2025-06-07@22:37:51 GMT
تلاش کی گنتی: 8017

«صفائی آپریشن»:

(نئی خبر)
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں پیسے کے نشے میں دھت افراد کے نوکری پیشہ اور متوسط طبقے  پر مظالم کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور آئے روز کوئی نہ کوئی ویڈیو منظر عام پر آتی رہتی ہے لیکن پولیس خاموش تماشائی بنی بیٹھی رہتی ہے جس سے انصاف کے نظام پر سنجیدہ سوالات اٹھتے رہتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ایسا ہی ایک واقعہ ڈیفنس کے فیز 6 میں پیش آیا جہاں بائیک کی ٹکر گاڑی سے ہونے پر مارکیٹنگ کمپنی اور میڈیا ہاوس ’’BIONIC‘‘  کے مالک سلمان فاروقی کا فرعونیت بھرا روپ دیکھنے کو ملا، اس شخص نے نہ صرف موٹر سائیکل والے کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ساتھ کھڑی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 جون2025ء) پاکستان نے بھارتی رہنمائوں اور بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے تازہ ترین بیانات پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دھمکیوں، غلط بیانی یا طاقت کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکتا، پاکستان امن اور تعمیری مصروفیات کے لیے پرعزم ہے لیکن وہ کسی بھی جارحیت کے خلاف اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے لیے یکساں طور پر پرعزم ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان نے پیر کو یہاں جاری بیان میں بھارتی رہنمائوں کے پاکستان مخالفانہ بیانات اور 29 مئی کو بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے ریمارکس کے بارے میں ذرائع ابلاغ کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ...
    کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں نے لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کیا، احتجاج کے باعث ٹاور سے کیماڑی، ماڑیپور روڈ پر جانی والا ٹریفک معطل رہی جس کے بعد پولیس کی مداخلت پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹمز اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار  احسان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شاہزیب محفوظ رہا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کیسے برآمد کیا؟ اہلخانہ نے جناح اسپتال میں لاش کے ہمراہ احتجاج...
    جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے خدشہ ظاہر کیا ہے اگلے 4 سال میں ممکنہ روسی حملے کی پیش نظر نیٹو کو تیاری کرنے کی ضرورت ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن ڈیفنس چیف جنرل کارسٹن بریور نے کہا ہے کہ روس سیکڑوں ٹینک ہر سال تیار کررہا ہے جن میں بہت سے بحر بالٹک کے نیٹو ممالک کے خلاف 2029ء میں استعمال ہوں گے۔ جنرل کارسٹن بریور نے امکان ظاہر کیا ہے کہ نیٹو اتحاد ہنگری اور سلواکیا کے اختلافات کے باوجود اکٹھا ہے۔ وہ سنگاپور میں ہونے والے شنگھائی ڈائیلاگ ڈیفنس اجلاس میں اظہار خیال کر رہے تھے جو عالمی تھنک ٹینک انسٹی ٹیوٹ آف اسٹرٹیجک اسٹڈیز نے منعقد کیا ہے۔ انہوں نے بتایا ہے...
    پشاور: وادی تیراہ کے علاقے شلوبر میں امن لشکر کا رکن نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق امن لشکر کے رکن کی شناخت بہادر شیر کے نام سے ہوئی، مقتول گھر جا رہا تھا کہ راستے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ امن لشکر کے رکن کو قتل کرنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں۔ Tagsپاکستان
    بنوں میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں افسوسناک واقعہ ترنگ قبرستان کے قریب پیش آیا، جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہل کار کو قتل کردیا۔ جاں بحق اہل کار کی شناخت ابرار خان کے نام سے ہوئی۔ فائرنگ کے بعد ملزمان جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ بنوں پولیس نے اہل کار ابرار خان کی لاش قبضے میں لے کر قریبی اسپتال منتقل کی۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس نے علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی اور مختلف مقامات پر ناکا بندی قائم کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے...
    مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے ہی دفاع کو مضبوط بنایا اور ایٹمی دھماکے کیے تھے۔ لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ن کے قائد نواز شریف نے بتایا کہ ہم نے ہی چین کے ساتھ مل کر جے ایف سیونٹین تھنڈر طیارے بنائے تھے، پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی دی۔ انھوں نے کہا کہ ملک بہتر ہو رہا ہے، معیشت مضبوط ہو رہی ہے، لوگ کام کو ہی ووٹ دیتے ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ ہمارے زمانے میں 4 سال تک روپیہ مستحکم رہا، شرح نمو 7 کو چھو رہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جو ملک کا حال کیا تھا مسلم لیگ...
    غزہ میں امدادی سامان کی تقسیم کے دوران اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے راشن حاصل کرنے کے لیے آنے والے فلسطینیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز امدادی سامان تقسیم کرنے کے پوائنٹ پر اسرائیلی فوج کی جانب سے ہجوم پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں کم از کم 30 فلسطینیوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ رفح میں موجود اسپتال کے حکام نے 30 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 175 افراد کا اسپتال میں علاج ہورہا ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) نے بھی امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ہونے والی فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن چورنگی کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان کی ہلاکت کے بعد مقتول کے اہلخانہ نے جناح اسپتال میں شدید احتجاج کیا۔ اہلخانہ کا الزام ہے کہ مقتول احسان کو کسٹم اہلکاروں نے گولی مار کر قتل کیا۔ اہلخانہ کے مطابق، مقتول کی گاڑی میں ایرانی خشک دودھ موجود تھا، جسے کسٹم اہلکاروں نے روکا تھا۔ جب ڈرائیور گاڑی لے کر فرار ہونے کی کوشش کی، تو کسٹم کے اہلکار سمیر نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں احسان کی موت واقع ہو گئی۔ اہلخانہ کا کہنا تھا کہ احسان کو سر میں گولی لگی، جس کے باعث وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، راشد منہاس...
      بُرا وقت ہوتو پاؤں پڑتے ہیں، جب پوزیشن میں ملے تو گلے پڑ جاتے ہیں، 2 دن لاہور میں بیٹھوں تو لوگوں کو پریشانی ہوجاتی ہے، بیورو کریسی کئی سالوں سے ان کی ہے ، تو تابعداری تو کرے گی ممبران پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کا بہتر رویہ نہ ہونے پر شکایتوں کے انبار لگا دیے، فی الحال بہت سی مجبوریاں ہیں جس کے باعث ہمیں ان کے ساتھ چلنا ہے ، صدر کا ممبران اسمبلی کو جواب صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران بعض ممبران پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کا بہتر رویہ نہ ہونے پر شکایات کے انبار...
    وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا،سیاسی، معاشی وخارجہ امور پر تبادلہ خیال پاکستانی جنگی مہارت کی دنیا معترف ہوگئی(وزیراعظم)پاکستان کی کامیابیاں دنیا تسلیم کررہی ہے( صدر) وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی جس میں سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں بھی لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے گورنر ہائوس لاہور میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ،اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے ۔وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی...
    سٹی42: پاکستان کے سفارتی وفد کا دورہ امریکا، بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں وفد آج نیویارک میں اقوام متحدہ سے اپنی ملاقاتوں اور سرگرمیوں کا آغاز کرےگا۔ سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اراکین کو خطے کی صورتحال سے آگاہ کرے گا،وفد غیر وابستہ ممالک کی تنظیم کے اراکین سے بھی ملاقات کرے گا۔او آئی سی گروپ کو نیویارک میں بریفنگ دےگا۔ کل واشنگٹن میں امریکی حکام اور تھنک ٹینک سے ملاقاتیں ہوں گی،وفد 6 جون تک قیام کرے گا۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں پھر سے زلزلہ، خوف وہراس  پھیل گیا دفتر خارجہ کے حکام نے بتایا کہ ’امریکہ کے بعد وفد لندن، پیرس اور برسلز جائے گا اور پاکستان کی جنوبی ایشیا میں امن قائم...
    ویب ڈیسک:ایف بی آ ر نے  بینکوں سے نقد رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو نان فائلرز کیلئے 0.6 فیصد سے بڑھا کر 1.2 فیصد کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ یہ تجویز مالی سال 2025-26 کے دوران اضافی ٹیکس ریونیو پیدا کرنے کے لیے دی گئی ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام کا مقصد ان لوگوں کے لئے مالی سرگرمیوں کو مشکل بنانا ہے جو ٹیکس ریٹرن فائل نہیں کرتے ہیں تاکہ وہ بھی ٹیکس نیٹ کے تحت آجائیں۔   باٹا پور : گھریلو جھگڑے پر فائرنگ،ماں بیٹی قتل اس سلسلے میں حکومت یکم جولائی 2025 سے نان فائلرز کی کٹیگری کو ختم کرنے پر غور کر رہی ہے،یعنی ایسے افرادکسی بھی...
    ماسکو(نیوز ڈیسک) یوکرین نے روس کے سائبیرین علاقے میں ایک ائیر بیس پر حملے میں جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے بمبار طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق یوکرین کا یہ حملہ روسی سرحد کے اندر طویل ترین فاصلے تک کیا جانے والا حملہ ہے۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی غیر تصدیق شدہ ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلیا ائیر بیس پر روس کے اسٹریٹجک بمبار طیارے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ یہ طیارے طویل فاصلے پر موجود اہداف پر روایتی اور ایٹمی ہتھیاروں سے حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ یہ روسی ائیر بیس روسی علاقے ایرکٹسک...
    لاہور: لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کے لیے جنوبی افریقا سے زرافے، گینڈا اور دریائی گھوڑے کی درآمد کو اینیمل کورنٹائن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے کے باعث پنجاب وائلڈ لائف کو ایک بار پھر مشکلات کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل ہاتھیوں کی درآمد کا منصوبہ بھی پہلے ہی تعطل کا شکار ہے اور اب دیگر بڑے جانوروں کی آمد بھی غیر یقینی ہوچکی ہے۔ دوسری طرف پنجاب وائلڈ لائف حکام پرامید ہیں کہ یہ جانور جلد پاکستان لانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔ لاہور چڑیا گھر اور سفاری زو کےلیے اندرون اور بیرون ملک سے کئی جانور اور پرندے خریدے جاچکے ہیں تاہم ابھی تک کئی بڑے جانوروں کی...
    اسلام آباد: پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بلاول بھٹو زرداری نے سفارتی محاذ سنبھال لیا۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں موجود ہے، بلاول بھٹو آج سے امریکی حکام سے ملاقاتوں کا آغازکریں گے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی امریکی حکام، کانگریس ارکان، تھنک ٹینک اور میڈیا کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی موقف کے بارے میں بریفنگ دیں گے۔ پارلیمانی کمیٹی امریکی حکام کو پاک بھارت جنگ کے محرکات پر پاکستانی مؤقف اور بھارت کے ڈس انفارمیشن اور فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی۔ پارلیمانی کمیٹی نیویارک میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، واشنگٹن میں ٹرمپ انتظامیہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کرے گی، کمیٹی امریکی حکام کو سندھ طاس معاہدے...
    ایک بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن شادی کو بلوغت سے جوڑتے ہيں، جبکہ اسلام اور آئینِ پاکستان انصاف، تحفظ اور انسانی وقار پر زور دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکنِ قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کے بیان پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن شادی کو بلوغت سے جوڑتے ہيں، جبکہ اسلام اور آئینِ پاکستان انصاف، تحفظ اور انسانی وقار پر زور دیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئین کا آرٹیکل 25 ۔1 واضح کرتا ہے کہ قانون کی نظر میں تمام شہری برابر ہیں اور قانونی تحفظ کے مساوی حق دار ہیں،...
    رانا ثناء اللّٰہ—فائل فوٹو  پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کسی بھی تحریک کا خطرہ خود پی ٹی آئی کو ہو گا، انہیں کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی جس راستے پر گامزن ہے اسے احساس نہیں اس کی صلاحیت کیا ہے؟ اس کے بعد یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ پی ٹی آئی کے اگلے 2، 3 سال کیسے ہوں گے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پچھلے سال پی ٹی آئی نے 24 نومبر کی تاریخ دی تو میں نے کہا تھا کہ نہ ان کی صلاحیت ہے نہ تیاری، اب 10 مئی ہو گیا،...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے چونترہ میں بین الصوبائی ڈکیت گینگ کا سرغنہ امجد سعید اور اُس کا ساتھ درویز ہلاک ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق ڈکیت گینگ نےپولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ میں دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے، ملزمان بیرونِ ممالک سے آنے والے شہریوں کو لوٹتے تھے۔پولیس کے مطابق ملزمان ایئر پورٹس کی ریکی کرتے اور تعاقب کر کے ٹارگٹ کرتے تھے، گینگ کارندے وارداتوں میں پولیس کی وردی بھی استعمال کرتے تھے۔حکام کے مطابق ہلاک ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں وارداتیں کرتے تھے، گینگ کے سرغنہ نے ساتھیوں سمیت مندرہ کے علاقے میں واردات کی۔حکام کے مطابق پولیس کی فوری کارروائی پر ملزمان فرار ہوئے جن کا تعاقب کیا گیا، چونترہ کے...
    —فائل فوٹو  کراچی میں یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے پاس نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو زخمی کر دیا جو کہ اسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گیا۔پولیس کے مطابق یوسف پلازہ تھانے کی حدود راشد منہاس روڈ کشتی چوک کے پاس نامعلوم ملزمان نے پولیس اہلکار شہریار پر فائرنگ کر دی جس سے وہ گولی لگنے سے شدید زخمی ہو گیا۔ کراچی: فوڈ ڈیلیوری بوائے کو اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد گولی مار کر قتل کردیا گیا، ملزمان گرفتار پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم دلاور نے اسلحہ کے زور پر حارث سے اٹھک بیٹھک کروائی، حارث نے معافی تلافی کرنے کی کوشش کی تو ملزم نے فائرنگ کر...
    —فائل فوٹو ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے۔پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے  4 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دستی بم اور راکٹ لانچر سے لیس تھے۔پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔
    ڈیرہ غازی خان کے علاقے تونسہ میں پولیس اور دہشت گردوں میں مقابلہ ہوا ہے۔ پولیس مقابلے میں فائرنگ کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ دیگر فرار ہو گئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سید علی نے بتایا ہے کہ فائرنگ سے 4 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دہشت گرد دستی بم اور راکٹ لانچر سے لیس تھے۔ پولیس کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے ہے۔ Post Views: 4
     صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے کہا ہے کہ الخدمت لاکھوں مستحقین تک گوشت پہنچائے گی۔ غزہ کے لیے مصر میں ایک ہزار گائے قربان کی جائیں گی۔صدر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے ’’سنت ابراہیمی کی ادائیگی کیوں اور کیسے؟‘‘ کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید الاضحیٰ صرف ایک تہوار نہیں بلکہ ایک دینی فریضہ ہے۔ جو امت مسلمہ کو اطاعت و فرمانبرداری اور اللہ کے احکامات کے سامنے سرنڈر کرنا سکھاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ہر سال لاکھوں مستحق خاندانوں تک قربانی کا گوشت پہنچاتی ہے۔ اس کے لیے مختلف شہروں میں قربانی مراکز قائم کیے جاتے ہیں جہاں مرکزی، ریجنل، اضلاع اور علاقائی ٹیمیں،الخدمت اسٹاف اور...
    پاک بحریہ کی جانب سے غیر روایتی خطرات کیخلاف بندرگاہوں کے دفاع کو مضبوط بنانے کیلئے مشقوں کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحر تنصیبات کے تحفظ کے لئے طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کو جانچنا اور موثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی(این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط اروائیوں میں حصہ لیا۔ مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز...
    صدر پاکستان آصف علی زرداری سے پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران  بعض ممبران پنجاب اسمبلی نے صوبائی حکومت کا بہتر رویہ نہ ہونے پر شکایات کے انبار لگا دیے۔ زرائع  کے مطابق اراکین نے کہا کہ ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، ن لیگی ایم پی ایز 8 کلب میں موجود ہوتے ہیں، ہمارے کاموں کو اس طرح اہمیت نہیں دی جاتی جس طرح ن لیگی ایم پی ایز کو دی جاتی ہے، ہم کیسے بلدیاتی انتخابات سے متعلق تیاری کریں، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں۔   ذرائع کے مطابق ممبران اسمبلی نے شکایات کی کہ ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں، 100 میں سے...
    —فائل فوٹو  میرپور خاص کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اسپتال کی فارمیسی میں آگ لگ گئی، آتشزدگی کے وقت فارمیسی میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات تھیں۔فارمیسی انچارج علی زمان کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ کیو اسپتال کی فارمیسی میں آگ لگ گئی، آگ اے سی میں لگی تھی، جس پر قابو پا لیا گیا، ادویات کا اہم ریکارڈ محفوظ ہے۔فارمیسی کے انچارج کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے وقت فارمیسی میں 2 کروڑ روپے سے زائد کی ادویات تھیں۔دوسری جانب صدر ینگ ڈاکٹرز ڈاکٹر لیکھ راج کا کہنا ہے کہ اتوار کو فارمیسی بند ہوتی ہے، معاملہ مشکوک ہے، معاملے کی مکمل تحقیقات کی جائے۔
    بیجنگ:چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع ہیگستھ کی طرف سے شنگریلا ڈائیلاگ میں چین کے خلاف منفی بیانات پر نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہیگستھ نے خطے کے ممالک کی امن اور ترقی کی خواہش کو نظرانداز کرتے ہوئے سرد جنگ کے تصورات کو فروغ دیا اور چین پر الزامات لگائے، جس میں چین کو خطرہ قرار دینے کی کوشش کی گئی۔ چین اس پر سخت ناراضگی کا اظہار کرتا ہے ،اسے مسترد کرتا ہے اور امریکہ سے اس حوالے سے سخت احتجاج کیا گیا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ ہی دنیا کا حقیقی بالادست ملک ہے جو ایشیا بحر الکاہل کے امن و استحکام کے لیے...
    بھارتی جارحیت بے نقاب کرنے کا مشن لئے بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔وفد مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ پاکستانیوں، صحافیوں اور ماہرین سے بھی تبادلہ...
    —فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے امرپورہ میں تھانہ وارث خان کی حدود میں رشتے کے تنازع پر باپ نے بیٹی کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ کرنے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ راولپنڈی میں نوجوان طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والا چچا گرفتارراولپنڈی کے علاقے جاتلی میں17سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مار دینے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی ہیں، لڑکی کا باپ تاحال مفرور ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ وارث خان پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
    پاکستان کیخلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ سے قبل بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلادیشی فاسٹ باؤلر شرف الاسلام کمر کی انجری کے باعث آج ہونیوالے سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی20 انٹرنیشنل میں پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔ شرف الاسلام کی عدم موجودگی میں فاسٹ بولر خالد احمد کو آخری ٹی20 میں پلئینگ الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے، اسکے علاوہ نجم الحسین شانتو کو بھی موقع مل سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: کیا پاکستانی ٹیم بنگلادیش کا دورہ کرے گی؟ نیا شیڈول بھی منظر عام پر تین میچز کی ٹی20 سیریز میں پاکستان کو 0-2 کی برتری حاصل ہے جبکہ مسلسل شکستوں کے سبب آئی سی سی رینکنگ میں...
    ویب ڈیسک:طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں مصنوعی ذہانت پر مبنی  AimNexus.ai  کیریئر ڈویلپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کردیا گیا۔  یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہےجو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں،وہ قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  اسلام آباد میں منعقدہونےوالی ایک خصوصی تقریب میں محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ AimNexus.ai ایک ذہین اور مکمل حل ہے جو طلبا اور ابتدائی کیریئر کے حامل افراد...
    بھارتی دفاعی اور سفارتی ناکامیوں پر کانگرس لیڈر اُتم کمار نے مودی سرکار کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ وزیر اتم کمار ریڈی نے مودی سرکار کی سفارتی کمزوریوں اور غیر شفاف پالیسیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بھارتی رافیل طیارے آپریشن سندور میں مار گرائے گئے اور چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھی رافیل طیاروں کے گرنے کی تصدیق کی ہے۔ اُتم کمار نے مودی کو جھوٹا کہتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت سچائی چھپانا بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے مسلسل انکار دراصل اپنی ناکامیوں کو چھپانے کی کوشش ہے، جب امریکی صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کا اعلان کیا، تو بھارت کے ڈی جی ایم او کو کیوں...
    ---فائل فوٹو خیرپور ٹنڈو مستی میں سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر حملے کا مقدمہ ایس ایچ او کی مدعیت میں 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرلیا گیا۔ مقدمے میں قتل اور پولیس مقابلے سمیت انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ، ایک اہلکار جاں بحق، 2 زخمیپولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کے بعد سے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ حراست میں لیے گئے 20 سے زائد مشکوک افراد سے تفتیش جاری ہے۔سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر 2 روز قبل ٹنڈو مستی میں فائرنگ کی گئی تھی، فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی...
    پاکستان اور افغانستان سفارتی تعلقات کر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا جس کے تحت پاکستان نے کابل میں اپنے ناظم الامور  عبد الرحمان نظامانی کو کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے ناظم الامور بطور سفیر کل سے اپنی زمہ داریوں کا چارج سنبھالیں گے۔ سفیروں کی تعیناتی کے بعد دونوں ممالک کے سفارتکاروں اور سٹاف  میں بھی اضافہ کیا جائے گا ، یہ فیصلہ دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینے، معیشت، سلامتی، انسداد دہشتگردی اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو گہرا کرے گا، یہ فیصلہ دونوں...
    سنگاپور میں منعقدہ شنگریلا ڈائیلاگ سیکیورٹی کانفرنس میں امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے خبردار کیا ہے کہ چین کی جانب سے تائیوان پر حملہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے، جو نہ صرف انڈو پیسیفک بلکہ عالمی سطح پر تباہ کن نتائج کا باعث بنے گا۔ یہ بھی پڑھیں:پاک چین تعلقات کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی، ترجمان دفتر خارجہ ہیگستھ نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے پیپلز لبریشن آرمی کو 2027 تک تائیوان پر قبضے کے لیے تیار رہنے کا حکم دیا ہے، اور موجودہ فوجی مشقیں اور تیاریوں سے واضح ہوتا ہے کہ چین طاقت کے استعمال کے لیے سنجیدہ ہے۔ چین کی بڑھتی ہوئی جارحیت اور روس کی حمایت عالمی...
    طلبا اور پیشہ ور افراد کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: طلبا اور پیشہ ور افراد کو جدید ترین کیریئر سپورٹ فراہم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، پریسٹن یونیورسٹی اسلام آباد میں AimNexus.ai نامی ایک مصنوعی ذہانت پر مبنی کیریئر ڈیولپمنٹ پلیٹ فارم کا باضابطہ آغاز کیا گیا۔ یہ پلیٹ فارم محمد اسماعیل نے تیار کیا ہے، جو AimNovo کے بانی اور سی ای او ہیں اور قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ الیکٹرانکس کے سابق طالب علم ہیں۔ تقریب کے دوران محمد اسماعیل نے ویب ایپلی کیشن متعارف کروائی اور اس کی نمایاں خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ انہوں...
    کولمبیا نے بھارتی سفارتی وفد کے بیان کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع بھارتی  سفارتی وفد کے سربراہ کو عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کرنا پڑا، بھارتی وفد عالمی سطح پر مزاق بن گیا۔ بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے کولمبیا کے عہدیدار کی بات کا غلط مطلب نکال لیا، کولمبیا نے بھارتی حملے کے دوران معصوم شہریوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔ بھارتی سیاستدان اور مصنف ششی تھرور نے کولمبیا کی ایک اعلیٰ عہدیدار کی گفتگو کو غلط طور پر سمجھا، کولمبیا کی عہدیدار نے اپنی گفتگو میں ہسپانوی زبان استعمال کی تھی۔ بھارتی وفد کے سربراہ ششی تھرور نے صحیح طور پر نہ سمجھتے ہوئے اس کا مطلب کچھ اور نکالا۔ اس واقعے نے...
    پیسوں کی خاطر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 10واں ایڈیشن ادھورا چھوڑ جانیوالے سری لنکن کرکٹر نے اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو ایلیمیٹر میں کیچز چھوڑ فائنل کی دوڑ سے باہر کروادیا۔ پاک بھارت کشیدگی کے باعث پی ایس ایل میں واپس لوٹنے سے انکار کرکے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کو جوائن کرنیوالے کوشل مینڈس کیلئے لیگ ڈراؤنا خواب بن کر رہ گئی۔ مینڈس گجرات ٹائٹنز میں انگلش کرکٹر جوز بٹلر کے متبادل کے طور پر اسکواڈ میں شامل ہوئے تھے تاہم پہلے ہی میچ میں انکی ناقص کارکردگی نے ٹیم کو فائنل سے ہی باہر کروادیا۔ گزشتہ روز ممبئی انڈینز کے خلاف کھیلے گئے میچ میں کوشل مینڈس نے پہلے فیلڈنگ...
    —فائل فوٹو شیخوپورہ کے مریدکے روڈ پر ڈاکوؤں نے ساتھی کو چھڑانے کے لیے پولیس وین پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں زیرِ حراست ملزم ہلاک ہو گیا۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ڈاکوؤں نے اپنے گرفتار ساتھی کو چھڑانے کے لیے کرمنل کنٹرول ڈپارٹمنٹ پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔ مکڑوال: پنجاب پولیس و سی ٹی ڈی کا آپریشن، 10 دہشتگرد ہلاکپنجاب پولیس اور سی ٹی ڈی نے مکڑوال میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس اہلکار ملزم کو ریکوری کے لیے لے جا رہے تھے۔ہلاک ہونے والے ڈاکو پر شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں ڈکیتی اور قتل کے کئی مقدمات تھے۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے...
     ویب ڈیسک:پاکستان سفارتی محاذ پر سرگرم، بلاول بھٹو زرداری وفد کے ہمراہ نیویارک پہنچ گئے۔  ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری پاک، بھارت کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کا موقف دنیا کے سامنے رکھیں گے، 2 جون کو بلاول بھٹو کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات شیڈول ہے۔  پاکستانی وفد نیویارک میں امریکی تھنک ٹینک اور کانگریس کے ارکان سے بھی ملاقاتیں کرے گا، بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو امریکی تھنک ٹینک مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ میں منعقدہ کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں  پاکستانی وفد میں مصدق ملک، سینیٹر شیری رحمان، خرم دستگیر، تہمینہ جنجوعہ، جلیل عباس جیلانی اور حنا ربانی کھر شامل ہیں۔  وفد مختلف...
    بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا کہ ’’ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔‘‘ دوسری جانب، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیے کے لیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے، مودی حکومت نے جنگی صورتحال میں عوام کو لاعلم رکھا، اصل حقائق اب سامنے آ رہے ہیں۔ ہمیں پاکستان کے خلاف لڑائی میں...
    بلاول بھٹو عالمی سفارتی دورے پر نیویارک پہنچ گئے ہیں۔ بلاول بھٹو اور شیری رحمان آج نیویارک پہنچے جبکہ کچھ گھنٹوں میں پاکستان کے سفارتی وفد میں شامل دوسرے اراکین بھی نیویارک پہنچیں گے۔ یہ وفد امریکی حکام اور اراکین کانگریس سے ملاقاتیں کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ وفد نیویارک میں اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری، سلامتی کونسل کے مستقل اور غیر مستقل اراکین اور نیویارک میں او آئی سی گروپ سے ملاقات کرے گا۔ک یہ بھی پڑھیے: بھارت کیخلاف سفارتی جنگ کا آغاز، بلاول بھٹو کی قیادت میں بین الاقوامی سفارتی وفد کی تشکیل یہ وفد اقوام متحدہ کے صحافیوں کی تنظیم سے ملاقات کرکے بریفینگ دے۔ پاکستان کا سفارتی وفد 3 جون کو واشنگٹن جائے گا جہاں...
    سعودی عرب میں پاکستان کے سابق سفیر ایمبیسیڈر (ریٹائرڈ) جاوید حفیظ نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے پاک بھارت جنگ بندی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آپ یہ دیکھیں کہ 22 اپریل کو پہلگام کا واقعہ ہوا اور 24 اپریل کو سعودی وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے بھارتی و پاکستانی وزرائے خارجہ سے کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ سعودی عرب پاکستان اور بھارت کے درمیان اس فوجی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے شروع دن سے ہی متحرک تھا، لیکن جب کشیدگی بڑھ گئی تو سعودی وزیر مملکت برائے اُمور خارجہ عادل الجبیر دہلی بھی گئے، اس...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کشتی چوک کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں دوران علاج دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق، فائرنگ کا واقعہ یوسف پلازہ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں اے وی ایل سی شریف آباد میں تعینات پولیس اہلکار شہریار علی ولد اقبال احمد کو رئیل اسٹیٹ کے اندر گولی مار دی گئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی یوسف پلازہ پولیس فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور زخمی اہلکار کو ایمبولنس کے زریعے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، دوستی کا خونی انجام, دوست کے ہاتھوں نوجوان ہلاک چھیپا حکام کے...
    لاہور: ممتاز برطانوی ماہر غذائیات کیون ڈیوڈ نے چاول ، آلو ، نوڈلز اور پاستا سے صحت و تندرستی پر مشتمل بھرپور فائدہ پانے کا گْر بتا دیا. کہتے ہیں جب ہم یہ غذائیں گرما گرم کھائیں تو ان کا نشاستہ ( اسٹارچ ) معدے میں پہنچ کر فوراً شوگر میں بدل جاتا ہے ، یہ شوگر استعمال نہ ہو تو چربی بن کر وزن بڑھاتی اور ذیابیطس پیدا کرتی ہے. صحیح طریقہ یہ ہے کہ ان کو مناسب  ٹھنڈا کر کے کھائیں یوں ان کا بیشتر نشاستہ ’’مزاحمتی ‘‘(resistant)بن جاتا جو ’’ فائبر ‘‘ جیسی خصوصیات رکھتا ہے وہ معدے میں جا کر آہستہ آہستہ جذب ہوتا ہے لہذا خون میں شوگر اچانک نہیں بڑھتی اور...
    کوئٹہ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذ دونوں پر شکست کا سامنا ہے۔ کوئٹہ میں کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں افسروں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس کالج نے ہمیشہ شاندار خدمات انجام دیں، اس ادارے نے تمام امتحانوں کے لیے بہترین خدمات انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالمیت کی محافظ ہیں، پاکستان نے نہ صرف بھارتی جارحیت کا جواب دیا بلکہ بازی ہی پلٹ دی، ہماری مسلح افواج نے پہلگام واقعے کی آڑ میں کیے گئے بھارتی اقدامات کا بھرپور جواب دیا، 6 مئی کو بھارت نے میزائل حملے کیے تو پاکستان نے زمینی اور فضائی منہ توڑ جواب دیا۔...
    مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی۔ اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کرکے شوہر کو قتل کردیا، مقتول نے کچھ دن قبل دوسری شادی کی تھی۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہوگئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
    پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا گیا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں کارکردگی اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرتے ہوئے تمام عہدیداروں کو فارغ کر دیا گیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کرنے کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں...
    نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کھنڈو گوٹھ میں فائرنگ کی زد میں آکر ذہنی معذور لڑکا جاں بحق جبکہ کمسن لڑکے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔فائرنگ جائیداد کے تنازعے پر ایک بھائی نے دوسرے بھائی پر کی تھی جو معجزانہ طور پر محفوظ رہا، ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جسے پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او نارتھ ناظم آبادنے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ نارتھ ناظم آباد بلاک بی کھنڈو گوٹھ آصف اور اس کے بھائی ظفر ولد خان محمد کے درمیان...
    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں نالے کی صفائی کے دوران نالے میں ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن پونے پانچ آفاق خان شہید فیملی پارک کے قریب نالے کی صفائی کے دوران ڈوب کر ایک شخص ہلاک ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال لیجائی گئی۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے شخص کی شناخت 35 سالہ ظفر مسیح کے نام سے کی گی جو کہ اورنگی ٹاؤن کا ہی رہائشی بتایا جاتا ہے۔ تاہم، اہلخانہ لاش بغیر کارروائی کے اپنے ہمراہ لے گئے۔
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد—فائل فوٹو چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کا کہنا ہے کہ عوام کو پانی نہ ملے تو سڑکوں پر آنا فطری ردِ عمل ہو گا۔یہ بات چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد نے کراچی سے جاری کیے گئے بیان میں کہی۔ یہ بھی پڑھیے اگر سندھ کے پانی پر ڈاکہ ڈالا گیا تو سندھی بھائیوں کیساتھ کھڑے ہونگے، آفاق احمد ان کا کہنا ہے کہ کراچی میں بجلی اور پانی کے مسئلے پر حکومت کی مجرمانہ خاموشی قابلِ مذمت ہے۔چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ نے مزید کہا ہے کہ نا انصافیوں کے خلاف آواز اٹھانا عوام کا بنیادی حق ہے۔بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ عوام کا پانی چوری کر کے عوام...
    اسلام آباد:ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر نواف بن سعید المالکی نے ارشد ندیم کو مبارکباد دی ہے۔ سعودی سفیر نواب نن سعید المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ جب عزائم بلند ہوں، تو نتیجہ سونا بن جاتا ہے ۔ ’میں ایتھلیٹ ارشد ندیم کو کو ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘ https://x.com/AmbassadorNawaf/status/1928823006115279106 یاد رہے کہ ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نے سونے کا تمغہ حاصل کیا ہے۔ ارشد ندیم نے فائنل کے 5 ویں راؤنڈ میں 86.40 میٹرز کی جیولین تھرو کرکے فائنل اپنے نام کیا۔ جنوبی کوریا...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک...
    چمن میں جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولانا حافظ گل حملے میں شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق جے یو آئی کے صوبائی رہنما مولاناحافظ گل پر حملہ محمودآباد میں واقع مسجد میں کیا گیا۔ لیویز حکام کے مطابق مولانا حافظ گل ظہرکی اذان دے رہےتھےکہ اس دوران ملزمان نے مسجد میں گھس کرفائرنگ کی۔ مولانا حافظ گل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ Post Views: 4
    گارڈین نے پینٹاگون کے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کا جو خاکہ تیار کیا گیا ہے، اس کے مطابق یہ دفاعی ہتھیار صرف مثالی حالات میں تجرباتی نمائش کے لیے 2028ء کے اختتام تک ہی تیار ہو سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی میزائل دفاعی پروگرام، جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے (Golden Dome) کے نام سے شروع کیا تھا، ان کی مدت صدارت کے اختتام تک مکمل نہیں ہو سکے گا، حالانکہ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ یہ منصوبہ آئندہ تین برسوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اخبار کے مطابق، "سنہری گنبد" کا...
    اسرائیل کے علاقے کفر قاسم ایک ریسٹورینٹ میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق ریسٹورینٹ میں فائرنگ کے واقعے میں ہلاک ہونے والوں کی شناخت 28 سالہ عدی شعبان اور 29 سالہ سعید شعبان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق شہر لُد سے تھا جن میں عدی کی منگنی آنے والے کل (اتوار) کو ہونا تھی جب کہ سعید دو بچوں کا باپ ہے۔ عدی شعبان معروف ٹیکسی ڈرائیور امین شعبان کا بیٹا تھا جو 2016 میں تل ابیب میں ہونے والے ایک دہشت گرد حملے میں مارے گئے تھے۔ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے مشتبہ ملزم 22 سالہ نوجوان کا تعلق رملہ شہر...
    المیادین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے روئیسات العلم کے مقام سے جبل سدانہ کے علاقے (جو کہ العرقوب کی پہاڑیوں میں واقع ہے) پر فائرنگ کی۔ اس کے علاوہ قابض افواج نے السماقہ کے مقام سے کفرشوبا کے نواحی علاقے کی طرف بھی فائرنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ جنوبی لبنان میں صیہونی فوج کی سرحدی جارحیت میں ایک شہری شہید ہو گیا۔ لبنانی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ آج بروز ہفتہ علی الصبح، جنوبی لبنان کے علاقے دیر الزہرانی میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص شہید ہو گیا ہے۔ المیادین کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے روئیسات العلم کے مقام سے جبل سدانہ کے علاقے (جو کہ العرقوب کی پہاڑیوں میں واقع ہے)...
    عید الاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی ہدایات جاری کردیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکریٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑیوں کو مین ہولز، نالیوں اور نہروں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی  اسی طرح منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاؤں، نہروں، ڈیمز اور جھیلوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ...
    مشہور مقولہ ہے کہ ‏پرہیز علاج سے بہتر ہے لیکن‏ کچھ امراض ایسے بھی ہیں جن سے بچنا بہت مشکل ہوتا ہے، تاہم کھجور اور بادام کا یہ نسخہ اور احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے بیماریوں سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔ زیر نظر مضمون میں ایسی تحقیق کا ذکر کیا گیا ہے کہ جس کے مطابق اچھی صحت سے لطف اندوز ہونے کے لیے کون سی غذائیں بہترین نتائج لاتی ہیں۔ ماہرین صحت کے مطابق صرف 3 کھجور اور 5 بادام کھانے کی ایک سادہ سی عادت جسم کو بہت سے وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس کی بدولت غذائیت سے بھرپور غذا فراہم کرتی ہے۔ یہ غذائیں روایتی غذاؤں میں ایک اہم مقام رکھتی ہیں، چاہے کوئی شخص اپنے دماغ...
    ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ بل نہ صرف کم عمری کی شادیوں کی روک تھام بلکہ بچیوں کی تعلیم، صحت اور ان کے محفوظ مستقبل کا بھی ضامن ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی سعدیہ دانش نے چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل کی منظوری پر صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خراج تحسین اور مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‎صدر پاکستان علی زرداری کی جانب سے چائلڈ میریج ریسٹرینٹ بل کی 2025ء کی منظوری بچوں کے حقوق اور ان کے محفوظ مستقبل کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایک بیان میں سعدیہ دانش کا کہنا تھا کہ یہ بل نہ صرف کم عمری کی شادیوں کی روک تھام بلکہ بچیوں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز پیش کر دی ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے یہ تجویز دی ہے کہ اب نان فائلرز اگر ایک دن میں پچاس ہزار روپے سے زائد کیش نکلوانے کی کوشش کریں گے تو ان پر ایک اشاریہ دو فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا جو کہ اس سے قبل صفر اشاریہ چھ فیصد تھا حکومت کا مقصد یہ ہے کہ جو افراد اب تک ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے ان کے لیے مالیاتی سرگرمیاں اس حد تک مشکل بنا دی جائیں کہ وہ مجبوراً ٹیکس نیٹ میں...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ والوں کو بجلی نرخ میں رعایت کی تجویز سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا، ڈسکوز کی نجکاری پر بلائے گئے اجلاس میں لوڈشیڈنگ اور بجلی بحران کی گونج سنائی دی۔کمیٹی ممبران نے بڑھتی لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک ، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر اظہار تشویش کیا۔چیئرمین کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک ، حیکسو اور سیپکو پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی میں عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے ، اٹھارہ سے بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ اور گرمی میں عوام کیسے برداشت کرے۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 31 مئی 2025ء) افغان طالبان نے کہا ہے کہ پاکستان کی طرف سے سفارتی تعلقات میں زیادہ بہتری پیدا کرنے کا فیصلہ درست ثابت ہو گا۔ طالبان کی وزارت خارجہ کے دفتر کی طرف سے جاری کیے گئے ایک بیان کے مطابق طالبان کے وزیر خارجہ جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔ یہ اقدام دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات میں نرمی کی ایک علامت قرار دیا جا رہا ہے۔ حالیہ مہینوں میں سلامتی کے خدشات اور پاکستان کی جانب سے ہزاروں افغان شہریوں کی ملک بدری کی مہم کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات مزید بگڑ گئے تھے۔ پاکستان کے اعلیٰ سفارتکار نے جمعے کو اعلان کیا تھا کہ کابل...
    وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان—فائل فوٹو وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ دفاعی ٹارگٹ بنیان مرصوص کامیابی سے مکمل ہوا، ہمیں اب معاشی ٹارگٹ پورے کرنے ہیں۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنیان مرصوص آپریشن کامیابی سے مکمل ہوا، پاکستان کا دفاع بنیان مرصوص آپریشن تھا، بنیان مرصوص آپریشن میں اللّٰہ نے پاکستان کو عزت دی۔رانا مشہود احمد خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کر رہا ہے، پاکستان کا ترقی یافتہ اور امن کا چہرہ دنیا کے سامنے ابھر کر آیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت انڈسٹریز میں ترقی کے لیے کوشاں ہے، آج ایکسپو سینٹر میں فوڈ...
    —فائل فوٹو لاہور میں شاپنگ مال کے سامنے فائرنگ کرنے والے شخص کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص اہم شخصیت کی بھتیجی کا خاوند ہے، ملزم فائرنگ کر کے فرار ہوا تو پولیس نے پیچھا شروع کردیا، فائرنگ کرنے والے ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر زخمی کر لیا۔پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم کی شناخت عدنان بٹ کے نام سے ہوئی ہے اور وہ ماڈل ٹاؤن کا رہائشی ہے۔دوسری جانب گرفتار شخص کے والد عارف بٹ نے کہا کہ پولیس پیچھا کرتی ہوئی ماڈل ٹاؤن پہنچی اور گھر کے اندر بیٹے پر فائر کیا، میرے بیٹے کا دماغی توازن خراب ہے۔پولیس نے کہا کہ تحقیقاتی ٹیمیں ملزم سے تفتیش...
    شہدادکوٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمکہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹر جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ تھانہ اے سیکشن کی حدود میں پیش آیا جہاں، ڈپٹی ڈائریکٹر عاشق حسین چانڈیو کو مقامی مسجد کے پاس فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے تفتیش شروع کردی ہے۔
    پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کر دی گئی۔پی ٹی آئی کی جانب سے با ضابطہ طور پر ضلع پشاور کی تنظیم تحلیل کیے جانے کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تنظیم کی تحلیل کے بعد پشاور میں پی ٹی آئی کی پارٹی تنظیم کے تمام عہدیدار  ذمہ داریوں سے فارغ ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی پشاور ریجن کی جانب سے جاری اعلامیے میں لکھا ہے کہ ضلعی پارٹی کی تنظیم نو اور مستقبل میں پرفارمنس اور رابطوں میں بہتری کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔خیال رہے کہ عرفان سلیم پی ٹی آئی پشاور  ڈسٹرکٹ کے صدر جبکہ جنرل سیکرٹری شہاب چمکنی تھے۔
    وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے لیے اہم قدم اٹھاتے ہوئے نان فائلرز پر بینک سے کیش نکلوانے پر عائد ٹیکس کی شرح بڑھانے کی تجویز پیش کر دی ہے ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے یہ تجویز دی ہے کہ اب نان فائلرز اگر ایک دن میں پچاس ہزار روپے سے زائد کیش نکلوانے کی کوشش کریں گے تو ان پر ایک اشاریہ دو فیصد ودہولڈنگ ٹیکس لاگو ہو گا جو کہ اس سے قبل صفر اشاریہ چھ فیصد تھا حکومت کا مقصد یہ ہے کہ جو افراد اب تک ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کرواتے ان کے لیے مالیاتی سرگرمیاں اس حد تک مشکل بنا دی جائیں کہ وہ مجبوراً ٹیکس نیٹ میں شامل ہو...
    پاکستان کے جیولن تھرو اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئین شپ 2025 کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔جنوبی کوریا میں جاری چیمپئین شپ کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.57 میٹر لمبی تھرو کرکے پلی پوزیشن حاصل کرلی جبکہ پہلے مرحلے میں انہوں نے 75.64 میٹر کی تھرو کی تھی۔دوسرے پاکستانی جیولن تھرو اسپیشلسٹ یاسر سلطانز 70.53، 74. 50 میٹر کی تھرو کرسکے تھے، وہ اسوقت 7ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔پہلے راؤنڈ میں سری لنکا کے جیولین پھینکنے والے کھلاڑی ٹاپ 2 پوزیشن پر قابض تھے تاہم ارشد ندیم نے انہیں دوسرے اور تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے، جنہوں نے 81.91 اور 79.81 میٹرز کی تھرو کی تھیں۔خیال رہے کہ گروپ اے کے کوالیفائنگ راؤنڈ میں ارشد...
    مشرقی اُدھم پور میں لوک سبھا کے رکن رنبیر سنگھ پٹھانیا نے بھارتی فوج پر تنقید کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کو نالائق اور نااہل قرار دے دیا۔بی جے پی رہنما رنبیر سنگھ پٹھانیا نے کہا کہ سب جانتے ہیں آپریشن سندور کے دوران کیا ہوا،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ کی نالائقی میں ہمارا کوئی قصور نہیں بی جے پی رہنما نے کہا کہ ہم نے تو فوج کو پلکوں پر بٹھا کے رکھاہے، دفاعی ماہرین نے کہا کہ بھارتی سیاستدان کا بھارتی فضائیہ کی ناکامی بارے بیان حقائق پر مبنی ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق مودی کی قیادت میں بھارت دفاعی لحاظ سے کمزور اور تنہا رہ گیا ہے،مودی دور حکومت میں تمام دفاعی دعوے کھوکھلے ہو گئے ہیں۔دفاعی...
    بھارت نے معرہ حق آپریشن بنیان مرصوص کے دوران پاکستان کے ہاتھوں اپنی عبرت ناک شکست  کا پردہ فاش ہونے کے ڈر سے فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے انکار کردیا۔ امریکی جریدے دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ رافیل بنانے کی فرانسیسی کمپنی ڈاسو طیاروں میں کسی بھی ممکنہ خرانی کا جائزہ لینے کے لیے بھارت آنا چاہتی تھی۔ جریدے نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا کہ بھارت کو خدشہ ہے کہ فرانسیسی آڈیٹرز اصل مقصد خراب کارکردگی کا الزام بھارتی فضائیہ پر ڈالنا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس تمام صورتحال میں بھارت نے فرانسیسی آڈیٹرز کو رافیل طیاروں تک رسائی دینے سے صاف انکار کردیا ہے۔ بھارت کے فرانسیسی ساختہ رافیل طیاروں...
    نئی دہلی(اوصاف نیوز) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو خفت بھری دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی مبینہ ”حملے“ کی صورت میں بھارت اپنی بحریہ کی مکمل طاقت استعمال کرے گا۔ لیکن پاکستانی افواج نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وطن کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو ”فیصلہ کن اور ہمہ گیر“ ردعمل دیا جائے گا۔ پاک فضائی کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی رسوائی کے بعد بھارت نے اپنی بحریہ پر آگے لانے کا اعلان کردیا۔راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارتی ریاست گوا کے ساحل پر موجود بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’اگر پاکستان کسی بھی قسم...
    قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کے اجلاس  میں حکومت کو تجویز، بجٹ میں 200 سے 300 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو نرخوں میں رعایت دی جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس چیئرمین ڈاکٹر فاروق ستار کی زیرصدارت ہوا جس میں شدید گرمی، بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ اوربجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کے ناقص انتظامات پرشدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کے الیکٹرک، حیسکو اور سیپکو کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو جیتے جی مار دیا گیا ہے۔اجلاس میں ارکان نے بجلی کمپنیوں کی نگرانی سخت کرنے اور متبادل توانائی کی پالیسی پر زور دیا۔
    —فائل فوٹو پولیس نے سکھر میں کچے کے علاقے سدوجا میں آپریشن کر کے 2 مغویوں کو بازیاب کروا لیا۔پولیس کے مطابق بازیاب کرائے گئے افراد کو 27 اور 28 مئی کی درمیانی شب اغواء کیا گیا تھا۔پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تو ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی۔پولیس کا کہنا تھا کہ جوابی فائرنگ سے ڈاکو مغویوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئے۔
    ذرائع کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگ میں شکست کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نہ صرف عسکری محاذ پر پسپا ہوئے بلکہ اب سفارتی محاذ پر بھی پے در پے ناکامیوں سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثرورسوخ تیزی سے کم ہو رہا ہے، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹریٹجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے...
    خیرپور کے قریب انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کے اسکواڈ پر   نامعلوم ملزمان کی فائرنگ، سیکیورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے۔ واقعے میں جج محفوظ رہے۔ تفصیلات کے مطابق سیشن جج سمکان احمد سکھر سے لاڑکانہ جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے ان کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا۔ فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار مقبول شیخ شہید ہو گئے، جبکہ دیگر دو اہلکار اقبال ملانو اور صغیر احمد شدید زخمی ہوئے۔ شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ سے ہے۔ ایس ایس پی خیرپور کے مطابق حملے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی...
    —فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ کورنگی، بیٹے نے فائرنگ کرکے ماں، باپ، ماموں اور چھوٹے بھائی کو زخمی کر دیا کراچی گلشن ملت سوسائٹی باغ کورنگی سیکٹر 10میں واقع... پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔ واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔
    فرحت شاہ : خیبرپختونخوا کے شہر نوشہرہ میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال نے خطرے کی گھنٹی بجا دی, گزشتہ رات پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی رہنما اور سابق ایم پی اے سونیا فلک نیاز کے گھر پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ خوش قسمتی سے سونیا فلک نیاز اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی، شواہد اکھٹے کیے گئے جبکہ تفتیش کا عمل جاری ہے۔ سوراب میں دہشت گردوں کا بینک اوررہائش گاہوں پر حملے؛ اے  ڈی سی ریونیو شہید  واقعے کے بعد سیاسی حلقوں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ...
    میرانشاہ (ویب ڈیسک) شمالی وزیرستان میں بیوی نے فائرنگ کر کے دوسری شادی کرنے والے شوہر کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق میران شاہ کے علاقے ہمزونی میں خاتون نے شوہر پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں شوہر موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے کہا کہ ملزمہ واردات کے بعد فرار ہو گئی جبکہ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی۔  واضح رہے کہ مقتول نے کچھ دن قبل ہی دوسری شادی کی تھی۔ مزید :
    خیرپور(اوصاف نیوز) لاڑکانہ روڈ پر پیر احمد کے مقام پر سیشن جج سمکان احمد کی گاڑی پرفائرنگ ، ڈاکووں کی فائرنگ سے اہلکارمقبول احمد شیخ موقع پر شہیدہوگئےجبکہ اہلکار اقبال ملانو،صغیر احمد شدید زخمی ہوگئے۔ اسکواڈ میں شامل اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے ملزمان فرار ہوگئے،شہید اور زخمی اہلکاروں کا تعلق لاڑکانہ سے ہے، واقعے کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی موقع پر پہنچ گئے، جبکہ شہید اہلکار کی لاش کو ان آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا ہے۔ رابطہ کرنے پر ایس ایس پی حسن سردار نیازی نے سماء کو بتایا کہ ابتدائی شواہد سے ملزمان ڈاکو تھے جنہوں نے گاڑی روکنے کے لئے فائرنگ کی، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے،جلد ملزمان کو گرفتار کیا...
    ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے، کوئی دفاعی پروجیکٹ کبھی وقت پر مکمل نہیں ہوا، اے پی سنگھ کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں، بزنس سمٹ سے خطاب بھارتی دفاعی معاہدے کی کرپشن سے متعلق بھارتی ائیر چیف نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے۔ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں منعقدہ سی آئی آئی اینول بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی ائرچیف اے پی سنگھ نے تہلکہ خیر بیان میں کہا کہ ٹائم لائن کا جنازہ نکل چکا ہے۔ کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی وقت پر مکمل نہیں ہوا۔ان کا کہنا ہے کہ ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں۔دفاعی معاہدوں کی کرپشن کا راز...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے گزشتہ روز امیر جماعت اسلامی کے اسلام آباد دفتر میں ملاقات کی۔ ملاقات میں امیر جماعت نے غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی، مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق منصفانہ حل، پاک افغان تعلقات کی اہمیت، پاکستان کے سیاسی اور اقتصادی مسائل کے بارے میں جماعت کی پالیسیوں سے متعلق برطانوی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔ ایک گھنٹہ سے زائد جاری رہنے والی ملاقات میں حافظ نعیم نے کہا بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کرسکتا ہے۔ ملاقات کے موقع پر ڈائریکٹر امور خارجہ جماعت اسلامی پاکستان آصف...
    فائل فوٹو لاڑکانہ، خیرپور روڈ پر سیشن جج لاڑکانہ کے اسکواڈ پر فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے اسکواڈ میں شامل 2 اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کا بتانا ہے کہ سیشن جج لاڑکانہ، سکھر سے لاڑکانہ واپس جارہے تھے کہ ٹنڈو مستی تھانے کی حدود میں واقعہ پیش آیا۔
    اسلام آباد: سابق سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ اس وقت سفارتی جنگ جاری ہے ہمیں سفارتی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، مسئلے کی اصل جڑ مقبوضہ جموں و کشمیر ہے اور بھارت کہتا ہے کہ ہم اس پر بات نہیں کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام 'سینٹراسٹیج' میں گفتگو  کرتے ہوئے بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر اعزاز چوہدری نے کہا کہ اس وقت سفارتی جنگ جاری ہے ہمیں اس سفارتی جنگ سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے، بھارت کے پاس اس وقت بہت کمزور ایجنڈا ہے، ہمیں دنیا کو بتانا ہے کہ پہلگام واقعے سے ہمارا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتی وفود میں شامل تمام لوگ امریکا میں ہی جمع ہو گئے...
    انفارمیشن گروپ کے 3افسران کو گریڈ 21میں ترقی مل گئی ، نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انفارمیشن گروپ کے 3افسران کو گریڈ 21میں ترقی مل گئی، ترقی پانے والوں میں عمرانہ وزیر ، سعید احمد شیخ اور ثمینہ فرزین شامل ہیں۔ وزارت اطلاعات کی طرف سے ترقیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کی گریڈ 20میں ترقی ، جوائنٹ سیکرٹری داخلہ وانسداد منشیات ڈویژن تعینات سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 19کے ا فسر محمد رفیق کی گریڈ...
    مودی سرکار سفارتی سطح پر دنیا میں تنہائی کا شکار ہو چکی ہے ،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب پاکستان محمد عارف نے کہا ہے کہ بی جے پی کے رہنما کی طرف سے بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کے بعد عالمی سطح پر بھارتی جھوٹ اور پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے ، پاک فضائیہ کے شاہینوں نے مودی سرکار کوشکست ، ذلت اور رسوائی کا جو داغ دیا ہے وہ مٹائے نہیں مٹے گا ۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما سبرامنیئن سوامی نے 5طیارے گرنے کا اعتراف کر لیا ہے ، اس اعتراف کے...