قطر میں امریکی ایئر بیس پر ایران کا حملہ ’علامتی‘، دفاعی ماہر
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 24 جون 2025ء) ایران نے اپنی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کے جواب میں پیر کو رات گئے قطر اور عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے کیے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق، ایک بیان میں ایران کے اعلیٰ سکیورٹی ادارے نے کہا کہ اس کی مسلح افواج نے اتنے ہی بم استعمال کیے جو امریکہ نے اس کی جوہری تنصیبات پر حملے میں استعمال کیے تھے۔
کیا اردن اور سعودی عرب اسرائیل کا دفاع کر رہے ہیں؟
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے عراق اور قطر میں امریکی اڈوں کے خلاف اپنے میزائل آپریشن کو ’فتح کا اعلان' قرار دیا ہے اور کہا کہ اس نے قطر میں العدید امریکی ایئربیس پر ’’تباہ کن اور طاقتور‘‘ میزائل حملہ کیا ہے۔
(جاری ہے)
ایران نے مغربی عراق میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ عین الاسد اڈے کو بھی نشانہ بنایا۔
امریکی ایئر بیس پر حملہ محض ’علامتی‘کنگز کالج لندن کی عسکری تجزیہ کار، مرینا میرون نے کہا کہ قطر میں امریکی العدید ایئر بیس پر ایران کا حملہ ’’علامتی‘‘ تھا۔ اس حملے میں کوئی امریکی یا قطری جانی نقصان نہیں ہوا۔
ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے، انہوں نے اس خبر کی طرف اشارہ کیا کہ قطری حکام کو حملے کے بارے میں پہلے ہی خبردار کیا گیا تھا۔
ایران پر فضائی حملے: امریکہ کی کوئی مدد نہیں کی، پاکستان
میرون نے کہا کہ اڈے پر حملے کو ’’ایران کی فتح کے طور پر پیش کیا گیا، جس سے اس کو اپنی امیج بچانے میں مدد ملی۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’یہ شاید ایک ایسا حملہ تھا، جو کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش تھی،‘‘ انہوں نے کہا لیکن یہ اس بات پر منحصر ہے کہ دوسرے فریق کیا ردعمل کرتے ہیں۔
میرون نے کہا کہ قطر کے کہنے کے باوجود کہ وہ جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے اس کی جانب سے ’’ایرانی اہداف کے خلاف فوجی جواب دینے کے امکانات کم ہیں۔‘‘
انہوں نے کہا، ’’میرے خیال میں قطری حکام کو اس بات کا احساس ہے کہ معاملہ آگے بڑھانے سے مشرق وسطیٰ میں ایک حقیقی جنگ شروع ہو سکتی ہے، اور یہ وہ چیز ہے جو وہ نہیں چاہتے۔
‘‘العدید ایئر بیس مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا امریکی فوجی اڈہ ہے، یہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے فارورڈ ہیڈ کوارٹر کے طور پر کام کرتا ہے، اور تقریباً 10,000 فوجی وہاں موجود ہیں۔
ایرانی حملے کی خلیجی ملکوں کی جانب سے مذمتسعودی عرب نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ’’مکمل طور پر ناقابل قبول فعل ہے جسے کسی بھی حالت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا‘‘۔
اس نے مزید کہا کہ سعودی عرب اپنے تمام اقدامات میں قطر کی حمایت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہا ہے۔ایران اسرائیل تنازع: مودی اور ایرانی صدر میں کیا بات ہوئی؟
قطری وزراتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر لکھا، ’’ہم اسے ریاست قطر کی خودمختاری، اس کی فضائی حدود، بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی سمجھتے ہیں۔
‘‘انھوں نے کہا کہ ’’ہم اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ حملے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔‘‘ قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا،"قطر اس جارحیت کی نوعیت اور پیمانے کے حساب سے مساوی انداز میں جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔‘‘
متحدہ عرب امارات نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے اور اس تنازع کے سفارتی حل پر زور دیا۔
اس نے کہا،’’سنجیدہ بات چیت ہی موجودہ بحرانوں پر قابو پانے اور خطے کی سلامتی اور استحکام اور اس کے لوگوں کی حفاظت کا واحد راستہ ہے۔‘‘بحرین نے ’’تحمل سے کام لینے، کشیدگی سے بچنے اور تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کے لیے ٹھوس کوششوں پر زور دیا۔‘‘
کویت نے اس حملے کو ’’خطرناک اضافہ‘‘ قرار دیا جس سے امن کو خطرہ ہے۔
عمان نے خبردار کیا ہے کہ یہ خطے میں مزید کشیدگی کا باعث بن سکتا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کیا کہا؟امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر میں العدید فضائی اڈے پر ایرانی میزائل حملے کے بعد ٹروتھ سوشل پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا کہ ایک ایرانی میزائل کو ’آزاد‘ چھوڑ دیا گیا تھا کیونکہ اس سے کوئی خطرہ نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے 14 میزائل فائر کیے تھے جن میں سے 13 کو مار گرایا گیا۔
ٹرمپ کا کہنا تھا، ’’ایران نے اپنے جوہری مراکز کے خاتمے پر انتہائی کمزور ردِ عمل دیا ہے جس کی ہمیں توقع بھی تھی اور ہم نے اسے روک لیا۔‘‘ امریکی صدر کے مطابق ایرانی حملے میں کسی امریکی کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔
ٹرمپ نے اپنے بیان میں مزید کہا،’’میں (حملے کی) پیشگی اطلاع دینے پر ایران کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس کے سبب نہ ہی کسی جان کا ضیاع ہوا اور نہ کوئی زخمی ہوا۔
شاید اب ایران خطے میں امن اور ہم آہنگی کی طرف بڑھ سکتا ہے اور میں ایسا کرنے کے لیے اسرائیل کی بھی حوصلہ افزائی کروں گا۔‘‘امریکی صدر نےایک اور پوسٹ میں لکھا،’’یہ اب امن کا وقت ہے۔‘‘
پاکستان کا ردعملقطر میں امریکی ایئر بیس پر ایرانی حملے کے بعد پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے امن کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم دہرایا۔
ایران- اسرائیل تنازعہ: پاکستان کے لیے بڑھتے خطرات اور چیلنجز
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں قطر اور سعودی عرب کے سفیروں علی مبارک علی عیسیٰ الخاطر اور نواف بن سعید المالکی سے ٹیلیفون پر بات کی اور امریکی فضائی اڈے پر ایرانی میزائل حملوں کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے قطر کے سفیر سے گفتگو کے دوران قطری حکومت اور عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور کشیدگی میں کمی اور خطے میں امن بحال کرنے کی کوششوں پر زور دیا۔
وزیرِ اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک دیگر بیان میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف نے سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کے ساتھ گفتگو کے دوران کہا کہ ’’پاکستان امن کی کوششوں کو تیز کرنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔‘‘
ایران کا عراق میں امریکی اڈے پر حملہایک عراقی سیکورٹی اہلکار نے خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس (اے پی) کو بتایا کہ ایران نے مغربی عراق میں امریکی فوجیوں کی رہائش گاہ عین الاسد اڈے کو نشانہ بنایا۔
اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کی کیونکہ وہ عوامی طور پر تبصرہ کرنے کے مجاز نہیں تھے۔رپورٹ کے مطابق یہ اعلان سرکاری ٹیلی ویژن پر مارشل میوزک کے بجتے ہی کیا گیا۔ اسکرین پر ایک کیپشن نے اسے ’’امریکہ کی جارحیت کا ایران کی مسلح افواج کی طرف سے ایک زبردست اور کامیاب جواب‘‘ کہا۔
ادارت: صلاح الدین زین
.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عراق میں امریکی قطر میں امریکی شہباز شریف نے سعودی عرب کے انہوں نے کہا امریکی ایئر امریکی فوجی ایئر بیس پر کرنے کے لیے نے کہا کہ ایران کا ایران نے پر ایران حملے میں میں کہا حملے کی اس حملے کے ساتھ اڈے پر
پڑھیں:
ایران کے جوہری پروگرام پر انتہائی ٹیکنیکل مذاکرات میں مہینے لگ سکتے ہیں، امریکی وزیرخارجہ
امریکی وزیرخارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات انتہائی ٹیکنیکل اور کئی مہینے لگ سکتے ہیں جبکہ آبنائے ہرمز کی بحالی کی صورت میں امریکا کی جانب سے پابندیوں میں نرمی کی کوئی پیش کش نہیں کی گئی ہے۔
امریکی سینیٹ کی خارجہ کمیٹی کو مارکو روبیو نے بتایا کہ دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ ایران اس بات پر تفصیلی اور واضح مذاکرات کے لیے آمادہ ہو کہ گہرے پہاڑی مقام میں محفوظ انتہائی افزودہ یورینیم کے ذخیرے کا مستقبل میں کیا تصرف کیا جائے گا۔
ایران کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک میں افزودگی کی سرگرمیوں کو طویل مدت تک محدود یا ختم کرنے کے حوالے سے مذاکرات پر اتفاق کرنا ہوگا۔
مارکو روبیو نے کہا کہ یہ انتہائی ٹیکنیکل معاملات ہیں اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ اس کو 5 دنوں کے اندر حل کرسکتے ہیں، اس کے لیے ماہرین کی ٹیم درکار ہوگی جو 30، 60 یا 90 روز کی مدت میں کام کرے اور تفصیلات اخذ کرے لیکن انہیں ایسا کرنے کے لیے سنجیدہ ہونا پڑے گا۔
انہوں نے اشارہ دیا کہ تہران نے اپنے جوہری پروگرام کے پہلوؤں پر مذاکرات کے لیے اتفاق کیا ہے لیکن اس حوالے سے تفصیلات فراہم نہیں کی کہ کون سے امور ہیں اور واضح کیا کہ مذاکرات اس بات کی ضمانت نہیں ہیں کہ حتمی طور پر ایسے معاہدے کا باعث ہوں گے جو سینیٹ یا امریکی عوام کے لیے قابل قبول ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایران کو پہلے بغیر کسی ٹول کے آبنائے ہرمز کی بحالی کا اعلان کرنا ہوگا، وہ مائنز ہٹائیں گے اور جہازوں پر فائرنگ نہیں کریں گے۔
مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا نے ایران کو آبنائے ہرمز کی بحالی پر پابندیوں میں نرمی کی پیش کش نہیں کی ہے اور پابندیوں کا خاتمہ شرائط کی بنیاد پر ہوگا۔
ایرانی سپریم لیڈر زندہ ہیں اور سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں، روبیو
امریکی وزیر خارجہ نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ میرے خیال میں ایران کے نئے سپریم لیڈڑ آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای زندہ ہیں اور سرگرمیوں میں زیادہ حصہ لے رہے ہیں اور اس کے اشارے مل رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نیا منصب سنبھالنے کے بعد عوامی سطح پر نظر نہیں آئے ہیں تاہم وہ ایرانی حکام کو بدستور ہدایات دے رہے ہیں اور رپورٹ بھی کیا گیا تھا کہ ایرانی اعلیٰ حکام ان سے ملاقات اور مشاورت کرچکے ہیں۔
امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ مجتبیٰ خامنہ حملے میں زخمی ہیں جبکہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ امریکی انٹیلی جینس کا تجزیہ ہے کہ مجتبیٰ خامنہ ای جنگی حکمت عملی میں ایران کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔