ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے،پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا

اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا، پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی کا دوٹوک پیغام

پاکستان نے بھارت کیخلاف اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی دونوں طاقت استعمال کرنے کا عندیہ دے دیا۔ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت پاکستان پر الزام لگایا جس کی پاکستان ٹھوس شواہد کے ساتھ تردید کرچکا ہے ، بھارت نے بغیر کسی جواز یا ثبوت کے پاکستان پر الزام لگا کر اپنی ساکھ کو بین الاقوامی سطح پر مزید کمزور کردیا ہے ۔اس حوالے سے پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کو ایک بار پھر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر بھارت کی جانب سے حملہ کیا گیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا، پاکستان اپنے دفاع میں جوہری اور روایتی طاقت دونوں استعمال کرے گا۔محمد خالد جمالی نے کہا کہ ہمارے پاس انٹیلی جنس شواہد ہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے ، بھارت اس سے قبل بھی متعدد فالس فلیگ آپریشنز کر کے الزام پاکستان کے سر تھوپ چکا ہے ، پانی کے مسئلے پر کسی بھی جارحیت کا جواب جنگ سے ہوگا، بھارت کی جانب سے حملے کی صورت میں پاکستان اپنی سرحدوں کے دفاع میں کسی بھی حد تک جائے گا۔پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات بالکل بے بنیاد ہیں جن کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، ہم بھارتی جنگی پروپیگنڈے کو مسترد کرتے ہیں، ہمیں اپنی سرحدوں کا دفاع کرنے کا پورا حق ہے ، ہم عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پہلگام حملے کی غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں، چین اور روس سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Juraat

پڑھیں:

حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن اور بھارتی جنگی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ قرارداد آج شام ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں لائی جائے گی۔

اجلاس کے موقع پر اراکین اسمبلی اس اہم ترین معاملے پر اظہار خیال کریں گے، اس کے علاوہ بھارتی جارحیت اور ریاستی سرحد پار دہشت گردی پر بھی کھل کر بات کی جائے گی، حکومت کی طرف سے قومی بیانیہ اور پالیسی بھی وضع کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اجلاس میں سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی پر حکومت اپنی حکمت عملی سے آگاہ کرے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر نے پاک بھارت صورتحال پر سیاسی رہنماؤں کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں جبکہ وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بھارتی آبی جارحیت کیخلاف ہر فورم پر جائیں گے، خواجہ آصف
  • قومی اسمبلی میں بھارتی جارحیت کیخلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور
  • پاکستان کسی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائےگا لیکن جارحیت کا پوری طاقت سے جواب دیں گے: نائب وزیراعظم
  • بھارت نے حملہ کیا تو مکمل طاقت سے جواب دیا جائے گا: محمد خالد جمالی
  • حکومت کا بھارتی جارحیت کیخلاف قومی اسمبلی میں قرارداد لانے کا فیصلہ
  • پاکستان نیوکلئیر ہتھیار بھی استعمال کرے گا، سینئیر ڈپلومیٹ کی وارننگ
  • بھارتی جارحیت پر پاکستان نے جوہری طاقت کے استعمال کا عندیہ دے دیا
  • پاکستان اور انڈیا کی جوہری طاقت کا موازنہ
  • چینی طرز کی جدیدکاری میں نوجوان اپنی طاقت کا حصہ ڈالیں، چینی صدر