2025-04-28@10:49:13 GMT
تلاش کی گنتی: 316
«اسرائیل اور حماس کے درمیان»:
(نئی خبر)
حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی معروف اداکارہ نیلم منیر کا کہنا ہے کہ انہوں نے اللہ کا نام لے کر زندگی کے نئے باب کا آغاز کر دیا ہے، انہیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ View this post on Instagram A post shared by Neelam Muneer Khan (@neelammuneerkhan) نیلم منیر نے گزشتہ دنوں دبئی میں محمد راشد کے ساتھ شادی کرنے کے بعد اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کیا ہے، جس کے بعد وہ اکثر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوتی ہیں۔ پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہرمحمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔ نیلم منیر...
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )غزہ میں فائر بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فریقین کو حتمی مسودہ پیش کیا گیا ہے مذاکرات کار آج منگل کے روز دوبارہ دوحہ میں ملاقات کریں گے تاکہ منصوبے کی تفصیلات کو حتمی شکل دی جا سکے. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق مذاکرات کے عمل سے آگاہ ایک سرکاری اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ روز مذاکرات کے دوران جو نصف شب میں ایک اہم پیش رفت کے بعد ہوئے امریکی صدر کے نمائندوں اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مندوبین کی موجودگی میں اسرائیل اور حماس کو معاہدے کا حتمی مسودہ پیش کیا گیا.(جاری ہے) امریکی صدر جو بائیڈن...
واشنگٹن: امریکا کے قومی سلامتی مشیر جیک سلیوان کا کہنا ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا امکان موجود ہے اور اس ہفتے کے آخر میں معاہدہ ہوسکتا ہے۔ امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے کہا ہے کہ یہ ممکن ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ طے پا جائے، اور یہ معاہدہ صدر جو بائیڈن کے دفتر چھوڑنے سے پہلے ہو سکتا ہے۔ جیک سلیوان نے کہا کہ ’’حماس پر دباؤ بڑھ رہا ہے کہ وہ جنگ بندی پر رضامند ہو۔ صورتحال اب ایسی ہے کہ اگر دونوں فریق موقع سے فائدہ اٹھائیں تو یہ ممکن ہو سکتا ہے۔‘‘ سلیوان نے بتایا...
پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں مہران اور شمیم بی بی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے تھانہ میرا خیل میں فائرنگ کرکے نوجوان لڑکے اور لڑکی کو قتل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تھانہ میرا خیل کی حدود میں پیش آیا جہاں مہران اور شمیم بی بی پسند کی شادی کی غرض سے گھر سے بھاگ گئے تھے۔ نوجوان جوڑے کو میرا خیل کی حدود میں فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کرکے مزید...
پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کی دبئی میں شادی کی تصاویر سال نو کے آغاز پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، اور اب ان کے شوہر کے بارے میں حیران کن تفصیلات سامنے آئی ہیں۔ نیلم کے دیور ثمر رانجھا نے نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی محمد راشد کا تعلق میانوالی، پاکستان سے ہے اور وہ 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں۔ وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹورازم کا بزنس اور 3 سے 4 ریسٹورنٹس ہیں۔ ثمر نے مزید بتایا، "بھائی اور نیلم کی پہلی ملاقات دبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں ہوئی۔ پھر اسنیپ چیٹ پر بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا اور دونوں میں محبت ہوگئی۔ دو ڈھائی سال کے تعلق کے بعد انہوں...
سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اور وزیرِ اعلیٰ کہہ چکے ہیں کہ کینالز کے بارے میں ہماری پالیسی واضح ہے، سکھر میں کینالز کو پکا کیا جا رہا ہے، ہر سیکٹر میں سندھ حکومت کی جانب سے کام ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ نیا سال حکومتِ سندھ کے لیے ترقی اور خوش خبریوں کا سال ہے۔ شرجیل میمن نے سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بڑے بڑے منصوبے چل رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ شاہراہِ بھٹو کا پہلا فیز عوام کے لیے...
دبئی(نیوز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ نیلم منیر کے شوہر محمد راشد کا تعلق پاکستان کے شہر میانوالی سے ہے۔سال نو کے آغاز میں نیلم منیر نے دبئی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصاویر شیئر کی تھیں جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں۔ جس کے بعد اب نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیلم منیر کے دیور ثمر رانجھا نے بتایا کہ ’ ہم 4 بھائی اور 2 بہنیں ہیں، میرے بھائی کا اصل نام راشد ہے جبکہ دوستوں میں انھیں شاہد کے نام سے پکارا جاتا ہے، بھائی 2006 سے دبئی میں مقیم ہیں وہاں ان کا ٹریول اینڈ ٹوارزم کا بزنس ہے، ساتھ ہی ان کے 3 سے 4 ریسٹورنٹس بھی ہیں‘۔ ثمر رانجھا کے مطابق ’محمد راشد اور...
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13 جنوری 2025)190ملین پاﺅنڈ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف دائر کردہ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر موخر کر دیاگیا، احتساب عدالت 190 پاونڈز ریفرنس کا فیصلہ 17 جنوری جمعہ کے روز سنائے گی،احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی، ملزمان کے وکلاءعدالت تاخیر سے عدالت پہنچے جس پر عدالت نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاونڈ کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں سنانا تھا۔ احتساب عدالت کے جج 9 بجے سے کمرہ عدالت میں موجود تھے تاہم عمران خان، بشریٰ بی بی...
لاہور(نمائندہ جسارت) سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل کے اندر ہوں یا باہر یہ حکومت چلنے والی نہیں کیونکہ حکومت میں کوئی مینڈیٹ نہیں اس لیے وہ نہیں چل سکتی۔جہاں الیکشن چوری ہوگا وہاں سیاسی اور معاشی استحکام نہیں آئے گا، ہمیں آئین پاکستان پر عمل کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے 2روزہ افکاری میلے کے آخری سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا سیاست دان ملک کا بادشاہ بننا چاہتا ہے جبکہ عمران خان کی شہرت باقی سیاسی جماعتوں کے ناکامی کے باعث ہے، اس لیے ان باتوں کو چھوڑیں اور اپنے مسائل پر توجہ دیں کیونکہ مسائل اتنے...
لاہو ر( نمائندہ جسارت ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلس قائمہ سیاسی قومی اُمور کے صدر لیاقت بلوچ سے منصورہ میں دیر بالا سے سابق ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ طارق اللہ، سابق ممبر صوبائی اسمبلی محمد علی، امیر ضلع صاحبزادہ فصیح اللہ اور علماء کرام، تاجر برادری کے وفد نے ملاقات کی۔ لیاقت بلوچ نے سیاسی مشاورتی اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا فاشزم، توسیع پسندانہ عزائم عیاں ہوگئے۔ عالم اسلام کے ہر ملک کے لیے خطرات دروازوں پر دستک دے رہے ہیں۔ عالم اسلام کی قیادت کو روایتی کانفرنسز اور قراردادوں سے بالاتر ہوکر سیاسی، سفارتی، عسکری اور اقتصادی چیلنجز کے مقابلہ کے لیے ٹھوس لائحہ عمل بنانا ہوگا۔...
امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ میں شوبز سے تعلق رکھنے والے متعدد شخصیات کے مہنگے اور پُرتعیش گھر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ نیوز چینل سی این این کے لائیو شو میں آسکر ایوارڈ کے لیے 2 بار نامزد ہونے والے اور 3 ایمی ایوارڈز کے فاتح جیمز ووڈ یہ بتاتے ہوئے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے کہ ان کا عالیشان گھر جل کر خاکستر ہوگیا۔ جیمز ووڈ کا گھر بھی لاس اینجلس کے جنگلات سے گھرے پُرفضا مقام پیسیفک پیلیسیڈز پر واقع تھا جو دیگر متعدد شوبز ستاروں کا بھی مسکن ہے۔ جیمز ووڈ نے روہانسے ہوتے ہوئے انٹرویو میں کہا کہ کیسا المیہ ہے، ایک دن آپ گھر کے سوئمنگ پول میں نہا رہے ہوتے...
24 مرتبہ کے گرینڈ سلم چیمپئن سربیا سے رکھنے والے نواک جوکووچ نے میلبرن کے ہوٹل میں 2022ء میں خود کو زہر دیے جانے کا دعویٰ کر دیا۔ ٹینس اسٹار نواک جوکووچ نے ایک انٹرویو میں ہوٹل میں قیام کے دوران زہر دیے جانے کا دعویٰ کیا ہے۔ نواک جوکووچ کو 2022ء میں آسٹریلوی حکام نے آسٹریلین اوپن میں شرکت کی اجازت نہیں دی تھی، کورونا ویکسین کے معاملے پر جوکووچ نے غلط دستاویزات پیش کی تھیں جس پر ویزا منسوخ کر کے انہیں ڈی پورٹ کیا گیا تھا۔ اس دوران نواک جوکووچ کو تحویل کے دوران میلبرن کے ایک ہوٹل میں رکھا گیا تھا۔ نواک جوکووچ نے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سربیا واپسی پر مجھے صحت کے...
ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے...