2025-08-11@17:15:58 GMT
تلاش کی گنتی: 1860
«حکومتی جواب»:
(نئی خبر)
غربت، بے روزگاری اور پسماندگی کا شکار بھارت کا مجموعی جی ڈی پی کے اعتبار سے جاپان کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوگیا۔ گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق فی کس آمدنی کے لحاظ سے بھارتی عوام اب بھی شدید پسماندگی کا شکار ہے۔ جاپان کی فی کس آمدنی 33,900 ڈالرز جبکہ بھارت کی فی کس آمدنی محض 2,880 ڈالرز ہے اور معاشی انڈیکیٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کے معیارِ زندگی میں بھی واضح فرق ہے۔ بھارت میں دولت چند امیر طبقوں تک محدود ہو چکی ہے جبکہ بھارت کی اکثریتی آبادی غربت، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا شکار ہے۔ آئی ایم ایف کے مطابق، قوتِ خرید کے حساب سے بھارت کی فی...
---فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے دباؤ پر حکومتی بجٹ عوام کو مایوس کر رہا ہے۔لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجٹ میں عوام اور سرکاری ملازمین کو ریلیف دیا جائے۔لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر مشترکا حکمتِ عملی بنائی جائے، حکومت ایشیا، مڈل ایسٹ، مشرق بعید کے لیے سفارتی وفد بھجوائے۔
صدر مملکت نے خيبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے خيبر پختونخوا میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے خلاف 2 مختلف کامیاب کارروائیوں پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران 7 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں کارروائی کے...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں شمالی وزیرستان اور چترال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جس میں سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے...

بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.رضوان سعید شیخ
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 29 مئی ۔2025 )امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی تھنک ٹینکس کے اراکین سے گفتگو میں کہا ہے کہ پاک بھارت تعلقات کی پیچیدگیوں، خطے میں پائیدار امن کے حوالے سے مسئلہ کشمیر کے مضمرات، حالیہ کشیدگی میں کمی لانے کے حوالے سے امریکی قیادت کا کردار بہت اہم ہے، بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات اور غیرذمہ درانہ ہیں بھارتی پارلیمنٹ میں ”اکھنڈ بھارت“ کا نقشہ بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم کو ظاہر کرتا ہے.(جاری ہے) رضوان سعید شیخ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بھارت ہے انہوں نے کہاکہ اقوام...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 مئی 2025ء) بھارتی فوج کے سربراہ جنرل اوپیندر دویدی نے بدھ کے روز ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع چترکوٹ میں واقع ایک آشرم میں اپنے روحانی پیشوا جگد گرو رام بھدرا چاریہ سے ملاقات کی اور ان سے آشیرواد طلب کیا۔ ملاقات کے دوران فوجی سربراہ کے روحانی پیشوا رام بھدرا چاریہ نے ان سے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس حاصل کر لیں۔ واضح رہے کہ بھارتی حکام نے حالیہ دنوں میں کئی بار یہ بات دہرائی ہے کہ پاکستان سے اگر کوئی بات چیت ہو گی، تو وہ صرف دہشت گردی اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کو واپس لینے...
پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید - فوٹو: فائل پشاور ہائی کورٹ نے رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فیصل جاوید کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دے دی۔پشاور کی عدالت عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیلات کی فراہمی کےلیے درخواست جمع کروادی گئی۔ درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزداہ اسداللّٰہ اور جسٹس کامران حیات میانخیل نے کی۔ فیصل جاوید کو درج مقدمات میں 29 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکمعدالت نے فیصل جاوید کو 29 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت میں بتایا کہ فیصل جاوید کے خلاف 16 ایف آئی آرز درج ہیں۔ فیصل جاوید کے خلاف ایف آئی اے کا بھی کوئی کیس نہیں۔اسپیشل...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
بھارت کی سکھوں کے مقدس مقام ننکانہ صاحب پر ڈرون حملے کی کوشش کا واقعہ، پاکستان میں سکھ برادری کا شدید ردعمل، عالمی عدالت سے قانونی کارروائی کا مطالبہ۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع سکھ مذہب کی عبادت گاہ گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب پر مبینہ ڈرون حملے کی کوشش کی گئی، جس نے نہ صرف پاکستانی سیکیورٹی اداروں کو متحرک کر دیا بلکہ ملک میں بسنے والی سکھ برادری میں شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈرون نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ننکانہ صاحب کے قریب فضائی حدود میں داخل ہونے کی کوشش کی، تاہم پاکستانی دفاعی نظام نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے...
پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دیا گیا اور کہا گیا کہ مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں۔ پاکستانیوں کا کہنا ہے کہ عالمی میڈیا ان پر ہنس رہا ہے اور مودی اپنی جنتا کو بے وقوف بنارہے ہیں، 10 روز پہلے مودی کا بخار نہیں اترا تو اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا تھا، پھر دے دیں گے۔ واضح رہے دو روز قبل نریندر مودی نے گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کو دہشتگردی سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، سُکھ کی زندگی جیئیں، روٹی کھائیں، ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔ ودی کے بیان کے بعد...
سٹی 42 : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو ۔ یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ الحمدللّٰہ پاکستان کو ایٹمی ملک بنے 27 سال مکمل ہوگئے، قوم کو 28 مئی 1998ء کا تاریخی دن یوم تکبیر مبارک ہو۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایٹمی پروگرام کے تمام معماروں کو سلام پیش کرتی ہیں ۔ مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ قوم قائد محمد نواز شریف کو سلام پیش کرتی ہے، نواز شریف نےدھمکی، دباؤ اور پابندیوں کی پروا کیے بغیر پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا۔ یوم تکبیر قوم کے اتحاد اور اپنی آزادی وخودمختاری پر سمجھوتہ نہ...
امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، افغان طالبان کا فتنۃ الخوارج کو انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز افغان طالبان نے فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا ہے کہ امیر کے حکم کیخلاف پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، بیرون ملک جہاد کرنےوالے حقیقی مجاہد نہیں، جہادکی اجازت دیناکسی فرد یا گروہ نہیں صرف ریاستی امیرکا اختیار ہے، اگر ریاستی قیادت کے حکم کے باوجود پاکستان جانادینی نافرمانی ہے۔پولیس اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان طالبان کے کمانڈر سعیداللہ سعید نے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث فتنتہ الخوارج کو متنبہ کیا کہ امیر کے حکم کیخلاف کسی بھی ملک خصوصاً پاکستان میں لڑنا جائز نہیں، مختلف گروہوں میں شامل ہوکر بیرون...
سابق وزیر اعظم نواز شریف، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر سیاسی و حکومتی رہنماؤں نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے یوم تکبیر پر قوم کو مبارکباد دی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یوم تکبیر کے موقع پر ملکی دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے والے سائنسدانوں، انجینئرز، مسلح افواج اور دور اندیش سیاسی قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے، بالخصوص پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جنہوں نے عالمی دباؤ اور...
وزارت خارجہ نے بھارتی وزیر اعظم کے حالیہ ریمارکس پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ امر انتہائی افسوسناک ہے اگرچہ مکمل طور پر غیر متوقع بھی نہیں کہ بھارتی وزیر اعظم نے ایک مرتبہ پھر تاریخی نظر ثانی کے جاری منصوبہ کو ایک جانب رکھ دیا ہے تاکہ اقلیتوں کے اندرونی جبر کو ایک اور اشتعال انگیز یکجہتی دی جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بھارتی وزیر اعظم کی جانب سے پانی کو ہتھیار بنانے کے حوالہ سے ان کے بیانات ایک مشترکہ معاہدہ کی پابند ی، بین الاقوامی اصولوں سے قابل افسوس انحراف ہیں اور خطے میں بھارت کا طرز عمل عالمی عزائم سے واضح تضاد کی عکاسی...
بھارتی حکومت کی مجرمانہ لاپروائی؛ زہریلے کیمیکلز سے بھرا جہاز سمندر میں ڈوب گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز بھارت کا ماحول دشمن اور عالمی معاملات میں غیر ذمے دارانہ رویہ ایک بار پھر دنیا کے سامنے ظاہر ہوگیا۔ بحرِ عرب میں 640 کنٹینرز سے لدا ہوا ایک خطرناک مال بردار جہاز ڈوب گیا، جن میں 13 انتہائی مہلک زہریلے کیمیکلز سے بھرے کنٹینرز بھی شامل تھے۔ اس ہولناک حادثے نے بھارتی حکومت اور بحریہ کی پیشہ ورانہ نااہلی اور سنگین غفلت کو بے نقاب کر دیا ہے جب کہ ماحولیاتی ماہرین اس واقعے کو بھارت کی مجرمانہ لاپروائی قرار دے رہے ہیں۔ یہ واقعہ بھارتی ریاست کیرالا کے ساحلوں کے قریب پیش آیا، جہاں زہریلے...
پاکستانی عوام نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔ پاکستانیوں نے کہا کہ نریندر مودی خالی برتن کی طرح شور مچا رہے ہیں، وہ اپنی عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ عالمی میڈیا بھارتی وزیراعظم پر ہنس رہا ہے، نریندر مودی کا بخار اب بھی نہیں اترا تو وہ اپنا شوق پورا کرلیں، پہلے بھی جواب دیا اور پھر دیں گے۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے نفرت انگیز بیان کو علاقائی امن و استحکام کےلیے خطرہ قرار دیدیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے نریندر مودی کی دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کسی بھی خطرے کا منہ توڑ جواب دے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو ’’جواب ‘‘دیدیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بالآخر اپنی اوقات پر آگئے ہیں۔’’جیو نیوز‘‘ کے پروگرام’’ آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘‘ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے نریندر مودی کو جواب دے دیا۔انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے نریندر مودی جیسے لوگ اقتدار میں آکر اپنے ملک سمیت پوری دنیا کا امن خراب کرتے ہیں۔ اس نوعیت کی ایک مثال اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہیں۔ چینی ملکیت والی کمپنی وولوو کارز نے 3 ہزار ملازمین نکالنے کا اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟ خواجہ آصف نے بانی پی ٹی آئی...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے اشتعال انگیز بیان، پُرامن احتجاج پر ریاستی تشدد اور صوبائی حکومت کی کرپشن پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ریاستی اداروں کے خلاف دیے گئے بیان کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کرتے ہوئے اسے غیر آئینی، اشتعال انگیز اور ملکی سلامتی کے خلاف خطرناک عمل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک آئینی عہدے پر فائز شخص کا یہ کہنا ’ہمارے پاس بھی اسلحہ ہے، اگر ریاست نے استعمال کیا تو ہم بھی کریں گے۔‘ کھلی بغاوت کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیے کیا لوگوں کے ٹیکس کا پیسہ اور صوبائی فنڈز پی ٹی...
بھارتی ریاست گجرات میں نریندر مودی کی ریلی میں حکام کی جانب سے کرنل صوفیہ قریشی کے اہلخانہ کو بلوا کر گل پاشی کروائی گئی جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں گجرات کے شہر وڈودرا میں ریلی نکالی گئی تاکہ آپریشن سندور پر بھارتی فوج کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔ ریلی میں آپریشن سندور کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دینے والی بھارتی فوج کی کرنل صوفیہ قریشی کو عزت دینےکے بجائے مقامی حکام نے ان کے والدین اور بہن بھائی کو ریلی میں طلب کرلیا اور ان سے مودی پر گل پاشی کروائی گئی۔ بھارتی حکام کے اس عمل پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے اظہار دلچسپی کی درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ 3 جون سے بڑھا کر 19 جون کردی۔ڈان نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے گزشتہ ماہ پی آئی اے کی نجکاری کا باضابطہ عمل دوبارہ شروع کرتے ہوئے اظہاردلچسپی کی درخواستوں کے لیے اشتہارجاری کیا تھا، جس کے لئے آخری تاریخ 3 جون مقرر کی گئی تھی جو اب بڑھا دی گئی ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد شیئرز فروخت کرنے کے لئے پیش کئے جائیں گے جبکہ پی آئی اے کا مینجمنٹ کنٹرول بھی منتقل کیا جائےگا، پی آئی اے کے کور اور نان کور بزنس...
آرڈی اے مالیاتی ریکارڈ میں بے ضابطگیاں، ریاستی خزانے کو بھاری نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سپیشل رپورٹر)ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی کی نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کو کارروائی کے لیے درخواستیں ،مالیاتی ریکارڈ میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں، ڈی جی آر ڈی اے کنزہ مرتضی کا انکشاف ،بے ضابطگیوں میں ملزمان ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایڈمن و فنانس آرڈی اے، مرحوم سابق ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس آرڈی اے ، ریٹائرڈ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فنانس شامل ہیں۔ ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضی نے نیب راولپنڈی، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن راولپنڈی کو باضابطہ طور پر خط ارسال کر دیاخط میں ریاستی خزانے سے کی گئی رقم کی جلد بازیابی اور متعلقہ...
پاکستان اور بھارت کی کشیدگی کے دوران سفارتی مشن کیلئے قائم کردہ پارلیمانی کمیٹی کا غیر ملکی دوروں کا شیڈول فائنل کرلیا گیا جس کے مطابق بلاول بھٹو کی قیادت میں وفد 30 مئی کو امریکا روانہ ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو 30 مئی کو سرکاری دورے پر امریکا پہنچیں گے، بلاول بھٹو 2 جون سے امریکی حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے کہا کہ کمیٹی امریکی حکام کو بھارت کے ڈس انفارمیشن، بھارت کے فارن انفلونسڈ آپریشن کے بارے میں آگاہ کرے گی، پارلیمانی کمیٹی 9 جون تک امریکا میں قیام کرے گی۔ ذرائع کے مطابق امریکی حکام کو پاک بھارت کشیدگی پر پاکستانی مؤقف کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، پارلیمانی کمیٹی 9 جون کو...

ججز ٹرانسفر کیس: اٹارنی جنرل کی عمران اور دیگر کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دیکر خارج کرنے کی استدعا
—فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس میں اٹارنی جنرل نے بانی پی ٹی آئی اور دیگر کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف متاثرہ ججز یا ٹرانسفر ہو کر آنے والے ججز ہی درخواست گزار ہو سکتے ہیں۔ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی۔سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سماعت کے دوران جسٹس شکیل احمد نے سوال کیا کہ سیکریٹری قانون نے ٹرانسفر ہونے والے ججز کے حلف نہ اٹھانے کی وضاحت کیوں دی؟ اٹارنی جنرل نے کہا کہ وضاحت اس لیے تھی کہ ایڈوائس کی منظوری کے بعد ججز کے...

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس: اٹارنی جنرل نے درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کردی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 27 مئی ۔2025 )اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز ٹرانسفر کیس میں اٹارنی جنرل نے پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اور دیگر کی درخواستیں ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف متاثرہ ججز یا ٹرانسفر ہو کر آنے والے ججز ہی درخواست گزار ہو سکتے ہیں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی.(جاری ہے) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سماعت کے دوران جسٹس شکیل احمد نے سوال کیا کہ سیکرٹری قانون نے ٹرانسفر ہونے والے ججز کے حلف نہ اٹھانے کی وضاحت کیوں دی؟ اٹارنی جنرل...

"سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی" بھارتی وزیراعظم مودی پاکستانی عوام کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے، ویڈیو وائرل
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان کی مسلح افواج سے منہ کی کھانے کے بعد بھارت کے وزیراعظم نریندرا مودی پاکستانی عوام کو دھمکیوں پر اتر آئے ہیں جس کی انٹرنیٹ پر شدید مذمت کی جارہی ہے جبکہ انتخابی جلسے میں موجود شرکاء اپنے ملک کے وزیراعظم کے احمقانہ بیانات پر نعرہ بازی کرتے رہے۔ انٹرنیٹ پر ایک جلسے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں نریندرا مودی کو یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ "پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے چھٹکارے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا، پاکستان کے نوجوان کو آگے آنا ہوگا، سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ، ورنہ میری گولی تو ہے ہی ۔۔۔"۔ اس کے بعد سامنے بیٹھے ہجوم کی نعرہ...

مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،وکیل سنی اتحاد کونسل نے آئینی بنچ کے سامنے بیان کردیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں کے کیس میں وکیل سنی اتحاد کونسل فیصل صدیقی نے کہاکہ نظرثانی درخواستیں منظور ہوتی ہیں تو تین طرح کی صورتحال ہو گی،پہلی تو یہ کہ الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے بحال ہو جائیں گے، دوسرا یہ کہ عدالت اقلیتی فیصلوں میں سےکسی فیصلہ پر پہنچ جائے،ان میں جسٹس جمال مندوخیل اور حسٹس یحییٰ آفریدی کے فیصلے ہیں، تیسرا یہ کہ عدالت فیصلہ کالعدم کرکے اپیلوں کی ازسرنوسماعت کرے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین حامد رضا نے اپنی پارٹی سے الیکشن کیوں نہیں لڑا، اس کے پیچھے کیا فلسفہ تھا کہ سنی اتحاد کونسل...
پہلگام فالس فلیگ کے بعد اب تک بھارتی عوام کے سوالات کا سلسلہ جاری ہے کیونکہ مودی کی جانب سے ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہیں کیے گئے۔ بھارتی شہری کا کہنا تھا کہ پہلگام سری نگر سے تقریباً 400 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور سری نگر سے پہلگام کے راستے میں 11 سکیورٹی چوکیاں قائم ہیں، سوال یہ ہے کہ حملہ آور اس قدر سیکیورٹی کو عبور کرکے کیسے پہلگام پہنچ گئے؟ شہری نے سوال اٹھایا کہ ہر آنے جانے والے شخص کو مکمل طور پر چیک کیا جاتا ہے، بسوں کو بھی سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے سختی سے چیک کیا جاتا ہے لیکن اس کے باوجود حملہ آور اس علاقے میں داخل ہونے میں کیسے...
(نوجوان بھارت کی مدد کرکے سکھ چین کی روٹی کھائیں،ورنہ میری گولی تو ہے ہی) پاکستان کو آتنک کی بیماری سے مکت کرنے کیلئے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا،بھارتی وزیراعظم اپنی فوج کی شکست سے بوکھلائے مودی نے گجرات کی ریلی سے خطاب میں عوام کو مخاطب کرلیا پاکستان کے ہاتھوں تین رافیل سمیت 6 طیارے اور 26 دفاعی تنصیبات تباہ کرانے اور ذلتیں سمیٹنے کے بعد بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اپنی بدحواسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے عوام کو کھلی دھمکی دیدی ہے اور کہا ہے کہ وہ بھارت کی مدد کرکے سکھ چین کی روٹی کھائیں، ’ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘اپنی آبائی ریاست گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مودی کی وہ...
کراچی: شہر قائد سے دھابیجی کی جانب جانے والی ایک کوسٹر گھگھر پھاٹک کے قریب تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، جس کے نتیجے میں خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ایدھی فاؤنڈیشن کے حکام کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، جب کوسٹر ڈرائیور گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور وہ الٹ گئی۔ متاثرہ افراد تفریحی سفر پر کینجھر جھیل جا رہے تھے کہ یہ افسوسناک واقعہ پیش آ گیا۔ مزید پڑھیں: کراچی میں المناک حادثہ: ٹرالر کے نیچے سویا شخص ٹائروں تلے آکر جاں بحق زخمیوں میں 18...
پیرس(انٹرنیشنل ڈیسک)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کو جہاز سے اترتے ہوئے اپنی بیگم سے مبینہ طور پر تھپڑ پڑنے کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ فرانسیسی صدر سرکاری دورے پر ویتنام پہنچے تو ایئرپورٹ پر حکام اور رپورٹرز کی بڑی تعداد ان کے جہاز سے اترنے کی منتظر تھی۔ اس دوران بین الاقوامی خبررساں ایجنسی اے پی کے کیمرہ مین نے چند سیکنڈز کا جو منظر ریکارڈ کیا اس نے جلد ہی بین الاقوامی توجہ حاصل کی۔ ویڈیو کلپ میں صدر میکرون کو جہاز کے گیٹ پر نمودار ہوتے اور ان کی بیگم بریگِٹ میکرون کو دونوں ہاتھوں سے اس کے چہرے کو پرے دھکیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ❗️ Macron's wife viciously SMACKS him in face pic.twitter.com/2zSalRFYLu — RT (@RT_com) May 26,...
---فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف عوامی کالونی کے رہائشی کی درخواست پر سماعت کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ نااہلی پر نادرا افسران کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔سندھ ہائی کورٹ میں شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف عوامی کالونی کے رہائشی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔سندھ ہائی کورٹ نے نادرا حکام پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شناختی کارڈ کے اجراء میں شامل نادرا افسران کی فہرست طلب کر لی۔سندھ ہائی کورٹ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فہرست میں صرف ڈیٹا انٹری آپریٹر کے نام نہیں ہونے چاہئیں، ہمیں ان افسران کے نام بھی چاہئیں جو ڈیوٹی پر موجود تھے، نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔نادرا کے وکیل نے...
ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں نوجوان پاکستانی باکسر بانو بٹ نے بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا۔نویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، اس چیمپئن شپ میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی، با نو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے شاندار کامیابی حاصل کی۔پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، با نو بٹ جیسے پُرعزم نوجوان عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں، کھیل، تعلیم اور ٹیکنالوجی میں پاکستانی نوجوان دنیا کو اپنی صلاحیتوں کا قائل کر رہے ہیں۔ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں نوجوان پاکستانی باکسر...
پاکستان نے ایک اور بڑا معرکہ مارلیا جس میں نوجوان باکسر بانو بٹ کی بھارتی حریف پر تاریخی فتح حاصل کرلے اسے دھول چٹادی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی نوجوان بانو بٹ نے ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بھارتی حریف رِچا شرما کو شکست دی، 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپین شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کو تاریخی فتح ملی۔ ایشیائی جیوجِتسو چیمپئن شپ 2025 میں بانو بٹ نے رِچا شرما کو شکست سے دو چار کر کے طلائی تمغہ جیت لیا، یہ کامیابی نہ صرف کھیل میں بلکہ خطے میں پاکستان کی برتری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پاکستانی ٹیم نے ایونٹ میں ایک سونا اور متعدد کانسی کے تمغے اپنے نام کیے، بانو بٹ جیسے پُرعزم...
ویب ڈیسک: پاکستان کی باصلاحیت نوجوان باکسر بانو بٹ نے 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کی رِچا شرما کو شکست دے کر طلائی تمغہ اپنے نام کر لیا۔ 9ویں ایشیائی جوجِتسو چیمپئن شپ 23 سے 25 مئی تک اردن میں منعقد ہوئی، جس میں کئی ایشیائی ممالک نے شرکت کی۔ بانو بٹ نے اپنی مہارت، حوصلے اور عزم سے بھارتی حریف کو ناک آؤٹ کر کے ایک یادگار کامیابی حاصل کی، جس پر پاکستانی قوم فخر محسوس کر رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کا لاہور قلندر کو جیت کی مبارکباد ایونٹ میں پاکستانی ٹیم نے ایک سونے اور متعدد کانسی کے تمغے حاصل کیے، جو نوجوان کھلاڑیوں کی قابلیت اور...

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھارتی سپانسرڈ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا، محسن نقوی نے کہا سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے 9 بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا۔سکیورٹی فورسز نے بھارتی سپانسرڈ 9 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرکے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارجیوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے والے سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔پاکستان کی بہادرسکیورٹی فورسز پر ہر پاکستانی کو ناز ہے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید...
اسلام آباد: بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر بے بنیاد پروپیگنڈے اور ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں دوبارہ شامل کروانے کی کوششیں بے نقاب ہو گئی ہیں۔ بھارت نے پاکستان کے لیے ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی ہے اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کی امداد پر اعتراض کر کے اپنی خوفزدگی ظاہر کی ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت خطے میں بالادستی قائم رکھنے اور پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کے لیے بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے متنازع بیان "میری نسوں میں خون نہیں، سندور بہتا ہے" نے بھارتی عوام میں شدید...
سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختون خواہ میں 3 مختلف کارروائیوں میں بھارتی حمایت یافتہ 9 خوارج جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا صدر مملکت نے انٹیلیجنس پر مبنی کاروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 9 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا، صدر مملکت کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رہیں گی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کامیاب کاروائیاں کرنا خوش آئند ہے، دہشت گرد عناصر کے خاتمے، ملکی دفاع کیلئے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، صدر مملکت کا فتنۃ الخوارج کے مکمل خاتمے کے...

آپریشن سندور دہشتگردی کیخلاف عالمی جنگ میں ’’ٹرننگ پوائنٹ ‘‘ مودی کی بھارتی عوام کو مطمئن کرنیکی کوشش
نئی دہلی:بھارتی وزیراعظم نریندرمودی پاکستان سے جنگ میں عبرت ناک شکست پرعوام میں پائی جانے والی مایوسی کو ختم کرنےکی کوشش کے تحت نام نہاد ’’آپریشن سندور‘‘ سے متعلق بلندوبانگ دعوے کرنے لگے،اس آپریشن کو دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں ’’ٹرننگ پوائنٹ ‘‘قرادے دیا۔ماہانہ ریڈیوپروگرام’’من کی بات‘‘میں نریندرمودی نے کہاکہ آپریشن سندور کی کامیابی کا سہرا بھارت کی اس مقامی دفاعی صلاحیتوں کو دیا، جو ‘ خود انحصاری کے جذبے کے تحت پروان چڑھی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے فوجیوں کی حتمی بہادری تھی، جسے بھارت میں تیار کردہ ہتھیاروں، سازوسامان، اور ٹیکنالوجی کی طاقت نے سہارا دیا۔ حقاق سے پردہ پوشی کرتے ہوئے بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ ‘آپریشن سندور بھارت کے عزم اور...
رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا افتتاح، ساڑھے 4 کروڑ بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پولیو پروگرام نے اتوار کو اسلام آباد میں نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سینٹر میں رواں سال کی تیسری انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا۔ پاکستان دنیا کے ان دو آخری ممالک میں شامل ہے جہاں اب بھی پولیو وائرس مقامی سطح پر موجود ہے، واضح رہے کہ پولیو سے متاثرہ دوسرا ملک افغانستان ہے، اس مرض کے خاتمے کی عالمی کوششوں کے باوجود سیکیورٹی مسائل، ویکسین سے متعلق ہچکچاہٹ اور غلط معلومات جیسے مسائل پیش رفت میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔اسی ہفتے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت اور...
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک)وزیرِ دفاع و رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ آصف نے بھارتی لڑکی سے محبت میں مبتلا پاکستانی نوجوان کو وارننگ دے دی۔ ڈیجیٹل پلیٹ فارم ‘دی کرنٹ’ کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں خواجہ آصف سے ایک پاکستانی شہری کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ‘میں نے ایک بھارتی لڑکی سے آن لائن بات چیت شروع کی اور ہم دونوں ایک دوسرے سے محبت کرنے لگے ہیں، کیا پاک-بھارت کشیدگی کے باوجود مجھے اس رشتے کو قائم رکھنا چاہیے؟ سوال کا جواب دینے سے پہلے خواجہ آصف نے واضح کیا کہ ‘پاکستان اور بھارت کی دشمنی میری شخصیت کا حصہ ہے۔ خواجہ آصف نے پاکستانی شہری کے انوکھے سوال کا جواب دیتے ہوئے مسکرا کر...

پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اس کے جنگی جنون کو خاک میں ملا دیا، صدر آزاد کشمیر
وفد سے ملاقات میں بیرسٹر سلطان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک بزدل دشمن ہے جس نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا اور معصوم لوگوں کو رات کی تاریکی میں شہید کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگی جارحیت کرتے ہوئے پاکستان کی سرحدوں کی خلاف ورزی کی اور حملہ آور ہوا۔ ہماری پاک افواج نے بھارت کی اس جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا اور اُس کے جنگی جنون کو خاک میں ملایا۔ ہم پاک افواج کی اس کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہاں ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں...
ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر کا کہنا تھا کہ بھارت نے بے بنیاد دعوے کرکے خود کو ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا ہے، بھارت کے اندر میڈیا، جسے میں خاص طور پر فسادی میڈیا کہتی ہوں، اس نے عوام کو غلط معلومات فراہم کی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی حکومت اور بھارتی میڈیا کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اپنی ہر ممکن کوشش کے باوجود پاکستان کو خوفزدہ نہیں کر سکا۔ ایک بھارتی ٹی وی پروگرام کے دوران اپنے تبصرے میں امریکی پروفیسر نے کہا کہ ڈیٹرنس کا اندازہ اس ملک کے رویے سے لگایا جاتا ہے جسے روکنے کی کوشش...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور بجٹ میں سستی بجلی دینے کے لیے اضافی سبسڈی نہ دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ذرائع نے بتایا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ مذاکرات پر اتفاق نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف نے وزیراعظم کی جانب سے ریلیف اقدامات پر اعتراضات اٹھادیے اور وزیراعظم کے عوام کیلئے بجلی کی اضافی سبسڈی دینے کی تجویز پر راضی نہ ہوا۔ آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ آئندہ بجٹ میں عوام کو سستی بجلی دینے کیلئے اضافی پاور سبسڈی نہ دی جائے۔ اس...
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو ’فولادی دیوار‘ قرار دے دیا۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ’معرکہ حق‘ اور آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کے جذبہ حب الوطنی اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عشائیہ کا اہتمام کیا۔ یہ بھی پڑھیں ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر آرمی چیف کا عشائیہ، صدر، وزیراعظم سمیت سیاسی و عسکری حکام کی شرکت پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار،...
راولپنڈی:فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو “فولادی دیوار” قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے “معرکہ حق” اور آپریشن “بنیان مرصوص” کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔ بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین...
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پراپیگنڈے کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں اور میڈیا کے کردار کو "فولادی دیوار" قرار دیا اور ان کی غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشان امتیاز (ملٹری) نے "معرکہ حق" اور آپریشن "بنیان مرصوص" کے دوران افواج پاکستان کے عزم و حوصلے، پاکستانی عوام کی ناقابل تسخیر روح اور سیاسی قیادت کی پختہ وابستگی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک عشائیہ کا اہتمام کیا۔ بیان کے مطابق اس باوقار تقریب میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ، چیئرمین سینیٹ،...

وفاقی دارالحکومت میں کالی گھٹائیں،دن رات میں تبدیل ،سمیت گردونواح میں طوفانی بارش، تیز ہوائیں چلنے سے بجلی منقطع
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ شدید بارش، ژالہ باری ،تیز ہواوں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ، راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔ طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کیکینٹینکا شیڈ گرگیاجبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام افسران کو الرٹ کردیا کہ وہ مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ یقینی بنائیں زیر تعمیر عمارات اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) مریم کی مسیحائی‘وزیراعلی پنجاب کا دل کے مریضوں کو ادویات ان کی دہلیز تک پہنچانے کا منصوبہ کامیابی سے جاری ہے۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے چھ ماہ میں 13 کروڑ روپے کی ادویات دل کے مریضوں کو پہنچا دیں۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد عامر رفیق بٹ نے بتایا کہ گزشتہ چھ ماہ کے دوران دل کے 60 ہزار مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر فراہم کی گئیں۔ مریضوں کو تین تین ماہ کی معیاری ادویات مفت مہیا کی جا رہی ہیں۔ پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے روزانہ 800 مریضوں کو ادویات ان کے گھروں پر بھجوائی جا رہی ہیں۔ ادویات کے ایک پارسل کی قیمت 22 سو روپے ہے۔ ادویات مریضوں...
بھارتی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔ ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’لوو گرو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں bhi کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔ لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے نہایت پُراعتماد انداز میں کہا کہ مجھے ذرا بھی برا نہیں لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی۔ یہ...
اسلام آباد:وزیراعظم محمدشہبازشریف 27مئی کو ایران،آذربائیجان اور ترکیے کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے ،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار،وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑبھی ان کے ہمراہ ہوں گے ،وزیراعظم تین ملکی دور ے کے پہلے مرحلے میں ایران جائیں گے ،وزیراعظم اپنے اس دورے کے دوران ایرانی مسعود پزشکیان، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف اورترکیے کے صدررجب طیب اردوان سے ملاقاتیں کریں گے جن میں پاک بھارت کشیدگی خصوصاًمعرکہ حق میں پاکستان کی عظیم کامیابی اورخطے کی مجموعی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاجائے گا،وزیراعظم بھارتی جارحیت پرپاکستان کی بھرپور حمایت پردوست ملکوں کی قیادت کاشکریہ اداکریں گے ۔اس موقع پرمستقبل میں باہمی دلچسپی کے شعبوں خصوصاًدفاعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لایاجائے گا۔ Post...
ویب ڈیسک: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے تنخواہ دار طبقے، جائیداد، مشروبات اور برآمدی شعبے کو خاطر خواہ ریلیف دینے سے پس و پیش کے بعد، دورے پر آئی ہوئی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کے جاری مذاکرات کا نچوڑ یہ ہےکہ آئی ایم ایف نے وفاقی محاصل ادارے کے ٹیکس وصولی کے ہدف کو حکومتی اخراجات میں کمی سے مشروط کر دیا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی ٹیم آج اپنا دورہ مکمل کرے گی۔ صرف دفاعی بجٹ کو استثنیٰ حاصل ہوگا، کیونکہ اسلام آباد نے موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال کے پیش نظر اس میں اضافہ کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا وزیر...
ویب ڈیسک:کوٹری میں ایک نوجوان نے مبینہ طور پر پسند کی شادی نہ ہونے پر دل برداشتہ ہو کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی،واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے غوطہ خوروں نے فوری طور پر تلاش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے والے نوجوان کی شناخت فرید خان ولد فرقان خان کے نام سے ہوئی ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فرید خان اپنے والد کے ساتھ موٹرسائیکل پر اپنے گھر، خدا کی بستی کوٹری، جا رہا تھا۔جیسے ہی وہ کوٹری پل پر پہنچے، نوجوان نے اچانک موٹرسائیکل سے اتر کر دریائے سندھ میں چھلانگ لگا دی۔ برطانیہ: بارشیں نہ ہونے سے خشک سالی کاخطرہ پیداہوگیا ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی پاکستان میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ :اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئےپاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقے خضدار میں ایک اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سلامتی کونسل کے ارکان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ دہشت گردی اپنی تمام شکلوں اور مظاہر میں بین الاقوامی امن و سلامتی کے لئے سب سے سنگین خطرات میں سے ایک ہے۔ کوئی بھی دہشت گردانہ کارروائی، چاہے اس کے مقاصد کچھ بھی ہوں، جب بھی، جہاں بھی اور جس نے بھی اس کا ارتکاب کیا ہو، ایک...
نیویارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ حملہ "بزدلانہ اور سنگدل" تھا، جس میں 6 افراد شہید ہوئے، جن میں 4 طلبہ شامل تھے، جب کہ 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں زیادہ تر اسکول کے بچے تھے۔ کونسل نے پاکستان کے عوام، حکومت اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی خواہش ظاہر کی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ہر قسم کی دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے خضدار میں اسکول بس پر دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو بزدلانہ اور قابلِ نفرت فعل قرار دے دیا۔ سلامتی کونسل کی جانب سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا جبکہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کےلیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا گیا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کہا کہ حملے میں 4 بچوں سمیت 6 پاکستانی جاں بحق اور 53 زخمی ہوئے ہیں۔ دہشت گردی عالمی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے، ذمے داروں، مالی مدد گاروں اور منصوبہ سازوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ سلامتی کونسل کی جانب سے تمام ریاستوں سے پاکستان سے تعاون کی...
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام بھارتی قبضے کے تحت منظم جبر و تشدد کا شکار ہیں۔ سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے میں کوشاں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حقِ خود ارادیت کے منتظر ہیں۔ عاصم افتخار نے مزید کہا کہ مسلح تنازعات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے فوری عالمی اقدامات ضروری ہیں ۔ دوران بحث غزہ کے لیے آواز اٹھاتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسپتالوں پر حملے پر سلامتی کونسل کو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے۔ اس المناک واقعے میں کم از کم 6 پاکستانی شہری، جن میں 4 بچے شامل ہیں، شہید اور 53 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 39 کا تعلق بھی بچوں سے ہے۔ سلامتی کونسل کے اراکین نے متاثرہ خاندانوں، حکومتِ پاکستان اور عوام سے گہرے دکھ اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ مزید پڑھیں: خضداراسکول بس دھماکا: ایک باپ جس کی دنیا ہی لٹ گئی بیان میں کہا گیا کہ دہشتگردی، چاہے کسی بھی شکل...
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب میں پاکستان کے عوام کی غیر متزلزل حمایت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام ہماری طاقت کا سرچشمہ ہیں جب کہ ہم بیرونی جارحیت، دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف جاری اپنی مشترکہ جدوجہد میں عوام کے اعتماد اور امیدوں پر پورا اترنے کے لیے پرعزم ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 270ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس کا آغاز آپریشن بنیان مرصوص اور بلوچستان کے ضلع خضدار میں دہشت گردانہ حملے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی سے ہوا۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ کانفرنس کے...

پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز،سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کی نجکاری کےلئے سرمایہ کاروں کو درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال کرنے کی ہدایت کردی گئی تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نجکاری کی دوسری بار کوششیں تیز کردی گئیں. رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نجکاری کمیشن نے کراچی کے نجی ہوٹل میں سرمایہ کاروں کو بریفنگ دی ذرائع کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، لاہور کے بعد کراچی میں سرمایہ کاروں کو روڈ شو میں بریفنگ دی گئی جبکہ روٹس، اثاثہ جات، ملازمین اور آمدنی سمیت دیگر اہم امور پر بھی بریفنگ دی.(جاری ہے) قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لئے درخواست 3 جون تک نجکاری کمیشن کو ارسال...
پاکستان کے فنکاروں کی جانب سے بالی ووڈ اداکار اور سیاستدان سریش اوبرائے کے پاکستان مخالف بیان پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آرہا ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی و عوامی سطح پر سخت بیانات کا تبادلہ جاری ہے۔ 7 مئی کو بھارت کی جانب سے پاکستان پر فضائی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا اور دشمن کو دھول چٹا دی۔ جس کے بعد جنگ بندی تو عمل میں آئی تاہم فنکاروں کے درمیان بیان بازی کا سلسلہ نہ رُک سکا۔ https://www.instagram.com/p/DJ6OzZZMpTm/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=MzRlODBiNWFlZA== بھارتی فنکاروں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے مختلف بیانات کا سامنا ہے۔ حال ہی میں بھارتی اداکار...
اسحاق ڈار— فائل فوٹو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارتی پراکسیز کو باز آجانا چاہیے، بھارت کو جو جواب ملا، اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔سینیٹ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ مستقبل کے لائحہ عمل کے لیے ہمیں مل کر بیٹھنا چاہیے، اپوزیشن اور حکومتی بینچز سے جن جذبات کا اظہار ہوا اس سے متفق ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنا بہت ضروری ہے، پورے خطے سے دہشت گردی کے ناسور کا خاتمہ ضروری ہے، دہشت گردوں کو واپس آنے کی اجازت دینے کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم نے 35 سے 40 ہزار لوگوں کو آنے دیا جس...
پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خضدار واقعے نے پوری قوم کو غم و اندوہ میں مبتلا کردیا۔ انہوں نے واقعے کو ناقابل برداشت اور انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا، جو کسی بھی مذہب یا تہذیب میں جائز نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کئی برس سے دہشتگردی کی جنگ لڑ رہا ہے اور ہمارے دشمن اس جنگ میں بچوں کو نشانہ بنا کر ہماری حوصلہ شکنی چاہتے ہیں۔ ہماری اصل جنگ ان دہشتگردوں سے ہے جو افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوتے ہیں اور بھارت کی مالی و عسکری مدد سے بی ایل اے جیسے گروہوں کو تقویت...

مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی بانڈ مارکیٹس کا مستحکم اور مؤثر طریقے سے چلنا نہایت ضروری ہے،بین الاقوامی مالیاتی فنڈ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2025ء) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کہاہے کہ عالمی مالیاتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے حکومتی بانڈ مارکیٹس کا مستحکم اور مؤثر طریقے سے چلنا نہایت ضروری ہے۔ یہ بات آئی ایم ایف کی عالمگیرمالیاتی استحکام رپورٹ میں کہی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق حالیہ مہینوں میں حکومتی بانڈز کی منڈیوں نے شدید اتار چڑھاؤ کے باوجود مزاحمت دکھائی ہے، تاہم ان کی طویل المدتی استحکام کو یقینی بنانے کے لیے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومتی بانڈز مالیاتی نظام کی بنیاد ہیں۔ ان کے منافع سے نہ صرف معاشی توقعات کی عکاسی ہوتی ہے بلکہ دیگر مالیاتی آلات، جیسے کہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 22 مئی 2025ء) اقوام متحدہ اور متعدد ممالک کی حکومتوں نے مقبوضہ مغربی علاقے میں جنین کیمپ کے قریب سفارتی وفد پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے واقعے کو قابل مذمت قرار دیتے ہوئے اس کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق جنین پناہ گزین کیمپ میں انسانی حالات کا جائزہ لینے کے لیے جانے والے وفد پر اسرائیلی فوج نے 'انتباہی فائرنگ' کی۔ اس وفد کی میزبانی فلسطینی اتھارٹی نے کی تھی جس کی منظوری اسرائیل نے دی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فائرنگ اس وقت کی گئی جب مشن اپنے طے شدہ راستے سے ہٹ گیا تھا۔ Tweet URL وفد میں...
نئی دہلی میں پاکستان کے خلاف مودی حکومت کی جارحانہ پالیسی پر بھارتی نوجوان نسل نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔ ایک بھارتی نوجوان لڑکی کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے، جس میں اس نے پاکستان پر حملے کو غیر ضروری اور بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مودی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ نوجوان لڑکی نے اپنے بیان میں کہا کہ ’’کیا ہم نے آپ سے کہا تھا کہ پاکستان پر حملہ کر دو؟ کیا پاکستان پر حملہ کرنے سے آپ نے کوئی ترقی کر لی ہے؟‘‘ اس نے واضح کیا کہ بھارت کے نوجوانوں کو جنگ نہیں بلکہ اچھی تعلیم، معیاری یونیورسٹیاں، اسپتال اور روزگار کی سہولتیں درکار ہیں۔ اس نے کہا کہ حکومت...
اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آج صبح فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" کے ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔ حماس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتین یاہو کے بیانات اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ ہمیں ایک ایسے مجرم کا سامنا ہے جو قتل و نسل کشی کے جنون میں مبتلا ہے۔ وہ اپنے مفادات کی خاطر خطے کو آگ کے دہانے پر لے جا رہا ہے۔ نتین یاہو کا عارضی جنگ بندی پر اصرار، مذاکرات کو بے نتیجہ کرنے اور صیہونی قیدیوں کی رہائی...
فیصل واوڈا نے عظمی بخاری کو چائنہ کی سستی ماسی اور نوکرانی قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا اور وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری کے درمیان لفظی جنگ شدت اختیار کر گئی ہے۔ سینیٹر فیصل واوڈا کی جانب سے وزیر اطلاعات پنجاب کو انتہائی سخت الفاظ میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ عظمیٰ بخاری کا شکرگزار ہوں کہ اس نے مجھے شاہ رخ خان سے تشبییہ دی، میں کم از کم چائنہ کی سی گریڈ ماسیوں کی کاپی تو نہیں ہوں۔ میں نینوکروں سے کبھی زندگی میں بات نہیں کی ہے، یہی عظمیٰ بخاری نوازشریف کو را کا ایجنٹ، مودی کا یار کہتی تھیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان نے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنےکی ہدایت کر دی۔ پاکستان کی جانب سے یہ اقدام بدھ کو بھارت کی جانب سے پاکستانی ہائی کمیشن کے ایک اور اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کے حکم کے بعد سامنے آیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کا مذکورہ اہلکار ایسے اقدامات میں ملوث پایا گیا جو اس کے سفارتی استحقاق کے منافی تھے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں کے اندر پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

خضدار میں بھارتی حمایتی دہشتگردوں نے بچوں کی بس کو نشانہ بنا ڈالا، بم دھماکہ میں 3 ننھے پھول، 2 جوان شہید، 53 زخمی
خضدار+ اسلام آباد+ لاہور+ کلر سیداں (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نیوز رپورٹر+ این این آئی+ نامہ نگار+ نوائے وقت رپورٹ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں زیروپوائنٹ کے قریب سکول کے بچوں کو لے کر جانے والی بس پر بم حملے کے نتیجے میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 53 زخمی ہوگئے۔ سکول کی بس تباہ ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) خضدار نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے سکول بس میں سوار3 بچے شہید ہوئے۔ پولیس و فورسز کی نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ دریں اثناء پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا...
بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی جزوی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے، اب تک بھارتی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 8 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی پروازوں کیلئے فضائی حدود کی جزوی بندش نے بھارتی ایئرلائنز کو شدید مالی نقصان سے دوچار کر دیا ہے، اب تک بھارتی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر 8 ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ بھارتی پروازوں پر مزید پابندیوں کے حوالے سے حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے۔ بندش کے باعث بوئنگ 777 اور ائیر بس طیاروں کی تقریباً 150 پروازوں کو روزانہ 2 سے 4 گھنٹے اضافی سفر طے کرنا پڑ رہا ہے، جس سے نہ صرف ایندھن...

بھارتی سرپرستی میں کام کرنیوالافتنہ الخوارج سویلین علاقوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کر رہا ہے: آئی ایس پی آر
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ میر علی میں بزدلانہ کارروائی کے پیچھے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والا فتنہ الخوارج ملوث ہے، 19 مئی کو میر علی میں افسوسناک واقعے میں سویلین کا جانی نقصان ہوا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بعض حلقوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر بے بنیاد الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، الزامات کے جواب میں فوری طور پر واقعے کے حوالے سے جامع تحقیقات کا آغاز کیا گیا، تمام الزامات سراسر بے بنیاد اور ایک منظم گمراہ کن مہم کا حصہ ہیں۔ یہ واضح ہے کہ یہ عناصر اپنے بھارتی آقاؤں کے اشاروں پر کام کر رہے...
پاک فوج کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں 19 مئی کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی تحقیقات جاری ہیں. سیکیورٹی فورسز پر الزامات بے بنیاد اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم کا حصہ ہیں. ابتدائی تحقیقات کے مطابق مبینہ ڈرون حملے میں بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردی کرنے والے فتنہ الخوارج ملوث ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں 19مئی 2025 کو پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے نتیجے میں بدقسمتی سے کچھ شہری جانوں کا ضیاع ہوا. اس واقعے کے بعد بعض حلقوں کی جانب سے پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پر بے...
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان روسٹرم پر موجود رہے اور بینچ کی تشکیل پر اعتراضات اٹھائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتراض کی درخواست کو سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا جا رہا، عدالت اس درخواست کو مقرر کرنے کا حکم دے۔ جسٹس امین الدین نے جواب دیا کہ اس درخواست کو بعد میں دیکھ لیتے ہیں، آپ دلائل شروع کریں۔ حامد خان نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق متفرق درخواست پر بھی دلائل دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں کے مرکزی کیس کی کارروائی پہلے بھی...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متعدد قراردادوں کے ذریعے واضح کیا ہے کہ کشمیر کے عوام کو اپنا حق خود ارادیت استعمال کرنے کو موقع ملنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ایشین فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ ڈویلپمنٹ اور انٹرنیشنل فیڈریشن فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ بحران پر عالمی برادری کے ردعمل نے اس بات کو اجاگر کیا ہے کہ کشمیر کی صورتحال کو صرف ایک اندرونی معاملے کے طور پر نہیں دیکھا جا سکتا جس کا بھارت دعویٰ کر رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی ڈی ایچ کی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے ایک مشترکہ بیان میں دونوں تنظیموں نے خاص طور پر دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ جموں...
امریکا کی معروف پروفیسر اور سیکیورٹی امور کی ماہر کرسٹین فیئر نے بھارتی ٹی وی کے متنازع اینکر ارناب گوسوامی کے مباحثے سے اچانک شرکت ختم کردی۔ جارج ٹاؤن یونیورسٹی کی پروفیسر نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر واضح کیا کہ وہ شو کے ’’جنگجو اور شورشرابے بھرے‘‘ ماحول کو برداشت نہیں کرسکیں۔ کرسٹین فیئر نے اپنے بیان میں لکھا کہ ’’جب ہر کوئی صرف چیخ رہا ہو اور معقول گفتگو کا کوئی امکان نہ ہو، تو ایسے شو میں بیٹھنے کے بجائے دنیا میں کرنے کےلیے بہت سی اہم چیزیں موجود ہیں۔‘‘ کرسٹین کا یہ اقدام بھارتی ٹی وی کے ان مباحثوں پر ایک واضح تنقید ہے جو اکثر شور شرابے اور غیر معقول رویوں کی نذر...
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا بھارت معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر سارا الزام سیکیورٹی فورسز پر ڈالنے کی سازش کر رہا ہے، دفاعی ماہرین بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے، جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
منگل کے روز لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر اپوزیشن رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر وزیر اعلیٰ گلبر خان، صوبائی وزیر حاجی رحمت خالق اور ممبر اسمبلی فضل رحیم طیش میں آ گئے اور ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں لینڈ ریفارمز بل پر ہونے والی بحث ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ وزیرا علیٰ سمیت تین حکومتی اراکین اسمبلی اپوزیشن رکن نواز خان ناجی پر حملہ آور ہو گئے۔ دیگر اراکین نے بیچ بچاؤ کرایا۔ منگل کے روز لینڈ ریفارمز بل کے معاملے پر اپوزیشن رکن اسمبلی نواز خان ناجی نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں جس پر وزیر اعلیٰ گلبر خان، صوبائی وزیر حاجی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے ان کی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ جنرل عاصم منیر قوم کے محسن ہیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدہ پہ ترقی قوم کی طرف سے انکی آپریشن بنیان مرصوص کی بے مثال قیادت کی کامیابی کا اعتراف ھے۔ وہ قومُ کے محسن ھیں اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کی سدا عزت و تکریم کرتی ھیں ۔اور وہ...
بھارتی پشت پناہی سے سرگرم فتنہ الخوارج نے اپنی بزدلانہ کارروائیوں میں ایک نیا مکروہ حربہ اختیار کرلیا ہے. جس کے تحت معصوم بچوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے ایک ویڈیو فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے .جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح معصوم بچوں کو دہشتگردانہ مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ خوارج معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر سیکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں، جو ان کی بزدلی اور انتہاپسندی کا واضح ثبوت ہے۔ اس عمل کے نتیجے میں متعدد دہشتگردانہ حملوں میں نہ صرف بے گناہ...
---فائل فوٹو سرگودھا پولیس نے مخالفین کو جھوٹے مقدمے میں پھنسانے کےلیے بیٹی کے اغوا اور اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کروانے والے باپ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی گاؤں چک 29 جنوبی کے رہائشی یاسین نے رواں سال 12 فروری کو تھانہ کڑانہ میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ اس کی 18 سالہ بیٹی کو 3 افراد نے اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس کے مطابق پولیس نے یاسین اور اس کی بیٹی کے بیان پر 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا تھا اور متاثرہ لڑکی کا میڈیکل کروا کے ڈی این اے ٹیسٹ لاہور لیبارٹری کو...
نئی دہلی: پاک بھارت کشیدگی کے دوران سامنے آنے والی جنگ بندی پر بھارتی نوجوان حکومت سے سخت نالاں نظر آ رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں نوجوانوں نے نہ صرف بھارتی میڈیا کو جھوٹی خبریں پھیلانے پر تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ مودی حکومت کو بھی امریکا کے دباؤ میں آ کر جنگ بندی کرنے پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک ویڈیو میں نوجوان نے انکشاف کیا کہ بھارتی میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی جھوٹی خبر کو اس قدر سنجیدگی سے پھیلایا کہ عام لوگ اس پر یقین کرنے لگے۔ نوجوان کے مطابق، “تمام مین اسٹریم میڈیا نے اسلام آباد پر قبضے کی خبر چلائی جو سراسر فیک نیوز تھی، اور یہ...
بھارتی پارلیمان میں ٹرمپ پر وار، جنگ بندی میں امریکی صدر کی ثالثی کا انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی: بھارتی پارلیمان میں ایک اہم اجلاس کے دوران پاک بھارت جنگ بندی کے معاملے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے کردار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ بھارتی فارن سیکریٹری وکرم مسری نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان کے ساتھ سیز فائر مکمل طور پر دوطرفہ تھی اور کسی تیسرے ملک، بشمول امریکہ، کا کوئی کردار نہیں تھا۔ فارن سیکریٹری کے مطابق امریکی صدر نے سات بار سیز فائر کا دعویٰ کیا، لیکن انہوں نے بھارت سے کوئی اجازت نہیں لی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹرمپ خود کو مرکزِ توجہ بنانا...
مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی، انصاف اور امن چاہتے ہیں جس کیلئے انہوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر میں ضلع جہلم ویلی کے مرکزی قصبے ہٹیاں بالا میں کشمیری مہاجرین نے ایک ریلی نکالی جس میں تنازعہ کشمیر کے حل کے لئے علاقے میں استصواب رائے کرانے کا مطالبہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ریلی میں بڑی تعداد میں مہاجرین نے شرکت کی۔ شرکاء نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن میں اقوامِ متحدہ، یورپی یونین اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مسئلہ کشمیر کے فوری حل کیلئے اقدامات کریں۔ شرکاء نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی جبر و استبداد کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔...
علی رضا سید نے ایک بیان میں صدر اردوگان کی پیشکش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا ایسا پرامن حل تلاش کیا جانا چاہیے جو کشمیری عوام کی بھارتی تسلط سے آزادی اور دیرپا امن کی خواہشات کے مطابق ہو۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کونسل ای یو علی رضا سید نے جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوگان کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ثالثی کی پیش کش کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر اردوگان نے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ اپنی حالیہ گفتگو کے دوران بھارت اور پاکستان کے مابین مسئلہ کشمیر پر ثالث کا کردار ادا کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ علی رضا سید نے ایک بیان میں...
سٹی 42 : وزیر اعظم شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلعوں کیچ اور اواران میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن فرنٹ کے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 2 کو زخمی کر کے گرفتار کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور بھارتی ایجنڈے کے خلاف بروقت کارروائی کی پزیرائی کی ۔ شہباز شریف نے کہا کہ بلوچستان میں معصوم اور نہتے شہریوں کی جان و مال کو دہشتگردی کے ذریعے خطرے میں ڈالنے کی بھارتی سازش بے نقاب ہو چکی ہے، ہم بھارت کے پاکستان میں امن و امان کو نقصان پہنچانے کے مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت...