2025-12-04@18:54:10 GMT
تلاش کی گنتی: 19766
«کا بھی مرکز»:
(نئی خبر)
لال قلعہ دھماکہ کیس میں گرفتار تین ڈاکٹروں کا الفلاح یونیورسٹی سے تعلق پایا گیا جسکے بعد یونیورسٹی کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے الفلاح یونیورسٹی کے بانی جاوید احمد صدیقی کو لال قلعہ کار بم دھماکہ معاملے میں 14 دن کی عدالتی تحویل میں بھیج دیا ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج شیتل چودھری پردھان نے صدیقی کو 15 دسمبر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔ جاوید احمد صدیقی کی "ای ڈی" کی حراست آج ختم ہو رہی تھی، جس کے بعد انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے 19 نومبر کو صدیقی کو "ای ڈی" کی حراست میں دیا تھا۔ جاوید احمد صدیقی کو "ای ڈی" نے 18 نومبر کی...
سابق انگلینڈ کرکٹر معین علی نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ سیزن کے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2026 میں حصہ لیں گے جس کے نتیجے میں وہ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2026 میں نہیں کھیل پائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی افریقہ کے اسٹار کھلاڑی نے آئی پی ایل کے بجائے پی ایس ایل کھیلنے کا فیصلہ کرلیا 38 سالہ آل راؤنڈر نے انگلینڈ کے لیے 92 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور وہ فاف ڈوپلیس کے بعد دوسرے غیر ملکی کھلاڑی ہیں جنہوں نے قریبی مدت میں پی ایس ایل میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آئی پی ایل میں پرفارمنس مزید پڑھیے: ٹی 20 کرکٹ: ڈوپلیسی نے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ دیا معین علی سنہ...
بھارت میں خواتین اور کم عمر بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جا رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ معاملہ تب کھلا جب ایک بچی نے پیٹ میں شدید درد کی شکایت کی اور اس کا لیڈی ڈاکٹر نے معائنہ کیا تھا۔ ریاست اروناچل پردیش کی پولیس نے والدین کی شکایت پر ٹیوشن پڑھانے والے 35 سالہ ٹیچر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔ پولیس نے ٹیچر کے فلیٹ کی تلاشی بھی لی جہاں ملزم کرائے پر رہتا تھا۔ ممنوعہ اور قابل اعتراض چیزیں بھی برآمد کی ہیں۔ والدین نے شکات کی تھی کہ ٹیچر نے 4 کمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہیں جن کی عمریں صرف 6 سے 7 سال کے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) نے شناختی نظام میں اہم ریگولیٹری اصلاحات کا اجراء کردیا، نادرا کے ترجمان کے مطابق یہ اصلاحات نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئیں۔ نادرا اتھارٹی بورڈ کی منظوری کے بعد یہ اصلاحات گزٹ آف پاکستان میں شائع کی گئیں۔ نئی ریگولیشنز میں شناختی دستاویزات کی تصدیق کے لیے ریکارڈ کے جائزے کا باقاعدہ طریقہ کار شامل کیا گیا ہے۔تحقیقات، سماعت اور حتمی فیصلوں کے لیے خصوصی ویریفکیشن بورڈز قائم کر دیے گئے ہیں۔ شناختی کارڈ کے ضوابط میں اہم اصطلاحات کی مزید وضاحت بھی شامل ہے۔ اسی طرح متروک یا وصول نہ کیے گئے شناختی کارڈز کی تلفی کا طریقہ کار...
حج کے دوران پاکستانی میڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ، درخواستیں طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ مذہبی امور نے حج 2025 کے دوران عازمینِ حج کے لیے پاکستانی میڈیکل اسٹاف بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزارت کے مطابق بھرتی کا عمل این ٹی ایس کے ذریعے مکمل کیا جائے گا اور امیدوار اپنی درخواستیں کل تک جمع کروا سکتے ہیں۔وزارتِ مذہبی امور نے حج مشن کے لیے میڈیکل اسٹاف کی بھرتی کا اعلان کرتے ہوئے اہل امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں۔ حج کے دوران عازمین کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے وزارت 98 ڈاکٹرز، فارماسسٹس اور 196 پیرامیڈیکل اسٹاف سعودی عرب بھیجے گی۔وزارت کے اعلامیے کے...
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کمپلیکس میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ یہ سیشن سیاسی تھیٹر نہیں بننا چاہیئے بلکہ تعمیری اور نتیجہ خیز بحث کا ذریعہ بننا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کمیٹی کی جنرل سکریٹری اور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے پیر کو بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں عوامی اہمیت کے حامل مسائل کو اٹھانا "ڈرامہ" نہیں ہے، بلکہ ان ایشوز پر بحث نہیں ہونے دینا ڈرامہ ہے۔ نریندر مودی نے پیر کو اپوزیشن پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی شکست کے بعد پارلیمنٹ مایوسی نکالنے کا اسٹیج نہیں بننا چاہیئے۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے آغاز سے قبل پارلیمنٹ کمپلیکس میں...
سٹی 42: بانی سے ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کی احتجاج کی کال پھر کھٹائی میں پڑ گئی ۔ پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو سرکاری مشنری کے استعمال سے روک دیا ہے ۔ پی ٹی آئی احتجاج کے لیے علی امین گنڈا پور اپنے دور حکومت میں سرکاری مشنری اور سرکاری عملے کے ساتھ ساتھ پولیس فورس کو بھی احتجاج کا حصہ بناتے رہے ہیں ۔ پولیس کا سرکاری اسلحہ بھی اپنے احتجاجی مارچوں میں استعمال کرتے رہے ہیں ۔ اب تحریک انصاف کی احتجاج کی کال شروع ہونے سے پہلے ہی خطرے میں پڑ گئی ہے ۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی پشاور ہائیکورٹ نے ...
سینیٹر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ ہم سب کی کوشش ہے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اپنی ذمہ داریاں نبھائیں اور اگر بدمعاشی دکھائی تو صوبے میں گورنر راج لگ سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ 26 نومبر کی تڑی لگائیں گے تو پھینٹا لگے گا اور اب اگر یہ مزید بدمعاشی کریں گے تو گورنر راج لگ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کی یہ کوشش ہونی چاہیے کہ خیبر پختونخوا کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نبھائے، اگر خیبر پختون خواہ کا وزیراعلی اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھا سکتا تو گورنر راج کا آپشن ہونا نہیں ہے بلکہ ہو جائے گا۔ فیصل واڈا نے کہا کہ ہماری...
پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں اور احتجاجی ریلیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال سے روک دیا۔ 14 نومبر کو پشاور ہائیکورٹ کے جج صاحبزادہ اسد اللہ نے فیصلہ سناتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی احتجاج، لانگ مارچ، ریلی یا کسی بھی سیاسی سرگرمی کے لیے سرکاری گاڑی، مشینری یا عملے کا استعمال نہ کرے اور نہ ہی ایسا کرنے کی اجازت دی جائے۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ کا سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کے استعمال پر پابندی کا حکم عدالت نے صوبائی حکومت کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں واضح کیا گیا کہ سیاسی سرگرمیوں کے دوران کسی بھی سرکاری مشینری یا...
اسلام آباد انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے احتجاج یا جلسے جلوس کی ہرگز اجازت نہیں۔ انتظامیہ نے کہا ہے کہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کے انعقاد پر قانون فی الفور حرکت میں آئے گا۔ انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔ واضح رہے کہ انتظامیہ نے جلسے جلوس کے خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ماہ دفعہ 144 نافذ کیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر...
کہتے ہیں کہ بڑھتی عمر والے زیادہ تر انسان جب آئینہ دیکھتے ہیں تو انہیں اس میں اپنے ٹین ایج یا نوعمری کی ہی تصویر دکھائی دیتی ہے جبکہ وقت ان کے چہرے کو خاصا بدل چکا ہوتا ہے کیوں کہ انسانی جلد بھی پیدائش کے لمحے سے ہی بڑھاپے کے سفر پر گامزن ہوتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں کی اہم پیشرفت، بڑھاپا ماضی کا قصہ بننے کے قریب بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق جدید دور میں جہاں نوجوان نظر آنا ایک سماجی جنون بن چکا ہے وہیں ماہرین کہتے ہیں کہ بڑھتی عمر کے چہرے کو قبول کرنا نہ صرف ممکن ہے بلکہ ضروری بھی۔ قدیم یونان میں نوجوانی کی دیوی ’ہِیبی‘ خوبصورتی اور طاقت کی...
مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو
مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ترکیہ کی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برہان کایا ترک کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ترک پارلیمنٹ کے رکن اور ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر برہان کایاترک نے وفد کی قیادت کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان...
اعلان کر رہا ہوں عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز ہیں، ہماری مرضی جب چاہیں نوٹیفکیشن کا اعلان کردیں، حنیف عباسی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ وہ یہ اعلان کر رہے ہیں کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر ’’چیف آف ڈیفنس فورسز‘‘ ہیں، اور اُن کے مطابق جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل بھی ہیں، جس کا ذکر وہ دو دن پہلے کر چکے ہیں۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ممکن ہے نوٹیفکیشن جاری ہو بھی چکا ہو، حکومت جب مناسب سمجھے اعلان کر دے گی۔ ان کے مطابق فیلڈ مارشل کے منصب کے ذریعے اللہ نے پاکستان کو جو عزت دی ہے وہ بے مثال ہے، اور بھارت کے طیارے گرانے کا اقدام دنیا تسلیم کرتی ہے۔ سعودی عرب کی ثالثی میں پاک...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سعودی عرب نے خاموشی کے ساتھ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحد پار دہشت گردی پر پیدا ہونے والی کشیدگی کم کرنے کے لیے براہ راست مذاکرات کے ایک دور کا اہتمام کیا، تاہم اجلاس سے واقف دو ذرائع کے مطابق یہ بات چیت اتوار کی رات گئے بغیر کسی پیش رفت کے ختم ہو گئی۔ ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بند کمرے میں ہونے والا یہ اجلاس ریاض میں اختتام پذیر ہوا جہاں دونوں فریق اپنے دیرینہ موقف پر قائم رہے اور سمجھوتے کے لیے زیادہ آمادگی نہ دکھائی۔ ذرائع نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ ان مذاکرات کا عوامی طور پر اعتراف نہیں کیا...
منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا، پروفیسر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے بھی مبارکباد پیش، مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں رانا وحید شہزاد، ڈاکٹر عمران یونس و دیگر نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج یوتھ لیگ کا 37 واں یومِ تاسیس جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ مرکزی، صوبائی، ضلعی اور مقامی سطح پر خصوصی تقریبات، ریلیاں، سیمینارز اور نوجوانوں کیلئے تربیتی نشستیں منعقد کی گئیں جن میں کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر طاہرالقادری نے37 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منہاج یوتھ لیگ نوجوانوں کی ایسی تنظیم ہے...
دوسری طرف بعض رپورٹوں میں کچھ متوقع نام سامنے آئے ہیں جن میں گلگت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شبیر میر، اظہار ہنزائی، کرنل ابرار فاطمہ، راجہ شہباز، جوہر علی راکی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا فیصلہ پانچ روز بعد بھی نہ ہو سکا۔ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے 26 نومبر کو حلف اٹھا لیا تھا تاہم پانچ روز گزرنے کے باؤجود وہ اپنی نگران کابینہ کی تشکیل نہ کر سکے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران کابینہ میں شمولیت کیلئے ہونے والی کھینچا تانی تاخیر کی اہم وجہ ہے۔ کابینہ کیلئے جن ممبران کے نام دیئے گئے ہیں ان میں سے اکثر ناموں پر...
مین ہول میں گر کر بچے کی ہلاکت سندھ میں 18 سالہ بدترین متعصب حکمرانی کا شاخسانہ ہے، ایم کیو ایم پاکستان
کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے مین ہول میں گر کر معصوم بچے کی ہلاکت کے دل خراش واقعے کو 18 سالہ بدترین بدعنوان متعصب طرزِ حکمرانی کا شاخسانہ قرار دے دیا۔ ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق برسوں سے کھدا ہوا یونیورسٹی روڈ حادثات و اموات کی آماجگاہ بنا ہوا ہے جو صوبائی اور نام نہاد مقامی حکومت کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہے، متعصبانہ طرز عمل نے کبھی ڈمپر کے نیچے کچلے جانا کبھی نالوں اور کھلے مین ہولز میں گر کر مرنا کراچی کے باشندوں کے نصیب میں لکھ دیا ہے۔ ترجمان متحدہ کے مطابق جماعت المنافقین سوائے ڈھنڈورا پیٹنے کے کبھی کچھ کر نہیں سکتی، نو ٹاؤنز میں چیئرمینز ہونے کے باوجود حادثے...
پاک بحریہ کی امدادی اور ریسکیو سرگرمیاں سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تیسرے روز بھی جاری رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کی جانب سے سری لنکا میں امدادی کارروائیاں جاری امدادی کارروائیوں کے دوران پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف پر تعینات Z-9 پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق ہیلی کاپٹر نے متاثرہ علاقے کوٹکاواتا میں اہم ریسکیو مشن سرانجام دیا۔ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کے دوران 5 روز سے پھنسے ہوئے ایک خاندان کو بحفاظت نکالا گیا، جن میں 7 ماہ کا بچہ بھی شامل تھا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تمام متاثرین کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام تک پہنچایا جہاں انہیں مقامی حکام کے تعاون سے ضروری امداد فراہم کی گئی۔ مزید...
گوگل نے اپنا نیا مصنوعی ذہانت پر مبنی امیج جنریشن ماڈل متعارف کرا دیا جو حقیقت سے اس قدر مشابہ تصاویر بناتا ہے کہ ماہرین اور صارفین دونوں ہی اس کے نتائج کو تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: چیٹ جی پی ٹی کا نیا انقلابی فیچر کیا ہے؟ مذکورہ ماڈل ’نینو بنانا پرو‘ (جیمنائی 3 پرو امیج) گروک، جی پی ٹی امیج اور گوگل کے اپنے گزشتہ ورژن نینو بنانا کے بعد گوگل کا تازہ ترین قدم ہے جس کی کارکردگی اسٹیٹ آف دی آرٹ امیج جنریشن اور ایڈیٹنگ ماڈل کے طور پر بیان کی جا رہی ہے۔ گوگل کے مطابق یہ ماڈل بصری ڈیزائن، عالمی معلومات اور درست ٹیکسٹ رینڈرنگ میں غیر معمولی مہارت رکھتا ہے۔ ماہرین کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی افغان باشندوں کی واپسی لازمی ہے جب کہ فیک نیوز پھیلانے والوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے اس بات پر زور دیا کہ آزادیٔ اظہار کو جھوٹی یا گمراہ کن خبروں کے لائسنس کے طور پر استعمال نہیں کیا جاسکتا، کیونکہ اس رویے نے نہ صرف معاشرے میں غلط فہمیاں پیدا کیں بلکہ قومی سلامتی کے معاملات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب اس روش پر مکمل پابندی عائد کرنے کا وقت آچکا ہے اور حکومت سوشل میڈیا سمیت ہر پلیٹ فارم پر پھیلنے والی بدنیتی پر مبنی معلومات کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کررہی ہے۔ان کا...
سندھ کابینہ نے صوبائی دارالحکومت کراچی میں رینجرز کی تعیناتی میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق رینجرز کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت حاصل خصوصی اختیارات کے ساتھ پولیس کی معاونت جاری رکھنے کی اجازت بھی برقرار رہے گی۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کابینہ کا کچے کے علاقے میں پولیس، رینجرز اور فوج کے ذریعے آپریشن کا فیصلہ نئی منظوری کے تحت سندھ رینجرز کی تعیناتی کی مدت 9 دسمبر 2025 سے مؤثر سمجھی جائے گی۔ کراچی میں رینجرز کی تعیناتی 1990 کی دہائی سے وقفے وقفے سے جاری ہے، جس کا بنیادی مقصد بڑھتی ہوئی بدامنی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور جرائم پیشہ گروہوں کے اثرورسوخ کا خاتمہ ہے۔ مزید...
لاہور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اظہارِ رائے کی آزادی کا مطلب جھوٹی خبریں پھیلانا نہیں ہے۔ فیک نیوز پر اب کریک ڈاؤن ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ملک بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کا انخلا ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ افغان باشندوں سے درخواست ہے کہ وہ خود وقار کے ساتھ اپنے وطن واپس جائیں، کیونکہ وہ اب پاکستان میں ہمارے مہمان نہیں رہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ حالیہ دہشتگرد حملوں میں ملوث ملزمان کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہوئی، جن میں ایف سی پر حملہ کرنے والے 3 افراد اور اسلام آباد کچہری حملہ آور...
کراچی پولیس نے شہر میں بڑے پیمانے پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد جبکہ 14 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔ کراچی پولیس آفس میں صوبائی وزیر داخلہ، قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار، صوبائی وزیر ایکسائز ٹیکسیشن و نارکوٹیکس مکیش کمار چاولہ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل انویسٹی گیشن پولیس نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 508 کلو منشیات برآمد کی ہیں، جن میں 468 کلو چرس اور 40 کلو آئس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 72 ملزمان گرفتار حکام کے مطابق کارروائیاں گلستانِ جوہر اور پاک کالونی میں کی گئیں، جن کے دوران 14 ملزمان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل بروز (منگل) کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز ذرائع کے مطابق اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکز کے تحفظ کا بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن کا بل، پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیا جا سکتا ہے۔ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 9 ماہ بعد ہو گا جس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن بھی خطاب کریں گے، موجودہ حالات میں اس اجلاس کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ سونا مزید مہنگا ہوگیا؛ عالمی اور مقامی...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کاسندھ کے یوم ثقافت کے موقع پر خصوصی پیغام سندھی یوم ثقافت پر محنتی اور مہمان نواز سندھی بہن بھائیوں کو اہل پنجاب کا سلام۔ مریم نواز شریف سندھ پاکستان اور دنیا کے کونے کونے میں موجودسندھی بہن بھائیوں کوسندھی ثقافتی دن پر مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ سندھ کی پہچان امن، محبت اور بھائی چارہ ہے۔ سندھ کی اجرک، سندھی ٹوپی،دلکش موسیقی، شاعری اور پاکستانی کی ثقافتی خوبصورتی میں اضافہ کرتی ہیں۔ سندھ کی خوبصورت اور قدیم تہذیب و ثقافت سب کے لئے دلکشی کا سبب ہیں۔ سندھ کی ثقافت منفرد اور تنوع سے مالا مال ہے۔
خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسہ دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری کے وقت اس...
بین الاقوامی مقابلۂ حسنِ قرآت میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے ملائیشیا اور ایران کے قرا اور عالمی ججز نے پیر کے روز لاہور کا دورہ کیا۔ وفد نے تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد کا معائنہ کیا اور شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر حاضری دی۔ وفد کی قیادت چیف جج قاری سید صداقت علی (ہلالِ امتیاز) اور ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور ناصر عزیز خان کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام 40واں قومی مقابلۂ حفظ و قرات کا آغاز بادشاہی مسجد پہنچنے پر چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی اور مسجد کے چیف خطیب مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا اور مسجد کے مختلف حصوں، آثارِ قدیمہ اور تبرکات...
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے بعد پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی سپورٹ سٹاف بھی چھٹیوں پر چلا گیا۔ذرائع کے مطابق چھٹیوں پر جانے والے سٹاف میں بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میکڈرمٹ، فزیو کلف ڈیکن اور سٹرنتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ گرانٹ لوڈن شامل ہیں۔غیر ملکی سپورٹ سٹاف کے اراکین اپنے اپنے وطن میں فیملی کے ساتھ چھٹیاں گزاریں گے، غیر ملکی سپورٹ سٹاف کرسمس اور نیو ایئر منانے کے بعد ٹیم کو جوائن کرے گا۔پاکستان وائٹ بال ٹیم کی مصروفیات نہ ہونے کی وجہ سے سٹاف چھٹیوں پر گیا ہے، پاکستان ٹی 20 سکواڈ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں سری لنکا کا دورہ کرنا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی گانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہے۔ عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، مریم نواز پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فوربز میگرین نے تسلیم کیا مریم نواز نے 75 سال کا مسئلہ چند ماہ میں حل کر دیا ہے، مریم نواز کے ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کا فرق ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پہلے صفائی صرف شہروں کے پوش علاقوں میں ہوتی تھی، اب...
پاکستانی اداکارہ رمشا خان کے مبینہ کاسمیٹک ٹریٹمنٹس پر ماہرِ جلد ڈاکٹر سمن ذیشان نے تفصیل سے روشنی ڈالی ہے۔ حال ہی میں رمشا خان کی 15 سال پرانی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں ان کی موجودہ شکل و صورت سے واضح فرق دیکھا گیا، جس کے بعد مداحوں نے اندازہ لگایا کہ انہوں نے وقت کے ساتھ حسن میں اضافہ کرنے والے مختلف طریقے اپنائے ہیں۔ دبئی میں پریکٹس کرنے والی ڈرماٹولوجسٹ ڈاکٹر سمن ذیشان نے ایک ویڈیو میں بتایا کہ رمشا خان کی سب سے نمایاں تبدیلی ان کے ہونٹ ہیں جو پہلے کے مقابلے میں بھرے ہوئے نظر آتے ہیں۔ ان کے مطابق یہ فلرز کا نتیجہ لگتا ہے اور یہ کام...
کراچی: شہر قائد میں کمسن بچے کے مین ہول میں گرنے کی خبر چلنے پر انتظامیہ پراسرار طور پر غائب ہو گئی جب کہ امدادی کام بھی چندہ جمع کرکے کیا گیا۔ گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے سامنے کھلے مین ہول میں گرنے والے کمسن بچے کا تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جا سکا جب کہ انتظامیہ میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پراسرار طور پر غائب ہوگئی تھی۔ چھیپا، ایدھی اور شہریوں نے نہ صرف اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں حصہ لیا بلکہ چندہ جمع کر کے کھدائی کے لیے مشینری بھی منگوائی گئی۔ اس موقع پر موجود مشتعل افراد نے سڑک پر ٹائرجلا کر ٹریفک کو معطل کردیا۔...
غلطیوں کا اعتراف اور انہیں نہ بھولنا آج اتنا اہم کیوں ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز میڈرڈ: اسپین کے سرکاری دورے پر موجود جرمن صدر فرینک والٹر اسٹائن مائر نے اسپین کے خود اختیار باسک خطے میں واقع قصبے گرنیکا کا دورہ کیا، جو 1937 میں نازی جرمنی کی بمباری کا نشانہ بنا تھا اور جس کے نتیجے میں سیکڑوں افراد ہلاک اور قصبہ کھنڈر بن کر رہ گیا تھا۔اس دن، شاہ سپین فلپیپے ششم سمیت دیگر افراد کے ہمراہ، اسٹائن مائر نے بمباری میں ہلاک ہونے والوں کی یادگار پر پھول چڑھائے اور متاثرین سے دکھ کا اظہار کیا۔ اپنے سرکاری دورے کے آغاز میں، اسٹائن مائر نے 1937 میں گرنیکا پر بمباری کے لیے...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ میئر کراچی نے سارے ادارے اپنے قبضے میں کر رکھے ہیں، کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بی آر ٹی کے نام پر شہریوں کی تذلیل کی جا رہی ہے، سندھ حکومت میں کرپشن بڑا کاروبار بن چکا ہے، ان کی سرپرستی کون کررہا ہے سب کو پتہ ہے، اس بی آر ٹی کے ڈیزائن میں بھی مسائل ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ مطالبہ ہے بی آر ٹی پروجیکٹ ختم کیا جائے، یونیورسٹی...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے سے قبل ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگَرکر اور دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ ایک اہم ہنگامی میٹنگ طلب کی ہے۔ بی سی سی آئی کی جانب سے بلائے گئے اس اجلاس کا مقصد ٹیم کی جنوبی افریقہ کے خلاف خراب کارکردگی، سلیکشن میں تسلسل اور مستقبل کی منصوبہ بندی سے متعلق مسائل پر فوری بات چیت کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام اس پس منظر میں بھی اُٹھایا گیا ہے کہ حالیہ میچز میں ویرات کوہلی اور روہت شرما نے شاندار فارم دکھائی لیکن ٹیم مینجمنٹ اور سینئر کھلاڑیوں کے درمیان رابطہ مثبت دکھائی نہیں دے رہا ہے۔...
اسلام آباد: پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل صبح گیارہ بجے طلب کر لیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس سے متعلق نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ قومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ کو انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ دوسری جانب، سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جب کہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل ہے، جو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی ایم...
کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے مالک اور بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان نے آندرے رسل کی آئی پی ایل سے ریٹائرمنٹ پر جذباتی پیغام جاری کرتے ہوئے انہیں ٹیم کی تاریخ کا ناقابلِ فراموش حصہ قرار دے دیا۔ آندرے رسل جو 12 سیزنز تک آئی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھاتے رہے، اب لیگ کرکٹ کو خیرباد کہہ کر 2026 سے کے کے آر کے ’پاور کوچ‘ کی حیثیت سے نئی ذمہ داری نبھائیں گے، جبکہ دیگر عالمی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں ان کا کریئر جاری رہے گا۔ آندرے رسل کے اعلان کے بعد شاہ رخ خان نے سوشل میڈیا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ رسل صرف ایک کھلاڑی نہیں بلکہ ’’نائٹ اِن شائننگ آرمر‘‘ ہیں جنہوں نے برسوں...
اسلام آباد: سینیٹ اجلاس کا 51 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، جس میں مجموعی طور پر 21 قوانین کے بلز شامل کیے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران 10 قوانین پیش کیے جائیں گے جب کہ 9 کی منظوری لی جائے گی۔ اس کے علاوہ اراکین کی جانب سے 2 قوانین واپس لیے جائیں گے۔ ایجنڈے میں پیکا ایکٹ ترمیمی بل بھی شامل ہے، جو اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ پی ایم ڈی سی ترمیمی بل 2025 اور اسلام آباد میٹرو بس سروس بل 2025 بھی سینیٹ اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہیں۔ سیکیورٹی ایکسچینج کمیشن ترمیمی بل 2025 اور پاکستان براڈ کاسٹ کارپوریشن ترمیمی بل بھی اجلاس میں پیش کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ الیکٹرانک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ امریکی کانگریس کے بعد عالمی جریدہ فوربز بھی مریم نواز کی کارکردگی کا معترف ہو گیا ہے۔ان کے بقول مریم نواز کا ستھرا پنجاب پروگرام چند ماہ میں عالمی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوا اور وہ پورے پنجاب کو اپنے گھر کی طرح صاف کر رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فوربز میگزین نے تسلیم کیا ہے کہ مریم نواز نے 75 سالوں سے حل نہ ہونے والے مسائل چند ماہ میں حل کر دیے۔ انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام نے شہروں اور دیہاتوں کے درمیان صفائی کے فرق کو ختم کر دیا ہے، پہلے صرف شہروں کے پوش علاقوں میں صفائی ہوتی تھی، اب...
امریکا میں دوبارہ آبادکاری کے منتظر افغان پناہ گزینوں نے ٹرمپ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس پروگرام کو دوبارہ شروع کرے، کیوں کہ وہ پاکستان میں انتہائی مشکلات اور مسلسل جبری واپسی کے خدشے کے تحت زندگی گزار رہے ہیں۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق افغان پی ون ، پی ٹو کیس ہولڈرز کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے، جب وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری کی فائرنگ سے 2 نیشنل گارڈ فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی انتظامیہ نے غیر معینہ مدت کے لیے افغان شہریوں کی تمام امیگریشن درخواستوں کی پراسیسنگ اچانک روک دی ہے۔ میڈیا کے ساتھ شیئر کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم، امریکی اتحادی اور...
کراچی میں گٹر میں گرنے والا بچہ 10 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مل سکا، شہری سراپا احتجاج بن گئے، سڑک بلاک کر دی۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا، واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم ناکام رہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا۔ اس حوالے سے ریسکیو حکام نے بتایا کہ ان کے پاس کھدائی کے لیے مشینری نہیں، کسی ادارے کی طرف سے مشینری نہیں ملی، کسی بھی سرکاری ادارے کا افسر اس وقت موجود نہیں ہے، شروع میں کام کرنے والی مشینری بھی چلی گئی۔ ریسکیو آپریشن رکنے کے بعد...
صحت کے شعبے کے اعلیٰ حکام کے مطابق بلوچستان میں ایڈز کے رجسٹرڈ مریضوں کی تعداد 3ہزار 303 تک پہنچ گئی ہے، جن میں 707 خواتین اور 90 خواجہ سرا بھی شامل ہیں، گزشتہ ایک سال کے دوران صوبے میں 452 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق کوئٹہ پریس کلب میں ورلڈ ایڈز ڈے 2025 (یکم دسمبر) سے قبل ’جمود پر قابو پانا اور ایڈز کے ردِعمل کو تبدیل کرنا‘ کے موضوع پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر سروسز آف ہیلتھ بلوچستان ڈاکٹر ہاشم مینگل نے ایڈز کنٹرول پروگرام کی صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر سحرین نوشیروانی کے ہمراہ عوامی آگاہی میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔ حکام نے نشاندہی کی کہ اگرچہ...
معروف گلوکار ساحر علی بگا کے نئے گانے ’مستانی‘ کی میوزک ویڈیو ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگئی ہے، جس میں اداکارہ صائمہ نور کے رقص کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ حال ہی میں ساحر علی بگا نے گانے ’مستانی‘ کی مکمل ویڈیو جاری کی ہے، جس میں شوبز کے کچھ بڑے نام بھی شامل ہیں۔ ’مستانی‘ کو ساحر علی بگا نے خود لکھا اور کمپوز کیا ہے، جب کہ اسے ساحر علی بگا اور افشاں فواد نے گنگنایا ہے۔ گانے کی مقبولیت میں جہاں گلوکاروں کی خوبصورت آواز کا اہم کردار ہے، وہیں پاکستانی سنیما کی لیجنڈ صائمہ نور کے رقص نے بھی ویڈیو کو خاص توجہ دلائی ہے۔ میوزک ویڈیو میں صائمہ نور کے...
بحرین نے گولڈن ریزیڈنسی ویزا حاصل کرنے کے لیے رئیل اسٹیٹ میں کم از کم سرمایہ کاری کی حد میں کمی کر دی ہے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے طویل مدتی قیام کو مزید آسان بنایا جا سکے۔ یہ اعلان حال ہی میں بحرین کی وزارت داخلہ کے شعبہ قومی شناختی کارڈز، پاسپورٹ اور رہائش نے کیا۔ حکام کے مطابق یہ اقدام بحرین کی خلیج میں قیام، کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے ایک مسابقتی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن مضبوط کرنے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔ سرمایہ کاری کی نئی شرط پہلے گولڈن ویزا کے لیے کم از کم 200,000بحرینی دینا (تقریباً 530,555 امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری ضروری تھی، جو اب تقریباً 35 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ کابینہ بنانے سے صوبائی معاملات چلانے میں آسانی ہوگی، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے متعلق رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ پارٹی نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتشام خان کے مطابق ارکانِ اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں...
ٹرمپ کے ہاتھوں سے فلسطینیوں کا خون ٹپک رہا ہے ، شہباز شریف اسے امن کا نوبل انعام دینے کی بات کر رہے ہیں، آئین کو کھلونا بنا دیا گیا ،بڑے لوگوں کی خواہش پر آئینی ترامیم ہو رہی ہیں افغان پالیسی پر پاکستان کی سفارت کاری ناکام رہی، جنگ کی باتوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے ، پاکستان اور افغانستان کو اپنے رویوں پر نظرثانی کرنی چاہیے ،سربراہ جے یو آئی کا خطاب مردان (بیورو رپورٹ)جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ اپنا راستہ تبدیل نہیں کریں گے ، ضرورت پڑی تو اسلام آباد کا رخ کریں گے ، ملک کوامن، بھائی چارے اور آزادی کی علامت...
کراچی؛ مین ہول میں گرنے والا بچہ تاحال نہیں مل سکا، تلاش جاری، شہریوں کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس) گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب اتوار کی رات کھلے مین ہول میں گرنے والا کمسن بچہ تاحال نہیں مل سکا، جس کی تلاش جاری ہے جب کہ شہریوں نے انتظامیہ کی غفلت پر شدید احتجاج بھی کیا۔ نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول مین گرنے والے بچی کی تلاش کا سلسلہ رات بھر جاری رہا۔ ریسکیو عملے نے ابتدا میں کافی کوشش کی تاہم مناسب مشینری نہ ہونے کے باعث آپریشن روکنا پڑا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ان کے پاس کھدائی کے لیے ضروری مشینری دستیاب نہیں تھی اور نہ ہی...
اسلام آباد کی تمام سول عدالتیں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالتوں میں یکم جنوری 2026 سے 8 جنوری 2026 تک سرمائی تعطیلات ہوں گی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اعلان کیا ہے کہ ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اور سیشن ججز، سینیئر سول ججز اور سول ججز-کم-جوڈیشل مجسٹریٹس کو تعطیلات کے دوران مخصوص چھٹی لینے کی اجازت ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ: موسم سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری نوٹیفیکیشن ککے مطابق اس دوران، ہنگامی مقدمات اور پرانے مقدمات کی سماعت کے لیے مناسب انتظامات یقینی بنائے جائیں گے تاکہ عدالتی پالیسی کے مطابق کام متاثر نہ ہو۔ نوٹیفیکیشن میں مختلف متعلقہ حکام اور بار ایسوسی ایشنز کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے۔ اس سے...
کراچی ( نیوزڈیسک) رات کو گٹر میں گرنے والا 3 سالہ بچہ ابراہیم 12 گھنٹے گزرنے کے باوجود نہ مل سکا، شہری سراپا احتجاج بن گئے، سڑک بلاک کر دی۔ کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا چورنگی کے قریب کمسن بچہ کھلے مین ہول میں گرگیا تھا، واقعہ رات 11 بجے کے قریب پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے بچے کی تلاش شروع کی تاہم ناکام رہے جس کے بعد ریسکیو آپریشن کو عارضی طور پر روک دیاگیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ رات سے اب تک پانچ مقامات پر کھدائی کرکے بچے کو تلاش کرنے کی کوشش کی گئی۔ متعلقہ محکموں کی عدم موجودگی کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق واٹر اینڈ سیوریج...
ایل این جی کارگوز منتقلی کا منصوبہ منظور کر لیا گیا جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں ایک ارب ڈالرز کی بچت کا امکان ہے۔کئی مہینوں کی غیر یقینی کے بعد پاکستان نے بالآخر قطر اور اطالوی تجارتی فرم ای این آئی کے ساتھ 2026 کے لیے اپنے طویل انتظار کے ʼسالانہ ’’ترسیلی منصوبے‘‘ کی منظوری دے دی ہے، جس سے 35 ایل این جی کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی طرف موڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔اس اقدام سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی گیس کی اضافی مقدار کو کم کرنے اور گرتی ہوئی طلب کی وجہ سے دباؤ کا شکار ترسیلی نظام کو مستحکم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے ایک سینئر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایل این جی کارگوز منتقلی کا منصوبہ منظور کر لیا گیا جس سے غیر ملکی زرمبادلہ میں ایک ارب ڈالرز کی بچت کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق کئی مہینوں کی غیر یقینی کے بعد پاکستان نے بالآخر قطر اور اطالوی تجارتی فرم ای این آئی کے ساتھ 2026 کے لیے اپنے طویل انتظار کے ʼسالانہ ’’ترسیلی منصوبے‘‘ کی منظوری دے دی ہے، جس سے 35 ایل این جی کارگوز کو بین الاقوامی مارکیٹ کی طرف موڑنے کی راہ ہموار ہو گئی ہے۔ اس اقدام سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی گیس کی اضافی مقدار کو کم کرنے اور گرتی ہوئی طلب کی وجہ سے دباؤ کا شکار ترسیلی نظام کو مستحکم کرنے کی...
پشاور: خواتین کی خفیہ ویڈیوز بنانے والا اسپتال کا سی سی ٹی وی آپریٹر گرفتار کرلیا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کی شکایت پر خطرناک بلیک میلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کردیا۔ شکایت کے مطابق ملزم عمران نے شادی کا جھانسا دے کر متاثرہ خاتون کی تصاویر اور ویڈیوز حاصل کیں اور اس سے 20 لاکھ روپے تاوان طلب کیا۔ ملزم نے بلیک میلنگ کے لیے متاثرہ خاتون کے بہنوئی کو بھی نازیبا ویڈیو بھیجی اور بیانات بھی ریکارڈ کیے۔ این سی سی آئی اے نے تاتارا پارک میں ملزم کے ساتھ خفیہ ملاقات طے کروائی اور چھاپا مار کر ملزم کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتاری...
بھارتی حکومت نے سائبر سیکیورٹی کے نئے اور سخت ضابطے جاری کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مستقبل میں واٹس ایپ کو بغیر فعال سم کارڈ کے استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ سائبر سیکیورٹی رولز 2025 کے تحت جاری کردہ نئے قوانین کے مطابق واٹس ایپ سمیت تمام میسیجنگ ایپس کو اپنے پلیٹ فارم کو ہر وقت ایک فعال سم کارڈ سے منسلک رکھنا ہوگا۔ اگر صارف کے فون میں موجود سم کارڈ غیر فعال ہو جائے، نکال دی جائے یا تبدیل ہو جائے تو واٹس ایپ فوراً بند ہو جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: واٹس ایپ یوزر کے لیے بڑی آسانی، اب بغیر نمبر سیو کیے بھی میسج کرنا ممکن، مگر کیسے؟ حکومت نے واٹس ایپ، ٹیلیگرام، سگنل اور...
اسلام ٹائمز: 12 روزہ جنگ نے ثابت کر دیا کہ ایران کا مقابلہ کرنے کا اسرائیل کا 20 سالہ منصوبہ ناکام ہوگیا تھا اور تل ابیب کو مزید نقصان اور اقتصادی تباہی سے بچنے کے لیے جنگ بندی قبول کرنے پر مجبور کیا گیا تھا۔ یہ بیانیہ جو خود اسرائیلیوں اور ان کے میڈیا کے ذرائع کے اعترافات پر مبنی ہے، شکست و ریخت کی اصل حد کی واضح تصویر پیش کرتا ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ تمام تر دعوؤں اور افواہوں کے باوجود اسلامی جمہوریہ ایران کے دباؤ کے نتیجے میں صیہونی حکومت تقریباً مفلوج ہوچکی تھی۔ تحریر: پروفیسر تنویر حیدر نقوی اسرائیل اور ایران کے درمیان لڑی جانے والی اپنی نوعیت کی بارہ روزہ جنگ،...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا میں پناہ گزینوں کی درخواستوں پر لگائی گئی حالیہ پابندی طویل مدت تک برقرار رہ سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں کے فیصلوں کی معطلی ختم کرنے کے لیے کوئی وقت مقرر نہیں کیا گیا۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ امریکا مزید مہاجرین کو قبول نہیں کرنا چاہتا۔ انہوں نے کہا کہ "ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل ہیں، ہم ایسے لوگوں کو ملک میں نہیں لینا چاہتے۔" ٹرمپ نے بعض ترقی پذیر ممالک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ "کچھ تیسری دنیا کے ممالک جرائم سے بھرے ہوئے ہیں اور اپنے شہریوں...
امریکی انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن پالیسی میں متعدد تبدیلیوں کے درمیان، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک میں پناہ کے عمل کو ‘بہت طویل عرصے’ تک مؤخر کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ بعض ممالک سے آنے والے افراد جن میں صومالیہ و دیگر شامل ہیں امریکا میں نہیں ہونے چاہئیں۔ انہوں نے یہ بات وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ملوث افغان شہری کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کا امیگریشن کا عمل مستقل روکنے کا اعلان اور ’ریورس مائیگریشن‘ زور ٹرمپ نے کہا، ہم ان لوگوں کو نہیں چاہتے۔ ہمارے پاس پہلے ہی بہت مسائل...
پروفیسر شاداب احمد صدیقی بھارت اب ہندو ریاست بن گیا ہے، جہاں اقلیتیں عدم تحفظ کا شکار ہیں۔سیکولر بھارت کو بی جے پی نے طاقت زور زبردستی بدمعاشی سے ہندوتوا نظریہ پرچار کر کے اقلیتوں کے حقوق غصب کر لیے ہیں۔پھر بھی بھارتی انتہا پسند ہندو پنڈت یہی کہتے ہیں کہ بھارت خطرے میں ہے کیونکہ مسلمانوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اس کے بر عکس بھارت میں ہندووں کی آبادی سب سے زیادہ ہے ۔ایک سروے کے مطابق بھارت کی مجموعی آبادی کے حوالے سے مستند اعدادوشمار کے مطابق 2011کی سرکاری مردم شماری میں ملک کی آبادی تقریباً 21ئ1 بلین ریکارڈ کی گئی، جب کہ بین الاقوامی اداروں اور اقوامِ متحدہ کے تخمینوں کے مطابق 2025 تک بھارت کی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایڈز کے عالمی دن، یکم دسمبر 2025 کے موقع پر اپنے پیغام میں پاکستان کے اس مضبوط عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوامی صحت کو درپیش بڑے خطرات خصوصاً ایڈز کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات جاری رکھے جائیں گے اور بیماری سے تحفظ کی سہولیات ہر شہری تک پہنچائی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس سال عالمی دن ‘رکاوٹوں کو عبور کرنا اور ایڈز کی طرف برتاؤ کو تبدیل کرنا’ کے عنوان کے تحت منایا جا رہا ہے، جو اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ مشکلات، بیماریوں اور سماجی عدم مساوات کے باوجود صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیے:...
کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں 10 اور 11 نومبر کی درمیانی شب نوجوان حماد خان کاکڑ کو اس وقت فائرنگ کر کے قتل کیا گیا جب وہ اپنی بیوی اور کم سن بھانجی کے ساتھ گاڑی میں جارہے تھے۔ فائرنگ میں حماد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ حیرت انگیز طور پر ان کے ساتھ موجود دونوں خواتین بالکل محفوظ رہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں قتل کی انوکھی واردات میں ملوث جوڑا 3 سال بعد کیسے گرفتار ہوا؟ واقعہ چونکہ رات کے اندھیرے میں پیش آیا، اس لیے ابتدائی طور پر اسے ڈکیتی یا راہزنی کا واقعہ سمجھا گیا، مگر کرائم سین کے نشانات نے پولیس کا شک گہرا کردیا۔ قتل کا مقدمہ حماد کے بڑے بھائی...
کراچی (نیٹ نیوز) سری لنکا میں سائیکلون ’دتواہ‘ سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کی امدادی سرگرمیاں دوسرے روز بھی جاری رہیں۔ ہیلی کاپٹر نے کولمبو اور اطراف کے شدید سیلاب زدہ علاقوں میں متعدد مشنز سرانجام دیئے۔ سری لنکن انتظامیہ کے تعاون سے ان افراد تک رسائی فراہم کی جو زیرِ آب علاقوں میں پھنسے ہوئے تھے اور جن تک زمینی راستوں سے پہنچنا ممکن نہیں تھا۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے انہیں ضروری خوراک اور ایمرجنسی امدادی سامان پہنچایا گیا۔ پی این ایس سیف سری لنکا میں تعیناتی کے دوران آنے والے دنوں میں بھی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گا تاکہ مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کو مسلسل تعاون اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت)ٹنڈوجا م پریس کلب کے صدر اورنگ زیب بھٹو نے کہا ہے ہماری زندگی کا مقصد اس دنیا میں اللہ تعالی کی رضا حاصل کرنا ہے اور جس انسان کو اللہ تعالی اپنے گھر کی حاضری کی طاقت عطا فرمائے اسے فوراًعمرہ یا پھر حج کی تیاری کرنی چاہیے یہ بات انھوں نے عمرے سے واپسی پر پریس کلب ٹنڈوجام کے ممبران سے جو انھیں مبارک باد دینے آئے تھے ان سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انھوں نے کہا اللہ تعالیٰ نے جب ہم لوگوں جسمانی طاقت دی اور مالی طور بھی اگر مستحکم کیا ہو تو پھر اللہ کے گھر کی زیارت فوراًکرنی چاہیے یہ زیارت ہر مسلمان پر فرض ہو جاتی ہے اور جو طاقت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(نامہ نگار) گذشتہ چند روز قبل جھمرہ روڈ پر واقٰع ایک کیمیکل فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے بعد جس میں درجنوں افراد ملازمین اور قریبی رہائشی ہلاک اور زخمی ہوئے تھے جس کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر فیصل آباد ڈویژن میں تمام صنعتی یونٹس/فیکٹریز کے بوائلرز،پریشر ویسلزکی استعداد کار کاازسر نو جائزہ لینے کے لئے جامع انسپکشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دوران انسپکشن صنعتی یونٹ کی جیو ٹیگنگ ولوکیشن کے ساتھ این او سیز موجود ہونے کو بھی چیک کیا جائے گا جس کے لئے 4 نجی کمپینز کو 90 دن کا وقت دیا گیا ہے۔اس امر کا فیصلہ کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کی زیر صدارت اعلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی مہم شروع کردی ہے اور سرکاری گاڑیوں سمیت ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران بھی اس کی زد میں آگئے ہیں جہاں ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے اور قوانین کی پابندی سب کے لیے مہم کے تحت راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سٹی ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور سرکاری گاڑیوں سمیت خود ٹریفک و ضلعی پولیس افسران بھی ریڈار پر آگئے ہیں۔را ولپنڈی میں ٹریفک قوانین کے پابندی نہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں شروع کر دیں گئیں‘...
دوسری جنگ عظیم زوروں پر تھی۔ آگ ‘ خون اور وحشت کا کھیل نصف دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے چکا تھا۔ کروڑوں لوگ مارے جا چکے تھے۔ ظلم‘ اور بربریت ‘ برہنہ ہو کر دنیا کے سامنے موت کے رقص میں مصروف تھی۔ روس کے اندر بھی یہ عبرت ناک کھیل زوروں پر تھا۔ پولینڈ بھی اس جہنم نما سرکس کا شکار ہو چکا تھا۔ جرمنی اور روس نے مل کر اس چھوٹے ملک پر حملہ کر دیا تھا۔ زندگی بچانے کے لیے تقریباً ایک ہزار بچے اور پولیش خواتین‘ ایک بحری جہاز پر سوار ہوئے۔ سانسوں کی ڈوری کو برقرار رکھنے کے لیے مختلف ممالک کی بندرگاہوں پر گئے۔ مگر کسی بھی ملک میں اتنی جرأت نہیں تھی...
جماعت اسلامی پاکستان کا اجتماع عام ایک بڑے دعوے کے ساتھ منعقد ہوا کہ 'بدل دو نظام کو' یہ خواہش اور مطالبہ صرف جماعت اسلامی کا مطالبہ نہیں بلکہ قوم کے دل کی آواز ہے۔ نظام کیسے بدلے گا؟ اس سوال پر گفتگو ضروری ہے لیکن جماعت اسلامی کا حالیہ اجتماع بہ جائے خود ایک واقعہ ہے جس پر گفتگو ہونی چاہیے۔ اجتماع عام کی روایت شاید جماعت کے قیام کے ساتھ ہی شروع ہو گئی تھی تاہم قیام پاکستان کے بعد 1963 کا اجتماع جماعت کی تاریخ میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے جس پر ایوبی آمریت کے غنڈوں نے حملہ کیا اور جماعت کے ایک کارکن اللہ بخش شہید ہو گئے۔ جلسے پر فائرنگ اس وقت ہوئی...
بہاولپور(نیوز ڈیسک) پاکستان کے اداروں میں میں مالی کرپشن کا معاملہ کوئی نئی اور ڈھکی چھپی بات نہیں بلکہ زبان زد عام ہے۔ اب تو اکثر اداروں میں اسے ایک طرح کی ’’قانونی حیثیت‘‘ حاصل ہوچکی ہے اور اپنا کام کرانے والا رشوت دیتے ہوئے اور کام کرنے والا رشوت لیتے ہوئے اسے معمول کی کاروائی سمجھتا ہے اور ہمارے معاشرے میں یہ محاورہ عام طور پر بولا جاتا ہے کہ پاکستان میں کام کرانے کا یقینی طریقہ رشوت ہی ہے۔ تو پھر یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان میں گورننس اور بدعنوانی کے حوالے سے تیار کی گئی یہ رپورٹ اس وقت قومی سطح پر اس قدر زور شور سے کیوں...
سکردو سے شیخ محمد حسن جعفری کے فرزند جو حال ہی میں امریکہ سے تعلیم حاصل کر کے آئے ہیں، کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کا قوی امکان ہے۔ گلگت سے انجمن امامیہ کے سابق صدر ساجد علی بیگ کو بھی کابینہ میں شامل کرنے کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کی تشکیل میں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہو گئی تاہم کچھ نام سامنے آ گئے ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ 26 نومبر کو نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے حلف اٹھایا تھا تاہم چار روز گزرنے کے باوجود نگران کابینہ کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ ذرائع کے مطابق وزارت کیلئے...
پشاور: خیبرپختونخوا میں گورنر کے لیے سابق وزیراعلیٰ امیرحیدر خان ہوتی کی نامزدگی کی خبروں کو عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے قیاس آرائی قرار دیتے ہوئے صوبے میں گورنر راج کی خبروں سے خود کو الگ کر دیا ہے۔ اے این پی کے صدر سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا کہ گورنر راج کے معاملے سے عوامی نیشنل پارٹی کو باہر رکھا جائے، اے این پی کی بنیاد خدائی خدمتگار تحریک کے عدم تشدد اور انسانی وقار کے اصولوں پر قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظریہ امن، برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کا علم بردار ہے، پشتون قوم نے ہمیشہ نوآبادیاتی ظلم کے مقابل باوقار اور اصولی مؤقف اپنایا ہے اور اے این...
—تصویر بشکریہ سوشل میڈیا سری لنکا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کی امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں سری لنکا میں پاک بحریہ کا جہاز سیف دوسرے روز بھی امداد میں مصروف رہا۔کولمبو سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان نیوی کے زیرِ اہتمام ہیلی کاپٹر کے ذریعے زیرِ آب اور زمینی راستوں سے کٹے علاقوں تک سامان کی فراہمی کی جا رہی ہے۔ تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز نے سیلاب میں گھرے لوگوں کو خوراک، ادویات اور دیگر امدادی سامان پہنچایا۔سری لنکا میں پاک بحریہ کا جہاز سیف آئندہ دنوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری رکھے گا۔
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ مصری وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے 29 سے 30 نومبر تک پاکستان کا سرکاری دورہ کیا۔ وفاقی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی نے ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار سے ون آن ون اور وفد کی سطح پر ملاقاتیں کیں، پاکستان اور مصر کے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا گیا جس میں سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبے میں تعاون اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مصر کی معاونت کا اعتراف کیا گیا، دونوں ممالک نے نجی شعبے کے...
سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ اور وائرل ہونے والی اے آئی جنریٹڈ ویڈیو گردش کر رہی ہے، جس میں امریکی صدر کو مظفرآباد میں زیرِ تعمیر سڑکوں کا ’جائزہ‘ لیتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشوریا رائے کا یوٹیوب اور گوگل کیخلاف ہرجانے کا دعویٰ، سینکڑوں اے آئی ویڈیوز ہٹادی گئیں ویڈیو میں صدر کو مقامی انداز میں مسلسل تبصرہ کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس نے صارفین کو حیران اور محظوظ کیا ہے۔ ویڈیو میں صدر سڑک کا ’جائزہ‘ لیتے ہوئے کہتے ہیں کہ وہ مظفرآباد میں سڑک کی تعمیر دیکھنے آئے ہیں اور اگلی بار مانسہرہ کا دورہ کریں گے۔ ویڈیو کے مطابق وہ بعد ازاں ایبٹ آباد، ہری پور، اوگی، حویلیاں، بالاکوٹ اور گڑی حبیب...
ہانگ کانگ کے علاقے تائی پو میں واقع رہائشی عمارت وانگ فک کورٹ میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 146 ہو گئی ہے۔ یہ واقعہ ہانگ کانگ کی گزشتہ 70 برس کی سب سے مہلک آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہانگ کانگ آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 128، 200 افراد اب بھی لاپتا ہانگ کانگ پولیس کے کیژولٹی یونٹ کی سربراہ شوک ین زینگ کے مطابق تقریباً 100 افراد تاحال لاپتا ہیں جبکہ 79 زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلیٹس اور عمارتوں کی چھتوں سے لاشیں ملی ہیں اور عمارت کے اندر اندھیرا ہونے اور روشنی کی کمی کے باعث امدادی کاموں میں...
راولپنڈی: ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کی مہم شروع کردی ہے اور سرکاری گاڑیوں سمیت ٹریفک اور ضلعی پولیس افسران بھی اس کی زد میں آگئے ہیں جہاں ٹریفک پولیس نے ڈی ایس پی سمیت 21 سرکاری گاڑیوں کے چالان ٹکٹ جاری کردیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شاہراؤں کو ٹریفک کے لیے محفوظ بنانے اور قوانین کی پابندی سب کے لیے مہم کے تحت راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر سٹی ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن کیا اور سرکاری گاڑیوں سمیت خود ٹریفک و ضلعی پولیس افسران بھی ریڈار پر آگئے ہیں۔ راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کے پابندی نہ کرنے والے عناصر کے خلاف بلا...
عرب جمہوریہ مصر کے وزیر خارجہ، ڈاکٹر بدر احمد محمد عبد العطی، نے 29 سے 30 نومبر 2025 کو پاکستان کا باضابطہ دورہ کیا، جو پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے دعوت نامے پر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور مصر کا دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق: غزہ، کشمیر اور دہشتگردی پر مشترکہ مؤقف دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق دورے کے دوران، ڈاکٹر بدر عبد العطی نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات اور وفد کی سطح پر مذاکرات کیے۔ دونوں ممالک نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی اور دفاعی تعلقات کے مکمل دائرہ کار کا جائزہ لیا، نیز ثقافتی اور تعلیمی تعاون اور صحت کے شعبے میں تعاون پر بات چیت کی،...
کرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز کرم (آئی پی ایس )خیبر پخنتونخوا کے علاقے سینٹرل کرم میں چنارک پولیس چیک پوسٹ پر خوارج کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔ڈی پی او کرم کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں پولیس کے 2 جوانوں نے بھی جامِ شہادت نوش کیا۔ علاوہ ازیں مقامی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے چنارک تھانے کی چیک پوسٹ نذر آتش کر دی، فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کئی گھنٹے جاری رہا۔ڈی پی او کرم...
امریکا نے سنگین جرائم میں ملوث افغان شہریوں کی تصاویر جاری کردیں، ملک بدر کرنے کا بھی اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس ) امریکا کے محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق سابق صدر جو بائیڈن کے دور حکومت میں امریکا میں داخل ہونے والے متعدد افغان شہریوں نے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا۔محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی نے سنگین جرائم میں ملوث ان افغان شہریوں کی تصاویر اور معلومات بھی جاری کردیں۔ محکمے کے مطابق یہ افغان شہری قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر فائرنگ، جنسی جرائم اور دہشت گردی کی سرگرمیوں جیسیسنگین جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔ہوم لینڈ سیکورٹی کے بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری جمال ولی...
گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع
گردی جنگل کیمپ سے تمام 70 ہزار افغان مہاجرین کو افغانستان بھیج دیا گیا، خالی گھر مسمار کرنے کا عمل شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 30 November, 2025 سب نیوز چاغی(آئی پی ایس )ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفلز نیگردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کورجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کردیا۔ذرائع کے مطابق انتظامیہ نیکیمپ میں خالی ہونے والے گھروں اور دکانوں کو گرانے کا عمل بھی شروع کردیا ہے، اس حوالے سے سامنے آنے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ کیمپ کیافغان مہاجرین کو باقاعدہ دستاویزی کارروائی کے بعد افغانستان واپس روانہ کیا گیا۔ذرائع نے کہا کہ بلوچستان کے سب سے بڑیافغان مہاجرین...
امریکی منصوبے کے تحت غزہ فلسطین میں عالمی فورس کی تعیناتی کے پس پردہ مقاصد؟ عالمی فورس کا منصوبہ امریکی ہے یا اسرائیلی؟ عالمی فورس غزہ میں کیا کریگی؟ کیا پاکستان کو غزہ میں عالمی فورس کے تحت بھیجنا چاہیئے؟ و دیگر متعلقہ اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما محمد حسین محنتی کا خصوصی ویڈیو انٹرویو ضرور سنیئے اور احباب و اقارب کے ساتھ شیئر بھی کیجیئے۔ متعلقہ فائیلیںمحمد حسین محنتی جماعت اسلامی سندھ کے سابق امیر ہیں۔ وہ جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کے رکن بھی رہ چکے ہیں۔ وہ 1946ء میں کاٹھیاوار، انڈیا میں پیدا ہوئے۔ انکی شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں ہے، تمام مذہبی اور سیاسی حلقوں میں وہ...
کراچی (نیو ڈیسک) سینئر اداکارہ و ہدایت کارہ مرینہ خان نے بتایا کہ ڈراما سیریل ’دھوپ کنارے‘ کی کامیابی کے بعد ان کا آدھا چہرہ مفلوج ہوگیا تھا۔مرینہ خان نے حال ہی میں پی ٹی وی کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام میں شرکت کی اور اپنے کیریئر کے کچھ یادگار لمحات کے ساتھ ساتھ ذاتی مشکلات بھی شیئر کیں۔ اداکارہ نے بتایا کہ جن دنوں ان کے ڈرامے پی ٹی وی پر نشر ہوتے تھے، ان کے لیے عوامی مقامات پر جانا بہت مشکل ہو جاتا تھا کیونکہ لوگ باآسانی انہیں پہچان لیتے تھے۔ انہوں نے خاص طور پر ڈراما سیریل دھوپ کنارے کا ذکر کیا، جو بہت مقبول ہوا، اس کے نشر...
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کیلئے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا گیا، جس کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔ بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے اس اہم قدم کو مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ اس حوالے سے کی گئی تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر...
چاغی (نیوزڈیسک): ملک کا سب سے بڑا افغان مہاجرین کیمپ خالی کر دیا گیا، اور گھروں کی مسماری شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور دالبندین رائفل کی کارروائیوں میں چاغی بلوچستان میں گردی جنگل مہاجر کیمپ مکمل طور پر خالی کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ چاغی اور دالبندین رائفل نے گردی جنگل کیمپ میں تمام مہاجرین کو رجسٹریشن کے بعد افغانستان روانہ کر دیا، مہاجرین کے انخلا کے بعد انتظامیہ نے کیمپ میں خالی گھروں اور دکانوں کو مسمار کرنے کا عمل بھی شروع کر دیا ہے۔ ایک فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں دیکھا گیا کہ گردی جنگل کیمپ میں خالی مکانات کی توڑ پھوڑ جاری ہے، کیمپ کے تمام افغان مہاجرین...
بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں اپنی 52 ویں سنچری بنا کر سچن تندولکر کا ایک اہم ریکارڈ توڑ دیا۔ اب کوہلی کے پاس کسی بھی ایک فارمیٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا عالمی ریکارڈ ہے، جو پہلے تندولکر کے 49 سنچریاں کے ریکارڈ کے برابر تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ریکارڈ ٹوٹ گیا، روہت شرما کے چھکے شاہد آفریدی سے آگے نکل گئے یہ سنچری کوہلی کی 83 ویں بین الاقوامی سنچری بھی ہے، جس میں ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 فارمیٹس شامل ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ کوہلی نے یہ ریکارڈ جنوبی افریقہ کے خلاف 6 ویں مرتبہ ون ڈے سنچری بناتے ہوئے حاصل کیا۔ میچ...
پشاور:خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران نے شرکت کی۔شرکاء نے اس...
پاکستان مسلم لیگ ن (پی ایم ایل این) کے رہنما کیپٹن صفدر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو رہا کرنے کی اپیل کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: نواز شریف ہزارہ سے الیکشن ہارے نہیں، ووٹ گننے میں غلطی ہوئی، کیپٹن صفدر کا دعویٰ سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تصدق اعوان اور کیپٹن صفدر آپس میں محوِ گفتگو ہیں۔ تصدق اعوان نے کیپٹن صفدر سے سوال کیا کہ ان پر مختلف جیلوں میں رہنے کا طویل تجربہ رہا ہے، آپ اڈیالہ جیل میں بھی رہے ہیں جس کا بہت چرچا ہے، آپ نے وہاں بہت اچھا وقت گزارا ہے، سوائے مچھ جیل کے کوئی...
پشاور:(نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا میں خواجہ سرا افراد کی باقاعدہ رجسٹریشن کے لیے سماجی بہبود محکمہ نے ایک نیا رجسٹریشن فارم متعارف کروا دیا ہے۔رجسٹریشن فارم کا مقصد خواجہ سرا برادری کی سرکاری ریکارڈ میں شمولیت کو آسان بنانا اور انہیں فلاحی پروگراموں، سماجی تحفظ اسکیموں اور سرکاری امدادی اقدامات تک بہتر رسائی فراہم کرنا ہے۔اس اہم قدم کو بلو وینز، سماجی بہبود محکمہ اور نیشنل کمیشن فار ہیومن رائٹس (NCHR) نے مشترکہ طور پر عملی شکل دی۔ تقریبِ رونمائی میں ایڈیشنل سیکریٹری سماجی بہبود عمرا خان، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا شاہد خان، صوبائی کوآرڈینیٹر NCHR رضوان اللہ شاہ، پروگرام مینیجر بلو وینز قمر نسیم، خواجہ سرا کمیونٹی کے نمائندے، اور مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے افسران نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان غزہ امن فورس (International Stabilization Force) میں اپنے فوجی دستے بھیجنے کے لیے تیار ہے، پہلے فورس کے ٹی او آر، مینڈیٹ اور کردار واضح طور پر طے ہونا ضروری ہے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے بتایا کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کو غیر مسلح کرنا فلسطینی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے دائرہ کار میں آتا ہے اور پاکستان اس اقدام کے لیے تیار نہیں ہے، حماس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے انڈونیشیا نے بھی تحفظات ظاہر کیے ہیں۔وزیر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستانی فوجی دستے صرف اس صورت میں بھیجے جائیں گے جب فورس اقوام...
ٹریفک پولیس لاہور نے سی ٹی او لاہور کے حکم پر شہر بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ 3 روزہ کارروائی کے دوران تقریباً 1800 مقدمات درج کیے گئے اور متعدد گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں۔ سی ٹی او لاہور کے مطابق، ون وے کی خلاف ورزی پر 1370 ایف آئی آرز درج کی گئیں جبکہ ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والے 174 ڈرائیورز کے خلاف مقدمات بنائے گئے۔ علاوہ ازیں، کم عمری کی ڈرائیونگ کے لیے بچوں کو گاڑی یا موٹر بائیک دینے والے 30 معاونین پر بھی ایف آئی آرز درج کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی...
فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد میں ٹی چوک فلائی اوور، شاہین چوک انڈر پاس اور فیض آباد انٹرچینج پروجیکٹس کا دورہ کیا۔وزیر داخلہ نے تینوں منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا، انہوں نے جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کرتے ہوئے پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر نے فیض آباد انٹرچینج پر ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کے لیے لوپ ون اور لوپ ٹو کو تین لین کرنے کی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے پروجیکٹس کی خوبصورتی بڑھانے کے لیے دونوں اطراف لینڈ اسکیپنگ اور لائٹس لگانے کی بھی ہدایت کی۔وفاقی وزیر محسن نقوی نے کہا کہ منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ منصوبے...
دنیا بھر میںایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے سے ہزاروں طیارے گراؤنڈ پی آئی اے کے کسی بھی جہاز میں مذکورہ سافٹ ویئر ورژن لوڈڈ نہیں ، طیارے محفوظ ہیں ،ترجمان ایئر بس A320 طیاروں کے سافٹ ویئر کا مسئلہ سامنے آنے کے بعد خدشہ ہے کہ پاکستان میں بھی فلائٹ آپریشن متاثر ہو سکتا ہے ۔دنیا بھر میں ایئر بس طیاروں کو نئے مسائل کا سامنا ہے ، ایئربس اے 320طیاروں میں سافٹ ویئر کے مسئلے نے ہزاروں طیاروں کو گراؤنڈ کرنے پر مجبور کر دیا ہے ، طیارہ ساز کمپنی نے ایئر لائنز کو نئی ہدایت جاری کر دی۔ایئربس طیاروں میں حالیہ نئے سافٹ ویئر کی سولر ریڈی ایشن (شمسی تابکاری)سے متاثر ہونے کی شکایات سامنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی حقوق کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر جاری کیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد بلاجواز اور پاکستان کے داخلی معاملات میں غیر ضروری مداخلت قرار دیا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق عالمی ادارے کے بیان میں نہ صرف زمینی حقائق کو نظرانداز کیا گیا بلکہ پاکستان کے مؤقف کی درست ترجمانی بھی نہیں کی گئی، پاکستانی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے 27ویں آئینی ترمیم منظور کی، جو مکمل طور پر آئین میں درج طریقہ کار کے مطابق کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح دنیا کے تمام جمہوری ممالک میں آئینی ترامیم اور قانون سازی منتخب عوامی نمائندوں کا استحقاق ہوتی...
مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ مصر جلد غزہ کی تعمیرِ نو سے متعلق ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے اور پاکستان سے نہ صرف مالی مدد بلکہ نجی شعبے، تکنیکی معاونت اور طبی خدمات کی فراہمی میں بھی زیادہ کردار کی توقع کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے دورے پر آئے ہوئے مصری وزیرِ خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے تجویز کردہ عالمی استحکام فورس (ISF) کا کردار صرف جنگ بندی کی نگرانی اور غزہ کی سرحدوں کے تحفظ تک محدود ہونا چاہیئے۔ انہوں نے پاکستان پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کی تعمیرِ نو اور بحالی میں مزید نمایاں کردار ادا کرے۔ نجی نیوز ویب سائٹ سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے ہری پور میں ہونے والے حالیہ ضمنی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔معاون خصوصی برائے اطلاعات، شفیع جان کے مطابق وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے الیکشن کی انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کلاس فور عملے سے لے کر ڈپٹی کمشنر تک سب کی سطح پر تحقیقات ہوں گی، اور جو بھی ملوث پایا گیا اسے سخت سزا دی جائے گی۔شفیع جان کا کہنا تھا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ماتحت افسر ملوث نہیں، لیکن شفافیت کے لیے انکوائری ضروری ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی نے انتخابات کا بہترین انعقاد کیا جس کی مثال کم ملتی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت...
فِن لینڈ نے اپنی عالمی سفارتی حکمتِ عملی میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ 2026 تک پاکستان میں موجود سفارت خانہ بند کر دیا جائے گا۔ یہ اعلان ہفتے کو فن لینڈ کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے باضابطہ بیان میں کیا گیا۔ بیان کے مطابق فن لینڈ اپنی سفارتی سرگرمیوں کا ازسرِنو جائزہ لے رہا ہے تاکہ اپنے سیاسی اور معاشی مفادات کے مطابق زیادہ اہم ممالک میں وسائل کو مرکوز کیا جا سکے۔ اسی منصوبے کے تحت نہ صرف اسلام آباد، بلکہ کابل اور یانگون میں موجود فن لینڈ کے سفارت خانے بھی آئندہ سال بند کر دیے جائیں گے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ فیصلہ مختلف عوامل کا نتیجہ ہے،...
پنجاب کے ضلع لیہ سے تعلق رکھنے والا بدنام زمانہ کار لفٹر خالد حسین کراچی میں پولیس مقابلے میں مارا گیا۔ ملزم کے خلاف پنجاب اور کراچی کے مختلف اضلاع میں کار لفٹنگ، موٹرسائیکل چوری اور دیگر سنگین جرائم کے 50 سے زائد مقدمات درج تھے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں کار لفٹنگ اور موٹرسائیکل چوری کی لہر برپا کرنے والا بدنام زمانہ ملزم خالد حسین آخرکار کراچی میں اے وی ایل سی پولیس کے ہاتھوں مقابلے میں مارا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کراچی منتقل ہونے کے بعد بھی جرائم سے باز نہ آیا اور یہاں بھی متعدد وارداتیں کیں۔ حکام کے مطابق ملزم لیہ کا رہائشی تھا اور اس کے خلاف لیہ، سرگودھا، ملتان، ساہیوال، راجن پور،...