2025-10-22@23:17:54 GMT
تلاش کی گنتی: 48942
«سدرہ نواز نے»:
(نئی خبر)
( اقصیٰ شاہد )تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر اورمتعددپروازیں منسوخ ہوگئیں۔تکنیکی اورآپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمڑیس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے بینکاک جانے والی تھائی کی پرواز ٹی جی 342 اورکراچی سے دبئی جانے والی ایئربلو کی پرواز پی اے 110شامل ہیں۔ کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسال کی پرواز پی ایف 123،کراچی سے لاہور جانے والی ایئر سیال کی پرواز پی ایف 145اورکراچی سے لاہورجانےوالی پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 بھی منسوخ ہوگئی۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے
سندھ ہائیکورٹ نے سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست پر گمشدگی کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں سچل کے علاقے سے لاپتا سابق ایم این اے نثار پہنور کی بازیابی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ ایس ڈی پی او اور سچل کے ایس ایچ او عدالت میں پیش ہوئے, پولیس افسران نے کہا کہ لاپتا شہری کی تلاش کا عمل جاری ہے۔ درخواستگزار نے کہا کہ نثار پہنور تقریباً 2 ماہ سے لاپتا ہیں, پولیس کو والد کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔ اگر کسی کیس میں مطلوب ہیں تو متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے۔ نثار پہنور کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس پر برہم ہوگئی۔ عدالت...
خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
تھائی لینڈ میں منعقد ہونے والے عالمی مقابلہ حسن مس گرینڈ انٹرنیشنل 2025 کے دوران مقابلے میں شریک ایک ماڈل سے ایسی غلطی ہوگئی جس نے اسے ہزاروں لوگوں کے سامنے شرمندہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایونٹ کے دوران جب فائنل راؤنڈ کے لیے منتخب امیدواروں کے نام پکارے جا رہے تھے، تو پاناما سے تعلق رکھنے والی ماڈل اسامر یہ سمجھ بیٹھی کہ اس کا نام لیا گیا ہے اور وہ جوش میں آگے بڑھ کر داد وصول کرنے اسٹیج کے فرنٹ پر پہنچ گئی۔ تاہم اسے شرمندہ کا سامنا ہوا جب اعلان کرنے والے میزبان نے دوبارہ فائنلسٹ کا نام دہرایا چند لمحوں بعد پاناما کی ماڈل اسامر کو احساس ہوا کہ دراصل منتخب ہونے والی...
چین میں کھانے کی اشیاء سے انسانی دانت نکلنے کے متعدد واقعات سامنے آنے کے بعد عوام میں شدید حیرت اور غصے کی لہر دوڑ گئی، جبکہ ملک بھر میں فوڈ سیفٹی کے معیارات پر ایک بار پھر سوالات اٹھنے لگے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق پہلا واقعہ 13 اکتوبر کو صوبہ جیلن میں پیش آیا جہاں ایک خاتون نے دعویٰ کیا کہ اس نے اپنے بچے کے لیے ایک اسٹال سے خریدے گئے ساسیجز میں سے تین مصنوعی دانت برآمد کیے، ابتدا میں فروخت کنندہ نے الزام مسترد کردیا، تاہم مقامی مارکیٹ ریگولیٹرز کی مداخلت کے بعد معافی مانگ لی گئی۔ اس کے بعد گوانگ ڈونگ صوبے کے شہر دونگ گوان...
بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکار کر رہی ہے تو انہیں بلوچستان حکومت کے حوالے کر دیا جائے تاکہ دہشتگردی کے خلاف مؤثر کارروائی کی جا سکے۔ سرفراز بگٹی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں کہا کہ خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، اگر وہاں یہ گاڑیاں استعمال نہیں ہو رہیں تو ہمیں دی جائیں تاکہ ہم اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کر سکیں۔ مزید پڑھیں: ‘اپنی گاڑیاں واپس لے لو’، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاق کو یہ پیغام کیوں دیا؟ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وفاقی وزارتِ داخلہ...
اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے واضح کر دیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں گورنر راج نہیں لگایا جائے گا ۔ پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت دہشت گردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرنے میں ناکام دکھائی دیتی ہے ، آئینی طور پر وفاقی حکومت کے پاس گورنر راج کا اختیار موجود ہے مگر وفاقی حکومت ایسا اقدام نہیں اٹھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے خلوصِ نیت کے ساتھ صوبائی پولیس کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کیں لیکن اس معاملے کو سیاسی رنگ دے دیا گیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بعض حلقے دہشت گردی کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کے خلاف ہیں۔وزیرِ مملکت...
کیا آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ آپ کسی بھی ایئرلائن سے سفر کریں، مسافروں کو ہمیشہ جہاز کے بائیں دروازے سے ہی سوار کرایا جاتا ہے؟ دنیا بھر کی تقریباً تمام ایئرلائنز میں یہ ایک مستقل اصول ہے کہ جہاز پر سوار ہونے کا راستہ ہمیشہ بائیں جانب سے ہوتا ہے، دایاں حصہ مسافروں کے لیے کبھی استعمال نہیں ہوتا ہے۔ لیکن آخر ایسا کیوں ہے؟ یہ صرف روایت نہیں بلکہ اس کے پیچھے کئی دلچسپ اور سائنسی وجوہات پوشیدہ ہیں، جو ہوائی سفر کو محفوظ اور مؤثر بناتی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں وہ 5 وجوہات جنہوں نے اس اصول کو عالمی معیار بنا دیا۔ بحری روایات سے متاثر اصولابتدائی ہوابازی کے دور میں پائلٹوں نے...
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اںھوں نے مزید کہا کہ آزاد جموں و کشمیر میں جاری سیاسی غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر نئے وزیراعظم کی تلاش کی بجائے حکومت اور اپوزیشن کو فوری طور پر الیکشن کمیشن کی تشکیل پر متفق ہو کر عام انتخابات کی راہ ہموار کرنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیدوار قانون ساز اسمبلی حلقہ تین شہر مظفرآباد ملک علاؤالدین نے کہا ہے کہ مظفرآباد کے نام پر ووٹ لے کر آنے والے نہ صرف ہر مشکل کی گھڑی میں منظر سے غائب رہتے ہیں بلکہ جلتی پر تیل بھی چھڑکتے ہیں۔ حقوق مظفرآباد کی آواز کو بلند کرنے والے اب خاموش کیوں دکھائی دیتے ہیں۔ ملک علاؤالدین نے مزید کہا کہ ریاست بھر اور پاکستان کے چاروں صوبوں کا دکھ درد بے روزگاری...
ویب ڈیسک: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھی خیبر پختونخوا کی طرح دہشت گردی سے شدید متاثر ہے، خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں۔ اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو وہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں تاکہ صوبے میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان کی اشد ضرورت ہے۔ میر سرفراز بگٹی...
لاہور کے علاقے مزنگ میں ڈور پھرنے سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ 21 سالہ نعمان اپنے دوست کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اچانک قاتل ڈور اس کے گلے میں پھر گئی جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا۔ نوجوان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی پتنگ سازوں، ڈسٹری بیوٹرز اور فروخت کرنے والوں کے خلاف بڑی کارروائی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے نعمان کے سوگوار خاندان سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے سی سی پی او لاہور سے واقعے کی رپورٹ...
راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں واٹس ایپ پر 10 گواہان کے بیان چیلنج کر دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اس حوالے سے عدالت میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ لنک پر گواہان کے بیانات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔ دوبارہ جیل ٹرائل اوپن کورٹ طلب کیا جائے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ جن گواہان کے بیان ہم نے سنے نہیں، ان پر جرح نہیں ہو سکتی۔ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لیے ان گواہان کو دوبارہ طلب کرکے ازسر نو بیان ریکارڈ کیے جائیں۔ عدالت نے یہ درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کر دیے...
کراچی: شہرِ قائد میں پولیس کی جانب سے مختلف کارروائیوں میں ڈکیت گروہوں کے کئی کارندے زخمی حالت میں گرفتار جبکہ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ پولیس کی کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ، چھینے گئے موبائل فونز، نقدی، قیمتی گھڑیاں، موٹرسائیکلیں اور چوری شدہ سفید کرولا کار بھی برآمد کی گئی۔ پانچ ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار گڈاپ سٹی، فیروزآباد اور اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل (AVLC) نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ گڈاپ سٹی میں بقائی ٹول پلازہ کے قریب فضل واحد اور ذاکر اللہ گرفتار کیے گئے جن سے اسلحہ اور گلشن معمار سے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پولیس نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے افغان باشندوں کے خلاف بڑا سرچ آپریشن کیا۔تازہ کارروائی سہراب گوٹھ، الآصف اسکوائر اور ملحقہ علاقوں میں منگل اور بدھ کی درمیانی رات کی گئی، جس کی نگرانی ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا نے خود کی۔ آپریشن میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اوز، انٹیلی جنس اہلکاروں اور خواتین پولیس اہلکاروں سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا۔آپریشن کا مقصد ایسے افغان باشندوں کی گرفتاری تھا جو قانونی کاغذات کے بغیر کراچی میں مقیم ہیں۔ پولیس نے متعدد افغان شہریوں کو حراست میں لے کر ان کے سفری اور شناختی دستاویزات کی جانچ شروع کر دی ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق گرفتار افراد میں سے اکثر کے...
سعودی عرب کے نیشنل سینٹر فار ویجیٹیشن کور ڈویلپمنٹ اینڈ کمبیٹنگ ڈیزرٹیفکیشن (NCVC) نے ترکی کے شہر استنبول میں منعقدہ بین الاقوامی اجلاس کنٹری لیڈ انیشی ایٹو آن فاریسٹ فائر پریپیئرڈنس اینڈ انوویٹو ٹیکنالوجیز (CLI-FFPIT) میں شرکت کی۔ یہ اجلاس اقوام متحدہ کے فاریسٹ فورم سیکریٹریٹ کے تعاون سے 20 سے 22 اکتوبر 2025 تک منعقد ہوا۔ یہ 2 سالہ بین الاقوامی منصوبہ جنگلاتی آگ سے نمٹنے کی تیاری، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور پائیدار جنگلاتی انتظام کے لیے تجربات اور علم کے تبادلے کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے۔ اجلاس میں اعلیٰ سطح مکالمے اور تھیمیٹک سیشنز شامل تھے جن میں عالمی تجربات، بہترین طریقہ کار اور جنگلاتی آگ کے انتظام سے متعلق عملی اقدامات کا جائزہ پیش...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان بھی خیبر پختونخوا کی طرح دہشت گردی سے شدید متاثر ہے، خیبر پختونخوا کی بلٹ پروف گاڑیاں ہمیں دی جائیں۔ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے وفاقی وزیر داخلہ سے درخواست کی ہے کہ اگر خیبر پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں لینے سے انکاری ہے تو وہ بلوچستان کو منتقل کی جائیں تاکہ صوبے میں دہشتگردی کے خلاف اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر کارروائیوں کے لیے اضافی حفاظتی سازوسامان کی اشد ضرورت ہے۔ میر سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں مزید کہا ہے کہ...

’’ خبرپختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو پھر یہ ہمیں دیدیں ‘‘وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی محسن نقوی سے درخواست
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس کی بلٹ پروف گاڑیوں پر وفاق اور خیبرپختونخوا کے تنازع میں بلوچستان حکومت کود پڑی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی طرح بلوچستان بھی دہشتگردی سے متاثر ہے، وزیر داخلہ محسن نقوی سے درخواست ہے کہ کے پی حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لےرہی تو ہمیں دےدیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کو دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کے لیے اضافی حفاظتی سامان درکار ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزارت داخلہ نے کے پی پولیس کے لیے بلٹ پروف گاڑیاں آئی جی کے پی کے حوالے کی تھیں مگر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاق کی جانب سے پولیس کو دی گئیں بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنےکی ہدایت کی ہے۔ تحریک انصاف کے...
لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں پتنگ بازی نے ایک اور جان لے لی، ڈور پھرنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ڈور پھرنے کا واقعہ تھانہ نواں کوٹ کے علاقے میں پیش آیا، مزنگ کا رہائشی نوجوان گھر واپس جا رہا تھا کہ گلے پر ڈور پھر گئی۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ ڈور پھرنے سے 21 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان نعمان یوسف کی گردن کٹ گئی، نعمان یوسف کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا لیکن راستے میں دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق نعمان میڈیکل ریپ تھا، مرحوم گھر کا بڑا بیٹا اور اکیلا کمانے والا تھا، مرحوم کا ایک چھوٹا بھائی اور دو بہنیں ہیں۔ دوسری جانب...
پاکستان کی سیاست میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے درمیان تناؤ اور سخت بیانات کا تبادلہ کوئی نئی بات نہیں۔ دونوں رہنما ایک دوسرے پر برسوں سے تنقید کرتے چلے آ رہے ہیں، جہاں عمران خان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کو ’بگڑی نواب زادی‘ جیسے القابات سے نوازتے رہے، وہیں مریم نواز بھی عمران خان کے خلاف سخت زبان استعمال کرتی رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟ تاہم حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پرانی ٹوئٹ گردش کر رہی ہے، جس میں مریم نواز نے...
کراچی: ڈیفنس کے علاقے زمزمہ کمرشل اسٹریٹ میں حساس ادارے نے کارروائی کرکے معروف بلڈر کو حراست میں لے لیا ۔ واقعے کی منظر عام پر آنے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں چھاپے میں استعمال 2 پولیس موبائلز اور اہلکاروں کو واضح دیکھا گیا ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں پولیس وردی سے مماثلت رکھنے والے کپڑے زیب تن کیے اہلکاروں سمیت سادہ لباس اہلکار دیکھے گئے ہیں۔ چھاپے میں شامل تمام اہلکار ماسک لگائے ہوئے اور جدید اسلحہ سے لیس تھے ۔ کارروائی کے دوران جاوید اقبال نامی بلڈر کو ان کے دفتر سے حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تاہم علاقے کی پولیس نے چھاپے کے متعلق ...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو ایک بڑی تبدیلی کے تحت ون ڈے ٹیم کی کپتانی سے ہٹا دیا گیا ہے، اور ان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ سابق کپتان کی برطرفی نے کرکٹ حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ سابق کرکٹر راشد لطیف نے الزام عائد کیا ہے کہ یہ فیصلہ ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی جانب سے کیا گیا، جنہیں مبینہ طور پر رضوان کا ’مذہبی ماحول‘ پسند نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: ون ڈے کرکٹ میں کپتان تبدیل، اب محمد رضوان کو یہ ضرور پوچھنا چاہیے کہ ‘مجھے کیوں نکالا؟’ راشد لطیف نے ایک پوڈکاسٹ میں کہا کہ کیا صرف اس لیے کہ رضوان نے فلسطین...
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن)توشہ خانہ الزامات میں گھڑی کے معاملے پر پاکستانی ٹی وی چینل نے برطانوی عدالت میں مریم نواز شریف سے معافی مانگ لی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برطانیہ میں ایک اہم قانونی فتح حاصل کرلی، مریم نواز نے یو کے ہائی کورٹ میں ’گلیکسی براڈ کاسٹنگ نیٹ ورک یو کے‘کے نام سے چلنے والے نجی نیوز چینل کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ یہ دعویٰ اُس پروگرام کے حوالے سے تھا جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ مریم نواز نے بیوروکریٹس کے ساتھ مبینہ کرپشن کے ذریعے توشہ خانہ کی گھڑی خریدی تھی۔ الخدمت فاؤنڈیشن نے دیوالی کی مناسبت سے 1400 ہندو خاندانوں میں تحائف تقسیم کر دیے ...
واضح رہے قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور نظربند کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں اور سالوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کولگام سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص جس کی شناخت محمد فرید بجارڑ کے طور پر ہوئی ہے اور جو گنڈہ خواص راجوری کا رہائشی ہے، گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ قابض حکام نے بتایا کہ محمد فرید بجارڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے 2018ء سے فرار تھا جسے مخصوص اطلاع ملنے پر گرفتار کیا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزا لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان بہت جامع پالیسی تھی، نفرت انگیز مواد، تقاریر، وال چاکنگ، انتہا پسندی پر پابندی لگائی گی۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کو واپس نہ لایا جاتا تو حالات مختلف ہوتے، ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پاکستان علاقائی امن اور استحکام چاہتا ہے۔ اس کے علاقے کی ساکھ کی کوئی خلاف ورزی کی گئی تو اپنے شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت اور بہتری کی خاطر براہ راست یا بالواسطہ سخت اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج عوام مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں اور یہ تشدد کو ہوا دے رہے ہیں۔ دہشت گرد پراکسیز کے خاتمے کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 17 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے اظہار خیال...
اسلام آباد؍ کوئٹہ ( نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) پاک افغان طور خم سرحد دسویں روز بھی بند رہی تاہم تجارتی گزرگاہ کو دوطرفہ تجارت کیلئے جلد کھولنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کسٹم حکام کے مطابق عملہ طورخم ٹرمینل میں تعینات کردیا گیا اور کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کیلئے سکینر نصب کردئیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستانی سفارتی حکام نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے حکام نے طورخم بارڈر کھولنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ حکام کے مطابق اگر کوئی اور تنازعہ نہ ہوا تو اگلے 24 سے 48 گھنٹے میں پاک افغان طورخم بارڈر کھول دیا جائے گا۔ جنگ بندی کے بعد یہ تجارتی راستہ 10 روز سے بند ہے۔ افغانستان میں...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دنیا بھر میں پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت کا اعتراف کیا جا رہا ہے جب کہ امریکی جریدے فارن پالیسی نے اسے تسلیم کیا۔ ’’فارن پالیسی‘‘ کے مطابق پاکستان کے معدنی ذخائر 2 لاکھ 30 ہزار مربع میل پر محیط ہیں، یہ معدنی ذخائر اعلیٰ عالمی معیار اور برطانیہ کے رقبے سے دوگنا ہیں۔ معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری، باہمی معاہدوں سے پاکستان اور سرمایہ کار ممالک دونوں کو معاشی، تکنیکی اور سماجی فوائد حاصل ہوں گے۔ امریکی جریدے کے مطابق پاکستان میں معدنی وسائل سے استفادہ کرنے کے لئیے قومی معدنی پالیسی 2025ء مرتب کی گئی، قومی معدنی پالیسی کے2025ء کے ثمرات پاکستان بالخصوص بلوچستان کے عوام تک پہنچیں گے۔ بین...
وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جب کہ مارکیٹ کمیٹی کے جاری کردہ نرخ نامے اور مارکیٹ میں فروخت ہونے والی قیمتوں میں نمایاں فرق پیدا ہو گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فروری میں کن اشیا کی قیمتیں کم ہوئیں اور کن کی زیادہ؟ اعدادوشمار جاری اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی کے مطابق ٹماٹر کی زیادہ سے زیادہ قیمت 170 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہےتاہم شہر کے مختلف بازاروں میں ٹماٹر 500 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح اعلی میعار کے سیب کی سرکاری قیمت 297 روپے فی کلو ہے مگر مارکیٹ میں یہ 500 سے 450 روپے فی کلو تک دستیاب ہیں۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کے لئے بجلی 37 پیسے یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔ درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ سماعت 29 اکتوبر کو ہو گی۔ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہو گا۔
کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) جیسے گروپس نوجوانوں کو مبینہ طور پر اپنے جال میں پھنسانے کے لیے نوکری، مالی امداد، تعلیم اور تحفظ کے فریب آمیز وعدے کرتے ہیں۔ یہ دعویٰ سی ٹی ڈی کی کارروائیوں، ضبط شدہ پیغامات اور گرفتاریوں سے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچ عسکریت پسند گلزار امام عرف امام شنبے کی گرفتاری کا ایک سال، بلوچستان کے حالات پر کیا اثر پڑا؟ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ گروپس سماجی رابطوں، ذاتی روابط اور پروپیگنڈے کے ذریعے تعلیم یافتہ اور کمزور مالی پس منظر کے حامل نوجوانوں کو بھرتی کرتے ہیں جب کہ گرفتار شدہ رہنماؤں کی خودی وضاحتیں اور افسوس کے بیانات ان حکمت عملیوں کی تصدیق کرتے ہیں۔...
صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ نواز کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز نے آزاد جموں و کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔ صدر مسلم لیگ آزاد کشمیر شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی تحریک عدم اعتماد لاتی ہے تو یہ ان کا جمہوری حق ہے لیکن مسلم لیگ نواز کسی نئی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی۔ شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ کسی غیر فطری حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے اور مسلم لیگ نواز اب اپوزیشن میں بیٹھے...
صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پارٹیوں کے انعقاد کے لیے 250 ملین ڈالر کا نیا بال روم تعمیر کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا ہے تاہم اس کے لیے اس تاریخی عمارت کا ایک حصہ گرا دیا گیا ہے جس پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے تاریخی ایسٹ وِنگ کو پیر کے روز مسمار کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا، جہاں سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک نیا شاندار بال روم تعمیر کر رہے ہیں، اس بال روم کی تعمیر پر اٹھنے والے اخراجات کے بارے میں ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اس کی مالی معاونت وہ خود اور ان کے چند ڈونرز کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: سرکاری اخراجات میں کمی کے فیصلے پر...
ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہمارے موجودہ عظیم اتحادیوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ مجھے بتایا ہے کہ وہ میری خواہش پر بھاری فورس کے ساتھ غزہ میں داخل ہو کر حماس کو قابو میں لانے کے لیے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک نے انہیں غزہ میں حماس کے خلاف فوجی کارروائی کی پیشکش کی ہے۔ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ مشرقی وسطیٰ میں ہمارے موجودہ عظیم اتحادیوں نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ مجھے بتایا ہے کہ وہ میری خواہش پر بھاری فورس کے ساتھ غزہ...
سبی (نیٹ نیوز) بلوچستان کے ضلع سبی میں محکمہ انسداد دہشتگردی سی ٹی ڈی کی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی کے اہلکار خفیہ اطلاع پر کارروائی کیلئے پہنچے تو دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔ تاہم سی ٹی ڈی کی بھرپور جوابی کارروائی میں پانچ دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ پراجیکٹ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کی پہلی موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ کا معائنہ کیا۔ موبائل پولیس سٹیشن میں پہلی مرتبہ ایف آئی آر کے اندراج کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ موبائل پولیس سٹیشن اینڈ لائسنسنگ یونٹ میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء اور ری نیو کروانے کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کی چابیاں متعلقہ افسروں کے سپرد کیں۔ وزیراعلیٰ نے موبائل پولیس سٹیشن اور لائسنسنگ یونٹ کے سٹاف سے بات چیت کی اور ورکنگ کے بارے میں دریافت کیا اور موبائل پولیس سٹیشن سٹاف کو عوام کے ساتھ ہمدردانہ رویہ اپنانے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا گیا۔ اپوزیشن کی جانب سے درخواست باضابطہ طور پر سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق کے آفس میں جمع کروا دی گئی۔ چیف وہپ عامر ڈوگر‘ اسد قیصر اور دیگر رہنمائوں نے درخواست جمع کروائی۔ اپوزیشن کے 74 اراکین نے محمود خان اچکزئی کو بطور اپوزیشن لیڈر نامزید کیا۔ پی ٹی آئی کے تین اراکین ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ علی افضل ساہی‘ عمر فاروق اور صاحبزادہ محبوب سلطان ملک سے باہر ہونے کی وجہ سے درخواست پر دستخط نہ کر سکے۔ سپیشل سیکرٹری قومی اسمبلی مشتاق...
کراچی: قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دباؤ کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد...
لاہور: الیکشن کمیشن نے پنجاب بلدیاتی الیکشنز پر کام روکتے ہوئے حلقہ بندیوں سے متعلق نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔ اعلامیے کے مطابق الیکشن کمیشن کے اجلاس میں پنجاب میں لوکل گورنمنٹ انتخابات پر غور کیا گیا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بلدیاتی الیکشنز نئے قانون پر ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا اور گورنر پنجاب نے بھی نئے ایکٹ کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ سے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہوگیا۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ پرانے ایکٹ کے تحت جاری حلقہ بندیوں کے نوٹیفکیشن واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا اور نئے ایکٹ کے تحت ہی بلدیاتی انتخابات کروانے کا...
پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کر کے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کر کے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی شہری کی بحفاظت بازیابی اور اغوا کاروں کی...
دنیا بھر میں مقبول ٹک ٹاک اسٹار کھابے لامے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں گردش کر رہی ہیں کہ وہ ایک خطرناک کار حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ گزشتہ دنوں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، بشمول یوٹیوب، فیس بک اور ایکس پر پوسٹ وائرل ہوئیں جن میں دعویٰ کیا گیا کہ کھابے لامے ایک کار حادثے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔ کچھ جعلی پوسٹ میں تباہ شدہ گاڑی کی تصاویر بھی شیئر کی گئیں جنہیں کھابے لامے سے منسوب کیا گیا تاہم اب ان جھوٹی خبروں کی تردید کردی گئی ہے۔ ریئلٹی چیک کے بعد رائٹرز اور اسنوپس سمیت متعدد فیکٹ چیکنگ اداروں نے واضح کیا کہ کھابے لامے کے کسی حادثے کی کوئی مصدقہ خبر موجود نہیں، یہ تمام دعوے کلک...
امریکا میں پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار، اداکار اور سماجی کارکن علی ظفر کو پاک امریکن لاء انفورسمنٹ سوسائٹی کی جانب سے ’کلچرل آئیکون ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ یہ اعزاز علی ظفع کو پاکستانی موسیقی اور ثقافت کو دنیا بھر بلخصوص امریکا میں فروغ دینے میں نمایاں کردار ادا کرنے پر دیا گیا ہے۔ ایوارڈ تقریب میں علی ظفر کی فنکارانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا گیا کہ انہوں نے اپنے فن کے ذریعے نہ صرف پاکستانی ثقافتی اقدار کو عالمی سطح پر متعارف کروایا بلکہ ملک کے مثبت تصویر بھی پیش کی۔ علی ظفر کی موسیقی، آرٹ اور سماجی کاموں کو پاکستان کی نرمی اور ہم آہنگی کی علامت قرار دیا گیا۔ تقریب سے...
ہندوستانی اسپانسرڈ پراکسیز، فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج تشدد کو ہوا دیتی ہیں، ان دہشتگردوں کا پیچھا کرنے اور اس لعنت سے نجات دلانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں،آئی ایس پی آر بلوچستان پاکستان کا فخر ،انتہائی متحرک اور محب وطن لوگوں سے مالا مال جو اس کی اصل دولت ہیں،دیرپا خوشحالی کیلئے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے ،ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دیرپا خوشحالی کے لیے سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ملکی سرحدی سالمیت کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا،آئی ایس...
تحریک انصاف نے سیکرٹری قومی اسمبلی آفس میں باضابطہ طور پر درخواست جمع کرا دی پی ٹی آئی کے تمام اراکین قومی اسمبلی نے جمع کروائی جانے والی درخواست پر دستخط کیے رکن قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی کی اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست جمع کروادی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر تقرری کی درخواست سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے آفس میں جمع کروادی گئی ہے، تحریک انصاف کے تین اراکین نے درخواست پر دستخط نہیں کیے۔بتایا گیا ہے کہ دستخط نہ کرنے والے تحریک انصاف کے حمایت یافتہ تینوں ارکان بیرون ملک ہیں، علی افضل ساہی، عمر فاروق اور صاحبزادہ سلطان بیرون ملک ہیں، تاہم ملک...
بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کیلئیصدر ایشین کرکٹ کونسل کو ایک اور خط لکھ دیا دبئی میںٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویزپیش، بی سی سی آئی کوجوابی خط بھارتی کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کی ٹرافی کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کو ایک اور خط لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل نے بی سی سی آئی کے خط کا جواب دے دیا، اے سی سی نے بی سی سی آئی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں۔ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹرافی کی تقریب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرانے کی تجویز پیش کی...
بلڈنگ افسران پر ملوث ہونے کے الزامات، جاری تعمیرات میں قانونی ضوابط کی پامالی بلاک F پلاٹ نمبر E19,F95, پرڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند کی تعمیراتی مافیا سے ملی بھگت وسطی کے معروف علاقے نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں تعمیراتی مافیا نے دوبارہ سے اپنا دھندہ تیز کر دیا ہے ، جس کے نتیجے میں غیرقانونی تعمیرات کا سلسلہ یک لخت بڑھ گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق،سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر کشن چند اسوقت ، بلاک F کے پلاٹ نمبر E19 اور F95 پر غیرقانونی تعمیراتی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شدید الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ بلڈنگ کنٹرول کے افسران کی ملی بھگت سے نہ صرف غیر معیاری عمارتیں کھڑی...
ریاض احمدچودھری پاکستان کے سکیورٹی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ افغانستان کے صوبے پکتیکا میں گل بہادر گروپ کے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جس میں 70 جنگجو مارے گئے ہیں۔ مارے جانے والے شدت پسندوں میں صدیق اللہ داوڑ، غازی مداخیل، مقرب اور قسمت اللہ شامل تھے۔ ‘گروپ کے سرغنہ گلاب عرف دیوانہ بھی کارروائی میں مارے گئے جو اہم کامیابی ہے’۔وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ پاکستانی علاقے میں شدت پسندوں کی جانب سے کیے گئے ایک حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘ گل بہادر گروپ نے شمالی وزیرستان میں گاڑی پر آئی ای ڈی حملہ کیا جس میں شہریوں اور پاک فوج کے ایک جوان نے شہادت کو گلے...

چیئر مین آ باد محمد حسن بخشی بین الاقوامی کنسلٹنسی فرم دارالحنداسہ کے وفد کے آباد ہاؤس دورے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر ر ہے ہیں،سید افضل حمید،طارق عزیز، احمد اویس تھانوی سمیت دیگر آباد ارکان بھی موجود ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی کراچی و اپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک اور پیپلز پارٹی کی انتظامیہ اگر یہ سمجھتی ہے کہ جماعت اسلامی کے چیئرمین اور کارکنان کو گرفتار کر کے تحریک کو دبایا جا سکتا ہے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ اگر کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہ کیا تو جماعت اسلامی بھرپور احتجاجی تحریک چلائے گی، اور اگر کسی نے راستہ روکنے کی کوشش کی تو حالات کی تمام تر ذمے داری قانون نافذ کرنے والے اداروں پر عاید ہوگی۔کے الیکٹرک انتظامیہ شہریوں سے پورا بل وصول کرتی ہے لیکن انہیں اندھیروں اور لوڈشیڈنگ کے عذاب میں مبتلا رکھتی ہے۔ کے الیکٹرک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-16 کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت علاقہ اجمیر نگری کے عائشہ منور پردہ پارک میں ممبرز کنونشن و فیملی پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع شمالی طارق مجتبیٰ، سٹی و ٹاؤن کونسلرز، بلدیاتی نمائندگان اور علاقے کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،امیر کراچی منعم ظفر خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے محدود بجٹ اور کم وسائل کے باوجود عوامی خدمت کو دینی فریضہ سمجھتے ہوئے سرگرم عمل ہیں اجڑے ہوئے پارکوں کی بحالی، ویران گلیوں میں روشنیوں کی ترسیل اور ٹوٹی سڑکوں کی تعمیر نو اس خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظمہ حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ سندھ رخشندہ منیب نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا مینارپاکستان لاہور میں ہونے والا اجتماعِ عام محض ایک سیاسی اجتماع نہیں بلکہ حق و باطل کے معرکے میں حق کی قوت کو منظم کرنے کی علامت ہے۔ موجودہ بوسیدہ نظام نے عوام سے روٹی، روزگار، انصاف اور امن چھین لیا ہے۔ اشرافیہ عیاشی میں مگن ہے جبکہ عام آدمی مہنگائی، بے روزگاری اور ناامیدی کے بوجھ تلے دب چکا ہے۔ ایسے میں جماعت اسلامی کے اجتماع عام کا سلوگن ’’بدلو دونظام‘‘ نہ صرف پاکستان کے موجودہ صورت حال کی عکاسی کرتا ہے بلکہ عوام کے دلوں کی آواز ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع عام کی تیاریوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب و اسلحہ برآمدگی کیس میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں اور انھیں اگلی سماعت پر گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے سابق وزیراعلیٰ کیخلاف کیس پر سماعت کی، علی امین گنڈا پور منگل کو بھی عدالت پیش نہ ہوئے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-08-1 لاہور (آن لائن) جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جادوٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔ سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">براٹسلاوا (انٹرنیشنل ڈیسک) سلوواکیا میں وزیراعظم رابرٹو فیکو کو فائرنگ سے زخمی کردینے والے 72 سالہ شہری کو 21 سال قید کی سزا سنادی گئی ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملہ شہر ہینڈلووا میں اْس وقت ہوا جب وزیرِ اعظم عوام سے ملاقات کے بعد نکل رہے تھے۔ حملہ آور نے ان پر فائرنگ کی اور انہیں شدید زخمی کردیا۔ ابتدا میں اسے قتل کی کوشش کے طور پر دیکھا گیا تاہم بعد میں اسے دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر درجہ بند کیا گیا۔ دوسری جانب وزیرِ اعظم رابرٹو فیکو نے عدالتی کارروائی کے بعد کہا ہے کہ وہ حملہ آور کو معاف کرتے ہیں اور اپنی جانب سے کوئی قانونی چارہ جوئی نہیں کریں...

بینک الفلاح کاپسماندہ کمیونٹیز کی مالی اور قانونی خواندگی کے لیے ’’عدل‘‘ منصوبے کے آغاز کی تقریب کے موقع پرشرکاء کا گروپ فوٹو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈانی دار الحکومت کے ائرپورٹ کے اطراف میں ڈرون طیاروں کی پروازوں کے دوران زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ اس سے قبل حکام نے اعلان کیا تھا کہ ائرپورٹ کو بدھ کے روز اندرونِ ملک پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ ہوائی اڈا 2سال سے زائد عرصے سے بند ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق ائرپورٹ اپریل 2023 ء میں فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان جھڑپوں کے آغاز کے بعد سے بند ہے۔ ان لڑائیوں نے دارالحکومت کے بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچایا تھا۔دوسری جانب دھماکوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-7 خیرپور (نمائندہ جسارت+مانیٹرنگ ڈیسک) خیر پور میں افسوسناک واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا،گھر سے ایک خاندان کے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں،تفصیلات کے مطابق اے سیکشن تھانے کی حدودمیں ایک گھر سے شوہر ، بیوی اور 4بچوں کی لاش برآمد ہوئی، لاشیںکجھور منڈی کے صدر بشیر احمد آرائیں کے بیٹے نوید آرائیں، بہو اقصیٰ اور4پوتے شامل ہیں واقعے کی اطلاع پر ایس ایس پی خیرپور حسن سردار نیازی نے جائے وقوع پر پہنچ کر لاشوں کو اپنی تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال خیرپور روانہ کیا اس سلسلے میں ایس ایس پی خیرپور نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں 5 افراد کو زہر دیکر بیوی نے خود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251022-01-3 اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ہمارے مغربی پڑوسی باقی ممالک میں ویزہ لے کر جاتے ہیں لیکن پاکستان میں ویزہ کے بغیر آنا چاہتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا آرمی پبلک اسکول کے بعد ہم نے 2 آپریشنز کیے، ہم نے پانچ گنا بڑے دشمن کو شکست دی، پاکستان کی خارجہ پالیسی آج سے زیادہ موثر کبھی نہیں رہی۔ سیف اللہ
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی 37 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی۔نیپرا کا بتانا ہے کہ درخواست ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔نیپرا کا کہنا ہے کہ درخواست کی 29 اکتوبر کو سماعت ہوگی، جبکہ فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک پر بھی ہوگا۔

جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور ہائر پاکستان کے سی ای او احمد علی مفاہمی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)سیلاب زدگان کیلیے فنڈریزنگ کے نام پر کراچی میں ماہواری میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے،مقامی این جی اودستک فاؤنڈیشن کی جانب سے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ماہواری میلے کے نام سے ایک میلے کا انعقاد کیا جارہا ہے، یہ میلہ 25 اکتوبر 2025 بروز ہفتہ شام 4تا رات10بجے تک کتاب گھر بنگلا نمبر 236-B شاہراہ قائدین پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 کراچی میں منعقد ہوگا، میلے میں شرکت کیلیے داخلہ فیس 300 روپے رکھی گئی ہے جبکہ میلے میں رجسٹریشن کیلیے ایک کیو آر کوڈ بھی دیا گیا ہے جیسے اسکین کرکے رجسٹریشن کی جاسکے گی۔ سوشل میڈیا صارفین نے ماہواری میلہ کو ایک بیہودہ میلہ قرار دیتے ہوئے اپنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینئر صحافی پریس کلب کے ممبر لیاقت عباسی کے بڑے بھائی، معروف لکھاری و شاعر ممتاز عباسی کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کرکے ان کی ٹویوٹا کرولا GLi (BRG-438) چھین لی۔ واقعہ گلستان جوہر بلاک 11، تھانہ شاہراہِ فیصل کی حدود میں پیش آیا۔ ممتاز عباسی کے مطابق وہ پیر اور منگل کی درمیانی شب بہادرآباد سے گروسری لے کر گھر پہنچے ہی تھے کہ ایک مشکوک گاڑی نے تعاقب کرتے ہوئے ان کی گاڑی کو آگے آ کر روکا۔ گاڑی میں سوار 3 اسلحہ بردار ملزمان میں سے 2 نے اتر کر انہیں یرغمال بنا لیا اور ان ہی کی گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام کی جانب لے گئے۔ ملزمان تقریباً 20 منٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) بوٹ بیسن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی میجر بن کر شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کی شناخت طلال افسر عرف میجر ظفر ولد محمد افسر صدیقی اور امام بخش ولد صادق کے نام سے ہوئی ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2 عدد 30 بور پستول، ایک گاڑی، 4 وائرلیس سیٹ، 4 موبائل فون اور 3 بلٹ پروف جیکٹس برآمد کرلی گئیں۔ ابتدائی تفتیش میں دونوں نے متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے، ملزمان نے شہری تاج الدین سے 2 اقساط میں 80 لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا اعتراف کیا ہے ، جس کا مقدمہ تھانہ ٹیپو سلطان میں پہلے سے درج ہے۔ ایس ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس حکام نے غفلت، لاپروائی اور جرائم پر قابو پانے میں ناکامی کے الزام میں ایک اور افسر کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او بلوچ کالونی کوملازمت سے برطرف کر دیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ایسٹ ڈاکٹر فرخ رضا نے سخت انتظامی اقدام اٹھاتے ہوئے سب انسپکٹر مظہر علی کانگو کو عہدے سے ہٹا کر ان کی برطرفی کا باضابطہ آرڈر جاری کردیا۔جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ برطرف افسر کو ڈیوٹی میں غفلت اورپیشہ ورانہ نااہلی پر متعدد بار شوکاز نوٹسز جاری کیے گئے تاہم افسر نے ان پر کوئی جواب یا بہتری نہیں دکھائی۔ ایس ایس پی کے مطابق مسلسل کارکردگی میں ناکامی اور محکماتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بینچ نے پولیس کانسٹیبلز کی نوکری سے برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کی، وکلاء کے دلائل مکمل ہوگئے، عدالت نے درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ آر آر ایف اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کردیا گیا، درخواست گزاروں کے مطابق وہ 2012 میں بھرتی ہوئے لیکن 2020 میں دفتر آنے سے روک دیا گیا، 2012 میں 250 اہلکاروں کا ٹیسٹ ہوا تھا، ان میں سے 94 کو فیل قرار دیا گیا تھا، عدالت نے 94 متاثرہ نوجوانوں کی درخواست پر دوبارہ امتحان لینے کا حکم دیا تھا، عدالت نے صرف درخواست گزاروں کا دوبارہ ٹیسٹ لینے کا...
لاہور:۔ جعلی پیروں اور تعویذ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کو لوٹنے والوں کے خلاف حکومت نے بڑی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297-اے میں ترمیم کرتے ہوئے جادو ٹونہ کرنے یا اس کی تشہیر پر سخت سزائیں مقرر کر دی ہیں۔نئے قانون کے تحت جعلی عامل یا جادو ٹونہ کرنے والے کو 7 سال قید اور 10 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔ ترمیم کے نفاذ کے بعد جعلی پیروں کو اپنی دکانوں اور تشہیری بورڈز بھی فوری طور پر ہٹانے ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق شہریوں نے جعلی پیروں کے خلاف کارروائی کے لیے سیشن کورٹس سے رجوع کرنا شروع کر دیا ہے۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">’’یہ چند نوجوان تھے جو اپنے ربّ پر ایمان لائے اور ہم نے ان کی ہدایت میں اضافہ کردیا‘‘۔ (کہف: 13) بنگلا دیش میں طلبہ سیاست کی نئی بیداری، چھاترو شبر کی فتوحات کا تسلسل بنگلا دیش کی جامعات میں اسلامی چھاترو شبر کی حالیہ مسلسل کامیابیاں ایک فکری و سیاسی بیداری کی علامت بن چکی ہیں۔ گزشتہ چند ماہ کے دوران جامعہ ڈھاکا، جامعہ جہانگیر نگر، جامعہ چاٹگام اور اب جامعہ راجشاہی میں چھاترو شبر نے طلبہ یونین انتخابات میں نمایاں فتوحات حاصل کر کے یہ ثابت کر دیا کہ نظریاتی سیاست آج بھی نوجوانوں کے دلوں میں زندہ ہے۔ جامعہ راجشاہی میں چھاترو شبر نے 23 میں سے 20 نشستوں پر کامیابی حاصل کی، سینیٹ کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جماعت اسلامی آزاد کشمیرگلگت بلتستان کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نہ صرف ریاست کے آزاد خطوں کے عوام کے لیے امید کی کرن بن چکے ہیں بلکہ مقبوضہ کشمیرکے حریت پسندعوام کے لیے بھی آخری امید ہیں،ڈاکٹرمحمد مشتاق خا ن نے حق دو عوام کو بدلونظام کو کے عنوان سے بھرپور مہم چلانے کااعلان کیا ہے۔ ڈاکٹر محمد مشتاق خان کا موقف ہے کہ ریاست کے آزاد خطوںکو جماعت اسلامی آزادکشمیر اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے جماعت اسلامی یہ چاہتی ہے کہ اللہ کا دیا ہوا نظام قائم اور غالب ہوجائے تاکہ عوام کو انصاف ملے ان کے مسائل حل ہوں ایسا نہ ہوکہ ان کو اپنے مسائل حل کرانے کے لیے احتجاج کرنا پڑے اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جب سے اقتدار میں آئے ہیں، اپنے متنازع بیانات اور آمرانہ اقدامات کی وجہ سے سخت تنقید کی زد میں ہیں، اقتدار کی کرسی سنبھالتے ہی ان کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایگزیکٹو احکامات، امیگریشن و ماس ڈیپورٹیشن کے قوانین، ڈیمو کریٹک شہروں میں فیڈرل اور ملٹری ٹروپس کی تعیناتی، بجٹ کٹس، میڈیا پر دباؤ، ارب پتی افراد کی حمایت، ٹرمپ مخالف وفاقی ملازمین کی برطرفی، انتقامی کارروائی، خارجہ پالیسی، اسرائیل کی بے جا حمایت اور غزہ میں مزاحمت کاروں کے خلاف ان کے لب و لہجے نے پورے امریکا میں ان کے خلاف شدید ردعمل کو جنم دیا ہے۔ گزشتہ دنوں ٹرمپ کی انہی پالیسیوں کے خلاف امریکا کی پچاس ریاستوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، ہوٹلوں اور بریانی سینٹرز میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ روز گلبرگ پولیس نے فیڈرل بی ایریا کی موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے گودام سے تقریباً 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا، جس میں متعدد ثابت مردہ مرغیاں بھی شامل تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان مردار گوشت مبینہ طور پر شہر کے بعض فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو فراہم کرتے تھے۔ مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور اس کہاں کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا اس حوالے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا ایک حصہ منہدم کروادیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہائوس کا ایک حصہ گروادیا۔ رپورٹ کے مطابق اس کا ملبہ ہٹا کر شایان شان بال روم بنایا جائے گا۔ حکام کے مطابق صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہائوس کا موجودہ مرکزی حصہ توڑا نہیں جائے گا، بال روم میں بڑی تعداد میں لوگوں کو ڈنر دیا جائے گا۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ امریکی میڈیا کے مطابق جس بڑے پیمانے پر تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے، اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ مرکزی عمارت بھی متاثر ہوگی۔ محمد ایوب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وارسا:پولینڈ کی جانب سے روس کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر روسی صدر نے ہنگری سمٹ میں شرکت کے لیے ان کی فضائی حدود استعمال کی تو اس صورت میں بین الاقوامی عدالت کے جاری کردہ وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جاسکتا ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق پولش وزیرِ خارجہ رادوسواف سکورسکی نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ اگر پیوٹن کا طیارہ پولینڈ کی فضائی حدود میں داخل ہوتا ہے، تو ان کی حکومت طیارے کو روکنے اور بین الاقوامی فوجداری عدالت کے حوالے کرنے کی ذمہ دار ہوگی۔بین الاقوامی فوجداری عدالت نے پیوٹن کے خلاف وارنٹ جاری کر رکھا ہے، جس میں ان پر الزام عائد کیا گیا ہے...
شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ کے قریب فارم ہاؤس پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور لاکھوں روپے مالیت کے 46 مہنگے ترین بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے ایم ڈی اے سوسائٹی لنک روڈ کے قریب فارم پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کے 46 بکرے اور بکریاں چھین کر اپنے ہمراہ لائے ہوئے ٹرک پر لاد کر فرار ہوگئے۔ فارم ہاؤس کے مالک شیخ علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ واردات 20 اکتوبر بروز پیر کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ہوئی، ڈاکوؤں کی تعداد 8 سے 10 کے قریب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو اپنے ہمراہ ایک ٹرک بھی ساتھ...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا اور گہرائی 234 کلومیٹرتھی۔ زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چترال، مالاکنڈ، دیر اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے دیگر شہروں میں چارسدہ، رسالپور، نوشہرہ، رستم، بونیر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ مالاکنڈ، چترال، سوات، دیر، تخت بھائی، باجوڑ اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے رات 11 بج کر 15 منٹ پر محسوس کیے گئے۔ پی ڈی ایم اے نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر طیاروں کی آمد و رفت کے لیے استعمال ہونے والے ایک رن وے کو روزانہ تین گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA) نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹم (NOTAM) جاری کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہےکہ کراچی ایئرپورٹ کا رن وے 7 آر/25 ایل آئندہ 5 نومبر سے 24 نومبر تک روزانہ دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا، رن وے کی یہ بندش طیاروں کے نئے ٹیکسی وے (Taxiway) کی تعمیر اور بحالی کے سلسلے میں کی جا رہی ہے تاکہ ایئرپورٹ کی آپریشنل کارکردگی اور سیکیورٹی معیار...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، آزاد کشمیر اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔اسلام آباد اور راولپنڈی، مری، آزاد کشمیر میں سماہنی، بھمبر، کے پی میں پشاور، باجوڑ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی ہے جس کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، جبکہ گہرائی 234 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ ہوئی ہے۔ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے پشاور اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ایبٹ آباد اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ان علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا...
بلوچستان کے علاقے سبی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سبی میں فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق مارے جانے والے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود، نقشے اور اہم دستاویز برآمد ہوئی ہیں۔
وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نےخیبر پختونخوا میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کی وجہ بتادی۔جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں طارق فضل چوہدری، شہرام تراکئی اور ناصر حسین شاہ نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی اس لیے کی گئی کیونکہ علی امین گنڈاپور ٹکراؤ کم کرتے تھے۔طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اگر کے پی پولیس نے بلٹ پروف گاڑیوں پر اعتراض کیا تو وفاقی حکومت کو بتانا چاہیے تھا کہ کیا مسئلہ ہے۔ محمود اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنا دینا چاہیے، پیپلز پارٹی نے حمایت کردیپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے محمود اچکزئی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنانے کی حمایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا پوچھ کر بتانے کا...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے روبرو تحریک تحفظ آئین پاکستان رجسٹر کروانے کی درخواست دینے والی جماعتیں مکر گئیں۔ای سی پی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کون رجسٹر کرا رہا ہے؟ درخواست جمع کرانی والی تینوں پارٹیاں مکر گئی ہیں۔الیکشن کمیشن کے سامنے عہدیداران نے کہا کہ درخواست ہم نے جمع نہیں کرائی، درخواست پر ہمارے دستخط تک نہیں ہیں۔اس پر ممبر ای سی پی نے کہا کہ درخواست کا فارنزک کروالیتے ہیں، اگر آپ نے غلط بیانی کی تو کرمنل کارروائی ہوگی۔اس پر عہدیداران نے کہا کہ ہم موجودہ اپوزیشن اتحاد رجسٹر کرانے کی درخواست واپس لیتے ہیں، اس کیس کو بند کردیا جائے۔تینوں جماعتوں نے رجسٹریشن کی درخواست واپس لینے کےلیے درخواست ای سی پی...
پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق وقار سومرو نامی شہری کو چند روز قبل مسلح ملزمان نے چوک چدھڑ سے اغوا کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں انٹیلی جنس آپریشن کر کے مغوی شہری کو بحفاظت بازیاب کرالیا۔ تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان پولیس نے تھانہ احمد پور لمہ کی حدود میں مصدقہ اطلاع پر آپریشن کر کے مغوی شہری وقار سومرو کو بحفاظت بازیاب کروا لیا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران کچے کے علاقے سے اغوا کار موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے...
خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ گیدڑ کے 100 سالہ اقتدار سے شیر کا ایک روزہ اقتدار بہتر ہے اور اب صوبے کی عوام کو حقیقی معنوں میں تبدیلی نظر آئے گی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر ہمارا مؤقف واضح ہے، چالیس سال گزارنے والے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کو یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اور وفاق کی...
وزیراعظم نے سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کیلئے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لیے پنجاب حکومت کو ہدایت کر دی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے ثقافت، سیاحت و ورثہ حذیفہ رحمن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے صوبائی حکومت کو کہا ہے کہ وہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کروائیں۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ آنے والے چند دنوں میں یہ ملاقات ہو جائے گی، وفاقی حکومت نے صوبائی حکومت کو کہا ہے اس ملاقات کے...
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوشش کرکے دیکھ لے اس بار اسلام آباد نہیں آ سکتی، ایسی کسی بھی کوشش کا سخت جواب دیا جائےگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف اس بار اٹک پل بھی کراس نہیں کر سکے گی، پچھلی بار جو خامیاں رہ گئی تھیں اس بار دور کرلی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے جھنڈے کی جگہ پی ٹی آئی کا جھنڈا، نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی تنقید کی زد میں انہوں نے کہاکہ عمران خان انتظار کررہے تھے کہ ملک میں انارکی پھیلے اور افراتفری ہو لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا۔ بات چیت کرنے کا ایک طریقہ ہوتا...
ملزمان نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ واردات کے وقت وہ نشے کی حالت میں تھے اور انہوں نے اسی نشے کی حالت میں فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے 3 خواجہ سراؤں کے قتل کا معمہ حل کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ملیر پولیس کے مطابق گزشتہ ماہ 20 اور 21 ستمبر کی شب میمن گوٹھ تھانے کی حدود ناگوری سوسائٹی سروس روڈ کے قریب جھاڑیوں سے 3 خواجہ سرا کی لاشیں ملیں، جنہیں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا، تہرے قتل کا مقدمہ میمن گوٹھ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کی دفعہ 302 چونتیس کے تحت درج کر کے تفتیش کا آغاز کیا۔ پولیس کو خفیہ ذرائع سے ملنے والی معلومات اور...
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت کی۔ کیس کال ہونے کے باوجود علی امین گنڈا پور آج عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر عدالت نے مسلسل غیرحاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کو حکم دیا ہے کہ علی...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ کا نام بھی محسن ہے، اس لیے آپ سب کے محسن ہیں، جب ایشوز کسی کے بھی درمیان ہوں تو انہیں دعوت دی جاتی ہے کہ آپ مسئلہ حل کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی قیام امن اور فتنہ الخوارج آپریشن کے حوالے سے بھی کام کر رہے ہیں۔ کراچی میں گورنر ہاؤس میں وزیر داخلہ سید محسن نقوی اور ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ میڈیا سے مشترکہ گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ جب ٹی وی کھولیں تو تو یہ ہی...
اسلام ٹائمز: رہبر معظم نے کہا کہ ایران اس وقت امید کی علامت ہے، ایسے میں بعض لوگوں کا وظیفہ یہ ہے کہ وہ نوجوانوں کے لیے مایوسی یا وسوسے ایجاد کرتے ہیں لیکن یہ سب فضول باتیں ہیں، ایران امید کا مرکز ہے، ایرانی نوجوان باصلاحیت اور قابل ہیں، اہم نکتہ یہ ہے کہ ہم ایرانی نوجوان کی صلاحیتوں، ان کی مہارتوں اور ان کی طاقت کا درک کریں اور انہیں سمجھیں، ایرانی نوجوان میں ایسی صلاحیت موجود ہے جس کی بنا پر وہ بلندیوں تک پہنچ سکتا ہے، بشرطیکہ وہ ہمت اور کوشش سے کام لے اور حرکت میں رہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای...
پاکستانی میڈیا کے مطابق سی ٹی ڈی نے خفیہ اطلاع پر سبی میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ بے بلوچستان کے ضلع بولان میں کارروائی کرتے ہوئے 5 مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی کی خصوصی ٹیم نے سبی کے علاقے میں ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ اس دوران مبینہ شرپسندوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جوابی فائرنگ کے نیتجے میں 5 مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ باردو برآمد ہوا ہے۔
سبی میں انسدادِ دہشت گردی فورس (CTD) نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک بڑا تخریبی منصوبہ ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، مصدقہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والےپانچ دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ کارروائی کے دوران دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد دہشتگردوں کا ٹھکانہ کلیئر کر لیا گیا۔*موقع سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور حساس نوعیت کی دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشتگرد ماضی میںسیکیورٹی فورسز پر حملوں اور دیگر پرتشدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ حکام کے مطابق، مزید شواہد کی روشنی میں تحقیقات جاری ہیں اور علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔
کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ایک رن وے کو روزانہ 3 گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد رن وے پر نئے ٹیکسی وے کی تعمیر ہے۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم (NOTAM) کے مطابق، رن وے7R/25L کو5 نومبر سے 24 نومبر تک ہر روز دوپہر 1 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔ رن وے کی یہ بندش باقاعدہ پروازوں کے لیے ہوگی، تاہم وی وی آئی پی پروازوں یا ہنگامی لینڈنگ کی صورت میں اسے استعمال میں لایا جا سکے گا۔ اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ مسافروں کی سہولت اور پروازوں کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے،...
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے شاپنگ مال سینٹورس کے رہائشی ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔ خاتون نے 15 پر کال کرکے پولیس کو واقعے کی اطلاع دی، جس کے بعد مارگلہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ اسلام آباد کے سینٹورس مال کے ٹاور میں خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی، تحقیقات جاری pic.twitter.com/rV8l9xVgoM — Muqadas Farooq Awan (@muqadasawann) October 21, 2025 پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، جبکہ متاثرہ خاتون کا پمز اسپتال میں طبی معائنہ جاری ہے۔ پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی افسران موقع پر پہنچ گئے، اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، اور ملزمان سے تفتیش...