2025-09-18@18:19:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1020
«تجزیے کے»:
(نئی خبر)
آسٹریلیا میں ایک کینگرو ایک شخص کےلیے اتنا خطرناک ہوگیا کہ اس نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی اور اس پر حملہ بھی کردیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کینگرو نے سڑک پر موجود ایک شخص پر بری طرح حملہ کیا جس کے بعد متاثرہ شخص نے بھی خود کو بچانے کی کوشش کی، اس دوران کینگرو نے اسے سیلاب کے پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کینگرو نے متاثرہ شخص پر بالکل انسانوں کی طرح حملہ کیا، اسے گھونسے مارے اور اس کا سر پانی میں ڈبونے کی کوشش کی۔ کچھ دیر بعد قریب سے آنے والی گاڑی سے کینگرو ڈر گیا اور وہاں سے بھاگ گیا۔ یہ واقعہ...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان مضبوط ریاست ہے، جس کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ بات انہوں نے پیر کے روز لاہور میں گورنر ہاؤس پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مرکزی الیکشن سیل کے رکن بیرسٹر عامر حسن اور دیگر رہنماؤں سے ملاقات کے دوران کہی، صدر ان دنوں پنجاب کے دورے پر ہیں، اور پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو ایٹمی پروگرام دیا، جب کہ بینظیر بھٹو شہید نے میزائل ٹیکنالوجی دی، انہوں نے کہا کہ 2013 کی...
بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں ہندوتوا کے غنڈوں نے قبائلی خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ سفاک ملزمان نے اپنی ہوس پوری کرنے کے بعد خاتون کو انتہائی بیدردی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بناکر قتل بھی کر ڈالا۔ حملہ آوروں نے خاتون کے نجی اعضا میں لوہے کی سلاخ داخل کی اور کوکھ باہر نکال دی۔ پھر خون میں لت پت حالت میں چھوڑ گئے۔ خاتون کے جسم کے کچھ اعضا موقع پر بکھرے ہوئے پائے گئے۔ خاتون نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔ یہ واقعہ مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور اقتدار میں خواتین کے تحفظ اور قانون و انصاف کی ابتر صورت حال کی مثال ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ...
---فائل فوٹو خضدار میں اسکول کے بچوں کی بس میں ہونے والے دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق بس کے ساتھ گاڑی کو ٹکرایا گیا جس کے بعد بس میں آگ لگ گئی، مبینہ حملہ آور کے جسمانی اعضا فارنزک سائنس لیبارٹری بجھوائے گئے ہیں۔ خضدار: اسکول بس پر حملے کی مزید 2 طالبات شہیددہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید 2 طالبات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں استعمال ہونے والے بارودی مواد کا جائزہ لیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ خضدار میں گزشتہ ہفتے اسکول کی بس کو گاڑی سے نشانہ بنایا گیا تھا، واقعے میں 8 طالب علم شہید اور 40 سے زائد زخمی ہوئے...
آئی ایم ایف نے بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھا دیے، اہم وزارتوں کے درمیان بھی اختلافات سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے آئندہ مالی سال کے مجوزہ بجٹ اہداف پر اعتراضات اٹھاتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کے مالی بوجھ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کا تھرو فارورڈ 10 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتِ منصوبہ بندی سے 500 جاری ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کر لیں۔ رپورٹ کے مطابق ترقیاتی منصوبوں کی اکثریت مہنگے انفرااسٹرکچر منصوبے ہیں، حکومت کو ترقیاتی بجٹ کی منظوری میں مشکلات کا سامنا ہے۔ وزارت خزانہ و منصوبہ بندی میں اختلاف بھی سامنے آگئے، ذرائع نے دعویٰ کیا کہ بجٹ اہداف پر اتفاق نہ ہونے سے آئندہ مالی سال کی منصوبہ بندی تاخیر کا شکار...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخیروں میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے ہیں۔جاری اعدادوشمار کے مطابق دریا سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 76 ہزار 600 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 26 ہزار 900 کیوسک، کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار کیوسک اور اخراج 43 ہزار کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک اور اخرج ایک لاکھ 36 ہزار 900 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 43 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 18 ہزار کیوسک، چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 46ہزار 100 کیوسک اور اخراج 20 ہزار...
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے میں بھارت سے بہت آگے ہے، پاکستان کی نوجوان نسل کو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنا وقت کی ضرورت ہے، وفاقی حکومت بھی اے آئی نصاب پر کام کر رہی ہے تاکہ پاکستان کو ٹیکنالوجی اور معیشت میں مزید مستحکم بنایا جا سکے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود احمد نے کہاکہ جب میں وزیر تعلیم تھا تو میں نے بہت سے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کیا اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دیا۔ یہ بھی پڑھیں متحدہ عرب امارات نےعربی زبان میں مصنوعی ذہانت کے لیے ایک نیا ماڈل لانچ کردیا انہوں نے کہاکہ دنیا میں اے...
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے سیاسی اور عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قائدانہ کردار ادا کیا، وزیراعظم آئی ایس پی آر کے مطابق اس کے علاوہ وفاقی وزرا، گورنرز، وزرائے اعلیٰ بھی عشائیے میں شریک تھے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطاق عشائیے میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون کمپنیوں پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔(جاری ہے) صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے کی کوشش نہیں کررہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین پر ٹیرف پچاس فیصد ہی ہوں گے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری توانائی کے پہلے ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کردیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر نے اوول آفس میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ موبائل فون کمپنیوں پر بھی 25 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے کی کوشش نہیں کررہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین پر ٹیرف پچاس فیصد ہی ہوں گے۔ Post Views: 5
آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہو گیا، اس دوران مالی سال 26-2025ء کے بجٹ پر حکام سے تعمیری بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان کا پرائمری سرپلس کا ہدف 1.6 فیصد مقرر ہے جبکہ آئندہ دنوں میں بجٹ پر مزید بات چیت جاری رہے گی، پروگرام کے تحت مالی نظم و ضبط برقرار رکھا جائے گا۔...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کا اجلاس ہوا۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں 104 ارب کے ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے گئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق 96 ارب کے 3 بڑے منصوبے قومی اقتصادی کونسل (ایکنک) کو بھجوادیے گئے ہیں۔وزارت منصوبہ بندی کے اعلامیے کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی نے 8 ارب روپے کے 4 منصوبے اور صنعت و تجارت کے 2 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔اعلامیے کے مطابق 1000 سلائی یونٹس فیز 2 کی منظور ی دی گئی، جس کی لاگت 1 اعشاریہ 95 ارب روپے ہوگی جبکہ ایس ایم ای فیسیلیٹیشن سینٹرز کی زمین خریداری کےلیے سوا ارب منظور کیے...
---فائل فوٹو پاکستان نے بھارتی وزیراعظم کے بےبنیاد اور اشتعال انگیز اور غیر ذمہ دارانہ الزامات کو مسترد کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم کے بیانات کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنا حقائق کے منافی ہے، عالمی برداری بھارت کے نفرت انگیز اور غیر ذمہ دارانہ بیانات اور رویے کا نوٹس لے۔انہوں نے کہا کہ جھوٹےالزامات اور عسکری دعوے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں، پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اہم پارٹنر ہے، ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ...
ججز ٹرانسفر کیس؛ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، آپ نے دلائل میں کہا ٹرانسفر ہونے والے جج کو نیا حلف لینا پڑے گا اور دوسری طرف کہا جا رہا ہے ٹرانسفر مستقل نہیں ہو سکتی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر اور سینارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل فیصل...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے سربراہ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ آپ درخواست گزاران کے وکلاء کے دلائل میں اختلاف ہے، آپ نے دلائل میں کہا ٹرانسفر ہونے والے جج کو نیا حلف لینا پڑے گا اور دوسری طرف کہا جا رہا ہے ٹرانسفر مستقل نہیں ہو سکتی۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے ججز ٹرانسفر اور سینارٹی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ آئینی بینچ نے سماعت پیر تک ملتوی کر دی۔ کیس کی سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار کے وکیل فیصل صدیقی نے بھارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انڈیا میں ججز سے ٹرانسفر پر رضامندی نہیں پوچھی جاتی، اس لیے ججز سنیارٹی...
—فائل فوٹو پاکستان نے بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی کے بےبنیاد، اشتعال انگیز اور غیرذمہ دارانہ الزامات مسترد کر دیے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بھارتی وزیرِ اعظم کے بیانات علاقائی کشیدگی بڑھانے کی کوشش ہیں، جھوٹے الزامات اور عسکری دعوے یو این چارٹر اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔پاکستان نے عالمی برادری سے بھارت کے جنگی بیانیے اور نفرت انگیز رویے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عالمی دہشت گردی کے خلاف مسلسل اور مؤثر شراکت دار ہے، پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنے کی کوششیں گمراہ کن اور ناقابلِ قبول ہیں۔ پاکستان کو پانی کی بوند بوند کو ترسا دیا جائے گا‘ مودی کی پھر دھمکینئی...
بیجنگ :حالیہ برسوں میں چینی کراس بارڈر ای کامرس کی تیز رفتار ترقی نے کچھ ممالک میں تنازعات کو جنم دیا ہے۔ بعض حلقوں کا دعویٰ ہے کہ چینی ای کامرس ادارے مغربی ممالک کی چھوٹی درآمدی اشیاء پر ٹیکس چھوٹ جیسے قواعد میں موجود “خامیوں” کا فائدہ اٹھا کر کم قیمتوں پر ڈمپنگ کے ذریعے مقامی مارکیٹوں کو متاثر کر رہی ہیں، جسے غیر منصفانہ مقابلہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق G7 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینکوں کے گورنرز کی اس ہفتے ہونے والی میٹنگ میں بھی اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جا سکتا ہے۔کیا حقیقت واقعی ایسی ہے؟ راقم الحروف کے نزدیک یہ نقطہ نظر نہ صرف عالمی تجارت کی آزادی کی بنیادی...

سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کے بینچ پر تینوں اعتراضات مسترد کردیے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )سپریم کورٹ کے 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں سنی اتحاد کونسل کے بینچ پر تینوں اعتراضات مسترد کردیے جبکہ کیس کی سماعت براہ راست نشر کرنے سے متعلق درخواست منظور کرلی ہے رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مخصوص نشستوں کی نظرثانی درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں 12 جولائی کے فیصلے کی متاثرہ خواتین کے وکلا مخدوم علی خان نے دلائل دیے.(جاری ہے) وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 191 اے اور پریکٹس پروسیجر ایکٹ کے ہوتے ہوئے اس بینچ پر 1980 کے رولز کا اطلاق نہیں ہوتا جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں...
مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کے بینچ پر اعتراضات سے متعلق سنی اتحاد کونسل کے اعتراضات مسترد کردیے۔ 26ویں آئینی ترمیم پر حتمی فیصلے تک مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت روکنے کا اعتراض بھی مسترد کردیا۔ سپریم کورٹ کے 11 رکنی بینچ نے متفقہ طور پر عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کی متفرق درخواست منظور کرلی۔ جسٹس امین الدین خان نے مختصر حکمنامہ سنایا، آئینی بینچ نے کہا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، آئینی بینچ نے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔ سپریم کورٹ نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے کیلئے آئی ڈیپارٹمنٹ کو انتظامات کرنے کی ہدایت کردی۔
مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرنظرثانی کی درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے کی۔ 12 جولائی کے فیصلے کی متاثرہ خواتین ارکان اسمبلی کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 191 اے اور پریکٹس پروسیجر ایکٹ کے ہوتے ہوئے اس بینچ پر 1980 کے رولز کا اطلاق نہیں ہوتا، جس پر جسٹس جمال مندوخیل بولے؛ آپ بتائیں سپریم کورٹ کے 1980 کے کونسے رولز نئی آئینی ترمیم سے مطابقت نہیں رکھتے۔ مخدوم علی خان کا کہناتھا کہ نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی حد تک 1980 کے رولز مطابقت نہیں رکھتے، نئی آئینی ترمیم میں آئینی بینچ کے دائرہ...
سپریم کورٹ آف پاکستان نے 6 ماہ میں سزائے موت کے ریکارڈ مقدمات کا فیصلہ کیا۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق عدالت عظمیٰ نے 6 ماہ میں 238 سزائے موت کی زیر التوا اپیلوں پر فیصلے کیے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدہ سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں سزائے موت کی 410 اپیلیں تھیں، 6 ماہ کے دوران مزید 44 اپیلیں دائر ہونے سے مجموعی تعداد 454 ہوگئی تھی۔اعلامیے کے مطابق گزشتہ برس اسی مدت میں سپریم کورٹ نے 26 سزائے موت کی اپیلوں کے فیصلے کیے۔ایس سی پی اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان نے فوجداری مقدمات نمٹانے کیلئے 3 مستقل بینچ تشکیل دیے، خصوصی بینچوں نے کئی ہفتے مسلسل کام کرکے سزائے موت کے مقدمات نمٹائے۔اعلامیے کے...
سٹی 42 : وفاقی حکومت کی جانب سے4 افسران کے تقرر و تبادلے کردئیے گئے ، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ، جس کے مطابق شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی آف وٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق حسن کا تبادلہ منسوخ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل ڈاکٹر محمد فاروق حسن کو ڈیپوٹیشن پر اینیمل ہسبینڈری کمشنر تعینات کیا گیا تھا۔ اسحاق ڈار کی چین اور افغان ہم منصب سے ملاقات،سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کراچی محمد رضوان کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور انہیں اسسٹنٹ ڈائریکٹر نیشنل...
سپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے۔عدالت عظمی سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی کی قیادت میں سپریم کورٹ نے سزائے موت مقدمات کے فیصلوں میں اس تیزی سے کام کیا ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے 28 اکتوبر 2024 سے لے کر 21 مئی 2025 تک لگ بھگ 7 ماہ کے اندر عدالت عظمی سزائے موت کے 238 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جو 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد بنتے...
سپریم کورٹ کورٹ آف پاکستان نے 7 ماہ میں سزائے موت کے 52 فیصد مقدمات نمٹا دیے۔ عدالت عظمیٰ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی قیادت میں سپریم کورٹ نے سزائے موت مقدمات کے فیصلوں میں اس تیزی سے کام کیا ہے جس کی اس سے پہلے مثال نہیں ملتی۔ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ میں مقدمات کی جلد سماعت کی پالیسی تشکیل ، اطلاق کن کیسز پرہوگا؟ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس کے 28 اکتوبر 2024 سے لے کر 21 مئی 2025 تک لگ بھگ 7 ماہ کے اندر عدالت عظمیٰ سزائے موت کے 238 مقدمات کے فیصلے کیے ہیں جو 454 زیر التوا مقدمات کا 52 فیصد بنتے ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق...
پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیے کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری یکم جون سے 31 اگست اور مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
بیرسٹر سیف نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر گھر کے سربراہ کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے اور 60 سال سے زیادہ عمر میں وفات پانے والوں کے لواحقین کو 5 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے لائف انشورنس اسکیم کی منظوری دے دی۔ مشیر اطلاعات کے پی بیرسٹر سیف کے مطابق صوبائی حکومت نے لائف انشورنس اسکیم متعارف کرانے کی منظوری دی ہے جس پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی۔ مشیر اطلاعات نے بتایا کہ گھر کے سربراہ کے انتقال پر لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ 60 سال سے کم عمر گھر کے سربراہ کے...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر مسلم ممالک کے حکمران اس ظلم کیخلاف کوئی سنجیدہ اقدام کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے غزہ میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی تازہ ترین وارننگ کو عالم انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم نہ کی گئی تو تقریباً 14 ہزار شیر خوار...
برطانیہ اور یورپی یونین نے اسرائیل پر سفارتی دباؤ میں اضافہ کرتے ہوئے غزہ میں جاری فوجی کارروائی کی شدید مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں گزشتہ 8 دنوں میں 500 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں اور انسانی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی مذاکرات معطل کر دیے ہیں، اسرائیلی سفیر کو طلب کیا گیا ہے، اور مغربی کنارے میں پر تشدد آباد کاروں پر مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمے نے غزہ میں اسرائیلی کارروائی کو وحشیانہ قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے اسرائیلی وزیر خزانہ کے اس بیان کو بھی قابلِ نفرت اور خطرناک کہا، جس...
برطانیہ نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی مذاکرات معطل کر دیے، غزہ کی صورتحال ناقابل قبول ہے:وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے اسرائیلی حکومت کے ساتھ نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ایوانِ نمائندگان میں خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے اس اسرائیلی حکومت کے ساتھ ایک نئے آزاد تجارتی معاہدے پر مذاکرات معطل کر دیے ہیں۔ ہم 2030 کے دوطرفہ روڈ میپ کے تحت ان کے ساتھ تعاون کا جائزہ لیں گے۔ ڈیوڈ لیمی کا یہ بھی کہنا ہے کہ برطانیہ میں اسرائیلی سفیر تزیپی ہوٹوویلی کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا ہے۔ ان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بجٹ سے قبل ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے سے نواز دیا گیا، ملازمین کو 4 بنیادی تنخواہیں دی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے ملازمین کو کروڑوں روپے کے اعزازیے دیئے گئے۔ دستاویز میں بتایا گیا کہ جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں اعزازیے دیے، کروڑوں کے اعزازیے 4 مختلف مراحل میں دیے گئے۔ دستاویز میں کہنا تھا کہ انضباطی انکوائریزاورمنفی ریمارکس والے ملازمین اور الیکشن کمیشن کے خلاف کیسز کرنے والےملازمین کو اعزازیے نہیں دیے گئے۔ اس کے علاوہ 30 جنوری سے پہلے چھٹیوں پر رہنے والے ملازمین کو بھی اعزازیہ نہیں دیا گیا۔ دستاویز کے مطابق اعزازیے الیکشن کمیشن کے چارجڈ بجٹ سے دیے گئے، گریڈ دو سے 9...

چیف الیکشن کمشنر کی الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات،کروڑوں روپےکے اعزازیے 4مختلف مراحل میں دیئے گئے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف الیکشن کمشنر سردار سکندر سلطان راجہ نے الیکشن کمیشن کے ملازمین پر نوازشات کردیں،الیکشن کمیشن ملازمین کو 5ماہ میں 4اعزازیوں سے نواز دیا گیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن ملازمین کو دیئے گئے اعزازیئے کی دستاویزات سامنے آ گئیں،دستاویز کے مطابق ملازمین کو جنوری، فروری، مارچ اور مئی میں اعزازیئے دیئے گئے،کروڑوں روپے کے اعزازیئے 4مختلف مراحل میں دیئے گئے،ملازمین کو اعزازیے الیکشن کمیشن کے مختص بجٹ سے دیئے گئے۔ دستاویز کے مطابق گریڈ2سے 9تک کے ملازمین کو 4بنیادی تنخواہیں دی گئیں،گریڈ11سے 17کے ملازمین کو 3بنیادی تنخواہیں بطور اعزازیہ ملیں،گریڈ18سے اوپر کے ملازمین کو 2بنیادی تنخواہیں دی گئیں۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے یوم تکبیر 28 مئی کو عام تعطیل کا...
غزہ: اسرائیلی فوج نے غزہ میں بم باری سے ایک دن میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل فوج نے کہا کہ اس نے اتوار کو شمالی اور جنوبی غزہ کی طرف بدترین زمینی حملے شروع کردیے ہیں۔ اسرائیل کی فوج کی جانب سے وحشیانہ کارروائیوں کا اعلان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب قطر میں حماس کے ساتھ جنگ بندی کے لیے براہ راست مذاکرات کیے جا رہے ہیں تاہم اس میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم کے بینجمن نیتن یاہو کے دفتر نے بتایا کہ حماس کے ساتھ مذاکرات میں جنگ بندی اور قیدیوں کی...

بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور، احسان اللہ احسان کے پاکستان پر الزامات نے سوالات کھڑے کردیے
پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت شکست کے زخم چاٹ رہا ہے، اور اب وہ اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان پر حملہ آور ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اس حوالے سے واضح کر چکے ہیں کہ بھارت اب اپنی پراکسیز کے ذریعے دہشتگردی کرائے گا لیکن ہم ہر چال کو ناکام بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، اور دہشتگردی کو شکست دیں گے۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان نے بھارتی اخبار ’سنڈے گارڈین‘ میں ایک مضمون لکھا ہے جس میں پاکستان پر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں اپنی فوج و حکومت کی تذلیل کے بعد میجر گورو اور ارنب گوسوامی...

معرکۂ حق : پاکستان نے تاریخی فتح پر ڈوزیئرجاری کردیا۔۔۔آپریشن بنیان مرصوص کےحقائق اور کون کونسےشواہد شامل ہیں ؟ اہم تفصیلات جانیے
لاہور ( طیبہ بخاری سے ) معرکۂ حق/ پاکستان نے تاریخی فتح پربھارتی جارحیت اور جھوٹ کوبےنقاب کرکےڈوزیئرجاری کردیا۔ ڈوزیئرمیں’’ آپریشن بنیان مرصوص‘‘ میں تاریخی کامیابی، پہلگام فالس فلیگ اوربھارتی جارحیت کےناقابل تردیدشواہد پیش کیے گئےہیں۔’’آپریشن بنیان مرصوص ‘‘کےحقائق، سیٹلائٹ تصاویر، پہلگام فالس فلیگ پر مستندبین الاقوامی میڈیارپورٹس بھی ڈوزیئر کاحصہ ہیں۔ ڈوزیئر کے متن کے مطابق’’پاکستان امن کاعلمبردار ہےاور اپنی سالمیت کاہرقیمت پردفاع کرےگا۔ڈوزیئر میں پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارتی میڈیا اور را سے منسلک سوشل میڈیااکاؤنٹس کی پاکستان مخالف منظم مہم اور فیک نیوز کےناقابل تردید شواہد پیش کیے گئےہیں۔بھارتی جنگجو میڈیا نے پہلگام فالس فلیگ کے فوری بعد جھوٹی خبریں پھیلائیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرکےجنگ کاماحول بنایا۔بین الاقوامی میڈیا حتیٰ کہ بھارتی سیاستدانوں اور عوام...
اسلام آباد:حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کا کہنا ہے کہ جو فتح پاکستان کو ملی اس کے نتیجے میں ہندوستان نے کشمیریوں پر مظالم بڑھا دیے۔ کشمیر کی موجودہ صورتحال پر ویڈیو بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان سے بدترین شکست کے بعد مودی اندر سے ٹوٹ گیا ہے، مودی مار کے بعد مایوس اور بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنی شکست کی شرمندگی کو کور کرنے کے لیے نہتے کشمیریوں پر سارا غصہ نکال رہا ہے، ہزاروں کی تعداد میں کشمیریوں کو جیل ڈال دیا گیا اور ان سے زبردستی اعترافی بیان لینے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی سرکار کشمیریوں کے...
بھارت نے پاکستان کیخلاف بین الاقوامی دوروں کے لیے 7 وفد تشکیل دیے ہیں۔ ان وفود کی قیادت بھارتی پارلیمان کے ارکان ششی تھرور، روی شنکر، سپریا سول، سنجے کمار، بائیجایند پانڈا، شری کنت ایکناتھ شندھ اور کنی موزی کریں گے جن کا تعلق مختلف بھارتی پارلیمانی جماعتوں سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ہمارے میڈیا نے بھارتی میڈیا کو شاندار جواب دیا جو اسے یاد رہے گا، جنرل عاصم منیر یہ وفود امریکا، برطانیہ، جاپان اور جنوبی افریقہ اور مشرقی وسطیٰ سمیت مختلف ممالک کا دورہ کرکے پاکستان کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہر وفد میں 5 سے 8 اراکین پارلیمنٹ شامل ہوں گے۔ ان وفود کا دورہ 23 مئی سے شروع ہوگا اور...
راولپنڈی: کنٹونمنٹ بورڈ راولپنڈی نے انوکھی ٹیکس ریکوری مہم میں بلڈنگز مالک کے ڈیفالٹر ہونے پر بینک میں شہریوں اور اسٹاف اور لیڈیز جم میں خواتین کی موجودگی کے باجود عمارت کو سربمہر کردیا، ٹیکس ریکوری ٹیم کے انچارج کو معطل کردیا گیا۔ راولپنڈی کینٹ کے علاقے رینج روڈ پر ایک پرائیویٹ بلڈنگ جو ٹیکس نادہندہ تھی اس میں ایک نجی بینک اور ایک فلور پر لیڈیز جم قائم تھا بلڈنگ مالک کی جانب سے کنٹونمنٹ ٹیکس ریکوری ٹیم سے کہا گیا کہ اس ایک روز کی مہلت دی جائے وہ اپنے ذمہ ٹیکس ادا کردے گی۔ ٹیکس ریکوری ٹیم کی قیادت ایل ڈی سی احسان اللہ نے کی جنہوں ںے مہلت دینے سے نہ صرف انکار کردیا...
پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات کا دوسرا دور شروع ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں ٹیکس آمدن کے اہداف پر تفصیلی سیشن ہوا جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان کے سامنے نئے مطالبات رکھ دیے۔ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان پر زور دیا ہے کہ وہ آئندہ 2025-26 کے وفاقی بجٹ کے لیے14 ہزار300 ارب روپے ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر کرنے کے لیے ٹیکس محصولات میں 430 ارب روپے کا اضافہ کرے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس کی بنیاد کو وسیع کرنے کے لیے فوری کارروائی...
راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے پولیس شہداء کے ورثاء کے لیے خصوصی مالی پیکج کی منظوری دے دی اس بات کا فیصلہ صوبائی وزیر قانون ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں 14 پولیس شہداء کے لیے مالی گرانٹس اور گھروں کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔لاہور کے شہید اے ایس آئی کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے اور 7 مرلہ مکان دیا جائے گا,شہید ٹریفک وارڈن عبدالقدیر کے خاندان کو 1 کروڑ روپے اور 5 مرلہ گھر فراہم کیا جائے گا.اس کے علاوہ کانسٹیبل اختر رسول کے ورثاء کو 30 لاکھ روپے گرانٹ کی منظوری دی گئی اور دیگر ٹریفک وارڈنز کے اہل خانہ کو بھی 30 لاکھ روپے کی گرانٹس دی جائیں گی۔وزیر...
صدر ولادیمیر پیوٹن نے گزشتہ روز (15 مئی) روس کی بری افواج کے سربراہ جنرل اولیگ سالیوکوف کو برطرف کر دیا۔اس اقدام کا اعلان کریملن کے ایک حکم نامے میں کیا گیا۔ ایک ہفتہ سے بھی کم عرصہ قبل جنرل سالیوکوف موجودہ وزیر دفاع آندرے بیلوسوف کے ساتھ ریڈ اسکوائر میں نازی جرمنی پر فتح کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان فتح کے دن کی فوجی پریڈ میں سلامی لیتے دیکھے گئے تھے۔ روس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 2024 سے لے کر اب تک ایک درجن سے زیادہ فوجی اور دفاعی شعبے کے اہلکاروں پر فرد جرم عائد کی ہے، جن میں سے بہت سے لوگوں پر ذاتی فائدے کے لیے بڑے منصوبوں سے پیسے...
حکومت سندھ نے 62 سال سے زائد عمر کے ماہرین تعلیم اور بیورو کریٹس پر سرکاری جامعات میں وائس چانسلر بننے کے دروازے ہمیشہ کے لئے بند کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے وائس چانسلر بننے کی عمر کی حد 62 برس متعین کرتے ہوئے اسے سندھ اسمبلی سے منظور کیے جانے والے نئے ایکٹ کا باقاعدہ حصہ بنادیا گیا ہے جو اب قانون بن چکا ہے۔ یہ ایکٹ 27 فروری 2025 کو گزٹ کی شکل میں جاری ہوا، جو سندھ اسمبلی سے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر بنانے سمیت کئی ایک ترامیم کے ساتھ منظور ہوا تھا جس میں مذکورہ شق بھی شامل کردی گئی اور سندھ کی تمام 30 سرکاری جامعات کے منظور کیے گئے۔ ترمیمی ایکٹ 2025...
نئی دہلی: بھارت کی حالیہ جنگی ناکامی کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا اور الزام عائد کیا کہ پاکستانی بدمعاشوں نے رشوت دے کر بھارت کو ناکارہ جنگی جہاز فروخت کروائے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کاٹجو نے لکھا: "یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے، ان بدمعاشوں نے ڈیسالٹ کمپنی کو رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا رافیل جہاز بکوا دیے، جنہیں جنگ میں چینی جہازوں نے مار گرایا۔" یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان نے آپریشن بُنیان مرصوص کے تحت بھارت کے 12 حساس فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، سرسہ ائیربیس، براہموس اسٹوریج سائٹ،...
پاکستان کے خلاف جارحیت کے بعد چین نے بھی بھارت کو بڑا جھٹکا دے دیا، چینی حکومت نے زنگنان کے مقامات پر کم از کم 27 سرحدی علاقوں کو چینی نام دے کر اسے اپنی خودمختاری قرار دے دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارےاندرونی معاملات کا حصہ ہے، یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا، اقدام کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔ بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے، چین زنگنان کو جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے،...

بھارتی جارحیت کے متاثرین کے لیے وفاقی حکومت کی مالی امداد، شہداء کو ایک کروڑ، زخمیوں کو 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام بھارتی گولہ باری سے شہید ہونے والے راج محمد چوہان اور اسلم بٹ شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کے لیے فارورڈ کہوٹہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایل او سی پر بسنے والے عوام گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ پاکستان کے 25 کروڑ عوام اور افواج پاکستان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایل او سی پر رہنے والوں نے جس جرات اور دلیری سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، اس کی مثال نہیں ملتی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں۔ امیر مقام نے بتایا...
پاکستان تحریک انصاف ویمنز ونگ کی صدر کنول شوزب نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کو آڑے ہاتھوں لے لیا، اور اس حوالے سے ان کی ویڈیو لیک ہوگئی۔ یہ بھی پڑھیں پشاور پی ٹی آئی کا سیاسی قبلہ، یہیں سے انصاف کی توقع ہے، کنول شوزب کنول شوزب کی ایک آن لائن میٹنگ کی ویڈیو لیک ہوئی ہے، جس میں وہ کہہ رہی ہیں پاکستان تحریک انصاف ہماری فیملی ہے، لیکن علیمہ خان کے اس بیان پر افسوس ہوا جس میں وہ کہہ رہی ہیں کہ کون گوہر؟ لیک ویڈیو میں کنول شوزب کہہ رہی ہیں کہ کوئی کسی کو منشی کہنے والا کون ہوتا ہے، یہ کوئی کرنے والی باتیں ہیں؟ اگر اگر تنظیم...
لندن: برطانیہ میں بینک ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد نواز شریف کے بیٹے حسن نواز کے تمام کاروبار ختم کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکس ڈیفالٹر قرار دیے جانے کے بعد حسن نواز کے برطانیہ میں تمام کاروبار ختم اور ساتوں کمپنیاں تحلیل کر دی گئیں ہیں۔ ذرائع کے مطابق حسن نواز ان کمپنیوں کے ڈائریکٹر تھے۔ واضح رہے کہ حسن نواز برطانوی عدالت نے 5.2 ملین پاؤنڈز جرمانہ اور بینک ڈیفالٹ قرار دیا تھا، جس کے تحت اب برطانیہ میں انکے تمام کاروبار بند کر دئیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کمپنیاں کمپنی ہاؤس یا ایچ ایم آر سی تحلیل کرتا ہے۔

شکست خوردہ بھارت کی بوکھلاہٹ عروج پر ، ترک اور چینی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک کردیے
بھارت تاحال پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے اثر سے باہر نہ آسکا اور اس نام نہادجمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار ہونے کے دعویدار ہندو انتہا پسند ملک نے سچ دکھانے پر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے ترک نشریاتی ادارے کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھارت میں بند کر دیا ہے جبکہ بھارتی عوام بھی ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انڈین عوام ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔ دوسری جانب بھارت میں دو چینی میڈیا اداروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بھی بند کر دیے گئے...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت تاحال پاکستان کی منہ توڑ جوابی کارروائی کے اثر سے باہر نہ آسکا اور اس نام نہادجمہوریت کے سب سے بڑے علمبردار ہونے کے دعویدار ہندو انتہا پسند ملک نے سچ دکھانے پر غیر ملکی خبر رساں اداروں کے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس بھی بند کرنا شروع کر دیے ہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ حکومت نے ترک نشریاتی ادارے کا سوشل میڈیا اکاﺅنٹ بھارت میں بند کر دیا ہے جبکہ بھارتی عوام بھی ترک مصنوعات کا بائیکاٹ کر رہے ہیں۔بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ انڈین عوام ترکیے کو سیاحتی مقام کے طور پر بھی نظر انداز کر رہے ہیں۔دوسری جانب بھارت میں دو چینی میڈیا...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے جبری لاپتا افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کمیشن میں بھیج دیے۔ ہائیکورٹ میں 23 سالہ لڑکی سمیت دیگر لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ مسنگ پرسنز کے کیسز میں اہم پیش رفت سامنے آئی۔ عدالت نے جبری لاپتا ہونے والے افراد کے کیسز مسنگ پرسنز کے کمیشن میں بھیج دیے۔ عدالت نے تھانہ سرجانی ٹاؤن سے 2014 سے لاپتا نوید اقبال، 2016 سے تھانہ سائٹ بی کی حدود سے لاپتا نور زمان کی درخواستیں مسنگ پرسن کے کمیشن میں بھیج دیں۔ عدالت نے نارتھ ناظم آباد سے 23 سالہ انشارہ بتول کی گمشدگی کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ کیس مسنگ پرسنز کی فہرست میں نہیں آتا۔ وہ کیس...
اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور روس کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام پر متفق ہوگئے جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے ڈینس نازروف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مرکزی موضوع پاکستان میں نئی سٹیل ملز کا قیام تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، دونوں ممالک نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے...
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کے رجسٹرار کی جانب سے ملاقات کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے، جس کے مطابق چیف جسٹس نے ترکیہ کی عدلیہ کی جانب سے حالیہ سرکاری دورے کے دوران مہمان نوازی پردلی شکریہ ادا کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس نے پاکستان اور ترکی کے درمیان دیرینہ اور خوشگوار عدالتی تعلقات کو اجاگر کیا جبکہ عدالتی تعلیم اور عدالتی نظام کی استعداد کار بڑھانے کےلئے تعاون کو سراہا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے بہترین عدالتی روایات کے باہمی تبادلے اور سیکھنے کی اہمیت اورپاکستان کی ضلعی عدلیہ کو بھی باہمی تعاون میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ...
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے اشتعال انگیز اور نفرت پر مبنی بیانات مسترد کردیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نریندر مودی کے بیانات مکمل طور پر مسترد کرتا ہے، بھارتی وزیراعظم کا بیان بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دنیا خطےمیں امن اور استحکام کےلیے کوششیں کر رہی ہے، ایسے وقت میں نریندر مودی کا یہ بیان غلط معلومات، سیاسی مفاد پرستی پر مبنی خطرناک اقدام ہے۔دفتر خارجہ کے مطابق بیان ظاہرکرتا ہے کہ کس طرح جھوٹے بیانیے گھڑ کر جارحیت کا جواز بنایا جاتا ہے، پاکستان سیزفائر معاہدے پر عمل درآمد میں ضروری اقدامات کےلیے پرعزم ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کشیدگی...
اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان کردیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی حملوں سے متاثرہ افراد اور املاک کیلئے بڑے فیصلے کیے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق شہدا پیکج کے تحت معرکہ حق میں شہید شہریوں کے ورثا کی 1 کروڑ روپے مالی معاونت کی جائے گی اور زخمی ہونے والوں کو 10 لاکھ سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے شہدا کی...

معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ ، زخمیوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے معرکۂ حق کے دوران شہید ہونے والوں کیلیے پیکیج کا اعلان کردیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم کے اعلان کے تحت معرکہ حق میں شہید ہونے والے پاکستانی شہریوں کے ورثا کو 1 کروڑ جبکہ زخمی ہونے والوں کو 10 سے 20 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو رینک کے حساب 1 کروڑ سے 1 کروڑ 80 لاکھ روپے کی رقم شہدا پیکیج کے تحت دی جائے گی۔ پاک افواج کے شہداء کے ورثاء کو گھر کی سہولت کے لئے رینک کے حساب سے 1 کروڑ 90 لاکھ سے 4 کروڑ 20 لاکھ روپے تک دیے جائیں گے جبکہ پاک افواج کے شہداء کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ تک...
ڈھاکا(سپورٹس ڈیسک)بنگلا دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے آسٹریلیا کےسابق فاسٹ بولر شان ٹیٹ کو بولنگ کوچ مقرر کردیا۔ ڈھاکا سے جاری بی سی بی کے اعلامیے کے مطابق شان ٹیٹ رواں ماہ کے آخر میں بنگلادیش کرکٹ ٹیم کو جوائن کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق سابق آسٹریلوی فاسٹ بولر سے بی سی بی نے نومبر 2027ء تک کا معاہدہ کیا ہے۔ شان ٹینٹ اس سے قبل پاکستان، ویسٹ انڈیز اور افغانستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی کام کرچکے ہیں۔ 7مزیدپڑھیں:مئی کو پاک بھارت فضائی جھڑپ پاکستان کی واضح کامیابی پر ختم ہوئی: امریکی جریدہ
پشاور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسداد دہشت گری عدالت میں پتا چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی، کیسز عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ جمعرات کے دن تک ان کے خلاف کیس نہیں تھا، جو کیسز تھے ان میں ضمانت پر ہیں، جمعرات کے بعد 42 کیسز میں انہیں ضمنی طور پر میں شامل...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )محکمہ صحت پنجاب نے لاہور سمیت صوبے بھر کے سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں میں ہنگامی حالات میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کے لیے 450 ڈاکٹروں کو عارضی تقرر کے لیٹرز جاری کر دیے، جن میں مرد و خواتین میڈیکل افسران کے علاوہ 25 کنسلٹنٹ/سینئر رجسٹرارز بھی شامل ہیں.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ صحت پنجاب کی جاری کردہ اسکیم کے مطابق سینئر رجسٹرارز/کنسلٹنٹس کو 10 ہزار روپے جبکہ میڈیکل افسر/خواتین میڈیکل افسر کو ڈیوٹی کے مقرر کردہ اوقات کار آٹھ گھنٹے پورے کرنے پر 8 ہزار روپے ادا کیے جائیں گے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس لاہور نے پنجاب کے سرکاری و تدریسی ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی...
ملائیشیا میں ہاتھی کا بچہ اپنی ماں کے ساتھ سڑک عبور کرنے کی کوشش کے دوران حادثے میں ہلاک ہو گیا جب کہ حادٖثے کے بعد سامنے آنے والی المناک ویڈیو نے لوگوں کے دل موم کردیے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو کو سڑک پر گزرتی ہوئی ایک گاڑی سے ریکارڈ کیا گیا، اس میں دکھایا گیا کہ ہلاک ہاتھی کی ماں نے اپنا سر گاڑی پر ٹکا رکھا ہے جیسا کہ وہ اپنے بے حرکت بچے کو گاڑی کے نیچے سے نکالنے کے لیے زور لگا رہی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق حادثہ ایسٹ ویسٹ ہائی وے پر رات 2 بجے کے قریب پیش آیا، ہاتھی کو ٹکر مارنے والا ٹرک مرغیوں کی نقل و حمل کے لیے...
پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیے،سردارکامران ایوب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاک فوج نے بھارت کومنہ توڑ جواب دے کرمودی کے خواب چکناچورکردیئے۔پا ک فضائیہ نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے، آپریشن”بنیان مرصوص” نے دشمن کی جارحیت کا موثر اور بھرپور جواب دیا اور پاکستان نے ہر محاذ پر برتری ثابت کی، ہم اس کامیابی پر اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں، جس نے ملک کوسرخروکیا۔ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا دشمن کی جارحیت کے باوجود پاکستان نے صبر و تحمل لیکن مکمل تیاری کے ساتھ اپنے دفاع کو یقینی بنایا، افواج پاکستان کی قربانیوں کو کبھی...
جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے، بلال اظہر کیانی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر مملکت ریلوے بلال اظہر کیانی نے یوم تشکر پر قوم اور قیادت کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہ قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی، جنرل عاصم منیر کے عزم وہمت اور دلیری نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دئیے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف، وزیراعظم شہباز شریف، تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کی راہنمائی سے پاکستان کو فتح ہوئی، جنرل ساحرشمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر...
بھارت نے ہفتہ اور اتوار کو بگلیہار اور سلال ڈیموں کے دروازے کھول دیے، جس سے دریائے چناب کا پانی بڑھ گیا۔ VIDEO | Jammu and Kashmir: Several gates of Baglihar Dam, built on Chenab river in Ramban, were seen open this morning. #BagliharDam #chenab pic.twitter.com/cN3lQZwD5B — Press Trust of India (@PTI_News) May 11, 2025 ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جاری تنازع کے درمیان، نئی دہلی نے ہفتہ کو جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں بگلیہار ڈیم کے دو دروازے کھول دیے۔ اس کے علاوہ بھارت نے اتوار کو ریاسی میں سلال ڈیم کے کئی دروازے بھی کھول دیے۔ دروازے کھلنے سے چناب میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے...
لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین، انکے اہلخانہ کے علاج معالجے کیلئے مزید 26 لاکھ 18 ہزار روپے جاری کر دیے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مرحوم کانسٹیبل خالد محمود کی بیوہ کو برین ٹیومر کے علاج کیلئے 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے، انسپکٹر محمد خالد عمران کو بیوی کے کینسر کے علاج کیلئے 02 لاکھ 25 ہزار روپے دیے گئے۔ انسپکٹر محمود بٹ، سب انسپکٹر اجمل خان، ڈرائیور کانسٹیبل جعفر علی کو علاج معالجے کیلئے 02 لاکھ روپے فی کس فنڈز جاری کیے گئے۔ ریٹائرڈ اے ایس آئی محمد صفدر، کانسٹیبلز محمد نوید، غضنفر محمود کو علاج معالجے کیلئے 01 لاکھ روپے فی کس دئیے گئے ہیں۔ کانسٹیبل وقاص لیاقت، انٹیلی جنس...
اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے بھارتی سیکریٹری خارجہ کے جنگ بندی کی خلاف ورزی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے وعدے پر دیانت داری سے قائم ہے اور کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ترجمان دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی سیکریٹری خارجہ کے بیان سےمتعلق سوال پر ردعمل دیا گیا ہے۔ ترجمان شفقت علی خان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان دیانت داری سے عمل درآمد کے لیے جس طرح اعلان کیا گیا ہے اسی طرح بدستور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے متعدد علاقوں میں جنگ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے ان کے ہر طرف سے پرخچے اڑا دیے ہیں، بھارت کے پائلٹس میں مہارت ہے نہ ان کے ڈرونز کوئی نقصان کر سکے۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کا بھارتی حملوں میں نہ ہونے کے برابر نقصان ہوا، گزشتہ رات کا بھارت کا حملہ بزدلانہ تھا، پہلے ہم نے 5 رافیل گرائے اور پھر ان کے ڈرون گرا دیے، بھارت کی متعدد پوسٹیں، ایئر فیلڈز تباہ ہو چکی ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے پہل نہیں کی، لیکن اس بار جارحیت پر بھارت میں گھس کر مارا، ان کے اترے چہرے، بیٹھی آوازیں اور...
سٹی 42 : آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی توپخانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اُڑا دیے ۔ افواج پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب جاری ہے ۔ توپخانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی12.7 گن دشمن پر آگ برسا رہی ہیں، 12.7گن کی بمباری نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔ افواج ِ پاکستان نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی پاکستانی عوام توپوں کی فائرنگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)امریکی نشریاتی ادارے پر بھارت میں تباہی کے مناظر دکھائے گئے، سی این این کے مطابق پاکستان نے بھارتی کارروائی کا بھر پور جواب دیا ہے جس کااعتراف عالمی میڈیا نے بھی کرنا شروع کر دیا ہے۔سی این این نے کہا ہے کہ افواجِ پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا، جس کے بعد بھارت میں چھائے سناٹے کو دیکھا جا سکتا ہے۔(جاری ہے) یاد رہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان کے منہ توڑ جواب سے بھارت نے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر عالمی برادری کو مدد کرنے کے لیے فون پر فون کر نے شروع کر دیئے ۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف ’آپریشن بنیان...
پاکستان کے بھرپور اور مؤثر جوابی حملے کے بعد بھارت میں ہلچل مچ گئی ہے اور پاک فوج کا خوف اس قدر بڑھ گیا ہے کہ مودی سرکار کو ملک بھر میں 32 ایئرپورٹس بند کرنے پڑ گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائی دفاع کو پاکستان کے آپریشن بنیان مرصوص شروع ہونے کے بعد سنگین خطرات کا سامنا ہے، جس کے بعد فوری طور پر فیصلہ کیا گیا کہ 15 مئی تک درجنوں ایئرپورٹس مکمل طور پر بند رہیں گے۔ بھارتی حکام نے آدم پور، امبالا، امرتسر، اوانتی پور اور بھوج ایئرپورٹس پر تمام فلائٹ آپریشن معطل کر دیے اور یہی نہیں بلکہ بھٹنڈا، بیکانیر، چندی گڑھ اور ہلواڑا جیسے اہم ہوائی اڈے بھی 15 مئی تک کمرشل پروازوں کے...
رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی ؎ پاکستان نے بھارتی تکبر کے پرخچے اڑا دیئے ، برطانوی اخبار ٹیلی گراف بھی پاک افواج کا معترف ہو گیا۔دی ٹیلی گراف کے مطابق رفال طیاروں کی تباہی بھارت کیلئے تضحیک آمیز اور خطے میں گیم چینجر ہے ، پاکستان نے بھارتی رفال گراکر دنیا کے عسکری ماہرین کو حیران و پریشان کر دیا۔ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی رفال گرا کر پاکستان نے فضاؤں میں اپنی برتری ثابت کر دی، پاکستان نے نادیدہ اور خاموش ٹیکنالوجی سے بھارت پر دھاک بٹھا دی۔برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بالاکوٹ واقعے کے بعد بھارت اپنے...
مختلف شہروں پر اسرائیلی ساختہ فائر کیے گئے ڈرونزہدف پر پہنچنے سے پہلے تباہ گزشتہ رات سے اب تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ، سیکیورٹی ذرائع پاکستان کے دفاعی نظام نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے اب تک 77ڈرونز تباہ کر دیے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8مئی کی شام تک 29بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل رات سے آج دن تک مزید 48ڈرونز تباہ کر دیے گئے ۔ پاک فوج دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے رہی ہے ۔پاک فوج کی جانب سے ملک کے مختلف شہروں میں ڈرونز گرائے گئے جن میں وہاڑی، پاکپتن، اوکاڑہ، راولپنڈی، لاہور، اٹک اور کراچی سمیت دیگر شامل ہیں۔گزشتہ روز وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ...
ایئروائس مارشل نے بین الاقوامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے لیے وہ ایک بہت بڑا چیلنج تھا، اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں ہوا تھا۔ رافیل کی کال سائن کو گاڈزیلا کا نام دیا گیا تھا، گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، اس لیے رافیل کو بھی ناپید کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایئر فورس ایئروائس مارشل اورنگزیب احمد بین الاقوامی میڈیا کو بریفنگ کے دوران بھارتی رافیل گرانے کے ثبوت دے دیے۔ نیوز کانفرنس کے دوان انھوں نے کہا کہ گاڈزیلا ناپید ہو چکے ہیں، رافیل کو بھی ناپید کر دیا ہے۔ بھارت نے 4 اطراف سے 60 طیارے بھیجے، بھارتی حملہ آور طیاروں میں 16 رافیل بھی تھے۔ اسلام آباد میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کے...
قابض اسرائیلی فوج نے مشرقی یروشلم کے ایک پناہ گزین کیمپ میں اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کے زیرِ انتظام 3 اسکولوں کو بند کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان اسکولوں کی بندش کا ;عجلت میں لیا گیا۔ سیکڑوں فلسطینی طلبا کو اسکول سے واپس گھروں کو واپس بھیج دیا گیا۔ بعد ازاں اسرائیلی سیکیورٹی فورسز نے اسکول کی مکمل تلاشی لی۔ چھاپے کے وقت بھی وہاں ;6 سے 15 سال کی عمر کے درجنوں طلبا کلاسز میں موجود تھے۔ اسرائیلی فوج کی چھاپا مار کارروائی میں اسکول اسٹاف کے ایک رکن کو بلاجواز حراست میں لے لیا گیا۔ اقوام متحدہ کے اداورے اونروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل، فلپ لازرینی نے اسرائیلی فوج کے اس اقدام کو...
سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق ضلع سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے سوہو ون ویل سے گیس دریافت ہوئی اور ماڑی انرجیز سجاول بلاک کی 100 فیصد مالک ہے۔
— فائل فوٹو لاہور ایئرپورٹ کا فلائٹ آپریشن مختصر دورانیے کی بندش کے بعد پھر بحال کر دیا گیا۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق لاہور ایئرپورٹ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعد سے پروازوں کےلیے دستیاب ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے بتایا کہ ملک کے دیگر ایئرپورٹس پر بھی فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے۔واضح رہے کہ لاہور ایئرپورٹ کو 2 بجے مختصر دورانیے کےلیے بند کیا گیا تھا۔ جناح ایئرپورٹ کراچی پر فلائٹ آپریشن فوری بحاللاہورکی فضائی حدود میں بند کئے گئے روٹس پر بھی فضائی آپریشن بحال ہوگیا۔ لاہور ایئرپورٹ کی بندش کے دوران مدینہ سے لاہور کی پرواز پی کے 728 کو کوئٹہ بھیجا گیا، ریاض سے لاہور کے لیے روانہ ہوئی پرواز ایکس وائی 317 کو...
---فائل فوٹو پنجاب بھر کے تمام تعلیمی ادارے 9 اور 10 مئی کو بند رہیں گے۔حکومت پنجاب کی ہدایت پر آج ہونے والے تمام امتحانات بھی ملتوی کر دیے گئے ہیں۔اسلام آباد میں برٹش کونسل اور کیمبرج کے زیرِ انتظام آج ہونے والے او اور اے لیول کے امتحانات بھی منسوخ کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، میرپور اور مظفرآباد میں آج امتحانات نہیں ہوں گے۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر او اور اے لیول، آئی جی سی ایس ای، انٹرنیشنل اے ایس کے امتحانات کینسل کر دیے گئے ہیں۔کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ کی انتظامیہ کے مطابق دیگر جگہوں پر امتحانات معمول کے مطابق ہوں گے۔
بھارت کی جانب سے جدید اسرائیلی ڈرونز سے دراندازی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے، پاک فوج نے گزشتہ رات سے آج صبح تک مزید 48 ڈرونز مار گرائے ہیں، جس کے بعد اب تک گرائے گئے ڈرونز کی تعداد 77 ہوگئی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے 4 جدید اسرائیلی ہیروپ ڈرونز کو اوکاڑہ کینٹ کے علاقے میں آبادی سے کچھ فاصلے پر فصلوں میں گرایا گیا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے ایک ڈرون کو وہاڑی، ایک کو پاکپتن میں تباہ کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا جبکہ کل...
احمد منصور: بھارتی جارحیت پرپاک فوج نے بھارت کے 77 ڈرونز گرادئیے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق اب تک افواج پاکستان نے بھارت کے کل 77 ڈرونز کو تباہ کردیا ہے،8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا ۔کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کر دئیےگئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔
سندھ کے ضلع سجاول سے گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ماڑی انرجیز کے اعلامیے کے مطابق ضلع سجاول میں گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 3 کروڑ مکعب فٹ گیس حاصل ہونے کا تخمینہ ہے۔ماڑی انرجیز کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے سوہو ون ویل سے گیس دریافت ہوئی اور ماڑی انرجیز سجاول بلاک کی 100 فیصد مالک ہے۔

’بندر کے ہاتھ ناریل‘: فرانسیسی اخبار نے بھارتی فضائیہ کی خامیاں، آپریشن سیندور کے سیاہ پہلو اجاگر کردیے
فرانس کے مؤقر اخبار لی مونڈے نے دفاعی ماہرین کی آرا کی روشنی میں بھارتی فضائیہ و ’آپریشن سیندور‘ کے سیاہ پہلو اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت بھی اب اپنی فوج کی نااہلی اور آپریشن مکے دوران کئی لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرنا شروع کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟ اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں کم از کم ایک رافیل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں ایک ماہر کا یہ جملی بھی شامل کیا گای کہ یہ فرانسیسی طیاروں کے لیے کسی جنگ کے دوران تباہ ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان نے بھارت کی جانب سے بھیجے گئے 25 سے زائد اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرون مار گرائے ہیں۔سینیئر صحافی اور تجزیہ کار حامد میر نے بھارت کی جانب سے 25 سے زائد ڈرون پاکستان بھیجنے کے مقاصد بتاتے ہوئےکہا کہ بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجنے کی وجہ یہ ہے کہ گزشتہ روز بھارت کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، ناصرف پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے بلکہ پاکستان آرمی نے بھی ایل اوسی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فوج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ شدید نقصانات کے بعد بھارت کی جانب سے اپنے طیارے پاکستان بھیجنے سے پرہیز کیا گیا تاکہ پاک فضائیہ انہیں تباہ نہ...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مئی2025ء)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی)نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز کی نیلامی سے متعلق اعداد و شمار پیش کردیے۔ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے 299 ارب روپے مالیت کے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈ (پی آئی بیز)فروخت کئے ہیں۔اعلامیے کے مطابق 2 سالہ پی آئی بیز کی کٹ آف ایلڈ 15 بیسز پوائنٹس کم ہوکر 11 اعشاریہ 79 فیصد رہی۔(جاری ہے) ایس بی پی اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 3 سال کے 72 ارب روپے مالیت کے پی آئی بیز بیچے گئے، جن کی کٹ آف ایلڈ 19 بیسسز پوائنٹس کم ہو کر 11اعشاریہ689 فیصد رہی۔اعلامیے کے مطابق نیلامی میں 5 سال کے 69 ارب روپے مالیت کے پی...
پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) سیزن 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے، روالپنڈی میں آج شیڈول کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ملتوی کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز کراچی منتقل کردیے جبکہ آج راولپنڈی میں ہونے والا میچ ملتوی کردیا گیا ہے۔ پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں ضرورت محسوس ہونے پر بقیہ میچز دبئی منتقل کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ Post Views: 5
لاہور(نیوز ڈیسک) حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کی جانب سے بھارتی رافیل طیارہ مار گرانے کے بعد حیرت انگیز اور دلچسپ مناظر دیکھنے کو ملے—کچھ پاکستانیوں نے طیارے کے بچے کھچے پرزے مشہور آن لائن پلیٹ فارم OLX پر بیچنے کے لیے لگا دیے۔ سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر اور اسکرین شاٹس میں دکھایا گیا ہے کہ OLX پر “رافیل کا پَر”، “بھارتی مگ کے انجن کا پرزہ”، اور “اصلی بھارتی ڈرون کا پنکھا” جیسے عنوانات کے ساتھ مزاحیہ اشتہارات لگائے گئے۔ ایک صارف نے لکھا کہ”فخر سے بھارتی ٹیکنالوجی بیچ رہے ہیں!”۔ “رافیل کے اصلی پرزے، صرف پاکستانی سرزمین پر دستیاب! دشمن کا غرور، اب آپ کے ڈرائنگ روم میں۔” کچھ اشتہارات میں پرزوں...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ترجمان نے لیفٹنٹ احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ 7 اور 8 مئی کی درمیانی شب کو بھارت نے پاکستان میں ہیروپ ڈرونز بھیجے جن میں سے 12 ڈرونز کو ملک کے مختلف علاقوں میں گرایا گیا ہے۔ جمعرات کی صبح پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لاہور کے قریب ایک فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ بھی ہوا جس میں فوج کے 4 اہلکار زخمی ہوئے جبکہ فوجی سازوسامان کو نقصان پہنچا جبکہ سندھ کے علاقے میانو میں ڈرون حملے میں ایک شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ یہ بھی پڑھیے: لاہورمیں فوجی تنصیب پر ڈرون حملہ ہوا، انڈیا کی طرف سے ڈرونز بھیجنے کا عمل جاری ہے،جنہیں...
ذرائع کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ غنڈوں نے ریاست کے شہر اجین میں مسلمانوں کے کئی مکانات کو نذر آتش کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے مسلمانوں کے گھر نذر آتش کر دیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق راشٹریہ سویم سیوک سنگھ، بجرنگ دل اور بھارتیہ جنتا پارٹی سے وابستہ غنڈوں نے ریاست کے شہر اجین میں مسلمانوں کے کئی مکانات کو نذر آتش کر دیا جس کے بعد علاقے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے۔ ہندو توا تنظیموں کے غنڈوں نے مسلمانوں کے گھروں پر دھاوا بول دیا اور پتھراو کیا۔ حالات اس وقت مزید بگڑ گئے جب گھروں کو آگ لگا دی گئی۔ پولیس نے حملہ...
کراچی: بھارت کا جنگی جنون تھم نہ سکا، پنجاب اور سندھ میں آج صبح جاسوسی کے لیے آنے والے متعدد بھارتی ڈرونز کو مار گرائے جبکہ دھماکے بھی سنے گئے۔ گجرانوالہ، لاہور، گھوٹکی اور کراچی کے علاقے ملیر میں ڈرونز مار گرائے جانے کی اطلاع ملی۔ گوجرانوالہ میں جمعرات کی صبح دو دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں جس کے بعد کینٹ کے علاقے میں نصب ایئر ڈیفنس سسٹم متحرک ہوگیا اور ایک بھارتی ڈرون کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔ ڈرون شہر کے فضائی حدود میں داخل ہوا تو کینٹ ایریا میں نصب ایئر ڈیفنس نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے اسے نشانہ بنایا۔ اسی طرح، لاہور میں والٹن اولڈ ایئرپورٹ اور برکی کے علاقے میں حساس مقامات...
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث لاہور اور سیالکوٹ کے فضائی روٹس کمرشل پروازوں کے لیے بند کردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: انڈیا نے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کردی پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے اس حوالے سے نوٹم بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹم کے مطابق فضائی روٹس آج دوپہر 12 بجے تک بند رہیں گے۔ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ لاہور فلائٹ انفارمیشن ریجن میں 7 فضائی روٹس کمرشل طیاروں کی پروازوں کے لیے بند کیے گئے ہیں۔ نوٹم کے مطابق سیالکوٹ ایئرپورٹ پر کمرشل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف بھی دن 12 بجے تک بند رہے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالات کشیدہ...
ترجمان خیبر پختونخوا حکومت و مشیر اطلاعات وزیر اعلیٰ بیرسٹر محمد علی سیف نے رات کے اندھیرے میں پاکستان پر بھارتی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کی مکمل تیاری کرلی ہے اور حکومت ریاست کے ساتھ کھڑی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میں کہتا ہوں عمران خان بھی اتنا اچھا ہے جتنی ہماری قیادت، کیونکہ معاملہ پاکستان کا ہے، عطا تارڑ انہوں نے ان حالات میں قومی یکجہتی کے لیے عمران خان رہا کرنے اور اعتماد میں لینے کا مطالبہ بھی کیا۔ پشاور میں صوبائی حکومت کی تیاریوں اور بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا پوری قوم متحد ہے اور بھارت کو جارحیت کا...
واشنگٹن(انٹرنیشنلڈیسک)امریکا میں بچے نے ماں کے فون سے کھیلنے کے دوران اچانک 70 ہزار ڈم ڈم لالی پاپ ایمازون کو آرڈر کردیے۔ لیکسنگٹن کی رہائشی ہولی لا فاورز نے سوشل میڈیا پر کہا کہ وہ اپنی دہلیز پر ڈم ڈمز کے 30 پیکٹ دیکھ کر حیران رہ گئیں جن میں سے ہر ایک میں 2340 لالی پاپ موجود تھے۔ لیام جو دوسری جماعت میں ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ اس نے ہفتے کے آخر میں اپنے فون کے ساتھ کھیلتے ہوئے آرڈر دیا تھا۔ ڈم ڈمز کا ہر کیس 130 ڈالرز کا ہوتا ہے جس سے لیام کی کل خریداری 4,200 ڈالر بنتی ہے۔ ایمیزون نے ابتدائی طور پر لافیورز کو 30 میں سے آٹھ کیسز واپس کرنے کی...
بھارت بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی پر گھٹنے ٹیکنے لگا، بھارتی فورسز کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے 2 پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے دونوں پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ایل او سی پر دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکے، بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔ پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ...
بھارت نے چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پاکستان اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان پر حملہ کیا جس دوران اپنے کئی طیارے بھی تباہ کروا بیٹھے ہیں ، اس آپریشن کو بھارت نے ” آپریشن سندور” کا نام دے رکھا تھا اور اب یہ نام دے جانے کی وجہ بھی سامنے آگئی۔ ہندوستان ٹائمز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ’آپریشن سندور‘ کا نام اس سرخ سندور کا حوالہ ہے جو بہت سی ہندو خواتین اپنی شادی شدہ حیثیت کی نشاندہی کے لیے اپنے بالوں میں لگاتی ہیں، پہلگام دہشت گردانہ حملے کے دوران کئی خواتین نے اپنے شوہروں کو کھو دیا تھا جنہیں ان کے سامنے مار دیا گیا”۔ ذرائع نے مزید کہا کہ ’’آپریشن...