2025-11-03@23:19:50 GMT
تلاش کی گنتی: 3439
«بینکوں کی جانب سے فراہم کردہ»:
(نئی خبر)
بھارت کے معروف موسیقار اسماعیل دربار نے حال ہی میں فلم ساز سنجے لیلا بھنسالی اور اداکار سلمان خان کے درمیان پیدا ہونے والی دوری پر بات کرتے ہوئے ان کے اختلافات کی ممکنہ وجہ بیان کی ہے۔ بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں اسماعیل دربار نے کہا کہ سنجے لیلیٰ بھنسالی اور سلمان کے تعلقات اُس وقت خراب ہوئے جب فلم دیوداس کے لیے شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا گیا۔ انہوں نے کہا، ’’جب مجھے کام کی ضرورت تھی تو بھنسالی نے مجھے فلم ’ہم دل دے چکے صنم دی‘، اور جب انہیں میری ضرورت تھی تو میں نے اپنا سب کام چھوڑ دیا۔ وہ میرے لیے انڈسٹری میں خدا کے برابر تھے۔‘‘...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعدازگرفتاری درخواست ضمانت پر پراسیکیوشن کو تینوں مقدمات کا ریکارڈ 14اکتوبر کو پیش کرنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق انسداد دہشتگرد ی عدالت میں شاہ محمود قریشی کی 3مقدمات میں بعداز گرفتاری درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، انسدا ددہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی،شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی، مہر بانو اور اہلیہ مہرین عدالت میں پیش ہوئے۔ پراسیکیوشن نے کہاکہ لاہور میں امن وامان کی صورتحال سنگین ہے،اس مقدمے کا ریکارڈ دستیاب نہیں،اہلیہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ریکارڈلانا اتنا مشکل نہیں، یہ ان کی نااہلی ہے۔ عادات بدلیں، زندگی بدلیں۔۔۔ عدالت...
تل ابیب (نیوزڈیسک) اسرائیلی حکومت نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ امن منصوبے کی منظوری سے متعلق کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں اسرائیلی وزیراعظم اور وزرا کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ سٹیو وٹکوف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر نے بھی شرکت کی۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق حکومت نے تمام یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دے دی ہے، منصوبے کی منظوری کے ساتھ ہی جنگ بندی اب مؤثر ہو گئی ہے، کابینہ کے بیشتر وزرا نے معاہدے کے حق میں ووٹ دیا۔ The government has just now approved the framework for the release...
راولپنڈی ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ روڈ سچویشن رپورٹ کے مطابق شہر کے بیشتر اہم راستے سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر بند کر دیے گئے ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اہم شاہراہیں مکمل بند رپورٹ کے مطابق فیض آباد، مری روڈ، فائزالاسلام، کمیٹی چوک، لیاقت باغ، چاندنی چوک، 6th روڈ چوک، مریڑ چوک، راولپنڈی صدر، شمس آباد اور ڈبل روڈ سمیت 20 سے زائد مقامات پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں کریک ڈاؤن، جڑواں شہروں میں اسکولز بند، ٹی ایل پی کا آج دوپہر اسلام آباد کے لیے روانگی کا اعلان اسی طرح چکری، تھالیان، فتح جنگ ٹول پلازہ، مندرہ، داؤلتالہ، نکا کہیابان، نکا محراباد اور...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے بیرون جانے والے خیبر پختونخوا اسمبلی کے ارکان کو فوری وطن واپس آنے کی ہدایت کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کی جانب سے جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلٰی کے انتخاب کے روز غیر ارکان کے خلاف پارٹی ڈسپلن کے تحت کاروائی کا فیصلہ کیا گیا یے۔ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس وزیراعلٰی ہاوس پشاور میں ہوا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلٰی علی امین گنڈاپور کے استعفے کی منظوری دی گئی اور سہیل آفریدی کی کامیابی کے لیے تمام اسمبلی ارکان کے پشاور سے باہر جانے پر پابندی لگادی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق تمام ارکان اسمبلی کو پشاورچل میں ہی موجود رہنے کی ہدایت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دھماکا سنا گیا ہے۔ فوری طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہدکا دھماکے تصدیق کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ابھی کسی نقصان کے بارے میں تفصیلات موصول نہیں ہوسکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ خطرےکی بات نہیں واقعےکی تحقیقات کررہےہیں۔دوسری جانب افغان میڈیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کابل شہر میں دو دھماکے سنے گئے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
مردان میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان کو سیکیورٹی فراہم کرنے کے نام پر اسلحہ لہرانے والوں کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔پولیس کے مطابق سوشل میڈيا پراسلحہ کی ویڈیو سے خوف و ہراس پھیلایا گيا، میئر مردان سٹی حمایت مایار سمیت اے این پی کے 43 نامزد اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایمل ولی کی سیکیورٹی کا معاملہ، کارکن مسلح ہوکر ضلعی دفتر پہنچیں، حمایت مایار کا ویڈیو پیغام کے پی حکومت کا سیکیورٹی دینے کا اعلان، ایمل ولی کا ردِعمل گزشتہ دنوں عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے میری اور میرے خاندان کی سیکیورٹی واپس...
جے یو آئی کے سربراہ کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صوبے میں صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی نے خود ادراک کرلیا ہے تو اچھی بات ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور کرپشن انتہا پر ہے۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں صوبائی حکومت کی کوئی رٹ نہیں ہے، اگر پی ٹی آئی نے خود ادراک کرلیا ہے تو اچھی بات ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کہا مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کے اندرونی معاملات پر کچھ نہیں کہوں گا، سیاسی بحران انتخابات...
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف زولوجی کے سائنس دانوں کی ایک تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی پروٹین لینگویج ماڈل کی مدد سے زندگی کے ارتقا کا اہم راز دریافت کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت نے مذہبی معاملات کا بھی رخ کرلیا، مذاہب کے ماننے والے کیا کہتے ہیں؟ مذکورہ ٹیم نے زندگی کے ارتقائی عمل کا ایک اہم میکانزم دریافت کیا جو یہ وضاحت کرتا ہے کہ مختلف جاندار ایک جیسے ماحولیاتی حالات کے تحت کیسے خود بخود ملتے جلتے افعال اختیار کر لیتے ہیں۔ اس سائنسی تصور کو ‘Convergent Evolution’ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ مختلف انواع میں ایک جیسی خصوصیات کا آزادانہ اور بار بار ظہور جو مخصوص...
پنجاب پولیس سیالکوٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو سڑک پر ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ گوہد پور چوک کے قریب پیش آیا جہاں ملزم نے رکشے میں سوار خاتون کا دوپٹہ کھینچ کر ہراسانی کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ہے گوھدپور ، سیالکوٹ کا جہاں موٹرسائیکل سوار لڑکا چنگچی رکشے میں بیٹھی عورت کے ساتھ بدتمیزی کررہا ہے۔دوپٹہ کھینچ رہا۔ لڑکے کا چہرہ دیکھا جاسکتا ہے جس کی پہچان آسانی سے ہو سکتی ہے۔ @OfficialDPRPP@DpoSialkot اور اُمید ہے سی سی ڈی اس پر بھی اپنا فرض خوب نبھائے گی ۔ pic.twitter.com/0yTkZa60gO — Bakker Janjua (@Bakkerjanjua) October 8, 2025 پولیس ترجمان کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ مرادپور پولیس...
فارس نیوز سے اپنی ایک گفتگو میں حسین کنعانی مقدم کا کہنا تھا کہ صیہونیوں کو اس جنگ میں کوئی سیاسی و عسکری کامیابی حاصل نہیں ہوئی، بلکہ اس کے برعکس انہوں نے صرف جنگی جرائم کا ایک طویل ریکارڈ چھوڑا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے حماس کی شرائط کو تسلیم کرنے کے حوالے سے علاقائی امور کے ایرانی ماہر "حسین کنعانی مقدم" نے کہا کہ "ڈونلڈ ٹرامپ" کا 20 نکاتی منصوبہ، درحقیقت مقبوضہ علاقوں کے اندر ایک نرم بغاوت تھا، جس کا مقصد حماس کو غیر مسلح کرنا اور غزہ کے مستقبل کو ٹیکنوکریٹس کے حوالے کرنا تھا۔ لیکن حماس نے ذہانت سے کام لیتے ہوئے اور اس پلان کی کچھ شقوں میں ترمیم کر...
نواب شاہ: سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر نواب شاہ میں سونے کی بالیوں کی لالچ میں 7 سالہ بچی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق سات روز قبل ملزم نے سونے کی بالیوں کی لالچ میں بچی کو دونوں کان، ایک بازو اور گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم مقتول بچی کا رشتے دار نکلا ہے۔پولیس مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزم سے بچی کی سونے کی بالیاں اور پستول برآمد کرلیا گیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اسرائیلی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ کر دینا چاہیئے۔ نیتن یاہو کی اتحادی حکومت کے ایک اہم رکن اسموترچ نے عندیہ دیا ہے کہ وہ حکومت گرانے کی کوشش نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے وزیر خزانہ بیزلیل اسموترچ نے کہا ہے کہ وہ غزہ جنگ کے خاتمے کے لیے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کے حق میں ووٹ نہیں دیں گے۔ اسرائیلی کابینہ میں جنگ بندی معاہدے پر آج ووٹنگ شیڈول ہے۔ اسرائیلی وزیر خزانہ بیزلیل اسموتریچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے بعد حماس کو مکمل طور پر تباہ...
قاہرہ: غزہ امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کے فوراً بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ محض معاہدہ کافی نہیں بلکہ اس پر حقیقی اور مکمل عملدرآمد ہی امن کی ضمانت دے سکتا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حماس نے عالمی طاقتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو تمام شرائط کا پابند بنائیں اور کسی بھی تاخیر یا وعدہ خلافی کو روکنے کے لیے عملی کردار ادا کریں۔ مزاحمتی تنظیم کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس معاہدے پر فریقین کے درمیان اتفاق ہوا ہے، اس کے بنیادی نکات میں غزہ پر جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا مرحلہ وار انخلا، انسانی امداد...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو آج اپنی حکومت کے سامنے وہ جنگ بندی معاہدہ پیش کرنے والے ہیں، جس پر اسرائیل اور حماس کے درمیان ابتدائی طور پر دستخط ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم آض اس معاہدے کو حکومت کے سامنے پیش کریں گے، لیکن اس معاہدے سے ان کی حکومت ممکنہ خطرے میں پڑ گئی ہے۔ معاہدے کے مطابق اسرائیلی افواج طے شدہ حد تک غزہ سے انخلا کریں گی اور حماس تمام اسرائیلی یرغمالیوں کو مرحلہ وار رہا کرے گی۔ قطر، مصر اور ترکیہ نے اس تاریخی پیشرفت میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا۔ معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیلی حکومت آج ایک اہم اجلاس بلانے جا رہی ہے جہاں نیتن یاہو جنگ بندی معاہدہ...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عمران خان کئی ہفتے قبل ہی علی امین گنڈاپور کو ہٹانے کافیصلہ کر چکے تھے لیکن علی امین سے ان کی آخری ملاقات میں حالات انتہا کو پہنچے جس میں انہوں نے علیمہ خان پر سنگین الزامات لگائے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے 30ستمبر کو ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ انہوں نے عمران خان کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں بتایا کہ تحریک انصاف گروپ بندی اور عمران خان کو مائنس کرنے میں علیمہ خان کا اہم کردار رہا ہے، علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنانے کیلئے مہم چلائی جارہی ہے، علی امین گنڈا پور نے علیمہ خان پر الزام لگایا تھا کہ وہ ایم آئی کی...
اسرائیل کے ساتھ مجوزہ امن معاہدے کے ابتدائی مرحلے پر دستخط کے بعد فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے پہلا باضابطہ ردعمل جاری کرتے ہوئے عالمی ضامنوں سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور بروقت عمل درآمد کا پابند بنایا جائے،حماس نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ فریقین کے درمیان جس معاہدے پر اتفاق ہوا ہے اس میں غزہ پر جاری جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، انسانی امداد کی بحالی اور قیدیوں کا تبادلہ شامل ہیں،تنظیم نے امریکا، قطر، مصر، ترکی اور دیگر بین الاقوامی فریقوں سے اپیل کی کہ وہ اسرائیل کی جانب سے ممکنہ تاخیر یا وعدہ خلافی کو روکیں اور مکمل شفافیت کے ساتھ اس...
کوئٹہ: پاکستان کوسٹ گارڈز نے گزشتہ ایک ماہ کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق تمام کارروائیاں انٹیلی جنس ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کی بنیاد پر کی گئیں۔ مختلف آپریشنز میں مجموعی طور پر 140.65 کلوگرام میتھ، 1729.5 کلوگرام چرس، 25.6 کلوگرام بھنگ اور 1.5 کلوگرام افیون برآمد کی گئی۔ تمام منشیات قبضے میں لے کر متعلقہ اداروں کے ذریعے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ بیان میں مزید بتایا گیا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً 136.528 ملین امریکی ڈالر ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈز منشیات سمیت ہر قسم...
صدرِ مملکت سے حکومتی وفد کی ملاقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی نے ایک دوسرے کے خلاف بیان بازی بند کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان جاری تناؤ کم کرنے کے لیے مسلم لیگ (ن) اور وفاقی حکومت کا ایک وفد زرداری ہاؤس نواب شاہ پہنچا، جہاں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی گئی۔ وفد میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی شامل تھے۔ ملاقات میں پنجاب اور سندھ حکومت کے درمیان حالیہ کشیدگی سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی وفد نے صدر زرداری کو...
اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فوجی کارروائی، عظیم دوست اور اتحادی صدر ٹرمپ کی کوششوں کے ذریعے ہم اس اہم موڑ پر پہنچے ہیں۔ نیتن یاہو نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت، انکی شراکت داری، اسرائیل کی حفاظت اور ہمارے قیدیوں کی آزادی کیلئے انکے غیر متزلزل عزم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ حماس کی جانب سے قیدیوں کی رہائی کے معاہدے پر دستخط کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے معاہدے پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی۔ نیتن یاہو نے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ یہ ایک سفارتی کامیابی ہے اور اسرائیل کی ریاست کی قومی اور اخلاقی فتح بھی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم...
نواب شاہ: صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے نوابشاہ میں اہم ملاقات کی۔ ترجمان ایوانِ صدر کے مطابق، ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جبکہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار نے صدرِ مملکت کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس، عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں اور اہم علاقائی معاملات پر بریفنگ دی۔ باخبر حکومتی ذرائع کے مطابق، ملاقات میں خاص طور پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان حالیہ سیاسی کشیدگی پر تفصیل سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت کی ہدایت پر کیسکو نے گوادر میں پاور سسٹم اپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا۔ منصوبے کے تحت گوادر اور مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی بلا رکاوٹ فراہمی کیلیے جدید انفراسٹرکچر نصب کیا گیا۔ترجمان کیسکو کے مطابق اپ گریڈ سسٹم کے بعد گوادر کے متعدد فیڈرز کی بحالی مکمل ہو چکی ہے اور 40 سے 50 میگاواٹ بجلی کی مسلسل فراہمی ممکن ہو گئی ہے۔ٹرانسمیشن لائنوں اور گرڈ اسٹیشنوں پر شنٹ ری ایکٹرز، آٹو وولٹیج ریگولیٹرز اور پولی میران انسولیٹرز نصب کر دیے گئے ہیں۔ گوادر شہر میں 11 کے وی کوسٹ گارڈ اور جی ڈی اے فیڈرز کی مرمت اور بحالی بھی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ پسنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیوٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک ایکواڈور میں صدر نوبوا ڈینیل پر قاتلانہ حملہ کیا گیا،جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق صدر نوبوا کی گاڑی کو 500 سے زائد مظاہرین نے گھیر کر پتھراؤکیا۔ ایک سینئر وزیر کے مطابق بلوے کے دوران گولیاں بھی چلائی گئیں تاہم صدر محفوظ رہے، صدر کی گاڑی پرگولیاں لگنے کے واضح نشانات ہیں۔ پولیس نے قاتلانہ حملے میں ملوث5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایکواڈور کے صدارتی آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملوث ملزمان کے خلاف دہشتگردی اور قاتلانہ حملے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیربلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ صحافیوں کی فلاح و بہبود حکومت سندھ کی اولین ترجیح ہے، کراچی پریس کلب کے رہائشی منصوبوں کے ترقیاتی کاموں کے لیے ٹینڈرز جاری کر دیے گئے ہیں اور یہ تمام کام پریس کلب کی نگرانی میں مکمل کیے جائیں گے۔ انہوں نے کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر صدر فاضل جمیلی، سیکرٹری سہیل افضل خان، خازن عمران ایوب، جوائنٹ سیکرٹری محمد منصف اور گورننگ باڈی کے ارکان سے ملاقات میں کہا کہ نئے ممبران کے لیے پلاٹوں کی قرعہ اندازی اسی ماہ کر دی جائے گی، جب کہ ایم ڈی اے میں 80۔20 فارمولے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ ناصر حسین...
وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کے اہم اجلاس میں وفاقی وزرا کا مؤقف تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم...
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز کہا کہ شرم الشیخ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ بندی مذاکرات مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پا گیا تو وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مصر میں اس پر دستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: قاہرہ میں پولیس کی گریجویشن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے السیسی نے کہا کہ شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات حوصلہ افزا انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ https://Twitter.com/ME_Observer_/status/1975868613266452654 ’میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب میں مصر آئیں، یہ ہمارے لیے خوش آئند ہوگا۔‘ بدھ کے...
مصری صدر کی ٹرمپ کو غزہ جنگ بندی معاہدے کی صورت میں دستخطی تقریب میں شرکت کی دعوت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز قاہرہ (آئی پی ایس )مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی نے غزہ جنگ بندی معاہدہ ہونے کی صورت میں امریکی صدر ٹرمپ کودستخط کی تقریب میں شرکت کی دعوت دے دی۔عرب میڈیا کے مطابق مصری صدر نے کہا ہے کہ اگر غزہ جنگ بندی معاہدہ ہوجاتا ہے تو صدر ٹرمپ کو جنگ بندی معاہدیکی تقریب میں شرکت کی دعوت دیتا ہوں۔ خیال رہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے منصوبے پر مذاکرات مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری ہیں۔فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور اسرائیل کے درمیان بالواسطہ مذاکرات...
پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ملک میں معاشی ترقی نہیں ہوگی تو روزگار کے مواقع نہیں پیدا ہونگے، جب انتشار ہوگا تو ترقی کیسے آئے گی، 17 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی تک میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی معیشت بہتر ہونے کی کوئی امید نہیں ہے، بدقسمتی ہے کہ مہنگائی بیروزگاری کے ساتھ کرپشن بدترین سطح پر ہے، سینیٹ قومی صوبائی اسمبلی میں اکثریت پیسے دیکر آئی ہے، ملک کی ترقی سیاسی انتشار کے خاتمہ اور قانونی کی حکمرانی سے مشروط ہے، صوبہ سندھ میں 17 سال سے ایک جماعت...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف تجزیہ کار شاہ زیب خانزادہ نے علی امین گنڈاپور کو وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹائے جانے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے اختلافات کافی عرصے سے تھے، علی امین گنڈاپور خطرے میں تھے ان کے خلاف کافی مواد جمع ہوگیا تھا، جب انہوں نے علیمہ خان کے خلاف شکایت کی تو جوابی طور پر علیمہ نے ان کی شکایت کی جس پر انہیں عہدے سے ہٹانا پڑا۔ شاہ ز یب خانزادہ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کے سامنے ان کی بہن پر الزامات لگائے، سوشل میڈیا پر علیمہ خان کے خلاف مہم چلائی گئی جبکہ دوسری طرف علی...
کراچی: عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 17سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے لیکن کراچی کے عوام کو پانی میسر نہیں، کیا ٹینکر مافیا ساری زندگی یہاں رہے گا؟ مفتاح اسماعیل کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرپور ماتھیلو میں صحافی کو قتل کردیا گیا، سندھ حکومت قاتلوں کی گرفتاری میں اپنا کردار ادا کرے، موجودہ ملکی محالات اچھے نہیں ہیں، گذشتہ چار سال سے معیشت میں اچھے حالات نہیں ہیں، ملک میں روزگار کے مواقع نہیں ہیں، حکومت کے پاس واضع پلان نہیں ہے۔ شاہد خاقان نے کہا کہ ملک میں آٹا مہنگا ہوتا جارہا ہے، عوام مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں، چینی بھی مہنگی ہورہی...
اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ آج ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ تل ابیب کے “ہاسٹیجز اسکوائر” پر جمع ہونے والے مظاہرین نے یرغمالیوں کی فوری رہائی اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امن، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔ شرکاء نے دو سال سے یرغمالیوں اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی عملی قدم نہ اٹھانے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امن بحال کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کے...
بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ایکس اکاونٹ پوسٹس کو غیر قانونی قرار دیکر ہٹانے کی درخواست پر اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے کیس کی سماعت کی، درخواست گزار شہری غلام مرتضیٰ کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بانی پی ٹی آئی کی غیر قانونی اور بدنیتی پر مبنی ٹوئٹس ہٹانے اور بلاک کرنے کی استدعا کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین کو2 ہفتوں میں جواب جمع کروانے کا حکم دیا، نیشنل سائبر کرائم ایجنسی، سپرٹینڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت دیگر فریقین سے بھی جواب طلب کرلیا گیا۔ درخواست میں دوران قید ایکس...
ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ رپورٹس میں یہ امکان بھی ظاہر کیا کیا گیا ہے کہ وہ مکمل سیریز میں ہی دستیاب نہ ہوسکیں۔ کمنز کمر کی انجری کے باعث میدان سے دور ہیں اور ان کے تازہ ترین اسکین سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مکمل صحتیاب ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔ رپورٹس کے مطابق اسکین میں کچھ بہتری ضرور نظر آئی ہے لیکن کمنز ابھی تک بولنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔ Not the news Aussie fans wanted to hear... DETAILS ???? https://t.co/PFMnhgOZ2Q pic.twitter.com/ESARipOAmM — Fox Cricket (@FoxCricket) October...
اسرائیل میں وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف عوامی احتجاج میں شدت آگئی ہے۔ دارالحکومت تل ابیب میں ایک بار پھر ہزاروں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومت سے یرغمالیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مظاہرین نے "ہاسٹیجز اسکوائر" پر جمع ہو کر نعرے بازی کی اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “جنگ بند کرو” اور “یرغمالیوں کو واپس لاؤ” جیسے نعرے درج تھے۔ احتجاج میں شریک مظاہرین نے نیتن یاہو حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ دو سال سے غزہ جنگ کے خاتمے اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے کوئی سنجیدہ قدم نہیں اٹھا رہی۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ حکومت کو فوری طور پر امن مذاکرات...
لاہور: کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لیے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت نے تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان بھی تیار کیا جا رہا ہے، پنجاب میں گندم کی کمی نہیں، وافر ذخائر موجود ہیں۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ کاشتکار ہمارے بھائی ہیں، ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دیے گئے۔ مریم نواز شریف کا...
22 نومبر کو عمران خان کی رہائی یقینی تھی، مگر ان کے نادان دوستوں نے ایسا نہیں ہونے دیا، مشاہد حسین سید کا انکشاف
پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی گرفتاری کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، اور ان کی رہائی کے حوالے سے مختلف قیاس آرائیاں اور دعوے سامنے آتے رہے ہیں۔ اس دوران تحریکِ انصاف کے کارکنان اور رہنما مسلسل یہ سوال اٹھاتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان کب رہا ہوں گے، اور ان کی غیر موجودگی میں پارٹی کا سیاسی مستقبل کیا ہوگا۔ حال ہی میں سینیٹر مشاہد حسین سید نے اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ 5 نومبر کو ٹرمپ صدر منتخب بن گئے تو 10 نومبر کو اسٹبلشمنٹ نے عمران خان کی رہائی کے مذاکرات شروع کر دیے۔ 22 نومبر کو عمران خان رہا ہونے والے تھے مگر...
مظاہرین نے 2 سال سے قید اور جنگ کے خاتمے سے متعلق کوئی اقدامات نہ کرنے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسرائیلی شہریوں نے حکومت پر زور دیا کہ جلد از جلد امن کیجانب اقدامات کیے جائیں اور قیدیوں کی فوری واپسی کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل میں نیتن یاہو کی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، مظاہرین نے آج پھر دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہوکر حکومت مخالف نعرے لگائے۔ اسرائیلی شہری تل ابیب میں "ہاسٹیجز اسکوائر" پر جمع ہوئے اور قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر غزہ جنگ کے خاتمے اور قیدیوں کی رہائی کے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے 2...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے ، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں شامل تھے ۔دوران سماعت سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف چھتیس درخواستوں پرسماعت براہ راست دکھانے کی درخواستیں منظور کرلیں۔جسٹس جمال...
کراچی: سینیٹر مشاہد حسین کاکہنا ہے کہ اسرائیل نے ماضی میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کی تھی مگر اب وہ خود مذاکرات کرنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق مشاہد حسین نے حماس کے مجاہدین کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پُختہ مزاحمت نے معاملات کی سمت بدل دی ہے، دو سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ وہ حماس کو مٹا دیں گے، لیکن آج اسرائیل اور حماس مذاکرات کر رہے ہیں اور یہ مذاکرات در حقیقت امریکہ کی سرپرستی میں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حماس کے ٹویٹس کو ری ٹویٹ کر رہے ہیں، 22 ستمبر کو بائیڈن اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ علاقائی کشیدگی میں ممکنہ اضافہ پاکستان کی معیشت کے لیے سنگین خطرات پیدا کرسکتا ہے جب کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں 194 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کے لیے اضافی ٹیکس عائد کرنے کی تجویز پیش کر دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں جاری پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں، جہاں فریقین میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فنانشل پالیسیز (MEFP) کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کر رہے ہیں۔وفاقی سیکریٹری خزانہ کی سربراہی میں معاشی ٹیم نے آئی ایم...
اسلام آباد: سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل نے حماس کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی دھمکی دی تھی۔ لیکن آج وہ حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ سینیٹر مشاہد حسین سید نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ 2 سال قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا تھا کہ میں حماس کو صفحہ ہستی سے مٹا دوں گا۔ لیکن آج اسرائیل اور حماس کے مذاکرات ہو رہے ہیں۔ بلکہ امریکہ کی سرپرستی میں مذاکرات ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حماس کا ٹویٹ ری ٹویٹ کر رہے ہیں۔ 22 ستمبر کو بائیڈن اور مودی...
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً سندھ و پنجاب حکومت کے درمیان پائے جانے والے تناؤ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے بیک ڈور رابطوں میں تیزی آگئی۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کے درمیان رابطے بحال ہو گئے ہیں جبکہ اختلافات کے خاتمے کے لیے پسِ پردہ کوششیں جاری ہیں۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے پارٹی راہنماؤں اور وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی...
اسلام آباد: جاپان کی حکومت نے گراس روٹس ہیومن سیکیورٹی پراجیکٹس (جی جی پی) گرانٹ اسسٹنس پروگرام کے تحت دو پاکستانی این جی اوز کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے ایک لاکھ 13 ہزار 335 ڈالر (تقریباً 32 ملین روپے کے برابر) امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرانٹ کی فراہمی کے معاہدوں پر اسلام آباد میں جاپان کے سفارت خانے میں جاپان کے سفیر اکامٹسو شیوچی اور دونوں این جی اوز کے نمائندوں نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کے تحت این جی او اکٹیڈ کو امریکی ڈالر 61200 کی گرانٹ فراہم کی جائے گی، جس کے تحت خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ میں شمسی توانائی سے چلنے والے واٹر سپلائی...
امریکا نے صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ادوار میں، غزہ میں جاری جنگ کے دوران اسرائیل کو کم از کم 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد فراہم کی ۔ یہ انکشاف معروف خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے کیا، جس نے اس تحقیق کو براؤن یونیورسٹی کے واٹسن انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز کے تحت جاری کیے گئے “کاسٹ آف وار” پروجیکٹ سے حاصل کیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق صرف گزشتہ دو سالوں میں امریکا نے مشرق وسطیٰ میں سکیورٹی امداد اور فوجی سرگرمیوں پر تقریباً 10 ارب ڈالر اضافی خرچ کیے۔ اگرچہ یہ تحقیقات زیادہ تر اوپن سورس معلومات پر مبنی ہیں، لیکن یہ امریکا کی جانب سے اسرائیل...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، خطے کی صورتحال اور مسلم امہ کے اتحاد پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ قومی اسمبلی سیکرٹیریٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات عقیدے، بھائی چارے اور اعتماد پر مبنی ہیں ، سعودی عرب ہمیشہ پاکستان کا مخلص دوست ہے، پارلیمانی تعاون دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ دوستی، اعتماد اور علاقائی امن کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سٹریٹجک معاہدہ پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت براہِ راست نشر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارا المیہ ہے ہم ہر چیز کا غلط استعمال کرتے ہیں، ہم نے لائیو اسٹریمنگ سے عوام کو تعلیم دینا چاہی، مگر خود ایکسپوز ہوگئے۔جسٹس عائشہ ملک نے حکومت کے مؤقف سے متعلق استفسار کیا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ لائیو اسٹریمنگ کا معاملہ انتظامی نوعیت کا ہے۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ یعنی بینچ جو فیصلہ کرے، حکومت اس پر متفق ہے۔کے پی حکومت کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کسی جج پر ذاتی اعتراض نہیں،...
سپریم کورٹ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 36 درخواستوں پر سماعت کی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔آئینی بنچ میں جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل تھے، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی بنچ کا حصہ تھے، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بنچ میں...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے لائیو اسٹریمنگ کی درخواستیں منظور کرلیں، چھبیسویں آئینی ترمیم کا کیس سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر ہوگا۔سپریم کورٹ میں جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔چھبیسویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے موقع پر مصطفیٰ نواز کھوکھر کے وکیل شاہد جمیل نے کہا کہ فل کورٹ تشکیل سے متعلق ہماری درخواست پر اعتراضات لگے، چیمبر اپیل دائر کی ہے اس پر پہلے فیصلہ کیا جائے۔اس پر بینچ کے سربراہ جسٹس امین الدین نے کہا کہ پہلے ہم آئینی بینچ پر اعتراض اور فل کورٹ کا معاملہ سنیں گے۔سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے...
سعودی عرب کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مسجد قبلتین آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ہدایت کی ہے کہ مدینہ منورہ کی مسجد قبلتین کو 24 گھنٹے کھلا رکھا جائے۔ سعودی عرب کے میڈیا کی رپورٹ کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ مسجد قبلتین آنے والے زائرین کی سہولت کے لیے بھرپور کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ مدینہ منورہ میں واقع مسجد قبلتین میں توسیع کے بعد اب 3 ہزار تک نمازیوں کی گنجائش ہے۔
لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
ویب ڈیسک :وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں اگست 2025 کے دوران 780 ارب روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد حکومتی قرضوں کا حجم 77 ہزار 458 ارب روپے تک محدود ہو گیا ہے. رپورٹ کے مطابق جولائی میں حکومت کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 78 ہزار 238 ارب روپے تھا، مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی ، اور اگست میں یہ حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے اندرونی قرضوں میں 915 روپے کمی آئی اور حجم 54 ہزار 988 ارب سے کم ہو کر 54 ہزار 73 ارب پر آگیا۔ البتہ بیرونی قرضوں میں ایک سو پینتیس...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں کافی یقین ہے کہ غزہ کے حوالے سے ایک امن معاہدہ ممکن ہے، اور دعویٰ کیا کہ حماس مذاکرات کے دوران بہت اہم امور پر رضامند ہو رہی ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی کچھ سرخ لکیریں ہیں، اور اگر مخصوص شرائط پوری نہ ہوئیں تو معاہدہ نہیں کیا جائے گا۔ ان سے پوچھا گیا کہ کیا ان شرائط میں حماس کا غیر مسلح ہونا بھی شامل ہے، جس پر انہوں نے واضح جواب دیے بغیر کہا کہ اگر کچھ باتیں پوری نہ ہوئیں، تو ہم نہیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ کی وجہ سے اسرائیل کے تشخص کو شدید نقصان...
لاہور کراچی کا فرق سامنے ہے،آپ کو پنجاب کی سیر کرانا چاہتی ہوں،آپ مجھے نوابشاہ اور گڑھی خدا بخش دکھائیں،عظمیٰ بخاری کی پی پی پر تنقید
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے شرجیل میمن کا مناظرے کا چیلنج قبول کرلیا ہے، وہ ہمارے اتحادی ہیں لیکن جیسی بات کریں گے ویسا جواب آئے گا،کراچی اور لاہور کا فرق سب کے سامنے ہے، آپ کو اپنے ساتھ ان جگہوں کی سیر کرانا چاہتی ہوں، آپ مجھے کشمور لے چلیے، نواب شاہ، گڑھی خدا بخش لے چلیے کہ آپ نے کیا کیا،آپ کے پاس سندھ کی بات کرنے کے لیے کچھ نہیں ، آپ نے ساری سیاست پنجاب کے کندھے پر چڑھ کر کرنی ہے جبکہ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ صرف بھاشن دیئے جا رہے ہیں، پنجاب کے عوام جانتے...
انقرہ: ترکیہ کے دارالحکومت میں خواتین کی بڑی تعداد گلوبل صمود فلوٹیلا‘‘ پر اسرائیلی افواج کی جارحیت کیخلاف اسرائیلی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کررہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
ایتھنز ائیرپورٹ پر خطاب کرتے ہوئے گریٹا تھنبرگ نے کہا کہ "میں بالکل واضح طور پر کہنا چاہتی ہوں کہ غزہ میں ایک نسل کُشی جاری ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی ادارے فلسطینیوں کو دھوکہ دے رہے ہیں اور وہ جنگی جرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں۔ گریٹا تھنبرگ کے مطابق،"ہم نے گلوبل صمود فلوٹیلا کے ذریعے وہ ذمہ داری پوری کرنے کی کوشش کی، جو ہماری حکومتیں انجام دینے میں ناکام رہیں۔" اسلام ٹائمز۔ سویڈن کی ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا سے گرفتار کیے گئے درجنوں کارکنان اسرائیلی جیل سے رہائی کے بعد یونان پہنچ گئے۔ یونان پہنچنے پر ائیرپورٹ پر فلسطین کے حامی افراد نے ان کا پرجوش...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی ہے ، اگست 2025 میں حکومتی قرضوں کا حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں حکومت کے ذمے قرضوں کا مجموعی حجم 78 ہزار 238 ارب روپے تھا، مرکزی حکومت کے مجموعی قرضوں میں ایک ماہ میں 780 ارب روپے ارب روپے کمی ریکارڈ کی گئی ، اور اگست میں یہ حجم 77 ہزار 458 ارب روپے رہا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے اندرونی قرضوں میں 915 روپے کمی آئی اور حجم 54 ہزار 988 ارب سے کم ہو کر 54 ہزار 73 ارب پر آگیا۔ البتہ بیرونی قرضوں میں ایک سو پینتیس ارب...
ہنر مند وں کو روزگار کی فراہمی،پاک بیلاروس معاہدہ پانچ ماہ سے تعطل کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 6 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) پاکستان اور بیلاروس کے مابین ایک لاکھ پچاس ہزار تربیت یافتہ ہنرمند پاکستانیوں کو روزگار فراہمی کا معاہدہ تعطل اور ابہام کا شکار- معاہدے کی آڑ میں غیرقانونی طریقوں سے سرحد پار کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ کا انکشاف ہواہے دوسری جانب حکومت نے معاہدہ کی تفصیلات طے ہونے تک پاکستانیوں کو بیلاروس کے سفر سے گریز کی ہدایت کردی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بیلاروس کے مابین اپریل میں ہونیوالے روزگار کی فراہمی حالیہ معاہدے سے متعلق پائے جانے والے ابہام کے باعث یکم جنوری سے دو اکتوبر تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر اہم پیشرفت سے آگاہ کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اپنے شہری کی بحفاظت واپسی کے لیے اردن میں قائم پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارتِ خارجہکے ترجمان نےکہا کہ ہم برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون کے انتہائی شکر گزار ہیں اور ہمیں امید ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی واپسی کا عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اردن کی حکومت نے اس معاملے میں مثالی تعاون اور فراخدلانہ...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پلس حقیقی معنوں میں عوامی فلاح و بہبود کا منصوبہ ہے،لاکھوں خاندان صحت کارڈ پلس کے ذریعے مفت اور معیاری علاج کی سہولت سے مستفید ہو رہے ہیں ۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ موجودہ حکومت کے ڈیڑھ سال عرصہ میں 16 لاکھ 70 ہزار سے زائد مریضوں کو مفت علاج فراہم کیا جا چکا ہے، عوام کو صحت کی مفت سہولیات کی فراہمی پر مجموعی طور پر 57 ارب روپے خرچ کئے گئے ہیں، 276 مریضوں کو ٹرانسپلانٹ اور کاکلیئر امپلانٹ کی سہولت فراہم کی جا چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 158 ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے 700 ہسپتالوں میں...
سابق سینیٹر مشتاق احمد کی اسرائیلی حراست سے رہائی کے معاملے پر دفتر خارجہ نے اہم پیشرفت سے آگاہ کر دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ، اردن کے دارالحکومت عمّان میں موجود اپنے سفارت خانے کے ذریعے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی بحفاظت واپسی کے لیے انتھک کوششیں کر رہی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ برادر ملک اردن کی حکومت کے قیمتی تعاون سے ہمیں امید ہے کہ یہ عمل آئندہ چند روز میں کامیابی سے مکمل ہو جائے گا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم اردن کی برادر حکومت کے مثالی تعاون اور فراخدلانہ حمایت پر تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی سے تعلق رکھنے والے سابق...
ویب ڈیسک :سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ اب سعودی عرب میں موجود تمام اقسام کے ویزا ہولڈرز عمرہ کے مناسک ادا کر سکتے ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ سہولت ذاتی، خاندانی، ای-ٹورسٹ، ٹرانزٹ، ورک اور دیگر تمام اقسام کے ویزا رکھنے والوں کے لیے دستیاب ہے۔ اس فیصلے کا مقصد دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے عمرہ کی ادائیگی کو زیادہ آسان، پرامن اور سہل بنانا ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے وزارتِ حج و عمرہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے سعودی وژن 2030 کے...
ویب ڈیسک:پاکستان میں عالمی سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوششیں بارآور،ایس آئی ایف سی کی مؤثر کاوشوں نے زراعت، کان کنی سمیت دیگر شعبوں میں عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد جیت لیا۔ تفصیلات کےمطابق سعودی عرب کی ویژن 2030 اور پاکستان کی ترقیاتی ترجیحات کی بنیاد پر اقتصادی راہداری کی منصوبہ بندی جاری ہے، پاکستان اور سعودی عرب تاریخی دفاعی معاہدہ کے بعد پاک سعودی اکنامک کوریڈور کا قیام زیر غور ہے، پاک سعودی شراکت داری، گوادر پورٹ کے ذریعے جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے روابط کا نیا سنگِ میل ہے۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے پاک سعودی اکنامک کوریڈور سی پیک کی طرز پر ترقی اور سرمایہ کاری کے نئے...
پاکستان ملائیشیا کو 200 ملین ڈالرز کا گوشت برآمد کرے گا، وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشین ہم منصب کے ہمراہ گفتگو
وزیراعظم شہباز شریف نے ملائیشین ہم منصب محمد انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملائیشیا کو اپنا دوسرا گھر قرار دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملائیشیا آنا اپنے خاندان سے ملنے جیسا ہے، انور ابراہیم نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرکے اپنے ملک کو پوری دنیا کی بہترین معیشتوں میں شامل کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار وزیراعظم نے کہا کہ ملیشین رہنماؤں سے دوطرفہ ملاقاتیں ہوئیں جس میں مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے پر اتفاق ہوا، پچھلے سال ملائیشیا کے وزیراعظم کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے لیے یادگار...
ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا جو ذمہ دارہوگا کہ اس کے خلاف ایکشن ہوگا،چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری برہم لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جب کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔2021۔22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں سمیت اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا، پے سرٹیفیکیٹ۔ سروس بک۔ ریگولیشن بک اور دیگر ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپمارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔کئی بار کہنے کے باوجودِ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اساتذہ قوم کے معمار اور ہمارا فخر ہیں۔ سندھ حکومت اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کی بنیاد محنتی اور مخلص اساتذہ ہیں، جنہوں نے ہر مشکل وقت میں اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔ تعلیم کے فروغ میں اساتذہ کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت اساتذہ کی فلاح و بہبود اور پیشہ ورانہ ترقی کیلیے پر عزم ہے۔ معیاری تعلیم صرف باصلاحیت اور بااخلاق اساتذہ سے ممکن ہے۔ اساتذہ کے بغیر علم و آگہی کا چراغ روشن نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-13 پشاور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کو مکمل سیکورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان وزیراعلیٰ کے پی فراز مغل نے کہاکہ ایمل ولی خان سے سکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے تاہم علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو سیکورٹی ہرصورت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ ایمل ولی خان کے خاندان کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا، سیکورٹی میں کمی ممکن نہیں، انسانی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ سیف اللہ
پی ٹی آئی دور حکومت کی 131ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 131ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جب کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔2021-22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں سمیت اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا، پے سرٹیفیکیٹ۔ سروس بک۔ ریگولیشن بک اور دیگر ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپمارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔ کئی بار کہنے کے باوجودِ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر پبلک اکانٹس کمیٹی تھری نے ڈی جی...
حماس نے غزہ میں جنگ روکنے کے ٹرمپ کے منصوبے کو مشروط طور پر تسلیم کر لیا ہے، لیکن غزہ کی پٹی پر صہیونی فوج کے حملے جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صہیونی حکومت کی قابض فوج نے غزہ میں الازہر یونیورسٹی کی بعض عمارتوں اور فیکلٹیز پر بمباری کرکے اس تعلیمی مرکز کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی صبح غزہ میں الازہر یونیورسٹی کی کچھ عمارتوں اور فیکلٹیز پر بمباری کر کے تعلیمی کمپلیکس کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔ اس سے قبل صہیونی حکومت کے جنگی طیاروں نے تعلیمی مرکز پر بمباری کی تھی اور آج کچھ باقی عمارتیں اور کالج تباہ ہو گئے۔ واضح رہے کہ حماس نے غزہ میں جنگ روکنے...
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے آبائی ضلع ڈیرہ غازی خان میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے معاملات میں 131 ملین روپے (تقریباً 13 کروڑ روپے) کی مالی بے ضابطگی سامنے آ گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی 2021-22 کی رپورٹ کے مطابق، ڈیرہ غازی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے کئی اہم ریکارڈز آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہیں کیے گئے۔ ان میں ملازمین کی بھرتیوں سے متعلق دستاویزات، پے سرٹیفکیٹس، سروس بکس، ریگولیشن بکس اور دیگر اہم فائلیں شامل ہیں۔ ریکارڈ کی عدم فراہمی پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اظہار برہمی بارہا مطالبے کے باوجود جب ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا تو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے کمپنی کے رویے پر سخت برہمی کا...
سابق وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 13کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 13کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جب کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔2021.22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں سمیت اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا، پے سرٹیفیکیٹ۔ سروس بک۔ ریگولیشن بک اور دیگر ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپمارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔ کئی بار کہنے کے باوجودِ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر اظہار برہمی کیا۔چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ...
سابق وزیر اعلی عثمان بزدار کے دور حکومت میں ان کے اپنے ضلع میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگی سامنے آگئی جب کہ ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ ہی آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔ 2021.22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی بھرتیوں سمیت اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا، پے سرٹیفیکیٹ۔ سروس بک۔ ریگولیشن بک اور دیگر ریکارڈ بھی آڈٹ ڈیپمارٹمنٹ کو فراہم نہ کیا گیا۔ کئی بار کہنے کے باوجودِ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو ریکارڈ نہ دینے پر پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی پر اظہار برہمی کیا۔ چئیرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے سارا معاملہ...
راولپنڈی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر راولپنڈی کی مرکزی شاہراہ مری روڈ کو سرسبز، جدید اور خوبصورت بنا دیا گیا ہے۔ راولپنڈی کی تاریخی اور مصروف ترین سڑک کی ری ویمپنگ اور اَپ گریڈیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے بعد مری روڈ اب ایک گرین کوریڈور کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ ماضی میں بے ہنگم ٹریفک، ٹوٹ پھوٹ اور کچرے کے ڈھیروں سے بھرپور یہ سڑک اب پھولوں، درختوں، روشنیوں اور شہری سہولیات سے مزین ہو چکی ہے۔ سیکستھ روڈ پر پل کے نیچے نوجوانوں کے لیے ایک جدید اور خوبصورت ٹینس کورٹ تعمیر کیا گیا ہے جبکہ اسی مقام اور اس کے اردگرد راستوں کو دلکش پودوں،...
انگلینڈ کی کاؤنٹی ایسٹ سسیکس میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک مقامی مسجد کے باہر کھڑی کار کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے اس واقعے کو نفرت انگیز جرم (Hate Crime) قرار دے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ پولیس کے مطابق، 4 اکتوبر کی رات کو پیش آنے والے واقعے کے بعد فائر بریگیڈ کو طلب کیا گیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مسجد کے ایک رضاکار نے بتایا کہ دو افراد نے مسجد میں داخل ہونے کی کوشش ناکام ہونے پر باہر کھڑی کار پر کوئی چیز چھڑک کر آگ لگا دی۔ رضاکار کے مطابق، اس وقت مسجد میں صرف دو افراد موجود تھے جو بروقت باہر نکلنے میں کامیاب...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان کو مکمل سکیورٹی فراہم کرنےکی ہدایت کر دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ کے پی فراز مغل نے کہاکہ ایمل ولی خان سے سکیورٹی واپس لینےکا فیصلہ وفاقی حکومت کا ہے تاہم علی امین گنڈاپور نے آئی جی خیبر پختونخوا کو سکیورٹی ہرصورت برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ ایمل ولی خان کےخاندان کو پہلے بھی نشانہ بنایا گیا، سکیورٹی میں کمی ممکن نہیں، انسانی جان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج اساتذہ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے دوسری جانب...
(ویب ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب کو باہر کی امداد کی ضرورت نہیں تو ہمیں دیں، صوبائیت پر بات کرنا ٹھیک نہیں میرا پانی میری نہریں کے لیے مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پنجاب سیلاب زدگان کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ نہروں پر پہلے بھی بات چیت کی تھی اور اب بھی ان پر مخصوص فورم پر بات ہونی چاہئے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ایمل ولی سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان کی حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی نے سانائے تکائچی کو نیا رہنما منتخب کرلیا۔ حکمران جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی کی قیادت ملنے کے بعد وہ ممکنہ طور پر جاپان کی تاریخ میں پہلی خاتون وزیراعظم بن سکتی ہیں۔ سانائے تکائچی کی عمر 64 سال ہے اور وہ انتخاب کی اس دوڑ سے قبل جاپان کی معاشی تحفظ کی وزیر رہ چکی ہیں۔ پارٹی سربراہ کے انتخاب میں ان کا مقابلہ جاپان کے سابق وزیراعظم جونیچیرو کوئزومی کے بیٹے شنجیرو کوئزومی سمیت 4 امیدواروں کے ساتھ تھا، جہاں سخت مقابلے کے بعد وہ پہلا مرحلہ عبور کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔ شنجیرو کوئزومی اگر انتخابی دوڑ میں کامیاب ہوجاتے تو وہ جاپان کی تاریخ میں نوعمر...
لاہور : پاک فلسطین فورم کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کےخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور : پاک فلسطین فورم کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کےخلاف لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج مظاہرہ کیا جارہا ہے راصب خان
اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی اور مصری ہم منصبوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے مصر کے وزیر خارجہ ڈاکٹر بدر عبدالعاطی سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور خطے کی صورتحال بالخصوص غزہ میں سنگین حالات پر تبادلۂ خیال کیا، اس موقع پر جاری سفارتی کوششوں پر بھی گفتگو ہوئی جن میں نیویارک میں عرب اور اسلامی ممالک کے درمیان ہونے والے مشاورتی اجلاس شامل ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق ان کوششوں کا مقصد فوری اور پائیدار جنگ بندی، بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی اور غزہ میں دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اقدامات کو آگے بڑھانا ہے،...
بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اپیندرا دویدی نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آئندہ کوئی تنازعہ ہوا تو بھارت وہ صبر و ضبط نہیں دکھائے گا جو آپریشن سندور کے دوران دکھایا گیا تھا۔ سرگنگا نگر میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت کے عزم کو آزمانے کی کوشش نہیں کرنی چاہیے اور دہشت گردی کی سرپرستی فوری طور پر ختم کرنی چاہیے۔ اگلی بار بھارت ضبط کا مظاہرہ نہیں کرے گا، کارروائی ایسی ہوگی کہ پاکستان کو سوچنا پڑے گا کہ وہ دنیا کا حصہ رہنا چاہتا ہے یا نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی پالیسیوں پر تنقید، سابق بھارتی آرمی چیف کا جنگ کے بجائے سفارتی حل پر زور انہوں...
سپریم کورٹ میں دو اہم مقدمات کی سماعتیں آئندہ ہفتے مقرر کر دی گئیں۔ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق اپیل پر سماعت 8 اکتوبر کو ہوگی۔ جسٹس امین الدین خان چیمبر میں اپیل کی سماعت کریں گے۔ یاد رہے کہ سنی اتحاد کونسل کی نظرِ ثانی درخواست رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگا کر واپس کردی تھی جس کے خلاف ایڈووکیٹ حامد خان نے چیمبر اپیل دائر کی تھی۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ ججز تبادلہ کیس: جسٹس نعیم اختر افغان کا 40 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری دوسری جانب سپریم کورٹ الیکشن دھاندلی اور 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر اپیل پر 7 اکتوبر کو سماعت کرے گی۔ یہ سماعت بھی جسٹس امین الدین خان چیمبر...
عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان ہونے والا معاہدہ حکومت کے خلوص، کشمیری عوام سے وابستگی اور امن کے عزم کا مظہر قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے حکام کے مطابق یہ معاہدہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ تصادم نہیں بلکہ مکالمہ ہی کشمیری کاز کو مضبوط کرتا ہے۔ حکومت کا رویہ حکومتِ پاکستان اور حکومتِ آزاد کشمیر نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حقیقی خیرخواہ ہیں، اور ہر مرحلے پر مذاکرات کو ترجیح دیتے ہیں۔ معاہدے کا عکس 3 اکتوبر کے سانحات کے بعد بھی ریاست نے تحمل اور خلوص کے ساتھ مکالمے کا راستہ اپنایا تاکہ عوامی جان و...
اسلام آباد، مظفرآباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدے کے نکات سامنے آگئے، آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں حکومتی اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے مشترکہ پریس کانفرنس میں معاہدے کا اعلان کیا تھا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت پُرتشدد واقعات سے ہونے والی اموات پر انسداد دہشتگردی کے تحت مقدمات درج ہوں گے اور جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو معاوضہ دیا جائے گا۔وفاقی وزراء کی کمیٹی اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے معاہدے کے تحت 30 دن میں مظفرآباد اور پونچھ ڈویژن میں دو اضافی سیکنڈری ایجوکیشن بورڈ بنائے جائیں گے جبکہ موجودہ لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو...
پاکستان نے امریکا کو بحیرہ عرب کے ساحل پر نیا پورٹ بنانے کی پیشکش کی ہے۔ برطانوی مالیاتی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فوجی سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مشیروں نے امریکی حکام کو تجویز دی ہے کہ امریکی سرمایہ کار بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں ٹرمینل تعمیر اور آپریٹ کریں تاکہ پاکستان کی اہم معدنیات تک رسائی حاصل کی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی فیلڈ مارشل بہت اہم شخصیت ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کی جنرل عاصم منیر کی پھر تعریف میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ پیشکش اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم شہباز شریف اور فوجی سربراہ نے گزشتہ ماہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں وزیراعظم نے امریکی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے جو پاکستان، آزاد جموں و کشمیر اور جمہوریت کی جیت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر اپنے بیان میں احسن اقبال نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام ہمیشہ پاکستان کے قومی موقف کے محاذ پر کھڑے رہے ہیں اور ان کی آواز ہمیشہ اثر رکھتی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتوں میں عوامی تحفظات کے باعث ایک مشکل صورتحال پیدا ہوئی تھی تاہم مقامی و قومی قیادت کی حکمت اور مکالمے کے جذبے کی بدولت یہ تعطل پرامن طور پر بغیر تشدد، تقسیم...
جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر میں خطاب کرتے ہوئے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر کا کہنا تھا کہ حماس فلسطین کی آزادی کی علامت، اسے معاہدے سے باہر رکھنا زیادتی ہے، انور السادات کے بعد حماس نے طوفان الاقصی آپریشن سے مسئلہ فلسطین کو زندہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعة المنتظر ماڈل ٹاون میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمان دنیا میں باعظمت ہو رہے ہیں، امریکہ جیسے ملک کا صدر پاکستان کے سربراہ سے ملاقات کو اپنے لئے اعزاز قرار دے رہا ہے۔ لیکن ابھی تک ہم میں وہ شعور نہیں کہ ہم ٹرمپ کے شیطانی معاہدے کو رد...