2025-07-27@05:38:22 GMT
تلاش کی گنتی: 7433
«کے مطابق بی جے پی»:
(نئی خبر)
شاداب خان کے کندھے کی سرجری جمعہ کو لندن میں ہوگی، آل راؤنڈر بنگلا دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے جبکہ ایشیا کپ میں بھی شرکت مشکوک ہے کیونکہ انھیں مکمل فٹ ہونے میں 6 سے 12 ہفتے لگ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شاداب خان کو دورہ نیوزی لینڈ اور پھر بنگلا دیش سے ہوم سیریز میں کپتان سلمان علی آغا کا نائب بنایا گیا تھا، پی ایس ایل میں ان کی زیر قیادت اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم اعزاز کا دفاع نہیں کر سکی تھی۔ بنگلا دیش سے ہوم سیریز کے تین میچز میں انہوں نے 4 وکٹیں لیں اور 2 اننگز میں 55 رنز بنائے، اب رواں ماہ گرین...
پشاور(اصاف نیوز) عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا حکومت کو گرانے کے کسی بھی عمل میں حصہ بننے سے انکار کردیا۔ اے این پی کے مرکزی ترجمان انجینئر احسان اللہ خان نے کہا کہ کے پی حکومت گرانےکےکسی بھی عمل میں اے این پی شریک نہیں ہوگی اور نہ ہی اے این پی کسی ہارس ٹریڈنگ کا حصہ نہیں بنےگی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ جماعتوں کی خواہش ہےکہ کے پی میں اپوزیشن کی مشترکہ حکومت آئے مگر ہم جمہوری لوگ ہیں اور غیرجمہوری عمل ہماری روایت نہیں ہے۔ مرکزی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز ایمل ولی اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات ہوئی جس میں ملک کےسیاسی معاملات پر بات ہوئی تاہم کے پی حکومت گرانےسے...
قیصر کھوکھر : سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن، افضال احمد نےمحکمہ ریونیو، اطلاعات و ثقافت، بلدیات، معدنیات، ہاؤسنگ، مواصلات، اور دیگر مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے 13 مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیا ہے۔محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر، ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول میں لاء آفیسر کی 2 آسامیوں کے لیے 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔سپورٹس بورڈ پنجاب، یوتھ افیئرز اینڈ اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔محکمہ اطلاعات و ثقافت کے ذیلی ادارے پنجاب جرنلسٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن میں ایڈمنسٹریٹر...
اسلام آباد: صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے فتنۃ الہندوستان کے ناپاک اور دہشت گردانہ عزائم ناکام بنانے پر پاک فوج کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قوم کو اپنی سکیورٹی فورسز پر فخر ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے انٹیلیجنس پر مبنی کارروائیوں کے دوران فتنۃ الخوارج کے 30 دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، 30 دہشتگرد مارے گئے اپنے پیغام میں...
ویب ڈیسک: محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر پشاورمیں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج آٹھ محرم الحرام نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی جو یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے. معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ ...
فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہدایات ہیں کہ 10 محرم کے بعد پارٹی تحریک کا آغاز کرے۔راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 27 ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں۔علیمہ خان نے کہا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کرچکے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کے لیے نکلیں، غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جو جیل کاٹ رہے ہیں وہ ان کے مخالف سوچ بھی نہیں سکتے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ 22 گھنٹے وہ سیل میں ہوتے ہیں اور انہیں...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن نے خیبرپختونخوا اسمبلی کی مخصوص نشستوں کی تقسیم کو چیلنج کردیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی،درخواست میں کہا گیا ہے کہ جے یو آئی ایف کو 7جنرل نشستو ں پر 10مخصوص نشستیں دی گئیں، صوبائی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی بھی 7نشستیں ہیں،مسلم لیگ ن کو 7جنرل نشستوں پر 8مخصوص نشستیں دی ہیں،ن لیگ نے 6جنرل نشستیں جیتیں، بعد میں ایک آزاد ایم پی اے بھی شامل ہوا، مسلم لیگ ن کو 6جنرل نشستوں کے تناسب سے مخصوص نشستیں دی گئیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن کمیشن کا مخصوص نشستوں کا اعلامیہ کالعدم قرار دیا جائے،عدالت مخصوص...

نوازشریف کے تو کھانے گھر سے آتے تھے، سو سو بندہ ملنے جاتا تھا، بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئیں ،علیمہ خان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی تمام جیل سہولیات ختم کردی گئی ہیں،بانی پی ٹی آئی کو بچوں سے بات نہیں کرنے دیتے، کتابیں نہیں دیتے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق علیمہ خان نے انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات ہیں 10محرم کے بعد پارٹی تحریک کاآغاز کرے،بانی نے کہا ہے 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت قائم کرلیں،ان کاکہناتھا کہ تحریک سے پہلے پلان تیار کر چکے ہیں،بانی نے کہا ہے عوام اپنی آزادی کیلئے نکلیں،عمران خان نے کہا ہے غلامی سے بہتر ہے جیل میں ہی رہوں۔ خیبرپختونخوا...

وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی شمالی وزیرستان میں دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
خان کندی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کی جانب سے ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان بارڈر پر دراندازی ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم افس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی تعریف کی ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کی بہادر افواج ملک کی حفاظت کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں اور پوری قوم سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتی ہے...
محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق موبائل فون سروس آج (آٹھ محرم الحرام) نمازِ جمعہ کے بعد بند کر دی جائے گی، جو یوم عاشور (اتوار) کی شب 10 بجے کے بعد بحال کی جائے گی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ یہ اقدام جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی کو مؤثر بنانے، حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی کے ذریعے جلوسوں کی نگرانی بھی کریں گے۔ Post Views: 4
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہاہے کہ اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہوں تو عدم اعتماد لاتی ہے ، ماضی میں ہم نے ایک وزیراعظم کو عد م اعتماد پر گھر بھیجا ہے ۔ گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 52سے 54 اپوزیشن ممبران کے پی اسمبلی میں ہیں، عدم اعتماد کے لیے 25 سے 30 نمبر مزید چاہیے ہوں گے، ایک نمبر بھی زیادہ ہو گاتو جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لائیں، جب نمبر پورا ہو گا تو عدم اعتماد کی تحریک بھی لیکرآئیں گے۔ پسماندہ علاقوں میں تعلیمی انقلاب، 19 ارب روپے کے دانش سکول منصوبے منظور...
چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا کی نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت پر حادثے کا شکار ہونے والی غیر ملکی خاتون کوہ پیما کی لاش کی تلاش کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ دیامر انتظایہ کے مطابق لوکیشن ٹریس ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر کے ذریعے لاش کو تلاش کیا جا رہا ہے۔ اس سے پہلے نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جولائی 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز بتایا کہ انہوں نے اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن سے فون پر بات چیت کی، تاہم یوکرین کی جنگ کے حوالے سے بات چیت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ٹرمپ نے کہا کہ پوٹن کے ساتھ ایران اور یوکرین جیسے امور پر طویل گفتگو ہوئی اور کریملن کے مطابق یہ فون کال ایک گھنٹے سے بھی زیادہ وقت تک جاری رہی۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت کے دوران یوکرین میں جنگ کو تیزی سے ختم کرنے پر زور دیا، تاہم تسلیم کیا کہ اس سمت میں کوئی پیش رفت نہیں ہو پائی۔...
چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نانگا پربت پر مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما کھائی میں گر کر ہلاک ہو گئیں۔ چیک ریپبلک سے تعلق رکھنے والی 46 سالہ خاتون کوہ پیما kolouchava Klara نانگا پربت سر کرنے والی سات رکنی ٹیم کا حصہ تھیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر نظام الدین کے مطابق غیر ملکی خاتون کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گری ہے۔ نظام الدین نے مزید بتایا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے ا?خری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویڑن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی...
پشاور (بیورورپورٹ+نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) گورنر خیبر پی کے نے صوبائی حکومت کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دے دیا ہے۔ نجی ٹی وی گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں، جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لیکر آئیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، اگر پی ٹی آئی کے پاس وفاق، پنجاب، بلوچستان اور سندھ میں زیادہ ارکان ہیں تو وہ عدم اعتماد لے آئے۔ مولانا فضل الرحمان سے سیاسی ملاقاتیں کرتے رہتے ہیں، علیمہ خان کہتی ہیں کہ مولانا فضل الرحمان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے پاکستان میں تعینات سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے سعودی سفارت خانے میں ملاقات کی۔ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب کے ساتھ اپنے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور ان تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں برادر ممالک مذہب، اخوت اور تاریخ کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔سابق اسپیکر نے حجاج کرام کے لیے سعودی حکومت کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) ن لیگ کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔ عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیربحث نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیربحث ہونے کی تردید کرتے ہوے کہا کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خوداس کاشکاربنے ہیں۔ انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی مد میں ادا کیے۔
راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے 24 اور 26 نومبر کے کیس میں گرفتار ہونے والے آخری 19 کارکنان کو بھی عدالتی حکم پر رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے 24 اور 26 نومبر احتجاج کیسز کی سماعتیں کیں اور ملزمان کی ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر راولپنڈی ڈویژن کی چاروں جیلوں اڈیالہ، اٹک، جہلم اور چکوال میں قید 19 کارکنان کو رہا کردیا گیا جس کے بعد اب مذکورہ جیلوں میں پاکستان تحریک انصاف کا کوئی کارکن موجود نہیں ہے۔ اٹک جیل سے رہا ہونے والے 19 کارکنوں کا قائدین کارکنوں نے استقبال کیا جبکہ وزیر اعلیٰ کے پی نے ہر کارکن کو پانچ ہزار روپے کرایے کی...
اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل (SIFC) نے شفاف پالیسیوں اور سرمایہ کار دوست اقدامات کے ذریعے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کو زندہ کیا ہے۔ان کوششوں سے قدرتی وسائل کا بہتر استعمال ہوا ہے، مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے اور قومی خود انحصاری کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ ریکوڈک، سیندک اور دیگر جیسے اہم معدنی منصوبوں میں نمایاں پیش رفت صنعتی خود کفالت کی جانب ایک اہم قدم ہے۔اہم پیش رفتوں میں نیشنل مائننگ فنڈ کا قیام، یکساں ضوابط کا نفاذ اور جدید لائسنسنگ فریم ورک کا آغاز شامل ہے۔جدید ترین ٹیکنالوجیز جیسے کان کنی کی جدید تکنیک، ریموٹ سینسی بھی شامل ہیں۔ اشتہار
گورنر خیبر پختونخوا نے کے پی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد لانے کا اشارہ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52یا 54ارکان ہوچکے ہیں،جس دن اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لیکر آئیں۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ہم وزیراعلی خیبرپختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے، پی ٹی آئی کے ڈائیلاگ ہم پہلے بھی سنتے تھے کہ جب عدم اعتماد...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات شروع کرنے کی شرط بتادی۔ پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت قدم بڑھائے تو ہو سکتا ہے کہ مذاکرات کی ابتداء ہو جائے، حکومت کی طرف سے سنجیدگی نظر آئی تو ہو سکتا ہے کہ تحریک انصاف بھی ایک قدم آگے بڑھائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر تو یہ ہے کہ سیاسی جماعت کی سیاسی جماعتو ں سے بات کی جائے لیکن موجودہ صورتحال میں سب سے بات ہونی چاہیے۔ رہنما پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا کہ دونوں اطراف سے ایک ایک قدم آگے بڑھانا ہو گا، جبکہ دونوں اطراف کو...
دستخط کرنے کے بعد فنانس بل قانون بن گیا، بل پر دستخط کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی و بیشی کا اطلاق ہوگیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے فنانس بل 2025ء پر دستخط کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق گورنر کی جانب سے دستخط کرنے کے بعد فنانس بل قانون بن گیا، بل پر دستخط کے ساتھ ہی حکومت کی جانب سے بجٹ میں اعلان کردہ ٹیکسوں کی شرح میں کمی و بیشی کا اطلاق ہوگیا۔ حکومت کی جانب سے کی جانے والی ترامیم کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے تصور ہوگا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مئی کیس میں 10 سال قید کی سزا پانے والے پی ٹی آئی کے 4 کارکنوں کو بری کردیا۔پی ٹی آئی کے کارکنوں سہیل، اکرم، شاہ زیب اور میرا خان کو انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سزا سنائی تھی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس خادم سومرو پر مشتمل ڈویژنل بینچ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد چاروں کارکنوں کو بری کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات: 3 گواہوں کا بیان ریکارڈلاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے تھانہ شادمان کو جلانے سمیت 4 مقدمات کی سماعت کی جس کے دوران...
—فائل فوٹوز چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ کا کہنا ہے کہ سوات واقعے میں ہیلی کاپٹر کا بندوبست کیا گیا تھا، تاہم ہیلی کاپٹر پہنچنے سے قبل سانحہ سوات ہو چکا تھا۔سوات میں چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ کا ہیلی کاپٹر ایئر ایمبولینس میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بیرسٹر سیف کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے سوات آنے کی وضاحت سانحۂ سوات پر کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آ گئی ان کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں خود وزیرِ اعلیٰ بھی سفر نہیں کرتے، ہیلی کاپٹر مکمل طور پر ایئر ایمبولینس کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا شہاب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:دنیا بھر میں مصنوعی ذہانت (AI) کی ترقی کے ساتھ چیٹ بوٹس کا استعمال تیزی سے بڑھا ہے اور چیٹ جی پی ٹی (ChatGPT) اس وقت دنیا کے مقبول ترین AI چیٹ بوٹس میں شمار ہوتا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق چیٹ بوٹ اوپن اے آئی (OpenAI) کی جانب سے تیار کیا گیا ہے اور کروڑوں افراد اسے روزمرہ کے مختلف کاموں میں استعمال کرتے ہیں، جیسے کہ ای میل لکھنا، کوڈنگ میں مدد لینا، خیالات جمع کرنا یا ترجمہ کروانا۔لیکن جہاں چیٹ جی پی ٹی کئی حوالوں سے مفید ہے، وہیں ایسے بہت سے کام بھی ہیں جو اس سے نہیں کروانے چاہییں کیونکہ یہ یا تو غلط معلومات فراہم کر سکتا ہے یا اس کے پاس حالاتِ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب میں بلدیاتی قانون میں بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں بلدیاتی قانون میں بڑی تبدیلیوں کو حتمی شکل دینے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں قائمہ کمیٹی برائے بلدیات کا اجلاس ہوا۔ جس میں اہم سفارشات پیش کی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ مجوزہ بلدیاتی قانون میں جو تبدیلیاں تجویز کی گئی ہیں۔ ان میں ضلع سطح پر قائم اتھارٹی کے چیئرمین ڈپٹی کمشنر کی جگہ اب عوامی نمائندے ہوں گے، جب کہ خواتین اور اقلیتی نمائندوں کا انتخاب بھی براہ راست کرانے کی تجویز پیش...
محمود خان اچکزئی(فائل فوٹو)۔ محمود خان اچکزئی نے قومی حکومت کے قیام کےلیے وزیراعظم کو مذاکرات کی پیشکش کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ قومی حکومت بنانے کے معاملے کے سوا اس حکومت سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، ایک دوسرےکو گالیاں دینے کا نہیں اس وقت متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہماری باتوں کو اہمیت نہیں دی گئی، اب یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے۔انھو نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے جانبداری سے کام لیا، سپریم کورٹ نے تحریک انصاف سے انتخابی نشان چھینا، یہ حکومت بندوق کی نوک پر آئی ہے، شہباز شریف میرے دوست ہیں میری سخت باتوں...
اسلام آباد: پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی، لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حالت بہت کمزور ہے ہم اس کمزور حالت میں پاکستان کو مشکل میں ڈالنا نہیں چاہتے، لوگوں نے ہماری بات نہیں سنی یہ حکومت آئین کی دھجیاں بکھیر رہی ہے عدلیہ کو تباہ کردیا گیا ہے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پارٹی کی نشستوں کی ملک کی سب سے بڑی عدالت نے بندر بانٹ کی لوگوں کے ووٹ کا مذاق اڑایا جارہا ہے لوگوں کو...
اسپیس ایکس کی سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروس اسٹارلنک کو پاکستان میں انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی کے لیے لائسنس کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، جس سے ملک میں جدید سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی دستیابی کا منصوبہ مزید تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس نے مزید 28 اسٹار لنک انٹرنیٹ سیٹلائٹس لانچ کردیے پاکستان اسپیس ایکٹیویٹیز ریگولیٹری بورڈ (پی ایس اے آر بی) نے اسٹارلنک کی عارضی رجسٹریشن منسوخ کر دی ہے۔ یہ رجسٹریشن 21 مارچ کو دی گئی تھی تاکہ کمپنی ابتدائی تیاریوں اور حکومتی تقاضوں کو پورا کر سکے، تاہم جون میں اس کی مدت ختم ہوگئی اور کمپنی مستقل رجسٹریشن حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کردیا...
اسلام آباد( صغیر چوہدری) اسلام آباد ہائی کورٹ سے سانحہ نو مئی میں سزا پانے والے پی ٹی آئی کے چار کارکنوں کو بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نے 9 مئی مقدمات میں سزا پانے والے چار مجرمان کو بری کر دیا۔انسداد دہشت گری نے پی ٹی آئی کے چار کارکنان کو 10۔10 سال قید کی سزا سنائی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو اور جسٹس اعظم خان نے مجرمان کی اپیلوں پر سماعت کی دوران سماعت عدالت نے نو مئی کے کیس میں سزا پانے والے مجرم سہیل خان ، شاہزیب ، اکرم اور میرا خان کو بری کر دیا ،سہیل خان اور شاہزیب کی جانب سے وکیل بابر اعوان عدالت میں پیش ہوئے ایڈوکیٹ بابر اعوان...
TOKYO: پاکستان اور جاپان کے درمیان 2019 میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کے بعد ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت جاپان میں ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کی برآمد کے لیے “اسپیسفائیڈ اسکلڈ ورکرز خا ص مہارت کے افراد)” پروگرام کے تحت جاپانی حکومت نے پہلی مرتبہ پاکستان میں اسکل ایویلیوایشن ٹیسٹ(مہارت جانچنے کا امتحان) منعقد کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کامیابی ٹوکیو میں پاکستانی سفارت خانے کی مسلسل کاوشوں کا نتیجہ ہے، جس کی بدولت پاکستانی امیدواروں کے لیے یہ مواقع ممکن ہوا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ اگست اور ستمبر 2025 سے پاکستان میں دو شعبوں نرسنگ اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے مالی سال 2025-26 کے لیے 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینے کی متفقہ منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ہونے والے بورڈ آف گورنرز اجلاس میں کیا گیا، جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کی تفصیلات پیش کیں۔ اجلاس میں گزشتہ مالی سال کے بجٹ کے استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور سابقہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی بھی توثیق کی گئی۔کرکٹ کے فروغ کے لیے اجلاس میں کئی اہم فیصلے کیے گئے، جن میں ریجنل کرکٹ کی ترقی کو سراہنے کے لیے ہر سال بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کو انعام دینے کا...
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دے دی گئی۔ جمعرات کو محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقد ہوا جس میں چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار اورگزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ کرکٹ کے فروغ کے لیے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت عمدہ پرفارمنس والے ریجن کو انعام...
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف کوئی سازش نہیں کر رہے, اپوزیشن کے پاس جس دن بھی ایک ممبر زیادہ ہو تو تحریک عدم اعتماد لاسکتے ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ خیبرپختون خوا اسمبلی میں اپوزیشن کے پاس 52 یا 54 ارکان ہوچکے ہیں، جس دن خیبر پختون خوا اسمبلی میں ہمارا ایک بھی رکن زیادہ ہوا تو ہمارا جمہوری حق ہے کہ عدم اعتماد لے کر آئیں۔گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ جلد پی ٹی آئی کارکنان یوم نجات منائیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ وزیر اعلیٰ کے پی بےروزگار ہو اور سیاست چھوڑ دیں۔ گورنر خیبر پختونخوا کی میری حکومت گرانے کی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 4 اراکین قومی اسمبلی کے خلاف اسپیکر قومی اسمبلی کو ریفرنس بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ان اراکین میں مبارک زیب، چوہدری عثمان علی، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ان ارکان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں، پارٹی کو کہا ہے کہ ان چاروں ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس اسپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے کیوں کہ انہوں نے 26ویں آئینی ترمیم میں حکومت کو ووٹ دیا۔ یہ بھی پڑھیے: باجوڑ میں وزیر اعظم کے مشیر اور رکن قومی اسمبلی مبارک زیب کے گھر پر بم دھماکا اسد قیصر نے ان رہنماؤں کے خلاف حلف...
برسلز : یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن نے چین کے وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔جمعرات کے روز وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین کے درمیان ہونے والی سربراہی کانفرنس ایک اہم موڑ پر منعقد ہو رہی ہے۔ چین منتظر ہے کہ یورپی یونین کے ساتھ مل کر گزشتہ 50 سالوں میں چین – یورپ تعلقات کے مفید تجربات اور اہم مکاشفہ کا خلاصہ کیا جائے ، آئندہ 50 سالوں میں مذاکرات اور تعاون کی منصوبہ بندی بنائی جائے اور بیرونی دنیا کو واضع اور مثبت سگنل دیا جائے۔ چین ہمیشہ یورپی انضمام کے عمل کی حمایت کرتا ہے ، اور دونوں فریقوں کو کثیر الجہتی اور آزاد تجارت کو برقرار رکھنا چاہئے...
خیبر کی تاریخ میں پہلی بار باڑہ خیبر سے سکھ کمیونٹی کا رکن کے پی اسمبلی کا رکن بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے پی اسمبلی کی مخصوص نشست پر جمیعت علمائے اسلام (ف) کی اقلیتی سیٹ پر باڑہ سے سکھ برادری کے ایم پی اے کا انتخاب ہوا ہے۔ بابا گورپال سنگھ سکھ کمیونٹی کے مذہبی رہنما بھی ہیں، بابا گورپال سنگھ کا تعلق باڑہ کے قبیلہ ملک دین خیل سے ہے۔
برسلز : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے یورپی یونین کے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی کی اعلی نمائندے کاجا کالاس کے ساتھ چین اور یورپی یونین کے درمیان اعلیٰ سطحی اسٹریٹجک ڈائیلاگ کے 13 ویں دور کا انعقاد کیا۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق وانگ ای نے کہا کہ چین اور یورپی یونین حریف کے بجائے شراکت دار ہیں اور فریقین کو اس فریم ورک کے اندر مواصلات کے ذریعے اپنے اختلافات کو مناسب طریقے سے حل کرنا چاہئے. بین الاقوامی صورتحال میں غیر یقینی صورتحال اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے پیش نظر چین اور یورپی یونین تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے، افہام و تفہیم کو گہرا کرنا چاہیے، باہمی اعتماد میں اضافہ کرنا...
رکن پارلیمنٹ نے پہلگام دہشتگردانہ حملے کے بعد پاکستان کے تئیں عالمی رہنماؤں کے کردار پر کئی سوالات اٹھائے ہیں، بشمول امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک خصوصی ظہرانے کیلئے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی میزبانی کی۔ اسلام ٹائمز۔ ترنمول کانگریس کے رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پانچ ممالک پر مشتمل غیر ملکی دورے پر سخت تنقید کی۔ انہوں نے ان دوروں کی اہمیت پر سوال اٹھائے اور بھارت کے بین الاقوامی موقف سے متعلق تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے نریندر مودی کی سفارت کاری پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی شاید ایک ایسے وزیراعظم ہیں جنہوں نے ٹیکس دہندگان کے پیسوں پر سب سے...
فائل فوٹو لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت مسترد ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے 7صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا ہے۔عدالت کے مطابق تمام مقدمات ضابطہ فوجداری کے سیکشن 497 کے زمرے میں آتے ہیں، کیسز میں مزید تحقیقات کی ضرورت ہے۔ ٹرائل کورٹ نے پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کروانے کی اجازت دی۔ بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مستردجسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ بظاہر بانی پی ٹی آئی نے تفتیشی عمل...
جرمنی کے معروف کوہ پیما ڈیوڈ گوٹلر نے نانگا پربت کی چوٹی سر کرنے کے بعد پیراگلائیڈنگ کے ذریعے نیچے اتر کر تاریخ رقم کر دی۔ ان کے ساتھ فرانسیسی کوہ پیماؤں کی جوڑی ٹفین ڈوپیئر (Tiphaine Duperier) اور بورس لینگن شٹائن (Boris Langenstein) نے بھی تاریخ رقم کی، جنہوں نے اس خطرناک پہاڑ کی رُوپال فیس سے پہلی بار اسکیئنگ کے ذریعے واپسی کی۔ ایڈونچر ٹورز پاکستان کے سی ای او نیک نام کریم کے مطابق، تینوں غیر ملکی کوہ پیماؤں نے 21 سے 24 جون کے درمیان شیل روٹ کے ذریعے نانگا پربت (8,126 میٹر) سر کیا۔ 47 سالہ ڈیوڈ گوٹلر کا ارادہ چوٹی سے پیراگلائیڈنگ کر کے واپس نیچے اترنے کا تھا، لیکن سخت ہواؤں کی وجہ...
چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس ہوا جس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا، بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔ اجلاس میں مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا...
پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی (ن) لیگ میں شمولیت کے معاملے پر اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف اسپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ جن ارکان نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ...
پاکستان تحریک انصاف کے اسیر رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو حکومت سے مذاکرات کی تجویز پیش کی ہے، پابند سلاسل رہنماؤں کی جانب سے پارٹی قیادت کو لکھے گئے خط میں حکومت سے مذاکرات پر زور دیا گیا ہے۔ پارٹی کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی، سابق وزرا میاں محمود الرشید، ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے تحریر کردہ خط میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ ملک اس وقت تاریخ کے بدترین بحران سے گزر رہا ہے اور اس سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہی ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کا خط سامنے آنے کے بعد امکان یہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شاید ایک مرتبہ پھر سے حکومت...

صدر آزاد جموں و کشمیر سے سردار ضیاء قمر اور شجاع راٹھور کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
سٹی 42 : صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر اور ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کی ملاقات ہوئی ۔ ملاقات ایوانِ صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ علاوہ ازیں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری
لیورپول اور پرتگال کے معروف فٹبالر دیوگو ژوٹا (Diogo Jota) 28 سال کی عمر میں اسپین میں ایک ہولناک ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہو گئے۔ ان کے ساتھ ان کے 26 سالہ بھائی بھی حادثے کا شکار ہوئے۔ پرتگالی فٹبال فیڈریشن نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے۔ حادثہ شمال مغربی اسپین کے علاقے زامورا کے قریب پیش آیا، جہاں دونوں بھائی جس لامبورگینی گاڑی میں سفر کر رہے تھے وہ سڑک سے پھسل کر ایک درخت سے ٹکرا گئی اور فوراً آگ بھڑک اٹھی۔ کاستیل و لیون کے علاقائی فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق حادثہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب پیش آیا اور جائے وقوعہ پر پہنچنے پر دونوں افراد مردہ حالت میں پائے گئے۔ پرتگالی فٹبال...
عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنما کی ویگو ڈالہ کی واپسی کیلئے درخواست منظور کر لی۔ رپورٹ کے مطابق عدالت نے کسٹمز حکام کو گاڑی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وکیل نے کہا کہ درخواست گزار نے ڈالا گاڑی کا رنگ چینج کرکے استعمال کیا، جسٹس شاہد کریم نے اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔ امجد فاروق بسمل ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخواست گزار پی ٹی آئی کے صوبائی نائب صدر ہیں ، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ کسٹمز حکام نے درخواست گزار کا ویگو ڈالہ قبضے میں لے لیا ہے، کسٹم حکام نے بغیر کسی وجہ کے ویگو ڈالہ قبضے میں لیا، کسٹم حکام کو ویگو ڈالہ واپس کرنے کا حکم دیا جائے۔
جہاں ایک طرف مصنوعی ذہانت (اے آئی) دنیا کے مختلف شعبوں میں انقلاب لا رہی ہے، وہیں امریکہ کی ایک 35 سالہ خاتون جینیفر ایلن نے اسے اپنی زندگی بدلنے کا ذریعہ بنا لیا۔ جینیفر، جو ڈیلاویئر میں رہائش پذیر ایک ریئل اسٹیٹ ایجنٹ اور کانٹینٹ کریئیٹر ہیں، برسوں سے مالی مشکلات کا شکار تھیں۔ لیکن ایک دن انہوں نے چیٹ جی پی ٹی سے رجوع کیا، اور یہی قدم اُن کی مالی نجات کا آغاز بن گیا۔ مجھے ہمیشہ پیسے کے معاملے میں مشکلات کا سامنا رہا جینیفر نے نیوزویک کو بتایا کہ اگرچہ وہ مستقل آمدنی رکھتی تھیں، لیکن انہیں مالیاتی شعور یا فنانشل لٹریسی کبھی نہیں سکھایا گیا۔ بجٹ بنانا اُن کے لیے ایک اجنبی عمل...

پی ایف یو جے کا میڈیا ورکروں کی غیر قانونی برطرفیاں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کے خلاف تحریک چلانے کا فیصلہ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے) نے پاکستان کے مختلف میڈیا اداروں سے ورکروں کی غیر قانونی چھانٹیوں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی اورتھرڈ پارٹی کنٹریکٹ سسٹم کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اس کے خلاف مربوط تحریک چلانے کا فیصلہ کر لیاہے.(جاری ہے) اس سلسلہ میں پی ایف یو جے قانونی مشاورت مکمل کر کے نہ صرف عدالتی چارہ جوئی کرے گی بلکہ ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلانے کا پروگرام تشکیل دے دیا پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی فیڈرل ایگزیکٹو کونسل نے صدر رانا محمد عظیم کی صدارت میں منعقد ہو نے والے ورچوئل اجلاس میں جنگ گروپ سمیت مختلف اداروں سے غیر قانونی چھانٹیوں کی سخت...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 جولائی ۔2025 )سپیکر پنجاب اسمبلی نے فلور پر احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے 26 معطل ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس تیار کرلیا گیا ہے جو آج الیکشن کمیشن پاکستان میں دائر کر دیا جائے گا نجی ٹی وی کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان، سیکرٹری پنجاب اسمبلی عامر حبیب ریفرنس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ریفرنس دائر کرنے کے لیے پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے تمام ضروری دستاویزات فراہم کر دی ہیں.(جاری ہے) رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دستاویزات میں سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کا حمزہ شہباز کے خلاف فیصلہ بھی شامل ہے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہےکہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا کہ ایسا کوئی حربہ نہیں کریں گے جس سے خیبرپختونخوا کسی بحران میں چلا جائے، عدم اعتماد سے متعلق کوئی تجویز کسی اعلیٰ سطح پر زیربحث نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر کے پی کی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کو سازش سے عبارت کرنا درست نہیں، عدم اعتماد ایک آئینی اور قانونی چیز ہے، بانی پی ٹی آئی خوداس کاشکاربنے ہیں۔ گورنر خیبرپختونخوا کی میری حکومت گرانے کی حیثیت نہیں: علی...
لاہور(نیوز ڈیسک)وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔رپورٹ کے مطابق اب پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنر دوبارہ ملازمت پر ایک تنخواہ کا حق دار ہو گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ ملازمت کی تنخواہ لے گا یا پینشن لے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دوبارہ سرکاری ملازمت کرے گا تو وہ ملازمت کے عرصہ میں پنشن یا دوبارہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ بھارت کی معروف اداکارہ شیفالی جریوالا کی موت پر معروف مفتی طارق مسعود بھی چیخ اٹھے
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرکی مرمت میں 37کروڑ کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر 2 مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیےتاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمے کی خاموشی اور غیر شفاف عمل کو سنگین بدانتظامی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ نیب یا دیگر تحقیقاتی اداروں کو بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ سپریم کورٹ...
وفاق کے بعد پنجاب کا بھی پینشن سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔ رپورٹ کے مطابق اب پنجاب میں بھی ریٹائرمنٹ کے بعد پنشنر دوبارہ ملازمت پر ایک تنخواہ کا حق دار ہو گا۔ محکمہ خزانہ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق دوبارہ ملازمت کی تنخواہ لے گا یا پینشن لے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق دوبارہ سرکاری ملازمت کرے گا تو وہ ملازمت کے عرصہ میں پنشن یا دوبارہ ملازمت کی تنخواہ میں سے کسی ایک کا انتخاب کرے گا۔ Post Views: 4
ڈی جی ریسکیو خیبرپختونخوا شاہ فہد سانحہ دریائے سوات سے متعلق بنی انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوگئے۔انکوائری کمیٹی نے ڈی جی ریسکیو سے سوال کیا کہ جس وقت واقعہ ہوا آپ کہاں تھے؟ ڈی جی ریسکیو شاہ فہد نے جواب دیا کہ جس وقت واقعہ پیش آیا، میں پشاور میں تھا۔کمیٹی نے سوال کیا کہ ریسکیو اہلکاروں نے سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے لیے کیا کیا؟ سوات واقعہ، سیلاب سے متعلق اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی تھی، محکمہ آبپاشیمحکمہ آبپاشی نے اپنی رپورٹ میں ریسکیو 1122 کو فلڈ ریسکیو آلات مہیا کرنے کی سفارش کی ہے۔ شاہ فہد نے کہا کہ 27 جون کو سوات میں مختلف مقامات پر سیلاب میں پھنسے افراد کو بچانے کے...
تلنگانہ میں بی جے پی شدید اندرونی اختلافات اور خلفشار کا شکار ہو چکی ہے ، جس نے بھارتی حکمراں جماعت بی جے پی کو غیر مستحکم اور کمزور سیاسی جماعت بنا دیا ہے۔ سفارتی ناکامیوں کے بعد مودی کی جماعت بی جے پی کے رہنما اقتدار اور عہدوں کی ہوس کا شکار ہو گئے ہیں۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق تلنگانہ میں رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانےپر بی جے پی کے رہنما تھاکر راجہ سنگھ نے استعفا دے دیا۔ رام چندر راؤ کو پارٹی صدر بنانے کے خلاف تھاکر راجہ سنگھ نے شدید احتجاج کیا ہے۔ راجہ سنگھ شدید مایوسی کے بعد حمایتی کونسلرز کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔ انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر تیز/موسلادھاربارش کی توقع ہے۔ وسطی اور جنوبی پنجاب،جنوب مشرقی سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جولائی 2025ء) یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈئر لاین کی سربراہی میں یورپی کمیشن کو اگلے ہفتے یورپی پارلیمنٹ میں عدم اعتماد کے ووٹ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے بدھ کے روز شام میں پارلیمانی گروپ کے رہنماؤں کو اس پیشرفت سے آگاہ کیا۔ یورپی یونین کے قانون ساز پیر کے روز عدم اعتماد کی اس تحریک پر بحث کریں گے اور ووٹنگ تین دن بعد ہو گی۔ چونکہ زیادہ تر جماعتیں اس تحریک کی مخالفت کر رہی ہیں، اس لیے یہ ووٹ علامتی ہی سمجھا جا رہا ہے، تاہم برسلز میں متنازع فیصلوں کے ایک سلسلے کے بعد یہ پیشرفت بڑھتی ہوئی مایوسی کی...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت کا تختہ الٹنے کی خبروں کے درمیان وزیراعظم شہباز شریف کی گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ و سینیٹر ایمل ولی خان سے اہم ترین ملاقاتیں ہوئی ہیں۔ بدھ کو وزیراعظم شہباز شریف سے گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو دریائے سوات میں پیش آنے والےواقعے پر بریفنگ دی گئی۔ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام ، رانا مبشر اقبال، رانا ثناء اللہ ، عبدالرحمان کانجو بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو سوات جیسے واقعات کے تدارک کے لیے استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم اور گورنر کے پی کی ملاقات میں مجموعی ملکی صورت حال پر بھی...

ایف بی آر دروازے کھلے رکھے، وزیراعظم: گورنر کنڈی کی ملاقات، خیبر پی کے اسمبلی میں پارٹی پوزیشن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سال25-2024ء میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ پر وزارت خزانہ اور آیف بی آر کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے روشن معاشی مستقبل کے لئے معاشی اہداف کے حصول میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نئے مالی سال میں محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل کرنے بھی اسی مستعدی کا مظاہرہ کیا جائے ، اس میں کسی قسم کی...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے امریکا کا سرکاری دورہ کیا اور امریکی عسکری اور سیاسی قیادت سے ملاقاتیں کیں۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ یہ دس سال سے زائد عرصے میں کسی بھی حاضر سروس پاک فضائیہ کے سربراہ کا پہلا دورہ تھا۔ یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاک امریکا دفاعی تعاون میں ایک سٹریٹیجک سنگ میل ثابت ہوا۔ انہوں نے سیکرٹری آف دی ایئر فورس (انٹرنیشنل افیئرز) مس کیلی ایل سیبولٹ اور چیف آف سٹاف آف دی یونائیٹڈ سٹیٹس ایئر فورس جنرل ڈیوڈ ڈبلیو آلوین سے ملاقات کی۔ ان ملاقاتوں کے دوران بات چیت دوطرفہ فوجی تعاون کو آگے بڑھانے، باہمی عملیت (interoperability) کو بڑھانے اور...

مینڈیٹ چھینا گیا، مذاکرات سے کبھی انکار نہیں کیا، ہمت ہے خیبر پی کے حکومت کو گرا کر دکھاؤ: پی ٹی آئی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ روز اسلام آباد میں ہوا جس میں اتحاد و اتفاق کا پیغام دیا گیا۔ اجلاس کے بعد پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 8 فروری کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کو نہیں بھولیں گے ہم سیاسی جنگ نہیں حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہم بانی پی ٹی آئی کی جنگ لڑ رہے ہیں، ہماری سیٹیں چھین لینے سے اپنی جد وجہد ختم نہیں کریں گے، ہمیں کہا جاتا ہے کہ مٹی ڈالو اور آگے بڑھو۔ آٹھ فروری کو عوام نکلی یہ تاریخی دن تھا، جنید اکبر نے کہا کہ خان صاحب کی قیادت...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) فضل الرحمن نے بانی پی ٹی آئی کو پیغام بھیجا ہے کہ ان کی جماعت خیبر پی کے حکومت کیخلاف عدم اعتماد میں حصہ نہیں لے گی۔ بانی کی بہنوں نے مولانا کا پیغام پہنچایا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے حکومت میں تبدیلی کے لئے مولانا سے رابطہ کیا گیا۔ فضل الرحمن نے انکار کر دیا۔ مولانا نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جے یو آئی عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ علاوہ ازیں فضل الرحمن کی سکیورٹی پر ایف سی مقرر کر دی گئی۔ مولانا کے گھر ایف سی ون سکیورٹی تعینات کی گئی۔
فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں میں رات ہلکی بارش ہوئی۔ آج سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلادھار بارشوں کا الرٹ جاری ہوگیا۔دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے عوامی نیشنل پارٹی کے صدر ایمل ولی خان نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ ، وزیر مملکت برائے پاور ڈویژن عبدالرحمان کانجو اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی عرب میں بچے کی پیدایش کے بعد ملازمت پیشہ خواتین کو 3ماہ تک مکمل تنخواہ دی جائے گی۔ یہ قانون اب باقاعدہ طور پر نافذ ہو چکا ہے، جس کا اطلاق سعودی اور غیر ملکی خواتین دونوں پر یکساں ہوگا۔ سعودی جنرل سوشل انشورنس کے مطابق یہ سہولت سوشل سیکورٹی انشورنس پالیسی کے تحت فراہم کی جا رہی ہے، جس کی شاہی منظوری 2 جولائی 2024 ء کو دی گئی تھی۔قانونی شرائط کے مطابق، خواتین کو بچے کی ولادت کے فوراً بعد سے 3ماہ تک تنخواہ (الاؤنس) دیا جائے گا۔ اگر نوزائیدہ بیمار یا معذور ہو تو خواتین کو مزید ایک ماہ کی اضافی تنخواہ بھی دی جا سکتی ہے، لیکن یہ اضافی ماہ مخصوص...
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے پیشگی حفاظتی اقدامات کی بدولت دریا میں ڈوبتے شخص کو بچا لیا گیا۔اٹک کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا اچانک سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آگیا، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے چرواہے کو دریا سے بحفاظت نکال لیا۔ متاثرہ شخص نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد زیر غور نہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت گرانے کے بارے میں قطعی طور پر غور نہیں ہورہا۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پرامن احتجاج کرے گی تو احتجاج ان کا جمہوری حق ہے، حکومت نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی متعدد بار پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم نے ایک ماہ میں 3 مرتبہ پی ٹی آئی کو کہا کہ ہمیں بیٹھ کر بات کرنی چاہیے، پی ٹی آئی مسلسل مذاکرات سے انکاری رہی...
کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مذاکرات کا حتمی فیصلہ بانی پی ٹی آئی کریں گے اور ہم بھی یہی چاہتے ہیں کہ مقتدرہ حلقوں کے ساتھ ہی بات چیت ہو تاہم انہوں نے یہ بھی کہہ دیا کہ سیاست سیاسی جماعتوں کا کام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے مذاکرات کیلیے اپنی پارٹی کو نیا سیاسی فارمولا پیش کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے اسیر سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے ساتھ مزاحمت جاری رکھنے کا مشورہ دیا ہے۔ کوٹ لکھپت جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کا آغاز اسیر رہنماؤں کے خطوط کو پڑھ کر کیا گیا، عامر ڈوگر نے اسیر رہنماؤں کے خط کو پارلیمانی پارٹی کے سامنے رکھا جبکہ اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا...
پی ٹی آئی اجلاس؛ یہاں ہرکوئی کمپرومائزڈ ہے، کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے، علی امین گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )خیبرپختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ آئینی طریقے سے کے پی حکومت کو نہیں گرایا جا سکتا، اگر آئینی طریقے سے حکومت کو گرا دیا گیا تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ خیبرپختونخوا ہاؤس میں پی ٹی آئی کے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا، شیخ وقاص اکرم، جنید اکبر نے میڈیا کو بریفنگ دی۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ آئینی طریقے سے حکومت کو گرایا نہیں جا سکتا، جس نے جتنا زور لگانا ہے لگا لے۔ انہوں نے کہاکہ آج کے اجلاس میں اتحاد اور اتفاق کا پیغام دیا گیا ہے، اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پی...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں کسی کا نام لیے بغیر کہا ہے کہ یہاں کوئی کمپرومائزڈ ہے اور کوئی کسی کے کہنے پر لگا ہوا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق علی امین گنڈاپور نے پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف لمبے ریس کے گھوڑے والی پارٹی ہے۔ ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا کہ صرف نظریے والے ہی پاکستان تحریک انصاف میں رہیں گے، جو نظریے پر کھڑے ہیں انہیں پرواہ نہیں کہ جیل ہو جائے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مجھے عمران خان نے صرف نظریہ سکھایا ہے، میرا...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی آل پارلیمانی کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا جس میں ایم پی ایز، ایم این ایز، سینئٹرز اور دیگر قیادت شریک ہوئی، اجلاس مخصوص نشتوں کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ اس دوران کچھ رہنماؤں کے درمیان سخت تلخ کلامی بھی ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پنجاب سے 26 ایم پی ایز کی رکنیت معطل کیے جانے کا معاملہ بھی ایجنڈے میں موجود تھا، عامر ڈوگر نے اجلاس کا آغاز کیا، عامر ڈوگر نے اجلاس میں اسیر رہنمائوں کا خط پڑھ کر سنایا۔ شیخ وقاص اکرم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں ہمارے رہنمائوں کو قیدیوں کے حقوق نہیں مل رہے، ہمارے سات کارکن جو قید میں تھے بیماری کی وجہ سے...
ا سلام آ باد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) اور ممبران کی جانب سے خلافِ ضابطہ 5 کروڑ 60 لاکھ روپے کے الاؤنسز لینے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ڈان نیوز کے مطابق اس حوالے سے آڈٹ حکام نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دی۔کنوینئر ملک عامر ڈوگر کی زیر صدارت پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں پی ٹی اے سے متعلق آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ 2008 سے اب تک چیئرمین اور ممبران پی ٹی اے کو ساڑھے پانچ کروڑ روپے کے الاؤنسز دیے گئے، جن میں سے 2021 میں ایک کروڑ 13 لاکھ...
ویب ڈیسک :جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔ واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر...
لاہور: لاہور: محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بدھ اور جمعرات کے روز کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب اور بالائی خیبرپختونخوا میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جنوبی پنجاب، جنوب مشرقی سندھ اور جنوبی بلوچستان میں بھی چند علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ان دنوں کے دوران ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ساہیوال، پاکپتن، ڈیرہ غازی...
اے این پی نے مخصوص نشستوں کی تقسیم سے متعلق الیکشن کمیشن کے طریقہ کار کو چیلنج کردیا۔ عوامی نیشنل پارٹی نے پشاور ہائی کورٹ میں دی گئی درخواست میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کو فریق بنایا ہے۔ درخوست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں کی تقسیم ٹھیک نہیں کی، جنرل الیکشن میں ایک سیٹ ملنے پر ایک مخصوص نشست دی گئی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی اسمبلی میں 2 نشستیں ہیں، مخصوص بھی 2 ملنی چاہئیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ ا ے این پی کو خواتین کی ایک مخصوص نشست دی گئی ہے، باجوڑ ضمنی الیکشن میں اے این پی کو دوسری...
کلیم اختر:ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے نالہ لئی میں بچوں کے نہانے کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا نے ہدایت کی کہ ندی نالوں، دریاؤں، نہروں اور برساتی پانی کے مقامات پر نہانے پر مکمل پابندی ہے،ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کا ہ کہنا ہے کہ دریاؤں ،نہروں ،ندی نالوں اوربرساتی نالوں میں نہانےپرمکمل پابندی عائد ہے،انتظامیہ دفعہ144کے نفاذپرعملدرآمدیقینی بنائے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر مخصوص نشستیں بحال، نوٹیفکیشن جاری ڈی جی پی ڈی ایم اے کی نالہ لئی کےاطراف پٹرولنگ بڑھانے کی ہدایت جاری کر دی۔

ٹیکس نادہندہ اور تمام صنعتوں کے پیداواری عمل کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے: وزیر اعظم شہباز شریف
ٹیکس نادہندہ اور تمام صنعتوں کے پیداواری عمل کو ڈیجیٹلائز کر کے ٹیکس نیٹ میں لایا جائے۔ ملکی معیشت کی ترقی کے لیے تمام سرکاری ادارے ایف بی آر کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹائزیشن اور دیگر اصلاحات کے حوالے سے ہفتہ وار جائزہ اجلاس وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں وزیراعظم نے سال 2024-25 میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافے پر وزارت خزانہ اور ایف بی آر کی کاوشوں کو سراہا۔اس موقع پر دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2024-2025 میں اصلاحات اور ٹیکس قوانین کے نفاذ کے ذریعے گزشتہ سال کی نسبت کل 865 ارب روپے کی زائد محصولات...
ایئر انڈیا کے بدقسمت طیارے AI 171 کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے جاری تحقیقات میں ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایئر انڈیا کے تجربہ کار پائلٹس نے طیارے کی پرواز کے وقت موجود تکنیکی و فنی حالات کو ایک فلائٹ سمیولیٹر میں دوبارہ تخلیق کیا تاکہ اس بات کا تعین کیا جاسکے کہ آخر وہ کون سے عوامل تھے جن کی بنیاد پر یہ المناک حادثہ پیش آیا۔ اس سمیولیشن میں پائلٹس نے طیارے کا لینڈنگ گیئر مسلسل نیچے رکھا اور وِنگ فلیپس کو کھولنے کے بجائے بند رکھا، جیسا کہ اصل پرواز میں مبینہ طور پر ہوا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے...
اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں پی سی بی کی جانب سے خلاف قواعد کروڑوں کے لائیو اسٹریمنگ حقوق دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ملک عامر ڈوگر کی جانب سے کابینہ ڈویژن سے متعلق پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ ذیلی کمیٹی نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے متعلق تمام 7 آڈٹ پیراز کو ضم کر دیا۔ پی سی بی کی جانب سے غیر شفاف طریقے سے 6 کروڑ 10 لاکھ مالیت کے ٹھیکے دینے کا آڈٹ پیرا زیر غور آیا۔ آڈٹ حکام نے بتایا کہ پی سی بی نے غیر شفاف طریقے سے گریفک انٹرفیس اور ٹرک برینڈنگ کے ٹھیکے دیے۔ پی سی بی کی جانب سے 33 کروڑ...
کراچی(نیوز ڈیسک) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے یکم جولائی سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی کردی۔ نجی چینل کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا نے گزشتہ روز ملک بھر کے لیے یکساں بنیادی ٹیرف پر سماعت کی تھی۔ نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ سماعت کے بعد لائف لائن صارفین کے سوا تمام صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 15پیسےسستی کردی گئی ہے جس کا اطلاق کےالیکٹرک سمیت تمام صارفین پر ہوگا۔ بجلی صارفین کو 7 روپے 41 پیسے ریلیف سے متعلق غیر یقینی صورتحال، نیپرا سماعت میں حکام واضح جواب نہ دے سکے نیپرا کے مطابق ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارف کاٹیرف 3 روپے 95 پیسےفی یونٹ پربرقرار اور...
—فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی-ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ٹی آئی کو کے پی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی کر دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن نے تحریک انصاف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ان کی جماعت خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا حصہ نہیں بنے گی۔واضح رہے کہ جیل میں قید 5 پی ٹی آئی رہنماؤں نے پارٹی کو درپیش بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات کو قرار دے دیا۔ عمران خان کے بیانئے سے اختلاف، جیل میں قید چار PTI سینئر رہنماؤں نے بحران سے نکلنے کا راستہ ’’مذاکرات‘‘ کو قرار دیدیاانصار عباسیاسلام آباد :سابق وزیر خارجہ شاہ...
اسلام آباد: پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے فرنچائزز کو کل آمدن کے منافع کے تناسب میں خلاف قاعدہ تبدیلی سے پی سی بی کو اربوں روپے نقصان کا انکشاف ہوا ہے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ آڈٹ پیرا میں بتایا گیا کہ انتظامیہ کی جانب سے فرنچائز کو دیے جانے والے منافع کے تناسب میں تبدیلی سے پی سی بی کو ایک ارب 63 کروڑ کا نقصان ہوا۔ پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وبا کے دوران فرینچائزز کے منافع کے شرح میں اضافہ کیا گیا تھا لیکن منافع کی شرح میں تبدیلی کرنا تھی تو فرنچائزز کے ساتھ معاہدے معطل ہونا ضروری تھے۔ ذیلی کمیٹی نے پی سی بی...
ملک میں ایس آئی ایف سی کے سال کی کارکردگی سے زراعت، لائیواسٹاک اور بلیو اکانومی میں انقلابی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹی کونسل (ایس آئی ایف سی) کے دو سال کےد وران پاکستان میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری، اسمارٹ فارمنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے زراعت، لائیواسٹاک اور بلیو اکانومی کے شعبوں میں نئی توانائی آئی ہے، جس سے ان شعبوں میں معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں۔ بنجر زمینوں کو قابلِ کاشت بنانا، کسانوں کو براہِ راست مالی رسائی دینا اور اسمارٹ فارمنگ جیسے اقدامات زراعت کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہو رہے ہیں۔ اسی طرح نہروں کی صفائی اور پانی کی منصفانہ ترسیل نے زرعی شعبے کی کارکردگی میں نمایاں...
لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے جیل میں قید سینئر رہنماؤں نے ایک خط کے ذریعے پارٹی چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے بجائے سیاسی قیادت سے بھی مذاکرات کی راہ اپنائیں۔ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ موجودہ بحرانی صورتحال سے نکلنے کے لیے بامعنی سیاسی مکالمہ ناگزیر ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق، پی ٹی آئی کے جیل قید میں موجود رہنماؤں نے پارٹی کو مسلم لیگ (ن) کی زیر قیادت حکومت کے ساتھ مذاکرات کی تجویز دی ہے، جو پارٹی کے سرپرست عمران خان کے اس غیر لچکدار مؤقف کے برعکس ہے، جس کے تحت وہ صرف فوجی اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے خواہاں ہیں۔...