2025-11-04@08:33:53 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 2089				 
                «کو رہا کردیا»:
(نئی خبر)
	وفاقی وزیر اطلاعات کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ 9 مئی کو ایک سازش رچائی گئی، ریاستی اداروں پر حملے ہوئے، اس سنگین جرم پر قانون کے مطابق سزائیں سنائی گئیں، ان سزاؤں کے تمام فیصلے شفاف اور فیئر ٹرائل کے بعد ہوئے۔ اپوزیشن کو اسی بات کی تکلیف ہے کہ سازش کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اپوزیشن راہنما اسد قیصر کی پریس کانفرنس کو گمراہ کن اور حقائق کے منافی قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت کے بارے میں گمراہ کن بیانات عوام کے حق میں نہیں، کیا آپ کو یہ قابل قبول نہیں...
	سابق حکومتوں کی کرپشن کو میرے کیخلاف ہتھیار بنایا جارہا ہے، گنڈا پور کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 August, 2025  سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ مانگے تانگے کی حکومت ان پر مسلط کی گئی، سابق حکومتوں کی کرپشن کو ان کے خلاف ہتھیار بنایا جا رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نااہل کرکے ان کے حقوق چھینے جارہے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے...
	واشنگٹن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اگست 2025ء ) چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ جارحیت نے پورے خطے کو ایک خطرناک جنگ کے دہانے پر لا کھڑا کیا، پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا پُرعزم اور بھرپور جواب دیا، مستقبل کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔ دورہ امریکہ کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بھارت کی خفیہ ایجنسی “را” کی دہشت گرد سرگرمیوں، کینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل اور کلبھوشن یادیو کیس کو بھارت کے منفی عزائم کی واضح مثالیں قرار دیا، فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی سنگین...
	بھارت کی بمبئی ہائی کورٹ نے شوہر اور اس کے اہل خانہ کے خلاف بیوی کی شکایت پر درج فوجداری مقدمہ اور عدالتی کارروائی کو یہ قرار دیتے ہوئے منسوخ کر دیا کہ بیوی کے لباس یا کھانا پکانے کی صلاحیت پر تنقید کو سنگین ظلم یا ہراسانی نہیں کہا جا سکتا۔ اورنگ آباد بینچ کے ججز جسٹس ویبھا کنکنواڑی اور جسٹس سنجے اے دیش مُکھ نے فیصلے میں کہا کہ یہ کہنا کہ بیوی مناسب کپڑے نہیں پہنتی یا کھانا اچھا نہیں پکاتی، قانوناً ظلم یا ذہنی اذیت کے زمرے میں نہیں آتا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ازدواجی تعلقات میں کشیدگی کی صورت میں الزامات میں مبالغہ آرائی معمول کی بات ہے اور معمولی نوعیت کے الزامات...
	 (ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان میں آئین و قانون نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہی، عوامی نمائندوں کو بلاوجہ نا اہل کرکے ان کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔  ایک بیان میں علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکشن کے دوران ملک بھر میں ہم سے مینڈیٹ چوری کیا گیا، فارم 47 کی مانگے تانگے کی حکومت ہم پر مسلط کی گئی۔   انہوں نے کہا کہ رجیم چینج سے حکومت گرانے کے بعد پی ٹی آئی حالتِ جنگ میں ہے ، انتقامی کارروائیاں عروج پر ہیں، مگر ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔  فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں   علی امین نے...
	تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کا ٹرائل مکمل، ملزمان کو عدالت کے باہر جانے سے روک دیا
	 انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانا شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات تک دونوں مقدمات پر سماعت کی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں مقدمات پر فیصلہ محفوظ کر لیا، عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا گیا، مقدمات کا فیصلہ کب سنایا جائے گا کچھ دیر میں آگاہ کیا جائے گا۔ عدالت نے پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے پر ملزموں کے صفائی بیانات کے بعد حتمی دلائل بھی مکمل کر لیے۔ لاہور ہائیکورٹ: بانی کی 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں بطور اعتراض سماعت کیلئے مقرر چیف جسٹس لاہور...
	اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اگست 2025ء ) صحافی اسد علی طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسد طور نے بتایا کہ میں اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے امریکہ جا رہا تھا جہاں مجھے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے واشنگٹن میں منعقدہ 12 روزہ پروگرام میں شرکت کرنا تھی لیکن امیگریشن حکام نے مجھے سفر کرنے سے روک دیا اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ میں نے بار بار پی این آئی ایل میں اپنا نام شامل کرنے کی وجہ پوچھی لیکن حکام کے پاس کوئی جواب...
	سپریم کورٹ کے جج نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی میں جلد بازی پر سوال اٹھا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے ایک جج نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے زین ملک کے خلاف 6 ریفرنسز زیرِ التوا ہونے کے باوجود بحریہ ٹاؤن کی 6 جائیدادوں کی نیلامی میں جلد بازی پر سوال اٹھا دیا۔رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت نے ان ریفرنسز پر فیصلہ کرنا تھا کہ اگر ملزم کو مجرم قرار دیا جاتا ہے تو جائیداد ضبط کی جائے گی یا نہیں۔ جسٹس نعیم اختر افغان (جو 3 رکنی بینچ کے رکن ہیں) نے ریمارکس دیے کہ جب زین ملک اور نیب کے درمیان اگست 2020...
	فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ طلال چوہدری سے پوچھا جائے عمران خان کے بچوں کو کیوں ویزا نہیں دیا جارہا۔راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ایڈووکیٹ فیصل ملک کو کہا ہے طلال چوہدری سے رابطہ کریں۔علیمہ خان نے کہا کہ وزارت داخلہ نے کہا ہے ہمارا بانی کے بچوں کی ویزا درخواست سے کوئی تعلق نہیں، ایمبیسڈر نے کہا تھا وہ وزارت داخلہ سے اجازت لیں گے۔انہوں نے کہا کہ بانی کے بچوں کے ٹریکنگ نمبرز ہمارے پاس ہیں، قاسم اور سلیمان کا نائیکوپ بنا ہوا ہے لیکن کارڈ گم ہوچکا ہے، برٹش پاسپورٹ پر دونوں نے ویزا کے لیے اپلائی کردیا...
	باجوڑ میں قبائل اور خوارج کے حوالے سے کی جانے والی بات چیت میں جان بوجھ کر ابہام پیدا کرنے کی کوشش کی جانے لگی، جبکہ زمینی حقائق اس کے بالکل مختلف ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، علی امین گنڈاپور کی مخالفت، ڈی سیز سے کرفیو کا اختیار واپس سیکورٹی ذرائع کے مطابق خوارج باجوڑ میں عام آبادی کے درمیان چھپ کر دہشتگردانہ اور مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔ خیبرپختونخوا حکومت، وزیر اعلیٰ اور سیکیورٹی حکام نے مقامی قبائل کے سامنے تین واضح نکات رکھے۔ ایک یہ کہ ان خارجی عناصر کو جن کی اکثریت افغان شہریوں پر مشتمل ہے، علاقے سے نکالا جائے۔ دوسرا یہ کہا گیا ہے کہ اگر قبائل خود ان خوارج کو...
	وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کسانوں کی سہولت اور زرعی ترقی کے لیے ایک اور اہم اور انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے ماڈل ایگریکلچر مالز کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں محکمہ زراعت پنجاب اور جی سی آئی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے، جس کی تقریب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف خود شریک ہوئیں۔ وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملتان، بہاولپور، سرگودھا اور ساہیوال میں قائم کیے جانے والے ماڈل ایگریکلچر مالز کا انتظام جی سی آئی کے سپرد ہوگا، جہاں کسانوں کو “ون سٹاپ سلوشن” کے تحت تمام ضروری خدمات ایک چھت تلے میسر آئیں گی۔ مزید پڑھیں: چھوٹے کسانوں کے لیے قرضوں کی فراہمی آسان بنائی جائے، وزیرِاعظم شہباز شریف...
	بنوں میں مرید حیات ایڈووکیٹ کو تین ایم پی او کے تحت تحویل میں لینے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت  ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔ ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل اور صدر پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایڈوکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے کہا کہ ڈپٹی کمیشنرز پہلے تین ایم پی او کا غلط استعمال کرتے تھے، صوبائی کابینہ نے ڈپٹی کمشنر سے یہ اختیار واپس لے کر ہوم ڈیپارٹمنٹ کو دیا ہے۔ جسٹس ارشد علی نے کہا کہ  اب بولنے پر بھی تین ایم پی او لگایا جاتا ہے،  اب کیا لوگ بولیں گے بھی نہیں،  جب کوئی حملہ کرے، تھانہ جلائے تو پھر وجہ بنتی ہے۔ عدالت...
	عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ، سوسائیٹرز کے نام اور دستاویز سب نیوز پر
	عوام ہو جائیں ہوشیار،سی ڈی اے نے کر دیا خبردار، 99ہاوسنگ سوسائیٹرز کو غیر قانونی قرار دیدیا گیا ، سوسائیٹرز کے نام اور دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی ترقیاتی ادارے سی ڈی اے نے اسلا آباد کی 99ویں ہائوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیدیا جبکہ متعلقہ ہائوسنگ سوسائٹیز کے سپانسرز اور مالکان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کیلئے نادرا کو خط بھی لکھ دیا گیا ہے  سی ڈی اے کی طرف سے جاری دستاویزات کے مطابق جن ہائوسنگ سوسائٹیز کو غیر قانونی قرار دیا گیا ہے ان میں رائل سٹی ہائوسنگ سکیم لہتراڑ روڈ،جاپان ویلی کرپا،غوری گارڈن،ستی ٹائون ،سملی ویلی ،دھنیال ٹائون،گکھر ٹائون،اسامہ ٹاون،عبداللہ ٹائون،قرطبال...
	کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دیتے ہوئے اسے اوراس کی فیملی کو تحفظ فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کے جبری مذہب تبدیل کروانے اور پسند کی شادی کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے بینش کو شوہر کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی۔سپریم کورٹ کے حکم پر اسلام قبول کرنے والی بینش عدالت میں پیش ہوگئی۔(جاری ہے) چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ کیا دبائو کے تحت زبردستی آپ کا مذہب تبدیل کروایا گیا ہی آپ نے اپنی پسند...
	مودی-اڈانی گٹھ جوڑ نے بھارت کو عالمی سطح پر سفارتی تنہائی کا شکار کردیا جب کہ ٹرمپ کی ٹیرف دھمکیوں پر مودی کی خاموشی اندرونی کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔ اڈانی کے مالیاتی اسکینڈل پر امریکہ میں جاری تحقیقات نے مودی کے ہاتھ باندھ دیے، مودی، اڈانی اور روسی تیل معاہدوں کے مالی روابط بے نقاب ہونے کا خطرہ ہے جب کہ سفارتی فیصلے بیرونی دباؤ کی زد میں ہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی سرکار پرتنقید کرتے ہوئے ایکس پر لکھا کہ بھارت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ امریکہ میں جاری اڈانی تحقیقات نے مودی کو ٹرمپ کی دھمکیوں کے آگے بےبس کر دیا ہے۔ راہول گاندھی نے کہا کہ ایک سنگین خطرہ یہ بھی ہے کہ مودی، اڈانی اور...
	لندن / واشنگٹن: سابق برطانوی وزیرِاعظم بورس جانسن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کے فیصلے کو "بہادرانہ اور منطقی" اقدام قرار دیا ہے۔  انہوں نے بغیر بھارت کا نام لیے کہا کہ ایسے ممالک کو سزا ملنی چاہیے جو روسی تیل و گیس خرید کر پیوٹن کی جنگی مشین کو فنڈ فراہم کر رہے ہیں۔ ٹرمپ نے بدھ کو اعلان کیا کہ بھارت سے درآمد کی جانے والی اشیاء پر مزید 25 فیصد ڈیوٹی لگائی جا رہی ہے، جس سے مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ اقدام روس سے بھارت کی توانائی خریداری کے جواب میں کیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ...
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے آج نیب کو بحریہ ٹاؤن کی سات جائیدادیں نیلام کرکے ریکوری کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق اپنا حکم امتناع خارج کردیا۔ نیب کے مطابق ملک ریاض اور علی ریاض نے 190 ملین پاؤنڈ مقدمے کی حد میں طے شدہ پلی بارگین ادا نہیں کی۔ بحریہ ٹاؤن جائیدادوں کی فہرست میں راولپنڈی اسلام آباد کے اہم پلاٹس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بحریہ ٹاؤن سرمایہ کاری کے لیے اب بھی محفوظ ہے؟ جون کے شروع میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے تین مختلف ٹیکس مقدمات میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف اور ایف بی آر کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو بحریہ...
	احتجاج کامیاب رہا، بیرسٹر گوہر: لوگ کیوں نہیں آئے، مشاورت کرینگے، ایم این ایز کو وجہ بتانا ہو گی، سلمان اکرم راجہ
	اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین  پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 5اگست کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئے اور آواز اٹھائی۔ آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا۔ ہم پر امن لوگ ہیں، پر امن احتجاج ہوا، عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ پہلی مرتبہ ایسا الیکشن کمیشن ہے جو خود سٹے پر ہے، الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ علاوہ ازیں  علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس والے خود ہمیں بتا رہے تھے وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں...
	بھارت میں انٹرنیٹ پر بڑھتی ہوئی سنسرشپ کے خلاف ایلون مسک کی کمپنی ایکس (سابقہ ٹوئٹر) نے بھارتی حکومت کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ انٹرنیٹ پالیسی کو “غیر آئینی” قرار بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایکس نے مودی حکومت کی انٹرنیٹ پالیسی** کو بھارتی آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے عدالت میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ ایکس کا مؤقف ہے کہ حکومت سوشل میڈیا پر ہزاروں پوسٹس ہٹانے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، جن میں زیادہ تر مواد مودی حکومت پر تنقید، سیاسی کارٹونز، اور صحافتی رپورٹس پر مشتمل ہوتا ہے۔ ایلون مسک کا کہنا ہے کہ بھارت میں آزادیٔ اظہار کو دبانے کی منظم کوششیں ہو رہی ہیں، اور حکومتی اداروں کو اس...
	پشاورہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025  سب نیوز پشاور(سب نیوز)ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف کے رہنماوں عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے روک دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز کی الیکشن کمیشن نااہلی کے خلاف دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی سے روکتے ہوئے حکم دیا ہے کہ 5 اگست کو جاری ہونے والے نااہلی کے نوٹی فکیشن پر مزید کارروائی نہ کی جائے۔پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے...
	 پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو شبلی فراز اور عمر ایوب کے خلاف مزید کارروائی کرنے سے روک دیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز اور عمر ایوب کی نااہلی فیصلے کے خلاف درخواستوں پر  پشاور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا۔عدالت نے الیکشن کمیشن کو درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی کرنے سے روک دیا، حکمنامے میں عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن 5 اگست کے نوٹیفکیشن پر مزید کارروائی نہیں کرے۔ پی ٹی آئی کی احتجاجی واک، پولیس نے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ کے گیٹ پر روک لیا پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دفعہ 144 نافذ ہے اس کی خلاف ورزی نہیں کرنے دیں گے، ارکان اسمبلی کو سپریم کورٹ کے باہر اکٹھا ہونے...
	پشاور ہائیکورٹ نے رہنما تحریک انصاف عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو کارروائی سے روک دیا ہے۔ عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، عدالت نے دونوں رہنماؤں کی درخواستوں پر فیصلے میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن درخواست گزاروں کے خلاف مزید کارروائی نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی کیس میں سزائیں: عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت پی ٹی آئی کے 9 پارلیمنٹیرینز نااہل قرار دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر...
	راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف عمران خان نے 5 اگست کے احتجاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بہنوں کی عمران خان سے ملاقات کے بعد علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ 5 اگست احتجاج سے عمران خان مطمئن ہیں اور انہوں نے قوم کو کل نکلنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے کیوں کہ کل لوگ اس ظلم کے خلاف اور حقیقی آزادی کے لیے نکلے ہیں، اللہ کرے لوگ جس مقصد کے لیے کل نکلے ہیں وہ مقصد حاصل ہو جائے، عمران خان نے کہا قیادت بہادری دیکھائے اور قوم کی...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما عمر ایوب اور سینیٹر شبلی فراز نے الیکشن کمیشن کی جانب سے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے فیصلے کو پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دونوں رہنماؤں کی جانب سے پشاور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ غیر قانونی، غیر آئینی اور بدنیتی پر مبنی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔ درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر ڈی نوٹیفائی کرنے کا فیصلہ جاری کیا، جو کہ انصاف کے بنیادی اصولوں کے خلاف...
	ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔  بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔  واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔  الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں 
	اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں خود کو بیرون ملک جانے سے روکنے پر توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ اعظم سواتی کے وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ نے پشاور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اعظم سواتی کی آج صبح پشاور ایئرپورٹ سے دبئی کی فلائٹ تھی، اعظم سواتی کو پشاور ہائیکورٹ نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔علی عظیم آفریدی ایڈوکیٹ نے مؤقف اختیار کیا...
	مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلے اور احتجاج نے حکومت کی بنیادیں ہلا دیں ان کے مطابق عمران خان کی رہائی اب محض وقت کی بات ہے اور عوام ان کی دوسری کال کے شدت سے منتظر ہیں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے احتجاجی مارچ کی کامیابی سے قیادت کی اور عوام نے...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق بیرون ملک جانے سے روکے جانے کے بعد اعظم خان سواتی نے پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واضح رہے پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔  گوجرانوالہ: 3 بچوں کو ایک ساتھ جنم دینے والی خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے گزشتہ روز کامیاب اور پرامن احتجاج ریکارڈ کرایا، پنجاب میں عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلے، پی ٹی آئی قیادت اور عوام اب بانی پی ٹی آئی کی دوسری کال کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل ملک بھر میں عوام کے سمندر کو سڑکوں پر دیکھ کر حکومت کی کانپیں ٹانگ گئی، عمران خان کی رہائی کا راستہ اب کوئی نہیں روک سکتا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے...
	مدھیہ پردیش ہائیکورٹ نے ایک قتل کیس میں پولیس کی تفتیش کو غیر دیانت دار قرار دیتے ہوئے باپ بیٹے کی عمر قید کی سزا ختم کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سائنس ابھی اتنی ترقی یافتہ نہیں کہ ایک مردہ شخص موبائل فون پر بات کرے۔ مزید پڑھیں: محبت، سازش اور قتل! بیوی نے آشنا کے ساتھ مل کر شوہر کو مار ڈالا پولیس پر الزام ہے کہ انہوں نے جھوٹے گواہ بنا کر کیس کو ثابت کرنے کی کوشش کی۔ عدالت نے متعلقہ تفتیشی افسر اور دیگر اہلکاروں کے خلاف محکمانہ انکوائری کا حکم دیا ہے جس کی رپورٹ 30 دن میں پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ کیس میں ایک اہم گواہ نے دورانِ جرح تسلیم...
	ذرائع کے مطابق دھماکے کے وقت پولیس چوکی میں کوئی اہلکار موجود نہیں تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور سکیورٹی صورتحال کا ازسرنو جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر دیر میں پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اُڑا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لوئر دیر میں واقع باجوڑ کے علاقے تحصیل سلارزو کے ڈھیرہ کئی میں قائم پولیس چوکی کو بارودی مواد سے اڑا دیا گیا۔ پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں چوکی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے، تاہم امن و امان کی نازک صورتحال کے پیش نظر پہلے ہی حفاظتی اقدامات کے تحت یہ چوکی خالی  کردی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق...
	جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے کوہستان اسکینڈل میں نیب کو نامزد ملزم سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے نیب نوٹس کے خلاف سید مہتاب شاہ کی دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ وکیل درخواست گزار سید قیصر علی شاہ ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے، نیب نے پراپرٹیز بھی سیل کی ہیں۔ جسٹس سید...
	مصنوعی ذہانت کی تیز رفتار ترقی کے باعث دنیا بھر میں کئی ملازمتیں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ مائیکروسافٹ کی تازہ رپورٹ نے ان پیشوں کی نشاندہی کی ہے جو اس ٹیکنالوجی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ رکھتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اے آئی‘ انقلاب: خواتین اور دفتری ملازمین کی نوکریاں خطرے میں، اقوام متحدہ کی وارننگ رپورٹ ’ورکنگ ود اے آئی‘ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2024 تک بنگ کوپائلٹ پر ہونے والی لاکھوں گفتگوؤں کا تجزیہ کیا گیا۔ اس تحقیق سے یہ واضح ہوا کہ مصنوعی ذہانت مختلف دفتری کاموں میں نہایت تیزی سے تحریر، مشورہ، معلومات اکٹھی کرنے جیسے امور انجام دے سکتی ہے۔ مصنوعی ذہانت سے محفوظ نوکریاں رپورٹ میں ان...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا۔  الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر این اے 175 مظفر گڑھ کا شیڈول معطل کیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم آنے تک الیکشن پروگرام معطل رہے گا۔
	کے پی میں کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا، وزیر مملکت داخلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلی نے...
	 اسلام آباد:  وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
	—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان اسکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔کوہستان اسکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایتبانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار...
	22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا.مشاہد حسین سید
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )مسلم لیگ نون کے راہنما سینیٹرمشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا.(جاری ہے)  نجی ٹی وی سے گفتگو میں مشاہد حسین سید کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ،...
	ویب ڈیسک: پشاور ہائی کورٹ نے کوہستان سکینڈل کیس میں نیب کو درخواست گزار سید مہتاب شاہ کی گرفتاری سے روک دیا۔  کوہستان سکینڈل کیس میں ملزم مہتاب شاہ کی نیب نوٹس کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس فرح جمشید نے کی۔  عدالت نے نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔  درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ درخواست گزار پراپرٹی ڈیلر ہے اور نیب نے نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سید ارشد علی نے اسپیشل پراسیکیوٹر نیب سے استفسار کیا کہ نیب نے وارنٹ جاری کیا ہے؟   ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس   اسپیشل پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے نوٹس...
	ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہو گیا تھا لیکن کچھ نادان دوستوں نے کام خراب کر دیا:مشاہد حسین سید
	اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق سینیٹر اور معروف صحافی مشاہد حسین سید نے انکشاف کیاہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے ، 22 نومبر کو عمران خان کی رہائی کا فیصلہ ہوا لیکن کچھ لوگوں نادان لوگوں نے کام خراب کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مشاہد حسین سید  کا کہناتھا کہ عمران خان کے بیٹوں کے آنے سے کوئی فرق نہیں پڑے گا لیکن ٹرمپ کے آنے سے فرق پڑا تھا، 5 نومبر کو الیکشن ہوئے اور 10 نومبر کو عمران خان کے ساتھ خفیہ مذاکرات شروع ہو گئے تھے ، ان کو خوف تھا کہ ٹرمپ کیا...
	اسلام آباد ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض کی جائیدادوں کی نیلامی کے خلاف دائر تمام درخواستیں خارج کرتے ہوئے نیب کو 7 اگست کو مقررہ نیلامی کی اجازت دے دی ہے۔ عدالت نے واضح کیا ہے کہ جعلی بینک اکاؤنٹس اور نیشنل کرائم ایجنسی (NCA) کیس میں پبلک فنڈز کی واپسی کے لیے کی جانے والی نیب کی کارروائی قانونی اور درست ہے۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 4 اگست کو کیس کی سماعت کی، جہاں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے سینئر وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیے، جبکہ نیب کی نمائندگی اسپیشل پراسیکیوٹر محمد رافع مقصود نے کی۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ...
	 لاہور:  اسرائیلی حکومت نے مودی سرکار کو بڑا جھٹکا دیدیا، بھارت میں سب سے بڑے سرکاری عسکری تحقیقی ادارے DRDO اور اسرائیل کی اسلحہ ساز کمپنی اسرائیل ایرواسپیس نے اشتراک سے زمین سے فضا میں مار کرنیوالا جدید میزائیل بارک 8 بنایا تھاْ  انکشاف ہوا ہے اسرائیل اسے نیا نام ’’بارک۔ایم ایکس‘‘دیکر مراکش و دیگر ملکوں کو فروخت کر رہا، بارک8 میں لگی موٹرDRDO نے ایجاد کی تھی، وہ بھی میزائیل ایم ایکس میں موجود نہیں بلکہ اسرائیل ساختہ موٹر لگائی گئی ہے۔  دیگراہم پرزے بھی غائب ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق اسرائیل کے اس ناروا اقدام سے عالمی عسکری حلقوں میں یہ تاثر جنم لے رہا کہ بھارت کے اسلحہ ساز ادارے قابل اعتماد نہیں اور غیر...
	کبھی طاقت اور مراعات کا گڑھ سمجھی جانے والی سابق بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی پرتعیش سرکاری رہائش گاہ ’گن بھون‘ کو اب ایک میوزیم میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ یہ اقدام نہ صرف ان کے زوال پذیر اقتدار بلکہ اس عوامی بغاوت کی بھی یاد دہانی ہے جس نے 5 اگست 2024 کو ان کی حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔ محض ایک سال قبل خوشی سے جھومتے مظاہرین گن بھون کی چھت پر چڑھ گئے تھے، جب سابق وزیراعظم ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھارت فرار ہو گئی تھیں۔ یہ لمحہ طلبہ کی قیادت میں ہونے والی احتجاجی تحریک کا نقطہ عروج تھا۔ آج بھی محل کی دیواروں پر مظاہرین کے لکھے گئے نعرے ’آزادی‘، ’قاتلہ حسینہ‘، ’آمر‘...
	 اسلام آباد:  پاکستان میں تعینات ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پاکستانی حکومت، عوام اور قیادت کا ایرانی صدر کے دورۂ پاکستان کے دوران شان دار میزبانی پر تہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی سفیر نے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کا بطورِ خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا کردار اس اہم دورے کو یادگار اور تاریخی بنانے میں غیر معمولی رہا۔ انہوں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ایوانِ صدر میں ایرانی وفد کی میزبانی کی۔ رضا امیری مقدم نے چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی موجودگی اور تعاون کو بھی...
	لاہور (خبر نگار +این این آئی)پنجاب کے 17اضلاع میں قائم صارف عدالتوں کو ختم کر دیا گیا، کیس سیشن کورٹس منتقل ہوں گے جبکہ صارف عدالتوں کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کے کیس متعلقہ سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 میں ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشل نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے کیسز سننے کا اختیار حاصل ہے، ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹس کا انتظامی جج ہوگا۔ڈسٹرکٹ...
	اسلام آباد میں ایرانی صدر کی آمد کے باعث وفاقی دارالحکومت کے مختلف اہم مقامات پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس دوران شہریوں کو ممکنہ ٹریفک مسائل سے بچانے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک جامع ٹریفک پلان جاری کر دیا ہے۔ ٹریفک پولیس اسلام آباد کے مطابق کورال، فیض آباد، ایکسپریس ہائی وے، مری روڈ، کلب روڈ، سرینہ ہوٹل، زیرو پوائنٹ اور سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہو سکتی ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق شام 5 بجے سے 7 بجے تک ایکسپریس ہائی وے اور سری نگر ہائی وے پر ٹریفک کی روانی میں سست روی اور عارضی تعطل...
	مںصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان جو نفرتیں پھیلائی گئی اس سے بیت نقصان ہوا، اس لانگ مارچ نے تعصب کی دیوار کو گرا دیا ہے، اس لانگ مارچ کے باعث پنجاب اور بلوچستان کی عوام کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈائیلاگ سے گاڑیوں سے باہر نکال کر قتل عام اور بلوچستان اور پنجاب میں میں نفرت ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘ کامیاب رہا، لانگ مارچ کے تمام شرکاء پُرعزم رہے اور ہمت اور استقامت...
	پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا۔جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے چترال این اے 1 سے سابق ممبر قومی اسمبلی عبداللطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ این اے ون چترال کی سیٹ درخواست پر فیصلے تک فل نہ کیا جائے۔ دوران سماعت، وکیل درخواست گزار معظم بٹ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ درخواست گزار این اے 1 چترال سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے، سپیکر قومی اسمبلی نے بغیر کسی نوٹس الیکشن کمشن کو نااہلی کے...
	معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں نوٹس دیا اور بغیر سنے، بغیر کسی پراسس کے درخواست گزار کو نااہل کیا، الیکشن کمیشن نے چترال این اے 1 کی سیٹ کو خالی قرار دیا ہے، قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کو ریفرنس جاتا ہے تو 90 دنوں میں انھوں نے اس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے نااہلی کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن سے روک دیا۔ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے چترال این اے 1 سے سابق ممبر قومی اسمبلی عبدالطیف کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور الیکشن کمیشن...
	 اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز سےملاقات کے دوران 26 ویں آئینی ترمیم اور پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف سزائیں سنانے کے عمل پر تبادلہ خیال کیا۔ اسلام آباد میں آسٹریلیا کے ہائی کمشن سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے 31 جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے قائم مقام چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان سے ملاقات کی اور بیرسٹر گوہر نے نیل ہاکنز کو ملک میں بدلتی ہوئی سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا۔ آسٹریلوی ہائی کمیشن کے مطابق بیرسٹر گوہر نے آئین اور قانون کی بالادستی کی بحالی کے لیے پی...
	رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو مشورہ دیا تھا کہ آسانی سے دستیاب شناختی دستاویزات جیسے آدھار کارڈ، راشن کارڈ اور ووٹر آئی ڈی کو قبول کیا جائے لیکن کمیشن نے عدالت کی اس سفارش کو نظرانداز کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ شیو سینا کی رکن پارلیمان پرینکا چترویدی نے بہار میں ووٹر لسٹ کی خصوصی نظرثانی (ایس آئی آر) پر سنگین الزامات عائد کئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ سارا عمل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی ہدایات پر کیا جا رہا ہے اور ووٹر لسٹ میں یکطرفہ چھیڑ چھاڑ ہو رہی ہے۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے پرینکا چترویدی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے ایس آئی آر کے تحت...
	  لاہور:   ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جو قانون کے منافی اور حقائق کا جائزہ لیے بغیر جاری کیا گیا۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فریقین کے دلائل...
	مونس علوی کے وکیل نے موقف دیا کہ صوبائی محتسب نے عہدے سے ہٹانے اور 25 لاکھ جرمانہ عائد کیا ہے، کے الیکٹرک بین الصوبائی کمپنی کے لسبیلہ، حب وندر کو بھی بجلی فراہم کرتی ہے، وفاقی محتسب کو کیس کی سماعت کا اختیار ہے صوبائی محتسب کو اختیار نہیں ہے، صوبائی محتسب کی جانب سے دی گئی سزا غیر قانونی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی محتسب کی جانب سے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو 8 اگست کے لئے نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کوہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب...
	وزیر اعلی ٰمریم نواز کا رحیم یار خان پولیس چوکی پر حملے میں5 ایلیٹ فورس جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے علاقے شیخانی پولیس چوکی پر حملے میں ایلیٹ فورس کے 5جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعے کو جاری اپنے تعزیتی بیان میں شہید اہلکاروں محمد عرفان، محمد سلیم، نخیل ، خلیل اور غضنفر کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارِ کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں مرحوم کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،حکومت کچے کے ڈاکوئوں کےخلاف آپریشن کو انجام تک پہنچانے کےلئے پر عزم ہے،دہشت گردوں و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپریشن پوری قوت سے...
	 کراچی:  سندھ ہائیکورٹ نے سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کا عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔  جسٹس فیصل کمال عالم کی سربراہی میں جسٹس حسن اکبر پر مشتمل بینچ کے روبرو سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کیخلاف خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق صوبائی محتسب کے فیصلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے؟ بیرسٹر عابد زبیری نے مؤقف دیا کہ سندھ میں وفاقی قانون لاگو ہوتا ہے لیکن صوبائی محتسب بنایا ہوا ہے۔ اس ججمنٹ میں بہت...
	سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کا سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سی ای او کےالیکٹرک مونس علوی نے صوبائی محتسب کے فیصلے کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔ مونس علوی اپنے وکیل بیرسٹر عابد زبیری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سندھ ہائیکورٹ نےصوبائی محتسب کامونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ معطل کردیا۔ سندھ ہائیکورٹ نے قرار دیا کہ مونس علوی جرمانےکی رقم 25 لاکھ روپے ناظر سندھ ہائیکورٹ کوجمع کرائیں، صوبائی محتسب اور شکایت کنندہ کو نوٹس کردیے۔ جسٹس فیصل کمال عالم نے استفسار کیا کہ  صوبائی محتسب کا قانون کہاں ہے، فیصلے میں کیا غلط ہے؟ وکیل درخواستگزار نے عدالت کو بتایا کہ صوبائی محتسب نے عہدے...
	عبدالطیف چترالی نااہلی کیس ؛پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے عبدالطیف چترالی نااہلی کیس میں الیکشن کمیشن کو حلقے میں ضمنی الیکشن روکنے کاحکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں این اے ون چترال سے ایم این اے عبدالطیف چترالی کی نااہلی کیس پر سماعت ہوئی، جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی،وکیل درخواست معظم بٹ نے کہاکہ درخواستگزار این اے ون چترال سے ایم این اے منتخب ہوئے،سپیکر نے بغیر نوٹس نااہلی کا ریفرنس بھیجا، الیکشن کمیشن نے سنے بغیر درخواست گزار کو نااہل کیا، قانون کے تحت 90دن میں ریفرنس پر فیصلہ ضروری ہے،وکیل درخواستگزار کا مزید کہناتھا کہ اے ٹی سی نے درخواست گزار کی غیرموجودگی میں سزاسنائی،ہم نے سزا کے خلاف...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 01 اگست 2025ء) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہولم کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے جمعرات کے روز سویڈن کے شہری اسامہ کے کو سن 2015 میں اردن کے ایکپائلٹ کے قتل میں ملوث ہونے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی۔ واضح رہے کہ اس بدنام زمانہ قتل کیس میں اسلامک اسٹیٹ کے عسکریت پسندوں نے اردن کے پائلٹ کو آہنی پنجرے میں بند کر کے زندہ جلا دیا تھا۔ عدالت نے اسامہ کے کو پائلٹ کو لوہے کے پنجرے میں زبردستی ڈالنے میں مدد کر نے اور انہیں قتل میں حصہ لینے کا مجرم قرار دیا تھا۔ اس ہائی پروفائل قتل میں کردار ادا کرنے والوں میں سے کسی کو پہلی بار پہلی...
	ایک بیان میں گنہور خان اسران نے کہا کہ سندھ حکومت اس شہر کے مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کر رہی ہے، ایم کیو ایم کیمروں کے سامنے دکھاوے کے آنسو بہانے کے بجائے وفاق میں بیٹھ کر اپنے اتحادیوں سے سوال کرے اور حقیقی مسائل کے حل میں اپنا کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت گنہور خان اسران نے ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم رہنما خواجہ اظہار الحسن کا بیان سیاسی منافقت ہے، کراچی کے مسائل پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں، ایم کیو ایم خود اس شہر کے مسائل کی بانی اور سہولت کار رہی ہے، جو...
	تقریب سے خطاب میں وزیر توانائی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت اس پر پہلے ہی قانون سازی کرچکے ہیں، اس دفعہ بلوچستان میں بھی پاکستان پیپلزپارٹی کی حکومت ہے، یہ قانون بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق ہے اور ہم پرامید ہیں وزیراعلی بلوچستان بھی اس قانون میں ضرور معاونت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر توانائی، ترقیات و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کم عمری اور جبری شادی کے حوالے سے بنائے گئے قانون سازی پر سب سے زیادہ عملدرآمد ہمارے صوبے میں کیا جارہا ہے اور چیئرمین بلاول بھٹو کی ہدایت پر دیگر صوبوں کے مقابلے میں سندھ میں یہ قانون سختی سے نافذ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
	سٹی 42 : لاہور ہائیکورٹ نے سیلمان شہباز شریف کے خلاف باؤنس چیک  کے متعلق سیشن کورٹ کے اندراج مقدمہ کا آرڈر کالعدم قرار  دے دیا ۔  چیف جسٹس ہائیکورٹ جسٹس  مس عالیہ نیلم  نے سلیمان شہباز شریف کی درخواست پر سماعت کی۔ سلیمان شہباز کے خلاف اندراج مقدمہ کا آرڈر حاصل  کرنے والے قتیل انوارِ الحسن کے وکیل سید فراز حیدر شیرازی عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان شہباز شریف کی جانب سے ادائیگی کرنے کے لیے مہلت لی گئی  ہے عدالت سے بھی مہلت کی استدعا ہے۔  پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ  چیف جسٹس نے ،سید فراز حیدر شیرازی  ایڈوکیٹ  سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا اگر کیس بنتا...
	بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا بیان پاکستان کیخلاف بطور ثبوت جمع کر ادیا۔ فیٹف حکام کے مطابق بھارت کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا بیان جمع کروایا گیا ۔ امین گنڈاپور نے الزام لگایا تھا کہ ہم طالبان کو گرفتار کرتے ہیں لیکن ادارے انہیں رہا کر دیتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں علی امین گنڈا پور کے اس بیان کو اپنے مؤقف کی تائید قرار دیتے ہوئے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کی درخواست کردی۔ فیٹف حکام نےکہاہے کہ بھارتی حکومت نے بیان کی بنیاد پر مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان دہشت گردوں کو سپورٹ کرتا ہے، بھارت نے علی امین گنڈاپور کے بیان...
	قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سنیئر سیاستدان جاوید ہاشمی WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ روزانہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا تھا۔اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا برطانیہ کا نظام یہاں نہیں چلے گا، قائداعظم نے جنرلز سے کہا یو آر سرونٹس آف دی سول سوسائٹی، قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا، کراچی میں علاج کی سہولت موجود تھی۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم روزانہ...
	راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔  انہوں نے اس اہم قومی سنگِ میل پر وزیر اعظم، سائنسدانوں، انجینئرز اور سیٹلائٹ پروگرام سے وابستہ تمام ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے خلائی تحقیقاتی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔  مریم نواز نے اس منصوبے میں چین کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین سائنسی و تکنیکی اشتراک کو سراہا۔  پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ 
	سینئیر سیاستدان نے کہا کہ قائداعظم کو سیاست اور طاقت نے تنہا کر دیا، زیارت جیسے علاقے میں بیمار قائداعظم کو رکھنا ظلم تھا، محمد علی جناح ایک ہی تھے، ان کی باتوں پر آج بھی چلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ  قائداعظم محمد علی جناح کو زیارت میں قید رکھا گیا،  وہ روزانہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا تھا۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا برطانیہ کا نظام یہاں نہیں چلے گا، قائداعظم نے جنرلز سے کہا یو آر سرونٹس آف دی سول سوسائٹی، قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا،...
	ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کامیابی سے بڑھ کر کچھ نہیں، پاکستان نے روایتی جنگ میں بھارت کو  شکست دی، دنیا اس کامیابی پر دنگ رہ گئی اور آج تک ہماری کامیابی کے تذکرے ہو  رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے فرنٹ سے لیڈ کیا، ائیر فورس نےکمال کردیا اور  پوری قوم متحد ہوگئی، ایک بہترین کارکردگی پر اللہ نے عزت بخشی۔   تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  شہباز شریف نےکہا کہ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا دورہ امریکا کامیاب رہا ، انہوں نے غزہ کے معاملے پر پاکستان...
	روس کے مشرقی ساحل کے قریب شدت 8.8 کے زلزلے سے زمین لرز اُٹھی جو دنیا کے چھٹے سب سے طاقتور زلزلوں میں شمار ہوتا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی ساحل پر آنے والے زلزلے میں اب تک جانی اور مالی نقصان کی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔ تاہم اس کے نتیجے میں سونامی کی شدید لہریں پیدا ہوئیں جب کہ روس اور جاپان میں 20 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ سونامی کی یہ شدید لہریں روس، جاپان اور امریکا کی متعدد ریاستوں ہوائی، کیلیفورنیا، اوریگن، واشنگٹن اور الاسکا تک پہنچ گئیں۔ سونامی کی ان لہروں کی وجہ زلزلے کا بحرالکاہل کے ساحل کے قریب پیدا ہونا تھا۔ جس سے سب سے پہلے روس کے ساحلی علاقوں میں لہریں ٹکرائیں۔ روس...
	راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والاواقعہ، سرکاری ملازم مبینہ طور پر نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا،مقدمہ درج
	راولپنڈی میں انسانیت کو شرما دینے والاواقعہ، سرکاری ملازم مبینہ طور پر نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا،مقدمہ درج WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025  سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) انسانیت کو شرما دینے والا واقعہ رپورٹ ہوا جس کے مطابق سرکاری ملازم مبینہ طور پر اپنی نوجوان بیٹی سے زیادتی کرتا رہا۔رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازم پر بیٹی سے تین سال تک جنسی زیادتی کے الزام پر مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ 19 سالہ مسماہ ح نے اپنے والد رکن زمان کے خلاف تھانہ واہ کینٹ میں درج کرایا۔مقدمے کے متن کے مطابق میرا والد گزشتہ تین سالوں سے میرے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، گھر میں کسی کو بتانے پر والد جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا تھا،...
	پاکستان نے نام نہاد آپریشن سندور کے بارے میں بھارتی رہنماوں کے بے بنیاد دعووں کو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025  سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان بھارتی رہنماوں کی جانب سے لوک سبھا میں نام نہاد آپریشن سندور کے حوالے سے کیے گئے بے بنیاد دعووں اور اشتعال انگیز بیانات کو یکسر مسترد کرتا ہے۔بھارتی پارلیمنٹ میں نام نہاد آپریشن سندور سے متعلق بحث پر میڈیا کے سوالات کے جواب میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ بیانات حقائق کو مسخ کرنے، جارحیت کو جواز دینے اور اندرونی سیاسی فائدے کے لیے جنگی بیانیے کو فروغ دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا...
	آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق...
	آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیتے ہوئے بھارت کی پراکسی جنگ کی مذمت کی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کی جانب سے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ’معرکۂ حق‘ میں شکست کے بعد اب اپنی مذموم سازشوں کے لیے پراکسی وار کو بڑھا رہا ہے، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، پاکستان علاقائی امن کے لیے پرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق...
	بھارتی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا تازہ ترین مبینہ انسداد دہشتگردی آپریشن، جسے ’آپریشن مہادیو‘ کا نام دیا گیا، کئی شکوک و شبہات اور سوالات کی زد میں آ گیا ہے۔ ماہرین اور مبصرین کے مطابق یہ فالس فلیگ کارروائی دراصل وزیراعظم نریندر مودی کی سیاسی تقاریر سے قبل ایک سوچا سمجھا اسٹیج تیار کرنے کی کوشش ہے۔ ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے، مودی سرکار نے ’آپریشن مہادیو‘ کا ڈرامہ رچایا، جو بدستور تنقید کی زد میں ہے۔ خاص طور پر اس لیے کہ یہ کارروائی مودی کی لوک سبھا میں تقریر سے صرف ایک دن قبل انجام دی گئی۔ یہ بھی پڑھیے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فیک انکاؤنٹر منصوبہ ’آپریشن...
	امریکا میں نجی ایئرلائن کی پرواز کے دوران اس وقت خطرناک صورت حال پیدا ہوگئی جب انجن کی سنگین خرابی کے باعث پائلٹ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا، اور عملے نے ایمرجنسی صورت حال کی کال دے دی، تاہم پائلٹ کی حاضر دماغی نے تمام مسافروں کو بچا لیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ 25 جولائی کو اس وقت پیش آیا جب یونائیٹڈ ایئرلائنز کی میونخ جانے والی پرواز واشنگٹن ڈلس ایئرپورٹ سے روانہ ہوکر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچ چکی تھی کہ طیارے کا ایک انجن اچانک فیل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی عملے نے فوری طور پر ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے...
	انسداد دہشتگردی عدالت نے 28 سال بعد سابق ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،عدم شواہد کی بنا پر منہاج قاضی اور محبوب غفران کو بری کردیا گیا ہے۔ پراسیکیوشن کے مطابق مقدمے میں ملوث صولت مرزا کوعدالت نے 1999میں سزائے موت سنائی تھی، 2016 میں پولیس نے منہاج قاضی اور محبوب غفران کو گرفتار کیا تھا، صولت مرزا، منہاج قاضی اور دیگر کے خلاف ڈیفنس پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: صولت مرزا نے کبھی اعترافِ جرم نہیں کیا تھا، سزا سنانے والے جج نے مزید کیا انکشافات کیے؟ 18 مارچ 2015 کو ویڈیو پیغام میں صولت مرزا نے کھا تھا کہ کس طرح انہیں استعمال کر کے ٹشو پیپرکی...
	اسلام آباد/ واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ پہلے موجودہ حکومت کے خلاف خبریں نہیں آتی تھی لیکن اب آیا کریں گی۔ اپنے وی لاگ میں علی ڈار کے کرپٹو کرنسی میں 100 ملین ڈالر ڈوبنےکی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ یوں بتایا جا رہا ہے کہ یہ پیسے دو سے تین سال پہلے ڈوبے تھے اور ان کا کرپٹو کے موجودہ سیٹ اپ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ شہباز گل نے کہا کہ یہ کہا جا رہا ہے کہ بلال بن ثاقب تو بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما کے مطابق  کرپٹو کونسل کے سربراہ بلال...
	رکن پارلیمنٹ نے دیگر ریاستوں میں کشمیری طلبہ اور یہاں کے تاجرین کو اترپردیش، پنجاب، دہلی اور ہماچل پردیش سمیت کئی ریاستوں میں ہراساں کئے جانے کی خبروں پر بھی تشویش ظاہر کی۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں ایک اجلاس کے دوران سرینگر سے منتخب رکن پارلیمان آغا سید روح اللہ مہدی نے جموں و کشمیر میں شہریوں کے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پہلگام حملے کے بعد کشمیری عوام کو غیر ضروری سکیورٹی جانچ، اندھا دھند گرفتاریوں اور دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ آغا سید روح اللہ مہدی کی یہ تقریر اُس وقت سامنے آئی جب ایوان میں "آپریشن سندور" پر...
	---فائل فوٹو  پشاور ہائی کورٹ میں سیاسی اور غیرقانونی احتجاجی مظاہروں کے خلاف درخواست دائر کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ سیاسی مظاہروں میں صوبے کے وسائل استعمال کیے جاتے ہیں، اسلام آباد کی جانب غیرقانونی لانگ مارچ اور سڑکوں کو بند کیا جاتا ہے، احتجاج کے لیے آئین و قانون میں طریقہ کار واضح ہے۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ اراکینِ اسمبلی کو غیرقانونی احتجاجی مظاہروں سے روکا جائے۔پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائی گئی درخواست میں صوبائی اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔
	پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کیس: لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو کارروائی سے روک دیا گیا۔
	لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار...
	صوبہ سندھ کے ضلع نوشہرو فیروز میں اغوا ہونے والی لڑکی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا، اور لاش مبینہ طور پر گھر کے باہر پھینک دی گئی۔ لڑکی کے والد کے مطابق، ملزم مقتولہ کی لاش گھر کے قریب پھینک کر فرار ہو گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ بیٹی سے رشتہ داروں نے اجتماعی زیادتی کی۔ جرگے کا فیصلہ آنے تک بیٹی کو وڈیرے کے پاس رکھا گیا تھا۔ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں ملزم لعل ڈنو اور عبدالجبار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:غیرت کے نام پر 17 سالہ سدرہ کے قتل میں ملوث والد، بھائی اور سابق شوہر نے اعتراف جرم کرلیا...
	الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بیرسٹر گوہر کے حالیہ بیان کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے اس کی سختی سے تردید کی ہے۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چھٹہ، اور رکن صوبائی اسمبلی احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت سے سزائیں ہو چکی ہیں، اور یہ سزائیں اب تک برقرار ہیں۔ ان فیصلوں کو کسی عدالت نے کالعدم قرار نہیں دیا۔ یہ بھی پڑھیں:9 مئی کیسز میں سزا یافتہ سینیٹر اعجاز چوہدری، احمد خان بھچر اور احمد چٹھہ نااہل قرار کمیشن کے ترجمان کے مطابق عبداللطیف چترالی کا معاملہ ان سے مختلف نوعیت کا ہے۔ اگرچہ چترالی نے بذات خود اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع نہیں کیا، تاہم ان...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ یہ نظام اپنے آپکو کو خود نا اہل کر رہا ہے، اسمبلیاں اپنی توقیر کھو بیٹھی ہیں، 5اگست پورے ملک کی کال ہے، ہر حلقے میں عوام نے نکل کر احتجاج کرنا ہے۔اس امر کا اظہار انہوں نے پارٹی رہنما حماد اظہر کی رہائش گاہ پر انکے والد سابق گورنر پنجاب و سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ افسوس کا اظہار کیا، ساتھ ہی ایصال ثواب کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر سلمان اکرم راجہ...
	صادق سنجرانی نے اسرائیل جارحیت کو بھرپور جواب دینے پر ایرانی عوام اور حکومت کو سراہا، صادق سنجرانی نے ضلع چاغی کے پاک ایران بارڈ راجے روہتک کو کھولنے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایرانی سفیر نے چیئرمین سینیٹ کو پاک ایران تجارتی راہداریاں جلد کھولنے کی یقینی دہانی کرادی۔ سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی ایرانی سفارت خانے پہنچے، جہاں انہوں نے ایرانی سفیر سے ملاقات کی اور دونوں کے مابین دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال ہوا۔   صادق سنجرانی نے اسرائیل جارحیت کو بھرپور جواب دینے پر ایرانی عوام اور حکومت کو سراہا، صادق سنجرانی نے ضلع چاغی کے پاک ایران بارڈ راجے روہتک کو کھولنے کا مطالبہ کیا جس پر ایرانی سفیر نے پاک ایران...
	پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025  سب نیوز پشاور (سب نیوز)الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کے نوٹس کیس کی سماعت ہوئی جس میں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے،اثاثوں سے متعلق 120 روز کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے جو ہم نے جواب دیا، اثاثہ جات جمع کرنے کے ایک سو...
	الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کے نوٹس کیس کی سماعت ہوئی. جس میں پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کے خلاف کارروائی سے روک دیا۔ذرائع کے مطابق درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی، وکیل درخواست گزار نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے.اثاثوں سے متعلق 120 روز کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے جو ہم نے جواب دیا. اثاثہ جات جمع کرنے کے ایک سو بیس روز گزر جانے کے بعد کسی شکایت پر الیکشن کمیشن نوٹس جاری نہیں ہوسکتا۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس طرح کیس ایبٹ...
	 کراچی:  پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان انضمام الحق اور سرفراز احمد نے ٹیپ بال کرکٹ کی تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو خوش آئند قرار دے دیا۔ نیا ناظم آباد گراؤنڈ پر منعقدہ ٹیپ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ اور سابق چیف سلیکٹر الحق نے کہا کہ ان کے دور میں ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی 50 لاکھ روپے انعامی رقم نہیں ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات یہ ہے کہ شائقین بھی بہت بڑی تعداد میں ٹیپ بال کے مقابلے دیکھنے کے لیے اسٹیڈیمز کا رخ کرتے ہیں، ٹیپ بال کے نامور کھلاڑیوں کی عوامی مقبولیت بھی قابل فخر ہے۔ سابق...
	سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما راجیش رنجن عرف پپو یادو نے دوران انٹرویو ہی صحافی کو پیسے پکڑائے جس پر صحافی نے کہا کہ یہ تو ان کا پیار ہے اور اس دوران کیمرہ بھی آن رہا۔  پیسے لینے کے بعد صحافی نے کہا کہ پپو یادو غریبوں کے مسیحا ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کمیرہ مین پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر فوکس کرو۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ خرم اقبال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کا کانفیڈنس لیول چیک کریں، بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما نے...
	پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جولائی ۔2025 )پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا نوٹس بھیجنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روک دیا رپورٹ کے مطابق پشاور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا نوٹس بھیجنے کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی.(جاری ہے)  درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متعلق 120 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے جو ہم نے جمع کرا دیا...
	—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب کے خلاف کارروائی کرنے سے روک دیا۔جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے الیکشن کمیشن کی جانب سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو اثاثہ جات ظاہر نہ کرنے کا نوٹس بھیجنے کے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے خلاف نوٹس بھیجا ہے، اثاثوں سے متلعق 120 دن کے اندر جواب دینا لازمی ہوتا ہے جو ہم نے جمع کرا دیا۔ عمر ایوب نااہلی کیس: الیکشن کمیشن کی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے ہدایتالیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی میں قائد حزبِ اختلاف عمر ایوب کی قانونی ٹیم...
	پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی سے روک دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوزکے مطابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر جاری الیکشن کمیشن کا نوٹس پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیاگیا،جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے سماعت کی۔وکیل عمر ایوب  نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے اثاثے ظاہر نہ کرنے پر نوٹس بھیجا، ہم نے اثاثوں سےمتعلق 120دن کے اندر جواب دیا، الیکشن کمیشن پھر بھی مطمئن نہیں ہوا، 120دن بعد نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا ،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہاکہ اس طرح کا کیس ایبٹ آباد میں بھی زیرسماعت ہے،وکیل عمر ایوب نے کہاکہ ایبٹ آباد میں...
	بہار کے ضلع مغربی چمپارن کے علاقے بتیہ میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک سالہ بچے نے کھیلتے ہوئے ایک زہریلے کوبرا سانپ کو کاٹ لیا۔ اس کے نتیجے میں سانپ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بچہ بے ہوش ہوگیا، اسے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ اب خطرے سے باہر ہے۔ سانپ کو کھلونا سمجھ کر کاٹ لیا تفصیلات کے مطابق، واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب گووندا نامی ایک سالہ بچہ اپنے گھر میں کھیل رہا تھا۔ اسی دوران 2 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھر میں داخل ہوا۔ بچے نے سانپ کو کھلونا سمجھ کر اٹھا لیا اور اُسے کاٹ لیا۔ یہ بھی پڑھیے انسان کے کاٹے سے سانپ ہلاک، یہ عجیب...
	7 اکتوبر 2023 کو ہونے والے واقعات ایک فیصلہ کن موڑ ثابت ہوئے، جس کے بعد اسرائیل کی دائیں بازو کی حکومت نے فلسطینی مسئلے کے مکمل خاتمے کا راستہ اختیار کیا۔ وزیراعظم نیتن یاہو کی حکومت نے قومی سلامتی اور حماس کے حملوں کا بہانہ بنا کر غزہ پر بھرپور فوجی حملے شروع کیے، لیکن اس فوجی مہم کے پیچھے اصل مقصد فلسطینی خودمختاری کا خاتمہ اور آبادی کی جبری نقل مکانی یعنی ایک طرح کی نسل کشی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو نے کس کے دباؤ میں آکر غزہ چرچ پر گولہ باری کو ’غلطی‘ قراردیا غزہ میں تباہ کن انسانی بحران کے باوجود، جس میں  ہزاروں اموات، بنیادی ڈھانچے کی تباہی، اور انسانی امداد پر پابندی شامل...
	 اسلام آباد:  نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس سے متعلق میرے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے حالانکہ حکومت تمام تر سفارتی اور عدالت فراہم کر رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ میرے گزشتہ روز اٹلانٹک کونسل تھنک ٹینک واشنگٹن میں عمران خان کے کیس کے بارے سوال کے جواب میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے کیس کے حوالے کو سیاق و سباق سے ہٹ کر لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومتوں کے ادوار میں ہم ہمیشہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی...