2025-10-20@04:02:42 GMT
تلاش کی گنتی: 62452
«او بی ا ئی کی»:
(نئی خبر)
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے سینئر رکن مرحوم عرفان احمد خان ڈاھا کے گھر گئے اور مرحوم کے اہلِ خانہ سے عرفان احمد ڈاھا کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کےسینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا. وزیر اعظم نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی. دکی ؛ کوئلے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے دو کان کن جاں بحق عرفان ڈاھا کے پسماندگان اور عزیز و اقارب سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور ہمارے...
سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر اپنے پیغام میں صدر زرداری نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدرِ مملکت پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف ہماری جدوجہد شہداء کی قربانیوں سے تقویت پاتی ہے۔ صدر آصف زرداری نے سانحہ کارساز کی 18ویں برسی پر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہدائے جمہوریت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر قائم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو...
چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح ملی بھارت قیامت تک اس شکست کو بھلا نہیں سکتا،وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ نے چار دن کی جنگ میں پاکستان کو عظیم فتح سے نوازا، بھارت قیامت تک اس شکست سے باہر نہیں نکل سکتا۔تفصیلات کے مطابق جہانیاں میں رکن قومی اسمبلی افتخار نذیر کے گھر آمد کے بعد سیاسی رہنماؤں سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معاشی اور دفاعی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ڈیڑھ سال میں ملک دیوالیہ ہونے سے باہر نکل آیا اسی طرح چند ماہ پہلے اللہ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا فرمائی۔وزیراعظم نے کہا کہ چار دن کی...
سپریم جوڈیشل کونسل میں ججز کیخلاف 70 شکایات مسترد، 3 شکایات مزید کارروائی کیلئے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم جوڈیشل کونسل نے ججز کے خلاف74 میں سے 70 شکایات مسترد، 3 پر مزید کارروائی منظور کرلی جبکہ ایک پر کارروائی مؤخر کر دی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں سپریم جوڈیشل کونسل نے ججوں کے ضابطہ اخلاق میں اکثریت رائے سے ترامیم کی منظوری دے دی۔ جوڈیشل کونسل کے دو الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے اور پہلے اجلاس میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر شریک ہوئے، لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم اور اسلام آباد ہائیکورٹ...
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔اتھارٹی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا...

پاکستان نے معاشی استحکام اور سفارتی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی، اب مل کر آگے بڑھنا ہوگا، وزیراعظم
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اختلافات بھلا کر مل کر کام کرنا ہوگا، اس وقت تمام معاشی اشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں، جبکہ سفارتی میدان میں بھی کامیابیوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ جہانیاں میں سیاسی رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو بے شمار چیلنجز درپیش تھے، جس کے باعث ہمیں آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ ڈیڑھ سال میں ہم نے ملک کو دیوالیہ ہونے کے خطرات سے نکال کر معاشی استحکام کی طرف لے آئے ہیں، جو ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعظم نے کہاکہ افواج پاکستان نے بھارت کو...
پنجاب کے محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے پیش نظر اسکولوں کے نئے اوقات کار کا شیڈول تیار کر لیا ہے، جسے منظوری کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو ارسال کر دیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے مطابق، طلبہ کی سہولت اور موسمی حالات کو مدِنظر رکھتے ہوئے اسکول صبح 8:30 بجے شروع ہوں گے اور چھٹی دوپہر 2:30 بجے ہوگی۔ یہ نیا شیڈول 20 اکتوبر سے نافذ کیا جائے گا اور مارچ 2026 تک لاگو رہے گا۔ اہم بات یہ ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کرنے کی افواہیں بے بنیاد ثابت ہوئیں، کیونکہ محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ ہفتہ کی تعطیل برقرار رکھی جائے گی، اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔ نئے...
ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو ٹام ہاک میزائل فراہم کرنے سے انکار کردیا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی امریکی صدر ڈونلڈ ترمپ سے ملاقات کے دوران روس پر حملوں کے لیے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ٹام ہاک کروز میزائل حاصل کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادی میر پیوٹن کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنگری میں ملاقات پر اتفاق صدر ٹرمپ نے یوکرین کی جانب سے طویل فاصلے کے میزائلوں کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جلد از جلد ختم ہونی چاہیے۔ زیلنسکی واشنگٹن اس امید کے ساتھ گئے تھے کہ امریکا سے ایسے میزائل حاصل کر سکیں جو روس کی توانائی اور تیل کی تنصیبات کو...
بھارتی اترپردیش میں پیش آنے والے ایک انوکھے ڈرامے میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ عوام جم غفیر بھی اس حیران کن واقعے کو دیکھنے جمع ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور میں ماں نے بیٹی کو گھر کی صفائی ستھرائی نہ کرنے پر خوب ڈانٹا اور اسے سخت سست کہا جس پر نوجوان لڑکی کو غصہ آگیا۔ نوجوان لڑکی نے جھاڑو پھینکی اور گھر سے باہر نکل کر قریب ہی نصب بلند موبائل ٹاور پر آناً فاناً چڑھ گئی۔ والدین اور اہل محلہ لڑکی اس غیر متوقع حرکت پر انگشت بدنداں رہ گئے۔ مدد کے لیے پولیس کو بلوایا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اہل محلہ اور پاس ہی کھیت میں کام کرنے والے کسانوں کی...
پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے ضلع بونیر کے 28 سرکاری پرائمری اسکولوں کی نجکاری سے روک دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے گزشتہ سماعت کا مختصر حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ فریقین 14 دن کے اندر تفصیلی جواب جمع کریں۔ درخواست گزر کے مطابق بونیر کے تحصیل مندنڑ اور تحصیل خدوخیل میں 28 سرکاری پرائمری سکولوں کو پرائیوٹائز کیا جا رہا ہے جن میں 10 لڑکوں کے اور 18 لڑکیوں کے پرائمری سکول شامل ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ گیارہ اگست کو صوبائی حکومت نے نجکاری سے متعلق ایک اعلامیہ جاری کیا جس کی بنیاد پر یہ 28 سکول آؤٹ سورس کیے جارہے ہیں، یہ آؤٹ سورسنگ غیر قانونی اور آئین کے بنیادی حقوق کے خلاف ہے۔ درخواست...
کراچی: کپاس کی مجموعی پیداوار میں اگرچہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے لیکن یکم سے 15 اکتوبر کے دوران پیداوار 30 فیصد گھٹنے سے آنے والے دنوں میں کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کے خدشات پیدا ہوگئے جس سے روئی، کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان پیدا ہوگیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب میں کپاس کی پیداوار کے بارے میں پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن اور کراپ رپورٹنگ سروسز پنجاب کے اعدادو شمار میں 100فیصد کے لگ بھگ فرق بدستور قائم ہے۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ پی سی جی اے کی جانب سے کپاس کی مجموعی پیداوار سے متعلق جاری ہونے والے اعداد وشمار کے...
مجموعی ملکی پیداوار جو 30 ستمبر کو پچھلے سال کے مقابلے میں 49 فیصد زائد تھی، وہ اب کم ہو کر 22 فیصد زائد رہ گئی ہے اور اسی طرح پنجاب میں کپاس کی پیداوار جو پچھلی رپورٹ میں 56 فیصد زائد تھی، جو اب 28 فیصد زائد ہے، جبکہ سندھ کی پیداوار 45 فیصد زائد سے کم ہو کر اب صرف 19 فیصد زائد رہ گئی۔ اسلام ٹائمز۔ کپاس کی مجموعی پیداوار میں اگرچہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، لیکن یکم سے 15 اکتوبر کے دوران پیداوار 30 فیصد گھٹنے سے آنے والے دنوں میں کپاس کی پیداوار میں مزید کمی کے خدشات پیدا ہوگئے، جس سے روئی، کاٹن سیڈ اور آئل کیک کی قیمتوں میں تیزی کا رجحان پیدا...
گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آج بھی وہی نظریہ رکھتے ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کا تھا، کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملنا چاہئے۔ پاکستان میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد، پیٹرول اور زرعی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ گندم اور دھان کی قیمتیں گرا کر کسان کو دیوالیہ بنا دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ...
وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور افغان حکام کے درمیان آج مذاکرات ہونے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد اپنے ساتھ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق شواہد بھی لے کر گیا ہے، جن میں پاکستان کو مطلوب متعدد دہشتگردوں کے ثبوت شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں پاک افغان مذاکرات: پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، جن کا بنیادی مقصد سرحد پار دہشتگردی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق...
ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ماضی کا ریکارڈ قابلِ اطمینان نہیں، اور ہم غزہ کی صورتحال پر شدید پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ کے عوام زخموں سے چور ہیں، اور وہاں فوری طور پر مرہم رکھنے اور تعمیرِ نو کی ضرورت ہے۔ ترک افریقہ فورم سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے کہا کہ ترکی نے حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے لیے بھرپور کوششیں کیں، تاکہ غزہ کے باسی امن کا سانس لے سکیں۔ انہوں نے سوڈان کے بحران پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ترکی وہاں بھی امن کے قیام کا خواہاں ہے۔ مغربی دنیا پر تنقید کرتے ہوئے صدر اردوان نے کہا کہ...
نگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو ختم کرنا میرے لیے بہت آسان ہے۔(جاری ہے) اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ مجھے جنگیں رکوانا پسند ہے، پاکستان اور افغانستان کی حالیہ سرحدی کشیدگی سے پوری طرح آگاہ ہوں اور اگر چاہوں تو دونوں ممالک کے درمیان یہ جنگ فورا ختم کروا سکتا ہوں۔امریکی صدر نے بات چیت کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے مجھے بتایا کہ میں نے پاک بھارت جنگ ختم کر کے لاکھوں جانیں بچائیں۔
صوبائی ایکسائز اور پولیس کی جانب سے نان کسٹم پیڈ (NCP) گاڑیوں کو ضبط کرنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر فیڈرل ٹیکس محتسب (ایف ٹی او) نے نوٹس لیتے ہوئے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایف ٹی او کی رپورٹ کے مطابق، ان کارروائیوں کے نتیجے میں قومی خزانے کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبائی حکام نے NCP گاڑیاں صوبائی قوانین کے تحت ضبط کیں، حالانکہ ان گاڑیوں کا دائرہ اختیار صرف پاکستان کسٹمز کے پاس ہے۔ ایف ٹی او نے واضح کیا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی ضبطی صرف کسٹمز حکام کا اختیار ہے، اور صوبائی ایکسائز یا پولیس کی جانب سے ایسی کارروائیاں آئین کے آرٹیکل...
لاہور: پنجاب بھر میں پُرتشدد احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن جاری ہے۔ لاہور کے مقدمات میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے کریک ڈاؤن کا دائرہ دیگر شہروں تک وسیع کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق پنجاب بھر سے گرفتار ملزمان کی تعداد 5600 سے زیادہ ہوگئی جن میں لاہور سے گرفتار ملزمان کی تعداد 681 ہے۔ موبائل کالز ریکارڈ اور واٹس ایپ گروپس کی مدد سے مزید ملزمان کا سراغ لگایا جارہا ہے، شرپسند عناصر کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا کے ذریعے انتشار پھیلانے والے عناصر کی نشاندہی کرکے گرفتاریاں کی جارہی ہیں۔
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2025ء ) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل و چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، سپریم کورٹ کے ججز جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 12 جولائی 2025ء کو ہوئے کونسل کے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی...

انسدادِ دہشتگردی عدالت سے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری، خاور مانیکا تشدد کیس بھی زیرِ سماعت
اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے چند وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران یہ احکامات جاری کیے۔ تحریک انصاف کے وکلا کے خلاف تھانہ رمنا میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے، جس پر عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے ان وکلا کے ضمانتیوں کو بھی نوٹس بھیج دیا ہے۔ سماعت کے دوران ایک اور معاملہ بھی منظرِ عام پر آیا، جس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت کے...

پاکستان طویل مدتی روابط ، ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کیساتھ تجارتی سفارت کاری و اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کیلئے پر عزم ، جام کمال خان
ادیس ابابا+ ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا دورہ کیا، دورے کے دوران...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی۔ کوئی گڈ بیڈ والی بات نہیں ہے یا کوئی دہشت گرد ہے یا نہیں ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا، جارحیت پرادھاربھی نہیں رکھے گا۔(جاری ہے) کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔انہو ں نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اب ہم مزید شہدا کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کسی بھی جماعت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویڑن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز اور نوجوانوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے رومانیہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر الیاس محمود نظامی نے یہاں ملاقات کی۔(جاری ہے) ہفتہ کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم نے وزارت خارجہ میں بطور ڈی جی (جنوبی ایشیا) الیاس محمود نظامی کی گرانقدر خدمات کو سراہا۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے نئی ذمہ داری میں ان کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ پاکستان رومانیہ تعلقات کو مزید گہرا اور وسیع کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا کی دو بڑی معیشتیں امریکا اور چین ایک مرتبہ پھر تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات کے نئے دور پر متفق ہو گئی ہیں۔ دونوں ممالک کا مقصد شدید محصولات کی جنگ سے عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان کو روکنا ہے۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چین نے حال ہی میں نایاب معدنیات کی برآمدات پر وسیع پابندیاں عائد کی تھیں، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی، تاہم اب تازہ پیش رفت میں مذاکرات کی نئی راہیں کھل رہی ہیں۔چینی نائب وزیرِاعظم ہی لی فینگ اور امریکی وزیرِخزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان حالیہ بات چیت میں دونوں ممالک نے کھلے، تعمیری اور گہرے مذاکرات...
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد زائرین کی حرمین شریفین آمد ہوئی ہے۔ حرمین شریفین کے امور کی نگہداشت کے ادارے کے مطابق 1447ھ کے ربیع الثانی ہفتے (18 سے 24) میں مجموعی طور پر 1 کروڑ 35 لاکھ 35 ہزار 258 افراد نے مسجدالحرام اور مسجد نبوی کا رخ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کی حجاج اور امت مسلمہ کے لیے دعا رپورٹ کے مطابق مسجدالحرام میں 46 لاکھ 81 ہزار 2 افراد نے نماز ادا کی، جن میں 23 ہزار 994 نے حجرِ اسماعیل (حطیم) کے اندر نماز پڑھی۔ اسی دوران عمرہ زائرین کی تعداد 27 لاکھ 96 ہزار 561 رہی۔ مسجد نبوی میں 51 لاکھ 68 ہزار 764 نمازیوں...
سپارکو کی جانب سے اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ کل 19 نومبر کو چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔ HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ یہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا...

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ ، میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹی چوک فلائی اوور منصوبے کا دورہ کیا اور میگا پراجیکٹ پر تعمیراتی کاموں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ترقیاتی کاموں کے معیار اور رفتار کا معائنہ کیا،منصوبے کی پائلز ۔ پائلز کیپ اور گرڈرز کاسٹنگ کا 100 فیصد کام مکمل ہوچکا ہےجبکہ پراجیکٹ کی حفاظتی دیواروں کا 60 فیصد کام مکمل ہوگیا ہے۔ہفتہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دورے کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نےپراجیکٹ کےترقیاتی کاموں کی پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا۔ انہوں نےمستقبل میں جی ٹی روڈ کی توسیع کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے کی تکمیل...

پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان کا کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہدا کو خراج عقیدت پیش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے کارساز حملے کی 18 ویں برسی پر شہداکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007 کو کرسز میں جمہوریت کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا۔یہ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں کسی بھی سیاسی جماعت کے خلاف سب سے ہلاکت خیز حملہ تھا۔ ہفتہ کو یہاں جاری اپنے پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اس خوفناک واقعے میں 180 سے زائد پی پی پی کارکن شہید اور سینکڑوں زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ کارساز کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ہم شہدا اور زخمیوں کی بے مثال قربانی اور...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کو قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان نے نسیم شاہ کا موبائل فون توڑ دیا، مگر کیسے؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد رضوان کی جگہ شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیے جانے کا امکان ہے۔ ٹی 20 ٹیم کی قیادت میں کسی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا اور سلمان علی آغا کو بطور کپتان برقرار رکھنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ون ڈے اور ٹی20 پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری، بابر اعظم اور محمد رضوان کی تنزلی دوسری جانب جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے اور ٹی 20 سیریز کے لیے اسکواڈ...
عمران خان کے دوران عدت نکاح کیس کی سماعت میں خاور مانیکا پر تشدد کے سلسلے میں عدالت نے وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئےگرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کیس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں، عدالت کی جانب...
پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے مابین دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے شائقینِ کرکٹ کو خوشخبری سنا تے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام اسٹینڈز میں داخلہ فری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ٹیمیں اتوار کو اسلام آباد کلب گرائو نڈ میں پریکٹس کریں گی، جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ کل 20 اکتوبر سے راولپنڈی میں شروع ہوگا۔پی سی بی کے فیصلے کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو میدان میں لانا اور ٹیسٹ کرکٹ کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ درجہ بندی پاکستان کی معاشی پالیسیوں اور استحکام کی جانب پیش رفت پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن میں فچ حکام سے ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی جاری معاشی اصلاحات، مالی نظم اور پالیسی استحکام پر تفصیلی گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدہ طے کر چکی ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک مثبت اشارہ ہے۔محمد اورنگزیب نے کہا کہ تینوں...
(احسن عباسی)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ قمر زمان کائرہ نے وزیراعلیٰ سندھ کو پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر بریفنگ دی۔قمر زمان کائرہ نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کے انتقال پر وزیراعلیٰ سندھ سے تعزیت کی۔دونوں رہنماؤں نے سابق سپیکر سندھ اسمبلی سراج درانی کی سیاسی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا
افغان پناہ گزینوں سے متعلق اجلاس میں وزیر اعلیٰ پختونخوا کی عدم شرکت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے نہ جانے کو افسوسناک قرار دیدیا۔گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ اگر وزیراعلیٰ اتنے اہم اجلاس میں نہیں آتے تو صوبے کے گورنر کو بلایا جانا چاہیے۔گورنرفیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اجلاس میں خیبر پختونخوا سے متعلق اہم فیصلے ہوئے اور افسوس کہ ہم مشاورتی عمل کا حصہ نہیں تھے۔ادھر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اجلاس...
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر نہیں۔ایک بیان میں سعد رفیق نے کہا کہ دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں، پاکستان اور افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر اکٹھے رہنے کے مستقل قواعد وضع کرنے ہوں گےکیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ پاک افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مدوجزر کے باوجود یاد رکھنا ہوگا کہ سرحد کے دونوں طرف یکساں کلچر رکھنے اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں۔لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ افغان حکومت بھارت سے خوشگوار تعلقات رکھے لیکن پاکستان کی سلامتی کی قیمت پر...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی۔ کوئی گڈ بیڈ والی بات نہیں ہے یا کوئی دہشت گرد ہے یا نہیں ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پاکستان کبھی جنگ میں پہل نہیں کرے گا۔ جارحیت پرادھاربھی نہیں رکھے گا۔ کسی کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ مشیر وزیراعظم نے کہا کہ کسی بھی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، اب ہم مزید شہدا کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، افغانستان کے رویے پرانتہائی افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی جماعت پر پابندی مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں رہی مگر مذہبی...
اسلام آباد: برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب پاکستان کے نامزد سفیر برائے رومانیہ، الیاس محمود نظامی نے بھی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔ وزیرِ خارجہ نے محمود نظامی کی بطور ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) خدمات کو سراہا اور انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وزیرِ خارجہ نے امید ظاہر کی کہ...
نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ بارش کی نظر ہوگیا۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو انگلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔ سیم کرن 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے چھ بولرز کا استعمال کیا گیا اور سب نے ہی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ اننگز کے وقفے کے دوران تیز بارش شروع ہوگئی جو کافی دیر جاری رہنے پر امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا۔ Sadly our first IT20 in New Zealand has been abandoned after heavy rain ☔️...
سٹی 42 : برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی ۔ دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاک برطانیہ تعلقات کے فروغ اور حالیہ اعلیٰ سطح کے روابط پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دوسری جانب پاکستان کے نامزد سفیر برائے رومانیہ، الیاس محمود نظامی نے بھی نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے محمود نظامی کی بطور ڈائریکٹر جنرل (جنوبی ایشیا) خدمات کو سراہا اور انہیں نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس) خلیجی خطے کے سب سے بڑے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے سیزن کے میچوں کے ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوگئے۔ ایونٹ کا آغاز 2 دسمبر 2025ء (منگل) کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن پر ہوگا جبکہ فائنل 4 جنوری 2026ء (اتوار) کو کھیلا جائے گا۔ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ گزشتہ سیزن کے فائنل کی ری میچ ہوگا، جس میں دفاعی چیمپئن دبئی کیپیٹلز کا مقابلہ ڈیزرٹ وائپرز سے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوگا۔ٹکٹیں ورجن میگا اسٹورز اور سرکاری ویب سائٹ tickets.ilt20.ae سے حاصل کی...
پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے خلاف قابلِ تصدیق کارروائی کا مطالبہ کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد دوحہ پہنچ گیا ہے جو افغان طالبان کے نمائندوں سے بات چیت کرے گا۔مذاکرات میں افغانستان سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کے فوری خاتمے پر بات چیت ہوگی۔ اگر کوئی ہمارے اوپر حملہ کرے گا تو اس کا ادھار نہیں رکھیں گے، رانا ثنا اللہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات...
پی ٹی وی کے سنہری دور کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ الحمد اللہ خیریت سے ہیں اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ ان افواہوں نے نہ صرف دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں بلکہ قریبی رشتہ داروں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ خود عشرت فاطمہ بھی سوشل پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان افواہوں پر حیرت زدہ رہ گئیں اور ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانا پڑا۔ زندگی کی نہیں عزت کی دعا دیں۔IMG_7799 pic.twitter.com/nh5WsSYQ85 — Ishrat Fatima (@OfficialIshrat) October 17, 2025 معروف میزبان توثیق...
وزیردفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گا جس کا مقصد سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئےبیان میں کہا کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے صارفین اب اپنے فون کے کیمرہ رول میں موجود تصاویر کو میٹا اے آئی ایپ کے ذریعے ایڈٹ کر سکیں گے۔یہ فیچر جدید مصنوعی ذہانت پر مبنی ہے اور میٹا کی جانب سے صارفین کو اپنی اے آئی ٹیکنالوجی تک براہِ راست رسائی دینے کی کوشش کا حصہ ہے۔ٹیکنالوجی رپورٹس کے مطابق، صارفین فیس بک کی سیٹنگز میں موجود ایک آپشن کے ذریعے میٹا اے آئی کو اجازت دے سکیں گے کہ وہ ان کے فون کی تصاویر تک رسائی حاصل کرکے انہیں ایڈٹ کرے۔ تاہم، فی الحال یہ سہولت صرف امریکا اور کینیڈا کے صارفین کے لیے دستیاب ہے۔میٹا کے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) تربیلا، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔ دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پر آمد 38ہزار 400کیوسک اور اخراج 38ہزار کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر آمد 10ہزار 300کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک، خیرآباد پل پر آمد 16ہزار 600کیوسک اور اخراج 16ہزار 600کیوسک،جہلم میں منگلاکے مقام پر آمد 9ہزارکیوسک اور اخراج 9 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر آمد 17ہزار 500کیوسک اور اخراج 10ہزار 300کیوسک ریکارڈ کیا گیا ۔ بیراج: جناح میں آمد 49ہزار 800 کیوسک اور اخراج 43ہزار 300کیوسک، چشمہ میں آمد 40ہزار 400کیوسک...
پھولنگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خاں نے پھولنگر کے علاقہ بھونیکی میں خستہ حال اور کھنڈر بنے سکول کا نوٹس لیکر اسکی چاردیواری اور کلاس رومز کی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کروا دیا اور مزید کلاس رومز تعمیر کرنے کی خوشخبری بھی سنا دی ۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق پھولنگر کے علاقہ بھونیکی میں ایلیمنٹری سکول کی عرصہ کئی سالوں سے نا تو چاردیواری تھی اور نا ہی بچوں کے بیٹھنے کے لئے کلاس رومز تھے جس پر وزیرتعلیم رانا سکندر حیات نے نوٹس لیتے ہوئے اسکی تعمیر و مرمت کا کام مکمل کروادیا ۔وزیرتعلیم کی ہدایت پر این جی او کے ڈائریکٹر اعجاز احمد ،فوکل پرسن...
اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں، غزہ کے لیے جدوجہد جاری رہے، ترک صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا ریکارڈ اچھا نہیں اور ہمیں غزہ کے حوالے سے گہری تشویش ہے، کیونکہ وہاں کے عوام کو فوری طور پر شفا اور تعمیر نو کی ضرورت ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق، صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں پانچویں ترکی-افریقہ بزنس اور اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا حماس اور اسرائیل کے درمیان معاہدے کے لیے سخت محنت کی تاکہ غزہ میں امن قائم ہو سکے اور وہاں کے لوگ سکون کی زندگی گزار سکیں۔اس سے پہلے، صدر اردوان نے اپنے بیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا میں 55 سال قبل لاپتہ ہونے والی 3 سالہ برطانوی نژاد بچی شیریل گرمر کے اہلِ خانہ نے بالآخر خاموشی توڑ دی۔ انہوں نے اعلان کیا ہے کہ اگر مشتبہ شخص نے بدھ کی رات تک سچ نہ بتایا تو وہ اس کا نام عام کر دیں گے۔برطانوی میڈیا کے مطابق، 1970 میں شیریل گرمر اپنی والدہ اور تین بھائیوں کے ساتھ آسٹریلیا کے شہر وولونگونگ کے ساحل پر گئی تھی، جہاں سے وہ اچانک لاپتہ ہوگئی۔ پولیس اور اہل خانہ کی کئی دہائیوں کی کوششوں کے باوجود آج تک اس کی لاش بھی نہیں ملی۔ابتدائی تحقیقات میں ایک مشتبہ شخص کو اغوا اور قتل کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، تاہم 2019 میں عدم...
پاکستان کے جانب سے افغانستان کے علاقے پکتیکا میں دہشتگردوں کیخلاف کی جانے والی کامیاب کارروائی کو چھپانے کے لیے افغان عبوری حکومت کی جانب سے پاکستانی حملے میں افغان کرکٹرز کی جھوٹی کہانی کا پردہ فاش ہو گیا۔ کرکٹ کا کوئی ریکارڈ یا اسٹیڈیم موجود نہیں صورتحال پر نظر رکھنے والے ماہرین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر واقعی یہ افراد ’کھلاڑی‘ تھے تو پھر وہ ایک ایسی ممنوعہ تنظیم کے زیر قبضہ علاقے میں، گولہ بارود کے ذخائر کے درمیان کیوں مقیم تھے؟ سیکیورٹی ماہرین کے مطابق حقیقت یہ ہے کہ جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں نہ کوئی کرکٹ اسٹیڈیم تھا، نہ کلب، اور نہ ہی افغان کرکٹ بورڈ کے ریکارڈ میں ان علاقوں کے 100کلومیٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات سے متعلق نئی پابندیاں متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اسپام پیغامات پر قابو پانے کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے نامعلوم نمبروں کو پیغامات بھیجنے کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاکہ پلیٹ فارم کو غیر ضروری پیغامات سے محفوظ رکھا جا سکے۔نئے نظام کے تحت ہر ماہ ایک مخصوص حد مقرر کی جائے گی، جس سے زیادہ پیغامات نامعلوم نمبروں پر نہیں بھیجے جا سکیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔(جاری ہے) بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزمان کے ضمانتی کو بھی نوٹس کر دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی...
افغانستان کی جانب سے بھارت کے ایما پر پاکستان کے خلاف بلااشتعال فائرنگ کے جواب میں پاک فوج کی جانب سے پکتیا میں کیے گئے آپریشن کی مزید تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پکتیا میں پاک فوج کے بھرپور جواب کے نتیجے میں نہ صرف افغان عبوری حکومت کی متعدد فوجی پوسٹیں تباہ ہوئیں بلکہ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی اس کارروائی کے نتیجے میں مارے جانے والے افغان کمانڈرز میں کمانڈر فرمان الکرامہ، کمانڈر صادق اللہ داوڑ، کمانڈر غازی مدہ خیل، کمانڈر مقرّب، کمانڈر قسمت اللہ، کمانڈر گلاب دیوانہ، کمانڈر رحمانی، کمانڈر عادل، کمانڈر فضل الرحمن (خارجی گل بہادر کا چچا)، کمانڈر عاشق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے امن معاہدے کے تحت ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ ریڈ کراس کے ذریعے انہیں ایک مغوی کی لاش موصول ہوئی ہے۔ اسرائیلی حکام کے مطابق اب تک 28 میں سے 9 مغویوں کی لاشیں واپس مل چکی ہیں۔حماس کے ترجمان نے وضاحت کی کہ متعدد لاشیں اب بھی تباہ شدہ عمارتوں اور سرنگوں کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں، جنہیں نکالنے میں بھاری مشینری اور وقت درکار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری نے ایسے حالات پیدا کیے ہیں جن میں انسانی باقیات تک پہنچنا انتہائی دشوار ہو چکا ہے۔قبل ازیں دو...
لاہور: مذہبی جماعت کے احتجاج اور پولیس پر حملوں کے واقعات کے بعد گرفتار افراد کی تعداد 681 تک پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق نامزد ملزمان کی گرفتاری کے لیے کریک ڈاؤن کا دائرہ لاہور سے بڑھا کر دیگر شہروں تک وسیع کر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ موبائل کال ریکارڈز اور واٹس ایپ گروپس کے ڈیٹا کی مدد سے مزید شرپسند عناصر کا سراغ لگایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی ٹریکنگ بھی کی جا رہی ہے اور آن لائن سرگرمیوں کی بنیاد پر گرفتاریاں عمل میں لائی جا رہی ہیں۔
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے تجارتی اعداد و شمار میں 16.5 ارب سے 30 ارب ڈالر تک کے تضاد پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تکنیکی معاونت کے لیے ماہرین کا ایک خصوصی مشن بھیجنے کی پیشکش کی ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے اس تجویز کو قبول کرنے سے گریز کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ اس مسئلے کا حل مقامی ادارے خود نکال سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق یہ معاملہ اس وقت زیرِ بحث آیا جب حالیہ 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے دوسرے جائزہ اجلاس کے دوران آئی ایم ایف نے پاکستان سے تجارتی اعداد...
ملک کے جید علما، مذہبی جماعتوں اور تاجربرادری نے انتشاری ٹولے کی ہڑتال کی کال کو یکسرمسترد کردیا۔ تاجر تنظیموں،مذہبی رہنماؤں،علما اورسول سوسائٹی کی طرف سے تحریک لبیک کی انتشار پر مبنی کارروائیوں کی شدید مذمت کی گئی ہے اور اس طرح کی غیر ضروری ہڑتال کی کالوں کو یکسر مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے انتشار کے بجائے استحکام کو ملک کی اہم ترین ضرور قرار دیا۔ اہم شخصیات کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں احتجاج اورہڑتال نہیں، اتحاد و یکجہتی ملکی ترقی کا زینہ ہیں۔ تاجر تنظیموں نے بھی ہڑتال کی کال کو قوم اورملک کے منافی قرار دے دیا ہے اور عوام سے افواہوں و منفی بیانیے سے دور رہنے اور امن و استحکام کاساتھ دینے...
پاکستان میں رواں سال شدید ترین سردی کی پیش گوئی سے متعلق محکمہ موسمیات نے وضاحت جاری کر دی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ (پی ایم ڈی) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا اور غیر مصدقہ ذرائع سے پھیلائی جانے والی ان خبروں کو مسترد کر دیا ہے جن میں رواں سال پاکستان میں ’’انتہائی سرد موسمِ سرما‘‘ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پی ایم ڈی نے ان دعوؤں کو سائنسی بنیادوں سے عاری اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق، دسمبر سے فروری 2025 کے دوران موسمِ سرما کی موسمی پیش گوئی بین الاقوامی ماڈلز اور عالمی موسمیاتی تنظیم کی تصدیق شدہ معلومات پر مبنی ہے، جس کے تحت ملک کے بیشتر حصوں میں درجہ...
کوہستان کرپشن اسکینڈل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے جب کہ مرکزی ملزم قیصر اقبال کو اسپتال سے ڈسچارج ہوتے ہی نیب نے گرفتارکرلیا۔ نیب ذرائع نے کہا کہ ملزم کے ساتھ ان کی اہلیہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ملزم ابیٹ آباد میڈیکل کمپلیکس میں عرصہ دراز سے زیر علاج تھا۔ نیب زرائع نے کہا کہ ملزم نے اپنی اہلیہ اور کنٹریکٹر ممتاز کے اکاؤنٹ میں اربوں روپے منتقل کیے، ملزم نے اپنی اہلیہ اور بھانجے کے نام پر کروڑوں روپے کے جائیدادیں بنائی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان قیصر اقبال اور ان کی اہلیہ کو احتساب عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائےگا۔
سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ سانحہ کارساز اُن قوتوں کی ناکامی کی علامت ہے جو عوام کی آواز کو دبانا چاہتی تھیں، مگر پیپلز پارٹی نے اس کے بعد بھی آئین، جمہوریت اور عوامی حقِ حکمرانی کی جدوجہد جاری رکھی، جو آج بھی پارٹی کی بنیاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سانحہ کارساز کی اٹھارہویں برسی کے موقع پر شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر 2007ء پاکستان کی جمہوری تاریخ کا ایک سیاہ مگر لازوال باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس روز شہید محترمہ بینظیر بھٹو آٹھ سالہ جلاوطنی کے بعد وطن واپس آئیں، تو ملک بھر سے لاکھوں جیالے ان کے استقبال کے لیے...
گزشتہ روز تاریخی اضافے کے بعد آج سونے کی قیمت میں بڑی ریکارڈ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 106 ڈالر کی بڑی کمی سے 4ہزار 252 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت بھی 10ہزار 600روپے کی کمی سے 4لاکھ 46ہزار 300روپے کی سطح پر آگئی۔ یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں تاریخ کا سب سے بڑا اضافہ؛ ایک ہی دن میں آسمان پر جا پہنچا اس کے علاوہ فی دس گرام سونے کی قیمت...
افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔ افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے...
اسلام آباد: عمران خان کے دورانِ عدت نکاح کیس کی سماعت میں خاور مانیکا پر تشدد کے سلسلے میں عدالت نے وکلا کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج طاہر عباس سپرا کے روبرو بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت میں نکاح کیس کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے معاملے میں عدالت نے پی ٹی آئی وکلا کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلا کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔ عدالت کی جانب سے ملزمان...
کراچی: شہرقائد میں سردیوں کی آمد سے قبل شہری بیک وقت دو مختلف موسموں کا امتزاج دیکھ رہے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح اور رات کے وقت شہر میں خنکی محسوس کی جا رہی ہے جب کہ دن کے اوقات میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے سے موسم یکسر مختلف دکھائی دیتا ہے۔ گزشتہ دنوں کے مقابلے میں آج صبح کے وقت درجہ حرارت میں ایک سے 2 ڈگری کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 22 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز کے دوران سمندری ہوائیں معطل رہنے اور گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے باعث شہر کا پارہ 36 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے۔...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سانحۂ کارساز کی برسی کے موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور جمہوریت کے تمام شہدا کو سلامِ تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ کارساز : جب بینظیر بھٹو کا استقبال دھماکے سے ہوا صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو واضح خطرات کے باوجود وطن واپس آئیں اور سانحۂ کارساز کے بعد بھی اپنے مشن پر ثابت قدم رہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے زخمیوں کی عیادت کی اور لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا، جو ان کی انسان دوستی اور عزم کی علامت ہے۔ بے نظیر بھٹو مینار پاکستان میں تاریخی جلسے سے خطاب کررہی ہیں: تصویر بشکریہ پاکستان پیپلز پارٹی...
خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود میں فتن الخوارج کے دہشتگردوں کی جانب سے بارود سے بھرا رکشہ چیک پوسٹ سے ٹکرانے کی کوشش ناکام بنادی گئی، فائرنگ سے بارود سے بھرا رکشہ پھٹ گیا،تین دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فتن الخوارج کے 3 دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھرے رکشہ کے ذریعے بنوں میں تھانہ ہوید کی حدود چوکی مزانگہ پر حملے کی بزدلانہ کوشش کی۔چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے بروقت اور مستعدانہ کارروائی کرتے ہوئے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنائے۔چوکی میں موجود پولیس کے بہادر جوانوں نے مشکوک نقل و حرکت دیکھ کر رکشہ کو روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر پولیس جوانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سائنس کی دنیا میں ایک نیا اور حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے ۔ ملکی وے کہکشاں کے مرکز سے ایک پراسرار چمک زمین کی سمت بڑھ رہی ہے، جس نے ماہرینِ فلکیات کو الجھا کر رکھ دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے م طابق یہ چمک گیما شعاعوں پر مشتمل ہے جو کئی برسوں سے خلائی ماہرین کے لیے ایک پہیلی بنی ہوئی ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ روشنی دو ممکنہ ذرائع سے جنم لے سکتی ہے۔ پہلا یہ کہ یہ ڈارک میٹر کے ذرات کے تصادم کا نتیجہ ہے اور دوسرا امکان یہ ہے کہ یہ چمک تیزی سے گھومنے والے نیوٹرون ستاروں کی حرکات سے پیدا ہو رہی ہو۔اگر پہلا مفروضہ درست ثابت ہوتا ہے...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آئو ٹ لک دینے پر بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی فچ کا شکریہ ادا کیا ہے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دورہ امریکا کے دوران فچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی اور پاکستان کی اقتصادی اصلاحات اور پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا، انہوں نے فچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدیسے آگاہ کیا۔وزیر خزانہ نے حکومت کے نجکاری کے عمل کو تیز کرنے، مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے عزم کا اظہار کیا جب کہ...
—فائل فوٹو اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس میں پی ٹی آئی وکلاء کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔بانی پی ٹی آئی کے خلاف عدت میں نکاح کی سماعت کے دوران خاور مانیکا پر مبینہ تشدد کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی۔عدالت نے نعیم حیدر پنجوتھا، فتح اللّٰہ برکی، انصر کیانی اور علی اعجاز بٹر کے وارنٹ جاری کرتے ہوئے متعلقہ وکلاء کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ بھی پڑھیے خاور مانیکا پر تشدد کرنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا پی ٹی آئی وکلاء کا عدالت میں خاور مانیکا پر حملہ انسداد دہشت گردی...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ روایتی میدان میں جیت کی طرح ہمارے پڑوسی کی ہر ریاستی پراکسی کو خاک میں ملا دیا جائے گا، ہم اسلام کی غلط تشریح کرنے والے مٹھی بھر گمراہ دہشت گردوں کے سامنے کبھی نہیں جھکیں گے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا معائنہ کرنا میرے لیے انتہائی اعزاز اور باعث فخر ہے،میں بنگلہ دیش، عراق، مالی، مالدیپ، نائیجیریا، نیپال، فلسطین، قطر، سری لنکا اور یمن سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو بھی اس عظیم ادارے سے تربیت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ان کا کہنا تھا...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2025ء ) پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبروں پر ان کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عشرت فاطمہ کے بارے میں خبر وائرل ہوئی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کرچکی ہیں، اس پر معروف اینکرپرسن توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی تو انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں اور میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔ اسی حوالے سے عشرت فاطمہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت نجکاری کے عمل کو تیز کرنے اور مالی استحکام اور کارکردگی میں مزید بہتری لانے کے لئے پرعزم ہے۔ وزارت خزانہ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن ڈی سی میں فِچ ریٹنگز کے حکام سے ملاقات کی۔ وزیرِ خزانہ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ کو B- کے ساتھ مستحکم آؤٹ لک دینے پر فِچ ریٹنگز کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر خزانہ نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی درجہ بندی میں ہم آہنگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر خزانہ نے فِچ ٹیم کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ طے پانے والے اسٹاف لیول معاہدے کے بارے میں آگاہ کیا۔وزیر خزانہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 اکتوبر 2025ء) سینما ہال میں خاموشی اور اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ پردے پر ایک گینگسٹر پولیس کو للکارتا ہے اور ہال تالیوں سے گونجنے لگتا ہے۔ یہ گینگسٹر دیسی فلموں کا سلطان راہی، بالی وڈ فلم کا سردار یا ہالی وڈ کے گاڈ فادر گینگ کا کوئی بھی کردار ہو سکتا ہے۔ اس کی طاقت کو سراہنے والے تماشائی وہ لوگ ہیں جو روز اپنے دفتر، دکان یا رکشہ چلاتے ہوئے معمولی زندگی گزار رہے ہوتے ہیں۔ سماجی ماہرین اور نفسیات دانوں کے مطابق یہ تضاد حیران کن اور دلچسپ ہے۔ آخر ہم ان لوگوں سے اتنے متاثر کیوں ہوتے ہیں جو قانون توڑتے ہیں، جو طاقت اور خطرے کی سرحد پر...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی اپنے قانونی اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے۔(جاری ہے) ترجمان اوگرا کی طرف سے جاری بیان کے مطابق اوگرا آرڈیننس 2002 کی شق 30 کے تحت تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں اور مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں،اس تناظر میں اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع تر کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد صنعتی استعمال کے...
بالی ووڈ فلم ’دنگل‘ سے شہرت پانے والی اداکارہ زائرہ وسیم نے اپنے نکاح کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر کے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک کیرول پوسٹ کی جس میں 2 تصاویر شامل تھیں۔ پہلی تصویر میں زائرہ نکاح نامہ پر دستخط کرتی نظر آرہی ہیں، ان کے ہاتھ پر خوبصورت مہندی کے نقش واضح ہیں۔ دوسری تصویر میں زائرہ اور ان کے شوہر چاندنی رات میں چاند کی طرف دیکھتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’دنگل گرل‘ سوہانی 19 برس کی عمر میں چل بسیں، عامر خان کی آنکھیں نم ہو گئیں اداکارہ نے اپنے نکاح کی تقریب سے زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم جو جھلک انہوں نے شیئر...
ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاکستان کسٹمز میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف کمیونکیشن اینڈ پبلک ریلیشنز قائم کردیا ہے، جو ملک گیر سطح پر محکمہ کسٹمز کی ذرائع ابلاغ، عوامی آگاہی اور تشہیری پالیسیوں کو جدید خطوط پر استوار کریگا۔ اس ضمن میں باقاعدہ ایس آر او نمبر 1954 بھی جاری کردیا گیا ہے۔ جاری کردہ ایس آر او کے مطابق اس نئے ڈائریکٹوریٹ کا ڈی جی آفس اسلام آباد میں ہوگا جو ممبر کسٹمز آپریشنز، ایف بی آر ہیڈکوارٹرز کو رپورٹ کرے گا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا ڈی جی آفس کا دائرہ کار پاکستان کے تمام ریجنل دفاتر کے ساتھ مربوط ہوگا۔ اید آر...
دنیا کی دو بڑی معیشتوں، امریکا اور چین نے ایک مرتبہ پھر تجارتی کشیدگی کم کرنے کے لیے آئندہ ہفتے مذاکرات کا نیا دور شروع کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔ دونوں ممالک اس کوشش میں ہیں کہ ایک اور شدید محصولات کی جنگ سے عالمی معیشت کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جاسکے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق گزشتہ ہفتے چین نے نایاب معدنیات کی برآمد پر وسیع پابندیاں عائد کر دی تھیں، جس کے جواب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے درآمدات پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی دی۔ اسی تناظر میں ٹرمپ نے یہ عندیہ بھی دیا تھا کہ وہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) سمٹ میں اپنے...
موسم کی تبدیلی کے باوجود راولپنڈی میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ نہیں تھم سکا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 23 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق رواں سال اب تک 16345افراد کا ڈینگی ٹیسٹ مکمل کیا گیا جس میں 1072 کیسز کی تصدیق ہوئی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی نے بتایا کہ 41 مریض اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں جبکہ ڈینگی سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔ ڈینگی سرویلنس کے دوران 57 لاکھ 81 ہزار 648 گھروں کا چیک اپ بھی کیا گیا جس میں1 لاکھ 82ہزار 769 گھر ڈینگی پازٹیو پائے گئے۔ 16 لاکھ 12 ہزار 885 سپاٹ چیک کیے گے تو 25ہزار 079 سپاٹ ڈینگی پازٹیو نکلے اور 2 لاکھ 7 ہزار 848 مقامات سے ڈینگی لاروا ملا جسے تلف کردیا...
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور نواز شریف آئی ٹی سٹی میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ایمپیریل کالج لندن کا کیمپس اور جدید ہسپتال اجلاس میں بتایا گیا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی میں ایمپیریل کالج لندن کا مقامی کیمپس قائم کیا جائے گا۔ نومبر میں اس منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا، جبکہ کیمپس میں 300 بستروں پر مشتمل ایک جدید ترین ہسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی ہدایات اور اہداف وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ دریائے راوی پر روڈا پرائمری بند ممکنہ سیلاب سے پہلے مکمل کیا...

بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات اٹھائے گی، چوہدری انوارالحق
اجلاس میں وزیراعظم آزاد کشمیر کو بجلی کی تنصیبات میں درپیش تکنیکی و مالی مسائل اور مستقبل کی ضروریات کے حوالے سے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوار الحق کی زیر صدارت بجلی کے ترسیلی نظام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر کرنل (ر) وقار احمد نور، وزیر تعلیم سکولز دیوان علی خان چغتائی، وزیر تعمیرات عامہ چوہدری اظہر صادق، وزیر صحت نثار انصر ابدالی، پرنسپل سیکرٹری ظفر محمود خان اور سیکرٹری برقیات ارشاد قریشی نے شرکت کی۔ سیکرٹری برقیات آزاد کشمیر ارشاد قریشی کی جانب سے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز، فیڈرز کی اپگریڈیشن، ٹرانسفارمرز کی مرمت و تنصیب اور گرڈ اسٹیشنز کی موجودہ...
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج پر جانےکے خواہشمند عازمین حج کیلئے خوشخبری WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) پرائیویٹ اسکیم کے تحت حج 2026 پر روانگی کے خواہشمند عازمین حج کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی۔ وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج کی بکنگ کی ڈیڈ لائن میں5 دن کی توسیع کر دی۔ اب بھی ساڑھے 4 ہزار نشستیں پرائیویٹ اسکیم میں دستیاب ہیں۔ قبل ازیں حج آر گنائزرز کو بکنگ کیلئے 17کتوبر کی ڈیڈ لائن دی گئی تھی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرافغانستان کرکٹ بورڈ کا پاکستان کے ساتھ تین ملکی ٹی...

قیام پاکستان سے اب تک افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ملٹری اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب
کاکول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، ہم وردی میں ملبوس لوگ ہمیشہ پاکستان کے عوام اور ریاست کی ترقی اور خوشحالی اور اس عظیم ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں اور تیار رہیں گے، حالیہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان نے عددی طور پر بڑے دشمن کے خلاف اپنی واضح فتح کی بدولت نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ عالمی برادری کا وقار اور داد حاصل کی، اگر دوبارہ جارحیت کی کوشش کی گئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے واضح کیا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت کے مطابق پٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کو یقینی بنانے کے لیے اتھارٹی اپنے قانونی اختیارات کے دائرے میں رہتے ہوئے اقدامات کر رہی ہے۔ہفتہ کوترجمان اوگرا نے جاری بیان میں کہا کہ اوگرا آرڈیننس 2002 کی شق 30 کے تحت تمام لائسنس یافتہ کمپنیوں پر لازم ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں اور مصنوعات سے متعلق معلومات فراہم کریں۔(جاری ہے) اس تناظر میں اوگرا کی جانب سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے سالونٹ آئل کے بارے میں معلومات طلب کرنا اس وسیع تر کوشش کا حصہ ہے جس کا مقصد صنعتی...
سعودی عرب کے وزیرِ مواصلات و معلوماتی ٹیکنالوجی انجینئر عبداللہ بن عامر السواحہ نے امریکا کے دورے کے دوران اوپن اے آئی (OpenAI) کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سیم ایلٹ مین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مصنوعی ذہانت اور تخلیقی ٹیکنالوجی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے، جدید ٹیکنالوجی پر مبنی حل متعارف کرانے اور عالمی سطح پر مصنوعی ذہانت کے تحقیقاتی مراکز کے قیام کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی واٹر اتھارٹی کا پانی صاف کرنے کی ٹیکنالوجیز کے لیے ورچوئل انویشن سینٹر کا آغاز انجینئر عبداللہ السواحہ نے کہا کہ سعودی عرب محفوظ اور شفاف مصنوعی ذہانت کے نظاموں کے لیے عالمی ڈھانچے کی تیاری میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے، تاکہ مملکت...
بالی ووڈ فلموں دنگل اور سیکرٹ سپر اسٹار میں اپنی شاندار اداکاری سے شہرت حاصل کرنے والی سابق اداکارہ زائرہ وسیم کا نکاح ہوگیا، تصاویر شیئر کر کے اداکارہ نے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں ڈال دیا۔ اداکارہ زائرہ وسیم نے 2019 میں اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔ زائرہ نے انسٹاگرام پر دو تصاویر شیئر کی ہیں، ایک میں وہ نکاح نامے پر دستخط کررہی ہیں۔ دوسری تصویر میں شادی کے موقع پر سرخ رنگ کا عروسی لباس زیب تن کیے دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، ’’قبول ہے‘‘ یاد رہے کہ زائرہ وسیم نے اپنے کیریئر کا آغاز عامر خان کی فلم دنگل (2016) سے کیا تھا،...
زیادہ دن پرانی بات نہیں کہ اداکارہ حرامانی کی ایک ہمشکل خاتون ڈاکٹر اقدس طارق نے سوشل میڈیا پر کافی پذیرائی حاصل کی تھی اور صارفین ان کی اداکارہ سے مماثلت پر حیران رہ گئے تھے۔ یہ پاکستانی نژاد خاتون ڈاکٹر ہیں اور برطانیہ میں مقیم ہیں۔ وہ انسٹاگرام ویڈیو پر بچوں کی تربیت، دیکھ بھال اور ذہنی صحت سے متعلق مثبت مشورے بھی دیتی ہیں۔ ایسی ہی ایک وائرل ویڈیو نے انھیں بطور حرا مانی کی ہم شکل کافی شہرت دلوائی تھی۔ ان کی آواز اور انداز گفتگو بھی حرا مانی سے کافی ملتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں ڈاکٹراقدس طارق نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ سوشل میڈیا پر شہرت ملنے سے قبل...
سینئر اداکارہ غزالہ جاوید نے اپنے دورے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کی لڑکیاں جلدی شادی کے حق میں نہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں غزالہ جاوید کا کہنا تھا کہ اب لڑکیاں کیریئر، خودمختاری اور آزادی کو پہلی ترجیح دیتی ہیں اسی لیے وہ جلدی شادی کے بندھن میں بندھنے سے گریز کرتی ہیں۔ غزالہ جاوید نے کہا کہ آج کی لڑکی سمجھتی ہیں کہ شادی کے بعد اس کی آزادی محدود ہوجائے گی لیکن ماضی میں ایسا نہیں تھا۔ ماضی شادی پہلی ترجیح تھی۔ اداکارہ غزالہ جاوید نے انکشاف کیا کہ میری شادی صرف 16 سال کی عمر میں ہوئی تھی اور 18 سال کی عمر تک وہ...
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز، ملٹری، ہلالِ جرات نے کہا ہے کہ میں بھارتی فوجی قیادت کو مشورہ دیتا ہوں اور سختی سے خبردار کرتا ہوں کہ نیوکلیئر انوائرمنٹ میں دونوں ملکوں کے درمیان 'جنگ کے لیے کوئی گنجائش نہیں' ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے قیام سے اب تک، افواجِ پاکستان نے قوم کی مکمل حمایت کے ساتھ، وطن عزیز کے بیرونی اور اندرونی دفاع میں کوئی کسر نہیں چھوڑی، حالیہ آپریشن ’’معرکۂ حق/ بنیان مرصوص‘‘ میں افواجِ پاکستان نے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور عزم سے دشمن کو شکست دے کر قوم کا اعتماد مزیدمستحکم کیا ہے۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ ازلی دشمن کے خلاف انتہائی...
کینیڈا کے شہر آشوا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن اور معزز بزرگ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلامی سینٹر کے بانی رکن 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب ہی قتل کردیا گیا۔ ابھی تک ان کے قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جس نے کمیونٹی میں تشویش پیدا کردی ہے۔ اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی۔‘‘ اس بیان میں مزید کہا گیا کہ ’’یہ واقعہ ہم سب کے لیے انتہائی دکھ بھرا ہے اور ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ...
سوشل میڈیا پر جھوٹا لگژری لائف اسٹائل دکھانے پر بگ باس میں کام کرنیوالی بھارتی اداکارہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے معروف ریئلٹی شو ’بگ باس‘ کے 19واں سیزن کی امیدوار اور سوشل میڈیا انفلوئنسر تانیا مِتّل ایک نئے اسکینڈل میں پھنس گئی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ممبئی کے انفلوئنسر فیضان انصاری نے تانیا کے خلاف گوالیار ایس ایس پی آفس میں شکایت درج کرواتے ہوئے الزام لگایا کہ اداکارہ نے اپنی پرتعیش زندگی کے بارے میں جھوٹے اور گمراہ کن دعوے کیے۔ شکایت میں کہا گیا ہے کہ تانیا نے خود کو ایک ایسے گھر کی مالک ظاہر کیا جو ’’فائیو اسٹار ہوٹل سے زیادہ خوبصورت‘‘ ہے اور وہ...
مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دوحہ میں مجوزہ پاک-افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ حالیہ پاک افغان کشیدگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ایکس پر انہوں نے لکھا کہ پاکستان و افغانستان کو بقائے باہمی کے اصول پر مستقل قواعد وضع کرنا ہوں گے کیونکہ جغرافیہ نہیں بدلا جا سکتا۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے لیے پاکستان لائف لائن، جنگ کے سبب افغانستان کو کتنا بڑا معاشی نقصان ہورہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ پاک-افغان تعلقات میں تاریخی نشیب و فراز اور مد و جزر کے باوجود سرحد کے دونوں طرف یکساں ثقافت اور زبان بولنے والے کروڑوں مسلمان آباد ہیں، اس لیے باہمی معاملات میں سمجھداری لازم ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے واضح...

پی ٹی آئی کی محبت میں سرکاری نوکری چھوڑنے والے سلیمان شاہ راشدی عمران خان کے بارے میں اب کیا کہتے ہیں؟
پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو دباؤ اور بیانیے کے ذریعے اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان کے...
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر پاکستان اور افغانستان کے معاملے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں اپنی رہائش گاہ پر رابطہ عالمِ اسلامی کے سربراہ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی افغانستان کے ساتھ سرحد بھارت کی وجہ سے غیر محفوظ ہو گئی ہے اور پاکستان اور افغانستان کی محبتیں نفرتوں میں بدل گئی ہیں۔ ’سعودی عرب اور قطر کشیدگی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں، لیکن ہمیں افسوس ہے کہ ہماری 40 سال کی قربانیوں کا نتیجہ اچھا نہیں نکلا۔‘ اس موقع پر انہوں...