2025-07-26@10:29:36 GMT
تلاش کی گنتی: 419

«پاکستان بیت المال»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مزید 27 اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی رکنیت بحال کر دی۔ مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع کرانے پر اراکین اسمبلی کی رکنیت بحال کی گئی، رکن قومی اسمبلی قاسم علی گیلانی، طارق بشیر چیمہ سمیت 6 اراکین کی رکنیت بحال ہوئی۔ پنجاب اسمبلی کے 14 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 5 اور سندھ اسمبلی کے 4 اراکین کی رکنیت بحال کی گئی۔
    پیرس (صباح نیوز) سوئیٹزر لینڈ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد طالب علم عمر ظفر نے بچوں کی فرنچ ریجنل ا سکوائش چمپین شپ جیت لی ہے۔عمر ظفر نے 11 اور 13 سال تک کے عمر کے بچوں کی اسکواش کے تمام میچوں میں لگا تار کامیابی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ا سکوائش مقابلے فرانس کے ایک تاریخی اور سیاحتی شہر اینسی میں ہوئے۔ عمر ظفر کے والد شعیب بن ظفر فنانس اور انویسمنٹ کے عالمی ایکسپرٹ کے طور پر جنیوا سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں ۔
    کراچی: پاکستان میں کرکٹ کا جنون بہت زیادہ حد تک پایا جاتا ہے اسی وجہ سے کرکٹرز کے ہزاروں بلکہ لاکھوں مداح بھی ہیں جو صرف کھیل تک نہیں بلکہ کھلاڑیوں کی نجی زندگی سے بھی متاثر ہوتے ہیں۔ ہم آپ کو بتائیں گے پاکستان کے اُن کرکٹرز کے نام جو جیل جاچکے ہیں۔ عمران خان ان میں پہلا نام عمران خان کا ہے جنہیں حال ہی میں 190 ملین پاؤنڈ کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ وہ پہلے ہی مختلف مقدمات میں قصور وار قرار دیے جانے پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں عدالت نے 14 سال قید جبکہ 10 لاکھ روپے...
    اقوام متحدہ کے سابق سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے کہا تھا کہ ’’مسائل کا حل مفاہمت اور تعاون میں ہے، نہ کہ تصادم میں‘‘۔ یہ قول پاکستان اور بنگلا دیش کے تعلقات کی اہمیت کو اُجاگر کرتا ہے۔ اگرچہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان1971ء کی جنگ کے بعد تعلقات میں کشیدگی کے اثرات آج بھی موجود ہیں۔ تاہم موجودہ بدلتی صورتحال یہ ہے کہ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوجانے کے بعد پھر سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بحال کرنے کی تیز رفتار کوششیں جاری ہیں۔ بنگلا دیش کی جغرافیائی حیثیت، جو اسے خلیج بنگال کے قریب ہونے کے باعث ایک اہم اسٹرٹیجک اہمیت فراہم کرتی ہے، وہیں جنوبی ایشیا میں پاکستان کا جغرافیائی محل وقوع بھی نہایت...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
    لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں
    اسلام آباد : رواں سال حج پر جانے والے پاکستانی عازمین کے لئے اہم خبر آگئی. شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ محدود نشستوں پر سرکاری حج کیلئے84ہزار620درخواستیں موصول ہوگئی ہے. تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا.ترجمان کا کہنا تھا کہ مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کردیا ہے ، کل سے حج تربیتی نشستوں کا آغاز کیا جائے گا۔ترجمان نے بتایا کہ عازمین حج کو کم ازکم 2سیشنز میں تربیت حاصل کرنالازمی ہے سمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں...
    میڈرڈ:مغربی افریقا سے اسپین جانے کی کوشش کرنے والی ایک کشتی حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی شامل ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی کشتی میں 86 افراد سوار تھے، جن میں 66 پاکستانی بھی شامل تھے۔ مراکش کے حکام کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ 36 افراد کو بچا لیا گیا ہے، لیکن بدقسمتی سے باقی افراد کی تلاش کے دوران ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔ یہ کشتی 2 جنوری کو موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی۔ انسانی حقوق کی تنظیم واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ صرف 2024 میں 10 ہزار سے زائد افراد اسپین پہنچنے کی کوشش کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں۔ زیادہ...
    راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے بنو قابل پروگرام نے کراچی کے بعد لاہورمیں بھی کورسز مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات کوفری  لیپ ٹاپ دینے کا آغاز کردیا۔ آئی ٹی سمیت دیگرجدید کورسز مکمل کرنے والے ہزاروں طلبہ کے لیے ایکسپوسنٹرلاہورمیں تقریب کاانعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمن تھے۔ امیر لاہور ضیا الدین انصاری، ریجنل صدر الخدمت فاؤنڈیشن لاہور انجینئر احمد حماد رشید، ایگزیکٹو ڈائریکٹرز سلمان شیخ،عمیر ادریس،سینئر منیجر میڈیاریلیشنزشعیب ہاشمی، یونیورسٹی پروفیسرز،ٹرینرز سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کے نمایاں افراد تقریب میں شریک ہوئے۔ مہمانان خصوصی نے کورس مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔کورسزکے دوران نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلبہ کو مفت لیپ ٹاپ دئیے گئے جن کے باعث...
    HONG KONG: وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں ایک اہم ملاقات میں پاکستان کی عالمی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت پر گفتگو کی۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ہانگ کانگ میں سروس لانگ مارچ کی قیادت سے اہم ملاقات کی اور چینی چیئرمین جن یونگ شینگ اور سی ای او عمر سعید سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے دوران بین الاقوامی ایکویٹی کیپٹل ریزنگ کے لیے سازگار پالیسی فریم ورک پر زور دیا گیا، حکومت پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی لسٹنگ کے لیے پالیسی سپورٹ کی یقین کا اظہار کیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان کی بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں میں موجودگی بڑھانے کی اہمیت اجاگر...
    ڈی پی ورلڈ (متحدہ عرب امارات) کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے سلطان احمد بن سلیم (گروپ سی ای او ڈی پی ورلڈ اور چیئرمین آف پورٹس) کی سربراہی میں ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے پاکستان کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد مختص مال بردار راہداری(کراچی پورٹ سے پپری) کے منصوبے سے متعلق مختلف تجارتی پہلوؤں کو حتمی شکل دینا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کا ریکو ڈک منصوبے میں سعودی عرب کو شامل کرنے کا فیصلہ پپری میں ملٹی موڈل لاجسٹک پارک سے متعلق تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت SIFC کے پیڈسٹل سے کامیابی سے ہوئی، جس میں DP ورلڈ، پاکستان ریلوے اور نیشنل لاجسٹک سیل (NLC) کر اہلکار شامل تھے۔ 10 جنوری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2025ء) وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ تعلیم ہر فرد کا بنیادی حق ہے، اساتذہ کی تربیت ، مفت تعلیم و سفری سہولیات اور آن لائن تعلیم کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر بچیوں میں تعلیم کی شرح کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ ہفتہ کو کنونشن سنٹر میں ’’مسلم معاشروں میں لڑکیوں کی تعلیم :چیلنجز اور مواقع ‘‘ کے موضوع پر دو روزہ عالمی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بدقسمتی سے مسلم معاشرے میں لڑکیوں کی اکثریت تعلیم کے حق سے محروم رہ جاتی ہے اس کی بڑی وجہ کلچر...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے جمعیت اہلحدیث پاکستان کے وفد نے ڈاکٹر علامہ ہشام الہٰی ظہیر کی قیادت میں اسلام آباد میں ملاقات کی، ان کی عیادت کی۔ دینی مدارس بل کی منظوری کے لئے مولانا فضل الرحمن کی جدوجہد اورکوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال خاص طور پر غزہ فلسطین کی صورتحال سمیت دیگر اہم ایشوز پر بات چیت ہوئی۔ اورجمعیت علمائے اسلام اور جمعیت اہلحدیث پاکستان نے ملکر ملکی سیاست میں مشترکہ رول پلے کرنے پر اتفاق کیا۔ جمعیت اہلحدیث کے وفد میں چیئرمین علامہ طارق محمود یزدانی، خیبر پختونخواہ کے صدر مولانا فضل الرحمن مدنی، مولانا سرور حجازی، عبد الخالق بٹر...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے پاکستان کے پہلے سرکاری دورے سے قبل پاکستان اور انڈونیشیا کے مابین باہمی تعاون اور تجارت کے فروغ کے حوالے سے وزیراعظم کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں سیکریٹری ایس آئی ایف سی، وزارت کامرس، وزارت خزانہ، وزارت خارجہ اور وزارت منصوبہ بندی کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی، جبکہ جکارتا میں تعینات پاکستانی سفیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے خصوصی شرکت کی۔اجلاس میں انڈونیشیا کے صدر کے دورہ پاکستان سے قبل دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون اور تجارت کے فروغ کے لیے مختلف تجاویز زیر غور آئیں۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جنوری 2025ء) خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق لکی مروت کے ایک سینیئر پولیس افسر محمد اعجاز نے کہا کہ اغوا کے واقعے کے فوری بعد ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک آٹھ کارکنوں کو بازیاب کر لیا گیا ہے، جن میں سے ایک زخمی ہے۔ ایک دوسرے پولیس اہلکار کے مطابق تین کارکن زخمی ہیں اور انہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محمد اعجاز نے بتایا کہ عسکریت پسندوں نے افغانستان کی سرحد سے متصل صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں ایک سڑک پر مزدوروں کو لے جانے والی اس گاڑی کو نذر آتش بھی کر...
    اوٹاوا (مانیٹرنگ ڈیسک) خالصتان رہنما گرپتونت سنگھ نے وزیراعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم ’’کھس فار جسٹس‘‘ کے جنرل کونسلر، گرپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے، پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کیلیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔گرپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کیلیے وزیراعظم شہباز شریف کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حالیہ بیان جس میں آپ نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی تائید کی، بروقت اور قابل ستائش ہے‘‘ پاکستان...
    خالصتان رہنما گورپتونت سنگھ نے وزیر اعظم شہباز شریف کو پاکستان کے سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔ سکھوں کی تنظیم "سکھس فار جسٹس " کے جنرل کونسلر، گورپتونت سنگھ پنوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط میں لکھا کہ پاکستان کا سیکورٹی کونسل میں غیر مستقل رکن منتخب ہونا اہم کامیابی ہے۔ خالصتان رہنما نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی امن، انصاف اور یو این چارٹر کے اصولوں کے لیے پختہ لگن کی عکاسی کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ پاکستان کی یہ کامیابی بین الاقوامی سیاست میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو اس کی سیکیورٹی اور عالمی سطح پر تعاون کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔ گورپتونت سنگھ نے کشمیریوں کے حقِ خودارادیت...
    فائل فوٹو پاکستان نے شام میں وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے کے لیے نمائندہ طرز حکمرانی کا مطالبہ کیا ہے۔سلامتی کونسل میں شام کی صورتحال پر بحث میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شام میں نئی حکومت کو اقوام متحدہ کی حمایت حاصل ہونی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ آج شام اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر ہے، اقتدار کی پرامن منتقلی شام کی وحدت اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنائے گی۔منیر اکرم نے عبوری حکومت کے رہنماؤں اور نمائندوں کے مثبت بیانات اور یقین دہانیوں کا بھی خیرمقدم کیا۔