2025-09-18@06:23:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1125

«کے سپہ سالاروں»:

(نئی خبر)
    اپنی ایک تقریر میں بزالل اسموٹریچ کا کہنا تھا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی واپسی تک، ہمیں غزہ میں پانی تک نہیں جانے دینا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی وزیر خزانہ Bezalel Smotrich نے ایک تقریر میں کہا کہ ہم کل سے جو کچھ دیکھ رہے ہیں وہ سراسر پاگل پن ہے۔ حماس کو کوئی امداد نہیں پہنچے گی۔ جو بھی غزہ میں امداد پہنچانے کی بات کرتا ہے وہ جھوٹ بولتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں جو ہوا اسے دُہرایا نہیں جائے گا۔ ہم صرف خوراک و ادویات کی کم سے کم مقدار غزہ جانے دیں گے۔ بزالل اسموٹریچ نے کہا کہ آخری اسرائیلی قیدی کی واپسی تک، ہمیں غزہ میں پانی تک نہیں جانے دینا چاہیے۔...
    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور عالمی مالیاتی ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف ٹیم سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پلاننگ کمیشن کے حکام شامل ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔ 2027-28 تک پاکستان کا بیرونی مالیاتی خلا...
    اسلام آباد،مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ روزانہ...
    وزیراعظم شہباز شریف آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے۔وزیراعظم پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے جہاں آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف وزیراعظم کا استقبال کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وزیراعظم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔علاوہ ازیں شہباز شریف کی کراچی میں سیاسی قیادت سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ، ترقیاتی اور ریونیو امور پر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہو گی۔
    آئی ایم ایف کا وفد پاکستان پہنچ گیا جب کہ پاکستان اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان آئندہ مالی سال 2025-26 سے متعلق پالیسی سطح کے مذاکرات شروع ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ آمدنی اور اخراجات  سمیت بجٹ تخمینہ جات پر حتمی مذاکرات ہوں گے۔ آئی ایم ایف کا وفد 22 مئی تک بجٹ کے حوالے سے مذاکرات کے لیے اسلام آباد میں قیام کرے گا، آئی ایم ایف ٹیم  سے بجٹ پر مذاکرات میں وزارت خزانہ، ایف بی آر اور پلاننگ کمیشن کے حکام شامل ہیں۔ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ اسٹیٹ بینک حکام کے بھی مذاکرات ہوں گے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے مغوی کے گھر پہنچنے کے باعث بازیابی سے متعلق درخواست نمٹادی۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود باجوہ نے خاتون غزالہ یونس کی درخواست پر سوموار کو سماعت کی ۔خاتون نے اپنے بیٹے کی بازیابی کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔(جاری ہے) دوران سماعت ڈی آئی جی انویسٹیگیشن ، ایس پی لیگل غلام حسین چوہان پنجاب حکومت کے لا افسر کے ہمراہ پیش ہوئے ۔ درخواست گزار وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار خاتون کا بیٹا دو روز قبل گھر پہنچ چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکیل اور ڈی آئی جی انویسٹیگیشنکا موقف سن کر درخواست نمٹادی۔ اس کیس میں درخواست گزار کا...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے پلے آف کی لائن اپ مکمل ہوگئی۔ اتوار کو پی ایس ایل 10کے 29 ویں میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا جس کے بعد ایونٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچنے والی 4 ٹیموں کا فیصلہ بھی ہوگیا۔ راولپنڈی میں کھیلا گیا میچ آندھی اور بارش کے باعث تاخیر سے شروع ہوا اور میچ کو 13 اوور تک محدود کردیا گیا۔ پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹ پر 149 رنز اسکور کیے۔ لاہور قلندرز کے 150 رنزکے ہدف کے تعاقب میں پشاور...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی پاک فوج اور لائن آف کنٹرول پر بسنے والوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایل او سی کے سیکٹر لیپہ ویلی پہنچ گئے۔ شاہد آفریدی نے یاد گار شہدا پر حاضری دی اور علاقہ مکینوں سے سے ملاقاتیں کیں، انہوں نے بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری سے متاثرہ علاقوں سمیت تباہ شدہ رہائشی مکانات کا معائنہ کیا اور نمائشی میچ میں بھی حصہ لیا۔ اس موقع پر شاہد آفریدی نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے۔ یہ بھی پڑھیں شاہد آفریدی کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی، کراچی میں ’پاکستان زندہ‘ باد ریلی شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کشمیر کے لوگ پیار، محبت اور...
    امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستانیوں کی ذہانت اور ان کے ناقابل یقین حد تک شاندار اشیا تیار کرنے کی صلاحیتوں کا برملا اعتراف کیا ہے۔ صدرٹرمپ نے کہاکہ ان کی پاکستان سے بہت عمدہ بات چیت ہوئی ہے، وہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کرسکتے کیونکہ تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت کے معاملے میں تو وہ پُریقین تھے تاہم پاکستان سے بھی تجارت پر بات کی، پاکستان کی خواہش ہے کہ امریکا سے تجارت کرے۔ ٹرمپ کی جانب سے نہ صرف پاکستان کی فوج کو سراہا گیا بلکہ پاکستانیوں کی ذہانت کی بھی تعریف کی گئی۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ٹرمپ کی...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میچ دیکھنے کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرمی چیف پاک بھارت جنگ پاکستان سپر لیگ پی ایس ایل راولپنڈی اسٹیڈیم شہدا وی نیوز
    سٹی 42 : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری حالیہ پاک بھارت تنازع کے حقائق دنیا کو سمجھانے کیلئے یورپ کا دورہ کریں گے ۔   وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے جس میں سابق وزیر دفاع اور وزیر خارجہ خرم دستگیر، سابق وزیرخارجہ حنا ربانی کھر اور سینئر ڈپلومیٹ جلیل عباس جیلانی شامل ہیں۔ ڈپلومیسی کا تجربہ رکھنے والی یہ تینوں شخصیات بلاول بھٹو کے ہمراہ یورپ کا وزٹ کریں گی۔ بلاول بھٹو  بھارتی جارحیت سے عالمی برادری کو آگاہ کریں گے۔  بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا بلاول بھٹو نے ایکس پر پوسٹ کرکے اس وزٹ کے بارے میں بتایا کہ آج مجھے وزیراعظم شہباز شریف کا...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک بھارت چار روزہ جنگ میں شاندار فتح کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا میلہ دوبارہ سج گیا۔ کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان ہونے والا میچ دیکھنے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر بھی راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم پہنچے۔ ان کے ساتھ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری بھی موجود ہیں۔ سٹیڈیم میں وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال بھی موجود تھے۔ حالیہ جنگ کے ہیروز کو اپنے بیچ دیکھ کر شائقین کا جوش بھی بڑھ گیا اور وہ پاکستان زندہ باد اور مسلح افواج کے نعرے لگاتے رہے۔ اس دوران آرمی چیف اور  ڈی جی...
    کراچی:سونے کے نرخوں میں مسلسل اضافہ رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت پھر بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 24ڈالر کے اضافے سے 3ہزار 201ڈالر کی سطح پر آگئی جسکے نتیجے میں ہفتے کے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2ہزار 400روپے کے اضافے سے 3لاکھ 38ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح ملک میں آج فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 058روپے بڑھ کر 2لاکھ 90ہزار 209روپے کی سطح پر آگئی۔ سونے کی طرح ملک میں چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت...
    ملک کے بیشتر حصے سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔ سبی 50 ڈگری سینٹی گریڈ کے ساتھ ملک کا گرم ترین شہر رہا جبکہ تربت میں درجۂ حرارت 45 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، تاہم یہاں گرمی کی شدت 49 ڈگری تک محسوس کی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ لاڑکانہ اور نواب شاہ میں 49 جبکہ سکھر، دادو، جیکب آباد میں 48 اور کوئٹہ میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ حیدرآباد، لاہور، فیصل آباد اور پشاور میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی کی شدت 47 ڈگری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 45 ڈگری کی گرمی 48 اور کراچی میں 34 ڈگری کی گرمی 38 ڈگری محسوس کی...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کو امریکہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جوہری معاہدے کے بارے میں کوئی تحریری تجویز موصول نہیں ہوئی عراقچی نے ”ایکس“ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو نہ براہ راست اور نہ بالواسطہ کسی قسم کی کوئی تحریری تجویز ملی ہے جو پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں اور دنیا تک پہنچ رہے ہیں وہ اب بھی الجھاﺅ اور تضاد کا شکار ہیں.(جاری ہے) بیان میں انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ایران اپنے موقف میں پرعزم اور واضح ہے یعنی ہمارے حقوق کا احترام کریں، اپنی پابندیاں ہٹائیں، ہم معاہدے تک پہنچ جائیں گے ....
    اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2025 کے دلچسپ مرحلے میں لاہور قلندرز کو بڑا بوسٹ مل گیا ہے۔ لاہور قلندرز کے تین اہم غیر ملکی کھلاڑی سری لنکا کے کوشال پریرا اور بھانوکا راجاپکسا اور بنگلہ دیش کے تجربہ کار آل راؤنڈر شکیب الحسن  اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ لاہور قلندرز کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں تینوں کھلاڑیوں کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا گیا، جس میں واضح پیغام دیا گیا کہ یہ کھلاڑی اب مکمل طور پر ایکشن کے لیے تیار ہیں۔ "اوورسیز قلندرز" مکمل طور پر لاک اِن ہو چکے ہیں اور پی ایس ایل 2025 کے میدان کو روشن کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ لاہور قلندرز کے شائقین کو...
    بل میں تجویز دی گئی ہے کسی کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانے سے متعلق جرائم میں دیت کی رقم کو دو کلو سونے کے برابر کر دیا جائے، تاہم وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے کہا دیت کی رقم اس حد تک بڑھانا ظالمانہ لگتا ہے، پہلے ہی کسی کو پتھر مار دینے یا جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کے جرائم میں جیلیں بھری ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کا اجلاس فاروق ایچ نائیک کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں تعزیرات پاکستان کے سیکشن 323، 330 اور 331 میں ترمیمی بل پر غور کیا گیا۔ یہ بل سینیٹر ثمینہ زہری کی جانب سے پیش کیا گیا...
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریٹائرڈ پاکستانی ایئر مارشل مسعود اختر نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے گئے حملے کے دوران بھولاری ایئربیس پر کھڑا پاکستان کا ایک اے ڈبلیو اے سی ایس (Airborne Warning and Control System) طیارہ تباہ ہوا۔انہوں نے بتا یا کہ بھارت  نے بھولاری ایئر بیس پر چار براہموس میزائل داغے۔ اس دوران ہمارے پائلٹس نے اپنے قیمتی اثاثہ جات بچانے کی بھر پور کوشش کی لیکن چوتھا میزائل بھولاری ایئر بیس پر موجود ہینگر کو لگا جہاں ہمارا AWACSطیارہ کھڑا تھاجسے نقصان پہنچا۔ پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی انٹری، قیمت کیا ہے؟ واضح رہے  کہ بھارت نے 6اور 7مئی کی درمیانی شب بزدلانہ...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) معرکۂ حق کی کامیابی کے بعد یوم تشکر کے موقع پر وزیر اعظم، آرمی چیف اور وفاقی وزراء  کے ہمراہ سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر پہنچ گئے۔ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے شہید کے اہلِخانہ سے ملاقات کی، وزیر اعظم اور آرمی چیف نے شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔ ججز میں تنازع ہے، میں کیوں دکھاوا کروں کہ تنازع نہیں ہے؟جسٹس سردار اعجاز اسحاق کے ریمارکس  وزیر اعظم نے معرکۂ حق کے دوران سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف کے عزم اور فرض شناسی کو سراہا۔ واضح رہے کہ 7 اور 8 مئی کی...
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کے ساتھ کسی حد تک جوہری معاہدے کی شرائط پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ کے اپنے دورے کے دوران قطر کے دارالحکومت دوحہ میں میڈیا سے گفتگو میں کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان حالیہ مذاکرات انتہائی سنجیدہ اور طویل مدتی امن کے لیے اہم پیشرفت ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرے خیال میں ہم ایران کے ساتھ کسی معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں اور یہ بغیر کسی فوجی کارروائی کے ہوا ہے۔ اس سے قبل ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے مشیر نے امریکی میڈیا کو بتایا تھا کہ اگر امریکا ایران پر عائد...
    سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے پیش نظر فیصلے لیے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت سے رابطے میں تھی، تمام ممالک سے ہم سفارتی رابطے میں تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔...
    اسحاق ڈار(فائل فوٹو)۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان پر الزام تراشی بھارت کا پرانا وتیرہ ہے، پہلگام واقعہ کے فوری بعد بھارت نے الزام پاکستان پر لگا دیا، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا کہ ہم ادلے کا بدلہ دیں گے۔ ہم نے بھارت کے چھ طیارے گرائے، ہمارے ایک جہاز کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہم نے سینیٹ میں متفقہ قرارداد منظور کی، انھوں نے کہا پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے یکطرفہ اقدامات کیے، قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی اقدامات کے پیش نظر فیصلے لیے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری پاکستان اور بھارت سے رابطے میں تھی، تمام ممالک سے ہم سفارتی...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا سیاسی ستارہ جو گزشتہ 13، 14 برس سے عروج پر تھا، اب بتدریج زوال پذیر ہے۔ خواجہ آصف نے یہ بات ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہی، ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں حالیہ سیاسی فضا، معاشی دباؤ اور عالمی سطح پر تیزی سے بدلتے رجحانات اس امر کی نشاندہی کر رہے ہیں کہ مودی کی قیادت کا سحر ٹوٹ رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ’وہ جو قرض رکھتے تھے جان پر وہ حساب آج چکا دیا‘، خواجہ آصف کی ٹوئٹ پھر وائرل انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسیوں نے بھارت کو نہ صرف اندرونی خلفشار کی طرف دھکیلا،...
    شہر کراچی میں جاری ڈاکو راج کے دوران کیماڑی اور قیوم آباد کے قریب ڈاکوؤں نے تین افراد کو فائرنگ کا نشانہ بنا کر زخمی کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے علاقے تارا چند روڈ بلاک 24 کے قریب فائرنگ کے واقعے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال پہنچایا جہاں ان کی شناخت 25 سالہ عبدالرحمان اور 49 سالہ شاہنواز کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے جس کی جیکسن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ دریں اثنا قیوم آباد کے پی ٹی فلائی اوور کے قریب موٹر سائیکل سوار...
    پاکستانی عازمین کو حج پر لے جانے کا آپریشن 33 روز میں مکمل ہوگا، اس دوران سرکاری سکیم کے 89 ہزار عازمین کو 342 پروازوں کے ذریعے مدینہ منورہ اور مکہ مکرمہ پہنچایا جائےگا، نجی سکیم کے تحت 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے جدہ کے لیے حج پروازوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ہو گیا۔ ذرائع کے مظابق جدہ ایئرپورٹ سے عازمین مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے، آج شام تک 2 پروازوں کے ذریعہ 633 پاکستانی عازمین کو سعودیہ پہنچایا جائے گا۔ خیال رہے پی آئی اے کی دوسرے مرحلے کی پہلی پرواز پی کے 741، 305 عازمین کو لے کر جدہ پہنچ گئی، دوسری پرواز پی کے 759 بھی آج 328 عازمین...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وزارتِ خارجہ افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں پورے عزم کے ساتھ انتھک کوششیں کرتے ہوئے پاکستان کا اصولی مؤقف ساری دنیا تک پہنچایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو منوالیا، بھارت سے مذاکرات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے، اسحاق ڈار ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بدھ کے روز وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے دفتر خارجہ کے افسران سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیر خارجہ نے بھارت سے حالیہ فوجی کشیدگی کے دوران دفترخارجہ افسران کے کردار اور قومی خدمات کی تعریف کی۔ Tweets by ForeignOfficePk نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزارتِ خارجہ کے افسران نے پیشہ ورانہ انداز میں پورے عزم کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خلیجی دورے کے دوسرے مرحلے میں قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے ہیں۔ قبل ازیں، انہوں نے سعودی دارالحکومت ریاض میں امریکا اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ارکان کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں خطے کے ساتھ امریکا کے اسٹریٹجک وابستگی اور شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کا اعادہ کیا۔   #ABD Başkanı Donald #Trump, Ortadoğu turunun ikinci ayağı olan #Katar‘a ulaştı#Qatar pic.twitter.com/qiXUa52wDK — Rudaw Türkçe (@RudawTurkce) May 14, 2025 ٹرمپ نے  خلیجی تعاون کونسل کے  سربراہی اجلاس کے موقع پر شام کے صدر احمد الشارع سے ملاقات کی۔ یہ منظر امریکی صدر کی جانب سے شام پر سے پابندیاں ہٹانے کے اعلان کے ایک دن بعد دیکھنے کو ملا...
    باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے دوران بجٹ تجاویز شیئر کر دی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف وفد بجٹ تیاری کیلئے شیڈول کے مطابق نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اب بجٹ تیاری مذاکرات آن لائن ہوں گے، بجٹ تیاری کیلئے آئی ایم ایف وفد کی آمد آئندہ ہفتے ممکن ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اپنی دوسری مدت صدارت کے دوران یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے۔ اس تین روزہ دورے کے دوران سعودی عرب کے بعد وہ قطر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) بھی جائیں گے۔ تاہم اس دورے کے دوران ان کا اسرائیل جانے کا کوئی ارادہ نہیں۔ ٹرمپ سعودی عرب کو 100 بلین ڈالر سے زائد کا اسلحہ پیکج دینے کو تیار وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر ٹرمپ کی ''مشرق وسطیٰ میں یہ تاریخی واپسی‘‘ ہے، جو ان کے دوسرے دور صدارت کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران وہ ''تعلقات کو مضبوط بنانے‘‘ پر توجہ...
    ریاض(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 13 مئی ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے پہلے غیرملکی دورے پرسعودی عرب کے دار الحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں جہاں شاہ خالدایئرپورٹ پرسعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ان کا خیر مقدم کیا دوسری مرتبہ صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ٹرمپ کا پہلا بیرونی دورہ ہے. یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے کو تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات اور چیلنجوں کا سامنا ہے ریاض اور واشنگٹن کے درمیان سکیورٹی، توانائی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تزویراتی شراکت داری قائم ہے.(جاری ہے) سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق صدر ٹرمپ طویل عرصے سے سعودی دار الحکومت ریاض کا دورہ کرنے کو ترجیح دیتے رہے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن جاری ہے، پی آئی اے نے چالیس پروازوں کے ذریعے بارہ ہزارپانچ سو سے زائد عازمین حج کومدینہ منورہ پہنچادیاگیا۔ ترجمان پی آئی اے کےمطابق پی آئی اے بیس مئی سےعازمین حج کو جدہ پہنچائے گی،قومی ایئرلائن کا قبل ازحج آپریشن انتیس مئی تک جاری رہے گا۔ سعودی ایئرلائن کے ایک ہزارعازمین حج کو پی آئی اے نےاپنی خصوصی پروازوں کےذریعے مدینہ پہنچایا ہے پی آئی اے چھتیس ہزار سےزائدعازمین کوحجاز مقدس پہنچائےگی۔ وقار یونس، شعیب ملک، ثقلین، مصباح اور سرفراز مینٹورز کے عہدے سے فارغ
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ کے 4 روزہ دورے کے آغاز میں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے، جہاں سعودی ولی عہد اور عملی حکمراں محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ہوائی اڈے پر استقبال کیا اور ملاقات بھی کی، اس موقع پر امریکی صدر کو روایتی قہوہ بھی پیش کیا گیا۔ امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کی صبح سعودی دارالحکومت ریاض پہنچے، جو ان کے 4 روزہ دورے کا پہلا پڑاؤ ہے، صدر ٹرمپ اس دورے میں قطر اور متحدہ عرب امارات بھی جائیں گے۔ یہ ٹرمپ کا وائٹ ہاؤس واپسی کے بعد پہلا بڑا غیر...
    لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) تحریک پاکستان کے رہنما اخبار روزنامہ نوائے وقت گروپ نے بھارت کا تکبر خاک میں ملانے پر پاک افواج اور غیور پاکستانی قوم کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ’’فتح مبارک‘‘ کا جشن منایا۔ مجید نظامی ہال میں نوائے وقت گروپ کے چیف آپریٹنگ آفیسر لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری، تمغہ امتیاز نے تمام شعبوں کے سربراہان اور کارکنوں سے مل کر معرکہ حق کی شاندار کامیابی کا کیک کاٹا۔ پاک افواج کی کامیابیوں کے تذکرہ پر ہال تالیوں سے گونجتا رہا۔ لیفٹیننٹ کرنل (ر) سید احمد ندیم قادری نے کہا پاک افواج نے بھارتی جارحیت کے خلاف آپریشن’’ معرکہ حق ‘‘ کا آغاز کیا تو نوائے وقت آہنی دیوار بن کر پاک افواج...
    لاہور:  رہنمامسلم لیگ (ن) رانا احسان افضل کا کہنا ہے کہ پاکستان کا اسٹانس ہمیشہ اس کونفلیکٹ کے اندر موریلی اور ایتھیکلی وہ اوپر ہی رہا ہے انڈیا سے، سب سے پہلے ہمارا یہ سٹانس تھا کہ ہم کسی قسم کا پہلگام سے ہمارا لنک ایج نہیں ہے اور ہم اوپن ہیں فار ٹرانسپیئرنٹ اور انڈیپنڈنٹ انکوائری کے لیے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب اس کے باوجود انڈیا نے پرووک کیا افینس کیا ایگریشن دکھائی اور حملہ آور ہوئے، انھوں نے سویلینزکو ہٹ کیا اور جب انھوں نے ہمارے سویلینزکو ہٹ کیا تو اس کے جواب میں بھی ہم نے کہا کہ ہم اس شرمناک عمل کو نہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد بھارت بھاگا ہوا صدر ٹرمپ کے پاس گیا اور منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔ ایک انٹرویو میں مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ پچھلے 63برسوں میں بھارت کو دوسری مرتبہ فوجی، سیاسی، سفارتی سطح پر بڑی ناکامی ہوئی ہے۔ اس سے قبل بھی 1962 میں بھارت نے چین سے زبردست پھینٹی کھائی تھی، اس کے بعد یہ بھارت کی پاکستان کے ہاتھوں بدترین شکست ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھارت نے پہلے دونوں راؤنڈز میں شکست کھائی پھر صدر ٹرمپ کے پاس بھاگے اور اس سے منتیں کیں کہ خدا کے لیے پاکستان سے بچاؤ۔انہوں نے...
    پشاور: بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی انسداد دہشت گری عدالت میں پتا چلا کہ 42 کیسز میں نامزد ہوں، حفاظتی ضمانت کیلئے پشاور ہائی کورٹ آئی، کیسز عمران خان کے پیغامات جیل سے باہر لانے پر درج کیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علیمہ خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی جو کہ جسٹس وقار احمد اور جسٹس فرح جمشید کے روبرو ہوئی۔ عدالت نے علیمہ خان کو چار ہفتوں کی حفاظتی ضمانت دے دی۔ وکیل درخواست گزار عالم خان نے کہا کہ جمعرات کے دن تک ان کے خلاف کیس نہیں تھا، جو کیسز تھے ان میں ضمانت پر ہیں، جمعرات کے بعد 42 کیسز میں انہیں ضمنی طور پر میں شامل...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کل منگل کے روز سعودی دارالحکومت ریاض پہنچیں گے ان کے استقبال کے لیے شاندار تقریبات کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںاپنے دوسرے عہد صدارت میں یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ ہے جس کے دوران وہ سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے اور خلیج تعاون کونسل (جی سی سی )کے خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق دورے کا بنیادی مقصد سعودی عرب کے ساتھ وسیع سرمایہ کاری معاہدے کو حتمی شکل دینا ہے جس کے تحت دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو فروغ ملے گاصدر ٹرمپ سعودی عرب کے بعد 15مئی کو قطر اور 16 مئی...
    غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کی بنیاد پر طے پایا ہے کہ اسرائیلی-امریکی قیدی کی رہائی کے بعد، غزہ کی گذرگاہیں کھول دی جائیں گی اور انسانی امداد عوام تک پہنچے گی۔ فارس نیوز کے مطابق، غزہ میں حماس کے سربراہ نے کہا ہے کہ چند روز قبل امریکہ کے ساتھ ہونے والی بات چیت کی بنیاد پر طے...
    حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو نظرانداز کرنے کا اب کوئی آپشن نہیں ہے، بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا...
    حریت ترجمان نے کہا کہ تنازعہ کشمیر کو نظرانداز کرنے کا اب کوئی آپشن نہیں ہے، بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے اپنے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے مطالبے کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ تنازعہ کشمیر پر بھارت کی ہٹ دھرمی پر مبنی پالیسی نے خطے کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی کی زیرقیادت ہندوتوا بھارتی حکومت نے آزادی پسند کشمیریوں کے خلاف اپنے ظلم و بربریت میں اضافہ کر دیا...
    بھارت کی جارحیت کا پاکستان نے منہ توڑ جواب دیا دیا ہے اور مودی سرکار نے بھی فوجی اڈوں پر حملوں اور نقصان کو تسلیم کر لیا ہے۔ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور شیر کوٹ ائیر بیسر سمیت ائیر فیلڈ کو تباہ کیا اور ملٹری چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔ پاکستان نے بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی الیکٹرک کمپنی پر سائبر حملہ کر کے بجلی کا نظام مکمل طور پر جام کر دیا اور ملٹری سیٹیلائٹ کو بھی جام کر دیا۔ بھارتی میڈیا اور حکومت کی جانب سے پہلے تو پاکستان کی جانب سے حملوں کی تردید کی گئی اور اپنی عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیے یہ باتیں...
    نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔10 مئی 2025)بھارتی فوج نے پاکستانی جوابی حملے میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرلیا،پاک فوج نے کامیابی سے بھارتی ملٹری سائٹس کو نقصان پہنچایا،اودھم پور ،آرم پور،پٹھان کوٹ میں فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچا،ترجمان بھارتی فوج صوفیہ قریشی نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان کی جانب سے ہماری مغربی پوسٹوں پر حملے کئے گئے۔پاکستان کی جوابی کارروائی میں پٹھان کوٹ ائیربیس دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے ۔پاکستان نے اس کے علاوہ آدم پور ائیرفیلڈ کو بھی تباہ کر دیا ہے ۔پاکستان نے دہرنگیاری میں بھارتی آرٹلری گن پوزیشن تباہ کر دی ہیں۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے تابڑ توڑ حملوں کے نتیجے میں نقصان کا اعتراف کرتے ہوئے مزید کہا...
    ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن "بنیان مرصوص" کا آغاز کر دیا ہے جس کے بعد بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پاکستانی ڈرونز کی پروازیں دیکھی گئی ہیں۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ فجر کے وقت آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے تحت بھارت میں 12 اہم اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح ون میزائل داغا گیا جس کے نتیجے میں ادھم پور، پٹھان کوٹ ایئربیس اور براہموس میزائل اسٹوریج کو تباہ کر دیا گیا۔ پاکستان کے جوابی حملے میں بھارت کی اہم شخصیت ہلاک اطلاعات کے مطابق اس وقت نئی دہلی کی...
    بھارت نے کراچی پورٹ پر حملے کی تیاری کرتے ہوئے سپر سونک کروز میزائیلوں سے لیس اپنا مغربی بحری بیڑا شمالی بحیرہ عرب میں کراچی کے قریب تعینات کردیا۔ واضح رہے کہ پاکستان کی 60 فیصد تجارت اسی بندرگاہ کے ذریعے ہوتی ہے۔ بیڑے کے بعض جہازوں پر براہموس سپرسونک کروز میزائل نصب ہیں جو 500 میل تک ہدف کو نشانہ بناسکتا ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی ٹیلی گراف کے مطابق بھارتی بحریہ کے  بیڑے میں ایئر کرافٹ کریئر، ڈسٹرائرز، فریگیٹس اور اینٹی سب میرین جہاز شامل ہیں۔ اور یہ بھارتی بحری بیڑا پاکستانی ساحل سے 300 سے 400 میل کے فاصلے پر موجود ہے۔ برطانوی اخبار کا کہنا ہے کہ بھارت کا یہ اقدام دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان کشیدگی...
    اسلام آباد:سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔اسلام آباد میں سعودی عرب کے وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کا پاکستان میں سعودی سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ نے دفتر خارجہ میں نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی  اور ملاقات میں پاک-بھارت کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔سعودی وزیر مملکت خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے اور اس دوران پاک-بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قبل ازیں سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر بھارت کے دورے پر تھے اور نئی دہلی سے اسلام آباد پہنچے ہیں.
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر نے ملاقات کی اور  موجودہ سکیورٹی صورتحال  سمیت پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا۔جیو نیوز کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔اس سے قبل عادل الجبیر اسلام آباد پہنچے تھے جہاں سعودی عرب کے پاکستان میں سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے سعودی وزیر مملکت کا استقبال کیا تھا۔خیال رہے کہ  عادل الجبیر نئی دہلی کے دورے کے بعد اسلام آباد پہنچے ہیں۔ مزید :
    سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور اپنے پاکستانی ہم منصب اور وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور یہ دورہ خطے میں امن و استحکام کے لیے سعودی کوششوں کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعوی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر پاکستان کے دورے پر پہنچ گئے، سعودی عرب کے سفیر اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔ سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ عادل الجبیر دورہ پاکستان کے دوران اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امور وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ خیال رہے کہ سعودی عرب پاک، بھارت کشیدگی کو کم کرنے کے...
    ماسکو:روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پھنگ  7 سے 10 مئی 2025 تک روسی فیڈریشن کے سرکاری دورے پر ہیں۔ دونوں سربراہان مملکت نے ماسکو میں  مذاکرات کئے اور   نئے دور  میں چین-روس تعاون کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید گہرا کرنے  سے متعلق ایک مشترکہ بیانیہ پر دستخط کیے ۔ جمعہ کے روز جاری کردہ بیان میں  کہا گیا ہے کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ  اور عالمی فاشسٹ مخالف جنگ اور سوویت یونین کی عظیم حب الوطنی کی جنگ  کی فتح کی 80 ویں سالگرہ ہے۔ چینی عوام اور سوویت عوام نے ایک مشکل جدوجہد کی ہے، ایک دوسرے کی...
    پاک بھارت کشیدگی ،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ پاکستان کے دورہ پر پہنچ گئے،سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے،اپنے دورے میں سعودی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشاہ چارلس اور ملکہ کامیلا کی میزبانی میں بکنگھم پیلس میں سیزن کی پہلی رائل گارڈن پارٹی، برٹش پاکستانی شخصیت سید...
    سٹی 42 : سعودی عرب کے وزیر خارجہ شٹر مشن پر کل پاکستان پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ذرائع کے مطابق ‏پاک بھارت کشیدگی کے دوران سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔  سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی وزیرمملکت برائے خارجہ عادل الجبیر کل اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔ مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کم کرنے کے لئے سعودی عرب سرگرم ہے، مہمان وزیرمملکت برائے خارجہ آج بھارتی دارلحکومت میں تھے۔ 
    چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی نے کہا ہے کہ بھارت نے نیلم جہلم منصوبے کو نشانہ بنایا ہے، اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔ میڈیا سے گفتگو میں لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سجاد غنی کا کہنا تھا کہ بھارت نے نیلم جہلم کے بجلی گھرکو نشانہ بنا کر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی، پروجیکٹ کو ہی نہیں اس کی قریب آبادی کو بھی ٹارگیٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔ پاکستان نے سکھر، رحیم یار خان، راولپنڈی میں مزید بھارتی ڈرون گرادیے، ذرائعفوڈ اسٹریٹ، ریس کورس ٹرانزٹ کیمپ اور اسکیم تھری کے قریب ڈرون گرائے گئے۔ چیئرمین واپڈا نے کہا کہ بھارت نے نصف شب سے صبح...
    ویب ڈیسک : پاکستان نے لاہور ائرڈیفنس سسٹم کو تباہ کرنے کا جھوٹا بھارتی دعویٰ مسترد کردیا ۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی دعوے کی تردیدکرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی ساختہ ڈرونز سے لاہور ایئرڈیفنس سسٹم کو کوئی  نقصان نہیں پہنچا، بھارت نے تنازع کو بند گلی میں پہنچا دیاہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں کے بعد بھارت پر حملہ کرنا یقینی ہوتا جارہاہے۔ وزیرِ دفاع نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کی گنجائش کم ہی ہے، بھارتی ڈرون حملے سے پاکستان کی فوجی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں کمی کی گنجائش نہیں رہی ۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان
    ماسکو:چینی صدر شی جن پھنگ سرکاری دورے پر روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچ گئے۔ اپنے دورے کے دوران، چینی صدر سوویت یونین کی حب الوطنی کی عظیم جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی تقریبات میں بھی شرکت کریں گے۔ شی جن پھنگ کا خصوصی طیارہ روسی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد روسی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے اس کی حفاظت کے لیے ٹیک آف کیا۔ ہوائی اڈے پر روس کی جانب سے شاندار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ شی جن پھنگ نے اپنے ابتدائی خطاب میں  چینی حکومت اور عوام کی جانب سے روسی حکومت اور عوام کے لیے مخلصانہ مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے اس بات کی نشاندہی کی...
    پاکستان میں ایک درجن سے زیادہ مقامات پر بھارتی ڈرون حملوں کے بعد وزیر اعظم ہاؤس میں اہم طلب کر لیا گیا۔ بھارت کی جانب سے پاکستان کے مختلف حصوں میں ڈرون حملوں کے پیش نظر وزیر اعظم ہاؤس میں خصوصی اجلاس جاری ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی وزرا، سیکیورٹی حکام شریک ہیں۔ جب کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف بھی اجلاس میں موجود ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق جاری اجلاس میں مجموعی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ جوابی حکمت عملی بھی زیر غور ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘...
    چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی—فائل فوٹو چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کا کہنا ہے کہ اگر نیلم جہلم منصوبے کو نقصان پہنچتا تو پانی کے ذخیرے سے بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے قریب آبادی کو بھی ٹارگٹ کرنے کی کوشش کی گئی۔چیئرمین واپڈا کا کہنا ہے کہ ہماری فوج نے فوری جوابی کارروائی کی، اس پروجیکٹ میں کوئی غیرملکی اسٹاف موجود نہیں ہے، نقصان کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے، ٹیکنیکل ماہرین کام کر رہے ہیں۔ ممکنہ بھارتی حملہ‘ وادی نیلم میں گزشتہ رات بلیک آؤٹ رہا مظفر آباد پاک بھارت کشیدگی کے باعث آزاد کشمیر کی......
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2025ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 6948انڈیکس پوائنٹ کمی کے ساتھ ایک لاکھ 3ہزار 60پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔(جاری ہے) جمعرات کو کاروبار کے آغازپر سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا، 100 انڈیکس 6948سے زائد پوائنٹس کم ہو کر 103060پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔
    نیو دہلی (اے بی این نیوز) پاک بھارت بڑھتی ہوئی کشیدگی ایرانی وزیر خارجہ کے بعدسعودی عرب کے وزیرخارجہ بھی نیو دہلی پہنچ گئے ، بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر سے ملاقات۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر نے ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سعودی وزیرخارجہ عادل الجبیر کیساتھ آج صبح دہشتگردی سمیت مختلف عالمی صورتحال پر گفتگو ہوئی ۔ سعودی عرب کے وزیرخارجہ کو بھارتی اقدامات پر بریفنگ دی اور اپنے نقطہ نظر سے آگاہ کیا راولپنڈی میں بھی  بھارتی ڈرون حملہ ، ایک شخص زخمی
    اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادروں کی قوم ہے جو اپنے عزم میں فولادی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ...
    بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے،وزیراعظم کا قوم سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔اسلام آباد میں قوم سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات بھارت نے جارحیت کرکے جو فاش غلطی کی، اس کا خمیازہ اب اسے ضرور بھگتنا ہوگا، شاید وہ سمجھ بیٹھے تھے کہ ہم پیچھے ہٹ جائیں گے لیکن وہ یہ بات بھول گئے کہ یہ بہادروں کی قوم ہے۔ جو اپنے عزم میں فولادی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس قوم کے سپوتوں نے خود کو میدان جنگ سے نکھارا ہے، جو اپنے وطن کی...
    اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول کے موضوع پر منعقدہ سیمینار میں اسلامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر ّفتاب احمد رائے نے کہا کہ اقبال کے کلام میں موجود عشق رسول کا پیغام نئی نسل تک پہنچانا وقت کا تقاضا ہے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں سیرت چیئر اور شعبہ اردو کے زیر اہتمام "علامہ اقبال اور پیغام عشق رسول" کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جہاں چیئرمین شعبہ تقابل ادیان اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد ڈاکٹر حافظ آفتاب احمد رائے نے مہمان مقرر کی حیثیت سے خطاب کیا۔ ڈاکٹر آفتاب احمد رائے نے کہا کہ علامہ اقبال بیسویں صدی کے آدمی ضرور تھے تاہم ان کی خیال آفرینی ابدی ہے...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فوج کی طرف سے نشانے بنانے کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی “ڈسالٹ ایوی ایشن” کے حصص زمین بوس ہوگئے وہیں جے ایف 17 اور جے 10 سی بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے گزشتہ شب بھارت کے فرانسیسی ساختہ 4پوائنٹ 5 جنریشن لڑاکا طیارے ’’ڈسالٹ رافیل‘‘ کو مار گرانے کی خبر کے بعد چین کی ایرو اسپیس کمپنی ’’چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن ‘‘ کے شیئرز شینزین اسٹاک ایکسچینج میں 11اعشاریہ 85 پوائنٹس بڑھ گئے۔چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن ایک معروف چینی ایرو اسپیس ادارہ ہے جو لڑاکا طیارے ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ یہی ادارہ پاکستان ایئر فورس کے لیے جے10 اور جے ایف17 طیارے تیار کرتا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی خلیجی ممالک کا دورہ مختصر کرکے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ وہ آج اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے اہم اجلاس میں شرکت کریں گے۔ محسن نقوی نے بھارت کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بزدل دشمن نے ہمیشہ کی طرح اس بار بھی رات کی تاریکی میں وار کیا، جس میں معصوم شہری شہید ہوئے۔ وزیر داخلہ نے شہریوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کی کھلی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہاہے کہ  بھارت کے ساتھ تصادم ناگزیرہوگیا،کسی بھی وقت ہوسکتاہے، بھارت نے پاکستان کے اندر آنے کی کوشش کی تو گھر پہنچا کر آئیں گے  ۔ وزیردفاع خواجہ آصف کا کہناتھا کہ بھارت نے پاکستان کے اندر آنے کی کوشش کی تو گھر پہنچا کرآئیں گے، ہماری سر زمین کے ٹکڑے پر قبضے کی حکمت عملی بھارت کو مہنگی پڑے گی، بھارتی رافیل طیارے سرحد کے بہت قریب آئے تھے لیکن ان کا سسٹم  جام ہو گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ہر اقدام کا سدباب کیا ہوا ہے، بھارت کی تمام تیاریاں ہماری نظر میں ہیں،مسلسل نگرانی کر رہے ہیں، ہم...
    اپنے بیان میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنیکی ہر کوشش کا بھرپور جواب دیا جائیگا۔ امن کے دشمنوں کیخلاف کارروائیاں مزید سخت کی جائینگی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کچھی کے علاقے مچھ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ملکی سلامتی پر حملہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ نام نہاد کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کی جانب سے بھارتی ایما پر کیا گیا۔ ایک منظم ریاست مخالف حملہ ہے۔ جس کا مقصد بلوچستان میں بدامنی پھیلانا اور عوام کے حوصلے پست کرنا ہے۔ لیکن قوم اور سکیورٹی ادارے ایسی تمام سازشوں کو...
    مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر پڑپوتے کی بیوہ سلطانہ بیگم نے بھارتی سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ دہلی کے لال قلعے کا قبضہ انہیں دیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں بھارت: مغل بادشاہ اورنگزیب عالمگیر کا مقبرہ گرانے کے مطالبے پر ہنگامہ آرائی، ناگ پور میں کرفیو نافذ عدالت نے سلطانہ بیگم کی درخواست پر مؤقف اختیار کیاکہ اگر ہم آپ کو لال قلعے کا قبضہ دے دیتے ہیں تو پھر آپ کی جانب سے آگرہ اور فتح پور سیکری کے قلعے بھی مانگے جائیں گے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سنجیو کھنا نے سلطانہ بیگم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہاکہ لال قلعے کا قبضہ نہیں دیا جا سکتا۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ سلطانہ بیگم اس...
    پاکستان کے 4 معروف کوہ پیما نیپال میں دنیا کی بلند ترین اور خطرناک ترین چوٹیوں، ایورسٹ، دھولاگیری اور کنچن جنگا کو سر کرنے کے لیے روانہ ہوچکے ہیں۔ اس مہم کی قیادت مرحوم لیجنڈری کوہ پیما محمد علی سدپارہ کے صاحبزادے ساجد علی سدپارہ کر رہے ہیں، جو دنیا کے 7ویں بلند ترین پہاڑ دھولاگیری (8,167 میٹر) کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کوہ پیما کا منفرد اعزاز، بنا مصنوعی آکسیجن دنیا کی دسویں بلند ترین چوٹی سر کرلی سدپارہ 6 اپریل کو بیس کیمپ پہنچ گئے اور 3 مئی تک اپنی موسم سے ہم آہنگ ہونے کی اپنی تیار مکمل کی اور اب 9 مئی کے آس پاس سمٹ پر روانہ ہونے...
    بیجنگ :چین کی وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق یکم سے 5 مئی تک چین میں لوگوں کے اندرون ملک ٹرپس کی کل تعداد 1.467 بلین تک پہنچنے کی توقع ہے ، جس میں روزانہ اوسطاً 293 ملین ٹرپس ہوئے، جو سال بہ سال 8 فیصد اضافہ ہے۔اس کے ساتھ ساتھ ، آن لائن پلیٹ فارمز کے اعداد و شمار کے مطابق 5 مئی کو دوپہر دو بجے تک ،ان تعطیلات کے دوران مجموعی فلم باکس آفس 700 ملین یوآن سے تجاوز کر گیا ہے۔ Post Views: 1
    واشنگٹن :امریکہ میں چینی سفارت خانے نے ایک اوپن ڈے اور گانسو صوبے کی پروموشنل تقریب کا انعقاد کیا ۔ امریکہ میں چینی سفیر شے فنگ نے تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔شے فنگ نے نشاندہی کی کہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات زیرو سم گیم نہیں ہیں۔ امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے ، اور نہ صرف دنیا بھر سے اعلی معیار اور کم قیمت سامان سے لطف اندوز ہوا ہے بلکہ مالیات ، سائنس و ٹیکنالوجی اور خدمات جیسے ہائی ویلیو شعبوں میں بھی واضح فوائد حاصل کیے ہیں۔ صرف 2022 میں چین میں امریکی کمپنیوں کی سیلز امریکہ میں چینی کمپنیوں کی سیلز کے مقابلے میں 400 ارب ڈالر زیادہ تھیں۔ مجموعی طور...
    کراچی (نیوزڈیسک)پاک اور بھارت کے درمیان جنگ کے بادل منڈلا نے لگے ۔ دونوں ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کے باجوود 2 امریکی ہیلی کاپٹرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے بھارتی شہر احمد آباد پہنچ گئے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق امریکی رجسٹریشن کے حامل 2 ہیلی کاپٹرز اتوار کی دوپہر ایک بجے بحیرہ عرب پر نچلی پرواز کرتے ہوئے شارجہ سے پہنچے، ویسٹ اسٹار ایوی ایشن اور پرائیویٹ ملکیت کے دونوں لیونارڈو اے ڈبلیو 139ہیلی کاپٹرز لگ بھگ 2 گھنٹے تک کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر موجود رہے۔ اس کے بعد سہ پہر لگ بھگ 3بجے دونوں ہیلی کاپٹر کراچی سے بدین کی طرف روانہ ہوئے اور 9 ہزار فٹ کی بلندی سے...
    غزہ میں اسرائیلی محاصرے اور امداد کی بندش کے باعث غذائی بحران خطرناک حد تک شدید ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی اداروں کے مطابق تقریباً 3 لاکھ بچے فاقہ کشی کا شکار ہو کر موت کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق ساڑھے 3 ہزار سے زائد شیر خوار بچوں کی جانیں فارمولا دودھ اور ضروری غذائیت کی عدم دستیابی کے باعث خطرے میں ہیں۔ یہ بحران اُس وقت مزید گہرا ہوا جب اسرائیل نے 2 مارچ کو ہر قسم کی امداد کی غزہ میں رسائی پر پابندی لگا دی، جو اب تک برقرار ہے۔ بین الاقوامی امدادی تنظیم اوکسفیم نے اس صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “غزہ کے بچوں کی حالتِ...
    ذرائع نے مزید بتایا کہ ایرانی وزیر خارجہ پاک بھارت کشیدگی پر بھی بات کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ خطے کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔ واضح رہے کہ ایرانی وفد اسلام آباد سے منگل کے روز بھارت بھی جائے گا۔ ایرانی وفد کی بھارت کے اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت کشیدگی میں کمی کیلئے سفارتی کوششیں تیز، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع نے مزید...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے ایران نے کوششیں تیز کردیں، ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور ایرانی سفیر نے ان کا استقبال کیا۔ ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ایرانی وزیر خارجہ صدر مملکت، وزیراعظم اور نائب وزیر اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی اسی ہفتے بھارت کے دورے پر بھی جائیں گے۔ Post Views: 1
    ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم کرانے کے لیے متحرک وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری مغربی ایشیا سید اسد گیلانی، پاکستان میں ایرانی سفیر اور دیگر سینیئر حکام نے ایرانی مہمان کا استقبال کیا۔ عباس عراقچی صدر مملت، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔ ایرانی وزیر خارجہ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ مزید پڑھیے: جوہری پروگرام بند نہیں ہوسکتا، اسرائیل نہ بتائے ہمیں کیا کرنا ہے، ایران میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ کا پاکستان کا دورہ پاک بھارت کشیدگی میں کمی لانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔...
    حج آپریشن 2025 کامیابی سے جاری ہے، سرکاری حج پروازوں کے ذریعے 14 ہزار 670 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں۔ ترجمان مذہبی امور کے مطابق 98 فیصد سرکاری عازمین کرام کے حج ویزے جاری ہوچکے ہیں، بعض نیم خواندہ اور دور دراز علاقوں کے عازمین حج کو بائیو میٹرک کے مسائل درپیش آئے، درست بائیو میٹرک نہ کرنے کے سبب ڈیڑھ فیصد زیر التوا ویزوں کے اجرا پر کام جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: حج آپریشن: کوئٹہ سے 2 پروازیں 300 عازمین کو لے کر مدینہ منورہ پہنچ گئیں ترجمان کا کہنا ہے کہ نصف فیصد اغلاط والے ویزوں کا دوبارہ اجرا جلد مکمل ہوجائے گا، وزارت کا حج آئی سیل ایسے عازمین کی معاونت کے لیے مسلسل رابطے...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا واویلا مچایا ہوا ہے، تو دوسری جانب خود بھارتی ادارے اعتراف کر رہے ہیں کہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کی پاکستانی اشیاء خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، سنگاپور اور سری لنکا جیسے ملکوں کے ذریعے بھارت میں داخل ہو رہی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں ایک اعلیٰ بھارتی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی اشیاء، جن میں خشک میوہ جات، کیمیکل، چمڑا، ٹیکسٹائل اور سیمنٹ شامل ہیں، ان ممالک کے ذریعے بھارت پہنچ رہی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اشیاء کو ری لیبل اور ری...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدرپی ٹی آئی خیبر پختونخوا جنید اکبر کا کہنا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے جب تک میری ان سے ملاقات نہیں ہو جاتی اس وقت تک مجوزہ معدنیات بل پاس نہیں ہوگا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جنید اکبر کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں، عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک بل پاس نہیں ہو گا۔ صدر مملکت نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل...
    مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت) جاوید اقبال بٹ، مدینہ منورہ میں پاکستانی عازمین حج کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک پاکستان سے 35 حج پروازوں کے ذریعے 8 ہزار 890 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ چکےہیں۔ جبکہ آج 03 مئی کو بھی 12  پروازوں کے ذریعے مزید 33 سو عازمین کرام مدینہ منورہ پہنچیں گے۔ سعودی عرب کی نسک ایپ کے ذریعے ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی جاری  ہے۔ مدینہ منورہ پہنچنے والے اولین عازمین حج کے قافلے 7 مئی کو مکہ مکرمہ روانہ ہوں گے۔مکہ مکرمہ پہنچنے پر عازمین حج اپنا پہلا عمرہ ادا کریں گے۔ 
    بوئنگ کے لیے طیاروں کے پرزوں کا اہم سپلایئر ‘اسپریٹ ایرو اسپیس’ نے مالی مسائل کی وجہ سے کام جاری نہ رکھ پانے کے خدشے کا اظہا کیا ہے۔ کمپنی نے جمعہ کو اعلان کیا کہ وہ 12 مئی سے 250 سے 350 ملازمین کو ایک ماہ کے لیے چھٹی پر بھیجے گی کیونکہ بوئنگ کے 2 پروگرامز کے لیے پرزہ جات کی ایک بڑی تعداد کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیے: چین کا امریکی بوئنگ طیاروں کی خریداری پر پابندی کا اعلان اسپریٹ کی 2005 میں بوئنگ سے علیحدہ ہوئی تھی مگر گزشتہ سال سے اس کے ساتھ دوبارہ اشتراک کے معاہدے کو حتمی شکل دے رہی ہے۔ اس کے علاوہ، بوئنگ کے حریف، ایئر بس، جو فرانس میں...
    لاہور کے واہگہ بارڈر کے راستے مزید 26 پاکستانی شہری بھارت سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ اب تک پاکستان واپس آنے والوں کی مجموعی تعداد 960 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب واہگہ بارڈر پر سامان سے لدے افغانستان کے 150 ٹرک سرحد پار جانے کے لیے بھارتی اجازت کے منتظر ہیں۔پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے شہریوں کو 30 اپریل تک اپنے وطن واپس جانے کی ہدایت کی تھی۔ آج خصوصی اجازت کے بعد 26 پاکستانی شہری اٹاری واہگہ بارڈر کے راستے بھارت سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ اب تک 960 پاکستانی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔ جبکہ ایک...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی مقبول جڑواں بہنیں، ایمن اور منال خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین انہیں شدید تنقہد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ اداکارہ منال خان اپنے بھائی کی معاذ خان کی بارات کا سوٹ پہن کر ٹرائی کر رہی تھیں اور انہوں نے عوام کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’اپنے بھائیوں کی شادی میں ایسے لباس پہنتے ہیں اپنی بارات کے لال جوڑے نہیں پہنتے‘۔   View this post on Instagram   A post shared by HARISSHAKEEL (@harisshakeelofficial) ان کا مزید کہنا تھا کہ اس اہم دن پر دلہن کو چمکنے دیں۔ منال خان کے اس بیان کے بعد صارفین نے ان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا...
    شہرۂ آفاق پینلٹی کارنر اسپیشلسٹ نیدرلینڈز کے فلوریس جان بولینڈر 1990 کے ہاکی ورلڈ کپ کی یادیں تازہ کرنے کےلیے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ 1990ء کے ہاکی ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں مدمقابل تھیں۔ یاد رہے کہ دنیا کا سب سے بڑا ہاکی اسٹیڈیم تماشائیوں سے بھرا ہوا تھا جہاں انہوں نے پاکستان کے خلاف فائنل میں ریکارڈ تماشائیوں کی موجودگی میں دو گول کر کے اپنی ٹیم کو عالمی چیمپئن بنوایا تھا۔ ڈچ ہاکی لیجنڈ ان دنوں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ان کے شاندار کیریئر کی سنہری یادیں ہیں۔ بولینڈر اسٹیڈیم پہنچتے ہی سیدھا گول پوسٹ کی طرف گئے جہاں انہوں نے دو...
    حریت ترجمان نے خبردار کیا کہ 1947ء کے بعد سے، بھارت نے مسلسل علاقائی امن کو نقصان پہنچایا ہے اور بھارت خطے میں قیام امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی موجودہ کشیدہ صورتحال کی بڑی وجہ حل طلب دیرینہ تنازعہ کشمیر ہے اور بھارت کے فالس فلیگ آپریشنز اور پاکستان کے خلاف جارحانہ بیان بازی سے خطے کی پہلے سے غیر مستحکم صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ مودی حکومت کے جنگی جنون نے جنوبی ایشیا کو ایک بار پھر بڑی تباہی کے دہانے پر پہنچا...
    کوئٹہ کے رہائشی 23 سالہ آریان شاہ کی میت پاکستان پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا نوجوان انڈیا کے اسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا میت بھارتی شہر چنائی سے کولمبو کے راستے آج دوپہر کراچی لائی گئی جس کے بعد میت کو کوئٹہ لایا جائے گا۔ 23سالہ سید اریان شاہ دل اور پھیپڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور علاج کے لیے بھارت کے شہر چنائی کے اسپتال میں دسمبر 2024 سے زیر علاج تھے۔ اریان شاہ کی والدہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے اریان کے علاج کے لیے 3 کروڑ روپے دیے جو کم پڑگئے اس کے بعد آریان کے علاج کے لیے مزید پیسوں  کی اشد ضرورت تھی۔ انہوں نے اپیل کی تھی کہ اسپتال کے...
     پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔  اسلام ٹائمز۔  واہگہ بارڈر کے راستے 315 بھارتی شہری انڈیا روانہ ہو گئے جبکہ بھارت سے 201 پاکستانی بھی لاہور پہنچ گئے۔ رپورٹ کے مطابق پاک بھارت کشیدگی کے بعد دونوں ملکوں کے شہریوں کی وطن واپس کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں مزید 315 بھارتی شہری آج واہگہ کے راستے بھارت چلے گئے جب کہ 201 پاکستانی شہری واپس لاہور آئے۔ حکام کے مطابق شادی کے بعد بھارت جانے والی 2 پاکستانی خواتین کو بھی واپس بھیج دیا گیا ہے۔...
    18 مارچ 2025 سے اسرائیلی حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد، اب تک 2,308 افراد شہید اور 5,973 زخمی ہو چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کی وزارت صحت نے آج (بدھ) اعلان کیا ہے کہ شہداء کی تعداد بڑھ کر 52,400 ہو گئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، وزارت صحت غزہ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 35 شہید اور 109 زخمی اسپتالوں میں منتقل کیے گئے۔ وزارت صحت کے مطابق، کئی افراد ملبے تلے اور راستوں میں پھنسے ہوئے ہیں جن تک امدادی اور سول ڈیفنس ٹیمیں ابھی تک نہیں پہنچ سکیں۔ وزارت نے واضح کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیلی جارحانہ حملوں کے نتیجے میں شہداء کی مجموعی تعداد 52,400 اور زخمیوں کی تعداد 118,014...
    22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے میں 26 افراد ہلاک اور ایک درجن کے قریب زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد بھارت نے بنا کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ 2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی مودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔ بچوں کے والد نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں اور جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصور نہیں تھا لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کسی اور ملک...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ہمراہ سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر پہنچے ہیں۔ عامر خان حالیہ دنوں اپنی ذاتی زندگی کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔ انسٹاگرام پر عامر خان کی ایک نئی وائرل ہو رہی ہے جس میں عامر خان کو اپنی گرل فرینڈ گوری سپراٹ اور بیٹے جنید کے ساتھ اپنی سابقہ اہلیہ رینا دتہ کے گھر آتے دیکھا گیا ہے۔ یہ ویڈیو انسٹاگرام کے مختلف پیجز کی جانب سے شیئر کی گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین عامر خان کو ان کی گرل فرینڈ کے ہمراہ اپنی سابقہ اہلیہ کے گھر جاتا دیکھ کر حیرت کا اظہار کر رہے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کر رہے...
    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی سرکار نے کشمیریوں کو کچلنے کا منصوبہ تیار کرتے ہوئے انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے۔ ذرائع کے مطابق مودی سرکار نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 40 ہزار سے زیادہ انتہا پسند ہندوؤں کو ہتھیار پہنچا دیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک فوج نے ایل او سی پر جاسوسی کرنے والا ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ذرائع نے بتایا کہ انتہا پسند ہندوؤں پر مشتمل یہ جتھے ’ویلیج ڈیفنس گارڈز‘ کی آڑ میں پہلگام حملے کا بدلہ لینے کے لیے کشمیری مسلمانوں کو نشانہ بنائیں گے۔ ہندو انتہا پسندوں کو دیے گئے ہتھیاروں میں کلاشنکوف اور بھارتی فوج میں استعمال ہونے والی INSAS رائفلیں شامل ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ...
    ویب ڈیسک : 'بچوں کا قصور نہیں'، 2 بچوں کے علاج کیلئے بھارت جانیوالی فیملی  مودی  سرکار کے ظلم کا شکار ہوکر  پاکستان واپس پہنچ گئی   2 بچوں کے دل کے علاج کے لیے بھارت جانے والی فیملی مودی حکومت کی جانب سے ملک چھوڑنے کے احکامات کے بعد پاکستان واپس پہنچ گئی۔بچوں کے والد شاہد علی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بھارت سے علاج کروائے بغیر واپس آئے ہیں اور جو حالات پیدا ہوئے اس میں بچوں کا کوئی قصورنہیں تھا لہٰذا حکومت سے اپیل ہے کسی اور ملک میں بچوں کا علاج کروایا جائے۔ تعطیل کا اعلان  بچوں کے والد کا کہنا تھا کہ  بھارتی ڈاکٹر کہہ چکے ہیں کہ بچوں کے علاج میں پہلے...