2025-07-02@12:42:46 GMT
تلاش کی گنتی: 24634
«بحر اوقیانوس»:
(نئی خبر)
ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے کہا کہ یوم عاشور (10 محرم) کو پاک فوج، رینجرز، گلگت بلتستان اسکاوٹس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور جی بی پولیس کے 1600 اہلکاروں کو تعینات کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ضلع گلگت میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر گلگت امیر اعظم نے سکیورٹی اقدامات کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ شہر میں موجود 187 امام بارگاہوں میں سے 12 کو انتہائی حساس اور 19 کو حساس قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یوم عاشور (10 محرم) کو پاک فوج، رینجرز، گلگت بلتستان اسکاوٹس، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور جی بی پولیس کے 1600 اہلکاروں کو...
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا اور اس دوران 2 دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو گرفتار کرلیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے کسی بھی دوسرے دہشتگرد کو ہلاک کرنے کے...
اے ایف سی ویمنز ایشیا کپ کوالیفائرز کے گروپ ڈی میں چائنیز تائپے نے پاکستان کو 0 کے مقابلے میں 8 گول سے عبرتناک شکست دے دی۔ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم مکمل طور پر ناکام نظر آئی اور حریف ٹیم کو ایک بھی گول نہ کرسکی۔ میچ میں پاکستان ٹیم کی قیادت ماریہ خان نے کی، پاکستان ویمنز ٹیم اپنا دوسرا میچ دو جولائی کو انڈونیشیا اور تیسرا میچ 5 جولائی کو کرغزستان سے کھیلے گی۔ https://www.facebook.com/AFCAsianCup/photos/ft-chinese-taipei-8%EF%B8%8F%E2%83%A3-0%EF%B8%8F%E2%83%A3-pakistan-dominant-start-for-the-wac2022-quarter-finali/1279482623547819/
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی لسٹ جاری ، کون کس نمبر پر تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر مملکت کے فیصلے کے بعد وزارت قانون نے ججز سینیارٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔صدر زرداری کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب تیسرے سینئر جج ہوں گے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری چوتھے، جسٹس بابر ستار پانچویں، جسٹس سردار اعجاز اسحاق چھٹے، جسٹس ارباب طاہر ساتویں نمبر ہیں، اس کے علاوہ سینیارٹی لسٹ میں جسٹس ثمن رفعت کا 8واں، جسٹس خادم سومرو کو 9واں نمبر ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اعظم خان سینیارٹی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ چوہدری نثارکریں گے۔ ذرائع کے...
گلگت و مضافات میں شدید گرمی کی وجہ سے نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو چکا ہے، دریائے گلگت سمیت مضافاتی نالوں کارگاہ و نلتر میں پانی کے سطح میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شدید گرمی کی وجہ سے دریاؤں میں طغیابی کے پیش نظر گلگت میں دریا اور نالوں کے قریب جانے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ سب ڈویزنل مجسٹریٹ گلگت کیپٹن ریٹائرڈ عادل علی نے دریائے گلگت اور نالوں کے قریب جانے اور نہانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ گلگت و مضافات میں شدید گرمی کی وجہ سے نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو چکا ہے، دریائے گلگت سمیت مضافاتی نالوں کارگاہ...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ روزنامہ جنگ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔ دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟ مزید :
ملکی سیاست میں اہم پیش رفت متوقع، وزیراعظم شہباز شریف کی چوہدری نثار سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملکی سیاست میں اہم پیش رفت کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف ناراض لیگی رہنما اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائشگاہ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ (ن)کے ناراض رہنما اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچ گئے، دونوں رہنما ملکی سیاسی صورتحال اور اہم امور پر غور کررہے ہیں۔اس سے قبل ذرائع نے دعوی کیا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کو منانے کی کوشش کریں گے، واضح رہے کہ پارٹی سے ناراض چوہدری نثار طویل...
بھارتی پنجابی سنیما کی تازہ ترین پیشکش ’سردار جی 3‘ نے پاکستانی سینما گھروں میں دھماکا خیز آغاز کرتے ہوئے ریلیز کے پہلے ہی دن 4.5 کروڑ روپے کا تاریخی بزنس کر ڈالا۔ بھارت میں متنازع قرار دیے جانے والے دلجیت دوسانجھ اور پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر پر مشتمل اس فلم نے نہ صرف بھارتی بلکہ مقامی پنجابی فلموں کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔ یہ دلچسپ امر ہے کہ جہاں پاکستان میں فلم کو زبردست پذیرائی مل رہی ہے، وہیں بھارت میں یہ کاسٹ کے حوالے سے تنازعات کا شکار ہے۔ 27 جون کو عالمی سطح پر ریلیز ہونے والی اس فلم کی غیرمتوقع کامیابی نے فلم سازوں کو بھی حیرت میں ڈال دیا ہے۔ فلم نے سلمان خان کی...
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی۔اس معاملے کی سی سی ٹی ویڈیو منظرِ عام پر آگئی ہے۔ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی لیکن ریسکیو اہلکاروں کے پاس پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے آلات اور دیگر سامان نہیں تھا، میڈیکل ایمبولینس میں صرف میڈیکل ٹیم تھی۔ویڈیو میں ایمبولینس کے ساتھ واٹر وہیکلز، کشتیاں اور دیگر متعلقہ آلات نظر نہیں آئے۔ دریائے سوات میں بہہ جانے والے بچے کی لاش چارسدہ میں دریا سے مل گئیدریائے سوات میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 12ہوگئی ہے۔ آج دریائے سوات کے ریلے میں ڈوبنے والے ایک اور بچے کی لاش...
سماجوادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ جن افراد کو بے دخل کیا گیا ہے، ان میں معمر افراد، بیمار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ضلع غازی پور میں دفاعی جائیدادوں سے مبینہ غیرقانونی قبضے ہٹانے کے لئے محکمہ دفاعی اسٹیٹ نے بلڈوزر کاررائی کی، جس میں درجنوں غریب خاندانوں کے گھر منہدم کر دیے گئے۔ اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غازی پور کے جنگی پور علاقے میں جس طرح برسات کے وقت بغیر نوٹس دیے، نسلوں سے رہ رہے غریب خاندانوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے،...
میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایسی بےبنیاد خبروں کی اشاعت سے گریز کریں اور صحافتی دیانت و صداقت کو مقدم رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کا "اسکائی نیوز عربیہ" کی من گھڑت رپورٹ پر شدید ردعمل آیا ہے۔ تحریکِ مزاحمت اسلامی حماس نے "اسکائی نیوز عربیہ" کی جانب سے ایک نامعلوم فلسطینی ذریعے کے حوالے سے شائع کردہ خبر کو مکمل طور پر جھوٹ، بےبنیاد اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے اسکی سخت الفاظ میں تردید کی ہے۔ اس رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ "حماس" نے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے لیے کچھ شرائط رکھ دی ہیں۔ حماس نے واضح کیا ہے کہ یہ خبر سراسر جھوٹ...
ایشیا کپ 2025 کے انعقاد کی تیاریاں جاری ہیں اور بھارتی میڈیا کے مطابق یہ ٹورنامنٹ 10 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشیا کپ کا باضابطہ شیڈول جولائی کے پہلے ہفتے میں جاری کیا جائے گا اور ٹورنامنٹ کی میزبانی بھارت کرے گا۔ ایشیا کپ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کی ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ کے میچز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کرانے کے امکانات زیادہ ہیں تاکہ نیوٹرل مقام پر ٹیموں کو سہولت دی جا سکے۔ علاوہ ازیں بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایونٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھی کھیلا جا...
سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جون2025ء) دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہنے والے لاپتا افرادکی تلاش تیسرے روز بھی جاری رہی، ریسکیو اہلکاروں نے ایک اور نوجوان کی لاش نکال لی جس کے بعد ریلے سے نکالی گئی لاشوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق مردان سے تعلق رکھنے والے نوجوان دانیال کی لاش نکالی گئی، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے اعداد و شمار کے مطابق خیبر پختونخوا میں حالیہ شدید بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 6 دیگر زخمی ہو چکے ہیں۔ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال فیضی کے مطابق بچے کی لاش چارسدہ سے برآمد کر...
پاکستان میں تقریباً 13,000 گلیشیئرز ہیں اور گرمی کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ان کا پانی دریاؤں سے مل کر سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے، جس سے ڈھانچے، نقل و حمل کے راستے، مشینری اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 2025 کی عالمی آب و ہوا رپورٹ (Climate Rate Index) کے مطابق، 2022 کے ڈیٹا کی بنیاد پر پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار پایا جہاں ایک تہائی حصہ زیرِ آب آیا، 33 ملین متاثر ہوئے، 1,700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان گزرا۔ آل...
لاہور: دنیا کا سب سے بڑا یوتھ فٹبال ایونٹ ’ناروے کپ‘ 26 جولائی سے 2 اگست تک اوسلو میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 30 سے زائد ممالک کی 2,000 سے زیادہ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پاکستان کی نمائندگی اس بار بھی مسلم ہینڈز ایف سی کے نام سے کھیلنے والی اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ٹیم کرے گی جو عالمی سطح پر اپنی شناخت بنا چکی ہے۔ یہ ٹیم پاکستان کے محروم اور اسٹریٹ بچوں پر مشتمل ہے جو ’میدان‘ پروگرام کے تحت فٹبال کی باقاعدہ تربیت حاصل کرتے ہیں۔ اس پروگرام کا مقصد نہ صرف کھیل کے ذریعے بچوں کی شخصیت سازی اور تعلیم کو فروغ دینا ہے بلکہ ان کے لیے ایک روشن اور محفوظ مستقبل کی بنیاد رکھنا بھی ہے۔ پاکستانی ٹیم نے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیئیر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ علیل ہو گئیں اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سابق وفاقی وزیر اور رکن قومی اسمبلی تہمینہ دولتانہ کو پولی کلینک اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ پولی کلینک میں ان کی سرجری کی گئی، تہمینہ دولتانلہ کو اپینڈکس درد کی وجہ سے سپتال میں داخل کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بیگم تہمینہ دولتانہ کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔ 26 ارکان کی معطلی: اپوزیشن کا پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن دینے کا اختیار ختم
فیصل ایدھی نے شرجیل میمن کے بیان کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ دراصل ایدھی فاؤنڈیشن کی اپنی کاوش ہے، جس پر وہ پچھلے ایک سال سے کام کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے عظیم سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کی زندگی پر بننے والی فلم کے حوالے سے ایک عجیب صورتحال پیدا ہوگئی ہے، جہاں ایک طرف سندھ حکومت نے اس منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، وہیں دوسری جانب ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے اسے اپنا ذاتی منصوبہ قرار دے کر حکومتی دعوؤں کو مسترد کر دیا۔ سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے حال ہی میں ایک تقریب میں اعلان کیا تھا کہ صوبائی حکومت معروف فلم ساز ستیش آنند...
پاکستان اور بھارت کے درمیان باضابطہ تجارتی تعلقات 2019 سے معطل ہیں، 2018 میں دو طرفہ تجارت کا حجم 2 ارب 41 کروڑ ڈالر تھا جو 2024 میں گھٹ کر صرف 1 ارب 20 کروڑ ڈالر رہ گیا۔2019 میں پاکستان کی بھارت کو برآمدات 54 کروڑ 75 لاکھ ڈالر تھیں، جو 2024 میں کم ہو کر صرف 4 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہ گئیں۔ اس کے باوجود، غیر رسمی تجارت عروج پر ہے، الجزیرہ نے بھارت کی گلوبل ٹریڈ ریسرچ انیشی ایٹو (جی ٹی آر آئی) کے حوالے سے گزشتہ ماہ رپورٹ کیا تھا کہ بھارت کی پاکستان کو غیر رسمی برآمدات کا تخمینہ سالانہ 10 ارب ڈالر ہے۔یہ غیر رسمی تجارت دبئی (یو اے ای)، کولمبو (سری لنکا) اور...
ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں”، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک...
دریائے سوات میں مدد کے منتظر بے بسی کی تصویر بنے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ اس اندوہناک واقعے نے شوبز شخصیات کو بھی غم زدہ کردیا۔ اپنی حالیہ فلم ’’لو گرو‘‘ کی شاندار کامیابی پر مبارک بادیں وصول کرنے والی اداکارہ ماہرہ خان نے اس دل دہلا دینے والے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیسا نظام ہے جس میں انسان مرتے رہتے ہیں اور مدد نہیں پہنچتی۔ اداکارہ صبور علی نے حکومتی اداروں کی ناقص کارکردگی پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کرکٹ گراؤنڈ سُکھانے کے لیے ہیلی کاپٹرز موجود ہوتے ہیں لیکن انسانی جانیں بچانے کے لیے کوئی ہیلی کاپٹر کیوں نہیں آیا؟ زارا...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں خواتین کو بااختیار بنانے اور ان کی سماجی و پیشہ ورانہ ترقی کو فروغ دینے کے لیے اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے زیر اہتمام ایک مؤثر اور کامیاب ’ویمن ایمپاورمنٹ سیمینار‘ منعقد کیا گیا۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین سیمینار میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی ممتاز خواتین و حضرات، کاروباری شخصیات اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی، جب کہ تقریب کی مہمانِ خصوصی سعودی عرب میں تعینات پاکستانی ٹریڈ منسٹر ڈاکٹر شگفتہ زرین تھیں، جنہوں نے خواتین کی ترقی میں ایسے اقدامات کو نہایت اہم قرار دیا۔ عدنان رفیق احمد کا پیغام: خواتین کی حمایت ہم سب کی ذمہ داری اسمارٹ ارتکاز کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر،...
ویب ڈیسک:وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت لانے کے لیے’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور سمارٹ ایپ متعارف کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق عوام دوست سمارٹ ایپ کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کردیاہے۔ یہ سماورٹ ایپ بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا،اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ انڈیا کی فلم لاہور میں چل گئی کیونکہ...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ صوبوں کو زیادہ پیسہ دینے کے باعث دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم جیسے کلیدی اہمیت کے منصوبوں پر زیادہ پیسے خرچ نہیں کر پا رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ ٹیکس کا پیسہ صوبوں کو دینے سے ڈیموں پر زیادہ خرچ نہیں کر پا رہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت جو ٹیکس اکٹھا کرتی ہے اس کا 60 فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے، یہی حال رہا تو اگلے دو تین سال میں ترقیاتی بجٹ ایک ہزار ارب روپے سے کم ہو کر 500 ارب روپے رہ جائے گا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن...
مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلیٰ سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو پاکستان سے جوڑنے کا ثبوت کہاں ہے۔ سشانت سنگھ پہلگام حملے کے جواب میں شروع کیے گئے آپریشن سندور کو فتح کے سرکاری بیانیہ میں تبدیل کیا گیا، مودی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ پاور ڈویژن نے بجلی کے صارفین کو براہِ راست نظام کا حصہ بنانے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کے فروغ کے لیے ایک اہم اقدام ’’اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ‘‘ کے تحت پاور اسمارٹ ایپ متعارف کرا دی ہے، جس کا باقاعدہ افتتاح آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے کیا۔ یہ فیچر بجلی صارفین کو مقررہ تاریخ پر اپنے میٹر کی تصویر لے کر ایپ پر اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے، جس کی بنیاد پر ان کا ماہانہ بل جاری کیا جائے گا۔ اس نظام کا مقصد اوور بلنگ، ریڈنگ کی غلطیوں اور ریڈنگ میں تاخیر جیسے دیرینہ مسائل کا مؤثر حل فراہم کرنا ہے۔ یہ صرف ایک ٹیکنالوجی...
1947 ء کا موسمِ بہار تھا جب یورپ سے آئے اجنبی چہروں والے قافلے فلسطین کی سرزمین پر اترے۔ یہ وہ لوگ تھے جنہیں دنیا اشکنازی یہودیوں کے نام سے جانتی ہے۔ ان کے چہروں پر مظلومیت کی جھوٹی پرچھائیاں اور دلوں میں ایک پرانا خواب تھا۔ ارضِ مقدس پر قبضہ !فلسطینی عربوں نے انسانیت کے ناطے انہیں پناہ دی، کھانے کو دیا، رہنے کو جگہ دی، مگر شاید وہ جانتے نہ تھے کہ جنہیں وہ مہمان سمجھ رہے ہیں وہی کل ان کے گھروں کے مالک بن بیٹھیں گے۔ اشکنازی یہودی اصل میں یورپ کے مختلف ممالک جیسے جرمنی، پولینڈ، روس، ہنگری اور آسٹریا سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی زبان عبرانی نہیں بلکہ یدش (Yiddish) تھے جو...
مودی راج میں اقلیتیں اور ہنرمند طبقات ترقی کی دوڑ سے باہر ہوتے جا رہے ہیں، ان کی سیاسی آواز دب کر معدوم ہوچکی ہے اور اقتدار کا محور صرف چند طاقتور طبقے بن گئے ہیں۔ پسماندہ طبقات مودی سرکار میں صرف ووٹ بینک تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں، جن کی نہ آواز پارلیمنٹ میں سنائی دیتی ہے اور نہ ہی ان کی جھلک حکومتی پالیسیوں میں نظر آتی ہے۔ مودی کا مشہور نعرہ ’سب کا ساتھ، سب کا وکاس‘ دراصل ’چند کا راج، باقی سب کا استحصال‘ ثابت ہوا ہے اور یہ نعرہ سیاسی ڈرامے سے زیادہ کچھ نہیں۔ اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بھارتی ہنرمند طبقے کے نمائندوں سے ملاقات کی جس میں ان نمائندوں نے...
مودی سرکار کی جانب سے خلائی مہم کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے کی ایک اور کوشش، مودی کی جانب سے 5 ارب خرچ کرکے کرائے کی خلائی سیٹ کو گودی میڈیا نے کارنامہ بنا کر پیش کر دیا۔ خلائی مشن میں نہ کوئی بھارتی ٹیکنالوجی شامل ہے، نہ کوئی سائنسی یا آپریشنل کردار موجود ہے۔ مودی کے قریبی ساتھی گروپ کیپٹن شکلا کو ہندوتوا سے وفاداری کے صلے میں خلائی مشن کا حصہ بنایا گیا۔ بی بی سی کے مطابق گروپ کیپٹن شکلا کے لیے ایک نشست اور تربیت کے بدلے 5ارب روپے ادا کیے گئے۔ مودی سے خلا میں شکلا کی گفتگو، سائنسی مشن کم اور بی جے پی اور ہندوتوا نظریہ بیچنے کی سیاسی فلم زیادہ...
ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان، این ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف علاقوں میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ سیلاب کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق میں این ڈی ایم اے کے الرٹ میں آگاہ کیا گیا ہے کہ چترال، اپر دیر، سوات اور کُمراٹ ویلی میں گلیشیئرز...
ججز ٹرانسفر کیس کا فیصلہ آنے کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آ گئی ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت دیگر دو ججز کے تبادلے کو بھی مستقل قرار دے دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے 19 جون کو سنائے گئے حکم کے تسلسل میں سامنے آیا ہے، جس میں عدالت نے ججز کے تبادلوں اور سینیارٹی کے تعین کا اختیار صدر مملکت کو سونپا تھا۔ اب ایوانِ صدر کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی نئی سینیارٹی لسٹ بھی جاری کر دی گئی ہے۔ نئی سینیارٹی...
جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینیئر ترین جج ڈیکلیئر WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)ٹرانسفر ججز کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی، صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کا سینیئر ترین جج ڈیکلیئر کر دیا۔ صدر مملکت نے جسٹس سرفراز ڈوگر سمیت دیگر 2 ججز کی ٹرانسفر بھی مستقل قرار دے دی۔ سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ ججز کی سینیارٹی کے تعین کا معاملہ صدر مملکت کو بھیجا تھا۔ صدر مملکت نے تعین کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی لسٹ جاری کر دی۔ سینیارٹی لسٹ کے مطابق ٹرانسفر ہونے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینیئر ترین جج ہوں گے۔ جسٹس خادم حسین سومرو 9 ویں...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی سی ایم ایچ بنوں آمد، زخمی سکیورٹی اہلکاروں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی طے کردی۔اس حوالے سے وزارتِ قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر اسلام آباد ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج ہوں گے۔جسٹس سرفراز ڈوگر اور 2 ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ مستقل بنیادوں پر کیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق صدرِ مملکت نے سنیارٹی کی منظوری سپریم کورٹ کے 19 جون کے فیصلے کی روشنی میں دی۔جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس سرفراز ڈوگر پہلے اور جسٹس محسن اختر کیانی دوسرے سینئر جج قرار دیے گئے ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز نے ٹرانسفر کیس کے فیصلے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردیوکیل منیر اے ملک نے 5 ججز کی...
فائل فوٹو نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بارشوں کے باعث ملک کے مختلف حصوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا ہے۔ملک کے مختلف شہروں میں 2 روز سے وقفے وقفے سے جاری بارش کے بعد دریائے کابل کے بہاؤ میں اضافہ ہوگیا۔دریائے سوات کا سیلابی ریلا دریائے کابل میں داخل ہونے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا ہے۔ کراچی: بارش کے دوران 2 دن میں 8 افراد جاں بحقریسکیو ذرائع کے مطابق لیاری موسیٰ لین میں عمارت کی چھت گرنے سے باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہوئے۔ خیبرپختونخوا کے علاقوں میں طوفانی بارشیں متوقع ہیں جبکہ گلگت بلتستان کے کچھ علاقوں میں گلیشیئرز پگھلنے...
چارسدہ: چارسدہ کے تھانہ سرو کے حدود دلہ زاک میں رشتے کے تنازع پر میاں بیوی اور کمسن بچی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے شبقدر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مبینہ ملزمان شکور اور عمر کا مقتولین کے ساتھ رشتہ کا تنازع چل رہا تھا، مقتولین کا تعلق پشاور کے علاقے داودزئی سے ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں جاری شدید بارشوں کے بعد نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ممکنہ سیلاب کے خطرے کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اور امدادی اداروں کو چوکنا رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ژوب اور ہرنائی میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 4 افراد بہہ گئے، 3 خواتین بھی شامل دریاؤں کے بہاؤ میں خطرناک اضافہ گزشتہ 2 روز سے خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث دریائے کابل اور دریائے سوات میں پانی کے بہاؤ میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ حکام کے مطابق، دریائے سوات کا...
جنین اور اس کے کیمپ پر اسرائیلی حملے کو 159 دن ہو چکے ہیں۔ اس عرصے میں گھروں کو بلڈوز کرنا، انہیں نذر آتش کرنا اور کئی گھروں کو اسرائیلی فوجی چوکیاں بنا دینا معمول بن چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی فوج کی سفاکانہ جارحیت کے نتیجے میں شمالی مغربی کنارے کے تین بڑے پناہ گزین کیمپوں، جنین، طولکرم اور نور شمس میں فلسطینیوں کے ایک ہزار سے زائد مکانات کو مکمل طور پر زمین بوس کر دیا گیا۔ یہ درندگی رواں برس جنوری سے اب تک جاری ہے۔ فلسطین کی دو اہم کمیٹیوں نے ہفتے کے روز انکشاف کیا کہ قابض اسرائیلی فوج نے جنین، طولکرم اور نور شمس کیمپوں میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلائی ہے۔ قابض ریاست...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کی جانب سے سال 2025 کی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔ سنگاپور مضبوط ترین پاسپورٹ رکھنے والا دنیا کا واحد ملک ہے ،سنگاپور کے پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 193 ممالک میں ویزہ فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرا نمبر جاپان اور جنوبی کوریا کا ہے۔ دونوں ممالک کے پاسپورٹ رکھنے والے شہری دنیا کے 190 ممالک میں ویزے کے بغیر سفر کر سکتے ہیں۔ جرمنی، آئرلینڈ، ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی اور اسپین تیسرے نمبر پر ہیں ، ان ممالک کے شہری ویزے کے بغیر 189 ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے قومی معیشت کی بہتری پر وزیراعظم شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دنیا میں سب سے زیادہ بہتر ہونے والی معیشت بننے کی خبر قوم کو مبارک ہو، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا اور دنیا میں سب سے تیزی سے بہتر ہونے والی معیشت بھی بنایا، الحمدللہ۔انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، ڈیفالٹ کے کنارے ملنے والے ملک کو ڈیفالٹ کے خطرات سے بھی دور لے گئے ہیں، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک کی فہرست میں 59 سے کم ہو کر 47 پر آنا وزیراعظم شہباز...
کراچی: شہر قائد میں گزشتہ دو روز کی بارشوں کے بعد آج مطلع جزوی ابرآلود ہے جبکہ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 58 ملی میٹر سے زائد بارش کا سبب بننے والا سسٹم کمزور پڑ گیا، آج شہر میں ہلکی بارش اور کل بوندا باندی کا امکان رہے گا۔ سسٹم کے اثرات کے نتیجے میں اگلے چند روز تک مطلع جزوی اور مکمل ابرآلود رہ سکتا ہے۔ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 65 سے 85 فیصد رہنے کا امکان، جس کے سبب درجہ حرارت 6 سے 8 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا...
چینل کے نامہ نگار نیر دفوری کے مطابق، توقع ہے کہ آئی ڈی ایف چیف آف اسٹاف کل کابینہ کو بتائیں گے کہ اسرائیلی فوج نے اپنے مقاصد پورے کر لیے ہیں، اور وہ ان سے اگلے اقدام کا فیصلہ کرنے کا مطالبہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ میں صہیونی نسل کشی کے 632 روز بعد پہلی بار، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اشارہ دیا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، جیسا کہ اسرائیلی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے۔ ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد، اسرائیلی چینل 12 کے مطابق اسرائیل اور واشنگٹن دونوں ایک نئے مشرق وسطیٰ کے بڑے ہدف کی طرف اشارہ کر رہے ہیں، جس کے تحت...

ایران سے جنگ: امریکہ نے اسرائیل کو بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا، رپورٹ
امریکہ نے اسرائیل کو ایران سے بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کے فضائی حملوں کے خلاف دفاع مضبوط کرنے کے لیے اپنے جدید اینٹی میزائل نظام ”تھاد“ (Terminal High Altitude Area Defense – THAAD) کا 15 سے 20 فیصد تک استعمال کر ڈالا۔ یہ استعمال اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ دوران ہوا۔ ملٹری واچ میگزین کے مطابق اس تنازع کے دوران اندازاً 60 سے 80 تھاد انٹرسیپٹرز استعمال کیے گئے۔ ایک تھاد انٹرسیپٹر کی لاگت 12 سے 15 ملین امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جس کے نتیجے میں ان کے مجموعی اخراجات 810 ملین سے 1.215 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچے۔...
معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق،...
جب انسان کی خواہشات حیوانیت میں بدل جائیں، تو رشتے، احساسات اور انسانیت سب کچھ پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ جنوبی ہندوستان کرناٹک کے ضلع ٹمکورو کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک عورت نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نہایت بےدردی سے قتل کر دیا۔ واردات کے مطابق، 50 سالہ شنکرا مورتی تنہا ایک فارم ہاؤس میں زندگی گزار رہا تھا، جبکہ اُس کی بیوی سُمَنگلا قریبی علاقے میں ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں پہلے ہی سننے میں آتی تھیں۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تاکہ اپنے ناجائز تعلقات...
سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے بچوں میں سے ایک کا جسد خاکی چارسدہ سے برآمد کر لیا گیا۔ ریسکیو 1122 کے ترجمان بلال احمد فیضی کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے ایمبولینس کے ذریعے آبائی علاقے روانہ کیا جائے گا۔ ترجمان کے مطابق واقعے میں لاپتا ہونے والے افراد میں سے اب صرف ایک بچہ باقی رہ گیا ہے، جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے سوات کے سیلابی ریلے کی زد میں آنے والے متعدد سیاح بہہ گئے تھے، جن میں سے متعدد کی نعشیں برآمد کی جا چکی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے...
معروف ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر ربیکا خان بالآخر اپنی 5 سالہ محبت حسین ترین کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو گئیں۔ یہ شاندار تقریب قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں 25 جون کو منعقد ہوئی، جس میں ربیکا نے سرخ عروسی لباس میں سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جبکہ حسین سفید شیروانی میں دلہا بنے نظر آئے۔ تقریبات کا سلسلہ کئی دنوں پر محیط رہا، جن میں مایوں، مہندی اور قوالی نائٹ جیسی رنگا رنگ محفلیں شامل تھیں۔ ربیکا اور حسین کا نکاح سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوا کہ بعض صارفین نے اسے امبانی خاندان کی شادیوں سے تشبیہ دے ڈالی۔ تاہم جس چیز نے سب سے زیادہ توجہ حاصل کی، وہ...
حکومت پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز یعنی پی آئی اے کی نجکاری میں اس بار کامیابی کی بھرپور امید رکھتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کے مطابق اس عمل میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف سے اہم چھوٹ، مالیاتی توازن میں بہتری، اور لین دین کے ڈھانچے میں وضاحت اہم عوامل ثابت ہو رہے ہیں۔ ماضی کی رکاوٹیں دور، اب آئی ایم ایف کی منظوری حاصل محمد علی نے بتایا کہ پہلے نجکاری کی کوششیں اس لیے ناکام ہوئیں کیونکہ آئی ایم ایف سے درکار چھوٹ نہیں مل سکی تھی۔ تاہم، اب حکومت کو خاص طور پر ہوائی جہازوں اور آلات پر جی ایس ٹی سے استثنیٰ کی شکل میں یہ منظوری حاصل ہو چکی ہے۔...
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے جمعرات کو سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے میں زخمی ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی عیادت کی۔ وزیر داخلہ نے زخمی جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے زخمیوں کی تفصیلی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی۔ محسن نقوی نے زخمی جوانوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ’’آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا...
قصور: چاندنی چوک میں کمیٹی کی رقم لینے آئی خاتون کو نشہ آور مشروب پلا کر تین افراد نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ خاندان کے مطابق شہزادی نامی خاتون چاندنی چوک کے رہائشی آصف نامی شخص کے پاس کمیٹی کی رقم لینے گئی تھی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم آصف نے اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر خاتون کو نشہ آور مشروب پلا دیا، جس کے بعد آصف اور اسکے دو نامعلوم دوستوں نے شہزادی کو جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ ہوش میں آنے پر ملزمان نے خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس تھانہ اے ڈویژن نے شہزادی کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمہ...
جڑانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر بیٹے نے ماں کو قتل جبکہ باپ اور بھائی کو زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس نے لاش اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے۔ Post Views: 4
ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانے پر لے لیا ہے۔ انہوں نے ’ایکس‘ پر ایک ٹوئٹ میں ٹرمپ کے مجوزہ اقتصادی بل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ بل ’بِگ، بیوٹی فل بل‘ کہلانے کے باوجود نہ صرف ملازمتیں ختم کرے گا بلکہ اسے ایک ’مکمل طور پر پاگل پن اور تباہ کن‘ اقدام قرار دیا۔ The latest Senate draft bill will destroy millions of jobs in America and cause immense strategic harm to our country! Utterly insane and destructive. It gives handouts to industries of the past while severely damaging industries of the future. https://t.co/TZ9w1g7zHF — Elon Musk (@elonmusk) June 28, 2025 انٹرنیشنل میڈیا...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری عدالتی مقدمات پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ کارروائیاں نہ رکیں تو امریکا اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی امداد پر نظرثانی کر سکتا ہے۔ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر پوسٹ کرتے ہوئے ٹرمپ نے ان مقدمات کو "سیاسی انتقام" اور "انصاف کا مذاق" قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اس وقت حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے اہم مذاکرات میں مصروف ہیں اور ایسے وقت میں ان پر عدالتوں میں پیشی کا دباؤ ڈالنا ایک "پاگل پن" ہے۔ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو "جنگی ہیرو" اور ایران کے خلاف امریکی اسرائیلی کامیاب اتحاد...
خیبرپختونخوا میں مزید بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز پشاور: خیبرپختونخوا میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کے بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے ہنگامی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہنگامی الرٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق سوات، چترال، ایبٹ آباد، مانسہرہ، پشاور، بنوں اور وزیرستان کے علاقوں میں شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی کیفیت پیدا ہونے کا امکان ہے۔ دریائے سوات، پنجکوڑا اور ان کی معاون ندیوں...

سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات
سب سے زیادہ افزودہ یورینییم رکھنے والی ایرانی ایٹمی تنصیبات پر بنکر بسٹر استعمال نہیں کیے، اعلیٰ امریکی جنرل کے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی فوج نے گزشتہ ہفتے ایران کے بڑے جوہری مرکز اصفہان پر بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے کیونکہ یہ مقام زمین کے اتنے اندر واقع ہے کہ عام تباہ کن بم بھی مؤثر ثابت نہ ہوتے۔ یہ انکشاف امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے جمعرات کو سینیٹرز کو دی گئی ایک بریفنگ کے دوران کیا، جس کی تفصیل سی این این نے تین حاضرین اور ایک باخبر ذریعے کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں شائع کی۔ جنرل کین کی یہ وضاحت پہلی بار سامنے...
سوشل میڈیا پر محبت کے بعد کراچی آکر لیاری کے لڑکے سے شادی اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی لڑکی کو پولیس نے تیونس کے سفارتخانے کے حوالے کر دیا، جسے رات گئے کراچی سے اسلام آباد منتقل کردیا گیا۔ ایس ایچ او تھانہ وومن لیاقت آباد عظمیٰ خان کے مطابق پولیس کی جانب سے تیونس کی شہری 19 سالہ سندا ایاری کے ایگزٹ پرمٹ اور وطن واپسی کی کوششیں کی جارہی تھیں کہ میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر اسلام آباد میں تیونس کے سفارت خانے کے عملے نے ان سے رابطہ کیا۔ عظمیٰ خان کے مطابق خاتون سفارتکار نے ہفتہ کی دوپہر انہیں فون کرکے تمام تفصیلات حاصل کیں۔ انہوں نے لڑکی سے خاتون سفارتکار...

کشمیری نوجوانوں کی کالے قوانین کے تحت پے در پے گرفتاریاں بھارتی جبر کی ایک واضح مثال ہیں، حریت کانفرنس
حریت ترجمان کا کہنا ہے کہ کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کو مسترد کرتے ہیں اور وہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود اپنی جدوجہد عزم و ہمت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے پبلک سیفٹی ایکٹ اور یو اے پی اے جیسے کالے قوانین کے تحت نوجوانوں کی پے در پے گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی پسند کشمیریوں پر بھارتی جبر کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان عبدالرشدید منہاس نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں سوپور میں تین نوجوانوں عرفان محی الدین ڈار، محمد آصف خان اور گوہر...
ایران(نیوز ڈیسک)بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے روس کے Su-35 لڑاکا طیاروں کے بجائے چین کے J-10C طیارے خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ خطے میں ایران کی دفاعی حکمت عملی میں بڑی تبدیلی سمجھا جا رہا ہے، خاص طور پر اسرائیل کے لیے یہ ایک نیا خدشہ پیدا کر سکتا ہے۔ چینی طیارہ J-10C اپنی جدید ٹیکنالوجی، طاقتور ریڈار اور لمبی دوری تک مار کرنے والے میزائلوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ پاکستان نے بھی ان طیاروں کا استعمال کیا ہے، اور رپورٹس کے مطابق ایک فضائی جھڑپ میں بھارتی رافیل طیارے بھی ان کے مقابلے میں مار کھا گئے۔ ایرانی حکام بیجنگ میں ان طیاروں کی خریداری پر بات چیت کر رہے ہیں۔ اس فیصلے...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریپبلکن پارٹی کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایک ’کرپٹ، بدعنوان اور پالیسی کے لحاظ سے نااہل‘ گروہ سے مقابلہ کر رہے ہیں جو امریکا کو تباہی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:’ببی کو چھوڑ دو’، نیتن یاہو کے مقدمے پر امریکی صدر کا سخت ردعمل سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ڈیموکریٹس ملک میں سب سے بڑا ٹیکس اضافہ (68 فیصد)، کھلی سرحدیں، اور کمزور فوج چاہتے ہیں تاکہ امریکا وہ اقدامات نہ کر سکے جو حال ہی میں ایران میں کیے گئے تھے۔ https://truthsocial.com/@realDonaldTrump/posts/114764221948518343 انہوں نے کہا کہ ریپبلکنز نے قومی قرض کی حد بڑھانے میں ڈیموکریٹس کا ساتھ دیا، لیکن جب ریپبلکنز کو ضرورت...

راولپنڈی/اسلام آبادسمیت ملک بھر کے دیگر شہروں میں بارش کے باعث بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بروز اتوار موسلا دھار/ شدیدموسلادھار بارش کے باعث مری، گلیات، راولپنڈی/اسلام آباد، مانسہرہ، ایبٹ آباد،کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ،پشاور،چارسدہ ،نوشہرہ، صوابی اور ڈی جی خان میں مقامی / بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ موسلا دھاربارش کے باعث موسی خیل ،بارکھان،خضدار،لسبیلہ اورقلات کے مقامی / بر ساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔ خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔ ہفتہ کے روز کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی خیبرپختونخوا میں اکژ مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک...
بلوچستان کی رس بھری اور سرخ رنگت والی چیری دنیا بھر میں اپنی مٹھاس اور ذائقے کے باعث مقبول ہے، اور یہ خون کی افزائش کے لیے بھی پسند کی جاتی ہیں۔ یہاں اگنے والی چیری کو ایئر کنڈیشنڈ کنٹینرز میں محفوظ کرکے برآمد کیا جاتا ہے تاکہ ان کی تازگی برقرار رہے۔ چیری کی مختلف اقسام رنگت اور ذائقے کے لحاظ سے منفرد مزہ رکھتی ہیں۔ بلوچستان کے باغبان ٹھنڈے علاقوں میں چیری کی شجرکاری کو فروغ دے رہے ہیں تاکہ اس پھل کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ چیری کے درخت نہ صرف ماحولیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسئلے سے نمٹنے میں مددگار ہیں بلکہ یہ کاشتکاروں کے لیے آمدنی کا ایک آسان...
حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے چانگ گوٹھ میں نہر کے ساتھ گزرنے والی سڑک پر آئل سے بھرے ایک ٹینکر کا حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ سڑک سے اتر کر گیلی اور نرم زمین میں دھنس گیا۔ واقعے کے بعد ریسکیو کی ٹیم نے کئی گھنٹوں کی مسلسل کوششوں کے بعد ٹینکر کو بحفاظت نکال لیا۔ تفصیلات کے مطابق آئل ٹینکر کا اگلا (ڈرائیونگ سیٹ والا) اور پچھلا ٹائر نرم زمین میں دھنس گیا تھا، جس سے ٹینکر کے الٹنے کا خطرہ پیدا ہو گیا تھا۔ فوری اطلاع پر ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ریکوری وہیکل اور ہیوی کرین کی مدد سے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق کارروائی میں چار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) اروڑ یونیورسٹی سکھر نے یونیورسٹی کی بابت پھیلائے جانے والے منفی پروپیگنڈے کی پرزور تردید کرتے گمراہ کن قرار دیا ھے، اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن و ہیریٹیج، سکھر کے ڈپٹی رجسٹرار سید شائق علی موسوی کیجانب سے جاری کردہ ایک وضاحت نامے میں کہا گیا ھے کہ طفیل شیخ، مالک/نمائندہ ایم/ایس ظفر انٹرپرائزز (جو پہلے آرور یونیورسٹی سکھر کے ساتھ کاروباری تعلقات رکھتے تھے) کیجانب سے پھیلائے جانے والے دعوے گمراہ کن ھیں، آرور یونیورسٹی سکھر، جو کہ سکھر کی ایک معزز و ترقی یافتہ تعلیمی ادارہ ہے، کی ساکھ کو بدنام کرنے الزام تراشی کا راستہ اختیار کیا گیا ھے، ہم واضح طور پر بیان کرتے ہیں کہ آرور یونیورسٹی سکھر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(بیورورپورٹ) میرپورخاص میں جمعرات کی شام ہونے والی تیز بارش کے بعد بجلی کا نظام مکمل طور پر درہم برہم ہو گیا تھا، جس کے باعث پورا شہر تاریکی میں ڈوب گیا تھا، بجلی کی بندش کا سلسلہ 36 گھنٹے تک جاری رہا، جس کے بعد محکمہ حیسکو نے 18 فیڈرز پر بجلی جزوی طور پر بحال کر دی ہے شہریوں کے مطابق بارش شروع ہوتے ہی تمام فیڈرز ٹرپ کر گئے تھے جس کے بعد شہر اور گرد و نواح کے علاقوں میں بجلی کی مکمل بندش رہی بجلی کی عدم فراہمی کے باعث شہری شدید اذیت میں مبتلا رہے خاص طور پر گرمی اور حبس کے دوران عوام نے سخت پریشانی کا سامنا کیا اس طویل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (بیورورپورٹ ) خیرپور اور آس پاس کے علاقوں میں شہدائے کربلا کی یاد میں عزاداری کا سلسلہ تیز ہو گیا ہے۔3 محرم الحرام کو محلہ علی مراد میں واقع سید طاہر شاہ کے پڑھ سے چار امام بارگاہوں کا ماتمی جلوس برآمد ہوگا۔ جلوس سے قبل مجلس عزا منعقد کی جائے گی جس سے معروف ذاکر خطاب کریں گے۔ جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا چار مختلف امام بارگاہوں میں پہنچے گا۔مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری میں مولانا سید عرفان علی شاہ اور مولانا منظور حسین سولنگی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ”کربلا والوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر یہ درس دیا کہ چاہے ظلم کتنا ہی طاقتور ہو، اصولوں پر قائم رہنا ہی اصل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر ((نمائندہ جسارت) سکھر رینج پولیس نے محرم الحرام کیلئے سیکیورٹی پلان جاری کردیا ، ڈی آئی جی سکھر رینج کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ کی ہدایات پر جاری کردہ سیکیورٹی پلان کیمطابق سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ،خیرپور اور گھوٹکی میں 746 ماتمی تعزیہ جلوس اور 3211 مجالس نکالے جائیں گے، اِنکی سیکیورٹی کے لیے9416 مرد و خواتین پولیس افسران و جوانان اپنے فرا?ض سرانجام دینگے۔ 150 پولیس موبائلز اور 109 موٹر سائیکلیں بھی پٹرولنگ پر مامور ہوں گی، سیکیورٹی پلان آرڈرز کے مطابق محرم الحرام آغاز تا اختتام تک پولیس افسران و جوانان مختلف امام بارگاہوں اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر اپنے فرا?ض سرانجام دینگیں۔ پاک آرمی اور سندہ رینجرز کے افسران و جوانان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(بیورورپورٹ) حکومت سندھ کی جانب سے مفت اور معیاری تعلیم کی فراہمی کا اقدام، بالخصوص سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی کاوشوں کے ذریعے قابل تحسین ہے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ماڈل کے تحت دیہی اور دور دراز علاقوں میں تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے مقامی ہال میں منعقد ہونے والی ریجنل پارٹنرز کانفرنس کے مقررین نے سیف کے تحت چلنے والے اسکولز کو کامیاب ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ صرف میرپورخاص ریجن میں 353 اسکولز ایسے علاقوں میں تعلیم فراہم کر رہے ہیں جہاں تعلیمی مواقع محدود تھے اور ان اسکولوں میں اس وقت ایک لاکھ 13 ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں کانفرنس میں تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص اضلاع سے 150 سے...
سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نااہلی کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو ایک نئے سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ قومی و صوبائی اسمبلی میں اپنی نمائندگی محدود ہونے پر پارٹی نہ صرف عددی اعتبار سے کمزور ہوئی ہے بلکہ مستقبل کی پارلیمانی سیاست میں مؤثر کردار ادا کرنا بھی ایک چیلنج بن چکا ہے۔ ایسی صورتحال میں اب سب کی نگاہیں اس چیز پر ہیں کہ پی ٹی آئی کی قیادت اب ایسا کیا کرے گی، کس قسم کی نئی حکمت عملی مرتب کرکے سیاسی میدان میں اپنی گنجائش پیدا کی جائے گی، اور اس کے لیے اگلا سیاسی قدم کیا ہوگا؟ یہ بھی پڑھیں سپریم کورٹ کا فیصلہ مایوس کن، پی ٹی آئی کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واقعی کسی معاہدے کے خواہش مند ہیں تو اُنہیں اسلامی انقلاب کے رہبر، آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے بارے میں توہین آمیز اور ناقابل قبول لہجے کو ترک کر دینا چاہیے‘ ان کے لاکھوں مخلص پیروکاروں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا بند کرنا ہوگا۔ عباس عراقچی نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’ایرانیوں کی پیچیدگی اور استقامت دنیا بھر میں ہماری عظیم الشان قالینوں کے ذریعے جانی جاتی ہے، جو محنت اور صبر سے تیار کی جاتی ہیں، لیکن بطور قوم ہمارا مؤقف بہت سادہ اور صاف ہے، ہم اپنی قدر جانتے ہیں، اپنی آزادی کو اہمیت دیتے ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیرکاشف سعید شیخ نے عالمی ثالثی عدالت کا سندھ طاس معاہدے میں بھارتی اقدام کو ٖغیرقانونی قراردینے کو پاکستان کی فتح قراردیتے ہوئے کہاہے کہ دریائے سندھ پاکستان اورسندھ کی لائف لائن ہے جس پرکوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔ثابت ہوگیا کہ عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرکے بھارت آبی جارحیت ودہشتگردی کے ذریعے ہماری زراعت کوناقابل تلافی نقصان اورپاکستان کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ صوبائی امیر نے سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ثالثی عدالت کا سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے بھارتی اقدام کو غیرقانونی قرار دینا حق کی فتح ہے کیوںکہ معاہدے میں ایسے کسی اقدام کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز) کراچی میں ایک اور شہری نیگلیریا سے جاں بحق ہوگیا۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق 17سال کے نوجوان میں نیگلیریا کی تصدیق ہوئی تھی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ مریض کا ٹیسٹ 27تاریخ کو مثبت آیا تھا اور اگلے ہی روز اس کا انتقال ہوگیا۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق نوجوان کا تعلق ضلع وسطی کے علاقے نارتھ کراچی سے تھا۔ کراچی میں نیگلیریا سے رواں سال انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہوگئی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سوات میں 16 لوگوں کے ڈوبنے کا حادثہ پہلی بار نہیں ہوا، ایک ہی صوبے میں اس نوعیت کے حادثات بار بار رونما ہوتے رہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوے انہو ں نے کہا کہ حادثات کہیں بھی رونما ہوسکتے ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ آپ اپنے تجربات سے کیا سیکھتے ہیں، کسی حادثے کے بعد آپ ریسکیو اور بحالی کا کام کس انداز سے ترتیب دیتے ہیں، جب دریائے سوات کے کنارے اتنے حادثات رونما ہوتے ہیں تو وہاں کہیں ریسکیو کیمپ کیوں قائم نہیں کیے گئے۔ انہوں نے کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور/ سوات (آن لائن+ صباح نیوز) سانحہ سوات میں دریا میں بہہ کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہوگئی، چیف سیکرٹری کا لواحقین کو فی کس 15 لاکھ روپے دینے کا اعلان، ڈپٹی کمشنر سوات معطل، سلیم جان کو نیا ڈی سی تعینات کردیا گیا، وزیراعلیٰ پختونخوا کی ہدایت پر اجلاس، سانحہ سوات کی ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش، اہم فیصلے اور احکامات جاری کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کیلیے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (اے پی پی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموںوکشمیر میں نئی دلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر کے ماتحت انتظامیہ نے ہندو امرناتھ یاترا کی سیکورٹی کے نام پر پابندیاں مزید سخت کردی ہیں اور ہزاروںکی تعداد میں اضافی فورسز اہلکار علاقے میں تعینات کر دیے ہیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق امرناتھ یاترا 3 جولائی سے شروع ہو گی اور یہ 9 اگست تک جاری رہے گی۔

دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا
دبئی کے ولی عہد کھانا کھانے ریسٹورنٹ پہنچے اور جاتے ہوئے تمام افراد کا بل ادا کر کے سب کو حیران کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم سے شہریوں کی محبت کوئی ڈھکی چھپی نہیں اور اکثر موقع میسر آنے پر وہ بھی اپنی محبت کا اظہار مختلف انداز میں کرتے رہتے ہیں اور ایسا ہی مظاہرہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب انہوں نے دبئی مال کے ریسٹورنٹ میں موجود تمام افراد کا بل ادا کر دیا ۔ گلف نیوز کے مطابق دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد المکتوم، جو متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم، وزیر دفاع اور...
محبت کی شادی پھر طلاق، تیونس سے آئی لڑکی کو سفارخانے نے اسلام آباد پہنچا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سندا ایار کو تیونس کے سفارتخانے کی مدد سے اسلام آباد پہنچایا گیا جہاں سے لڑکی کے وطن واپسی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر محبت کے بعد کراچی آکر لیاری کے لڑکے سے شادی کرنے اور پھر طلاق پانے والی تیونس کی لڑکی کو وومن پولیس لیاقت آباد نے تیونیسین سفارتخانے کے حوالے کر دیا۔ پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی ہدایت پر لڑکی کو سفارتخانے کے عملے کے حوالے کیا گیا جس کے بعد تیونس کے سفارتخانے کی مدد سے لڑکی کو کراچی سے...
چین، ایک ماہ میں 93 ہزار میگاواٹ کے سولر پینلز لگانے کا نیا ریکارڈ قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز امریکی تحقیقی تنظیم ایشیا سوسائٹی کی رپورٹ کے مطابق اہل چین نے صرف ایک ماہ ( حالیہ مئی ) میں 93 ہزار میگاواٹ بجلی بناتے سولر پینلز لگا کر نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا، ہر سیکنڈ میں 100 پینل لگے۔ یہ پولینڈ میں بنتی بجلی کے برابر ( پاکستان میں قومی سیٹ اپ 49 ہزار میگاواٹ بجلی بنا سکتا ) چینیوں نے 26 ہزار میگا واٹ بجلی بناتی5300 ونڈ ٹربائنیں بھی لگائیں۔ رپورٹ کے مطابق چین میں قابل تجدید توانائی کا انقلاب جنم لے چکا جو سستی بجلی بنا رہا ہے، سال رواں جنوری تا مئی...
لاہور: محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ بعض مقامات پر ہلکی جبکہ بعض علاقوں میں تیز بارش متوقع ہے، جس کے ساتھ ساتھ شدید حبس کی کیفیت بھی برقرار رہے گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہریوں کو شدید حبس اور وقفے وقفے سے بارش کا سامنا ہو سکتا ہے۔ ادھر پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے یکم جولائی تک تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کر...
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ گروسی کا دورہ بے معنی ہوگا اور ممکن ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہو۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے گروسی کو اسرائیل کا محافظ اور غلام قرار دیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے آئی اے ای اے کیے سربراہ رافیل گروسی پر ایٹمی تنصیبات کا دورہ کرنے پر پابندی لگا دی۔ آئی اے ای اے کو ایٹمی تنصیبات پر نگرانی کے لیے کیمرے لگانے کی بھی اجازت نہیں ہوگی۔ ایرانی وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا کہ گروسی کا دورہ بے معنی ہوگا اور ممکن ہے کہ یہ بدنیتی پر مبنی ہو۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیبات نے گروسی کو اسرائیل کا محافظ اور غلام قرار دیا...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیا اور دوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر الیکٹراک بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پربریفنگ دی گئی اورالیکٹراک بس پراجیکٹ پر پیشرفت کاجائزہ لیاگیا -وزیراعلی نے کہاکہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے کا کلچر تبدیل کرنا ہوگا، دیہات کو بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ وزیراعلیٰ نے24اضلاع کو ترجیحی بنیادو ں پر 240 الیکٹرک بسیں دینے کی ہدایت کی-پہلے مرحلے میں آنے والی240ای بسیں نسبتاً پسماندہ اضلاع کو فراہم کر دی جائیں گی-لاہور، فیصل آباد، بہاولپور، ملتان اور راولپنڈی کے لئے 500ای بسوں کی فراہمی اگست سے...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا کہ جماعت اسلامی نے 26ویں ترمیم کے خلاف موثر اور جاندار آواز بلند کی اور اس ترمیم کو یکسر مسترد کردیا تھا تاہم بعض اپوریشن جماعتیں دانستہ یا غیر دانستہ طور پر اس کا حصہ بن گئیں، امیر جماعت نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ کے بعد دیکھنا ہوگا کہ حکومتی اور بالخصوص اپوزیشن پارٹیاں کس طرح کا ردعمل دیتی ہیں، کیا وہ پی ٹی آئی کی اصولی نشستوں کو مال غنیمت سمجھ کر قبول کر لیں گی یا اخلاقی، اصولی اور جمہوری موقف اپناتے ہوئے انکار کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نام نہاد سیاسی پارٹیوں کے لیے جمہوریت محض اپنے مفاد کو سمیٹنے...
پشاور + ڈسکہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15؍15 لاکھ روپے فی کس اعلان کردیا ، دریا میں بہہ جانے والوں میں 11 کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 6 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ نے ہفتہ کے روز سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسے افراد میں...
لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے دریائے سوات میں ہونے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ سوات میں اتنی بڑی تعداد میں سیاحوں کی ہلاکت افسوس ناک واقعہ ہے۔ سیاحوں کے تحفظ کے لئے حکومتی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ، مولانا فضل الرحمن نے کھا کہ جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کے غم میں جے یوآئی برابرکی شریک ہے۔ اس بات پر زور دیا کہ ریسکیو آپریشن مزید تیز کیا جائے اورفوری حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔ مولانا فضل الرحمٰن جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔
اسلام آباد(آئی این پی ) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا کہ جمہوری عمل توپارلیمنٹ اوراسمبلیوں میں ہے،عدالتوں میں قانون کے مطابق فیصلہ ہوتاہے۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنااللہ نے عدالتی فیصلے اور سیاسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی و قانونی صورتحال میں اللہ تعالی نے ہمیں معرکہ حق میں کامیابی دی ہے اور اتحادی حکومت کو اب معیشت کو درست کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ یہ اتحادی حکومت کی تیسری بڑی کامیابی ہے، جو جمہوری استحکام کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل پارلیمنٹ اور اسمبلیوں میں ہوتا ہے،جبکہ عدالتوں کا کام قانون کے مطابق فیصلے دینا اس...

تحریک انصاف اراکین اسمبلی سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر پیپلز پارٹی، ن لیگ اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں
سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کیلئے مسائل بڑھنے لگے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی ارکان کیلئے مسائل بڑھنے لگے۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی ارکان سیاسی جماعتوں کے ریڈار پر آگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ ن اور جمعیت علمائے اسلام ف ارکان کو ساتھ ملانے کی کوششیں تیز کر دیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا اور عدالت عظمیٰ کا گزشتہ سال 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ بحال کیا۔فیصلے کے بعد سنی اتحاد کونسل پاکستان تحریک...
مخصوص نشستوں کا عدالتی فیصلہ افسوس ناک،فیصلے سے عدالتی نظام کی ساکھ پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے 26ویں ترمیم کے ذریعے مقتدر حلقوں نے عدلیہ کو مکمل طور پر کنٹرول میں لے لیا، امیر جماعت اسلامی امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے مخصوص نشستوں پر آئینی بنچ کے فیصلہ کو افسوسناک اور آئین کی غلط تشریح قراردیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں امیر جماعت نے کہا کہ فیصلہ سے ہائبرڈ نظام کو مزید تقویت دی گئی ہے، عوام کے حق کو چھینا گیا ہے۔ فیصلہ سے ملک کے عدالتی نظام کی ساکھ پر ایک دفعہ پھر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ 26ویں ترمیم کے ذریعے مقتدر حلقوں نے عدلیہ کو مکمل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) محرم الحرام کا آغاز ہمیں اخوت، صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے،ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کیلئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیداکرنے کیلئے علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے دائرہ کارکو مذید پھیلایا جائیگا۔پاکستان میں رہنے والی تمام مذاہب کے پیروکاروں کا انفرادی و اجتماعی فرض ہے کہ وہ ایک دوسرے کے عقائد اور حقوق کا احترام کریں۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہر فرد کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کی آزادی حاصل ہے غزہ، ایران پر اسرائیلی جنگ سیامت مسلمہ میں وحدت امت کا جذبہ بیدار ہوا۔ان خیالات کا اظہارملک بھر کے علماء مشائخ کی...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ کافی دیر بعد اس قسم اس طرح کی خبر آئی ہے کہ اتنے بڑے پیمانے کا واقعہ ہوا ہے، یہ وہی ایک پرانے پیٹرن کو ظاہر کرتا ہے کہ ایک سائیڈ سے اگر پاکستان کیلیے کوئی چیز بہتر ہوتی ہے تو پھر اس کے خون خرابے کی کوشش شروع ہو جاتی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب چین میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ملاقات ہوئی تھی تو چیزیں رائٹ ٹریک پر چلنا شروع ہو گئی تھیں، پاکستان میں موجود افغان شہریوں کو وطن واپس بھیجنے کا عمل بھی سست ہو گیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو (صباح نیوز) روسی اخبار ماسکو ٹائمز کے مطابق روس نے بھارت کو جدید ترین فضائی دفاعی سیکورٹی نظام S-400 کی ترسیل3 سال کےلیے موخر کر دی ہے۔ یہ فیصلہ روسی وزیر دفاع آندرے بیلوسوف اور ان کے بھارتی ہم منصب راج ناتھ سنگھ کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ یہ میزائل سسٹم 2018ءکے ایک معاہدے کے تحت بھارت کو 5.4 ارب ڈالر میں فراہم کیے جانے تھے، اور ترسیل 2024 تک مکمل ہونی تھی۔ اب نئی تاریخ کے مطابق یہ ترسیل 2027ءمیں مکمل ہوگی۔ رپورٹ کے مطابق تاخیر کی بڑی وجہ روس کی یوکرین کے ساتھ جاری جنگ ہے، جس سے اس کے دفاعی سازوسامان کی برآمدات متاثر ہو رہی ہیں۔ اس تاخیر کے ساتھ ہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے 60 کے قریب اعلیٰ فوجی کمانڈر، بیلسٹک میزائل پروگرام کے سربراہ، جوہری سائنسدانوں، خواتین اور بچوں کی نماز جنازہ کے لیے تہران کی سڑکوں پر عوام کا سیلاب اُمڈ آیا۔ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے “آئی آر آئی بی” کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں شہری انقلاب اسکوائر پہنچ گئے اور فرط جذبات سے ایرانی پرچم میں لپٹے تابوتوں کو چھوتے اور چومتے رہے۔شہریوں نے ایرانی پرچم اُٹھائے ہوئے تھے اور فضا میں حب الوطنی کے نغمے گونج رہے تھے‘ بے حد جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے۔ایرانی صدر مسعود پزیشکیان بھی ہزاروں سوگواروں میں شامل تھے۔ اسٹیج پر کئی اعلیٰ فوجی افسران کی تصاویر آویزاں تھیں جن میں...