2025-11-04@15:59:23 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 9426				 
                «کیا کبھی»:
(نئی خبر)
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے انکشاف کیا کہ جعفر ایکسپریس دھماکے میں ریموٹ کنٹرول ڈیوائس اور 4 سے 5 ایکسپلوسوز استعمال کیے گئے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس کنوینر رمیش لال کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں ڈی آئی جی ریلوے پولیس نے جعفر ایکسپریس دھماکے سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ حملہ آوروں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، تاہم تحقیقات میں حساس ادارے شامل ہیں۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ واقعہ ممکنہ طور پر بلوچستان سے پلان کیا گیا تھا، جبکہ ریلوے پٹریوں کی نگرانی اور ایف سی کے ساتھ مشترکہ گشت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی نے جعفر ایکسپریس میں...
	  راولپنڈی/ لاہور:   مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر داتا دربار کے اطراف میں کینٹینر پہنچا دیے گئے جبکہ راولپنڈی بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔ لاہور میں تاحال سڑکوں کو کینٹینرز کی مدد سے بلاک نہیں کیا گیا ہے تاہم داتا دربار کے باہر اور سرکلر روڈ کی اطراف میں کینٹینرز موجود ہیں۔ دوسری جانب، راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے ساڑے پانچ ہزار افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہیں۔ مریدکے واقعات کے بعد پہلا جمعہ ہے جس کے تناظر میں سیکیورٹی کو فول پروف رکھنے کے لیے اضافی انتظامات کیے گئے ہیں۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس پکٹس قائم ہیں اور اضافی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> 251018-05-6سکھر (نمائندہ جسارت) ڈویژنل کمشنر سکھر عابد سلیم قریشی نے سول اسپتال سکھر کا دورہ کر کے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل جی ایم ایم سی ٹیچنگ اسپتال سکھر ڈاکٹر صالح محمد چنا، ایڈیشنل ایم ایس ڈاکٹر الطاف اعوان، دیگر ڈاکٹرز و افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر سکھر نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کر کے فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا. انہوں نے مریضوں سے ملاقات کی اور علاج معالجے کی سہولیات کے متعلق دریافت کیا، انہوں نے اسپتال انتظامیہ پر مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر کرنے پر زور دیا۔ اسپتال کیدورے کے دوران کمشنر سکھر ڈویڑن عابد سلیم نے اسپتال کے احتجاجی ہاؤس جاب افسران سے بھی ملاقات...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251018-02-17  کراچی (رپورٹ: محمد علی فاروق)کراچی کے مختلف علاقوں میں شراب کی دکان کے لائسنس کے اجرا نے سندھ حکومت کے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو ایک نئے تنازع میں الجھا دیا ہے۔ مقامی آبادی کی شدید مزاحمت اور قانونی اعتراضات کے باوجود دکان کے قیام نے نہ صرف عوامی غم و غصے کو بھڑکا دیا ہے بلکہ ایکسائز پولیس کے مبینہ مالی مفادات اور غیر قانونی سرگرمیوں پر بھی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ذرائع کے مطابق نیو کراچی انڈسٹریل ایریا تھانے کی حدود، سیکٹر 11-F بسم اللہ کالونی میں شراب کی فروخت کے لیے لائسنس جاری کیا گیا تھا۔ حیرت انگیز طور پر یہ علاقہ 100 فیصد مسلم آبادی پر مشتمل ہے، جہاں کسی نان مسلم کمیونٹی...
	خورشید رضوی ‘ ادب کی دنیا میں ایک مستند نام ہیں۔ ان کی‘ ایک خوشبودار کتاب نظر سے گزری ۔ نام تالیف تھا۔ مختلف خاکے‘ مضامین اور تراجم کا ایک جاندار مجموعہ۔ پڑھتا چلا گیا۔ تقریباً ایک شب کے جگ رتے میں یہ قیمتی تصنیف پڑھ ڈالی۔ اب عادت سی بن گئی ہے۔ کہ ہر کتاب کو دو سے تین بار پڑھتا ہوں ۔ کیونکہ صرف ایک بار پڑھنے سے کسی بھی تصنیف کو باریکی سے سمجھنا قدرے مشکل ہے۔ خورشید رضوی صاحب سے ملاقات آج تک نہیں ہو پائی۔ ویسے میں جن لوگوں کی نثر یا شاعری کو پسند کرتا ہوں۔ ان سے بہت کم ہی ملتا ہوں۔ اس عجیب عادت کا وجود صرف ایک وجہ سے ہے۔ جب...
	پی ٹی آئی کی محبت میں سول سروس چھوڑنے والے افسر سلیمان شاہ راشدی نے عمران خان پر ذاتی مفادات کی سیاست کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی جان، سیاسی مستقبل اور نسلوں پرانی پیپلز پارٹی سے وفاداری عمران خان کے لیے قربان کی، مگر آخرکار انہیں احساس ہوا کہ عمران خان کی جدوجہد صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی مظاہرین پر تشدد، انفارمیشن گروپ کے سرکاری افسر نے استعفیٰ دے دیا سلیمان شاہ راشدی نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان کا اصل مقصد اقتدار میں واپسی کے لیے اسٹیبلشمنٹ پر دباؤ ڈالنا ہے اور اگر وہ کسی کو ساتھ نہ ملا سکیں تو...
	آزاد جموں و کشمیر کی کابینہ میں سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، جمعہ کے روز 3 مزید وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا، جن میں سے 2 نے وزیر اعظم چوہدری انوارالحق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔ اے جے کے وزیر خزانہ عبدالمجید خان اور وزیر خوراک چوہدری اکبر ابراہیم نے مظفرآباد پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران اپنے استعفے کا اعلان کیا، جبکہ وزیر کھیل و ثقافت عاصم شریف بٹ نے میڈیا سے گریز کرتے ہوئے اپنا استعفیٰ براہِ راست وزیر اعظم کو ارسال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: وہ نکات جنہوں نے آزاد کشمیر مذاکرات کامیاب بنائے اس سے قبل ہفتے کے آغاز میں وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید بھی استعفیٰ دے چکے...
	سانتیاگو:۔ جنوبی امریکی ملک چلی کے وزیر توانائی ڈیئیگو پارڈو نے بجلی صارفین کو غلطی سے زیادہ بل بھیجنے پر عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ شنہوا کے مطابق چلی کے صدر کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر گیبریئل بورک نے بجلی کے نرخوں کے تعین میں ملک گیر سطح پر ہونے والی سنگین غلطی کے بعد وزیر توانائی ڈییگو پارڈو کا استعفیٰ قبول کر لیا ہے۔ ڈیئیگو پارڈو نے مقامی ریڈیو سے گفتگو میں انکشاف کیا کہ انہیں دو ہفتے قبل نیشنل انرجی کمیشن کی جانب سے ایک رپورٹ موصول ہوئی، جس میں صارفین کے لیے بجلی کے نرخ مقرر کرنے کے لیے استعمال کیے جانے والے متواتر حساب میں غلطی کا انکشاف ہوا تھا،...
	فنوم پن: کمبوڈیا کی سینیٹ کے صدر ہن سین نے الزام عائد کیا ہے کہ تھائی لینڈ نے متنازع سرحدی علاقے میں خوفناک اور تیز آوازوں کے ذریعے نفسیاتی جنگ شروع کر رکھی ہے۔ سابق وزیر اعظم ہن سین کے مطابق کمبوڈیا کے ہیومن رائٹس کمیشن نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان شدید اور اونچی آوازوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا ہے جو سرحدی علاقے میں مقیم شہریوں میں خوف، گھبراہٹ اور ذہنی اذیت کا باعث بن رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق یہ نفسیاتی جنگ کی ایک نئی شکل ہے، جس میں 10...
	غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری واپس بھیجنے اور مہلت نہ دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کو فوری طور پر واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے انہیں کوئی ملہت نہیں دی جائے گی، صرف وہی افغانی پاکستان میں رہ سکیں گے جن کے پاس درست ویزا موجود ہوگا۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی سے متعلق اعلی سطح اجلاس وزیراعظم آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا، وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلی، خیبر پختونخوا کے...
	انڈونیشیا کے صوبے ایسٹ جاوا کے علاقے پاسیٹان ریجنسی میں ایک غیر معمولی واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب 74 سالہ شخص Tarman نے خود سے 50 سال چھوٹی، 24 سالہ خاتون Shela Arika سے شادی کرلی۔ اس شادی کی خاص بات یہ تھی کہ دلہن کو 3 ارب انڈونیشین روپے، یعنی پاکستانی کرنسی میں 5 کروڑ روپے سے زائد رقم ادا کی گئی۔ شادی کی تقریب یکم اکتوبر کو نہایت شان و شوکت سے منعقد ہوئی، جہاں دلہن کو باضابطہ طور پر ایک چیک بھی پیش کیا گیا۔ مہمانوں نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا اور روایتی تحائف کے بجائے میزبانوں کی جانب سے انہیں ایک لاکھ انڈونیشین روپے نقد بطور تحفہ دیے گئے۔ یہ...
	ہالی ووڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد ہسپانوی اداکارہ آنا دے آرمس  نے نو ماہ سے بھی کم عرصے کے بعد اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ برطانوی جریدے کی رپورٹ کے مطابق، دونوں اداکار ایک مشترکہ فلم پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے تھے، تاہم ان کے درمیان علیحدگی کی اطلاعات نے مداحوں کو حیران کر دیا۔ ذرائع کے مطابق، جوڑے نے باہمی رضامندی سے تعلق ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ صرف دوستی کا تعلق ہی قائم رکھنا چاہتے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں میں پہلے جیسے محبت باقی نہیں رہی تھی جس کے باعث دونوں نے علیحدگی کو بہتر راستہ سمجھا۔ یہ بھی پڑھیں: ’ٹام کروز نے بھی پی ٹی...
	 ویسے تو چیٹ یا ڈائریکٹ میسجز (ڈی ایم) کا آپشن سوشل میڈیا ایپس میں نظر آتا ہے مگر بہت جلد چیٹ جی پی ٹی میں بھی اسے استعمال کیا جاسکے گا۔  اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی میں ڈائریکٹ میسجنگ فیچر کی آزمائش کی جا رہی ہے۔ بظاہر اس فیچر سے یہ آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں تبدیل ہو جائے گا۔ چیٹ جی پی ٹی کے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے نئے بیٹا (beta) ورژن میں موجود کوڈ میں اس بات کا انکشاف ہوا۔ ایک رپورٹ کے مطابق چیٹ جی پی ٹی ایپ میں بہت جلد صارفین دیگر افراد کو براہ راست ون آن ون یا گروپ...
	سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا بھارت سے ہار کے بعد مخالف ٹیم کی کھلاڑی کے پاؤں چھو رہی ہیں۔ بھارتی کھلاڑی سمرتی مندھانا کے ساتھ فاطمہ ثنا کی مذکورہ تصویر کو مختصر پیغامات کی سائٹ ایکس سمیت فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ تاہم فیکٹ چیک سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ یہ تصویر آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تیار کی گئی ہے اور اس کا کسی حقیقی واقعے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ یہ تصویر 5 اکتوبر کو ہونے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ میں پاکستان بمقابلہ بھارت...
	راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے  امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کی ہیں ۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول سٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔ نیول چیف نے امریکہ کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔  ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔  سپر ٹیکس کیس؛ سپریم کورٹ میں...
	مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے دورہ امریکا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکا کی اعلیٰ بحری اور سول قیادت سے اہم ملاقاتیں کیں۔انہوں نے امریکی ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف آپریشنز اور کوسٹ گارڈ کے وائس کمانڈنٹ سے بھی الگ الگ ملاقاتیں کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے امریکا کی نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے یونیورسٹی کے صدر وائس ایڈمرل پیٹر اے گارون سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں پیشہ ورانہ امور، علاقائی سلامتی، ٹریننگ اور میری ٹائم تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف...
	 پاکستانی سینئر اداکار ایاز خان نے دبئی میں معروف بھارتی کامیڈین اور اداکار جانی لیور سے ملاقات کی، جس کی ویڈیو انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔  ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایاز خان نے جانی لیور کو روایتی سندھی اجرک پیش کی، جسے بھارتی فنکار نے خوش دلی سے قبول کیا، دونوں فنکار خوشگوار موڈ میں دکھائی دیے۔ اپنے کیپشن میں ایاز خان نے لکھا کہ دبئی میں جانی لیور کے ساتھ پوڈکاسٹ کیا، ہلکے پھلکے انداز میں بات ہوئی، کامیڈی سرحدوں کی پابند نہیں ہوتی، ہنسی انسان کی ضرورت ہے۔ ویڈیو میں دونوں فنکاروں کو سندھی زبان میں بات کرتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین نے...
	تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں، 2016 سے 2025 تک، پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید اور 1648 زخمی ہوئے، جن میں 69 مستقل معذور ہوگئے۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق مظاہروں میں 16 شہری جاں بحق اور 54 زخمی ہوئے، جبکہ 97 گاڑیاں تباہ ہو گئیں اور 2 گاڑیاں جلائی گئیں۔ اس کے علاوہ متعدد میٹرو بسیں اور بس اسٹیشنز پر بھی توڑ پھوڑ کی گئی جبکہ پولیس کی 10 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش وفاق کو بھیجنے، نفرت انگیزی میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری، اور دہشتگردی کے مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ جماعت کی قیادت...
	 دنیا کی سب سے بڑی فوڈ کمپنی نیسلے نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے دو برسوں میں عالمی سطح پر 16 ہزار ملازمین کو فارغ کرے گی۔ کمپنی کے مطابق یہ اقدام آرٹیفیشل انٹیلی جنس (AI) اور آٹومیشن سسٹم کو اپنانے، لاگت میں کمی، اور تنظیمی ڈھانچے کو جدید بنانے کے منصوبے کا حصہ ہے۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (AP) کے مطابق نیسلے کا کہنا ہے کہ کمپنی اپنے عالمی آپریشنز میں شیئرڈ سروسز، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور اے آئی پر مبنی خودکار نظام متعارف کروا رہی ہے تاکہ کام کے عمل کو زیادہ مؤثر اور تیز بنایا جا سکے۔ تاہم، اس تبدیلی کے نتیجے میں بڑی تعداد میں انسانی ملازمتیں ختم کر دی جائیں گی۔ کمپنی کے...
	ویب ڈیسک: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے قومی شناختی کارڈ برائے اوورسیز پاکستانی  کی منسوخی پر عائد فیس ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نادرا نے یہ سہولت وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فراہم کی ہے۔ نادرا کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتقال شدہ شخص کے والدین، بہن بھائی یا شریک حیات اور اولاد اب بغیر کسی فیس کے این آئی سی او پی منسوخ کروا سکتے ہیں بشرطیکہ موت کی رجسٹریشن متعلقہ یونین کونسل یا پاکستانی سفارتخانے میں کرائی جا چکی ہو۔  اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کیساتھ والد کو بھی پولیو قطرے پلا دیے  نادرا کے مطابق یہ عمل نادرا کے قریبی مرکز یا...
	نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔  آن لائن...
	معروف کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں واقع کیفے Kap’s Cafe پر 4 ماہ میں تیسری بار فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد لارنس بشنوئی گینگ کے دو بدنام زمانہ گینگسٹرز، گولڈی ڈھلوں اور کلویرد سدھو عرف نیپالی نے مبینہ طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کی اور وارننگ دی کہ ’گولیاں کہیں سے بھی چل سکتی ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: کپل شرما کے کیفے پر 2 بار فائرنگ کیوں کی گئی، وجہ سامنے آگئی گولڈی ڈھلوں اور کلویرد سدھو (نیپالی) نے مبینہ طور پر سوشل میڈیا پر ایک پیغام کے ذریعے حملے کی ذمہ داری قبول کی۔ انہوں نے عوام کو خبردار کیا کہ ہم سے جس کا...
	 ہالی وڈ کے معروف اداکار ٹام کروز اور کیوبن نژاد اداکارہ آنا دی آرمس نے اپنے مختصر لیکن چرچوں سے بھرپور رومانوی رشتے کا خاتمہ کر دیا ہے۔ دونوں اداکار تقریباً نو ماہ سے بھی کم عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ تھے، تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے۔  ٹام کروز اور آنا ڈی آرماس کے درمیان تعلقات میں حالیہ دنوں میں کچھ تبدیلیاں سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق، دونوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اپنی دوستی اور پیشہ ورانہ تعلق کو نئی راہ پر آگے بڑھائیں گے۔ برطانوی جریدے دی سن کے مطابق، دونوں فنکاروں کے درمیان گزشتہ نو ماہ سے گہری قربت تھی، تاہم اب انہوں نے ایک دوسرے کے لیے...
	بوگوٹا: کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے اعلان کیا ہے کہ منشیات کے اسمگلروں سے ضبط کیا گیا سونا اب غزہ کے متاثرہ فلسطینیوں کی مدد کے لیے بھیجا جائے گا۔ صدر پیٹرو نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ یہ سونا جنگ سے متاثرہ فلسطینی بچوں کے علاج اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ان کے مطابق، یہ اقدام انسانیت اور عالمی یکجہتی کی مثال ہے۔ صدر کا کہنا تھا کہ کولمبیا انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور وہ غزہ کی بحالی کے لیے عملی اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اقوام متحدہ میں ایک قرار داد پیش کریں گے، جس کے ذریعے...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے‘ افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وقت گزاری کیلئے سیز فائر ناقابل قبول ہے۔ سیز فائر ٹھوس شرائط پر بڑھ سکتی ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ مستقل حل کرنا ہو گا۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور  میزبانی کی۔ 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے۔ افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے...
	سعودی عرب کی قومی فٹبال ٹیم اور الهلال کلب کے کپتان سالم الدوسری کو ایک بار پھر ایشیا کے بہترین فٹبالر 2025 کے اعزاز سے نوازا گیا۔ یہ دوسرا موقع ہے جب انہوں نے اپنے کیریئر میں یہ نمایاں اعزاز حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا یہ اعلان ایشیائی فٹبال کنفیڈریشن (AFC) کی جانب سے جمعرات کی شب ریاض کے کنگ فہد کلچرل سینٹر میں منعقدہ انعامی تقریب میں کیا گیا، جو اپنی انتیسویں سالانہ ایڈیشن میں منائی گئی۔ سالم الدوسری نے یہ اعزاز قطری کھلاڑی اکرم عفیف اور ملائیشین فٹبالر عارف ایمن کے درمیان سخت مقابلے کے بعد اپنے نام کیا۔ یہ بھی پڑھیے سعودی...
	پاکستان پر افغانستان کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور دونوں جانب سے ہونے والی خونریز جھڑپوں کے بعد عارضی سیز فائر ہو گیا ہے لیکن تجزیہ کاروں کی رائے ہے کہ اس جنگ بندی کو دیرپا بنانے اور آئندہ جھڑپوں کو روکنے کے لیے جلد مذاکراتی عمل شروع کرنا اشد ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ پاکستانی حکام کے مطابق 9 اکتوبر سے 15 اکتوبر کے دوران افغانستان نے پاکستان میں دراندازی کی اور بلا اشتعال فائرنگ کی۔ حکام کے مطابق افغانستان نے چترال ارندو بارڈر سے لے کر بلوچستان تک مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستان کو نشانہ بنایا جبکہ افغانستان میں موجود...
	ریاض احمدچودھری آج کل پاک افغان تعلقات تناؤ کا شکار ہیں۔ ویسے تو یہ تعلقات کبھی بھی بہترین حالت میں نہیں رہے ۔ اس کی وجہ افغان معاملات میں بھارتی مداخلت اور پشت پناہی ہے۔ اپریل میں اسحاق ڈار کے دور کابل کے بعد دونوں ملکوں کے تعلقات کے درمیان جمی برف تیزی سے پگھلنا شروع ہوئی جس کے بعد مئی میں اسحاق ڈار نے کابل کا دورہ کیا اور پاکستان ازبکستان کے درمیان براستہ افغانستان ٹرین چلانے کا اعلان بھی کیا گیا۔لیکن اس وقت پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات شدید کشیدگی کا شکار ہیں، جو 11 اور 12 اکتوبر کو شدید فوجی کشیدگی کے بعد خراب تر ہو گئے۔ دونوں اطراف نقصان ہوا لیکن زیادہ نْقصان افغانستان کی...
	’’افغان خواتین و بچیوں کی تعلیم اور دیگر بنیادی حقوق کے سخت مخالف طالبان وزیر خار جہ، امیر خان متقی، کی بھارت میں جس شاندار انداز میں سرکاری آؤ بھگت کی گئی ہے، میرا سرشرم سے جھک گیا ہے۔‘‘یہ الفاظ ممتاز بھارتی شاعر اور میوزک کمپوزر، جاوید اختر، کے ہیں۔ افغانستان پر قابض طالبان حکومت کے وزیر خارجہ ، مولوی امیر خان متقی، کا ایک ہفتے پر مشتمل طویل دَورئہ بھارت16اکتوبر2025 کو ختم ہو چکا ہے۔ ممکن ہے جب یہ کالم شائع ہو امیر متقی واپس افغانستان پہنچ چکے ہوں۔پاکستان کے عناد میںامیر متقی کی بھارت میں خوب تواضح ہُوئی ہے ۔ پاکستان کو دکھا دکھا کر اُن سے لاڈ پیار بھی کیا گیا ہے اور اُن کے ممکنہ حد...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب حکومت نے ریاستی رِٹ اور قانون کی بالادستی قائم کرنے کے لیے غیر معمولی اور تاریخی فیصلے کر لیے۔ تحریک لبیک کے خلاف سخت قانونی کارروائی شروع کردی گئی ، تنظیم پر پابندی کی سفارش، تحریک لبیک کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران3400 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا،صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ‘ احتجاج‘ جلسے‘ دھرنوں پر پابندی عاید کردی گئی جبکہ اسلام آباد میں بھی ٹی ایل پی کے دفاتر،مساجد اور مدارس سیل کردیے گئے،وفاقی وزرا کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی سے آخری منٹ تک مذاکرات ہوئے مگر وہ نہیں مانے، دہشت گردوں کو رہا کرنے کی شرط رکھی گئی ،انہوں نے کہا کہ آج علما ہمارے ساتھ فلسطین...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ایک بار پھر سیاست دانوں کی طرح دھڑلے سے پریس کانفرنس کی ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوںنے کہا کہ دہشت گردی میں اضافے کی مختلف وجوہات ہیں جن میں نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ ہونا بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کا ایک نکتہ یہ بھی تھا کہ اس حوالے سے ایک بیانیہ بنایا جائے گا مگر ایسا بیانیہ کبھی نہ بن سکا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کی جاتی ہے لیکن کیا ہر مسئلے کا حل بات چیت میں ہے۔ اگر دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے ہیں تو پھر جنگیں کبھی نہ ہوتیں۔ انہوں نے...
	گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے پر اسسٹنٹ کمشنر نے والد کو دفتر بلاکر قائل کیا اور انہیں بھی قطرے پلادیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسکردو کے اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کوانسداد پولیو کے قطرے پلانے سے انکارکرنے والے والد کو اپنے دفتر طلب کر کے بچے کے ساتھ ساتھ والد کو بھی خود پولیو قطرے پلادیئے اور وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کر دی جس پر صارفین نے سخت تنقید کی ہے۔ مذکورہ شخص نے بچے کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا جس کی اطلاع ملنے پر اے سی اسکردو احسان الحق نے بچے کے والد کو اپنے دفتربلایا جس پر شہری اپنے بچے کے ہمراہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نماز میں جسم کے اعضا وجوارح اپنی ہیئت اور فعل سے شریک ہوتے ہیں، زبان اپنے اذکار سے شریک ہوتی ہے، اور یہ دونوں مل کر دل کے لیے راستہ ہموار کرتے ہیں، کہ وہ اپنے جذبات وکیفیات کے ساتھ شامل ہوجائے، کیوں کہ نماز مکمل ہوتی ہی اس وقت ہے، جب جسم اور زبان کے ساتھ دل بھی نماز میں شامل ہوجائے۔ خاص بات یہ ہے کہ نماز کے افعال، نماز کے اقوال اور نماز کی کیفیت، یہ تینوں آپس میں مکمل ہم آہنگ ہیں، اور تینوں ہی ضروری ہیں، کسی ایک کی کمی بہت بڑی کمی کا احساس دلاتی ہے۔ اللہ پاک نے نماز کے لیے ایسے افعال اور اقوال کا انتخاب کیا ہے، جو نماز...
	اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 16 اکتوبر 2025ء ) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کا مطالبہ تھا جو 20 کروڑ ہمارے گھر سے پکڑے گئے وہ واپس کریں، احتجاج کا سارا خرچہ بھی دیا جائے، جیلوں میں قید ملزمان اور قاتلوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پرتشدد سرگرمیوں میں شمولیت سب سے زیادہ ٹی ایل پی کی ہے، ٹی ایل پی سے مذاکرات کیلئے مختلف اوقات میں مختلف ٹیمیں جاتی تھیں، جتھوں کی سیاست کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہے، کسی جماعت کو کالعدم قرار دینے کا  اختیار نیکٹا اور ای سی پی کو ہے۔ ٹی...
	اسد اللہ بھٹو اور قاضی احمد نورانی کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ سانحہ مریدکے حد سے زیادہ طاقت کے استعمال کا نتیجہ ہے، معاملات کے حل کے لئے قومی مشاورت کی ضرور ت ہے، پاکستان کی مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال کسی بھی احتجاج کی متحمل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے وفد نے صوبائی صدر اسد اللہ بھٹو اور صوبائی جنرل سیکٹری علامہ قاضی احمد نورانی کے ہمراہ سانحہ مرید کے اور وطن عزیز کو درپیش داخلی اور خارجی حالات کے تنازعہ میں مفتی منیب الرحمن سے ملاقات کی۔ اس موقع پر جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے صدر راؤ عبدالرحمٰن، سابق ایم این اے محمد حسین محنتی ...
	کیا پاکستان کی افغان پالیسی کتنی درست، افغانستان پر ہمارا کنڑول کتنا تھا، سابق کور کمانڈر پشاور کا تبصرہ
	پشاور کے سابق کور کمانڈر لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ حسن اظہر حیات کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کہا جاتا ہے کہ ہماری افغان پالیسی درست نہیں ہے لیکن جتنی صاف اور واضح آج کل پاکستان کی افغان پالیسی ہے اتنی کبھی نہیں رہی۔ یہ بھی پڑھیں: امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی چال میں نہیں آئے گی، احسن اقبال اے آر وائی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ حسن اظہر حیات نے کہا کہ افغانستان پراکسیز کا پلے گراؤنڈ رہا ہے لیکن اس کو چاہیے کہ وہ پراکسی والا کام ختم کردے۔ لیفٹینینٹ جنرل ریٹائرڈ حسن اظہر حیات نے کہا کہ پہلے افغانستان کا سینٹر آف گریویٹی کابل ہوتا تھا لیکن اب قندھار اور پکتیکا بھی...
	راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے،  کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ سہیل آفریدی نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے...
	 بالی ووڈ کی اداکارہ زرین خان نے سوشل میڈیا پر بڑھتی آن لائن ہراسانی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ردعمل دیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 38 سالہ اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ جب بھی کوئی پوسٹ شیئر کرتی ہیں، انہیں فحش، غیر مہذب اور ذومعنی تبصرے موصول ہوتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چاہے پوسٹ خوشگوار ہو، ذاتی تجربات سے متعلق ہو یا کسی افسوسناک واقعے کی، ہر بار انہیں مایوس کن صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ زرین نے سوال کیا کہ کیا ان کے فالوورز بھی ایسی ہراسانی کا شکار ہیں،  اداکارہ نے سوال اُٹھایا کہ آخر اس رویے کی وجہ کیا ہے؟ A post common by Zareen...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب حکومت نے امن و امان کی صورتحال اور ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے پیش نظر صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے ہر قسم کے جلسے، جلوس، ریلیوں اور مظاہروں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے میں ہفتہ 18 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ رہے گی، جس کے دوران چار یا اس سے زائد افراد کے عوامی مقامات پر جمع ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی ہر قسم کے اسلحے کی نمائش پر بھی سخت پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ترجمان  نے کہا کہ لاؤڈ اسپیکر کے استعمال پر بھی مکمل پابندی ہے، البتہ اذان اور جمعے کے خطبے کے لیے اس کے استعمال کی اجازت ہوگی۔...
	بی جے پی لیڈر نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے عوام سے جھوٹے وعدے کر کے اقتدار تو حاصل کیا لیکن ایک سال گزرنے کے بعد ایک بھی چناوُی وعدہ نظر نہیں آرہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بی جے پی کی جانب سے بڈگام اور نگروٹہ سیٹوں کے لئے آج امیدواروں کا اعلان کیا گیا وہیں بی جے پی کے ترجمان الطاف ٹھاکر نے آج دعویٰ کیا ہے کہ بی جے پی بڈگام کی نشت پر اکثریت سے کامیابی درج کرے گی۔ موصوف آج جنوبی کشمیر کے ترال میں "آتم نربھر بھارت" پروگرام کے حاشیہ پر میڈیا کے ساتھ بات کر رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نیشنل کانفرنس ایک سال کے اندر ہی عوام میں بے نقاب ہوچکی ہے...
	انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے واضح کیا ہے کہ کسی کو بھی ہڑتال کی آڑ میں سڑکوں پر آنے یا قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر کسی نے شرپسندی، توڑ پھوڑ یا پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہونے کی کوشش کی تو اس کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، جن میں 10 سے 14 سال تک قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، جس میں صوبے کی سیکیورٹی اور امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس عوام کی جان...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ:   چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان طے پانے والی 48 گھنٹوں کی فائر بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کو کشیدگی کم کرنے اور دیرپا امن کے لیے سیاسی مذاکرات کو ترجیح دینی چاہیے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ بیجنگ ہمیشہ سے اسلام آباد اور کابل کے درمیان تعلقات میں بہتری کا خواہاں ہے اور چین مستقبل میں بھی اس عمل میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا، خطے کے امن و استحکام کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان اور افغانستان بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کا راستہ اپنائیں۔خیال رہےکہ  پاکستانی دفترِ خارجہ  کے ترجمان کے مطابق دونوں ممالک نے بدھ...
	وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ڈیویلپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امید ہے کہ افغانستان کی قیادت بھارت کی اس چال میں نہیں آئے گی اور دوحہ معاہدے کے تحت اپنے اوپر عائد پابندیوں کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال سے سوال کیا گیا کہ افغانستان کے ساتھ سیز فائر قائم رہے گی یا نہیں؟ جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری دلی خواہش ہے کہ سیز فائر قائم رہے اور افغانستان کی حکومت ان پابندیوں کی پاسداری کرے جو دوحہ معاہدے میں اس نے اپنے اوپر عائد کی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کی درخواست...
	 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں پنجاب حکومت نے تشدد، اشتعال انگیزی اور فتنہ و فساد کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے نام پر خونریزی، ہنگامہ آرائی اور افراتفری پھیلانے والوں کے گرد آہنی شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر 400 لاشوں سے متعلق اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ کارروائی...
	پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمٰی بخاری نے چیئرمین تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جیل کی تنہائی نے عمران خان کو ذہنی طور پر مفلوج کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں جن مذہبی جماعتوں کو دہشت گرد اور شدت پسند قرار دیتے تھے، آج انہی کے لیے اپنی جماعت کو سڑکوں پر لانے کی کال دے رہے ہیں۔ اُن کے مطابق خان صاحب یوٹرن لینے میں ماہر ہیں اور موقف تبدیل کرتے ہوئے انہیں شرم بھی محسوس نہیں ہوتی۔ عظمٰی بخاری نے سوال اٹھایا کہ جب قوم آپ کی فائنل کال کو مسترد کر چکی ہے تو اب کس منہ سے نئی کال دی جا رہی ہے؟ کیا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: نومنتخب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ( کے پی کے )  سہیل آفریدی کاکہنا ہے کہ سب سے پہلے پاکستان ہے اور اس کے بعد باقی چیزیں آتی ہیں، بانی تحریک انصاف کی رہائی کے لیے بطور وزیر اعلیٰ پہلے ہی دن سے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ قائداعظم بانی پاکستان ہیں اور ان کی تعلیمات ہمیں یہی سکھاتی ہیں کہ سب سے مقدم پاکستان ہے،  کل خیبرپختونخوا حکومت نے وفاق اور پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا کہ وزیراعلیٰ کے پی اپنے لیڈر سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں لیکن تاحال کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔سہیل آفریدی نے  کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے فون کر کے...
	ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا، یہ عمل قابل قبول نہیں، وزیراعظم شہباز شریف
	وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے 40 سال تک افغان بھائیوں کا خیال رکھا مگر پھر بھارتی ایما پر پاکستان پر حملہ کردیا جو قابل قبول نہیں۔ وفاقی کابینہ کے ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان کا یہ عمل قابل قبول نہیں ہے۔ وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے اس اجلاس می دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اجلاس میں افغانستان سے جاری فتنہ ہندوستان کی شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا اور قومی اور عالمی امور پر تفصیل سے غورکیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا۔ اجلاس کے...
	اگر آپ نے حال ہی میں یوٹیوب استعمال کرتے ہوئے محسوس کیا ہے کہ کچھ چیزیں معمول سے ہٹ کر نظر آ رہی ہیں، تو یہ صرف آپ کا وہم نہیں — بلکہ حقیقت میں یوٹیوب نے اپناویڈیو پلیئر اپ ڈیٹ کر دیا ہے۔ یوٹیوب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ویڈیوز دیکھنے کے تجربے کوزیادہ صاف، بہتر اور جدید بنانے کے لیے ویڈیو پلیئر میں نمایاں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ان اپ ڈیٹس میں نہ صرف کنٹرولز کو ازسرِ نو ڈیزائن کیا گیا ہے، بلکہ نئے آئیکونز بھی شامل کیے گئے ہیں، جو زیادہ واضح اور یوزر فرینڈلی ہیں۔ کمپنی کے مطابق، ان تبدیلیوں کی آزمائش 2025 کے آغاز سے کی جا رہی تھی، اور اب یہ نئی...
	ہالی وڈ کی چمکتی دنیا میں ایک اور مشہور جوڑی نے اپنی راہیں جدا کر لی ہیں۔ 62 سالہ ٹام کروز اور36 سالہ آنا دی آرمس کے درمیان قائم ہونے والی قریبی دوستی ایک سال سے بھی کم عرصے میں ختم ہو گئی ہے۔ قریبی ذرائع کے مطابق، اگرچہ دونوں اب بھی ایک دوسرے کی صحبت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، تاہم انہوں نے باہمی رضامندی سے فیصلہ کیا ہے کہ وہ محض دوست رہیں گے اور اپنی پیشہ ورانہ زندگیوں پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ٹام اور آنا کی مختصر مگر دلکش کہانی نے مداحوں کو اپنی طرف متوجہ کیا۔ ان کی اسکرین کے باہر کی کیمسٹری کو بھی خوب سراہا گیا، لیکن اب یہ جوڑی محبت...
	برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس شریک ترک وزیر دفاع نے ممکنہ طور پر غزہ کی پٹی میں تعینات ہونیوالی کثیر القومی فورس میں شرکت سے متعلق ملکی مسلح افواج کی خواہش کا اعلان کیا ہے اسلام ٹائمز۔ ترک وزیر دفاع یاسر گلر نے ممکنہ طور پر غزہ میں تعینات کی جانے والی کثیر القومی فورس میں شرکت پر مبنی اپنی "ملکی خواہش" کا اعلان کیا ہے۔ روسی خبررساں ایجنسی رشیا ٹوڈے کے مطابق ترک عسکری ذرائع نے چند روز قبل ہی اس خبر سے پردہ اٹھایا تھا، تاہم آج برسلز میں منعقدہ نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس کے دوران یاسر گلر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے ساتھیوں کو غزہ میں تعینات ہونے والی کثیر...
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اکتوبر 2025ء) افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے گزشتہ جمعرات کو بھارت کا ایک ہفتہ طویل دورہ شروع کیا، جو اگست 2021 میں طالبان کے افغانستان میں اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد اسلامی بنیاد پرست گروپ کے کسی سرکردہ رہنما کا یہ پہلا سفارتی دورہ تھا۔ یہ سفر اقوام متحدہ کی جانب سے متقی پر عائد سفری پابندی سے عارضی استثنیٰ دینے کے بعد ہی ممکن ہوا۔ اسے نئی دہلی کی جانب سے کابل میں طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم کیے بغیر ہی اپنا موقف تبدیل کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ متقی اور بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر کے درمیان ہونے والی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے خبردار کیا ہے کہ اگر تعلیمی اداروں میں منشیات کی فراہمی میں کوئی بھی ملوث پایا گیا تو ذمہ داری ادارے کے پرنسپل پر عائد ہوگی اور کارروائی بھی انہی کے خلاف کی جائے گی۔وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد پولیس نے عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق رواں سال اب تک 1314 منشیات سے متعلق مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور 1408 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ تعلیمی اداروں کے آس پاس کے علاقوں سے 22 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا، جن سے مجموعی طور پر 3...
	ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں قومی و عالمی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے دوران بیرونی دوروں، ملاقاتوں اور علاقائی صورتحال پر کابینہ کو اعتماد میں لیا، وزیراعظم نے داخلی حالات، سکیورٹی چیلنجز اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سفارتی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں افغانستان  سے جاری شرانگیزیوں اور خوارج کی کارروائیوں کا بھی جائزہ لیا گیا، وفاقی کابینہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہونے والے افواج پاکستان کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔  مکہ مکرمہ میں تاریخی ’’کنگ سلمان گیٹ‘‘ منصوبے کا اعلان   کابینہ ارکان نے شہدا کے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کا...
	لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں ریاستی رِٹ کے قیام اور امن و امان کی بحالی کے لیے غیر معمولی اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے انتہا پسند مذہبی جماعت پر پابندی کی سفارش وفاقی حکومت کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ یہ فیصلہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے  اجلاس میں کیا گیا، جس میں صوبائی وزرا، اعلیٰ افسران اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبے میں نفرت انگیز تقاریر، اشتعال انگیزی اور قانون شکنی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ جن عناصر نے حالیہ واقعات میں پولیس افسران کی شہادت یا سرکاری املاک کی تباہی میں کردار ادا...
	 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے تحت جاری اصلاحاتی ایجنڈے پر ثابت قدمی سے عمل پیرا ہے اور معیشت کو پائیدار بنیادوں...
	افغانستان کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد نبی نے پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ توڑ کر نیا سنگِ میل قائم کر دیا۔ وہ کسی بھی مکمل رکن (Full Member) ٹیم کے ایسے سب سے عمر رسیدہ کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں نصف سنچری اسکور کی۔ ڈھاکا میں تاریخی اننگز منگل کے روز ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں محمد نبی نے شاندار ناقابلِ شکست 62 رنز بنائے، جس کی بدولت افغانستان نے 200 رنز سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے تین میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کیا۔ Mohammad Nabi is the oldest player from a Full Member nation to score a fifty in men’s ODIs, breaking...
	بالی ووڈ اداکارہ زرین خان نے اپنے خلاف کیے جانے والے فحش اور نازیبا تبصروں پر شدید ناراضی اور سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ زرین خان جو آن لائن ہراسانی سے پریشان نے انہوں نے حال ہی میں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ جب بھی آن لائن کوئی پوسٹ، تصویر، ویڈیو یا تجربات کے حوالے سے کوئی چیز شیئر کرتی ہیں تو اس پر صارفین کی جانب سے نامناسب اور فحش تبصرے کیے جاتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’اتنا غرور کس چیز کا ہے‘، کترینہ کی زرین خان کو نظر انداز کرنے کی ویڈیو وائرل اداکارہ نے سوال کیا کہ کیا میرے فالوورز کے ساتھ...
	ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمند میں ‘فتنہ الخوارج’ کے خلاف کامیاب فوجی آپریشن کی تعریف کرتے ہوئے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا جس میں مختلف ذرائع کے مطابق تقریباً 30 خوارجی ہلاک ہوئے۔  محسن نقوی نے کہا "30 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر پاک فوج کو سلام، ہمارے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر ہمیں فخر ہے۔''  انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج نے نمایاں کامیابیاں سمیٹی ہیں اور فتنے پھیلانے والے عناصر کا ہر جگہ تعاقب کیا جائے گا تاکہ وہ کہیں بھی محفوظ پناہ نہ پا سکیں۔   قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری   وزیرداخلہ نے...
	وقاص عظیم: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں سعودی وزیر خزانہ محمد عبداللہ عبدالعزيز الجدعان سے ملاقات کی۔  ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان تجارتی تعلقات اور نجی سرمایہ کاری پر گفتگو ہوئی، آئی ایف سی اور ملٹی لیٹرل انویسٹمنٹ گارنٹی ایجنسی کے کردار پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سعودی ہم منصب کو قومی ایئر لائن اور ہوائی اڈوں کی نجکاری پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ محمد اورنگزیب نے پاکستان میں انفراسٹرکچر منصوبوں کیلئے سعودی حمایت کی خواہش کا اظہار کیا۔  آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر   وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس موقع پر یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ پاکستان...
	کولمبیا کا منشیات فروشوں سے ضبط کیا گیا سونا غزہ بھیجنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز  کولمبیا کے صدر گستا وو پیٹرو نے منشیات کے اسمگلروں سے ضبط کیا گیا سونا فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ بھیجنے کا اعلان کردیا۔ کولمبیا کے صدر نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ یہ سونا جنگ سے متاثرہ فلسطینی بچوں کے علاج اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ صدر پیٹرو نے اس اقدام کو انسانیت اور عالمی یکجہتی کی مثال قرار دیدیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مشکل گھڑی میں غزہ کی مدد کے لیے عملی...
	میں نے قرآنِ پاک پر اپنی کزن کا نمبر لکھا تھا، مجھے علم نہیں تھا کہ یہی نمبر مستقبل میں میرے کام آئے گا اور مجھے نئی زندگی دے گا۔ یہ کہانی ہے اس دنیا کی جو خواب تو بڑے دکھاتی ہے لیکن اس میں ہر قدم پھونک پھونک کر رکھنا پڑتا ہے، ایک غلط قدم آپ کو زندگی کا تلخ ترین اور مہنگا سبق سکھا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار سے اغوا ہونے والی لڑکی بازیاب، 16 مشتبہ افراد گرفتار کراچی کے پسماندہ علاقے اورنگی ٹاؤن جو ہر لحاظ سے کراچی کے دیگر علاقوں سے بہت پیچھے ہے، یہاں رہنے والوں کے لیے پانی پیٹرول سے مہنگا پڑتا ہے، یہاں گیس نہیں آتی اور اب بھی کئی لوگ لکڑی...
	حکومت پاکستان نے کمرشل بنیادوں پر 5 سال تک پرانی یا استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد کی اجازت دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: نئی پالیسی کے بعد امپورٹڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں کیا فرق پڑے گا؟ ابتدائی طور پر صرف وہ گاڑیاں درآمد کی جا سکیں گی جو 30 جون 2026 تک 5 سال سے زیادہ پرانی نہ ہوں۔ مذکورہ تاریخ کے بعد گاڑیوں کی عمر کی حد ختم کر دی جائے گی۔ ان گاڑیوں کی کمرشل درآمد پر موجودہ کسٹمز ڈیوٹی کے ساتھ ساتھ 40 فیصد اضافی ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کی گئی ہے۔ یہ اضافی 40 فیصد ڈیوٹی 30 جون 2026 کے بعد ہر سال 10 فیصد پوائنٹس کم کی جائے گی اور مالی سال 2029-30 تک مکمل طور پر...
	مصنوعی ذہانت کے میدان میں معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی مقبول چیٹ بوٹ ChatGPT میں بالغ صارفین کے لیے اختیاری ایڈلٹ مواد (Erotica) شامل کرنے جا رہی ہے۔  کمپنی کے سی ای او سام آلٹمین کے مطابق یہ نیا فیچر دسمبر 2025 سے متعارف کرایا جائے گا تاہم یہ صرف شناخت شدہ بالغ صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ سام آلٹمین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں کہا کہ دسمبر میں جب ہم عمر کی تصدیق کا نظام مکمل طور پر نافذ کر لیں گے تو ہم اپنے اصول بالغ صارفین کو بالغوں کی طرح ٹریٹ کریں کے تحت بالغوں کے لیے مزید اختیارات متعارف کروائیں گے جن...
	حمیداللہ بھٹی پاک افغان سرحد پر جو ہوا وہ دونوں کے لیے نقصان دہ ہے لیکن اِن جھڑپوں کا ذمہ دار پاکستان نہیں کیونکہ وہ تو مسلسل صدائے احتجاج بلندکررہا ہے کہ دہشت گردوں کو افغان سرزمین پر محفوظ اڈے حاصل ہیں اور افغان انتظامیہ دہشت گردوں کی سہولت کارہے ۔اِس بابت چین ،روس اور ایران کوبھی شکایات ہیں مگرطالبان نے شکایات کبھی رفع کرنے کی کوشش نہیں کی۔ محض سرزمین کے استعمال ہونے کی تردید اور دہشت گردوں سے روابط کے الزام کو جھٹلاتے ہیں حالانکہ اِس بارے ناقابلِ تردید شواہد پیش کیے جا چکے ۔ افغان وزیرِ خارجہ ملا امیر متقی بھارتی دورے پر ہیں جوخطے میں دہشت گردی کامنبع ہے۔ اپنے ہمسایہ ممالک کا اعتماد حاصل کرنے...
	ہماری تاریخ کا بڑا حصہ بعض حلقوں کی جانب سے ذاتی مخاصمت، کردارکشی اور غلط بیانی سے عبارت ہے۔ اسی طرح کی صورت حال پاکستان کے پہلے وزیراعظم نوابزادہ لیاقت علی خان کے تناظر میں سامنے آئی ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس ان کانسپرنسی تھیوریز اور ڈس انفارمیشن کا پردہ بھی چاک ہوتا چلا گیا، مگر شاید ابھی ذاتی شہرت کے طلب گاروں کا کاسہ گدائی خالی ہے۔ اس کی تازہ ترین مثال اوریا مقبول جان کی خواہش کی شکل میں سامنے آئی ہے، جس میں انہوں نے تاریخ پر تنقید نگاروں کی فہرست میں شامل ہونے کی ناکام کوشش کی ہے۔ اوریا مقبول جان بعض ایسے موضوعات کو زیربحث لانے کی کوشش کرتے ہیں جہاں ان...
	قدرے فربہ سے بَر میں ڈھیلی ڈھالی سی شیروانی۔۔۔ سر پر وہی مخصوص ٹوپی، جو بعد میں اُنھی کے نام سے موسوم ہوئی۔ چہرے پر پھیلی ہوئی مسکراہٹ کے باوجود سنجیدگی اور متانت ان کی شخصیت کو اور بھی زیادہ پُروقار بنا رہی تھی۔ یہ کوئی اور نہیں ’شہید ملت‘ لیاقت علی خان خود تھے، ہم انھیں آج کے زمانے میں دیکھ کر حیران رہ گئے۔۔۔ جھجھکتے جھجھکتے اُن کے قریب گئے، اپنا تعارف کرایا اور بات کرنے کی اجازت چاہی، تو ان کے چہرے پر دبی دبی سی مسکراہٹ در آئی۔ ’’بیٹھ جاؤ، برخوردار!‘‘ ہم نے موقع غنیمت جانا اور جلدی سے ان کے پاس والی نشست پر ادب سے بیٹھ گئے۔ ’’یہاں تو ہم کافی دیر سے آئے...
	لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے آئے تھے لہٰذا ہم انھیں افغان بھائی کہتے تھے‘ قالینوں کا کاروبار کرتے تھے اور ارب پتی تھے‘ ان کے پاس تیس چالیس ملازم تھے لیکن ان میں ایک بھی افغان نہیں تھا‘ دو تین کو چھوڑ کر سارے پنجابی تھے‘ میں نے ان سے ایک دن پوچھا ’’افغان بھائی آپ خود نیم روز سے ہیں لیکن آپ نے اپنے گھر اور دفتر میں کوئی افغان ملازم نہیں رکھا‘ آپ کے چوکی دار تک بلوچ ہیں۔  اس کی کوئی خاص وجہ ہے؟‘‘ افغان بھائی نے مسکرا کر جواب دیا ’’ ہم افغان فطرتاً اچھے لوگ ہیں لیکن ہمیں وفادار رکھنے کے لیے آپ کا امیر یا طاقتور ہونا ضروری ہے‘‘ وہ...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-23 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ کے آئینی بینچ نے 26ویں ترمیم کے خلاف کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کر دی، جسٹس عائشہ ملک نے سوال اٹھایا کہ کیا جوڈیشل کمیشن عدالت عظمیٰ سے بھی اوپر ہے؟ جسٹس امین الدین خان نے ریمارکس دیے کہ عدالت عظمیٰ کا اپنا اختیار ہے اور جوڈیشل کمیشن کی اپنی اتھارٹی ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل عابد زبیری کے بینچ پر اعتراضات سے متعلق دلائل مکمل ہوگئے۔ سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار ایڈووکیٹ اکرم شیخ نے کہا کہ میری دو گزارشات ہیں، عدالتی کارروائی کا آغاز بسمہ اللہ سے ہونا چاہیے، اس سے عدالتی ماحول بہتر رہے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251016-08-22 نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں حضرت محمدﷺ سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔ جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زاید مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اْس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی کے موقع پر بعض...
	دولت، شہرت اور عزت کا حصول انسانی فطرت میں شامل ہے، لیکن اس کے لئے انسان کو بڑے جتن کرنے پڑتے ہیں، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے لوگوں کے لئے یہ کسی حد تک شائد آسان ہو لیکن زمین کی تہوں سے اٹھ کر آسمان کی بلندیوں کو چھونے کے لئے اپنی صلاحیتوں پر ہی انحصار کرنا پڑتا ہے، اس ضمن میں اگر شوبز کی بات کریں تو یہاں ایسے فن کاروں کی کوئی کمی نہیں جنہیں پہلے پہل اپنے آبائی علاقے میں بھی کوئی نہیں جانتا تھا یا شائد جاننا ہی نہیں چاہتا تھا لیکن پھر وہ لاکھوں دلوں کی دھڑکن بن گئے۔ ایسے ہی شخصیات میں ایک نام لیام نیسن (ویلیم جان نیسن)...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغانستان اور پاکستان محض ہمسایہ ملک ہی نہیں، اسلام کے مضبوط رشتے میں بندھے ہوئے دو برادر ملک بھی ہیں جن کے تعلقات کی جڑیں بہت گہری ہیں لیکن افسوس حالیہ دنوں میں ان تعلقات میں بہت سی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔ یہاں تک کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے خلاف صف آرا ہوگئے ہیں۔ ایک دوسرے پر حملے کررہے ہیں اور خون بہا رہے ہیں افسوسناک ہی نہیں انتہائی تشویشناک بھی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ اس کی ابتدا افغانستان کی طرف سے ہوئی ہے اور پاکستان کو بھی جوابی کارروائی کرنی پڑی ہے۔ افغانستان سے امریکا کے انخلا کے بعد عمومی خیال یہی تھا کہ پاکستان اور افغانستان مل جل کر رہیں گے۔ پاکستان افغانستان کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ووٹ پاکستان کے سیاسی نظام کی اصل طاقت ہے، یہ طاقت آئین نے دی ہے اور آئین پارلیمنٹ نے دوتہائی اکثریت سے پاس کیا، سیاسی نظام نے اسے تسلیم کیا ہے، یہ سیدھا سادا نظام ہے کہ جسے عوام چاہیں وہ حکمران ہوگا اور حکمران اس ملک میں اللہ کے نائب کے طور پر، خوف خدا کے حقیقی تصوّر کو ذہن میں، دل میں رکھ کر حق حکمرانی استعمال کرے گا۔ وہ شیطان کی طرف نہیں دیکھے گا، نہ اس کا پیروکار بنے گا، مگر کیا ہمیں اپنے ملک کے سیاسی نظام میں یہ صفت کہیں نظر آرہی ہے؟ یہ صفت اس لیے نظر نہیں آرہی کہ ہماری سیاست میں گھس بیٹھیے بہت ہیں، اور یہ تعداد مسلسل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختون خوا اسمبلی میں سہیل آفریدی بھاری اکثریت لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہو گئے ہیں اور انہوں نے گورنر کے پی کے سے وزارت اعلیٰ کا حلف بھی لے لیا ہے۔ اگرچہ وفاقی حکومت اسٹیبلشمنٹ نے سہیل آفریدی کے تقرر پر اپنے تحفظات اور خدشات یا الزام تراشی بھی کی کہ ان کا تقرر صوبہ میں دہشت گردی کی جنگ کو متاثر کرے گا۔ کچھ اس طرح کا تاثر بھی دیا گیا کہ وفاقی حکومت وزیر اعلیٰ کے تقرر کو طاقت کی بنیاد پر روکے گی۔ اس خدشے کو اس وقت تقویت ملی جب گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفا قبول کرنے سے انکار کردیا اور اس پر تاخیری حربے اختیار...
	کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں افغان شہریوں کے خالی کیے گئے گھر مسمار کردیے ہیں۔ بدھ کے روز کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو گرانے کے لیے بڑا آپریشن شروع کیا، یہ کارروائی افغان کیمپ میں کی گئی جہاں ہزاروں افغان باشندے برسوں سے مقیم تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کسی غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو اب ملازمت یا رہائش نہ دی جائے، حکومت پاکستان کا واضح اعلان اس آپریشن کا مقصد زمین پر قبضے کی کوشش کرنے والے عناصر کو روکنا ہے، یہ زمین 200 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کی ملکیت ہے، یہاں کل 3 ہزار 117 مکانات تھے جن میں سے 200 سے 250 پاکستانی...
	وزیراعظم شہباز شریف نے ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کی موجودہ سیاسی و سیکیورٹی صورتحال سمیت قومی اہمیت کے امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ ترجمان ایوان صدر کے مطابق اس ملاقات میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر احسن اقبال، رانا ثناء اللہ، رانا تنویر حسین اور محسن نقوی بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورۂ مصر اور ملائیشیا سے متعلق بریفنگ دی، جبکہ غزہ میں جاری انسانی بحران اور امن کوششوں سے متعلق عالمی رہنماؤں سے ہونے والی ملاقاتوں پر بھی آگاہ کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے خطے اور دنیا میں ہونے والی ان پیش رفتوں کا بھی جائزہ...
	پاک افغان عارضی سیز فائر کیسے ہوا؟ اس حوالے سے اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائر طالبان کی درخواست پر عمل میں آیا۔ افغان طالبان نے جنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ افغان طالبان رجیم کی درخواست پر سیز فائر کا فیصلہ، وزارت خارجہوزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطر نے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاک افغان تناؤ کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے...
	افغان طالبان نے قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی جنگ بندی کی اپیل کی: ذرائع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز کابل(آئی پی ایس )پاکستان اور افغانستان کے درمیان عارضی سیز کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورافغانستان کے درمیان حالیہ سیز فائرطالبان کی درخواست پرعمل میں آیا، افغان طالبان نیجنگ بندی کی اپیل قطر اور سعودی عرب کے ذریعے بھی کی۔ سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ سیز فائر کرانے میں سعودی عرب اور قطرنے بھی کلیدی کردار ادا کیا، دونوں ممالک نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان تنا کم کرنے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی بھرپور جوابی کاروائی کے بعد افغان طالبان نے براہِ راست رابطہ بھی...
	وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی اے۔ بیکر کی ملاقات
	اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر  قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین سے  امریکہ کی قائم مقام سفیر نٹالی اے۔ بیکر نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی تجارت کے فروغ اور زراعت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر نے امریکی سفیر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت، غذائی تحفظ اور تحقیقی شعبوں میں دیرینہ اور قابلِ قدر شراکت داری موجود ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ پاکستان کے زرعی ترقیاتی سفر کا ایک اہم شراکت دار رہا ہے، جس نے مختلف منصوبوں، تکنیکی تعاون اور تحقیقی روابط کے ذریعے اس شعبے میں...
	شام کے عبوری صدر احمد الشرع روس کے سرکاری دورے پر ماسکو پہنچ گئے اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی صدر پیوٹن سے ملاقات میں شامی صدر نے یقین دہانی کرائی کہ دونوں ممالک کے درمیان طے پانے والے تمام معاہدوں کا احترام کیا جائے گا۔ شامی صدر نے روسی ہم منصب سے گفتگو میں اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ دونوں ممالک کے تعلقات کی نئی بنیادیں بھی طے کرنا چاہتے ہیں۔ روسی حکام نے بتایا کہ ملاقات میں شام میں روسی فوجی اڈوں حمییم ایئربیس اور طرطوس نیول بیس کے مستقبل پر گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں شام میں قامیچلی کے علاقے میں موجود روسی فوجیوں اور ان اڈوں کو انسانی امداد کے لیے لاجسٹک مراکز کے طور...
	سٹی42: خیبر پختونخوا  کی پولیس کے اعلیٰ حکام کے سمگلروں کی سرپرستی کرنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ پشاور اور خیبر پختونخوا مین ہر طرح کی غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ معمول کی بات ہے، البتہ پولیس کے کسی اہلکار کا سمگلنگ روکنے کے لئے کارروائی کرنا غیر معمولی بات ہے۔ ایسا ہی ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا لیکن اس کا افسوسناک انجام یہ ہوا کہ سمگلروں کی سرپرستی کرنے میں بدنام پولیس کے سینئیر افسر نے "سمگلروں کے خلاف فرض شناسی" دکھانے والے پولیس اہلکار کو سخت سزا دے ڈالی۔  آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر  پشاور میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے  کپڑا...
	وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے بدھ کی شام ایوان صدر میں صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی جس کے دوران ملک کی دونوں اہم ترین شخصیات نے قومی اہمیت کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ملاقات، داخلی و خارجی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال وزیر اعظم کے ہمراہ ڈپٹی وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار، وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال چودھری، وزیر بین الصوبائی رابطہ، سیاسی و عوامی امور رانا ثنا اللہ خان، وزیر داخلہ و منشیات کنٹرول سینیٹر سید محسن نقوی، وزیر قانون و انصاف و حقوق انسانی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹر سلیم مندوی والا، سینیٹر...
	بھارت میں مودی سرکار نے مسلمانوں کا اپنے نبی آخری الزماں صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اظہارِ محبت کرنا بھی جرم بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مسلمانوں نے مختلف ریاستوں میں ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ پر مبنی بل بورڈز اور بینرز آویزاں کیے تھے۔ جو ہندو انتہاپسندوں کو ایک آنکھ نہ بھائے۔   جس کے بعد مختلف ریاستوں میں پولیس نے اس جملے کو مذہبی اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے ڈھائی ہزار سے زائد مسلمانوں کے خلاف مقدمات قائم کیے ہیں جن میں سے متعدد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ پہلی بار اُس وقت سامنے آیا تھا جب ریاست اتر پردیش کے شہر کانپور میں میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بعض مقامات پر ’’آئی لو محمد ﷺ‘‘ کے...
	کراچی کے علاقے ناردرن بائی پاس پر قائم افغان بستی میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بڑا آپریشن کیا گیا، جس کے دوران 300 سے زائد مکانات اور دکانیں مسمار کر دی گئیں۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق آپریشن مکمل طور پر پولیس کی نگرانی میں انجام دیا گیا اور اس دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا، تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اپنا ٹاسک پورا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کل صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا اور یہ چند روز تک جاری رہے گا۔ ڈی آئی جی کے مطابق کارروائی کے دوران متعدد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے، جبکہ افغان بستی میں 24 گھنٹے کے لیے پولیس کی...
	خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد میں پہلی بار شام کی عدالتوں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے تحت عدالتیں معمول کے عدالتی اوقات کار کے بعد بھی کام کریں گی۔ چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے ایبٹ آباد میں صوبے کی پہلی ڈبل ڈوکِٹ کورٹ کا افتتاح کیا، اس موقع پرپشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ کے ججز، ضلعی عدلیہ کے افسران اور بار کے نمائندے بھی موجود تھے۔ انہوں نے بتایا کہ معمول کے اوقات کے بعد عدالتوں کا قیام نیشنل جوڈیشل پالیسی کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس میں عدالت میں 2 شفٹوں کی منظوری دی گئی تھی۔  یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں عدالتی کارروائیاں معطل، ججز عدالتوں میں کیوں...
	صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر متنبہ کیا ہے کہ وہ ہتھیار پھینک دے اور معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد کرے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ حماس کو سمجھ لینا چاہیے کہ ہم کوئی کھیل نہیں کھیل رہے۔ ہتھیاروں کا معاملہ محدود وقت میں حل ہوجانا چاہیے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول یہ پیغام ان کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور داماد جیرڈ کشنر نے مصر میں ہونے والی ملاقات میں حماس کے نمائندے خلیل الحیا تک بھی پہنچایا۔ صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ حماس نے خود امریکی نمائندوں کو بتایا تھا کہ وہ امن معاہدے کے نفاذ کے بعد ہتھیار ڈالنے پر رضامند ہیں۔ امریکی صدر نے مزید کہا...