2025-09-20@03:44:32 GMT
تلاش کی گنتی: 10677

«اپنے نام سے»:

(نئی خبر)
    لاہور: سابق سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپنی نااہلی کے خلاف دوبارہ لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں چیئرمین سینیٹ، الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں اعجاز چوہدری نے موقف اپنایا کہ انہیں انسداد دہشت گردی کے ایک مقدمے میں سزا سنائی گئی، الیکشن کمیشن نے ازخود ان کی نااہلی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، سزا کے بعد مؤقف سنے بغیر کسی بھی رکنِ سینیٹ کو نااہل قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر نوٹیفیکیشن جاری کرنا غیر قانونی اقدام ہے، سینیٹ نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کرنا بھی غیر قانونی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی حمایت کردی۔ پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر اپنی عوامی اسمبلی لگائی۔ اس موقع پر  محمود خان اچکزئی اور اختر مینگل کی جانب سے 8 ستمبر کو بلوچستان میں شٹر ڈاؤن ہڑتال  کی کال پر پی ٹی آئی نے اپنی حمایت کا اعلان کردیا۔ تحریک انصاف کی عوامی اسمبلی نے جسٹس اطہر من اللہ کی تقریر کی بھی حمایت کا اعلان کیا۔ علاوہ ازیں افغان شہریوں کے انخلا میں توسیع کرنے کی قرارداد بھی منظور کی گئی۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نظریات کو عملی شکل میں لانے کا وقت آگے پیچھے ہو سکتا ہے، یہ کہنا غلط ہے کہ نواز شریف اپنے نظریات سے الگ ہوگئے۔جیو نیوز کے  پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ مری کی میٹنگ میں تسلسل کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی ہے، نواز شریف اس نظام سے بالکل مطمئن ہیں اور اس نظام کے تسلسل کی وجہ شہباز شریف کی شخصیت ہے۔ آئی ایم ایف وفد کس سے پوچھ کر چیف جسٹس سے ملا؟ نور عالم کا سوال، خواجہ آصف کا جواب قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بتایا جائے کہ...
    فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو کینال میں چھوڑ کر چلی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے ایکشن لیا اور چیئرپرسن کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد نے بچی کو تحویل میں لے لیا۔ سارہ احمد نے بتایا کہ فیصل آباد میں ایک عورت اپنی ڈیڑھ سالہ بچی کو لاوارث حالت میں کینال میں چھوڑ کر فرار ہوگئی۔ چائلڈ پروٹیکشن بیورو فیصل آباد کی ٹیم نے اپنی مدعیت میں عورت کے خلاف ایف آئی آر درج کروا دی ہے۔ چیئرپرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ بچی کو علاج معالجہ کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، علاج معالجہ کے بعد بہترین پرورش...
    کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز نیوزی لینڈ کے لیجنڈ اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح راس ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راس ٹیلر عمان میں ہونے والے آئندہ ایشیا-ایسٹ ایشیا-پیسیفک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں ساموا کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیلر کو آج صبح ساموا کے نامزد اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ٹیلر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنے ورثے، ثقافت، گاؤں اور خاندان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ راس ٹیلر کی والدہ کا تعلق ساموا سے ہے جس کی بناء پر ان کے پاس...
    اسلام آباد: یوم دفاع کے موقع پر 1965 کے تاریخ ساز معرکے میں سرخرو ہونے والے غازیوں نے اپنے احساسات کا اظہار کیا ہے۔ 1965 کی جنگ میں غازی بننے والے صوبیدار ریٹائرڈ میجر علی شان اور نائب رسالدار ریٹائرڈ غیاث محمد کا کہنا تھا کہ جب پتہ چلا کہ بھارت نے اپنی فوج لاہور اور سیالکوٹ بارڈر پر بھیجی ہے تو ہم نے بھی رائے ونڈ کی جانب واپسی اختیار کی۔ انہوں نے بتایا کہ جب ہمیں پتا چلا کہ بارڈر پر دشمن گڑبڑ کر رہا ہے تو ہم نے بھی اپنی تیاری پکڑ لی۔ چھمب جوڑیاں کے مقام پر دشمن کا بھرپور مقابلہ کیا اور پاکستان کا جھنڈا لہرایا، اس وقت صرف پاکستان آرمی نہیں بلکہ بچہ...
    جنوبی افریقہ کے نوجوان بلے باز میتھیو بریٹزکے ہر گزرتے دن کے ساتھ ون ڈے کرکٹ میں مسلسل نئی تاریخ رقم کررہے ہیں۔ میتھیو بریٹزکے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کے وہ پہلے بلے باز تھے جنہوں نے اپنے ابتدائی چاروں ون ڈے میچز میں 50 سے زائد رنز اسکور کیے تھے۔ مزید پڑھیں: میتھیو بریٹزکے نے ون ڈے کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی اب انہوں نے اپنے پانچویں میچ میں بھی 50 سے زائد رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنا ریکارڈ مزید بہتر بنالیا۔ انہوں نے گزشہ روز انگلینڈ کے خلاف دوسرے ایک روزہ میچ میں 85 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ Matthew Breetzke’s phenomenal ODI start continues!...
    دنیا بھر میں فیشن اور لگژری کی پہچان سمجھے جانے والے برانڈ ’ارمانی‘ کے بانی اور معروف اطالوی ڈیزائنر جورجیو ارمانی 91 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ارمانی گروپ نے 4 ستمبر کو اپنے انسٹاگرام پیج پر جاری بیان میں ان کے انتقال کی تصدیق کی۔ بیان کے مطابق ارمانی اپنے آخری ایام تک اپنے کام سے جڑے رہے اور اپنے پیاروں کے درمیان پُرسکون انداز میں اس دنیا سے رخصت ہوئے۔ انہیں ان کے ملازمین اور ساتھی ہمیشہ احترام اور محبت کے ساتھ یاد کرتے رہیں گے۔ کمپنی کی جانب سے بتایا گیا کہ ارمانی نئے کلیکشنز اور آئندہ منصوبوں کے لیے آخری وقت تک سرگرم رہے۔ انگریزی اور اطالوی زبان میں جاری بیان میں کہا گیا کہ...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: ہر بار جب آپ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، آپ فوری نتائج کی توقع کرتے ہیں۔ ہاں، یہ توانائی کے میدان پر کام کرتا ہے، ہماری جسمانی تین جہانوں کی دنیا کو پکڑنے کےلیے وقت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بہت کچھ اسی طرح جیسے دنیا نے اپنی موت کے بعد ڈاؤنچی کی قدر کی۔ اب ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ آپ کا وقت نہیں آئے گا۔ ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ یہ آپ کےلیے نئے ہنر میں مہارت حاصل کرنے، ان اسباق کو اپنی زندگی میں دوبارہ لاگو کرنے اور اپنے نقطہ نظر کو تبدیل کرنے کا اشارہ ہے کہ آپ کی زندگی کےلیے کیا ممکن ہے، نئی...
    راولپنڈی کی 45 سالہ حلیمہ بی بی کی کہانی ہمت اور استقلال کی ایک بہترین مثال ہے۔ نہ رکیں نہ جھکیں بس چلتی گئیں راستے مشکل تھے مگر ارادے مضبوط ، 45 سالہ خاتون نے اسکیٹنگ کرکے عمر ، حالات اور رکاوٹوں کو پیچھے چھوڑ دیا pic.twitter.com/NXK1o8nNWP — WE News (@WENewsPk) September 5, 2025 شوہر کی وفات کے بعد تنہا بچوں کی پرورش اور بیٹی کے کٹھن حالات کا سامنا کرنے کے بعد انہوں نے زندگی میں آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا۔ کپڑوں کی سلائی اور فیشن ڈیزائننگ میں مہارت حاصل کی اور اب وہ اپنا بیوٹی سیلون کامیابی سے چلا رہی ہیں۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کا مقابلہ کرنے کے لیے انہوں نے ایک غیر روایتی قدم اٹھایا اور...
    داؤد خان ترین کا تعلق پشین سے ہے جنہوں نے اپنے گھر سے انٹیگریٹڈ فارمنگ کا اغاز کیا۔ وہ زیتون، توری، کھیرا، تربوز و دیگر اشیااگاتے ہیں اور یہ اب ان کا ایک اچھا کاروبار بن چکا ہے۔ پشین کے داؤد خان کا انٹیگریٹڈ فارمنگ کی طرف کامیاب سفر pic.twitter.com/9jkmmHOBYb — WE News (@WENewsPk) September 5, 2025 ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ سب کچھ اپنی زمین کی بہتری کے لیے کیا اور وہ چاہتے تھے کہ ان کی بنجر زمین آباد ہوجائے جس میں وہ کامیاب رہے۔ دیکھیے شاہزیب رضا  کی یہ ویڈیو رپورٹ۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
    شارجہ واریئرز نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کا تاج اپنے نام کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز دبئی :شارجہ واریئرز ڈویلپمنٹ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ 2025 کا تیسرا ایڈیشن جیت لیا۔ فائنل میں شارجہ واریئرز نے ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی۔ دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں واریئرز کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 134 رنز بنا کر 19.2 اوورز میں آؤٹ ہوگئی۔ یاسر کلیم 33 اور محیت کلیان 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ وائپرز کی جانب سے سنجے پہل، خزامہ تنویر، مطیع اللہ خان اور حافظ الماس ایوب نے...
    بھارتی ڈراموں "شرارت” اور "تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ” سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ نے شادی کے 15 سال بعد شوہر سے طلاق لے لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ٹی وی کی مشہور اداکارہ سمپل کول نے اپنے شوہر راہول لومبا سے علیحدگی کی تصدیق کر دی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں سمپل کول نے کہا کہ طلاق کا فیصلہ ہم دونوں نے باہمی رضامندی سے لیا۔ ہم دونوں میچور انسان ہیں اور مکمل سمجھداری کے بعد علیحدگی کا فیصلہ لیا۔ اداکارہ نے مزید کہا یہ رشتہ ختم ہونا اب بھی میرے لیے ناقابلِ یقین لگتا ہے کیونکہ اتنے برسوں سے میں نے اپنی زندگی کا زیادہ حصہ انھی کے ساتھ گزارا ہے۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ کی اداکارہ سمپل کول اپنے شوہر کے...
    خوبرو اداکارہ ہانیہ عامر کی صحت سے متعلق افواہوں نے سوشل میڈیا پر متضاد افواہیں زیر گردش ہیں جس کی تاحال تردید یا تصدیق نہیں ہوپا رہی ہے۔ اداکارہ ہانیہ عامر اپنی معصوم اداؤں اور خوش مزاجی کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ایسی تصویر شیئر کر دی جس نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ تصویر میں ہانیہ عامر کے چہرے پر آکسیجن ماسک لگا ہوا ہے جبکہ وہ کیمرے کی طرف دیکھ کر ہاتھ کے اشارے سے "ٹھیک” ہونے کا پیغام دینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اس کے باوجود ان کی یہ حالت دیکھ کر مداحوں نے کمنٹس میں ان کی صحت کے بارے میں فکر مندی...
     برطانوی تخت کے ممکنہ وارث شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بادشاہ چارلس کی صحت کے پیش نظر مستقبل کی ذمہ داریوں کے لیے ایک نیا اور جرات مندانہ حکمتِ عملی منصوبہ نافذ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کنگ چارلس کا اپنی بگڑتی صحت کا اعتراف بادشاہ چارلس سوم کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔ ایسے میں ولی عہد شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ نے شاہی فرائض کو سنبھالنے کی تیاریوں میں تیزی دکھائی ہے۔ ڈیجیٹل حکمت عملی اور میڈیا سے توازن شاہی جوڑے نے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کیا ہے جسے تجزیہ کار ایک نئی حکمت عملی کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ کینسنگٹن...
    سائنسدانوں نے ذیابیطس کے علاج میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کرلی۔ پہلی بار ایک مریض میں جین ایڈیٹنگ کے ذریعے ترمیم شدہ لبلبے کے خلیات ٹرانسپلانٹ کیے گئے ہیں، جس کے بعد وہ بغیر کسی اینٹی ریجیکشن دوا کے خود انسولین پیدا کرنے لگا۔ یہ مریض 42 سالہ شخص ہے جو بچپن سے ٹائپ ون ذیابیطس میں مبتلا تھا۔ امریکی ماہرین نے اس کے جسم میں ڈونر آئیسلیٹ سیلز منتقل کیے، تاہم اس سے قبل ان خلیات میں جدید ٹیکنالوجی CRISPR کے ذریعے 3 جینیاتی ترامیم کی گئیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں انسولین تیار کرنے میں بڑی پیش رفت ان ترامیم میں ایسے مارکرز کو ہٹایا گیا جو T سیلز کو غیر ملکی خلیات پہچاننے میں مدد دیتے ہیں، جبکہ...
    برطانوی شاہ چارلس نے اسپتال کے دورے کے دوران اپنی صحت اور کینسر کے علاج سے متعلق کھرا اعتراف کر کے سب کو حیران کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کینسر میں مبتلا برطانوی بادشاہ چارلس نے ایک بار پھر ذمہ داریاں سنبھال لیں 76 سالہ بادشاہ، جو گزشتہ برس کینسر کے ایک مرض میں مبتلا تشخیص ہوئے تھے اور اب بھی علاج جاری رکھے ہوئے ہیں، جمعرات 4 ستمبر کو نئے تعمیر شدہ میڈلینڈ میٹروپولیٹن یونیورسٹی اسپتال پہنچے۔ اس موقع پر انہوں نے مریضوں اور عملے سے ملاقات کی اور اسپتال کے ’ونٹر گارڈن‘ حصے کا بھی دورہ کیا جو عملے، مریضوں اور مہمانوں کے لیے سکون اور آرام کی جگہ کے طور پر بنایا گیا ہے۔ دورے کے دوران...
    لانس نائیک عثمان شہید، جن کا تعلق پشاور کے علاقے چارسدہ سے ہے 2016 میں فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) میں شمولیت اختیار کی۔ لانس نائیک عثمان 26 اپریل 2025 کو جنوبی وزیرستان میں اپنے فرائض سر انجام دیتے ہوئے فتنہ الخوارج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوئے، شہید نے نہ صرف بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا بلکہ انکے ناپاک عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے وطن پر جان نچھاور کی۔ شہید کے والدین عزم و حوصلے کی عظیم مثال ہیں۔ والدہ لانس نائیک عثمان شہید کا کہنا تھا کہ میں نے اپنے بیٹے کو پہلی بار جب وردی میں دیکھا تو مجھے بہت زیادہ خوشی ہوئی اور میرے دل کے سارے ارمان پورے ہوگئے، میرا بیٹا...
    بالی وُڈ کے لیجنڈ اداکار رشی کپور اپنی زندگی کے کئی دلچسپ اور چونکا دینے والے پہلو اپنی سوانح ’حیات کھلّم کھلّا: رشی کپور اَن سینسرڈ‘ میں بیان کر چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:رنویر سنگھ بہت بے شرم ہیں، اداکارہ پرینیتی چوپڑا  اس کتاب میں انہوں نے اپنی شراب نوشی کی عادت اور ذاتی زندگی سے جڑا ایک انوکھا واقعہ بے جھجک لکھا ہے۔ رشی کپور کے مطابق اپنی سابقہ محبت یاسمین سے علیحدگی کے بعد وہ سخت دل گرفتہ تھے۔ فلم ’زہریلا انسان‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ اکثر نشے میں اپنی کو-اسٹار نیتو سنگھ (جو بعد میں ان کی اہلیہ بنیں) سے کہتے کہ یاسمین کو فون کرے اور اسے منانے کی کوشش کرے۔ یہ بھی پڑھیں:امیتابھ...
    پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،عاطف اکرام شیخ اسلام آباد() صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے برآمدات میں اضافے سے متعلق اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھاری امریکی ٹیرف کے نفاذ کے بعد بھارت کی 16ارب ڈالر کی ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہوں گی،پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئے انڈیا کی جگہ امریکی مارکیٹ میں اپنی مصنوعات پہنچانے کا یہ نادر موقع ہے،پاکستان اس موقع سے صرف اسی صورت فائدہ اٹھا سکتا ہے جب مربوط پالیسی کے تحت تمام سٹیک ہولڈرز کام کریں،موجودہ معاشی تناظر میں عالمی مارکیٹ پاکستان کو ایک دہائی میں ایک بار ملنے والا موقع فراہم کر رہی ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا...
    ممبئی: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کاجول اور اجے دیوگن نہ صرف انڈسٹری میں کامیاب ہیں بلکہ مالی طور پر بھی بے حد مستحکم ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اداکاروں کے اثاثوں کی حالیہ تفصیلات سامنے آئی ہیں جنہوں نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ اجے دیوگن، جو اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ہدایتکار اور پروڈیوسر بھی ہیں، اپنا پروڈکشن ہاؤس چلاتے ہیں اور آج بھی فلموں میں مرکزی کردار ادا کرتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 427 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ دوسری جانب کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی اور اپنی شاندار اداکاری و مزاحیہ مزاج کی وجہ سے پہچانی جانے والی اداکارہ کاجول کی مجموعی دولت 249 کروڑ بھارتی روپے بتائی گئی...
    کراچی: معروف اداکارہ حبا بخاری، جو اپنی خوبصورتی، حقیقت پسندی اور شاندار اداکاری کی وجہ سے ناظرین میں بے حد مقبول ہیں، ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گئیں۔ وجہ بنی ہے پی ٹی وی کی ایک برسوں پرانی ویڈیو، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو دیکھا گیا ہے جو حیرت انگیز طور پر حبا بخاری سے مشابہہ لگ رہی ہے۔ اس ویڈیو نے اداکارہ کی عمر کے بارے میں نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر صارفین اس پر تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ “یہ حبا کی ماں لگتی ہیں۔” کسی نے کہا کہ “یہ یقینی طور پر حبا ہیں اور وہ اپنی اصل عمر چھپا رہی ہیں۔”...
    لاہور میں دریائے راوی کے کنارے واقع ایک معروف سوسائٹی کی رہائشی ڈاکٹر نبیحہ علی خان کی ویڈیو سے شروع ہونے والی کہانی ایک نیا رخ اختیار کر گئی ہے۔ واضح رہے کہ دریائے راوی میں طغیانی کے باعث پارک ویو سمیت متعدد ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جس سے متعدد گھر زیرِ آب آگئے۔ متاثرین نے سوشل میڈیا پر ویڈیوز شیئر کیں، جن میں ڈاکٹر نبیحہ علی خان بھی شامل تھیں۔ ان ویڈیوز سے شروع ہونے والی کہانی نے ایک نیا موڑ اختیار کیا ہے اور یہ انکشاف ہوا ہے کہ ڈاکٹر نبیحہ علی خان جس گھر میں پانی داخل ہونے اور اس کی ملکیت کا دعویٰ کر رہی تھیں، وہ ان کا ملکیتی گھر نہیں ہے، بلکہ...
    شہر قائد کے تھانہ بریگیڈ کی حدود میں اسکول کی آٹھویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرنے والے نوجوان کا آخری نوٹ سامنے آگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے صدر کے قریب نجی اسکول کی آٹھویں منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر جان دے دی، واقعہ بریگیڈ تھانے کی حدود میں پیش آیا۔ متوفی نوجوان عثمان کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ اسکول کے 3 ملازمین کے خلاف اقدام قتل کے تحت درج کرلیا گیا ہے۔ عثمان نے خودکشی سے پہلے سوشل میڈیا پر پیغام شیئر کیا جس میں اُس نے اسکول انتظامیہ پر اپنی خودکشی کا الزام عائد کیا تھا۔ متوفی نوجوان نے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ اپنی زندگی کا خاتمہ کررہا ہے اور اس کی ذمہ...
    پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ کی ریسکیو و ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ ایکسپریس نویز کے مطابق  پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال سنگین ہو گئی ہے، تاہم پاک فوج، سول انتظامیہ اور دیگر ادارے ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں پیش پیش ہیں۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا جبکہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے نتیجے میں ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور ملحقہ دیہات متاثر ہوئے ہیں۔ دریائے ستلج کے قریب مصافاتی علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے 12 ریلیف کیمپس قائم کیے ہیں۔ساہیوال میں متاثرہ 49 دیہاتوں کے لیے 30 ریلیف...
    پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال شدید ہو چکی ہے، خاص طور پر دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ایسے میں پاک فوج، سول انتظامیہ اور ریسکیو ادارے مل کر متاثرہ علاقوں میں بھرپور ریسکیو اور ریلیف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق، دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جب کہ ہیڈ سلیمان کی اور ہیڈ سدھنائی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے ساہیوال، تلمبہ، میاں چنوں، اقبال نگر اور قریبی دیہات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرین کے لیے ریلیف کیمپس اور ریسکیو آپریشن دریائے ستلج کے کنارے بسنے والے دیہاتوں میں پاک فوج اور انتظامیہ نے 12...
      پنجاب کے ضلع رحیم یار خان کے کچے کے علاقے “کچہ رونتی” میں پولیس نے مغوی افراد کی بازیابی کے لیے ڈاکوؤں کے خلاف بڑا ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا، جس میں جدید ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے کئی ٹھکانے تباہ کر دیے گئے۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق، آپریشن کو خفیہ معلومات کی بنیاد پر ترتیب دیا گیا اور ڈرونز کے ذریعے سرپرائز حملے کیے گئے۔ یہ حملے ایسے جزیرہ نما علاقوں میں کیے گئے جہاں ڈاکوؤں نے محفوظ پناہ گاہیں بنا رکھی تھیں۔ ڈرونز کی مدد سے ان پناہ گاہوں کو ہدف بنا کر کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) نے بتایا کہ آپریشن اب بھی جاری ہے اور ڈاکوؤں...
    اداکارہ مومنہ اقبال نے اعلیٰ معیار کا سوشل میڈیا کانٹینٹ تیار کرنے والی سیاسی شخصیات پر تنقید کی ہے جو سیلاب سے تباہ شدہ علاقوں میں جاکر ویڈیوز بنا رہے ہیں اور سوشل میڈیا پر پوسٹ کر رہے ہیں۔  مومنہ اقبال نے سوشل میڈیا انفلوئنسرز، ٹک ٹاکرز اور اداکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا کہ وہ اپنے متعلقہ پلیٹ فارمز اور کام کو چھوڑ دیں کیوں کہ اب سیاسی شخصیات اس میدان میں اُتر چکی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھا کہ ’میں تمام TikTokers، YouTubers اور اداکاروں سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو چھوڑ دیں کیونکہ ہمارے تمام سیاستدان سوشل میڈیا جوائن کر چکے ہیں اور وہ یہ کام ہم سے بہتر...
    ہالی ووڈ کے اسٹار اور سابق ریسلر ڈوین جانسن المعروف دی راک اپنی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کے عالمی پریمیئر پر آبدیدہ ہوگئے۔  وینس فلم فیسٹیول میں ورلڈ پریمیئر کیلئے پیش کی گئی ڈوین جانسن کی نئی فلم دی اسمیشنگ مشین کو حاضرین کی جانب سے اسٹینڈنگ اوویشن ملا جس پر راک اپنے جذبات پر قابو نہ رکھتے ہوئے خوشی سے روپڑے۔ سوشل میڈیا پر راک کی یہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس پر ان کے مداحوں کی جانب سے بھرپور تبصرے کیے جارہے ہیں اور انہیں خوب سراہا جارہا ہے۔  دی راک کی اس نئی فلم کی کہانی مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر مارک کیر کی زندگی پر مبنی ہے۔ فلم میں ڈوین جانسن نے مرکزی کردار...
    کراچی: وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے انکشاف کیا ہے کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں۔ بلدیہ ٹاؤن میں انسداد پولیو مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں پولیو کے انکاری کیسز کی بڑھتی تعداد پر وزیر اعظم ہر میٹنگ میں مجھ سے سوال کرتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ شہر میں 27 ہزار والدین اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کر رہے ہیں، جن میں سے 40 فیصد انکاری کیسز ضلع شرقی کے گجرو، بلدیہ اور اتحاد ٹاؤن سے رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ شہر کے تمام اضلاع کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو...
    جھنگ (نیوز ڈیسک) پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج اور سول انتظامیہ نے ریسکیو اور ریلیف آپریشن تیز کر دیا ہے، جس کے دوران سیکڑوں متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کھولڑہ پوائنٹ، ہسووالی، بدھوانہ، جھنگ اور چنیوٹ میں پاک فوج اور سول انتظامیہ دن رات متاثرین کی مدد کر رہے ہیں۔ پاک فوج کے جوان کشتیوں کے ذریعے بزرگوں، خواتین اور بچوں سمیت متعدد خاندانوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں، جبکہ مال مویشی بھی محفوظ مقامات تک پہنچا دیے گئے ہیں۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک فوج نے امدادی کیمپس قائم کیے ہیں، جہاں کپڑے، راشن اور ادویات متاثرین کو فراہم کی جا...
    کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں منگل کو سونے اور چاندی کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 480ڈالر رہی۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 70ہزار 700روپے کی بلند ترین سطح اور فی دس گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3لاکھ 17ہزار 815روپے کی بلند ترین سطح پر مستحکم رہی۔ اسی طرح، فی تولہ چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 4ہزار 303روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 689روپے کی سطح...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سیلاب کے خدشے کے پیش نظر کچے کے عوام سے اپنے رشتہ داروں یا حکومتی ریلیف کیمپس میں منتقل ہونے کی اپیل کر دی۔ اپنے بیان میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ملک بھر میں سیلاب نے گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت مختلف علاقوں میں شدید تباہ کاریاں مچائی ہیں، اب یہ ریلا صوبہ سندھ میں داخل ہونے والا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے صورت حال سے نمٹنے کے لیے مکمل اقدامات کر رکھے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ کی خصوصی ہدایات پر تمام وزراء اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کچے کے...
    بھارت کی معروف اداکارہ اور بزنس وویمن شلپا شیٹی نے اپنا ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔  بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شلپا شیٹی کی جانب سے ممبئی کے علاقے باندرہ میں موجود یہ ریسٹورنٹ بند کرنے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وہ اور ان کے شوہر بزنس مین راج کندرہ 60 کروڑ روپے کے فراڈ کے تنازعے سے نمٹ رہے ہیں۔ یہ اعلان شلپا کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ’یہ جمعرات ایک دور کے خاتمے کا دن ہے جب ہم ممبئی کے سب سے مشہور مقامات میں سے ایک کو الوداع کہہ رہے ہیں، بستیاں باندرا۔ ایک ایسا مقام جس نے ہمیں بےشمار یادیں، ناقابل فراموش راتیں اور...
    لندن: کامن ویلتھ اسپورٹس فیڈریشن کے مطابق 2030 کے صد سالہ کامن ویلتھ گیمز کی میزبانی کے لیے بھارت اور نائیجیریا نے باضابطہ طور پر اپنی بڈز جمع کرا دی ہیں۔ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں پہلی بار افریقی ملک نائیجیریا نے میزبانی کی خواہش ظاہر کی ہے، جبکہ بھارت اس ایونٹ کو اپنی کھیلوں کی عالمی ساکھ بڑھانے اور مستقبل کے بڑے مقابلوں خصوصاً 2036 اولمپکس کی میزبانی کے لیے ایک سنگ میل کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ India and Nigeria submit formal proposals to host the 2030 Commonwealth Games pic.twitter.com/rJuYqmSHH3 — Malawi Olympic Committee (@Moc_maw) September 2, 2025 یاد رہے کہ 1930 میں پہلے کامن ویلتھ گیمز کینیڈا کے شہر ہیملٹن میں کھیلے...
    فلم ’میں نے پیار کیا‘ سے شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ بھاگیاشری نے حال ہی میں اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ اپنی خصوصی وابستگی پر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ جب انہوں نے ہمالیہ داسانی سے شادی کی تو اس جذباتی لمحے میں سلمان خان نے ان کا ساتھ دیا۔ بھاگیاشری نے ایک گفتگو کے دوران بتایا کہ جب انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تو ان کے خاندان کی طرف سے کوئی موجود نہیں تھا، صرف اداکار سلمان خان ساتھ کھڑے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کے والد اور والدہ کی ویڈیو کیوں دھوم مچا رہی ہے؟ ’وہ آخری شخص تھے جو شادی کے بعد وہاں سے رخصت ہوئے۔ یہ میرے لیے بہت خوشگوار اور...
    چین کے ایک ذہین طوطے نے رنگ پہچاننے میں ایسی مہارت دکھائی کہ گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا ڈالا۔ The fastest time for a parrot to identify 10 colors is 33.50 seconds, according to Guinness World Records. ???? pic.twitter.com/OfIkdhVYE4 — Trump Girl (@TrumpGirlLove) September 1, 2025 چن فینگ کے پالتو طوطے ’شیاوگوی‘ نے صرف 33.5 سیکنڈز میں دس مختلف رنگوں کی پہچان کر کے سب کو حیران کر دیا۔ طوطے نے رنگین گیندوں کو اٹھا کر بالکل درست رنگ کے ڈبوں میں ڈال دیا اور دنیا کا سب سے تیز رفتار رنگ پہچاننے والا طوطا قرار پایا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ شیاوگوی سے ایک بار غلطی ہوئی، اس نے گہری گلابی گیند کو ہلکی گلابی کے ڈبے میں...
    موسمیاتی تبدیلی اب محض سائنسی اصطلاح یا تحقیقاتی مقالوں کا موضوع نہیں رہی، یہ ناقابلِ انکار سچ بن چکا ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے ماہرین کئی دہائیاں پہلے اس خدشے کا اظہار کر چکے تھے کہ اگر انسان نے اپنے طرزِ زندگی، وسائل کے استعمال اور زمین کے ساتھ برتاؤ کو تبدیل نہ کیا تو موسموں کا توازن بگڑ جائے گا، برفانی تودے پگھل جائیں گے، بارشوں کا نظام غیر متوقع ہو جائے گا اور زمین پر زندگی کے آثار شدید خطرات سے دوچار ہوں گے۔ یہ تمام پیش گوئیاں اب حقیقت بن چکی ہیں۔ترقی یافتہ ممالک نے اپنی پالیسیاں تبدیلیاں کیں، فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے قوانین سخت کیے گئے اور درختوں کی حفاظت کو یقینی بنانے...
    دنیا کی سیاست کی بساط پہ وقت کے مہروں کی چالیں اکثر ہمیں حیرت میں ڈال دیتی ہیں۔ کبھی وہ لمحہ آتا ہے جب لگتا ہے کہ تاریخ اپنی پرانی زنبیل کھول کر دکھا رہی ہے کہ کیسے بادشاہ، سپہ سالار اور تاجر ایک ہی وقت میں اقتدار کے کھیل میں شامل رہے۔ آج بھی یہ کھیل جاری ہے، صرف نام بدل گئے ہیں۔ تخت و تاج کی جگہ صدارت اور وزارتِ عظمیٰ کے القاب نے لے لی ہیں۔ زر اور بندوق کے اشتراک نے وہی کہانیاں جنم دی ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسانی المیے کے سائے بڑھتے جا رہے ہیں۔ حالیہ دنوں میں دو خبریں آئیں، ایک نریندر مودی کا دورہ چین اور دوسری ڈونلڈ ٹرمپ کا...
    ’’ عوام طاقت کا سرچشمہ ہیں‘‘ نعرے کی بنیاد پر عوام کے دلوں میں راج کرنے والی پیپلز پارٹی کے منتخب اراکین اس جستجو میں ہیں کہ منتخب اراکین کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے پیش کرنے کے قانون میں ترمیم کی جائے۔ قومی اسمبلی کی پارلیمانی امورکی اسٹینڈنگ کمیٹی میں اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والی رکن قومی اسمبلی شازیہ مری اور نوید قمر نے یہ تجویز پیش کی کہ الیکشن کمیشن ایکٹ کی دفعہ 138 میں ترمیم کی جائے۔ الیکشن کمیشن ایکٹ کی اس دفعہ کے تحت تمام منتخب اراکین اپنے اور اپنے بچوں کے اثاثہ جات کی تفصیلات ہر سال 31 دسمبر تک الیکشن کمیشن کے سامنے پیش کرنے کی پابند ہیں۔ الیکشن کمیشن یہ تفصیلات...
    کراچی: شارع نور جہاں پولیس نے منشیات فروشی میں ملوث باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا جس میں ملزم بیٹا پولیس اہلکار اور حاضر سروس ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارع نور جہاں پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران موٹر سائیکل سوار 2 مشتبہ افراد کو روک کر تلاشی کے دوران ان کے پاس موجود اے سی کی گیس سلنڈر کے اندر چھپائی گئی چرس برآمد کرلی جس پر پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او شارع نور جہاں فیض الحسن نے بتایا کہ گرفتار ملزمان باپ اور بیٹا ہیں جن کی شناخت خرم رشید اور ابرہیم رشید کے نام سے کی گئی اور ان کے قبضے سے گیس سلنڈر میں چھپائی گئی 4...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    روشنیوں کی دنیا میں کچھ چہرے ایسے ہوتے ہیں جو محض کردار ادا نہیں کرتے بلکہ وقت کے دھارے پر اپنا نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ یہ فنکار اپنی موجودگی سے ایک ایسا طلسم پیدا کرتے ہیں کہ پردہ سیمیں لمحہ بھر کے لیے ایک جیتی جاگتی حقیقت میں بدل جاتا ہے۔ ان کی آنکھوں کی گہرائی، مکالمے کی نرمی یا شدت اور باڈی لینگوئج میں چھپی ہوئی کہانیاں ناظر کے دل تک پہنچتی ہیں۔ وہ اداکار جو محض ڈائیلاگ نہیں بولتے بلکہ ہر لفظ میں اپنی روح ڈال دیتے ہیں، وہی سینما کے حقیقی جادوگر ہوتے ہیں۔ ایسے فنکاروں کی پہچان صرف ان کی کامیاب فلموں سے نہیں ہوتی بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ ہر کردار میں...
    وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا،وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ منڈی بہاوالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ اوسعید آباد پرویز سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں بھائیوں نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی اور دونوں...
    آپ کو ہر قومی سانحہ پر پوائنٹ اسکورنگ کی عادت ہے، چیئرمین پی ٹی آئی کے بیان پر عظمی بخاری کا ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمی بخاری نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے...
    تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو،علی امین گنڈاپور جرمن سفیر کی ملاقات کا پیغام دینے والے اپنے ترجمان پر برس پڑے WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ہی ترجمان پر برس پڑے۔ترجمان نے دورانِ گفتگو وزیراعلی کو جرمن سفیر کی ملاقات کا وقت یاد دلایا تو علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے۔وزیراعلی برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جرمن سفیر آ گیا ہے تو کیا ہوا، تھوڑا انتظار کر لے گا۔ تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو۔علی امین گنڈا پور نے ترجمان کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو جاری رکھی۔...
    ایف بی آر کی جانب سے بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال کی نیلامی کا حکم واپس، عدالت نے کیس نمٹادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بحریہ ٹاون کے شاپنگ مال(مال آف اسلام آباد)کی نیلامی کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے...
    لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آپ لوگوں کو اپنے لیڈر کی طرح ہر قومی سانحے پر پوائنٹ اسکورنگ کرنے کی گندی عادت ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر گوہر کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ سیلاب اور بارش سے ملکی صورت حال تشویش ناک ہے اور ایسے موقع پر بھی آپ جیسی چھوٹی ذہنیت والے لوگوں کو اپنی سیاست کی فکر پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے علاقے بونیر میں 200 سے زیادہ لوگ جاں بحق ہو گئے، خیبر پختونخواہ حکومت نے کتنے لوگوں کو ریسکیو کیا اور ریلیف دیا ابھی...
      وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور میڈیا سے گفتگو کے دوران اپنے ہی ترجمان پر برس پڑے۔ ترجمان نے دورانِ گفتگو وزیراعلیٰ کو جرمن سفیر کی ملاقات کا وقت یاد دلایا تو علی امین گنڈا پور برہم ہو گئے۔ وزیراعلیٰ برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ “جرمن سفیر آ گیا ہے تو کیا ہوا، تھوڑا انتظار کر لے گا۔ تم لوگ بس غلاموں کی طرح سوچتے ہو۔” علی امین گنڈا پور نے ترجمان کے پیغام کو نظر انداز کرتے ہوئے میڈیا سے اپنی گفتگو جاری رکھی۔ Post Views: 8
     سوشل میڈیا پر سرگرم ٹک ٹاک انفلوئنسر اسمارالڈا فیریر گاریبے، ان کے شوہر اور دو کمسن بچوں کو فائرنگ کرکے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ واقعے نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر غم و غصے اور دکھ کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ چاروں افراد کی لاشیں پلاسٹک میں لپیٹ کر ایک خالی پک اپ ٹرک میں پھینک دی گئی تھیں، جو بعد ازاں شہر گوادالاجارا میں پولیس کو ملا۔ مقامی حکام کے مطابق، یہ ایک منظم اور منصوبہ بند کارروائی تھی۔ جائے واردات ایک ورکشاپ نکلی ریجنل پراسیکیوٹر الفونسو گیٹرز سانتیان نے میڈیا کو بتایا کہ CCTV فوٹیج کی مدد سے ٹرک کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا، جس...
    صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر پاکستان نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے صادق سنجرانی کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔صدر نے صادق سنجرانی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ،...
    پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، اجلاس سے واک آوٹ کرکے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی۔قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم اور جبر پر ہم اس ایوان سے واک وآٹ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دے دیا ہے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین ایوان سے واک...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
    مال آف اسلام آباد کی نیلامی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے 3 ستمبر کو ہونے والی نیلامی کا حکم  واپس لے لیا جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس نمٹا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: بحریہ ٹاؤن پراپرٹیز نیلامی: سپریم کورٹ نے حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ میں مال آف اسلام آباد نیلامی کیس کی سماعت جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے کی، دوران سماعت ڈپٹی کمشنر ایف بی آر سہیل عباس نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پہلے الاٹیز کی تصدیق کی جائے گی، اس کے بعد نیلامی کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔ الاٹیز...
    لاہور: چوتھا چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا، فائنل 5 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں شرکت کے حوالے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تمام ملحقہ یونٹس کو لیٹر جاری کردیا ہے لیٹر میں تمام یونٹس / ڈیپارٹمنٹس کو 15 ستمبر تک اپنی کنفرمیشن بمع دستاویزات ارسال کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔  پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں کے مطابق  اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے چوتھا ایڈیشن چیف آف نیول اسٹاف نیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کو کامیاب ایونٹ بنائیں گے۔ امید ہے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی تمام آفیشلز و کھلاڑی ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے بھرپور انداز میں شرکت...
    پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان ( عرف رضی دادا) کو معطل کردیا ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی فلمی دنیا کے عظیم کپور خاندان سے تعلق رکھنے والی کرشمہ کپور کی زندگی خوشیوں اور غموں، کامیابی اور ناکامی، شہرت اور تنہائی کا ایک امتزاج ہے۔ ایک طرف ان کا فلمی ستارہ آج بھی روشن ہے، تو دوسری طرف ذاتی زندگی نے کئی بار انہیں جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔ منگنی کا ٹوٹ جانا، شادی کی تلخیاں اور پھر سابق شوہر کی اچانک موت—یہ سب کچھ ان کی زندگی کو ایک دردناک داستان بناتے ہیں۔ کرشمہ کپور اپنے کیریئر کے عروج پر تھیں جب ان کی منگنی بالی ووڈ کے ابھرتے اداکار ابھیشیک بچن سے طے پائی۔ بچن خاندان کی بہو بننے کی خبر نے مداحوں میں جوش و خروش کی لہر دوڑا دی۔ یہاں تک...
    نئی سائنسی تحقیقات سے یہ بات واضح ہوتی جا رہی ہے کہ دانتوں اور مسوڑھوں کی صفائی کا براہِ راست تعلق دل کی صحت سے ہے۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر دانت صاف نہ رکھے جائیں تو بیکٹیریا جمع ہو کر مسوڑھوں کی سوزش (Gingivitis) کا سبب بنتے ہیں۔ یہ بیکٹیریا اور سوزش خون میں شامل ہو کر شریانوں میں جم جاتے ہیں جو دل کی بیماریوں جیسے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھاتے ہیں۔ گندے دانتوں سے پیدا ہونے والے بیکٹیریا خون کی باریک نالیوں تک پہنچ سکتے ہیں جہاں یہ شریانوں کی تنگی کا باعث بنتے ہیں۔ مسلسل منہ کی ناقص صفائی جسم میں دائمی سوزش بڑھا دیتی ہے اور یہی عمل دل کی بیماریوں کے بڑے اسباب میں سے ہے۔...
    سپریم کورٹ نے اڈیالہ روڈ راولپنڈی میں واقع 3 کروڑ روپے مالیت کی پراپرٹی سے متعلق کیس میں فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے درخواست گزار شائستہ کے وکیل کو مشورہ دیا کہ اپنی موکلہ کو کہیں درخواست واپس لے لیں، اگر کیس چلاتے ہیں اور فریق بننے کی درخواست خارج ہوئی تو معاملہ ان کے لیے مزید مشکل ہو سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نوکری سے نکالنے والی کمپنی خریدنے اور سابق باس کو برطرف کرنے والی باہمت خاتون کی کہانی عدالت نے شائستہ کے وکیل کو اپنی موکلہ کا ریکارڈ، شناختی کارڈ اور...
    گواڈالاہارا (میکسیکو) سے دل دہلا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ 32 سالہ مشہور ٹک ٹاک اسٹار ایسمیرالڈا فیرر گاریبے اپنے شوہر اور دو بچوں کے ساتھ مردہ حالت میں ملی ہیں۔ پولیس نے چاروں لاشیں پلاسٹک میں لپٹی ہوئی ایک گاڑی سے برآمد کیں، جو سان آندریس کے علاقے میں کھڑی تھی۔ متاثرہ خاندان کی شناخت پراسیکیوٹرز نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہلاک ہونے والوں میں ایسمیرالڈا، ان کے 36 سالہ شوہر روبرتو کارلوس گل لیسیا، 13 سالہ بیٹا گیل سانتیاگو اور 7 سالہ بیٹی ریجینا شامل ہیں۔ ورکشاپ سے شواہد ملے تحقیقات کے دوران پولیس کو قریبی مکینک ورکشاپ سے خون کے دھبے، گولیوں کے خول اور دیگر ثبوت ملے۔ حکام کے مطابق غالب امکان ہے...
    برطانیہ کی وزیر داخلہ یویٹ کوپر نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کے فیملی ری یونین کے تحت تمام نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کر دی جائیں گی۔ یہ فیصلہ پناہ کے زیر التوا مقدمات کو نمٹانے اور غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کی تعداد کم کرنے کے لیےکیا گیا ہے۔ نئے فیصلے کے تحت پناہ گزین بھی عام فیملی امیگریشن قوانین کے پابند ہوں گے۔ اب انہیں اپنے اہل خانہ کو برطانیہ لانے کے لیے وہی شرائط پوری کرنی ہوں گی جو برطانوی شہریوں پر لاگو ہیں جن میں کم از کم سالانہ 29 ہزار پاؤنڈ مشترکہ آمدنی کا ثبوت شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: انسانی اسمگلنگ روکنے اور امیگریشن آسان بنانے کے لیے ایف...
    سنہ 1990 کی دہائی میں افغانستان سے جان بچا کر آنے والے سید شاہ نے پاکستان کے شمال میں ایک چھوٹے سے گاؤں میں سکونت اختیار کی اور پیٹ پالنے کے لیے مقامی بازار کے ایک کونے میں موچی کا کام شروع کیا اور بہت کم وقت میں گاؤں میں احتراماً ’خلفہ‘ کے نام سے مشہور ہو گئے۔ یہ بھی پڑھیے: پی او آر کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کے انخلا میں صرف 26 دن باقی، یکم ستمبر کی حتمی ڈیڈلائن سید شاہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے قصبے بونی میں مقیم تھے اور جلد ہی مقبول ہو گئے۔ تقریباً 35 سال سے زائد عرصہ بونی میں رہنے کے بعد خلفہ نہ چاہتے ہوئے بھی ہمیشہ کے لیے پاکستان کو...
    کراچی: شہر قائد میں ایک اور بڑی ڈکیتی کی واردات ہوئی، احسن آباد فیز ون میں واقع نجی فیکٹری ڈاکوؤں کے نرغے میں آ گئی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق 20 سے زائد مسلح افراد رات کی تاریکی میں فیکٹری میں گھس آئے اور لوٹ مار کے بعد بھاری مقدار میں قیمتی سامان لے کر فرار ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ڈاکو فیکٹری سے 25 صنعتی مشینیں، تین قیمتی لیپ ٹاپس اور دیگر قیمتی سامان اپنے ساتھ لے گئے۔ واردات کے دوران چوکیدار کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے باعث وہ لہو لہان ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک شہروز نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں وزیر اعلیٰ اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے...
    PYONGYANG: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے اپنی مشہور زمانہ بکتر بند ٹرین کے ذریعے چین کے دارالحکومت بیجنگ کا سفر شروع کر دیا ہے، جہاں وہ بدھ کے روز ہونے والی شاندار یومِ فتح فوجی پریڈ میں شرکت کریں گے۔ یہ دورہ نہ صرف کم جونگ اُن کا پہلا کثیرالملکی بین الاقوامی اجلاس ہوگا، بلکہ 1959 کے بعد کسی شمالی کوریائی رہنما کی چین میں فوجی پریڈ میں پہلی شرکت بھی ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر شی جن پنگ، روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، اور دیگر عالمی طاقتوں کے سربراہان کم جونگ اُن کا استقبال کریں گے۔ جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کم کی بکتر بند ٹرین میں 90 سے...
    دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے اپنے سیاسی، معاشی، دفاعی اور تجارتی مقاصد کو فروغ دیے اور ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات کو مربوط و مستحکم کرنے کے لیے مختلف اتحاد بنا رکھے ہیں جن میں جی سیون، جی ٹوئنٹی، کواڈ، نیٹو اور ایس سی او شامل ہیں۔ اپنے ملکوں کی معیشت و اقتصادی استحکام کو ترقی دینے، فوجی تعاون کو بڑھانے اور علاقائی تعاون کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اور ضروری اقدامات کے حوالے سے اتحادی ممالک ایک دوسرے کا دست و بازو بن کر اپنے اتحاد کو مزید فروغ دینے اور زیادہ سے زیادہ فوائد کے حصول کو اپنا مطمع نظر سمجھتے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ سب سے مضبوط اور طاقتور اتحاد...
    بھارت کی ساؤتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار وشال نے اپنی ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا کے ساتھ منگنی کرلی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے سائی دھنشیکا کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے شادی کا اعلان کیا تھا، اور اب اپنی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر انہوں نے مداحوں کو منگنی کی خوشخبری دی ہے۔ اداکار وشال نے منگنی کی تصاویر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیں، جو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کی جا رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق وشال کی شادی بھی ان کی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی طے تھی، تاہم گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے...
    بالی ووڈ کی ڈریم گرل ہیما مالنی نے ممبئی کے پوش علاقے اوشیوارہ کے اوبرائے اسپرنگز میں موجود اپنے دو قیمتی اپارٹمنٹس بیچ دیئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دونوں اپارٹمنٹس اگست 2025 میں رجسٹر ہوئے تھے جن کی کل مالیت 12.50 کروڑ روپے ہے۔ ہر اپارٹمنٹ تقریباً 847 اسکوائر فٹ کارپٹ ایریا اور 1017 اسکوائر فٹ بلٹ اپ ایریا پر مشتمل ہے۔ دونوں ڈیلز میں ہیما جی کو فی اپارٹمنٹ 6.25 کروڑ روپے ملے اور ہر ایک کے ساتھ ایک کار پارکنگ بھی شامل رہی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہر اپارٹمنٹ پر 31.25 لاکھ روپے اسٹامپ ڈیوٹی اور 30 ہزار روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کی گئی۔ ہیما مالنی، جو 1970 اور 80 کی دہائی میں بالی ووڈ کی صفِ اول کی...
      امریکا میں ایک باہمت خاتون نے اس وقت سب کو حیران کر دیا جب ترقی نہ ملنے پر اُس نے صرف نوکری چھوڑنے پر اکتفا نہیں کیا، بلکہ پوری کمپنی ہی خرید لی — اور پھر اپنے سابقہ باس کو ملازمت سے فارغ کر دیا۔ یہ متاثر کن کہانی ہے جولیا اسٹیورٹ کی، جو آج امریکا کی معروف کاروباری شخصیات میں شمار ہوتی ہیں، لیکن ان کا سفر آسان نہیں تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 1990 کی دہائی میں جولیا نے ’ایپل بی‘ نامی ریستوران کی چین میں ملازمت کی۔ انہوں نے دن رات ایک کر کے کمپنی کو مسلسل تین سال میں منافع بخش ادارہ بنا دیا۔ کمپنی نے وعدہ کیا تھا کہ اگر کارکردگی اچھی رہی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم ریاست کی ضرورت ہے، اس منصوبے پر اگر کسی کو اعتراضات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبے کے سیلاب متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن سمیت صوبے کے متعدد اضلاع شدید متاثر ہوئے، جہاں ضلعی انتظامیہ، ریسکیو اداروں اور پاک فوج نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے 6700 سے زائد افراد کو زندہ بچایا۔ پشاور میں سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ بونیر، شانگلہ،...
    کوئٹہ: بلوچستان پولیس میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلوں کا سلسلہ جاری ہے، ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن وزیر خان ناصر کو ڈی آئی جی موٹروے پولیس اور ڈی آئی جی موٹروے پولیس عبدالحئی بلوچ کو ڈی آئی جی رخشاں ڈویژن کے عہدے پر تعینات کردیا گیا۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان کے مطابق یہ تقرر و تبادلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، متعلقہ افسران کو اپنے نئے عہدوں پر ذمہ داریاں سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے، ان تبادلوں کا مقصد صوبے میں پولیس کے نظام کو مزید موثر بنانا اور عوام کی خدمت کو بہتر کرنا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ تقرر و تبادلے انتظامی ضروریات اور پولیس ڈھانچے میں بہتری کے لیے کیے گئے ہیں۔...
    معروف اداکار انور علی ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کی زندگی کا آغاز ایک فنکارانہ ماحول میں ہوا، جہاں موسیقی، ادب اور تھیٹر کی محفلیں ان کے لیے ایک ترغیب تھیں۔ بچپن سے ہی انور علی کو اداکاری اور طنز و مزاح کا شوق تھا، اور وہ اسکول کے ڈراموں میں حصہ لے کر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتے تھے۔ ان کی سادہ طبیعت اور لوگوں سے جڑنے کی صلاحیت نے انہیں ہر دلعزیز بنایا۔ ’تھیٹر سے ٹیلی ویژن تک‘ انور علی نے اپنے کیریئر کی شروعات 1980 کی دہائی میں لاہور کے مشہور تھیٹرز سے کی، جہاں ان کے طنزیہ اور مزاحیہ کرداروں نے ناظرین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ ان کا مخصوص انداز، جس میں وہ...
    سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نےافغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شاہد خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے پردل بہت غمگین ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والےجانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم  اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بحالی کے لیے آسانیاں پیدا کرے۔
    ایپل نے اپنے نئے آئی فون 17 سیریز کی لانچ تاریخ 9 ستمبر طے کر دی ہے اور جیسے جیسے دن قریب آرہا ہے ویسے ویسے لیکس اور قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق آئی فون 17 کے کئی ماڈلز اب ای سم (eSIM) اونلی ہونے والے ہیں، یعنی ان میں فزیکل سم کارڈ کے لیے کوئی سلاٹ موجود نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: فولڈ ایبل آئی فون 17 ایئر کب لانچ ہوگا، خصوصیات کیا ہیں؟ یورپی یونین میں ایپل کے آتھرائزڈ ری سیلرز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ای سم والے فونز کے لیے تیار رہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پہلے صرف آئی فون 14 کے امریکی ماڈلز میں یہ فیچر...
    شارجہ میں کھیلی جارہی سہ ملکی سیریز میں شائقین کے لیے نیا پروٹوکول جاری کردیا گیا۔ حکام کے مطابق سہ ملکی سیریز کے میچز دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین صرف اپنی ٹیم کی حمایت کرسکتے ہیں، انہیں مخالف ٹیم کے خلاف نعرے بازی یا کسی اشارے کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین میچ کے دوران اپنی نشستوں پر ہی رہیں، دوسرے اسٹینڈ میں جانے کی ہرگز کوشش نہ کریں۔ حکام نے ہدایت کی ہے کہ شائقین کھیل کے دوران بھاگ دوڑ اور بدنظمی سے بچیں، اماراتی قوانین کا احترام کریں اور کھیل کی روح برقرار رکھیں۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کے ابتدائی دو میچز میں پاکستان نے افغانستان اور یو اے...
    کراچی (اسپورٹس ڈیسک) سابق کپتان وسیم اکرم نے فارم میں واپسی کے لیے بابر اعظم کو بڑا مشورہ دیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ بابر اعظم پاکستان کے سپر اسٹار اور دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل ہیں۔ انہیں تنقید کو نظر انداز کرکے اپنی کلاس پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ وسیم اکرم نے کہا کہ فارم وقتی ہوتی ہے لیکن کلاس ہمیشہ قائم رہتی ہے، بابر کو پُرسکون رہتے ہوئے اپنی بیٹنگ پر توجہ دینی چاہیے اور غیر ضروری پریس کانفرنسز سے گریز کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بابر اعظم کے پاس میچ ونر کی تمام صلاحیتیں ہیں۔ ان کے ٹیلنٹ اور تسلسل پر کوئی شک...
    ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخری اپنی خفیہ شادی کے بعد پہلی بار اپنے شوہر ٹونی بیگ کے ساتھ منظر عام پر آگئیں۔ یہ جوڑا ممبئی میں ایک ایونٹ کے ریڈ کارپٹ پر جلوہ گر ہوا، جہاں ان کی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔ تقریب میں مشہور ہدایتکارہ فرح خان بھی موجود تھیں جنہوں نے خوشگوار انداز میں ٹونی کو کہا: “اپنی بیوی کے ساتھ کھڑے ہو جاؤ”، جس پر وہاں موجود افراد مسکرا اٹھے۔ رپورٹس کے مطابق نرگس فخری اور کشمیری نژاد بزنس مین ٹونی بیگ نے فروری 2025 میں لاس اینجلس کے فور سیزنز ہوٹل میں نہایت نجی تقریب میں شادی کی تھی۔ شادی میں صرف قریبی رشتہ دار شریک ہوئے جبکہ...
    بالی وڈ اداکار سیف علی خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں اپنی پہلی فلم بےخودی (1992) سے اس لیے نکال دیا گیا تھا کیونکہ ہدایتکار راہول رویل نے ان سے کہا کہ یا تو اپنی گرل فرینڈ کو چھوڑ دیں یا پھر فلم چھوڑیں۔ سیف علی خان، جو اس وقت انگلینڈ کے بورڈنگ اسکول سے فارغ ہو کر بالی ووڈ میں قدم رکھ رہے تھے، نے بتایا کہ وہ فطری طور پر ایک اداکار نہیں تھے۔ انہوں نے انڈسٹری میں داخل ہوتے وقت کوئی باضابطہ تربیت حاصل نہیں کی تھی۔ وہ اسکول کے بعد سیدھا فلمی دنیا میں آئے۔ انہیں کئی بار مسترد کردیا گیا جس نے انہیں اپنی اداکاری پر محنت کرنے پر مجبور کیا۔...
    لاہور: پنجاب میں فلڈ ریلیف آپریشن کے دوران جاں بحق ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کو اعلیٰ سول ایوارڈ دینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ فلڈ ریلیف کے لیے فرض منصبی ادا کرتے ہوئے جاں بحق ہونے والے فرقان احمد کے ورثا کو ایک کروڑ روپے گرانٹ بھی دی جائے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اے سی فرقان احمد کے لیے اعلیٰ سول ایوارڈ اور ایک کروڑ روپے دینے کی منظوری دے دی۔ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد خان کینسر مریض ہونے کے باوجود چار دن سے مسلسل فلڈ ریلیف ڈیوٹی کر رہے تھے۔ مرحوم فُرقان احمد خان پتوکی سیلاب زدہ علاقے میں متاثرین کو ریسکیو و ریلیف آپریشن میں مصروف رہے۔ انہوں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آل جماعت حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر ان کی جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی سیاسی بصیرت اور مدبرانہ قیادت کے ذریعے کشمیری عوام کی آواز کو دنیا کے ایوانوں تک پہنچایا۔ ان کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کی پاکستان سے لازوال محبت قومی فخر اور کشمیری عوام سے پاکستان کے دلی و روحانی تعلق کی واضح علامت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کے لیے وقف کی اور ان کی زندگی کشمیری عوام...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپنی ہی حکومت سے مطالبہ  کیا ہے کہ ان کی نشان کردہ آبی گزر گاہوں پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اللہ جب کسی آزمائش میں ڈالتا ہے تو اس کے راستے بھی متعین کرتا ہے لیکن ہم نے تو راستے ہی بند کردیے ہیں، لوگوں نے بے دردی اور بے شرمی کے ساتھ آبی گزرگاہوں میں گھر بنالیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دریائے چناب، راوی اور ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، سیالکوٹ میں بارش کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا خواجہ آصف کے مطابق ایک عام آدمی سے لے کر فیکٹری مالک تک کوئی قانون پر عملداری کے لیے تیار نہیں ہے،...
    کراچی: انٹرویو لینے والے نے سوال کیا ’’ کیا آپ کو لگتا ہے بابر اعظم کو اپنے ٹی20 بیٹنگ اسٹائل میں تبدیلی لانی چاہیے‘‘ محمد حارث کا جواب تھا ’’یس‘‘ اگلا سوال سامنے آیا ’’ تیز یا سلو‘‘ ’’ تیز‘‘ حارث نے یہ جواب دیا میں نے یہ کلپ دیکھی اس میں ’’ریپڈ فائر‘‘ قسم کے سوال کے مختصر جواب دیے گئے، بظاہر کوئی ایسی غیرمعمولی بات نہیں تھی لیکن اس پر بابر اعظم کے جانثاروں اور سوشل میڈیا آرمی نے طوفان برپا کر دیا، انھوں نے محمد حارث کی ایسی ٹرولنگ کی کہ وہ بیچارہ اب فرسٹریشن کا شکار ہو چکا، ’’خود کو دیکھو  کیسی بیٹنگ کرتے ہو، تم نے بابر کے بارے میں کیسے یہ کہہ...