2025-09-18@18:06:26 GMT
تلاش کی گنتی: 3506

«کے شعبے کا منافع»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاک افغان سرحد کے قریب سمبازہ میں فتنہ الہندوستان کے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا ہے ۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا اور بروقت کارروائیاں کرکے 2 روز میں 47 دہشتگردوں کو جہنم واصل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دو دنوں کے دوران ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاک افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے،ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔(جاری ہے) پی ایم آفس کے پریس ونگ سے جاری بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی...
    ویب ڈیسک: پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔  پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔  بعد ازاں  8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان-افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گردونواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیاا ور اس دوران مزید 14 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ 10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی  ہلاک ہونے والے خوارج  کے قبضے سے اسلحہ،...
    —فائل فوٹو تھرپارکر میں آر او پلانٹس کی مرمت و دیکھ بھال کے فنڈز میں 15 کروڑ سے زائد کی خوردبرد ثابت ہونے پر چیف سیکریٹری سندھ نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے دو ایگزیکٹیو انجینئرز کو ملازمت سے برطرف کر دیا۔ ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ نے دونوں افسران کی برطرفی کی منظوری دیتے ہوئے افسران سے خوردبرد شدہ رقم واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔ چیف سیکریٹری کے ترجمان  نے کہا کہ انکوائری میں دونوں افسران پر فنڈز کے ناجائز استعمال کے الزامات ثابت ہوئے، الزامات ثابت ہونے پر دونوں افسران کو سندھ سول سرونٹس رولز کے تحت سزا دی گئیترجمان کا کہنا تھا کہ چیف سیکریٹری سندھ نے تمام اضلاع میں پلانٹس کی مانیٹرنگ کا حکم...
    ---فائل فوٹو  اینٹی کرپشن سندھ نے سندھ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے افسران کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔محکمۂ اینٹی کرپشن کے حکام نے ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے ڈی جی کو خط لکھا ہے۔اینٹی کرپشن حکام کی جانب سے لکھے گئے خط کے متن کے مطابق ورکرز ویلفیئر بورڈ سندھ کے افسران نے جعلی نیلامی کرتے ہوئے من پسند ٹھیکے داروں کو ٹھیکے دیے، رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تمام ٹھیکیداروں سے رشوت وصول کر کے ورک آرڈرز جاری کیے گئے۔اینٹی کرپشن حکام نے خط میں مطالبہ کیا ہے کہ سنگین نوعیت کے الزامات کی انکوائری کے لیے متعلقہ افسر کی حاضری کو یقینی بنایا جائے، متعلقہ افسر کو 13 اگست کو ایڈیشنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کے دفتر میں...
    لاہور مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی چوہدری نعیم اعجاز کے گھر کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (CCD) نے چھاپہ مارا، جس نے سیاسی و عوامی حلقوں میں نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ محکمے کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی اُن افراد کی گرفتاری کے لیے کی گئی جو اغوا اور نازیبا ویڈیوز بنانے جیسے سنگین الزامات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ترجمان CCD کے مطابق، ایم پی اے نعیم اعجاز کو پہلے ہی ملزمان کی تفصیلات اور الزامات سے آگاہ کر دیا گیا تھا اور ان سے کہا گیا تھا کہ اپنے ڈیرہ انچارج کو حکام کے حوالے کریں، کیونکہ وہ ایک دہشت گردی کے مقدمے میں بھی نامزد ہیں۔ محکمے کا مؤقف ہے کہ چھاپہ مکمل شواہد اور قانونی...
    لوئر دیرمیں پاک۔افغان بارڈر سے منسلک قبائل نے علاقے میں موجود خارجی دہشت گردوں  کے خلاف اسلحہ اٹھانے، انہیں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو علاقہ بدر کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق لوئر دیر میں پاک افغان بارڈر سے منسلک مسکینی درہ کے قبائل نے علاقے میں دہشت گردوں کو اپنے علاقوں میں نہ چھوڑنے فیصلہ کیا ہے۔ قبائیل جرگے نے اعلان  کیا کہ اگر دہشت گردوں نے کوئی تخریب کاری کرنے کوشش کی تو ان کی جائیدادوں کو ضبط کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں  کے خاندانوں کو علاقہ بدر کیا جائے گا جرگے نے دہشتگردوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کا فیصلہ کرلیا اور دہشت گردوں کی نقل حرکت روکنے کے لیے رات کو پہرہ دینے کا بھی فیصلہ...
    سعید احمد سعید: مختلف ایئرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کے شیڈول میں رکاوٹ جس کے نتیجے میں دو بین الاقوامی پروازیں منسوخ جبکہ ایک اہم پرواز ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ کوالمپور سے لاہور کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں کو متبادل شیڈول یا ریفنڈ کی پیشکش کی گئی ہے۔قومی ایئر لائن (PIA) کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز PK-247 روانگی کے وقت میں شدید تاخیر کا شکار ہے۔یہ پرواز اپنے مقررہ وقت سے ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کے بعد اب رات 11:30 بجے روانہ ہو گی۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے...
    لاہور (کلچرل رپورٹر) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان اب فتنہ اور فساد کی سیاست سے نکل کر استحکام اور ترقی کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے۔ 14 اگست کو پاکستانی عوام یوم آزادی بھرپور طریقے سے منائیں گے اور دشمنوں کو واضح پیغام دیں گے کہ ہم ایک زندہ قوم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان امریکہ سے آزادی کے دعوے کرتے ہیں لیکن ان کے بیٹے امریکہ میں کانگریس مینوں سے ملاقاتیں کرتے نظر آتے ہیں۔ 1 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کر کے اپنا اشتہار چھپوانا کون سی آزادی کی علامت ہے؟۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الحمرا میں تصویری نمائش کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور جعل ساز ان پیغامات پر "ٹاپ سیکرٹ" کی جعلی مہر ثبت کرتے ہیں تاکہ ان کی جعل سازی کو مستند ظاہر کیا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ عناصر فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی ایف آئی کا نام استعمال کرکے ای میلز اور واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کو حراساں کئے جانے کا انکشاف، ایف آئی اے نے ایسے تمام پیغامات کو جعلی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ترجمان ایف،آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ جعلساز ان پیغامات پر  ٹاپ...
    عثمان خادم کمبوہ،راؤدلشاد: لاہور میں میاں اظہر کی وفات سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست حلقہ این اے 129 کے ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی  شیدول کے مطابق جاری ہے۔ مسلم لیگ کے سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی مکمل ہو گئی،سید علی سرور گیلانی کے کاغذات نامزدگی منظورکر لئے گئے۔  مسلم لیگ ن کے رہنما حافظ نعمان کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مکمل  ہوگیا،حافظ نعمان نے ریٹرننگ افسر کے روبرو پیش ہوکر کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال مکمل کروائی۔  10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی  امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال دس اگست تک جاری رہے گی۔ Waseem Azmet
      چین میں حالیہ دنوں ایک منفرد اور حیران کن رجحان تیزی سے مقبول ہو رہا ہے، جہاں نوجوان بالغ افراد ذہنی دباؤ، نیند کی کمی اور روزمرہ کی ٹینشن سے نجات کے لیے بچوں والی چُوسنی (Pacifiers) کا استعمال کرنے لگے ہیں۔ جدید زندگی کی الجھنیں جیسے کہ کام کا بوجھ، مارگیج اور گاڑی کی اقساط، اور پیچیدہ تعلقات — سبھی مل کر نوجوانوں میں اضطراب اور بے سکونی کو جنم دے رہے ہیں۔ ایسے میں ہزاروں افراد نے خود کو پرسکون رکھنے کے لیے چُوسنی کو حل کے طور پر اپنا لیا ہے۔ یہ پلاسٹک فیڈرز اب چین میں ذہنی سکون اور نیند میں مدد دینے والی مصنوعات کے طور پر فروخت کیے جا رہے ہیں، اور نوجوان صارفین انہیں...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ آئین ہر شخص کو ایک ووٹ کا حق دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اور اسکے افسران اس پر حملہ کررہے ہیں، یہ کام کرنے والے افسران کو ایک دن نہیں بخشا جائیگا اگرچہ اس میں وقت لگے گا، ہم انہیں پکڑ لیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی نے ووٹر لسٹ میں مبینہ دھاندلی کے معاملے پر دعویٰ کیا کہ اگر الیکشن کمیشن الیکٹرانک ڈیٹا فراہم کرتا ہے تو کانگریس ثابت کرے گی کہ نریندر مودی ووٹ چوری کرکے ملک کے وزیر اعظم بنے ہیں۔ راہل گاندھی نے یہ باتیں بنگلورو کے فریڈم پارک میں منعقد "ووٹ رائٹس ریلی" میں کہیں۔ انہوں...
    پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے کیونکہ قومی اسمبلی کے متعدد ارکان نے ان کی دوبارہ شمولیت کی حمایت کر دی ہے۔ پارٹی اجلاس کے دوران کئی اراکین نے رائے دی کہ شیر افضل مروت کو دوبارہ تحریک انصاف میں شامل کیا جائے اور اس حوالے سے بانی چیئرمین عمران خان کو باضابطہ سفارش پیش کی جائے۔ بیرسٹر گوہر علی، شہریار آفریدی، اسد قیصر، ڈاکٹر نثار جٹ اور دیگر رہنماؤں نے ان کی واپسی کی بھرپور حمایت کی۔ اراکین کا کہنا تھا کہ مروت کی واپسی سے قبل اُنہیں پارٹی کے خلاف تنقیدی بیانات سے روکنے اور مثبت ماحول قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم کچھ ارکان نے تحفظات کا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے تجارتی مذاکرات کے امکان کو مسترد کرکے مودی کے لیے مزید پریشانیاں کھڑی کردیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ جب تک ٹیرف کا معاملہ طے نہیں پاتا، بھارت کے ساتھ کسی تجارتی ڈیل پر پیش رفت نہیں ہو سکتی۔ یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں بھارت پر مزید 25 فیصد درآمدی محصولات (ٹیرف) عائد کیے ہیں، جس کے بعد بھارتی مصنوعات پر مجموعی امریکی ٹیرف کی شرح 50 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ جس پر مودی سرکار کی نہ صرف دنیا بھر میں سبکی ہورہی ہے بلکہ...
    سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں پاک افغان سرحد کے قریب خفیہ اطلاع پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق، 7 اور 8 اگست کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے علاقہ سمبزہ، ضلع ژوب میں ایک بڑی تعداد میں موجود خوارج کے گروہ کی نقل و حرکت کو بروقت ٹریس کیا، جو سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہا تھا۔ فوجی جوانوں نے مہارت، دلیری اور بروقت کارروائی کے ذریعے دشمن کی دراندازی کی کوشش کو مکمل طور پر ناکام بنایا، جس کے نتیجے میں 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج واصل جہنم ہوئے۔ کارروائی کے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی (پی اے اے) کو بھارت کے لیے فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے خسارے کا انکشاف ہوا ہے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف نے تحریری جواب میں ایوان کو بتایا کہ ایئرپورٹس اتھارٹی کو فضائی حدود کی بندش سے 4 ارب 10 کروڑ روپے خسارہ ہوا، پاکستان کی فضائی حدود 24 اپریل سے 30 جون 2025 تک بند رہی اور تمام بھارتی طیاروں کے لیے فضائی حدود سے گزرنے کی اجازت واپس لی گئی.(جاری ہے) وزیر دفاع نے تحریری جواب میں بتایا کہ فضائی حدود کی بندش کے باعث یومیہ 100 سے 150 بھارتی طیارے متاثر ہوئے، فضائی ٹریفک...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )امریکا میں سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح کو غیر معمولی طور پر بلند کیا گیا تاکہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور ان کے اہلِ خانہ اس میں کشتی رانی کرسکیں.(جاری ہے) برطانوی جریدے کے مطابق سیکرٹ سروس نے آرمی کور آف انجینئرز سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 اگست کو نائب صدر جے ڈی وینس کی کشتی رانی کے دوران محفوظ نیوی گیشن کو یقینی بنانے کے لیے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح بڑھائیں برطانوی جریدے نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ دریا کی سطح میں یہ تبدیلی صرف محفوظ نیوی گیشن کے لیے نہیں بلکہ کشتی رانی کے تجربے کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اگست2025ء) آئندہ سال حج کے لیے سرکاری سکیم کے تحت اب تک 54 ہزار حج درخواستیں موصول ہو چکی ہیں ، رجسٹرڈ افراد کے لئے ہفتہ (9 اگست)درخواستیں جمع کرانے کا آخری دن ہے۔(جاری ہے) وزارت مذہبی امور کے مطابق 11 اگست سے غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کی جائیں گی، غیر رجسٹرڈ افراد سے حج درخواستیں وصول کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔حج درخواستیں 14 نامزد بینکوں اور آن لائن پورٹل کے ذریعے وصول کی جا رہی ہیں۔\932
    شیر افضل مروت کے پاکستان تحریک انصاف میں واپسی کے امکانات بڑھ گئے ہیں، پارٹی کے اکثر رہنماؤں نے ان کی واپسی کی حمایت کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے نکالے گئے رہنما شیر افضل مروت کی پارٹی میں واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں، کیونکہ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں اکثریت نے ان کی واپسی کی حمایت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شیرافضل مروت کے علیمہ خان سمیت پی ٹی آئی قیادت پر الزامات پی ٹی آئی کے حالیہ اجلاس میں شیر افضل مروت نے بھی شرکت کی اور گفتگو میں واضح کیا کہ ماضی میں ان پر تنقید کے جواب میں وہ ردعمل دیتے تھے، تاہم اگر اب پارٹی اراکین تنقید...
    بنوں میں آپریشن، کئی مشتبہ افراد زیر حراست، دہشتگردوں کے دو سہولت کاروں کے گھر مسمار WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز بنوں (سب نیوز) پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں علاقے ہوید کا محاصرہ کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کردیے۔تفصیلات کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔پاک فوج اور پولیس نے علاقے...
    بنوں میں پاک فوج اور پولیس نے خوارج کے خلاف مشترکہ آپریشن میں علاقے ہوید کا محاصرہ  کرکے کئی افراد کو حراست میں لے لیا اور دو مقامی سہولت کاروں کے گھر مسمار کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بنوں کے علاقے ہوید میں خوارج کے خلاف پاک فوج اور پولیس نے مشترکہ سرچ اینڈ ٹارگٹڈ آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔ یہ آپریشن خفیہ معلومات اور انٹیلی جنس رپورٹس کی بنیاد پر کیا گیا جس کا مقصد علاقے کو دہشت گردی کے ناسور سے پاک کرنا اور امن و امان کو یقینی بنانا تھا۔ پاک فوج اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا اور کئی مشتبہ افراد کو پولیس نے حراست میں لیا، آپریشن کے دوران خوارج کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اگست2025ء) گاڑیوں کے پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے پنجاب آئی ٹی بورڈ کی محکمہ ایکسائز پنجاب کے اشتراک سے وضع کردہ ای آکشن ایپ اور ویب پورٹل پر ماہ اگست کے دوران خواہشمند افراد کی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ خواہشمند افراد 30 اگست تک اپنا پسندیدہ نمبر حاصل کرنے کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔(جاری ہے) ای آکشن ایپ میں موٹر سائیکل اور موٹر کار کے نمبروں کی نیلامی شامل ہے اور بولی جیتنے والوں کی تفصیلات بھی ای آکشن ایپ پر دیکھی جا سکیں گی۔ اس حوالے سے پی آئی ٹی بی چیئرمین فیصل یوسف کا کہنا تھا کہ ای آکشن سسٹم شہریوں کو شفاف اور سہل طریقے سے اپنی پسند کے...
    فائل فوٹو وزارت داخلہ کی جانب سے ملک کے بڑے شہروں کی یونیورسٹیز اور کالجوں میں منشیات کی فروخت کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال اور فروخت سے متعلق سروے کرایا جارہا ہے۔بتایا گیا کہ سروے 2026 میں مکمل ہوگا جو ملک بھر کی یونیورسٹیز اور کالجز میں منشیات کے استعمال کا بتائے گا۔وزارت داخلہ کی جانب سے کہا گیا کہ وزیراعظم آفس اور جی ایچ کیو کی ہدایات کے بعد اے این ایف نے تعلیمی اداروں میں آپریشن کیے، اے این ایف کی جانب سے ملک بھر کی 263 یونیورسٹیوں میں 369 آپریشن کیے گئے۔بتایا گیا کہ ان آپریشنز کے دوران...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی واضح ہدایات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن کی صورت حال ابتر ہے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے کے دعووں کے برعکس غیر ملکی کاؤنٹرز میں سے اکثر بند ہیں جب کہ امیگریشن کاونٹرز پر مسافروں کی لمبی قطاریں لگ رہی ہیں۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ڈیپارچر میں کاؤنٹرز 30 اور ارائیول کاؤنٹرز 40 ہیں۔ ڈیپارچر اور ارائیول لاؤنجز میں چند کاؤنٹرز سے کام چلایا جارہا ہے۔ ائیرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کے لیے صرف چند امیگریشن کاؤنٹرز دستیاب  ہیں۔ علاوہ ازیں اسٹاف کی کمی کے باعث بھی مسافروں کی طویل قطاریں برقرار ہیں۔ امیگریشن نظام میں تاخیر کی وجہ سے مسافروں کو اب بھی گھنٹوں انتظار کرنا پڑ...
    اسلام آباد (نمائندہ  خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے رومانیہ کے سابق صدر آئن ایلیسکو کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ سے جمعرات کو جاری بیان میں صدر مملکت نے حکومت پاکستان اور عوام کی جانب سے رومانیہ کی قیادت، عوام اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔  صدر زرداری  نے ضلع مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت  کی۔ میجر محمد رضوان طاہر، نائیک ابن امین اور لانس نائیک محمد یونس کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے شہداء  کے لیے بلندی درجات کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔
    —فائل فوٹو سانحۂ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد شروع ہو گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایری گیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی، انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔رپورٹ میں محکمۂ اری گیشن کے 3 افسران سمیت 5 افراد غفلت کے ذمے دار قرار دے دیے گئے، افسران میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایگزیکٹیو انجینئر، گیج ریڈر، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر شامل ہیں۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق...
    ویب ڈیسک : رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔ شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔ انسداددہشتگردی وریاستی رٹ کاقیام؛وزیرداخلہ محسن نقوی کی سربراہی میں22رکنی اعلی سطح کمیٹی قائم شیر افضل نے سوال کیا کہ سلمان اکرم 9 مئی...
    پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5اگست سے بھی برا ہوگا، شیر افضل مروت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا 14 اگست کے احتجاج کا انجام 5 اگست سے بھی برا ہوگا۔رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب تک پارٹی مجھ سے بات نہیں کرے گی اور علیمہ خانم کو سیاسی معاملات سے الگ نہیں کیا جائے گا وہ کسی احتجاج میں شریک نہیں ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ بدنیتی پر مبنی فیصلوں نے پارٹی کو نقصان پہنچایا، بانی نے علیمہ خانم کو منع کیا، پوری پارٹی وہ چلا رہی ہیں۔شیر...
    اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وادی کاغان میں ہوٹل میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 7  افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق وادی کاغان کے علاقے پھاگل بازار کے ایک ہوٹل میں گیس سلنڈر اچانک پھٹ گیا۔ ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے نتیجے میں راہ چلتے 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ اسپتال ذرائع کا کہنا ہےکہ زخمیوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انہیں طبی امداد فراہم کرکے جلد فارغ کردیا جائے گا۔
    نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا گیا ہے، من پسند افراد کو کم قیمت پر ٹھیکہ دیکر سرکاری خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچایا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیب خیبر پختونخوا نے صوبے میں دریاؤں سے سونا نکالنے کے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی مبینہ خوردبرد کے معاملے کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب ذرائع نے کہا کہ دریاؤں سے سونا نکالنے کے لیے ٹھیکوں میں اربوں روپے کی غبن ہوئی ہے، دریائے سندھ میں نظام پور، صوابی، کوہستان اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں سے سونا نکالا جاتا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نظام پور میں سونا نکالنے کا ٹھیکہ 6 ارب کی بجائے چار ارب پر دیا...
    راولپنڈی واقعہ، جرگے کے سربراہ عصمت اللہ کا خاتون کو خود قتل کرنے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) پیر ودھائی میں شادی شدہ خاتون کے قتل کا حکم دینے والے جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے دوران تفتیش تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں،پولیس کی جانب سے درج نئی ایف آئی آر کے مطابق دوران تفتیش جرگے کے سربراہ عصمت اللہ نے بتایا کہ اس کے جرگے کے فیصلے پر سدرہ کو قتل کیا۔ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ مقتولہ اس کی کزن تھی، مقتولہ کے شوہر عثمان کے گھر اسلحہ لیکر داخل ہوا، اسلحے کے زور پر مقتولہ کو مظفرآباد سے راولپنڈی لایا۔عصمت اللہ نے بتایا کہ برادری کے فیصلے کے مطابق...
    پولیس کا کہنا ہے کہ عصمت اللّٰہ خان نے برادری کے فیصلے پر سدرہ عرب کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم سے ایک غیر لائسنس یافتہ کلاشنکوف بھی برآمد کرلی گئی۔فوٹو اسکرین گریب راولپنڈی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون سدرہ عرب قتل کیس میں مزید انکشافات سامنے آگئے ہیں۔تھانہ پیر ودھائی پولیس نے 19 سالہ سدرہ عرب قتل کیس کے مرکزی کردار عصمت اللّٰہ خان کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کا ایک اور مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے مقدمہ پنجاب آرمز آرڈیننس 2015 کے تحت پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا، ملزم عصمت اللّٰہ نے دوران تفتیش اسلحہ لیکر مظفر آباد آزاد کشمیر جانے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ عصمت...
    ویب ڈیسک :پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 9 مئی مقدمات میں سزا کے بعدخالی نشستوں پرضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔  ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اپنےرہنماؤں کوکاغذات نامزدگی واپس لینے کی ہدایت کردی  ہے۔ اس حوالے سے مزید وضاحت کی گئی ہے کہ کسی بھی ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی میاں اظہرکےانتقال سےخالی نشست این اے129میں انتخاب لڑےگی۔ اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی کی خالی نشست پی پی87پر رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ اسی طرح این اے 66 کی خالی نشست پر بھی پی ٹی آئی رہنماؤں نے کاغذات جمع کروائے تھے۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے...
    ترجمان خیبر پخونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے افغانستان سے بات چیت کا آغاز ناگزیر ہے۔ اپنے بیان میں مشیر اطلاعات و ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے کہا کہ مقامی جرگوں کی سفارشات بھی امن کے لیے افغانستان سے مذاکرات کی حمایت کرتی ہیں۔ افغانستان سے مذاکرات کے لیے صوبائی، وفاقی اور قبائلی عمائدین پر مشتمل ایک مشترکہ جرگے کی تشکیل ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کو اعتماد میں لیے بغیر ضم شدہ اضلاع سمیت پورے صوبے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔ قیامِ امن میں افغانستان ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے۔ضم اضلاع کا افغانستان کے ساتھ 2200 کلومیٹر سے زائد طویل سرحدی رابطہ ہے۔ بیرسٹر...
    راولپنڈی کے علاقے تھانہ روات کی حدود میں  نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری کا بڑا انکشاف ہوا ہے جب کہ پولیس نے چھاپہ مار کر ایک شخص کو  بازیاب کرایا ہے جسے گردہ نکالنے کے لیے باندھ کر رکھا گیا تھا۔ موقع سے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا چھ ملزمان جن میں سرجن ڈاکٹراور دیگر معاونین شامل ہیں، فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ راولپنڈی کے تھانہ روات کی حدود میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکان میں غیر قانونی گردہ پیوندکاری کا انکشاف اُس وقت ہوا جب پولیس گشت کے دوران شور کی آوازیں سن کر ایک مکان پر پہنچی۔ پولیس نے دروازہ نہ کھلنے پر انسانی جان کے تحفظ کے پیش نظر...
    فائل فوٹو راولپنڈی کے علاقے روات میں انسانی اعضا کی غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر کا انکشاف ہوا ہے۔اس حوالے سے پولیس نے نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں غیر قانونی پیوندکاری کے سینٹر پر چھاپہ مار کر اسٹریچر سے بندھے ہوئے شخص کو بازیاب کرا لیا۔پولیس کو دیکھ کر 6 افراد دیواریں پھلانگ کر فرار ہوگئے جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے بتایا کہ اسے نوکری کا جھانسہ دے کر بلایا گیا تھا اور اُسے نشہ آور شے پلا کر بیہوش کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص نے بتایا کہ ملزمان اس کا گردہ نکالنا چاہتے تھے۔
    ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) جاپانی کارساز کمپنی ’’ ٹویوٹا‘‘ نے امریکی ٹیرف کے باعث اپنے سالانہ منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق نئے امریکی ٹیرف کے باعث ٹویوٹا نے جمعرات کو اپنے سالانہ خالص منافع کے تخمینہ میں 14 فیصد کمی کر دی ہے اور گاڑیوں کی فروخت کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی نے اب رواں مالی سال کے لیے 2.66 ٹریلین ین (18.06 ارب امریکی ڈالر) خالص منافع کا تخمینہ ظاہر کیا ہے جو پہلے 3.1 ٹریلین ین تھا۔کمپنی کے بیان میں کہا گیاہے کہ امریکی محصولات اور دیگر عوامل کے اثرات کی وجہ سے آپریٹنگ...
    سٹی42:  پنجاب حکومت نے پٹرول پمپ کے قیام کا عمل آسان اور تیز تر بنا دیا ہے، جس سے سرمایہ کاروں اور کاروباری حضرات کو دفاتر کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے۔ اب پٹرول پمپ کے قیام کے لیے صرف ایک مرکزی این او سی درکار ہو گا، جو آن لائن حاصل کیا جا سکے گا۔ اس سے قبل متعدد محکموں سے الگ الگ این او سی لینا لازم تھا، جن میں ٹیپا، ایل ڈی اے، سول ڈیفنس،ٹریفک پولیس،اسسٹنٹ کمشنر،ریسکیو 1122،لوکل گورنمنٹ،محکمہ ماحولیات شامل تھے۔اب درخواست گزار گھر بیٹھے ایل ڈی اے این او سی کے ساتھ آن لائن درخواست دے سکے گا۔درخواست جمع ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر 15 دن میں منظوری یا انکار کرے گا۔انکار کی صورت...
    سٹی42:: قراقرم ایکسپریس کراچی کے لیے آج 1 گھنٹہ تاخیر سے سہ پہر 4 بجے لاہور سے روانہ ہوگی، ریلوے حکام نے تصدیق کر دی۔ دوسری جانب شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جا رہا ہے۔ ترجمان کے مطابق گرین لائن اپنے مقررہ وقت کے مطابق رات 8 بجکر 50 منٹ پر لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے نے شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ گرین لائن کی روانگی سے کم از کم ایک گھنٹہ قبل ریلوے اسٹیشن پہنچیں تاکہ بورڈنگ کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔ ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن اور ملک ریاض کی کرپشن کے ناقابل...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی حامد میر نے کہاہے کہ آصف زرداری کو آخری مرتبہ 2020 میں عمران خان کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا اس وقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کوآصف زرداری نے کہا تھا کہ وقت بدلنے میں دیر نہیں لگتی، ایسا نہ ہو تمہیں سزا ملے اور تمہاری معافی کی فائل میرے پاس آئے ۔ سینئر صحاف حامد میر نے اپنے کالم میں کہا کہ صدر مملکت آصف زرداری مجموعی طور پر 13 سال سے زیادہ عرصہ جیلوں میں گزار چکے ہیں، آخری مرتبہ انہیں 2020 ء میں عمران خان کے دور میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اُسوقت کے ڈی جی آئی ایس آئی فیض حمید کو ایک...
    سوات کے علاقے مینگورہ میں واقع زمرد کی کان میں پیش آنے والے حادثے کے بعد پھنسے ہوئے چار مزدوروں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق آپریشن مسلسل سات گھنٹے تک جاری رہا، جس میں تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور حصہ لیا۔ حادثہ اُس وقت پیش آیا جب زمرد نکالنے کے دوران کان اچانک بیٹھ گئی، جس کے باعث چار مزدور زیر زمین دب گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور جدید آلات کی مدد سے پھنسے ہوئے مزدوروں تک رسائی حاصل کی۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تمام مزدوروں کو نکالنے کے بعد فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ہمارے وطن عزیز میں گزشتہ دو تین سالوں کے دوران 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی، کرپشن میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس بات کا انکشاف پروگرام خبر کے میزبان محمد مالک نے اپنی رپورٹ میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جون جولائی میں ایک بڑی شخصیت نے میٹنگ کی جس میں بتایا گیا کہ 2 ہزار ارب روپے کی کرپشن ہوئی ہے۔ مذکورہ بڑی شخصیت نے ان لوگوں کی فہرستیں بنانے کی ہدایت کی جنہوں نے بہت زیادہ کرپشن کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہدایات کے مطابق بیوروکریٹس، سیاستدانوں اور ٹھیکیداروں کی فہرستیں تیار کی جارہی ہیں۔ اس سلسلے میں ایف اے ٹی ایف سیل کو فعال کر دیا گیا...
    بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے خلاف اور آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ممکنہ احتجاج، پارٹی قیادت کی نااہلیوں اور یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر ملک گیر احتجاج کے امکانات پر تفصیلی مشاورت...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر نئے کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔ نئے کاؤنٹرز سے غیرملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر نئے کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔ نئے کاؤنٹرز سے غیرملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس...
    کراچی: ایف آئی اے نے کراچی سمیت ملک کے تمام بین الاقوامی ایئرپورٹس پر غیرملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کردیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر امیگریشن نظام میں بہتری کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں، کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سیالکوٹ ائرپورٹ پر نئے کاؤنٹر قائم کردیے گئے۔ نئے کاؤنٹرز سے غیرملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا، نئے کاؤنٹرز کے قیام سے غیرملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کے لیے بھی امیگریشن...
    پاکستان کے تمام بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر غیر ملکی مسافروں کے لیے علیحدہ امیگریشن کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایک اور پاکستانی ایئرلائن برطانیہ کے لیے اُڑان بھرنے کو تیار فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر ملک کے امیگریشن نظام کو جدید اور مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے جن میں علیحدہ کاؤنٹرز کا قیام بھی شامل ہے جس مقصد غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس کے دوران غیر ضروری تاخیر سے بچانا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ نئے خصوصی امیگریشن کاؤنٹرز کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان اور سیالکوٹ ایئرپورٹس پر فعال کر دیے گئے ہیں۔...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست ۔2025 ) رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کے 5 اگست احتجاج کو کامیاب قرار دے دیا، کہا کئی دنوں سے بات کی جا رہی تھی کہ 5 اگست کو تحریک کا عروج ہو گا، تحریک کی جو شکل سامنے آئی اسی کی امید تھی۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر سابق وزیراعظم عمران خان کے بیٹے پاکستان آکر سیاست کرنا چاہتے ہیں، رہائی کی تحریک کو لیڈ کرنا چاہتے ہیں تو پھر گرفتاری ان کے لئے بڑی ضروری ہے، وہ گرفتار ہوں گے تو لیڈر بنیں گے. نجی ٹی وی سے گفتگو میںرانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے...
    جب امریکا افغانستان سے انخلا کے بعد یوریشیا میں اپنی پالیسی کو نئے سرے سے ترتیب دے رہا ہے، تو پاکستان ایک ایسے زمینی پُل کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے جو وسطی ایشیا اور افغانستان جیسے خطوں تک رسائی فراہم کرتا ہے، جو کہ براہِ راست امریکی اثر سے باہر رہے ہیں۔ پاکستان ایک محفوظ اور توسیع پذیر زمینی راہداری مہیا کرتا ہے، جو ایران جیسے بلند خطرے والے راستوں یا شمالی غیر مستحکم گزرگاہوں سے بچنے کا ذریعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان امریکا تعلقات کو پاک چین دوستی کے تناظر میں نہ دیکھا جائے، اسحاق ڈار پاکستان اور عالمی بینک کے باہمی تعاون سے 482.75 ملین ڈالر لاگت کا خیبر پاس اکنامک کوریڈور ایک نمایاں منصوبہ...
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان پارلیمنٹ نے نااہل کیے جانے کے خلاف پارلیمنٹ ہاؤس سے سپریم کورٹ تک احتجاجی واک کی کوشش کی ہے، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر روک لیا۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہے۔پولیس  نے اتنباہ کیا کہ اگر آپ آگے گئے تو اپ کو گرفتار کر لیا جائے گا۔پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پولیس کے ساتھ مذاکرات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے گیٹ سے ہی واپس بلڈنگ میں آگئے، پی ٹی آئی اراکین میں بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر، علی محمد، ثناء اللّٰہ مستی...
    ویب ڈیسک: این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ،پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے۔  ذرائع آر او آفس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔  آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں  دوسری...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنی چھت اپنا گھر پراجیکٹ کے تحت جون 2025 تک 50 ہزار افراد کو قرضے فراہم کرنے کا ہدف حاصل کر لیا گیا ہے، جبکہ اب تک تقریباً 64 ہزار درخواست دہندگان کو آسان اقساط یا بلا سود قرضے دیے جا چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اپنا گھر اپنی چھت اسکیم: کیا غیر شادی شدہ افراد بھی قرض لے سکتے ہیں؟ وزیراعلیٰ نے لاہور میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 ہزار سے زائد گھر مکمل ہو چکے ہیں اور خاندانوں کی رہائش کے لیے تیار ہیں، جبکہ 45 ہزار کے قریب گھر تعمیر کے مراحل میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دوسروں نے صرف وعدے...
    وفاقی دارالحکومت میں عوامی سہولت اور شفافیت کو فروغ دینے کے لیے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے اپنے مختلف شعبوں میں کیش لیس نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد شہری اب مختلف سروسز کی ادائیگیاں آن لائن اور ڈیجیٹل ذرائع سے کر سکیں گے۔ یہ فیصلہ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، جہاں انہوں نے ہدایت دی کہ ادارے کی تمام سروسز کی فیسوں کی ادائیگی کے لیے کیو آرکوڈ سسٹم متعارف کروایا جائے تاکہ شفافیت اور عوامی سہولت کو یقینی بنایا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے 16 فیصد فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ، سی ڈی اے کا اعتراف چیئرمین سی ڈی اے...
      عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے. سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ارسلان ظہیر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے،میاں اویس انجم اور مہر واجد بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ 18 اگست کو این اے 129 میں ضمنی الیکشن منعقد ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
    اسلام آباد: اسلام آباد میں 5 اگست کو احتجاج کے معاملے پر تحریک انصاف کے 16 مرد و خواتین کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مقدمے میں 16 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز، اسلام آباد ایکسپریس وے سے مرد و خواتین کو گرفتار کیا گیا تھا، خواتین تحریک انصاف کے جھنڈے لیے نعرے بازی کر رہی تھیں۔ کارکنان کو تھانہ لوہی بھیر شفٹ کر دیا گیا، جن کے خلاف پاپو ایکٹ سمیت 11 دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔
    پاکستان میں مقیم پی او آر (Proof of Registration) کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کے لیے ملک چھوڑنے کی حتمی تاریخ 1 ستمبر 2025 مقرر کر دی گئی ہے۔ اس حکومتی فیصلے کے تحت، افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز سمیت غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو اب صرف 26 دن میں پاکستان چھوڑنا ہوگا۔ وزارت داخلہ کے مطابق، یہ اقدام ملک میں غیر قانونی تارکین وطن کی بڑھتی ہوئی تعداد کو قابو میں لانے اور قانونی و منظم امیگریشن نظام کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ انخلا کے دوران انسانی ہمدردی کو مدِنظر رکھتے ہوئے کسی کے ساتھ بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں اور افغان...
    شارجہ حکام نے اس ماہ کے آخر میں شروع ہونے والی سہ فریقی ٹی20 سیریز میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان متوقع سنسنی خیز مقابلے سے قبل امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے اہم اقدامات کیے ہیں۔ ماضی میں دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کے دوران تماشائیوں میں کشیدگی اور جھگڑوں کے واقعات پیش آ چکے ہیں، جس کے پیش نظر حکام نے ایسے واقعات کے اعادے سے بچنے کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان ترتیب دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستانی اور افغان شائقین کے لیے علیحدہ اسٹینڈز اور داخلے کے راستے مختص کیے جائیں گے تاکہ دونوں گروہوں کے درمیان فاصلہ رکھا جا سکے۔ یہ اقدام ان...
    اداکارہ ژالے سرحدی نے انکشاف کیا ہے کہ کیریئر کے ابتدائی دنوں میں انہیں شوبز انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔ حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ژالے سرحدی نے بتایا کہ انہیں کی گئی پیشکش بہت جارحانہ نہیں تھی، مگر پیشکش ضرور تھی اور یہ بات انہیں ایک ایسے ہدایتکار نے کہی تھی جو آج بھی انڈسٹری میں کام کر رہا ہے۔ اداکارہ کے مطابق ہدایتکار نے انہیں ایک پروجیکٹ کے لیے یہ کہہ کر مسترد کیا کہ وہ بہت لمبی ہیں، حالانکہ قد کا اس سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ بعد ازاں اسی ہدایتکار نے انہیں یہ تجویز دی کہ اگر وہ اپنا پسندیدہ کردار حاصل کرنا چاہتی ہیں تو انہیں کچھ...
    افغان شہریوں کی واپسی کے حوالے سے وزارت داخلہ کا بڑا فیصلہ،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ ہولڈر غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کو واپس بھیجنے کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا، واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہوگا، یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات اور وسائل پر بڑھتے ہوئے دبا کو مدِنظر رکھتے ہوئے اعلی سطح اجلاس میں کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق نادرا بارڈر ٹرمینلز پر واپس جانے والوں...
    شور کی حساسیت اکثر نظر انداز کی جاتی ہے مگر یہ ہماری ذہنی اور جسمانی صحت پر طویل المدتی منفی اثرات ڈال سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کانوں میں غیر حقیقی آوازیں، کن غذاؤں سے مسئلہ حل ہوسکتا ہے؟ برلن کے ایک رہائشی کے مطابق جب ان کے نئے اوپر والے پڑوسی تصاویر لگاتے یا فرنیچر سجا رہے ہوتے ہیں تو معمولی شور بھی ان کے لیے شدید پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اگرچہ شور کی شدت دوسروں کو تکلیف نہیں دیتی مگر ان کے لیے یہ ایک مسلسل ذہنی دباؤ اور اضطراب کی وجہ بنتا ہے۔ دنیا کی 20 تا 40 فیصد آبادی شور کی حساسیت رکھتی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ دنیا کی 20 سے 40 فیصد آبادی...
    اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ نے پروف آف رجسٹریشن کارڈ (پی او آر) ہولڈرز غیر ملکیوں کی واپسی کے حوالے سے داخلہ کا بڑا فیصلہ کر لیا اور کارڈ رکھنے والے افغان شہریوں کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری شروع کردیا جائے گا۔ وفاقی وزارت داخلہ نے پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی وطن واپسی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق پی او آر کارڈ ہولڈرز کی رضاکارانہ واپسی کا عمل فوری طور پرشروع کر دیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ باقی ماندہ پی او آر ہولڈر افغان شہریوں کی واپسی کا عمل یکم ستمبر سے شروع ہو گا۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) اقوام متحدہ کا ادارہ خوراک و زراعت (ایف اے او) برطانیہ کے اشتراک سے افغانستان کے زرعی شعبے کو مضبوط بنانے کا پروگرام شروع کر رہا ہے جس سے ملک بھر میں پیداوار اور غذائیت کو بڑھانے میں مدد ملے گی۔'مستحکم زرعی روزگار' (رئیل) پروگرام کے ذریعے آئندہ سال مئی تک ملک کے آٹھ علاقوں میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ضروری مدد پہنچائی جائے گی جن میں چھوٹے کسان، بے زمین زرعی مزدور، مویشی بان اور خواتین شامل ہیں۔ Tweet URL ملک میں 'ایف اے او' کے نمائندے رچرڈ ٹرینچرڈ نے کہا ہے افغانستان کے کسان غیرمعمولی طور پر مضبوط ہیں لیکن متواتر موسمیاتی اور معاشی دھچکے ان کی اس...
    حال ہی میں چین میں بڑی عمر کے افراد میں ذہنی تناؤ کو کم کرنے کیلئے چوسنیاں متعارف کرائی گئی ہیں جس نے مقبول ٹرینڈ کی شکل اختیار کرلی ہے۔ رپورٹس کے مطابق بڑوں میں ڈپریشن کم کرنے کیلئے adult pacifiers استعمال کرنے کا ایک غیر معمولی ٹرینڈ بنتا جارہا ہے۔ جسے لوگ ذہنی دباؤ، نیند میں مشکل یا سگریٹ چھوڑنے کے لیے آرام دہ احساس کی غرض سے استعمال کر رہے ہیں۔ بڑوں کیلئے یہ چوسنیاں ستمبر 2025 سے ہی عام ہونے لگی تھیں جنہیں لوگ ذہنی تناؤ، کم نیند اور تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار سمجھ کے استعمال کرتے ہیں۔ یہ چوسنیاں بچوں کی چوسنیوں سے قدرے بڑے سائز میں دستیاب ہوتی ہیں اور قیمت 10 یوان (425 پاکستانی روپوں) سے شروع ہوتی ہے۔ کچھ استعمال کنندگان نے ان...
    کراچی: افغانستان کرکٹ بورڈ نے آئندہ سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ 2025 کے لیے قومی ٹیم کے ابتدائی 22 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ افغانستان، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ہونے والی سیریز کے پیش نظر یہ کھلاڑی دو ہفتوں پر مشتمل تربیتی کیمپ میں شرکت کریں گے جو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہوگا۔ افغانستان کرکٹ بورڈ کے مطابق یہ تربیتی کیمپ کھلاڑیوں کی کارکردگی کو نکھارنے اور بڑی ٹورنامنٹس کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ہوگا۔ ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز میں ٹیم کی قیادت راشد خان کریں گے۔
    کویت سٹی(ویب ڈیسک)خلیجی ملک کویت میں کام کرنے کے لیے جانے کے خواہشمند افراد کے لیے خوشخبری آگئی۔ رپورٹ کے مطابق خلیجی ملک کی جانب سے رواں سال کے اوائل میں پاکستان پر 19 سالہ ویزا پابندی ہٹانے کے بعد ہنرمند کارکنوں کی برآمد دوبارہ شروع کی جائے گی۔ مئی میں کویت نے باضابطہ طور پر پاکستانی شہریوں پر طویل عرصے سے ویزے کی پابندی کو ختم کر دیا جس سے کام، خاندان، کاروبار اور سیاحتی ویزوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ ہر سال ہزاروں پاکستانی خلیجی ممالک، یورپ، امریکا اور دیگر ممالک میں ملازمتوں کے لیے بیرون ملک جاتے ہیں۔ بیرون ملک ملازمت کرنے والے پاکستانی شہریوں کی طرف سے بھیجی گئی ترسیلات زر جنوبی...
     ویب ڈیسک :  پاکستان کے پارلیمانی نظام میں سب سے بڑا عہدہ وزیراعظم کا ہونے کے باوجود ان کی تنخواہ ماتحت وزرا  اور ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں کے مقابلے میں آدھی سے بھی کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔  اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ کے مقابلے میں وزیراعظم کے عہدے کی تنخواہ نہ ہونے کے برابر ہے۔  اس وقت اسپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہ 13لاکھ روپےجب کہ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ حالیہ اضافے کے بعد 5 لاکھ 19ہزار روپے ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  ان کے مقابلے میں وزیراعظم   پاکستان کے عہدے کی تنخواہ تقریباً 2  لاکھ روپے بنتی ہے جب کہ...
    وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف نے حالیہ بارشوں،سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کیے،خطاب وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے 4 ارب روپے کے فنڈز کا اعلان کر دیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے گلگت بلتستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کی، شہبازشریف نے متاثرہ افراد میں امدادی چیک تقسیم کئے۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ متاثرین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، وفاق اور گلگت بلتستان حکومت قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کریں...
    اکمل خان باری کے گھر پر پولیس کا چھاپا، پچھلے دروازے سے فرار ، چھوٹا بھائی گرفتار جاتی امرا کے مارشل لا میں پرامن احتجاج کی اجازت نہیں دی جا رہی، سینئر رہنما کی گفتگو تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو احتجاجی تحریک کے سلسلے میں لاہور میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔پولیس نے تحریک شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کی قیادت اور اہم رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔شاہدرہ پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپا مارا، تاہم وہ گھر کے پچھلے دروازے سے نکل کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ان کے چھوٹے بھائی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گوادر کے ساحلوں سے گلگت بلتستان کے پہاڑوں تک پولیس کا ہر افسر قوم کا فخر ہے۔ یومِ شہدائے پولیس کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کے لیے موسمی حالات کی پروا کیے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتے ہیں۔ آج کے دن ہم اپنے شہدا کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت عدلیہ کے متنازع فیصلوں کا سہارا لے کر مخالفین کو نشانہ بنا رہی ہے، تمام سیاسی اسیران کو رہا کیا جائے۔ قلندر آباد مانسہرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ خیبر پی کے میں 55 لاکھ بچے تعلیم کے زیور سے محروم ہیں۔ 14 سالوں سے برسرِ اقتدار تحریک انصاف کی صوبائی حکومت تعلیمی نظام کو بہتر نہیں بنا سکی۔ نام نہاد بڑی حکومتی اور اپوزیشن پارٹیاں اسٹیبلشمنٹ کی خوشنودی کیلئے لائن میں لگی ہیں۔ مافیاز کو حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ ملک کو ایک نئے نظام کی ضرورت ہے، دیگر پارٹیاں اپنے مفادات جب کہ جماعت اسلامی نظام کی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی پرامن جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، ہم کشمیری عوام کے انسانی، سیاسی اور جمہوری حقوق کے ساتھ کھڑے ہیں۔  یومِ استحصال کشمیر پر وفاقی وزیر بحری امور محمد جنید انوار چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ کشمیری عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدامات اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہیں، بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے انسانی حقوق پامال کیے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت کرے۔  ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس  جنید انوار...
    اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے پیش نظر دفعہ144نافذ، ضلعی انتظامیہ کا انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی دارالحکومت میں سیاسی جماعت کی جانب سے اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج کے معاملہ پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے انتباہ جاری کر دیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کا حصہ بننے والوں کی فی الفور گرفتاری ہوگی، وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے، دفعہ 144 کے تحت کسی بھی قسم کے اجتماع یا اکٹھ پر پابندی عائد ہے۔ڈپٹی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی، جب کہ ضلعی انتظامیہ نے شہریوں سے...
    حکومت کا نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام،سالانہ 2لاکھ افراد کو اے آئی ٹریننگ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ کرنا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے نیشنل آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، اگنائٹ کے ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کا 30 فیصد آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔دستاویز کے مطابق آرٹیفیشل انٹیلی جنس فنڈ کے قیام کا مقصد ٹیکنالوجیز کو سپورٹ فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مختلف شہروں میں سینٹر آف ایکسیلنس نیٹ ورک بھی قائم کیا جائے گا۔سینٹر آف...
    فائل فوٹو  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ کو اسلام آباد بلا لیا گیا، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اور سینیٹ آج اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت اور پارلیمانی پارٹی 5 اگست کے  احتجاج سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی، تمام اراکین قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ اسلام آباد میں 5 اگست کی سیاسی حکمت عملی کا حصہ ہوں گے۔
    گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کی وجہ سے لوگ بڑی تعداد میں اس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، اگلا وزیراعظم پیپلزپارٹی کا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے تحریک انصاف راولپنڈی سٹی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری ساجد قریشی سے ملاقات کے دوران کیا۔ جنہوں نے تحریک انصاف کے 15 رکنی عہدیداران کے ہمراہ ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران تحریک انصاف کے وفد نے پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔ گورنر پنجاب نے ساجد قریشی کا دیگر ارکان کے ہمراہ پیپلز پارٹی میں شمولیت پر خیرمقدم کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوامی پارٹی ہے اور...
    پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے والا احتجاج اور جلسہ منسوخ کر دیا ہے اور اب پارٹی نے احتجاج کا دائرہ قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں تک محدود کرتے ہوئے اضلاع اور قصبوں میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی ہے۔ نئی حکمت عملی کے تحت مرکزی سطح کے بجائے مقامی سطح پر احتجاج ہوگا تاکہ انتظامیہ کی پکڑ دھکڑ اور دباؤ سے بچا جا سکے۔ خیبر پختونخوا میں حالات نسبتاً پرامن رہنے کی توقع ہے جہاں احتجاج صرف علامتی اور میلے ٹھیلے کے انداز میں ہوں گے۔ پی ٹی آئی نے اگست کے ابتدائی دنوں میں متوقع احتجاج سے پیچھے ہٹتے ہوئے اب 14 اگست تک احتجاجی تسلسل برقرار رکھنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ سیاسی تجزیہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) * سکیورٹی سے سفارت کاری تک: اسرائیل کے سابق افسران کی ٹرمپ سے جنگ بندی کی اپیل
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں پولیس کا کہنا ہے کہ ایک سینیئر فوجی افسر کے خلاف سری نگر ہوائی اڈے پر اسپائس جیٹ ایئر لائن کے چار ملازمین کو بورڈنگ کے دوران اضافی سامان کے چارجز کی ادائیگی پر اختلاف کے بعد مبینہ طور پر حملہ کرنے کے الزام میں ایک مقدمہ درج کیا ہے۔ تاہم پولیس نے فوجی افسر کی جوابی شکایت کے تحت ایئر لائن کے عملے کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کی ہے۔ واقعہ کیا ہے؟ یہ واقعہ سری نگر ہوائی اڈے کے بورڈنگ گیٹ نمبر دو پر اسپائس جیٹ کی دہلی کے لیے ایک پرواز کی روانگی سے چند منٹ قبل پیش آیا۔...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا یومِ شہداءِ پولیس کے موقع پر پیغام,آج کے دن ہم اپنی پولیس کے بہادر افسران و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں. آج کے دن ہم اپنے شہداء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں. دہشتگردی کی جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا اور بطور فرنٹ لائن دفاعی...
    پیرس( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان کی سیاسی بنیادوں پر کی گئی گرفتاری کو دو سال مکمل ہونے پر تحریک انصاف فرانس کی جانب سے دارالحکومت پیرس میں ایک بڑے احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔ یہ احتجاج پیرس کے مرکزی مقام ریپبلک اسکوائر پر منعقد ہوا، جس میں پی ٹی آئی فرانس کے کارکنوں، نظریاتی ورکرز، خواتین اور نوجوانوں سمیت عمران خان سے عقیدت رکھنے والے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز، پارٹی پرچم اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں، جن پر حکومتِ پاکستان، ریاستی اداروں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف نعرے درج تھے۔ مقررین نے اپنے...
    اسلام آبا ہائیکورٹ کا بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کا احتجاج ختم کرانے کے لیے ڈپٹی کمشنر کو مظاہرین سے مذاکرات کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیشنل پریس کلب کے باہر بلوچ لاپتہ افراد کے لواحقین کے احتجاج کو ختم کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو مظاہرین سے مذاکرات کر کے احتجاج ختم کرانے کی ہدایت دی۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ “ڈی سی صاحب، مظاہرین سے مذاکرات کر کے بتائیں کہ یہاں نہیں بیٹھ سکتے۔” یہ ریمارکس انہوں نے ایف سکس پی ایس او پیٹرول پمپ کی انتظامیہ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت...
    فلمی دنیا میں خوبصورتی، دلکشی اور جاذبِ نظر دکھائی دینا اکثر ایک خاموش دباؤ کی شکل اختیار کر لیتا ہے، خاص طور پر خواتین فنکاراؤں کے لیے۔ بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیا نے حالیہ انٹرویو میں اس حساس موضوع پر لب کشائی کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اداکارائیں کاسمیٹک طریقۂ کار جیسے بوٹاکس، فلرز یا سرجریز کے بارے میں کھل کر بات کیوں نہیں کرتیں۔ لالن ٹاپ کو دیے گئے انٹرویو میں تمنا نے صاف گوئی سے کہا کہ فلمی شخصیات کی زندگی پر سب کی نظریں ہوتی ہیں، اس لیے ان کے فیصلے بھی کڑی تنقید کی زد میں آتے ہیں۔ ہم صرف ان باتوں پر بحث کر سکتے ہیں، ان کا کوئی حتمی نتیجہ نہیں نکلتا۔...
    بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔  ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سری نگر ایئر پورٹ پر بھارتی فوجی افسر نے اضافی سامان کی فیس مانگنے پر ایئر لائن کے عملے کو پیٹ ڈالا۔ فوجی افسر لیفٹیننٹ کرنل رتیش کمار سنگھ کے تشدد سے عملے کے 4 ارکان زخمی ہوئے۔ بھارتی فوجی افسر نے ایک شخص کا جبڑا توڑ ڈالا، دوسرے شخص کی ریڑھ کی ہڈی میں فریکچر ہو گیا۔  ایئر لائن نے بھارتی فوجی افسر کے اس عمل کو قاتلانہ حملہ قرار دیا ہے۔ تشدد کرنے والے بھارتی فوجی افسر کو تاحال گرفتار نہیں کیا گیا...
    اسرائیل کے 600 سے زائد سابق اعلیٰ سکیورٹی عہدیداروں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو خط لکھ کر غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ خط موساد اور شاباک (داخلی خفیہ ایجنسی) کے سابق سربراہان اور اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ کی جانب سے بھیجا گیا ہے، جو کمانڈرز فار اسرائیل سکیورٹی (CIS) نامی گروپ کا حصہ ہیں۔ اس گروپ میں اب 600 سے زائد سابق سینیئر سکیورٹی افسران شامل ہیں۔ خط میں ٹرمپ سے کہا گیا: "جس طرح آپ نے لبنان میں جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا تھا، ویسے ہی اب غزہ میں بھی مداخلت کریں۔ ہمارا پیشہ ورانہ تجزیہ ہے کہ حماس اب اسرائیل...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پولیس کے بہادر افسر و جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 8 ہزار سے زائد پولیس کے افسران و جوانوں نے ارض وطن کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کیا، پولیس کے جوان ملک کے کونے کونے میں امن و امان کے قیام کیلئے موسمی حالات کی پرواہ کئے بغیر اپنے پیاروں سے دور فرض کی ادائیگی میں سرگرم عمل رہتے ہیں اور اپنی جانوں کو نذرانہ پیش کرتے ہیں، آج کے دن ہم اپنے شہدا ء کے ان عظیم اہل خانہ کو بھی سلام کرتے ہیں جو ہماری خاطر اپنا مستقبل قربان کرتے ہیں۔ وزیراعظم آفس کے پریس ونگ کے...
    اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کے کزن میاں شاہد شفیع کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کے فیصلے پر پارٹی کے اندر سے اختلافی آواز سامنے آگئی ہے۔ پارٹی رہنما مونس الٰہی نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر جاری بیان میں اس فیصلے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’جس نے عمران خان کو یہ مشورہ دیا ہے کہ ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ کرنا چاہیے، اُس نے بہت غلط مشورہ دیا ہے۔ ہمیں ہر سیٹ پر لڑنا چاہیے۔ اگر کسی نے دھاندلی کرنی ہے تو کرے، ہمیں مقابلہ کرنا چاہیے۔ آخری گیند تک لڑنا ہے، پیچھے نہیں ہٹنا۔‘‘ افغانستان کےوزیرخارجہ کا دورہ پاکستان ملتوی واضح رہے کہ عمران خان نے حالیہ بیان میں ضمنی انتخابات...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر سڈنی کے معروف ہاربر برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور مظاہرین نے شہر کے مرکزی علاقے لینگ پارک سے مارچ کا آغاز کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بارش، قانونی رکاوٹوں اور حکومتی مخالفت کے باوجود آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطین کے حق میں ایک عظیم الشان احتجاجی مارچ منعقد ہوا، جس میں کم از کم ایک لاکھ افراد شریک ہوئے۔ مظاہرین میں وکی لیکس کے بانی جولیئن اسانج، سابق آسٹریلوی وزیر خارجہ باب کار اور حکومتی رکن پارلیمنٹ ایڈ ہوسیچ جیسی اہم شخصیات بھی شامل تھیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کی دوپہر سڈنی کے معروف ہاربر برج کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا اور مظاہرین نے...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 3 اگست 2025ء)بینک مکرّمہ لمیٹڈ نے 30 جون 2025 کو ختم ہونے والی ششماہی کے لیے 1.44 ارب روپے کا قبل از ٹیکس منافع اور 707 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل کر کے ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے۔  جو کہ گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصے میں بینک کا پہلا منافع ہے۔یہ مالیاتی نتائج بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی جانب سے 1 اگست 2025 کو منعقدہ اجلاس میں منظور کیے گئے، اور گزشتہ سال اسی عرصے میں رپورٹ کیے گئے 2.44 ارب روپے کے خسارے کے مقابلے میں 3.88 ارب روپے کی نمایاں بہتری کی عکاسی کرتے ہیں۔بینک کے چیئرمین جناب عبداللہ ناصر عبداللہ حسین لوطاہ نے کہا بینک...