2025-05-29@05:08:23 GMT
تلاش کی گنتی: 2605

«زرداری کے ساتھ»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔بھارت کی جانب سے حملے 6 اور 7 مئی 2025 کی شب شروع ہوئے تھے...
    7 مئی کو پاکستان پر بھارتی حملے کے بعد پیدا ہونے والی خطرناک صورتحال سے نکلنے کے لیے دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ ساتھ دیرینہ دوست اور برادر ملک سعودی عرب نے انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان مسلسل پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہے اور سعودی وزیرمملکت برائے امور خارجہ عادل الجبیر نے 9 مئی کو دہلی اور اسلام آباد کے دورے کر کے دونوں ملکوں کو جنگ بندی پر قائل کرنے کی کوشش کی۔ عادل الجبیر نے پہلے دہلی میں وزیر خارجہ جے شنکر اور اُس کے بعد پاکستان میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی جس میں اُنہوں نے خطّے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر بھی تبادلہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی دوسری مدت صدارت کے دوران یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اس تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی جائیں گے۔ تاہم اس دورے کے دوران ان کا اسرائیل جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی ''مشرق وسطیٰ میں یہ تاریخی واپسی‘‘ ہے، جو ان کے دوسرے دور صدارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران وہ ''تعلقات کو مضبوط بنانے‘‘ پر توجہ...
    فیصل آباد:فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے بہادر سپوت حوالدار محمد نوید شہید کو فیصل آباد میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا۔ شہید حوالدار محمد نوید معرکہ حق کے دوران شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہوئے، انکی نماز جنازہ و تدفین فیصل آباد میں ادا کی گئی جس میں جنرل آفیسر کمانڈنگ سرگودھا سمیت پاک فوج کے سینئر افسران و جوانوں، شہید کے عزیزو اقارب اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید کی نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں نے حوالدار محمد نوید شہید کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا، جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حوالدار محمد نوید شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا اور شہید کی بہادری کو...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بھارت سے جنگ بندی کے بعد ملک کے اندر بھی سیاسی جنگ بندی کرنے کی اپیل کردی۔کوٹ لکھپت جیل سے عوام کے نام ایک خط میں انہوں نے کہا کہ میں سنجیدہ قومی مکالمہ شروع کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔(جاری ہے) شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پی ٹی آئی کی قیادت، کارکنان اور پوری قوم اپنی افواج کے پیچھے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی رہی۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے بھی کہا تھا کہ بھارت کے ساتھ سیز...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کے دوران دہشت گردی، کشمیر اور پانی کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر  تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے،  مودی نے اپنے خطاب میں چیزوں کو سمیٹنے کی کوشش کی ہے، چیزیں اتنی بکھر چکی ہیں کہ مودی سمیت نہیں سکے گا، مودی کے دن گن جاچکے ہیں، فیصلہ عوام کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ  کشمیراور دہشتگردی پر بات ہوگی،  بھارت سے مذاکرات کے ایجنڈے میں 3 چیزیں ہیں، دہشتگردی ایجنڈے کا ایک حصہ ہے، دنیا اب خود فیصلہ کرے، پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا نشانہ بنا ہے، الزام بھی ہمارے اوپر لگایا جارہا ہے۔ وزیر دفاع نے کہا کہ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ دہشتگردی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر نے کہا ہے کہ اگر دشمنوں اور غیروں کے ساتھ صلح ہوسکتی ہے تو اپنوں کےساتھ بھی ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اگر والدین کو آپ جیل میں رکھوتو بچے کب تک آپ کا ساتھ دیں گے؟کب تک آپ کےساتھ فنکشن منائیں گے اورکیوں منائیں؟انہوں نے کہا کہ اب قوم ہم آواز ہے اور بہتر ہے اس اتحاد کافائدہ اٹھاتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہو۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے پارٹی رہنماوں کو ملاقاتوں کی اجازت ہو، اب سیاسی ماحول میں تناو میں کمی ہونی چاہئے۔ ن لیگ...
    مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی تقریر سے ظاہر ہورہا تھا کہ یہ ایک ہارے ہوئے شخص کی تقریر ہے، مودی اپنی کامیابی کا ایک ثبوت بھی پیش نہیں کرسکے۔ نجی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نےکہا کہ نریندر مودی نے خود اعتراف کرلیا کہ جنگ کا آغاز بھارت نے کیا تھا، پاکستان جنگ بندی کی خواہش کرنا چاہتا توپہلے ہی کر لیتا۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ جب بھارت نے 10 مئی کو شکست کھائی تو جنگ بندی کی خواہش ظاہر کی، مودی کو اب بھارت کے عوام سےجنگ لڑنی ہے، انہیں اب عالمی سطح پربھی جواب دینا ہوگا۔ واضح رہے کہ کل شام بھارتی وزیراعظم نریندر...
    وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کے بلند حوصلوں کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے برنالہ میں اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا، بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان کی مسلح افواج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس موقع پر بھارت کو دندان شکن جواب دینے پر پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پنجاب،خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھاربارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اورراولپنڈی میں تیز ہواؤں کےساتھ بارش ہوئی جب کہ مختلف مقامات پردرخت گرگئے۔ لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر رہی، مری میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی جس سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، کھوئی رٹہ اورنواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کےبعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
    لاہور:  رہنمامسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اسٹانس ہمیشہ اس کونفلیکٹ کے اندر موریلی اور ایتھیکلی وہ اوپر ہی رہا ہے انڈیا سے، سب سے پہلے ہمارا یہ سٹانس تھا کہ ہم کسی قسم کا پہلگام سے ہمارا لنک ایج نہیں ہے اور ہم اوپن ہیں فار ٹرانسپیئرنٹ اور انڈیپنڈنٹ انکوائری کے لیے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب اس کے باوجود انڈیا نے پرووک کیا افینس کیا ایگریشن دکھائی اور حملہ آور ہوئے، انھوں نے سویلینزکو ہٹ کیا اور جب انھوں نے ہمارے سویلینزکو ہٹ کیا تو اس کے جواب میں بھی ہم نے کہا کہ ہم اس شرمناک عمل کو نہ...
    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے ردعمل میں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے آپریشن بنیان مرصوص کی تکمیل کا اعلان کرتے ہوئے بھارت کے ساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک کے معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دے دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 10 مئی کی کارروائیاں آپریشن بنیان المرصوص کا حصہ تھیں۔ پاک فوج کی جانب سے ’معرکہ حق‘ 22 اپریل سے 10 مئی 2025 کی تفصیلات بھی جاری کردی گئی ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن بنیان المرصوص عسکری تنازع ’معرکہ حق’ کے تحت، بھارتی فوج کے بزدلانہ حملوں کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی سلامتی کے سابق مشیر لیٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ دو طرفہ گفتگو سے کچھ حاصل نہیں ہوگا ، اس میں وقت ضائع نہ کیا جائے،اب پاکستان کو  امریکہ سے بات کرنی چاہیے کہ ہم حاضر  ہیں ، اس معاملے کا حل نکالیں۔نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام 'نقطہ نظر ، میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کو قومی سلامتی  کے مشیر کے ساتھ مل کر یہ سفارتی کوشش کرنی چاہیے، اگلے مرحلے میں  وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور قومی سلامتی کے مشیر کو امریکی صدر سے ملنا چاہیے اور  کہنا چاہیے کہ ہمارا مسئلہ حل کریں کیو نکہ اس کی وجہ...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران ایران کی جانب سے پاکستان کو بڑی آفر کا انکشاف سامنے آیا ہے، ایران نے پاک بھارت جنگ کی صورت میں پاکستان کو آفر کی تھی کہ ہم اپنی ایئر اسپیس سمیت تمام دیگر سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران پہلے پاکستان اور پھر بھارت کا دورہ کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے دورہ پاکستان کے موقع پر اعلیٰ سول و عسکری حکام سے ملاقاتیں کیں۔ یہ بھی پڑھیں بارڈر پر دہشتگردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل بنانے پر پاکستان ایران کا اتفاق ایرانی ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اعلیٰ حکام سے ملاقاتوں کے دوران...
    اجلاس میں تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ہزارہ ٹاؤن کے سنگین عوامی مسائل پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کی نظارت کمیٹی کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ضلعی آفس ہزارہ ٹاؤن میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت ضلعی صدر سید مہدی ابراہیمی نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی اور صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے خصوصی طور پر شرکت کی، جبکہ میں ضلعی نائب صدر آغا سید ضیاء، کابینہ کے دیگر اراکین ٹھیکیدار حسن علی، ناصر علی اور وحدت یوتھ ونگ کوئٹہ ڈویژن کے صدر حیدر علی ہزارہ سمیت دیگر ضلعی عہدیداران بھی...
    قومی اسمبلی میں افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قراداد پیش کی گئی، جو متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔اجلاس کے دوران افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے قرارداد وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیش کی، اور کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متحد ہوکر پاکستان کےلیے کردار ادار کیا، ہم نے تمام جماعتوں کی مشاورت سے یہ قرارداد تیار کی ہے۔قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان پاکستانی افواج کو ان کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور جرأت پر خراجِ تحسین پیش کرتا ہے، قوم نے تمام اختلافات سے بالا تر ہوکر قیادت کے پیچھے ایک آواز ہو کر اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کی بات چیت میں جنگ بندی جاری رکھنے پر...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)معرکہ حق،آپریشن “بنیان مرصوص”: پاکستان کی تاریخ ساز جوابی کارروائی،پاکستان کی مسلح افواج نے 10 مئی 2025 کو بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب شروع کی گئی بزدلانہ جارحیت اور بے گناہ پاکستانی شہریوں، خواتین، بچوں اور بزرگوں کی شہادت کے جواب میں عظیم الشان آپریشن “بنیان مرصوص” کامیابی سے مکمل کیا۔ یہ کارروائی بھارتی حملوں کے خلاف انصاف، انتقام اور قومی وقار کی بحالی کا وعدہ تھا، جو الحمدللہ مسلح افواج نے پورا کر دکھایا۔ مسلح افواج نے اللہ رب العزت کی مدد، نصرت اور کرم کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ مظلوموں کو جواب دینا ایمان کا تقاضا ہے، اور ہم عاجزی سے سجدہ ریز ہیں کہ اللہ نے ہمیں اپنے...
    آئی ایس پی آر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان کابنیان مرصوص آپریشن کامیابی سےمکمل ہو چکا ہے ، آپریشن بنیان مرصوص معرکہ حق کا حصہ تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6سے10مئی تک آپریشن بنیان مرصوص کا حصہ تھے، 22اپریل سے10مئی تک آپریشن کومعرکہ حق کا نام دیاگیا، افواج پاکستان نےبھارتی جارحیت کیخلاف بدلہ لینےکاوعدہ پورا کیا، بھارتی فوج نے خواتین اوربچوں سمیت شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارت کے بزدلانہ حملے میں خواتین اوربچوں سمیت سویلین شہید ہوئے، مسلح افواج اللہ تعالیٰ کی مدد اور نصرت پرشکرگزار ہیں، ملکی خودمختاری کوخطرہ لاحق ہواتوجوابی ردعمل جامع اورفیصلہ کن ہوگا، مسلح افواج پاکستانی قوم کی جرات اوربہادری کوسلام پیش کرتی ہیں۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 مئی 2025ء ) ڈاکٹر محمد عفان قیصر پاکستانی سوشل میڈیا کے حقیقی ہیرو ہیں جنہوں نے پاکستانیوں کو ہر لمحہ آپریشن 'بنیان مرصوص' کے بارے میں مسلسل اپ ڈیٹ رکھا، جنگ کی صورتحال میں جب تقریباً سب سوشل میڈیا انفلوئنسر اپنے اپنے کاموں میں مصروف تھے، ایسے وقت میں ڈاکٹر محمد عفان قیصر وہ واحد حقیقی محب وطن سوشل میڈیا انفلوئنسر کے طور پر سامنے آئے جو پاکستان کی ڈیجیٹل سپورٹ کے لیے کھڑے ہوئے اور پاک بھارت جنگ کی ہر ایک مستند رپورٹ سے پاکستانی عوام کو آگاہ کرتے رہے۔ پوری قوم آپ کو سلام پیش کرتی ہے، ہماری مسلح افواج کے ساتھ ساتھ آپ بھی ہمارا فخر ہیں جنہوں نے ہمیں...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )اسرائیل نے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) کے ججوں سے درخواست کی ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم اور وزیر دفاع کے خلاف جاری کیے گئے گرفتاری کے وارنٹس کو واپس لے لیں”الجزیرہ “کے مطابق آئی سی سی غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے دائرہ اختیار کے چیلنجز کا جائزہ لے رہی ہے.(جاری ہے) آئی سی سی کی ویب سائٹ پر شائع کی گئی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ اسرائیل نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ وہ استغاثہ کو فلسطینی علاقوں میں ظلم و ستم اور جنگی جرائم کی تفتیش معطل کرنے کا حکم دے یہ دستاویزات 9 مئی 2025 کی ہیں اور اسرائیلی نائب اٹارنی جنرل گیلاد نوا...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے آئندہ24گھنٹوں میں ملک کے چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے. پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواﺅ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے.(جاری ہے) اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) ماہرین نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی پیداوار کے آغاز کے ساتھ ہی مستقل پالیسیوں اور بہتر انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے صنعت کے ماہرین کے ساتھ ویلتھ پاک کی حالیہ بات چیت کی روشنی میں، یہ واضح ہے کہ صنعت حکومت کی مسلسل حمایت میں دلچسپی رکھتی ہے لیکن مزید مربوط اور مستقل کارروائی کی ضرورت ہے ہائبرڈ گاڑیوں کا شعبہ سیاسی اور معاشی بے یقینی کی وجہ سے درپیش چیلنجوں کے باوجود احتیاط سے پھیل رہا ہے اس نمو کو سٹریٹجک ترغیبات کے ذریعے سہولت فراہم کی گئی ہے جس نے افرادی قوت میں تبدیلی کی ہے، مقامی پیداوار کو تیز کیا ہے، اور ٹھوس سپلائی چینز قائم...
    اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشیدگی پر بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سپر ٹیکس میں کمی پر ایف بی آر نے بھی آئی ایم ایف سے بات چیت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سرمایہ کاری کو ملک میں روکنے کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کی کوشش کی جائے گی کیونکہ سپر ٹیکس میں کمی نہ ہوئی تو سرمایہ کاری نکل کر دبئی جانے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ایف بی آر کے مطابق مختلف عدالتوں میں سپر ٹیکس کے 200 ارب کے مقدمات زیر التوا ہیں۔ سال 2022 میں عام آدمی کو ٹیکس سے بچانے کے لیے بڑی صنعتوں پر ٹیکس لگایا گیا...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ جب پاکستان جواب دے گا تو دنیا دیکھے گی اور دنیا بتائے گی وہی ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان کیلیے مکمل کامیابی ہے، ڈپلومیٹک فرنٹ پر اس بار دنیا بھارت کے ساتھ نہیں تھی، پاکستان کے ساتھ تھی، بھارت ایک نیوکلیئر پاور پر اس چیز کا الزام لگا رہا تھا کہ جس کا اس کے پاس کوئی ثبوت ہی نہیں تھا، اگر کوئی ایویڈنس ہوتا تو شاید دنیا کا اس پر جو موقف ہوتا وہ اس سے بہت مختلف ہوتا۔  تجزیہ کار کامران یوسف نے...
    ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ  حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش  ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
    پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت پاکستان آئی ایم ایف سے اسٹریٹجک، معاشی اور مالیاتی معاملات پر آئندہ مذاکرات میں صورتحال سے آگاہی فراہم کرے گی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 14 مئی سے شروع ہوں گے، جن میں نہ صرف موجودہ معاشی صورتحال بلکہ سپر ٹیکس میں کمی جیسے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت سپر ٹیکس میں کمی کے حوالے سے بھی آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کرے گی۔ یاد رہے کہ 2022 میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 مئی2025ء) بھارتی میڈیا نے پاکستان کیخلاف جارحیت کے دوران گمراہ کُن پروپیگنڈا کیا۔عالمی نشریاتی ادارے ڈی ڈبلیو نےفیکٹ چیک کے ساتھ بھارتی اکاؤنٹس سے شیئر ہونے والی وڈیوز کو جھوٹا ثابت کردیا۔ڈی ڈبلیو کے مطابق کچھ دن پہلے بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پاکستان کےشہر سیالکوٹ پر حملے کی وڈیو شیئر کی گئی،بھارتی سوشل میڈیاپرشیئرکی گئی سیالکوٹ پرحملےکی یہ وڈیوجھوٹ پرمبنی ہے، ویڈیوایک ماہ پرانی اور ممبئی میں گیس سلنڈر کے ہونے والے دھماکے کی تھی ، بھارتی اکاؤنٹ سے ڈی جی آئی ایس پی آر کی اے آئی سے بنائی گئی فیک وڈیو بھی شیئرکی گئی،وڈیو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے اصل ادا کئےالفاظ کو...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ آج خطہ پوٹھو ہار،وسطی پنجاب، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور بالا ئی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہواؤں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پر درمیانی سے تیز بارش اور ژالہ باری بھی ہو نے کا امکان ہے۔ملک کے وسطی اور جنوبی اضلاع میں آندھی اورجھکڑ چلنے کی بھی توقع ہے۔کل ملک کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کے بعد ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب روہت شرما نے گزشتہ ہفتے کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا حیران کن اعلان کیا تھا۔ ویرات کوہلی نے سماجی پلیٹ فارم ’انسٹاگرام‘ پر اپنی پوسٹ میں ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔ اپنی پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ’ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی بار بیگی بلیو پہنتے ہوئے 14 سال ہوچکے ہیں۔ سچ میں، میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ فارمیٹ مجھے کس سفر پر لے جائے گا، اس نے مجھے آزمایا، مجھے نکھارا اور...
    ہالی ووڈ اداکارہ اور جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہیرڈ نے مدرز ڈے 2025 کے موقع پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک بڑی خوشخبری شیئر کی ہے۔ امبر ہرڈ نے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام کے ساتھ یہ اعلان کیا ہے کہ وہ جڑواں بچوں کی ماں بن گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے ہاں بیٹی "ایگنِس" اور بیٹا "اوشین" کی پیدائش ہوئی ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Tellychakkar Official ® (@tellychakkar) انسٹاگرام پوسٹ میں امبر ہیرڈ نے نومولود بچوں کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی، جس میں اُن کی بڑی بیٹی بھی ساتھ نظر آرہی...
    پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، مختلف مقامات پر درخت بھی گرگئے۔ لیسکو ریجن میں آندھی کے ساتھ بارش سے 29 فیڈرز پر بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔ مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری سے ہرطرف سفیدی چھا گئی۔ آزاد کشمیر کے علاقے سماہنی اور گردو نواح میں تیز آندھی کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی۔ کھوئی رٹہ اور نواحی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔ Post Views: 5
    معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید ماں بننے والی ہیں، مدرز ڈے پر خوشخبری کا اعلان کردیا۔ صنم سعید نے مدرز ڈے کے موقع پر اپنی زندگی کی ایک بڑی خوشخبری کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ ماں بننے والی ہیں۔ اس خوشخبری کا اعلان انہوں نے سوشل میڈیا پر بچپن کی چند یادگار تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیا، جن میں وہ اپنی والدہ کیساتھ بےحد خوش نظر آرہی ہیں۔ صنم سعید نے ماؤں کے دن کی مناسبت سے اپنی والدہ کے نام ایک جذباتی پیغام میں کہا کہ وہ اپنی ماں کی بے لوث محبت اور حفاظت پر شکر گزار ہیں، اور دعا گو ہیں کہ وہ بھی اتنی ہی مضبوط اور مہربان ماں بن سکیں۔ اداکارہ...
    غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی-امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر طے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہراہِ نور جہاں تھانے کی حدود میں پولیس نے اسٹریٹ کرمنلز کے ساتھ مبینہ مقابلے کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ مقابلہ دارالسرور شادی ہال، شادمان ٹاؤن میں ہوا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ترجمان کے مطابق، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 2 ملزمان زخمی ہو گئے، جبکہ ان کے تیسرے ساتھی کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ زخمی ملزمان کی شناخت طاہر خان ولد فردوس اور نادر علی ولد قادر بخش کے نام سے ہوئی، جب کہ تیسرے ملزم کی شناخت وسیم ولد غلام سرور کے طور پر کی گئی۔ مزید پڑھیں: کراچی: منگھوپیر میں مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، ایک فرار ملزمان...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا۔ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں معصوم شہری شہید ہوئے، جس کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کی بہادر اور غیور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، جو اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہے، ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ مزیدپڑھیں:پشاور،رنگ روڈ پر خودکش دھماکہ،شہادتوں‌کی اطلاعات
    افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بُنْیانٌ مَّرْصُوْص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے، پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان نے واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اُس کا منہ توڑ جواب دیا جائے...
    ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ جنگ بندی میں دیگر دوست ممالک سمیت امریکا کے تعمیری کردار کو سراہتے ہیں، یہ کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کی طرف ایک قدم ہے، پاکستان امن، سلامتی کی کوششوں میں امریکا اور عالمی برادری کے ساتھ شامل ہونے کے لیے پرعزم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکی صدر کی جانب سے جموں و کشمیر تنازع کے حل کی کوششوں کی حمایت کا خیر مقدم کرتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ کشمیر دیرینہ مسئلہ ہے جس کے جنوبی ایشیا اور اس سے باہر کے امن و سلامتی کیلئے اثرات دور رس ہیں، پاکستان اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں...
    بیجنگ :چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے 41 ممالک کے 31 ہزار سے زائد جواب دہندگان پر مشتمل ایک تازہ سروے کے مطابق دنیا بھر کے 51.8فیصد جواب دہندگان کا ماننا ہے کہ امریکہ کے مقابلے میں چین کے ساتھ تجارت زیادہ فائدہ مند ہے او ر 48.1فیصد یورپی جواب دہندگان کا کہنا ہے کہ امریکہ کی نئی حکومت نا قابل اعتماد ہے۔دنیا بھر سے 62.9فیصد جواب دہندگان نے امریکہ پر تنقید کی ہے کہ امریکا کی داخلی اور خارجی پالیسیوں نے دوسرے ممالک کے قانونی مفادات کو شدید نقصان پہنچایا ہے جبکہ 67.7فیصد یورپی جواب دہندگان بھی اس رائے سے متفق ہیں۔ 75.5فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ اقتصادی دبائوامریکی...
    ایس یو سی جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھرپور جواب دے کر اپنی طاقت کو منوا لیا ہے ہم اپنی فوج کی وطن دوستی اور وطن سے محبت پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں پاک فوج نے جس جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے طیارے مار گرائے ہیں اس سے بھی پوری دنیا میں پاک فوج کا نام بلند ہوا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی رہنما و ممبر ضلعی امن کمیٹی ملتان بشارت عباس قریشی نے کہا ہے کہ بھارت کی بزدلی اور بار بار ڈرون حملوں پر پاک فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہندوستان پرحملہ کر کے پاکستانیوں کے دل...
    آذربائیجان میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے پاک فضائیہ کی بھارتی فضائیہ پر حالیہ کامیابی کا جشن منایا۔  یہ اظہارِ یکجہتی اُس وقت دیکھنے میں آیا جب پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران پاکستان نے آپریشن "بُنيانُ المَّرْصُوص" کے تحت دشمن کو مؤثر جواب دیا۔ مشکل حالات میں آذربائیجان اور ترکی نے کھل کر پاکستان کی حمایت کی اور عالمی سطح پر اپنا مؤقف بھی پیش کیا، جسے پاکستانی عوام اور حکومت نے سراہا ہے۔  سوشل میڈیا پر پاکستانی صارفین نے ترکی اور آذربائیجان کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے جذبے کو قابلِ تحسین قرار دیا۔ واضح رہے کہ پاکستان نے حالیہ کشیدگی میں دشمن...
    اسلام آباد: ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم رات کے اوقات میں گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی اور وسطی پنجاب اور بالائی خیبر پختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا 40 فیصد امکان ہے۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے تاہم چترال، شانگلہ، دیر، سوات، مالاکنڈ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، باجوڑ، صوابی، مردان، چارسدہ، خیبر، کرک، لکی مروت، بنوں، کوہاٹ، ہنگو،...
    پاکستانی عوام اپنے ملک کے لیے وہی جذبہ اور عزم رکھتے ہیں جو ہمارے مسلح افواج کا طرہ امتیاز ہے۔ ہر پاکستانی اپنی سرزمین کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار رہتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ یہ قوم یونیفارم ہو یا نہ ہو، ہمیشہ وطن کی سلامتی کے لیے بے خوف و خطر آگے بڑھتی رہی ہے۔ آج ایک بار پھر یہ جذبہ اس وقت عیاں ہوا جب لاہور کے علاقے بارکی میں ایک عام شہری نے اپنے جوان کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر بھارتی ڈرون کو زمین بوس کر دیا۔ گزشتہ چند دنوں سے بھارتی ڈرونز پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، لیکن ہم نے مختلف شہروں میں انہیں کامیابی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئیٹزرلینڈ میں چینی حکام کے ساتھ تجارت اور ٹیرف کے معاملات پر ہونے والے مذاکرات کو خوش آئند قرار دے دیا۔ اپنے سماجی رابطے کے پیلٹ فارم ‘ٹروتھ’ پر پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ دونوں کے درمیان مذاکرات ایک دوستانہ اور تعمیری ماحول میں ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ کا چینی مصنوعات پر ٹیرف 80 فیصد تک لانے کا عندیہ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر بحث ہوئی اور بہت ساری باتوں پر اتفاق ہوا۔ امریکی صدر نے کسی پیش رفت کی تفصیل دیے بغیر کہا کہ ہم دونوں ممالک کی بھلائی کے لیے چین کو امریکی تجارت کے لیے دستیاب کرنا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے اچھی پیش...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کو ہزیمت اٹھانا پڑی اور بہت بڑی شکست ہوگئی۔ ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی طرف سے جوابی کارروائی کے بعد بھارت نے امریکا، سعودی عرب اور ایران کے ساتھ رابطہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ ہماری کامیابی کو دنیا اور خود بھارتی میڈیا بھی تسلیم کررہا ہے اور انہوں نے ہمارے موقف کو سراہا اور انڈیا کا ساتھ نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک بھارت سیزفائر: دونوں ممالک نے جنگ بندی کی تصدیق کردی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے قومی سلامتی مشیروں کی میٹنگ میں بھارت کیساتھ مسئلہ کشمیر، سندھ طاس معاہدہ اور دہشت گردی...
    روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ براہ راست امن مذاکرات کی پیش کش کی ہے اور کہا ہے کہ یہ مذاکرات 15 مئی کو ترکیہ کے شہر استنبول میں ہونے چاہئیں اور جن کا مقصد ایک پائیدار امن کا قیام اور جنگ کی بنیادی وجوہات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ صدر پیوٹن نے کہا کہ روس نے یوکرین کے ساتھ براہ راست مذاکرات کی ہمیشہ حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق 2022 میں جنگ کے آغاز کے فوراً بعد مذاکرات شروع کیے گئے تھے، لیکن انہیں یوکرین نے یکطرفہ طور پر ختم کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ’روس نے مذاکرات ختم نہیں کیے تھے، یہ کییف تھا جس نے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔ اب بھی ہم بغیر...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے دوران بارش، ژالہ باری اور شدید گرمی کی پیشگوئیاں جاری کر دی ہیں۔ اسلام آباد، مری، گلیات اور راولپنڈی کے کچھ علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ملک بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں پارہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ خیبرپختونخوا کی صورتحال: جزوی ابر آلود مطلع، کئی علاقوں میں بارش کا امکان...
    امریکہ(نیوز ڈیسک)جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ مل کر دیکھیں گے کہ کیا کشمیر کے تنازع کا کوئی حل نکالا جا سکتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پلیٹ فام ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’میں بھارت اور پاکستان کی مضبوط اور غیر متزلزل ثابت قدم قیادت پر بہت فخر محسوس کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے مکمل طور پر جان لیا اور سمجھا کہ موجودہ جارحیت کو روکنے کا وقت آگیا ہے جو بہت سے لوگوں کی موت اور تباہی کا باعث بن سکتی تھی‘۔ امریکی صدر نے کہا کہ...
    لاہور(آئی این پی ) پنجاب کے وزیر  برائے اقلیتی امور سردار رمیش سنگھ اروڑا کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کی سکھ برادری بھارت کیخلاف اور پاکستان کے ساتھ ہے۔اپنے ایک بیان میں سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے کہا کہ بھارت نے امرتسر اور گولڈن ٹیمپل پر بھی فالس فلیگ آپریشن کیا، بھارت نیخواتین اوربچوں کو نشانہ بنایا، معصوم بچوں کا لہو پوچھتا ہے ہم کس سے انصاف لیں، بھارت سکھ مسلم دوستی کو خراب کرنا چاہتا ہے۔سردار رمیش سنگھ اروڑا  نے کہا کہ پاکستان نے بھارت میں سکھوں کے کسی مذہبی مقام پر حملہ نہیں کیا، یہاں  تمام اقلیتوں کے حقوق کا بھرپور خیال رکھا جاتا ہے، دنیا بھر کے سکھوں کو مکمل یقین ہے پاکستان ان کے مذہبی...
    بھارت میں کوئی ایسا شعبہ نہیں جو ہنوتوا کے غنڈوں کے ہاتھوں سے محفوظ ہو اور مسلمان شوبز اسٹارز کو تو ہر قدم پر عصبیت جھیلنا پڑتی ہے۔ ایسا ہی کچھ بالی ووڈ کے بجرنگی بھائی جان کے ساتھ ہوا جو پہلے ایک گینگ کے نشانے پر ہیں اور قاتلانہ حملوں سے بال بال محفوظ رہے ہیں۔ اس بار سلمان خان کو ہندوتوا کے غنڈوں نے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ اور بے جا تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے قتل کی دھمکیاں بھی دیں۔ سلمان خان کا صرف اتنا قصور تھا کہ انھوں نے جنگ بندی کی حمایت میں ایک ٹویٹ کی جس میں انھوں نے سیز فائر پر شکر ادا کیا تھا۔ مودی سرکار کے اکسائے ہوئے تربیت یافتہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات میں مسئلہ کشمیر سمیت دیگر اہم موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بُنیان مّرصُوص کی کامیابی، وزیراعظم کا آج ملک بھر میں یوم تشکر منانے کا اعلان نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بات چیت میں سرفہرست سندھ طاس معاہدے کی بحالی ہوگا، اس کے بعد دہشتگردی، کشمیر سمیت دیگر موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا کر رکھ دیا ہے، اب بھارت اپنی طاقت پر غرور نہیں کر سکے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے۔...
    پاکستان نے کہا ہے کہ ہم بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے پرُعزم ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں کے باوجود ہمارے فوجیوں نے تحمل کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا ماننا ہے کہ جنگ بندی پر عملدرآمد کے بعد کسی بھی مسئلے کو مناسب سطح پر بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان امریکا کی ثالثی میں سیز فائر ہوگیا ہے، اور مسائل حل کرنے کے لیے بات چیت پر اتفاق ہواہے۔ آج صبح فجر کی نماز...
    وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر کھڑی ہے۔وزیرِاعظم کے خطاب سے قبل تلاوتِ قرآنِ کریم اور قومی ترانہ پیش کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب کا آغاز سورۂ صف کی آیت اور اس کے ترجمے سے کیا۔اپنے خطاب میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنی سر زمین کی حفاظت کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جاتے ہیں، بھارت نے کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا، دنیا پر واضح ہو گیا کہ پاکستانی قوم خودار اور غیرت مند ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم پر...
    ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ نے ماسکو میں سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ منانے کی تقریبات میں شرکت کے دوران سربیا ، میانمار ، کیوبا ، وینزویلا اور سلوواکیہ کے رہنماؤں سے الگ الگ ملاقاتیں کیں ۔ہفتہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ سربیا کے صدر وُوچچ سے ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ 80 سال پہلے، چینی عوام اور سرب عوام نےفاشزم کےخلاف جنگ میں ایشیا اور یورپ کے میدان جنگ میں فتح کے لئے اہم کردار ادا کیا۔ چین سربیا کے ساتھ اسٹریٹجک بات چیت کو گہرا کرنے، باہمی حمایت کو بڑھانے، تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو مضبوط کرنے، متعلقہ پروجیکٹس کی...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی۔ رجسٹرار آفس نے اعتراض کیا کہ کسی دوسرے شخص کیلئے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے۔؟ جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پے رول پر رہائی کی درخواست اعتراضات کے ساتھ واپس کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدایت کی، پے رول پر رہائی کی...
    190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز ) 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا یافتہ بانی پی ٹی آئی کی پے رول پر رہائی کی درخواست آفس اعتراضات کے ساتھ واپس ،رجسٹرار آفس نے اعتراضات دور کر کے درخواست دوبارہ دائر کرنے کی ہدائت کر دی رجسٹرار آفس کے مطابق پے رول پر رہائی کی درخواست متاثرہ شخص کی جانب سے خود دائر نہیں کی گئی، کسی دوسرے شخص کے لیے ایسا ریلیف کیسے مانگا جا سکتا ہے؟جس شخص کی پے رول پر رہائی مانگی جا رہی ہے...
    عرب اخبار سے اپنی ایک گفتگو میں لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر کا کہنا تھا کہ صیہونی رژیم جنگبندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 6 مہینوں سے بقاع فارمز، سرحدی و جنوبی علاقوں اور شام کو اپنی جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے لیکن حزب الله نے جنگبندی کے معاہدے کی پابندی کرتے ہوئے ایک گولی بھی نہیں چلائی۔ اسلام ٹائمز۔ لبنانی پارلیمنٹ کے سپیکر "نبیہ بیری" نے کہا کہ صیہونی رژیم، بیروت میں اپنی جارحیت کے ذریعے ایسی صورت حال پیدا کرنا چاہتی ہے جس سے وہ اپنی برتری کا اظہار کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل اپنے حملوں کو وسعت دے کر لبنان کو تل ابیب سے تعلقات کی بحالی کی جانب لانا چاہتا ہے لیکن ایسا کبھی...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کے دفاعی ردعمل پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت بزدل دشمن کے اوچھے ہتھکنڈوں کا سامنا کررہا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے مکالمہ کیا کہ پاکستان کے دفاع اور سلامتی کے لئے ہم سب آپ کے ساتھ کھڑے ہیں، آپ آگے بڑھیں، ہم ایک ہیں اور متحد ہیں، بھارت کا جنگی جنون پوری دنیا کے سامنے آچکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افواجِ پاکستان نے بھارتی عسکری برتری کا غرور خاک...
    بھارت پاکستان کے ساتھ تنازع کو مزید نہیں بڑھانا چاہتا ،سفارتی و عسکری حکام کی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی : بھارتی وزارت خارجہ اور فوجی حکام کی مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج نے کہا کہ مغربی بھارت کے سرحدی علاقے میں پاکستان کی مسلسل مسلح کارروائیوں سے بھارتی فضائیہ کی کئی ایئر بیسز اور فوجی اسپتالوں کو نقصان پہنچا ہے۔بھارتی فوج نے ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے جوابی کارروائی کی، جن میں تکنیکی سہولیات، کمانڈ کنٹرول سینٹر، ریڈار اسٹیشن اور ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ بھارتی جنگی جہاز اور میزائلوں نے پاکستان کے متعدد فوجی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔علاوہ ازیں بھارتی فوج کا مشاہدہ ہے...
    اپنے ایک بیان میں مسلم کانفرنس کے رہنما کا کہنا ہےکہ پاکستان اور پوری کشمیری عوام دفاعِ وطن اور محاذِ جنگ پر دلیری سے ڈٹے افواجِ پاکستان کے جوانوں کے پشت بان اور یک جان و یک آواز ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے باعث شہید اور زخمیوں ہونے والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے بھارت کی جانب سے سول آبادی کو نشانہ بنانے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج بہادری کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ پاک فوج نے بھرپور حکمت عملی اور بہادری کے ساتھ بھارتی حملے کے خلاف ملکی سلامتی...
     علی ساہی :موجودہ سرحدی کشیدہ صورتحال، پنجاب پولیس کو ہائی الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق    آئی جی پنجاب  کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں سکیورٹی بڑھا دی گئی ،پنجاب پولیس کا ہر جوان پاک فوج کےساتھ کھڑاہے،غیر ملکی سفارتخانوں، حساس مقامات و تنصیبات کی سکیورٹی بڑھائی جائے۔    آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کا مزیدکہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ، سول ڈیفنس، ریسکیو ، سکیورٹی اداروں سے مسلسل رابطے میں رہیں۔ سرچ، سویپ اینڈ کومبنگ آپریشنز، فرضی مشقیں جاری رکھی جائیں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی
    جنوبی کوریا کے معروف گلوکار، یوٹیوبر اور سیاح داؤد کم نے بھارتی جارحیت کی مذمت کی اور پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے گلوکار داؤد کم نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی عوام کے نام ایک ویڈیو پیغام دیا ہے۔ اس ویڈیو میں جنوبی کوریائی گلوکار نے اپنے پاکستان کے دورے کے دوران لی گئی سیاحتی مقامت کی مختلف دلکش تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔ جس میں قمیص شلوار میں ملبوس جنوبی کوریائی گلوکار کو پاکستانی پرچم تھامے اور اسے ہوا میں لہراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ A post shared by Daud Kim (@jaehan9192) جس سے داؤد کم کی پاکستان اور پاکستانی عوام کے ساتھ والہانہ وابستگی کا ثبوت ملتا ہے جس کا اظہار ویڈیو پیغام میں بھی کیا۔ داؤ...
    سٹی42: پاکستان نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کے لئے پاکستان آئے ہوئے غیر ملکی کرکٹرز کو  حفاظت کے ساتھ رخصت کر دیا ہے۔ پی ایس ایل سیزن ٹین میں شریک تمام غیر ملکی کرکٹرز پاکستان سے واپس چلے گئے ہیں۔  بھارت کی بزدلانہ سازشی جارحیت کے سبب  پاکستان کرٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 10 کے باقی 7 میچ غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دیئے ہیں۔   پی ایس ایل کھیلنے کے لئے پاکستان مین موجود  غیر ملکی کھلاڑیوں  اور براد کاسٹنگ کریو کو ر آج پاکستان سے وانہ کر دیا گیاہے ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  مصدقہ اطلاعات کے مطابق  پی ایس ایل میں شریک تمام غیر ملکی کھلاڑیوں ار براڈ...
    اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے باقی آٹھ میچز ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے یہ فیصلہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی بگڑتی صورتحال، 78 بھارتی ڈرونز کی در اندازی اور بھارت کی جانب سے داغے گئے میزائل کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ پی سی بی نے ایونٹ کے باقی میچ میچز ملتوی کرنے کا فیصلہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کی مشاورت سے کیا گیا ہے۔ جنہوں بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو مدِ نظر رکھا ہے۔ پی سی بی اور اس کے کھلاڑی بھارت کی جانب سے...
    سٹی 42 : پنجاب تھیلیسیمیا و دیگر جینیاتی بیماریوں کی تشخیص، روک تھام اور ریسرچ انسٹیٹیوٹ (PTGD)کے تعاون سے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تھیلیسیمیا کے عالمی دن پر آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے بطور چیف گیسٹ شرکت کی۔ اس کے علاوہ ایجوکیشنل ایڈوائزر  شاکر علی بطور اسپیشل گیسٹ، اور سابق سربراہ شعبہ بچگان پروفیسر جویریہ منان بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی اس موقع پر سابق پرنسپل پروفیسر نورین اکمل ، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن / ڈائیریکٹر کوالٹی انہانسمنٹ سیل/ ڈین انڈر گریجویٹس پروفیسر  بلقیس شبیر،ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف بلڈ ٹرانسفیوژن سروسز پروفیسر شبنم بشیر،ایڈیشنل ڈائریکٹر...
    مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہگام واقعہ کے بعد فرانس میں متعین پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ اور ان کی ٹیم خصوصاً پریس قونصل سجلیہ کی بھر پور کوششوں کے نتیجہ میں بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارے پاکستان کی جانب سے مار گرائے جانے سے بھارتی انکار کے باوجود بین الاقوامی میڈیا بھارتی طیاروں کی تباہی کو مان رہے ہیں۔ فرانسیسی اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان ایک ایسے تنازعے میں اتر چکے ہیں جو انہیں جنگ کے قریب لے جا رہا ہے۔ دونوں ایٹمی طاقتیں ایک دوسرے کو بگڑتی ہوئی صورتحال کا ذمہ دار ٹھہراتی ہیں۔ انکے مطابق پاکستانی فوج نے جمعرات، 8 مئی کی شب بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔ بھارت نے کشمیر...
    ما سکو :روس نے سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر شاندار تقریبات کا انعقاد کیا۔چینی صدر شی جن پھنگ اور دنیا کے 20 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے رہنماوں نے دعوت پر تقریبات میں شرکت کی۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ شی جن پھنگ کریملین پہنچے تو روسی صدر پیوٹن نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس کے بعد، صدر شی اور صدر پیوٹن تقریبات میں شرکت کے لِئے ایک ساتھ ریڈ اسکوائر گئے اور مرکزی اسٹیج پر بیٹھے۔صبح 10 بجے تقریبات کا آغاز ہوا۔روسی صدر پیوٹن نےاس موقع پر اپنی تقریر میں کہا کہ سوویت یونین نے 80 برس قبل کروڑوں...
    بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں چینی صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ترجمان لین جیئن نے بتایا کہ اس دورے کے دوران،چینی صدر شی جن پھنگ نے صدر پیوٹن کے ساتھ گہرے، دوستانہ اور نتیجہ خیز مذاکرات کیے، اور اس دوران متعدد نئے اہم اتفاق رائے اور معاہدے طے پائے۔ دونوں ممالک کے سربراہان نے عوامی جمہوریہ چین اور روسی فیڈریشن کے نئے دور میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کے بارے میں مشترکہ بیان پر دستخط کیے، اور دونوں ممالک کے درمیان 20 سے زائد دوطرفہ تعاون کی دستاویزات کے تبادلے کا مشاہدہ کیا، جو چین اور روس کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے آج کشمیر، شمال اورمشرقی پنجاب، خیبرپختونخوا، شمال مشرقی و جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی سندھ میں چند مقامات پرتیز ہواﺅں ا ورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہوسکتیہے.(جاری ہے) محکمہ موسمیات نے اپنے انتباہ میں کہا ہے کہ آج سے 12مئی کے دوران آندھی،جھکڑ،ژالہ باری،گرج چمک اور موسلادھار بار ش کی وجہ سے کمزور انفرا سٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیوں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے اسلام آباد اور گرد و نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے...
    اجلاس کے دوران ایوان میں ''پاکستان زندہ باد'' اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کا اجلاس جمعرات کے روز سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں افواجِ پاکستان کے ساتھ اظہارِ یکجہتی اور بھارتی حملوں کے دوران شہید ہونے والوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ ایوان میں وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے پاکستان کی سلامتی و استحکام، کشمیر کی آزادی اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا کروائی۔ اجلاس کے دوران ایوان میں ''پاکستان زندہ باد'' اور افواج پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے گونجے اور قومی پرچم لہرایا گیا۔ وزیر...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سربراہ جمعیت علماء اسلام مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بہادری کےساتھ دفاع کیا، خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ مدارس کا ہر نوجوان فوج کے ساتھ صف اول پر ہوگا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور بھرپور حکمت عملی سے جواب دیا۔ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ  کھڑی ہے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سفارتی سطح پر کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے، دوست ممالک کے دورے کرنے چاہیے، ملک میں ایک ہی بیانیہ ہونا چاہیے، بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ کو بھی دنیا کے سامنے اجاگر کرنا چاہیے۔ ...
    پی ٹی آئی کے روپوش رہنما سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار بھی حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے تازہ پیغام کے ساتھ نمودار ہوئے ہیں تاہم اپنی اس حالیہ پوسٹ میں انہوں نے پاک فوج کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پاکستان زندہ باد کا ہیش ٹیگ استعمال کرتے ہوئے ایکس پر لکھا ہے کہ آج ہر پاکستانی ہماری مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ Today, every Pakistani stands shoulder to shoulder with our armed forces. The attack on innocent civilians is a...
    —فائل فوٹو آج بلوچستان کے اکثر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور گردو نواح میں مطلع صاف، موسم خشک اور معتدل رہنے کا امکان ہے ۔تاہم آج کوئٹہ، چمن، زیارت، بارکھان، کوہلو، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔ بلوچستان: موسم خشک اور گرم رہنے کی پیش گوئیکوئٹہ سمیت بلوچستان کےشمالی علاقوں میں موسم خشک اورصبح میں خنک، جنوبی و وسطی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔ دوسری جانب نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، خضدار، قلات، خاران، لسبیلہ اور پنجگور میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔گزشتہ روز سبی اور نوکنڈی بلوچستان کے گرم ترین شہر رہے جہاں درجہ حرارت 43...
    محکمہ موسمیات نے ملک بھر کے مختلف علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران آندھی، گرج چمک اور بارش کی پیش گوئی کی ہے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا اور پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، صوابی، چترال، سوات، شانگلہ، دیر، مالاکنڈ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، بٹگرام میں بارش کا امکان ہے۔ تورغر، ایبٹ آباد، ہری پور، باجوڑ، مہمند، کوہاٹ، اورکزئی، خیبر، کرم، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ گزشتہ روز بھی مختلف علاقوں میں...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی کہتے ہیں کہ مودی سیاست کے لیے جنگ کرنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے پاک بھارت کشیدہ صورتحال، سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے، ملکی سیاست اور پارٹی مؤقف پر بات کی۔ شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ انڈیا شروع دن سے ہی ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگاتا آیا ہے، لیکن ثبوت دینے میں ہمیشہ ناکام رہتا ہے۔ بتایا کہ حالیہ واقعے میں بھی یہی ہوا، اور حملے کے دس منٹ بعد الزام پاکستان پر عائد کیا اور ایف آئی آر بھی درج کر دی۔ “یہ انڈیا جو کچھ کر رہا...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر (NEOC) نے 8 مئی 2025 کو ایک ایڈوائزری جاری کی ہے، جس میں اگلے 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ شدید موسمی حالات کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب: شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب کے اضلاع، بشمول راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، جہلم، گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، وزیرآباد، حافظ آباد، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، سرگودھا، فیصل آباد، میانوالی، جھنگ، ساہیوال، لیہ، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں، آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ خیبر پختونخوا: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، اورکزئی،...
    اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ آئندہ 6 سے 8 گھنٹوں کے دوران صوبہ سندھ کے علاقوں کشمور، جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، نوشہروفیروز، تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپورخاص، اسلام کوٹ، نگرپارکر، سانگھڑ، حیدر آباد، ٹھٹھہ پور میں گرد اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ وسطی اور جنوبی پنجاب کے علاقوں سرگودھا، خوشاب، ٹوبہ ٹیک سنگھ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، جھنگ، بھکر، لیہ، ڈی جی خان، تونسہ، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، ملتان، خانیوال، صادق آباد، راجن پور، بہاولپور...
    پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر نے بات چیت کی وکالت کرتے ہوئے لکھا کہ ہر گزرتے لمحے کیساتھ مزید جانیں خطرے میں پڑ رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی محبوبہ مفتی نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر شہری ہلاکتوں اور بھارت و پاکستان کے درمیان جاری کشیدگی کے درمیان بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ دشمنی ختم کریں اور بات چیت کا راستہ اختیار کریں۔ محبوبہ مفتی نے ایکس پر لکھا کہ میں بھارت اور پاکستان دونوں کی قیادت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کرتی ہوں اور خاص طور پر بھارتی وزیراعظم سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ بات چیت کے ذریعے کشیدگی ختم کریں۔...
    وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاک افواج دشمن کے تمام عزائم ناکام بنانے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم...
    ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران، چینی صدر سوویت یونین کی حب الوطنی کی عظیم جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ شی جن پھنگ کا خصوصی طیارہ روسی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اس کی حفاظت کے لیے ٹیک آف کیا۔ ہوائی اڈے پر روس کی جانب سے شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے ابتدائی خطاب میں  چینی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی حکومت اور عوام کے لیے مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی...
    نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون بڑی آئینی اہمیت کا حامل ہے،چینی عہدیدار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل کے انفارمیشن آفس نے نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون پر ایک پریس کانفرنس کی،جس پر نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کی قانون ساز امور کی کمیٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ روئی حہ نے کہا کہ نجی معیشت کے فروغ سے متعلق قانون نے نجی معیشت کی ترقی کے بارے میں پارٹی اور ریاست کے بنیادی اصولوں اور پالیسیوں کو قانون کی شکل دی ہے ، بنیادی سوشلسٹ معاشی نظام پر آئین کی دفعات کے ساتھ مربوط کیا ہے ، اور چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلسٹ قانونی نظام میں نجی...
    پاک بھارت حملے شروع ہونے کے بعد مودی کا پہلا بیان آگیا، بھارتی وزیراعظم کے بیان میں پاکستان کا خوف نمایاں ہے۔ بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارت، خصوصاً مودی پاکستان کی جوابی کارروائیوں سے شدید فکرمند ہے۔  پاکستان کے بھرپور دفاعی ردعمل اور حالیہ کشیدگی کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پہلا بیان سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے ”مسلسل چوکسی“ اور ”واضح رابطے“ پر زور دیا ہے — جو بھارتی قیادت کی بوکھلاہٹ کا عکاس ہے۔ بھارتی میڈیاکے مطابق نریندر مودی نے جمعرات کو ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی وزرا پر زور دیا کہ ہمسایہ ملک کے ساتھ بڑھتی ہوئی دشمنی کے پیش نظر اندرونی سطح پر مضبوط ہم...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کو خود ارادیت، علاقائی سالمیت پر حملے اور سلامتی کی خلاف ورزی کا جواب ملے گا، پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم کی زیر صدارت سکیورٹی سے متعلق اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمیں اپنی پاک فوج پر فخر ہے اور ہم ہر حالات کے لئے تیار ہیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ڈرون اور جہاز مار گرائے ہیں، پاکستان اپنے وقار اور عزت سے امن کے لئے پ±رعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاک افواج دشمن کے...
    آذربائیجان کا بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: آذربائیجان نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کا بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔ عالمی برادری کی جانب سے پاکستان کی حمایت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ آذربائیجان نے بھی بھارت کی جارحانہ کارروائیوں کے خلاف پاکستان کا مکمل ساتھ دینے کا اعلان کر دیا ۔ وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں سفیر خضر فرہادوف نے بھارتی اقدامات سےخطے میں کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا۔ دوست ملک کے سفیر آذربائیجان خضر فرہادوف نے حکومت پاکستان کے لئے خصوصی پیغام میں کہا آذربائیجان کی حکومت پاکستان میں بھارتی فوج کی کاروائیوں کی مذمت کرتی ہے ۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا جمعرات آٹھ مئی کو کہنا تھا، ''میں ایرانی قیادت کو خبردار کرتا ہوں، جو حوثی دہشت گرد تنظیم کی مالی معاونت کر رہی، اسے اسلحہ فراہم کر رہی اور اسے استعمال کر رہی ہے۔‘‘ یمن کے ایران نواز حوثی باغیوں کے میزائل حملے کے نتیجے میں تل ایب کے قریب واقع اسرائیل کے بین گوریون ہوائی اڈے کو معمولی نقصان پہنچا تھا۔ اسرائیل نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کے زیر قبضہ دارالحکومت صنعاء کے ہوائی اڈے پر اور شہر کے گرد و نواح میں قائم پاور اسٹیشنز پر حملے کیے تھے۔ اسرائیلی وزیر نے مشرق وسطیٰ میں تنازعات کا ذمہ دار ایرانی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد ،لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ا ور ہلکی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ12مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے . جمعرات کو راولپنڈی ، اسلام آباد اور صوبائی دارالحکومت لاہور میں جیل روڈ، مال روڈ، قرطبہ چوک اور شہر کے دیگر علاقوں میںبارش ہوئی جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی ہے جبکہ تاحال آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں.(جاری ہے) ترجمان محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی لہربالائی اوروسطی علاقوں کومتاثر کرے گی ملک کے وسطی، جنوبی حصوں میں بارش برسانے والی ہوائیں چلنے کی...