2025-11-25@09:20:34 GMT
تلاش کی گنتی: 2625

«فاطمۃ الزہرا»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں 151ویں بین الپارلیمانی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی سطح پر انسانی ہمدردی، انصاف، اور پائیدار امن کے فروغ پر زور دیا۔ وہ پاکستانی پارلیمانی وفد کی قیادت کر رہے ہیں جس میں وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ، وزیرِ مملکت بیرسٹر عقیل ملک، چوہدری شہباز بابر، ڈاکٹر شرمیلا فاروقی، منیبہ اقبال اور اعجاز جکھرانی شامل ہیں۔ ایاز صادق نے اپنے خطاب میں کہا کہ دنیا اس وقت ریاستی خودمختاری کی پامالی، عالمی اصولوں کی تنزلی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں جیسے سنگین چیلنجز سے دوچار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان انسانی ہمدردی کے امور میں غیر جانب داری اور آزادی کے اصولوں پر کاربند ہے اور...
    بنگلادیش آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 سے باہر ہونے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے ہاتھوں 7 رنز سے شکست کے بعد بنگلادیشی ٹیم کے سیمی فائنل میں رسائی کے امکانات ختم ہوگئے۔ آسٹریلیا، جنوبی افریقا اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہلے ہی سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرچکی ہیں۔ سیمی فائنل کی چوتھی اور آخری ٹیم کے لیے بھارت، نیوزی لینڈ، سری لنکا اور پاکستان کے درمیان مقابلہ ہے جس میں بھارت اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بہتر پوزیشن میں ہیں۔ پاکستان ٹیم آج جنوبی افریقا کے خلاف میدان میں اترے گی جبکہ آخری میچ سری لنکا کے خلاف کھیلنا ہے۔ پاکستان ٹیم کو سیمی فائنل میں رسائی کے لیے دونوں میچز میں لازمی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان طالبان رجیم نے کالعدم ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے پر اتفاق کیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغانستان کے ساتھ اختلافات کوئی نئی بات نہیں، 25 اکتوبر کو معاہدے میں مزید چیزوں پربات چیت ہوگی، 25 اکتوبر کو اجلاس میں مزید چیزیں طے کی جائیں گی۔ خواجہ آصف نے کہا کہ اگرطالبان رجیم نےخوراج، ٹی ٹی پی کی سرپرستی جاری رکھی تو بہت افسوسناک ہوگا، افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر نظرثانی کریں گے، افغانستان کے ساتھ مستقل حل چاہتے ہیں۔ لاہور آج بھی پاکستان کا آلودہ ترین شہر، پنجاب میں ایمرجنسی ایکشن پلان فعال...
    اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، ٹی ٹی پی سے کوئی بات نہیں ہوگی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے خواجہ آصف  کا کہنا تھا کہ قطر میں ہونے والے مذاکرات تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے نہیں بلکہ افغان طالبان سے ہوئے تھے۔ ٹی ٹی پی پاکستان کے معصوم شہریوں کے قاتل ہیں، ان سے بات چیت کا نہ کوئی ارادہ ہے اور نہ کبھی ایسا کیا گیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاک افغان سمجھوتے پر عمل درآمد کے طریقہ کار پر استنبول میں مزید بات ہوگی۔ مذاکرات کے دوران ماحول خوشگوار تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ قطر و ترکیہ...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کہنے پر دہشتگردوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کریں گے، ہمارا معاہدہ افغان طالبان کے ساتھ ہوا ہے ٹی ٹی پی کے ساتھ نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قطر اور ترکیہ کی ثالثی میں معاہدہ ہوا ہے، اگر اس کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک سے پوچھا جائےگا، ترکیہ اور قطر کا افغان طالبان پر اچھا خاصا اثر و رسوخ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق وزیر دفاع نے بتایا کہ پاک افغان مذاکرات میں کوئی تلخی نہیں تھی بلکہ ایک صفحے پر مشتمل 4 پیروں کا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے اس الزام کو یکسر مسترد کردیا ہے کہ پاکستان امریکا کی ایما پر کابل میں حکومت کی تبدیلی کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے ان الزامات کو ’بے بنیاد اور سراسر لغو‘ قرار دیا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ہفتے سرحدی جھڑپوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا، جو 2021 میں طالبان کے کابل پر قبضے کے بعد اب تک کی سب سے خطرناک جھڑپیں تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں نتیجہ خیز مذاکرات کے بعد پاکستان و افغانستان فوری جنگ بندی پر متفق بعد ازاں دونوں فریقین نے دوحہ میں جنگ بندی پر اتفاق کیا، جبکہ آئندہ مذاکرات 25 اکتوبر کو استنبول میں ہوں گے۔ خواجہ آصف...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی پر مبنی سفارشات دینے کی ہدایت کی ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے صنعت اور زراعت کے لیے پاور ڈویژن کے اصلاحاتی پیکج پر جائزہ اجلاس میں کہا کہ تمام ادارے صنعتکاروں اور سرمایہ داروں کو سہولت پہنچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں۔وزیر اعظم نے ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ زراعت اور صنعت کو ہر ممکن سہولت پہنچانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، بجلی کے زیادہ سے زیادہ مثبت استعمال کو یقینی بنانے کے لیے پالیسی پر کام کیا جائے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بجلی کی پیداوار کا بہترین استعمال صنعتی مصنوعات اور زرعی پیداوار بڑھا...
    پاکستان کے سابق سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان کے ساتھ قطر اور ترکی کی ضمانت پر سیز فائر کیا ہے، اور اب نہ صرف طالبان کا رویہ بہتر ہو جائے گا بلکہ پاکستان سے دہشت گردی کا خاتمہ بھی ممکن ہو جائے گا۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے میچر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید خان نے کہا کہ سیز فائر مذاکرات افغانستان کی درخواست پر ہوئے تھے اور ان کا واحد مطالبہ جنگ کا تسلسل تھا، تاہم پاکستان نے شرائط رکھیں اور ضمانتیں حاصل کیں۔ یہ بھی پڑھیے: افغانستان سے کشیدگی کا ذمہ دار کون؟ پاکستان کا سخت مؤقف اور طالبان کی خوش فہمی طارق رشید خان کا کہنا...
    کراچی: مراکش نے پہلی مرتبہ انڈر 20 فٹبال ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فیفا کے زیر اہتمام چلی میں کھیلے گئے 24 ویں انڈر20 ورلڈ کپ کے فائنل میں مراکش نے مضبوط حریف ارجنٹائن کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ سانتیاگو کے جولیو مارٹینیز پرادانوس نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں محمد یاسر زبیری نے 12 ویں اور 29 ویں منٹ میں دو شاندار گول اسکور کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔ انہیں شاندار کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ What a beauty from Zabiri! ????????????#U20WC pic.twitter.com/sfS1dEp8Bg — FIFA World Cup (@FIFAWorldCup) October 20, 2025 اس تاریخی فتح کے ساتھ مراکش 2009 کے بعد انڈر20 ورلڈ کپ...
    صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے غزہ میں ریلیف سرگرمیوں کے حوالے سے مصر کے دورے سے واپسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں، جن میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس سمیت دیگر ضروری اشیائے خوردونوش شامل تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے ذیلی ادارے ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل ’’ری بلڈ غزہ‘‘ پروگرام...
    الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ میں جنگ بندی کے بعد بحالی کے منصوبے ’ری بلڈ غزہ‘ کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ ادارے کے مطابق ابتدائی طور پر 15 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، جبکہ اب تک غزہ کے متاثرین پر 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے اب تک 5 ہزار ٹن امدادی سامان فراہم کیا جا چکا ہے، جسے ائیر کارگو اور بحری بیڑے کے ذریعے 35 کنسائنمنٹس کی صورت میں غزہ بھجوایا گیا۔ ان میں 25 خیمے، 73 ہزار کمبل، 65 ہزار فوڈ پیکجز، 22 ہزار چاول اور 15 ہزار آٹے کے تھیلے، 25 ہزار ہائی جین کٹس، 18 ہزار ڈلیوری کٹس اور 20 ہزار بے بی کٹس...
    دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبرفیڈریشن کراچی کی ملحقہ نوارٹس فارما ایمپلائز یونین CBA کی چارٹرآف ڈیمانڈ منظور ہونے پر یونین کے صدر محمد اظہرالسلام اور جنرل سیکرٹری فیصل رضی کو صدرNLF کراچی خالد خان مبارکباد پیش کی۔ یونین عہدیدارا ن کو اور ان کے ادارے کے تمام مزدوروں کو نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی کے صدر خالد خان اورNLF کی پوری ٹیم کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی اس موقع پر خالد خان نے کہا کہ گھٹن کے اس ماحول میں چارٹرآف ڈیمانڈ کی منظوری مزدوروں کے لیے ایک روشنی کی کرن ثابت ہوگی اورجس طریقے سے CBA یونین کے عہدیداران اور مزدوروں نے یکجہتی کا مظاہرہ کیا وہ قابل فخر بات ہے۔  ویب ڈیسک گلزار
    اسلام ٹائمز: کرم کے سرحدی علاقوں، تری منگل، بغدے، خرلاچی، شنہ درگہ (جھنڈو سر) اور شورکی بارڈر پر جھڑپیں سامنے آرہی ہیں۔ پہلے دن حملے میں دو مقامات پر پاکستانی چیک پوسٹوں پر رات کو حملہ ہوا۔ ایک تری کے علاقے میں، دوسرا مالی خیل کے علاقے میں واقع تھا۔ تری کے قریب چیک پوسٹ میں 7 فوجی جان بحق ہوئے، جبکہ جھنڈو سر مالی خیل چیک پوسٹ میں دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔ دونوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا۔ تاہم مقامی رضاکاروں کی فوری امداد پر دونوں چیک پوسٹوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا گیا۔ تحریر: ایس این حسینی وطن عزیز پاکستان کے مغربی بارڈر پر گذشتہ ایک ہفتے سے تعلقات کشیدہ ہیں۔ جگہ جگہ جھڑپوں...
    الخدمت فانڈیشن کا پاکستان سے 8 ارب 10 کروڑ کی امداد فلسطین پہنچانے کے بعد غزہ تعمیرنو منصوبے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان میں غزہ کی بحالی اور تعمیر نو کیلئے 15 ارب روپے پر مشتمل پروگرام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فانڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل ری بلڈ غزہ پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ غزہ میں امدادی سرگرمیوں کے بعد مصر سے واپسی پر فانڈیشن کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع پنجگور میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بلوچستان اسمبلی کے رکن رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ جاں بحق ہو گئے۔ ایس پی پنجگور کے مطابق واقعہ پنجگور کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے ولید صالح بلوچ کو ان کے گھر کے سامنے فائرنگ کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر مکران ڈویژن اور...
    پاکستان کے معروف مارشل آرٹسٹ عرفان محسود نے ایک بار پھر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ انہوں نے فنگر ٹپ پش اپس کے شعبے میں ناروے کے ایتھلیٹ سویری ڈائسن کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔ سویری ڈائسن نے ایک منٹ میں 80 پاؤنڈ وزن کے ساتھ 38 فنگر ٹپ پش اپس کیے تھے، جب کہ عرفان محسود نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے ایک منٹ میں 42 پش اپس مکمل کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان کے کمسن مارشل آرٹسٹ سفیان محسود کا کارنامہ، گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑ ڈالا عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں دنیا کے سب سے زیادہ 70 ورلڈ ریکارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ اب تک 100، 80،...
    سٹی 42 : بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو  گیا۔   پنجگور پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔  پری نیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا والدین بن گئے  پولیس نے بتایا کہ واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا، جہاں نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر...
    الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے جنگ بندی کے بعد غزہ کی تعمیر نو اور بحالی کے لیے 15 ارب روپے پر مشتمل غزہ کی بحالی پروگرام کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ صدر الخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے مصر کے دورے سے واپسی پر پریس بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اب تک غزہ کے متاثرین کے لیے 8 ارب 10 کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں، جبکہ 5 ہزار ٹن امدادی سامان پر مشتمل 35 کنسائنمنٹس ائیر کارگو اور بحری راستوں سے غزہ روانہ کی جا چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: الخدمت فاؤنڈیشن نے غزہ کے لیے امدادی سامان کی نئی کھیپ روانہ کردی ان کنسائنمنٹس میں خیمے، کمبل، خوراک، آٹا، چاول، ہائی جین کٹس، ڈلیوری کٹس اور بے بی کٹس...
    —فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا  بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کا بھائی جاں بحق ہو گیا۔پنجگور پولیس نے بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت ولید صالح بلوچ کے نام سے ہوئی ہے جو نیشنل پارٹی کے رہنما حاجی صالح محمد کے بیٹے اور ضلع پنجگور کے ڈسٹرکٹ چیئرمین مالک صالح بلوچ، رکن بلوچستان اسمبلی رحمت صالح کے چھوٹے بھائی تھے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی شام ان کے رہائشی علاقے میں پیش آیا۔نامعلوم افراد نے ولید صالح پر اُس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے گھر کے قریب موجود تھے۔فائرنگ کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں...
    ویب ڈیسک: مستونگ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے  ضلعی صدر  ضیاء الحق ابابکی پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے۔  پولیس کے مطابق عزیزآباد میں گھر کے سامنے ضیاء الحق ابابکی پر دو نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کی، ضیاء الحق فائرنگ کے واقعے میں محفوظ رہے۔   پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    سعودی دارالحکومت ریاض میں مشرقِ وسطیٰ سوسائٹی برائے ریڈی ایشن تھراپی اینڈ آنکولوجی (MESTRO) کی چوتھی سالانہ کانفرنس 21 اور 22 نومبر کو منعقد ہوگی، جو خطے کی نمایاں ترین طبی تقریبات میں شمار کی جاتی ہے۔ دو روزہ کانفرنس میں دنیا بھر سے کینسر کے علاج کے ماہرین، محققین اور ریڈی ایشن تھراپی کے ماہر ڈاکٹر شرکت کریں گے۔ رواں سال کا موضوع مصنوعی ذہانت اور جدید تکنیکی طریقوں کے ذریعے کینسر کے علاج میں پیش رفت پر مرکوز ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عالمی فائر اور ریسکیو چیمپیئن شپ کا انعقاد 26 اکتوبر تا یکم نومبر ریاض میں ہوگا تقریب میں کینسر کے مریضوں کی نگہداشت کے لیے کثیرالمضامین ٹیموں کی حکمتِ عملی، بنیادی سائنسی علوم، اطلاقی تحقیق، اور...
    دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔   وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت ہوگی تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251019-08-34 جسارت نیوز
    پروفیسر خیال آفاقی کی کتاب ’’ بچوں کے اقبال ‘‘ نہ صرف اقبال شناسی کا ایک دل کش باب ہے بلکہ بچوں کی تعلیمی و اخلاقی تربیت کے حوالے سے ایک سنجیدہ اور پُر اثرکاوش بھی ہے۔ کتاب کا مقصد نئی نسل کو علامہ اقبال کی حیات، فکر اور اخلاقی تعلیمات سے اس انداز میں روشناس کرانا ہے کہ وہ اُن کے افکار کو نہ صرف سمجھ سکیں بلکہ اُن پر عمل بھی کرسکیں۔  مصنف نے بچوں کے فہم کے مطابق علامہ اقبال کی چند مشہور نظموں مثلاً مکڑا اور مکھی، بچہ اور بلبل، پرندے کی فریاد، وغیرہ کو نہایت سادہ، دل چسپ اور سبق آموز انداز میں بیان کرنے کی کوشش کی ہے۔ ہر نظم کے بعد خیال آفاقی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا مسلم لیگ ن کے سرگرم کارکن اور ہمارے دیرینہ ساتھی تھے، مرحوم حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کی پارٹی کیلئے خدمات کبھی فراموش نہیں کی جاسکتیں، جنوبی پنجاب میں مسلم لیگ کی قیادت کو ہر مشکل وقت میں مضبوطی سے تھامے رکھا۔  اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خانیوال آمد، مسلم لیگ ن کے سینئر رکن مرحوم عرفان احمد خان ڈاھا کی تعزیت کیلئے ان کے بیٹے رکن قومی اسمبلی محمد خان ڈاھا سے ملاقات کی، وزیراعظم نے مسلم لیگ ن کے جنوبی پنجاب سے اہم رکن، سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر حاجی عرفان احمد خان ڈاھا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبروں پر ان کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر عشرت فاطمہ کے بارے میں خبر وائرل ہوئی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کرچکی ہیں۔ اس پر معروف اینکرپرسن توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی تو انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں اور میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔اسی حوالے سے عشرت فاطمہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح میں ریڈیوپاکستان سے کرنٹ افیئرز کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد : پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبروں پر ان کا ردعمل آگیا۔سوشل میڈیا پر عشرت فاطمہ کے بارے میں خبر وائرل ہوئی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کرچکی ہیں۔ اس پر معروف اینکرپرسن توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی تو انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں اور میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔اسی حوالے سے عشرت فاطمہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ آج صبح میں ریڈیوپاکستان سے کرنٹ افیئرز کا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جہاں پاکستان اور افغان حکام کے درمیان آج مذاکرات ہونے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفد اپنے ساتھ افغانستان میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی دہشت گردانہ سرگرمیوں سے متعلق شواہد بھی لے کر گیا ہے، جن میں پاکستان کو مطلوب متعدد دہشتگردوں کے ثبوت شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: دوحہ میں پاک افغان مذاکرات: پاکستان کا ایک نکاتی ایجنڈا کیا ہے؟ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستان کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قطر میں افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، جن کا بنیادی مقصد سرحد پار دہشتگردی کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات پر اتفاق...
    ادیس ابابا+ ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا دورہ کیا، دورے کے دوران...
    پاکستان کی نامور نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کرنے لگیں، تاہم بعدازاں انہوں نے خود ان افواہوں کی سختی سے تردید کردی۔ سوشل میڈیا پر صبح یہ خبر وائرل ہوئی تھی کہ پی ٹی وی کی سابق معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئی ہیں، جس کے بعد مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ اس موقع پر سینیئر اینکر توثیق حیدر نے سوشل میڈیا پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے بتایا کہ عشرت فاطمہ خیریت سے ہیں اور انہوں نے ویڈیو کال کے ذریعے ان سے بات بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: عشرت فاطمہ کو پاکستانی نیوز انڈسٹری سے کیا شکوہ ہے؟ بعدازاں عشرت فاطمہ نے خود ایک...
    پی ٹی وی کے سنہری دور کی نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ الحمد اللہ خیریت سے ہیں اور روز مرہ کے امور کی انجام دہی میں مصروف ہیں۔ عالمی شہرت یافتہ، پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی معروف سابق نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی جھوٹی خبریں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل گئیں۔ ان افواہوں نے نہ صرف دنیا بھر میں موجود ان کے مداحوں بلکہ قریبی رشتہ داروں کو بھی تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ خود عشرت فاطمہ بھی سوشل پر جنگل کی آگ کی طرح پھیلنے والی ان افواہوں پر حیرت زدہ رہ گئیں اور ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کروانا پڑا۔ زندگی کی نہیں عزت کی دعا دیں۔IMG_7799 pic.twitter.com/nh5WsSYQ85 — Ishrat Fatima (@OfficialIshrat) October 17, 2025 معروف میزبان توثیق...
    وزیردفاع کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج افغان طالبان سے مذاکرات کرے گا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلیٰ سطح کا وفد آج دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گا جس کا مقصد سرحد پار دہشتگردی کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات پر بات چیت کرنا ہے۔دفتر خارجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کیے گئےبیان میں کہا کہ پاکستان کا ایک اعلیٰ سطح کا وفد قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغان طالبان کے نمائندوں کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کی...
    ادیس ابابا، ایتھوپیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان طویل مدتی روابط اور ادارہ جاتی تعاون کے ذریعے افریقہ کے ساتھ تجارتی سفارت کاری اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے لیے پر عزم ہے۔ یہاں جاری بیان کے مطابق پانچویں پاکستان افریقہ تجارت ترقیاتی کانفرنس اور میڈ ان پاکستان نمائش کے دوسرے دن ادیس ابابا کے ملینیم ہال میں متحرک بی ٹو بی ملاقاتیں، افریقی یونین کے اعلیٰ سطحی دورہ ، پریس بریفنگ اور گالا ڈنر کا انعقاد کیاگیا جو پاکستان اور ایتھوپیا کے درمیان گہرے ہوتے تعلقات کے جشن کا اظہار ہیں۔ افریقی یونین کمیشن کے چیئرپرسن محمود علی یوسف نے نمائش کا...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2025ء ) پاکستان کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ کے انتقال کی خبروں پر ان کا ردعمل آگیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عشرت فاطمہ کے بارے میں خبر وائرل ہوئی کہ پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کرچکی ہیں، اس پر معروف اینکرپرسن توثیق حیدر نے عشرت فاطمہ کے زندہ ہونے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں عشرت فاطمہ کو ویڈیو کال بھی کی تو انہوں نے کہا کہ میں ریڈیو پر ایک پروگرام کر کے گھر آئی ہوں اور میں نے آج کمبل دھونے ہیں۔ اسی حوالے سے عشرت فاطمہ نے ایک بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں...
    (ویب ڈیسک)پی ٹی وی کی معروف نیوز کاسٹر عشرت فاطمہ انتقال کر گئیں۔عشرت فاطمہ  80ء ، 90ء اور 2000ء کی دہائی میں پی ٹی وی پر رات 9 بجے اردو خبرنامہ میںخبریں پڑھا کرتی تھیں، 2007 تک انہوں نے پی ٹی وی پر خبریں پڑھیں اس کے بعد انہیں ریڈیو پاکستان میں تعینات کر دیا گیا تھا۔عشرت فاطمہ نے آغاز ریڈیو پاکستان کے پروگرام’’کھیل اور کھلاڑی‘‘ کی میزبانی سے کیا تھا، شروع میں وہ پی ٹی وی پر موسم کا حال بتانے کے لیے منتخب ہوئی تھیں بعد ازاں ان کو خبریں سنانے کے چنا گیا۔ فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا عشرت فاطمہ اپنے ناک کے کوکے...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔ برطانوی خبرایجنسی کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع ہوئی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 48 گھنٹوں کی جنگ بندی کے دوران دونوں ممالک تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں، پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔ دہشتگردی کو پاکستان کا اندرونی مسئلہ کہنے پر طالبان وزیر خارجہ کا بیان گمراہ کن ہے‘ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ثبوت کئی بار پیش کئے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ طالبان فورسز اور ان کے زیرِ استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  سے کابینہ میں شامل ہونے والے نئے وزراء  رانا محمد اقبال خان اور خواجہ  منشاء اللہ بٹ نے ملاقات کی۔ مریم نواز  نے صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان اور صوبائی وزیر محنت اور انسانی وسائل خواجہ  منشاء  اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ صوبائی وزراء  رانا  اقبال اور منشاء اللہ بٹ نے اظہار اعتماد پر وزیراعلیٰ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رانا اقبال اور منشاء  اللہ بٹ کی کابینہ میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیا۔ ملاقات میں پارٹی و سیاسی امور اور ملکی حالات پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر امن وامان کی صورتحال کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-02-22  جسارت نیوز
    جاپان میں ایک شہری نے فوڈ ڈیلیوری پلیٹ فارم میں خامی کو استعمال کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا مفت کھانا کھا لیا۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جاپان کے شہر ناگویا سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ شخص نے Demae-can نامی پلیٹ فارم میں موجود خامی کو استعمال کرتے ہوئے ری فنڈ پالیسی کا غلط کرتے ہوئے 24 ہزار ڈالر (67 لاکھ 46 ہزار پاکستانی روپے) مالیت کا کھانا کھا لیا۔ ٹاکویا ہگاشیموٹو نامی شخص پلیٹ فارم پر آرڈر دیتے اور کھانا موصول ہونے کے باوجود کھانا نہ ملنے کی شکایت کرتے تاکہ ری فنڈ کو بچا سکیں۔ دو سال کے عرصے میں انہوں نے 1095 آرڈر حاصل کیے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹاکویا (جو کہ برسوں سے...
    سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج  6 بجے ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کی گئی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع کردی۔ سفارتی ذرائع کے مطابق افغان طالبان حکومت اور پاکستان کے درمیان عارضی جنگ بندی کو دوحہ میں جاری مذاکرات کے اختتام تک بڑھا دیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عارضی جنگ بندی میں توسیع افغان طالبان حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے جبکہ 48 گھنٹے کی عارضی جنگ بندی آج 6 بجے ختم ہوئی ہے۔ سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ اعلیٰ سطح کے...
    ایف بی آر ٹرانسفارمیشن پلان کی بھرپور پذیرائی، عالمی سطح پر کیس اسٹڈی کے طور پر پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس)ایف بی آر کے ٹرانسفارمیشن پلان کی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ہورہی ہے، پلان وزیراعظم کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔فیدرل بورڈ آف ریونیو نے کہا ہے کہ منصوبہ پاکستان کے ٹیکس نظام میں سب سے بڑی ادارہ جاتی تبدیلی ہے، ٹرانسفارمیشن پلان وزیراعظم شہباز شریف کی رہنمائی میں تیار کیا گیا، پالیسی، ٹیکنالوجی اور افرادی اصلاحات کے امتزاج سے منصوبہ تیار کیاگیا۔ترجمان ایف بی آر نے بتایا کہ چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے منصوبہ عالمی کیس اسٹڈی کے طور پر پیش کیا۔راشد محمود لنگڑیال نے...
    عالمی فائر اور ریسکیو چیمپئن شپ 2025 مملکت سعودی عرب میں 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک ریاض میں منعقد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کے سالم الدوسری پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر بن گئے سعودی پریس ایجنسی کے مطابق یہ مملکت کی جانب سے منعقد کردہ بین الاقوامی چیمپیئن شپ کا تسلسل ہے۔ مملکت نے اب تک 40 مختلف کھیلوں میں 100 سے زائد بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس کی میزبانی کی ہے جن میں 2.6 ملین سے زائد مقامی اور بین الاقوامی شائقین نے شرکت کی۔ سعودی عرب نے اس سے پہلے کلب ورلڈ کپ، سپین اور اٹلی کے سپر کپ، سعودی ڈکار رالی، سعودی فارمولا 1 گرینڈ پری اور الیکٹرانک اسپورٹس ورلڈ کپ جیسی عالمی کھیلوں کی...
    پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں توسیع پر اتفاق ہوگیا۔برطانوی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں دوحہ مذاکرات کی تکمیل تک جنگ بندی میں توسیع کی گئی ہے،  پاکستانی وفد دوحہ پہنچ چکا ہے، جبکہ افغان وفد کے  ہفتے کو دوحہ پہنچنے کا امکان ہے۔پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر شام 6 بجے ختم ہوگیا تھا۔اس سے قبل ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔ دونوں ممالک مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ نے ہفتہ وار بریفنگ میں کہا کہ پاکستان...
    پاکستان اور افغانستان کی طالبان انتظامیہ کے درمیان سیز فائر میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق دونوں فریقین نے سیز فائر کی مدت میں مزید 2 روز اضافہ کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: واضح رہے کہ طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹے کی جنگ بندی نافذ کی گئی تھی، جس کی مدت آج شام 6 بجے ختم ہورہی تھی۔ I called @MIshaqDar50 of Pakistan to condemn all acts of terrorism unequivocally. Clashes with Afghanistan are taking lives on both sides and risk pushing the region into new instability. It is vital that the ceasefire is extended and that all...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے مابین فائر بندی میں مزید توسیع پر اتفاق کرلیا۔جیو نیوزکے مطابق  فائر بندی میں 48 گھنٹے کی توسیع پر اتفاق پاگیا۔ خبرایجنسی کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان وفود کی سطح کے دوحہ مذاکرات میں سیزفائر میں 48 گھنٹے کی توسیع ہوئی۔ مزید :
    سراج الدین حقانی نے کہا کہ جس طرح ہم دوسروں کی خودمختاری کا احترام کرتے ہیں، ہم دوسروں کی طرف سے افغانستان کے لیے بھی اسی طرح کے ارادوں اور احترام کی توقع رکھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ایک وفد سے ملاقات میں طالبان حکومت کے وزیر داخلہ نے خطے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں عدم تحفظ کسی بھی ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔ طالبان حکومت کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغان وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل محمد رضا بہرامی اور کابل میں ایرانی سفیر علیرضا بیکدالی اور ان کے...
     دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی نیسلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں عالمی سطح پر 16 ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور آٹومیشن سسٹم کو اپنانے، لاگت میں کمی، اور تنظیمی ڈھانچے کو جدید بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق نیسلے کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے عالمی آپریشنز میں شیئرڈ سروسز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اے آئی پر مبنی خودکار نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ کام کے عمل کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔ تاہم، اس تبدیلی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی۔ کمپنی کے...
     اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، نشانِ امتیاز(عسکری) نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی  میں نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز  کے زیراہتمام منعقدہ اسلام آباد سمپوزیم 2025 ء کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس نے تمام مقررین اور پینلسٹس کا قیمتی خیالات پیش کرنے پر شکریہ ادا کیا اور بدلتے ہوئے علاقائی و عالمی حالات کو اجاگر کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور عالمی شمال اور عالمی جنوب کے درمیان تعلقات میں توازن قائم کرنے...
    پاکستان پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور دونوں جانب سے ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد عارضی سیز فائر ہو گیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ اس جنگ بندی کو دیرپا بنانے اور آئندہ جھڑپوں کو روکنے کے لیے جلد مذاکراتی عمل شروع کرنا اشد ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ پاکستانی حکام کے مطابق 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر کے دوران افغانستان نے پاکستان میں دراندازی کی اور بلا اشتعال فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق افغانستان نے چترال ارندو بارڈر سے لے کر بلوچستان تک مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستان کو نشانہ بنایا جبکہ افغانستان میں موجود...
    فتنۃ الخوارج کی جانب سے پاک افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر دراندازی کی کوشش ناکام بنادی گئی، سیکیورٹی فورسز نے مہمند میں کامیاب کارروائی کے دوران 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کے بڑے گروہ کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(صبا ح نیوز)الخدمت فائونڈیشن پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حفیظ الرحمن غزہ ریلیف سرگرمیوں میں تیزی لانے کیلیے قاہرہ روانہ ہو گئے۔ روانگی سے قبل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے بعد غزہ کے لاکھوں متاثرہ فلسطینیوں کی بحالی کیلیے جامع منصوبہ بندی ناگزیر ہے، اسی مقصد کیلیے قاہرہ کا دورہ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قاہرہ میں ریڈ کریسنٹ مصر، پاکستانی سفارت خانے اور بین الاقوامی شراکت دار اداروں سے ملاقاتوں میں جاری اور مستقبل کے ریلیف و بحالی منصوبوں پر بات چیت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اب تک غزہ کے 361 میڈیکل اور نان میڈیکل طلبہ کی پاکستان میں میزبانی...
    ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میجر جنرل موسوی کے مطابق صیہونی حکومت کو سبق سکھانے اور یمن کے خلاف حملوں کا جواب دینے میں شہید کمانڈر کے اقدامات نے فیصلہ کن اور متاثر کن کردار ادا کیا۔  اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف میجر جنرل موسوی نے ایک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید میجر جنرل محمد عبدالکریم الغماری ایک ذہین اور دلیر کمانڈر تھے، جنہوں نے یمنی قوم کی عزت اور آزادی کے دفاع اور فلسطینی کاز کی حمایت میں ایمان اور حوصلے کے ساتھ اسٹریٹجک کردار ادا کیا۔ انہوں نے یمن کی مزاحمتی قوم کی تعریف کی جو ملت اسلامیہ اور فلسطین کے دفاع کے لیے فرنٹ لائن پر ہیں۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد کے شمالی علاقے طارمیہ میں بم دھماکے میں بغداد صوبائی کونسل کے موجودہ رکن اور آئندہ پارلیمانی انتخابات کے امیدوار صفا المشہدانی جان کی بازی ہار گئے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد آپریشنز کمانڈ (بی او سی) کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ واقعہ بدھ کی شب اس وقت پیش آیا جب صفا المشہدانی کی گاڑی میں نصب بم بغداد سے تقریباً 40 کلومیٹر شمال میں الطارمیہ کے علاقے میں پھٹ گیا، جس میں صفا المشہدانی ہلاک اور 4 دیگر زخمی ہو گئے۔ عراقی وزیرِ اعظم اور محمد شیاع السودانی نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا ہے۔   انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوسلو(انٹرنیشنل ڈیسک) ناروے کی ایک عدالت نے امریکی سفارتخانے کے محافظ کو روس اور ایران کے لیے جاسوسی کرنے کے جرم میں 3 سال 7 ماہ قید کی سزا سنادی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق 28 سالہ شہری نے مارچ سے نومبر 2024 کے دوران امریکی سفارتخانے کے نقشے، سفارتکاروں اور ان کے اہل خانہ کی ذاتی معلومات، اور سفارتخانے کی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلات روسی اور ایرانی انٹیلی جنس کو فراہم کیں، بدلے میں اسے روسی انٹیلی جنس سے 10 ہزار یورو اور ایرانی انٹیلی جنس سے 0.17 بٹ کوائن ادا کیے گئے۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ معلومات ایسی نوعیت کی تھیں جو متعلقہ افراد کے خلاف استعمال ہو سکتی تھیں انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں طوری بنگش اقوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، قبائل ہر قسم کی بیرونی جارحیت کے خلاف صف اول میں ہونگے اور دفاع وطن کے لئے قبائل ماضی کی طرح ہمہ وقت حاضر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ افواج پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی اور افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کے خلاف پاراچنار میں قبائل نے احتجاجی ریلی نکالی، شرکاء ریلی نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگاکر پاک فوج کے ساتھ یک جہتی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار میں طوری بنگش قبائل نے افغانستان کی جانب سے جارحیت اور پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی۔ ریلی کے شرکا مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے پریس کلب...
    برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے  تھے۔ اُڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے “7700” ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جس کے جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ کا کہا گیا تھا۔ رن وے کلیئر ہونے پر طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔ محفوظ لینڈنگ کے بعد امریکی وزیر دفاع...
    جکارتہ: انڈونیشیا نے چین سے جدید J‑10C لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے — یہ معاہدہ اس بات کا عندیہ ہے کہ جزیرے نما ملک اپنی فضائی صلاحیتیں تیزی سے جدید بنانے کی راہ پر ہے۔ دفاعی حکام کے اعلان کے مطابق یہ طیارے جلد جکارتہ کی فضاؤں میں نظر آئیں گے، اور انڈونیشیا J‑10C استعمال کرنے والا تیسرا ملک بنے گا۔ وزیرِ دفاع سجافری سیامسودین نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت جلد ہی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے گی مگر انہوں نے ترسیل یا ٹائم لائن کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے بھی کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے طیاروں کی خریداری...
    برطانیہ میں امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگستھ کے سرکاری طیارے کو اُڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہنگامی طور پر اتارنا پڑ گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع بیلجیئم میں ہونے والے نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد واشنگٹن جا رہے  تھے۔ اُڑان بھرنے کے بعد طیارہ جب آئرلینڈ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب پہنچا تو طیارے کی اونچائی کم ہونا شروع ہوگئی تھی۔ اسی دوران پرواز نے “7700” ایمرجنسی اسکواک کوڈ بھیجا جو کسی بڑی فنی خرابی یا ایمرجنسی کی نشاندہی کرتا ہے۔ جس کے جواب میں طیارے کو برطانیہ کے علاقے سفولک میں باضابطہ طور پر لینڈ کا کہا گیا تھا۔ رن وے کلیئر ہونے پر طیارے نے محفوظ لینڈنگ کی۔ محفوظ لینڈنگ کے بعد امریکی وزیر...
    فائل فوٹو  چمن میں پاک افغان بارڈر کی بندش کے باعث 4 روز سے تجارت اور پیدل آمد و رفت معطل ہے، تجارتی سرگرمیاں معطل ہونے سے بارڈر کی دونوں طرف مال بردار گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات کی100 سے زائد مال بردار گاڑیاں افغان حدود میں پھنسی ہوئی ہیں، افغانستان جانے والے پھل سبزی کی درجنوں گاڑیاں پاکستانی حدود میں بھی کھڑی ہیں۔ افغان طالبان نے سیز فائر کی درخواست کردی، پاکستان نے دو روز کے لیے سیز فائر کر دیاوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کلیئرنگ اینڈ فارورڈنگ ایسوسی ایشن  کا کہنا...
    فتنۃ الخوارج کی جانب سے سیز فائر کا فائدہ اٹھا کے در اندازی کی کوشش  ناکام بنادی گئی جب کہ مہمند میں پاک فوج نے کامیاب کارروائی میں 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع  نے کہا کہ ضلع مہمند میں سیکیورٹی فورسز نے ایک بڑی کارروائی کے دوران پاکستان میں در اندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا، جس میں خوارج کی بڑی تشکیل کو نشانہ بنایا گیا، کارروائی کے دوران کئی خوارج زخمی بھی ہوئے جب کہ پاک فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مکمل کلیئرنس آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے...
    برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس شریک ترک وزیر دفاع نے ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں تعینات ہونیوالی کثیر القومی فورس میں شرکت سے متعلق ملکی مسلح افواج کی خواہش کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے ممکنہ طور پر غزہ میں تعینات کی جانے والی کثیر القومی فورس میں شرکت پر مبنی اپنی "ملکی خواہش" کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک عسکری ذرائع نے چند روز قبل ہی اس خبر سے پردہ اٹھایا تھا، تاہم آج برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران یاسر گلر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کو غزہ میں تعینات ہونے والی کثیر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر برائے صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں ، دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک دوسرے کےلئے دھڑکتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نےمصر کے دارالحکومت قاہرہ میں سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے) دونوں رہنمائوں نے پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی عرب کی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات بارے تبادلہ خیال کیا اور فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ سعودی وزیرِ صحت فہد بن عبدالرحمٰن الجلاجل نے مصطفیٰ کمال کی صحت کے شعبے میں جاری خدمات کو سراہا۔مصطفی...
    اسلام آباد: افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔ وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق سیز فائر کا آغاز ہوگیا ہے۔ وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق اور افغانستان کی جانب سے ممکنہ طور پر افغان وزیر خارجہ مذکرات کریں گے۔ علاوہ ازیں، پاک فوج نے چمن کے حساس سرحدی علاقے اسپن بولدک میں افغان...
    اسپن بولدک میں حالات معمول پر آنے لگے جنگ بندی دیرپا ثابت نہیں ہو گی، پاکستانی وزیر دفاع افغانستان سے فائربندی دیرپا نہیں ہوگی، خطرہ بدستور موجود، خواجہ آصف پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ حالیہ فائربندی محض وقتی ہے اور اس کے دیرپا ہونے کے امکانات کم ہیں۔ ان کے مطابق سرحد پار سے حملوں کا خطرہ اب بھی برقرار ہے اور پاکستان اپنی سرحدی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔ پاکستانی نشریاتی ادارے جیو نیوز کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ افغانستان اس وقت بھارت کی ایک پراکسی جنگ لڑ رہا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے مزید کہا...
    ویب ڈیسک :افغان طالبان کی جانب سے پاکستان کے خلاف جارحانہ رویے کے بعد کاکڑ قبیلے کے عمائدین نے پاک فوج اور ایف سی سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔  عمائدین نے کہا ہے کہ کوئی ہمارے ملک کی طرف میلی آنکھ سے نہ دیکھے، ہم وطن کے دفاع کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہیں۔   انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ انہیں ملک کے دفاع میں عملی طور پر شامل ہونے کی اجازت دی جائے۔ مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان  عمائدین نے کہا کہ یہ مٹی ہماری ماں جیسی ہے، ہم کور کمانڈر اور آئی جی ایف سی کے اشارے کے منتظر ہیں، اور کسی بھی خطرے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے لیکن اگر اس کی خلاف ورزی سامنے آئی تو پھر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فیصلے اور...
    وفاقی وزیرِ  صحت  مصطفیٰ کمال کی سعودی عرب کے وزیرِ صحت  فہد بن عبدالرحمن الجلاجل سے  ملاقات ہوئی جس میں فارماسیوٹیکل شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملاقات میں صحت کے شعبے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر مصطفی کمال  کا کہنا تھا کہ پاکستان کے  سعودی عرب کے تاریخی اور مضبوط تعلقات ہیں۔انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کی عوام کے دل ایک دوسرے کیلئے دھڑکتے ہیں۔ صحت کا شعبہ ہماری اولین ترجیح ہے اور صحت کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات  استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ملاقات میں پاکستان کے ہیلتھ سیکٹر میں سعودی سرمایہ کاری کے وسیع امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔ دونوں...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ موجودہ صورتِ حال میں افغان طالبان در حقیقت بھارت کے مفادات کے لیے کام کر رہے ہیں، سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی تو بھرپور جواب ملے گا۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ اگر افغانستان کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان کو جواب دینا پڑے گا اور وہ اس اختیار کو استعمال کرے گا۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہے لیکن اگر اس کی خلاف ورزی سامنے آئی تو پھر ردعمل دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان کے فیصلے اور کارروائیاں بھارت سے اسپانسر ہو رہے ہیں۔ کابل حکومت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان‘ افغانستان عارضی سیز فائر کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ سیز فائر کرانے میں قطر اور سعودی عرب نے کلیدی کردار ادا کیا۔ قطر اور سعودی عرب نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ پاکستان کی بھرپور جوابی کارروائی کے بعد افغان طالبان نے براہ راست رابطہ بھی کیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دوست ممالک کی مداخلت پر افغان طالبان کے ساتھ 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے۔ شبہ ہے کہ یہ جنگ...
    پشاور+ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاک فوج نے بلوچستان کے سرحدی ضلع چمن کے علاقے سپن بولدک اور خیبرپی کے کے کرم سیکٹر میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بناتے ہوئے 45 سے 50 حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ جوابی کارروائی میں کئی چیک پوسٹیں اور ٹینک بھی تباہ کیے گئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق 15 اکتوبر 2025ء کو علی الصبح افغان طالبان نے بلوچستان کے علاقے سپن بولدک میں 3 مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی سکیورٹی فورسز نے مختصر بھرپور اور مؤثر انداز میں ناکام بنا دیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق اس دوران 15 سے...
    صدر مملکت سے فیلڈ مارشل کی ملاقات،پاک افغان کشیدگی ،سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال زرداری نے افغان سرحد پار حملوں کے فوری تدارک میں فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت کو سراہا صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملاقات کی جہاں ملک کی داخلی و خارجی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے صدرِ مملکت کو ملک کی مجموعی داخلی اور خارجی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔بتایا گیا ہے کہ آرمی چیف نے صدر پاکستان کو افغان طالبان حکومت کے جارحانہ...
    اسلام آباد: افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے سیزفائر کا فیصلہ کرلیا۔ مزید پڑھیں : افغان طالبان کے بزدلانہ حملے ناکام، طالبان اور فتنۃ الخوارج کے 50 جنگجو ہلاک، متعدد زخمی وزارت خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان رجیم کے درمیان طالبان کی درخواست پر باہمی رضامندی سے آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیےعارضی طور پرجنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ بھی پڑھیں : پاک فوج کی قندھار اور کابل میں فضائی کارروائی، افغان طالبان کے کئی بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ وزارت خارجہ نے بتایا کہ اس دوران دونوں اطراف تعمیری بات چیت کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بن چکے ہیں اور اگر سرحد حفاظتی صورتحال میں افغان جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی جاری رہی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ گزشتہ روزوں میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹے کا سیز فائر رہا، انہوں نے واضح کیا کہ اگر کسی قوت نے جنگ مسلط کی تو اس کا جواب دینا پاکستان کا حق ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ  ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے،  طالبان کے فیصلہ ساز اس وقت دہلی کی جانب سے اسپانسر کیے جارہے ہیں اور کابل ایک طرح...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع  خواجہ آصف کا کہنا ہےکہ افغان طالبان اس  وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر  زیادہ دیر نکال پائے، افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو  ہمیں جواب  دینا  پڑےگا۔جیو نیوز کے پروگرام ' آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ  پاکستان افغانستان میں 48 گھنٹے کا سیز فائر ہوا ہے، ہم پر جنگ مسلط کی جاتی ہے تو جواب دینا ہمارا حق بنتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، طالبان کے فیصلے اس وقت دہلی سے اسپانسر ہو رہے ہیں، اس وقت کابل دہلی...
    خواجہ آصف(فائل فوٹو)۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ یہ سیز فائر زیادہ دیر نکال پائے۔ افغانستان سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا رہا تو ہمیں جواب دینا پڑے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو‘‘ کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ  افغانستان ایک ٹینک دکھا رہا ہے اور دعویٰ کر رہا ہے کہ یہ پاکستان کا ہے۔ جو ٹینک افغانستان دکھا رہا ہے ویسا ٹینک ہمارے پاس ہے ہی نہیں، نجانے کہاں کس کباڑی سے انھوں نے ٹینک لیا اور اب جھوٹ بول رہے ہیں، افغان طالبان اس وقت بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ انکا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے جہاز گرائے جانے کی گواہ پوری دنیا ہے،...
    پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے...
    پاکستان نے افغان طالبان کی درخواست پر48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ کیا ہے، جس کا اطلاق آج شام 6 بجے سے ہو چکا ہے۔ وزارتِ خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم نے باضابطہ طور پرعارضی جنگ بندی کی درخواست کی تھی، جس پر پاکستان نےمثبت ردعمل دیتے ہوئے سیز فائر پر آمادگی ظاہر کی۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان مسائل کا پرامن اور تعمیری حل چاہتا ہے، اور اس ضمن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مذاکرات کے ذریعے باہمی سمجھوتے کی کوشش جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے **نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق مذاکرات میں شامل ہوں گے، جبکہ افغان حکومت کی نمائندگی ممکنہ طور پروزیر...
    طالبان کی درخواست پر پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر پر رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ افغان طالبان نے متعدد بار پاکستان سے سیز فائر کی درخواست کی۔دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں کے درمیان باہمی اتفاق رائے سے آج شام 6 بجے سے فائر بندی کا آغاز ہوگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ سیز فائر کے دوران دونوں جانب سے تعمیری بات چیت شروع کی جائے گی تاکہ سرحدی کشیدگی کے قابلِ حل اور مثبت حل تک پہنچا جا سکے۔ اس سے قبل پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کی حالیہ سرحدی جارحیت کے بعد مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے قندھار، کابل، کرم،...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد دفتر خارجہ نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کابل اور قندھار میں کارروائی، طالبان اور خارجیوں کے ٹھکانے تباہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان حکومت کے درمیان باہمی رضامندی اور طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس دوران دونوں فریق تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ کابل اور قندھار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات  چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ مزید :
    وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ دو طرفہ تعمیری بات چیت سے مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔
    سٹی 42: حدیقہ کیانی اور الخدمت فاؤنڈیشن  نے سیلاب متاثرین کیلئے بڑا ریلیف آپریشن  کرتے ہوئے  1000 خاندانوں میں امدادی سامان تقسیم کیا۔   معروف گلوکارہ اور سماجی کارکن حدیقہ کیانی نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے جلال پور پیر والا اور شجاع آباد کے 1000 سیلاب متاثرہ خاندانوں میں فلڈ ریلیف پیکجز تقسیم کیے۔ ریلیف پیکج میں خشک راشن، بستر، لحاف، واٹر کولر، مچھر دانیاں، چٹائیاں، برتن اور گھریلو استعمال کی دیگر اشیاء شامل تھیں جبکہ 500 بچوں کیلئے خصوصی طور پر اسٹیشنری، کھلونے اور تحائف بھی فراہم کیے گئے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا جلال پور پیر والا میں 600 خاندانوں جبکہ شجاع آباد میں 400 خاندانوں کو امدادی سامان...
    سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ حکومت بغیر کسی جرمانے کے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کرے تاکہ کاروباری برادری کو سہولت ملے، یہ اقدام نہ صرف حکومت اور تاجروں کے درمیان اعتماد سازی کو فروغ دے گا بلکہ ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ سامنے آگیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ تاریخ 15 اکتوبر سے بڑھا کر 30 نومبر کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے حکومت سے سالانہ ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار...
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر کی ہلاکت اور ایک گھنٹے میں 5 ٹینک پوزیشنز تباہ ہوگئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ سیکیورٹی...
    تھانہ نون کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد میں قتل، وزیرِ داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے کچھ روز قبل بلیو ایریا میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کو قتل اور قیصر اشفاق کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزمان کو تھانہ نون کے علاقے سے گرفتار کیا۔ چیکنگ کے دوران ملزمان نے...
    سعودی عرب کے شہر ریاض میں فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ ورلڈ چیمپئن شپ کا افتتاح 28 اکتوبر کو ہوگا جس کے مہمان خصوصی سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف بن عبدالعزیز ہوں گے۔ یہ عالمی مقابلہ 26 اکتوبر سے یکم نومبر 2025 تک ریاض میں منعقد ہوگا جس کا انعقاد جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس کی جانب سے انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کی تیاری، سعودی سول ڈیفنس ٹیم کا تربیتی کیمپ جاری جنرل ڈائریکٹر سول ڈیفنس، میجر جنرل ڈاکٹر حمود بن سلیمان الفرج نے وزیر داخلہ کی سرپرستی پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا...
    دنیا بھر کے فائر فائٹرز اور ریسکیو اہلکاروں کی مہارت دکھانے والا منفرد عالمی مقابلہ ’فائر اینڈ ریسکیو ورلڈ چیمپیئن شپ‘ اس سال پہلی بار سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں منعقد ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب: آرامکو کا توانائی شعبے میں مصنوعی ذہانت کے استعمال میں توسیع کا اعلان یہ چیمپیئن شپ 26 اکتوبر سے یکم نومبر تک جاری رہے گی، جس میں 21 ممالک کے کھلاڑی حصہ لیں گے۔ مقابلوں میں انفرادی اور ٹیم کی بنیاد پر مختلف ایونٹس ہوں گے۔ یہ ایونٹ سعودی عرب کی جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس اور انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز (ISFFR) کے تعاون سے منعقد کیا جا رہا ہے۔ یہ پہلا موقع ہے کہ عرب دنیا میں اس...
    کرم ( نیوزڈیسک) کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جبکہ پاک فوج کے بھرپور جواب پر اپنی پوسٹ چھوڑ کر فرار ہوگئے۔ جوابی کارروائی میں ایک کمانڈر کی ہلاکت اور ایک گھنٹے میں 5 ٹینک پوزیشنز تباہ ہوگئی ہیں، سکیورٹی ذرائع کے مطابق کرم میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب دیا جس کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔ سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی فائرنگ کی وجہ سے طالبان پوسٹوں کا شدید نقصان ہوا اور افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی، سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی...