2025-11-03@12:37:13 GMT
تلاش کی گنتی: 5640

«لیاری میں عمارت گرنے»:

(نئی خبر)
    چند برس قبل کراچی کی سیشن عدالت میں عزیر بلوچ کے خلاف اہم کیس زیر سماعت تھا جس کے لیے عدالت میں صحافی بھی موجود تھے کیس کے اہم اور واحد گواہ کو پیش کرنے کے لیے پروسیکیوشن وقت مانگ رہی تھی لیکن عدالت بار بار وقت دینے کے باوجود گواہ کو نہ پیش کرنے پر فیصلہ سنانا چاہتی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: لیاری گینگ کے سرغنہ عزیر بلوچ تہرے قتل کے مقدمے سے بری اس وقت کے ایڈیشنل ڈسٹرک پبلک پروسیکیوٹر شکیل عباسی نے آخری بار عدالت سے مہلت مانگی اور کہا کہ اگلی تاریخ پر گواہ کو پیش کردیا جائے گا عدالت برہمی کے ساتھ آخری مہلت دے دی۔ اگلی پیشی پر صحافی پھر موجود تھے عزیر جان بلوچ...
    مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام کے بعد غزہ کی انتظامی ذمہ داری ایک غیر سیاسی تکنیکی کمیٹی کو دی جائے گی، جو روزمرہ امور اور تعمیرِ نو کے معاملات دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ مختلف فلسطینی دھڑوں نے جنگ کے بعد غزہ کا انتظام ایک ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ اعلان حماس کی جانب سے بلائے گئے فلسطینی تنظیموں کے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں سامنے آیا ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ جنگ کے اختتام...
    یوکرین کے شمالی شہر اووروچ کے ریلوے اسٹیشن پر ایک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ یوکرین کی بارڈر گارڈ سروس کے مطابق حملہ آور نے تلاشی کے دوران دستی بم یا بارودی مواد سے دھماکا کردیا جسے جسم سے باندھ رکھا تھا۔ دھماکے میں حملہ آور خود بھی شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال لے جاتے ہوئے ایمبولینس میں دم توڑ گیا۔ 23 سالہ حملہ آور خارکیف کا رہائشی تھا۔ حملہ آور کو حال ہی میں بیلاروس کی سرحد عبور کرنے کی کوشش میں حراست میں بھی لیا گیا تھا۔ جب وہ فوج میں لازمی بھرتی کی شرط سے بچنے کے لیے فرار ہونا چاہتا تھا۔ حملے میں 3 دیگر خواتین ہلاک اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں سے 7 کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں...
    بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر کے قریب سمندر میں ایک حیران کن منظر نے ماہی گیروں کو ششدر کر دیا، جب انہیں ایک نہیں بلکہ چاربروڈز وہیلز ایک ساتھ تیرتی نظر آئیں۔ ماہی گیر کشتی کے کپتان عامر داد نے یہ دلکش لمحہ فوری طور پر اپنے موبائل فون میں قید کر لیا، جس میں وہیلز کا ایک گروہ گوادر کے ساحلی پانیوں میں پرسکون انداز میں تیرتا دکھائی دیتا ہے۔ ورلڈ وائیلڈ لائف فنڈ (WWF) پاکستان کے مطابق یہ وہیلزبروڈز وہیلز تھیں، جو دنیا کی بڑی بالین وہیلز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہیلز عام طور پر گرم پانیوں میں پائی جاتی ہیں، اور ان کی پاکستان کے ساحلی پانیوں میں موجودگی ایک اہم ماحولیاتی اشارہ سمجھا جاتا ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکینِ وطن کی ایک کشتی ڈوبنے سے کم از کم 16 افراد لاپتا ہوگئے جبکہ دو کو زندہ بچا لیا گیا،  کشتی میں مجموعی طور پر 18 افراد سوار تھے جن میں سے ایک زندہ بچ جانے والا شخص افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے۔ بتایا گیا ہے کہ روانگی کے کچھ ہی دیر بعد کشتی میں پانی بھرنا شروع ہوگیا، جس کے باعث ممکنہ طور پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ایک زندہ بچ جانے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے...
    ٹیلیگرام چینل (https://t.me/CyberIsnaadFront1) پر جاری کردہ ایک تین منٹ کے ویڈیو کلپ میں کمپنی کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج پیش کی ہے، جس میں صہیونی فوجی سازوسامان کی تیاری کے مختلف مراحل کو دکھایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیکر گروہ "الجبهة الإسناد السیبرانیة" (سائبر سپورٹ فرنٹ) نے اسرائیلی وزارتِ جنگ کے اہم ترین دفاعی منصوبوں کی خفیہ معلومات افشا کر دی ہیں، جن میں لیزری فضائی دفاعی نظام "آئرن بیم" (Iron Beam)، کثیرالمقاصد ڈرون "ہرمس 900" (Hermes 900)، اسپائیک میزائل (Spike) اور دیگر جنگی ساز و سامان کے منصوبے شامل ہیں۔ اس گروہ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے وزارتِ دفاعِ اسرائیل سے وابستہ بظاہر نجی کمپنی "مایا" میں کامیاب ہیکنگ کاروائی مکمل کی ہے۔ اس ہیکنگ...
    معروف اینکر اور اداکارہ نادیہ خان نے ایک بار پھر اپنے بے باک تبصروں سے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی ہے۔ جانے مانے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو مبینہ طور پر جوا ایپس کی تشہیر اور فروغ کے کیس میں جیل اور بھاری جرمانے کا سامنا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے شو میں اس کیس پر کہا کہ ڈکی بھائی نے خود ہی بدنامی کمائی ہے۔ جب پیسہ حرام کا ہو تو سکون کہاں سے آئے گا؟ انھوں نے مزید کہا کہ یہ سب آج کل کے نوجوانوں کے لیے ایک سبق ہے۔ بغیر محنت کے آسانی کے ساتھ کمایا جانے والا پیسہ ہمیشہ آسانی سے چلا جاتا ہے۔ نادیہ خان نے مزید کہا کہ ہم ماؤں کو خوشی ہے کہ اب ہمارے بچے سیکھیں گے کہ شہرت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:۔ حکومت نے مالی سال 2025-26 کی پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا قرض حاصل کیا، جس میں گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق جولائی، اگست اور ستمبر میں بالترتیب 198 ارب، 192 ارب اور 124 ارب روپے کا قرض لیا گیا۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اس مالی سال میں مجموعی طور پر 5 ہزار 777 ارب روپے قرض لینے کا تخمینہ ہے۔ستمبر میں حکومت نے 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا بیرونی قرض بھی حاصل کیا، جب کہ اگست میں 68 کروڑ ڈالر اور ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر نیا پاکستان سرٹیفکیٹس کے ذریعے حاصل کیے گئے۔سعودی آئل فیسلٹی کے تحت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقتصادی امور ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حکومتِ پاکستان نے ستمبر 2025 میں 43 کروڑ 66 لاکھ ڈالر کا نیا قرضہ حاصل کیا۔رپورٹ کے مطابق اگست 2025 میں تقریباً 68 کروڑ ڈالر کا قرض لیا گیا تھا، جبکہ ستمبر میں موصول ہونے والی رقم میں سے 25 کروڑ 96 لاکھ ڈالر باہمی و کثیرالجہتی معاہدوں کے تحت حاصل کیے گئے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ ستمبر میں 17 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس بھی جاری کیے گئے۔ اس سے قبل اگست میں سعودی آئل فیسیلٹی کے تحت 10 کروڑ ڈالر موصول ہوئے تھے۔اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی سے ستمبر کے دوران پاکستان کو 4 کروڑ...
    لاہور کے بعد پتوکی میں نورجہاں کا گانا ’پائل دی پاواں چھنکار‘ بلند آواز میں چلانے پر پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ایمپلیفائر اور اسپیکر قبضے میں لیا اور پنجاب ساؤنڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔گذشتہ ماہ لاہور میں تیز آواز میں نورجہاں کا یہی گانا سننے پر پولیس نے ایک شخص پر مقدمہ درج کیا تھا۔اس معاملے پر عدالت نے قرار دیا تھا کہ گانا بلند آواز میں سننے پر یہ قانون لاگو نہیں ہوتا۔
    فوٹو: فائل ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی سے موبائل کمپنی کے 4 ملازمین کو گاڑی سمیت اغواء کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملازمین کے اغوا کا مقدمہ موبائل کمپنی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے۔ موبائل کے چاروں ملازمین گرہ بختیار کے علاقے میں موبائل کمپنی کے ٹاورز اور دیگر سامان منتقل کرنے گئے تھے، جن کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
    سندھ گورنمنٹ اسپتال لیاقت آباد میں 11 سال سے ناکارہ مشین سی آر کو کارآمد بنانے کے بعد پہلا کامیاب آپریشن کر دیا گیا۔ اس مشین کے ذریعے 40 سالہ مریض نواز کی ٹانگ کے اندر پھنسے ہوئے شیشے کو آپریشن کرکے نکالا گیا۔ آپریشن کرنے والی ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر زوہیب تھے جبکہ ان کے معاونین میں ٹیکنیشن زوہیب، شاہد قریشی اور دیگر شامل تھے۔ ٹانگ کے اندر پھنس جانے والے شیشے (فارن باڈی) کو ٹانگ سے نکالنے کےلئے پیچیدہ آپریشن کو کامیاب بنانے کے لئے طبی ٹیم نے سرتوڑ کوشش کی جو کامیاب رہی۔ اس مشین کو دوبارہ کارآمد بنانے کا سہرا اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹرعتیق قریشی کے سر جاتا ہے۔ ڈاکٹر عتیق قریشی نے بتایا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے پوش علاقے ڈیفنس میں ایک اور حیران کن اور چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک گھریلو ملازم واجد علی کو پولیس نے گرفتار کر لیا، جو اپنی مالکن کے گھر سے طویل عرصے سے رقم، سونا اور دیگر قیمتی اشیا چُرا کر کروڑ پتی بن چکا تھا۔پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ  8 سال سے خاتون کے گھر میں ملازمت کر رہا تھا اور اسی دوران اس نے موقع پا کر بھاری مالیت کا سامان چرا لیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے واجد علی کو حراست میں لیا گیا ہے۔ گرفتاری کے بعد تفتیش کے دوران ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کیا اور بتایا کہ وہ...
    پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد کو بہت جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نام بدل کر کام کرنیوالی کالعدم جماعتوں کیخلاف بھی کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پنجاب حکومت کے ذرائع کے مطابق ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں، تو انہوں نے نام تبدیل کر لیا اور مسلسل کام کر رہی ہیں۔ لیکن اب اس حوالے سے ایک اسپیشل پراسیکیوٹر سیل بنایا گیا ہے۔ یہ سپیشل پراسیکیوٹر سیل ایسے معاملات میں ملوث افراد...
    لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کا معاملہ، عدالت نے اعلیٰ حکام کو طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ میں لاہور اور بہاولپور سے خاتون اور کم سن بچیوں کے مبینہ اغوا کے معاملے پر متاثرہ خاندان کے خلاف درج مقدمات کے اخراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد، ڈی آئی جی، ڈی جی ایف آئی اے اور ڈی ایس پی سی آئی اے کو منگل کے روز ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو جے آئی ٹی تشکیل دے کر بچیوں کے اغوا کے...
    وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں کتنا قرضہ لیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 24 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں وفاقی حکومت کے قرضوں کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ دستاویز کے مطابق پاکستان نے موجودہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 514 ارب روپے بیرونی قرض لیا۔ جولائی تا ستمبر پچھلے سال کے مقابلے 150 ارب 51 کروڑ روپے زیادہ قرضہ ملا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 364 ارب روپے قرض حاصل ہوا تھا۔ دستاویز کے مطابق پہلی سہ ماہی میں 41 فیصد زیادہ بیرونی مالی معاونت ملی، تین ماہ میں ایک ارب 46 کروڑ روپے کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی، نان...
    خیبر پختونخوا کی معروف وکیل مہوش محب کاکاخیل نے حال ہی میں ویانا، آسٹریا میں ’جسٹیشیا وومن ان لا ایوارڈز 2025‘ اپنے نام کر کے  پاکستان کا نام روشن کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: مارشل آرٹ میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی کوئٹہ کی باہمت خواتین وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مہوش محب کاکاخیل نے فخر کا اظہار کیا کہ انہیں سائبر کرائمز اور خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں نامزد کیا گیا اور یہ باوقار ایوارڈ دیا گیا۔ انہوں نے اپنی اس کامیابی کو اپنے، دیگر خواتین اور پورے خیبر پختونخوا کے لیے ایک اعزاز اور فخر کی بات قرار دیا کیونکہ انہیں پوری دنیا سے اس کے لیے منتخب کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ...
    امریکا کی نیشنل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کی ٹیم میامی ہیٹ کے کھلاڑی ٹیری روزیئر اور پورٹ لینڈ ٹریل بلیزر کے کوچ چانسے بل اپس کو ایف بی آئی نے جوئے کی تحقیقات میں گرفتار کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈپارٹمنٹ آف جسٹس نے جمعرات کو ایک نیوز کانفرنس کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد کھیلوں میں غیر قانونی سٹے پازی اور پوکر گیم اسکیمز میں ہونے والی متعدد گرفتاریوں سے متعلق بتانا تھا۔ چانسے بل اپس نے اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں مینیسوٹا ٹمبروولوز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں بلیزرز کے بطور کوچ فرائض انجام دیے، جس میں بلیزر کو 118 کے مقابلے میں 114 پوائنٹس سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹیری...
    پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 3ارکان کی رکنیت بحال، اسپیکر نے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کیتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اس وقت ملک محمد احمد خان بیرون...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے 3 معطل ارکان کی رکنیت بحال کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اپوزیشن کےتین معطل ارکان کو بحال کرتے ہوئے معطلی کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا۔ اپوزیشن کے بحال ہونے والے تین ارکان میں میاں اعجاز شفیع امتیاز، محمود شیخ اور خالد زبیر نثار شامل ہیں جنہیں پندرہ سیشن کے لئے معطل کیا گیا تھا۔ تینوں اراکین کو ایوان میں جھگڑے پر ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے معطل کیا گیا تھا اور اُس وقت ملک محمد احمد خان بیرون ملک کے دورے پر تھے۔ تحریک انصاف کے ارکان نے معطلی کے خلاف ہائی کورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ میاں اعجاز شفیع امتیاز نے کہا کہ ہم رول نمبر...
    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاقت آباد وہ علاقہ ہے جہاں شاید یوسی کے اعتبار سے پیپلز پارٹی کو کبھی پنپنے نہیں دیا گیا، یہاں سے اور لوگوں کو لایا گیا لیکن باصلاحیت اور باکردار لوگوں نے یہاں کی عوام کا مان نہیں رکھا، یہاں کی عوام کا مان رکھا تو پیپلز پارٹی نے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ سال ترقیاتی کاموں کا سال ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے 2 برسوں میں گلی محلوں میں نہیں گیا تھا کیوں کہ یہ ہمارا کام نہیں تھا، جب کام نہیں ہوا تو اب میں گلی محلوں میں بھی جاؤں گا...
    صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ملک کے دیگر حصوں کی طرح جنوبی پنجاب میں بھی سیلاب متاثرین کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے، ہم پاکستان کی داخلہ خودمختاری کے قائل ہیں کسی بھی دشمن کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ دیکھتے کی اجازت نہیں دیںگے۔  اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی کا اجلاس صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی زیرصدارت جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید ندیم عباس کاظمی، سید جواد رضا جعفری، سید احسان حیدر نقوی، سید علی رضا زیدی، سید ثقلین نقوی شریک ہوئے جبکہ مرکز کی جانب...
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر  احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔ ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل  کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ان مقدمات میں بشریٰ بی بی سمیت تمام ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوچکی ہیں۔
     وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت کم آمدن والے ایک لاکھ خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرض کا ٹارگٹ مکمل ہو گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اپنے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت ایک لاکھ گھروں کا ہدف کامیابی سے پورا کرنے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے اس کامیابی کو ملک کے غریب خاندانوں کیلئے ایک سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ کم آمدن والے خاندانوں کو بلاسود اور آسان قرضہ فراہم کرنے کی یہ کوشش ایک نئی تاریخ رقم کر چکی ہے۔ مریم نواز شریف کے مطابق اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت 10 ماہ کے اندر 100,835 خاندانوں کو 120 ارب روپے کے قرضے جاری کئے...
    کراچی: پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر  اور اس کے اطرافی علاقوں میں  آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا ۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے منگل کو رات گئے سہراب گوٹھ  الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن  کیا، جس میں  اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا جب کہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلی جنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی اورنگ زیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف کیا جا رہا ہے ۔ اس دوران غیر قانونی طور...
    راولپنڈی پولیس نے روات کے علاقہ میں افغان باشندوں کے خلاف آپریشن کیا،  سرچ آپریشن کے دوران 3خواتین سمیت 13افغان باشندے تحویل میں لےلئے گئے۔ افغان باشندوں کو گولڑہ کیمپ منتقل کر دیا گیا،کابل ڈیپورٹ کیا جائے گا، تحویل میں لئے گئے افغان باشندوں میں محمد گل، اس کے بیٹے محمد نعیم،محمد یسین،محمد کریم،فضل کریم،ابو بکر،ذیشان شامل ہیں۔ افغان شہری محمد گل کی اہلیہ جمالہ گل،بیٹی بی بی آمنہ،بی بی ہاجرہ بھی کمیپ منتقل کیے گئے، آپریشن کے دوران حبیب خان،عبدل باسر،کامران کو بھی تحویل میں لیا گیا، افغان باشندوں کو ساگری،جھٹہ ہتھیال اورپھاملی کے علاقوں سے تحویل میں لیا گیا۔
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 26 نومبر  احتجاج کے 6 مقدمات کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام 6 مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت درخواستوں کی سماعت 6 نومبر تک ملتوی کردی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔  آج بھی ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نا ہوسکے، مقدمات میں تھانہ نصیر آباد کے کانسٹیبل  کے قتل کا مقدمہ بھی شامل ہے، عدالت نے آئندہ تاریخ پر تمام چھ مقدمات کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔ تحریک انصاف کے گرفتار ضلعی...
    ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی گوگل نے اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک ایسا کوانٹم کمپیوٹنگ الگورتھم تیار کیا ہے جو  مصنوعی ذہانت (AI) کے لیے منفرد ڈیٹا تخلیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کمپنی کے مطابق یہ نیا الگورتھم، جسے “Quantum Echoes” کا نام دیا گیا ہے، گوگل کے اپنے کوانٹم چِپ پر چلتا ہے اور یہ دنیا کے جدید ترین سپرکمپیوٹرز پر موجود روایتی الگورتھمز کے مقابلے میں 13,000 گنا تیز ہے۔ ادویات اور سائنسی مواد میں انقلاب کا امکان گوگل کے محققین کا کہنا ہے کہ مستقبل میں Quantum Echoes الگورتھم مالیکیولز کی ساخت ناپنے کے لیے استعمال ہو سکے گا۔ یہ پیش رفت نئی دواؤں کی تیاری اور مواد کی سائنس  میں نئی اقسام کے مادوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چین کے سائنس دانوں نے توانائی ذخیرہ کرنے  کے میدان میں ایک حیران کن پیش رفت کرتے ہوئے ایسا بیٹری سسٹم تیار کر لیا ہے جو نو ہزار گھنٹوں سے زیادہ عرصے تک فعال رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔یہ سسٹم نہ صرف روایتی لیتھیم بیٹریوں سے زیادہ دیرپا ہے بلکہ اس میں آگ لگنے، لیک ہونے یا کارکردگی متاثر ہونے جیسے خطرات بھی نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کامیابی مستقبل میں برقی گاڑیوں اور پاور گرڈز کے نظام کو نئی جہت دے سکتی ہے۔لیتھیم میٹل بیٹریوں کو طویل عرصے سے مستقبل کی توانائی کا ستون سمجھا جاتا ہے، لیکن ان میں موجود مائع الیکٹرولائٹس ہمیشہ سے ایک بڑا مسئلہ رہے ہیں۔...
    —فائل فوٹو راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کرنے میں ملوث 5 ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کے دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے، فوٹیج میں نظر آنے والے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، تمام کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ گوالمنڈی کے علاقے میں شہری کو رسیوں سے باندھ کر تشدد کرنے ویڈیو سامنے آئی تھی۔ 8 سے 10 افراد نے شہری کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا، جن میں بعض افراد مسلح تھے۔ راولپنڈی میں شہری کو برہنہ کرکے تشدد کا نشانہ بنایا گیاراولپنڈی کے تھانہ سٹی کے علاقے گوالمنڈی میں شہری پر تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ ویڈیو میں تشدد کرنے والے ملزمان کے ہاتھوں میں آتشی اسلحہ...
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اولڈ سٹی ایریا کا دورہ کیا اور ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور کام جلد مکمل کیا جائے۔ میئر کراچی کا کہنا تھا اس یونین کونسل سے ٹی ایل پی کا نمائندہ منتخب ہے مگر عوامی خدمت پیپلز پارٹی انجام دے رہی ہے۔ مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ تفریق کی سیاست کو ختم کرنا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی بدل رہا ہے۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے روس سے تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کی ہے اور مستقبل میں روسی تیل کی درآمد مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ان کی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے حالیہ گفتگو میں روس یوکرین جنگ، خطے کی صورتحال اور توانائی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے روس سے تیل کی درآمد میں واضح کمی کی ہے اور مستقبل میں مزید کمی کا عمل جاری رہے گا، امریکا اس بات کا خواہاں ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ کا جلد خاتمہ ہو...
    اسٹاک ہوم: سویڈن نے یوکرین کو جدید لڑاکا طیارے دینے کا فیصلہ کیا ہے، یورپی ملک بڑی تعداد میں یوکرین کو جدید گریپن لڑاکا طیارے فراہم کریگا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن نے یوکرین کو 150 جدید گریپن لڑاکا طیارے دینے کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، سویڈن کے وزیراعظم اور یوکرینی صدر کی ملاقات کے بعد اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ عرب میڈیا نے بتایا کہ معاہدے کے تحت یوکرین کو 100 سے 150 نئے گریپن ای لڑاکا طیارے دیے جائیں گے، دونوں رہنماؤں نے سویڈش کمپنی ’’ساب‘‘ کے پلانٹ کا بھی دورہ کیا۔ ذرائع کے مطابق گریپن طیارہ اپنی مضبوطی اور کم لاگت کی وجہ سے ایف 35 کا متبادل سمجھا جاتا ہے۔ ناروے نے بھی یوکرین...
    نیویارک: شمالی کوریا کی طرف سے بدھ کی صبح میزائل تجربات کے بعد خطے میں صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان ( اے پی پی ) کے مطابق جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی کوریا کے نئے صدر لی جے میونگ کی طرف سے جون میں عہدہ سنبھالنے کے بعد شمالی کوریا کی طرف سے کیا جانے والا یہ پہلا میزائل تجربہ ہے اور ایسے وقت کیا گیا ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:   ٹرمپ کا جنوبی کوریا کا دورہ؛ شمالی...
    اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل (جمعرات ) طلب کر لیا۔ اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور ہوگا، اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور ہوگا۔ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے، اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان نے اقتصادی شعبے میں حاصل کامیابیوں کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرلیا ہے۔امریکی چینلCGTN کے ساتھ ایک انٹرویو میںانہوں نے کہا کہ کرنسی مستحکم ہے اور ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے کافی ہیں۔ وزیر خزانہ نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجیٹ میں آچکی ہے اور پالیسی کی شرح نصف کر دی گئی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے بھی ملک کی معاشی کارکردگی کی وجہ سے اس کی عالمی درجہ بندی کو بہتر کیاہے۔ چین کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ایک سوال پر وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ دیرینہ...
    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا لیا گیا جبکہ 40 لاشوں کو بھی نکال لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یورپ جانیوالے تارکین وطن کی کشتی کو تیونس میں حادثہ پیش آیا جس میں 40 افراد ہلاک ہوگئے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے حکام کا کہنا ہے کہ تارکین وطن کی کشتی ساحلی شہر مہدیہ کے مقام پر ڈوبی، حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں مجموعی طور پر 70 افراد سوار تھے جن میں سے 30 کو بچا...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے ای میل ہیک کر کے سوشل میڈیا پر جعلی آئی ڈی کے ذریعے نازیبا مواد پھیلانے والے شاطر ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے سائبر ہراسانی اور غیر اخلاقی مواد کے کیس میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملزم سید مطہر عباس کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 297/2025 درج کیا گیا تھا جس کا تعلق ضلع نارووال کی تحصیل شکر گڑھ، گاؤں خاص خانوال سے ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے علی حمزہ نامی شہری کے جی میل اکاؤنٹ تک غیر قانونی رسائی حاصل کی اور متاثرہ شخص کے اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ جیسی جعلی آئی ڈی بناکر نازیبا مواد شیئر...
    وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اجلاس میں ملک کی اقتصادی اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں افغانستان کے ساتھ حالیہ سیز فائر معاہدے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اس کے علاوہ وزیر دفاع افغانستان کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر بریفنگ دیں گے۔ اجلاس میں ای سی سی، کابینہ کمیٹی قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی۔
    لاہور: کچے کے ڈاکوؤں نے ہنی ٹریپ کے ذریعے پنجاب یونیورسٹی کے سرکاری ملازم کو اغوا کرلیا۔ پولیس ذرائع نے بتایا کہ کچے کے ڈاکوؤں نے پنجاب یونیورسٹی کے ملازم کو ہنی ٹریپ کے ذریعے اغوا کرلیا ہے اور بعد ازاں اغوا کاروں نے مغوی کی بازیابی کے لیے اہل خانہ سے 70 لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حافظ ذاکر حسین کے اغوا کا مقدمہ ان کے بیٹے محمد عبداللہ شکوری کی مدعیت میں تھانہ گارڈن ٹاؤن میں درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے اسسٹنٹ لائیبریرین حافظ ذاکر حسین شکوری کو چند روز قبل گارڈن ٹاؤن کے علاقے سے ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا۔ پولیس نے بتایا کہ اغوا...
    کراچی میں سیف سٹی کیمروں نے چلتی موٹر سائیکل پر سوار ملزم کو پہچان لیا۔کیمروں نے شناخت کے بعد فیلڈ پولیس کو بروقت اطلاع دے کر ملزم کو گرفتار کرادیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ جدید نظام اور کیمروں سے نگرانی کے ذریعے پولیس کو تحقیق، نشاندہی اور جرائم کے تدارک میں مدد ملنا شروع ہوگئی ہے۔ڈی آئی جی ساوتھ نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم 6 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، فیشل ریکگنیشن (چہرے کی شناخت) کے ذریعے کراچی میں ہونے والی یہ اپنی نوعیت کی پہلی گرفتاری ہے۔
    چارسدہ میںگرفتار ملزم نے دورانِ تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہے۔تنگی پولیس نے کمسن بچی جلوہ کے ساتھ جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو انتہائی کم وقت میں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر 2025 کو تھانہ تنگی کی حدود عمر خان کلے میں 8/9 سالہ بچی جلوہ کی لاش ملی تھی، جسے نامعلوم شخص نے جنسی زیادتی کے بعد قتل کیا تھا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد وقاص خان نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور حالات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی پی او چارسدہ نے اس اندوہناک واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ عالمزیب خان کی سربراہی میں ڈی...
    سرچ آپریشن میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا، جبکہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلیجنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس کی بھاری نفری نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطرافی علاقوں میں آپریشن کے دوران متعدد افغان باشندوں کو حراست میں لے لیا۔ وفاقی حکومت کی پالیسی کے تحت ایس ایس پی ایسٹ فرخ رضا کی سربراہی میں پولیس پارٹی نے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر اور اس کے اطراف میں سرچ آپریشن کیا، جس میں اعلیٰ پولیس افسران سمیت بھاری نفری نے حصہ لیا، جبکہ خواتین پولیس اہلکار اور انٹیلیجنس افسران بھی کارروائی میں موجود تھے۔ ڈی ایس پی اورنگزیب خٹک کے مطابق آپریشن غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے قائم مقام امیر اور ناظم اجتماع عام لاہور، لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی سے ہی ملک بہتر انداز میں آگے بڑھ سکتا ہے۔ عوام کے مینڈیٹ کو تسلیم کیا جائے، طاقت کے زور پر چلایا جانے والا ہائبرڈ نظام کسی آئین یا قانون کا پابند نہیں۔ پیپلز پارٹی، نون لیگ اور ایم کیو ایم جیسی جماعتیں ہائبرڈ نظام کی چھتری تلے صرف چند بیرونی دوروں کے موقع پر راضی ہیں، حالانکہ 26ویں ترمیم نے عدلیہ کا سر قلم کر کے عوام کو انصاف سے محروم کر دیا ہے۔ادارہ نور حق کراچی میں شہر بھر کے ناظمین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:۔ سندھ ہائیکورٹ نے لیاقت آباد کے علاقے میں ایم کیو ایم کارکن عبید عرف کے ٹو کی 27 سال قبل رینجرز اہلکار کو شہید کرنے کے جرم میں سزا کے خلاف اپیل منظور کرلی۔ عدالت نے درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔درخواست گزار کے وکیل راج علی واحد کنور ایڈوکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ اس کیس کا دو بار پہلے ٹرائل ہوچکا ہے، فوجی عدالت میں ٹرائل ہوا تھا۔ جنید اور نادر شاہ سمیت کچھ کو سزا ہوئی تھی کچھ کو بری کردیا تھا۔ ایم کیو ایم مرکز 90 سے گرفتار سارے ملزمان جیل سے رہا ہوچکے ہیں، صرف عبید کے ٹو جیل کے اندر ہے۔ ملزم عبید...
    پیرس کے مشہور لوو میوزیم سے دن دہاڑے چوری کیے گئے شاہی زیورات کی مالیت 88 ملین یورو  بتائی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فرانس چوری شدہ شاہی زیورات کی تلاش میں سرگراں، اب وہ انمول خزانہ کس حال میں ہوگا؟ یورپی میڈیا کے مطابق فرانسیسی عوامی پروسیکیوٹر کے مطابق یہ تخمینہ میوزیم کے کیوریٹر نے فراہم کیا۔ یہ مالیت تقریباً 76 ملین پاؤنڈ یا 10 کروڑ 20 لاکھ امریکی ڈالر کے مساوی بنتی ہے۔ فرانسیسی پروسیکیوٹر لور بیکو نے ریڈیو  آر ایل ٹی سے گفتگو میں کہا کہ یہ رقم واقعی غیرمعمولی ہے مگر اصل نقصان فرانس کے تاریخی ورثے کو پہنچا ہے۔ چوری شدہ اشیا میں شاہی زیورات اور وہ نایاب تحائف شامل ہیں جو نپولین بوناپارٹ نے اپنی...
    نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ ، ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) تھانہ مارگلہ کی حدود میں نجی مال میں خاتون کیساتھ مبینہ زیادتی، پولیس کی جانب سے گرفتار دونوں ملزمان نے خاتون سے زیادتی کا اعتراف کر لیا۔پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیصل جلال اور حفیظ اللہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پیش کیا گیا ، عدالت نے ملزمان کو 3روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا پولیس کی جانب سے میڈیکل چیک اپ کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس پر سماعت کی ،متاثرہ خاتون کی مدعیت میں...
     پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سب سے وزنی کدو کے سالانہ مقابلے ہیویئسٹ پمپکن کانٹیسٹ کا انعقاد ہوا، جس میں 546 کلوگرام وزنی کدو نے سب کو پیچھے چھوڑ کر نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ملک کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی ریاست آئیووا کے کسان نے سب سے بڑا بینگن اُگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا یہ ریکارڈ شکن دیو ہیکل کدو، جس کا نام کلیمنٹیانا رکھا گیا ہے، کسان پرزیمیسلاف گروچالا نے تیار کیا۔ اس کامیابی پر انہیں 4 ہزار 500 پولش زلوٹی یعنی تقریباً ایک ہزار 235 امریکی ڈالرز کا انعام دیا گیا۔ Good seed, good soil, and good luck — the winner of a contest in Warsaw, Poland, shared...
    کراچی: قرض اور مالی دباؤ کے شکار سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کے گلے کاٹ دیے۔ پولیس کے مطابق شہر قائد میں کوثر نیازی کالونی نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں سفاک باپ نے اپنی 2 کمسن بیٹیوں کو گلے کاٹ کر قتل کردیا۔ جاں بحق بچیوں کی شناخت 10 سالہ زینب اور 11 سالہ عالیہ کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ملزم اکبر ولد عبدالستار کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش میں پتا چلا ہے کہ ملزم قرض دار اور مالی دباؤ کا شکار تھا۔ ملزم کے 6 بچے ہیں، جن میں ایک بیٹا اور 5 بیٹیاں شامل ہیں۔ گرفتاری سے قبل واقعے کی اطلاع ملنے پر پڑوسیوں نے بھی ملزم پر بدترین تشدد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:  وفاقی حکومت نے زرعی اور صنعتی شعبوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا طویل مدتی منصوبہ تیار کرلیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ اقدام معیشت کے دو بڑے ستون  صنعت اور زراعت  کو سہارا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے تاکہ پیداوار میں اضافہ، برآمدات میں بہتری اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاور ڈویژن نے 3 سالہ ریلیف پیکیج کی ابتدائی منظوری حاصل کرلی ہے، جس کے تحت زرعی اور صنعتی صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں 14 روپے فی یونٹ تک کمی متوقع ہے۔اس پیکیج کے نفاذ کے بعد بجلی کی فی یونٹ قیمت 23...
    پاکستان کی کم عمر کھلاڑی فاطمہ نسیم نے ایک بار پھر ملک کا نام عالمی سطح پر روشن کر دیا۔ محض 12 سالہ فاطمہ نسیم نے انگلینڈ سے تعلق رکھنے والی دنیا کی سب سے زیادہ لچکدار لڑکی لبرٹی باروس کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ نے فاطمہ نسیم کی کامیابی کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے اسے اپنی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ کر دیا۔ یہ فاطمہ کا ساتواں عالمی ریکارڈ ہے۔ فاطمہ نے ایک منٹ میں 47 مرتبہ اسٹریچنگ کا مظاہرہ کرکے لبرٹی باروس کا 42 اسٹریچز کا سابقہ ریکارڈ توڑ دیا۔ برطانیہ کی لبرٹی باروس اپنی غیر معمولی لچک کے باعث دنیا بھر میں شہرت رکھتی ہیں اور وہ امریکاز گَٹ ٹیلنٹ، اسپین گَٹ ٹیلنٹ،...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ (سی آئی ڈبلیو) نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے منو جان روڈ پر اسکول ٹیچر کے قتل میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، یہ کارروائی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کی گئی جس سے ملزمان کا سراغ لگانے میں مدد ملی۔ واقعے کی تفصیلات کے مطابق 16 اکتوبر کو منو جان روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار حملہ آوروں نے ایک خاتون اسکول ٹیچر پر فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا تھا، خاتون جو ایک مقامی اسکول میں ٹیچر تھیں معمول کے مطابق گھر سے اسکول جا رہی تھیں جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ حملہ...
     ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید علی رضا زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلاتفریق سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہے، مصیبت کی اس گھڑی میں بے سہارا لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔   اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے زیراہتمام رحیمیار خان کی تحصیل لیاقت پور میں سیلاب متاثرین میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، سیلاب کے باعث بے گھر ہونے والے 30خاندانوں میں خیمے تقسیم کیے گئے، اس موقع پر ممبر صوبائی ورکنگ کمیٹی مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب سید علی رضا زیدی اور دیگر موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سید علی رضا زیدی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین بلاتفریق سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے کوشاں ہے، مصیبت کی...
    کراچی: لیاری پرانا حاجی کیمپ بھٹو ہوٹل کے مالک کی فائرنگ سے ایک شخص سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے لیاری پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک الحفیظ میزان ریسٹورانٹ المعروف بھٹو ہوٹل پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا، زخمی ہونے والے شخص کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے شخص کی شناخت 24 سالہ مصطفیٰ کچھی ولد سکندر کچھی کے نام سے کی گئی جس کے سرپر گولی ماری گئی تھی، زخمی ہونے والا شخص بدھ کی صبح سول اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، مقتول...
     نجی پاکستانی ٹی وی چینل 92 نیوز نے توشہ خانہ گھڑی کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے برطانوی عدالت میں معافی مانگ لی ہے۔ یہ معافی اُس ہتکِ عزت کے مقدمے کے بعد سامنے آئی ہے جو مریم نواز نے چینل کے خلاف لندن کی ہائی کورٹ میں دائر کیا تھا۔ مقدمہ 17 نومبر 2022 کو نشر ہونے والے پروگرام ’مقابل‘ میں نشر کیے گئے ان الزامات کے حوالے سے دائر کیا گیا تھا، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ مریم نواز نے مبینہ طور پر بیوروکریٹس کے ساتھ ملی بھگت کرتے ہوئے توشہ خانہ سے ایک قیمتی گھڑی محض 45 ہزار روپے میں حاصل کی، جس کی اصل مالیت 10 لاکھ روپے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">الاباما : امریکی ریاست الاباما سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنی بینائی کھو دینے کے بعد ایسا قدم اٹھایا جس نے سب کو حیران کر دیا۔چند سال قبل ایک حادثے میں اپنی ایک آنکھ کی بینائی مکمل طور پر گنوا بیٹھنے والے اس شہری نے روایتی علاج سے مایوس ہو کر ڈاکٹروں سے مشاورت کے بعد ایک منفرد فیصلہ کیا۔ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی آنکھ لگانے کا مشورہ دیا، مگر اس نے صرف مصنوعی آنکھ پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کے مرکز میں ایک اصلی ہیرا جڑوا لیا۔ یوں اُس کی غیر فعال آنکھ چمکنے لگی اور وہ دیکھنے کے بجائے  چمکنے کی علامت بن گئی۔شہری کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا اگر یہ آنکھ...
    کراچی کے علاقے پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک کے قریب چائے کے ہوٹل پر فائرنگ سے وہاں پر بیٹھا شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہوٹل کے مالک نے ڈاکو سمجھ کر فائرنگ کردی تھی۔ ہوٹل کے مالک کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ دوسری جانب کورنگی چکرا گوٹھ میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو شہریوں نے پکڑ لیا جس کے بعد عوام کے تشدد اور فائرنگ سے ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ علاوہ ازیں گڈاپ سٹی میں پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ شہید ملت روڈ پر بھی پولیس مقابلہ ہوا جس میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے۔
    تل ابیب: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی منصوبے پر عمل درآمد توقعات سے بہتر انداز میں جاری ہے۔ تل ابیب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ “ہمیں امید ہے کہ غزہ میں جنگ بندی قائم رہے گی، اور اسرائیلی حکومت اس منصوبے میں بھرپور تعاون کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل میں ایک کمانڈ سینٹر جنگ بندی کی نگرانی کے لیے فعال ہے۔ جے ڈی وینس نے واضح کیا کہ “ہم اسرائیل پر کوئی چیز زبردستی مسلط نہیں کریں گے۔” انہوں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر حماس نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تو...
    واضح رہے قابض حکام کشمیری نوجوانوں کو گرفتار اور نظربند کرنے کے لئے مختلف بہانے تلاش کر رہے ہیں اور سالوں پرانے مقدمات کو دوبارہ کھول رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی پولیس نے منگل کو راجوری سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کولگام سے گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار شخص جس کی شناخت محمد فرید بجارڑ کے طور پر ہوئی ہے اور جو گنڈہ خواص راجوری کا رہائشی ہے، گزشتہ سات سال سے گرفتاری سے بچ رہا تھا۔ قابض حکام نے بتایا کہ محمد فرید بجارڈ گرفتاری سے بچنے کے لیے 2018ء سے فرار تھا جسے مخصوص اطلاع ملنے پر گرفتار کیا...
     ویب ڈیسک : مولانا محمد خان شیرانی نے دوسری بار نکاح کرلیا۔    مولانا محمد خان شیرانی کا نکاح گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی خاتون کے ساتھ انجام پایا ہے، ان کی شادی کی سادہ تقریب اسلام آباد منعقد ہوئی۔  علما و معزز شخصیات کی جانب سے مولانا محمد خان شیرانی کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔  مولانا محمد خان شیرانی نے نکاح کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرا دوسرا نکاح ہے پہلی بیوی کا انتقال ہوگیا تھا۔ بالی ووڈ کے مشہور ترین مزاحیہ اداکار انتقال کر گئے  واضح رہے کہ مولانا محمد خان شیرانی چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بھی رہ چکے ہیں۔ یاد رہے کہ 25 دسمبر 2020 کو پارٹی کی ڈسپلنری کمیٹی کی...
    شروع اللہ کے نام سے جو بے انتہا مہربان رحم فرمانے والا ہے اور اپنے رب کے رسول کی نافرمانی کی (بالآخر) اﷲ نے انہیں (بھی) زبردست گرفت میں لے لیا ۔ o جب پانی میں طغیانی آ گئی تو اس وقت ہم نے تمہیں کشتی میں چڑھا لیا۔ o تاکہ اسے تمہارے لئے نصیحت اور یادگار بنا دیں ،اور (تاکہ) یاد رکھنے والے کان اسے یاد رکھیں ۔o سورۃ الحاقۃ (آیت: 10 تا 12 ) 
    اسلام آباد (وقائع نگار) پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمشن کی جانب سے کمشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 ء کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ...
    کراچی کو اگر روشنیوں کا شہر کہا جاتا ہے تو لیاری کو ان سے محروم رکھا گیا ہے۔ اس دور میں جب دنیا خلاؤں کو تسخیر کر رہی ہے، لیاری کے نوجوان بنیادی تعلیمی ڈھانچے کے منتظر ہیں۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی نئی عمارت کا منصوبہ کئی برس سے تاخیر کا شکار ہے۔ شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی لیاری کی کلاسیں آج بھی اُس عمارت میں چل رہی ہیں جو کبھی لیاری ڈگری کالج ہوا کرتا تھا۔ ایک عمارت جو کالج کے لیے بھی ناکافی تھی، آج ایک پوری یونیورسٹی کا بوجھ اٹھا رہی ہے۔ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر اختر بلوچ، پیپلز پارٹی لیاری کے رہنما حاجی قاسم بلوچ اور رکن سندھ اسمبلی لیاقت علی...
    پنجاب میں دسمبر 2025 میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات ملتوی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے اعلان کردہ شیڈول واپس لے لیا ہے۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب اسمبلی نے حال ہی میںلوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، جس کے بعد پرانا لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2022 منسوخ ہو گیا ہے۔ اس تبدیلی کے باعث، پرانے قانون کے تحت جاری کردہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن بھی مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ: بلدیاتی انتخابات اب نئے قانون **لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کے تحت ہوں گے۔ پنجاب حکومت کی درخواست پر پرانا حلقہ بندی شیڈول واپس...
    —فائل فوٹو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔الیکشن کمیشن نے 8 اکتوبر کو پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر کیس کی سماعت کی تھی اور حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کیا تھا۔کمیشن کی جانب سے دسمبر کے آخری ہفتے میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا۔الیکشن کمیشن نے آج اجلاس کے بعد حلقہ بندیوں کا شیڈول واپس لینے کا فیصلہ کیا۔ الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی حلقہ بندیوں، ڈی مارکیشن رولز کیلئے 4 ہفتے دیدےالیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے پنجاب حکومت کو بلدیاتی الیکشن کے لیے حلقہ بندیوں اور ڈی مارکیشن رولز کے لیے 4 ہفتے دینے کا فیصلہ کیا...
    پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے کچے کے علاقے میں ایک کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران اغوا ہونے والے شہری کو بحفاظت بازیاب کرا لیا۔ کارروائی کے دوران دو اغواکار بھی گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق مغوی شہری وقار سومرو کو چند روز قبل چوک چدھڑ کے قریب مسلح افراد نے اغوا کر لیا تھا، جس کا مقدمہ تھانہ احمد پور لمہ میں درج تھا۔ مصدقہ اطلاع پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان موٹا کوش اور فاروق عباسی کو گرفتار کر لیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مغوی کی بحفاظت بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری پررحیم یار خان پولیس کو شاباش دی ہے اور اس کامیاب کارروائی کو پولیس کی پیشہ...
    میٹا نے ونڈوز اور میک ڈیسک ٹاپ کے لیے میسنجر ایپ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس سے صارفین کو تبدیلی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ 15 دسمبر 2025 سے میسنجر کی ڈیسک ٹاپ ایپ بند کر دی جائے گی، اس کے بعد لیپ ٹاپ یا پی سی پر اس ایپ کے ذریعے پیغامات، تصاویر، ویڈیوز اور دستاویزات بھیجنا ممکن نہیں ہوگا۔ تاہم، میسنجر کا استعمال مکمل طور پر ختم نہیں ہوگا۔ صارفین اب بھی ویب براؤزر کے ذریعےfacebook.com یا messenger.com پر جا کر میسنجر کی سروس استعمال کر سکیں گے۔ میٹا نے پہلے ہی صارفین کو دو ماہ پہلے سے مطلع کرنا شروع کر دیا ہے تاکہ وہ ایپ بند ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمیشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ...
    ٹوئٹر، جو اب ایکس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پرانے اور طویل عرصے سے غیر فعال رہنے والے یوزر نیمز کو مارکیٹ پلیس کے ذریعے فروخت کرے گا۔ یہ نیا فیچر صرف ایکس کے پریمیئم اور پریمیئم بزنس صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔کمپنی کے مطابق کچھ یوزر نیمز جو کم مقبول یا طویل ہوں گے، pirorityکی کیٹیگری میں مفت دیے جائیں گے، جبکہ زیادہ منفرد اور مختصر یوزر نیمز لیبل کے تحت فروخت یا انوائیٹ اونلی موڈ میں پیش کیے جائیں گے۔ ان منفرد یوزر نیمز کی قیمتیں2500 ڈالرز سے شروع ہو کر لاکھوں ڈالرز تک جا سکتی ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ یوزر نیمز مکمل ملکیت کے ساتھ نہیں...
    —فائل فوٹو پولیس سروسز گریڈ 21 کے افسر شکیل احمد درانی نے ڈی جی نیب کراچی کا چارج سنبھال لیا۔جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق شکیل درانی کی تعیناتی 3 سال کے لیے 20 جولائی 2025ء سے عمل میں آئی ہے۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شکیل درانی اس سے قبل ایف آئی اے میں بطور ایڈیشنل ڈی جی فرائض انجام دے رہے تھے۔
     پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہونے کا امکان ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دسمبر میں پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا شیڈول واپس لے لیا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، جس میں معزز ممبرانِ کمیشن، سیکرٹری اور سینئر افسران نے شرکت کی، پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد پر تفصیلی غور کیا گیا، سیکرٹری الیکشن کمیشن کی جانب سے کمیشن کو جامع بریفنگ دی گئی۔ دوران بریفنگ سیکرٹری الیکشن کمیشن نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 منظور کر لیا ہے، گورنر پنجاب نے بھی لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی، نئے ایکٹ کے نفاذ کے ساتھ پنجاب لوکل...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ہائیکورٹ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کا عمل روکنے کا حکم دیدیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے زلفی بخاری کی جائیداد نیلامی کے نیب فیصلے کیخلاف درخواست پر سماعت کی ، عدالت نے جائیداد نیلامی کا مکمل ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔ جائیداد نیلامی کے نیب کے فیصلے کیخلاف زلفی بخاری کی ہمشیرہ سکینہ بخاری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا تھا۔درخواست گزار کے وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ نیلامی کا عمل جاری ہے لیکن ہمیں...
    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں استحکام برقرار ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 67 ہزار کی حد کو چھو لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر بھی بہتر ہو گئی ۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1460 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 67 ہزار703 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
    صوبائی وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو فنانس کرنے والے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کے 3 ہزار 8 سو افراد کا سراغ لگا لیا گیا ہے، جن میں بڑے بڑے نام، پڑھے لکھے اور مہذب لوگ شامل ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ فنانسرز کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے گئے ہیں اور ان کے خلاف دہشتگردی کے مقدمات درج کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی کے گھر سے سونا، چاندی، برانڈیڈ گھڑیاں، کنگن، ہار، انگوٹھیاں اور دیگر قیمتی اشیاء برآمد ہوئی ہیں۔ ان کے مطابق اسلام کے نام پر لاکھوں روپے چندے کی صورت میں...
    حافظ نعیم الرحمن نے اپنی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ حافظ نعیم الرحمن نے اپنی عدم موجودگی میں لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان مقرر کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے حلف اٹھا کر قائم مقام امیر جماعت اسلامی پاکستان کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔
    کراچی کے مختلف علاقوں سے جرائم میں ملوث 4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ساؤتھ اسد رضا نے بتایا کہ کلفٹن بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان خودکو سرکاری ادارےکا افسر ظاہر کرکے تاوان وصول کرتے تھے۔ ڈی آئی جی کے مطابق ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپےتاوان لیا جس کا مقدمہ ٹیپو سلطان تھانے میں درج ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا، گرفتار ملزمان سےکار، واکی ٹاکی سیٹس، 3بلٹ پروف جیکٹس،4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ادھر خواجہ اجمیر نگری سے پولیس نے 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا جن سے لاکھوں روپے مالیت...
    گھوٹکی میں وکیل کی بیٹی کے اغوا کا مقدمہ پیپلز پارٹی رہنما شہریار شر، ان کے بیٹے جہانگیر شر اور دیگر کیخلاف درج کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مغوی لڑکی کے والدکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کےمتن میں کہا گیا کہ اس کی بیٹی کو سردار شہریار شر اور دیگر نے گھر سے اغوا کیا۔ مدعی کا کہنا ہے کہ ملزمان ان کی قانون کی طالبہ بیٹی کو ہراساں کرتے تھے اور شہریار شر کے خلاف ایک مقدمے میں وکیل مقرر ہونے پر دھمکیاں بھی دیتے رہے۔ دوسر جانب رہنما پیپلز پارٹی شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ وکیل عبیداللّٰہ کی بیٹی کے اغوا کی مذمت کرتے ہیں، کسی کرمنل یا ڈاکوؤں سے...
    ویب ڈیسک: تنخواہ دار طبقے نے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) میں قومی خزانے میں 130 ارب روپے کا ٹیکس جمع کرایا ہے جو کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی ادائیگی سے دگنا ہے۔ رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں تنخواہ داروں سے 130 ارب روپے کی وصولی ہوئی، دوسری جانب جائیدادوں کے انتقال 60 ارب، برآمدکنندگان سے 45 ارب ، تھوک فروشوں سے 14.6 ارب اور ہول سیلرز سے 11.5 ارب روپے حاصل کیے جاسکے۔ قتل میں ملوث اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار اس طرح قومی خزانے میں تنخواہ داروں کی جانب سے ڈالے جانے والا یہ حصہ کہ تاجروں، تھوک فروشوں اور برآمد کنندگان کی مجموعی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دوسری مدتِ صدارت میں پاکستان اور امریکا کے تعلقات ایک نئی سمت اختیار کر گئے ہیں۔ واشنگٹن میں کبھی شک و شبہات کی نذر رہنے والا اسلام آباد، اب ٹرمپ انتظامیہ کی نظروں میں ایک اہم شراکت دار بن چکا ہے اور اس تبدیلی کا محور ہے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کی چابک دستی، نرمی اور نادر معدنیات (rare earths) کی سفارتکاری۔ خبر رساں ادارے سی این این کے مطابق گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں وزیرِاعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے دوران، پاکستان نے ناصرف ٹرمپ کے مشرقِ وسطیٰ میں امن اقدامات کی بھرپور تعریف کی بلکہ انہیں نوبیل امن انعام کے لیے...
    21 اکتوبر 2023 کو وطن واپسی کے بعد نواز شریف کا نیا سفر جلاوطنی کی تلخیوں سے نکل کر قانونی فتوحات، انتخابی کامیابیوں، اور اتحادی سیاست کی طرف بڑھا ہے لیکن دھاندلی کے الزامات اور معاشی چیلنجز نے اسے متنازع بنایا۔  پاکستان کی سیاسی تاریخ میں نواز شریف ایک ایسے رہنما ہیں جنہوں نے نشیب و فراز کا سامنا کرتے ہوئے 3 بار وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالا، جلاوطنی کی زندگی گزاری، اور ایک بار پھر واپسی کے ذریعے اپنے سیاسی سفر کو نئی سمت دی۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پاک افغان مذاکرات پر بریفنگ 2019 میں علاج کی غرض سے لندن روانہ ہونے والے سابق وزیراعظم نواز شریف نے 21 اکتوبر 2023 کو پاکستان واپس...
    کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ)بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک پروقار اور باوقار تقریب کے دوران جسٹس محمد کامران خان ملاخیل نے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔یہ تقریب 20 اکتوبر 2025 کو ہائی کورٹ کے کورٹ روم نمبر 1 میں منعقد ہوئی جہاں جسٹس اقبال احمد کاسی نے ان سے حلف لیا۔ تقریب میں ہائی کورٹ کے معزز جج صاحبان، رجسٹرار عبدالقیوم لہڑی، سینئر جوڈیشل افسران وکلاء برادری کے اراکین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی معزز شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکاء نے نئے قائم مقام چیف جسٹس کو عہدہ سنبھالنے پر گرمجوشی سے مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ تقریب انتہائی سادگی، وقار اور عدالتی روایات...
    نابلس: قابض اسرائیلی افواج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی علاقے نابلس گورنریٹ میں 70 ہزار مربع میٹر سے زائد فلسطینی زمین ضبط کرلی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق فلسطینی نوآبادیات اور دیوار مزاحمتی کمیشن کی رپورٹ  میں بتایا گیا ہےکہ  اسرائیلی فوج نے متعدد فلسطینی دیہاتوں کی زمین پر  فوجی و سیکورٹی قبضے  کے احکامات جاری کیے ہیں، جس کا مقصد علاقے میں واقع یہودی بستی  ایلی  کے گرد ایک بفر زون قائم کرنا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حکام نے زمین ضبطی کا حکم اس وقت جاری کیا جب عوامی اعتراضات جمع کرانے کی مدت ختم ہوچکی تھی، جو صرف ایک ہفتے تک محدود تھی،  سن 2025 کے آغاز سے اب تک اسرائیل مغربی کنارے پر...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن، بوٹ بیسن میں شارٹ ٹرم اغوا کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ملزمان خود کو سرکاری ادارے کا افسر ظاہر کرکے تاوان لیتے تھے، ملزمان نے ایک شہری سے 80 لاکھ روپے تاوان لیا۔ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کار، واکی ٹاکی سیٹس، 3 بلٹ پروف جیکٹس، 4 موبائل فون اور اسلحہ برآمد کرکے ٹیپو سلطان تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔