2025-09-18@00:50:57 GMT
تلاش کی گنتی: 1478
«کا ساتھ دینے کی وجہ سے»:
(نئی خبر)
لاہور(نیوز ڈیسک)اینکرپرسن اقرار الحسن کی پہلی اور تیسری اہلیہ کے پوڈکاسٹ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنے شوہر سے متعلق گفتگو کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اقرار الحسن کی پہلی بیوی قرۃ العین نے اپنی سوکن عروسہ خان کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی۔ جس میں عروسہ نے ان سے مختلف موضوعات اور اقرار الحسن سے متعلق سوالات پوچھے۔ پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں قرۃ العین نے بتایا کہ محبت میں پہل انہوں نے کی اور اس کا اظہار شاعری کے ذریعے کیا۔ اور جو شعر انہوں نے اقرار کو بھیجا وہ کچھ یوں تھا۔ کوئی تعویذ ہو رد بلا کا میرے پیچھے محبت پڑ گئی ہے انہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد...

اعتماد کا فقدان یا کچھ اور؟ برطانوی F35 کی بھارت میں ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ طیارے کے پاس کرسی لگا کر بیٹھا رہا
کیرالہ (نیوز ڈیسک)برطانیہ کے جدید ترین ایف 35 بی لڑاکا طیارے نے ہفتے کی شب ایندھن کی کمی کے باعث بھارتی ریاست کیرالہ کے ترواننتاپورم انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جس کے بعد پائلٹ نے طیارہ چھوڑنے سے انکار کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق برطانوی رائل نیوی کے فلیگ شپ ائیرکرافٹ کیریئر ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز سے اڑان بھرنے والے اس طیارے نے رات 9 بج کر 20 منٹ پر ائیر ٹریفک کنٹرول سے لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور 10 منٹ بعد بحفاظت لینڈ کر گیا۔طیارے سے اترنے کے بعد پائلٹ، جس کی شناخت صرف ’مائیک‘ کے نام سے ہوئی ہے، نے طیارے سے دور جانے سے منع کرتے ہوئے طیارے کے ساتھ ہی بیٹھنے کے لیے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برسلز (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) یورپین دارالحکومت برسلز میں125 سے زاید ملک بھر کی تمام تنظیموں کا فلسطینیوںکے حق میں تاریخ کا بڑا احتجاجی مظاہرہ دیکھنے میں آیا، جس میں اسرائیلی حملوں کی بھر پور مذمت کی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملکی تنظیموں کی جانب سے کیے گئے احتجاجی مظاہرے میں شامل لوگوں میںعمر رسیدہ افراد، بچوں اور معذوروں سمیت1 لاکھ سے زیادہ افراد نے شرکت کی۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرے کے انتظامیہ نے اس قدر بڑے احتجاجی مظاہرے کو’ریڈ لائن’ کا نام دیا، جس میں شرکا سے اپیل کی تھی کہ وہ لباس کا کچھ حصہ یا اپنے ساتھ کوئی سرخ رنگ کا کپڑا ضرور ساتھ لائیں۔ مذکورہ مظاہرے کو ریڈ لائن کا نام...
بیجنگ:چین کے قومی ادارے برائے شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں چین کی قومی معیشت نے دباؤ کے باوجود بتدریج پیش رفت کی ۔ پیداوار اور طلب میں بتدریج اضافہ ہوا، روزگار کی صورتحال مجموعی طور پر مستحکم رہی، اور اعلیٰ معیار کی ترقی میں بہتری اور جدت دیکھی گئی ۔پیر کے روز جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی میں، نامزد سائز سے بالا صنعتی اداروں کی اضافی قدر میں سال بہ سال 5.8 فیصد اور ماہ بہ ماہ 0.61 فیصد اضافہ ہوا۔ سروس انڈسٹری کی ترقی میں تیزی آئی، اور جدید سروس انڈسٹری کی ترقی میں بہتری دیکھی گئی ۔ نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.2...
کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سابقہ معروف اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کا عندیہ دے دیا تاہم انہوں نے اس کے لیے کچھ شرائط بھی رکھی ہیں۔ صنم چوہدری جو شادی کے بعد شوبز کو خیرباد کہہ چکی ہیں اور اب دینی تعلیم حاصل کر رہی ہیں، اکثر قرآنی آیات اور اسلامی پیغامات اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد 2.6 ملین سے زائد ہے۔ حال ہی میں انہوں نے انسٹاگرام پر سوال و جواب کا سیشن منعقد کیا، جس میں ایک مداح نے ان سے پوچھا: "کیا آپ حجاب کے ساتھ دوبارہ ڈراموں میں آئیں گی؟” اس پر صنم چوہدری نے جواب...
چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے جب کہ میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے اور بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ چترال، بالائی و زیریں دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد کے کچھ حصوں میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی...
— فائل فوٹو کراچی میں آج آندھی اور گرج چمک کے ساتھ کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم مرطوب اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ کراچی: پیر اور منگل کو چند مقامات پر بارش کا امکانشہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 73 فیصد ہے۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی میں شمال مغرب سے گرم ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی...
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی ہوئی ہے۔ بلدیہ ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک اور گرد آلود ہواؤںکے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی تھی۔ محکمہ موسمیات نے کراچی شہر میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی...
ایک بیان میں چیئرمین صدر ٹاؤن نے کہا کہ پاکستانی قوم کی دعائیں ایران اور فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں، اسرائیل کا غرور، تکبر اور ظلم پر مبنی تسلط بہت جلد زمین بوس ہونے والا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینئر نائب صدر اور چیئرمین صدر ٹاؤن منصور احمد شیخ نے ایک بیان میں اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے مشرقِ وسطی میں مسلسل جارحیت اور کشیدگی کو ہوا دینا نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔ منصور احمد شیخ نے کہا کہ اسرائیل کی مسلمان ممالک کے خلاف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: کراچی میں بادل برس پڑے، شہر میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ اثر انداز ہونا شروع ہوگیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی ہے۔شہر قائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے گرمی کی شدت کم ہوگئی، سہراب گوٹھ، گلشن معمار اور سرجانی میں بوندا باندی جبکہ گلشن اقبال اور اطراف میں گرد آلود ہوائیں چلنے لگیں۔محکمۂ موسمیات نے کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔محکمۂ موسمیات نے کراچی کا موسم آج گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی کی تھی۔محکمۂ موسمیات نے کراچی شہر میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیر کو چند...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگلے 2 سے 3 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، تلہ گنگ، اٹک، میں کچھ مقامات پر گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال میں کچھ مقامات پر گرد آلود ہواؤں، آندھی، گرج چمک اور بارش کی توقع ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر، مری، گلیات، گرد و نواح میں کچھ مقامات پر بھی گرد آلود ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے شہری محتاط رہیں، شہری موسم کی ممکنہ شدت...
کراچی: شہر قائد کے باسی ایک جانب شدید گرمی کی وجہ سے پریشان ہیں تو دوسری جانب ان کے لیے ایک اچھی خبر سامنے آئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے ارلی وارننگ سینٹر نے پیشگوئی کی ہے کہ پیر کے روز کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی تا درمیانی شدت کی بارش کا امکان ہے۔ موسمیاتی ماہرین کے مطابق ایک مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک کے بالائی علاقوں کی جانب بڑھ رہا ہے، جس کے زیر اثر سندھ کے مشرقی حصوں میں بھی نم ہوائیں داخل ہو رہی ہیں۔ آج تھرپارکر اور عمرکوٹ اضلاع میں بھی چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسی طرح گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبر شہداد کوٹ...
تہران / نئی دہلی (نیوز ڈیسک) ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی سطح پر سخت ردعمل دیکھنے میں آیا، تاہم بھارت نے ایک بار پھر اپنی دوغلی خارجہ پالیسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجتماعی مؤقف سے اختلاف کیا اور ایران کی حمایت سے انکار کر دیا۔ بھارت جو ہمیشہ تہذیبی اقدار، امن، انسانیت اور خودمختاری کا راگ الاپتا ہے، ایران پر حملے کے موقع پر اپنی خاموشی سے ظاہر کر چکا ہے کہ اس کے اصول صرف دعووں کی حد تک ہیں، عملی طور پر وہ موقع پرستی اور مفادات کی سیاست پر یقین رکھتا ہے۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام رکن ممالک نے اسرائیلی حملے کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی...
پنجاب میں خواتین کی خودمختاری کے لیے پروگرام ’شی ونز‘ کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں خواتین کی مالی خودمختاری کے لیے ڈیجیٹل وژن پر مبنی ‘SheWins’ پروگرام کامیابی کے ساتھ بھرپور انداز میں جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے این سی ایس ڈبلیو اور پی پی اے ایف میں معاہدہ پروگرام کو صوبے بھر میں خواتین کی جانب سے زبردست پذیرائی مل رہی ہے اور یہ اقدام خواتین کی معاشی خودمختاری کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (پی آئی ٹی بی) کے تعاون سے شروع کیے گئے اس پروگرام کے ذریعے خواتین کو جدید ڈیجیٹل مہارتوں میں تربیت دی...

اسرائیل کا ساتھ دیا تو خطے میں فوجی اڈوں کو نشانہ بنائیں گے، ایران کی امریکا، برطانیہ اور فرانس کو تنبیہ
ایران نے امریکا، برطانیہ اور فرانس کو سخت انتباہ دیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کو روکنے کی کوشش کی تو خطے میں ان کے فوجی اڈے اور بحری جہاز نشانہ بنیں گے۔ یہ بیان ہفتے کے روز ایرانی سرکاری میڈیا کے ذریعے سامنے آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں اسرائیل کے ایران پر حملے جاری، مزید 2 جنرلز اور 3 جوہری سائنسدان شہید، مزید کارروائیوں کا اعلان ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اسرائیلی فضائی حملے میں تہران میں واقع ایک رہائشی کمپلیکس پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 60 افراد شہید ہوئے، جن میں20 بچے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ مغربی ایران کے علاقے اسدآباد میں ایک میزائل تنصیب پر حملے میں...

بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب، چین ، ترکی اور جاپان کی جانب سے مکمل حمایت
پیرس( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت FATF میں بھی ناکام ، پاکستان عالمی اعتماد کے ساتھ کامیاب ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے سفارتی وفد کی بھرپور کوشش رہی کہ پاکستان کو FATF کے اجلاس میں ایک بار پھر گرے لسٹ میں شامل کرایا جائے ، آج ہونے والے FATF اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں رکھنے کی بجائے رپورٹنگ پر رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ FATF فیصلے کے بعد بھارت اپنے مقاصد حاصل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے، اجلاس کے دوران چین نے پاکستان کے حق میں واضح مؤقف اختیار کیا اور ریلیف کی حمایت کی،ترکی اور چاپان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کی۔ ...
راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل ابیب سے ٹکرائے اور صیہونی حکومت کا دفاعی سسٹم ایرانی میزائلوں کو روکنے میں ناکام رہا۔ ایران کی مسلح افواج نے تل ابیب کے علاوہ حیفا کو بھی کامیابی سے نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے جوابی حملے میں تل ابیب اور حیفا میں ایران کے میزائل کئی عمارتوں سے ٹکرائے ہيں۔اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج نے کچھ دیر پہلے سیکڑوں میزائل صیہونی حکومت کی فوجی چھاونیوں اور وزارت جنگ کی عمارتوں سے ٹکرائے۔ خبروں کے مطابق ایران کے میزائلوں نے صیہونی حکومت کی وزارت جنگ کے علاوہ سیکوریٹی کی وزارت کو بھی نشانہ بنایا ہے۔ راہبر انقلاب اسلامی کے پیغام کے ساتھ ہی ایرانی میزائل تل...
پنجاب اسمبلی—فائل فوٹو پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 1 گھنٹہ 55 منٹ کی تاخیر سے لاہور میں شروع ہوا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے اجلاس کی صدارت کی، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ حکومتی رکن راجہ شوکت عزیز بھٹی نے راولپنڈی میں شہید پولیس اہلکاروں کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی، راجہ شوکت عزیز بھٹی نے کہا کہ اپوزیشں ارکان کے نعروں کے بعد دعائے مغفرت کروائی جائے۔ اس موقع پر اسپیکر نے اپوزیشن ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میرے ساتھ نہ بگاڑیں میرے ساتھ اچھے رہیں، کسی کو میرے متعلق پتہ ہو یا نہ ہو سردار محمد علی کو پتہ ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد بھچر نے بعدازاں میڈیا سے...
پاکستان نے ایران پر اسرائیل کے حالیہ بلاجواز فضائی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہفتے کے روز ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ حملہ نہ صرف بین الاقوامی قانون کی دھجیاں اڑاتا ہے بلکہ انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ کر رکھ دیتا ہے۔ Strongly condemn unjustified Israeli attacks on Islamic republic of Iran which is a brazen violation of Iran’s sovereignty. This abhorrent action has shaken foundations of international law as well as conscience of humanity; and gravely undermines regional stability & int’l… — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) June 13, 2025 ...
ایران پر اسرائیلی حملے پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ایرانی فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران بھرپور جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے یہ حملے امریکا کی مدد سے کیے۔ اب دشمن ایران کے جواب کا انتظار کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے ترجمان کا باضابطہ ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ایرانی فوج کے ترجمان کے مطابق اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی، بریگیڈئیر جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا کہ دشمن نے ایران پر حملہ کرکے سنگین غلطی کی ہے، ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: بجٹ 2025-26 میں سولر پینلز پر 18 فیصد درآمدی ٹیکس عاید کرنے کی منظوری کے فوراً بعد سے ہی مارکیٹ میں موجود سولر پنیلز کی قیمتوں میں بے انتہا اضافہ ہوگیا، دکانداروں نے مارکیٹ میں پہلے سے درآمد شدہ پینلز کی قیمت میں کئی روپے کا اضافہ کردیا۔کراچی کی سولر مارکیٹ میں اس وقت سولر پینل کی پر واٹ قیمت میں کم از کم 5 روپے سے 7 روپے تک کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد 7000 روپے سے 29500 روپے تک پہنچ گئی ہے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ حکومت پہلے ہی عوام سے ہرچیز پر ٹیکس وصول کر رہی ہے، اس پر مزید ظلم ڈھاتے ہوئے سولر پر مزید بھاری ٹیکس عاید کرکے غریب...
انقرہ: ترکی اور انڈونیشیا کے درمیان جدید لڑاکا طیاروں ’’Kaan‘‘ کی برآمد کے حوالے سے 10 ارب ڈالر کا بڑا دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا کہ یہ معاہدہ دونوں برادر ممالک کے درمیان طے پایا ہے۔ معاہدے کے تحت ترکی اگلے 10 سالوں میں 48 عدد Kaan جنگی طیارے تیار کرکے انڈونیشیا کو فراہم کرے گا۔ ترک میڈیا کے مطابق معاہدے میں ٹیکنالوجی کی منتقلی بھی شامل ہے جس کے تحت انڈونیشیا کی مقامی صلاحیتوں سے بھی طیارہ سازی میں فائدہ اٹھایا جائے گا۔ یہ ففتھ جنریشن کا جدید لڑاکا طیارہ ہے جسے سرکاری کمپنی Turkish Aerospace Industries (TAI) نے تیار کیا ہے۔ اس نے فروری 2024 میں اپنی پہلی...
معروف امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ قابض اسرائیلی وزیراعظم، امریکہ کی ثالثی سے شامی باغی حکام کیساتھ بات چیت کا خواہاں ہے اسلام ٹائمز۔ معروف امریکی تجزیاتی مجلے ایکسیس (Axios) نے 2 آگاہ اسرائیلی حکام سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے امریکی ایلچی سے کہا ہے کہ "ہم واشنگٹن کی ثالثی سے شام کے نئے باغی حکام کے ساتھ بات چیت میں دلچسپی رکھتے ہیں"۔ رپورٹ کے مطابق شام کے لئے امریکہ کے خصوصی ایلچی ٹام بارک نے گذشتہ ہفتے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کے اپنے دورے کے دوران نیتن یاہو و دیگر اعلی صیہونی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔ امریکی مجلے نے لکھا کہ اس سے ایک ہفتہ...

کیا آپ خلا میں سیلفی لینا چاہتے ہیں؟یہ کام گھر بیٹھے ممکن ہے اور وہ بھی مفت! کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت! معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
جنرل کوریلا نے کہا کہ انہیں آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی طرف سے کال موصول ہوئی، او ر انہوں نے بتایا کہ میں نے اسے پکڑ لیا ہے، میں اسے واپس امریکا کے حوالے کرنے کو تیار ہوں، براہ کرم سیکریٹری دفاع اور صدر کو بتائیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک غیر معمولی شراکت دار قرار دیتے ہوئے بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف اور داعش خراسان جیسی دہشت گرد تنظیموں کے خلاف پاکستان کی جدوجہد کو سراہا ہے۔ پاکستان اور امریکا نے 10 مئی کو واشنگٹن میں بات چیت کے دوران انسداد دہشت گردی کے تعاون کو جاری رکھنے کی توثیق کی تھی۔...
’بھارت کے ساتھ 4 روزہ تنازع کے بعد پاک-افغان سفارتی تعلقات میں بہتری انتہائی اہمیت کی حامل ہے‘ اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجز یہ نگارزاہد حسین کے مطابق ایک ڈرامائی پیشرفت میں پاکستان اور افغانستان نے اپنے سفارتی تعلقات کو سفارتی سطح پر اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کیا ہے جو افغان طالبان کی حکومت کی واپسی کے بعد سے پیدا ہونے والے انتہائی کشیدہ دو طرفہ تعلقات میں ایک بڑی تبدیلی کا اشارہ ہے۔ ڈان کے مطابق یہ اعلان گزشتہ ماہ بیجنگ میں چین، افغانستان اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے درمیان غیر رسمی سہ فریقی اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اس حیران کن اقدام کو تیزی سے ترقی پذیر علاقائی جغرافیائی سیاست میں انتہائی اہم سمجھا جارہا ہے۔صرف...
صدر مسلم کانفرنس کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کو بھارتی آئین میں حاصل جغرافیائی حیثیت کو تبدیل کر کے کشمیری عوام کو اپنی شناخت سے محروم کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہے کہ کشمیری عوام پاکستان کے ساتھ اپنی نظریاتی وابستگی کو کبھی کمزور نہیں ہونے دیں گے اور ہر محاذ پر وطنِ عزیز کا دفاع کریں گے۔پاکستان کی دفاعی صلاحیت ناقابل تسخیر ہے۔کشمیر کی وادی میں کشمیری عوام کو بھارتی فورسز کی جانب سے بدترین مظالم کا سامنا ہے۔مسلم کانفرنس میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سردار عتیق...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا، تنخواہ دار طبقہ کیلئے ریلیف کے ساتھ کاروباری طبقہ کو ٹیکس چھوٹ دی گئی۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بجٹ اجلاس کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی کی شرح 30 فیصد سے کم ہو کر 6 فیصد پر آنا بھی خوش آئند ہے، موجودہ حالات میں حکومت نے متوازن بجٹ پیش کیا ہے اور وفاقی بجٹ اچھی خبروں کے ساتھ آیا ہے۔ مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقے کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافہ اور ٹیکس میں کمی کے ذریعے ریلیف دیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ...
پریس کانفرنس کے دوران میئر کراچی نے حکام سے کہا کہ میں اچھے کام پر آپ تمام کو شاباش دینا چاہوں گا، ایسٹ، سینٹرل اور جنوبی کے کچھ علاقوں میں رات گئے تک کام کیا، عرق گلاب سے سڑکیں بھی دھوئیں، ہم تنقید کا جواب کام سے دیں گے، کہیں بری چیز ہوتی ہے تو کہتے ہیں میئر ناکام ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب نے ایم کیو ایم پاکستان اور جماعتِ اسلامی کو ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں شہر کا نقصان ہوگا، مل کر کام کریں گے، شہر کی خدمت بھی ہوگی کام بھی ہوگا۔ کراچی میں سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ حکام کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہبازشریف نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں6 فیصد اضافے کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے تنخواہوں میں اضافہ 10 فیصد کردیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں بجٹ 2025-26 کی مختلف تجاویز پر مشاور کی گئی جس کے بعد تنخواہ میں 10 فیصد اضافے جبکہ پنشن میں 7 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری دی گئی تھی۔وفاقی کابینہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے معاشی استحکام میں اہم کردار ادا کیا، اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا اور تنخواہ داروں نے کتنا ٹیکس دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے...

شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ
شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا تبادلہ بیجنگ () چینی صدر شی جن پھنگ نے چین اور میانمار کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر میانمار کے رہنما من آنگ ہلائینگ کے ساتھ تہنیتی پیغامات کا تبادلہ کیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سفارتی تعلقات کےقیام کے گزشتہ75 سالوں میں چین اور میانمار نے پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں اور بانڈونگ اسپرٹ کو برقرار رکھتے ہوئے باہمی مرکزی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی بھرپور حمایت کی ہے اور ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک مثال...
ویب ڈیسک :عید کا دوسرا روز قربانی کے ساتھ سیر سپاٹوں، دعوتوں کےپلان تیار کر لئے۔ عید کے دوسرے دن بچوں کے اصرار پر قربانی کے بعد رشتہ داروں کے گھروں اور پارکوں کا رخ بھی کیا جا رہا ہے، نوجوانوں کا کہیں سیر سپاٹے کا پروگرام ہے تو کہیں دعوتوں کے پروگرام بن رہے ہیں۔ آج کے میزبان کل کے مہمان بنیں گے اور گھروں میں لذیذ پکوان تیار ہوں گے، جن سے مہمانوں کی تواضع کی جائے گی، عید کے پہلے دن کی طرح آج بھی بچے سیر سپاٹے کریں گے اور جھولوں کا لطف اٹھائیں گے۔ امریکا کا دورہ مکمل: پاکستانی سفارتی وفد برطانیہ پہنچ گیا عید کے دوسرے دن بھی شہر شہر ضلعی...
وزیر داخلہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کے دورے کے موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی جرات، قربانی اور حب الوطنی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں اور یہی جذبہ پاکستان کی اصل طاقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈکوارٹر وانا میں جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ...
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آلائشیں اٹھانے کے ساتھ سڑکوں کو دھونے اور عرق گلاب کا چھڑکاؤ کرنے کی ہدایت کر دی۔پنجاب کے 10 ڈویژنز، 41 اضلاع اور 146 تحصیلوں میں کلین اپ آپریشن جاری ہے۔ کلین اپ آپریشن کے لیے سیف سٹی ہیڈکوارٹر میں مرکزی کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق صوبائی وزیربلدیات ذیشان رفیق آپریشن کلین کی قیادت کررہے ہیں۔ اور آلائشوں کے لیے 12 لاکھ سے زائد بیگز شہریوں کو فراہم کیے گئے ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انتظامی افسران فیلڈ میں صفائی ستھرائی کے انتظامات یقینی بنائیں۔ جبکہ سیف سٹی کیمروں اور جدید ٹیکنالوجی سے مدد لی جائے۔انہوں نے ہدایت کی کہ آلائشیں اٹھانے کے ساتھ...
وانا (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایف سی ہیڈکوارٹر وانا میں جوانوں کے ساتھ عیدالاضحیٰ منائی۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر فرنٹیئر کور خیبرپختونخوا (ساؤتھ) کے ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مغربی سرحد پر تعینات افسران و جوانوں کے ساتھ عید منائی۔دورے کے موقع پر آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساؤتھ) نے وزیر داخلہ محسن نقوی کا استقبال کیا، وزیر داخلہ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے قبائلی عوام، سکیورٹی فورسز اور پولیس سمیت تمام شہداء کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز بھی ادا...
ویب ڈیسک: وائس چانسلر فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے حسبِ روایت عید الاضحیٰ کے پرمسرت موقع پر سر گنگا رام ہسپتال کا دورہ کیا اور وہاں مریضوں، ڈاکٹرز اور عملے کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹیں۔ گزشتہ دو دہائیوں سے قائم اس روایت کو برقرار رکھتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے اس سال بھی عید ہسپتال میں گزاری۔ ان کے ہمراہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر عارف افتخار، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف میڈیسن پروفیسر بلقیس شبیر، پروفیسر فرزانہ لطیف سمیت مختلف شعبہ جات کے سربراہان، فیکلٹی ممبران اور ہسپتال انتظامیہ موجود تھے۔ بختاور بھٹو کی عیدالاضحیٰ پر اپنے بیٹوں اور دُنبوں کے ہمراہ تصاویر وائرل وائس چانسلر نے فیکلٹی کے ہمراہ ایمرجنسی، میڈیکل وارڈ،...
اسلام ٹائمز: ایک محدود اسرائیلی حملے پر تہران کے ممکنہ ردعمل کو کنٹرول کرنے اور خطے میں امریکی مفادات کو کسی ممکنہ فوجی تنازع سے دور رکھنے کیلئے جو اقدام ضروری ہے، ٹرمپ اس میں داخل ہونے کیلئے تیار نہیں ہیں۔ مختلف منظرنامے اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ ٹرمپ اسرائیل کی ایران مخالف دھمکیوں کو مذاکرات میں اپنی بات منوانے کیلئے استعمال کرنا چاہتا ہے۔ دوسری طرف رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے گذشتہ دنوں دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے کہ امریکہ ہوتا کون ہے، جو ایران میں یورینیم کی افزودگی کے بارے میں یہ فیصلہ کرے کہ افزودگی ہونی چاہیئے یا نہیں۔ تحریر: ڈاکٹر راشد عباس نقوی حالیہ...
بیجنگ :چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔جمعہ کے روزلی چھیانگ نے کہا کہ کینیڈا نیا چین قائم ہونے کے بعد مغربی ممالک میں سب سے پہلے سفارتی تعلقات قائم کرنے والا ملک ہے۔ چین-کینیڈا تعلقات طویل عرصے تک چین اور دیگر مغربی ممالک کے تعلقات سے آگے رہے ہیں۔ لیکن گزشتہ کچھ سالوں میں، چین-کینیڈا تعلقات غیر ضروری مداخلت کا شکار ہوئے اور سنگین مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ چین کینیڈا کے ساتھ مل کر مستقبل کی طرف دیکھتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات میں مسلسل بہتری لانے، صحت مند اور مستحکم ترقی کے راستے پر گامزن ہونے اور باہمی تعاون سے جیت جیت کا ثمر حاصل کرنے کے...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے...

وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں ، میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے،چناب میں روز خود پانی کی سطح چیک کر رہا ہوں: خواجہ آصف
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میں نے سندھ طاس معاہدہ کی معطلی کا جواب دیا، میں نے کہا کہ شملہ معاہدہ پر وہی کچھ اپلائی ہوگا جو سندھ طاس معاہدے پر ہوگا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام ’’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے جو سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ کیا اس پر جواب دیا، کہا تھا سندھ طاس معاہدہ کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے تو شملہ معاہدہ سے بھی ہو سکتی ہے۔ وزارت خارجہ کا میرے بیان سے کوئی تعلق نہیں، میرا ذاتی بیان تھا، میں سمجھتا ہوں کہ میرا مؤقف بالکل ٹھیک ہے۔ چناب میں روز خود پانی...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں حال ہی میں پاکستان کو ملنے والی اہم ذمے داریوں کا سہرا پاکستانی قوم کے سر باندھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب ان کی قربانیوں کا ثمر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سفارتی کامیابیوں پر انڈیا میں ماتم ہو رہا ہے، اسحاق ڈار کی اہم بریفنگ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے اقوام متحدہ کو طالبان پر پابندیوں کی فیصلہ کرنے والی کمیٹی کا سربراہ، انسداد دہشتگردی کمیٹی کا نائب صدر اور دستاویزات اور پابندیوں پر ایس سی کے غیر رسمی ورکنگ گروپس کا شریک چیئرمین بنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس کامیابی کو پاکستانی قوم کی طرف سے دی گئی قربانیوں کے...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو بہنوں سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں 8 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے، 15 سالہ لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی گئی۔حکام کا کہنا ہے کہ دونوں بچیوں کا 27 مئی کو سول اسپتال میں طبی معائنہ کروایا گیا تھا، واقعے میں ملوث قریبی رشتے دار فرار ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فرنچائز لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو افسر (سی ای او) عاطف رانا نے پی ایس ایل کی ٹرافی کے ساتھ امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا۔ پی ایس ایل میں حالیہ فتح کی خوشی میں جاری ٹرافی ٹور کے سلسلے میں لاہور قلندرز کے سی ای او عاطف رانا نے امریکی سفارتخانے کا دورہ کیا اور چارج ڈی افیئرز نیٹلی اے بیکر سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات خیر سگالی کے جذبے کے تحت ہوئی جس میں لاہور قلندرز کے نمائندوں اور یو ایس ایمبیسی کی کرکٹ ٹیم، مداحوں اور کمیونٹی کے ارکان نے شرکت کی۔ ملاقات کے دوران عاطف رانا نے نیٹلی بیکر کو لاہور قلندرز کی دستخط شدہ جرسی پیش کی جو اُن...
کینسر کی شکار بھارتی اداکارہ حنا خان نے اپنے دوست راکی جیسوال سے شادی کر لی۔ جوڑے کی جانب سے شادی کی تقریب کی تصاویر فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ہیں۔ جس میں انہوں نے ہندوستانی روایتی لباس زیب تن کیا ہوا ہے اور انہیں شادی کے رجسٹریشن پیپر پر دستخط کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ شیئر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا دو مختلف دنیاؤں سے آ کر ہم نے محبت کا ایک جہاں بسا لیا۔ ہمارے اختلافات مٹ گئے، ہمارے دل ایک ہو گئے، اور ایک ایسا بندھن بنا جو صدیوں قائم رہے گا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ہم ایک دوسرے کا سکون، روشنی اور امید بن گئے ہیں۔ آج ہمارا...
کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سابق وزیر خارجہ اور پاکستان کے پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن حنا ربانی کھر نے تہلکہ خیز انکشاف کیا ہے کہ بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔ ’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ ‘‘میں گفتگو کے دوران حنا ربانی کھر نے کہا کہ پاکستان کی سفارت کاری کسی کو تنہا کرنے پر نہیں۔بھارتی وفد نے اقوام متحدہ کےساتھ انگیج ہی نہیں کیا۔دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت، امریکا اور کینیڈا میں بھی دہشت گردی کررہا ہے، نئی دہلی تو اپنے دوستوں کے ساتھ بھی مل کر چلنے کو تیار نہیں ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے کہا جارہا ہے حکومت کو قبول کریں اور 9 مئی پر...
نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے اعلیٰ سطح کے سفارتی وفد کی قیادت کرنے والے بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردوں کے خلاف انٹرسروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) اور بھارتی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈ اینالسز ونگ (را) کے مل کر کام کرنے کی تجویز دے دی۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلاول کا کہنا تھاکہ آئی ایس آئی اور را مل کر دہشت گردوں کے خلاف کام کریں تو دونوں ملکوں میں دہشت گردی میں نمایاں کمی آسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ امن چاہتے ہیں مگر شرائط پر نہیں، امن کا حصول مذاکرات اور سفارت کاری سے ہی ممکن ہے۔ان کا کہنا تھاکہ دنیا سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کسی کی...

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے ، وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ سرگئی لاوروف سے ملاقات کی اور وزیراعظم شہبازشریف کا صدرپیوٹن کے لیے خط بھی پہنچایا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو وزیراعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا اور روسی وزیرخارجہ کو دو طرفہ تعاون وسیع کرنےکے عزم سے آگاہ کیا۔اعلامیے کے مطابق ملاقات میں توانائی،کنیکٹیویٹی اور تجارت پر بات چیت ہوئی۔معاون خصوصی طارق فاطمی کی جانب سے روسی وزیرخارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے بھی آگاہ کیا گیا۔ طارق فاطمی نے روسی وزیرخارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظربھی پیش کیا۔طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ پانی کا بہاؤ روکنے اور سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے کشیدگی بڑھےگی۔اعلامیےکے...
ٹرمپ انتظامیہ ایران کو کم سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک اور منصوبے پر دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بھی کام کررہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ منصوبے پر کام کرنے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ پر نہیں جھکیں گے، کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور نا انصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔ Post Views: 4

لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ، لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ کی صداؤں کے ساتھ مناسک حج 1446ھ کا آغاز آج ہو گا
مکۃالمکرمہ (اوصاف نیوز)لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسکِ حج 1446ھ کا باقاعدہ آغاز آج 8 ذوالحجہ کو ہو رہا ہے۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمینِ حج منیٰ میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آج کا دن عبادات، دعا اور استغفار میں گزاریں گے۔ اس سال مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی شرکت متوقع ہے، جن میں لاکھوں مقامی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ مناسکِ حج کے پہلے روز حجاج کرام منیٰ میں قیام کریں گے، جب کہ کل 9 ذوالحجہ کو وہ رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔ میدانِ عرفات میں امام کعبہ...
جنوبی کوریا کے صدارتی انتخابات میں اپوزیشن لیڈر ’لی جے مینگ‘ نے واضح برتری حاصل کرتے ہوئے کامیابی سمیٹ لی ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق لی جے مینگ نے اپنی تقریر میں عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملکی اتحاد اور معاشی اصلاحات کو اپنی ترجیح قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا ممکنہ فیصلہ جنوبی کوریا کو جنگ میں دھکیل سکتا ہے، امریکی جنرل انتخابی نتائج کے مطابق، لی جے مینگ نے حریف امیدوار کو کافی بڑے فرق سے شکست دی ہے، جسے سیاسی مبصرین ’لینڈ سلائیڈ وکٹری‘ قرار دے رہے ہیں۔ ان کی کامیابی کو جنوبی کوریا کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم موڑ سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر معیشت اور شمالی کوریا کے ساتھ...
مکہ مکرمہ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ کی روح پرور صداؤں کے ساتھ مناسکِ حج 1446ھ کا باقاعدہ آغاز آج 8 ذوالحجہ کو ہو رہا ہے۔۔ پاکستان سمیت دنیا بھر کے لاکھوں عازمینِ حج منیٰ میں قائم دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی کی جانب روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ آج کا دن عبادات، دعا اور استغفار میں گزاریں گے۔ اس سال مجموعی طور پر 20 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کی شرکت متوقع ہے، جن میں لاکھوں مقامی اور غیر ملکی افراد شامل ہیں۔ مناسکِ حج کے پہلے روز حجاج کرام منیٰ میں قیام کریں گے، جب کہ کل 9 ذوالحجہ کو وہ رکنِ اعظم وقوفِ عرفہ کے لیے میدانِ عرفات روانہ ہوں گے۔ مزید پڑھیں: فریضہ...
پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مختلف سیاحتی مقامات پر کیمپنگ پاڈز کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ سیاحت کے مطابق خیبر پختونخوا کے پرفضا سیاحتی مقامات پر سیاحوں کے لیے کیمپنگ پاڈز بنائے گئے تھے، جسے سیاحوں کے لیے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سیاح اب قدرتی حسن سے لطف اندوز ہونے کے ساتھ ساتھ آرام دہ اور محفوظ قیام کی سہولت بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ صوبائی حکومت...
ماسکو: بھارت کو سفارتی سطح پر بے نقاب کرنے کا مشن، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے دورہ روس کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات کی۔ طارق فاطمی نے صدر پیوٹن کیلئے وزیراعظم شہباز شریف کا خط بھی پہنچایا، طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو وزیر اعظم کی نیک خواہشات سے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو دوطرفہ تعاون کو وسیع کرنے کے عزم سے آگاہ کیا، ملاقات میں توانائی، روابط، تجارت پر بات چیت ہوئی۔ روسی وزیر خارجہ کو جنوبی ایشیا کی صورتحال سے آگاہ کیا گیا، طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ کو پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے...
قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب ، بجٹ اہداف کی منظوری دی جائیگی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 5جون کو طلب کر لیا گیا،وزیراعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں بجٹ اہداف کی منظوری دی جائے گی قومی ترقیاتی پلان، پی ایس ڈی پی، میکرو اکنامک اہداف کا جائزہ لیا جائے گا ۔ اجلاس میں نئے مالی سال کی معاشی شرح نمو، زراعت، صنعت، سروسز سیکٹر کے اہداف کی منظوری دی جائے گی ،اجلاس میں وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کے نمائندے شرکت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات کا ویزا ایک چیلنج بنتا جا رہا ہے تاہم درخواست دہندگان کچھ عمومی غلطیاں نہ کر کے ویزا پراسس کو آسان کر سکتے ہیں۔ ویسے تو ویزے کے حصول کے لیے مکمل اور درست معلومات امارات کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ایئرلائنز کی جانب سے بارہا فراہم کی جاتی ہیں اور اپ نئی اپ ڈیٹس سے مسافروں کو لمحہ بہ لمحہ آگاہ کیا جاتا ہے۔ سیاحتی یا وزٹ ویزا کے لیے ماہرین نے کچھ اہم نکات اور تجاویز پیش کی ہیں جو کہ ویزا کے حصول کے لیے کارآمد ہو سکتی ہیں۔ مالی ثبوت اور کافی فنڈز مسافروں سے کہا جا سکتا ہے کہ وہ یا تو بینک اسٹیٹمنٹ کے ذریعے...
تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں ن لیگ کا ساتھ دینے کی وجہ سے ووٹ نہیں دیا، ندیم افضل چن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا۔پیر کے روز لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی پی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ ہم اس الیکشن کو قطعا شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شہادتیں ملیں تو شہادتوں پر...
لاہور: پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ میں تسلیم کرتا ہوں لوگوں نے ہمیں مسلم لیگ نواز کا ساتھ دینے کی وجہ سے سمبڑیال الیکشن میں ووٹ نہیں دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ندیم افضل چن نے کہا کہ ہم اس الیکشن کو قطعاً شفاف نہیں مانتے اور الیکشن کمیشن کا کردار بھی اس میں ٹھیک نہیں ہے۔پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کو شہادتیں ملیں تو شہادتوں پر بڑے طعنے ملتے تھے۔ ندیم افضل چن نے کہاکہ پنجاب میں پی پی پی کو کمزور کرنے کے لئے طریقہ اپنایا گیا اور لوگ مان رہے ہیں کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے کل سے 9 جون تک مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی نوید سنا دی۔ رپورٹ کے مطابق نم آلود ہوائیں ملک کے شمال مشرقی حصوں میں داخل ہوں گی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی کل سے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔ آج شام سے 5 جون تک کشمیر، گلگت بلتستان، مری، گلیات، چترال میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، دیر، سوات، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، شانگلہ، کوہستان اور ایبٹ آباد میں بھی بارش کا متوقع ہے۔ کل شام سے اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی میں وقفہ وقفہ سے بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، سرگودھا، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور میں بھی...

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کا سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز اقدام، مسابقتی مالیاتی ماحولیاتی نظام کی طرف قدم ہے.ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 ) پاکستان کے مالیاتی شعبے کے ریگولیٹری منظر نامے کو تبدیل کرنے کے لیے ایک تاریخی اقدام میں، سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے انڈسٹری ایسوسی ایشنز کو سیلف ریگولیٹری آرگنائزیشنز میں تبدیل کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک فریم ورک کی تجویز پیش کی ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق تجویز کا مقصد مارکیٹ کی سالمیت کو بڑھانا، ذمہ دارانہ طرز عمل کو فروغ دینا، اور سیکٹر کی زیر قیادت گورننس کے ذریعے سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھانا ہے مجوزہ فریم ورک کے تحت، صنعتی انجمنیں اب صرف وکالت کے اداروں کے طور پر کام نہیں کریں گی اس کے بجائے انہیں ریگولیٹری ذمہ داریوں کے ساتھ بااختیار...

صدر آصف زرداری سے پی پی ممبران پنجاب اسمبلی کی ملاقات، شکایات کے انبار، حکومت کیساتھ چلنا مجبوری ہے، صدر کا جواب
لاہور(اوصاف نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا...

موبائل فونز پر اشیا ء کی مارکیٹنگ کرنے والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی، شہریوں کا حکومت سے پابندی کا مطالبہ
موبائل فونز پر اشیا کی مارکیٹنگ کرنے والوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی،نوعمر لڑکوں، لڑکیوں سمیت ہر عمر کے افراد کو موبائل فون کے ذریعے اشتہارات بھیجنے کا سلسلہ زوروشور سے جاری، موبائل فون کے حقوق کے تحفظ کے ادارے پی ٹی اے کے حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اس ضمن میں شہریوں نے بتایا کہ انہوں نے اپنے بچوں کو ہنگامی رابطے کے لئے موبائل سیٹ استعمال کرنے کے لئے دئیے ہوئے ہیں مگر ان پر جنسی ادویات سمیت دیگر غیر اخلاقی اشیا کی فروخت کرنے والوں نے ایس ایم ایس کے ذریعے اشتہارات بھجوانے کی بھر مار کر رکھی ہے جن میں متعدد اشتہارات ایسے بھی ہوتے ہیں جن کی عبارت انتہائی فحاشی کے زمرے...
صدر مملکت آصف علی زرداری سے اتوارکو پنجاب اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے ارکان اسمبلی نے ملاقات کی۔اس حوالے سے اندرونی کہانی منظر عام پر آگئی، ذرائع نے بتایا ہے کہ بعض ممبران پنجاب اسمبلی کی جانب سے پنجاب حکومت کا رویہ بہترنہ ہونے کی شکایت کی گئی ہے۔ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ حکومت کے اتحادی ہونے کے باوجود ہمیں 8 کلب جانے کی اجازت تک نہیں، تمام محکموں میں صرف ن لیگ کے اراکین اسمبلی کو ترجیح دی جاتی ہے ، ہمارے منصوبے انتہائی سست روی کا شکار ہیں، ہمارے ساتھ حکومت کا رویہ درست نہیں،ترلوں منتوں کے بعد صرف 2فیصد کام کئے جاتے ہیں،،ہم بلدیاتی انتخابات کی کیسے تیاری کریں؟ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کا مزید کہنا تھا...
کراچی کے پوش علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹم اہلکاروں کی مبینہ فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق نوجوان کے اہلخانہ اور دوستوں نے لاش نیٹی جیٹی پل پر رکھ کر احتجاج ریکارڈ کیا، احتجاج کے باعث ٹاور سے کیماڑی، ماڑیپور روڈ پر جانی والا ٹریفک معطل رہی جس کے بعد پولیس کی مداخلت پر ٹریفک کی روانی بحال کردی گئی۔ پولیس کے مطابق بوٹ بیسن سگنل کے قریب کسٹمز اہلکاروں کی فائرنگ سے کار سوار احسان جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کے ساتھ موجود شاہزیب محفوظ رہا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار کسٹمز نے کروڑوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان کیسے برآمد کیا؟ اہلخانہ نے جناح اسپتال میں لاش کے ہمراہ احتجاج...
اسلام آباد: پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کیساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔ اساتذہ اور طلبا کیساتھ نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔ کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔ کور کمانڈر ز نے کہا کہ طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، طلبا و طالبات جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کور کمانڈرز نے طلبا پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں...
حیدر آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے حکومت سے غزہ میں اسرائیلی بربریت پر مسلم حکمرانوں کی کانفرنس بلانے کا مطالبہ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق حیدر آباد کے کوہِ نور چوک پر’’ اسرائیل ،بھارت مردہ باد‘‘ جلسۂ عام سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی آزادی کا وقت آ گیا ہے ۔ غزہ میں روز بچوں کا قتل کیا جا رہا ہے، بچے بھوک سے مر رہے ہیں۔آج جو بھی گھر سے نکلا ہے، اُس نے کہہ دیا کہ وہ اہلِ فلسطین کے ساتھ ہے۔ پاکستان نیوی کی سب کنونشنل خطرات کے خلاف بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کی دفاعی مشقیں مکمل ’’جنگ...

بھارت: مندر کے پجاری کا دیگر افراد کیساتھ قومی تائیکوانڈو پلیئر کا گینگ ریپ، خاتون نے ویڈیو پیش کردی
بھارت میں قومی تائیکوانڈو کھلاڑی خاتون کو اجتمائی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پرانے کپڑے بیچنے کا کاروبار کرنا چاہتی تھی اور وہ اس سلسلے میں جگہ تلاش کر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون نے ایک شخص سے رابطہ کیا جو اسے کچھ لوگوں سے ملوانے آشرم لے گیا۔ متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ آشرم میں اسے ایک لڈو کھیلایا گیا جسے کھانے کے بعد وہ بیہوش ہوگئی، اس کے بعد آشرم کے پجاری سمیت کئی دوسرے لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کا گینگ...
مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹانگہ پارٹیاں عوامی رابطہ مہم ضرور چلائیں لیکن عوام کو بھی ساتھ نکالیں، آج ان جماعتوں کے ساتھ عوام ہوتی تو ان کی ایسی سیاسی حالت نہ ہوتی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کوہستان کرپشن اسکینڈل نگران دور حکومت کا ہے جس کا مولانا فضل الرحمان کی جماعت حصہ تھی۔ جے یو آئی اور پیپلزپارٹی کے ساتھ ٹانگہ پارٹیاں عوامی رابطہ مہم ضرور چلائیں لیکن عوام کو بھی ساتھ نکالیں، آج ان جماعتوں کے ساتھ عوام ہوتی تو ان کی ایسی سیاسی حالت نہ ہوتی، وہ گزشتہ روز پشاور میں اقلیتی برداری کے نوجوانوں کے...
لاہور کے الحمراء آرٹس کونسل میں کینیڈین فلم فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہو گیا ہے، جو الحمراء آرٹس کونسل اور کینیڈین ہائی کمیشن کی مشترکہ کاوش ہے۔ اس فیسٹیول کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلے اور باہمی روابط کو فروغ دینا ہے۔فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں کینیڈین ہائی کمشنر لیسلی سکینلین اور چیئرمین الحمراء رضی احمد نے شرکت کی اور فیسٹیول کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ لیسلی سکینلین نے کہا کہ فلم فیسٹیول نہ صرف ثقافتی ہم آہنگی کا ذریعہ بنے گا بلکہ کینیڈا اور پاکستان کے درمیان عوامی سطح پر مضبوط تعلقات کو بھی فروغ دے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے 77 سالہ تعلقات باہمی اعتماد اور مشکل وقت میں...
انڈین نیشنل کانگریس کے چیئرمین برائے میڈیا اینڈ پبلکسٹی ڈپارٹمنٹ، پون کھیرا نے آپریشن سندور اور مودی کی ناکامی کے متعلق اہم بیان جاری کیا ہے۔ پون کھیرا کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ کی خارجہ پالیسی کہاں ہے؟ پاکستان تو عالمی سطح پر کامیابیاں سمیٹ رہا ہے۔ انہوں نے سوال کرتے ہوئے کہا کہ کویت نے پاکستان پر ویزا پابندیاں ختم کر دیں، کولمبیا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ بتائیں کون سا ملک آج بھارت کے ساتھ کھڑا ہے؟ پون کھیرا نے کہا کہ بھارت کے لیے یہ افسوسناک لمحہ ہے کہ روس بھی اب پاکستان کے ساتھ معاہدے طے کر رہا ہے، بھارت کے قریبی دوست روس نے پاکستان کے ساتھ 2.6 بلین کے معاہدے پر دستخط...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان, تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تا ہم دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش...
چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی او میڈ) کے منفرد فوائد کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تنازعات کے رضاکارانہ اور موثر نئے متبادل حل فراہم کرنے اور عالمی جنوب...
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی ہم منصب اسد الشیبانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ جنہوں نے شامی دارالحکومت پہنچنے پر وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا شام اور سعودی عرب نے اس سے قبل مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ شہزادہ فیصل نے شام پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے میں مدد کرنے میں اپنے ملک کے کردار کا حوالہ...
چترال(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے ضلع اپر چترال کے دور افتادہ گاؤں تورکہو (سوریچ) میں ایک ایسا انوکھا واقعہ پیش آیا جس نے نہ صرف مقامی لوگوں کو حیران کیا بلکہ ہر جانب دلچسپی کا باعث بن گیا۔ فرنٹیئر کور (ایف سی) کے ایک نوجوان اہلکار سرتاج احمد نے ایک نہیں بلکہ دو لڑکیوں سے بیک وقت نکاح کرلیا — اور وہ بھی ان کی رضامندی سے! معاملہ کچھ یوں تھا کہ سرتاج اپنی پسند کی ایک لڑکی کو بھگا کر گھر لایا تاکہ اس سے شادی کر سکے، مگر جیسے ہی وہ گھر پہنچا، ایک اور چونکا دینے والا انکشاف ہوا۔ وہاں ایک اور لڑکی موجود تھی جو خود سرتاج سے شادی کرنے آئی تھی! حیرت، الجھن اور کشیدگی کا ماحول...
دنیا کے امیر ترین افراد میں سے ایک، اور ٹرمپ حکومت سے حال ہی میں عیلحدہ ہونے والے ایلون مسک کی آنکھ سوجی ہوئی اور اس کے نیچے چوٹ کا نشان بھی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایلون مسک نے 130 دن ٹرمپ حکومت کے ساتھ جڑے رہنے کے بعد عہدے کو خیر باد کہہ دیا تھا۔ ایلون مسک نے اوول آفس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ آخری پریس بریفنگ میں اس حالت میں شرکت کی کہ ان کی ایک آنکھ سوجی ہوئی تھی۔ جس پر صحافیوں نے سوال بھی اُٹھایا تو ایلون مسک مسکرا کر رہ گئے لیکن ڈونلڈ ٹرمپ لقمہ دیئے بغیر رہ سکے۔ امریکی صدر کے توجہ دلانے پر ایلون مسک کو وجہ بتانا ہی پڑی، انھوں...
لاہور میں خطاب کرتے ہوئے ٹی بی یو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آذربائیجان، بھارت اور اسرائیل کیساتھ قریبی عسکری و تجارتی تعلقات رکھتا ہے۔ اگر بھارت اور اسرائیل ایک صف میں کھڑے ہیں اور آذربائیجان ان دونوں کا قریبی اتحادی ہے، تو پاکستان کیساتھ آذربائیجان کی "دوستی" کا مفہوم اور خلوص کیا واقعی قابلِ اعتماد ہے؟ سیاسی و سفارتی شعور اس حقیقت کو نظرانداز نہیں کر سکتا کہ دوست کا دوست ہمیشہ دوست نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے اپنے حالیہ خطاب میں پاکستان کی عالمی و علاقائی سفارتی سرگرمیوں پر سنجیدہ تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر اعلیٰ حکام کی جانب سے...
نئی دہلی(اوصاف نیوز) بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پاکستان کو خفت بھری دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ کسی بھی مبینہ ”حملے“ کی صورت میں بھارت اپنی بحریہ کی مکمل طاقت استعمال کرے گا۔ لیکن پاکستانی افواج نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وطن کی خودمختاری اور سالمیت کو چیلنج کرنے کی کوشش کی گئی تو ”فیصلہ کن اور ہمہ گیر“ ردعمل دیا جائے گا۔ پاک فضائی کے ہاتھوں بھارتی فضائیہ کی رسوائی کے بعد بھارت نے اپنی بحریہ پر آگے لانے کا اعلان کردیا۔راج ناتھ سنگھ نے مغربی بھارتی ریاست گوا کے ساحل پر موجود بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر آئی این ایس وکرانت سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’اگر پاکستان کسی بھی قسم...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کر دی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،...

ایران ٹرمپ کیساتھ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے ،سعودی عرب نے اسرائیل کا پیغام پہنچادیا
تہران (اوصاف نیوز)سعودی عرب کے وزیرِ دفاع نے گزشتہ ماہ تہران میں ایرانی حکام کو ایک دوٹوک پیغام دکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ اسرائیل کیساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 89 سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کو یہ انتباہی پیغام لے کر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس بھیجا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل مذاکرات کیلئے زیادہ صبر نہیں رکھتے۔ شہزادہ خالد نے سینئر ایرانی حکام کے گروپ کو بتایا کہ ٹرمپ کی ٹیم جلد معاہدہ چاہے گی...
نیویارک (اوصاف نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ چھڑی تو امریکا کو دونوں ممالک کے ساتھ کسی تجارتی معاہدے میں دلچسپی نہیں ہوگی۔ امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت اسلام آباد سے اعلیٰ سطح کا وفد آئندہ ہفتے امریکا روانہ ہوگا تاکہ دو طرفہ تجارتی تعلقات پر مذاکرات کیے جا سکیں۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق ان مذاکرات کا مقصد پاکستان کی جانب سے امریکی ٹیرِف میں ممکنہ رعایت حاصل کرنا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ اگر جنوبی ایشیا کے دو بڑے ممالک بھارت اور پاکستان کسی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی اعتماد اور باہمی احترام پر مبنی ہے، چین نے ہر نازک وقت میں پاکستان کا چٹان کی مانند ساتھ دیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چینی سفیر جیانگ زائی ڈونگ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گوادر بندرگاہ کو مکمل طور پر قومی گرڈ سے منسلک کردیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوادر پورے خطے کےلیے خوشحالی کا دروازہ بنے گا، سی پیک پاکستان کی معاشی تبدیلی اور علاقائی انضمام کا انجن ہے۔چینی سفیر نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کا کردار قابل تحسین ہے، سی پیک علاقائی فلیگ شپ منصوبہ ہے، احسن اقبال کی قیادت...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران سابق صدر تحریک حسینی اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جب لاشرقیہ ولا غربیہ کا نعرہ بلند کیا تو اس وقت دنیا کو یہ ماورائے عقل لگا، مگر آج اس نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف...