ، ای چالان اور کیمروں کے بعدشاہراہ فیصل کو عوام کے لیے پل صراط قرار دے رہے ہیں ، کراچی کا تباہ حال انفرااسٹرکچر اور ٹوٹی پھوٹی سڑکیں تو پہلے ہی اہل کراچی کے لیے پل صراط بنی ہوئی ہیں جن پر سے روزانہ انہیں گزرنا پڑتا ہے ، واٹر کارپوریشن ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ عوام کے لیے عذاب بنے ہوئے ہیں شہر میں جرائم اور مسلح ڈکیتی کی وارداتیں مسلسل بڑھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے، عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے،جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے مینار پاکستان لاہور پہنچنا شروع ہوگئے،لاکھوں لوگوں کے قیام و طعام کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ بیرون ممالک سے بھی اسلامی تحریکوں کے قائدین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/اسلام آباد/کراچی(نمائندگان جسارت+اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے تحت ہونے والے مینار پاکستان میں اجتماع پر گفتگو کرتے ہوئے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ڈاکٹر ہشام الٰہی ظہیر نے کہا ہے کہ اس طرح کے دعوتی، تربیتی وتعمیری اصلاحی اجتماعات امت کے لیے خیر کا سب ہوتے ہیں ۔انہوں نے مینار پاکستان پر 21.22.23کو ہونے والے جماعت اسلامی کے اجتماع کو خوش آئند قرار دیا امید ظاہر کی یہ اجتماع لوگوں میں اچھے اثرات مرتب کرے گا۔علاوہ ازیں مسلم لیگ ق کے کراچی کے صدر جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے عظیم الشان اجتماع کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔کراچی سکرٹریٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا...
    اپنے مذمتی بیان میں جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر نے مطالبہ کیا کہ ریاستی ادارے شیعہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد عناصر اور انکے سرپرستوں کو فی الفور گرفتار کریں۔ اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے صدر علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کراچی میں دہشتگردوں کی جانب سے شبیر قاسم کی ٹارگٹ کلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سیکیورٹی اداروں سے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ایک طرف تو محب وطن شیعہ قوم کا میڈیا ٹرائل کیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب شیعہ نسل کشی کا دوبارہ آغاز کر دیا گیا ہے، کراچی میں عادل حسین اور محمد حیدر کی شہادت کے بعد شبیر...
    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے اپنی 186 صفحات پر مشتمل سخت رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کے ہر درجے پر بدعنوانی کے خطرات موجود ہیں، اور سب سے زیادہ نقصان دہ کرپشن وہ ہے جو طاقتور اور مراعات یافتہ حلقے اہم معاشی شعبوں پر اثرانداز ہوکرکرتے ہیں،جن میں ریاستی ملکیتی یاریاستی سرپرستی یافتہ ادارے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی کی حقیقی مقدار ناپنے کاکوئی قابلِ اعتمادطریقہ موجودنہیں،تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے صرف 2 برس میں 5300 ارب روپے کی ریکوریز اس کے حجم کااہم اشارہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ریکوریز بدعنوانی کے مجموعی معاشی اثرات کا صرف ایک پہلو ہیں۔وزارتِ خزانہ...
    کراچی: ایف آئی اے کے ڈائریکٹر نے انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی مائیگریشن سمیت متعلقہ جرائم میں سہولت کاری یا ملزم کو بچانے میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن رولز 2020 کے تحت یہ کارروائی کی جائے گی جس کے لئے ایک سرکلر بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ سرکلر کے مطابق انسانی اسمگلنگ میں ملوث یا اس سے متعلق کسی بھی جرم میں معاونت فراہم کرنے والے افسران اور اہلکاروں کے خلاف محکمانہ اور قانونی کارروائی کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان افسران کے خلاف قوانین کے تحت مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے ایئرپورٹ اور سی پورٹ امیگریشن حکام کو مزید ہدایات دی گئی ہیں۔...
    آرتھوپیڈک ڈاکٹر (ہڈیوں کے معالج)ان سب لوگوں سے خفا رہتے ہیں جو یہ بھول جاتے ہیں کہ وہ روزانہ اپنے ساتھ ایک نہایت اہم ڈھانچہ لیے پھرتے ہیں۔ ہم اپنی پسلیاں، ریڑھ کی ہڈی یا بازو کی ہڈیاں تو دیکھ نہیں سکتے پھر بھی ان کی حالت عمدہ رکھنے کو اولیّں ترجیح دینا ضروری ہے کہ یہ ہماری مجموعی صحت کے ہر پہلو سے جڑی ہیں۔ہڈیوں کی صحت کا خیال نہ رکھنے پر ہر سال دنیا میں کروڑوں مردزون آسٹیوپوروسس (ہڈیوں کے بھربھرے پن)، کمزور ہڈیوں یا دونوں کا شکار ہو جاتے ہیں۔امراض ہڈی میں مبتلا ہو کر لاکھوں افراد فریکچر بھی کرا بیٹھتے ہیں۔ ایسی صورت میں صحت یابی اور بحالی کے لیے طویل عرصہ درکار ہوتا ہے۔اس دوران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانوی خفیہ ایجنسی ’’ایم آئی فائیو‘‘ نے خبردار کیا ہے کہ چین برطانیہ میں ارکانِ پارلیمنٹ، ان کے عملے اور سیاسی حلقوں تک رسائی حاصل کرکے جاسوسی کی منظم کوششیں کر رہا ہے۔ ایجنسی نے ارکانِ پارلیمنٹ کو ہنگامی الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ چینی ایجنٹ مختلف جعلی شناختوں اور آن لائن نیٹ ورکنگ ویب سائٹس، خصوصاً ’’لنکڈ اِن‘‘ کے ذریعے معلومات حاصل کرنے اور فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ایم آئی فائیو کے مطابق چینی وزارت برائے ریاستی سیکورٹی (ایم ایس ایس) کے ایجنٹ ریکروٹرز (نوکری دینے والے) بن کر سامنے آتے ہیں، پارلیمنٹ سے منسلک افراد سے رابطہ کرتے ہیں اور انہیں مشکوک ملازمتوں کی پیشکش کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز /ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) اسحق ڈار نے صدر یورپی یونین کونسل اور قطری وزیراعظم سے ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار کی یورپی یونین کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ملاقات ہوئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین نے پاک یورپی یونین کے تعلقات کے مثبت انداز کو نوٹ کیا، فریقین نے مختلف شعبوں میں شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج نے انسداد دہشت گردی آپریشنز کی تربیت کیلیے مشترکہ مشق کامیابی سے مکمل کرلی، تمام تربیتی مقاصد حاصل کرلیے گئے۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق پاکستان۔انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق “شاہین اسٹرائیک–ٹو” کامیابی سے ختم ہوگئی، دونوں ممالک کی مشترکہ فوج مشق 8 سے 19 نومبر تک جاری رہی۔ بیان میں کہا گیا کہ اس مشق کا بنیادی مقصد انسداد دہشت گردی کے آپریشنز تھے، اس مشق میں پاکستان آرمی اور انڈونیشین آرمی کی خصوصی جنگی ٹیموں نے حصہ لیا اور تمام تربیتی مقاصد کامیابی سے حاصل کر لیے گئے۔ اختتامی تقریب میں پاکستان کی جانب سے ایک جنرل آفیسر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد جموں و کشمیر کی 20 رکنی نئی کابینہ نے ایوان صدر مظفر آباد میں حلف اٹھا لیا۔ اسپیکر قانون ساز اسمبلی چودھری لطیف اکبر نے حلف لیا، حلف اٹھانے والوں میں 18 وزراء اور 2 مشیر شامل ہیں، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور بھی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔ بعد زاں وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریاست کے عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرے گی، عوام کا اعتماد بحال کرنے اور ریاست کی محرومیاں دور کرنے کا عہد کیا ہے۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
    ہمیں کہا گیا بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں ہوسکتی جب تک عاصم مُنیر کا نوٹیفکیشن نہیں آتا، ایک شخص اپنے ملک کے لوگوں کیلئے قربانی دے رہا ہے اور اسے سیاست کہا جارہا ہیعلیمہ ، عظمیٰ ، نورین خان کیا یہ مقبوضہ پاکستان ہے؟ ہم پر غداری کے تمغے لگا دیے جاتے ہیں،9 مئی ہمارے خلاف پلان کیا گیا منصوبہ تھا، 26 نومبر اور 9 مئی کو ہوئے ظلم کو کسی صورت نہیں بھولیں گے، بہنوںکی پریس کانفرنس عمران خان کی بہنوں نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ قوم خود کو تیار کر لے اب وقت آگیا ہے آزادی یا موت کا۔علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ...
    جن لوگوں کے دانے نکلتے رہیں، اْن کی جلد عموماً زیادہ چکنی ہوتی ہے۔اس وجہ سے کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ تیل والی غذائیں جیسے پیزا یا برگر مہاسوں کا باعث بنتی ہیں۔ یونیورسٹی آف ناٹنگھم کی میڈیکل ڈرماٹولوجسٹ، ڈاکٹر روزالِنڈ سمپسن کہتی ہیں: ‘‘لوگ سوچتے ہیں کہ چکنی غذا کھانے سے جلد پر تیل بڑھ جاتا ہے جو مہاسے پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے لیکن یہ غلط فہمی ہے۔ جلد پر موجود تیل یعنی مساموں سے نکلنے والا سیبم زیادہ تر ہارمونز اور جینیات سے متاثر ہوتا ہے۔ مہاسوں کی بنیادی وجہ اینڈروجن (مردانہ جنسی ہارمون) میں اضافہ ہے جو بلوغت کے دوران مردوں اور عورتوں، دونوں میں بڑھ جاتا ہے۔ اس سے سیبم کی پیداوار بھی بڑھتی...
    پھلی ایک عمدہ غذا جو ہمیں اہم غذائیات فراہم کرتی ہے۔ پھلیاں اور دیگر دالیں باقاعدگی سیکھانے سے موٹاپے، ذیابیطس، دل کی بیماریوں اور کچھ قسم کے کینسر چمٹنے کا خطرہ کم کرنا ممکن ہے۔ خشک پھلیاں بھگونے کا ایک اہم فائدہ ان کی پکائی کا وقت کم ہونا ہے ۔ تحقیق کے مطابق یہ وقت اکثر 20 سے 38 فیصد تک کم ہو جاتا ہے۔  بھگونے سے ان کی ساخت بھی بہتر ہوتی ہے۔ خشک پھلیوں میں 12 سے 14 فیصد تک نمی ہوتی ہے۔ جب آپ انہیں پانی میں بھگوتے ہیں، تو ان کا حجم دوگنا ہو جاتا ہے اور زیادہ نمی کی مقدار انہیں نرم بنا دیتی ہے۔ پھلیوں کے بیج کی تہہ کی موٹائی بتاتی ہے...
    مبشر اسلم اس دنیا سے چلے گئے مگر جنرل ایوب خان کی آمریت کے خلاف تحریک کی داستان چھوڑگئے۔ مبشر اسلم 70کی دہائی میں کراچی کے ان نو عمر نوجوانوں میں شامل تھے جو استعماریت کے خاتمے کے لیے عظیم فلسفی کارل مارکس کے نظریے سے متاثر ہوئے۔ مبشر اسلم کا تعلق ایک روشن خیال متوسط طبقے کے خاندان سے تھا۔ گھر میں اخبارات اورکتابیں تہذیب کا حصہ تھیں۔ پہلے مبشر اسلم بائیں بازو کی طلبہ تنظیم نیشنل اسٹوڈنٹس فیڈریشن میں شامل ہوئے پھر ان کے بھائی نجیب قدوائی نے ان کی پیروی کی۔ 60 کا آغاز جنرل ایوب خان کے مارشل لاء سے ہوا تھا۔ ایوب حکومت نے سیاسی جماعتوں پر پابندیاں عائد کی تھیں مگرکمیونسٹ پارٹی اور اس...
    کاسمولوجی یا علم کائنات ہماری عظیم الشان دنیا سے متعلق کچھ بنیادی سوالات کے جواب ڈھونڈنے میں ہماری مدد کرتا ہے…مثلاً کائنات کا آغاز کیسے ہوا؟ اور یہ کیونکر ختم ہوگی؟ کئی دہائیوں سے سائنس داں کائنات کا مطالعہ کر رہے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی اور سائنسی بصیرتوں کا استعمال کرتے وہ یہ سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ہماری کائنات کے آغاز میں کیا ہوا تھا۔ وہ اتنی دور دراز کہکشاؤں کا مشاہدہ کرتے ہیں جن کی روشنی زمین تک پہنچنے میں اربوں سال لگتے ہیں۔ یوں وہ دراصل وقت میں پیچھے دیکھتے ہیں جب کائنات اپنی شیر خوار حالت میں تھی۔ افسوس ماضی میں پیچھے دیکھنے کی بھی ایک حد ہے۔ ستارے کائنات بننے کے چند لاکھ سال بعد...
    دین اسلام اللہ رب العزت کی طرف سے اپنے محبوب خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کو دیا گیا ابدی اور آفاقی اللہ کا محبوب دین اور مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اسلامی تعلیمات میں روحِ انسانیت کی دنیاوی اور اخروی تمام تشنگیوں کا مداوا اور مشکلات کا حل موجود ہے۔ مگر اسلامی تعلیمات کو کیسے حاصل کیا جائے؟ اس مشکل کا حل محمد عربی ﷺ نے عالم اسلام کا پہلا مدرسہ"صُفہ" قائم کرکے قیامت تک آنے والے مسلمانوں کو بتادیا ہے، دینِ اسلام کی بقا، اشاعت، تعلیمات قرآن و سنت کی روشنی میں دنیا و آخرت کو سنوارنے کے لیے صُفہ کی طرح دینی درسگاہیں قائم کرنا سنت نبوی ہے۔ مدارس کا بنیادی مقصد انسانوں کو تعلیماتِ اسلام سے روشناس کرانا...
    کراچی پورٹ جہاں کبھی کثرت سے برآمدی مال جہازوں میں بھرا جاتا تھا، صبح کی دھوپ میں یہ بندرگاہ خاموش ہے کیوں کہ بڑی کم تعداد میں کنٹینر بھرے جا رہے ہیں اور ہر کنٹینر کے ساتھ امید کی روشنی کم ہوتی جا رہی ہے۔ ابھی مزید 8-7 ماہ تو پڑے ہیں لیکن برآمدات میں سے کمی ظاہر ہونا شروع ہو گئی ہے،کیونکہ جولائی تا اکتوبر 2025 پاکستان کی کل برآمدات10 ارب 45 کروڑ ڈالرزکی تھیں۔ جب کہ گزشتہ مالی سال کے جولائی تا اکتوبر 2024 کل برآمدی مالیت میں 4.1 فی صد کمی نوٹ کی گئی یعنی کل برآمدات 10 ارب 89 کروڑ ڈالر کی تھیں۔ اب تو وہ کارخانے جو کبھی روشن چراغ کی طرح جلتے تھے، اب...
    ہر سطح پر یہ حقیقت دیکھی جا سکتی ہے کہ پاکستان کے عوام اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگ پاکستان کے موجودہ نظام سے انتہائی غیر مطمئن ہیں اور تبدیلی کا کوئی سرا نہ دیکھ کر مایوسی کا شکار ہیں۔ دیکھنے والی بات ہے کہ یہ نظام کیا ہے اور کیسے کام کرتا ہے؟ معاشرے اور اس کے افراد سے کس طرح مخاطب ہے؟ اور کس طرح ان کا استحصال کرتا ہے؟ یہ سوالات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ 1947میں تین چیزیں ایسی تھیں، جو پاکستان کے قیام کی کامیاب جدوجہد کا اصل محرک بنیں: ایک، انگریزوں کی غلامی، دوسرا، ہندو برہمن سامراج کی عیاری اور انگریز سے سازباز کرکے مسلمانوں کو حقارت، غلامی اور بے...
    غزہ میں امن کے لیے ڈونلڈ ٹرمپ کے امن معاہدہ پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ووٹنگ ہو گئی ہے۔ سلامتی کونسل کے تمام ممبران نے اس قرارداد کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ البتہ چین اور روس نے اس ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ انھوں نے ووٹ کا حق ہی استعمال نہیں کیا ہے۔ پاکستان میں کچھ دوستوں کی رائے ہے کہ پاکستان نے چین کا ساتھ نہ دے کر چین کے ساتھ غداری کی ہے۔ پاکستان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے منصوبے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔ پہلی بات یہ سمجھنے کی ہے کہ سلامتی کونسل میں بڑے ممالک اپنا ووٹ اپنے اپنے ملکی مفاد میں استعمال کرتے ہیں۔ روس اور چین اگر چاہتے تو...
    حیدرآباد: نورانی بستی میں دو دوستوں کے قتل کے بعد مقتولین کے ورثا نے شدید احتجاج کیا اور لاشوں کے ساتھ سڑک پر دھرنا دے دیا۔ اس دوران پولیس حکام نے مقتولین کے خاندانوں کو یہ یقین دہانی کرائی کہ وہ اپنے مطابق ایف آئی آر درج کروا سکتے ہیں اور جس کسی کو ملزم نامزد کرنا چاہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق دو دوستوں کی پر اسرار طور پر قتل ہونے کی خبر سامنے آئی جس کے بعد ان کے اہل خانہ نے واقعے کی تحقیقات میں ناکامی اور انصاف نہ ملنے پر پولیس اسٹیشن کے باہر دھرنا دے دیا۔ ورثا کا مطالبہ تھا کہ پولیس جلد از جلد ملزمان کو گرفتار...
    78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کے ارمانوں کا خون کیا،امیر جماعت اسلامی 6ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ،مینار پاکستان پر پریس کانفرنس سے خطاب امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ 78سال سے ظلم و جبر کے نظام نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے لوگوں کے ارمانوں کا خون کیا۔ عدالتیں انصاف دے سکیں نہ ادارے کسی کام آسکے۔ عوام بنیادی حقوق اور سہولیات سے محروم ہیں کوئی ان کا پرسان حال نہیں۔ 26ویںاور 27ویں ترمیم نے تو بیڑا غرق کردیا ہے۔جماعت اسلامی عوام کو وڈیروں،جاگیرداروں اور مافیاز کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتی۔جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں شرکت کے لئے ملک بھر سے قافلے...
    پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی، ہم ججز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،رہنما پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں پر تشدد کی مذمت، جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں ،پریس کانفرنس پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سے مستعفی ہونے والے ججز آگے آکر ہماری تحریک کو لیڈ کریں، پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی۔صوابی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جن ججز نے قربانی دیکر استعفیٰ دیا ہے وہ پاکستانی قوم کے ہیروز ہیں، ہم اُمید رکھتے ہیں کہ وہ آگے آکر تحریک کو لیڈ کریں پوری قوم ان کے ساتھ ہوگی، ہم ججز کو خراج تحسین...
    پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے کردار ادا کیا،فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں کی خریداری کا منصوبہ ختم کر دیا،رپورٹ امریکی کانگریس نے بھارت کے خلاف 4 روزہ جنگ میں پاکستان کی فتح پر مہر تصدیق ثبت کر دی۔کانگریس کی یوایس چائنا اکنامک اینڈ سکیورٹی کمیشن کی رپورٹ میں اعتراف کیا گیا کہ مئی میں ہونے والی پاک بھارت جنگ میں بھارت کوبدترین شکست ہوئی، پاکستان کی فتح میں چینی ہتھیاروں نے بنیادی کردار ادا کیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان نے چینی ہتھیاروں کی مدد سے فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔امریکی کانگریس کی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی کامیابی کو دیکھ کر انڈونیشیا نے رافیل طیاروں...