2025-04-28@20:21:32 GMT
تلاش کی گنتی: 644

«گاڑی خریدنے»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: موٹروے ایم ون کرنل شیر خان انٹر چینج کے قریب پیٹرولنگ افسران کی کارروائی کے دوران گاڑی سے لاکھوں مالیت کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دوران گشت افسران نے ایک مشکوک جیپ کو روکا جس کو ڈرائیور خطرناک انداز میں چلا رہا تھا، مذکورہ گاڑی کو پیٹرولنگ افسران پیشہ وارانہ طریقے سے روکنے میں کامیاب ہوئے۔ شک کی بنیاد پر گاڑی کی تلاشی لی گئی جس پر گاڑی سے سات لاکھ اکتالیس ہزار کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔ موٹروے پولیس نے 4 ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ مصری بانڈہ پولیس نوشہرہ کے حوالے کر دیا۔ ملزمان پشاور سے لاہور جا رہے تھے جن کے خلف مزید قانونی...
    برمنگھم(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان سے گن کے پارٹس گاڑی میں چھپا کر برطانیہ اسمگل کرنے والے ملزم کو 8 سال کی سزا سنادی گئی۔روز نامہ جنگ کے مطابق یاسر خان نامی ملزم پرانی کار کے مختلف حصوں میں چھپا کر 72 پارٹس میں ٹاپ سلائیڈز اور پسٹلز کیلئے بیرل لایا تھا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یاسر خان کے اسلحہ سمگل کا اعتراف کرنے کے بعد برمنگھم کراﺅن کورٹ نے سزا سنائی۔بارڈر فورس نے پرانی گاڑی سے گن کے پارٹس گزشتہ سال 7 جولائی کو برآمد کئے تھے، گن کے پارٹس فیول ٹینک کے اندر، ونڈ سکرین کے نیچے اور انجن کے پیچھے چھپائے گئے تھے۔ ترقیاتی کاموں میں مزید تیزی لارہے ہیں : قمرالسلام راجہ مزید :
    اے این پی کے رہنما کی گاڑی کھائی میں جاگری، موقع پر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سانگڑئی میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این...
    اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق لاہور میں کورئیر کے ذریعے برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 248 گرام ہیروئن جبکہ راولپنڈی میں کویت کے لیے بک کروائے گئے پارس سے 45 گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ایم ون موٹر وے اسلام آباد کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 4 کلو ہیروئن برآمد کر کے ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ اقبال شہید ٹول پلازہ جی ٹی روڈ اٹک کے قریب گاڑی سے 3.6 کلو گرام چرس برآمد ہوئی  ملزم کو گرفتارکرلیا گیا۔ ایم ون موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1.2...
    اسلام آباد پولیس نے ایکسپریس ہائی وے پر انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاؤں سے گاڑی چلانے والے نوجوان کو حراست میں لے لیا۔  یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب سوشل میڈیا پر ملزم کی ویڈیو وائرل ہوئی، جس میں وہ بے خوف ہو کر پاؤں کی مدد سے گاڑی چلاتے ہوئے دیکھا گیا۔   پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ظہران ولد محمد نثار کے نام سے ہوئی ہے، جسے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ، ٹریفک پولیس نے اس کی گاڑی بھی تحویل میں لے کر تھانہ کورال میں بند کر دی ہے۔   ایس پی ٹریفک نے اس واقعے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ...
    جہلم ویلی (اوصاف نیوز) چھم واٹر فال کے مقام پر کار بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار ثاقب ولد محمد اسحاق اور بشارت ولد جمال دیناقوام گجر موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔حادثہ رات کے پچھلے پہر پیش آیا جس کی وجہ سے فوری طور پر کسی کو اطلاع نہ ہو سکی صبح جب مقامی افراد نے جائے حادثہ کا مشاہدہ کیا تو انہیں گاڑی کھائی میں گری ہوئی ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کیں۔ پاک فوج کے جوانوں کی مدد سے لاشوں کو ریسکیو کر کے باہر نکالا گیا۔ مقامی افراد نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئیں۔ تفصیلات کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حکیم شہزاد کے مطابق، موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے جا ٹکرائے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے، جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔حکیم شہزاد نے بتایا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا...
    ڈیفنس خیابان ساحل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔ ڈیفنس فیز 8 خیابان ساحل کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ نوجوان شدید زخمی ہوگیا ۔متوفیہ کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہو سکی۔ شدید زخمی نوجوان کو 25 سالہ احتشام کے نام سے شناخت کیا گیا جسے جناح اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم پولیس متوفیہ کی شناخت کی کوششیں...
    شاہراہ قراقرم پر کوہستان چوچنگ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں نجی کمپنی کے تین مزدور جاں بحق ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مزدور نجی کمپنی کے تحت کام کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے جہاں شاہراہ قراقرم پر گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر دریائے سندھ میں جا گری۔ کوہستان پولیس کے مطابق جاں بحق مزدوروں عطاء اللہ، محمد ایاز اور ظہور حسین کے نام سے ہوئی جن کی لاشوں کو دریائے سندھ سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہیڈکوارٹر اسپتال داسو منتقل کر کے ضابطے کی کارروائی کے بعد آبائی علاقوں کو روانہ کر دیا گیا۔
    لودھراں(نیوز ڈیسک)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر اور حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی کار شدید حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے ایک شخص جاں بحق جب کہ خاتون زخمی ہوگئی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کار میں اپنی ٹیم کے ہمراہ سفر کر رہے تھے کہ اس دوران ان کی گاڑی کی ٹکر موٹر سائیکل سے ہوگئی۔ رپورٹ میں حکیم شہزاد لوہا پاڑ نے دعویٰ کیا کہ ٹکر ان کی گاڑی نے نہیں بلکہ موٹر سائیکل نے ماری جو کہ تیز رفتاری سے غلط سائیڈ سے آ رہی تھی۔ ان کے مطابق حادثہ 4 مارچ کو لودھراں کے قریب پیش آیا، جس سے ان...
    نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے گزشتہ ہفتے پاکستان بھر میں موٹر ویز پر اوور اسپیڈنگ کو روکنے کے لیے ایک سخت نئی پالیسی کا اعلان کیا تھا جس کے مطابق موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ سے زائد رفتار سے چلنے والی گاڑیوں پر مکمل پابندی ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف جرمانہ بھی عائد کیا جائے گا اور ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔ گزشتہ روز موٹروے ایم4 اسلام پور گجراں میں موٹروے پولیس نے اس نئے قانون کے تحت 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے والے شخص کو روک کر نہ صرف اس کیخلاف مقدمہ درج کیا بلکہ حراست میں بھی لے لیا۔ یہ بھی پڑھیں: اووراسپیڈنگ کیخلاف موٹروے پولیس کی نئی...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 مارچ 2025ء ) معروف ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ کی گاری حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اس دوران اچانک ایک موٹرسائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بارے میں حکیم شہزاد کا مؤقف ہے کہ موٹرسائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے ٹکراگئے، موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا اور خاتون زخمی ہوئی۔ حکیم شہزاد کا کہنا ہے کہ گاڑی ہمارا...
    مشہور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ اور ان کے شوہر حکیم شہزاد لوہا پاڑ ایک خطرناک کار حادثے کا شکار ہوگئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہوئیں۔ حکیم شہزاد لوہا پاڑ اور دانیہ شاہ اپنی ٹیم کے ہمراہ کار میں سفر کر رہے تھے کہ اچانک ایک موٹر سائیکل ان کی گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حکیم شہزاد کے مطابق، موٹر سائیکل سوار غلط سمت سے تیز رفتاری میں آئے اور ان کی گاڑی سے جا ٹکرائے۔ موٹر سائیکل پر میاں بیوی سوار تھے، جن میں سے مرد جاں بحق ہوگیا جبکہ خاتون زخمی ہوئیں۔ حکیم شہزاد نے بتایا کہ گاڑی ان کا ڈرائیور چلا رہا تھا، اور اس میں ان کے کیمرہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈرفٹنگ کا خونی کھیل عروج پر 5 سالہ بچہ آئی ٹین مرکز کی مرکزی شاہراہ پر گاڑی ڈرائیو کرنے لگا بچے کو ٹریفک کے دوران خطرناک انداز میں گاڑی چلاتے دیکھا جا سکتا ہے   https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/03/video.mp4 ایک گاڑی بچے کو پروٹیکشن دیتی نظر آتی ہے 5 سالہ بچے سے مرکزی شاہراہ پر گاڑی ڈرائیو کرانا والدین کی سنگین غفلت ہے ٹریفک پولیس کی جانب سے کارروائی نہ ہونا سوالیہ نشان ہے ۔  
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 مارچ 2025ء) پاکستانی صوبے بلوچستان کے ضلع خضدار کے نال ٹاؤن کے اہم بازار میں بدھ کے روز ہونے والے دھماکے میں کم از کم پانچ افراد جھلس کر ہلاک اور دیگر دس شدید طور پر زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک دیسی ساختہ دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے پھٹنے سے یہ دھماکہ ہوا، جس کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔ اس حملے کا اصل نشانہ حکومت نواز ایک مقامی قبائلی رہنما تھے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے میں حکومت کے حامی قبائلی رہنما عبدالصمد سمالانی کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ یہ بم بازار میں نصب کیا گیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا موٹروے پولیس نے تیز رفتاری پر ایف آئی آر کا اندراج شروع کر دیا۔ پہلا مقدمہ ملتان کے قریب ایم فور پر پشاور کے شہری کے خلاف درج کر لیا گیا۔ ملتان میں درج ایف آئی آر کے مطابق ایم فور پر پشاور کے شہری رحیم خان نے متعین کردہ حد رفتار 120 سے تجاوز کیا اور 173 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتا پایا گیا۔موٹر وے پولیس نے ڈرائیور کو گاڑی سمیت تحویل میں لے کر مقامی پولیس کے حوالے کر دیا ۔ پولیس کی مدعیت میں درج مقدمے میں غفلت اور تیز رفتار ڈرائیونگ کی دفعات شامل کی گئی...
    گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اﷲ پر پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کے مقدمے سے بری کر دیا گیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ گوجرانوالہ سدرہ گل نواز نے رانا ثناء اﷲ کو بری کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ استغاثہ جرم ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمہ پی ٹی آئی دور حکومت میں اکتوبر 2020 ء میں درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق جناح سٹیڈیم میں پی ڈی ایم کا جلسہ تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق رانا ثناء نے سٹیڈیم کے باہر پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی۔
    پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خضدار کی تحصیل نال میں دھماکہ ہو گیا، دھماکے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث 1 گاڑی جل کر تباہ ہو گئی، دھماکے کے زخمیوں کو خضدار ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ذرائع پولیس کے مطابق موقع سے شواہد اکٹھے کر کے دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا ریا ہے، واقعے سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    ویب ڈیسک : اپرکوہستان قراقرم روڈ تحصیل داسو میں گاڑی بے قابو ہوکر کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔  ریسکیو 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی۔ جہاں ریسکیو1122، پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا گیا۔ 
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے میں بری کردیا گیا۔ گوجرانوالہ میں مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ کیخلاف پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی، سرکاری وکیل ملزم کے ملوث ہونے کے بارے میں ثبوت پیش نہ کرسکا۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے سماعت کے بعد وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ کو مقدمہ سے بری کردیا۔ پولیس نے پی ڈی ایم جلسہ کے موقع پر رانا ثناء االلہ کیخلاف اکتوبر 2020ء میں تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمہ درج کیا تھا، پی ٹی آئی دور حکومت میں بنائے گئے مقدمے میں پولیس اہلکاروں پر گاڑی چڑھانے کا الزام تھا۔
    پولیس اور مقامی لوگوں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے تین افراد کو نکالا تاہم وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوچکے تھے۔ امدادی ادارے کے مطابق اپرکوہستان اہل کاروں نے لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال داسو منتقل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ داسو ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق قراقرم روڈ پر سی ایس 9 کے مقام پر تحصیل داسو میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، ڈیم پر کام کرنے والی گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری۔ امدادی ادارے 1122 کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں ظاہر کی ہدایات پر ایمبولینس مع میڈیکل ٹیم موقع پر روانہ ہوگئی اور...
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا. دھماکے میں 4 افراد جاں بحق، جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا. دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی.اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔خضدار پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زخمیوں کو نال اور خضدار ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    سٹی 42: خضدار کے  نال شہر میں زور دار دھماکہ ،دھماکے میں دو افراد جاں بحق  ہوگئے  خضدار : دھماکے کی وجہ ست ایک گاڑی جل کر تباہ ہوگئی ، دھماکہ گاڑی میں ویلڈنگ کے دوران ہوا ، دھماکے کے باعث دو افراد جھلس کر جاں بحق ، تین زخمی ہوگئے ، خضدار : دھماکے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں ، دھماکہ سلنڈر کے پھٹنے کی وجہ سے ہوسکتا ہے  تباہ ہونے والی گاڑی قبائلی رہنما میر عبدالصمد سمالانی کی تھی ،خضدار : قبائلی رہنما دھماکے کے وقت گاڑی میں موجود نہیں تھے  مریم نواز کی ہاؤسنگ سکیموں کی بحالی کیلئے فنڈز جاری کرنے کی ہدایت
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی کے قریب دھماکے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق خضدار کی تحصیل نال میں گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا، دھماکے میں قبائلی شخصیات کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، اس حوالے سے مزید تحقیات جاری ہیں۔
    —فائل فوٹو  اپر کوہستان میں شاہراہِ قراقرم سی آر 9 پر مزدوروں کی گاڑی کھائی میں گر گئی۔اپر کوہستان حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہو گئے۔ اپر کوہستان: گاڑی کھائی میں گر گئی، 24 افراد جاں بحق اپر کوہستان کی تحصیل کندیا کے علاقے بگڑو میں گاڑی... پولیس اور ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاشیں داسو اسپتال منتقل کر دیں گئی ہیںزخمیوں کو بھی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    لاہور کے علاقے اسلامپورہ میں ڈکیتی کے دوران پیٹرول پمپ کے کیشئیر سے 71 لاکھ 20 ہزار لوٹ لئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق  پیٹرول پمپ کے کیشئیر شہباز اور شہریار  موٹر سائیکل پر بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے نکلے تھے کہ راستے میں انہیں لوٹ لیا گیا۔ واقعہ کی ایف آئی آر کے متن کے مطابق گاڑی میں موجود 4 مسلح ملزمان نے پیٹرول پمپ سیل کی رقم چھین لی، ملزمان نے موٹر سائیکل کے آگے گاڑی لگا کر زبردستی روکا اور واردات کی۔ مقدمے کے متن کے مطابق  سگیاں کے قریب پیٹرول پمپ سے کیشئیر 70 لاکھ 50 ہزار لیکر نکلے، ملزمان  نے ایک کیشئیر سے 70 ہزار نقدی اور دو موبائل فون بھی چھین لئے۔ ،پولیس حکام کا کہنا...
    وفاقی وزیر خزانہ کی گاڑی پر جھنڈا نہ لگانے پر خاتون افسر کو مبینہ طور پر عہدے سے ہٹائے جانے کا معاملہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) پہنچ گیا۔ اس سے قبل میڈیا رپورٹس آئی تھیں کہ ایف بی آر کی ایک خاتون افسر کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر استعمال نان کسٹم پیڈ گاڑی پر پشاور دورے کے دوران جھنڈا نہ لگانے پر عہدے سے ہٹایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف بی آر نے افسران کے لیے ایک ہزار سے زیادہ نئی گاڑیاں خریدنے کا عمل روک دیا اسلام آباد میں چیئرمین پی اے سی جنید اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر بتایا گیا کہ خاتون افسر نے وزیر خزانہ...
    ممبئی(شوبز ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کی معروف ادکارہ ایشوریا رائے 2003 میں فلم ” خاکی” میں امیتابھ بچن کے ساتھ کام کر رہی تھیں کہ شوٹنگ کے دوران ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں۔ بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن نے 2004 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ خاکی ‘ کی شوٹنگ کے دوران پیش آئے ایک واقعہ کے بارے بتایا، یہ واقعہ 2003 میں پیش آیا جب ایشوریا رائے، امیتابھ بچن اور اکشے کمار فلم “کھاکی” کی شوٹنگ کے لیے ناسک کے قریب موجود تھے۔ ایک سین کی عکس بندی کے دوران، ایشوریا رائے ایک خوفناک حادثے کا شکار ہو گئیں، جس سے پوری کاسٹ اور عملہ شدید صدمے میں آ گیا۔ ایک اسٹنٹ مین جو گاڑی چلا...
    عیسیٰ ترین:بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ تربت کے علاقے مند روڈ پر زیر تعمیر سڑک پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا،دھماکے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی۔  رپورٹ کے مطابق دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں۔ اسلام ٹائمز۔ مری میں شدید برفباری جاری رہی، سٹی ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کردی۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں، دوران برفباری کسی بھی صورت رات کا سفر کرنے سے گریز کریں، مری میں دوران برفباری مکمل فٹ اور فور ویل ڈرائیو گاڑی لے کر آئیں۔ ٹریفک پولیس ترجمان نے کہا کہ دوران برفباری اپنی گاڑی کا فیول ٹینک فل کر کے...
    لواحقین کے مطابق متوفیہ رخسانہ افطار کے وقت گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی، علاقے میں ریت ڈالنے کے لئے آنے والے منی مزدا ٹرک نے بچی کو کچل دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مزدا گاڑی تلے کچلے جانے سے 4 سالہ بچی جاں بحق ہوگئی۔ حادثہ کورنگی مہران ٹاؤن جلال چوک کے قریب پیش آیا، لواحقین کے مطابق متوفیہ رخسانہ افطار کے وقت گھر سے باہر کھیلنے گئی تھی، علاقے میں ریت ڈالنے کے لئے آنے والے منی مزدا ٹرک نے بچی کو کچل دیا، گاڑی میں ڈرائیور سمیت 3 افراد سوار تھے۔ لواحقین کا مزید کہنا تھا کہ 2 موقع سے فرار ہوگئے، ایک شخص کو پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا، متوفیہ بچی 3 بہن بھائیوں...
    جرمنی کے شہر مین ہائیم میں ایک تیز رفتار کار راہگیروں پر چڑھ دوڑی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعے میں درجنوں راہگیر گاڑی کی زد میں شدید زخمی ہوگئے جن میں سے ایک نے دم توڑ دیا۔ پولیس ترجمان نے بتایا کہ کار سوار ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس سے تفتتیش کی جا رہی ہے تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارنیول سیزن کے موقع پر پریڈ کے لیے جرمنی کے رائن لینڈ سمیت تمام خطوں کے شہروں میں بڑی تعداد میں لوگ جمع ہیں۔ یاد رہے کہ جرمنی میں حالیہ ہفتوں میں ہونے والے پرتشدد حملوں کے بعد سیکیورٹی قابل تشویش ہے۔ دسمبر میں میگڈےبرگ اور گزشتہ ماہ میونخ میں بھی اسی...
    بلوچستان کے علاقے قلات میں قومی شاہراہ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر قلات کے مطابق دھماکے میں شہید اور زخمی ہونے والے اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ علاقے کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قومی شاہراہ سے گزرنے والی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی آواز دور دور تک سنئی گئی ہے جبکہ آسمان پر کالے بادل چھا گئے تھے۔
    قلات میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ،ایک اہلکار شہید، چار زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز قلات(سب نیوز)بلوچستان کے ضلع قلات کی مین شاہراہ پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ ہوا ہے، حملے میں ایک اہلکار شہید چار زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق دھماکے میں ونگ کمانڈر محفوظ رہے، جبکہ حملے میں نائیک عطا اللہ شہید، سپاہی وکیل ودیگر زخمی ہوئے،دھماکہ مغل زئی کے علاقے میں ہوا۔حملے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر قلات نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ خود کش تھا۔
    آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورس کی گاڑی پر دھماکہ سے ایک اہلکار جانبحق، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات میں آر سی ڈی روڈ این 25 پر ایف سی کے ونگ کمانڈر 61 کی گاڑی پر دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں ایک سیکیورٹی اہلکار موقع پر جانبحق اور چار اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، جبکہ ونگ کمانڈر محفوظ رہیں۔ جانبحق ہونے والے اہلکار نائک عطاء اللہ ہیں، جبکہ زخمی...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں  پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے،  گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
    لاہور میں کاہنہ کے قریب گاڑی کی ٹکر سے پولیس ملازم کے جاں بحق ہونے کے واقعے میں پیش رفت سامنے آئی ہے اور پولیس کانسٹیبل کو روندنے کے واقعے کی سی سی ٹی وی  فوٹیج  حاصل کرلی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار اختر حسین رنگ روڑ پر کھڑا تھا، تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری، سفید رنگ کی گاڑی نے اوور ٹیک کیا، پولیس اہلکار  حادثے کا شکار ہو گیا۔ جاں بحق پولیس ملازم اختر حسین  ایم ٹی ونگ میں بطور ڈرائیور تعینات تھا، پولیس نے کیمروں کی مدد سے گاڑی کی تلاش شروع کر دی۔  
    کراچی: شہر قائد کے علاقے درخشاں میں پولیس کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں ایس ایچ او شاہد تاج پر عہدے کا غلط استعمال کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خاتون حوریہ نے دعویٰ کیا کہ وہ 10 بجے کے قریب کلفٹن سے اپنی گاڑی میں گھر جا رہی تھی کہ پولیس نے اس کی گاڑی کو روکا اور پولیس کی گاڑی کو اس کے سامنے لگا دیا۔ حوریہ کے مطابق ایک شخص جو بلیک شلوار قمیض میں ملبوس تھا، گاڑی کے اندر گھس آیا اور بدتمیزی کرنے لگا۔ خاتون نے بتایا کہ اسی دوران ایس ایچ او شاہد تاج موجود تھے، اور ان کی موجودگی میں اُسے...
    گجرات کے علاقے ڈنگہ میں گاڑی پر فائرنگ میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔گجرات پولیس کے مطابق دشمنی کی بنیاد پر مخالفین نے گاڑی پر فارنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزمان کی گرفتاری کےلیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔
    گجرات میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ سے 6افراد جاں بحق ہو گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز گجرات (آئی پی ایس )پنجاب کے علاقے گجرات میں نامعلوم افراد نے ویگ پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں مسلح افراد نے سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گاوں سے تعلق رکھنے والے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جن کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم سے ہوئی ہے۔پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی...
     گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں گاڑی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔  پنجاب کے شہر گجرات کے نواحی علاقے ڈنگہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گاڑی پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے مں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔  آئی جی پنجاب عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی۔  آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
    وانا(نیوزڈیسک)شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔دوسری جانب لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک عسکریت پسند ہلاک ، جب کہ ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ پولیس عہدیدار نے بتایا کہ یہ فائرنگ اس وقت شروع ہوئی، جب دریا پار پٹی...
    بلوچستان کے ضلع خضدار میں گاڑی پر فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے 2 رہنما جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ مقتولین میں غلام سرور اور مولوی امان اللہ شامل ہیں، جے یو آئی رہنماؤں کو سوراب سے واپسی پر تراسانی میں گاڑی پرگھات لگا کر نشانہ بنایا گیا، واقعےمیں دو افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا کہ واقعے کے بارے میں تحقیقات جاری ہیں، انتظامیہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے۔
    شمالی وزیرستان: بمبار نے بارود بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، 2 فوجی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز شمالی وزیرستان کے علاقے ایدک میں خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی قافلے سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں 2 فوجی شہید ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حملے میں 2 شہریوں سمیت کم از کم 10 افراد زخمی ہوئے، حملے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ شہدا اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کا سراغ لگانے کے لیے آس پاس کے علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ لکی مروت میں پولیس پر حملہدوسری جانب لکی مروت کے علاقے عباسہ خٹک میں فائرنگ...
    —فائل فوٹو اسلام آباد میں ایم 1 پشاور۔ اسلام آباد موٹروے پر سنگجانی انٹرچینج کے قریب نامعلوم شرپسند موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں سب انسپکٹر اعجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی تاہم گاڑی میں سوار دونوں اہلکار محفوظ رہے۔ اسلام آباد پولیس کی ٹیم پر فائرنگ، زیر حراست ملزم ہلاکاسلام آباد کے تھانہ سمبل کے گولڑہ موڑ کے قریب ملزمان کی پولیس ٹیم پر فائرنگ میںزیر حراست ملزم ہلاک ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد ضلعی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی، ملزمان کی تلاش اور تفتیش جاری ہے۔
    راولپنڈی: موٹروے ایم ون پر سنگجانی انٹر چینج کے قریب شر پسند عناصر کی موٹر پولیس کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار زخمی ہوگیا جبکہ شدید فائرنگ کی وجہ سے گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور جل کر خاکستر ہوگئی۔ موٹروے پولیس حکام کے مطابق موٹروے سنگجانی انٹر چینج ایم ون پر موٹروے پولیس کا عملہ معمول کی پیڑولنگ ڈیوٹی پر تھا کہ اچانک نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ شدید فائرنگ سے موٹروے پولیس کی گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے گاڑی مکمل...
    اسلام آباد: موٹروے پولیس کی گاڑی پر شر پسندوں کی فائرنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) موٹروے سنگجانی انٹرچینج ایم ون کے قریب نامعلوم شر پسندوں نے موٹروے پولیس کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں موٹروے پولیس سب انسپیکٹر عجاز اور ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ شدید فائرنگ کے بعد موٹروے پولیس پولیس کی گاڑی میں اگ بھڑک اٹھی ۔ موٹروے پولیس اور ضلع پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے۔مزید قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) تجزیہ کار شہباز رانا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کے لیے فراہم کی گئی گاڑی پر جھنڈا لگانے سے انکار کرنے والی خاتون افسر کا تبادلہ کردیا گیا ۔  ایکسپریس کے مطابق شہبازرانا  کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔  پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا...
    اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ بڑا ہی ایک عجیب سا واقعہ ہے، عمومی طور پر سیاستدانوں کے بارے میں یہ بات کہی جاتی ہے کہ ان کو پروٹوکول کا بڑا شوق ہوتا ہے اور وہ اس قسم کی حرکتیں کرتے ہیں، لیکن ایک ٹیکنوکریٹ سے اس قسم کی حرکت کا ہونا میرے لیے ایک بڑی ہی عجیب بات تھی۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس ہفتے پشاور کا سرکاری دورہ کرنا تھا، ان کے دفتر نے اسلام آباد کے کسٹمز کلیکڑیٹ سے وزیر خزانہ کے پروٹوکول میں شامل کرنے کے لیے ہیوی ڈیوٹی لگڑری گاڑی فراہم کرنے...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفیٰ قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے خلاف دھوکہ دہی اور تشدد کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ملزم ارمغان اپریل 2024 سے مقدمے میں مفرور تھا، وکیل مدعی نے ملزم کی دیگر مقدمات میں گرفتاری کی اطلاع دی تھی۔ملزم ارمغان اور خواجہ رافع پر تشدد اور دھوکا دہی کا مقدمہ گزری تھانے میں درج ہے، مقدمے کے مطابق ملزمان نے گاڑی کی خرید و فروخت کے معاملے پر شہری کو گھر بلا کر تشدد کیا تھا۔جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی سٹی کورٹ نے ملزم ارمغان کو 15 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس: ملزم ارمغان کے 2 ملازمین کے 164 کے مکمل بیانات کی تفصیل سامنے آگئی گواہ غلام...
      موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے فورسز کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جان محمد گیلانی روڈ پر دو سے تین کلو دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا ، پولیس ذرائع جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہیکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ...
    موٹرسائیکل سوار نوجوان کی ہلاکت پر مشتعل شہریوں نے ٹینکر کو آگ لگادی ، ڈرائیور فرار بلدیہ میں مزداکی ٹکر سے بچہ جاں بحق ، پولیس نے گاڑی تحویل میں لے لی ،مقدمہ درج شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔ یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18...
    کراچی: شہر میں تیز رفتار واٹر ٹینکر نے ایک اور شہری کی جان لے لی۔  یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔   تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود میں میٹرو کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 19 سالہ محمد حارث ولد محمد سلیم موقع پر جاں بحق جبکہ 18 سالہ احمد ولد محمد اکبر شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق نوجوان کا تعلق میرپور خاص سے...
    کوئٹہ: جان محمد گیلانی کراس روڈ پر فورسز کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نیتجے میں سیکیورٹی اہلکار سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے میں 2 سے 3 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا، جس سے 4 دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ https://www.facebook.com/reel/486486974529963 دھماکے کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے فورسز کی گاڑی کا نشانہ بنایا گیا۔
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504  کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
    ایبٹ آباد ( نیوزڈیسک) سیاحوں کی ٹیوٹا ہائی ایس وین گہری کھائی میں گرنے سے 3 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ افسوسناک حادثہ سیاحتی مقام چھانگلہ گلی میں پیش آیا جہاں سیاحوں سے بھری ٹیوٹا ہائی ایس وین بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری، حادثے میں 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ احسن اقبال کا پی ٹی آئی کو اپنا سربراہ تبدیل کرنے کا مشورہ
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بوٹ بیسن میں مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ساؤتھ زون میں لاقانونیت کی انتہا ہوگئی، بوٹ بیسن کے علاقے میں ٹویوٹا سرف میں سوار مسلح افراد نے پیپلز پارٹی یوتھ آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات برکت سومرو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا جبکہ کار میں سوار ان کے دوست کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی جس میں مسلح افراد کو چھوٹے اور بڑے ہتھیار کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے ، بوٹ...
    صیہونی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ دی کہ حملہ آور نے پہلے جنوب حیفا میں گاڑی سے کئی افراد کو کچلا، پھر ایک پولیس کی گاڑی سے ٹکرایا اور گاڑی سے اتر کر دو پولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ میں صیہونیت مخالف حملے میں کم از کم 11 اسرائیلی زخمی ہو گئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق حیفہ میں گاڑی سے کچلنے اور چاقو سے حملے میں کم از کم گیارہ صیہونی زخمی ہو گئے ہیں جن میں تین کی حالت تشویشناک ہے۔ صیہونی ٹی وی چینل 13 نے رپورٹ دی کہ حملہ آور نے پہلے جنوب حیفا میں گاڑی سے کئی افراد...
    گلگت کے علاقے بسین میں اسکول جانے کے لیے فٹ پاتھ پر کھڑی 3 سگی بہنوں سمیت 4 طالبات کو تیز رفتار گاڑی نے کچل دیا۔ رپورٹ کے مطابق تینوں سگی بہنیں جاں بحق ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق 4  بچیوں کو شدید زخمی حالت میں  اسپتال  لایا گیا تھا تاہم 3  بچیاں جو سگی بہنیں تھیں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئیں۔ اسپتال سے ملنے والی معلومات کے مطابق جاں بحق تینوں طالبات عبد الجلیل نامی شخص کی بیٹیاں تھیں جو اسکول کے قریب رہائش پذیر ہیں، متوفی بچیوں کی عمریں 10 سے 12 سال کے درمیان تھیں۔ حکام کے مطابق جاں بحق بچیوں کی لاشیں لواحقین...
    فائل فوٹو گلگت کے علاقے بسن کھاری کے مقام پر گاڑی کی ٹکر  سے اسکول جانے والے 3 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔پولیس کے مطابق مشتعل افراد نےگاڑی کو آگ لگا دی اور احتجاجاً شاہراہ بند کر دی۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔ گلگت حادثہ، جاں بحق افراد کی لاشیں کراچی پہنچادی گئیںواضح رہے کہ دو روز قبل شاہراہِ قراقرم پر رحیم آباد کے قریب سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا تھا۔ وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ  افسوس کیا ہے۔انہوں نے واقعے کی تحقیقات کا بھی حکم دے دیا ہے۔
    ویب ڈیسک: کرنل شیر خان انٹرچینج کے مقام پر پشاور-اسلام آباد موٹر وے پر ایک مزدہ گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اور موٹر وے پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور زخمی کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے قریبی اسپتال منتقل کیا جبکہ جاں بحق شخص کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کردی گئی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی حادثے کے فوراً بعد مزدہ گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث صورتحال مزید...
    غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں غذر شاہراہ پر ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں تین طالبات جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق غذر شاہراہ بسین کے مقام پر تیز رفتار پروڈو گاڑی نے سکول جانے والی تین طالبات کو کچل ڈالا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں تین طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگا دی اور شاہراہ بند کر کے احتجاج شروع کر دیا۔
     طیب سیف:   موٹر وے پر تیز رفتار گاڑی چلانے والوں کے لیے نیا حکم نامہ جاری کر دیا گیا ہے، جس کے تحت اب تیز رفتار گاڑیوں پر نہ صرف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا بلکہ گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔ آئی جی موٹر وے پولیس نے ایک اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی ڈرائیور 120 کلو میٹر فی گھنٹہ سے لے کر 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا تو اس کے خلاف بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ مزید برآں، جو ڈرائیور 150 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلائے گا، اس کی گاڑی بھی بند کر دی جائے گی۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب...
      مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرتے رہے کراچی کے علاقے ڈیفنس کے نوجوان مصطفی قتل کے ملزم ارمغان پر 8 سال سے ویڈ منگوا کر نشہ کرنے کا الزام سامنے آیا ہے ۔کراچی کی انسداد منشیات عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کے دو کیسز میں چالان پیش کر دیا گیا۔چالان میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے یکم جولائی 2017 سے 24 اپریل 2019تک 9پارسل اپنے اور اپنے والد کے نام پر منگوائے تھے ، مقدمے میں شریک دیگر ملزمان کیفے اور پارٹیوں میں نشہ کرتے رہے ہیں۔عدالت نے ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 18مارچ تک ملتوی کردی ہے ۔خیال رہے کہ مصطفی...
    راولپنڈی: موٹروے پولیس کے آئی جی نے تیز رفتاری پر جرمانہ، ڈرائیور کے خلاف مقدمہ اور گاڑی بند کرنے کا حکم جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آئی جی موٹروے پولیس کی  ہدایت پر تیز رفتاری کے خلاف خصوصی  مہم شروع کردی گئی ہے۔ آئی جی کے حکم کی روشنی میں موٹروے پر 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار پر گاڑی چلانے والے کیخلاف نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ گاڑی بند اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس کے مطابق موٹروے پر کار کی حد رفتار 120 کلومیٹر فی گھنٹہ ، پبلک سروس گاڑیوں کی 110 کلومیٹر فی گھنٹہ  مقرر ہے جس کی خلاف ورزی پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں کی...
    صیہونی ڈرون حملے میں شہید شخص کی شناخت مہران نصرالدین کے نام سے کی گئی، جو حزب اللہ کا مقامی کمانڈر بتایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے مشرقی ٹاؤن ھرمل میں صیہونی فوج نے ایک چلتی گاڑی پر ڈرون حملہ کیا، جس میں حزب اللہ کا ایک کمانڈر شہید ہوگیا۔ لبنانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے نے شامی سرحد کے قریب لبنانی ٹاؤن ھرمل کے مضافاتی قصبے حوش سید علی میں ایک چلتی گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث گاڑی میں دھماکے کے ساتھ آگ بھڑک اٹھی۔ صیہونی ڈرون حملے میں شہید شخص کی شناخت مہران نصرالدین کے نام سے کی گئی، جو حزب اللہ کا مقامی کمانڈر بتایا جا رہا...
    ویب ڈیسک —امریکہ کی ریاست ایریزونا اور کیلی فورنیا کے صحرائی علاقوں سے گزرنے والی مالی گاڑیاں ڈکیتوں کے نشانے پر ہیں۔ گزشتہ ایک برس کے دوران یہاں سے گزرنے والی مال گاڑیوں سے لگ بھگ 20 لاکھ ڈالر کے جوتے چوری ہو چکے ہیں۔ ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں ایک وفاقی عدالت میں تحریری شکایت درج کی گئی ہے جس کے مطابق رواں برس 13 جنوری کو ایریزونا کے ایک مضافاتی علاقے میں ’بی این ایس ایف‘ کی مال گاڑی میں چوری ہوئی۔ چور جوتوں کے 1900 ایسے جوڑے بھی اپنے ساتھ لے گئے جو ابھی مارکیٹ میں ریلیز بھی نہیں ہوئے تھے۔ دستاویزات کے مطابق چوری کیے گئے جوتوں کی مالیت چار لاکھ 40 ہزار ڈالر...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کو ایکسیڈنٹ کیس میں بری کردیا۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے جج شہزاد ملک کی بیٹی شانزے ملک کے خلاف ایکسیڈنٹ کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔ عدالت نے شانزے ملک کی بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے بری کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جج عدنان یوسف بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنایا، ملزمہ شانزے ملک کیخلاف گاڑی کی ٹکر سے شہری کو مارنے  کا الزام تھا    
    پاکستان میں چینی آٹوموبائل برانڈز کی بڑھتی ہوئی تعداد میں ایک اور اضافہ ہو گیا ہے، جیٹور نے اپنی نئی 7 سیٹر کراس اوور ایس یو وی جیٹور X70 پلس کو متعارف کرا دیا۔ کمپنی پہلے ہی اپنی 5 سیٹر ایس یو وی جیٹور ڈیشنگ کو پیش کر چکی ہے، جس طرح چانگان نے اوشان X7 کو متعارف کرایا تھا۔ نئی جیٹور X70 پلس کی قیمت 84,95,000 روپے مقرر کی گئی ہے، جو کہ ایکس فیکٹری قیمت ہے اور اس میں ود ہولڈنگ ٹیکس شامل نہیں ہے۔ گاڑی کی بکنگ شروع ہو چکی ہے اور بکنگ قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے، جبکہ ڈیلیوری کا تخمینہ دو ماہ کا دیا جا رہا ہے۔ کمپنی نے لاہور اور اسلام...
    —فائل فوٹو محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول نے روہڑی میں کارروائی کرتے ہوئے کوچ کے مسافر سے 14 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی۔  ترجمان محکمۂ نارکوٹکس کنٹرول سندھ کے مطابق خفیہ اطلاع پر روہڑی چیک پوسٹ کے قریب مسافر کوچ سے 80 کروڑ روپے مالیت کی 14 کلو ایکسپورٹ کوالٹی کی ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ کارروائی کے دوران ایک ملزم علی رضا کو گرفتار کیا گیا جس کا تعلق پشاور سے ہے۔ کراچی: گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمدمحکمہ نارکوٹکس کنٹرول سندھ نے گھگھر پھاٹک کے قریب گاڑی سے اربوں روپے کی منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق ملزم سے ابتدائی تفتیش کے مطابق پشاور سے کراچی منتقلی کے بعد ہیروئن بیرونِ ملک اسمگل کی جانی تھی۔ وزیرِ ایکسائز...
    لاہور: پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا  جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی  ہیں۔   ریلوے ذرائع کے مطابق انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے، جو  ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ریلوے ڈویژنل مکینیکل اور سول انجینئر افسران سیٹوں کے مزے لوٹنے میں  مصروف ہیں جب کہ مسافر خود کو غیر محفوظ تصور کررہے ہیں۔ 31جنوری کو شاہدرہ پل پر...
    ویب ڈیسک : ریلوے انتظامیہ مسافروں کو محفوظ سفری سہولت دینے میں ناکام نظر آرہی ہے، سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے۔  پاکستان ریلویز کو اپ گریڈ کا منصوبہ مکمل ہی نہ ہو سکا  جس کی وجہ سے آئے روز مسافر اور مال بردار ٹرینیں ڈی ریل ہونے لگی  ہیں، سکھر کے بعد اب لاہور ڈویژن میں بھی ٹرینوں کا پٹڑی سے اترنا معمول بن  گیا ہے، جو  ریلوے کے شعبہ مکینیکل اور سول کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ۔ پاک سعودی تجارتی تعلقات مزید مضبوط؛ حجم 700 ملین ڈالر تک پہنچ گیا لاہور ڈویژن میں ایک ماہ کے دوران 4 ٹرینیں پٹڑی سے اتر گئیں۔...
    — فائل فوٹو  نصیر آباد میں ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے بیر چوکی قومی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کراچی: 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحقکراچی میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ادھر روجھان انڈس ہائی وے مورچہ 1 کے قریب پولیس وین الٹ جانے سے ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
    روجھان: انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی، ایک اہلکار شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز روجھان میں انڈس ہائی وے پر ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹنے سے ایک اہلکار شہید ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق روجھان انڈس ہائی وے موسائی پھاٹک کے قریب ایلیٹ فورس کی گاڑی الٹ گئی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں الٹنے والی گاڑی میں تین اہلکار سوار تھے، حادثہ زیر تعمیر روڈ کی خرابی کی وجہ سے پیش آیا۔ پولیس کے مطابق شہید اہلکار کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا، ایلیٹ...
    منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں نائجیرین باشندے سمیت 15 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 9 کروڑ سے زائد مالیت کی 169.755 کلوگرام منشیات  برآمد کی گئیں۔ جتیال گلگت میں کارروائی کے دوران گاڑی سے ایک کلوگرام چرس برآمد کر کے 2 ملزمان کو  گرفتارکیا گیا۔ گنگال ایسٹ اسلام آباد کے قریب ملزم کے بیگ سے 12 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ چاندنی چوک راولپنڈی کے قریب کوریئر آفس میں نیدرلینڈ بھیجے جانے والے پارسل سے 950 گرام آئس برآمد کی گئی جبکہ جی ٹی روڈ پر سیالکوٹ کے قریب گاڑی سے 19 کلوگرام آئس برآمد کرکے ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ ترجمان کے مطابق سمندری...
    کراچی: شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہ گیر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیپو سلطان تھانے کے علاقے شارع فیصل لال کوٹھی کے قریب ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئی جن کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، خاتون کی شناخت 51 سالہ پروین سلطانہ زوجہ سلطان احمد کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او ٹیپو سلطان طارق محمود کے مطابق متوفیہ خاتون سڑک عبور کر رہی تھی کہ نامعلوم تیز رفتاری گاڑی کی ٹکر سے جاں بحق ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ متوفیہ خاتون کہاں کی رہائشی تھی اور حادثے میں کون سی گاڑی ملوث...
    مستقبل اور ٹریفک جام کی پریشانی کا حل سمجھی جانے والی سواری فلائنگ کار نے اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کرلی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 2.5 کروڑ روپے مالیت کی یہ گاڑی عام سڑکوں پر بھی چلائی جاسکتی ہے اور گاڑی کے بونٹ اور ڈِگی میں پروپیلرز موجود ہیں جو کسی بھی وقت اسے فضا میں بلند کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنی الیف ایئروناٹکس نے اس گاڑی کی پہلی ویڈیو جاری کی ہے، جس میں یہ فضا میں اڑتی نظر آرہی ہے، یہ منظر کسی سائنس فکشن فلم جیسا محسوس ہوتا ہے۔ یہ کار ایک بار چارج ہونے پر 354 کلو میٹر سڑک پر چل سکتی ہے اور 177 کلو...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 2 سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔پولیس حکام کے مطابق 40 سال کا متوفی کل رات سے غائب تھا اور اسٹیٹ ایجنسی کا کام کرتا تھا۔پولیس کے مطابق موبائل، بٹوا اور گھڑی سب لاش کے ساتھ موجود تھے جبکہ تشدد کے کوئی نشانات بھی نہیں ملے۔ مصطفیٰ کو بچپن کے دوستوں نے قتل کرنے کے بعد گاڑی میں بٹھا کر جلایا، مقدس حیدرڈی آئی جی سی آئی اے نے کہا کہ ارمغان، شیراز اور مصطفیٰ تینوں دوست ہیں، تینوں پہلی سے ساتویں کلاس تک ساتھ پڑھے ہیں، ابتدائی تفتیش سے متعلق پولیس کا کہنا ہے کہ معلوم ہوتا ہے کہ لاش گاڑی میں لا کر جھاڑیوں میں رکھ دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)مصطفیٰ عامر قتل کیس میں انکوائری افسر ڈی ایس پی محمدجان ساسولی کی جانب سے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا، بڑا ایکشن لیتے ہوئے دریجی تھانے کے ایس ایچ او مٹھا خان زہری کو غفلت برتنے پر معطل کردیا گیا۔ اے وی سی سی ٹیم گرفتار ملزم شیراز اور ارمغان کو لیکر دریجی جائے وقوع پر پہنچی، ارمغان اور شیراز نے جائے واردات کی نشاندہی کردی۔ مصطفی عامر کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع پولیس کو گھنٹوں کی تاخیر سے کیوں ملی، اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ لگتا ہے شکار کے حوالے سے مشہور دریجی کے مقام سے ملزمان پہلے سے واقف تھے، پولیس حکام نے کہا تھا کہ اگر...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں شریک ملزم شیراز نے مرکزی ملزم ارمغان قریشی سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغان تھانہ بوٹ بیسن، کلفٹن، ساحل اور درخشاں کے کئی مقدمات میں نامزد و مفرور ہے، ملزم ارمغان کال سینٹر اور ویئر ہاؤس چلارہا تھا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور ملوث ملزم نعمان و دیگر ساتھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ شریک ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہمصطفی اور ارمغان دوست نہیں ہیں، مصطفی ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا تھا جس کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، تشدد سے پہلے مصطفی اور ارمغان نے...
    اوکاڑہ(صباح نیوز) لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جبکہ مال گاڑی کے دو انجن اور پانچ بوگیاں مکمل تباہ ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور سے کراچی جانے والی مال گاڑی گیمبر اڈا کے قریب اچانک کانٹہ تبدیل کرنے کی وجہ سے پٹری سے اتر گئی جس کے نتیجے میں مال گاڑی کے ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا۔
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوستوں نے مصطفیٰ کو قتل کس طرح کیا گیا، ملزم شیراز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے۔ملزم شیراز نے دوران تفتیش بتایا کہ مصطفیٰ کو جب گھر سے گاڑی میں ڈالا تو وہ زندہ تھا۔شیراز نے بتایا کہ مصطفیٰ کو کئی گھنٹے تشدد کا نشانہ بنایا، کپڑوں سے باندھا اور حب لے جاکر جلا دیا، منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے ڈنڈا نکالا، تشدد کرنا شروع کر دیا۔ کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپہ، پولیس کو خفیہ کمرے میں خون کے دھبے ملے، تفتیشی ذرائع مغوی مصطفیٰ کا موبائل فون بھی ملزم ارمغان کے گھر سے ملا، موبائل فون کا بھی فارنزک کروایا جا رہا ہے۔ ملزم نے مزید بتایا کہ تشدد کرنے کے بعد...
    ہم اپنے بچپن سے سنتے آ رہے تھے کہ فیوچر مین اڑنے والی کاریں چلا کریں گی، اب ہم نے اپنی آنکھوں سے اڑنے والی کار کو سڑک پر دوڑنے والی کار کو “اوپر سے اوورٹیک” اور “اوپر سے کراس” کرتے دیکھ لیا۔ اڑنے والی کار کی اڑتے ہوئے دوسری کاروں کے اوپر سے گزرنے کی ویڈیو کلپ اس وقت دنیا مین وائرل ہو رہی ہے۔ کاروں کو اڑانے کا پرانا خواب سچ کر دکھانے میں اب تک کئی کمپنیاں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ حالیہ تجربہ کچھ زیادہ منفرد ہے کہ اڑنے والی کار کہیں سے بھی اڑان بھر سکتی ہے اور کہیں بھی دوبارہ سڑک پر لینڈ ہو سکتی ہے۔ امریکی کار ساز کمپنی (U.S. آٹومیکر) ایلف ایروناٹکس...
    عدالت نے گاڑی جلانے کے مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ ویسٹ کی عدالت میں چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف گاڑی جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں آفاق احمد کو عدالت میں پیش کیا گیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے عدالت سے آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت نے آفاق احمد کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے کیس کا چالان طلب کرلیا۔دوسری جانب آفاق احمد کی پیشی کے موقع پر مہاجر قومی موومنٹ کے کارکنان نے لاک اپ کے باہر نعرے لگائے اور ڈمپر مافیا کے خلاف...
    ’جیو نیوز‘ گریب  کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 19 میں چلتی گاڑی میں دھماکے کے بعد گاڑی میں آگ لگ گئی۔واقعہ بلال مسجد کے قریب پیش آیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دھماکہ ممکنہ طور پر سلنڈر پھٹنے سے ہوا، جس کی چھان بین کی جا رہی ہے۔
    سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء)دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر گاڑی سواروں نے خالہ کی شادی پر آئے 6 سالہ بچے کو اغوا کر لیا اور فرار ہوگئے پولیس نے مغوی کے والد کی مدعیت میں 5 اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور بچے کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے۔(جاری ہے) زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ چک میانہ کا الطاف حسین اپنے بیوی اور چار بچوں کے ہمراہ اپنی سالی کی شادی میں شریک تھا جہاں دلہن کا رشتہ لالیاں کا اصغر مانگتا لیکن والدین نے انکار کر کے دوسری جگہ دے کر شادی رکھ لی کہ شادی سے قبل دلہن کا رشتہ نہ ملنے پر اصغر نے اپنے بھائیوں اور...
     ویب ڈیسک:اوکاڑہ میں اڈہ گیمبر پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔ مال گاڑی پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مال گاڑی بریک نہ لگنے سے پٹڑی سے اتری ہے۔ حکام نے کہا ہے کہ ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔
    —فائل فوٹو اوکاڑہ میں اڈہ گیمبر پھاٹک کے قریب مال گاڑی پٹڑی سے اتر گئی۔مال گاڑی پٹڑی سے اترنے کے باعث ڈرائیور زخمی ہو گیا۔ گھوٹکی: ساہیوال سے کراچی آنیوالی مال گاڑی کا ایکسل ٹوٹ گیا، 5بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں گھوٹکیساہیوال سے کراچی آنے والی مال گاڑی کا... ریسکیو حکام کے مطابق مال گاڑی بریک نہ لگنے سے پٹڑی سے اتری ہے۔حکام نے کہا ہے کہ ٹریک کلیئر کرنے کا کام جاری ہے۔
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد—فائل فوٹو چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج گاڑی جلانے کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی میں آفاق احمد کے خلاف سرجانی ٹاؤن میں درج گاڑی جلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ آفاق احمد کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔ دو مقدمات میں ضمانت کے بعد آفاق احمد ایک اور مقدمے میں گرفتارچیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد کی ٹرک نذرِ آتش کرنے کے دونوں مقدمات میں ضمانت منظور ہو گئی۔ پولیس آفاق احمد کو لے کر عدالت سے واپس جیل روانہ ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق...
    قصور(نیوز ڈیسک) قصور میں تھانہ صدر کی حدود میں رائے ونڈ روڈ پر ڈرائیور گاڑی چلاتے ہوئے سو گیا، جس کے نتیجے میں منی وین روہی نالے میں جاگری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بد قسمت خاندان ایک شادی میں شرکت کے بعد رائے ونڈ کے علاقے بھٹہ سوہنڈن واپس آ رہا تھا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کھارا موڑ کے قریب نال روہی نالے میں گرنے والی وین میں ایک مسیحی خاندان کے 10 افراد سوار تھے، ریسکیو اہلکاروں نے وین سے 8 لاشیں اور 2 زخمیوں کو باہر نکالا۔ پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو...
    اوکاڑہ میں گمبر پھاٹک کے قریب ایک مال بردار ٹرین کا انجن اور پانچ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ بروقت بریک نہ لگنے کے باعث پیش آیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق مال گاڑی لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک بریک فیل ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریلوے انتظامیہ اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ حادثے کے باعث ریلوے ٹریک پر ٹریفک معطل ہو گیا جبکہ ریلوے حکام نے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
    سماجی رہنما فیصل ایدھی کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کی لاش مکمل طور پر جلی ہوئی تھی، ابتدائی طور پر رضاکاروں کو ہاتھ اور سر نظر نہیں آیا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل ایدھی نے کہا کہ رضاکار طبی ماہر نہیں، انہیں غلطی ہوئی، آج طبی ماہرین کی جانچ کے بعد صورتِ حال واضح ہوئی ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے ملنے کی تحقیقات شروع کردیںسید فاضل شاہ بخاری نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات جاری ہے کہ ملزمان حب سے واپس کراچی کیسے گئے، اس سے پہلے فیصل ایدھی نے بتایا تھا کہ جلی ہوئی لاش کے ہاتھ، پاؤں اور سر غائب تھا۔ فیصل ایدھی نے بتایا...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے والے مصطفیٰ عامر کے کیس میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا گیا، منشیات کی سپلائی کے بعد کال سینیٹر میں کیا ہوتا تھا؟ تفتیش شروع کردی گئی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ قتل کیس میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) پولیس نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سے رابطہ کیا ہے۔ملزم ارمغان کے گھر میں بنے کال سینٹرل میں کیا کام ہوتا تھا؟ ایف آئی اے اس کی تحقیقات کرے گی، تفتیشی حکام کے مطابق رقم کی منتقلی اور تفصیلات کی تفتیش کےلیے ایف آئی اے کو کہا ہے۔ حب پولیس نے مصطفیٰ کی گاڑی کو آگ لگانے کی اطلاع تاخیر سے...