2025-11-04@12:54:18 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2139				 
                «مصنوعات کی قیمتیں»:
(نئی خبر)
	علی امین گنڈاپور کی سات پشتیں بھی کالاباغ ڈیم کو زندہ نہیں کرسکتیں، ایمل ولی خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025  سب نیوز پشاور(سب نیوز)عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سات پشتوں کی بھی بس کی بات نہیں کہ کالاباغ ڈیم کو زندہ کرے، کالاباغ ڈیم کی مخالفت جذبات پر نہیں واپڈا کے اپنے اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے بجائے پانی کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا، اگر حکومت کے پاس منصوبہ نہیں تو اے این پی شفاف اور قابل عمل پلان دینے کو تیار ہے، ہمیں وسائل پر اختیار دیا...
	 پشاور:  عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایم ولی نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی سات پشتوں کی بھی بس کی بات نہیں کہ کالاباغ ڈیم کو زندہ کرے، کالاباغ ڈیم کی مخالفت جذبات پر نہیں واپڈا کے اپنے اعداد و شمار کی بنیاد پر کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں ںے کہا کہ قوم کو ٹرک کی بتی کے پیچھے لگانے کے بجائے پانی کے مستقل حل کی طرف بڑھنا ہوگا، اگر حکومت کے پاس منصوبہ نہیں تو اے این پی شفاف اور قابل عمل پلان دینے کو تیار ہے، ہمیں وسائل پر اختیار دیا جائے، پہلے جنوبی اضلاع سرسبز کریں گے کسی کی زمینیں نہیں ڈبوئیں گے اگر وسائل پر اختیار مانگنا غداری ہے تو یہ "غداری" سو بار...
	بھارتی روپیہ پیر کے روز امریکی ڈالر کے مقابلے میں نئی کم ترین سطح پر بند ہوا، انٹربینک مارکیٹ میں ایک پیسہ کمی کے ساتھ 88 روپے 10 پیسے پر ٹریڈ کیا، یہ گراوٹ بھارت اور امریکا کے درمیان تجارتی محصولات کے خدشات اور درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث سامنے آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی روپیہ کے لیے دن کا آغاز 88.18 پر ہوا اور دورانِ کاروبار 88.33 تک گر گیا، جو جمعہ کے روز کی ریکارڈ سطح تھی۔ تاہم، مقامی حصص بازار میں بہتری نے کچھ سہارا فراہم کیا اور روپے کو معمولی ریکوری کرنے میں مدد ملی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: امریکی ٹیرف کے بعد جے پور کی جیولری برآمدات بند، صنعت...
	شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے موقع پر بھارتی حکومت کی سفارتی ناکامیاں عالمی سطح پر عیاں ہو گئیں۔ بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے کٹھ پتلی وزیراعظم نریندر مودی کی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس سے واپسی پر باڈی لینگویج نے سب کچھ ظاہر کردیا۔ بھارتی وزیراعظم مودی کے چہرے پر مایوسی، سفارتی تنہائی اور شکست کے آثار نمایاں نظر آئے ۔ اسی طرح اجلاس کے دوران مصنوعی مسکراہٹیں بھی بھارت کی ناکام خارجہ پالیسی پر پردہ ڈالنے سے قاصر رہیں جب کہ ایس سی او کے سربراہی اجلاس کے دوران غیر پیشہ ورانہ رویے نے مودی کی اہلیت پر بھی سوالات اٹھا دیے ہیں۔ عالمی رہنماؤں کے ساتھ غیر ذمہ دارانہ رویہ بھارت کی سفارتی...
	 بیجنگ:  عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف سازشیں رچانے والی مودی سرکار اس بار نہ صرف خود بے نقاب ہوئی بلکہ اپنی پاکستان دشمنی میں اپنے قریبی اتحادی آرمینیا کو بھی عالمی سطح پر شرمندگی سے دوچار کر دیا۔ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کی حالیہ پیش رفت میں بھارت نے آذربائیجان کی مکمل رکنیت کو ویٹو کرتے ہوئے آرمینیا کا راستہ بھی بند کر دیا، حالانکہ غیر رسمی اتفاق رائے یہ تھا کہ دونوں ممالک کو بیک وقت رکن بنایا جائے گا۔ صدر آذربائیجان الہام علییوف نے چین کے شہر تیانجن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران واضح کیا کہ بھارت پاکستان کی حمایت پر آذربائیجان سے انتقام لینے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے...
	برطانیہ میں پناہ گزینوں کے خلاف مظاہروں کی آڑ میں انتہاپسندوں نے مساجد کی بے حرمتی کی اور مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں ایسیکس کے شہر باسلڈن میں ساؤتھ ایسیکس اسلامک سینٹر پر جمعے کی نماز سے ایک رات قبل دیواروں پر سرخ صلیب اور اسلام مخالف نعرے لکھے گئے۔ یہ پہلا واقعہ نہیں جو حالیہ دنوں میں پیش آیا ہو۔ پناہ گزینوں کے خلاف آپریشن کو بڑھانے کے حق میں جاری مظاہروں میں متعدد واقعات رونما ہوچکے ہیں۔ جس کے دوران مسلم خواتین اور خاندانوں کو ہراساں کرنے، نسل پرستانہ جملے کسنے اور گھروں پر سرخ صلیب کے نشانات بنانے کے متعدد واقعات دیکھے گئے۔ یہ واقعات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب ملک بھر میں...
	 کراچی:  انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 5 نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپرز جلانے کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے یوسف پلازہ کے مقدمے میں گرفتار 9 ملزمان کو ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم  دیتے ہوئے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔ عدالت نے ایف بی انڈسٹریل کے مقدمے میں گرفتار 7 ملزمان کو بھی ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ یوسف پلازہ پولیس نے 9 جبکہ ایف بی انڈسٹریل ایریا پولیس نے 7 ملزمان...
	 لاہور:  تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے نو مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر دیں۔ یاسمین راشد نے تھانہ شادمان حملہ، شیر پاؤ پل پر جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں اپیلیں دائر کیں جبکہ جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں بھی اپیل دائر کی۔ انہوں نے سزاؤں کو معطل کرنے کی استدعا کی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، لہٰذا لاہور ہائی کورٹ تینوں مقدمات میں سزا کالعدم قرار دے۔ عدالت اپیل کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کر کے رہا کرنے کا حکم دے۔ اے ٹی سی نے تینوں مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 10...
	بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں برسوں سے جاری سرحدی کشیدگی کو پسِ پشت ڈال کر دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ وہ باہمی احترام، اعتماد اور حساسیت کو بنیاد بنا کر تعلقات کو نئی سمت دینا چاہتے ہیں۔ صدر شی کا کہنا تھا کہ چین نہیں چاہتا کہ سرحدی تنازعہ دونوں ممالک کے وسیع تر تعلقات کی تعریف بنے۔ ان کے مطابق، اگر بھارت اور چین ایک دوسرے کو حریف کے بجائے شراکت دار سمجھیں، تو دوطرفہ تعاون دیرپا اور مضبوط بنیادوں پر استوار ہو سکتا ہے۔ مودی نے بھی تسلیم کیا کہ ہمالیائی سرحد پر اب امن...
	بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں واضح تضاد اور منافقت کھل کر سامنے آ گئی ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، جو ماضی میں چین مخالف بیانات کے ذریعے سیاسی میدان گرماتے رہے، آج شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور ہیں۔  جب مودی اپوزیشن میں تھے تو ان کے خیالات چین کے حوالے سے انتہائی منفی تھے۔ وہ جلسوں میں یہ بیانات دیتے رہے کہ "جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کیلئے پروٹوکول ہونا چاہئے؟" لیکن اب وہ صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔  حالیہ دنوں میں بھارتی فوجی قیادت نے بھی چین کے خلاف الزامات...
	بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
	لاہور (ویب ڈیسک)پاکپتن، اوکاڑہ، وہاڑی، ملتان اور لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں رات گئے اور صبح کے وقت تیز اور ہلکی بارش ہوئی۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بادل برسنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شام یا رات کے وقت بلوچستان، سندھ اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔  Post Views: 2
	  پشاور:   صوبائی دارالحکومت اور ملحقہ قبائلی اضلاع میں افغان مہاجرین کی جانب سے 1978 کی پالیسی کا سہارا لے کر جعلی دستاویزات کے ذریعے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان مہاجرین پرانی تاریخوں میں بنائے گئے مینول شناختی کارڈز، ڈومیسائل، کرایہ نامے، ڈرائیونگ لائسنس اور زمینوں کے جعلی کاغذات جمع کروا کر  کارڈ بنوا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کو جعلی شناختی کارڈ کے اجرا کے حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جدید پرنٹ اور تازہ صفحات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ دستاویزات جعلی ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ بعض اہلکار اور مقامی انتظامیہ کی مبینہ ملی بھگت سے جعلی شناختی کارڈ کی تصدیق کی جاتی ہے،...
	ترک وزیرِ خارجہ حکان فیدان نے جمعے کے روز پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس میں خطے کی تازہ ترین صورتحال پر نہایت سخت اور دوٹوک مؤقف پیش کیا۔ اپنے خطاب میں ترک وزیر خارجہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ ترکیہ نے اسرائیل کے ساتھ تمام تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں۔ ترک بحری جہازوں کو اسرائیلی بندرگاہوں پر جانے کی اجازت نہیں ہے اور ترک فضائی حدود اسرائیلی طیاروں کے لیے بند کر دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: برطانیہ نے لندن میں منعقدہ اسلحہ نمائش میں اسرائیل کی شرکت پر پابندی عائد کردی انہوں نے کہا کہ اسرائیل گزشتہ 2 برس سے غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے اور بنیادی انسانی اقدار کو دنیا کی آنکھوں کے...
	پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال کے باعث وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ A beautiful family from Faisalabad rescued by Faisalabad administration. Shabash ???????? pic.twitter.com/c5vjqvuWVU — Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 28, 2025  مریم نواز نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مرحلہ وار اپ ڈیٹس دیتے ہوئے متاثرہ عوام تک امداد پہنچانے کے لیے کیے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ٹائم لائن کے مطابق اقدامات 14 گھنٹے قبل: وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر علاقے اب سی سی ٹی وی نگرانی میں ہیں، جہاں تھرمل امیجنگ ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے سیالکوٹ، سرگودھا، گجرات اور جھنگ سمیت کئی اضلاع میں پھنسے ہوئے شہریوں اور مویشیوں کو...
	بھارت کے روسی تیل کے درآمدات میں ستمبر کے مہینے میں نمایاں اضافہ متوقع ہے، دوسری طرف امریکا نے بھارتی درآمدات پر 50 فیصد تک محصولات عائد کر دیے ہیں تاکہ انڈیا کو روس کے ساتھ تجارتی تعلقات محدود کرنے پر مجبور کیا جا سکے۔ روئٹرز کی خبر کے مطابق بھارتی ریفائنریز ستمبر میں روسی تیل کی خریداری 10 تا 20 فیصد بڑھا کر روزانہ 1.65 تا 1.8 ملین بیرل تک پہنچا سکتی ہیں۔ یہ شرح دنیا کی کُل سپلائی کا تقریباً ڈیڑھ فیصد ہے۔ اگر بھارت روسی درآمدات بند کرے تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں عارضی طور پر 100 ڈالر فی بیرل کے قریب جا سکتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی...
	یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے روسی حملوں پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس سفارت کاری کے بجائے طاقت اور تباہی کا راستہ اپنا رہا ہے۔ اپنے تازہ بیان میں صدر زیلنسکی نے بتایا کہ گزشتہ رات دارالحکومت کیف پر روس کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 8 افراد جاں بحق ہو گئے۔ انہوں نے اس حملے کو ایک اور ثبوت قرار دیا کہ “روس کو حقیقی سفارتی عمل سے کوئی دلچسپی نہیں، وہ مذاکرات کی میز کے بجائے میزائلوں کا سہارا لیتا ہے۔” یوکرینی صدر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ روس کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کی جائیں، کیونکہ “وہ جنگ کے خاتمے کے بجائے مسلسل قتل و غارت اور...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 50 فیصد ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد جے پور کی قیمتی پتھروں اور جیولری کی برآمدات یکسر رک گئیں۔ شہر کی سب سے بڑی غیر ملکی زرمبادلہ کمانے والی صنعت کو شدید نقصان کا اندیشہ ہے اور جیولری مارکیٹ کے تنگ و پیچیدہ راستوں میں پریشانی کی فضا چھا گئی ہے۔  مشہور جوہری بازار سے لے کر ’گوپال جی کا راستہ‘ تک، جہاں صدیوں سے جیولرز کندن، پولکی اور میناکاری سے آراستہ زیورات تیار کرتے ہیں یا موتی و قیمتی پتھروں کی خرید و فروخت کرتے ہیں، سبھی بازار خاموش پڑ گئے ہیں۔  جیولری کی یہ صنعت نہ صرف سیاحت کے ساتھ جے پور کی معیشت کا ستون ہے بلکہ...
	بھارت کے روس سے تیل خریدنے اور ساتھ ہی امریکی منڈیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش الٹی پڑ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ-مودی 35 منٹ کی کال جس نے بھارت امریکا تعلقات میں دراڑ ڈال دی امریکا نے بھارتی برآمدات پر 50 فیصد تک ٹیکس لگا دیا ہے، جو اب تک کے سخت ترین اقدامات میں سے ایک ہے۔ برآمدات پر بڑا جھٹکا امریکہ کی اس پابندی سے بھارت کی 55 فیصد برآمدات متاثر ہوں گی، جن کی مالیت 87 ارب ڈالر ہے۔ اس کا سب سے زیادہ اثر ٹیکسٹائل، انجینئرنگ مصنوعات، دوائیں اور آئی ٹی ہارڈویئر کی برآمدات پر پڑے گا۔  ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صورتحال سے بنگلہ دیش، ویتنام اور چین جیسے ممالک کو فائدہ پہنچ...
	  اسلام آباد:   بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں  اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے انشورنس کوور کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق  پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لے انشورنس کوور فراہم...
	وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چناب، راوی اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام اداروں بالخصوص این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے دریا میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کا بھاؤ تیز اور بلند ہوگیا جس کے تحت سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر وزیرِ اعظم نے وفاقی وزرا کو  اپنے متعلقہ حلقوں میں جانے کی ہدایت اور موقع پر موجود رہ کر انخلا، ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم...
	 کوئٹہ:  ڈیگاری میں واقع کوئلے کی کان میں حادثے کے سبب تین کانکن جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کان میں حادثہ صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب پیش آیا۔ چیف انسپیکٹر مائنز غنی بلوچ کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں سامنے آیا ہے کہ کان میں گیس کی وجہ سے تینوں کانکن جاں بحق ہوئے تاہم واقعے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔ جاں بحق کانکنوں کا تعلق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاؤن اور علم دار روڈ سے ہے۔
	وفاقی وزیر صحت و مرکزی رہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ملک کو چلانے کے لیے نئے صوبے بنانا ناگزیر ہے، یہ خواہش نہیں بلکہ مجبوری بن چکی ہے۔ فیلڈ مارشل سیّد عاصم منیر جب صرف آرمی چیف تھے تو انہوں نے کراچی میں بزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نظام حکمرانی بہتر بنانے کے لیے ملک میں مزید صوبے بنانے پڑیں گے۔ ’وی نیوز ایکسکلوسیو‘ میں چیف ایڈیٹر عمار مسعود کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صوبے بن رہے ہیں لیکن ہم اس کے لیے آگے نہیں بڑھ رہے۔ اگر کوئی اپنے صوبے کا نام نہیں بدلنا چاہتا تو جنوبی سندھ، شمالی سندھ،...
	پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں کے دوران سکھر کے شہریوں کی حفاظت کیلیے ہر ممکن اقدامات کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور سینئر رہنما و سربراہ شعبہ خواتین فریال تالپور سے میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مون سون بارشوں میں سکھر شہر میں ہر ممکن اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی حفاظت کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ممکن اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیریسٹر ارسلان شیخ نے بریفنگ میں بتایا کہ سکھر شہر میں مون سون کے دوران کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی...
	اسلام آباد: گلگت بلتستان میں خطرناک گلیشیئر پھٹنے (گلوف) سے پہلے بروقت اطلاع دے کر 300 انسانی جانیں بچانے والے تین “خاموش ہیروز” وزیراعظم شہباز شریف سے اسلام آباد میں ملے۔ وزیراعظم نے ان کی بہادری اور احساسِ ذمہ داری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ نے نہ صرف اپنی زمین کے لوگوں کو بچایا بلکہ 24 کروڑ پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔ یہ عمل سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ ان تینوں ہیروز — وصیت خان، انصار، اور محمد خان — نے مشکل وقت میں فوری ایکشن لیتے ہوئے بروقت اطلاع دی، جس سے بڑے جانی نقصان کو روکا جا سکا۔ اس ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے تینوں افراد کو نہ...
	صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی تجارتی وفد کی ملاقات ، تجارتی تعلقات میں اضافے پر گفتگو اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی جس میں تجارتی تعلقات میں اضافے پر گفتگو کی گئی ۔وفد کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرسی سی پی آئی ٹی زی جیانگ نے کی ،ملاقات میں بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں، صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان اور چائنہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو دونوں ممالک کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے سی پیک کو پاکستان کی انڈسٹری ،انفراسٹرکچر،ٹیکنالوجی کوآپریشن کیلئے اہم قرار دیا۔ملاقات میں صدر ایف پی سی سی آئی نے سی پیک کے فیز...
	امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے نے ایک ایسی لابنگ فرم کی خدمات حاصل کرلی ہیں جس کے قریبی روابط سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے رہے ہیں اور جو ماضی میں ان غیر ملکی اداروں کے حق میں وکالت کرتی رہی ہے جنہیں امریکی پابندیوں یا سخت اقدامات کا سامنا رہا۔  یہ معاہدہ اُس وقت سامنے آیا ہے جب بدھ سے بھارت کی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے جا رہا ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سفارتخانہ مرکری پبلک افیئرز ایل ایل سی کو ہر ماہ 75 ہزار ڈالر ادا کرے گا تاکہ وہ حکومتی تعلقات، میڈیا ریلیشنز اور دیگر خدمات فراہم کرے، یہ معلومات 18 اگست کو جمع کرائی گئی ایک فائلنگ میں دی...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی اور یورپی رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد رُٹے نے امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کو بتایا کہ امریکہ نے یوکرین کے لیے سکیورٹی ضمانتوں کے تصور میں شرکت کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا ہے، جس میں آرٹیکل پانچ جیسی ضمانتوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘یہاں جس چیز پر ہم بحث کر رہے ہیں، وہ نیٹو کی رکنیت نہیں ہے۔ ہم یوکرین کے لیے آرٹیکل پانچ قسم کی سکیورٹی ضمانتوں پر بات کر رہے ہیں۔‘‘ نیٹو کے سربراہ نے مزید کہا، ’’اور ان میں کیا کیا شامل ہو گا، اس پر اب...
	ویب ڈیسک:  سابق وزیراعظم عمران خان کی 8ضمانتوں کی درخواستوں پر سپریم کورٹ سے اہم خبر آگئی۔   تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ بینچ میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی شامل تھے۔   عمران خان کی جانب سے وکیل سلمان صفدر بینچ کے روبرو پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات نہیں دیکھ سکے ہیں۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بہتر ہوگا کہ کیس کی سماعت کل ساڑھے 10 بجے تک ملتوی کردی جائے تاکہ تمام فریقین کو موقع مل جائے۔   پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب...
	ویب ڈیسک: قومی عدالتی پالیسی سازی کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے ملک بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کے لیے سخت اور تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر کر دیں، خصوصاً زمین سے متعلق تنازعات، عائلی معاملات اور کم عمر مجرمان کے مقدمات کو فوری نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے اپنے 54 ویں اجلاس میں مقدمات کو زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے ہر ایک کے فیصلے کے لیے مدت مقرر کی۔  پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار   کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹائم لائنز ججز کی کارکردگی کے...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت کے لیے 8 درخواستوں پر سماعت کل تک مؤخر کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  عمران خان کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل ہیں۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات وہ نہیں دیکھ سکے، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ بہتر ہوگا کیس کی سماعت کل ساڑھے...
	اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ
	اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )آل پارٹیز کانفرنس کے شرکا نے 18ویں آئینی ترمیم کی اصل روح کے مطابق مکمل عمل درآمد کا مطالبہ کردیا ہے۔عوامی نیشنل پارٹی کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ جس کی صدارت مرکزی صدر اے این پی سینیٹر ایمل ولی نے کی جبکہ کانفرنس میں تمام جماعتوں کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ آل پارٹیز کانفرنس کے اعلامیے میں دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کوحکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قراردیا گیا ہے۔فورم نے مسائل کے خاتمے کے لیے جامع...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی حالیہ ملاقات پر بھارتی میڈیا نے ایک مضحکہ خیز دعویٰ کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والا اصل پیوٹن نہیں بلکہ اس کا ڈمی تھا۔ یہ دعویٰ نہ صرف حقیقت سے کوسوں دور ہے بلکہ عالمی صحافت کے لیے بھی شرمناک لمحہ ہے، جو بھارتی میڈیا کی سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے۔ جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں ہونے والی اس ملاقات کا دورانیہ تقریباً 4 گھنٹے رہا، جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے پریس کانفرنس میں گفتگو کو ”تعمیری“ قرار دیا، اگرچہ یوکرین جنگ کے حوالے سے سیز فائر کا کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا۔ ہم یوکرین جنگ بندی کے قریب ہیں‘: الاسکا...
	سٹی 42: بھارت پرپاکستانی فوجی اورسفارتی فتوحات کے عالمی اثرات کے عنوان سے سیمینار ہوا جہاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ،بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھی۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا پاک بھارت جنگ کی بہت سارے واقعات کا عینی شاہد ہوں،ہمارے ادارے پس پردہ رہ کر خدمات سرانجام دے رہےتھے ، بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھیاس جنگ کے جیتنے میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسز کا بہت اہم کردار ہے،ایجنسیز کےآفیسرز پس پردہ مجاہدوں نے بہت کام کیا ہے،چھے بھارتی جہازوں کی ہمارے پاس مکمل ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیںبھارتی فوج نے سات مزائل ہماری اہم ترین بیس پر...
	قدرت میں موجود مختلف موسمی مظاہر کبھی کبھار انسانی زندگی اور معیشت کے لیے خطرے کا سبب بن جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک انتہائی خطرناک اور غیر متوقع مظہر کلاؤڈ برسٹ ہے، جو شدید بارش اور طوفانی پانی کی صورت میں زمین پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس تحریر میں ہم تفصیل سے یہ جانیں گے کہ کلاؤڈ برسٹ کیا ہوتا ہے، یہ کیسے بنتا ہے، اور اس کے نقصانات کیا ہیں۔ کلاؤڈ برسٹ کیا ہے؟ کلاؤڈ برسٹ ایک شدید موسمی مظہر ہے، جس میں آسمان پر موجود بادلوں سے بہت زیادہ بارش ایک مختصر وقت میں گرنے لگتی ہے۔ یہ بارش اتنی تیز اور زیادہ ہوتی ہے کہ زمین کے موجودہ پانی نکاسی کے نظام کو سنبھالنا ممکن...
	 واشنگٹن:  بھارت کو عالمی سطح پر ایک اور ہزیمت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا جب امریکا نے اگست میں ہونے والے تجارتی مذاکرات اچانک منسوخ کر دیے، امریکی وفد کا دورہ نئی دہلی اب نہیں ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے بھارتی میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا ہے کہ 25 سے 29 اگست تک امریکی تجارتی وفد کا دورہ طے تھا، جس میں دو طرفہ تجارتی معاہدے پر اہم پیش رفت ہونا تھی، تاہم واشنگٹن کی جانب سے دورہ آخری لمحات میں منسوخ کر دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ روس سے تیل کی خریداری پر امریکا اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی اس فیصلے کا سبب بنی۔ واشنگٹن نے نئی دہلی کو خبردار کیا...
	امریکی مذاکرات کاروں نے بھارت کے ساتھ طے شدہ تجارتی مذاکرات کی اگست میں ہونے والی میٹنگ منسوخ کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ بھارت سے کیوں ناراض ہیں؟ سابق بھارتی سفارتکار نے بتادیا بھارتی میڈیا ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق یہ مذاکرات 25 سے 29 اگست کے درمیان نئی دہلی میں ہونے تھے۔ رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطہ برقرار ہے تاہم مذاکرات کے لیے نئی تاریخ کا تعین تاحال نہیں کیا گیا۔ یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جولائی میں بھارت پر 25 فیصد درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کر دیے تھے اور روسی تیل کی خریداری پر بھارت کو مزید...
	شرمیلا فاروقی کا خواتین کی جبری بے دخلی کے خاتمہ کے لیے فوجداری قوانین میں ترمیمی بل پر تیزی سے عملدرآمد کا مطالبہ
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شرمیلا فاروقی نے مجوزہ فوجداری قوانین (ترمیمی) بل 2025 کے فوری نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قانون خواتین کو ان کے شریک حیات یا گھر کے دیگر افراد کی جانب سے غیر منصفانہ یا جبری بے دخلی سے محفوظ ر کھے گا۔ ہفتہ کو اپنے ایک انٹرویو میں شرمیلا نے خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی اور گھر سے بے دخلی کے اقدامات کو مجرمانہ قرار دینے پر زور دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ مجوزہ فوجداری قانون (ترمیمی) بل 2025، سیکشن 498D اور شیڈول II میں اہم ترامیم متعارف کررائی گئی ہیں جس کا مقصد...
	اینکریج /واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی ہم منصب ولادیمیرپوٹن سے الاسکا میں بے نتیجہ ملاقات کے بعد قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ دونوں راہنماﺅں نے اینکریج میں تین گھنٹے سے زیادہ جاری رہنے والی ملاقات کے بعد صحافیوں کے کسی سوال کا جواب نہیں دیا.(جاری ہے)  امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دنیا بھر میں اس اہم ترین ملاقات کے نتیجے میں اہم اعلانات کی توقع کی جارہی تھی تاہم ملاقات کے بعد صدرٹرمپ اورپوٹن نے مشترکہ طور پر صحافیوں کو مختصربریفنگ دی اور سوالوں کا جواب دینے سے گریزکیاصدرٹرمپ نے مختصرگفتگو میں بتایا کہ کوئی معاہدہ نہیں ہوا لیکن روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ یوکرین مذاکرات میں...
	بھارت کی نامور سابق تیراک اور پدم شری ایوارڈ یافتہ بولا چودھری کے آبائی گھر سے ان کی زندگی بھر کی کمائی سمجھے جانے والے تمغے اور یادگاریں چوری کرلی گئیں۔ بولا چودھری کا کہنا ہے کہ یہ ان کے ہوڑہ ضلع کے ہنڈ موٹر میں واقع مکان میں تیسری بڑی چوری ہے۔ بولا چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چور سب کچھ لے گئے جو میں نے اپنی محنت اور لگن سے پوری زندگی میں کمایا۔ میرے 6 ساؤتھ ایشین گیمز کے طلائی تمغے اور پدم شری کا بروچ بھی چرا لیا گیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف، انصار عباسی کے علاوہ اور کس نے ایوارڈ لینے سے معذرت کی؟ انہوں نے بتایا کہ چوروں نے تمام...
	اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیرِاعظم کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹیوں نے ملک میں کیش لیس معیشت کے فروغ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے لیے پُرعزم قومی اہداف مقرر کیے ہیں، جن کا مقصد ڈیجیٹل فنانشل سروسز اور فن ٹیک کے استعمال میں تیزی سے اضافہ کرنا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزیرِاعظم کے کیش لیس اکانومی اقدام کے تحت اہم اہداف میں فعال ڈیجیٹل مرچنٹس کی تعداد کو مالی سال 26-2025 کے اختتام تک 20 لاکھ تک پہنچانا، موبائل اور انٹرنیٹ بینکنگ صارفین کی تعداد کو موجودہ 9 کروڑ 50 لاکھ سے بڑھا کر ایک سال میں 12 کروڑ تک لے جانا، اور سالانہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کے لین دین کو دگنا کرتے...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تجارت، کاروبار اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کے مواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان اور امریکہ نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ پاکستان کی معیشت نے ایک نئے موڑ پر قدم رکھا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان کی سخت اور ضروری اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ موڈیز کی حالیہ اپ گریڈیشن مثبت نتائج کا واضح ثبوت ہے۔ وزیر خزانہ نے ملاقات کے دوران اپنے حالیہ دورہ واشنگٹن کا بھی...
	—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں اور سیلابی صورتِ حال سے قیمتی جانی نقصان کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 16 اور 17 اگست کو معرکۂ حق اور جشنِ آزادی کے حوالے سے تقریب ملتوی کر دی گئی۔اس حوالے سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کی ہدایت پر ایف نائن پارک میں ہونے والا پروگرام ملتوی کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے علی امین گنڈاپور کا کل کے پی میں سوگ کا اعلان، قومی پرچم سرنگوں رہے گا بونیر میں سیلاب سے 100 ہلاکتیں، 78 لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئیں: صوبائی وزیر فخر جہاں اعلامیے کے مطابق یہ فیصلہ متاثرہ افراد سے اظہارِ یکجہتی...
	وزیر خزانہ محمد اورنگزیب امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر سے ملاقات کر رہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ دوطرفہ تجارت، کاروبار اور امریکی سرمایہ کاری بڑھانے کےمواقع پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزارت خزانہ کے مطابق  پاکستان اور امریکا نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت نے ایک نئے موڑ پر قدم رکھا ہے، انھوں نے کہا پاکستان کی سخت اور ضروری اصلاحات کے مثبت نتائج آ رہے ہیں۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ...
	وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے سفارتخانہ کی ناظم الامور کی ملاقات ،پاک-امریکہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ پر اتفاق
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب سے جمعہ کوامریکی سفارتخانے کی ناظم الامور نٹالی بیکر نے وزارتِ خزانہ میں ملاقات کی۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دوطرفہ تجارت، کاروبار اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں اضافہ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت نے کامیابی کی سمت کا رخ موڑ لیا ہے اور موڈیز کی حالیہ اپ گریڈنگ جس نے تینوں بڑی بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسیوں کی پاکستان کی معاشی کارکردگی پر مثبت رائے کو ہم آہنگ کر دیا ہے،واضح ثبوت ہے کہ حکومت کے مشکل مگر ضروری اصلاحاتی اقدامات مثبت نتائج دے رہے ہیں۔...
	انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر صحت اور پی ٹی آئی کی راہنما کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی راہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کیں۔  جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔ واضح رہے کہ...
	بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع داوسا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں 7 بچوں اور 3 خواتین سمیت 11 یاتری زندگی کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب یاتریوں کو لے جانے والی پک اپ وین سڑک کنارے کھڑے ایک ٹرک سے زور دار انداز میں ٹکرا گئی۔ صبح سویرے قیامت ٹوٹ پڑی بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ بدھ کی صبح 4 بجے پیش آیا، جب  اترپردیش  کے رہائشی یاتری سالاسر بالاجی مندر سے واپس جا رہے تھے۔ وہ دو پک اپ گاڑیوں میں سفر کر رہے تھے کہ ان میں سے ایک گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی...
	  اسلام آباد:   امریکی سفارت خانے کا وفد اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچا، جہاں  انہوں نے قیدی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق امریکی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قید شہباز افضل تک قونصلر رسائی دی گئی ہے۔  سفارتی وفد کو قیدی سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو کے کمرے میں ملاقات کروائی گئی ۔ امریکی سفارتی وفد نے قیدی سے زیر سماعت مقدمے،جیل میں دستیاب سہولیات اور صحت کے حوالے سے بات چیت کی۔ سفارتی وفد میں امریکی سفارت خانے کے چیف قونصلر پام ہیملٹ ،سکیورٹی  آفیسر عرفان حیدر ملک شامل تھے ۔ واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے قیدی شہباز افضل کے خلاف تھانہ سرائے عالمگیر میں توہین رسالت کے جرم پر مقدمہ درج ہے۔  ...
	لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9مئی کے 2 مقدمات میں ضمانت کے لیے دائر درخواستیں غیر موثر ہونے پر خارج کر دیں۔ انسداد دہشت گردی لاہور کے جج منظر علی گل نے پی ٹی آئی رہنما کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد نے تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں ضمانت کے لیے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں درخواستیں دائر کی تھیں، دونوں مقدمات میں دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے دونوں مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت...
	موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ اضافہ کرتے ہوئے اسے ‘Caa1’ سے ‘Caa2’ کر دیا گیا ہے، جسے ‘مستحکم’ آؤٹ لک بھی دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو ملک کی مالی حالت میں بہتری اور اصلاحات کے نفاذ کے تناظر میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔ موڈیز نے اس ریٹنگ میں اضافے کی وجہ پاکستان کی بیرونی مالی حالت میں بہتری اور آئی ایم ایف کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فسیلٹی پروگرام کے تحت اصلاحات کی کامیاب تکمیل کو قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ متوقع ہے، اگرچہ ملک اب بھی بروقت مالی معاونت پر انحصار کرتا ہے۔ اسی طرح، حکومتی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہو رہی ہے، لیکن قرضوں...
	لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشت گردی عدالت نے یاسمین راشد کی 9 مئی مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق  انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی 9 مئی کے 2 مقدمات (تھانہ شادمان اور راحت بیکری جلاؤ گھیراؤ) میں ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے فیصلے میں قرار دیا کہ دونوں مقدمات کے فیصلوں کے بعد ضمانت کی درخواستیں غیر مؤثر ہو چکی ہیں۔  خواتین اور بچیوں کیخلاف تشدد کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے:سہیل شوکت بٹ  واضح رہے کہ یاسمین راشد نے دونوں مقدمات میں ضمانت...
	فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کی ملاقات،عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال
	راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی ہے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔  کراچی کے علاقے بہادرآباد میں کریڈٹ کارڈ بنوانے کے بہانے بلا کر 26 سالہ لڑکی سے زیادتی کا انکشاف   آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے یومِ آزادی اور فتح کی...
	مکوآنہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت ِ پاکستان کے زیرِ اہتمام 100 روپے اور 1500 روپے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 اگست 2025 بروز جمع المبارک کو فیصل آباد میں ہوگی۔(جاری ہے) 100 روپے والے انعامی بانڈ کا پہلا انعام سات لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام دو لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح تیسرا انعام ہزار روپے کے 1199 انعامات رکھے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 1500 روپے والے قومی انعامی بانڈز کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام 10 لاکھ روپے کے تین انعامات اور اسی طرح 1850 روپے کے 1696 انعامات خوش نصیبوں میں تقسیم کیے جائیں گے۔ 
	بھارت کی ہٹ دھرمی پر امریکی وزیر خزانہ برہم، تجارتی مذاکرات خطرے میں پڑ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025  سب نیوز  واشنگٹن:(آئی پی ایس) امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات میں مسلسل ہٹ دھرمی دکھا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں اسکاٹ بیسنٹ نے کہا کہ سوئٹزرلینڈ اور بھارت سمیت کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے ابھی مکمل ہونا باقی ہیں۔ ان کے مطابق، امید ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اکتوبر کے آخر تک مذاکرات کو حتمی شکل دے گی، تاہم بھارت کا رویہ رکاوٹ بن رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ امریکی حکام اگلے دو سے...
	الیکشن کمیشن ، تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی تاریخ یکم ستمبر مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)الیکشن کمیشن نے تین حلقوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پوسٹل بیلٹ درخواستوں کی آخری تاریخ یکم ستمبر مقرر کر دی۔الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق این اے 66 وزیرآباد، این اے 129 لاہور۔XIII اور پی پی 87 میانوالی۔III میں پوسٹل بیلٹ سہولت دستیاب ہوگی، سرکاری ملازمین، فوجی افسران و جوان اور ان کے اہل خانہ پوسٹل بیلٹ کے اہل ہوں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ معذور افراد، قیدی اور جیل میں زیر حراست افراد بھی پوسٹل بیلٹ کے حق دار قرار دیے گئے ہیں، الیکشن ڈیوٹی پر مامور افراد اور پولیس اہلکار بھی...
	بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات‘ امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی
	دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کیے جانے کے بعد بھارت میں امریکی برانڈز کے بائیکاٹ اور مقامی مصنوعات کو فروغ دینے کی مہم زور پکڑ گئی ہے برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق میکڈونلڈز اور کوکا کولا سے لے کر ایمازون اور ایپل تک امریکی کمپنیوں کو بھارت میں بائیکاٹ کی اپیلوں کا سامنا ہے کیونکہ کاروباری شخصیات اور وزیر اعظم نریندر مودی کے حامی امریکی محصولات کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں.(جاری ہے)  دنیا کا سب سے زیادہ آبادی والا ملک بھارت امریکی برانڈز کے لیے ایک اہم مارکیٹ ہے جو تیزی سے اپنے کاروبار...
	 کراچی:  بھارتی ضلع گاریابند چھتیس گڑھ کے ماڈا گاؤں کے نوجوان منیش باسی کو اچانک ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلیئرز جیسے کرکٹ اسٹارز کی فون کالز آنے لگیں۔  کسان گجیندر باسی کے بیٹے منیش نے اپنے گاؤں سے 8 کلومیٹر دور دیوبھوگ کی ایک موبائل شاپ سے جیو کمپنی کا نیا سم کارڈ لیا، منیش اور ان کے دوست کھیمراج نے جب واٹس ایپ انسٹال کیا تو ان کو آئی پی ایل ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان رجت پاٹیدار کی پروفائل تصویر نظر آئی، پھر انہیں فون کرنے والے خود کو کوہلی، ڈی ویلیئرز اور یش دیال بتاتے رہے۔ منیش اسے دوستوں کا کوئی مذاق سمجھے اور خود بھی اس سے لطف اندوز ہونے لگے، البتہ چند...
	گاریابند کے نوجوان کے لیے ایک عام سا موبائل سم خریدنا زندگی کا انوکھا تجربہ بن گیا، جب اسے رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان راجت پٹیدار کا پرانا نمبر مل گیا اور اس پر ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز اور دیگر کھلاڑیوں کے فون آنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ منیش بسی نے جون کے آخر میں دیو بھوگ کے ایک چھوٹے موبائل اسٹور سے سم کارڈ خریدا۔ واٹس ایپ اکاؤنٹ سیٹ اپ کے دوران اس کے دوست نے دیکھا کہ پروفائل تصویر راجت پٹیدار کی ہے، لیکن انہوں نے اس پر خاص دھیان نہ دیا۔ جلد ہی انہیں فون آنے لگے جن میں کال کرنے والے خود کو ویرات کوہلی، اے بی ڈی...
	بھارت میں متعدد امریکی کمپنیوں کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے، جس میں کاروباری شخصیات اور وزیراعظم نریندر مودی کے حامی واشنگٹن کی جانب سے عائد درآمدی ڈیوٹیوں کے خلاف امریکا مخالف جذبات کو ہوا دے رہے ہیں۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد ٹیکس لگانے کے بعد بھارت میں سوشل میڈیا اور عوامی سطح پر مقامی مصنوعات خریدنے اور امریکی مصنوعات کو چھوڑنے کی آوازیں بلند ہو رہی ہیں۔ اگرچہ تاحال فروخت میں کمی کا کوئی واضح ثبوت سامنے نہیں آیا، لیکن برآمد کنندگان کو جھٹکا لگا ہے اور دہلی و واشنگٹن کے تعلقات متاثر ہوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن بنیان مرصوص پر اہم کتاب نے بھارت کے دعوؤں کا...
	لوک سبھا میں مودی نے 2 گھنٹے کی تقریر میں پاکستانی طیارے گرانے کی بات کیوں نہیں کی سینیٹرعرفان صدیقی کا سوال
	اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما، سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیان کو مضحکہ خیز، بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ دعوے بھارت کی عالمی سطح پر مزید جگ ہنسائی کا باعث بنیں گے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ بھارتی حکومت کے پاس اپنے الزامات کو ثابت کرنے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی اپنی پالیسیوں کے ذریعے خود اپنے ہی پاؤں پر کلہاڑی مار رہی ہے۔ انہوں نے راہول گاندھی کے...
	اترکاشی سانحے پر بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی نااہلی اور فوجی نقصانات چھپانے کی کوششوں  کے ساتھ ساتھ ناقص منصوبہ بندی بے نقاب ہو گئی ہے۔ بھارت میں پیش آنے والے تمام سانحات میں مودی حکومت کی نااہلی ثابت ہو رہی ہے اور اترکاشی کا سانحہ ان ہی کھوکھلے دعووں اور ناقص کارگردی کی تازہ مثال ہے۔ بھارتی جریدے منٹ کے مطابق اترکاشی میں شدید بارش کے بعد سیلاب اور مٹی کا تودہ گرنے سے متعدد بھارتی فوجی اور 50 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔ دھارالی گاؤں اترکاشی میں موسلا دھار بارش سے مکانات، سڑکیں اور بستیاں تباہ ہو گئی ہیں جب کہ بھارتی فوجی تنصیبات بھی تباہ  ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں ماہرین کے...
	 پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ہاتھوں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کی یاد میں ملک بھر میں دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ مظفرآباد اور کوٹلی (آزاد کشمیر) کے ساتھ ساتھ پنجاب کے بڑے اور چھوٹے شہروں راولپنڈی، لاہور، بہاولپور، مریدکے، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، ڈیرہ غازی خان، سرگودھا، ساہیوال اور ملتان میں ہزاروں شہریوں نے شہداء کی یاد میں ہونے والی تقاریب میں شرکت کرکے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ ماؤں نے اپنے بچوں کے ہاتھوں میں شمعیں تھمائیں تاکہ آنے والی نسل بھی یہ یاد رکھے کہ کس طرح دشمن کی بربریت نے ان کے ہم وطنوں کو نشانہ بنایا، ہاتھوں میں روشن شمعیں تھامے معصوم بچوں نے شہداء کیلئے دعائیں کیں۔ یہ تقاریب...
	یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی، میٹرک امتحانات میں پنڈی بورڈ میں تیسری پوزیشن ہولڈر اکرام اللہ کی وزیراعظم سے گفتگو
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی بورڈ میں میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے طالب علم اکرام اللہ نے وزیراعظم شہبازشریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب کچھ آپ کی بدولت ممکن ہوا، آپ سرپرستی نہ کرتے تو یہ کامیابی حاصل نہ ہوتی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہبازشریف نے بتایا کہ اکرام اللہ کاکڑکا خاندان سیلاب سے شدید متاثر ہوا تھا،دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی، ،ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی، آج دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اکرام اللہ محنت سے اپنے...
	مودی کے ٹرمپ اور چین کیساتھ کشیدہ تعلقات، بھارت عالمی تنہائی کا شکار، امریکی جریدے کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025  سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )دنیا کی 2 بڑی طاقتوں کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے بعد بھارت عالمی تنہائی کا شکار نظر آتا ہے۔امریکی جریدے نیو یارک ٹائمز نے رپورٹ کیا کہ 2014 میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چین کے صدر شی جن پنگ کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا لیکن اس دوران چینی فوجی، بھارتی سرحد پر ان کی فوجیوں کے ساتھ تصادم میں الجھ گئی، اس واقعے سے نہ صرف نریندر مودی کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ انہیں بھارتی فوج کو سخت سردی والے علاقے میں جنگی حالت میں تیار رکھنا...
	نو مئی کوجناح ہاوس، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کیس میں عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج ہوگئیں۔انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس پرسماعت کی،عمر ایوب حاضری کیلئے پیش نہیں ہوئے،وکلا نے عمر ایوب کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی لیکن عدالت نے حاضری معافی کی درخواست خارج کر دی۔عمرایوب کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ عمر ایوب کو فیصل آباد عدالت سے نو مئی کے ایک مقدمہ میں 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے،عمر ایوب حفاظتی ضمانت کے بغیر یہاں پیش نہیں ہو سکتے،وہ حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائیکورٹ گئے ہیں ۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ سزا ہو چکی ہے تو مجرم عدالت کے سامنے...
	اسلام آباد (ویب ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت نے 5 اگست کے احتجاج پر درج مقدمے میں گرفتار پی ٹی آئی کی 7 خواتین کارکنوں کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستیں منظور کر لیں۔ گزشتہ روز بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کے دوران وکلا کے دلائل مکمل ہونے اور پولیس ریکارڈ دیکھنے کے بعد عدالت نے تمام خواتین کارکنوں کی 20، 20 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کا حکم دیا۔ پی ٹی آئی خواتین کارکنوں کے خلاف لوہی بھیر تھانے میں پاپو ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس کے قریب پولیس کی گاڑیوں کو جلانے سمیت...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اگست ۔2025 )محکمہ موسمیات نے ملک کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی ہے ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم گرم اورشدید حبس برقرار رہنے کا امکان ہے ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ لاہور میں آئندہ چند روز تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، حبس کی شدت بھی برقرار رہے گی، لاہور میں تیز بارشوں کا کوئی امکان نہیں.(جاری ہے)  ڈائریکٹر عبدالعزیز نے یہ بھی بتایا کہ 13 اگست سے ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے، لاہور میں ہلکی بارش تو ہو سکتی ہے مگر تیز بارش کا کوئی امکان موجود نہیں مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں...
	نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی نے پچھلے انتخابات میں نریندر مودی کی جیت پر سوال اٹھا دیا۔راہول گاندھی نے کہا کہ بھارتی الیکشن کمیشن نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ساتھ مل کر عام انتخابات میں ووٹ چرائے اور عوام کے حق پر ڈاکا ڈالا۔(جاری ہے) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما راہول گاندھی اس حوالے سے دستاویزی ثبوت سامنے لے آئے اور کہا کہ کہیں ڈپلی کیٹ ووٹر آئی ڈیز بنائی گئیں تو کچھ حلقوں میں مکانوں کے جعلی ایڈرس بنائے گئے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کہیں جعلی تصاویر کا استعمال کیا گیا، کم سے کم 100 سے زیادہ نشستوں پر ہیرا پھیری...
	لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس اورعسکری ٹاورحملہ کیس سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سابق قائدِ حزب اختلاف عمرایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں عدم پیشی پرخارج کردیں۔ عدالت کے جج منظرعلی گل نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی، عمرایوب نے ان مقدمات میں پہلے ہی عبوری ضمانت حاصل کر رکھی تھی، تاہم آج پیش نہ ہونے پر درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ واضح رہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق مقدمات میں انسدادِ دہشت گردی عدالت عمرایوب، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا خان، زرتاج گل سمیت دیگررہنماؤں کو سزائیں سنا چکی ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے تمام رہنماؤں...
	انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں سابق قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس حملہ اور عسکری ٹار سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماء عمر ایوب کی عبوری ضمانت کی درخواست عدم پیشی پر خارج کردیں۔ عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور سمیت جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں، انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے عدم پیشی پر درخوستیں خارج کردیں جبکہ ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست بھی مسترد کردی۔ پی ٹی آئی رہنماء عمر...
	جمال الدین : انسداد دہشت گردی عدالت نے قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ سمیت تین مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کر دیں۔ ملزم نو مئی کے ایک مقدمہ میں سزا یافتہ ہونےپرگرفتاری کے ڈر سے پیش نہیں ہوا۔ انسداد دہشت گردی کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، عبوری ضمانت کی معیادختم ہونے پر عمر ایوب عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکلا نے ایک پیشی کیلئے حاضری سے استنثی کی درخواست دائر کی۔وکلا نے استثنی کی درخواست میں یہ نشاندہی کی کہ عمر ایوب کو انسداد دہشتگردی عدالت فیصل آباد نے نو مئی کے ایک مقدمہ میں 10 سال...
	لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء) حج درخواستوں کی وصولی کیلئے نامزد بینک ہفتہ کے روز بھی کھلے رہے۔ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر اسٹیٹ بینک نے 14 نامزد بینکس کو برانچیں کھلی رکھنے کی ہدایات دی تھیں۔(جاری ہے) رجسٹرڈ عازمین سے حج درخواستیں بمعہ اخراجات وصول کرنے کیلئے 4 سے 9 اگست تک کی تاریخ مقرر کی گئی تھی جبکہ غیر رجسٹرڈ عازمین 11 سے 16 اگست تک اپنی درخواستیں اور اخراجات جمع کراسکیں گے۔ 
	اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اہم مقام رکھتا ہے،شہبازشریف کی اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد، آزادکشمیر، گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کیلئے جلد لائحہ عمل ترتیب دینے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے حوالے سے بے پناہ استعداد موجود ہے اللہ تعالیٰ نے پاکستان کوقدرتی وسائل اور لازوال خوبصورتی سے نوازا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ قدرتی وسائل کی بدولت پاکستان دنیا میں منفرد اور اہم مقام رکھتا ہے پاکستان کے پاس دنیا کی قدیم ترین...
	سپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دشمنوں کو ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیابی نہیں ملے گی، پوری قوم افواج پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تحفظ کے لئے سکیورٹی فورسز کی جراتمندانہ کارروائیوں پر فخر ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔  انہوں نے 33 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی اور...
	سپریم کورٹ میں اب زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مقدمات کی تعداد 57153 تک پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں چھٹیوں کے دوران زیر التواء مقدمات کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر سے اضافہ ہونے لگا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کے عہدے سنبھالنے کے وقت سپریم کورٹ میں 60 ہزار کے قریب مقدمات زیر التواء تھے، مقدمات کی تعداد مارچ 2025ء میں کم ہو کر 55 ہزار تک پہنچ گئی۔ علاوہ ازیں سپریم کورٹ میں اب زیر التواء مقدمات کی تعداد میں پھر تیزی سے اضافہ ہونے لگا، مقدمات کی تعداد 57153 تک پہنچ گئی، عدالت عظمیٰ میں چھٹیوں کے...
	فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کا خوف، مودی ٹرمپ سے ملنے نہیں گئے، بلومبرگ کی رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025  سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)معروف امریکی جریدے بلومبرگ نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے خدشے کے پیش نظر امریکی صدر کی دعوت قبول کرنے سے انکار کر دیا۔جریدے بلوم برگ کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر نے بھارتی وزیراعظم مودی کو عشائیے پر مدعو کیا تھا تاہم مودی نے معذرت کرلی۔ رپورٹ کے مطابق مودی کو اندیشہ تھا کہ امریکی صدر ممکنہ طور پر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ان کی ملاقات کرا سکتے ہیں جس سے وہ گریز کر رہے تھے۔بلومبرگ کا...
	وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت سیاحت کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزرا، مشیران، معاونین اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ پاکستان سیاحت کے شعبے میں بے پناہ استعداد رکھتا ہے، جسے بھرپور طریقے سے بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل، خوبصورتی، برف پوش پہاڑوں، جنگلات، دریا، ریگستان اور ساحلی پٹی جیسی نعمتوں سے نوازا ہے، جو عالمی سطح پر ہمارے ملک کو ممتاز مقام فراہم کرتے ہیں۔ وزیرِاعظم نے گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد میں سیاحت کے...
	بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں میں شروع ،اسحاق ڈار، فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا
	بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں میں شروع ،اسحاق ڈار، فیصل کریم کنڈی نے مزار پر چادر چڑھا کر عرس کا افتتاح کیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سٹی رپورٹر)برصغیر کے ممتاز روحانی بزرگ شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار کے تین روزہ عرس کی تقریبات نورپورشاہاں اسلام آباد میں شروع ہو گئی ہیں، ملک بھر سے ہزاروں عقیدت مند مزار پر حاضری دے رہے ہیں. افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈاراورگورنر خیبرپختون خوا فیصل کریم کنڈی تھے،جبکہ راجہ سرفراز اکرم ،وفاقی وزیر ریلویز محمد حنیف عباسی،وفاقی وزیرڈاکٹرطارق فضل چوہدری، ملک ابرار،دانیال چوہدری،میاں محمد سومرو،راحت قدوسی، حذیفہ رحمان،زمرد خان، رانا محمدنذیر،راجہ شہباز ، راجہ شہزاد،چیف کمشنر اسلام...
	امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات نہ کرا دیں۔امریکی جریدے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسی خدشے کے پیشِ نظر مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا۔امریکی جریدے کے مطابق 17 جون کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی 45 منٹ ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر کی ملاقات، ایران اسرائیل جنگ پر تفصیلی تبادلہ خیال فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ٹرمپ کی غیر معمولی ملاقات بھارت کو پریشان کر سکتی ہے: برطانوی میڈیا امریکی...
	بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی نئی تصویر نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیران کردیا۔ 36 سالہ کوہلی ٹیسٹ اور ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں تاہم وہ اب بھی بھارت کی ون ڈے کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں، انہوں نے آخری بار بھارت کی نمائندگی چیمپئنز ٹرافی میں کی تھی۔ بھارتی نژاد کاروباری شخصیت شاش نے لندن میں کوہلی کے ساتھ لی گئی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے۔ اس تصویر میں ویرات کوہلی نے ڈارک گرے زِپ اپ ہُوڈی، لائٹ گرے ٹی شرٹ اور ڈارک بلیو جوگرز پہن رکھے ہیں۔ شاش نے اس تصویر کے کیپشن میں لکھا کہ ’’ڈونٹ نیڈ کیپشن... ود دی کنگ کوہلی‘‘۔ تاہم اس تصویر میں جس بات نے مداحوں کو...
	لاہور کے سرحدی علاقے مناواں میں حساس اداروں نے بھارتی ڈرون کو مار گرایا، جس کی تحقیقات جاری ہیں اور مزید حقائق سامنے آئیں گے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے مناواں علاقے کی جند یالہ روڈ پر حساس اداروں نے ایک بھارتی ڈرون کو گرا کر اپنی تحویل میں لے لیا۔ ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے بتایا کہ یہ ڈرون ہیگزا کاپٹر ماڈل تھا اور ابتدائی تفتیش سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ سرویلنس ڈرون بھارت سے آیا تھا۔  ایس پی کینٹ کا کہنا تھا کہ حساس ادارے اس واقعے کی مکمل تحقیقات کر رہے ہیں اور تحقیقات کے نتیجے میں مزید معلومات سامنے آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ اس ڈرون کی موجودگی پاکستانی فضائی...
	ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال سے اہم ملاقات کی ہے۔  یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی جب امریکہ نے بھارت پر روسی تیل کی خریداری کے باعث بھارتی اشیاء پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگایا گیا یہ نیا ٹیرف تین ہفتوں میں نافذ العمل ہوگا۔ اس اقدام کا مقصد روس پر دباؤ بڑھانا ہے تاکہ وہ یوکرین میں جنگ ختم کرے، اور روسی تجارت کرنے والے ممالک کو متاثر کیا جائے۔ روسی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں پیوٹن اور اجیت ڈووال کو ہاتھ ملاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، تاہم ملاقات...
	بھارت میں بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار کی فوجی اصلاحات کی آڑ میں ہندوتوا بیانیے کے فروغ دینے کی ریاستی مہم زور و شور سے جاری ہے۔ مودی سرکار بھارتی فوج کو سیاسی غلامی میں دھکیل کر پیشہ ورانہ غیر جانبداری کے قتل میں مصروف ہے۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کی کتاب   ریسرجنٹ انڈیا کی ملٹری میں بھارتی فوجی نظریات کا پول کھل گیا۔ جنرل انیل چوہان کی کتاب میں فوج میں سیاسی نظریے کی کھلی حمایت نظر آتی ہے۔ بھارتی صحافی نے  دی وائر میں کتاب کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ کتاب میں واضح ہے کہ فوجی اداروں میں ہندوتوا نظریے کو سرایت دی جا رہی ہے۔ جنرل چوہان نے...
	بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی ایک نئی تصویر منظرِ عام پر آئی جس میں وہ لندن میں شاش کرن نامی شخص کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اگرچہ اس شخص کی شناخت سوشل میڈیا پر واضح نہیں ہو سکی، لیکن مداحوں کی تمام تر توجہ ویرات کوہلی کی سفید داڑھی پر مرکوز ہو گئی۔ ان کی ظاہری تبدیلی اتنی نمایاں ہے کہ کچھ لوگ انہیں پہچان بھی نہ سکے۔ 36 سالہ کوہلی اب 37 کے قریب ہیں، اور ان کی عمر اور داڑھی میں چمکتی سفیدی نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔ Shash Kiran with King Kohli ???? ???? pic.twitter.com/MW1kNJQyqu — Johns. (@CricCrazyJohns) August 8, 2025  یہ تصویر اس وقت سامنے آئی ہے جب کوہلی کو آخری بار...
	لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت صوبے بھر میں ماحول اور عوام کی زندگی بچانے کا بڑا فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق تاریخوں کے تعین کے ساتھ محکموں اور ضلعی حکام کو اہداف دے دئیے گئے۔ دریائے راوی میں گرنے والے 54کلومیٹر طویل ہڈیارہ ڈرین کو صنعتی، زہریلے کچرے اور مضر صحت گندگی سے پاک کرنے کا انقلابی منصوبہ شروع کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد کی آبادیوں سے صنعتیں اور کارخانے انڈسٹریل اسٹیٹ منتقل کرنے کی ہدایت کی۔ سیالکوٹ میں چمڑا رنگنے کی فیکٹریاں بھی فوری طور پر متعلقہ کارخانوں کے لیے مختص علاقے میں منتقل کرنے کا حکم دیا۔ قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے 50 سے زائد صنعتی یونٹس...
	 اسلام آباد:  بلاول بھٹو سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیالپاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر سمیت دیگر عہدیداروں نے ملاقات کی جہاں علاقائی سلامتی، تجارتی اور سفارتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے امریکی نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سینئر ڈائریکٹر رکی گل نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی جہاں سابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری، سینیٹر شیری رحمان اور امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور دیگر بھی موجود تھے۔ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور...
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئر وکیل سلمان اکرم راجہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور اسلام آباد پولیس کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے فریقین سے پیر تک جواب طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفرازعلی ڈوگر نے کیس کی سماعت کی، جس میں سلمان اکرم راجہ ایڈوکیٹ ذاتی حیثیت میں عدالت کے روبرو پیش ہوئے، انہوں نے مؤقف اپنایا کہ انہوں نے پہلے ہی مقدمات کی تفصیلات کے لیے باقاعدہ درخواست دی تھی، جس کے جواب میں اسلام آباد پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ ان کے خلاف 10 مقدمات درج ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ نے عدالت کو...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )حکومت کی جاری ٹیرف اصلاحات پاکستان کی برآمدی مسابقت اور ملکی صنعتوں کی ترقی کی جانب ایک قدم ہے، صنعت کے ذرائع نے ویلتھ پاک کو بتایاکہ یہ اصلاحات نیشنل ٹیرف پالیسی کا حصہ ہیںجو پاکستان کی تجارتی توجہ کو درآمدی متبادل سے برآمدی ترقی کی طرف منتقل کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے پالیسی ایک پانچ سالہ منصوبہ مرتب کرتی ہے جس کا مقصد ٹیرف کے ڈھانچے کو آسان بنانا، تحفظ پسندی کو کم کرنا اور صنعتی توسیع کی حوصلہ افزائی کرنا ہے.(جاری ہے)  وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت نیشنل ٹیرف پالیسی کے نفاذ سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کا حال ہی میں اسلام آباد میں اجلاس...
	سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ شوہر سے خراب تعلقات کا ذکر کرنے کے بعد انہیں رشتے بھیجے جا رہے ہیں۔ عتیقہ اوڈھو کے مطابق گزشتہ ہفتے میں نے کہا تھا کہ ڈرامے دیکھ دیکھ کر میری شادی خطرے میں ہے وہ بیان اتنا وائرل ہوا کہ اس کے بعد سوشل میڈیا پر مجھے بہت ساری ہمدردیاں مل رہی ہیں میرا ڈی ایم میسجز سے بھرا ہوا ہے اور لوگ مجھے واقعی میں رشتے بھیج رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج اسی لیے میں تیار ہو کر غرارہ پہن کر دلہن کی طرح بیٹھ گئی ہوں کہ کوئی پتہ نہیں۔ ساتھ ہی انہوں ے کہا کہ خواتین! اپنے شوہروں کو تھوڑا سا دباؤ میں رکھنا...
	ہائیکو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے سیاحتی شہر سانیا میں جدید دفتر میں بیٹھا ہوا ایک نوجوان اعتماد کے ساتھ چینی اور انگریزی دونوں زبانوں میں جزیرے پر آنے کے خواہشمند غیر ملکیوں کو پالیسیوں سے متعلق رہنمائی فراہم کررہا ہے۔ یہ نوجوان ایک پاکستانی کارباری شخصیت محمد عامر شہزاد ہیں جو اب اپنے غیرملکی ساتھیوں کے ایک قابل اعتماد رہنما بن چکے ہیں اور چلتے پھرتے رہنما کتابچے کا لقب حاصل کرلیا ہے۔1990 کی دہائی میں پیدا ہونے والے شہزاد پہلی بار 2015 میں چین آئے جب انہوں نے چین کے شمالی صوبے ہیبے کے شہر شی جیا ژوانگ میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنا شروع کی۔ دوران تعلیم ایک مقبول آن لائن پراڈکٹ نے ان کے اندر...
	اسلام آباد (نمائندہ خصوصی ) صدرمملکت زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہب، ثقافت اور اقدار پر مبنی ہیں،باہمی اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے۔آئی ٹی، تعمیرات، صحت، فوڈ سکیورٹی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع امکانات موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدرمملکت آصف علی زرداری نے عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخاروصی سے گفتگوکرتے ہوئے کیا، ملاقات میں دونوں ممالک کے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کے اعادہ کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیا ل کیا گیا۔ صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان اور عمان...