2025-09-18@21:39:32 GMT
تلاش کی گنتی: 673
«کا فاصلہ»:
(نئی خبر)
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے پورنم کمار شاء کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کے تبادلے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بی ایس ایف میں قیدیوں کا باہمی تبادلہ کر لیا گیا۔ واہگہ بارڈر اور اٹاری پر پاکستان اور بھارت کے ایک ایک قیدی کا تبادلہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بی ایس ایف کے پورنم کمار شاء کو بھارتی حکام کے حوالے کیا گیا، جبکہ پاکستان رینجرز کے محمد اللہ کو پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا ہے۔ دونوں اہلکاروں کے تبادلے کے موقع پر...

مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پائیدار حل دونوں ممالک اور جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے: رضوان سعید شیخ
امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے ترک نشریاتی ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند قوم ہے جو خطے میں ڈیڑھ ارب انسانوں کے مفادات کو مقدم رکھتے ہوئے پائیدار امن کا خواہاں ہے۔ رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ جموں و کشمیر ہے، جس کا منصفانہ اور پائیدار حل نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے جنوبی ایشیا کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیزفائر پر عمل درآمد اہم ہے، لیکن اصل مسئلے کا حل تلاش کیے بغیر امن کی کوئی کوشش مکمل نہیں ہو سکتی۔ رضوان سعید شیخ نے واضح کیا کہ پاکستان امن میں سب کے مفاد...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں بھارتی فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) منوج نراونے نے جنگ کے امکانات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام تصفیہ طلب مسائل کا واحد پائیدار حل سفارتی بات چیت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کوئی رومانوی تصور یا بالی ووڈ فلم نہیں بلکہ ایک تلخ اور سنجیدہ حقیقت ہے جس کے اثرات نسلوں تک محسوس کیے جاتے ہیں۔ سابق آرمی چیف نے پاک-بھارت جنگ بندی پر بعض حلقوں کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بطور ایک پیشہ ور فوجی، ان کی پہلی ترجیح ہمیشہ سفارت کاری ہوگی۔ ان کے مطابق، ’’جنگ کے اثرات صرف...
کراچی: شہر قائد میں لانڈھی کے علاقے شیرپاؤ کالونی میں عثمانیہ مسجد کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک خاتون زخمی جبکہ ایک ڈاکو شہری کی جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔ چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق ڈاکو کی فائرنگ سے 40 سالہ خاتون انجمن زوجہ سردار خان زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ واقعے کے دوران ایک شہری نے مزاحمت کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی، پاک کالونی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ملزم ہلاک، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش بھی جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے قومی ٹیم کے مینٹورز کو فارغ کرنے کی خبریں سامنے آنے کے بعد آل راؤنڈر شعیب ملک کا بیان بھی آگیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر لکھا کہ 2 ہفتے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو مینٹور شپ سے الگ ہونے سے متعلق تحریری طور پر آگاہ کردیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ بطور مینٹور کوئی آسان فیصلہ نہیں تھا لیکن اپنی ذمہ داریوں کو دیکھتے ہوئے عہدے سے ہٹنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو اگلے سیزن سے قبل کسی دوسرے کرکٹر کو منتخب کرنے کا مناسب وقت مل جائے۔ مزید پڑھیں: 50، 50 لاکھ تنخواہ وصول کرنیوالے مینٹورز فارغ شعیب...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ ٹیم کے چیمپیئنز ٹرافی مینٹورز کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ مینٹورز کی کارکردگی جانچنے کے بعد کیا گیا جس کی ہدایت چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق اس فیصلے کے بعد شعیب ملک، وقار یونس، ثقلین مشتاق، مصباح الحق اور سرفراز احمد کو بطور منیٹورز ان کے عہدوں سے فارغ کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10 کے 2 میچ ری شیڈول کر دیےگئے، پی سی بی کی تصدیق تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ مصباح الحق اور سرفرار احمد کو بورڈ کے اندر کوئی اور عہدہ دینے کا امکان موجود ہے۔ یہ فیصلہ چیئرمین...
اسلام آباد(نیوزی ڈیسک)ناقص کاکردگی پر وفاقی کابینہ میں رد وبدل کا فیصلہ ۔چار وزرا کو فارغ کیے جانے کا امکان، ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ چار نئے وزرا کو کابینہ میں شامل کیا جائے گا۔ ایم این اے چوہدری نصیراحمد عباس سدھو کو وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ زیر غور ہے ، ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزرا کو ناقص کاکردگی کی بنیاد پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،وزیر اعظم کچھ وزرا کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں جس کے باعث یہ ردوبدل کرنے کا فیصلہ سامنے آیاہے۔ بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی ایئر ہیڈ کوارٹر میں اپنے پائلٹس کے ہاتھوں دھلائی
سٹی 42: ہندوستان کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے ۔ سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی میڈیا، پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے، پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی،بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان سیز فائر کی مکمل پاس داری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے باوجود ہندوستان کی جانب سے پاکستان پر جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز کی خلاف ورزی کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں چلا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کی، بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کر رہا ہے، حقیقت میں بھارتی ڈرونز لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔...
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ کی پاکستانی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، پاکستانی وزیر خارجہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے مطابق صرف اپنے دفاع کے حق کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے آسٹریلوی وزیر خارجہ ہون پینی وانگ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق دوران گفتگو دونوں راہنماؤں میں پاک بھارت کشیدگی اور سیز فائر کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسحاق ڈار کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام...
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا پاکستان کیخلاف سیریز سے قبل بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے سابق بولنگ کوچ شون ٹیٹ کو اپنا نیا فاسٹ بولنگ کوچ مقرر کر دیا ہے۔ 42 سالہ سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر شون ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے اور ان کا معاہدہ نومبر 2027 تک جاری رہے گا۔ شون ٹیٹ اپنے کیریئر کے دوران دنیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار ہوتے تھے جنہوں نے آسٹریلیا کی جانب سے 59 بین الاقوامی میچز میں 95 وکٹیں حاصل کیں اور 2007 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ بطور کوچ شون ٹیٹ...
---فائل فوٹو کراچی کے علاقے پورٹ قاسم چورنگی پر فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رشتے کے تنازع پر پیش آیا، فائرنگ کرنے والے ملزم کو ٹریفک اہلکار نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا، ملزم کے قبضے سے پستول برآمد کر لیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب وزیرِ داخلہ سندھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے فائرنگ کے واقعے کی تفصیلات طلب کر لیں۔ کراچی:جناح اسپتال کےقریب فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 5 زخمیکراچی میں جناح اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 5 افراد زخمی ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ دوران ڈکیتی پیش آیا۔ وزیرِ داخلہ سندھ...

قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مئی 2025ء ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بُنْیانٌ مَّرْصُوْص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے، پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان نے واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اُس کا منہ توڑ جواب دیا جائے...
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میں پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیاد پر قائم ہوا، پاکستان کا دفاع کس طرح ہوا، اسی طرح معاشی دفاع بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور تعاون پر چائنا، سعودی عرب، ایران، قطر اور ترکی کے شکرگزار ہیں، ہندوستان کو جب تباہی نظر آئی تو دیگر ممالک سے بھیک مانگتا رہا۔ جامعہ منظور الاسلامیہ لاہور میں پاکستان علماء کونسل کے چیئرمین حافظ طاہر اشرفی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کے شاندار رسپانس پر خراج تحسین پیش کیا۔ طاہر اشرفی نے کہا کہ ہمارا دشمن بزدل اور کمینہ ہے، جہاں پاک فوج کا سامنا ہوا، سفید پرچم لہرا دیئے، اللہ کی مدد سے کل کامیابی ملی، تاریخ لکھے گی...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کے معروف صحافی ،تجزیہ کار اور کالم نگار انصار عباسی نے لکھا ہے کہ سول اور فوجی قیادت کی اعلیٰ ترین سطح پر منظور شدہ ایک محتاط لیکن مربوط فوجی آپریشن کے دوران پاکستان نے ہفتے کے روز علی الصباح ایک فیصلہ کن کارروائی کا آغاز کیا جس کے نتیجے میں بھارت کا جدید ترین دفاعی نظام تباہ ہوگیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس بنائی گئی حکمت عملی کے پیچھے غیر معمولی پلاننگ کے علاوہ قیادت اور فوج کے جذبہ ایمانی کا امتزاج شامل تھا جس کا آغاز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اس ہائی لیول میٹنگ کے اختتام پر ایک طویل دعا کرکے کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے...

سیزفائر کااعلان ہوتے ہی بھارت کا حیدرآباد بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ، اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 5 افراد شہید
حیدرآباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان میں حیدرآباد چونترہ کے علاقے میں واقع بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف ،جوان نجیب سلطان ،فاروق احمدسمیت پاک فضائیہ کے پانچ اہلکار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے اس حملے میں ایئربیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پاک فضائیہ کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ شہداء کی قربانی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایئربیس پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں جنگ بندی سے متعلق تمام تفصیلات دوں گا۔ اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹینگ ہوں گی، اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔ ایکسپریس نیوز کی جانب سے سوال کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، ان سب پر بات ہوگی۔
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دونوں ممالک نے سیز فائر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے ساتھ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ میں قوم سے خطاب میں اس کی تمام تفصیلات دوں گا۔اس سوال پر کہ انڈیا کے ساتھ ہماری کیا شرائط طے ہوئی ہیں؟ شہباز شریف نے کہا کہ آگے چل کر میٹنگ ہوں گی اس میں یہ ساری چیزیں ہوں گی تاکہ مسائل نہ پیدا ہوں۔ایکسپریس نیوز کی جانب سے سوال کیا گیا کیا یہ طے ہوگا کہ آئندہ بھارت یہ حرکت نہ کرے؟ شہباز شریف نے جواب دیا جو مسائل ہوں گے، اس سب پر بات ہوگی۔ کل رات...
اس کا مقصد ملازمین کو موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر ہوائی حملوں یا دیگر خطرات اور جنگ کی صورت میں محفوظ پناہ گاہوں کی طرف انخلا کے طریقہ کار کی تربیت دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مظفر آباد میں موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے آگاہی مہم اور فرضی مشقوں کا سلسلہ جاری ہے۔ سیکرٹری شہری دفاع چوہدری محمد فرید اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس ابرار اعظم کی ہدایت پر ڈائریکٹریٹ جنرل سول ڈیفنس اور ضلع مظفرآباد کے آفیسران پر مشتمل ٹیم نے محکمہ ان لینڈ ریوینو کے ملازمین کے لیے ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا جبکہ اس کے ساتھ ہی فرضی مشقوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ اس کا مقصد ملازمین...
سٹی42: بھارت نے پاکستان پر فضا سے میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ پاکستان کے شہروں شورکوٹ ائیر بیس اور راولپنڈی کے نور خان ائیر بیس، کو نشانہ بنایا ہے۔ آج نصف شب گزرنے کے بعد کینہ پرور مودی پڑوسی کی مسلسل جارحانہ حرکتوں کے بعد سوشل میڈیا پر اطلاع آئی تھی انڈیا نے نور خان ائیر بیس، شور کوٹ ائیر بیس پر میزائلوں کے حملے کئے ہیں۔ اب پاکستان آرمی کے ترجمان نے ان حملوں کی تصدیق کی ہے ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارت ہمارے جواب کا انتظار کرے۔ آج صبح پونے دو بجے یہ بریکنگ نیوز آئی تھی کہ انڈیا کی فوج نے آدم پور...
اسلام آباد: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال گولہ باری کاسلسلہ جاری ہے جس سے معصوم اور نہتے کشمیری شدید زخمی ہوگئے اور تحصیل ہجیرہ میں مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گولہ باری سے زخمی افراد کا کہنا ہے کہ بھارتی جارحیت کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں۔ آزاد کشمیر کی تحصیل ہجیرہ کے رہائشی زخمی محمد رفیق کے بھتیجے کا کہنا تھا کہ ’’رات بھارتی فوجی کی بلااشتعال گولہ باری سے میرے چچا شدید زخمی ہو گئے‘‘ میرے چچا کی ٹانگ دو جگہ سے فریکچر ہوچکی ہے، ہمارے حوصلے بلند ہیں اور ہم انشاء اللہ مقابلہ کرینگے۔ بھارتی فائرنگ سے زخمی معاویہ نواز نے کہا کہ رات کو بھارت نے ظلم کا مظاہرہ کرتے ہوئے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارت کی جانب سے تین فوجی تنصیبات پر پاکستانی میزائل اور ڈرون حملے کے دعوے کو بے بنیاد، جھوٹا اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دے کر مسترد کر دیا ہے، بھارتی فوج نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر یہ دعویٰ کیا، لیکن جھوٹے دعوؤں کے باعث بھارتی میڈیا خود جگ ہنسائی کا شکار بن گیا۔ بھارتی فوج نے جمعرات کی رات سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ (سابقہ ٹوئٹر) پر دعویٰ کیا کہ پاکستان نے جموں، اُدھم پور (انڈیا کے زیر انتظام کشمیر) اور پٹھان کوٹ (انڈین پنجاب) میں واقع تین فوجی اڈوں کو میزائل اور ڈرونز سے نشانہ بنایا، بھارتی فوج نے دعویٰ کیا کہ ان حملوں میں کوئی جانی...
وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کے پیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہریوں سے التماس ہے ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اورہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد...
ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حفاظتی ڈرل مشقیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج ڈرل مشقیں ہنگامی صورتحال میں تیاریوں کےپیش نظر کی جا رہی ہیں،ڈی سی کی جانب سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری ایسی صورتحال میں انتظامیہ کا ساتھ دیں۔ دوسری جانب جنگی صورتحال کے پیش نظرجہلم میں سول ڈیفنس اور ریسکیو نے فرضی مشقوں کا آغاز کردیا گیا جس کا مقصد عملے کی پیشہ ورانہ مہارتوں میں اضافہ اورہنگامی صورتحال میں شہریوں کی مدد کو یقینی بنانا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان موک ایکسرسائزز روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی۔
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملہ کرنے والوں کو سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹویٹر) پر انہوں ںے کہا کہ بھارت کی ننگی جارحیت نے پاکستان کے آپشنز نہایت محدود کر دیے ہیں، شہری آبادیوں پر ڈرونز کے بزدلانہ حملوں اور درجنوں معصوم شہریوں کی شہادت کے بعد پاکستان کے پاس ایسی درندگی کا منہ توڑ جواب دینے کے سوا کیا کوئی راستہ باقی رہ جاتا ہے؟ عرفان صدیقی نے کہا کہ شکست تسلیم کرتے ہوئے سفید جھنڈے لہرانے اور مہلت ملتے ہی حملے شروع کردینے والی منافقت کو حتمی سبق سکھانے کا لمحہ قریب آرہا...
تصویر بشکریہ جیو نیوز پاکستان پر جارحیت کا آغاز کرنے کے بعد بھارتی فوج کو اسکے نتائج بھگتنے کا سلسلہ جاری ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فوج نے وادی لیپا سیکٹر کی پوسٹ وانجل فارورڈ پر بھی سفید جھنڈا لہرا دیا جبکہ چورا کمپلیکس پوسٹ اور چکوٹھی سیکٹر میں بھارتی فوج نے پہلے ہی سفید جھنڈا لہرا دیا تھا۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ کے دوران سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہوتا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاک فوج مؤثر جواب دے رہی ہے۔پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایاسیکیورٹی ذرائع کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر میں پاکستان رینجرز نے بھارتی فوج کا ڈرون مار...
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ پاک فوج کو بروقت جواب دینے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، پوری قوم بیدار اور اپنے ملک کے دفاع کیلئے تیار ہے، اپنی دھرتی کی حفاظت کیلئے پاک فوج اور پاکستانی عوام ایک پیج پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ملک کا دفاع کرکے تاریخ رقم کر دی ہے، بھارت کے 5 طیارے تباہ کرنا بھی ایک ریکارڈ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے اپنی تباہی کا آغاز کر دیا ہے، جنگ کا آغاز تو انڈیا نے کیا ہے، لیکن اس جنگ کا اختتام پاکستان کے اختیار میں ہے۔ سراج الحق نے مزید کہا کہ...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کیا ہے کہ فلسطین کے امور کے لیے قائم دفتر کو یروشلم میں قائم اپنے سفارت خانے کے ساتھ ضم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ٹیمی بروس نے بتایا کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو نے فیصلہ کرلیا ہے کہ فلسطین کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور کے لیے قائم دفتر کو یروشلم میں امریکی سفارت خانے کے ساتھ ضم کرلیا جائے گا۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ فلسطینی امور کا امریکی دفتر اب اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہوکیبی کو رپورٹ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتوں میں فلسطین سے تعلقات کے لیے قائم دفتر کے دیگر...
علامتی تصویر۔ کابینہ ڈویژن اسلام آباد نے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز اور صوبوں کو مراسلہ بھجوایا ہے۔ کابینہ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز مخصوص افراد کو اسپیر فشنگ ای میل بھیجتے ہیں۔ فشنگ ای میلز سے بظاہر مستند اداروں سے آئی ہوئی ای میل کا تاثر ملتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مشکوک ای میلز کے ذریعے متاثرین کو میلاویئر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے راغب کیا جاتا ہے، وائرس بیک ڈور متاثرہ کمپیوٹر اور اس کے ڈیٹا کو دور سے کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو مقامی وقت چیک کرتا ہے تاکہ ٹائم زون یعنی ملک یا علاقہ معلوم کیاجا سکے۔ ذرائع کے مطابق مراسلے میں فشنگ اور سوشل انجینئرنگ حملوں سے بچاؤ کے...
بھارتی میڈیا نے ”پاکستان سائبر فورس“ نامی گروہ کی جانب سے بھارتی دفاعی اداروں پر سائبر حملے اور حساس ڈیٹا تک رسائی کا دعویٰ کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان سائبر فورس کے اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ اس گروپ نے بھارتی ملٹری انجینئرنگ سروس اور منوہر پارکیر انسٹی ٹیوٹ آف ڈیفنس اسٹڈیز اینڈ اینالیسز کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس دعوے میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے دفاعی اہلکاروں کی ذاتی معلومات تک رسائی حاصل کی، جس میں ان کے لاگ اِن کریڈنشلز بھی شامل ہیں۔ اس ڈیٹا لیک کے علاوہ، یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ...
بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بعد جہاں مودی حکومت نے پاکستان پر الزام عائد کیا، وہیں عالمی سطح پر اس دعوے کو پذیرائی نہ مل سکی۔ اقوامِ متحدہ کے حالیہ خصوصی اجلاس میں پاکستان نے بھارتی الزامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کرتے ہوئے بھارت کا مؤقف کمزور کردیا۔ بھارتی تجزیہ کاروں کی جانب سے سامنے آنے والے ویڈیو پیغامات میں مودی حکومت کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی گئی ہے۔ ایک معروف بھارتی تجزیہ کار نے کہا کہ آج پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی نظر آتی ہے۔ وہ برطانیہ، وہ فرانس، وہ امریکا جن سے ہم نے اربوں ڈالر کا اسلحہ خریدا، آج وہ بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کر رہے...
امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ نے ایک یادداشت میں حکم دیا ہے کہ ملک کی مسلح افواج میں فور اسٹار جرنیلوں اور ایڈمرلز کی تعداد میں کم از کم 20 فیصد کمی کی جائے۔ یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ صدارت کی تازہ ترین عسکری اصلاحات کا حصہ ہے، جس کے تحت رواں برس پہلے ہی کئی سینیئر افسران کو برطرف کیا جا چکا ہے۔ یادداشت میں نیشنل گارڈ میں بھی جنرل افسران کی تعداد میں 20 فیصد کمی اور مجموعی طور پر جنرل و فلیگ افسران کی تعداد میں 10 فیصد کمی کی ہدایت دی گئی ہے۔ فی الحال مارچ 2025 تک، امریکی افواج میں 38 فور اسٹار افسران اور مجموعی طور پر 817 جنرل و ایڈمرلز موجود...
سٹی42:نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا بند کمرہ اجلاس، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخارنےبھارتی عزائم اور حقائق سے آگاہ کیا، سلامتی کونسل کا اجلاس پاکستان کی درخواست پرطلب کیاگیا۔ عاصم افتخار نےبھارت کے حالیہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، میڈیا سے گفتگو میں کہا بھارتی اقدامات سے خطے کےامن کو خطرات لاحق ہیں،خطے کے ممالک کےساتھ مسائل مذاکرات سے حل کرنا چاہتے ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے شرح سود میں ایک فیصد کمی کردی پاکستان اپنی خودمختاری،علاقائی سلامتی کےدفاع کیلئے تیار ہے، کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہوناچاہیے،تنازع کشمیر پاکستان اور بھارت کے درمیان بنیادی مسئلہ ہے،مسئلہ کشمیر70سال گزرنے کے باوجود حل طلب ہے۔
مائیکرو سافٹ کمپنی نے نامور ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم اسکائپ کو 22 سال کی طویل سروس کے بعد آج (پیر )سے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ مائیکروسافٹ کی طرف سے بنائے گئے ایک دوسرے ویڈیو میٹنگ پلیٹ فارم ‘میٹنگ’ کی مقبولیت کے بعد سامنے آیا ہے جس پر کمپنی اب اپنی تمام تر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہے۔ مائیکروسافٹ کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق میٹنگ ٹیم میں بھی ان خصوصیات کو جاری رکھا گیا ہے جو اسکائپ میں موجود تھیں۔مائیکرو سافٹ میٹنگ کے ذریعے انفرادی اورگروپ ویڈیو کالز، مسیجنگ اور فائل شیئرنگ جیسی خدمات سے مفت فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ کے مطابق گزشتہ 2سالوں میں میٹنگ استعمال کرنے والے...
مائیکروسافٹ نے آج سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’اسکائپ‘ کو ختم کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے فروری میں آن لائن ویڈیو چیٹنگ پلیٹ فارم کے خاتمے کا اعلان کیا۔ تاہم اسکائپ صارفین مائیکروسافٹ کی ’ٹیمز‘ نامی سروس پر منتقل ہو رہے ہیں جو حالیہ برسوں میں کانفرنس کالز کے لیے مائیکروسافٹ کی مرکزی توجہ بن گئی ہے۔ مائیکروسافٹ 365 کے صدر، جیف ٹیپر نے فروری میں کہا تھا کہ اسکائپ سے حاصل کردہ اسباق نے کمپنی کو پیشہ ورانہ سروس کو بہتر طریقے سے تیار کرنے میں مدد کی جس کا نام ’ٹیمز‘ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسکائپ کو 2009 میں خریدنے کے بعد ختم کرنے کا فیصلہ اس وقت ہوا جب یہ فیصلہ کیا گیا کہ صارفین کو بہتر...
یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نے ایران پر حملے کی دھمکی دی ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حملے کے جواب میں حوثیوں کے ایرانی دہشتگرد آقاؤں کو اپنی مرضی کی جگہ اور وقت پر جواب دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا ہے کہ امریکا یا اسرائیل نے حملہ کیا تو ایران جوابی حملہ کرے گا۔ اپنے ایک بیان میں عزیز ناصر زادہ نے کہا کہ امریکا یا اسرائیل نے پہل کی تو ان کے مفادات، فورسز اور بیسز کو جب اور جہاں ضرورت ہوگی، نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن سے تل ابیب کے بن گوریان ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے...
بھارتی افواج نے اعلان کیا کہ پاکستانی فوج نے رات کے وقت جموں و کشمیر کے علاقے میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہندوستانی مقامات پر ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔ بھارتی فوج کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یکم مئی 2025 کی رات پاکستانی فوج نے جموں و کشمیر فیڈرل ریجن میں کپواڑہ، بارہمولا، بونچے ، نوشیرا اور اکنور کے علاقوں میں کنٹرول لائن کے ساتھ ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہندوستانی فوج کے اہلکاروں نے اس فائرنگ کا مناسب انداز میں جواب دیا ہے۔ یاد رہے 22 اپریل کو مسلح افراد نے مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی شہر پہلگام میں فائرنگ کرکے 26 افراد کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا...
شیخ رشید— فائل فوٹو عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے، پاکستانی قوم کا بچہ بچہ ملکی حفاظت کرنا جانتا ہے۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پاکستانی قوم اکٹھی ہے اور اپنے چپے چپے کی حفاظت کرنا جانتی ہے۔ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے، رضوان سعید شیخامریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بھارت نے حملہ کیا تو 2 ایٹمی طاقتوں کے درمیان جنگ خطرناک صورتحال اختیار کرسکتی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کو گھروں سے نکال...
پاکستان نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر بھارت کو باضابطہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی مشاورت ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ معاملے پر آبی وسائل، قانون اور وزارت خارجہ نے ابتدائی ہوم ورک کرلیا۔ چند روز تک بھارت کو باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، نوٹس میں معاہدہ معطلی کی ٹھوس وجوہات مانگی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مؤقف کو قانونی اوراخلاقی جواز دینا ہے۔ عالمی فورمز پر بھی بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پرغور جاری ہے، اقدامات بھارت کی آبی جارحیت کو مؤثر انداز میں دنیا کے سامنے لانے کیلئے اٹھایا...
علی ساہی: پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ، ایکسائزحکام کا کہنا تھا سولر کمپنیز،فارن ٹریول ایجنٹس،فارن فرنچائز سمیت دیگرکیٹگریزشامل ہیں۔ ایکسائزحکام کے مطابق قبل ازیں یہ کیٹگریز پروفیشنل ٹیکس ادا نہیں کررہی ہیں،10کیٹگریز میں ٹیکس سلیبس میں اضافہ کیا جائے،نئی کیٹگریزکےایڈیشن و سلیبس میں اضافےسے70کروڑاضافی حاصل ہونگے، اضافی ٹیکس سے 2ارب 35 کروڑ روپے وصولی متوقع ہے۔ فالس فلیگ کا بھانڈا پھوڑنے پر بھارت کی بوکھلاہٹ، وفاقی وزیر عطا اللہ تارڑ پر سائبر حملے اس سے پہلے پروفیشنل ٹیکس کی مد میں سالانہ 1ارب 65 کروڑ اضافی وصول کئے جارہے تھے، اگلی مالی سال میں اضافے وایڈیشن کیلئےمحکمہ ایکسائز کیجانب سےسفارشات حکومت کوبھجوادی گئیں۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مئی2025ء)بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان نے باقاعدہ سفارتی ذرائع سے نوٹس دینے کا فیصلہ کر لیا۔ذرائع کے مطابق سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر قانونی و آئینی مشاورت کے بعد وزارت خارجہ، وزارت آبی وسائل اور وزارت قانون نے ابتدائی ہوم ورک کر لیا۔سفارتی ذرائع سے نوٹس میں معاہدے کی معطلی کی ٹھوس وجوہات طلب کی جائیں گی۔(جاری ہے) سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے خلاف عالمی فورمز پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس میں بھارت کی آبی جارحیت کو موثر انداز میں دنیا کے سامنے لایا جائے گا۔اس اقدام کا مقصد پاکستان کے موقف کو قانونی...
کراچی اور لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں بعض ائیر کوریڈور بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کراچی سے نوٹم کے مطابق لاہور کراچی فلائٹ انفارمیشن ریجن کا مخصوص حصہ ایک ماہ کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹم کے مطابق مخصوص فضائی روٹ صبح 8 تا شام 4 بجے تک بند رہیں گے، کمرشل پروازوں کا فلائٹ آپریشن متبادل روٹس کے ذریعے جاری رہے گا۔ ذرائع کے مطابق فیصلہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کیا گیا، فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا۔
خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ میں 3 پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ دیگر زخمی دہشتگرد اپنے ساتھیوں کے ہمراہ فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پولیس بنوں کی ٹیم دہشتگردوں کے خلاف ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی میں مصروف تھی کہ سپینہ تنگی، حدود تھانہ ڈومیل چشمی کے مقام پر ان کا دہشتگردوں سے آمنا سامنا ہوا۔ دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں سی ٹی ڈی کے 3 جوان، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بن یامین خان، کانسٹیبل انعام خان، اور کانسٹیبل مصور موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: فائرنگ کے تبادلے...
لاہور/اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 اپریل ۔2025 )بھارتی جارحیت اور کشیدگی کے دوران تین بھارتی سفارتکاروں سمیت سفارتی عملہ کے 22 اراکین واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہوگئے نجی ٹی وی کے مطابق ایک بھارتی سفارتکار اور8اسٹاف اراکین واہگہ کے راستے بھارت روانہ ہوئے،بھارتی ہائی کمیشن سے2فیملی ممبران بھی بھارت روانہ ہوئے،دوسرے مرحلے میں 2 سفارتکار، 11اسٹاف ممبران، 2 فیملی کے ارکان واپس روانہ ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے سفارتکار راحل کمار راکیش سمیت سٹاف ارکان نے وفود کو روانہ کیا.(جاری ہے) دوسری جانب پاک بھارت تعلقات میں جاری کشیدگی کے تناظر میں دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے دفاعی عہدیداروں کو وطن واپس بلا لیا پاکستان ہائی کمیشن دہلی میں تعینات ملٹری، فضائی اور نیول اتاشیوں...
جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کا فیصلہ دیر آید درست آید ہے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبے پانی کی قلت و آبی ذخائر کا مسئلہ بھی حل کریں۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےلیے دریاؤں کا پانی زندگی اور بقاء ہے۔ مشترکہ مفادات کونسل کی باہمی منظوری کے بغیر کوئی نیا نہر منصوبہ شروع نہیں کیا جائے گامشترکہ مفادات کونسل نے نئی نہریں بنانے کا فیصلہ... نائب امیرِ جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ پنجاب حکومت ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف پر ظلم بند کرے، ان کے جائز مطالبات تسلیم کرے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مشترکہ مفادات...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ ایک بیان میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ نہروں کی تعمیر کے مسئلے پر ٹیکنیکل کمیٹی بنا کر آگے کا لائحہ عمل بنایا جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں تمام صوبوں کو پانی کے حقوق دیے جانے کے حق کے...
اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مشترکہ مفادات کونسل اجلاس میں کینالز کا مسئلہ ختم ہو جائے گا جس کے بعد احتجاج بھی ختم ہوگا اور راستے بھی کھل جائیں گے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں خورشید شاہ نے کہا کہ کینالز کا معاملہ کافی حد تک حل ہوگیا ہے اور وزیراعظم نے یقین دلایا ہے کہ آج مسئلہ حل ہو جائے گا۔ اس سے قبل ایک میٹنگ ہوگی جس میں عطا تارڑ اور ضیاء لنجار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے سے راستے بند ہیں، لوگ مشکل میں ہیں اور حکومت کا کام ہے کہ مشکلات کا خاتمہ کرے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کے...
مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس: دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ مؤخر کردیا گیا وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا منصوبہ مؤخر کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں متنازع کینالز منصوبہ: نواز شریف اور شہباز شریف کی پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں غور و خوض کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ دریائے سندھ سے نئی نہروں کی تعمیر کے لیے 7 فروری 2024 کو ایکنک کی عارضی منظوری اور 17 جنوری 2024 کو جاری ارسا کا سرٹیفکیٹ واپس کردیا جائے۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے وفاقی حکومت کی...

دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف
دفاع کا معاملہ آئین میں واضح ، وزیر اعلی ، گورنر پختونخوا کو افغانستان سے ڈیل کی اجازت نہیں دینگے ، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 28 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلی اور گورنر خیبر پختونخوا کو افغانستان سے آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دفاع اور خارجہ امور کا معاملہ آئین میں بہت واضح ہے، قانونی و آئینی طور پر افغانستان سے بات چیت کا معاملہ وفاق کا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر وہ چاہتے ہیں آزادانہ طور پر افغانستان سے ڈیل کریں تو وفاق اجازت نہیں دے گا، ایسے عمل کی نہ کوئی قانون اور نہ آئین...
اسلام آباد:مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کا اجلاس 2 مئی کے بجائے آج شام کو ہوگا، سندھ میں نہروں کے معاملے پر احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی ملاقات کے بعد آج نئی نہروں پر حتمی فیصلہ ہوجائے گا، سی سی آئی کے ہنگامی اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شرکت کریں گے، اسلام آباد سے خصوصی طیارہ کراچی پہنچ گیا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ وزیر عظم کی زیر صدارت سی سی آئی کا اجلاس آج شام اسلام آباد میں ہوگا، جس میں نئی نہروں کے معاملے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 اپریل 2025ء) بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں پر ہونے والے خونریز حملے نے خطے میںایک بار پھر فوجی کشیدگی کو جنم دیا ہے۔ بھارت اور پاکستان کی افواج نے کشمیر کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر تیسری رات بھی چھوٹے ہتھیاروں سے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ منگل 22 اپریل کو پہلگام کے قریب ایک سیاحتی مقام پر مسلح افراد کے حملے میں 26 افراد کی ہلاکت کے بعد بھارت اس حملے کی ذمہ داری پاکستان پر عائد کرتے ہوئے مختلف سخت اقدامات کا اعلان کیا تھا۔ پہلگام 'دہشت گردانہ' حملے پر عالمی ردعمل کشمیر: پاکستان کے خلاف بھارتی اقدامات اور اسلام آباد کی جوابی کارروائی کی دھمکی بھارت...

مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ
مشترکہ مفادات کونسل میں کینال کا مسئلہ حل نہ ہوا تو حکومت سے الگ ہوجائیں گے، صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 April, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس ) پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اگر مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی)کے اجلاس میں کینال والا مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم حکومت سے علیحدہ ہوجائیں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی کا وفد صوبائی وزیر توانائی ناصر حسین شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادرآباد مرکز پہنچا۔پیپلزپارٹی کے وفد میں وقار مہدی، سعید غنی اور دیگر بھی شامل تھے۔ پیپلزپارٹی کے وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار ،امین الحق اور دیگر...
مرکزی ملزم کو معظم کے قتل اور دہشتگردی کی دفعات کے تحت 2 مرتبہ عمر قید اور 15 لاکھ جرمانے کا حکم دیا گیا تبصرے ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔ –> Tagsپاکستان
پشین ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پشین میں خفیہ معلومات پر سی ٹی ڈی کا آپریشن ، فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں پشین کے علاقے خنائی بابا میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبینہ حملہ آور مارےگئے۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک حملہ آوروں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک افراد شرپسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ "جنگ " کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ خفیہ معلومات پر مبنی آپریشن سے ایک بڑا سانحہ روکا گیا۔ امن...
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2 مئی کو طلب کر لیا گیا، جس کی صدارت وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے، یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہوگا، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی وزرا اور 24 حکام کو خصوصی دعوت پر بلایا گیا ہے۔ اجلاس بلانے کا اعلان وزیر اعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات میں کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ...

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل تصادم کا خطرہ ہے، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوں ممالک کے درمیان مکمل تصادم کا خطرہ ہے۔ برطانوی ٹی وی سکائی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ دنیا کو اس بات کی فکر ہونی چاہیے کہ دونوں جوہری طاقتوں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تصادم کے نتائج سنگین اور تباہ کن ہوسکتے ہیں، پاکستان کی فوج ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے اور بھارت کے حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت تنازع: ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ ہیں، وزیر دفاع خواجہ آصف خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں سیاحوں پر حملے کے حوالے سے بھارت کے پاکستان...
وزیردفاع خواجہ محمدآصف نے کہاہے کہ لائن آف کنٹرول پر صورتحال کشیدہ ہے، بھارت کو کسی بھی ایڈونچر سے باز رہنے کا مشورہ دیا، ساتھ میں یہ بھی کہا کہ پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے 200فیصد تیار ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیردفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان بھارت کا مقابلہ کرنے کے لئے 200فیصد تیار ہے، بھارت نے جارحیت کا انتخاب کیا تو اسے بھرپور جواب دیں گے، بھارت نے جب بھی ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کی تو نتیجہ سامنے ہے۔ ہم نے تو ابھی نندن کو چائے شائے پلا کر گھر واپس بھیجا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو کشیدگی نہیں بڑھانی چاہیے، بھارت کے پاس پہلگام واقعے...
ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں ملاقات سے متعلق توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا۔؟ اس سلسلے میں تاحال فیصلہ نہیں ہو سکا، جسٹس انعام امین منہاس نے گزشتہ روز فائل واپس بھیج دی تھی جس کے بعد فائل رجسٹرار آفس کی مختلف برانچز میں گھوم رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر دائر کی گئی توہین عدالت کی درخواست کون سنے گا۔؟ اس حوالے سے تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا۔ پی ٹی آئی راہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان، بیرسٹر گوہر اور دیگر اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے جہاں سابق وزیراعظم اور پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہ ہونے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق یہ مشترکہ مفادات کونسل کا 52 واں اجلاس ہو گا ، جس کی صدارت وزیراعظم کریں گے ، مشترکہ مفادات کونسل سیکرٹریٹ نے اجلاس کی طلبی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔اجلاس میں چاروں وزرائے اعلیٰ ، وفاقی وزرا، وفاقی سیکرٹریز اور چیف سیکرٹریز کو دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے متنازع نہروں کا منصوبہ مشترکہ مفادات کونسل لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے دو مئی کو اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔بلاول بھٹو نے پیپلز پارٹی اور سندھ کے عوام کے تحفظات سننے اور اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف...

وادی لیپا، پاک فوج نے بھارتی فوج کا حملہ پسپا کردیا ، دونوں اطراف سے ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال
وادی لیپہ(اوصاف نیوز) دشمن بھارت نے رات گئے کیانی سیکٹر پر فائر کھول دیا .پاک فوج کی جانب سے بھاری ہتھیاروں سے بھارتی فوج کا حملہ پسپا کردیا ، بھرپور جواب ، دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ ایک گھنٹے تک جاری رہا . تفصیلات کے مطابق دشمن بھارت نے وای لیپہ کیانی سیکٹر میں رات ڈیرھ بجے کے قریب فائرنگ شروع کردی جس کا پاک فوج کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ہے۔ بھارتی فوج نے کیانی سیکٹر میں ہلکے ہتھیاروں سے فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے بھرپور اور بروقت جواب دیا اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کار حادثے میں زخمی، ہسپتال منتقل

نہروں پر کام بند: معاملہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل میں پیش ہو گا، وزیراعظم: باہمی رضامندی کے بغیر کچھ نہیں ہو گا، بلاول
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہوجاتا وفاقی حکومت اس حوالے سے آگے نہیں بڑھے گی۔ جمعرات کو وزیر اعظم ہائوس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔ اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ سی سی آئی کی باہمی افہام و تفہیم کے بغیر کوئی نئی نہر نہیں بنائی جائے گی۔ جب تک تمام صوبوں میں اتفاق رائے نہیں ہو جاتا وفاقی حکومت...
سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی اقدامات کے بعد پاکستان کا سفارتی برادری کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اور عالمی سطح پر بننے والے حالات کے بعد مختلف ممالک کے اسلام آباد میں موجود سفارت کاروں اور ہائی کمشنروں کو دفتر خارجہ طلب کر لیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ مختلف سفارت کاروں کی جانب سے دفتر خارجہ آمد کا سلسلہ جاری ہے، یورپیین، مشرق وسطی، افریقہ، وسطی ایشیا اور...
چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔ راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے 3 فیصد ایف ای ڈی ختم کی جا رہی ہے۔ لیٹ فائلرز پر عائد 5 فیصد...

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب
شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی ملاقات، نہروں کا منصوبہ التوا میں ڈالنے کا فیصلہ، مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس 2مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے متنازع منصوبے کے حوالے سے وزیراعظم نے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس دو مئی کو بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم سے ملاقات کیلئے پہنچے، پیپلزپارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، ندیم افضل چن، ہمایوں خان، وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور شازیہ مری بھی شامل تھے۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے نئی نہروں کے معاملے پر سندھ حکومت کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ملاقات میں متنازع نہروں کے معاملے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس...
رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا،کن ملازمین کو فارغ کیا جائے گا؟ تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کے نئے آپریشنز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، دستاویز میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال کے اختتام تک مزید ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹوروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔یوٹیلیٹی اسٹورز میں کام کرنیوالے ڈیلی ملازمین کو بھی نوکری سے فارغ کیا جائے گا، مجموعی طور پر5500 میں سے 1500 یوٹیلیٹی اسٹور باقی رہ جائیں گے۔ مالیاتی لحاظ سے باقی رہ جانے والے یوٹیلیٹی اسٹوروں کی نجکاری کی جائے گی، ابھی تک 2237 ملازمین کو نوکری سے نکالا جاچکا ہے۔حکام مالیاتی لحاظ سے کمزور ایک ہزار یوٹیلیٹی اسٹورز کو مزید...

قومی سلامتی کمیٹی اجلاس؛شملہ معاہدہ سمیت تمام دو طرفہ معاہدے معطل کرنے کا فیصلہ ،بھارتی دفاعی مشیروں کو فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا،قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات یکطرفہ ،غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قراردے دیئے اوربھارتی دفاعی مشیروں کو ناپسندیدہ قرار دے کر فوری پاکستان چھوڑنے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت پہلگام واقعہ پر بھارتی اقدامات پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں اعلیٰ سول و عسکری قیادت نے شرکت کی، اجلاس میں پہلگام واقعہ کے بعد پیدا صورتحال کا جائزہ لیاگیا، کمیٹی نے سیاحوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا،قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات یکطرفہ ،غیرمنصفانہ اور غیرقانونی قراردے دیئے،اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام حملے کو پاکستان سے جوڑنابے بنیاد اور...
پہلگام واقعے پر پاکستان کا بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی حکومت نے مقبوصہ کشمیر کے علاقے پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے پاکستان کے حوالے سے اقدامات اور جھوٹے پروپیگنڈے کا سفارتی سطح پر بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا یے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی ڈرامہ کو بے نقاب کرتے ہوئے اس کو تمام عالمی فورمز پر اٹھایا جائے گا۔عالمی برادری میں مودی حکومت کے نام نہاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا جائے گا۔ عالمی سطح پر بھارت کی ہر حکمت عملی...
وقاص احمد: چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہے کہ پراپرٹی کی خریداری پر عائد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کے خاتمے کے لیے سمری وفاقی کابینہ کو ارسال کر دی گئی ہے جس کی منظوری کے بعد فوری طور پر اطلاق کیا جائے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے انکشاف کیا کہ وزیراعظم نے پراپرٹی خریدنے پر ایف ای ڈی ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس اقدام کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور خریداروں کو ریلیف دینا ہے۔ پی ایس ایل10؛ ملتان سلطانز کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ راشد محمود لنگڑیال کے مطابق فائلرز کے لیے...
جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے ہی پلیٹ فارم سے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، اپوزیشن کا بڑا اتحاد قائم کرنا اس پر ہماری کونسل آمادہ نہیں ہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئے روز کے معاملات میں کچھ مشترکہ امور سامنے آتے ہیں، اس حوالے سے مذہبی جماعتوں سے مل کر اشتراک عمل ہوسکتا ہے، پارلیمانی جماعتوں کے ساتھ بھی اشتراک عمل کیلئے حکمت عملی ہماری شوریٰ اور عاملہ کرے گی۔فضل الرحمان نے کہا کہ اتحاد صرف حکومتی بینچوں کا ہوتا ہے، اپوزیشن میں باضابطہ اتحاد کا تصور نہیں ہوتا، باضابطہ طور پر اب تک...
دفاعی تجزیہ کاروں نے پہلگام حملے کو بھارت کا فالس فلیگ آپریشن قرار دے دیا، تجزیہ کاروں نے بھارتی میڈیا کے رویے پر تنقید کی۔بریگیڈیئر ریٹائرڈ احمد سعید منہاس نے کہا کہ بھارت کا فاشسٹ میڈیا بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام دھر رہا ہے، پہلگام حملہ مقبوضہ کشمیر کے 400 کلو میٹر اندر ہوا۔ پاکستان کا پہلگام میں 28 سیاحوں کے قتل پر اظہار افسوس ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی نے کہا ہے کہ ضلع اننت ناگ میں حملے میں سیاحوں کی ہلاکت پر تشویش ہے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان پر کسی قسم کے حملے کی کوشش ہوئی تو 2019 میں ابھینندن کو چائے پلا کر بھیجا تھا، اب بسکٹ بھی کھلائیں گے۔آرمی چیف نے اوورسیز...
---فائل فوٹو جماعتِ اسلامی کے ایم پی اے محمد فاروق نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 قیمتی گاڑیوں کی خریداری کے معاملے پر سماعت ہوئی۔درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ عثمان فاروق نے عدالت کو بتایا کہ 28 مارچ کو سندھ ہائی کورٹ نے گاڑیوں کی خریداری کے خلاف درخواست مسترد کی، حکومت سندھ کی جانب سے بیوروکریسی کے لیے 138 گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، یہ گاڑیاں عوام کے ادا کردہ ٹیکس کی رقم سے خریدی جائیں گی، عوام کے ٹیکس کے پیسے کو عوام کی بہبود کے لیے استعمال کرنا چاہیے۔
ویب ڈیسک: مقبوضہ کشمیر کے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے پر پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا، پاکستان نےواقعے پر سخت ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش رکھتا ہے اور ہلاک ہونے والوں کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلگام میں پیش آنے والے ہولناک فائرنگ کے واقعے نے پوری وادی کو لرزا کر رکھ دیا، بائیسارن میڈوز میں اچانک مسلح افراد کی فائرنگ سے 26 سیاح ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے، جن میں دو غیر ملکی بھی شامل ہیں۔ فائرنگ کا یہ واقعہ منگل کی دوپہر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بہتری کے لیے بڑے اقدامات،حکومت نے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025کا ابتدائی مسودہ بھی منظور کرلیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق جائیداد خریدنے بیچنے والے فائلرز اور نان فائلرز دونوں کیلئے خوشخبری آگئی، جولائی2024 میں متعارف کروائی گئی 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ابتدائی طور پر فائلرز پر 3 فیصد اور نان فائلرز پر 5 فیصد ڈیوٹی لاگو کی گئی تھی مگر اب دونوں کیٹیگریز سے اسے مکمل طور پر ختم کیا جا رہا ہے۔ کینالز منصوبے میں سیلاب کا پانی استعمال ہوگا، اس پر سندھ ہمیں ڈکٹیشن نہیں دے سکتا: عظمیٰ بخاری ...
بھارتی میڈیا کا پاکستان مخالف شیطانی پروپیگنڈے پر مبنی کھیل ایک بار پھر بے نقاب۔ ذرائع کے مطابق ہر دہشتگرد حملے کے بعد بھارتی میڈیا کا ایک ہی وتیرہ ہے کہ بغیر ثبوتوں کے پاکستان پر الزام لگاؤ، سچ چھپاؤ اور اپنی عوام کو بیوقوف بناؤ۔ پروپیگنڈا ٹائمنگ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہندوستان ٹائمز کے مطابق پہلگام حملہ 3 بجے ہوا، جبکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را سے جڑے سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے 3بجکر 5 منٹ پر پاکستان پر الزام لگا دیا۔ اس کے بعد حملے کے 30 منٹ بعد بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس نے ’ #PakSponsoredTerror ‘ ٹوئٹس کا آغاز کر دیا۔ ذرائع کے مطابق واقعے کے 30 منٹ سے 60 منٹ میں بی جے پی لیڈران جے...
اسلام آباد (نیٹ نیوز) بلاول بھٹو کی حکمران مسلم لیگ (ن) پر سخت تنقید کے بعد وزیر اعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کا بیان سامنے آ گیا ہے۔ ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ بیان دینے کی ایک حد ہونی چاہیے، دوسروں کی عزت و احترام ہونا چاہیے، جنہیں طعنہ دے رہے ہیں، ان ہی کے ووٹوں سے صدر منتخب ہوئے ہیں۔ بلاول نے فارم 47 کا ذکر کیا۔ فارم 47 والوں نے ہی زرداری کو صدر بنایا ہے۔ سندھ کو کوئی نقصان نہیں پہنچے گا، سندھ کا ایک بوند بھی پانی چوری کا ارادہ نہیں، سندھ حکومت بات کرنے کو تیار ہے ، یہ بات وزیراعظم کے نوٹس میں لائی گئی ہے اور وزیراعظم اس...
اسلام آباد (خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) میں ہو رہی لوٹ مار کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا۔ میڈیا سے گفتگو میں وزیر دفاع نے کہا کہ کے پی ٹی میں لوٹ مار کا جتنا بازار گرم ہے اس کا مقابلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) بھی نہیں کر سکتا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی کو ہزاروں ارب روپے کی قومی آمدن سے محروم کیا جا رہا ہے۔ جتنا ریونیو اور آمدن کے پی ٹی سے مل سکتا ہے اتنا کام نہیں ہو رہا۔ خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں لوٹ مار کے سارے راستے بند...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے مطالبہ کیا ہے کہ متنازع نہروں کا مسئلہ حل کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد طلب کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’وزیراعظم کینالز کے معاملے پر آپ سے ملنا چاہتے ہیں‘، رانا ثنااللہ کا ایاز لطیف پلیجو کو ٹیلیفون پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ متنازعہ نہروں کا معاملہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں ہی حل کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بنیادی حق مانگ رہے ہیں امید ہے سنوائی ہوگی اور پیپلز پارٹی کے مطالبے کو تسلیم کرتے ہوئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس جلد بلاکر معاملہ حل کیا جائے گا۔ شیری رحمان نے کہا...
—فائل فوٹو جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک اور کانسٹیبل شہید ہو گیا۔پولیس نے کہا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سے راکٹ لانچر، مشین گن، 2 موٹر سائیکلیں، شناختی کارڈ، 3 اے ٹی ایم کارڈ اور اسمارٹ فون برآمد ہوا ہے۔ لاہور: ڈاکوؤں سے فائرنگ کا تبادلہ، ملزم ہلاکپولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔ واقعے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی اعظم ورسک میں درج کر لیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکار انسدادِ پولیو مہم ڈیوٹی پر مامور تھے۔
سیالکوٹ(آئی این پی )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو درپیش ویزہ مسائل کی ایک بڑی وجہ ملک میں فقیروں کی بڑھتی ہوئی تعداد ہے، سعودی عرب میں 4700 پاکستانی بھکاری پکڑے گئے، اس سے ملک کی بدنامی ہو رہی ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے سیالکوٹ میں ریڈی میڈ گارمنٹس ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دو کروڑ سے زائد مانگنے والے فقیر موجود ہیں، جن میں سے کئی بیرون ملک جا کر بھی بھیک مانگتے ہیں۔ خواجہ آصف نے مزید بتایا کہ سیالکوٹ میں دو بارفقیروں کے خلاف کارروائی کی گئی لیکن اس کے باوجود ان کی بھرمار برقرار ہے۔ بابر سلیم سواتی کرپشن الزامات سے...
— فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع دکی میں سی ٹی ڈی اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 5 مبینہ مسلح افراد ہلاک ہو گئے۔ہلاک ہونے والے افراد کے حوالے سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
لاہور میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ملزم ہلاک ہوگیا۔پولیس کے مطابق ملزم فائرنگ تبادلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے ہلاک ہوا۔کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ کی ٹیم ملزم کو برآمدگی کے لیے گجرپورہ لے جارہی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم بچوں کے اغواء، زیادتی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں اشتہاری تھا۔
سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اقلیتوں کے حقوق کے لئے فیصلہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے کمیشنز کے طرز پر بین الاقوامی قواعد کے مطابق اقلیتوں کے لئے الگ کمیشن بنانے کا بل منظور کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت کا وزارت انسانی حقوق کے تحت نیشنل کمیشن فار مینارٹیز بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ سینیٹ کی انسانی حقوق کمیٹی کا اقلیتوں کے حقوق کے لئے فیصلہ خواتین اور بچوں کے حقوق کے کمیشنز کے طرز پر بین الاقوامی قواعد کے مطابق اقلیتوں کے لئے الگ کمیشن بنانے کا بل منظور کرلیا۔ وزیراعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیشن 13 اراکین پر مشتمل ہوگا، کمیشن میں ہر صوبے سے 2 اقلیتی ممبران ہوں گے، جن میں ایک خاتون اور دوسرا...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کے بولنگ کوچ مناف پٹیل پر راجھستان رائلز کے خلاف میچ میں آئی پی ایل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر میچ فیس کا 25 جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دے دیا گیا۔ بدھ کے روز ہونے والے میچ میں دہلی کیپیٹلز نے سنسنی مقابلے کے بعد راجھستان رائلز کو سپر اوور میں شکست دی۔ آئی پی ایل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے سابق فاسٹ بولر نے لیگ کے قواعد و ضوابط کے آرٹیکل 2.20 کی لیول 1 کی خلاف ورزی کا اعتراف کیا، جو کہ اسپرٹ آف دی گیم سے تعلق رکھتا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ دہلی...
ڈھاکہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ فارن آفس مشاورت کا سلسلہ 15سال بعد بحال ہو گیا۔ بنگلہ دیشی میڈیاکے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کی دفتر خارجہ کا مشاورتی اجلاس آج ڈھاکہ میں ہوگا، مشاورتی اجلاس میں دونوں ممالک کے خارجہ سیکرٹری وفود کی قیادت کریں گے۔ پاکستان کی خارجہ سیکرٹری آمنہ بلوچ ایف او سی میں شرکت کیلئے گزشتہ روز ڈھاکا پہنچی ہیں،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو متوقع ہے۔بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اپریل کے آخری ہفتے میں دورہ بنگلہ دیش متوقع ہے۔ ابراہیم علی خان نے پلک تیواری کیساتھ افیئر پر خاموشی توڑ دی مزید :
روڈن انکلیو کا فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 April, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) راولپنڈی کے معروف ہاؤسنگ پراجیکٹ روڈن انکلیو کے جنرل منیجر محمد راشد نے فاطمہ جناح وومن یونیورسٹی راولپنڈی کے ساتھ کھڑے ہونے اور مستقبل میں تعاون بڑھانے کا بڑا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں جی ایم راشد نے یونیورسٹی کی ڈائریکٹر اسپورٹس میڈم تصور سے خصوصی ملاقات کی، جس میں دونوں اداروں کے درمیان مختلف مثبت اور تعمیری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ طالبات کے روشن مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے بزنس مین کمیٹی کے تحت لیکچرز اور مختلف سیمینارز کا انعقاد کیا جائے گا۔جی ایم راشد کا...
عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں پھر نیچے آئی ہیںمگر اس کا فائدہ عوام کو نہیں دیںگے کراچی، قلات، خضدار، کوئٹہ اور چمن کا سنگل روڈ ، وفاق خود بنائے گا، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمت میں اتار چڑھاؤ جاری ہے اور اس کے نتیجے میں آج پٹرول کی قیمت کم ہونے جا رہی ہے تاہم یہ فائدہ عوام کو نہیں دیں گے اور یہ پیسہ عوام کے مسائل پر مرہم پٹی کرنے کے لیے استعمال کریں گے ۔وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت پچھلے دنوں علیل تھے تو میں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی اور وہ الحمداللہ...