2025-12-04@12:16:03 GMT
تلاش کی گنتی: 1081
«یہ افراد»:
(نئی خبر)
ٹرمپ انتظامیہ ایران کو کم سطح پر یورینیم افزودہ کرنے کی اجازت دینے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایک اور منصوبے پر دیگر ممالک کے ساتھ مل کر بھی کام کررہی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ منصوبے پر کام کرنے کا مقصد ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنا ہے۔ ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ جوہری پروگرام ختم کرنے کے لیے امریکی دباؤ پر نہیں جھکیں گے، کوئی بھی آزاد انسان ظلم اور نا انصافی کے آگے نہیں جھکے گا۔ Post Views: 4
لاہور: محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے کے تمام ایئرپورٹس اور پاک فضائیہ کے بیسز کی 15 کلومیٹر کی حدود میں دفعہ 144 نافذ کردی ہے، پابندی کا اطلاق 5 جون سے 20 جون تک رہے گا۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ کی آمد کی مناسبت سے فضائی سفر کو محفوظ بنانے کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ عیدالاضحیٰ کے دوران ایئرپورٹ کے قرب و جوار میں آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کے باعث پرندے کھلی آلائشوں کی جانب راغب ہوتے ہیں جو طیاروں اور مسافروں کے لیے سنگین خطرات کا باعث ہے، اس حوالے سے حالیہ برسوں کے دوران آگاہی مہمات بھی چلائی گئیں تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کی...
بھارتی سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کے پاکستان سے شکست کے اعتراف نے مودی سرکار کے سامنے سوالات کا پہاڑ کھڑا کردیا۔ جنرل انیل چوہان کے اعتراف نے بھارتی دفاعی حکمت عملی کی ناکامی ظاہر کردی۔ آپریشن سندور میں لڑاکا طیاروں کے نقصانات کے اعتراف نے مودی سرکار کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے بھارتی فضائیہ کی ناکامی تسلیم کر لی ، جس کے بعد بھارتی تجزیہ نگاروں نے سی ڈی ایس انیل چوہان پر شدید تنقید کرتے ہوئے بھارتی فضائیہ کے نقصان کو چھپانے پر تشویش کا اظہار کیا۔ بھارتی میڈیا بھی سی ڈی ایس پر برس پڑا۔ آپریشن سندور کی حقیقت سامنے آنے پر بھارت میں ہلچل...
کراچی: پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کے لیے بڑا فیصلہ کر لیا۔ پی آئی اے کا بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی۔ بوئنگ طیاروں میں اکانومی اور بزنس کلاس کی تمام نشستوں کو تبدیل کرکے جدید نشستیں لگانے کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ بوئنگ طیاروں میں نیا ان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوئنگ طیاروں کو یورپ اور برطانیہ میں ٹریول کرنے والے مسافروں کو پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید آرام دہ سہولت مل سکے گی۔ پی آئی اے انتظامیہ نے بین الاقوامی سطح پر بڈز طلب کرلیں۔ پی آئی اے انتظامیہ...
لندن : رواں سال کے دوران اب تک 1,100 سے زائد تارکینِ وطن چھوٹی کشتیوں کے ذریعے انگلش چینل عبور کر کے برطانیہ پہنچ گئے، جو 2025 کا نیا ریکارڈ ہے۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق، کل 1,194 افراد نے صرف ایک دن میں چینل عبور کیا، جس سے رواں سال اب تک برطانیہ پہنچنے والے تارکین وطن کی تعداد 14,808 ہو گئی ہے۔ یہ تعداد پچھلے سالوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے۔ فرانسیسی حکام کے مطابق جمعے اور ہفتے کے درمیان 200 کے قریب افراد کو بچایا گیا۔ برطانوی وزیر دفاع جان ہیلی نے ان اعداد و شمار کو "چونکا دینے والا" قرار دیا ہے۔ برطانیہ کے وزیراعظم کئیر اسٹارمر پہلے ہی تارکین وطن سے متعلق سخت پالیسیاں متعارف...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا افغان ہم منصب امیر خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے جس میں دونوں جانب سے باہمی اعتماد کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دو روز قبل وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا اعلان کیا تھا جس کے جواب میں افغانستان نے بھی گزشتہ روز اسلام آباد میں تعینات اپنے ناظم الامور کو سفیر کی سطح تک بڑھا دیا۔ انہوں نے بتایا کہ افغان وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے سفارتی تعلقات کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے...
سابق فوجی افسرکا بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی فوج کے سابق افسر اور معروف دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان سے فوری طور پر استعفی دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔بھارت کی حکومت نے تو پاکستان پر حملے کے بعد بننے والی المناک درگت کو کٹھ پتلی میڈیا کی مدد سے اپنی عوام سے چھپا لیا لیکن پروفیشنل فوجی بھارتی فوج کی ذلت پر تلماتے ہوئے بولنے پر مجبور ہو گئے۔ بھارت کی فوج کے سابق افسر اور ناموردفاعی تجزیہ کار نے چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے استعفی دینے کا مطالبہ کر دیا۔اپنے بیان...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرائے جانے کے اعتراف کے بعد مودی سرکار اور بھارتی فوج پر صحافیوں نے بھی تنقید شروع کردی۔ معروف صحافی پنکج پَچوری نے طنز کرتے ہوئے کہا سنگاپوری بزنس نیوز چینل نے بھارتی طیارے گرائے جانے کی بڑی بریکنگ دے کر بھارتی میڈیا کی اہلیت پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈھیر سارے نیوز چینلز، ان پر گھنٹوں چلنے والے نیوز شوز اور اخباروں میں چھپنے والی خبریں، بھارتی میڈیا کہیں بھی جنگی طیارے گرنے کی تصدیق کرنے میں ناکام رہا۔ متعدد کتابوں کی مصنف اور راجیہ سبھا کی رکن ساگاریکا گھوش نے سوال کیا کہ بھارتی چیف آف...
گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی باپ بھی دم توڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی ڈاکٹر باپ بھی دم توڑگیا۔ ڈاکٹر حمدی النجار کئی روز سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے، زندہ بچ جانے والا ایک بیٹا تاحال زیر علاج ہے، بچوں کی والدہ حملے سے کچھ دیر پہلے گھر سے اسپتال نکل گئی تھیں جن کو اسپتال میں بچوں کی لاشیں دیکھنا پڑیں تو ان پر قیامت ٹوٹ گئی۔ واضح رہے کہ 24گھنٹوں میں 20 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
جہانگیر عالم: ڈہرکی میں نرلی پل کے قریب افسوسناک حادثے میں دو موٹرسائیکل سوار نہر میں جا گرے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب پل کا ایک حصہ اچانک ٹوٹ گیا جس کے باعث موٹرسائیکل سوار توازن برقرار نہ رکھ سکے اور نہر میں جا گرے۔ پولیس کے مطابق دونوں افراد معمول کے مطابق پل سے گزر رہے تھے کہ اچانک پل کی خستہ حالی کے باعث حادثہ پیش آیا۔ حادثے کے فوری بعد قریبی علاقہ مکینوں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں زخمیوں کو نہر سے نکالا اور سول ہسپتال منتقل کیا۔ خوفناک زلزلہ نے عمارتیں ہلا کر رکھ دیں پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے اور ان کی...
پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ تکنیکی غلطیوں کو پہچاننے اور انہیں درست کرنے کے 2 دن بعد طیاروں نے طویل ہدف پر نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک بھارت سہ روزہ جنگ کے بعد بھارتی فوج نے بھی پہلی مرتبہ پاکستان سے جھڑپ میں بھارتی لڑاکا طیارے گرنے کا اعتراف کر لیا۔ پاکستان کے ہاتھوں 6 بھارتی طیارے گرائے جانے سے متعلق امریکی جریدے کے سوال پر بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف انیل چوہان نے کہا کہ بھارتی طیارے گرنے سے زیادہ یہ اہم ہے کہ وہ کیوں گرے، طیارہ گرایا گیا؟ انیل چوہان کا مزید کہنا تھا کہ تکنیکی...
اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے، برطانیہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کروانے میں کردار ادا کرے۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کی صورت میں پاکستان اپنے دفاع کا حق استعمال کر سکتا ہے۔ ملاقات میں امیرِ جماعتِ اسلامی نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی فراہمی کا مطالبہ بھی...
مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات ممکن نہیں، سبرامنین سوامی چینی طیارے بہترین، فرانسیسی طیارے اچھے نہیں تھے، سابق وزیر کا انٹرویو بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرانے کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات ممکن نہیں۔ایک انٹرویو کے دوران انہوں ںے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔ سبرامنیئن سوامی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ "چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔میزبان...
پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے، بی جے پی رہنما نے بھی اعتراف کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز بھارتی طیارے گرنے سے متعلق سوالات پورے بھارتی میں اٹھائے جانے لگے۔ تاہم مودی حکومت کے پاس اس حوالے سے کوئی جواب موجود نہیں۔وہیں اب مودی کی جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما نے بھی بھارتی طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہنما بی جے پی سبرامنیئن سوامی نے ایک انٹڑویو میں اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔سبرامنیئن سوامی کا کہنا تھا کہ چینی طیارے بہترین ہیں، جبکہ انہوں نے فرانس کے طیاروں کو ناقص قرار دیا۔بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات،...
نئی دہلی:بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیئن سوامی نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرانے کا اعتراف کرلیا اور کہا ہے کہ مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کی تحقیقات ممکن نہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں ںے اعتراف کیا کہ پاک بھارت جنگ کے دوران پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مار گرائے۔ سبرامنیئن سوامی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ "چائنہ کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اچھے نہیں تھے، مودی کے ہوتے ہوئے طیارے گرنے کے معاملے پر تحقیقات اور بات چیت ممکن نہیں۔ میزبان نے بی جے پی رہنما سوامی سے سوال کیا کہ اپوزیشن لیڈر نے بھی سوال کیا تھا کہ ہمارے کتنے طیارے گرے ہیں؟"اس...
بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کے سینئر رہنما سبرامنیم سوامی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان نے بھارتی فضائیہ کے 5 جنگی طیارے مار گرائے۔ یہ اعتراف ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارتی حکومت مسلسل ان دعوؤں سے گریز کرتی آئی ہے۔ سوامی نے واضح طور پر کہا کہ پاک فضائیہ نے 5 بھارتی طیارے مار گرائے۔ ان کا کہنا تھا کہ چین کے طیارے بہترین جبکہ فرانس کے طیارے اتنے مؤثر نہیں تھے، یہ ممکنہ طور پر رافیل طیاروں کی جانب اشارہ تھا جنہیں مودی حکومت نے فرانس سے خریدا تھا۔ انٹرویو کے دوران میزبان نے جب پوچھا کہ اپوزیشن نے بھی سوال اٹھایا ہے کہ آخر...
پی ڈی ایم اے نے بارش،آندھی، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ خیبرپختونخوا میں جانی و مالی نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔ یہ بھی پڑھیں:ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری، مظفرآباد میں کلاؤڈ برسٹ سے 3 خواتین جاں بحق، مسجد شہید پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 27 مئی سے اب تک ہونے والی بارشوں اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 8 افراد جان بحق، جبکہ 21 افراد زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق جانبحق افراد میں 5 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ جبکہ زخمیوں میں 10 مرد، 5 خواتین اور 6 بچے شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی...
سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق چیف جسٹس نے قانونی اصلاحاتی تجاویز طلب کرنے، تحقیقی صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت، مرحلہ وار اصلاحات کی اہمیت پر زور دیا، چیف جسٹس نے تحقیقی ٹیم کے ساتھ ریسرچ ایسوسی ایٹس کی شمولیت کی تجویز بھی دی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں قانون و انصاف کمیشن پاکستان کے 44ویں اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطاب لا اینڈ جسٹس کمیشن پاکستان کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ افریدی کی زیر صدارت ہوا، چیف جسٹس نے کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلیوں سے شرکاء کو آگاہ کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری ارکان اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )تجزیہ نگار عدیل وڑائچ کے مطابق پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستان کی سیاست میں بہت سے سوالات ایسے ہیں لوگ جن کے جواب جاننا چاہتے ہیں، کیا پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ نرمی برت کر ملک میں سیاسی بات چیت کا ماحول پیدا کیا جائے گا؟ کیا اب نو مئی کے بجائے 10مئی کا بیانیہ چلے گا؟نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سے جڑے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس کے حوالے سے پالیسی میں تبدیلی دیکھنے میں آئے گی؟ پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ بیک ڈور رابطوں کے حوالے سے بھی ایک مرتبہ پھر قیاس آرائیاں جنم لینے لگی ہیں، کچھ صحافتی حلقوں کی جانب سے یہاں تک تاثر دینے کی کوشش...
آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شوپیاں سانحہ کو 15 برس بیت گئے اور بھارتی اہل کاروں کی درندگی کا شکار خواتین آسیہ اور نیلوفر آج بھی انصاف کی منتظر ہیں۔ 29 مئی 2009ء کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہدِ آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ پوری دنیا کے سامنے یہ بات عیاں ہو چکی ہے کہ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی...
29 مئی 2009 کو کشمیری خواتین آسیہ اور نیلوفر کی عصمت دری اور قتل سفاک بھارتی اہلکاروں کے ہاتھوں ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:یوم تکبیر: مقبوضہ کشمیر میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز آویزاں، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر بھی چسپاں آسیہ و نیلوفر کی قربانی کشمیری جدوجہد آزادی کی علامت بن چکی ہے۔ بھارتی فوج کی کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی ایک سنگین جنگی جرم ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق: کشمیری خواتین کے خلاف جنسی تشدد بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ کشمیری میڈیا سروس کے مطابق 1989 سے اب تک 11,266 کشمیری خواتین بھارتی فورسز کے ہاتھوں جنسی تشدد کا شکار ہو چکی ہیں۔ شوپیاں کے مظلوم خاندان آج بھی انصاف کے منتظر، بھارت...
کراچی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کے سامنے دن دیہاڑے ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کے اہلکاروں کے سامنے ڈکیتوں نے کھلے عام لوٹ مار کی۔ شہری کی مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی اور موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے لیکن ٹریفک پولیس اس موقع پر تماشائی بنی رہی جیسے کچھ ہوا ہی نہیں۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر خوب تنقید کی گئی۔ صارفین کا کہنا تھا کہ ان کے پاس بھی اسلحہ ہوتا ہے اگر انہیں روکا نہیں تو ان کا پیچھا کر سکتے تھے لیکن ڈکیت اصلحہ لہراتے ہوئے چلے گئے اور...
حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو امیر جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ 28مئی یوم تکبیر پاکستان کا فخریہ دن ہے۔یوم تکبیر کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ دشمنان پاکستان ہماری ایٹمی صلاحیت سے خوفزدہ ہیں۔ پاکستان کا ایٹمی طاقت بننا ملت اسلامیہ کے لیے بھی فخر کا مقام ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک کو ایٹمی قوت بنانے پر ڈاکٹر عبد القدیر خان کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔
پشاور(اوصاف نیوز)پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارش، آندھی اور ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث صوبہ میں جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ جاری کر دی گئی. خیبرپختونخوا میں 27 مئی کو بارش اور تیز آندھی کے باعث حادثات کے نتیجے میں اب تک 3 افراد جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ، رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 1 مرد اور دو خواتین جبکہ زخمیوں میں 3 مرد 1 خاتون اور 3 بچے شامل ہیں رپورٹ کے مطابق بارش اور آندھی کے باعث مجموعی طور پر 9 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا. حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع صوابی ،پشاور، شانگلہ، سوات، اور ہری پور میں پیش آئے.۔ پی ڈی ایم...
برطانیہ میں ایک شخص نے ہجوم پر گاڑی چڑھا دی، 47 افراد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک شخص نے فٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن منانے والوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 4 سمیت 47 افراد زخمی ہوگئے۔امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب لوگ پریمیئر لیگ چیمپیئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ رپورٹ کے مطابق گاڑی چڑھانے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے جس کی عمر 53 برس اور تعلق برطانیہ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اس کا انفرادی فعل ہے اور اس کے ساتھ کسی کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے...
بلوچستان کے ضلع کاریزات کے اسسٹنٹ کمشنر نے بوستان کے علاقے مسافر بس کے اغوا کو لین دین کا تنازع قرار دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ نے کہا کہ بس اغواء کا واقعہ نہیں بلکہ لین دین کا تنازع ہے، یہ واقعہ کاریزات کی حدود بوستان کے علاقے میں پیش آیا۔ امیر حمزہ نے وضاحت کی کہ بوستان کے علاقے میں مسافروں کو اغواء نہیں کیا گیا، 2 ڈرائیوروں اور مسافر بس کو لین دین کے تنازع پر مسلح افراد لے کر گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی انتظامیہ مسافر بس اور ڈرائیوروں کی بازیابی کے لئے کوشش کر رہی ہے اور جلد ہی ڈرائیوروں کو بازیاب کرالیاجائے گا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ بس میں سوار مسافروں کو مسلح افراد چھوڑ...
فوزیہ ناز کی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ناز نے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل ملنے پر مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے ایک تہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پوری قوم کو فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی غیر معمولی قیادت پر فخر ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے آپریشن بنیا ن مرصوص سے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا۔ فوزیہ نازنے کہا کہ سپہ سالار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف قوم کا...
امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ٹرمپ سے امید لگانے والے جان لیں کہ یہ جھوٹ اور فراڈ ہے۔ وہ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں:جو جنگ ابھی لڑی گئی یہ 2019 میں ہونی چاہیے تھی، حافظ نعیم الرحمان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ غزہ کی صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے ، اسرائیل بد مست ہاتھی بناہوا ہے۔ اسرائیل کے خلاف اب تو یورپ سے آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ناکا بندی برقرار رکھی ہوئی ہے غذائی اجناس پہنچنا مشکل ہوگئی ہیں۔ غزہ میں شدید قحط سالی ہے ، یہ اس دور میں ہورہا ہے جب انسان چاند...
پشاور(نیوز ڈیسک)ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اس دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اُڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیاء کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے جیسے حادثات سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں...
سعودی عرب میں غیر قانونی حج کی روک تھام کے لیے ڈرونز کا استعمال کیا جائے گا، مکہ مکرمہ کی حدود میں نگرانی کی جائے گی۔ حکام کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر سینکڑوں افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ مکہ مکرمہ میں حج پرمٹ کی جعلی اشتہاری مہم چلانے والے انڈونیشیا کے 4 افراد زیرحراست ہیں۔ پکڑے گئے افراد کے گھر سے مزید 14 افراد گرفتار کیے گئے ہیں، گرفتار کیے گئے افراد میں کسی کے بھی پاس حج پرمٹ موجود نہیں تھا۔ Post Views: 6
برطانیہ میں سیاسی پناہ کے متلاشی افراد کی فہرست میں پاکستانی شہریوں نے پہلا مقام حاصل کرلیا ہے۔برطانوی وزارت داخلہ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ برس 11 ہزار 48 پاکستانی شہریوں نے سیاسی پناہ کی درخواستیں جمع کرائیں، جو مجموعی طور پر 1 لاکھ 9 ہزار 343 درخواستوں کا ایک بڑا حصہ ہے۔یہ اعداد و شمار ایک دلچسپ موڑ کی نشاندہی کرتے ہیں، کیونکہ 2023-24 کے دوران پاکستانی شہری سیاسی پناہ کے خواہاں افراد میں تیسرے نمبر پر تھے۔ اس سال ان کا پہلے نمبر پر آنا ایک قابل ذکر تبدیلی ہے۔ایک اور اہم بات یہ ہے کہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے خطرناک سمندری سفر کرکے برطانیہ پہنچنے والے مہاجرین میں سے 33 فیصد نے سیاسی پناہ...
شہر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 60 روز کے لئے ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ڈورن، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی عائد ہو گی، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
راولپنڈی: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ غیر ریاستی عناصر کے کردار اور غیر روایتی جنگی طریقہ کار کے تناظر میں روایتی عسکری حکمت عملیوں میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے بیان کے مطابق پاکستان نیوی وار کالج کے 54ویں کانووکیشن کی تقریب کا لاہور میں انعقاد ہوا جہاں چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ نیوی وار کالج کے کانووکیشن میں 118 افسران کو ڈگریاں تفویض کی گئیں، فارغ التحصیل افسران میں دوست ممالک کے 44 افسران بھی شامل ہیں۔ نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے خطاب میں جنگی نوعیت میں تبدیلی اور سمندری سلامتی کو درپیش نئے...
معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کردیا۔ حال ہی میں پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل (اے سی ایم) اورنگزیب احمد، جو آپریشن بنیان مرصوص کی کامیاب قیادت کے بعد خبروں کی زینت بنے، اب ایک اور وجہ سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں اور وہ ہے نادیہ خان کا ان کے رشتہ دار ہونے کا دعویٰ۔ نادیہ خان نے نجی ٹی وی پر اپنے مارننگ شو میں انکشاف کیا کہ ایئر وائس مارشل اورنگزیب ان کے شوہر فیصل راؤ کے بھائیوں جیسے قریبی دوست اور ساتھی فائٹر پائلٹ ہیں۔ نادیہ نے ایک پرانی تصویر بھی دکھائی جس میں فیصل راؤ اور اورنگزیب 1989ء میں...
معروف اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد سے اپنے خاندانی تعلق کا انکشاف کیا ہے۔ نادیہ خان نے اپنے مارننگ شو میں ایک تصویر دکھائی جس میں 4 دوست ایک تفریحی مقام پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس تصویر میں ان کے شوہر فیصل راؤ اور ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد موجود ہیں۔ ادکارہ کے مطابق یہ تصویر 1989 کی ہے اور یہ سب فائٹر پائلٹس تھے۔ اداکارہ نے کہا کہ جب ان کی 2021ء میں فیصل سے شادی ہوئی تو انہیں بتایا گیا کہ ان کے 3 بھائی ہیں، مگر پھر فیصل نے کہا کہ میرا ایک اور بھائی بھی ہے جس کا نام اورنگزیب ہے اور وہ ایک زبردست فائٹر پائلٹ...
اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ شبانہ محبت کیلئے امریکا سے پاکستان آکر ڈیرہ ڈالنے والی خاتون اونیجا رابنسن کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی ہیں۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئی تھیں، اور شبانہ نے ان کے معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ اب اداکارہ ہانیہ عامر کی شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شبانہ کو گلے...
ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اُمور، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور مہاجرین سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے ضلعی انتظامیہ کے ذمہ داران کو غیر قانونی مہاجرین، پرائس کنٹرول، تجاوزات اور منی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ آج ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت ضلعی افسران کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں انتظامی اُمور، غیر قانونی سرگرمیوں کے تدارک اور مہاجرین سے متعلق امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (سٹی) عبداللہ بن...
ڈی سی کوئٹہ کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، عالمو چوک، گل محمد کلی روڈ، لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائیاں کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 40 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ ڈی سی کوئٹہ مہراللہ بادینی کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات کی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں نے نواں کلی، عالمو چوک، گل محمد کلی روڈ، لیاقت بازار اور مسجد روڈ پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کیں۔ اس دوران سڑک پر تجاوزات کرنے والے 40 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کیا گیا، اور نواں کلی، ائیرپورٹ...
بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں چین نے دونوں ممالک کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس جلد، باہمی...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات میں کہا کہ بین المسالک ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے اور وہ سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم پر کاربند ہیں، گورنر ہاؤس کے دروازے ہر مکتبِ فکر کے افراد کے لیے بلاتفریق کھلے ہیں اور اب تک 58 لاکھ افراد یہاں آ چکے ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ سندھ کے 9 رکنی وفد نے علامہ سید علی عرفان عابدی کی قیادت میں گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ وفد نے گورنر سندھ کو عراق میں مقدس مقامات کی زیارت پر مبارکباد دی اور اپنے مسائل و تجاویز پیش کیں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے وفد سے ملاقات...
صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی فوج کے سابق نائب سربراہ اور دی ڈیموکریٹس پارٹی کے موجودہ قائد یائیر گولان نے وزیراعظم نیتن یاہو کی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صیہونی فوج کے سابق نائب سربراہ یائیر گولان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک پاگل ریاست بن رہا ہے اگر اب بھی ہوش نہ آیا تو دنیا ہمارا جنوبی افریقا جیسا بائیکاٹ کرے گی۔ اپنی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ عقل مندانہ طرزِ...
اسسٹنٹ کمشنر حمزہ انجم، اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار اور اسپیشل مجسٹریٹ سٹی احسام کاکڑ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے تجاوزات اور گرانفروشی میں ملوث 45 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ نے کوئٹہ میں تجاوزات اور گرانفروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 45 دکانداروں کو گرفتار کرکے جیل منتقل کر دیا۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر) حمزہ انجم کی قیادت میں نواں کلی میں انسداد تجاوزات آپریشن کی گئی، جس پر 33 دکاندار گرفتار کر لیے گئے۔ جبکہ اسپیشل مجسٹریٹ حسیب سردار نے چشمہ اچوزئی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کے تحت کارروائی کرتے ہوئے 4 دکاندار گرفتار کر لیا۔ اس کے علاوہ اسپیشل...
کراچی: وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے، وزیراعظم پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب کریں گے۔ کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف، پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے جہاں نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم آپریشن بنیان مرصوص میں کردار ادا کرنے والے پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے اور بھارتی بحریہ کے جارحانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کریں گے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی وزیراعظم...
بحریہ کے بہادر سپوتوں کو سالم ٹرمپ مین آف پیس ‘ چین ‘ ترکیہ سعودی عرب ‘آذربایئجان کا شکریہ :دشمن قیامت تک سبق یادرکھے گا: وزیراعظم
کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔ پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتا ہوں ۔ وزیراعظم شہبازشریف شہرِ قائد میں بحریہ کے ڈاکیارڈ کا دورہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے پاک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی تھی ۔
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا کہ پشاور زلمی پلے آف مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی جس پر فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے مداحوں کو یقین دلایا ہے کہ وہ اب بڑی تبدیلیاں کرنے جارہے ہیں۔ پشاور زلمی نے پی ایس ایل 10 میں اپنے 10 میچوں میں سے صرف 4 میں کامیابی حاصل کی اور 8 پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ سے باہر ہوگئی جبکہ اس کا نیٹ رن ریٹ بھی منفی 0.293 رہا۔ اس سے قبل، پشاور زلمی کبھی بھی پلے آف مرحلے سے باہر نہیں ہوئی تھی۔ بابر اعظم کی قیادت میں کھیلنے والی زلمی کی آخری امید اس وقت دم توڑ گئی...
کراچی دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف گورنر اور وزیرِ اعلیٰ سندھ سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ آپریشن بنیان مرصوص میں پاک بحریہ کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کراچی پہنچ گئے۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کا وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے استقبال کیا۔ کراچی دورے کے دوران وزیرِ اعظم پاک بحریہ کے جوانوں اور افسران سے ملاقات کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف اپک بحریہ کے افسران اور جوانوں سے خطاب بھی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ...
لندن : فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے 77 سال مکمل ہونے پر برطانیہ میں ہزاروں افراد نے فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے “نکبہ مارچ” میں شرکت کی۔ لندن سمیت برطانیہ کے مختلف شہروں میں منعقدہ ریلیوں میں شریک افراد نے فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر “فلسطین آزاد کرو”، “اسرائیل کا ظلم بند کرو” اور “برطانیہ اسرائیل کو ہتھیار دینا بند کرے” جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو اسلحہ کی فراہمی فوری طور پر بند کرے اور فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کا احترام کرے۔ دوسری جانب سعودی عرب نے بھی غزہ...
ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے کمبوڈیا اور موریطانیہ سے پاکستان پہنچنے والے 8 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ ترجمان نے کہا کہ 8 مسافروں میں سے 4 مسافر کمبوڈیا اور 4 مسافر موریطانیہ سے پاکستان پہنچے، موریطانیہ سے پہنچنے والے مسافروں میں محمد شعیب ، ظہیر عباس ، محمد حسین اور آصف سہیل شامل ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر انسانی سمگلنگ میں ملوث ایجنٹس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ موریطانیہ سے پہنچنے والے مسافر ٹھاکر ، سام شاہ، ندیم شاہ اور خالد کمبوہ نامی ایجنٹوں سے رابطے میں تھے، مسافروں نے مذکورہ ایجنٹوں کو مجموعی طور پر 81 لاکھ روپے سے زائد ادا کئے۔ جبکہ شہروز خان، احسن رفیق ، ذین منظور اور معتصم بن اعوان...
اسلام آ باد: وزیراعظم شہباز شریف نے برطانیہ کے وزیرخارجہ ڈیوڈ لیمی سے ملاقات میں جنوبی ایشیا میں امن کے لیے پاکستان کی مضبوط خواہش کا بھی اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا اپنے دفاع میں ردعمل متناسب اہداف پر مبنی تھا۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ اعلامیے کے مطابق جنگ بندی مفاہمت کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اور بلا اشتعال جارحیت کے سامنے انتہائی صبر اور تحمل کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بات...
جماعت اسلامی کے نائب امیر کا کہنا تھا کہ دنیا جان گئی ہے کہ بھارت اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالمی امن کے لیے خطرہ اور خطے میں ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بھارت، اسرائیل جنگی جنون میں پاگل ہوکر انسانیت کے قتلِ عام پر آمادہ ہیں، اِن کے اس احمقانہ جنگی جنون کو ختم کرنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا کہ سید ابوالاعلی مودودی نے پاکستان میں اقامتِ دین، دفاعِ مملکتِ خداداد اور آئین کی فرمانروائی، عدل و انصاف کے نظام پر مبنی مضبوط نظریات کو فروغ دیا، ملک میں فرقہ واریت، انتہاپسندی، شدتِ جذبات کے بجائے اتحادِ امت، سیاسی آئینی جمہوری اقدار اور اخلاقیات کی...
بھارتی بحریہ نے روہنگیا مہاجرین کو سمندر میں دھکیل دیا؟ اقوام متحدہ کا چونکا دینے والا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 16 May, 2025 سب نیوز جنیوا(سب نیوز) اقوام متحدہ کے ایک ماہر نے بھارت سے ان خبروں پر وضاحت طلب کی ہے جن میں کہا گیا ہے کہ بھارتی بحریہ نے درجنوں روہنگیا مہاجرین کو زبردستی انڈمان سی میں اتار دیا۔ یہ عمل ناقابلِ معافی قرار دیا گیا ہے۔ٹام اینڈریوز، جو کہ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے ہیں، نے کہا کہ انہیں قابلِ اعتبار اطلاعات موصول ہوئی ہیں جن کی وہ تحقیقات کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ: “یہ تصور ہی ناقابلِ قبول ہے کہ مہاجرین کو نیوی کے جہازوں سے سمندر...
فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ معرکۂ حق کے دوران پاکستان کو واضح برتری رہی جب کہ پاک فضائیہ نے اپنی شاندار کارکردگی سے بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن "بُنْيَانٌ مَّرْصُوصٌ" میں رافیل طیاروں کی بری طرح ناکامی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا فرانسیسی میڈیا بھی معترف ہوگیا۔ فرانسیسی میڈیا نے اعتراف کہا کہ "پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی"، جے ایف-10کی برتری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا۔ بھارتی فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیت میں کمی کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیا گیا۔ جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست اس کی پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے جب کہ پاک...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم کا نتیجہ یہ ہے کہ ججز اب صرف ایک سرکاری ملازم کی حیثیت رکھتے ہیں، ججز اب کوئی آزادانہ فیصلہ نہیں لے سکتے، ججز کو ایک فرد واحد سب فیصلے لکھ کر دیتا ہے جو کہ نظام انصاف کی موت ہے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ یہ وقت نوجوانوں کو متحد کرنے کا ہے، 9مئی کے واقعات میں اپنے بچوں کو سزائیں دینے کے بجائے توجہ ہندوستان سمیت دیگر اندرونی و بیرونی مسائل پر مرکوز ہونی چاہیے۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان کا پیغام سامنے آیا ہے۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ " پاکستانی قوم کو بیرونی اور اندرونی دونوں طرح کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ چھبیسویں آئینی ترمیم نے ہمارے انصاف کے نظام کا جنازہ نکال دیا ہے اور ملک اس وقت مکمل ڈکٹیٹر شپ میں جا چکا ہے- سویلینز کا ملٹری ٹرائل قانونی قرار دینا اسی ترمیم کا نتیجہ ہے۔ ایوانوں میں اس...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 ) امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ پاکستان اور بھارت میں براہ راست مذاکرات کی بحالی کی خواہاں ہے واشنگٹن اب دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان براہ راست رابطے کی حوصلہ افزائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے. امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ٹومی پِگوٹ نے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہفتے کے آخر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونے والی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہیں اور دونوں وزرائے اعظم کو امن کا راستہ اختیار کرنے پر سراہتے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ہم فریقین کے درمیان براہ راست رابطے کی بھی حوصلہ افزائی...
برطانیہ کی سپیشل فورسز کے سابق ارکان کا عراق اور افغانستان میں بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )برطانیہ کی سپیشل ایلیٹ فورسز کے سابق ارکان نے عراق اور افغانستان میں مبینہ جنگی جرائم اور سپیشل فورسز کی جانب سے بچوں اور قیدیوں کو بلاجوازقتل کرنے کا اعتراف کیا ہے ”بی بی سی“سے خصوصی گفتگو میں سابق فوجیوں نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے ایس اے ایس کے ارکان کو نیند کی حالت میں اور ہتھکڑیوں میں جکڑے زیر حراست افراد کو قتل کرتے دیکھا جن میں بچے بھی شامل تھے.(جاری ہے) افغانستان میں ایس اے ایس کے ساتھ خدمات انجام دینے والے ایک سابق فوجی نے بتایا کہ ایک نوجوان لڑکے کو ہتھکڑیاں لگا کر ان کے سامنے گولی ماری گئی انہوں نے کہاکہ قیدیوں...
لندن:پاک فضائیہ کے زیر استعمال طیارے کی کامیابیوں کا اعتراف کرتے ہوئے برطانوی اخبار ڈیلی میل نے رپورٹ شائع کردی۔ ڈیلی میل نے پاک فضائیہ کے زیر استعمال جے ٹین سی طیارے کی کارکردگی کا اعتراف کرتے ہوئے لکھا کہ چین کا جنگی طیارہ مغربی ٹیکنالوجی کا مقابلہ کرسکتا ہے۔ چینی جنگی طیاروں کا پہلی بار مغربی ٹیکنالوجی کے ساتھ براہ راست مقابلہ ہوا، فضائی لڑائی میں مبینہ طور پر بھارتی طیارے مار گرائے گئے جن میں کم از کم ایک طیارہ فرانسیسی ساختہ رافیل تھا۔ ڈیلی میل نے لکھا کہ اسلام آباد نے چینی ساختہ جے ٹین سی لڑاکا طیاروں کو آپریشن میں استعمال کیا، پاکستانی حکام کے مطابق لڑائی میں مجموعی طور پر 100 سے زائد طیارے شامل...
بیرونِ ملک مقیم افراد کے لیے خوشخبری سامنے آئی ہے، برطانیہ میں مستقل رہائش کے قیام کی مدت بڑھا دی گئی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم کیئر اسٹارمر نے امیگریشن نظام میں بڑے پیمانے پر اصلاحات کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت سوشل کیئر ورکر ویزا بند، اور بیرون ملک سے نئی بھرتیوں پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اچھی خبر یہ ہے کہ برطانیہ میں مستقل رہائش کے لیے قیام کی مدت 5 سے بڑھا کر 10 سال کر دی گئی ہے، دوسری جانب اسکلڈ ورکر ویزا کے لیے تعلیم کی سطح بڑھا دی گئی، پوسٹ اسٹڈی ورک ویزا کی مدت میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، اور انگریزی زبان...
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک بحریہ کے جہاز حنین نےریجنل میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول پر تعیناتی کے دوران عمان کا دورہ کیا ۔ بندرگاہ پہنچنے پر عمانی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ پی این ایس حنین نے رائل عمان نیوی کے جہاز خصب (RNOV KHASSAB) کے ساتھ بحری مشق میں حصہ لیا ۔مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانا اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ ٹرمپ کا دورہ سعودی عرب : دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط پی این ایس حنین کے کمانڈنگ افسر نے رائل نیوی آف عمان کے اعلی حکام سے ملاقاتیں...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امر پریت سنگھ کی ایئرہیڈکوارٹر میں اپنے ہی پائلٹس کے ہاتھوں درگت بن گئی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل امرپریت سنگھ کو ایئرہیڈکوارٹر میں آپریشن سندور کی ڈی بریفنگ کے دوران بھارتی فضائیہ کے چار افسران نے مارا پیٹا، چاروں ہندو افسران نے سکھ ایئرچیف پر تعصب پر مبنی رویے کا الزام عائد کیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ انڈین ایئر فورس کے سربراہ کی مار پیٹ کرنے والے چاروں ہندو افسران کو حراست میں لے لیا گیا، زیر حراست بھارتی افسران میں سکواڈرن لیڈر شیواس ڈکشٹ، ونگ کمانڈر اجے راجپوت شامل ہیں۔ واقعہ میں ملوث بھارت میں فلائنگ آفیسر راکیش کمار اور سکواڈرن...
پیرس/نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیارے گرنے کا بالواسطہ اعتراف سامنے آنے کے بعد، رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی “ڈاسو ایوی ایشن” کے شیئرز میں مزید 5.59 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گزشتہ روز بھارت کی مسلح افواج کی میڈیا بریفنگ میں ائیر مارشل اے کے بھارتی سے جب ایک صحافی نے رافیل طیارہ گرنے کی تصدیق سے متعلق سوال کیا تو انہوں نے جواب دیا: “نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں، میں اس سے زیادہ تفصیل نہیں بتا سکتا، اس سے فریق مخالف کو فائدہ ہوتا ہے۔” تجزیہ کاروں کے مطابق یہ بالواسطہ اعتراف ہی سمجھا جا رہا...
پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کا بھارتی میڈیا بھی اب کھل کر اعتراف کرنے لگا ،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پاک فضائیہ کے گھن گانے لگے۔ بھارتی صحافی اور اینکر پرس نیلو ویاس نے لائیو شو میں اعتراف کیا کہ مودی سرکار کو پتہ چل گیا کہ ان کی فضائیہ بیٹھ گئی ہے،اس لیے امریکا سے جنگ بندی کی بھیگ مانگی۔ بھارتی فضائیہ بیٹھ گئی تھی،دفاعی نظام جواب دے گیا تھا،اور فضاؤں میں پاک فضائیہ کا راج تھا،اس لیےنریندرمودی نے امریکا کے ترلےکرکے جنگ بندی کروائی،بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا۔ بھارتی دفاعی تجزیہ کار پروین ساہنی کہتے ہیں کہ پاکستان کےطیارےڈرونز،الیکٹرانک ڈیوائسز،سیٹلائٹس اور میزائل سب ایک منظم انداز میں کام کررہے تھے،یہی...
بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین شکست کا اعتراف کرنے لگا،پاک فضائیہ کی تعریفیں WhatsAppFacebookTwitter 0 12 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز )پاکستان کے ہاتھوں بھارت کو عبرتناک شکست کا بھارتی میڈیا بھی اب کھل کر اعتراف کرنے لگا ہے،بھارتی دفاعی تجزیہ کار پاک فضائیہ کے گھن گانے لگے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی صحافی اور اینکر پرس نیلو ویاس نے لائیو شو میں اعتراف کیا کہ مودی سرکار کو پتہ چل گیا کہ ان کی فضائیہ بیٹھ گئی ہے،اس لیے امریکا سے جنگ بندی کی بھیگ مانگی۔بھارتی فضائیہ بیٹھ گئی تھی،دفاعی نظام جواب دے گیا تھا،اور فضاوں میں پاک فضائیہ کا راج تھا،اس لیے نریندرمودی نے امریکا کے ترلے کر کے جنگ بندی کروائی،بھارتی میڈیا بھارت کی بدترین...
پشاور انتظامیہ نے شہر میں ڈرونز اور کواڈ کاپٹرز اڑانے پر مکمل پابندی عائر کرکے دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال، عوامی تحفظ اور اہم تنصیبات کی حفاظت کے لیے کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور عوامی آگاہی کے لیے اہم فیصلے اعلامیے کے مطابق پابندی کا اطلاق سیکشن 144 CrPC کے تحت فوری طور پر کر دیا گیا ہے جس کی خلاف ورزی کی صورت میں تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 188 کے تحت کارروائی ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ پشاور میں یہ پابندی 30 دن کے لیے نافذ العمل ہوگی اور شہریوں...
نیویارک(نیوزڈیسک)بین الاقوامی جریدے ”دی نیشنل انٹرسٹ“ نے بھی پاک فوج کی برتری کو تسلیم کر لیا ہے، جو اس تاریخی کامیابی کا عالمی اعتراف ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ملٹری جریدے کی جانب سے بھارتی فوج کی پاکستان کے خلاف ناکامی سے متعلق انکشاف کیا گیا ہے۔ امریکی جریدے کے مطابق بھارت کے آپریشن سندور کے باعث جنوبی ایشیا میں کشیدگی کی لہر دوڑی۔ یہ تصادم ایک عرصے سے جاری کشیدگی اور حالیہ پہلگام حملے کے تناظر میں پیش آیا تھا، جس کے بعد بھارت میں جنگی جنون بیدار ہوا۔ دی نیشنل انٹرسٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پانچ بھارتی جنگی طیاروں کو مار گرانا پاکستان کی زبردست کامیابی ہے۔ بین الاقوامی ماہرین اور مبصرین کے مطابق...
عالمی میڈیا میں رافیل طیارے گرائے جانے کی خبروں پر بھارتی ائیر مارشل سے سوال بھارت اس وقت حالت جنگ میں ہے اور جنگ میں نقصان ہوتا ہے، ائیر مارشل کا جواب بھارتی فضائیہ کے ایئرمارشل اودیش کمار بھارتی نے پاکستانی ایئرفورس کی جانب سے رافیل طیارہ گرائے جانے کی تصدیق کردی، کہا کہ ہم حالت جنگ میں ہیں، جنگ میں نقصان ہوتا ہے ۔نئی دہلی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران، جب صحافی نے ایئر مارشل اودیش کمار (اے کے ) بھارتی سے پوچھا کہ کیا وہ اس بارے میں اعداد و شمار دے سکتے ہیں کہ بھارت نے کتنے اثاثے کھوئے ہیںاور یہ کہ بین الاقوامی میڈیا میں رافیل طیارے گرائے جانے کی خبریں گردش کر رہی ہیں۔اس...
نیو دہلی: بھارتی ایئرفورس نے پاک فضائیہ کے ہاتھوں اپنے طیاروں کی تباہی سے متعلق وضاحت کیے بغیر تسلیم کیا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ایئرفورس نے کہا کہ تفصیلات بتائے بغیر کہا ہے کہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں لیکن تمام پائلٹس رواں ہفتے پاکستان سے لڑائی کے بعد واپس گھر آگئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی فضائیہ کے عہدیداروں سے پریس کانفرنس کے دوران سوال کیا گیا کہ پاکستان کے ساتھ لڑائی کے دوران کتنے طیارے گرے ہیں ہیں اور کیا نقصان ہوا ہے، جس پر بھارتی عہدیداروں نے نقصانات کا اعتراف کیا لیکن اس کی تفصیل نہیں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کی...
" پہلے راؤنڈ میں شکست کے بعد بھارتی فضائیہ مقابلے سے ہی بھاگ گئی، دوبارہ پاکستان کے بارڈر پر طیارے نہیں لائی" پاک فضائیہ کے ڈپٹی چیف کا انکشاف
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان فضائیہ کے ڈپٹی چیف آف آپریشنز وائس ایئر مارشل اورنگزیب احمد کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارتی فضائیہ دوبارہ اپنے طیارے پاکستان کے بارڈر پر نہیں لائی۔ تینوں مسلح افواج کے نمائندوں کی مشترکہ نیوز بریفنگ سے خطاب میں انہوں نے بتایا کہ بھارتی حملے کے بعد ایئر چیف نے تین باتوں کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے حکم دیا تھا کہ ڈیٹرنس کو قائم کرنا ہے، اہم خطرات ختم کرنے ہیں اور فضا کا کنٹرول لینا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے ہی راؤنڈ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، اس کے بعد بھارتی فضائیہ کے اکثر طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا...
بھارتی ایئر مارشل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی جنگ میں پاک فضائیہ نے ان کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے، تاہم واضح طور پر یہ کہنے سے انہوں نے ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاکہ نقصانات لڑائی کا حصہ ہوتے ہیں۔ بھارتی فضائیہ کے ایئر مارشل نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ اگر میں اس بات کی تصدیق کردوں کہ پاک فضائیہ نے رافیل کو مار گرایا ہے تو اس کا فائدہ پاکستان کو ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں پہلا موقع ہے جب رافیل طیارے تباہ ہوئے، فرانسیسی اہلکار کا اعتراف انہوں نے کہاکہ رافیل کے تباہ ہونے کا ڈھکا چھپا اعتراف کیا، تاہم واضح الفاظ میں ایسا کہنے سے گریز کیا۔ واضح رہے...
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری آج اہم پریس بریفنگ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج رات 10 بجے اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے...
—فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سوا 7 بجے شام یہ پریس کانفرنس کریں گے۔پاک بحریہ اور فضائیہ کے سینیئر افسران بھی ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ ہوں گے۔
آج ڈی جی آئی ایس پی آر، پاک فضائیہ، بحریہ کے سینئر افسران کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس کریں گے.ڈی جی آئی ایس پی آر، پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسرا کے ہمراہ آج شام اہم پریس کانفرنس کریں گے۔رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری آج شام 7 بج کر 15 منٹ پر اہم پریس کانفرنس کریں گے۔اہم پریس کانفرنس کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کے پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے سینئر افسران بھی موجود ہوں گے۔پاک فوج کے افسران اپنی پریس کانفرنس میں آپریشن بنیان مرصوص کے حوالے سے اہم تفصیلات پیش کریں گے۔
برطانیہ میں دو افراد کو ایک مشہور درخت کاٹنے کا جرم ثابت ہونے پر 10 برس تک کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے۔ نارتھمبر لینڈ کاؤنٹی میں حکام نے اعلان کیا کہ ڈینیئل مائیکل گراہم اور ایڈم کیروتھرز پر سائکامور گیپ درخت کو کاٹنے اور ہیڈریانز وال (مقامی ورثہ) کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا۔ یہ درخت نارتھمبرلینڈ میں ہیڈریانز دیوار کے ساتھ 100 برس سے زیادہ عرصہ قبل اُگا تھا جو کہ 2023 کے ستمبر میں گر گیا۔ پولیس سپرانٹنڈٹ کیون ورانگ نے ایک بیان میں کہا کہ ان دونوں افراد نے کسی موقع پر بھی ایسا کرنے کی وجہ نہیں بتائی، ایسا کرنے کی کوئی وجہ ہو بھی نہیں سکتی۔ پراسیکیوٹرز کے مطابق دونوں افراد...
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے سیکیورٹی تجزیہ کار ابھیشیک شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ ’’آپریشن سندور‘‘ دوبارہ فعال کر دیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں باوثوق ذرائع سے بتایا گیا ہے کہ یہ خفیہ آپریشن ایک بار پھر عمل میں لایا جا رہا ہے۔ ابھیشیک شرما کے اس انکشاف نے بھارتی میڈیا اور سیکیورٹی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ تاہم سرکاری سطح پر اس دعوے کی تاحال کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی۔ واضح رہے کہ ’’آپریشن سندور‘‘ ایک خفیہ فوجی حکمت عملی کے طور پر جانا جاتا ہے، جس سے متعلق ماضی میں بھی پاکستان مخالف سرگرمیوں سے جوڑا جاتا رہا ہے۔ سیاسی...
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ایسی خواتین افسران جنہوں نے شارٹ سروس کمیشن کے تحت 14 سال یا اس سے زائد مدت کی خدمت انجام دی، وہ عبوری طور پر پنشن کی مستحق ہونگی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے 9 مئی کو اپنے ایک اہم فیصلے میں اُن خواتین افسران کو عبوری ریلیف فراہم کیا جو شارٹ سروس کمیشن (ایس ایس سی) پر فوج میں خدمات انجام دے چکی ہیں، مگر جنہیں پنشن کا فائدہ نہیں دیا گیا۔ عدالت نے کہا کہ اگر ان افسران نے کم از کم 14 سال کی خدمت مکمل کر لی ہے، تو وہ پنشن کے حقدار ہوں گی، چاہے ان کا مستقل کمیشن نہ بھی ہوا ہو۔ اس فیصلے...
سیزفائر کااعلان ہوتے ہی بھارت کا حیدرآباد بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ، اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف سمیت 5 افراد شہید
حیدرآباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان میں حیدرآباد چونترہ کے علاقے میں واقع بولاری ایئربیس پر میزائل حملہ کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف ،جوان نجیب سلطان ،فاروق احمدسمیت پاک فضائیہ کے پانچ اہلکار شہادت کے درجے پر فائز ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت کے اس حملے میں ایئربیس کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم پاک فضائیہ کی فوری اور مؤثر جوابی کارروائی سے دشمن کے عزائم کو ناکام بنا دیا گیا۔ شہداء کی قربانی کو قوم خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ ایئربیس پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا عمل شروع کر دیا گیا ہے جبکہ مسلح افواج کسی بھی ممکنہ حملے کا جواب دینے کے...
اسلام آباد/نئی دہلی : پاکستان کے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) نے بھارت میں کھلبلی مچا دی ہے۔ 10 مئی کی علی الصبح کیے گئے بھرپور حملوں میں پاکستان نے ادھم پور، آدم پور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، سرسہ سمیت کئی بھارتی ائیر بیسز کو نشانہ بنایا، جب کہ اڑی سپلائی ڈپو اور متعدد ملٹری چیک پوسٹیں بھی تباہ کر دی گئیں۔ پاکستان کی یہ جوابی کارروائی اتنی شدید تھی کہ بھارتی میڈیا میں کھلبلی مچ گئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں بھارتی نیوز اینکرز ہذیانی انداز میں چیخ و پکار کرتے اور میزائل حملوں پر حیرت کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں۔ ایک ویڈیو میں بھارتی میزبان کہتا ہے، "ہمیں بتایا جا رہا تھا کہ پاکستان...
بمبئی(اوصاف نیوز) افواج پاکستان اور پاک فضائیہ کی جانب سے جن بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیااس کی تفصیلات جاری کردیں ۔ پاکستانی فضائیہ نے بیاس میں براہموس میزائل ذخیرہ کرنے کی سہولت کو نشانہ بنا کر تباہ کر دیا گیا۔ ادھم پور میں بھارتی ایئر ڈیفنس سسٹم کو پاک فضائیہ نے مکمل طور پر تباہ کیاجبکہ ایئر بیس کو بھی نشانہ بنایا گیا اور اسے شدید نقصان پہنچا۔ پٹھانکوٹ ایئر فیلڈ کو میزائل حملے میں نشانہ بنایا گیا۔ جالندھرمیں جاری حملوں میں ایئربیس کو نشانہ بنایا گیا۔ گجرات کے متعدد فضائی اڈے اور مقامات کو تباہ کردیا گیا۔ پاکستان فضائیہ نے دہلی کے علاقہ میں میزائل حصار کے قریب ناکارہ دہلی ایک ممکنہ ہدف بنی ہوئی...
—فائل فوٹو شمالی وزیرستان میں صبح 6 بجے سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ دتہ خیل سے میران شاہ اور میران شاہ سے رزمک تک کرفیو نافذ رہے گا۔ یہ بھی پڑھیے شمالی وزیرستان میں صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو نافذ اس دوران میران شاہ سے میر علی اور میر علی سے بنوں تک تمام مین شاہراہوں پر آمد و رفت معطل رہے گی۔شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ نے شمالی وزیرستان کے شہریوں کو کرفیو پر عمل درآمد اور متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔ضلعی انتظامیہ نے بتایا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کرفیو سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر نافذ کیا گیا ہے۔
افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دے رہے ہیں۔ پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں ان کے ہمراہ موجود ہیں۔ Post Views: 4
افواجِ پاکستان کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر میں انٹرنیشل میڈیا کو بھارت کے جارحانہ اقدامات پر بریفنگ دیں گے، پاک فضائیہ اور بحریہ کے افسران بھی بریفنگ میں موجود ہوں گے۔ کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے آزاد کشمیر کی شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے، کھوئی رٹہ سیکٹر اور بنڈلی میں کم سن بچی اور خاتون سمیت 5 افراد شہید اور 10 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔پاک فوج نے مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے مزید 3 پوسٹیں، مقبوضہ کشمیر میں جھنڈا زیارت پوسٹ اور پانڈو سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا، سماہنی باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔
یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے، ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں: مولانافضل الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہ وقت ملک کے دفاعی اداروں کو مضبوط کرنے کا ہے اور ملکی وحدت کیلئے ہم ایک ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا جے یو آئی نے آج یوم دفاع وطن کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا ہے، 11 مئی کو پشاور میں ملین مارچ ہو گا اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہو گا، عوام یکجہتی کا اظہار کریں گے۔ ان کا کہنا تھا حکومت...
طیب سیف: پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ, پاکستان تحریک انصاف کی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی کی پاکستان کے خلاف بزدلانہ، بلااشتعال اور مجرمانہ جارحیت کی شدید مذمت, بزدلانہ بھارتی حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے معصوم شہریوں کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹی کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ شہادتوں اورمسجدوں کی بے حرمتی کا حساب ہندتوا کے مراکز اور پیروکاروں سے لینا باقی ہے۔ مسلط نااہل اور ناجائز حکومت ایسا کرنے کا حوصلہ نہیں رکھتی۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں تعطیلات کا اعلان شرانگیز بھارتی جارحیت کے مقابلے میں بروقت،...
بھارت کا پاکستان کیخلاف اسرائیلی ساختہ ڈرون کا استعمال لیکن یہ کیا صلاحیت رکھتا ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے اب تک فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے بھارت کے زیراستعمال25 اسرائیلی ساختہ طیاروں کو مار گرایا ہے جس کی تصدیق پاک فوج کے ترجمان نے کردی ہے اور بتایا ہے کہ یہ ہیروپ ڈرونز کا ملبہ اکٹھا کیا جارہا ہے لیکن یہ ڈرون کیا صلاحیت رکھتا ہے، اس بارے تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ آٹومیٹڈ ریسرچ آرگنائزیشن کے مطابق اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کا طیارکردہ ہیروپ سٹینڈ آف لوئٹرنگ گولہ باری سے حملہ کرنے والا ہتھیاروں کا نظام ہے جو اہداف کو تلاش کرنے اور درست طریقے سے حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے جو ہدف کو نشانہ بنانے سے قبل اس کا جائزہ لے سکتا ہے ، اسرائیل کا اس...
تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تازہ ترین حادثے میں ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دفاعی ماہرین نے کہا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں، بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں کو بے نقاب کردیا۔
رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ کا مؤثر جواب۔ یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی، بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے مارگرائے جن میں 3 جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔ فرانسیسی اہلکار کے مطابق یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔ یاد رہے کہ رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا...