2025-08-16@18:30:49 GMT
تلاش کی گنتی: 1264

«پولیس کارروائی»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہر بے گناہ پاکستانی کے خون کا بدلہ ضرور لیا جائے گا اور پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کور ہیڈ کوارٹرز پشاور کا دورہ کیا جہاں انہیں سکیورٹی صورتحال اور انسداد دہشت گردی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔ آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فیلڈ مارشل نے بنوں گیریژن کے واقعے کے شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور بنوں سی ایم ایچ میں زخمیوں کی عیادت کی۔فیلڈ مارشل نے سکیورٹی فورسز کے غیر متزلزل حوصلے اور...
    اسلام آباد کے تھانہ بنی گالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا ہے جبکہ چھینی گئی گاڑی، ہتھکڑیاں، پولیس یونیفارم، ماسک، وائرلیس سیٹ، واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ و ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں، 1043 ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کی شناخت خالد محمود، محمد ظفر اور جمیل احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
    ---فائل فوٹو  لاہور میں گزشتہ رات بھی کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ پولیس سے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جس کے بعد 3 دنوں کے دوران مبینہ مقابلوں میں شاہ گینگ کے ہلاک ہونے والے ملزموں کی تعداد 7 ہو گئی ہے۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق اشتہاریوں کی موجودگی کی اطلاع پر نشتر کالونی میں چھاپا مارا گیا جہاں ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی۔پولیس کے مطابق جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان حماد شاہ اور نعلین شاہ زخمی حالت میں پکڑے گئے، انہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے ہی میں دم توڑ گئے۔ پنجاب: سی سی ڈی کیساتھ مبینہ مقابلوں میں 5 ملزمان ہلاکپنجاب کے مختلف شہروں میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی...
    ---فائل فوٹو  لاہور میں صدر انویسٹی گیشن پولیس نے قتل کی چار اندھی وارداتوں کا سراغ لگا کر 12 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سندر کے علاقے میں شوہر کو قتل کرنے والی بیوی اور اس کے ساتھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق گرین ٹاؤن میں شہری عمران کو اغواء کے بعد قتل کرنے والے میاں بیوی سمیت 4 ملزمان بھی پکڑے گئے ہیں۔ایس پی صدر انویسٹیگیشن کا کہنا ہے کہ ستوکتلہ میں باپ بیٹے کو قتل کرنے والے 4 ملزمان کو بھی دھر لیا گیا ہے۔
    کمشنر کوئٹہ محمد حمزہ شفقت کے مطابق داعش سے منسلک ایک خطرناک دہشت گرد گروہ نے حالیہ دنوں میں کوئٹہ سے ایک کمسن بچے کو اغوا کر کے 3 ارب روپے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔ اس افسوسناک واقعے کے بعد پولیس اور خفیہ اداروں نے مشترکہ طور پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کا آغاز کیا۔ کارروائی کے دوران 6 مشتبہ افراد کی نشاندہی کی گئی، جن میں 5 پاکستانی اور ایک افغان شہری شامل ہے۔ دہشتگرد گروہ ایرانی واٹس ایپ نمبرز کے ذریعے رابطے میں تھا اور مسلسل اپنی پناہ گاہیں تبدیل کر رہا تھا تاکہ گرفتاری سے بچا جا سکے۔ اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی کو بھی ٹریس کر کے قبضے میں لیا گیا۔ داعش سے منسلک ایک...
    راولپنڈی(اوصاف نیوز) گھر سے ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد اور 40 تولہ سونے کی چوری کا معما حل ہوگیا، جس میں گھر کی مالکن خود ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔ پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کو بے نقاب کیا گیا، جس میں حیران کن طور پر گھر کی مالکن خود ہی اس چوری کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے اپنے ہی ڈرائیور کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تھانہ ویمن ریس کورس پولیس کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکن نے خود ڈرائیور کو اسلحہ دے کر چوری کروائی۔ ایس ایچ او کے مطابق واردات...
    راولپنڈی: گھر سے ایک کروڑ 6 لاکھ روپے نقد اور 40 تولہ سونے کی چوری کا معما حل ہوگیا، جس میں  گھر کی مالکن خود ہی واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلی۔ پولیس کے مطابق جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حقیقت کو بے نقاب کیا گیا، جس میں حیران کن طور پر گھر کی مالکن خود ہی اس چوری کی منصوبہ ساز نکلی، جس نے اپنے ہی ڈرائیور کے ساتھ مل کر واردات کی منصوبہ بندی کی تھی۔ تھانہ ویمن ریس کورس پولیس کے مطابق واردات اس وقت کی گئی جب گھر کے دیگر افراد موجود نہیں تھے۔ اس موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مالکن نے خود ڈرائیور کو اسلحہ دے کر چوری کروائی۔ ایس ایچ او کے مطابق...
    لاہور: پولیس نے ٹریفک وارڈن پر تشدد میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ لٹن روڈ کے علاقے میں فینسی اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روکنے پر ٹریفک وارڈن پر تشدد کا واقعہ پیش آیا، پولیس نے واقعے میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ دو ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق ٹریفک وارڈن نے دوران ڈیوٹی ایک مشتبہ گاڑی کو فینسی نمبر پلیٹ کے باعث روکا جس پر گاڑی میں سوار افراد نے نہ صرف گاڑی وارڈن پر چڑھانے کی کوشش کی بلکہ اسے پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔  واقعے میں وارڈن کا دانت ٹوٹ گیا اور وردی بھی پھٹ گئی، ایس...
    پولیس نے واقعہ کی ایف آئی آر وڈھ کے رہائشی محمد جان کی مدعیت میں بی این پی سربراہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان سردار اختر مینگل، انکے بیٹے گورگین مینگل اور اسد اللہ مینگل سمیت دیگر کیخلاف درج کر لی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متنازع شخصیت شفیق مینگل کے بھائی کے قتل کا مقدمہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر جان مینگل اور ان کے بیٹے گورگین مینگل کے خلاف درج ہو گیا۔ قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم نے قبول کی تھی، تاہم پولیس نے اختر مینگل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق شفیق مینگل کے بھائی عطاء مینگل کو گزشتہ دنوں نامعلوم افراد نے خضدار میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ بعد...
    اسکرین گریب  لاہور کے علاقے مزنگ میں ممنوعہ نمبر پلیٹ والی گاڑی روکنے پر وکلاء نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، واقعے کی ویڈیوز بھی منظر عام پر آگئی ہیں۔پولیس کے مطابق مزنگ میں ٹریفک وارڈنز نے ممنوعہ نمبر پلیٹ والی سیاہ رنگ کی گاڑی کو روکا تو اس میں سوار وکیل نے ساتھیوں کو بلا لیا۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وکیل اور اس کے ساتھی ٹریفک وارڈن کو لاتیں اور گھونسے مار رہے ہیں۔ وارڈن کے ساتھی اسے چھڑانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن حملہ آور کسی کی نہیں سنتے، لوگوں کے جمع ہونے پر وکلاء گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث افراد کے خلاف مقدمہ...
    سٹی42: تھانہ ستوکتلہ کی حدود میں فائرنگ کے واقعے میں 19 سالہ نوجوان علی مہد شدید زخمی ہو گیا, علی مہد یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب (UCP) کا طالب علم ہے اور شادیوال کا رہائشی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ معمولی تلخ کلامی کے بعد پیش آیا جب نامعلوم افراد نے علی مہد پر فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک پولیس کے مطابق علی مہد کو فوری طور پر جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات...
    آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ خرید لیا ہے، پولیس کو تھرمل ڈرونز رواں ہفتے مل جائیں گے، ان ڈرونز سے دن رات کسی بھی وقت نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں ماتمی جلوسوں کی نگرانی کے لیے ڈرونز استعمال کیے جائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی ذوالفقار حمید نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے جدید اسلحہ خرید لیا ہے، پولیس کو تھرمل ڈرونز رواں ہفتے مل جائیں گے، ان ڈرونز سے دن رات کسی بھی وقت نقل و حرکت کی نگرانی کی جائے گی۔ آئی جی کے پی نے...
    راولپنڈی: تھانہ بنی محلہ راجا سلطان میں تین بچوں کی موت کا مقدمہ شوہر نے اہلیہ پر درج کروا دیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اہلیہ کے ساتھ ایک روز قبل جھگڑا ہوا تھا، جس پر اہلیہ نے کہا تھا کہ بچوں کا کچھ کر لوں گی۔ مجھے شبہ ہے کہ میری اہلیہ نے گھریلو ناچاقی کی وجہ سے میرے بچوں کو قتل کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مدعی کی اہلیہ اسپتال میں زیر علاج ہے اور پہلے سے حفاظتی تحویل میں ہے، لاشوں کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ آنا باقی ہے۔ پولیس کے مطابق فرانزک شواہد اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی روشنی میں میرٹ پر تفتیش کو مکمل کیا جائے گا۔ پولیس...
    انسداد منشیات کے لیے جاری مہم ’نشہ اب نہیں‘ کے تحت آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر رواں سال کے دوران منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ اس مہم کے دوران 1011 مقدمات درج کیے گئے اور 1043 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:ون ویلنگ کرتے نوجوان کی ویڈیو وائرل، ’اسلام آباد پولیس انہیں نشان عبرت بنائے‘ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف جاری اس مہم میں متعدد ٹارگیٹڈ آپریشنز کیے گئے، جن کے دوران بڑی مقدار میں نشہ آور مواد برآمد کیا گیا۔ برآمد شدہ منشیات میں 399 کلوگرام ہیروئن، 178 کلوگرام سے زائد چرس، 52 کلوگرام سے زائد آئس، 6 کلوگرام...
    ---فائل فوٹو کراچی میں پنکچر کی دکان پر سوئے ہوئے شخص کو نامعلوم افراد نے چھریوں کے وار سے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر اے 4 میں تیز دھار آلے سے ایک شخص کو قتل کیا گیا۔ ساہیوال: 2 کرایے داروں کے ہاتھوں مالک مکان چھریوں کے وار سے قتلصوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں واقع تھانہ فرید ٹاؤن کے علاقے میں 2 کرایے داروں نے مالک مکان کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت مستقیم کے نام سے ہوئی اور مقتول نے چند روز قبل پنکچر کا کیبن لگایا تھا، مستقیم کیبن میں سو رہا تھا، اسی دوران نامعلوم افراد نے چاقو کے وار سے...
    خیبر پختونخوا کے انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید نے انکشاف کیا ہے کہ صوبے میں دہشتگرد اب تخریبی سرگرمیوں کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں، خاص طور پر ضم شدہ قبائلی اضلاع اور جنوبی علاقوں میں یہ رجحان بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین نے مچھر جتنا چھوٹا جدید ڈرون تیار کرلیا، مقاصد کیا ہیں؟ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ان علاقوں میں دہشتگردوں کی جانب سے ڈرونز کے استعمال کی تصدیق ہو چکی ہے، جس سے سیکیورٹی خدشات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ڈرون کا استعمال بڑھ رہا ہے، اور یہ امکان موجود ہے کہ دہشتگرد اس ٹیکنالوجی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں دہشت گردوں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کر رہے ہیں جبکہ صوبائی پولیس نے اینٹی ڈرون جدید ٹیکنالوجی حاصل کرلی ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس کے ذرائع کے مطابق حالیہ سیکیورٹی حالات اور پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے اور جنگی صورت حال سے نمٹنے کے لیے اینٹی ڈرون ٹیکنالوجی حاصل کرلی گئی ہے، ابتدائی طور پر اینٹی ڈرون گن پولیس نے خریدلی ہے جبکہ اگلے مرحلے میں ایسی ٹیکنالوجی خریدی جائے گی جس سے اینٹی ڈرون سسٹم کے ذریعے ڈرون کو ہیک کرکے مار گرانے کا کام لیا جائے گا اور اس کی حالیہ بجٹ میں منظوری دے دی گئی۔ پولیس کے ذرائع کے مطابق اینٹی ڈرون سسٹم ٹیکنالوجی خیبرپختونخوا پولیس نےجدید اینٹی...
    سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشتگردی کے بڑھتے ہوئے فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے جدید اینٹی ڈرون سسٹم حاصل کرلیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پولیس کو میلوں دور سے دہشتگردوں کے استعمال کردہ ڈرونز کو نشانہ بنانے اور مار گرانے کی صلاحیت فراہم کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف اہم سرکاری عمارتوں، شخصیات اور تقریبات کی حفاظت کے لیے استعمال کیا جائے گا بلکہ اسے محرم کے جلوسوں میں سیکیورٹی اقدامات کا حصہ بھی بنایا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں دہشتگردوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250625-12-9 حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ی آئی اے پولیس کی منشیات، گٹکا و مین پوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیوں میں 3 ملزمان گرفتار۔ سی آئی اے حیدرآباد نے خفیہ اطلاع پر مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 3 مین پوری و منشیات سپلائرز کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان میں عرفان قاضی، کامران جتوئی اور شاہد عرف شیرا آرائیں شامل ہیں ، ملزمان کے قبضے سے 600 عدد تیار شدہ مین پوری اور 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے متعلق مزید معلومات اور کرمنل ریکارڈ کے مطابق ملزمان اس سے قبل بھی مین پوری اور منشیات کے مقدمات میں چالان شدہ ہیں ۔عرفان قاضی کا کرمنل ریکارڈکے مختلف حیدرآباد کی مختلف تھانوں گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانہ جات...
    راولپنڈی میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق، ماں کی حالت تشویشناک WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) محلہ راجہ سلطان میں زہریلا دودھ پینے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچوں کی ماں کی حالت تشویشناک ہے اور اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بھٹہ نیک عالم تھانہ بنی کی حدود میں پیش آیا۔ میتیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ہلاکتیں زہریلا دودھ پینے سے ہوئی ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کی رتلے اور کشن...
    کراچی: لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 14 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات کو 24 گھنٹوں کے اندر حل کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق واردات شہری ذوالفقار علی کے گھر میں ہوئی تھی جہاں تین ملزمان زبردستی داخل ہوئے۔ ملزمان دو موٹر سائیکلوں پر آئے تھے جن میں سے دو کے پاس اسلحہ موجود تھا۔ انہوں نے اسلحے کے زور پر نقد رقم اور موبائل فونز لوٹے اور فرار ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی شناخت کی گئی اور کارروائی عمل میں لائی گئی۔ گرفتار افراد کی شناخت گل شیر، عمیر اور حفیظ کے ناموں...
    راولپنڈی: تھانہ صادق آباد کے علاقے میں فائرنگ سے جیولری شاپ کا مالک عقیل عباسی جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ لین دین کا شاخسانہ ہے، رقم کم دینے پر جھگڑا ہوا جس دوران شاپ پر لڑکی کے ساتھ آئے نوجوان نے فائرنگ کی۔ فائرنگ اور جھگڑے کے دوران نوجوان خود بھی ہاتھ پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے تعاقب میں ہیں جلد گرفتار کر لیا جائے گا، مقتول کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ Tagsپاکستان
    لاہور: ساندہ کے علاقے میں ادھار پیسے نہ دینے پر کزن نے کزن کو چھریوں کے پے در پے وار کرکے زخمی کر دیا۔ پولیس کے مطابق ساندہ کے علاقے کیپٹن جمال روڈ پر واجد نامی شخص اپنی دکان پر تھا کہ اس کے کزن زمان عرف بھولا نے ادھار پیسے مانگے۔ واجد نے اھار پیسے دینے سے انکار کیا تو زمان عرف بھولا نے طیش میں آکر چھریوں کے وار کرکے واجد کو زخمی کر دیا۔ ملزم زمان عرف بھولا موقع سے فرار ہوگیا جبکہ زخمی واجد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے چھاپے مار کر ملزم زمان عرف بھولا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اورکزئی (صباح نیوز)اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر دہشت گروں کے حملے کے نتیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہو گیا۔پولیس کے مطابق اورکزئی کی تحصیل پنڈیالی کے علاقہ دویزئی شیش محل پولیس اور فرنٹیر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس سے لانس نائیک لیاقت شہید ہو گیا۔ پولیس کے مطابق حملہ رات اڑھائی بجے کے قریب ہوا ، حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    اورکزئی، سیکیورٹی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع اورکزئی میں پولیس اور فرنٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں ایف سی کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پولیس کے مطابق حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں مشترکہ آپریشن شروع کردیا، تخریب کاروں کی تلاش جاری ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل...
    خیبر پختونخوا میں آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی کال پر وفاق کی طرز پر ڈسپیریٹی ریڈکشن الاؤنس کی فراہمی سمیت دیگر مطالبات کے لیے احتجاج کرنے والے سرکاری ملازمین پر پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔ احتجاج سرکاری ملازمین اسمبلی اجلاس سے قبل بڑی تعداد میں اسمبلی چوک پہنچے اور خیبر روڈ کو یکطرفہ ٹریفک کے لیے بند کر دیا، جس سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا بجٹ 2025: افسران کے الاؤنسز میں کٹوتی اور نچلے ملازمین کے لیے ریلیف کی تیاری مظاہرین کا مؤقف تھا کہ جب وفاقی ملازمین کو 25 سے 30 فیصد ڈسپیریسی ریڈکشن الاؤنس دیا جا سکتا ہے، تو خیبر پختونخوا کے سرکاری ملازمین کو کیوں محروم...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے سعودآباد میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دو مطلوب ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔رینجرز سندھ کے اعلامیے کے مطابق سعودآباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان محمد شہاب خان عرف کارا اور منصور عالم عرف چرکٹ کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق ایم اکیو ایم (لندن) سے ہے۔ گرفتار ملزمان منشیات فروشی، ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ اعلامیے کے مطابق ملزمان سے ایک عدد آٹو رکشہ، دو عدد موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور متعدد بار پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار...
    کراچی: پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سعود آباد اور ایئر پورٹ کے قریب سے دو انتہائی مطلوب ملزمان، محمد شہاب خان عرف "کارا" اور منصور عالم عرف "چرکٹ" کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم (لندن) سے ہے اور وہ متعدد سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ پاکستان رینجرز (سندھ) اور پولیس کی کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک آٹو رکشہ، دو موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ ملزمان کا سابقہ ریکارڈ عادی جرائم پیشہ ہونے کی نشاندہی کرتا ہے، اور وہ ماضی میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں ملزم...
    کراچی: شہر قائد میں اسلحے کا بے دریغ استعمال ایک اور معصوم زندگی نگل گیا، ملیر سعود آباد میں گزشتہ روز گھر کے اندر کھیلتی 11 سالہ بچی کرسٹینا راشد عمر  کو نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی نے نشانہ بنایا، جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق معصوم کرسٹینا اپنے گھر میں موجود تھی کہ اچانک گولی آ کر اسے جا لگی اور انہیں زخمی حالت میں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ اندھی گولی لگنے سے زخمی ہونے والی 11 سالہ بچی جناح اسپتال میں تقریباً 20 گھنٹے تک زیر علاج رہی اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں۔ ایس ایچ او...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حسین آباد پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار، مقدمہ درج کرلیاگیا۔ حسین آباد پولیس نے دوران پیٹرولنگ گھوڑا استنبل گرا¶نڈ یونٹ نمبر 4 لطیف آباد کے قریب کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش ملک حیدر عباس کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کرلیا ،منشیات فروش کے قبضے سے 2006 گرام چرس برآمد ہوئی گرفتار منشیات سپلائر کے متعلق مزید معلومات اور سابقہ کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جا رہا ہے حسین آباد پولیس نے گرفتار منشیات سپلائر کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ۔
    لاہور: لاہورکے علاقے شاہدری ٹاؤن میں دودھ فروش کے ساتھ ہنی ٹریپ کا واقعہ پیش آیا جس میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم خاتون نے دودھ فروش کو اپنے گھر دودھ پہنچانے کا کہا اور ساتھ گھر لے گئی، جس کے بعد اُسے کمرے میں بند کر کے ساتھیوں کے ساتھ ملکر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ملزمان نے دودھ فروش سے ایک لاکھ 8 ہزار روپے لوٹ لیے اور پھر اُسے چھوڑ دیا۔ اس واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث تھا جسے شناخت کے بعد گرفتار کرلیا گیاہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار کی شناخت منظر کے نام سے ہوئی جو تھانہ شاہدری ٹاؤن میں نائب ہیڈ محرر ہے، ملزم کی نشاندہی پر اُس...
    ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک جب کہ 2 مزید دہشتگرد زخمی ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ  پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس پارٹی کو نشانہ بنانے کی...
    فتنۃ الخوارج کے حملے کے بعد  پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈیرہ اسماعیل خان پولیس پر فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈا پور گروپ کا سرگرم دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک اور 2 دہشتگرد زخمی ہو گئے جب کہ  پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ  فتنۃ الخوارج کا  پیچھا کر کے ٹھکانے لگانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے...
    ویب ڈیسک: ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کو منہ کی کھانی پڑی، پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔  ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ کی حدود علاقہ ملنگ کے قریب فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں نے پولیس کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، پولیس نفری ٹکواڑہ کے علاقے میں ڈیوٹی سرانجام دینے کے بعد واپس آرہی تھی کہ دہشت گردوں نے حملہ کردیا، جس پر پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کا حملہ پسپا کر دیا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری ڈیرہ پولیس کی جوابی کارروائی میں کالعدم تحریک طالبان گنڈاپور گروپ کا سرگرم  دہشتگرد فتح ولد حنان ہلاک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرگڑھ : ایک افسوسناک واقعے میں تھانہ صدر مظفرگڑھ میں اغواء کیس میں میڈیکل لیٹر لینے کے لیے آنے والی خاتون مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تھانے میں موجود ایک پرائیویٹ اہلکار نے اُسے تنہا پا کر ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو اُس کے اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں طبی معائنے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا، جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ پرائیویٹ اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا اور اُس کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملزم سے تفتیش...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) کلر سیداں پولیس نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانچ روز قبل شہری کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم کلر سیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار اور معلوماتی نظام کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی...
    کراچی میں گلشن اقبال کے علاقے بلاک 7 میں رہائشی عمارت کے فلیٹ سے بزرگ خاتون کی چند روز پرانی تعفن زدہ لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے ضابطے کی کارروائی کے لیے جسے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفیہ کی شناخت 83 سالہ عائشہ زوجہ ریاست اللہ خان کے نام سے ہوئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیہ گھر میں اکیلی رہائش پذیر تھی اور ابتدائی تحقیقات میں وجہ موت طبعی معلوم ہوتی ہے۔ تاہم، متوفیہ کے ورثا کا پولیس سے رابطہ ہوا ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ے جبکہ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے...
    اسرائیل کے وزیر قومی سلامتی نے الجزیرہ دیکھنے والے اپنی شہریوں کیخلاف پولیس کارروائی کی ہدایت کردی۔ انتہا پسند اسرائیلی وزیر برائے قومی سلامتی اتمام بن گویر نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کو اسرائیل سے رپورٹنگ کرنے کی اجازت دینے کے خلاف حکومتی مؤقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کرنے سے قومی سلامتی کو "خطرہ" ہوگا۔ انہوں نے اسرائیل میں الجزیرہ دیکھتے ہوئے پکڑے جانے والوں کے خلاف پولیس کارروائی کی بھی ہدایت کی۔ مئی 2024 کے اوائل میں اسرائیل نے ملک میں الجزیرہ کے رپورٹرز، پروڈیوسرز، کیمرہ والوں اور دیگر ملازمین پر پابندی لگا دی تھی۔ فلسطینی اتھارٹی نے جنوری میں اس کی پیروی کرتے ہوئے مقبوضہ مغربی کنارے سے الجزیرہ پر پابندی لگا دی تھی۔
    بھارت کی ریاست پنجاب میں سوشل میڈیا انفلوائنسر کنچن کماری عرف ’کمل کور بھابھی‘ کے قتل کے بعد ریاست میں سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے کئی دیگر مرد و خواتین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق 11 جون کو بٹھنڈہ میں ایک کار سے کنچن کماری کی لاش برآمد ہوئی تھی، اس کے بعد پولیس نے اس معاملے میں 32 اور 21 سالہ دو سکھ نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ بھٹنڈہ پولیس کے سربراہ امنیت کونڈل نے کہا  کہ اس واقعے کے مرکزی ملزم امرت پال سنگھ مہروں ہے۔ ان کے مطابق امرت پال مہروں سازش سے لے کر اس واقعے کو انجام دینے تک ہر...
    — فائل فوٹو  سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمٰن کے بیٹے مولانا اسجد الرحمٰن کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی۔پولیس کے مطابق مولانا اسجد الرحمٰن کو ایک ہفتہ قبل یارک انٹرچینج کے قریب نامعلوم افراد نے روکا تھا۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کے گاڑی سے اترنے سے انکار اور بحث کے بعد اغواکاروں نے انہیں جانے دیا۔پولیس کے مطابق واقعے کے روز مولانا اسجد الرحمٰن اپنی رہائش گاہ شورکوٹ سے لکی مروت جا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ مولانا اسجد الرحمٰن کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج نہیں کروایا گیا تاہم واقعے کا مقدمہ سی ٹی ڈی کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کرلیا گیا ہے۔مولانا فضل الرحمٰن  کے...
    لاہور: بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق مصری شاہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران سگی بھابی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش  کو   گرفتار کرلیا۔ ملزم نے خاتون کو نوکری کا جھانسا  دے کر اپنے خالی گھر پر بلایا تھا۔ گھر بلانے پر زبردستی اور کھینچا تانی کے دوران خاتون زخمی ہو گئی۔ بعد ازاں واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزم شبیر کو چند گھنٹوں میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔
    تھانہ صدر بیرونی راولپنڈی پولیس کی بڑی کارروائی ،ذاتی رنجش پر دوست کو قتل کرنے والا اشتہاری گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 June, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) تھانہ صدر بیرونی پولیس نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے بااثر قتل کیس کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق، ملزم ملک حماد نے چند ماہ قبل ملک عدنان احمد کے گھر میں گھس کر انہیں فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس نے مسلسل چھاپوں اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایس ایچ او تھانہ صدر بیرونی کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ خاندان نے پولیس...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل فون افغانستان اسمگل کرنے والے گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں گزشتہ چند ماہ کے دوران چوری اور ڈکیتی کی دو بڑی وارداتیں ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق ایک واردات میں موبائل شاپ سے کروڑوں روپے مالیت کے 50 قیمتی موبائل چوری کیے گئے تھے۔پولیس کا کہنا تھا کہ دوسری واردات میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لاکھوں روپے کی ڈکیتی ہوئی تھی۔
    اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے نجی ہاسٹل میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی 22 سالہ طالبہ ایمان کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیج دیا۔ پولیس کی جانب سے گرفتار ملزم فیروز کو ڈیوٹی مجسٹریٹ محمد آصف ہنجرا کی عدالت میں پیش کیا گیا، پولیس نے عدالت سے ملزم کی شناخت پریڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ پولیس نے ملزم کو تقریباً 2 ماہ بعد گزشتہ روز گرفتار کیا تھا، ملزم واردات کے بعد جھنگ میں روپوش ہوگیا تھا۔ واضح رہے کہ 19 اپریل کو ملزم نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کے ہاسٹل میں گھس کر طالبہ ایمان...
    راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں تھانہ وارث خان پولیس اہلکاروں کی پولیسں گردی، پولیس وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھر و دفتر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس گردی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں چار نوجوانوں کو گھر کی ریمپ پر کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اسی دوران ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے باوردی و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار پانچ سے چھ موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیسں اہلکار نوجوانوں کو کچھ کہہ کر اٹھاتا ہے اور کرسیوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیتا ہے، دیگر موٹر سائیکلوں پر باوردی...
    یورپ بھجوانے کا جھانسا دے کر اغوا کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی اغوا کار گروہ کے 3 اہم کارندوں کو گرفتار کر لیا ہے جو نوجوانوں کو یورپ لے جانے کا جھانسہ دے کر اغوا کرتے تھے۔ ڈی پی او نوشہرہ نے پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ یہ گروہ سادہ لوح افراد کو اغوا کر کے بالکل کچے کے ڈاکوؤں کی طرز پر ورثا سے لاکھوں ڈالر تاوان وصول کرتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گروہ کا نشانہ بننے والا تازہ ترین کیس ایک افغان شہری کا تھا، جسے یورپ بھجوانے کا جھانسا دے کر نوشہرہ کے علاقے جہانگیرہ سے...
    علامتی فوٹو راولپنڈی کے علاقے ڈھوک الہٰی بخش میں خاتون نے 17 سالہ لڑکے کو چھری کے وار کرکے قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کے لڑکے کو چھری کے وار سے قتل کرنے کا واقعہ محلے میں لڑکوں کے درمیان جھگڑے کے باعث پیش آیا۔پولیس حکام کے مطابق خاتون نے لڑائی کے دوران پڑوس کے لڑکے کے گلے پر چھری ماری۔راولپنڈی پولیس نے ملزمہ اور اُس کے ایک بیٹے کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔
    ---فائل فوٹو  کراچی میں ایئرپورٹ کے قریب چینی باشندوں پر خودکش حملے کا حتمی چالان جمع کروادیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ حملہ ملک دشمن غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی مدد سے کیا گیا تھا، حملے کا مقصد پاکستان اور چین کے تعلقات اور ملکی کی سلامتی کو متاثر کرنا تھا۔ پولیس کی جانب سے انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مقدمے کا حتمی چالان جمع کروایا گیا۔چالان میں کہا گیا کہ کیس میں دھماکے کے ماسٹر مائنڈ بشیر احمد کو نامزد کیا گیا ہے، ملزم عبد الرحمان، سراج بھٹار عرف دانش کو بھی نامزد کیا گیا جبکہ سہولت کاری کے الزام میں خاتون سمیت دو افراد گرفتار ہیں۔چالان کے متن کے مطابق دوران تفتیش ملزمہ گل نسا نے ملوث...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے ضلع ملیر کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس نے مقابلے کے بعد لیاری گینگ وار کے دہشت گرد نوید کپی کو ہلاک کر دیا۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھی مقابلے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ہلاک ہونے والا نوید کپی، بھتہ خوری، ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور متعدد سنگین وارداتوں میں بھی ملوث رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کا شمار منظم جرائم پیشہ گروہ کے کارندوں میں ہوتا تھا۔ کراچی: رینجرز اہلکار کو شہید کرنیوالا لیاری گینگ وار کا اہم کمانڈر گرفتارکراچی میں پولیس نے رینجرز اہلکار کو شہید کرنے والے لیاری گینگ وار کے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک رائفل گن، 1ماؤزر...
    لاہور: سندر پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 ماہ کا بچہ اغواء کرنے والی خاتون کو گرفتار کرکے بچہ بازیاب کروا لیا۔ پولیس کے مطابق شہری کاشف کو زنیرہ نامی خاتون نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا کارڈ بنوا کر دینے کا جھانسہ دیا۔ شہری اپنی بیوی اور دو ماہ کے بیٹے آصف کے ہمراہ لوہاراں والا کھوہ پہنچا، جہاں ملزمہ اپنی پڑوسن کو بچہ دکھانے کے بہانے اسے لے کر فرار ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ملزمہ سے اغواء شدہ معصوم بچہ بازیاب کرکے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔
    —فائل فوٹو لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کی درخواست کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے 3 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو بےگناہ ثابت کرنے کے لیے بڑا منصفانہ موقع دیا، ملزم کی ضد اور انکار کی وجہ سے کوئی رزلٹ حاصل نہیں ہو سکے۔ عام ملزم کے پاس ٹیسٹ کروانے سے انکار کرنے کا چانس نہیں ہوتا۔ بانی پی ٹی آئی کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کیلئے پولیس کی درخواست مستردبانی پی ٹی آئی کا پولی گراف ٹیسٹ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ضلع کیماڑی تھانہ سعیدآباد پولیس کی مین حب ریور روڈ نیو شارجہ شاپنگ مال سعیدآباد پر کاروائی،گٹکا/ماوا فروشی میں ایک ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سعیدآباد انسپکٹر پرویز سولنگی کی سربراہی میں سعید آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گٹکا فروشی میں مطلوب ملزم سلمان ولد محمد یوسف کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے 20 عدد پڑیاں مضر صحت گٹکا/ماوا برآمد۔گرفتار ملزم گٹکا/ماوا سیلر مطلوب ملزمان کی B کیٹیگری سیریل نمبر 68 میں بھی شامل ہے۔۔ملزم کے خلاف سندھ گٹکا ماوا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
    —فائل فوٹو ساہیوال کے قریب جی ٹی روڈ پر موٹر سائیکل پر بیٹھی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔ موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر عاطف شہزاد کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو ہیلمٹ نہ پہننے کی خلاف ورزی پر روکا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ جرمانہ ادا کرنے کے بعد موٹر سائیکل سوار کی والدہ کو دل کا دورہ پڑ گیا۔سیکٹر کمانڈر موٹر وے پولیس عاطف شہزاد نے بتایا ہے کہ انکوائری جاری ہے، پیٹرولنگ افسران کی کوتاہی ثابت ہوئی تو کارروائی کی جائے گی۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر بھکر میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر پیپلزپارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس نے بتایا کہ بھکر کے علاقے منڈی ٹاؤن کے قریب گھر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کی، واقعے میں پیپلز پارٹی کی ضلعی صدر ثمرہ بتول سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر پہنچ گئی، شواہد جمع کیے جارہے...
    نیشنل کانفرنس کے ترجمان اعلٰی تنویر صادق نے پوچھا کہ اگر لیفٹیننٹ گورنر کو صرف پولیس پر اختیار ہے تو وہ حکمرانی کے معاملات میں مداخلت کیوں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمر عبداللہ کی زیر قیادت جموں و کشمیر کی حکومت اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے درمیان دوہری کنٹرول والی حکمرانی کو لے کر ایک بار پھر تنازع کھڑا ہوگیا ہے۔ منوج سنہا نے کہا کہ محکمہ پولیس پر ان کا اختیار ہے اور ترقیاتی حکمرانی کا اختیار منتخب حکومت کے پاس ہے۔ وادی کے کولگام ضلع میں ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ایل جی منوج سنہا نے کابینہ وزیر سکینہ ایتو کی اپیل کے جواب میں کہا کہ وہ صرف اپنے ماتحت آنے والے پولیس اہلکاروں کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)رینجرز اور پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کراچی کے علاقے موسیٰ کالونی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی میں ملوث انتہائی مطلوب ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ترجمان کے مطابق ملزم سنگین نوعیت کے متعدد جرائم میں ملوث ہے اور پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھا۔رینجرز کے ترجمان نے انکشاف کیا کہ ملزم سہیل نے 1991 میں اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 8 مزدوروں کو قتل کیا، جب کہ 2003 میں دو مذہبی جماعتوں کے کارکنان کو بھی نشانہ بنایا۔ملزم نے دورانِ تفتیش یہ اعتراف بھی کیا کہ اُس نے 2013 میں ایک 12 سالہ بچے کو ہاتھ پاؤں باندھ کر موسیٰ کالونی میں...
    کراچی: شہر قائد میں   کم عمر لڑکی کی شادی کرانے کی کوشش کرنے والے والدین سمیت کئی افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ سول لائن پولیس اور وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل نے ہجرت کالونی میں مشترکہ کارروائی کے دوران 13 سالہ لڑکی کی شادی کی کوشش ناکام بنا دی ۔ پولیس نے کم عمر لڑکی کی شادی کرانے کے الزام میں والدین سمیت دیگر افراد کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ۔ ترجمان ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے جاری اعلامیے کے مطابق ہجرت کالونی میں کم عمر بچی کی شادی کی کوشش وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل اور ساؤتھ پولیس کی بروقت کارروائی کے باعث ناکام بنا دی گئی ۔ اطلاع موصول ہونے پر وومن چائلڈ پروٹیکشن سیل نے فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)راہوکی پولیس کی متحرک کارروائیوں میں ڈکیت سمیت 3 ملزمان گرفتار، خام مال و تیار شدہ مین پوری کی سپلائی ناکام، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمدراہوکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گروہ کے کارندے موتی ٹھاکر کوہلی کو پستول سمیت گرفتار کرلیا ابتدائی تفتیش کے نتیجے میں گرفتار ملزم نے تھانہ راہوکی کی حدود میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا جبکہ ملزم پولیس کو ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب بھی تھا،ملزم کے قبضے سے موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ راہوکی پولیس نے مزید کارروائی کرتے ہوئے شفیع باؤنڈری کے قریب سے پک اپ کے ذریعے خام مال و تیار شدہ مین کی سپلائی کو ناکام بناتے ہوئے 2 سپلائرز...
    ویب ڈیسک: چکوال میں موٹر وے ایم 2دھراب پل کے قریب تیز رفتار کار  خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی۔  حادثے کے نتیجے میں کار میں سوار 4 افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے،کار میں سوار افراد راولپنڈی سے لاہور جا رہے تھے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ۔ حادثے کی اطلاع پر پولیس اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشیں ٹراما سینٹر کلر کہار منتقل کر دی گئیں، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کردی۔ لاہورہائیکورٹ کاہیٹ ویووز،کلائٹمٹ چینج اورپانی کےضیاع پراظہارتشویش
    خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس اہلکاروں کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، گریڈ 1 سے 16 تک کے اہلکاروں کی تنخواہیں براہ راست پنجاب پولیس کے برابر کی جائیں گی، جبکہ گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے افسران کے اسپیشل الاؤنس میں اضافے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔ ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں قبائلی اضلاع میں پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 16 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اس فنڈ سے پولیس کو جدید اسلحہ، ٹریننگ اور انفراسٹرکچر کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے حکومت کے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔...
    وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت سٹی ہسپتال میں اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہو گئی، وزیر اعلیٰ نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اور سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کر لی۔ جبکہ 7 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کیخلاف انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ واقعہ گزشتہ رات گئے پیش آیا جہاں پولیس نے ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ہسپتال میں...
    شکار پور میں کار پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ شکار پور کے علاقے گڑھی یاسین ٹول پلازا کے قریب پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک کار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ دو گروپوں میں دشمنی کا نتیجہ لگتاہے تاہم لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔
    تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے مسروقہ نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد  محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں...
    کراچی: شہر قائد میں رینجرز سندھ اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات، گٹکا اور ماوا فروشی میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق یہ کارروائیاں فیروز آباد کالونی، نارتھ ناظم آباد کے علاقے کھنڈو گوٹھ اور نیو کراچی سیکٹر 11-ڈی میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کی شناخت بابر علی، عادل، محمد طاہر، عادل خان اور عبدالجبار کے ناموں سے ہوئی ہے۔   کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں گٹکا، ماوا، شراب، نائن ایم ایم پستول، گولیاں، پانچ موبائل فونز اور نقدی بھی برآمد کی گئی۔ رینجرز ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد اسلحہ، منشیات اور دیگر برآمد شدہ...
    لاہور ہائی کورٹ—فائل فوٹو لاہور ہا ئی کورٹ میں حافظ آباد میں خاتون کو شوہر کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کے بھائی نے درخواست دائر کی ہے۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ پولیس نے ملزم اکرام کو خاتون سے زیادتی کے مقدمے میں گرفتار کیا ہے۔ حافظ آباد: شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کا ملزم ہلاکپنجاب پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ حافظ آباد میں شوہر کے سامنے خاتون سے اجتماعی زیادتی کرنے والا ایک ملزم پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم اکرام کی پولیس مقابلے میں ہلاکت کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ خاتون سے زیادتی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے پولیس کی درخواست مسترد کر دی ہے۔عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پولیس کو دو مرتبہ ٹیسٹ کرانے کا موقع دیا گیا، لیکن اس کے باوجود وہ پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے میں ناکام رہی۔عدالت نے استفسار کیا کہ عدالت نے ملزم کو اپنے آپ کو بے گناہ ثابت کرنے کے لیے 2 چانس دیے لیکن ملزم کی ضد کی وجہ سے اس نے مواقع ضائع کردیے، ملزم کے انکار کے بعد تفتیش کیسے آگے بڑھے گی؟ ملزم کے 2 بار انکار کے بعد تیسرا موقع دیا جانا محض وقت کا ضیاع ہوگا۔عدالت نے...
    لاہور کے ایک گھر سے  ایک کروڑ روپے اور 80 تولہ سونا چوری کرنے کی واردات کا ماسٹر مائنڈ سابقہ ڈرائیور نکلا۔ ترجمان  پولیس کے مطابق ایس ایچ او فیصل ٹاؤن نے پولیس ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرکے  واقعہ میں ملوث ملزم کو ضلع اوکاڑہ سے گرفتار کر لیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ  نے کہا کہ ملزم 1 سال قبل واردات والے گھر ڈرائیور کے طور پر کام کرتا تھا، عیدالاضحٰی کے روز متاثرہ فیملی اپنی بہن کے گھر گئی ہوئی تھی، گھر والوں کی غیر موجودگی میں ملزم نے پلان کے مطابق واردات کی اور فرار ہو گیا۔  فرار ہوتے ہوئے ملزم نے موقع سے تمام سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی ڈیلٹ کر...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2025ء)امریکی ریاست لاوس اینجلس میں بدھ کے روز امریکی پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ ان مظاہروں کا مقصد صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کی غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق پالیسیوں کے خلاف احتجاج تھا۔عرب ٹی وی کے مطابق مظاہرین جب غیر قانونی تارکین وطن کے حراستی مرکز کے قریب پہنچے تو پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور متعدد افراد کو گرفتار کر لیا۔ میڈیا کی کوریج پر بھی قدغن لگائی گئی اور صحافیوں کو پوچھ گچھ کے بعد جیل بھیجنے کی دھمکیاں دی گئیں۔مظاہرین میں سے بعض افراد نے امریکی پرچم الٹا لہرا کر "ریاستی نظام کے خاتمی" کا پیغام دینے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم...
    لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کا پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کروانے کے معاملے پر دلائل سننے کے بعد پولیس کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔دوران سماعت لاہور پولیس کی جانب سے انسداد دہشت گردی عدالت میں رپورٹ جمع کروادی گئی۔پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے پولی گراف اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کے لیے مزید مہلت کی استدعا کر دی۔ 9 مئی کیسز: عمران خان نے تیسری مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ کروانے سے انکار کردیاڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کرائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے ڈی ایس پی جاوید آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے پولی گراف اور فوٹو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے بانئ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ سے متعلق پراسیکیوشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔لاہور پولیس نے بانئ پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیراعظم عمران خان کا پولی گرافک اور فوٹو گرامیٹک ٹیسٹ نہ کروانے کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائی، پولیس نے استدعا کی کہ عدالت اس معاملے پر مناسب حکم جاری کرے۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 9 مئی جلاؤگھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کا پولی گرافک اورفوٹو گرامیٹک ٹیسٹ کرانے سے متعلق پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔پولیس نے اپنی رپورٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں...
    کراچی: کلفٹن پولیس نے 72 گھنٹوں کے اندر اغوا کی گئی پانچ سالہ بچی کو بحفاظت بازیاب کر لیا اور ملزم رکشا ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ ڈسٹرکٹ ساؤتھ پولیس کے ترجمان کے مطابق، یہ واقعہ کلفٹن کے علاقے خیابان شمشیر فیز 5 میں پیش آیا، جہاں بچی کی والدہ کی شکایت پر پولیس نے فوری کارروائی شروع کی۔ مغویہ بچی کی والدہ کے مطابق، ان کی بیٹی 7 سالہ بھائی کے ہمراہ بدر کمرشل سے کھانا کھا کر واپس آرہی تھی، کہ ایک رکشا ڈرائیور نے انہیں سواری کی پیشکش کی۔ مزید پڑھیں: کراچی، ریلوے پولیس کی لانڈھی میں کامیاب کارروائی، مغوی بچی بازیاب راستے میں، رکشا ڈرائیور نے بچی کے بھائی کو 50 روپے دے کر قریبی...
    لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب پولیس  میں موجود بعض عناصر کے شہریوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک اور رویہ  کسی سے ڈھکا چھپا نہیں اور ایسے ہی عناصر افسران کی طرف سے پولیس کا سافٹ امیج بنانے کی کوششوں پر بھی پانی پھیرتے دکھائی دیتے ہیں، اب بیچ سڑک ایک ممکنہ ریڑھی بان پر دو اہلکاروں کے تشدد کی ویڈیو سامنے آگئی۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنیوالی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ غباروں میں ہوا بھرنے والی ایک ریڑھی کے پاس سے اہلکار ایک نوجوان کو پکڑ کر لاتے دکھائی دیتے ہیں جو ممکنہ طور پر ریڑھی بان تھا اور پھر اس پر تشدد شروع کردیتے ہیں، ارد گرد لوگ بھی اکٹھے ہوجاتے ہیں لیکن کوئی مداخلت نہیں کرتے ۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔
    ---فائل فوٹو  پنجاب کے شہر چونیاں کی مقامی شوگر ملز سے نوجوان کی چند روز پرانی لاش ملی ہے۔پولیس کے مطابق نوجوان کی موت طبعی ہے یا اسے قتل کیا گیا ہے، یہ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے ہی پتہ چل سکے گا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق نوجوان نشے کا عادی تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل رواں سال کے مارچ میں چونیاں میں پارک سے دسویں جماعت کے طالب علم کی لاش ملی تھی۔پولیس کے حکام کے مطابق نوجوان کے والد نے پولیس اور حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا تھا۔
    راولپنڈی کے علاقے درکالی سیداں میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے گھر میں گھس کر سوئے ہوئے افراد پر فائرنگ کردی جس کی وجہ سے ہلاکتیں ہوئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں باپ اور 2 بیٹے شامل ہیں جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: راولپنڈی میں بسنت ، ڈور پھرنے اور فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ، درجنوں زخمی راولپنڈی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ سی پی اور خالد ہمدانی نے ایس پیی صدر سے واقعے کی رپورٹ طلب کرکے ملزمان کی...
    رحیم یار خان پولیس نے کچہ کے علاقے میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 5 مغویوں کو بحفاظت بازیاب کروا لیا، جبکہ 2 سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، صادق آباد اور بھونگ سے اغوا کیے گئے افراد کی بازیابی کے لیے کچہ کے علاقے میں ٹارگیٹڈ آپریشن کیا گیا۔ پولیس نے ڈاکوؤں کے گرد گھیرا تنگ کیا، جس کے دوران فریقین میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ آپریشن کے نتیجے میں نعیم سومرہ، کامران شیخ، عرفان لنگاہ، شہباز شیخ اور عبدالستار کو بحفاظت بازیاب کروا لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی افراد کو چند روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔ مزید پڑھیں: کراچی سے اغوا خاتون اور تین بچے...
    — فائل فوٹو حافظ آباد میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعے میں ملوث تیسرا ملزم بھی مبینہ پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پنچ پلہ کے قریب پولیس گشت پر تھی کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس وین پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے زیادتی کے کیس کے 2 ملزمان پہلے ہی اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔یہ واقعہ ڈیرھ ماہ قبل مانگٹ اونچا کے علاقے میں پیش آیا تھا۔پولیس کے مطابق کیس کا مرکزی ملزم فرار ہے۔
    کراچی: ساؤتھ پولیس نے ڈیفنس کے علاقے میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی کارروائی کے دوران جنگل بوائے برانڈ کی ویڈھ منشیات برآمد کر لی۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہظور علی کے مطابق، یہ کارروائی منظم منشیات کی ترسیل کے نیٹ ورک کے خلاف کی گئی تھی، جس میں برطانوی نژاد پاکستانی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں سلیمان اور علی میمن شامل ہیں، جنہوں نے منشیات کی ترسیل کے لیے جعلی سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی استعمال کی تھی۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق یہ گاڑی بلوچستان کے ایک رکن اسمبلی سے کرائے پر لی گئی تھی اور اس کا استعمال منشیات کی غیر قانونی ترسیل کے لیے کیا جا رہا...
    کراچی: ریلوے پولیس نے لانڈھی میں ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ مغوی بچی عنایہ کو بازیاب کرالیا۔ بچی کو 9 روز قبل 28 مئی کو شالیمار ایکسپریس سے اغوا کیا گیا تھا، جب وہ اپنی والدہ کے ہمراہ فیصل آباد سے کراچی آ رہی تھی۔ ریلوے پولیس کے حکام کے مطابق بچی کی بازیابی کے لیے ایک خصوصی 5 رکنی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس نے مغویہ کو بازیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ اس ٹیم نے مسلسل تفتیش اور تحقیقات کے ذریعے اغواکاروں کا سراغ لگایا۔ کارروائی کے دوران اغواکار فاروق، اظہر اور ان کی ساتھی ملزمہ شیلا کو گرفتار کرلیا گیا۔ حکام نے بچی کی بازیابی کے بعد اسے اہل خانہ...
    گھوٹکی میں کچے کے علاقے میں پولیس نے آپریشن کرتے ہوئے مغوی نوجوان کو بازیاب کروالیا۔ ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ اغواکار مغوی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ 3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ایس ایس پی گھوٹکی کا کہنا ہے کہ نوجوان کو رہڑکی سے دو ہفتے قبل اغوا کیا گیا تھا۔
    پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس نے کارروائی کرکے اغوا برائے تاوان میں ملوث 5 پولیس اہلکار گرفتار کر لیے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکاروں نے مدد علی کو بلاول جوکھیو گوٹھ سے گزشتہ شب اغوا کیا، جنہیں ملیر میں کارروائی کرکے گرفتار کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے مغوی شہری کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ادائیگی کا مطالبہ بھی کیا۔ ملیر کینٹ پولیس نے کارروائی کرکے مغوی کو بازیاب کروایا اور 5 اہلکار گرفتار کرلیے، جن کی شناخت عبدالغفار، ریاض، راشد علی، خالد اور نعیم کے نام سے ہوئی۔ پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تاوان طلب کرنے اور غیر قانونی...
    بھارت میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون کا اپنے بوائے فرینڈ اور اس کے دوستوں کو چھوٹی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ کی سہولت فراہم کرنے کے الزامات پر گرفتار کرلیا گیا۔  پولیس کے مطابق خاتون اپنے شوہر سے الگ ہوکر اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ رہ رہی تھی اور چھوٹی بیٹی اس کے ساتھ ہی رہتی تھی۔  جب بچی اپنے والد کے گھر گئی تو اس کی حالت دیکھ کر والد کو شک ہوا اور تفتیش کرنے پر پتہ چلا کہ اس کے ساتھ متعدد مرتبہ گینگ ریپ کیا گیا ہے۔  بچی کے والد نے رانی پور پولیس اسٹیشن پر درخواست جمع کرادی ہے اور پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔ ...
    فوٹو فائل ‏اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔  ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے۔ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے گا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے خصوصی دستے تعینات ہونگے۔ ڈولفن اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں...