2025-05-10@21:18:40 GMT
تلاش کی گنتی: 6081
«تاریخ اسلام»:
(نئی خبر)
ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ وکٹ کیپر بلے باز لٹن داس کو باضابطہ طور پر ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا گیا ہے۔ وہ نجم الحسن شانتو کی جگہ ٹیم کی قیادت کریں گے جنہوں نے رواں سال کے آغاز میں کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، آف اسپنر مہدی حسن اسکواڈ میں نائب کپتان کے طور پر شامل ہیں۔ لٹن داس نے گزشتہ برس دسمبر میں شانتو کے انجرڈ ہونے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی ٹیم کی قیادت کی تھی، 30 سالہ لٹن داس ایک...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں، فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اے ٹی سی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی واضح طور پر دہشت گردی کی مذمت کرتی ہے، پہلگام واقعہ اور بھارتی اقدامات کے خلاف ہم متحد ہیں اور فوج کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے پر آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جانی چاہیے تھی۔ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے: صدر مملکت...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)یوٹلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان نے برطرف کئے جانے والے 3 ہزار سے زائد ملازمین کی اپریل کی تنخواہیں روکنے کے احکامات جاری کردیں۔ یوٹلیٹی اسٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے زونل مینجر کی طرف سے جاری خط میں احکامات دیے گئے کہ برخاست کیے گئے گریڈ ایک سے 13 تک کے ملازمین کی اپریل کی تنخواہ فوری طور پر روک لی جائیں۔ اعلامیے کے مطابق ان ملازمین میں سے بہت سے اسٹور انچارج اور گودام کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں ۔ لہذا بہت توقع ہے کہ حساب کتاب پر ان کی جانب کافی واجبات باقی ہوں گے۔ تمام پراسیس مکمل ہونے تک ادارے کو کسی متوقع نقصان سے بچانے کے لئے ان ملازمین کی ماہ اپریل کی تنخواہیں...
پاکستان کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کر لیا گیا ہے، جس میں پاکستان اقوام عالم کو بھارت کی اشتعال انگیزی اور خطے میں امن کو لاحق خطرات سے آگاہ کرے گا۔ اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیں گے۔ پاکستانی مندوب نے تصدیق کی ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر سلامتی کونسل کی صدارت کو اجلاس بلانے کی باضابطہ اطلاع دی گئی تھی۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ’ہم اس ہدایت کے مطابق کام کر رہے ہیں، اور اپیلیں جب سسٹم میں آتی ہیں تو ان کا اثر عالمی نظام پر پڑتا ہے۔‘ امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مابق ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور اور پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ کمپنی کا ویڈیو کالنگ کیلئے استعمال ہونے والا...
وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا۔اعلامیے کے مطابق وزارتِ اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کو دورے میں سہولت فراہم کی۔ اس دوران بھارتی پروپیگنڈے کو بےنقاب کرنے کےلیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔اعلامیے میں کہا گیا کہ میڈیا نمائندوں کو وہاں لے جایا گیا جنہیں بھارت نے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے کہا تھا۔ بھارت کو دنیا سے وہ رسپانس نہیں ملا جو وہ چاہتا تھا: عطاء تارڑوفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا ،...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے البات میں نامعلوم مسلح افراد نے نوشکی خاران روڈ پروجیکٹ پر کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق لیویز حکام نے بتایا کہ ایک نجی تعمیراتی کمپنی کی جانب سے نوشکی خاران روڈ کی تعمیر کا کام جاری تھا، کمپنی نے البات کے علاقے میں کیمپ قائم کر رکھا تھا، مسلح افراد کا ایک گروپ جائے وقوعہ پر پہنچا اور تعمیراتی مشینری پر فائرنگ کرکے نقصان پہنچایا۔ حملہ آوروں نے اسلحے کے زور پر 4 مزدوروں کو یرغمال بنا لیا، اور علاقے سے فرار ہوگئے، اطلاع ملنے پر سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، اور علاقے کو گھیرے میں لے کر مغوی کارکنوں کی بازیابی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 مئی 2025ء) بھارت کے زیر انتظام متنازعہ خطہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے بعد سے بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات بدستور کشیدہ ہیں اور مسلسل 11ویں رات بھی ایل او سی پر فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ بھارتی فورسز کے مطابق چار اور پانچ مئی کی درمیانی رات کو جموں و کشمیر کے کپواڑہ، بارہمولہ، پونچھ، راجوری، مینڈھر، نوشہرہ، سندربنی اور اکھنور کے علاقوں میں فوجی چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ کی گئی، جس کا بھارتی فوج نے فوری طور پر جواب دیا۔ مسلسل دس راتوں سے لائن آف کنٹرول پر گولہ باری، مقامی افراد خوفزدہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس اس دوران 22 اپریل کے روز پہلگام...

وزیراعظم وزیرخارجہ کی قائدن لیگ کو بریفینگ : پاکستان کی طرف منہ کیا تو بھارت کا غرور خاک میں ملادینگے : نواز شریف
سندر (نامہ نگار/ تنویر سیال) وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے جاتی امراء میں مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سلامتی کی صورتحال، پاکستان بھارت کشیدگی، اور قومی دفاع سے متعلق امور پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے نواز شریف کو حالیہ پاکستان بھارت کشیدگی کے تناظر میں ملک کی دفاعی تیاریوں اور کور کمانڈرز کانفرنس و قومی سلامتی کونسل میں ہونے والے فیصلوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے عالمی سطح پر پاکستان کی حمایت میں کی گئی سفارتی کوششوں اور ان کے مثبت نتائج پر بریفنگ دی۔ نواز شریف نے چین، ترکیہ اور آذربائیجان...

سیاسی جماعتوں کو ان کیمرابریفینگ : جارحیت مسلط کی توافواج دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے تیار : وزیراطلاعات ڈی جی آئی ایس پی آر
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے معاملے پر سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے اور آئندہ کے موقف کے حوالے مشاورت کرنے کے لئے مختلف سیاسی رہنمائوں کے لئے ان کیمرا بیک گرائونڈ بریفنگ کا اہتمام کیا۔ ذرائع کے مطابق یہ ان کیمرا سیشن پی ٹی وی ہیڈکوارٹرز میں منعقد ہوا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق ان کیمرا سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے۔ ذرائع کے مطابق پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنما بڑی...

بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب: وفاقی وزیر اطلاعات کا ایل او سی کا دورہ، عالمی میڈیا کو زمینی حقائق دکھا دیے
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے نمائندوں کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، جہاں انہیں بھارت کی جانب سے کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کے برعکس زمینی حقائق سے آگاہ کیا گیا اور بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا۔ وزارت اطلاعات کی جانب سے اس دورے میں مکمل سہولت فراہم کی گئی۔ اس دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد دعوؤں کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشتگردی کے ٹھکانے قرار دیا جاتا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: چین ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا، چینی سفیر کی...
اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ کی ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ اہمیت کے امور، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھارتی حکومت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے اقدامات سے علاقائی امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ چینی سفیر نے چین اور پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک ’’آہنی برادر‘‘ ہیں، ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ چینی سفیر نے...

ملائیشیابھی پاکستان کا حامی تحقیقا ت میں شمولیت کا خیر مقدم کرینگے : شہباز شریف : سلامتی کونسل اجلاسبلانے کا فیصلہ : اسحاق دار کا فون : کشیدگی سے بچپن روسی وزیرخارجہ
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ آئی این پی) وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان گفتگو کے دوران پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے علاوہ بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بھی گفتگو کی۔ اس موقع پر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان اس طرح کے تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتا۔ ان کا کہنا تھا کہ...
پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے پاکستان کے درمیان پائیدار اور آزمودہ دوستی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک ’آہنی برادر‘ ہیں جو ہمیشہ مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے ہیں۔ چین جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے حصول کے لیے ہمیشہ پاکستان کی حمایت کرے گا۔ ایوانِ صدر پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق، پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے ڈونگ نے ایوانِ صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، خاص طور پر پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ مزید...
پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی کے باعث اس وقت دونوں ممالک نے ایک دوسرے کیخلاف اپنی فضائی حدود بند کر رکھی ہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ معطلی کے اگلے روز پاکستان نے اپنی فضائی حدود بھارتی طیاروں کے لیے بند کردیں، اور اب اعداد شمار بتا رہے ہیں کہ یہ پاکستان کے پاس ایسا ہتھیار تھا جس کے استعمال کے فوری اثرات پڑنا شروع ہو چکے ہیں۔ سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارت کی فضائی کمپنیاں جن میں ایئر انڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں اس وقت سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے بعد ان بھارتی طیاروں کو بحیرہ عرب کے اوپر پرواز کرنا...
عالمی اور ملکی میڈیا کا ایل او سی کا دورہ، وزیر اطلاعات نے زمینی حقائق پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا جس میں بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لیے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کیے گئے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورے میں سہولت فراہم کیں، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔ زمینی حقائق، مقامی آبادی کی گواہی اور حالات کا خود مشاہدہ...

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے کے لئے زمینی حقائق میڈیا کے سامنے پیش کئے گئے
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی اور مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی)کے ان علاقوں کا دورہ کیا جنہیں بھارت بارہا پاکستان میں مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیتا رہا ہے،دورے کا مقصد بھارتی پروپیگنڈے کو زمینی حقائق کے ذریعے بے نقاب کرنا تھا تاکہ دنیا خود دیکھ سکے کہ بھارت کی جانب سے لگائے گئے الزامات کس حد تک بے بنیاد، من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے مذکورہ دورے میں سہولت فراہم کی گئی۔ میڈیا کے نمائندوں کو ان مخصوص مقامات پر لے جایا گیا جنہیں بھارت کی جانب سے مبینہ دہشت گردی کے ٹھکانے قرار دیا گیا تھا۔...
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیرنیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ بھارت ہمارا پانی روک سکتا ہے۔ اگر بھارت نے پانی روکنے کیلئے کوئی ڈیم بنانے کی کوشش کی تو سخت ایکشن لینا پڑے گا۔ بہترین سفارتکاری کی وجہ سے سعودی عرب، یو اے ای، قطر سمیت یورپی ممالک بھی پاکستانی بیانیے کی حمایت کررہے ہیں۔ پہلگام کے واقعہ میں پاکستان کے ملوث ہونے کے ثبوت مودی حکومت عالمی برادری کو پیش نہیں کرسکی۔ پہلگام واقعہ پر انڈیا کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔ مودی نے یہ ڈرامہ بھارتی علاقہ بہار میں ہونے والے الیکشن میں کامیابی حاصل کرنے کیلئے رچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان آج مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، شرح سود میں کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق گورنر سٹیٹ بینک کی زیر صدارت مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا، معاشی اشاریوں کا جائزہ لے کر پالیسی ریٹ جاری کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی موجودہ شرح سود کو برقرار رکھنے کی وجوہات بھی بن سکتی ہے، تاہم بزنس کمیونٹی اور تجزیہ کاروں کی جانب سے شرح سود میں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ مزید :
ویب ڈیسک: ملکی اور غیر ملکی میڈیا نمائندوں نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کا دورہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے بین الاقوامی و مقامی میڈیا کے ہمراہ لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، وزارت اطلاعات نے مقامی اور عالمی میڈیا کے نمائندگان کے دورہ میں سہولت فراہم کی، دورے کا مقصد بھارت کی جانب سے پھیلائے گئے جھوٹے اور بے بنیاد پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنا تھا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے صحافیوں کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے دورے کے دوران بریفنگ دی۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا اس موقع پر وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا تھا...
بنگلہ دیش کی مذہبی جماعتوں نے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا، جو حالیہ برسوں کی سب سے بڑی عوامی طاقت کا مظاہرہ تھا۔ حکومتِ شیخ حسینہ کے خاتمے کے بعد مذہبی حلقے مزید سرگرم ہو گئے ہیں۔ حفاظتِ اسلام بنگلہ دیش کے بینر تلے مختلف سیاسی و مذہبی تنظیموں، مدارس اور علماء کرام نے ریلی میں شرکت کی۔ مقررین نے حکومت سے کئی مطالبات کیے، جن میں خواتین کمیشن کی تحلیل بھی شامل ہے، جس کا مقصد خواتین کے مساوی حقوق کو فروغ دینا ہے۔ ایک خواتین مدرسہ کی معلمہ محمد شہاب الدین نے کہا: "مرد و عورت کبھی برابر نہیں ہو سکتے، قرآن مجید نے ہر جنس کے لیے الگ اصول بیان کیے ہیں، ہم...
ریاض احمدچودھری رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے پہلگام فالز فلیگ کے بعد پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم دو کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔بھارت کے اقلیتوں بالخصوص سکھوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں،بھارت کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف سکھ رہنما بھی بول پڑے۔بقول پنوں کہ ہم پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں”یہ 1965 ہے نہ 1971 یہ 2025 ہے، ہم انڈین آرمی کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے۔بھارت کی اتنی ہمت نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے ، ہماری روایت ہے کہ نہ ہم نے کبھی پہلے حملہ کیا ہے نہ پہلے حملہ...
اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔ طوفان نے نوشہروفیروز، شاہ پورچاکر، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت متعدد علاقوں کو متاثر کیا، جہاں درخت اکھڑ گئے، سولر پلیٹیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ نوشہروفیروز شہر اور گرد و نواح میں تیز طوفان کے سبب کئی درخت اکھڑ گئے اور سولر پلیٹیں بھی درجنوں کی تعداد میں اڑ گئیں۔ طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی کی گرج سے علاقے میں لال رنگ کی روشنی پھیل گئی جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ اسی دوران، نوشہروفیروز...
نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹرمحمد اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کی اور بھارت کے پاکستان کے خلاف بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتے ہوئے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: روس کا پاکستان اور بھارت سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ دفتر خارجہ کے ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اتوار کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اسحاق ڈار نے روسی وزیر خارجہ کو...
کراچی/ اسلام آباد: کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای)کے سالانہ انتخابات برائے سال2025-26میں روزنامہ دنیا کے کاظم خان صدر اور ڈیلی پاک کے غلام نبی چانڈیو بلامقابلہ سیکریٹری جنرل منتخب ہوئے۔ جبکہ اسی طرح سینئر نائب صدر کیلیے روزنامہ ایکسپریس کے ایاز خان، ڈپٹی سیکریٹری جنرل کے عہدے پر روزنامہ غریب فیصل آباد کے تنویر شوکت، فنانس سیکریٹری حامد حسین عابدی، انفارمیشن سیکریٹری ضیا تنولی، نائب صدور میں قاضی اسد عابد، عدنان ظفر، یحییٰ خان سدوزئی، میاں حسن احمد، منیر احمد بلوچ، جوائنٹ سیکریٹریز میں طاہر فاروق، منزہ سہام، رافع نیازی، عارف بلوچ، وقاص طارق فاروق کا انتخاب کیا گیا۔ اسٹینڈنگ کمیٹی کے بلا مقابلہ منتخب ہونے والے دیگر اراکین میں ڈاکٹر جبار...
فائل فوٹو بھارت نے اتوار کی رات متعدد مقامات پر پاکستانی پوسٹوں پر بِلا اشتعال فائرنگ کی، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔بھارت نے ایل او سی پرنکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بھی بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں فیض اللہ فراق کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑی جنگ کا امکان نہیں، تاہم جی بی کی مخصوص جغرافیائی پوزیشن کے تناظر میں تیاریاں مکمل کی ہوئی ہیں اور بھارت کے کسی بھی اڈونچر کی صوت میں بھرپور جواب دیا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںفیض اللہ فراق گلگت بلتستان حکومت کے ترجمان ہیں۔ وہ قریب ایک عشرہ تک صحافت کے شعبے سے منسلک رہے۔ جی بی کی سابق نون لیگی حکومت کے دور میں بھی وہ وزیراعلیٰ کے ترجمان رہے۔ 5 جولائی 2023ء کو گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی حکومت ختم ہونے کے بعد وجود میں آنے والی حکومت میں وہ دوبارہ سے ترجمان بن گئے۔ اسلام ٹائمز...
اسلام آباد: ملک بھر کی سیاسی قیادت نے پاکستان کے خلاف بھارت کی کشیدگی کے دوران بھر پور یک جہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں اپنی فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجرجنرل احمد شریف نے پاک-بھارت کشیدگی کے دوران قومی سلامتی کے حوالے سے ملک بھر کی سیاسی قیادت کو پاکستان ٹیلی ویژن سینٹر اسلام آباد میں ان کیمرا بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج نے بریفنگ کے دوران کہا کہ اگر پاکستان پر جارحیت مسلط کی جاتی ہے تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے...
علامہ اقتدار نقوی نے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ سید حسن ظفر نقوی کی تقرری پر اُنہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا۔ علامہ اقتدار نقوی نے بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی بطور مرکزی جنرل سیکرٹری تقرری کو خوش آئند قراردیا اور کہا کہ اس اہم ذمہ داری پر ایک عالم دین کا آنا تنظیم کے لیے مفید ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ حسن ظفر نقوی ملتان پہنچ گئے، ملتان پہنچنے پر صوبائی سیکرٹریٹ میں نامزد مرکزی صدر عزاداری ونگ علامہ اقتدار حسین نقوی نے اُن کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سابق مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، صوبائی کابینہ کے رہنما...
ملتان میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ہول سیل کیمسٹ مارکیٹ کے صدر کا کہنا تھا کہ ہمارے لئے ہماری فوج قابل فخر ہے، ہم سب اپنی فوج کے ایک اشارہ پر 1965 کی جنگ کی طرح جسم پر بم باندھ کر بھارتی ٹینکوں کے نیچے لیٹ کر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ہول سیل کیمسٹ کونسل ملتان کے زیراہتمام بھارت و اسرائیل مردہ باد و افواج پاکستان زندہ باد سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں ہول سیل کیمسٹ کونسل کے صدر محمد سلمان خان خوگانی نے کہا کہ ہم بھارت و اسرائیل کی ظالمانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہمارے لئے سب سے پہلے ہمارا وطن عزیز پاکستان ہے۔...

پہلگام حملے کے بعد قومی سلامتی پر ان کیمرہ سیشن، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وزیر اطلاعات کی سیاسی قائدین کو بریفنگ
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ علاقائی کشیدگی، خاص طور پر پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں، حکومت پاکستان نے قومی سلامتی سے متعلق اہم ان کیمرہ سیشن منعقد کیا، جس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سیاسی جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کو بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق، اس اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیاسی جماعتوں کے ارکان کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جہاں موجودہ صورتحال اور اس کے ممکنہ اثرات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی قائدین کو افواج پاکستان کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن کا...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ بھارت کی اسلام دشمن پالیسیوں کی بھرپور سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اگر بھارت نے کوئی جارحیت کی تو پوری قوم سیسہ پلائی دیوار بن کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر مودی کی اینٹ سے اینٹ بجا دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیراہتمام سمیجہ آباد میں افواجِ پاکستان سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے خلاف ایک شاندار اور بھرپور احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی میں شریک عوام نے راستے بھر ''افواجِ پاکستان زندہ باد''، ''بھارت مردہ باد''، ''پاکستان کا مطلب کیا: لا الہ الا اللہ محمد رسول اللہ''، اور ''پاکستان بنایا تھا، پاکستان بچائیں گے'' کے فلک شگاف نعرے...
اس موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ میں ریجنل افئیرز کے معاون "اسد گیلانی" اور اسلامی آباد میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" نے سید عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" پاکستان کے دارالحکومت "اسلام آباد" کے "نور خان ائیر بیس" پر پہنچ گئے۔ اُن کا یہ دورہ پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام اور علاقائی و بین الاقوامی صورت حال پر تبادلہ خیال کے لئے عمل میں آیا۔ اس موقع پر پاکستانی وزارت خارجہ میں ریجنل افئیرز کے معاون "اسد گیلانی" اور اسلامی آباد میں تعینات ایرانی سفیر "رضا امیری مقدم" نے سید عباس عراقچی کا استقبال کیا۔ قبل ازیں ایک جاری بیان...
وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت کو دنیا کی طرف سے وہ رسپانس نہیں ملا ، جو وہ چاہتا تھا۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام میں گفتگو کے دوران عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے کا پاکستان سے دور دور تک کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود خطے میں تنہا ہو چکا: معید یوسفسابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں خود خطے میں تنہا ہوچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2019ء میں بھارت کے 2 جہاز گرائے، پائلٹ کو چائے پلا کر واپس بھیجا،...
اجلاس بلانے کیلئے سیکیورٹی کونسل کی صدارت کو اطلاع دے دی ہے، عاصم افتخار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے سیکیورٹی کونسل اجلاس بلانے کی ہدایت کی جس کے بعد سیکیورٹی کونسل کی صدارت کو اطلاع دے دی ہے، امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید نے کہا کہ امریکی انتظامیہ میں بھی ایک تشویش موجود ہے، سب جانتے ہیں اس خطے میں جو صورتحال پیدا ہوتی ہے وہ محدود نہیں رہتی جبکہ برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے کہا کہ مسئلہ پہلگام یا پلوامہ نہیں جموں کشمیر ہے، جموں کشمیر کے حل تک پاک بھارت میں امن...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارت کی بلیم گیم سے دونوں ملکوں کے درمیاں کشیدگی میں اضافہ ہورہا ہے، پاکستان کا مؤقف بہت واضح ہے بھارت کی جانب سے جنگ مسلط کی گئی تو پاکستان بھرپور دے گا۔ اتوار کے روز وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں عمان کے وزیر داخلہ سید حمود بن فیصل البوسیدی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر داخلہ محسن نقوی کی امیر جماعت اسلامی سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی پر تبادلہ خیال عمان کی وزارت داخلہ کے اعلی حکام اور پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری بھی اس موقع پر موجود تھے۔ محسن نقوی نے اپنے عمانی ہم منصب سید حمود...
بنگلا دیش نے یو اے ای اور پاکستان کے دورے کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ۔ لٹن داس کو دونوں دوروں کے لیے ٹی ٹوئنٹی کپتان مقررکیا گیا ہے،مہدی حسن نائب کپتان ہونگے۔ ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں5کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی ہے ،تنزید حسن، پرویز حسین، سومیا سرکار، نجم الحسن شانتو ٹیم میں شامل ہونگے۔ توحید ہردوئے، شمیم حسین، جیکر علی، رشاد حسین، تنویر اسلام اسکواڈ میں شامل ہونگے،مستفیض الرحمان، حسن محمود، راشد حسین، رضوان حسین بھی ٹیم کا حصہ ہونگے۔ Post Views: 2
سٹی42: بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزی، سرحدوں پر سٹینڈ آف اور پاکستان کے خلاف مسلسل غیر منصفانہ اقدامات، بین الاقوامی انڈس واٹرز ٹریٹی کی کھلی خلاف ورزیوں کے 12 دن کے بعد پاکستان نے آخر کار سکیورٹی کونسل کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کر لیا۔ نیویارک میں پاکستان کے نمائندہ کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلوانے کے لے انتظامات کرنے کی ہدایات بھیج دی گئیں۔ اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ذمہ دار ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی ہے۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا دفتر...
وزیراطلاعات اور ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیاسی رہنماں کو اہم بریفنگ کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماوں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراونڈ بریفنگ کا آغاز ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بریفنگ کا اہتمام پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا ہے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے دی جائے گی جبکہ شرکا کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں،...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کی سیاسی جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں کو موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال پر اہم بیک گراؤنڈ بریفنگ کا آغاز ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بریفنگ کا اہتمام پی ٹی وی ہیڈ کوارٹرز میں کیا گیا ہے۔ جس میں پاکستان تحریک انصاف کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے شرکت کی۔ بریفنگ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ قومی سلامتی کی صورتحال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے دی جائے گی جبکہ شرکاء کو افواج پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔ پاک بھارت کشیدگی اور موجودہ صورتحال میں یہ بریفنگ قومی یکجہتی اور اتحاد واتفاق کی اعلی مثال...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کچھ دیر بعد سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دیں گے۔ بریفنگ میں تمام سیاسی جماعتوں کے سرکردہ رہنما شریک ہوں گے۔بریفنگ موجودہ قومی سلامتی کی صورتِ حال اور اس کے مضمرات کے حوالے سے ہو گی۔شرکاء کو افواجِ پاکستان کی دفاعی تیاریوں، سفارتی اقدامات اور ریاستی مؤقف سے آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان تحریکِ انصاف پہلے ہی بریفنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر چکی ہے۔ ٹرمپ نے مشیر قومی سلامتی مائیک والٹز کو عہدے سے کیوں ہٹایا؟ آخر کار وجہ...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے ساتھ ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے حالیہ علاقائی پیشرفت سے آگاہ بھی کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خارجہ نے لاوروف کو حالیہ علاقائی پیش رفت سے آگاہ کیا جبکہ پاکستان کے خلاف بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیان بازی کو مسترد کردیا۔ وزیر خارجہ نے آئی ڈبلیو ٹی کو التوا میں رکھنے کے بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدام کی مذمت کی جبکہ علاقائی امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اعلامیے کے مطابق اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کا...
پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو 10روز میں 200کروڑ سے زائد کا نقصان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز) بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو آج 11روز ہوگئے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں اس پابندی سے متاثر ہوئیں۔ذرائع کے مطابق اندازہ ہے کہ بھارتی ائیرلائنز کو گزشتہ 10روز میں 225 کروڑبھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا۔ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ ائیرانڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر اور ائیرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہیں۔پاکستانی فضائی حدود بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سیہوکربحیرہ عرب سے جانا پڑ رہا ہے، بھارتی ائیرلائنز...
پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی اور جنگ کے منڈلاتے بادلوں میں بھی کشمیر کے رہائشی شادی جیسی خوشی کی تقریبات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ا دارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کی دور دراز وادی میں لائن آف کنٹرول کے قریب شادیاں دھوم دھام سے جاری ہیں۔ کشمیر کی ایک وادی میں 18 سالہ دلہن رابعہ بی بی کی شادی کو سرحدی علاقے میں جنگ کے منڈلاتے بادل بھی نہ روک سکے۔ ڈولی میں بیٹھنے سے قبل دلہن سے اے ایف پی کو بتایا کہ ’ہمارے بچپن میں بھی صورتحال ایسی ہی تھی اس لیے ہم خوفزدہ نہیں۔‘ سرخ دوپٹہ اور بھاری لہنگا پہنے بناؤ سنگھار کیے دلہن کا کہنا تھا کہ ’ہم امن...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک- بھارت صورت حال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ قومی...
بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو آج 11 روز ہوگئے، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق گزشتہ 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں اس پابندی سے متاثر ہوئیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فضائی حدود پر پابندی سے بھارتی ایئرلائنز کو کتنا نقصان ہوگا؟ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ اندازے کے مطابق بھارتی ائیرلائنز کو گزشتہ 10روز میں 225 کروڑبھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا، ائیرانڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر اور ائیرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہیں۔ پاکستان کی فضائی حدود بند ہونے سے انڈیگو ائیرکو بھی بھاری نقصان کا سامنا ہے، انڈیگوائیر کا الماتی تاشقند سمیت دیگر وسط ایشیائی ممالک کے لیے فلائٹ آپریشن بدستور بند ہے۔...
کراچی: مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے واقعے کے بعد بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش بدستور جاری ہے اور بھارتی پروازوں کو شدید مشکلات اور نقصان کا سامنا ہے، جس کے اعداد و شمار بھی سامنے آگئے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 10 روز گزر چکے ہیں اور اس دوران 1150 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں اور بھارتی ائیرلائنز کو گزشتہ 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ فضائی حدود کی بندش سے ائیرانڈیا، آکاسا ائیر، اسپائس جیٹ، انڈیگو ائیر، ائیرانڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں کیونکہ بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہوکر بحیرہ...
بھارت کی جانب سے پاکستانی مریضوں کے میڈیکل ویزے اچانک منسوخ کیے جانے کے بعد 10 ماہ کی معصوم مشکوٰۃ فاطمہ کی زندگی خطرے میں پڑگئی۔ دل کی پیدائشی پیچیدہ بیماری میں مبتلا اس بچی کا آپریشن چنئی کے معروف ایم جی ایم اسپتال میں ہونا تھا، جہاں ایک بھارتی سرجن نے رعایتی فیس پر علاج کی پیشکش کی تھی، لیکن ویزا منسوخی نے سب کچھ ختم کردیا۔ یہ بھی پڑھیں کوئٹہ کے رہائشی آریان شاہ کی میت بھارت سے پاکستان پہنچ گئی مشکوٰۃ کے والد فرحان علی نے بتایا کہ انہوں نے مہینوں کی جدوجہد کے بعد ویزا حاصل کیا تھا اور چنئی روانگی کی تیاریاں مکمل تھیں، مگر پہلگام حملے کے بعد بھارت نے تمام پاکستانی مریضوں کے ویزے...
پاکستان کا بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا فوری اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا، سلامتی کونسل کو بتایا جائے گا کہ بھارتی اقدامات خطے کے لیے کس قدر خطرناک ہیں۔تفصیلات کے مطابق خطے کی حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کے لیے سفارتی سطح پر سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔اس حوالے سے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ اقوام متحدہ...
شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ ضرورت پڑی تو اے پی سی بھی بلا لیں گے۔ اپنے آبائی حلقے شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پاک بھارت جنگ نہیں ہوگی اور نہ ہی بھارت ہمارا پانی روک سکے گا، پہلگام فالز فلیگ آپریشن کے متعلق عالمی برادری نے پاکستان کے بیانیے کی حمایت کی ہے۔ ...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے شروع کی گئی جارحیت اور خطے کی تازہ ترین صورت حال سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمّد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو ہدایت کی ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ پاکستان نے باضابطہ طور پر خطے کی تازہ ترین صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اشتعال انگیزی اور اشتعال انگیز بیانات سے آگاہ کرے گا پاکستان خصوصی طور پر سندھ...

پاکستان پر اب یہ وقت بھی آنا تھا کہ عطاء تارڑ جیسے لوگ قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اب یہ وقت بھی آنا تھا کہ عطاء تارڑ جیسے لوگ قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے حکومتی بریفنگ میں شرکت سے معذرت کرلی، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا تھا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں شرکت سے انکار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان شرکت نہیں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ آمد ہوئی جہاں اُن کا عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے پرتپاک استقبال کیا۔وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ عمانی ہم منصب سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب...
نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے اتوار کے روز ہندوستانی فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل امرپریت سنگھ کی ملاقات ہوئی، جو تقریباً 40 منٹ جاری رہی۔روز نامہ امت نے بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ اگرچہ اس ملاقات کا کوئی سرکاری اعلامیہ میڈیا کے سامنے پیش نہیں کیا گیا تاہم اس ملاقات کو 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کے سلسلے میں اہم سمجھا جا رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق اس سے قبل 30 اپریل کو انڈین نیوی کے سربراہ جنرل اوپندر دیویدی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کی تھی، جس میں وزیر خارجہ ایس جے...
فوٹو فائل پاکستان نے خطے کی تازہ صورتِ حال پر اقومِ متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کر لیا۔نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کریں۔ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے کی صورتِ حال پر سلامتی کونسل کو باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرے گا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیر قانونی اقدامات کو اجاگر کرے گا۔ پہلگام واقعے کی تحقیقات میں...
وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی ہم منصب سے ملاقات کی اور پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی مسقط میں عمان کی وزارت داخلہ آمد ہوئی جہاں اُن کا عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی نے پرتپاک استقبال کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کی اپنے عمانی ہم منصب سید حمود بن فیصل البوسیدی سے ملاقات کی جس میں خطے کی موجودہ صورت حال پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے عمانی وزیر داخلہ کو پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے حوالے سے پاکستان کے اصولی موقف سے آگاہ کیا۔ عمانی ہم منصب سے گفتگو میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے بلیم گیم سے...
مئی تا جولائی معمول کے مطابق بارشوں کا امکان، سیلاب کا خدشہ (240729) -- RAWALPINDI (PAKISTAN), July 29, 2024 (Xinhua) -- Commuters are seen on a flooded road during heavy monsoon rain in Rawalpindi, Pakistan, on July 29, 2024. (Str/Xinhua) WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مئی سے جولائی کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول کے مطابق بارشوں کا امکان ہے جبکہ اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو اور کہیں سیلاب کا بھی خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق فروری سے اپریل تک سندھ اور جنوبی بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارش ہوئی، شمالی اور وسطی علاقوں میں درمیانی اور شدید بارشیں ہوئی جب کہ بارش کم ہونے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کو سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان نے سلامتی کونسل کو خطے کی صورتحال پر باضابطہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق پاکستان سلامتی کونسل کوبھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا جبکہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی غیرقانونی اقدامات کو بھی اجاگر کیا گا۔دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے واضح کیا جائے گا کس طرح بھارتی جارحانہ اقدامات خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔اعلامیے کے مطابق سفارتی اقدام پاکستان کی عالمی برادری کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مشرقی ایشیا کے اہم ملک ملائیشیانے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ، سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری محمد حسن سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انہیں موجودہ علاقائی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا۔ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پروپیگنڈہ، اور سندھ طاس معاہدے کو التوا میں رکھنے کا یکطرفہ فیصلہ معاہدے کی دفعات اور بین الاقوامی قانونی ذمہ داریوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے...
نئی دہلی(انٹرنیشنلڈیسک)جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ہفتہ کے روز دہلی میں وزیر اعظم نریندر مودی سے وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، جو 30 منٹ تک جاری رہی۔ کچھ دن پہلے، جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ نے ایک بیان واضح کر دیا تھا کہ وہ پہلگام حملے کو ریاست کا درجہ دینے کے لیے استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نے گزشتہ دنوں اس بات کا اظہار بھی کیا تھا کہ لعنت ہو مجھ پر اگر میں مرکز جاؤں اور اس نازک لمحے میں ریاست کا درجہ حاصل کروں۔ یاد رہے کہ پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے، جب کہ بھارت نے پاکستان سے تمام باؤنڈ...

وزیر اعظم شہباز شریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران خطے کی تازہ صورتحال اور پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے سے آگاہ کرتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ملائیشیا کے وزیراعظم سے گفتگو کے دوران جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی پر بھی تشویش کا اظہار کیا اور بغیر ثبوت واقعے کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش کو یکسر مسترد کیا ۔شہبازشریف نے واقعے کی عالمی ، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان ان تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا، پاکستان نے ہمیشہ ہر شکل میں دہشت گردی کی مذمت...
او آئی سی کا بھارت میں اسلاموفوبیا اور کشمیری مسلمانوں پر مظالم کیخلاف شدید ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی )کے تحت کام کرنے والے مستقل آزاد انسانی حقوق کمیشن نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اسلاموفوبیا، نفرت انگیز تقاریر اور مسلمانوں پر حملوں میں خطرناک اضافے پر شدید تشویش اور مذمت کا اظہار کیا ہے۔ کمیشن نے حالیہ پہلگام واقعے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مسلمانوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔او آئی سی نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان نفرت انگیز حملوں کی آزاد بین الاقوامی تحقیقات کرائے تاکہ اصل حقائق سامنے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاک بھارت کشیدگی پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔پی ٹی آئی کے ترجمان شیخ وقاص اکرم کے مطابق پی ٹی آئی نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی ہے اور اس قومی معاملے پر یکجہتی کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے۔شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں تاہم انہوں...
اسلام آباد: پاکستان نےباضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کو سلامتی کونسل کے اجلاس بلانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت ہے ، اجلاس میں پاکستان نے باضابطہ طور پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں خطے کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی، سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات، اور اشتعال انگیزی سے آگاہ کرے گا اور پاکستان پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بھارتی اقدامات کو بھی اُجاگر کرے گا۔ علاوہ ازیں ہندوستان کے جارحانہ اقدامات سے جنوبی ایشیا کی امن...
پاکستان نے خطے کی تازہ صورت حال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کو بریفنگ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب کو ہدایت کی ہے کہ سلامتی کونسل کا اجلاس جلد بلانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ یہ بھی پڑھیں پہلگام واقعہ: سوئٹزر لینڈ کے بعد یونان نے بھی پاکستان کی تجویز کی حمایت کردی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو بھارت کے جارحانہ اقدامات سے آگاہ کرےگا۔ ترجمان نے بتایا کہ بریفنگ کے دوران سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے غیرقانونی بھارتی اقدام کو اجاگر کیا جائےگا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان واضح کرے گا کہ بھارتی...
ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی موقف کی حمایت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ملائیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی موقف کی حمایت کرتے ہوئے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ دونوں رہنماوں نے خطے کی بدلتی صورتحال پرقریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ۔ ملائیشیا کے وزیرخارجہ نے پاکستان کے موقف کی حمایت کا اعادہ کیا ۔ اسحاق ڈار نے ملائشین وزیر خارجہ کو کشیدہ علاقائی صورتحال کے بارے میں بتایا ۔ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز پروپیگنڈا مسترد کر دیا۔نائب وزیراعظم کا کہنا تھا بھارت کی جانب سے...
—فائل فوٹوز وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شمولیت کا خیر مقدم کرے گا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم سے ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں وزیرِ اعظم نے بھارت کے اشتعال انگیز رویے اور پہلگام واقعے کے بعد جنوبی ایشیاء میں کشیدہ صورتِ حال سے آگاہ کیا۔ شہباز شریف نے پہلگام واقعے کو بغیر ثبوت پاکستان سے منسوب کرنے کو مسترد کرتے ہوئے واقعے کی شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کو دہرایا۔ پاکستان نے اپنا ملی نغمہ بھارت میں سوشل میڈیا پر چلوا دیا بھارتی صارفین نے پاکستانی ملی نغمہ چلنے پر اپنی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ وزیرِ اعظم نے کہا کہ...
—فائل فوٹو پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں 225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بھارتی پروازوں کے لیے پاکستانی فضائی حدود کی بندش کو 11 روز ہو گئے ہیں، 10 روز کے دوران 1150 بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ذرائع کے مطابق اندازہ ہے کہ بھارتی ایئر لائنز کو 10 روز میں225 کروڑ بھارتی روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے ایئر انڈیا، آکاسا ایئر، اسپائس جیٹ، انڈی گو ایئر، ایئر انڈیا ایکسپریس کی پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی طیاروں کو آدھے بھارت سے ہو کر بحیرۂ عرب...

ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا
ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کا معاملہ،صدر مرکزی تنظیم تاجران کاشف چوہدری نے فیصلے کو معیشت دشمن قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر محمد کاشف چوہدری نے کہا ہے کہ تاجر برادی انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس کو یکسر مسترد کرتی ہے ، کرپشن کا بازار گرم کرنے کے لئے ٹیکس افسران کے اختیارات میں لامحدود اضافہ کیا گیاہم ملکی معیشت کو تباہ کرنے کے لئے ایسے اوچھے ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہونے دیں گے انکم ٹیکس ترمیمی ارڈیننس کے تحت ٹیکس افسران کو لامحدود اختیارات دینے کے معاملے پر کاشف چوہدری صدر مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے اتوار کو جاری بیان میں کہا ہے کہ اس ترمیم کے...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے پہلگام حملے کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملائیشیا اس میں شامل ہوتا ہے تو ہم خیر مقدم کریں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔ شہباز شریف نے پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز رویے کو یکسر مسترد کیا اور اس واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتا لگانے کے لیے بین الاقوامی، شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔ یہ بھی پڑھیں ملکی سلامتی کی صورتحال پر اے پی سی بلانی چاہیے تھی، پی ٹی آئی کا بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان وزیراعظم شہباز شریف...
وزیر اعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کے درمیان اتوار کو ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس کے دوران شہباز شریف نے کہا پاکستان پہلگام واقعے کی تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا۔ وزیر اعظم نے پہلگام واقعے کے بعد سے بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی پر پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بغیر کسی ثبوت کے اس واقعے سے پاکستان کو جوڑنے کی کسی بھی کوشش کو واضح طور پر مسترد کر دیا اور اس واقعے کے پس پردہ حقائق کا پتہ لگانے کے لیے بین الاقوامی، شفاف، معتبر اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے پاکستان کی پیشکش کو دہرایا۔ وزیراعظم آفس...
وزیراعظم کا پہلگام واقعہ پر ایک بار پھر غیر جانبدار اور شفاف عالمی تحقیقات کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم کے درمیان گفتگو کے دوران پہلگام واقعے کے بعد بھارت کے اشتعال انگیز رویے پر بات چیت ہوئی اس موقع پر شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں ہونے والے واقعے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتا ہے اور پاکستان اس طرح کے تنازعات میں الجھنا نہیں چاہتا، بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزامات عائد کیے، ہم عالمی برادری کو واقعہ کی شفاف تحقیقات کی پیش کرتے...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور ملائیشین وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں راہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بے بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں راہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ...

ملائشیا انڈیا سے پہلگام واقعہ کی بین الاقوامی تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے، وزیراعظم شہباز کی درخواست
سٹی 42: وزیر اعظم شہباز شریف نے ملائیشیاکے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کو بھارت کے اشتعال انگیز رویے کے نتیجے میں جنوبی ایشیا میں موجودہ کشیدگی سے آگاہ کرتے ہوئے ان سے درخواست کی کہ ملائشیا بھارت پر پہلگام واقعہ کی غیر جانبدار تحقیقات کروانے کا مطالبہ کرے۔ انہوں نے ملائشیا سے بھی اس تحقیقات میں شامل ہونے کی بھی درخواست کی۔ شہباز شریف نے آج اتوار کے روز ملائشیا کے وزیراعظم کو فون کال کی اور انہین صورتحال سے آگاہ کیا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا شہباز شریف نےپہلگام مین سیاحوں کے قتل کے واقعہ کو بغیر کسی ثبوت کے پاکستان کو جوڑنے کی کوشش کو...
ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن )روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ڈان نیوز کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کی کوئی کوشش کی تو اسے ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے جواب دیا جائے گا، مخصوص علاقوں کونشانہ بنانے کا فیصلہ کیا جا چکا ہے، محسوس ہورہا ہے کہ یہ حملہ قریب ہے اوراس کا خطرہ حقیقی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضروری تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جاتی۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی...
بھارت کی علیحدگی پسند تنظیم خالصتان تحریک کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پنجاب سے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ پاکستان کی پہلی دفاعی لائن ہوں گے اور بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ ایک نجی ٹی وی چینیل میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انڈین فوج کے اندر موجود سکھ جانتے ہیں کہ ان کا اصل دشمن پاکستان نہیں بلکہ بھارتی نظام ہے، اگر پاکستان حکومت اور فوج سکھوں اور پنجاب کا ساتھ دے کر اقوام متحدہ کے تحت خالصتان کے ریفرنڈم کو آگے بڑھاتا ہے تو جنگ کی صورت میں بھارتی ٹینکوں کا رخ موڑ دیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: مودی کی جنگ بھارت کی آخری جنگ...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ملائیشین وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے میں ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے پاکستان کے خلاف بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات اور بنیاد الزامات یکسر مسترد کر دیئے۔ نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے، پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفاد کے تحفظ کا بھرپور حق رکھتا ہے۔ ترجمان...
ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئےجہاں مسقط ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ استقبال کرنے والوں میں عمان کی وزارت داخلہ کے اعلیٰ حکام، سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود البوسیدی، عمان میں تعینات پاکستانی سفیر سید نوید صفدر بخاری اور دیگر اہم شخصیات شامل تھیں۔ ایئرپورٹ پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور عمانی سیکرٹری داخلہ خالد بن ہلال کے درمیان ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات میں خالد بن ہلال نے وزیر داخلہ کو عمان آمد پر دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا محسن نقوی نے اس موقع پر کہا...
قریبی رشتہ دار خاتون کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر جنسی زیادتی کرنے والا ملزم پولیس کے شکنجے میں آگیا۔ ایس ایچ او گجر پورہ نے بتایا کہ ملزم شکیل طارق متاثرہ لڑکی کا رشتہ دار ہے، ملزم نے لڑکی کو بہانے سے نامعلوم جگہ پر بلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ایس ایچ او گجر پورہ نے کہا کہ ملزم شکیل متاثرہ لڑکی کو دھوکہ دہی سے سیالکوٹ کی بجائے گودام میں لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔گجر پورہ پولیس نے متاثرہ شہری کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
— فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ محمد بن حسن سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے خطے میں حالیہ پیشرفت اور بھارت کے اشتعال انگیز اقدامات سے آگاہ کیا۔وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ اسحاق ڈار نے بھارت کے اشتعال انگیز پروپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی کے فیصلے کو مسترد کیا۔ اسحاق ڈار سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، موجودہ علاقائی صورتحال پر گفتگوامریکی ناظم الامور نٹالی بیکر نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کے اقدامات بین الاقوامی...
اسلام آباد :پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (FPCCI) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے افواجِ پاکستان سے مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم اور کاروباری برادری اپنی بہادر فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ وقت قومی یکجہتی کا ہے، پاکستان اس وقت اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ایسے میں ہمیں اپنی افواجِ پاکستان پر بھرپور اعتماد اور مکمل اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔” عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاک فوج صرف ایک عسکری ادارہ نہیں بلکہ قوم کا فخر، طاقت اور ہماری سلامتی کی ضامن ہے۔ “ہمارے سپاہی شدید موسمی حالات میں سرحدوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) کشمیر لائن آف کنٹرول کے قریب ہی مکین پچاس سالہ بشیر ڈار کے لیے یہ گولہ باری نہ صرف خوف کا باعث ہے بلکہ فائرنگ کی آوازیں ماضی کی تلخ یادیں بھی تازہ کر رہی ہے۔ سن 2020 میں لائن آف کنٹرول پر جب جھڑپیں ہوئیں تو بشیر کی اہلیہ ماری گئی تھیں، ''مارٹر گولہ میری بیوی کے بالکل قریب آ کر گرا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھیں‘‘۔ بھارتی علاقے کے پہاڑی گاؤں بالکوٹ کے قریب رہنے والے بشیر کا گھر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے بمشکل ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ بشیر نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''آج کل وہ...
خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس میں تعینات پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا جواب ایٹمی ہتھیاروں سمیت پوری قوت سے دینے کا اعلان کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق روسی میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر محمد خالد جمالی نے واضح کیا کہ پاکستان کے پاس انٹیلی جنس شواہد موجود ہیں، جن سے پتا چلتا ہے کہ بھارت کارروائی کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان...
تصویر بشکریہ سرکاری میڈیا وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی عمان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر مسقط پہنچ گئے۔مسقط ایئرپورٹ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا، عمان کے وزارت داخلہ کے حکام، سیکریٹری داخلہ اور عمان میں پاکستان کے سفیر نوید صفدر بخاری نے خیر مقدم کیا۔اس موقع پر محسن نقوی اور سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال بن سعود کے درمیان ملاقات ہوئی۔ وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی صنعت کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوتوفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے پاکستان میں کان کنی اور آئی ٹی سیکٹر میں امریکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ سیکریٹری داخلہ خالد بن ہلال نے کہا کہ عمان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے...
اسلام آباد: پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری محمد حسن سے ٹیلیفونک گفتگو کی جس میں علاقائی صورتحال اور حالیہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گفتگو کے دوران سینیٹر اسحاق ڈار نے بھارت کی اشتعال انگیز کارروائیوں، بے بنیاد الزامات، اشتعال انگیز پراپیگنڈے اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے جیسے اقدامات کو سختی سے مسترد کیا۔ انہوں نے ان اقدامات کو بین الاقوامی قوانین اور معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔ ڈپٹی وزیراعظم نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، تاہم واضح کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بروقت اقدام سے بھارتی پراپیگنڈا بے نقاب کردیا اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں دہشت گردوں کے کیمپ کے الزامات کے بخیے ادھیڑ دیے۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق پاکستان نے غیر ملکی اور ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کرادیا جن کے بارے میں بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ وہاں دہشت گردوں کے ٹھکانے ہیں۔پاکستان نے ملکی و غیر ملکی میڈیا کو ان علاقوں کا دورہ کروا کر بھارتی جھوٹ بے نقاب کردیا۔ملکی و غیر ملکی میڈیا کو جن علاقوں کا دورہ کرایا گیا ان میں کیل، سردی، دودھنیال، اٹھ مقام، جورا، لیپا، پچھیبان، فارورڈ کہوٹہ، کوٹلی، کھوئی رٹہ مینڈھر، نکیل، چمن کوٹ اور جان کوٹ شامل ہیں۔میڈیا...
سربراہ تحریک بیداری امت مصطفی نے پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کیخلاف 2مؤثر ہتھیار موجود ہیں، انڈیا ہر عالمی فورم پر پاکستان کو تنہا کرنے میں کامیاب ہوتا جا رہا ہے،شدت پسند مذہبی، تکفیری، فرقہ واریت پھیلانے والے مفتی و مولوی اور علیحدگی پسند عناصر، بالخصوص بلوچ باغی بھارت نے ان دونوں کو بروئے کار لا کر پاکستان کے داخلی امن کو نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ صورتحال پر لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ عالمی منظرنامے میں بھارت پاکستان کے دوست ممالک کو اپنے اقتصادی و سیاسی تعلقات کے ذریعے اپنی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز رپورٹ کے مطابق پارٹی ذرائع نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف جاتی امرا رائیونڈ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے بڑے بھائی اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک بھارت سرحدی تناؤ سمیت ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال پر گفتگو کی۔ مزید :