2025-04-26@02:09:25 GMT
تلاش کی گنتی: 320

«پرویزال ہی»:

(نئی خبر)
    امریکی صدر جو بائیڈن نے کہاہے کہ امریکا عالمی سطح پر گزشتہ دہائیوں کے دوران اپنے حریفوں کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو چکا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی پر امریکی صدرجوبائیڈن نے اپنے خطاب میں عالمی چیلنجز کا سامنا کرنے کے باوجود امریکا کی خارجہ پالیسی کی کامیابیوں کو اجاگر کیا اور دعویٰ کیا کہ امریکہ آج دنیا بھر میں مقابلہ جیت رہا ہے۔ امریکی صدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ امریکا کے حریف آج چار سال پہلے کے مقابلے میں کمزور ہیں اور ہم عالمی اقتصادیات اور ٹیکنالوجی کے نئے دور میں کامیابی کی راہوں پر گامزن ہیں۔ انہوں نے محکمہ خارجہ کے سفارت کاروں کے سامنے یہ باتیں کہی جس پر سفارت کاروں...
    بھارتی سینما میں فلم باکس آفس کلیکشن کے اعداد و شمار پر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ رام چرن کی نئی فلم ’گیم چینجر‘، جو 10 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی، کی پہلے دن کی کمائی کے دعوے شک کے گھیرے میں آ گئے ہیں۔ فلم پروڈیوسرز نے دعویٰ کیا تھا کہ ’گیم چینجر‘ نے پہلے دن دنیا بھر میں 186 کروڑ روپے کمائے اور یہ بھارتی سنیما کی تاریخ میں چوتھی بڑی اوپننگ ثابت ہوئی۔ تاہم، ماہرین اور جنوبی بھارتی ٹریڈ انڈسٹری کے مطابق یہ دعویٰ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے۔ ٹریڈ ٹریکر سیکنلک کی رپورٹ کے مطابق فلم نے پہلے دن بھارت میں صرف 51 کروڑ نیٹ کمائے، جبکہ دنیا بھر میں یہ رقم 80 کروڑ سے زیادہ نہیں...
    سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سروں پرپگڑیاں سرجھکانے نہیں اونچا کرنے کے لئے پہنی ہیں، علما ئے کرام کےخلاف بے بنیاد پراپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی قیادت نے ہمیشہ ہم آہنگی کوآگے بڑھایا، اگرمدارس نہ ہوتے تونظریہ پاکستان دفن کردیا جاتا، ہمیں نشانہ بنایا گیا لیکن انہیں کچھ نہیں کہا جوتعصبات پھیلاتے ہیں۔ سربراہ جمعیت علما اسلام کا کہنا تھا کہ شرعی عدالت کے فیصلوں کوکوئی اہمیت نہیں دی جاتی، شرعی عدالت کا اپنا جج توچیف جسٹس تک نہیں بن سکتا،...
    کراچی(شوبز ڈیسک)سینیئر اداکاراؤں جویریہ سعود اور فائزہ حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے زائد العمر اداکار اپنی عمر اداکاراؤں کے بجائے کم عمر لڑکیوں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ فائزہ حسن اور جویریہ سعود نے حال ہی میں سما ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ڈراموں میں اداکاروں کے درمیان عمر کے فرق پر کھل کر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں فائزہ حسن نے کہا کہ اداکاراؤں کے بجائے اداکار زیادہ عدم تحفظ کا شکار ہوتے ہیں، وہ اپنی حفاظت کی خاطر خود سے کم تجربہ کار اور کم عمر اداکاراؤں کے ساتھ کام کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری کے...
    (گزشتہ سے پیوستہ) مدینہ منورہ میں ہفتہ 20 جولائی سے 28 جولائی تک 8 روزہ قیام کے دوران ہماری خوش نصیبی کہ بیچ میں 26 جولائی کو جمعہ کا دن تھا۔ اللہ کریم کا لاکھ لاکھ شکر کہ ہمیں جمعتہ المبارک کی نماز مسجدِ نبوی ؐ میں ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ یوں تو سال کے تمام دنوں میں جس طرح مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام میں عمرہ کرنے والوں، خانہ کعبہ کا طواف کرنے والوں اور وہاں نمازیں ادا کرنے والوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اسی طرح یقینی طور پر مدینہ منورہ میں مسجد نبویؐ میں نمازیں پڑھنے اور روضہ اقدسؐ پر ہدیہ درود و سلام پیش کرنے کے لیے حاضری دینے والوں کی بھی ہر وقت...
    برطانیہ میں جنسی جرائم کی آڑ میں پاکستانی نژاد شہریوں کے خلاف برطانوی پارلیمان اور میڈیا میں ہونے والی تنقید پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنا ردعمل دے دیا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں ملکوں کے تعلقات باہمی اعتماد، گرم جوشی اور فقیدالمثال دوطرفہ تعاون پر مبنی ہیں۔ دونوں ملکوں کے گہرے اور ہمہ جہت تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم، سیکیورٹی، انسداد دہشتگردی، عوامی رابطوں اور پارلیمانی تعاون پر مشتمل ہیں۔ برطانیہ میں 17 لاکھ پاکستانی نژاد شہریوں کی موجودگی دونوں ملکوں کے بہتر تعلقات کی مظہر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ میں 52 سال پرانا ’مسنگ پرسن‘ کیس کیسے حل ہوا؟ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افسوسناک امر یہ ہے کہ چند افراد کے مبینہ جرائم کی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم آمد ، نئے سال اور سالگرہ کا کیک کاٹا۔  محسن نقوی نے ضعیف العمر شہریوں کی کفالت اور ان کی بہترین دیکھ بھال پر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کو خراج تحسین پیش کیا ، کہا کہ اولڈ ایج ہوم میں ضعیف العمر افراد کو بہترین سہولیات کی فراہمی نے بے حد متاثر کیا ،  اس کار خیر میں پہلے بھی ساتھ تھے اور اب بھی اس ادارے کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اولڈ ایج ہوم کی وسعت اور رہائشیوں کو سہولیات کی مزید فراہمی کے لئے ہر ممکن تعاون پیش کریں گے ۔  ...
    برطانوی اسپیشل ایئر سروس (SAS) نے پہلی بار عوامی اپیل کی ہے تاکہ فوج میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے رضاکاروں کو بھرتی کیا جا سکے۔ یہ قدم فوجی اہلکاروں کی کمی کے بحران کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے، جس کے باعث فوج 72,500 اہلکاروں تک محدود ہوچکی ہے، جو گزشتہ دو سو سالوں میں سب سے کم تعداد ہے۔ اسپیشل فورسز کے سینئر انسٹرکٹرز نے حاضر سروس فوجیوں کو SAS میں شامل ہونے کی ترغیب دی ہے اور کہا ہے کہ اگر آپ میں صلاحیت ہے تو آپ کو اس ایلیٹ یونٹ کا حصہ بننے کا موقع ضرور ملے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ شاید کچھ لوگ سوچتے ہیں کہ یہ ان کے لیے نہیں...
    کراچی: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الوقت کے پی لوٹ مار کا شکار ہے، پبلک سیکٹر کی 34 جامعات میں وائس چانسلر نہیں ہیں، یہ اپنے پارٹی کے لوگوں کو وائس چانسلر بنانا چاہتے ہیں، گورنر ہاوس...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج نکل جائے، دوسری طرف وہ کہتے ہیں کہ بانی چیئرمین آزاد ہو جائیں گے، گورنر راج جمہوری عمل نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کرم کی صورتحال تشویشناک ہے مگر صوبائی حکومت کو کوئی تشویش نہیں۔ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو جب تک اسلحہ فراہم نہیں کریں گے تو وہ کیسے لڑے گی، ایک طرف صوبے میں آگ لگی ہے، صوبائی حکومت کہتی تھی فوج...
    جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے معاملے میں اعتماد میں نہیں لیا۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر تمام معاملات قومی اتفاق سے حل ہونا چاہئیں۔مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی سطح پر مدارس کی رجسٹریشن کے لیے قانون سازی ہو چکی ہے، صدارتی آرڈیننس کے ذریعے مدارس رجسٹریشن میں ریلیف دیا گیا ہے، ہمیں اعتراض نہیں ہے۔ محسن نقوی کی فضل الرحمٰن سے ملاقات، ملکی صورتحال پر تبادلۂ خیالمحسن نقوی اور مولانا فضل الرحمٰن نے امدادی اشیا کے قافلوں کی پاراچنار آمد پر اظہارِ اطمینان کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ داخلہ محسن...
    مسجد الحرام کے امام و خطیب شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن عواد الجہنی نے مسلمانوں کو تقویٰ اختیار کرنے اور گناہوں سے باز آنے کی تلقین کی ہے۔ آج خطبہ جمعہ میں انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا اور اتنے ہی اعمال کا مکلف بنایا جتنا ہم برداشت کرسکتے ہیں۔ اس لیے ہمیں اللہ کے احکام کی پیروی کرنی چاہیے، اس کی منع کردہ چیزوں سے بچنا چاہیے، اور قرآنِ کریم کی ہدایات کو سمجھنا چاہیے۔ قرآن ہمیں نجات کے راستے دکھاتا ہے، اس میں فرائض، فضائل اور اصلاحی تعلیمات ہیں۔ یہ بھی پڑھیں سعودی وزارت اسلامی امور اور پاکستانی وزارت مذہبی امور کے درمیان معاہدہ ڈاکٹر الجہنی نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے...
    پاکستانی پاسپورٹ اکثر دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل ہوتا ہے مگر پھر بھی اسے چند ممالک کی جانب سے ویزا فری قیام کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ہینلے اینڈ پارٹنرز کی جنوری سے جون 2025 کے لیے دنیا بھر کے ممالک کے پاسپورٹس کی طاقت کے حوالے سے جاری کی گئی فہرست کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو 33 ممالک میں ویزا فری رسائی حاصل ہے۔ مگر فہرست میں ویزا فری رسائی کو 3 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا، ایک کیٹیگری حقیقی ویزا فری سفر کی ہے، یعنی کسی قسم کے انتظام کی ضرورت نہیں۔ دوسری ویزا آن ارائیول (یعنی اس ملک میں پہنچ کر ویزا لینے) کی ہے جبکہ تیسری الیکٹرونک ٹریول اتھارٹی (ای ٹی اے) پر...
    سربیا کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار نوواک جوکووِچ نے کہا ہے کہ جنوری 2022 میں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران حراست کے دوران اُنہیں کھانے میں تواتر سے زہر دیا گیا تھا۔ نوواک جوکووِچ کو ویزا کے تنازع پر حراست میں لیا گیا تھا۔ انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے سے انکار کردیا تھا جس کے باعث اُنہیں ویزا جاری کرنے سے انکار کیا گیا تھا۔ آسٹریلوی حکومت نے کورونا ویکسین لگوانے سے انکار پر نوواک جوکووِچ کا ویزا منسوخ کرکے اُنہیں ملک بدر کردیا تھا۔ اس سے قبل قانونی کارروائی کے لیے انہیں حراست میں رکھا گیا تھا۔ عالمی سطح کے چوبیس ٹورنامنٹ جیتنے والے نوواک جوکووِچ کا کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق لکی مروت کے ایک سینیئر پولیس افسر محمد اعجاز نے کہا کہ اغوا کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک آٹھ کارکنوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جن میں سے ایک زخمی ہے۔ ایک دوسرے پولیس اہلکار کے مطابق تین کارکن زخمی ہیں اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محمد اعجاز نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک سڑک پر مزدوروں کو لے جانے والی اس گاڑی کو نذر آتش بھی کر...
    برسی کے اجتماع میں شہید سید ضیاء الدین رضوی کی انسانی، ملکی، قومی، ملی اور دینی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے افکار و نظریات کی پاسداری کرتے ہوئے ان کے مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے حوالے سے تعزیتی اجتماع شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے حوالے سے تعزیتی اجتماع شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے حوالے سے تعزیتی اجتماع شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے حوالے سے تعزیتی اجتماع شہید ضیاء الدین رضوی کی برسی کے حوالے سے تعزیتی اجتماع شہید ضیاء الدین...