2025-09-20@00:30:17 GMT
تلاش کی گنتی: 4644
«تھانے کے»:
(نئی خبر)
اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے ہر کام ملک، آئین اور جمہوریت کے خلاف کیا، پی ٹی آئی قیادت ملک کے خلاف ہر سازش میں پیش پیش ہے۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی کے سزا یافتہ آج نہیں تو کل سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ معرکہ حق کے دوران بھارتی سیاستدان اور فوجی سربراہان دنیا میں خود اپنا تماشا بن گئے۔ اپنے آبائی حلقے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ دنیا کا سب سے بڑا لطیفہ بھارتی ایئر چیف کی طرف سے 3 ماہ بعد...
کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی۔ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ٹکراکر سلپ ہوئی، ہلکی بوندا باندی سے سڑک بھی گیلی تھی، موٹر سائیکل سلپ ہونے سے بہن بھائی گرے اور پیچھے سے آتے ڈمپر کا بریک نہیں لگا۔پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔ کراچی: حادثے کے وقت ڈمپر خالی اور تیز رفتاری سے جا رہا تھا، ابتدائی رپورٹکراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا...
فوٹو: آئی این پی کراچی میں گزشتہ رات راشد منہاس روڈ پر ہونے والے حادثے کا سبب بننے والا ڈمپر خالی تھا جو فاسٹ ٹریک پر تیز رفتاری سے جا رہا تھا۔یہ بات ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کی گئی حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں کہی گئی ہے۔کراچی میں راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن بھائی جاں بحق جبکہ ان کے والد زخمی ہوئے تھے۔ٹریفک پولیس کی ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار موٹر سائیکل سلپ ہوئی تھی، ممکنہ طور پر موٹر سائیکل ساتھ چلنے والی گاڑی سے ہلکی سی ٹکرائی تھی، واقعے کے وقت ہلکی بوندا باندی بھی ہو رہی تھی جس سے سڑک گیلی تھی۔ کراچی میں ڈمپر کی ٹکر سے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملک کے طرزِ حکمرانی کو غیر قانونی، غیر آئینی اور غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک عملاً مارشل لا کے تحت چل رہا ہے اور فیصلے ذاتی پسند وناپسند کی بنیاد پر ہو رہے ہیں، ملک کو اس موجودہ ہائبرڈ نظام کے تحت نہیں چلایا جاسکتا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران 27ویں آئینی ترمیم پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ اس قانون سازی کے حوالے سے ’ایک نیا ڈرامہ‘ شروع ہو گیا ہے. اس معاملے میں ہم وکلا برادری سے رابطہ کریں گے اور رواں ماہ اسلام آباد بار سے ملاقات کرکے اس سلسلے...
میزبان و اداکار ساحر لودھی نے اپنی نقل کی ویڈیوز بنانے والوں سے متعلق پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کے تبصرے پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ساحر لودھی کی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جو ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر موجود ہیں، ویڈیوز کی نقالی کا سلسلہ یاسر نواز نے شروع کیا تھا جس کے بعد دیگر فنکاروں نے بھی ساحر لودھی کے انداز کی نقل کرتے ہوئے ویڈیوز بنانا شروع کر دیں۔ان ویڈیوز پر اداکارہ مہوش حیات نے تبصرہ کرتے ہوئے ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔گزشتہ ماہ مہوش حیات نے انسٹاگرام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’ساحر لودھی نے اس انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد جگہ بنائی ہے اور وہ اب...
سیلاب متاثرہ علاقے کے طالب علم کی میٹرک میں پوزیشن، وزیراعظم سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقے کے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے تمام مشکلات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے لیے بلالیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا ، 2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔مزید کہا کہ ملاقات...
بھارت کی بمبئی ہائی کورٹ نے شوہر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف بیوی کی شکایت پر درج فوجداری مقدمہ اور عدالتی کارروائی کو یہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ بیوی کے لباس یا کھانا پکانے کی صلاحیت پر تنقید کو سنگین ظلم یا ہراسانی نہیں کہا جا سکتا۔ اورنگ آباد بینچ کے ججز جسٹس ویبھا کنکنواڑی اور جسٹس سنجے اے دیش مُکھ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کہنا کہ بیوی مناسب کپڑے نہیں پہنتی یا کھانا اچھا نہیں پکاتی، قانوناً ظلم یا ذہنی اذیت کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کی صورت میں الزامات میں مبالغہ آرائی معمول کی بات ہے اور معمولی نوعیت کے الزامات...
—فائل فوٹو سکھر میں مگر مچھ کے حملے میں زخمی خاتون سول اسپتال میں زیرِ علاج ہے، اس حوالے سے متاثرہ خاتون کے شوہر کا بیان سامنے آ گیا۔گزشتہ روز سکھر کی تحصیل صالح پٹ میں نارا کینال کے کنارے پر کپڑے دھوتی 3 بچوں کی ماں پر مگر مچھ نے حملہ کر دیا تھا اور گھسیٹ کر کینال میں لے گیا۔شوہر نے مگر مچھ سے بہادری کے ساتھ مقابلہ کر کے اپنی شریک حیات کو بچا لیا تھا۔ سکھر: مگرمچھ خاتون کو جبڑے میں دباکر نہر میں لے گیا، شوہر نے بروقت بیوی کو بچالیا پولیس کا کہنا ہے کہ مگرمچھ نےخاتون کی ٹانگ بُری طرح چبا ڈالی، جسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا، خاتون پر...
بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پہلے بھی گردش میں رہی ہیں، مگر حال ہی میں فیصل خان کے ایک انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ چند سال قبل عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔ اس دوران ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، انہیں زبردستی دوائیں دی جاتی رہیں اور کمرے کے باہر پہرہ دینے کے لیے گارڈز موجود تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فیصل نے بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی نے ان پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا اور...
اردو کے نامور لکھاریوں میں کتابوں سے گہرا شغف رکھنے والے یکتا قاریوں کی لمبی فہرست ہے۔ ان میں بہت سے غنی دوسروں پر کتابیں لٹانے پر بھی آمادہ رہتے تھے۔ اس نوع کے پانچ علم پروروں سے آج آپ کو متعارف کروانا ہے۔ ان میں سب سے پہلے شاعر اور نقاد باقر مہدی کا تذکرہ کرتے ہیں جن کے بارے میں ممتاز نقاد وارث علوی نے لکھا ہے: ’باقر دوران گفتگو اپنے بک شیلف سے کتابیں نکال نکال کر اندر سے نشان زدہ اقتباسات پڑھتا، وہ کیا پڑھتا یہ تو کم سمجھ میں آتا لیکن میں کتاب لے کر اقتباسات خود پڑھتا اور بات آگے بڑھتی۔ وہ بہت سی کتابیں نکال کر بتاتا اور پوچھتا یہ کتابیں پڑھی ہیں۔...
جموں و کشمیر کی 25 کتابوں پر پابندی کے فیصلے پر انہوں نے کہا کہ وہ کشمیر کی تاریخ پر بات کرتے تھے، وہ اسے بھی برداشت نہیں کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور جموں و کشمیر کے سابق وزیراعلٰی فاروق عبداللہ نے کہا کہ محمد علی جناح کا خیال تھا کہ کشمیر ایک مسلم ریاست ہے، یہ ان کے ساتھ چلے گا، جناح کا خیال تھا کہ کشمیر کہیں اور نہیں جائے گا۔ فاروق عبداللہ نے مزید کہا کہ اس وقت انگریزوں نے یہی کیا تھا، اگر کوئی ہندو بادشاہ ہے اور وہاں کے لوگ زیادہ تر مسلمان ہیں تو عوام کی مرضی ہوگی کہ وہ فیصلہ کریں کہ وہ کہاں جانا...

تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات تک دونوں مقدمات پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا گیا، مقدمات کا فیصلہ کب سنایا جائے گا کچھ دیر میں آگاہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر ملزموں کے صفائی بیانات کے بعد حتمی دلائل بھی مکمل کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ: بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس لاہور...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آوازایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دارکون ہے؟انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارامیئرنہیں آنے دیاگیا، ہم پیچھے نہیں ہٹے،ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک کیوں نہیں پہنچ رہا، پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں کہ عوام کے مسائل پرکوئی بات کر سکے۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اورریاست کی سطح پرعوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال...
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاست کی سطح پر عوام کے ساتھ دھوکا دہی کی جارہی ہے، گزشتہ سال زراعت میں آگے تھے موجودہ مالی سال میں ہم پیچھے ہیں، کسان رُل گئے، کبھی کھاد نہیں ملتی، کبھی گنے کی قیمت پوری نہیں ملتی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی آواز ایسی نہیں جو عوامی مسائل پر بات کرسکے۔ شہر قائد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ پہلے چینی ایکسپورٹ کی گئی اب امپورٹ کی جارہی ہے، چینی کی بڑھتی قیمتوں کاذمہ دار کون ہے۔؟ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہمارا میئر نہیں آنے دیا...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرمارشل اے پی سنگھ کے آپریشن سندور سے متعلق حالیہ بیانات کو بے بنیاد اورغیرحقیقی قرار دے دیا۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ بھارتی فوج کے سینئر افسران کو ان ناکامیوں کا چہرہ بنایا جا رہا ہے، جو دراصل بھارتی سیاسی قیادت کی اسٹریٹجک کوتاہیوں کا نتیجہ ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے کوئی ایسا دعویٰ سامنے نہیں آیا جبکہ پاکستان نے فوری طور پر بین الاقوامی میڈیا کو تفصیلی تکنیکی بریفنگز دیں اور غیر جانب دار مبصرین اور غیر ملکی انٹیلی جنس رپورٹس نے متعدد بھارتی طیاروں، بشمول رافیلز کی تباہی کی تصدیق کی، جس کا...
لوئر دیرمیں پاک۔افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔ قبائیل جرگے نے اعلان کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خاندانوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا جرگے نے دہشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا اور دہشت گردوں کی نقل حرکت روکنے کے لیے رات کو پہرہ دینے کا بھی فیصلہ کیا...
—فائل فوٹو چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) کےالیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے سزا کے خلاف درخواست پر درخواست گزار خاتون کے اپیل پر اعتراضات سامنے آگئے۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ سی ای او کےالیکٹرک کی سندھ ہائی کورٹ میں اپیل ناقابل سماعت ہے، اپیل کنندہ نے صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف گورنر کے روبرو اپیل کی ہے۔درخواست گزار خاتون نے کہا کہ آئین کے تحت ہائی کورٹ میں درخواست صرف اسی وقت ہو سکتی ہے جب کوئی دوسرا پلیٹ فارم نہ ہو، ایک معاملے پر بیک وقت دو کارروائیاں نہیں کی جاسکتیں۔ صوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطلعدالت نے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ...
لاہور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) نے چھاپہ مارا، جس نے سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اُن افراد کی گرفتاری کے لیے کی گئی جو اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے جیسے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ترجمان CCD کے مطابق، ایم پی اے نعیم اعجاز کو پہلے ہی ملزمان کی تفصیلات اور الزامات سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور ان سے کہا گیا تھا کہ اپنے ڈیرہ انچارج کو حکام کے حوالے کریں، کیونکہ وہ ایک دہشت گردی کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ محکمے کا مؤقف ہے کہ چھاپہ مکمل شواہد اور قانونی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ چاہتے ہیں زائرین کے مسائل جلداز جلد حل ہوجائیں۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے ایم ڈبلیو ایم کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ کیا ہے زائرین کو محفوظ طریقے سے ایران بھجوایا جائے، ہوائی سفر کے حوالے سے کمیٹی بن چکی ہے، کمیٹی 48 گھنٹے میں کام مکمل کرے گی۔کامران ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ سکیورٹی مسائل حل ہوتے ہی زمینی راستے بحال ہو جائیں گے، زائرین کے ویزا مسائل اور دیگر مطالبات پر بھی کام کریں گے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز گورنرسندھ کے ایم ڈبلیو ایم کیساتھ مذاکرات کامیاب ہونے پر زائرین نے ایران روانگی مؤخر کردی تھی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ وہ 15 اگست کو الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کریں گے، تاکہ روس کی یوکرین کیخلاف 4 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے منصوبے پر بات کی جا سکے۔ صدر ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا سائٹ ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ امریکا کے صدر کی حیثیت سے ان کی اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی طویل عرصے سے متوقع ملاقات آئندہ جمعہ یعنی 15 اگست کو ریاست الاسکا میں ہوگی۔ ’مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی، اس معاملے پر توجہ دینے کا شکریہ۔‘ یہ بھی پڑھیں: روسی صدر پیوٹن نے آخری بار 2021 میں کسی امریکی صدر سے ملاقات کی تھی، جب وہ جینیوا میں صدر...
ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد بحری تنصیبات کو درپیش ممکنہ خطرات کی بروقت نشاندہی، فوری روک تھام اور مؤثر تدارک یقینی بنانا جو مختلف منظرناموں پر مشتمل تھی جن کا مقصد متعلقہ اداروں کی تیاری اور مشترکہ ردعمل کی صلاحیتوں کو جانچنا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بحریہ کے زیرِ اہتمام کراچی اور پورٹ قاسم پر 2 روزہ سکیورٹی اور ہاربر ڈیفنس ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشق میں پاک بحریہ کی کوسٹل کمانڈ، پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی، کراچی پورٹ ٹرسٹ اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے شریک تھے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مشق کا مقصد بحری تنصیبات...
نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ موجودہ پی ٹی آئی قیادت کے ساتھ کوئی باہر نہیں نکلنا چاہتا، سوشل میڈیا پر مجھے 9 ماہ سے گالیاں دی جارہی ہیں، سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت پھیلائی جارہی ہے، بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے آج پھر میرے خلاف بیانات دیے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو تحریک کے حوالے سے مسلسل جدوجہد کرنا ہو گی، معلوم...

بحریہ ٹاون کی مارکی کے سائز اور قیمت پر غلط پروپیگینڈا کیا گیا، سستی بیچنے کے لیے تیار ہوں، مصور عباسی
پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے آکشن میں بیچی گئی روبیش مارکی نامی پراپرٹی کو 50 کروڑ 80 لاکھ روپے میں خریدنے والے رئیل اسٹیٹ ڈیویلپر مصور عباسی کا کہنا ہے کہ مارکی کا سائز 57 کنال اور قیمت 2 ارب ہونے کی باتیں سفید جھوٹ ہیں اور ایسے باتیں کرنے والے چاہیں تو وہ یہ پراپرٹی 60 کروڑ میں بیچنے کو تیار ہیں۔ وی نیوز کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں آزاد ڈیجیٹل کے سی ای او مصور عباسی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 20 سال سے اسلام آباد میں پراپرٹی کے بزنس سے وابستہ ہیں اور اس سے قبل بھی متعدد آکشنز میں حصہ لے چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم...
جب انسان نے دوسری عالمی جنگ کی تباہ کاریوں کو دیکھا تو شاید پہلی بار اسے اپنی اجتماعی کمزوری کا ادراک ہوا، وہ ٹینکوں، ہوائی جہازوں اور ایٹم بموں سے لیس تھا، مگر اپنے ہی ہاتھوں سے اپنے شہروں کو راکھ میں بدل بیٹھا تھا۔ لاکھوں انسان لقمہ اجل بنے، بستیاں اجڑیں، تمدن بکھر گئے اور وہ تہذیب جو اپنے آپ کو روشن خیالی کا ترجمان کہتی تھی، وہ خود تاریکی میں ڈوب گئی۔ یہ وہ لمحہ تھا جب دنیا کو احساس ہوا کہ طاقت اگر قانون کے تابع نہ ہو تو وہ تمدن کو بھی مٹا سکتی ہے۔ اسی احساسِ زیاں سے ایک ادارے کی بنیاد رکھی گئی، جس کا مقصد یہ تھا کہ آئندہ نسلوں کو جنگ کی...

کیا خواجہ آصف نے استعفیٰ دیا اور ان کے دوست اے ڈی سی آر کو کیوں اٹھوایا گیا؟ نجم سیٹھی کے بڑے انکشافات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نجم سیٹھی نے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کی بیوروکریسی سے متعلق ٹویٹس اور پھر استعفیٰ کی خبروں کی حقیقت بیان کر تے ہوئے بڑے انکشافات کر دیئے ہیں ۔ تفصیلات کےمطابق نجم سیٹھی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے ایک دوست ہیں، وہ ایک زمانے میں ریٹرننگ افسر تھے ، خواجہ صاحب پر ان کا قرض ہے ، اٹھانا ہے ، وہ اے ڈی سی آر ہیں ، سیالکوٹ میں ایک پراپرٹی پر ایک تنازع چل رہاہے ، جس میں ایک کمپنی ہے ، کچھ بھائی ہیں وہ کاروبار بھی کرتے ہیں ، وہ زمین ان کی ہے، خواجہ صاحب چاہتے تھے کہ وہ زمین ان کو...
الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت سے سزا یافتہ 9 ارکان پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا، جن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن رہنما بھی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی کے ایک رہنما نے الیکشن کمیشن کی اس کارروائی کو‘‘نااہلیوں کی مہم’’ قرار دیا، اور کہا کہ دو ہفتوں سے بھی کم عرصے میں درجن سے زائد ارکان کو برطرف کیا جا چکا ہے۔نااہل قرار دیے گئے 9 میں سے ایک تہائی ارکان کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ان کی نااہلی کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی گئیں، جن پر ضمنی انتخابات متوقع ہیں ۔ گزشتہ ہفتے،...
واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان بڑھتی ہوئی خلیج WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال 2000 کی دہائی کے اوائل سے ہندـامریکہ تعلقات کو عموماً بڑھتے ہوئے تزویراتی اشتراک کی علامت کے طور پر دیکھا جاتا رہا ہے، خاص طور پر دفاعی تعاون، تجارت، اور چین کے ابھار پر مشترکہ تشویش جیسے شعبوں میں۔ تاہم، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورِ حکومت (2017–2021) میں یہ تعلقات متعدد غیر متوقع نشیب و فراز، سفارتی سرد مہری کے لمحات، اور خاص طور پر امریکی جانب سے برملا عدم اطمینان کے اظہار کا شکار ہوئے۔ دنیا کی دو بڑی جمہوریتوں کے درمیان ”قدرتی اتحاد” کے تصور کے برعکس، ٹرمپ انتظامیہ کا بھارت کے ساتھ رویہ اکثر ٹھنڈی حقیقت...
لاہور؍ ڈسکہ؍ سیالکوٹ؍ گوجرانوالہ؍ قصور؍ حافظ آباد؍ نوشہرہ ورکاں (نامہ نگار+ نمائندگان) سی سی ڈی پولیس مقابلوں میں چوہنگ میں خاتون سے گینگ ریپ کے ملزم سمیت آٹھ افراد مارے گئے تفصیلات کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے چوہنگ میں خاوند کے سامنے اس کی بیوی سے گینگ ریپ کے ملزم عمران کی گرفتاری کے لئے قصور میں چھاپہ مارا۔ ملزم عمران اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر مارا گیا۔ اس گینگ کے تین ملزم اویس، زاہد اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ مقابلہ میں مارے جا چکے ہیں۔ دوسرا پولیس مقابلہ گرین ٹاؤن میں ہوا۔ جہاں زیر حراست ملزم بابر علی مارا گیا۔ تیسرا مقابلہ کاہنہ میں ہوا۔ سی سی...
پاکپتن کے ایک گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارنے والے تھانیدار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق پاکپتن میں چوکی فرید کوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ملک اعجاز نے نواحی گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔شیر...
PHNOM PENH: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پاکستان کے بعد اب کمبوڈیا نے بھی نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق کمبوڈیا نے حال ہی میں تھائی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باقاعدہ طور پر نوبل پرائز کے لیے نامزد کردیا ہے۔ کمبوڈیا کی وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کمبوڈیا کے وزیراعظم ہون مینیٹ نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل پرائز کے لیے باقاعدہ طور پر نامزد کردیا ہے اور اس سلسلے میں نارویجن نوبل کمیٹی کو حکومت کی طرف سے خط لکھا دیا ہے۔ ہون مینیٹ نے کمیٹی کو7 اگست کو لکھے گئے...
کراچی پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ یاسین ملک پر بہت تشددد کیا گیا ہے، ان کے جسم میں مختلف ہڈیاں ٹوٹ چکی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو بند کردیا گیا ہے، وہاں صحافت کی آزادی نہیں ہے، باہر کی دنیا بھی اس ساری صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت کے پاس پہلگام واقعے کی کوئی توجیح نہیں یہ انہوں نے خود کرایا تھا، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق ہی ممکن ہے، کشمیر کا خطہ وہ جگہ ہے جہاں صرف آہنی پردے پڑے...
بھارت میں کھیلوں کو سیاست کی نذر کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ پیش رفت میں ایشیا ہاکی کپ سے پاکستان کو باہر کر دیا گیا اور اس کی جگہ بنگلہ دیش کو شامل کر لیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ بھارتی ریاست بہار کے شہر راجگیر میں 29 اگست سے 7 ستمبر تک منعقد ہونا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے ایشین ہاکی فیڈریشن کو ایک خط کے ذریعے موجودہ جنگی حالات کے پیش نظر ٹیم کو بھارت بھیجنے سے متعلق سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا تھا۔ پی ایچ ایف نے واضح کیا تھا کہ پاکستانی ٹیم کی شرکت حکومت کی اجازت اور سیکیورٹی وفد کی رپورٹ سے مشروط ہے، جس نے بھارت جا کر سیکیورٹی انتظامات کا...
کراچی کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں آگ لگ گئی، گھنٹوں آگ کی زد میں رہنے کے بعد فیکٹری گر گئی, ورکرز نے جان پر کھیل کر بڑی مشکلوں سے اپنی جانیں بچائیں۔آتشزدگی سے 7 افراد زخمی ہوئے، واقعے کے وقت سیکڑوں ورکر فیکٹری میں موجود تھے۔ورکرز نے تعمیراتی کام کے لیے لگائی گئی سیڑھیوں اور پولز سے نیچے اتر کر جان بچائی، فیکٹری میں کوئی ایمرجنسی ایگزٹ نہيں تھا، خواتین سمیت فیکٹری ورکرز نے جان پر کھیل کر اپنی جانیں بچائی۔ کراچی: لانڈھی ایکسپورٹ پروسسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگنے سے پوری عمارت گر گئیریسکیو کے مطابق عمارت کا حصہ گرنے سے فیکٹری کے باہر موجود 7 افراد زخمی ہو گئے۔ 16 فائر ٹینڈر، 2 واٹر...
فائل فوٹو بھارت میں پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے کہا ہے کہ بھارتی ریاست بہار کے الیکشن سے پتہ چلے گا کہ بھارت کے عوام کیا سوچتے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے عبدالباسط کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود کہہ چکے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر مسئلے کے حل میں شامل ہونا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کو مجبور کیا جائے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف آئے۔
خاتون ہراسانی کیس: سی ای او کے الیکٹرک نے 25 لاکھ جرمانہ جمع کرادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا۔سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے۔واضح رہےگزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان...
واشنگٹن (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )روسی حکومت کو جنگی ٹینکوں کی حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی کو گرفتار کر لیا گیا ہے امریکی وزارتِ انصاف کے مطابق امریکی فوج اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس پر الزام ہے کہ وہ امریکی جنگی ٹینکوں کی حساس معلومات روسی حکومت تک پہنچانے کی کوشش کر رہا تھا. نشریاتی ادارے کے مطابق کے مطابق 22 سالہ امریکی فوجی اہلکار ٹیلر ایڈم لی جو کہ ٹیکساس کے فورٹ بلیس فوجی اڈے پر تعینات ہیں، پر دو الزامات عائد کیے گئے ہیں جن میں انہیں حساس ملکی دفاعی معلومات کو منتقل کرنے اور تکنیکی ڈیٹا کو بغیر لائسنس کے برآمد کرنے کی کوشش کا الزام...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد 25 لاکھ کا جرمانہ جمع کرادیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کی صوبائی محتسب کے فیصلے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مونس علوی نے 25 لاکھ روپے جرمانے کی رقم ناظر سندھ ہائیکورٹ کے اکاؤنٹ میں جمع کروادی ہے۔ واضح رہےگزشتہ ماہ صوبائی محتسب نے مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی کے الزام میں عہدے سے ہٹانے کا حکم دیا تھا اور ان پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا تھا۔محتسب کا کہنا تھا کہ مونس...
کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز کمبوڈیا۔تھائی لینڈ بارڈر جنرل کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر اتفاق ہوا اور فریقین نے متعلقہ دستاویزات پر دستخط کیے۔ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان 24 جولائی سے سرحدی علاقوں میں جھڑپیں جاری تھیں، اس دوران دونوں اطراف نے ایک دوسرے پر بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی ثالثی میں، دونوں ممالک نے 28 جولائی کو مذاکرات کیے اور اسی دن رات 12 بجے سے “فوری اور غیر مشروط” جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا۔ اس موقع پر یہ بھی طے پایا...
گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ انہوں نے کہا: ’’ہمارے لوگ بھارت کی پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں‘‘۔ ویڈیو پر تبصروں کی بھرمار ہے اور متعدد بھارتی صارفین اسے سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو اصل نہیں بلکہ آڈیو میں جعلسازی کی گئی ہے۔ پاکستانی ادارے ’’آئی ویری فائی پاکستان’’ نے اس معاملے کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ ویڈیو میں پیش کی گئی باتوں کا بلاول بھٹو کے اصل خطاب سے کوئی تعلق نہیں۔ تحقیق سے یہ بھی سامنے آیا کہ ویڈیو...
فیلڈ مارشل عاصم منیر کے رواں ہفتے امریکا کے دورے پر جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا رواں ہفتے امریکا میں اپنے امریکی ہم منصبوں سے مشاورت کے لیے دورہ متوقع ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ دورہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے جولائی کے آخر میں پاکستان کے دورے کے جواب میں کیا جا رہا ہے۔4 اگست کو جاری کردہ ایک بیان میں سینٹ کام نے جنرل کوریلا کے حالیہ پاکستان اور خطے کے دیگر ممالک کے دورے کو یاد کیا تھا۔اس دورے کے دوران جنرل کوریلا کو پاکستانی حکومت کی جانب سے نشانِ امتیاز (ملٹری) سے بھی نوازا...

2020 میں گرفتاری کے بعد آصف زرداری نے فیض حمید کو کہا تھا کہ وقت بدلتے دیر نہیں لگتی : حامد میر کا کالم میں انکشاف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آصف زرداری کو آخری مرتبہ 2020 میں عمران خان کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کوآصف زرداری نے کہا تھا کہ وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی، ایسا نہ ہو تمہیں سزا ملے اور تمہاری معافی کی فائل میرے پاس آئے ۔ سینئر صحاف حامد میر نے اپنے کالم میں کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری مجموعی طور پر 13 سال سے زیادہ عرصہ جیلوں میں گزار چکے ہیں، آخری مرتبہ انہیں 2020 ء میں عمران خان کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اُسوقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو ایک...
ملک ریاض کے ہسپتال پر چھاپا، ایک ارب 12 کروڑ کی منی لانڈرنگ بے نقاب، عملے کی ریکارڈ کو آگ لگانے کی کوشش ایف آئی اے نے ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت حاصل کر لیے ، سفاری ہسپتال کو بطور فرنٹ آفس استعمال کر رہا تھا حوالہ ہنڈی کے کئی کیس میں نامزد 2 ملزمان عمران اور قیصر سارا کاروبار چلاتے ہیں،چیف فنانس آفیسرعامر رشیداوراعلیٰ حکام ان سے رابطے میں تھے،عطااللہ تارڑ کاویڈیو بیان وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال...

بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ
بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے میں ایک ارب 12کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے، عطا تارڑ کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے بحریہ ٹاون راولپنڈی کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاون کیخلاف کرپشن کیس میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف...
برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکنامسٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کے بارے میں پاکستان کے صدر بننے کی باتوں کو بے بنیاد قرار دیا۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فوجی کارروائی پر ردعمل سے متعلق...
ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش کیشن میں اہم دستاویزات اور ناقابل تردید ثبوت وفاقی تحقیقاتی ادارے نے حاصل کر لیے ہیں، ایف آئی کی تحقیقات میں شواہد اور ثبوتوں کے لیے ادارہ کارروائیاں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نےکہا ہے کہ بحریہ ٹاون کرپشن کیس کی تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال پر چھاپے کے دوران ایک ارب 12 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔ ویڈیو بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ملک ریاض اور بحریہ ٹاؤن کیخلاف کرپش...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل ہے کیا، ایوان کو بتایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) بدھ کے روز جاپان میں اس واقعے کو 80 سال مکمل ہو رہے ہیں جب دوسری عالمی جنگ کے آخری دنوں میں امریکہ نے جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا، جس سے ابتدائی دھماکے میں تقریباً 80,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہیروشیما میں 6 اگست کو یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں اور تین دن بعد ناگاساکی میں ہونے والی یادگاری تقریبات میں بھی دنیا بھر سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ تاہم، اس سال زندہ بچ جانے والے افراد، جنہیں ''ہیباکوشا‘‘ کہا جاتا ہے، کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہو گی۔ مارچ میں جاری کردہ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق اب صرف 99,130 ہیباکوشا زندہ...
غزہ میں امریکی حکومت اور اسرائیل کے تعاون سے بنائی گئی امدادی تںطیم جی ایچ ایف کے سابق سیکورٹی اہلکار نے اسرائیل افواج اور تنظیم کے جنگی جرائم میں شامل ہونے کا بھاندا پھوڑ دیا ہے۔ سابق امریکی فوجی اینتھونی ایگوئیلر، جو غزہ میں جنگی جرائم کا مشاہدہ کرنے کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں، نے امریکی سینیٹر کرس وینہولن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں غزہ میں امریکی امدادی تںظیم (جی ایچ ایف) کی مخصوص کردہ سائٹ میں سے ایک ’سائٹ 2‘ پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دن سائٹ نمبر 2 کے کنٹرول روم میں آن ڈیوٹی تھے اور امداد کی تقسیم کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران کچھ بچوں کو دیکھا جو بھیڑ اور...
ملک کے دیگر بڑے شہروں کی طرح کراچی میں بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی قید کے 2 برس مکمل ہونے پر پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان احتجاجی ریلی کے لیے یونیورسٹی روڈ کے حسن اسکوائر کے مقام پر جمع ہوئے، ریلی میں موجود قیادت کے مطابق انہیں پر امن انداز میں مزار قائد تک جانا تھا۔ حسن اسکوائر سے ریلی جیسے آگے بڑھتی گئی پولیس کی بھاری نفری بھی جمع ہوتی گئی، پولیس نے یونیورسٹی روڈ پر ریلی نکالنے کے دوران ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ کرنے سمیت دیگر الزام میں تحریک انصاف کراچی کے 7 رہنماؤں سمیت 550 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی رہنما اڈیالہ جیل کیوں نہ پہنچ سکے؟ یہ...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف انہیں نااہل کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے جن کے خلاف شواہد تھے صرف انہیں...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف انہیں نااہل کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے جن کے خلاف شواہد تھے صرف انہیں...
الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اپوزیشن لیڈر سینیٹ شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب سمیت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 9 سینیٹرز اور ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے سزا یافتہ اراکین قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے جن اراکین کو نااہل قرار دیا ہے، ان میں صاحبزادہ حامد رضا، زرتاج گل، جنید افضل ساہی، محمد انصراقبال، رائے حسن نواز، رائے حیدرعلی اور رائے مرتضی اقبال شامل ہیں۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تمام ارکان کو 9 مئی کے مقدمات میں سزائیں ہونے کے بعد نااہل قرار دیا گیا ہے۔عمر ایوب کو این...
معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں اپنے وزن اور شوبز انڈسٹری میں بطور "اوور ویٹ" اداکارہ کام کرنے کے حوالے سے اپنے تجربات پر کھل کر گفتگو کی ہے۔ اپنی جاندار اداکاری، منفرد انداز اور دلکش شخصیت کی بدولت پہچان بنانے والی درفشاں کئی کامیاب ڈراموں جیسے دلربا، بھڑاس، پردیس، کھائی، جیسا آپ کی مرضی اور عشق مرشد میں اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کے دوران جب ان سے پوچھا گیا کہ انڈسٹری میں اضافی وزن کے ساتھ کام کرنا کیسا رہا تو انہوں نے صاف گوئی سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کبھی بھی اپنے جسمانی خدوخال یا وزن کے حوالے سے عدم اعتماد کا شکار نہیں رہیں۔ ان...
حال ہی میں ایک کمپنی نے 9-وولٹ بیٹری کے ذائقے والے چپس متعارف کرائے ہیں عالمی شہرت یافتہ چپس بنانے والا برانڈ Rewind نے حال ہی میں 9‑وولٹ بیٹری ذائقے والے کارن چپس لانچ کیے ہیں جس کا مقصد اس تجربے کو حقیقت میں تبدیل کرنا تھا جس میں لوگ بیٹری کو زبان لگاتے تھے اور اس کا تیز ذائقہ محسوس ہوتا تھا۔ یہ محدود ایڈیشن فی الحال نیدرلینڈز میں دستیاب ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ یورپ کے دیگر ممالک میں بھی پیش کیا جائے گا۔ یہ مخصوص ذائقہ بنانے کے لیے سوڈیم بائیکاربونیٹ اور سٹریک ایسڈ ستعمال کیا گیا ہے تاکہ زبان میں بیٹری جیسا چبھنے والا ذائقہ پیدا کیا جاسکے جبکہ مخصوص قسم کے نمک ایک دھاتی...
— فائل فوٹو کراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی، میرے پوتے پوتی کو مجھے سے چھین لیا۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بہو کی والدہ نے بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی، بیٹے نے ہماری مرضی کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) اسلام آبا میں دفتر خارجہ نے منگل کے روز یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کیا کہ روس اور یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہری بھی ملوث ہیں۔ صدر زیلینسکی نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں ان کی فوج چین، پاکستان اور افریقہ کے کچھ علاقوں سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکی "کرائے کے فوجیوں" سے لڑ رہی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے آج ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ "یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے غلط اور بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔" پاکستانی دفتر...
کپتان کو دوسری بار 5 اگست 2023 کو گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری توشہ خانہ کیس میں سزا سنائے جانے پر عمل میں آئی تھی۔ 3 سال قید اور 5 سال کی نااہلی کی سزا ہونے کے بعد کپتان کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا تھا۔ کپتان کے مداحوں کے خیال میں اب وہ اندر بیٹھا ایک بہت بڑی گیم لگا رہا ہے۔ اب اس گیم کو براہ راست دیکھنے کے لیے انتظام ہوگیا ہے اور پی ٹی آئی قیادت کی بڑی تعداد جلد جیل پہنچ کر اس گیم کو اپنی آنکھوں سے دیکھے گی اور سمجھنے کی کوشش کرے گی کہ گیم ہے کیا۔ کپتان کو 9 مئی 2023 کو پہلی بار اسلام آباد ہائیکورٹ سے گرفتار کیا...
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں روسی فوج کے ہاتھوں کتنے لوگ مارے جا رہے ہیں۔ اسی وجہ سے اب بھارت پر ٹیرف میں اور بھی اضافہ کرنے جا رہا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی حکام نے ٹرمپ کی دھمکیوں کے باوجود روس سے سستا تیل جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ہفتہ کو بھارتی حکام نے کہا تھا کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا جاری رکھیں گے، حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد ہونے والی ممکنہ سزاؤں کا خطرہ موجود ہے۔ یہ وہ تازہ ترین موڑ ہے جو اس مسئلے میں آیا ہے جسے نیو دہلی نے سمجھا تھا کہ وہ اس...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)کراچی میں شاہ لطیف تھانے میں پرائیویٹ شخص کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، مرنے والے نامعلوم شخص کی شناخت نہیں ہوسکی، فائرنگ کرنے والے نامعلوم شخص اور اسکا ساتھی جاں بحق شخص کو ڈاکو ظاہر کرکے تھانے لائے، دونوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔اس معاملے پر شاہ لطیف پولیس اور ایس ایس پی ملیر کے بیانات میں تضاد سامنے آیا۔ ایس ایس پی ملیر نے کہا کہ واقعہ تھانے میں پیش آیا جبکہ شاہ لطیف پولیس نے کہا کہ تھانے سے باہر واقعہ ہوا۔شاہ لطیف تھانے میں فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص کی ہلاکت کے معاملے میں پولیس کے بیانات میں تضادات سامنے آ ئے ہیں۔شاہ...
یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل ہیں۔ جس کا ہم جواب دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستانی حکام نے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا۔ خیال رہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی نے ایکس پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے محاذ پر موجود کمانڈرز سے ووفچانسک کے دفاع اور جنگ کی صورتحال پر گفتگو کی۔ ہمارے سپاہیوں نے اطلاع دی ہے کہ اس محاذ پر چین، پاکستان، تاجکستان، ازبکستان اور کچھ افریقی ممالک کے کرائے کے جنگجو شامل...

ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا:مشاہد حسین سید
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر اور معروف صحافی مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا...
کراچی: شہر قائد میں ایسٹ زون کے علاقے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف تھانے کے اندر فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 افراد ایک شخص کو پکڑ کر تھانے لائے جسے مبینہ ڈاکو قرار دیا گیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ملیر ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ کے مطابق تھانے کے اندر تینوں افراد کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد تینوں آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔۔ اس جھگڑے کے دوران چلنے والی گولی مبینہ ڈاکو کو لگی جو موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس اس حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔ جبکہ پولیس نے دونوں افراد کو حراست میں لیکر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف میں مزید اضافے کی دھمکی پر بھارت کا بیان سامنے آگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مودی حکومت نے امریکی صدر کی ٹیرف میں اضافے کی نئی دھمکی کو قومی مفادات کے منافی غیر منصفانہ اور غیر معقول فیصلہ قرار دیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ روس سے پیٹرول کی درآمدات کا مقصد یوکرین جنگ کے بعد بدلتے ہوئے عالمی حالات میں توانائی کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا تھا۔ انھوں نے مزید کہا کہ روس سے پیٹرول خریدنا بھارتی عوام کے مفاد میں بھی تھا اور بھارتی حکومت نے ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے بھی روس سے پیٹرول خریدنے کا فیصلہ کیا تھا۔ ترجمان بھارتی وزارت خارجہ...
لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں چیئرمین پاکستان علماء کونسل کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزرا کی مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے، عالمی برادری اسرائیل کی ان حرکات کا نوٹس لے، مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کے اسرائیلی عزائم تباہ کن تشدد کو جنم دے سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ کی بے حرمتی مسلمانوں کے مذہبی جذبات بھڑکانے کی سازش ہے۔ لاہور میں جاری اپنے ایک بیان میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کا کہنا تھا کہ مسجد الاقصیٰ کی حیثیت بدلنے کی اسرائیلی کوششیں دنیا کا امن تباہ کرنے کی سازش ہے، اسرائیلی وزراء کی جانب...
کشمیر وادی میں ہڑتالی سیاست، پتھر بازی اور علیحدگی پسندانہ سیاست اب قصہ پارینہ بن چکے ہیں تاہم جس مجموعی ترقی کا نعرہ دیا گیا تھا اس پر عوام محتاط ردعمل دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج سے ٹھیک چھ برس قبل مودی حکومت نے جموں و کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے دفعہ 370 کو ہٹانے اور اسے دو مرکزی زیر انتظام والے علاقوں میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا۔ جس کے بعد مودی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ اب جموں کشمیر میں امن و قانون کی صورتحال بہتر ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں تعمیر و ترقی کے نیچے باب رقم ہوں گے ۔ تاہم اب جبکہ چھ برس گزر چکے ہیں اور فی الوقت ریاستی درجہ کی...
کراچی کے لیاری جنرل اسپتال میں خاتون کے پیٹ سے بغیر سرجری تالا نکال لیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق 23 سالہ خاتون ذہنی طور پر مفلوج ہے۔ لیاری جنرل اسپتال کے سرپرست ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق خاتون کو آج صبح ایمرجنسی میں تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا۔انھوں نے کہا کہ خاتون کے ابتدائی ٹیسٹوں میں پیٹ میں تالا واضح طور پر نظر آرہا تھا۔ ڈاکٹر انجم رحمان کے مطابق کیس پیچیدہ تھا، ماہرین نے لیپرو اسکوپی کے ذریعے تالا بغیر آپریشن کیے نکال لیا، مریضہ کی حالت اب بہتر ہے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکارہ درفشاں سلیم نے ساتھی فنکار بلال عباس کے ہمراہ تعلقات اور نکاح سے متعلق افواہوں پر لب کشائی کر دی۔حال ہی میں درفشاں سلیم نے ایک انٹرویو کے دوران مختلف سوالوں کے جوابات اور مختلف معاملات پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔دوران انٹرویو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو اپنے ساتھی فنکار کے ساتھ آسودہ ہونا ضروری ہے بالخصوص جب آپ رومانوی ڈرامہ کر رہے ہوں تو یہ ضروری ہے کہ آپ دونوں ایک ساتھ مطمئن ہوں تاکہ سکرین پر آپ کی کیمسٹری دکھائی دے، میرا اور بلال عباس کا تعلق ایسا ہی تھا جس کی وجہ سے ہماری آن سکرین جوڑی پہلے دن سے لوگوں...
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 ) بھارت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پابندیوں کی دھمکیوں کے جواب میں روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کا عندیہ دیا ہے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز کے مطابق دو سینئر بھارتی حکام نے واضح کیا ہے کہ پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ایک اعلیٰ عہدیدار کا کہنا تھا کہ حکومت نے تیل کمپنیوں کو روسی درآمدات میں کمی کے حوالے سے کوئی ہدایات جاری نہیں کیں تاہم جریدا اس رپورٹ کی فوری طور پر تصدیق نہیں کرسکا.(جاری ہے) اس معاملے پر وائٹ ہاﺅس، بھارت کی وزارتِ خارجہ اور وزارتِ پیٹرولیم و قدرتی گیس نے جریدے کی تبصرے کے لیے کی جانے والی درخواستوں کا...
بھارت میں جہاز کی پرواز کے دوران مسلمان مسافر پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد متاثرہ شخص غائب ہوگیا تھا، جس کی مزید تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ وائرل ویڈیو کے مطابق ممبئی سے کولکتہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کو پینک اٹیک (شدید گھبراہٹ) ہوا تھا، اس دوران اسے دوسرے مسافر نے تھپڑ مارا۔ اس واقعے کے بعد وہ شخص لاپتہ ہوگیا تھا، جسے اب ریاست آسام کے ضلع برپیٹا کے ریلوے اسٹیشن سے بازیاب کرلیا گیا ہے۔ تشدد کے شکار 32 سالہ حسین احمد مجمدار کا تعلق آسام کے ضلع کاچر سے ہے، جس کا صدر مقام سلچر ہے۔ وہ جمعرات کو ممبئی سے کولکتہ کےلیے انڈیگو کی پرواز 6E-138 پر سوار ہوا اور اگلے دن وہاں...

’نقل میں بھی عقل چاہیے‘، شادی کے بعد پہلی بار کھانا بنانے پر پرینیتی چوپڑا کے شوہر نے تنقید کیوں کی؟
ممبئی(شوبز ڈیسک) بالی وُڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا حال ہی میں اپنے شوہر اور سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں نظر آئیں۔ اس دوران پرینیتی نے شادی کے بعد کی رسم ’پہلی رسوئی‘ میں کیا پکایا، اور راگھو چڈھا کے ردِعمل کے بارے میں دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ پرینیتی نے انکشاف کیا کہ انہیں پہلے اس رسم کا پتہ ہی نہیں تھا۔ انہوں نے کہا ’مجھے تو یہ بھی نہیں آتا تھا کہ ٹوسٹ کیسے بنایا جاتا ہے۔ مجھے حلوہ بنانے کے لیے گوگل کرنا پڑا، پھر اپنی ساس کی مدد لی اور بہت مزیدار حلوہ بنا تھا جس پر میں بہت خوش تھی کہ شام میں راگھو کو کھلاؤں گی۔ مجھے لگا یہ ایک رومانوی...
اسد قیصر—فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر بانیٔ پی ٹی آئی کی تمام کیسز میں ضمانت ہونا چاہیے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز پیپلز پارٹی...
امریکا میں دنیا کے سب سے ‘عمر رسیدہ بچے’ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بچہ ایک ایسے ایمبریو سے پیدا ہوا جو 1994 میں منجمد کیا گیا تھا۔ بچے کا نام تھاڈیئس ڈینیئل پیئرس رکھا گیا ہے اور وہ 26 جولائی کو لنڈسے اور ٹم پیئرس کے ہاں پیدا ہوا جنہوں نے یہ ایمبریو ‘ایڈاپٹ’ کیا۔ یہ ایمبریو لنڈا آرچرڈ نامی خاتون نے عطیہ کیا تھا جو اب 62 سال کی ہیں۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں لنڈا اور ان کے شوہر نے بانجھ پن کے علاج کے لیے اِن ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کا سہارا لیا تھا۔ اس عمل کے نتیجے میں 4 ایمبریو بنے جن میں سے ایک کو آرچرڈ کے رحم میں منتقل کیا گیا...
کمبوڈیا نے سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، کمبوڈیا کے نائب وزیر اعظم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تھائی لینڈ کے ساتھ حالیہ سرحدی کشیدگی کے خاتمے میں ٹرمپ کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ نائب وزیر اعظم نے ٹرمپ کی جانب سے امن کے فروغ، تجارتی سہولتوں میں رعایت اور برآمدی ٹیکس میں کمی جیسے اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا کی ملبوسات اور جوتوں کی صنعت پر عائد...
نیو دہلی: بھارت کی جنوبی ریاست کرناٹکا کی عدالت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی اتحادی جنتا دل کے سابق رکن اسمبلی اور بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھنے والے رہنما کو گھریلو ملازمہ کے ریپ کیس میں عمر قید کی سزا سنا دی۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے سابق رکن پراجوال ریوانا کرناٹکا کے بااثر سیاسی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں تاہم انہیں سابق گھریلو ملازمہ سے جنسی زیادتی کا مجرم قرار دیے جانے کے ایک روز بعد سزا سنائی گئی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 34 سالہ سابق رکن اسمبلی پر الزام پہلی مرتبہ 2023 میں عائد ہوئے تھے اور اس...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان نے نا اہل ہونے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی نشستوں پر ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل سے جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے ہائیکورٹ کی اپیلوں کا انتظار کیے بغیر ہمارے ممبران اسمبلی کو نا اہل قرار دیا۔ تاریخ جب لکھی جائے گی سکندر سلطان راجہ کا نام سیاہ ترین حروف میں درج ہو گا۔ اس شخص نے ڈیڑھ سال میں 17 سیٹوں والی جماعت کو دو تہائی اکثریت دلوانے میں سب سے اہم کردار ادا کیا ہے۔ ملک کا نظام ان کے ہاتھ میں دے دیا گیا ہے جنھوں نے عوام کا ووٹ...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے واضح کیا ہے کہ جب تک ایک آزاد اور مکمل خودمختار فلسطینی ریاست قائم نہیں ہو جاتی ہتھیار نہیں ڈالے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کے لیے ہونے والے بالواسطہ مذاکرات گزشتہ ہفتے کسی نتیجے کے بغیر ختم ہوگئے ہیں۔ منگل کے روز قطر اور مصر، جو جنگ بندی کے لیے ثالثی کررہے ہیں، نے فرانس اور سعودی عرب کے اس مشترکہ اعلامیے کی توثیق کی، جس میں اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کی جانب اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ اس حل کا ایک جزو یہ ہے کہ...
ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)ایران کے صدر مسعود پزشکیان 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، ان کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے دورہ پاکستان میں ایران کے صدر مسعود پزشکیان لاہور پہنچے ہیں، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان آیا ہے، جہاں ان کا استقبال سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کیا، پنجاب حکومت کے اعلیٰ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔معزز مہمان (آج)اتوارکو اسلام آباد میں صدر، وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، وفاقی دارالحکومت کو خیر مقدمی بینرز اور دونوں ملکوں کے پرچموں...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ایران کے صدر کا طیارہ لاہور میں لینڈ ہوا۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ایئرپورٹ پر مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایرانی صدر کا استقبال کیا۔ جس کے بعد تینوں شخصیات ایک ہی گاڑی میں ایئرپورٹ سے روانہ ہوئیں۔ایرانی صدر کے استقبال کے لیے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر بھرپور تیاری کی گئی تھی، ائیر پورٹ کو پاکستان اور ایران کے پرچموں سے سجایا گیا تھا، ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا تھا۔ دو روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
پاکستان نے بدھ مت تہذیب اور گندھارا ورثے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، معروف ’روزہ دار بدھا‘ کے ایک نفیس مجسمے کی نقل تھائی لینڈ کو تحفے میں دے دی۔ یہ تقریب نیشنل میوزیم بینکاک میں منعقد ہوئی، جس کا عنوان تھا:’گندھارا سے آسیان تک ایک روحانی سفر: مشترکہ ورثے اور مذہبی سیاحت کا جشن‘ تقریب میں پاکستان کی سفیر برائے تھائی لینڈ رخسانہ افضل نے مجسمہ تھائی لینڈ کے فائن آرٹس ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جنرل، فینومبوت چنتراچوتی کے حوالے کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی تھائی لینڈ کا وزٹ ویزا کیسے حاصل کر سکتے ہیں؟ تقریب میں تھائی حکام، سفارتکار، اقوام متحدہ کے نمائندگان، سول سوسائٹی، ماہرینِ آثارِ قدیمہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔ مشترکہ ورثہ، مضبوط...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کو بچانے کے لیے آبدوزیں تعینات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔(جاری ہے) اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ کا اعلان روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین Dmitry Medvedev کے بیان کے بعد سامنے آیا۔میدیدیف نے کہا تھا کہ ہر نیا امریکی الٹی میٹم ایک خطرہ ہے اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔
—فائل فوٹو سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عبدالغفور انجم کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں کوئی قیدی ہیپاٹائٹس سے متاثر نہیں، تمام قیدیوں کا ہیپاٹائٹس بی، سی اور ایچ آئی وی ٹیسٹ کیا جاتا ہے۔بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے عبدالغفور انجم نے کہا کہ جیل میں معمول کے مطابق قیدیوں کا طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کوئی قیدی وائرل بیماری میں مبتلا پایا جائے تو اس کو دیگر قیدیوں سے الگ کیا جاتا ہے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم خان نے اڈیالہ جیل میں ہیپاٹائٹس سے 10 قیدیوں کی اموات کا دعویٰ کیا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ خدشہ ہے ان کے والد بھی...
وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی پر کوئی دو رائے نہیں یہ ملک دشمنی تھی، پاکستان کے اداروں اور تنصیبات پر حملہ کرنے والا سیاسی کارکن ہو یا لیڈر سزا ملنی چاہیے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں بلاشبہ پی ٹی آئی کی قیادت کے کچھ لوگ ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی شوق سے نہیں مجبوری میں حکومت کے ساتھ ہے۔ پنجاب کے ضلع وہاڑی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان المرصوص میں جس طرح پاکستان نے فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ کی اہمیت بڑھ گئی، حالیہ...
وفاقی دارالحکومت میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کا کہنا تھا کہ قائداعظم ایک آئینی ماہر تھے، 1940ء کی قرارداد ایک سوچا سمجھا فیصلہ تھا، قراردادِ لاہور میں آزاد ریاستوں کی بات کی گئی تھی، ہمارے اکابرین 23 مارچ کو یومِ جمہوریت کے طور پر مناتے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ تحریک تحفظ آئین پاکستان محمود اچکزئی نے کہا ہے کہ ہماری کسی سے کوئی لڑائی نہیں ہے، ملک کو آئین و قانون کے مطابق چلایا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں اے پی سی سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی کا کہنا تھا کہ یہ کانفرنس ایک کروڑ سے زائد لوگوں نے دیکھی، یہ عوامی شعور اور پاکستان کے مسائل پر گفتگو کی بڑی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2025ء) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا، ان کو پتا تھا کہ سپریم کورٹ نے 4 مہینوں میں فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے، ان کو سزاؤں پر اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں، اب پی ٹی آئی کو 5 اگست کیلئے بہانہ مل گیا کہ سزائیں ہوگئیں کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر9 مئی کوئی ڈرامہ ہے یا افسانہ ہے تو پھر کہا جاسکتا ہے کہ یہ فیصلے طے کئے گئے ہیں، لیکن اگر...
—سینئر وکیل پر مسجد میں فائرنگ کا منظر، چھوٹی تصویر مقتل خواجہ شمس الاسلام کی ہے—ویڈیو گریب/فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس میں سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے ملزم عمران آفریدی سے متعلق انکشاف ہوا ہے کہ اس کا والد نبی گل سندھ پولیس کا اہلکار تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق نبی گل سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کی سیکیورٹی پر تعینات تھا، 2021ء میں تھانہ بوٹ بیس کی حدود سے نبی گل کو اغواء کر لیا گیا تھا۔ تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ اغواء کے چند روز بعد نبی گل کی لاش ٹھٹہ سے ملی تھی۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ نبی گل کے اہلِ خانہ نے اس کے قتل کا الزام خواجہ شمس الاسلام...

مجھے نہیں پتہ کس کو کتنا نقصان ہوا، یہ صرف اسلام آباد کے ڈرائنگ رومزکی گفتگو تھی، مفتاح اسماعیل کی وضاحت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اسحاق ڈار کے بیٹے علی ڈار کو کرپٹو پراجیکٹس میں ہونے والے نقصان سے متعلق خبروں پر لا علمی کا اظہار کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی بھی کسی کا نام نہیں لیا، ساری دنیا کا گناہ میرے سر پر نہ ڈالیں، اس موضوع پر میں نے بھی وہ ہی باتیں سنی ہیں جو باقی سب نے سنی ہیں۔صحافی سید خالد مصطفیٰ اور سہیل اقبال بھٹی کے ساتھ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتا یا کہ ہم پروگرام کی بریک میں چائے پیتے ہوئے بات کر رہے تھے ، ہمارے ساتھ سسٹم لمیٹڈ کے ہیڈ آصف پیر بھی بیٹھے تھے ، وہ...
آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعد ہی دھماکے سے پھٹ گیا۔ ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جس کو بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔ راکٹ کو آزمائش کے لیے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے قبل لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔
آسٹریلیا میں بنایا گیا پہلا خلائی راکٹ پرواز کے چند سیکنڈ بعددھماکے سے پھٹ گیا۔ ایرِس نامی راکٹ بدھ کے روز گِلمور اسپیس ٹیکنالوجیز نے لانچ کیا تھا جسے بنانے کا مقصد مدار میں چھوٹے سیٹلائٹس کو پہنچانا تھا۔ راکٹ کو آزمائش کے لئے شمالی کوئنزلینڈ کے ایک قصبے باون کے قریب قائم اسپیس پورٹ سے روانہ کیا گیا تھا۔ جاری کی گئی فوٹیج میں راکٹ کو کریش ہونے سے پہلے لانچ ٹاور گزرتے اور ہوا میں اڑتے دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ Post Views: 8