2025-11-25@13:04:21 GMT
تلاش کی گنتی: 593
«کرنے والا ملزم گرفتار»:
(نئی خبر)
لاہور کے علاقے ساندہ میں 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزم محمد جان پٹھان نے بچی سے نازیبا حرکات کیں، بچی کے شور مچانے پر تھپڑ مارے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ سفاک ملزم ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھا، ملزم محمد جان پٹھان بچی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ 7 سالہ متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ساندہ پولیس نے شیطان نما سفاک ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا۔
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں گھات لگا کر نوکری پر جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور اسنیچنگ کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھپٹا مارتے اور پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔ دس روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی ملزمان نے ایک شہری کی بہن سے واردات کی تھی جس کی فوٹیج سی سی ٹی...
لاہور: ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...
اطالوی پولیس نے نیپلز کے قریب ’اطالوی ورسیلز‘ کے نام سے موسوم شاہی محل کے چشموں اور فواروں کو پانی فراہم کرنے والے آبی نالے سے پانی نکالنے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ وائس آف جرمنی کی رپورٹ کے مطابق کارابینیری پولیس کاکہناہے کہ 58 سالہ شخص سرکاری پانی کی مسلسل چوری میں ملوث تھا جس سے 18 ویں صدی کے شاہی محل کازرٹا کو نقصان پہنچا تھا۔ نیپلز کے بادشاہ چارلس آف بوربن کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ محل اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ پولیس کے مطابق یہ گرفتاری محل کی طرف سے الرٹ کرنے کے بعد کی گئی۔ محل، جو اب ایک میوزیم ہے، کے حکام نےسرسبز مناظر والے...
لاہور میں لڑکی کے ساتھ نازیبا حرکات، تشدد اور اغوا کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا جب کہ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق واقعہ چوہنگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں لڑکی پر تشدد اور اغواء کی کوشش کی گئی۔ متاثرہ لڑکی آمنہ کی والدہ فرزانہ کی درخواست پر چوہنگ پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا، ایف آئی آر کے مطابق آمنہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے موٹر سائیکل پر نکلی تو ایک نامعلوم شخص نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اغوا کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے مکے، تھپڑ مارنے کے ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹا۔ واقعہ کی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے۔ ڈی...
لاہور: سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں...
فائل فوٹو راولپنڈی میں تھانہ وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق ملزم میٹرو اسٹیشن پر سفر کرنے والی خواتین کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتا تھا، خواتین کی جانب سے ملزم کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی تھیں۔ملزم راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان کے پرس بھی چھین لیتا تھا۔
راولپنڈی کے علاقے اڈیالہ روڈ پر ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں بھائی محمد علی نے اپنی بہن انجم زارا کو تیز دھار آلے سے قتل اور سالار نامی شیر خوار بھانجے کو شدید زخمی کر دیا۔ پولیس نے ملزم کو فوری طور پر حراست میں لے لیا ہے۔ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا کہ ملزم اسلام آباد کے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں اپنے والد 70 سالہ محمود حسین اور بہن 32 سالہ شبنم زارا کو قتل کرکے راولپنڈی پہنچا تھا۔ پولیس کے مطابق واردات جائیداد کا تنازع اور غیرت کے نام پر قتل کا مقدمہ ہے، جہاں ملزم نے اپنے والد سے بہنوں کے حصہ کی مانگ کی تھی مگر والد نے انکار کیا تھا۔ مقتولہ انجم زارا نے...
بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2025ء) ڈرائیور کے اندھے قتل معہ ڈکیتی کا معمہ حل ہو گیا اور ملوث 3 ملزمان گرفتار، گاڑی برآمد کر کے مقتول کے بچوں کے حوالے کر دی گئی۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا نے اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ٹیکسی ڈرائیور کے قتل معہ ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے ڈکیتی شدہ گاڑی بھی برآمد کر لی گئی ۔27 اپریل 2025 کی رات ملزمان واردات کی نیت سے لاری اڈا بوریوالا سے وہاڑی جانے کے لیے سواریاں بن کر ساجد محمود کی گاڑی میں بیٹھے۔ ملزمان نے 515 ای بی کے قریب گاڑی چھینی اور مذاحمت پر ٹیکسی ڈرائیور ساجد...
لاہور: چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکت کرنے والا اسکول پرنسپل گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ہنجروال پولیس نے چوتھی جماعت کی طالبہ سے نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کوگ رفتار کرلیا۔ نجی اسکول کا پرنسپل ملزم غلام نبی 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرتا تھا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ ملزم غلام نبی پچھلے 2 ماہ سے 11 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کر رہا تھا۔ ملزم بچی کو کسی سے اس بات کا ذکر کرنے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔ ملزم کے خلاف بچی کی والدہ اقرا عمران کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے گرفتاری کے بعد انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں ایڈووکیٹ ناصر ملک کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو چند گھنٹوں کے دوران ہی پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ایسٹ ڈاکٹر فرخ نے بتایا کہ ایڈوکیٹ ناصر ملک کو قتل کرنے والا ملزم اُن کا قریبی رشتے دار ہے اور اُس نے ذاتی دشمنی کی بنا پر قتل کیا۔ ڈاکٹر فرخ کے مطابق ملزم کی شناخت محسن کے نام سے ہوئی جس نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا تاہم اُس سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔ واضح رہے کہ واقعہ گزشتہ گرومندر کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں پیش آیا تھا جس کے بعد ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کو معطل کردیا گیا تھا۔ اُدھر مقتول کے بھائی کی مدعیت میں...
راولپنڈی کی پیرودھائی پولیس نے فوری کاروائی کرکے شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دینے والا شخص گرفتار کرلیا۔ زیر حراست شخص کو پیرودھائی پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس سمیت تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسیس کروایا گیا ہے۔ ایس پی راول سعد ارشد نے کہا کہ زیر حراست شخص کے ساتھی کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، خواتین سے زیادتی تشدد یا ہراسمنٹ نا قابل برداشت ہیں۔
پاکپتن کے ایک گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارنے والے تھانیدار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پاکپتن میں چوکی فرید کوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ملک اعجاز نے نواحی گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
راولپنڈی پولیس نے نوکری کا جھانسہ دے کر شہریوں کے گردے نکالنے اور انہیں فروخت کرنے والے 4 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا ہے۔ تھانہ ایئرپورٹ پولیس کے مطابق کارروائی اس وقت عمل میں آئی جب پولیس ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دی گئی کہ ایک گھر سے چیخ و پکار کی آوازیں آرہی ہیں۔ پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر چھاپہ مارا اور ایک شخص کو اسٹریچر سے بندھا ہوا پایا، جسے فوری طور پر بازیاب کروایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب گردہ اسکینڈل کی تحقیقات کے دوران سنسنی خیز انکشافات متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا، جہاں اسے نشہ آور مشروب پلا کر...
ایف آئی اے این سی بی اور انٹرپول کی بڑی کارروائی میں قتل اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم داود سرور کو عراق سے گرفتار کر لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتار ملزم کو گرفتاری کے بعد کراچی ایئرپورٹ منتقل کیا گیا، جہاں ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے اسے پنجاب پولیس کے حوالے کر دیا۔ داود سرور گزشتہ 5 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا اور اس کے خلاف تھانہ قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ میں مقدمہ درج تھا۔ ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے اس کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کی حوالگی...
لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈی جی آئی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو مرد اور عورت کی لاشیں ملی تھیں جس کے بعد موقع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین گوجرانوالا کے رہائشی تھے۔ ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ احتشام نامی شخص ساجد کا قریبی دوست تھا جو اب غائب ہے، ہمارا فوکس احتشام نامی شخص کو گرفتار کرنے پر ہے۔اسد رضا نے کہا کہ 17 جولائی کو ساجد اور احتشام کے خلاف گوجرانوالا میں مقدمہ درج ہوا، صوبائی سطح پر معاملہ پیچیدہ نہیں، گوجرانوالا پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ چائنہ پورٹ پر جوڑے کا...
مبینہ ٹاؤن پولیس نے جامعہ کراچی کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبا کی بس پر فائرنگ کرنے کے الزام میں ایک ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گاڑی برآمد کرلی۔ جامعہ کراچی کے پوائنٹ (بس) پر فائرنگ کا واقعہ منگل کی دوپہر پیش آیا تھا جس کی اطلاع مبینہ ٹاؤن تھانے کو انتظامیہ کی جانب سے منگل کی شب دی گئی تھی۔ ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن چوہدری زاہد نے بتایا کہ واقعہ بس اور کار سوار کے درمیان کسی تلخ کلامی کے باعث پیش آیا تھا تاہم پولیس نے بس پر فائرنگ کرنے والے ملزم بلال گلستان...
لاہور: لاہور میں گلی محلوں سے گزرنے والی خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جو گلی محلوں میں آنے جانے والی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے میں ملوث ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملت پارک تھانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم والٹن روڈ کا رہائشی ہے جسے نیازی اڈے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایس ایچ او ملت پارک سہیل لیاقت گوندل کے مطابق...
کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر کھوکھرا پار میں 16 سالہ پڑوسی لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ حل ہوگیا، پولیس نے زیادتی کے بعد قتل کرنے والے پڑوسی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے لڑکی کی لاش ملنے کا معمہ بیس دن میں حل ہوگیا۔ سولہ سالہ اریبہ کے قتل میں ملوث پڑوسی ملزم محمد حذیفہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ دس جولائی کو اریبہ کو زیادتی کا نشانہ بنایا، شور مچانے پر اُس کے منہ پر ہاتھ رکھا جس پر وہ دم گھٹنے سے مر گئی تھی۔ ملزم نے کہا کہ اریبہ میری پڑوسن تھی جو میرے گھر اپنی دوست کا پوچھنے آئی تھی، گھر خالی ہونے...
سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) مدرسے میں تشدد سے طالب علم کی ہلاکت کے کیس میں مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔ضلعی پولیس آفیسر محمد عمر خان کے مطابق واقعے میں ملوث 10 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے اور مرکزی ملزمان فرار ہوگئے تھے۔ڈی پی او نے بتایاکہ مرکزی ملزم عمر اور اس کے بیٹے احسان کو گرفتار کر لیا گیا۔ یاد رہے کہ 21 جولائی کو خوازہ خیلہ اسپتال میں14سالہ فرحان کی تشدد زدہ لاش لائی گئی تھی۔مقتول کے چچا صدر ایاز کی مدعیت میں مدرسے کے مہتمم قاری محمد عمر، اُس کے بیٹے احسان اللہ، ناظم مدرسہ عبد اللہ اور بخت امین کے خلاف مقدمہ درج کیا...
قصور، گلی میں کھیلتی بچی کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے والا ملزم گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز قصور(سب نیوز) شاہ عنایب کالونی میں گلی میں کھلتی بچی کیساتھ نازیبا حرکت کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا، تین روز قبل پیش آنیوالے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہوئی تھی۔قصور میں ننھی بچی کیساتھ نازیبا حرکات کرنیوالے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔ دو روز قبل تھانہ اے ڈویژن کی حدود میں ایک شحص نیگلی میں کھلتی ننھی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کی تھیں، جس کی ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل ہوئی تھی۔ویڈیو میں واقعے کے بعد بچی کو سہم کرگھر کی طرف بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم ناصر وٹو اوکاڑہ کا رہائشی اور مزدور کرتا...
بھارتی حکام نے اُتر پردیش کے شہر غازی آباد کے قریب ایک جعلی سفارت خانہ کھولنے والے ایک شہری کو گرفتار کیا ہے۔ ملزم حہرش وَرْدھن جین نے غیر تسلیم شدہ اقوام جیسے سیبورگا، ویسٹارکٹیکا، لوڈونیا اور پولویا کا "سفارت خانہ" کھول رکھا تھا تاکہ لوگوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر رقم بٹوروائی جاسکے۔ 47 سالہ ہرش وَرْدھن کا تعلق کَوی ناگر، غازی آباد سے ہے جہاں اس نے بی بی اے کی تعلیم حاصل کی اور پھر لندن سے ایم بی اے کی تعلیم حاصل کی۔ رینٹ پر لی گئی دو منزلہ عمارت میں جعلی سفارت خانے کا کام کیا جارہا تھا۔ عمارت پر غیر تسلیم شدہ اقوام کے بورڈ لگائے گئے تھے جس سے اصل سفارت خانے جیسا تاثر بنایا گیا۔ جعلی ملازمتیں...
کراچی کے علاقے پریڈی پولیس نے چوری کے موبائل فونز اور پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ تھانہ پریڈی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فونز کے پارٹس کی خرید و فروخت میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی شناخت فیضان ولد طاہر علی کے نام سے ہوئی ۔ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی نے بتایا کہ ملزم کے قبضے سے مختلف ماڈلز کے آئی فون کے قیمتی پارٹس (اسکرینز، پینلز، بورڈز، وغیرہ) برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ اشیاء کی جانچ پڑتال کے دوران انکشاف ہوا کہ مذکورہ پارٹس اور موبائل فونز کراچی کے مختلف علاقوں...
بھارت میں پولیس نے نئی دہلی کے قریب ایک کرائے کے مکان سے خیالی ملک کا جعلی سفارت خانہ چلانے والے شخص کو گرفتار کرلیا، ملزم پر لوگوں کو بیرون ملک ملازمتوں کا جھانسہ دے کر ان سے رقم بٹورنے کا بھی الزام ہے۔ فرانسیسی خبررساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 47 سالہ ہرش وردھن جین ’ویسٹ آرکٹیکا کے غیر قانونی سفارت خانے‘ کو غازی آباد، اتر پردیش میں ایک کرائے کے مکان سے چلا رہا تھا، جو دارالحکومت دہلی سے متصل ہے۔ جین نے مبینہ طور پر خود کو ’ویسٹ آرکٹیکا، سابورگا، پولویہ، لوڈونیا‘ جیسے خیالی ممالک کا سفیر ظاہر کیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ جعلی سفارتی نمبر پلیٹوں والی...
تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گجر خان کے خواتین باتھ روم میں خفیہ طور پر ویڈیوز بنانے والے پنجاب پولیس کے حاضر سروس ہیڈ کانسٹیبل کو شہری کی بروقت کارروائی پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر صالح مغل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عقیل عباس لاہور میں پولیس ٹریننگ ونگ سے وابستہ ہے اور وقوعہ کے وقت سول کپڑوں میں ملبوس تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال میں بھی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔ شہری کی ہوشیاری سے گرفتاری شہری بلال حسین نے اسپتال میں طبی معائنے کے دوران مشتبہ...
کراچی: خواجہ اجمیر نگری پولیس نے تاوان کے لیے اغوا 3 سالہ بچی کو بازیاب کرکے اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ اجمیر نگری پولیس نے 23 جولائی 2025 کو اغواء کی جانے والی 3 سالہ بچی ریحانہ کو بازیاب کروا کر ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق بازیاب کرائی گئی بچی شاہنواز بھٹو کالونی کی رہائشی ہے، ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ اس کا بھائی منگھوپیر پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہو کر جیل میں ہے، بھائی کی ضمانت کیلئے رقم کی ضرورت تھی اس لیے بچی کو اغوا کیا۔ گرفتار ملزم بازیاب کرائی جانے والی بچی کا قریبی رشتہ دار ہے، ملزم نے اعتراف کیا کہ...
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔
بھارتی پولیس نے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی مضافات میں کرائے کی رہائشی عمارت میں جعلی ایمبیسی چلانے والے ملزم کو گرفتار کرتے ہوئے جعلی سفارتی پلیٹس سمیت گاڑیاں برآمد کرلیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کی اسپیشل ٹاسک فورس کے سینئر پولیس افسر سوشیل گھُلے نے بتایا کہ ملزم نے ایمبیسڈر کا روپ دھارا ہوا تھا اور مبینہ طور پر بیرون ملک نوکریوں کا جھانسہ دے کر لوگوں سے پیسے بھی اینٹھ چکا تھا۔ پولیس کے مطابق 47 سالہ ہرشوردن جین نے بتایا کہ اس نے ’سیبورگا‘ یا ’ویسٹ آرٹیکا‘ جیسی جگہوں کے سفیر یا مشیر کے طور پر کام کیا ہے۔ سوشیل گھُلے نے بتایا کہ پولیس نے ہرشوردن جین کے پاس کے پاس سے عالمی رہنماؤں کے ساتھ...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ صادق آباد پولیس نے سوتیلی بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنانے اور بلیک میل کرنے والے باپ کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سوتیلی بیٹی نے پولیس کو مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ والدہ نے عرفان سرور نامی شخص سے دوسری شادی کر رکھی ہے، ہم دو بہنیں سوتیلے والد کے ساتھ رہتی ہیں، پانچ سال قبل جب جماعت نہم میں تھی تو سوتیلا والد مجھے ریسکیو 1122 کی عمارت کی عقبی جانب ایک کالونی میں لے گیا اور مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔ سوتیلے والد نے دھمکیاں دیں کسی کو نہ بتانا، وہ مجھے اکثر بلیک میل کرتا کہ اگر تعلق میں رہو گی تو تعلیم جاری رکھواؤں گا، ماہ مئی میں...
فائل فوٹو فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹس کھلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کے 4 ارکان سرگودھا سے گرفتار کیے گئے، ملزمان سے درجنوں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا، موبائل سمز، ڈیوائسز اور برانچ لیس اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔ترجمان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان انگوٹھے کے نشانات حاصل کرکے موبائل سمز جاری کرواتے تھے، متاثرہ افراد اپنے انگوٹھے کے نشان کے استعمال ہوجانے سے مکمل لاعلم ہوتے تھے، تحقیقات میں سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی بےنقاب ہونے کا امکان ہے۔سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے 10 سالہ بچے سے بدفعلی کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ۔(جاری ہے) ترجمان پولیس کے مطابق کاہنہ چوکی لکھوکی پولیس نے ملزم کو ہیومن انٹیلی سے دھلوکی گائوں سے گرفتار کیا،ملزم نے 10 سالہ بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لے جا کر بدفعلی کی،متاثرہ بچے کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا۔ایس پی ماڈل ٹان اخلاق اللہ تارڑ نے ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھی۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزم حسن کیخلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا۔
کراچی میں پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے شخص کو گرفتارکر کے اس کی گاڑی قبضے میں لے لی۔ رپورٹ کے مطابق ساوتھ زون پولیس کا کار ڈرفٹنگ کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، ساحل پولیس نے خطرناک ڈرفنٹنگ کرنےوالے2 افراد کو گرفتار کر کے ان کی گاڑیوں کو قبضے میں لے لیں۔ ساحل تھانہ کی حدود ڈیفنس فیز VIII عبد الستار ایدھی روڈ پر خطرناک ڈرفٹنگ کرنے والے جہانزیب کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی گزشتہ دونوں عمار ٹاور کے قریب تیز رفتاری اور خطرناک اسٹنٹس کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ کراچی ایئرپورٹ انتظامیہ نے خاتون مسافر کی شکایت پر سامان چوری میں ملوث شخص کوحراست میں لیا، خاتون مسافر پی آئی اے کی پرواز سے لاہور سے کراچی پہنچی تھی۔خاتون مسافر نے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ انتظامیہ کو اپنا سامان غائب ہونے کی شکایات کی تھی، کراچی ایئرپورٹ پر تعینات ڈیوٹی ٹرمینل منیجر غزالہ صدیقی نےخاتون مسافر کی شکایت پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کی، ایئرپورٹ انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پی آئی اے کے ملازم طارق کو حراست میں لیا۔ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے ملازم نے سامان کے ہمراہ اندرون ملک روانگی لاؤنج سے باہر نکلنے کی کوشش کی اور روکنے پر پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی شعبہ ویجلینس...
فائل فوٹو فیصل آباد میں 2 لڑکیوں پر فائرنگ کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔گزشتہ رات ملزم کی فائرنگ سے ایک لڑکی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئی تھی۔ایس پی سعید احمد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رات گئے ڈی ٹائپ کالونی میں پیش آیا تھا، مقتولہ کے موبائل فون سے ملزم کا نمبر ٹریس کر کے آج لوکیشن معلوم ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔ایس پی کے مطابق ملزم نے تعلق ختم کرنے پر ایک لڑکی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگئی جبکہ ساتھی لڑکی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوگئی تھی۔مقتولہ مقامی ہوٹل کے فوڈ پوائنٹ پر کام کرتی تھی۔ گزشتہ رات اپنی ساتھی لڑکی کے ساتھ گھر واپس جارہی تھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مکی شاہ کی حدود میں سگے بھائی کا قاتل گرفتار تھانہ مکی شاہ کی حدود مکی شاہ روڈ نزد ماربل مارکیٹ میں دو بھائیوں کا آپس میں جھگڑے کا واقعہ پیش آیا جس میں نوجوان حسنین خاصخیلی چھری کے وار سے شدید زخمی ہوا جوکہ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہوگیامکی شاہ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوتی کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی۔ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر عملدرآمد ہوئے مکی شاہ پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ فوتی کے والد محمد برکت علی خاصخیلی کی مدعیت میں کیس کرائم نمبر 89/2025 زیر دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج...
شہر قائد کے علاقے لیاری کلاکوٹ پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران شہریوں کو ہراساں کرنے والے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق کلاکوٹ پولیس نے ملزم کو دوران پیٹرولنگ روکا تو اس نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا تاہم شک کی بنا پر پولیس ملزم کو تھانے لے آئی جسے بعدازاں جعلی پولیس اہلکار کے الزام میں گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار جعلی پولیس اہلکار کی شناخت خرم کے نام سے کی گئی جو کہ لیاری کے علاقے میں جعلی پولیس اہلکار بن کر لوگوں کو ہراساں کرتا تھا جبکہ جعلی اہلکار کے قبضے سے پولیس کارڈ اورپولیس یونیفارم میں 2 پاسپورٹ سائز تصاویر بھی...
لاہور میں بارش کے بعد اعلیٰ شخصیات کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والا شہری گرفتار، معافی مانگ لی
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو روز قبل بارش کے پانی میں پھنسنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر شخصیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شہری کو حراست میں لیا جس کے بعد اُس نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں حکومت سے معذرت چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، پاک فوج، پاکستان زندہ باد‘۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے شہری کا تازہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ واضح رہے کہ دو روز موٹرسائیکل کے ہمراہ جانے والے شہری لاہور کی...
فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ گرفتاریاں ممکن نہیں ہیں، ایسا نہیں ہونے والا۔اسلام آباد میں خیبرپختونخوا ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ صرف پارلیمنٹیرین لاہور جا رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمارا پنجاب والوں سے رابطہ ہے وہ بھی پارلیمنٹیرین ہیں۔ کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے ہے، علی امین گنڈاپورعلی امین گنڈاپور نے کہا کہ یہ قافلہ غیر قانونی اور غیر آئینی اقدامات کے خلاف پُرامن ردعمل ہے دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کے پی حکومت کا قافلہ پنجاب اسمبلی سے نکالے گئے نمائندوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ہے۔اپنے ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرگودھا(صباح نیوز)تحصیل شاہپور کے علاقہ واڈھی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق قرآن پاک کے اوراق کی بے حرمتی ملزم نے گھر میں کی سوتیلا بھائی مقدمہ کے اندراج کے لیے تھانے پہنچ گیا۔ تھانہ شاہ پور صدر پولیس نے ملزم کے سوتیلے بھائی امجد پرویز کی مدعیت میں زیر دفعہ 295 بی مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا کی ریاست ورجینیا میں امریکی فضائیہ کے بیس میں گھسنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔امریکی حکام کے مطابق صبح سویرے گاڑی میں سوار ایک شخص نے ورجینیا میں فوجی تنصیب میں داخل ہونے کی کوشش کی، واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر کسی قسم کے خطرے کی نشاندہی نہیں ہوئی ہے اور مزید معلومات تفتیش کے بعد فراہم کی جائیں گی۔
کراچی: ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن میں سعودیہ سے والد کے انتقال پر آنے والے نوجوان جبران کو ڈکیتی مزاحمت پر قتل کرنے والے سفاک ڈاکو کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ڈاکو پرویز نے 2 روز قبل 25 سالہ جبران کو ڈکیتی کے دوران فائرنگ کر کے قتل کیا تھا جبکہ نوجوان اپنے والد کے انتقال کے باعث سعودی عرب سے آیا ہوا تھا، جمعرات کی شب بھی ملزم کی فائرنگ سے ڈھائی سالہ بچہ معاویہ شدید زخمی ہوا تھا جسے بچے کے والد راحیل نے بھی شناخت کرلیا ہے۔ یہ پڑھیں: کراچی: والد کی تدفین پر سعودی عرب سے آنے والا نوجوان ڈکیتی مزاحمت پر قتل گرفتار ڈکیت نے ابتدائی تحقیقات میں متعدد وارداتوں کا...
پولیس نے معصوم بچے سے بدفعلی کے مرتکب ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق انچارج چوکی شیر شاہ چوہنگ کی پولیس ٹیم نے 10 سالہ بچے سے بد فعلی کرنے والے ملزم کو ایل ڈی اے سے گرفتار کرلیا۔ انچارج چوکی شیر شاہ کے مطابق ملزم مجاہد احمد کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزم بچے کو ورغلا کر شیر شاہ میں واقع کوارٹر میں لیےگیا۔ انچارج کے مطابق ملزم کوارٹر میں بچے سے بدفعلی کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تھا، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) کارابینیری پولیس نے کہا کہ 58 سالہ شخص ’’سرکاری پانی کی مسلسل چوری‘‘ میں ملوث تھا جس سے 18 ویں صدی کے شاہی محل کازرٹا کو نقصان پہنچا تھا۔ نیپلز کے بادشاہ چارلس آف بوربن کے ذریعہ تعمیر کردہ یہ محل اقوام متحدہ کے ثقافتی ادارے یونیسکو کے ثقافتی ورثے میں شامل ہے۔ پولیس نے کہا کہ انہوں نے یہ گرفتاری محل کی طرف سے الرٹ کرنے کے بعد کی۔ محل، جو اب ایک میوزیم ہے، کے حکام نے اپنے سرسبز مناظر والے باغات کے جھرنوں اور فواروں میں پانی کی کمی کی شکایت کی تھی۔ محل، جو 123 ہیکٹر پر پھیلے باغات کے لیے مشہور ہے، نے ایک بیان...
لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مالک مکان کی بیٹی کو نشہ آو چیز پلا کر زیادتی کرنے والا کرایہ دار کو گرفتار کر لیا۔ گرفتاری موبائل فون لوکیشنز اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ بچی کے والد نے محمد پورا کاہنہ میں واقع گھر کا پورشن کرائے پر دے رکھا تھا۔ بچی کی خالہ کی وفات کے باعث میاں بیوی شیخوپورہ گئے ہوئے تھے، کرایہ دار کی بیوی نے ورغلا کر 14 سالہ بچی کو اوپر بلایا اور ملزم نے بچی کو پانی میں نشہ آور چیز پلا کر بے ہوشی کی حالت میں زیادتی کی۔ ملزم کئی روز تک بچی کو بلیک میل کرکے رقم بھی ہتھیاتا رہا۔...
راولپنڈی میں میٹرک کی طالبہ مہک شہزادی کے قتل کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے مقتولہ کے والد محمد اخلاق کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے اپنی بیٹی کو ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاک اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہ کرنے پر باپ نے 16 سالہ بیٹی کو قتل کردیا پولیس کے مطابق، ملزم اخلاق مہک سے بار بار ٹک ٹاک اکاؤنٹ ختم کرنے کا مطالبہ کرتا رہا، اور انکار پر اس نے انتہائی اقدام اٹھاتے ہوئے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم کو کچھ دیر میں تھانہ روات منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ اس کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں صحابہ کرام کے گستاخ پر کیس داخل گرفتار نہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بقا محمدتھانے کی حدود قصبہ بخش علی جکھرانی میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی پر مبنی ویڈیو رکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر رکھنے والے کھتوری جکھرانی کے خلاف سرکاری مدعیت میں عوامی احتجاج کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،لیکن تاحال گستاخ کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں شدیداشتعال پایا جاتا ہے ، کیس کے اندراج کے بعد کھتوری جکھرانی نے معافی نامے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر رکھی دوسری جانب مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کرنے اور...
کراچی کے علاقے انچولی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ملوث جے ڈی سی کے سربراہ ظفر عباس کے ڈرائیور عرب رضا کو پولیس نے گرفتار کرکے گاڑی برآمد کر لی ہے۔ حادثے میں 2 موٹر سائیکل سوار نوجوان زخمی ہوئے تھے، جبکہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیوز نے ظفر عباس کے ابتدائی دعوؤں کی نفی کردی ہے۔ پولیس کے مطابق، گرفتار ڈرائیور سے ابتدائی بیان لیا جا رہا ہے، جبکہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر ڈبل کیبن گاڑی کو رانگ وے سے دوسری سڑک پر جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے غلط سمت سے آتے ہوئے سڑک پار کرنے کی کوشش کی، جس...
لاہور کے کالج روڈ پر واقع نجی سوسائٹی میں غیرملکی خاتون کے ساتھ جنسی ہراسانی کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور پولیس نے ملزم کو 12 گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا ہے۔ واقعے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون رات کے وقت اپنے بچے کے ساتھ گھر آرہی تھی جب شلوار قمیض میں ملبوس ملزم نے خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات شروع کردیں۔ یہ بھی پڑھیے: خیبر پختونخوا: مالاکنڈ یونیورسٹی میں طالبہ کو ہراساں کرنے والا پروفیسر نوکری سے فارغ ملزم خاتون کے شوہر کے گھر سے باہر آنے پر موقع سے فرار ہوگیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز...
فوٹو اسکرین گریب: فیس بک لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں ایک اوباش نوجوان نے غیر ملکی خاتون سے چھیڑ چھاڑ کی اور اس کی رہائش گاہ تک پیچھا بھی کیا، جسے گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق ہراسگی کا شکار ہونے والی نائجیرین خاتون گرین ٹاؤن میں فیملی کے ساتھ رہائش پذیر ہے، اوباش نوجوان نے اُس پر آوازے کسیں اور دبوچنے کی کوشش کی۔خاتون اسے باتوں میں لگا کر اپنے گھر تک لے آئی اور خود اندر چلی گئی، ملزم ڈھیٹ نکلا اور خاتون کے گھر کی گھنٹی بجاتا رہا۔ خاتون کی بجائے اس کا شوہر باہر نکلا تو اوباش نے دوڑ لگا دی۔ بھارت: 40 سالہ خاتون ٹیچر 16 سالہ طالب علم کا جنسی استحصال کرنے پر گرفتار...
لاہور میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جب کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا رہا جسے لاہور پولیس نے چند گھنٹوں کے اندر ہی گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی گئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نامعلوم شخص غیرملکی خاتون کو اس کے بیٹے کے سامنے ہراساں کرتا کررہا ہے، خاتون کا کمسن بیٹا خوفزدہ ہوکر آگے کی جانب بھاگا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ کلوز سرکٹ کیمرے کی فوٹیج کے ذریعے ملزم کی شناخت کی کوششیں جاری ہیں، واقعے پر قانونی کارروائی عمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) دبئی پولیس نے 15 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا ،جو منشیات کے ذائقے والی ٹافیاں و مٹھائیاں فروخت کرنے میں ملوث تھا۔ گروہ کے قبضے سے 48 کلو گرام نشہ آور مواد اور 1174 گولیاں برآمد ہوئیں جن کی مالیت 24 لاکھ 48 ہزار 426 درہم تھی۔ گرفتار کیے گئے گروہ میں 10 مرد اور 5 عورتیں شامل تھیں ۔ ادارئہ انسداد منشیات کی جانب سے پریس کانفرنس میں گرفتار نیٹ ورک کے بارے میں بتایا گیا کہ ملزمان سوشل میڈیا پر نشہ آور مٹھائیاں اور چیونگم فروخت کرتے تھے۔ پریس کانفرنس میں کرنل عبدالرحمان العمری نے بتایا کہ نیٹ ورک کی نگرانی کے دوران ان کے ٹھکانے کی نشاندہی ہوئی۔
لاہور: شہریوں کو ملازمت کے لیے سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دینے والا انسانی اسمگلر گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ایف آئی اے لاہور زون کا انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری جاری ہے اور اس دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، جس کی شناخت عاصم طاہر کے نام سے ہوئی۔ ملزم کو چھاپا مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسا دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پایا گیا۔ ملزم نے شہریوں کو سعودی عرب ورک ویزا پر بھجوانے کا جھانسا دے کر 16لاکھ 65 ہزار روپے ہتھیائے ۔ ملزم عاصم طاہر شہریوں...
مظفرآباد: آزاد جموں کشمیر کی سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں ملزم کو ضمانت دینے پر جج کو سزا سنادی جس پر اُسے کمرہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ میں توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی جس میں سپریم کورٹ نے حکم دے کر سیشن جج راجہ امتیاز کو کمرہ عدالت میں گرفتار کروا دیا۔ سیشن جج راجہ امتیاز انسداد منشیات عدالت حویلی کے سابق اسپیشل جج ہیں، جن کیخلاف ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ کے احکامات کے منافی ملزم کی ضمانت منظور کرنے پر توہین عدالت کی کارروائی جاری تھی۔ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان کی سربراہی میں قائم فل بینچ نے توہین عدالت کا فیصلہ...
لاہور: سوشل میڈیا ایپ پر خریدار بن کر قیمتی موبائل فونز اور موٹر سائیکل ہتھیانے والے بین الصوبائی گروہ کا سرغنہ گرفتار کر لیا گیا۔ گجرپورہ پولیس کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز کی خرید و فروخت کے لیے سوشل میڈیا ایپ پر بطور خریدار مالک سے رابطہ کرتے تھے اور چیک کرنے کے بہانے موٹر سائیکل اور قیمتی موبائل فونز سمیت رفو چکر ہو جاتے تھے۔ ایس ایچ او محمد زکاء اور پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزم کو گرفتار کیا۔ گروہ کے سرغنہ علی شہباز کو سی سی ٹی وی کیمروں اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔ گروہ کا سرغنہ اور ریکارڈ یافتہ ملزم...
کراچی پولیس نے ابراہیم حیدری کے علاقے میں بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو بروقت کارروائی کر کے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ون فائیو پر اطلاع ملنے کے بعد فوری اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو ابراہیم حیدری میں واقع واٹر پمپ سے گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق بچی کائنات گھر کے باہر کھیل رہی تھی کہ اسی دوران ملزم چیز دلانے کے بہانے آیا اور اپنے ساتھ لے گیا اور پھر اپس سے زیادتی کی کوشش کی جس پر بچی زور سے چیخی۔ پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت طارق کے نام سے ہوئی اور اسے علاقہ مکینوں نے تشدد کے بعد پولیس کے حوالے...
راولپنڈی ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 05 روز قبل غیرت کے نام پر اپنی ہمشیرہ کو قتل کرنے والے شخص کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق زیر حراست شخص نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل اور بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ مدعی مقدمہ نے کہا کہ مقتولہ نے پسند کی شادی کی تھی جسکا ملزمان کو رنج تھا۔ سی پی او سید خالد ہمدانی نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ترجمان کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو حراست میں لے لیا،زیر حراست افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے، زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت...
غیرت کے نام پر ہمشیرہ کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والے ملزم کو ٹیکسلا سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: غیرت کے نام پر سگی بہن کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار پولیس کے مطابق 5 روز قبل غیرت کے نام پر ہمشیرہ کو قتل اور بہنوئی کو زخمی کرنے والا ملزم ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے، ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنی سگی بہن کو فائرنگ کرکے قتل جبکہ بہنوئی کو زخمی کیا تھا۔ ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں افراد کو ٹیکسلا سے گرفتار کیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں قتل، اقدام قتل اور ارادہ قتل کی دفعات کے تحت تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)کراچی کے تھانہ سچل کی حدود میں تاجر سے ایک کروڑ بھتہ مانگنے والے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ایس ایس پی شعیب کے مطابق ملزم کا ساتھی فرار ہو گیا، ملزم نے بھتہ نہ دینے پر بچوں کو اغوا کرنے کی دھمکی دی، نہ دینے پر دھمکی دی بچوں کو اغوا کرنے کے بعد 5 کروڑ دینے ہونگے۔ اس سے قبل کراچی میں رسالہ پولیس نے سنگین واردارتوں اور بھتہ خوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا تھا۔(جاری ہے) ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ فورسز کے جوان کو اغوا تشدد کے بعد شہید کردیا تھا، ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ریلی میں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء) لاہور میں اکبری گیٹ پولیس نے کارروائی کر کے سگے دادا کو قتل کرنے والا پوتا اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ایس پی سٹی کے مطابق ملزم نے اپنے بھائی کے ساتھ لڑائی جھگڑا کے دوران فائرنگ کی،ملزم کو بڑوں نے منع کیا جو گھر سے پسٹل لے آیا اور فائرنگ کر دی،ملزم گلمان کی فائرنگ سے 85سالہ دادا ریاض زخمی ہسپتال منتقل کیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کر کے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیاگیا ۔
مشرقی یورپی ملک چیک ری پبلک میں جعلی ڈینٹل کلینک چلانے کے الزام میں تین ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان جعلی کلینک کے ذریعے 1 لاکھ 85 ہزار ڈالر کی خطیر رقم کما چکے تھے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چیک پولیس نے بتایا کہ انہوں نے تین ملزمان کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر بغیر کسی لائسنس کے جعلی ڈینٹل کلینک میں مریضوں کا علاج کرتے تھے۔ پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ دارالحکومت پراگ کے جنوب مشرق میں 100 کلومیٹر کے فاصلے پر ہیولِیکوف بروڈ نامی قصبے میں تین افراد کے خاندان نے اپنے گھر میں دو برس قبل ایک کلینک کھولا جس میں علاج کے لیے درجنوں افراد...
راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں بچے سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ہمراہ پولیس ٹیم پر فائرنگ کی، فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ اس کا ساتھی فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔ ہلاک ملزم کی شناخت رضوان خان عرف بڈھا کے نام سے ہوئی، ملزم 3 سال قبل 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، 3 سال قبل 9 سالہ بچہ واہ کینٹ گھر سے بھائی کے ساتھ نکلا جسکی نعش کھیتوں میں سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اندھا قتل ایک معمہ...
لاہور: شہر میں دفاتر جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرنے والے جھپٹا مار گینگ کو ٹھوکر سے گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او فیصل ٹاؤن افضال رؤف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ دوران کارروائی 3 رکنی گروپ کو ٹریس کرکے ٹھوکر سے گرفتار کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو دفتر جاتی خاتون کا پرس چھینتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان صبح کے وقت دفتر، کالج اور یونیورسٹی جاتی خواتین کو ٹارگٹ کرتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزمان جھپٹا، چوری اور ڈکیتی کے مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہیں۔ ملزمان سے 9 موبائل فون اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھینی گئی نقدی جبکہ چوری...
لاہور: کاہنہ، چوکی صوئے آصل پولیس نے خاتون ویٹر پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون صوئے آصل اسٹاپ پر واقع عبداللہ شادی ہال میں ویٹر کا کام کر رہی تھی کہ ملزم نے خاتون سے ہال میں تلخ کلامی کی جس پر خاتون ویٹر نے منع کیا۔ متاثرہ خاتون ہال مینجر کے دفتر ملزم سے متعلق شکایت کرنے آئی لیکن دفتر میں پہلے سے موجود ملزم نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزم خاتون کو بالوں سے پکڑ کر کھینچتا رہا اور چہرے پر تھپڑ مارتا رہا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملزم اللہ وسایا کے خلاف...
راولپنڈی: چونترہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رشتہ کروانے کے ہنی ٹریپ کے ذریعے شہریوں کو لوٹنے والے گینگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق زیر حراست گینگ ارکان میں 2 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔ گینگ ارکان رشتہ کروانے کے بہانے شہریوں کو ملاقات کے لیے بلاتے، پھر زبردستی نازیبا ویڈیو بنا کر بلیک میل کرتے اور رقم کا مطالبہ کرتے۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کے مطابق زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، شہریوں کو بلیک میل کر کے لوٹنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ Tagsپاکستان
لاہور: گلبرگ پولیس نے گھروں میں اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والے متحرک گروپ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی۔ ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیاء کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے۔ گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن سے 50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)گلبرگ پولیس نے گھروں میں اشیا کی ڈلیوری کے بہانے وارداتیں کرنے والے متحرک گروپ کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت گروپ کو جلو پارک کے قریب سے ٹریس کرکے گرفتار کیا۔ ملزمان نے چند روز قبل حالی روڈ کے قریب ڈلیوری کے بہانے شہری سے واردات کی تھی۔ملزمان گلبرگ و ملحقہ علاقوں میں مختلف اشیا کی ڈلیوری کے بہانے گھروں میں داخل ہوتے اور موقع پاکر شہریوں سے گن پوائنٹ پر نقدی چھین کرکے فرار ہو جاتے تھے۔گرفتار گروپ نے گن پوائنٹ پر 13 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا، جن سے 50 ہزار سے زائد نقدی، پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔...
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سکھر نے کردار کشی اورمن گھڑت خبریں پھیلانے میں ملوث ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے) کے مطابق سکھر ریجن نے خوشی نامی مدعیہ کی تحریری درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ متاثرہ نے سوشل میڈیا پر کردار کشی اور جعلی خبروں کے ذریعے بدنامی کی شکایت درج کرائی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ راجہ پرویز، نیک محمد اور دیدار علی اس عمل میں ملوث تھےْ انکوائری کے دوران متعدد نوٹسز جاری کئے گئے لیکن تینوں افراد پیش نہ ہوئے جس کے بعد عدالتی حکم پر سرچ اینڈ سیژر وارنٹ حاصل کیا گیا جس کے تحت ملزم نیک محمد کو گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے اپنے جرم...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء) شاہدرہ پولیس نے کزن کو خنجر کے وار سے قتل کرنے والے سفاک ملزم کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم ابو ہریرہ نے گھریلو لڑائی جھگڑے پر اپنے سگے کزن کے سینے میں خنجر گھونپ دیا جو سینے کو چیرتا ہوا سیدھا دل پر لگا۔ہسپتال منتقل کرنے پر آصف جانبر نہ ہو سکا، ملزم نے فرار ہوتے وقت دوسرے کزن پر بھی وار کیا جو خوش قسمتی سے بچ گیا۔شاہدرہ پولیس نے ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گوجرانولہ سے گرفتار کیا، گرفتار ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کردیا گیا۔
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) کلر سیداں پولیس نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانچ روز قبل شہری کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم کلر سیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار اور معلوماتی نظام کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کراچی میں ایک کارروائی کے دوران ایک ایسے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے مبینہ طور محض ایک دن میں ایک ہزار سے زائد موبائل سمز غیرقانونی طور پر ایکٹیویٹ کیں۔ حیران کن طور پر ان میں سے 900 سمز پنجاب کی خواتین کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئیں، جن میں اکثریت ایسی خواتین کی تھی جو اندرونِ پنجاب کے دور دراز علاقوں سے تعلق رکھتی ہیں اور اس پورے عمل سے بالکل لاعلم ہیں۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کے مطابق یہ غیرمعمولی انکشاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے درج کرائی گئی تحریری شکایت پر ہونے والی تحقیقات کے نتیجے میں سامنے آیا۔...
---فائل فوٹو کراچی میں کیماڑی پولیس نے خاتون کو قتل کر کے لاش سمندر میں پھینکے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن کیماڑی اظہر جاوید کے مطابق سال 2022ء میں خاتون نصیب زرینہ گھر سے سودا لینے نکلی تھی کہ لاپتہ ہوگئی، خاتون کی لاش دوسرے روز بابا بھٹ جزیرہ کے پاس سمندر سے ملی تھی۔ خاتون کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔تفتیشی ٹیم تھانہ ڈاکس نے ملوث ملزمان کا سراغ لگایا تھا اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ دوسرا ملزم رحمان بلال بیرونِ ملک فرار ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم رحمان کو بیرونِ ملک سے واپسی پر تکنیکی و انٹیلیجنس بنیادوں پر سراغ لگا کر اس کے گھر...
لاہور: باٹا پور کے علاقے میں ماں بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے ماں بیٹی کے قتل کی واردات کا نوٹس لیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ باٹا پور صداقت علی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن بشریٰ نثار کے مطابق ملزم نے گھریلو لڑائی جھگڑے کی بناء پر نبیلہ بی بی اور اس کی بیٹی کو فائرنگ کرکے بےدردی سے قتل کر دیا تھا، ملزم قتل کرنے کے بعد موقع...
لاہور: کاہنہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر والوں کو نوکری کا جھانسہ دے کر ڈکیتیاں کرنے والے گروپ کو گرفتار کر لیا۔ شاپ رابری میں ملوث چاچا زاد بھائیوں کے گروپ کو ٹریس کے کچوانہ گاؤں سے گرفتار کیا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کی۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزمان نے باہم مل کر چند روز قبل آہلو روڈ پر شاپ رابری کی تھی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واردات کرتے اور فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزمان چاچا زاد بھائی ہیں جو گھر والوں کو فیکٹری میں رات نوکری کا کہہ کر جاتے تھے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن نے بتایا کہ ملزمان سے پستول...
لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوٹری(جسارت نیوز)کوٹری پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والے مفرور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم ایک ماہ سے مفرور تھا۔ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو کی پریس کانفرنس۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی کوٹری شاہنواز جوکھیو ایس ایچ او کوٹری قاضی شہزاد نے کوٹری تھانہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ کوٹری میں 2مئی کو عبدالحفیظ شورو نے اپنی بیوی شبانہ کو غیرت کے نام پر قتل کرکے رپوش ہوگیا تھا جس کے قتل کامقدمہ مقتولہ کے بھائی قربان شورو کی مدعیت میں درج ہوا تھا ملزم کوٹری خانپور کے قریب رہائش پزیر ہے ملزم واقعہ کے بعد سے مفرور ہوگیا تھا۔کوٹری پولیس نے مخفی اطلاع پر ٹھٹھہ کے علاقہ میں کاروائی...
تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،ذاتی رنجش پر دوست کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بااثر قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم ملک حماد نے چند ماہ قبل ملک عدنان احمد کے گھر میں گھس کر انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مسلسل چھاپوں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پولیس...
اسلام آباد: انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد کی 22 سالہ طالبہ ایمان کے ناحق قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم فیروز جھنگ کا رہائشی ہے جو قتل کے بعد روپوش تھا، ملزم ہاسٹل میں واردات کے لیے داخل ہوا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم ریپ کے کیس اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں بھی چالان یافتہ ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں چالان مرتب کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) مدینہ منورہ میں قدیم و نادر سکے سوشل میڈیا پر فروخت کرنے کی کوشش کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیاگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ثقافی کمیشن کو اطلاع ملی تھی کہ سعودی شہری سوشل میڈیا پر قدیم سکوں کو فروخت کر رہا ہے جس پر کمیشن کی ٹیموں نے ملزم کا سراغ لگا کر اسے حراست میں لے لیا۔ ثقافتی کمیشن کا مزید کہنا تھا کہ آثار قدیمہ کے قانون کے مطابق کسی بھی شخص کو اس بات کی اجازت نہیں کہ وہ این او سی کے بغیر کسی بھی نوعیت کی قدیم اشیا کو فروخت کرے۔ قانون شکنی کے مرتکب ہونے والے شہری کے خلاف تحفظ نوادرات کے قانون کے مطابق مقدمہ درج...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جون 2025ء)دبئی پولیس کے انسداد فراڈ مرکز نے ایک ایسے سائبر گینگ کو گرفتار کر لیا ہے جو مشہور ریسٹورنٹس، ڈیلیوری کمپنیوں اور پروموشنل آفرز کا جھانسہ دے کر جعلی لنکس کے ذریعے لوگوں کو دھوکہ دیتا تھا۔ پولیس نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ کسی بھی غیر معتبر ذرائع سے موصول ہونے والے لنکس پر کلک نہ کریں، چاہے وہ کسی معروف ادارے کے نام سے ہی کیوں نہ ہوں۔(جاری ہے) مشتبہ لنکس کو فوری طور پر قریبی پولیس اسٹیشن، دبئی پولیس ایپ کے ‘پولیس آئی’ فیچر یا eCrime پلیٹ فارم کے ذریعے رپورٹ کریں۔ پولیس کے مطابق، یہ گینگ جعلی ناموں اور آفرز کے ساتھ ایس ایم ایس اور لنکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدر آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے حیدرآباد میں خاتون کو اس کی نازیبا ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ خاتون نے ملزم کے خلاف این سی سی آئی اے کے حیدرآباد اسٹیشن پر مقدمہ درج کروایا تھا کہ ملزم نے خفیہ طور پر اس کی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں اور پھر اسے بلیک میل کر کے ناجائز تعلقات پر مجبور کیا۔خاتون نے مزید کہا کہ ملزم نے نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر پھیلانے کی دھمکی دے کر اس سے سات لاکھ روپے بھی اینٹھ لیے۔نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے ملزم کے خلاف الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔این سی سی آئی اے...
لاہور: بیوی کو ٹوکے کے وار سے قتل کرنے والا سفاک شوہر پولیس نے دھر لیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں بیوی کو ٹوکے کے وار کر کے قتل کرنے والے سفاک شوہر کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے لرزہ خیز واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گرین ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے گھریلو ناچاکی کی بنا پر اپنی بیوی نبیلہ...
لاہور لوہاری گیٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے قربانی کا گوشت فریج میں نہ رکھنے پر دکاندار پر تشدد کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو ایس پی سٹی کی ہدایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، ملزم نے دکاندار کے آئس کریم والے فریج میں گوشت رکھنے کا اصرار کیا، شہری کی طرف سے منع کرنے پر ملزم نے بیٹوں کے ہمراہ تشدد کیا۔ ایس پی سٹی نے کہا کہ واقعہ کے مرکزی ملزم وحید کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔
اسلام آباد(صغیر چوہدری )ایف آئی اے کے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل نے عمرہ ویزے کی آڑ میں گداگروں کی سمگلنگ میں ملوث ملزم گرفتار کو گرفتار کرلیا ۔ملزم محمد عادل کو چھاپہ مار کاروائی کے دوران اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عمرہ ویزہ کی آڑ میں انسانی سمگلنگ میں ملوث پایا گیا ہے ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر متعدد خواتین کو عمرہ ویزے پر سعودی عرب بھجوایا تاہم یہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں ۔مذکورہ خواتین نے ویزہ کی معیاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا جنہیں زائد المعیاد قیام کی بنیاد پر پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا...
کراچی: شہر قائد میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان ہونے والے دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں تین ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکوؤں کو فوری طور پر ریسکیو ادارے چھیپا کی مدد سے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ زخمی ملزمان کی شناخت فیصل، موسیٰ اور غلام یاسین کے ناموں سے کی گئی ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور: پنجاب پولیس نے مویشی منڈی سے قربانی کے بکرے رکشے میں لوڈ کر کے فرار ہونے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ہیئر پولیس نے ملزم صابر کو قربانی کے بکروں اور رکشہ سمیت گرفتار کیا، پولیس نے شہری فرخ کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ دوسری جانب گزشتہ 7 روز میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں 59 مویشی چوروں کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 168 چوری شدہ مویشی برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کردیے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق برآمد شدہ مویشیوں میں 23 گائے، 124 بکرے، 21 دیگر جانور شامل ہیں، لاہور سمیت صوبہ بھر کی 230 مویشی منڈیوں کی...
لاہور میں 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق نیاز بیگ کی رہائشی 14 سالہ لڑکی گھر اکیلی دیکھ کر ملزم گھر میں گھس گیا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ملزم اسد نے گھر داخل ہو کر لڑکی سے چھیڑ چھاڑ شروع کر دی، لڑکی کے شور مچانے پر والد عظیم فوری گھر آیا تو ملزم اسد فرار ہو گیا۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ شہری عظیم کی درخواست پر ملزم اسد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور ہیومین ریسورس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔
اسلام آباد: ایف آئی اے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے عمرہ ویزا کی آڑ میں گداگروں کو سعودیہ بھیجنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ملزم سردار محمد عادل عمرہ ویزا کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث پایا گیا جسے چھاپہ مار کر اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ملزم نے بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر خواتین کو عمرہ ویزا پر سعودی عرب بھجوایا۔ مذکورہ خواتین مبینہ طور پر گداگری میں ملوث رہیں اور ویزا کی میعاد ختم ہونے کے باوجود 10 ماہ تک سعودی عرب قیام کیا بعدازاں زائدالمیعاد قیام کی بنیاد پر خواتین کو پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا، خواتین کی نشاندہی پر ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ ملزم کے...
پاکستان میں بچوں کا جنسی استحصال کرنے والا بین الاقوامی گروہ بے نقاب ہوگیا، جس کے 2 کارندے گرفتار ہونے کے بعد سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل وقار الدین سید کے ساتھ اسلام آباد میں اہم بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں بچوں کے جنسی استحصال پر مبنی لاکھوں صارفین والا آن لائن پلیٹ فارم کیسے بند کروایا گیا؟ طلال چوہدری نے کہاکہ 23 مئی کو مظفرگڑھ میں ایک آپریشن کے دوران گینگ میں شامل 2 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے 10 بچوں کو ان کے چنگل سے نکالا گیا جن کا جنسی استحصال کیا جارہا تھا۔ انہوں...
ثناء یوسف— تصویر بشکریہ سوشل میڈیا ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی ویڈیو اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ملزم کا اصل نام عمر حیات عرف کاکا ہے، ملزم خود بھی ٹک ٹاکر ہے۔دوسری جانب اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا مقدمہ والدہ کی مدعیت میں تھانہ سنمبل میں درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق پیر کی شام 5 بجے حملہ آور گھر میں داخل ہوا اور ثناء یوسف پر فائرنگ کی۔ 2 گولیاں ثناء یوسف کے سینے میں لگیں، حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا۔مقدمے کے متن کے مطابق...
لاہور: ہنجروال کے علاقے سے مالش کے بہانے کوک کی بوتل میں نشہ آور چیز ملا کر شہری کو لوٹنے والے مالشی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق پولیس نے ملزم ذیشان کو جدید ٹیکنالوجی سے ٹریس کر کے گرفتار کیا، ملزم شریف شہریوں کو مالش کے بہانے نشہ آور چیز سے بے ہوش کر کے واردات کرتا تھا۔ ایس پی کا کہنا تھا کہ ملزم ذیشان سے قیمتی لیپ ٹاپ، گھڑیاں اور موبائل فونز برآمد ہوئے۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن کے حوالے کر دیا۔