2025-07-27@00:23:34 GMT
تلاش کی گنتی: 7671

«حشد الشعبی کو ختم کرنے»:

(نئی خبر)
    پاکستانی کے مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک نے حال ہی میں اپنے بیٹے اذہان سے ملاقات کی ہے جس کی تصویر انہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔ اور کیپشن میں لکھا کہ اپنے بہترین دوست کے ساتھ لنچ۔   View this post on Instagram   A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)  مداحوں کی جانب سے شعیب ملک کی تصویر پر تعریف کےبجائے ان پر تنقیدی تبصرے کیے گئے۔ عائشہ خان نے لکھا کہ اپنے بہترین دوست سے اتنے وقت کےبعد ملتے ہیں؟ جبکہ ایک صارف نے شعیب ملک کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ بچے سے دور رہیں اس کی تربیت اپنی جیسی نہ کر دینا۔ ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی  جانب سے جاری اعلامیے میں  کہا   گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،  پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن،  چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم...
    ویب ڈیسک:  انسان دوستی کی عظیم مثال مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے آج 9 برس بیت گئے۔ عبدالستار ایدھی 28ء فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی، ایدھی صاحب نے اپنی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی اس کام کیلئے...
    مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کو نئی روح دینے والے نڈر کشمیری نوجوان رہنما برہان مظفر وانی کی شہادت کو آج 9 سال مکمل ہو گئے۔ وادی بھر میں مکمل شٹرڈاؤن اور سناٹے کا راج ہے، جبکہ مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ برہان وانی، جنہوں نے اپنے دلیرانہ طرز عمل اور سوشل میڈیا کے انقلابی استعمال سے تحریک مزاحمت میں نئی جان ڈالی، 8 جولائی 2016 کو بھارتی فوج کے ایک محاصرے کے دوران ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکرناگ میں شہید کر دیے گئے تھے۔ خاندانی پس منظر اور تعلیم برہان وانی 19 ستمبر 1994 کو ضلع پلوامہ کے گاؤں دداسر میں ایک متوسط مگر تعلیم یافتہ گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا خواب...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نوٹی فکیشن کے مطابق پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پنشنرز پر ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق پنشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پنشنرز پر ہوگا۔ وزارتِ خزانہ کے نوٹی فکیشن کے مطابق گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں جبکہ نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی ۔ اس کےعلاوہ رواں مالی سال ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی ۔ ملک بھر میں بارشوں سے 19 افراد جاں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت نے شام کی تنظیم ہیئت تحریر الشام (HTS)کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے 23 جون کو جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن میں کیا، جس کے مطابق HTS اب دہشتگرد قرار نہیں دی جائے گی۔ تحریر الشام، جسے پہلے النصرہ فرنٹ کہا جاتا تھا، کبھی القاعدہ کی شاخ تھی، لیکن بعد میں اس نے تعلق ختم کرلیا۔ دسمبر میں صدر احمد الشعار کی قیادت میں HTS نے دیگر باغی گروپوں کے ساتھ مل کر بشار الاسد کو اقتدار سے ہٹایا تھا۔ مزید پڑھیں: برطانیہ اور شام کے درمیان سفارتی تعلقات بحال، 14 سال بعد برطانوی وزیر کا پہلا دورہ دمشق یہ فیصلہ ایسے وقت میں آیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کے اقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجات قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے4ستمبر 2024ء کے فیصلوں پرعمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہے گی۔رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی اور مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے وارے نیارے ،کام نہ کاج مگر13ماہ کی بنیادی تنخواہ ملے گی۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کی چاندی ہوگئی، قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو معطلی کے عرصے کی تنخواہیں ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔پارلیمانی ذرائع کے مطابق 13 مئی 2024 ء کو 77 اراکین کو معطل کیا گیا تھا، جن میں قومی اسمبلی کے 22 اراکین شامل تھے، جن میں 19 خواتین اور 3 اقلیتی ارکان شامل ہیں۔معطلی کے ساتھ ہی ان کی تنخواہیں روک دی گئی تھیں تاہم اب ان 19 قومی اسمبلی ارکان کو 13 مئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو آئینی طریقے سے ہٹایا گیا، تحریک عدم اعتماد سے قبل ہی خزانہ خالی کا اعلان ہوگیا تھا، کچھ لوگ اکٹھے ہوکر اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں، کچھ لوگ ریاست کے خلاف مہم چلارہے ہیں، پی ٹی آئی کے کچھ لوگ خود ساختہ جلاوطن ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اللہ نے بھارت کے خلاف پاکستان کو بڑی کامیابی عطا کی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہمارے فیلڈ مارشل کو دعوت دی، بھارت کے بجائے پی ٹی آئی نے احتجاج کیا، بانی پی ٹی آئی عمران خان سزا یافتہ مجرم ہیں، بانی پی ٹی آئی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (جسارت نیوز) امریکا نے شام کی تنظیم حیات تحریر الشام کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیموں کی فہرست سے خارج کر دیا۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے شام کے لیے پابندیوں میں نرمی لانے کے اقدام کے تحت، النصرہ فرنٹ جو حیات تحریر الشام کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔
    تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر دوبارہ حملہ کرنے کے منصوبہ کے پیش نظر ایرانی فوج کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ دوبارہ حملے کے معاملے پر اسرائیل کے ساتھ دکھائی دیتے ہیں، نیتن یاہو کی ٹرمپ سے ملاقات دھوکا ہے اور سب پہلے سے طے شدہ ہے۔ ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ ایران نے ممکنہ خطرات کے حوالے سے بھرپور تیاریاں کرلیں ہیں جبکہ ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے حملہ کیا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ سخت ہوگی۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر جنرل یحییٰ رحیم صفوی کا کہنا ہے کہ ایران نے ہر صورتحال اور ممکنات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت نے گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کے واقعہ سے متعلق کیس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم ذاکر احمد کو عمر قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ڈکیتی کے جرم میں بھی مجرم کو 7 سال قید اور 50 ہزار جرمانہ عائد کردیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی کی عدالت میں گھر والوں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرنے کے واقعہ سے متعلق کیس کی کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت کی جانب سے کیس کا فیصلہ سنایا گیا جہاں استغاثہ ملزم کے خلاف جرم ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم ذاکر احمد کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم نے کشمیری حریت پسند نوجوان شہید برہان مظفر وانی کی برسی کے کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارتی ظالم حکمرانوں اور فوجیوں نے بے دردی سے کشمیری مسلمانوں کو شہید کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حریت پسند رہنما شہید برہان مظفر وانی کے جسم سے ٹپکنے والے خون کے ہر قطرے سے یہ ہی صدا بلند ہوئی کہ کشمیر بنے گا پاکستان‘ سردار عبدالرحیم نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قرارداد پر عمل کرتے ہوئے کشمیر کو مکمل آزادی دی جائے اور عالمی طاقتیں کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔
    سپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کو نئی بلندیوں تک لے جانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔آئی ٹی سیکٹر کی ترقی اور عالمی کمپنیوں کی سرمایہ کاری سے جدید ٹیکنالوجی کا انفراسٹرکچر مضبوط ہوا ہے۔عالمی آئی ٹی سیکٹر میں پاکستان کی اہمیت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔SIFC کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔آئی ٹی سیکٹر کی ترقی نے بین الاقوامی لین دین اور فری لانسرز کے لیے راہ ہموار کی ہے۔ اشتہار
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے، بجٹ میں ہر چیز کو مہنگا کر دیا گیا۔ غریب آدمی کی قوت خرید جواب دے گئی۔ حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں۔ لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔ شہر کی خوبصورتی کیلئے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ہماری جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا حکومت شاہ عالم مارکیٹ اور سرکلر روڈ پر 7 ہزار دکانوں...
    لاہور، فیصل آباد (نیوز رپورٹر، نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گزشتہ روز فیصل آباد میں یوم عاشور کے مرکزی جلوس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں تاکہ سکیورٹی، سہولیات اور انتظامات کا براہ راست جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا  الحمدللہ پورے پنجاب میں یوم عاشور انتہائی عقیدت، امن اور اخوت کے ماحول میں منایا گیا اور تمام جلوس بحفاظت اپنے مقررہ مقامات تک پہنچے۔عظمیٰ بخاری نے کہا حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران مجالس و جلوسوں کے لیے جو فول پروف اور تاریخی نوعیت کے اقدامات کیے، ان کی مثال ماضی میں نہیں ملتی۔ فیصل آباد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو ٹوبیکو ہارم ریڈکشن (ٹی ایچ آر)اور تمباکونوشی ترک کرنے کی ارزاں خدمات و سہولیات کو ٹوبیکو کنٹرول کی قومی کوششوں کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ ملک میں تمباکو کی مصنوعات کے بڑھتے استعمال پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ان بالغ تمباکونوشوں کی مدد کی جا سکے جو روائتی طریقوں سے اپنی اس عادت کو ترک کرنے میں ناکام ہیں۔آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشی ایٹیو (اے آر آئی)اور اس کی ممبر تنظیم(ہیومینٹیرین آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پاکستان (HOSDP) نے ایک مشترکہ بیان میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے صحت عامہ کے تحفظ کیلئے پاکستان کو شواہد پر مبنی جدید سائنسی طریقوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ٹی ایچ آر تمباکو کے نقصانات میں...
    وفاقی حکومت کے پینشنرز کی پینشن میں 7 فیصد اضافہ کردیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔اضافے کا اطلاق ریٹائرڈ سویلین، آرمڈ فورسز اور سول آرمڈ فورسز پینشنرز پر ہوگا۔وزارتِ خزانہ کے مطابق پینشن میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2025 سے ہے، یکم جولائی 2025 یا اس کے بعد ریٹائرڈ ہونے والے پینشنرز پر بھی اطلاق ہوگا۔وزارتِ خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق گزشتہ 3 سال سے خالی تمام آسامیاں ختم، نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہے گی۔رواں مالی سال ہر قسم کی سرکاری گاڑیوں، مشینری، آلات کی خریداری، حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج اور حکومتی خرچے پر غیر ضروری بیرونی دوروں پر پابندی جاری رہے گی۔
    بھارت اور پاکستان کے درمیان مختصر جھڑپ کے دوران رفال طیارے استعمال کیے گئے تھے اور اب فرانس نے الزام عائد کیاہے کہ چین نے اس کے رفال طیاروں کے خلاف مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایٹڈ پریس نے فرانسیسی فوجی اور انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مئی کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر لڑائی کے بعد چین نے فرانسیسی ساختہ رفال جنگی طیاروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ بھارت نے اس تنازعے کے دوران رفال جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا تھا اور بھارتی حکام نے اپنے جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے...
    ترجمان شاہد رند کے مطابق ایک سرکاری گاڑی کا خلاف قانون استعمال سامنے آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے مذکورہ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے سرکاری وسائل کے غلط استعمال پر نوٹس لیتے ہوئے ذمہ دار افسر کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق ایک سرکاری گاڑی کا خلاف قانون استعمال سامنے آنے پر فوری کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور چیف سیکرٹری بلوچستان نے مذکورہ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس معاملے کی شفاف تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے، تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور انہیں قانون...
    قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔ شیخہ اسماء نے شدید موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے "قاتل پہاڑ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک روشن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ اُن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسماء عالمی کوہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر نیشنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، ریسکیو اداروں اور متعلقہ سول انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں اور دریائے سندھ اور ملحقہ علاقوں میں سیلابی خطرے کی صورت حال کے پیش نظر خبردار کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کے سپل وے کھلنے کے بعد دریائے سندھ کے زیریں اضلاع میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ادارے فوری اور مؤثر حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں اور این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے ہنگامی رابطے کرے۔ وزیراعظم نے این ڈی ایم اے کو ہدایت دی کہ وہ...
    صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایش میاں رؤف نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی  پرواز حادثے سے بال بال بچی، طیارے میں اچانک غیر متوقع جھٹکوں نے مسافروں کو خوف و ہراس میں مبتلا کردیا ہے، نجی ایئرلائنز کی تمام پروازیں فوری طور پر معطل کی جائیں۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر نجی ایئر لائنز کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں کوئٹہ سے اسلام آباد روانہ ہونے والی نجی ایئرلائن کی پرواز میں اس وقت شدید ہنگامہ برپا ہوگیا جب رن وے پر طیارہ اچانک جھٹکوں کا شکار ہو کر بے قابو ہوگیا۔ اس واقعے پر سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے سخت ردعمل ظاہر...
    بلوچستان حکومت نے سرکاری گاڑی کے خلاف قانون استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔ ترجمان بلوچستان حکومت نے بتایا کہ چیف سیکریٹری بلوچستان نے مذکورہ آفیسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے اور خلاف قانون گاڑی کے استعمال پر تحقیقات کے احکامات دیے گئے ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ عوامی وسائل کا غلط اور بے جا استعمال قابل گرفت عمل ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہے، اختیارات کے ناجائز استعمال کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائےگا۔ انہوں نے کہاکہ سرکاری وسائل کے تحفظ کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ذمہ دار عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ترجمان صوبائی حکومت...
    لاطینی امریکی ملک پیرو کے شمالی صوبے بارانکا صوبے میں ایک 3,500 سال پرانا شہر دریافت کرلیا گیا۔ بی بی سی کے مطابق شہر کھوجنے والے ماہرین آثار قدیمہ نے شہر کا نام ’پینی کو‘ رکھا ہے۔ یہ شہر قدیم پیسیفک ساحلی کمیونیٹیز اور اینڈیز پہاڑوں اور ایمیزون بیسن کے درمیان ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر کام کرتا تھا۔ یہ شہر پیرو کے دارالحکومت لِما سے تقریباً 200 کلومیٹر شمال میں واقع ہے اور سطح سمندر سے 600 میٹر (1،970 فٹ) بلند ہے۔ ماہرین کے مطابق اس شہر کا قیام 1،800 سے 1،500 قبل مسیح کے درمیان ہوا تھا جو تقریباً وہی وقت ہے جب مشرقِ وسطیٰ اور ایشیا میں ابتدائی تہذیبیں ترقی کر رہی تھیں۔ تحقیقات کے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجابت قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ڈان نیوزکے مطابق  وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے4ستمبر 2024کے فیصلوں پرعمل درآمد جاری رکھنےکی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ3 سال سےخالی تمام ا سامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہےگی۔رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی اور مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال میں بھی کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنےکا فیصلہ کرتے ہوئے اخراجابت قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کیلئے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے4ستمبر 2024کے فیصلوں پرعمل درآمد جاری رکھنےکی منظوری دی۔نوٹیفکیشن کے مطابق گذشتہ3 سال سےخالی تمام آسامیاں ختم کردی گئی ہیں اور نئی آسامیوں کی تخلیق پرپابندی برقرار رہےگی۔رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی اور مشینری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو بھی برقرار رکھا گیا ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حکومتی اخراجات پر ملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار...
    سٹی 42: وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کفایت شعاری کےاقدامات جاری رکھنے کا فیصلہ کرلیا  وزارت خزانہ نے وفاقی حکومت کے اخراجات قابو میں رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، نوٹیفیکشن  کے مطابق وفاقی کابینہ نے 4 ستمبر 2024 کے فیصلوں پر عمل درآمد جاری رکھنے کی منظوری دی،  گذشتہ 3 سال سےخالی تمام آسامیاں ختم ،نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی برقرار رہےگی،رواں مالی سال ہر قسم کی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی جاری رہے گی،مشنری اور آلات کی خریداری پر پابندی کو برقرار رکھا گیا ہے، حکومتی اخراجات پرملک سے باہر علاج پر پابندی برقرار رہےگی، حکومتی خرچے پرغیر ضروری بیرونی دوروں پرپابندی جاری رہے گی،وزارت خزانہ نےفیصلوں پرعمل درآمد کے لیے وفاقی وزارتوں، ڈویژنزکو نوٹیفکیشن بھیج...
      دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں گے۔ زمبابوے کے سکندر رضا اور افغانستان کے فاضل حق فاروقی (سیزن 3 وائٹ بیلٹ ونر – بہترین بولر) بھی اس کرکٹ...
    بارشیں، وزیراعظم نے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے حالیہ بارشوں میں کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کر دی۔وزیرِ اعظم نے دریائے سندھ اور دیگر دریاوں سے ملحقہ علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر این ڈی ایم اے، ریسکیو اداروں اور انتظامیہ کو فوری حفاظتی انتظامات و اقدامات نافذ کرنے کی ہدایت کی۔شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز سے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تعاون مزید مربوط بنانے اور صوبائی حکومتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    عراقی سفارتخانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات ، بغداد اور اسلام آبادکو سسٹر سٹی قرار دینے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے ہیڈ عبدالقادر سلیمان الحمیری نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈائریکٹر جنرل سول ڈیفنس جناب محمد علی رندھاوا سے ملاقات کی۔ ملاقات انتہائی ماحول میں ھوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے اور شہری سطح پر روابط استوار کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ جمہوریہ عراق کے سفارت خانے کے مشن کے سربراہ عبدالقادر...
    آئی ایل ٹی20 سیزن 4: عالمی کرکٹ ستارے ایک بار پھر جگمگانے کو تیار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز دبئی:ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی20 کے چوتھے سیزن میں ایک بار پھر دنیا کے مایہ ناز ٹی20 سپر اسٹارز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے چیمپئنز الیکس ہیلز، کرس ووکس، لیام لیونگسٹن، معین علی، فل سالٹ اور سیم کرن (سابقہ سیزن 3 کے ریڈ بیلٹ ونر اور سب سے قیمتی کھلاڑی) ایک بار پھر اپنی مہارت کے جوہر دکھائیں گے۔ویسٹ انڈیز کے پاور ہٹرز جیسے روومن پاول، آندرے رسل، سنیل نارائن، شیر فین ردر فورڈ اور شائے ہوپ (سیزن 3 گرین بیلٹ ونر بہترین بیٹر) بھی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کریں...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جمیل احمد نے کہا کہ خواتین کی مالی شمولیت بڑھانے پر توجہ دے رہے ہیں، 22 فیصد خواتین ملکی ورک فورس کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور مرکزی بینک کے سخت فیصلوں کی وجہ سے معیشت بحال ہوئی ہے، ماضی کی غلطیاں دہرانی نہیں چاہییں۔ شہر قائد میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ویمن آنٹرپرینیور فنانس کوڈ پاکستان کی افتتاحی تقریب سے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی گورنر سلیم اللہ، ایشیائی ترقیاتی بینک کے نمائندے نے خطاب کیا جب کہ مقامی بینکوں کے صدور بھی تقریب میں موجود تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ وی فنانس کوڈ کو...
    تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں ضم قبائلی اضلاع سے متعلق قائم کردہ کمیٹی کو فوری طور پر تحلیل کیا جائے، کیونکہ یہ اقدام صوبائی خودمختاری میں مداخلت کے مترادف ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم کے بعد قبائلی علاقے باقاعدہ طور پر خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکے ہیں، لہٰذا وفاق کی جانب سے ان پر علیحدہ کمیٹی قائم کرنا نہ صرف غیر ضروری ہے بلکہ اس سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقے ہمیشہ حساس رہے ہیں اور خدشہ ہے کہ یہ کمیٹی ان علاقوں کے خلاف کسی سازش...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد بحال ہونے والے 77 اراکین اسمبلی سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر معطل 77 اراکین کو بحال کر دیا تھا۔ اب ان کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو معطلی کے عرصہ کی تنخواہیں بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر 13 مئی 2024 کو مخصوص نشستوں پر معطل ہونے...
    اسلام آباد: مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملے پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ مالی معاملات پر...
    مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کی تنخواہوں پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں کے معاملہ پر کوئی فیصلہ نہیں ہوا، معاملہ پر فیصلہ قومی اسمبلی کی فنانس کمیٹی کرے گی، قومی اسمبلی کے مالی معاملات پر فیصلہ سازی اسپیکر کی صدارت میں فنانس کمیٹی کرتی ہے، مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین کو دوبارہ حلف کی ضرورت نہیں۔مخصوص نشستوں پر بحال ہونے والے اراکین قومی اسمبلی کی تنخواہوں کا معاملہ تاحال حل طلب ہے، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اراکین کی تنخواہوں پر ابھی...
    فائل فوٹو  صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا کہنا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد جانیوالی نجی ایئر لائن کی  پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی۔اپنے بیان میں رؤف عطا کا کہنا ہے کہ پہلے طیارے میں فنی خرابی کا کہہ کر پرواز کی روانگی میں تاخیر کی گئی، پھر ٹیک آف کے دوران رن وے پر طیارہ اچانک رک گیا۔صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا کا مزید کہنا ہے کہ طیارے میں موجود افراد خوف و ہراس کا شکار ہوئے، 2 مسافر بے ہوش ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔
    مولانا فضل الرحمٰن----فائل  فوٹو جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ حکومت کی غلط پالیسیاں غربت میں اضافہ کر رہی ہیں۔لاہور میں متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ کے وفد سے ملاقات میں مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ شہر کی خوبصورت کے لیے لاکھوں افراد کو بے روزگار کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت پوری قوت کے ساتھ تاجر برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔  ہمارے بغیر حکومتی بنتی ہے نہ ہی چلتی ہے، فضل الرحمانجمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومت بنتی نہیں ہے یا پھر چلتی نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں...
    آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان کے دفاعی مؤقف کو دہراتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش یا خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ کے فوری اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اسلام آباد میں قائم نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس مکمل کرنے والے مسلح افواج کے افسران سے خطاب کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے خطاب میں جنگ کے بدلتے ہوئے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ جدید دور میں پیچیدہ چیلنجز سے مؤثر طور پر نمٹنے کے لیے ذہنی تیاری، عملی...
    ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے متحدہ ایکشن کمیٹی سرکلر روڈ لاہور کے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی جس میں تاجر برادری نے اپنے تحفظات اور حکومت کی معاشی پالیسیوں سے پیدا ہونے والے مسائل پر تفصیلی بات چیت کی۔  متحدہ ایکشن کمیٹی کے نمائندوں نے کہا کہ حکومت ہم سے روزگار چھیننے جا رہی ہے اور شہر کی خوبصورتی کے نام پر لاکھوں افراد کو بے روزگار کیا جا رہا ہے ،ہم مولانا فضل الرحمان جیسے عوامی رہنما سے مکمل تعاون چاہتے ہیں جنہوں نے ہمیشہ مظلوم طبقے کا ساتھ دیا۔ سکولوں کی انسپکشن کرنے والے افسران کی آن لائن مانیٹرنگ کا فیصلہ مولانا فضل الرحمان نے وفد کے مطالبات...
     منصورہ لاہور میں کارکنوں کے تربیتی سیشن سے خطاب میں امیر جماعت کا کہنا تھا کہ سیٹیں چھینی اور من پسند لوگوں میں بانٹی جاتی ہیں، جبکہ باجوہ کو ایکسٹیشن دینے اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کیلئے یہ سب اکٹھے ہو جاتے ہیں، مگر غزہ و کشمیر میں ہونیوالے ظلم پر سب خاموش ہو جاتے ہیں، حکمرانوں کا کام مذمت کرنا نہیں، بلکہ اقدامات اٹھانا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے یہ سیٹیں پی ٹی آئی کو دینے کا مطالبہ کردیا۔ منصورہ لاہور میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام تربیتی سیشن میں مختلف شہروں سے آئے کارکنوں اور رہنماوں نے شرکت کی۔ تربیتی سیشن...
    ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنے خطاب میں کہا کہ عطرت رسولﷺ کے قتل کو عام نفس انسانی کے قتل کے ساتھ جوڑنا ایک بہت بڑا فتنہ اور نئی نسل کے ایمان کیساتھ کھلواڑ ہے۔ امام عالی مقامؑ کی شہادت نفسِ انسانی کا قتل نہیں بلکہ ایسا کرکے حضور نبی اکرمﷺ کو اذیت پہنچائی گئی، اللہ کے رسول کو اذیت پہنچانا کھلا کفر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جامع شیخ الاسلام، ماڈل ٹاؤن لاہور میں "پیغام امام حسینؑ و اتحاد امت کانفرنس" کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تمام مکتب فکر کے جید علمائے کرام نے شرکت کی اور اہلبیت اطہار کی عظیم قربانی پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خانوادۂ رسولﷺ نے جانوں کے نذرانے پیش...
    ریو ڈی جنیرو : 17ویں برکس سربراہی اجلاس کا  ریو  اعلامیہ جاری کیا گیا، جس کا موضوع تھا “گلوبل ساؤتھ تعاون کو مضبوط بنانا اور مزید جامع اور پائیدار عالمی حکمرانی کو فروغ دینا”۔ پیر کے روز چینی میڈیا کے مطابق اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ برکس ممالک توسیع شدہ برکس میکانزم کے تحت تعاون کو مزید مضبوط بنائیں گے اور  سیاست و سلامتی، معیشت و مالیات اور ثقافت و انسانیت کے تین ستونوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ برکس ممالک بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کرنے والے  تمام یکطرفہ جبر کے اقدامات کی مذمت کرتے ہیں اور کسی بھی طرح کی یکطرفہ پابندیوں کی مخالفت کرتے ہیں جن کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی طرف سے اجازت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ حکومت نے شہر قائد میں شدید بوسیدہ اور خطرناک عمارتوں کو فوری طور پر مسمار کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے، یہ فیصلہ لیاری میں پانچ منزلہ عمارت کے المناک حادثے کے بعد سامنے آیا، جس میں اب تک 27 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، وزیر بلدیات سعید غنی اور وزیر داخلہ ضیا لنجار نے کراچی میں ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے اہم اعلانات کیے۔وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان کا کوئی ازالہ ممکن نہیں، تاہم سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کرے گی، حکومت نے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر تجزیہ کار امیر عباس ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے ساتھی تجزیہ کار حسن ایوب کے ریمارکس پر غصے میں آ گئے اور کہا کہ دو سالوں میں کوئی ایک بھی جھوٹی پریس کانفرنس تک نہیں کروا سکے جس میں کسی نے دعویٰ کیا ہو کہ عمران خان جیل سے نکلنے کیلئے منتیں کر رہاہے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امیر عباس کا کہناتھا کہ حسن ایوب کے جہاں رابطے اور ذرائع ہیں وہ مجھے بھی پتا ہے ، دو سال میں کوئی ضعیف سے ضعیف راوی بھی نہیں آیا ہے کسی چینل پر ، جب پارٹی چھڑوائی گئی تو اتنی پریس کانفرنس کروائی گئیں ،کوئی ایک پریس کانفرنس...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری)سیکیورٹی اداروں کے خدشات اور،سفارشات کے باوجود پاکستان میں موجود افغان پناہ گزینوں کے حوالے سے حکومتی پالیسی ایک بار پھر ابہام اور مصلحت کا شکار ہوگئی ہے پروف آف رجسٹریشن(POR) کارڈز کے افغان مہاجرین سے متعلق ابتک کوئی واضح لائحہ عمل سامنے نہیں آسکا۔ حال ہی میں جاری ہونے والے ایک سرکاری مراسلے کے مطابق، PoR (Proof of Registration) کارڈز کی مدت میں توسیع کا معاملہ تاحال زیرِ غور ہے اور حتمی فیصلہ آنے تک پولیس یا،قانون نافذ کرنے والے اداروں کو پی او آر کے حامل افغان مہاجرین کی کسی بھی قسم کی گرفتاری یا ہراسانی سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یعنی انکا دہائیوں پرانا سٹیٹس برقرار رکھا گیا ہے اور اس سلسلے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) بھارت میں عالمی خبر رساں اداروں برطانیہ کے روئٹرز، ترکی کے ٹی آر ٹی ورلڈ، اور چین کے گلوبل ٹائمز نیوز کے ایکس ہینڈلز کو تقریباً 24 گھنٹے تک بلاک رکھنے کے بعد اتوار کو دیر رات بحال کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے انہیں بلاک کرتے وقت کہا تھا، ’’۔۔۔ قانونی مطالبے کے جواب میں انہیں بلاک کیا گیا ہے۔‘‘ بھارت میں پاکستان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دوبارہ پابندی اس کے بعد اپوزیشن رہنماؤں سمیت کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادی صحافت پر سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔ بعض افراد نے اسے غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیا۔ بھارت کی...
    لاہور: پاکستان ریلویز کے افسران اور ملازمین سمیت سیکڑوں زیر تعلیم ملکی و غیر ملکی طالب علموں کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے والا ’’سیمو لیٹر‘‘ دو سال سے زائد عرصہ سے خراب ہے۔ سیمو لیٹر کا سافٹ ویئر خراب ہونے سے ریلوے کے ڈرائیور اور نہ انجینئرز تربیت حاصل کر پا رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ریلوے کے حادثات میں کئی گنا اضافہ ہوگیا۔ آئے روز لاہور سمیت ملک بھر میں چلنے والی ریل گاڑیوں کے پٹڑی سے اترنے کے درجنوں واقعات ہو چکے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کے حکم کے باوجود سیمو لیٹر ٹھیک نہ ہو سکا۔ پاکستان ریلویز ذرائع سے ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز اکیڈمی والٹن لاہور میں واقع جدید...
    صنعاء (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد یمن میں حوثیوں کے خلاف پہلی مرتبہ حملے کیے ہیں جبکہ یمنی حوثیوں نے بحیرہ احمر میں یونانی مال بردار جہاز کو تباہ کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق یمن پر اسرائیلی حملوں میں یمن کی بحیرہ احمر کے کنارے واقع اہم بندرگاہوں اور ایک بجلی گھر کو ہدف بنایا گیا۔ اسرائیلی وزیردفاع کے مطابق الحدیدہ، الصلیف، راس عیسیٰ پرحملہ کیا گیا۔ اس حملے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی رپورٹ نہیں آئی۔ حوثیوں کے سیاسی دفتر کے رکن محمد الفرحا نے کہا کہ یمنی بندرگاہوں، بجلی گھروں اور دیگر شہری سہولتوں کو نشانہ بنانا شہریوں کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے اور اس کا کسی...
    تھرپار(اوصاف نیوز) پہاڑی علاقے کارونجھر پر سیر کیلئے جانے والے 12 سیاح سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق 11 سیاحوں کو بچا لیا گیا جبکہ ایک سیاح ڈوب کر جاں بحق ہو گیا جس کی لاش نکال لی گئی ہے اس کا تعلق کراچی کے علاقے گارڈن سے ہے۔ مختلف شہروں میں موسلادھار بارش ، نشیبی علاقے زیر آب ، درجنوں مکانات منہدم پولیس کا کہنا ہے کہ ریسکیو کیے گئے 4 افراد کا تعلق کراچی اور 7 کا مٹھی سے ہے جو ننگرپارکر میں سیاحتی مقام کارونجھر کی پہاڑیوں اور مایا ڈیم کے آبشار کو دیکھنے کے لیے گئے تھے۔ پولیس کے مطابق ننگرپارکر میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔ کراچی میں وی فنانس کوڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کا کہنا تھا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی ٹیم کا وی فنانس کوڈ کو ممکن بنانے پر شکریہ ادا کرتا ہوں، پائیدار معیشت کے حصول کیلئے میکرو اکنامک استحکام کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں ہماری معیشت کو کئی مسائل درپیش تھے، تاہم حکومت اور سٹیٹ بینک کے سخت فیصلوں سے معیشت بحال ہوگئی۔ جمیل احمد کا مزید کہنا تھا کہ افراطِ زر کم ترین سطح پر ہے اور کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو چکا ہے، ماضی...
    مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک دبانے کے لیے بھارت کی طرف سے من گھڑت الزامات کا سلسلہ جاری ہے جب کہ مودی سرکار نے مقبوضہ کشمیر میں جاری مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیے ’نارکو دہشتگردی‘ کا نیا ڈرامہ رچا لیا۔ رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے حریت پسندوں پر منشیات کے ذریعے دہشتگردی کا جھوٹا الزام لگانے کی سازش بےنقاب ہوگئی۔ دی انڈین ایکسپریس  نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ بھارتی ریاستی تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے نے 11 افراد پر منشیات کے ذریعے مبینہ دہشت گردی کی معاونت کی چارج شیٹ دائر کی ہے، چارج شیٹ کے مطابق پاکستان میں مقیم حزب المجاہدین سے تعلق رکھنے والے دو پاکستانی بھی شامل ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس نے کہا...
    فٹ بال کلب ریئل میڈرڈ اپنے فرانسیسی اسٹار کیلین مباپے کو نیو جرسی کے میٹ لائف اسٹیڈیم میں تنہا چھوڑ گئی، جس کے بعد فٹ بالر نے اس کلب کے اس رویے کو نامناسب قرار دیا۔ رپورٹ کے مطابق ٹیم کے کھلاڑی امریکہ میں منعقد ہونے والے کلب ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں بروز ہفتہ بوروسیا ڈورٹمنڈ کو شکست دینے کے بعد ائیرپورٹ کی جانب روانہ ہوگئے۔ ہسپانوی اخبار مارکا کے کیمروں نے ریئل میڈرڈ کی اس بس کی ویڈیو بنائی جو مباپے کے بغیر ویسٹ پام بیچ، میامی جانے کے لیے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئی۔ اخبار نے دعویٰ کیا کہ مباپے کو ڈوپنگ ٹیسٹ کی وجہ سے میدان میں تنہا رہنے پر مجبور کیا گیا تھا۔...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شوکت یوسفزئی نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے، مگر یہ سازشیں نہ صرف ناکام ہوں گی بلکہ عوامی ردعمل کا سامنا بھی کریں گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو میں شوکت یوسفزئی نے کہا کہ یہ کوشش کر رہے ہیں کہ ہمارے ارکان کو توڑا جائے، گورنر خیبر پختونخوا مختلف لوگوں سے ملاقاتیں کر رہا ہے تاکہ سیاسی وفاداریاں تبدیل کرائی جا سکیں۔ مزید پڑھیں: علی امین گنڈاپور سے عوام کو نجات تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ملے گی، فیصل کریم کنڈی انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے دعویٰ کیا ہے کہ 35 ارکان ان کے رابطے...
    راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔ راولپنڈی میں فوارہ چوک پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے زبردست کام کیا اور زبردست انتظامات کیے، اچھے انتظامات ہیں، آج یوم عاشورہ کے جلوس...
    نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کے وزٹ کے موقع پر وفاقی وزیر پلاننگ کا کہنا تھا کہ آج یوم عاشورہ عالم اسلام کے لئے بہت مقدس دن ہے، نواسہ رسول ﷺنے اصولوں، نظریات اور حق سچ کے لئے قربانی دے کر ایک عظیم مثال قائم کی، اس دن کا پیغام ہے حق سچ کے لئے بڑی سے بڑی قربانی دینے سے گریز نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پلاننگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امت مسلمہ اتحاد و یکجہتی کے ساتھ منافرت پیدا کرنے والوں کو ناکام بنائے۔ اپنے آبائی حلقے نارووال میں یوم عاشورہ کے جلوس کا وزٹ کرتے ہوئے احسن اقبال نے سکیورٹی امور کا جائزہ لیا، ان کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او...
    ویب ڈیسک:معروف اداکار نعمان اعجاز نے حالیہ مہنگی بجلی اور یونٹس کے کھیل پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو ختم کیا جائے۔  پاکستان میں بجلی کے نرخوں میں آئے دن ہونے والا اضافہ جہاں عام شہریوں کے لیے دردِ سر بنا ہوا ہے، وہیں اب اس پر شوبز شخصیات بھی آواز اٹھانے لگی ہیں۔  ملک بھر میں گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ اور اضافی نرخوں نے عوام کی مشکلات دوگنی کر دی ہیں۔   نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں   گھروں میں میٹر کی سوئیاں تیزی سے دوڑتی ہیں تو عوام کے دل کی دھڑکن بھی تیز ہو جاتی...
    جے رام رمیش نے کہا کہ حکومت اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر یہ دعویٰ کررہی ہے کہ ہندوستانی معاشرہ دنیا کے سب سے زیادہ مساوات پر مبنی معاشروں میں سے ایک ہے، یہ دعویٰ زمینی سچائی سے بالکل برعکس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے 6 جولائی کو عالمی بینک کی ایک حالیہ رپورٹ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارٹی کے سینیئر لیڈر جے رام رمیش نے مودی حکومت پر عالمی بینک کی "ہندوستان کے لئے غربت اور عدم مساوات" رپورٹ پر جم کر حملہ بولا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ حکومت اعداد و شمار کو توڑ مروڑ کر یہ دعویٰ کر رہی ہے کہ...
    عمارت گرنے کی ذمہ دار سندھ حکومت ، غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کراتا ہے، علی خورشیدی ایس بی سی اے اور دیگر اداروں میں آج بھی سسٹم ایم کیو ایم کے ماتحت ہے ، سعدیہ جاوید کا رد عمل لیاری عمارت سانحے پر سیاست عروج پر ہے، ایم کیو ایم اور سندھ حکومت نے حادثے کے سلسلے میں ایک دوسرے پر سنگین الزامات لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا عمارت گرنے کی ذمہ دار صرف سندھ حکومت ہے، غیر قانونی تعمیرات ایس بی سی اے کراتا ہے، گارنٹی سے کہتا ہوں آگے مزید ایسے واقعات ہوں گے۔ترجمان سندھ حکومت سعدیہ...
    پشاور:چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات کے بعد حکومت نے پیشگی اقدامات کرتے ہوئے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے تمام اداروں کو الرٹ کر دیا ہے۔ کسی بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ایئر ایمبولینس کو بھی استعمال میں لایا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا کے ہمراہ سپریم کمانڈ پوسٹ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال اور حفاظتی اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، ریسکیو 1122، پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر ادارے مکمل الرٹ ہیں۔ شہاب علی شاہ...
    —فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ لیاری میں بلڈنگ گرنے کا واقعہ بہت افسوسناک ہے، ذمے داران کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمارت کا ملبہ اٹھانے کا کام آج مکمل کرلیا جائے گا، پوری کوشش کی کہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچا سکیں۔مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کوشش کی ہے جلوس میں سیکیورٹی کے اچھے انتظامات کیے جائیں، سندھ میں ساڑھے17 ہزار سے زائد مجالس ہوئی ہیں۔ کراچی: منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے سے ایک اور لاش نکال لی گئی، جاں بحق افراد کی تعداد 27 ہوگئیریسکیو افسر کا کہنا ہے کہ ملبے میں سے مزید ایک شخص کی موجودگی...
    چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے اہم خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔ وینس میں عالمی امن کانفرنس ہوئی جس میں "آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز” میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی۔ یوسف رضا گیلانی نے شہباز بھٹی شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی ضمیر کے لیے قربانی کی علامت ہے، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی۔ چیئرمین سینیٹ نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے، انہوں نے کہا کہ امن صرف جنگ کا...
    2 دہائیوں بعد راج ٹھاکرے اور ادھو ٹھاکرے ایک مرتبہ پھر ایک ساتھ نظر آئے، جب انہوں نے ممبئی کے علاقے ورلی میں منعقدہ ’آواز مراتھیچا‘ (مراٹھی کی آواز) نامی مشترکہ فتح ریلی میں شرکت کی۔ یہ ریلی ریاستی حکومت کی جانب سے اسکولوں میں ہندی کو لازمی بنانے کے فیصلے کے خلاف عوامی ردعمل کا اظہار اور ’مراٹھی شناخت‘ کے دفاع کی علامت بنی۔ راج ٹھاکرے، جو مہاراشٹرا نو نرمان سینا (MNS) کے سربراہ ہیں، نے سوال اٹھایا کہ جب پورا ہندی بولنے والا بھارت ہمارے پیچھے کھڑا ہے، تو ہمیں زبردستی ہندی سکھانے کی کیا ضرورت ہے؟۔ ادھو ٹھاکرے، شیو سینا (UBT) کے سربراہ، نے واضح کیا کہ ہندی کو ریاست میں لازمی نہیں بنایا جا سکتا۔ مزید...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے مالی سال 2024-25کے دوران بجلی کے بلوں کے ذریعے بے زبان صارفین سے وِد ہولڈنگ ٹیکس اور جنرل سیلز ٹیکس کی مد میں 490 ارب روپے جمع کیے، جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ وصولی 600 ارب روپے تھی، یعنی 110 ارب روپے کی کمی واقع ہوئی۔ اس کمی کی ممکنہ وجوہات میں گھریلو صارفین کا سولر سسٹمز کی طرف جھکاؤ اور صنعتی شعبے کی کمزور کارکردگی شامل ہے۔ایف بی آر کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق تنخواہ دار طبقے نے مالی سال 2024-25 میں 552 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، جو پچھلے سال کی 367 ارب روپے کی ادائیگی سے 185 ارب روپے زیادہ ہے۔اقتصادی جائزہ کے مطابق جولائی تا مارچ 2025 کے دوران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے ایک ملاقات میں ہمیں بتایا کہ جاوید احمد غامدی کسی زمانے میں مولانا مودودی کے ’’اسٹائل‘‘ کی نقل کرنے لگے تھے۔ وہ انہی کی طرح کا لباس پہنتے، انہی کی طرح کی شیروانی زیب تن کرتے، ان کی طرح چلتے پھرتے اور اُٹھتے بیٹھتے۔ یہاں تک کہ انہوں نے مولانا مودودی کی طرح پان کھانا بھی شروع کردیا تھا۔ ہم نے یہ سنا تو ہمیں کسی کا یہ شعر یاد آگیا۔کچھ ساکنانِ شہر نے اہلِ کمال کا چہرہ بنا لیا قد و قامت کہاں سے لائیںغامدی صاحب کے پاس نہ مولانا جیسی ’’خدا مرکز‘‘ زندگی تھی، ان کی طرح کا علم تھا نہ حلم تھا، چنانچہ وہ مولانا کے زمانے سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وینس (آن لائن) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار کو ترجیح دی جائے۔ امن صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں، بلکہ انصاف کی موجودگی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وینس میں عالمی امن کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آج کے عالمی امن کو درپیش چیلنجز کے موضوع سے منعقدہ کانفرنس میں پاکستان اور یورپی شخصیات نے شرکت کی ۔ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انصاف اور بین المذاہب ہم آہنگی کی علمبرداری کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے انصاف، مکالمہ اور انسانی وقار...
    اسلام آباد(این این آئی)حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگادی۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ عاشورہ پر کرفیو ہے نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہے, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کی حکومت نے محرم کی صداؤں کو دبانے کی کوشش...
    اپنے بیان میں صدر پیپلز پارٹی سندھ نے کہا کہ ملک میں تمام مسائل کا حل جمہوریت کے تسلسل اور پارلیمنٹ اور آئین کی بالادستی میں ہے، اگر تمام ادارے اپنے اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کریں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ 5 جولائی جمہوریت پر شب خون مارنے کے دن کو ہر سال تاریخ کے یوم سیاہ کے طور پر مناتے رہیں گے، 5 جولائی 1977ء آمر ضیاء الحق کا شہید بھٹو کی جمہوری حکومت کا تختہ الٹنے کا اقدام تاریخ میں یوم سیاہ کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ اپنے بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی...
    صدر ایم ڈبلیو ایم سندھ نے کہا کہ پاکستان میں محرم الحرام میں ہر بار اہل تشیع مشکلات کا شکار ہوتے ہیں، کہیں سبیلوں کہیں مجالس و جلوس عزا میں مصنوعی مشکلات پیدا کی جاتی ہیں، حکومت کو چاہیئے کہ باہمی مشاورت سے سیکیورٹی اور تمام معاملات طے کرنے چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے کہا ہے کہ عزاداری امام حسینؑ نے حسینی و یزیدی افکار کے درمیان فرق واضح کیا، عزاداری امام عالی مقامؑ امت مسلمہ کے درمیان وحدت کا مظہر ہے، عشرہ محرم الحرام کے آخری ایام چل رہے ہیں، 9 سے 12 محرم کو ملک بھر میں ہزاروں کی تعداد میں شیعہ و سنی عوام جلوس عزا کا انعقاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اترپردیش: بھارت میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کرائی ہے کہ وہ اسے انسٹاگرام پر وقت گزارنے کے بجائے گھریلو کام کرنے پر مجبور کرتا ہے۔اس حوالے سے بھارتی پولیس نے حال ہی میں ایک دلچسپ واقعہ رپورٹ کیا، جس میں نیشا نامی ایک نوجوان خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف شکایت درج کروائی کہ اس کا شوہر اسے سوشل میڈیا پر کم وقت گزارنے کا کہتا ہے جس کی وجہ سے اس کے فالوورز کی تعداد کم ہوگئی ہے۔یہ عجیب و غریب ازدواجی تنازع اس وقت شروع ہوا جب خاتون کے شوہر، جسے صرف وجیندرا کے نام سے شناخت کیا گیا ہے، نے اپنی بیوی سے کہا کہ وہ سوشل میڈیا کے بجائے...
    اپنے بیان میں زیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 5 جولائی...
    محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے زکوۃ فنڈز کے طریقہ استعمال پر لاہور کے 4 بڑے اسپتالوں کو خط لکھ دیا گیا۔ایڈمنسٹریٹر محکمہ زکوٰۃ پنجاب نے 4 ٹرسٹ اسپتالوں کو خطوط لکھ دیے ہیں، جس میں زکوۃ فنڈ استعمال کے طریقہ کار پر بات کی گئی ہے۔خط کے متن کے مطابق زکوٰۃ فنڈز سے علاج کےلیے علیحدہ اکاؤنٹس کھولے جائیں، محکمے کا افسر تعینات ہوگا، جس کے دستخط بھی ضروری ہیں۔
    ---فائل فوٹو  وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھٹو کا قتل عالمی سازش تھی جس کا مقصد پاکستان کو ایٹمی طاقت بننے سے روکنا تھا۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ 5 جولائی 1977ء کو جنرل ضیاء الحق نے ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا، بھٹو نے ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھی، پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد کی علامت بنایا۔شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ 5 جولائی کے بعد ملک میں آمرانہ سوچ...
    جشن آزادی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی،احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی میں وزرائ،سیکرٹریز شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )14 اور 15 اگست کو یوم آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات کے انتظامات کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے احسن اقبال کی سربراہی میں 23 رکنی کمیٹی تشکیل دی، وزیر داخلہ محسن نقوی کمیٹی کے شریک کنوینر کے فرائض انجام دیں گے، عطا اللہ تارڑ، رانا ثنا اللہ، حذیفہ رحمان، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ارکان میں شامل سیکرٹری کابینہ، خزانہ، پلاننگ، داخلہ، قومی ورثہ بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے۔سیکرٹری تعلیم، بین الصوبائی رابطہ، اطلاعات ونشریات بھی ارکان میں شامل ہیں ، پنجاب، سندھ، بلوچستان اور...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی،  اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ کراچی میں گرنے والی رہائشی عمارت کے ملبے میں دبنے والوں میں نوبیاہتا جوڑا بھی شامل  انہوں نے...
    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنادیا ہے۔اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگادی۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔مشعال ملک نے کہا کہ عاشورہ پر کرفیو ہے نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہے, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔مشعال ملک کا یہ بھی کہنا تھا کہ مودی کی حکومت نے محرم کی صداؤں کو دبانے کی کوشش کی ہے۔ مودی...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی۔  مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 5 جولائی 1977 کو جمہوریت پر شب خون مارا گیا، یہ دن پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے۔5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ اس روز پاکستان کی تاریخ میں جمہوریت پر شب خون مارا گیا اور عوام کے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پہلی جمہوری حکومت کو غیر آئینی طور پر برطرف کرکے ایک سیاہ دور کا آغاز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ 5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے، جب عوام کے حقِ حکمرانی کو طاقت کے...
    اسٹریمنگ سائٹ نیٹ فلکس کی عالمی مقبول کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کے تیسرے اور آخری سیزن نے نیا ریکارڈ بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کی معروف کورین سیریز ’اسکوئڈ گیم‘ کا تیسرا سیزن 27 جون کو ریلیز ہوا اور ابتدائی 72 گھنٹوں میں ہی دنیا بھر میں دھوم مچا دی۔ صرف تین دنوں میں اس سیزن کو 6 کروڑ 10 لاکھ بار دیکھا گیا، جو نیٹ فلکس کی تاریخ کی سب سے بڑی عالمی اوپننگ بن گئی۔ A post common by Netflix US (@netflix) سیریز 93 ممالک میں پہلے نمبر پر رہی اور غیر انگریزی زبان میں بننے والی نویں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بن گئی۔ نئے سیزن میں پہلے کے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی،  اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔ انہوں نے کہا کہ  پی ٹی آئی 13 سال سے حکومت میں ہے،  حکومت کہہ رہی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے، جس نے تجاوزات کی اجازت دی  پہلے ان کے خلاف کارروائی ہونی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) پیس اینڈ کلچر آرگنائیزشن کی چیئرپرسن اور غیر قانونی طور پر قید کشمیری آزادی پسندرہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مودی حکومت نے مقبوضہ جموںوکشمیرمیں مسلمانوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔(جاری ہے) کشمیر میڈیاسروس کے مطابق مشعال حسین ملک نے اسلام آبادمیں جاری ایک بیان میں یوم عاشورہ کے جلوسوں پرپابندی، نوجوانوں کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مسلمانوں کے دینی جذبات کو مجروح کر رہی ہے، واقعہ کربلاکی یادمیں جلوس نکالنا جرم بن گیاہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب پر عمل پیرا ہونا ایک بنیادی انسانی حق ہے...
    محرم الحرام: آئیسکو کا 9 اور 10 محرم کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی آئیسکو کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر محمد نعیم جان نے کہا ہے کے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی محرم الحرام کے مقدس مہینے میں خصوصاً 9 اور 10 محرم کے دوران بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہاہے۔آئیسکو فیلڈ افسران ضلعی انتظامیہ ماتمی جلوسوں کے منتظمین کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں ،جلوسوں کے روٹس میں آنے والی تاروں اور ٹرانسفارمرز کو آپ گریڈ کر دیا گیا ہے۔۔مرکزی ماتمی جلوسوں کے ساتھ آئیسکو کمپلینٹ سٹاف موجود ھے تاکہ بجلی سے متعلقہ کسی بھی صورتحال پر بروقت...
    معروف عالمی کمپنی مائیکروسافٹ نے پاکستان میں اپنا دفتر بند کرنے اور 5 ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ عالمی ٹیک کمپنی نے ملک میں اپنا آپریشن بند کردیا۔ رپورٹس  میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا گیا کہ کمپنی پاکستان میں اپنے آپریشنز باضابطہ طور پر بند کر رہی ہے۔ مائیکروسافٹ کی پاکستان میں موجودگی حالیہ دنوں تک برقرار تھی، کمپنی کے زیادہ تر آپریشنز غیر ملکی دفاتر اور پاکستان میں موجود پارٹنرز کے ذریعے چلائے جا رہے تھے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان مائیکروسافٹ نے کہا کہ ہم اپنے صارفین کو قریبی دفاتر کے ذریعے خدمات فراہم کریں گے، ہم یہ ماڈل دنیا کے کئی دیگر ممالک میں کامیابی سے چلا رہے ہیں۔...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)حکومت نے بیشتر شہروں میں چینی کی 190 روپے کلو میں فروخت کا اعتراف جبکہ قلت پوری کرنے کیلیے 5 لاکھ ٹن چینی درآمد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔یہ اعتراف وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا، ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی زیادہ سے زیادہ قیمت 196 روپے کلو ہو چکی ہے۔ وزارت منصوبہ بندی نے ایک بیان میں کہاکہ اجلاس میں مہنگائی کے رجحانات اور پرائس میکانزم کا جائزکے دوران بتایا گیا کہ بیشتر شہروں میں چینی کی قیمت 190 کلو ہوچکی ہیں، جو 765000 چینی کی برآمد سے قبل 140 روپے کلو تھی، برآمد سے...
    ایک جوڑے نے 18 سال کی بانجھ پن کے بعد کامیابی سے حمل ٹھرا لیا اور اس میں کولمبیا یونیورسٹی کے نئے اے آئی سسٹم اسٹار نے مدد کی، جو چھپے ہوئے سپرم کو بغیر کسی سرجری کے دریافت کرتا ہے۔ یہ نئی تکنیک مردوں میں ازوسپرمیہ (جہاں سیمن میں سپرم نہیں ہوتا) کے مرض کا علاج کرنے میں امید کی کرن بن سکتی ہے۔ کولمبیا یونیورسٹی کے فرٹیلٹی سینٹر میں تیار کیا گیا اسٹارسسٹم، جو اسپیس سائنس کی ٹیکنالوجی سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے، سپرم کی تلاش کے لیے ہائی ریزولوشن امیجنگ کا استعمال کرتا ہے۔ اس سسٹم کی مدد سے، محققین نے ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 8 ملین فریمز میں سیمن کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جولائی ۔2025 )پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) حکومتی عدم توجہ کے باعث عملی طور پر غیر فعال ہو گئی مالی سال 26-2025 کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ایک بھی تحقیقی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی زراعت کو اولین ترجیح دینے کے بار بار حکومتی دعوﺅں کے باوجود نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (نارک) میں تحقیقی کام اب ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے پارک مالی سال 2026 میں جنوبی کوریا کے تعاون سے آلو کے تصدیق شدہ بیج کی پیداوار کے صرف ایک پروجیکٹ پر کام کرے گی سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دو...
    — فائل فوٹو کوئٹہ میں 9 محرم الحرام کو مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس معطل کردی گئی۔9 محرم الحرام کو کوئٹہ شہر میں مختلف موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس صبح 9 بجے کے بعد سے معطل ہونا شروع ہوگئی تھی۔ موبائل فون ڈیٹا انٹر نیٹ سروس بھی معطل ہے۔حکام کے مطابق موبائل فونز نیٹ ورک کی سروس سیکیورٹی صورتحال کے باعث معطل کی گئی ہے جو شام تک بحال ہوجائے گی۔دوسری جانب موبائل فونز کی معطلی سے ریسکیو سروس عملہ، تاجروں اور ڈیلیوری بوائز سمیت تمام صارفین کو مشکلات کاسامنا ہے۔ 
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی پر پابندیوں پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔نجی ٹی وی   آ ج نیوز کے مطابق  اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار نے کشمیر میں مذہبی رسومات کو دبانا اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں عزاداری کے جلوسوں پر کرفیو لگایا جا رہا ہے، نوجوانوں کو جیلوں میں ڈالا جا رہا ہے اور عزاداری کو گویا ایک جرم قرار دیا جا چکا ہے۔ مودی حکومت کربلا کی یاد کو کچلنے کی مذموم کوششوں میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر میں عزاداری کی...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل (پارک) عملی طور پر غیر فعال ہو چکی ہے، کیونکہ 26-2025 کے لیے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں ایک بھی تحقیقی منصوبہ شامل نہیں کیا گیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق نئے مالی سال کے آغاز کے ساتھ ہی، زراعت کو اولین ترجیح دینے کے بار بار حکومتی دعوؤں کے باوجود نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر (نارک) میں تحقیقی کام اب ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔پارک مالی سال 2026 میں جنوبی کوریا کے تعاون سے آلو کے تصدیق شدہ بیج کی پیداوار کے صرف ایک پروجیکٹ پر کام کرے گی۔سرکاری ذرائع کے مطابق حکومت نے دو جاری منصوبوں کو معطل کر دیا ہے جن میں...
    حریت رہنما کی ایلیہ کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مذہبی جلوس روک کر مودی انسانیت کا قتل کر رہا ہے, مودی کا مذہبی جبر ظلم کی انتہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مودی نے کربلا کی یاد کو جرم بنا دیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں مشعال ملک نے کہا کہ مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں عاشورہ کے جلوسوں پر پابندی لگا دی ہے۔ وہاں مذہبی آزادی مودی کے نشانے پر ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے، عزاداری کے جلوسوں پر پابندی ہے، نوجوان جیلوں میں قید ہیں۔ مذہب آزاد نہیں، مودی کے راج میں عزاداری پر بھی پابندی ہے۔ انہوں نے...