2025-07-26@19:57:39 GMT
تلاش کی گنتی: 6498

«اسامیاں ختم کی گئی ہیں»:

(نئی خبر)
    خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کاوشوں کی بدولت ملک کی صنعت، سیاحت اور نجکاری کے شعبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ چینی کار ساز کمپنی بلڈ یور ڈریمز نے پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کیلئے مقامی کمپنیوں سے اشتراک عمل کیا ہے۔ ایس آئی ایف سی کے تحت صنعتی منظوری کا وقت 35 فیصد کم کر کے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کیا گیا ہے جبکہ پاکستانی سٹارٹ اپ ‘Book Me’کو سعودی عرب تک وسعت دی گئی ہے۔ گلگت بلتستان میں44گیسٹ ہاسز کی بحالی سے گرین ٹورازم کے تحت چار ہزار ملازمتیں میسر آئیں ہیں ۔ سندھ میں کینجھرجھیل اور گورکھ ہلز جیسے مقامات پر نجی شراکت داری سے سیاحتی ترقی کی نئی مثالیں قائم ہوئی ہیں...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے کہاہے کہ خطے میں طاقت کا توازن اب بدل گیا ہے، بھارت خطے کا تھانےدار بننا چاہتا تھا لیکن اس کا خواب چکنا چور ہو گیا ہے، امریکا نے خطے میں امن کیلئے کردار ادا کیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لئے کردار ادا کر رہا ہے، خطےمیں امن کیلئےپاکستان کو امریکا کی حمایت حاصل ہے، خطے میں طاقت کا توازن اب بدل گیا ہے، بھارت خطے کا تھانےدار بننا چاہتا تھا، بھارت کا خواب چکنا چور ہوگیا ہے، ملک اس وقت درست سمت پر گامزن ہے، وزیراعظم نے اپوزیشن کو بات چیت کی آفرکی ، فی الحال...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ : امریکی و اسرائیلی حمایت یافتہ “غزہ ہیومینیٹیرین فاؤنڈیشن” (GHF) کے تحت قائم کیے گئے امدادی مراکز دراصل فلسطینیوں کے لیے موت کے جال بن چکے ہیں، اقوام متحدہ، انسانی حقوق تنظیموں اور بین الاقوامی قانونی ماہرین نے ان مراکز پر ہونے والی درجنوں ہلاکتوں پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے GHF کی سرگرمیوں کو جنگی جرائم کے مترادف قرار دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق GHF کی امدادی سرگرمیوں کے آغاز (27 مئی) کے بعد سے اب تک 550 سے زائد فلسطینی شہری اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بن چکے ہیں جب کہ 4,000 سے زائد زخمی اور 39 افراد لاپتا ہیں، ان واقعات میں سب سے زیادہ ہلاکتیں ان مراکز پر ہوئیں جہاں بھوک...
    اسلام آباد  ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینٹ میں پاکستان مسلم لیگ( ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر، سینیٹر عرفان صدیقی کی ملاقات   ”علم و ادب کے سر چشمے معاشرے کی روح ہوتے ہیں۔ ہم تہذیب و ثقافت کا عظیم سرمایہ رکھتے ہیں جس پر پوری قوم کو بجا طور پر فخر ہے۔ علمی، ادبی، تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے قومی اداروں کی بندش یا ضم کرنے کی کسی تجویز پر عمل درآمد حکومت کے زیر غور نہیں۔ اس کے برعکس ان اداروں کو مزید مضبوط، مؤثر اور کارآمد بنانے کی کوشش کریں گے۔ تاکہ معاشرہ انتہاء پسندی جیسے مرض سے پاک ہو اور ہمارا حقیقی سوفٹ امیج دنیا کے سامنے اُبھرے“ ان خیالات کا اظہار...
    پشاور سے سیاحت کی غرض سے گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو کی سیاحت کیلیے جانے والی لاپتہ فیملی کا تین روز کے بعد سراغ مل گیا اور تمام لوگ بالکل محفوظ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے رہائشی اپنی سفید رنگ کی گاڑی LEH-2847 میں فیملی کے ہمراہ سیاحت کی غرض سے بائی روڈ 29 جون کو گلگت بلتستان پہنچے جس کے بعد وہ اسکردو گئے۔ اسکردو تک اُن کا رابطہ اپنے پیاروں سے تھا تاہم اُس کے بعد سے کسی کا کوئی رابطہ نہیں ہوا تھا جس کے بعد فیملی سے متعلقہ افراد پریشان ہوگئے تھے۔ اس فیملی کو گلگت بلتستان کے بعد کاغان، ناران سے ہوتے ہوئے پنڈی جانا تھا اور اس گاڑی میں ماں باپ، بیٹا ، بہو...
    پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت کے بیان کے مطابق سیاسی و مقتدرہ سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، آغاز کار کے طور پر سیاسی بنیادوں پر مذاکرات کئے جائیں، تحریک انصاف کے لاہور میں قید راہنماؤں کو اس کا حصہ بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی لاہور جیل میں قید قیادت نے بھی مذاکرات کی اپیل کر دی۔ پی ٹی آئی راہنماؤں نے جیل سے مذاکرات کرنے کے لئے بیان جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ملک کے بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، مذاکرات ہونا ہر سطح پر لازمی ہیں۔ بیان کے مطابق سیاسی و مقتدرہ سطح پر مذاکرات ہونے چاہئیں، آغاز کار کے طور پر سیاسی بنیادوں پر مذاکرات...
    وزیراعظم کا نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے دورے کے موقع پر کہنا تھا کہ ہمارا دشمن کس بھی طرح پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کی کوشش کررہا ہے جسے ہم ناکام بنادیں گے، سندھ طاس معاہدے کو یک طرفہ طور پر ختم نہیں کیا جاسکتا، ہمیں دشمن کے منصوبوں کو ناکام بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سوات واقعے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے بلکہ اس کا سچائی کے ساتھ جائزہ لینا چاہیے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں مون سون بارشوں اور اس کے نیتجے میں ممکنہ سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے اپنے خطاب میں...
    رحیم یارخان میں اغواء برائے تاوان کی بڑی واردات کےت دوران 2 کمسن بچوں سمیت 13 افراد کو اغوا کرلیا گیا۔ پولیس  نے کہا کہ ڈاکوؤں نے مغویوں کو اسلحہ کے زور پر آم کے باغ سے اغواء کیا اور کچے لے گئے، مغویوں میں ندیم احمد،رشید احمد، وسیم احمد،صدام حسین ،گل حسن ،محمد بلال، محمد حنیف، ندیم ،کاشف، ماجد عمیر، شاہ میر احمد، اور تنویر احمد شامل ہیں۔ اغواء ہونے والے تمام افراد باغ میں لیبر کا کام کرتے تھے، زرائع نے کہا کہ راجن پور پولیس اور رحیم یار خان پولیس میں حدود بندی کا تنازعہ کھڑا ہو گیا،  مغوی تھانہ بھونگ رحیم یارخان کی حدود سے اغواء ہوئے ہیں، مغوی راجن پور کے تھانہ سونمیانی کی حدود سے اغواء...
    عمران خان کی پارٹی قیادت کو 10محرم کے بعد حکومت کیخلاف تحریک چلانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان نے پارٹی قیادت کو 10 محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی۔راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب اپنی بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا، ایک وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی، ان کے علاوہ سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ان کا کہنا تھا کہ یہی کوششیں ہیں جس سے بانی کو مائنس کیا...
    راولپنڈی: عمران خان نے پارٹی قیادت کو دس محرم کے بعد حکومت کے خلاف تحریک چلانے کی ہدایت کردی۔ راولپنڈی اڈیالہ جیل کے قریب اپنی بہنوں کے ساتھ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میری بہنوں کو 15 منٹ ملاقات کا وقت ملا، ایک وکیل ظہیر عباس کو ڈیڑھ منٹ ملاقات کی اجازت ملی، ان کے علاوہ سلمان صفدر، سلمان اکرم راجہ، نیاز اللہ نیازی کسی کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی کوششیں ہیں جس سے بانی کو مائنس کیا جارہا ہے، بانی نے 26 ویں ترمیم کی بات کی ہے اور اس ترمیم کے نتائج واضح ہورہے ہیں، عمران خان نے کہا ہے آپ لوگوں کا ووٹ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم جولائی ۔2025 )پاکستان میں جون 2025 میں سالانہ بنیادوں پرمجموعی مہنگائی کی شرح 3.2 فیصد رہی، جو مئی 2025 کی 3.5 فیصد سے کم ہے یہ ڈیٹا پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) نے منگل کو جاری کیا ہے ماہانہ بنیاد پر دیکھا جائے تو جون 2025 میں مہنگائی 0.2 فیصد بڑھ گئی جبکہ پچھلے ماہ یہ 0.2 فیصد کم ہوئی تھی اور جون 2024 میں 0.5 فیصد کا اضافہ ہوا تھا. مالی سال 2025 کے دوران سی پی آئی مہنگائی کی اوسط 4.49 فیصد رہی جو مالی سال 2024 میں 23.(جاری ہے) 41 فیصد تھی پاکستان میں مہنگائی ایک اہم اور مسلسل اقتصادی چیلنج رہی ہے، خاص طور پر حالیہ برسوں میں...
    بیجنگ :بدعنوانی کا مسئلہ سیاسی جماعتوں کو حکمرانی کے عمل میں درپیش ایک مشترکہ مسئلہ ہے۔ مغربی سیاسی جماعتیں بدعنوانی سے لڑنے کے لئے سرجری جیسے طریقہ کار پر انحصار کرتی ہیں ،جب کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا نے “خود انقلاب” کا طریقہ اختیار کیا ہے۔ یہ طریقہ کار 100 ملین سے زائد ارکان کی حامل مسلسل 76 سال سے حکمران کرنے والی پارٹی کی کامیابی کا ایک کوڈ بن چکا ہے۔2012 میں جیسے ہی شی جن پھنگ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری منتخب ہوئے، انہوں نے “آٹھ نکاتی ریگولیشن” کا اعلان کیا، جس میں کفایت شعاری،سرکاری دوروں اور میٹنگ کے انتظامات کو سادہ کرنے سمیت آٹھ پہلوؤں پر ٹھوس ضوابط پیش کیے گئے ۔ اس...
    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں جہیز میں سونے کے سکے اور کروڑوں کی گاڑی ملنے کے باوجود سسرالیوں اور شوہر کے ناروا سلوک سے تنگ بیوی نے خودکشی کرلی۔ 27 سالہ رتھنیا اور کاوین کمار کی شادی رواں سال اپریل کو ہوئی تھی۔ شادی میں دلہن کے گھر والوں کی طرف سے 300 سونے کے سکّے اور 70 لاکھ بھارتی روپے قیمت کی Volvo کار بطور جہیز دی گئی، اور وعدہ کیا گیا تھا مزید 200 سکّے بھی دیے جائیں گے۔  شادی کے محض دو ماہ بعد رتھنیا مسلسل ذہنی اور جسمانی اذیت کا شکار رہیں جس میں انہیں چھوٹی غلطیوں پر جسمانی و ذہنی سزا دی جاتی تھی۔ 29 جون 2025 کو رِتھنیا ایک مندر جانے کے بہانے گھر سے نکلیں اور...
    تھائی لینڈ کی آئینی عدالت نے ملک کی خاتون وزیراعظم پیتونگاترن شیناوترا کو ان کے عہدے سے عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔  یہ اقدام اس وقت کیا گیا جب ایک متنازع فون کال لیک ہونے کے بعد ان پر آئینی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا۔ عدالتی اعلامیے کے مطابق، 36 سینیٹرز کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر فیصلہ آنے تک وزیراعظم اپنے فرائض سرانجام نہیں دے سکتیں۔  سینیٹرز نے وزیراعظم پر بددیانتی، غیر شفاف طرز حکومت اور ملکی آئین کی خلاف ورزی جیسے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب تھائی وزیراعظم کی سابق کمبوڈین وزیراعظم کے ساتھ فون کال لیک ہوئی، جس میں وہ تھائی فوج کے ایک سینئر...
    مس انڈونیشیا 2025 کی امیدوار میرنس کوگویا کو ایک پرانی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقابلے سے نکال دیا گیا۔ مذکورہ ویڈیو میں وہ اسرائیل کی حمایت کرتی نظر آتی ہیں، جس کے خلاف انڈونیشیا جیسے ملک میں شدید جذبات پائے جاتے ہیں۔ مس انڈونیشیا 2025 کے مقابلے میں میرنس کوگویا ہائی لینڈ پاپوا کی نمائندگی کر رہی تھیں۔ان کی وائرل ویڈیو تقریباً 2 سال پرانی ہے، جب وہ بیرون ملک حصول تعلیم کے دوران ایک ویڈیو میں وہ اسرائیلی پرچم لہرا رہی تھیں اور رقص کر رہی تھیں۔ اس ویڈیو پر کیپشن میں وہ یروشلم سے وفاداری اور اسرائیل کی حمایت کا اعلان کر رہی تھیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل سامنے آیا۔ نتیجتاً...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا نصف سالہ تبادلہ آج سفارتی ذرائع کے ذریعے عمل میں آیا۔ یہ تبادلہ 2008 کے دوطرفہ قونصلر رسائی معاہدے کے تحت کیا گیا، جس کے تحت دونوں ممالک ہر سال یکم جنوری اور یکم جولائی کو ایک دوسرے کو اپنی تحویل میں موجود قیدیوں کی فہرستیں فراہم کرنے کے پابند ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، پاکستان نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے نمائندے کو 246 بھارتی یا بھارتی سمجھے جانے والے قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 53 عام شہری اور 193 ماہی گیر شامل ہیں۔ اسی دوران، بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے سفارتکار کو 463 پاکستانی یا پاکستانی سمجھے جانے والے قیدیوں...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی — فائل فوٹو  وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ پاکستان ریلوے کسی وزیر، افسر یا حکمران کی نہیں۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ ہم چیلنجز سے ڈرنا نہیں اس کا مقابلہ کرنا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ریلوے کو مزدورں نے نہیں لوٹا ہے، ہماری حکومت ریلوے کے لیے بہت کام کر رہی ہے، اب پاکستان میں چند خاندانوں والی تاریخ ختم ہو چکی ہے۔حنیف عباسی نے کہا کہ ہم نے چیلنجز کو قبول کرنا سیکھا ہے، ہم چھوٹے چھوٹے اقدامات سے سیونگ کریں گے اور یہ ہی ترقی کا سبب بنے گا۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے اُمید ہے آنے والے دنوں میں ریلوے سے متعلق تمام مسائل...
    بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ نے کہا کہ اسلام کی باتیں کرنے والے بھارت چھوڑ کر پاکستان جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ راشٹریہ جنتا دل کے مرکزی لیڈر تیجسوی یادو نے اتوار کو کہا تھا کہ بہار میں حکمراں پارٹی اقتدار سے باہر ہونے کے راستے پر ہے اور اگر ریاست میں اپوزیشن جماعتوں کی مخلوط حکومت اقتدار میں آتی ہے تو وہ مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے وقف ایکٹ کو کوڑے دان میں پھینک دے گی۔ بہار اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیاں ووٹروں کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں راشٹریہ جنتا دل کے لیڈر تیجسوی یادو نے وقف ترمیمی قانون کے خلاف پٹنہ میں ایک ریلی میں حصہ لیا۔ تیجسوی...
    یورپ اس وقت تاریخ کی شدید ترین گرمی کی لپیٹ میں ہے، جہاں اسپین، پرتگال، فرانس، جرمنی اور برطانیہ میں درجہ حرارت نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ انتہائی گرمی اب غیر معمولی نہیں رہی، یہ ہمارا نیا معمول بن چکی ہے۔ اسپین: جون کا نیا ریکارڈ اسپین نے جون میں اب تک کا سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ کیا۔ ہویلو (Huelva) کے علاقے میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا، جو 1965 میں سیویل میں ریکارڈ کیے گئے 45.2 ڈگری سے زیادہ ہے۔ ہیٹ ڈوم نامی موسم کی غیر معمولی صورتحال مغربی یورپ پر چھائی ہوئی ہے، جس میں ایک ہائی پریشر سسٹم گرم...
    آسٹریلوی آف اسپنر نیتھن لیون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ’سانگ ماسٹر‘ کا علامتی کردار باضابطہ طور پر ایلکس کیری کے سپرد کردیا ہے، تاہم انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے وابستگی برقرار رکھنے کا اعادہ بھی کیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق آف اسپنر نیتھن لیون نے قومی کرکٹ ٹیم کے ’سانگ ماسٹر‘ کا علامتی کردار باضابطہ طور پر ایلکس کیری کے سپرد کردیا ہے یوں ان کے 12 سالہ دور کا اختتام ہوا ہے، تاہم نیتھن لیون اپنی بین الاقوامی کرکٹ جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹر اسٹورٹ میک گل کوکین ڈرگ کیس میں قصور وار ثابت یہ رسمی تبدیلی بارباڈوس میں آسٹریلیا کے جاری دورے کے دوران ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر ہوئی،...
    لاہور(نیوز ڈیسک) پنجاب حکومت نے لاہور کے معروف جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا نام تبدیل کرتے ہوئے اسے ’مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز‘ رکھنے کا اعلان کر دیا جس کی باقاعدہ منظوری کابینہ سے حاصل کر لی گئی ہے۔ پنجاب حکومت کے اس اقدام کے بعد انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صحافی عمر چیمہ نے کہا کہ پنجاب کے بہت سے نئے اور پرانے ادارے ایسے ہیں جن کے نام بیٹی یا باپ کے نام کے بغیر مکمل نہیں ہوتے۔ انہوں نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اس سے دل نہ بھرا تو بیٹی اور باپ دونوں کی تصاویر کے ساتھ کارڈ جاری ہوئے۔ عمر چیمہ نے کہا کہ...
    گزشتہ ماہ جب درجنوں اسرائیلی اور امریکی جنگی طیاروں نے ایرانی فضائی حدود میں داخل ہو کر شدید بمباری کی، تو ایران کی فضائیہ مکمل طور پر غیر فعال نظر آئی۔ ایرانی ایئر فورس نے نہ تو حملہ آور طیاروں کو روکنے کی کوشش کی، نہ ہی اپنے لڑاکا طیارے فضا میں بھیجے۔ اس ناکامی کے بعد ایران نے اب چین سے جدید ”چینگڈو جے-10 سی“ لڑاکا طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات تیز کر دیے ہیں۔ یہ دعویٰ ایرانی اور یوکرینی میڈیا کی رپورٹس میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی ایئر فورس کے پاس اس وقت تقریباً 150 لڑاکا طیارے موجود ہیں، جن میں اکثریت 1979ء کی اسلامی انقلاب سے قبل خریدے گئے امریکی ایف-4 فینٹم، ایف-5 ٹائیگر...
    حال ہی میں یورپ کے کئی حصوں میں شدید گرمی کی لہر دیکھی گئی، خاص طور پر اسپین میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے بھی اوپر چلا گیا۔ ایسے میں سائنسدانوں نے بتایا کہ اس کی وجہ ’ہیٹ ڈوم‘ ہے۔ ہیٹ ڈوم کیا ہے؟ اور اس کے کیا اثرات ہوتے ہیں آئیے جانتے ہیں۔ یہ فضاء میں ایک ایسا علاقہ ہوتا ہے جہاں ہوا کا دباؤ بہت زیادہ ہوتا ہے اور یہ دباؤ ایک جگہ پر جم جاتا ہے۔ اس سے ہوا نیچے پھنس جاتی ہے، جیسے کہ کسی برتن کے اوپر ڈھکن رکھ دیا ہو۔ اس کے نتیجے میں زمین کی سطح زیادہ گرم ہو جاتی ہے کیونکہ سورج کی روشنی بغیر کسی بادل کے سیدھی زمین...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں، جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا موقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ثالثی عدالت سے فیصلہ آنے کے بعد یہ واضح ہے کہ پاکستان یا بھارت کوئی بھی ایسا فیصلہ نہیں کرسکتا جس سے سندھ طاس معاہدے کی بنیاد پر اثر پڑے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ توقع تھی کہ بھارت ہٹ دھرمی پر اتر ائے گا۔...
    وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا۔ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 266 روپے 79 پیسے ہوگئی۔ اس کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 39 پیسےفی لیٹر اضافے کے بعد نئی قیمت 272 روپے 98 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مہنگائی سے پریشان عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ان کی جانب سے شدید غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ ایک صارف نے لکھا کہ ظالم حکومت نے پیٹرول بم گرا دیا۔ دنیا...
    ویب ڈیسک: سکردو سے گلگت جانے والی سیاحوں کی گاڑی گزشتہ روز سے لاپتہ ہے، گاڑی میں 4 افراد سوار ہیں جبکہ پولیس نے تلاش شروع کردی ہے۔  تفصیلات کے مطابق سکردو سے گلگت جانے وال سیاحوں گاڑی لاپتہ ہو گئی، گاڑی میں سوار چار افراد سے گزشتہ صبح سے رابطہ منقطع ہے۔  لاپتہ افراد میں عثمان، نوراحمد، عثمان اور معراج بی بی شامل ہیں جبکہ لاپتہ گاڑی میں سوار تمام افراد کا تعلق پشاور سے ہے۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی  ذرائع کے مطابق گاڑی سے آخری رابطہ اتوار کے روز دن 11 بجے ہوا تھا، جس کے بعد ان کا فون بند ہو گیا اور اہل خانہ اور متعلقہ حکام سے...
    وائٹ ہاؤس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا سے متعلق نئی پالیسی پر دستخط کر دیئے۔ ٹرمپ نے سابق صدر جو بائیڈن کی کیوبا پالیسی واپس لے لی۔ امریکا کی کیوبا پر سخت پالیسی بحال کر دی گئی۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق کیوبا پر معاشی پابندیاں برقرار رہیں گی۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکی سیاحوں پر کیوبا کا سفر دوبارہ ممنوع قرار دے دیا گیا۔
    امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلیجنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونیوالی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے ایرانی جوہری پروگرام کو صرف کچھ مہینوں تک پیچھے کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی اخبار کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے دوران امریکی حملوں سے ایران کی جوہری تنصیبات کو خاطر خواہ نقصان نہیں پہنچا۔ امریکی اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق انہوں نے یہ دعویٰ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے بعد کیا۔ امریکی اخبار کا کہنا تھا کہ امریکی انٹیلی جنس حکام اور سینیئر ایرانی حکام کے درمیان ہونے والی گفتگو کے مطابق امریکی حملوں نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)ازبکستان کے سفیر علی شیر تختایف نے کہا ہے کہ ۔انہوںنے کہا کہ ہم ان پاکستانی کمپنیوں کی حوصلہ افزائی کریںگے جو کھیلوں کے حوالے سے ہم سے تعاون چاہتی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شہریوں کے لیے ازبکستان نے ویزے کی شرائط کو نرم کیا ہے اور 6مہینے کے بعد کراچی سے براہ راست ازبکستان کے لیے فلائٹ شروع ہوجائے گی ۔انہوںنے کہا کہ ازبکستان ٹریڈ سینٹر کے قیام کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط کو مزید بڑھانا ہے ۔دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون بڑھا کر معاشی میدان میں ترقی کرسکتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پاکستانیوں کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں ۔ازبکستان میں پاکستانی صنعتکاروں کے لیے کافی مواقع...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثناء اﷲ نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو 3 بار بات چیت کی آفر کی۔ وزیراعظم نے بجٹ کے دوران بھی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی۔ بانی پی ٹی آئی کو جیل سے تحریک نہیں چلانے دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی دھمکیاں دیں گے تو مشکلات بڑھیں گی۔ پی ٹی آئی کے ساتھ سنگجانی میں سنجیدہ مذاکرات ہو سکتے تھے۔ یہ غلطیاں دہراتے رہے تو ان کے ساتھ ایک اور 8 فروری ہو جائے گا۔ اسٹیبلشمنٹ کا مؤقف ہے سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں جمہوریت مذاکرات سے ہی آگے چلتی ہے۔ الیکشن...
    افتخار گیلانی بیسویں صدی کے اوائل میں متحدہ ہندوستان کے دور میں مرحوم احمد شاہ پطرس بخاری اپنے ایک طنزیہ مضمون ‘مرید پور کا پیر’میں رقمطراز ہیں کہ جس شہر میں وہ مقیم تھے ، وہیں کانگریس والوں نے اپنا سالانہ اجلاس منعقد کرنے کی ٹھان لی اور جب ایسا جلسہ بغل میں ہو رہا ہوں، تو کون متقی وہاں جانے سے گریز کرے ۔ یہی صورتحال کم و بیش حال ہی میں مجھے پیش آئی۔ معلوم ہوا کہ ترکیہ کے عروس البلاد استنبول میں ستاون اراکین پر مشتمل اسلامی کانفرنس تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اکیاون واں اجلاس منعقد ہو نے والا ہے ۔ اب ترکیہ میں مقیم کون صحافی اس موقع کو ضائع ہونے دیتا۔ایک تو خطے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری نگر (مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں 2 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔خدشہ ظاہر کیا...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، اب مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول خوشگوار اور غیر متنازع رہا، تمام کارروائی تنظیم کے قواعد و ضوابط کے تحت انجام دی گئی۔ اجلاس میں کسی ملک کو دوسرے کی تقریر پر تنقید کرنے یا جوابی مؤقف پیش کرنے کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کاکہنا ہے کہ ان کا بطور چیئرمین انتخاب پارٹی کے بانی عمران خان کی ذاتی چوائس ہے، کچھ افراد نے اس فیصلے کو بدلوانے کی کوشش کی لیکن عمران خان نے انکار کر دیا، پارٹی کی اعلیٰ قیادت میں اختلافات تو ہوتے ہیں، لیکن انہیں عوامی سطح پر لانے سے گریز کیا جانا چاہیے۔نجی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مخصوص نشستوں کے حوالے سے آنے والا فیصلہ نہایت مایوس کن ہے،ہماری جیتی ہوئی نشستیں دوسری جماعتوں کو بانٹی گئیں، یہ سراسر ناانصافی ہے اور اس پر پی ٹی آئی کارکنان میں شدید غصہ پایا جاتا...
    سپریم کورٹ کے 27 جون 2025 کے فیصلے نے پنجاب اسمبلی میں بھی سیاسی منظرنامے کو بدل کر رکھ دیا۔ اس فیصلے کے تحت پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستوں سے محروم کر دیا گیا ہے، جبکہ مسلم لیگ ن کی حکومت کو ایوان میں دو تہائی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔ اس فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں ایک اور واقعہ پیش آیا جس نے صورت حال مزید بدل دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران مبینہ طور نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت اگلے 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دی گئی، جس سے اپوزیشن کی سیاسی طاقت بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ اب اپوزیشن...
      اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہاہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جاچکے ہیں، مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہا رہا ہے، شنگھا ئی تعاون تنظیم  اجلاس میں بھارت کو اپنی بات منوانے کا موقع نہیں ملا، پاکستان کا مؤقف درست تھا جسے تسلیم کیا گیا، ثالثی عدالت کے فیصلے سے واضح ہوگیا کہ سندھ طاس معاہدے پر یکطرفہ فیصلہ نہیں کیا جاسکتا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خواجہ آصف نے کہا کہ ایس سی او کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا، اجلاس کے دوران...
    اپنے ایک خطاب میں شیخ علی قماطی کا کہنا تھا کہ ہم لبنان کی خاطر یہ تلخ حالات سہہ رہے ہیں لیکن کچھ لوگ اس کی قدر نہیں کرتے اور اشتعال انگیز حرکتیں کرتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کی مقاومتی تحریک "حزب الله" کی پولیٹیکل کونسل کے ڈپٹی ڈائریکٹر "شیخ علی قماطی" نے کہا کہ آج ایمان و عقیدے پر مبنی طاقت سے لبریز خون نے تلوار فتح حاصل کی۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار بعلبک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ یکجہتی کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ہر قسم کے بحران میں شہید "سید حسن نصر الله" کے کردار و استقامت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی...
    گزشتہ روز صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آئینی بینچ کے 19 جون کے فیصلے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی کا تعین کردیا جس میں لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہوکر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس، جسٹس سرفراز ڈوگر کو سینیئر ترین جج قرار دیا گیا۔ صدارتی نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس سرفراز ڈوگر جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل تبادلہ کردیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس کون ہوگا؟ فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا سینیئر وکلا کے مطابق قانون میں دی گئی گنجائش کا غلط استعمال کیا گیا ہے اور اب ججز کی سینیارٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے صنعتی ترقی کے میدان میں اہم پیش رفت کی ہے جس کا اعتراف عالمی سطح پر بھی کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو اقوام متحدہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ بورڈ (UNIDO) کے 53 ویں اجلاس کا صدر منتخب کر لیا گیا ہے.یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان کو اس ادارے کی سربراہی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کامران اختر اجلاس کی صدارت کریں گے۔پاکستان کے UNIDO میں 350 ملین ڈالرز مالیت کے جاری اور طے شدہ منصوبے بھی شامل ہیں، جنہیں صنعتی ترقی کے اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق یہ تقرری پاکستان کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی ساکھ اور صنعتی کامیابیوں کا اعتراف...
    رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ میری پارٹی عدالت میں جا سکتی ہے لیکن میں صرف یہ یاد دلاؤں گا کہ ہماری لڑائی ریاست کیلئے نہیں ہے ہماری لڑائی اس سے زیادہ کیلئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ نے کہا کہ میں افواہوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا لیکن اگر مانسون سیشن کے دوران جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے تو میں اس پر ضرور بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے پر نہیں بلکہ ان آئینی ضمانتوں کو دوبارہ حاصل کرنے پر مرکوز ہے جو 2019ء میں دفعہ 370...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) چینی روایتی دوا ''ایجیاؤ‘‘ کی بڑھتی ہوئی مانگ کے باعث ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 60 لاکھ گدھے ہلاک کیے جا رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افریقی دیہاتوں میں بسنے والے لاکھوں افراد کی روزمرہ زندگیاں بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔ یہ بات برطانیہ میں قائم فلاحی ادارے ''دی ڈونکی سینکچوری‘‘ کی جانب سے جاری کردہ ایک حالیہ رپورٹ میں بتائی گئی ہے۔ ایجیاؤ ایک جیلی نما صحت افزا پراڈکٹ ہے، جس میں گدھوں کی کھال سے حاصل شدہ کولیجن استعمال ہوتا ہے۔ چین میں اس صنعت کی مالیت 6.8 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہے، جو تحقیقی ادارے کیانژن کے مطابق مسلسل بڑھ رہی ہے۔ چین...
    غزہ میں اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری جاری، مزید 88فلسطینی شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 88 فلسطینی شہید اور 365 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حملوں کا نشانہ پناہ گزین کیمپ، رہائشی مکانات اور خیمہ بستیاں بنے، جہاں نہتے فلسطینیوں نے بمباری سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی تھی۔رپورٹس کے مطابق مشرقی غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جب کہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب بمباری سے پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ اسی...
    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جب کہ ایک زخمی نوجوان کو اسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے...
    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں دو کشمیری نوجوان شہید جب کہ ایک زخمی نوجوان کو ہسپتال لے جانے کے بجائے گرفتار کرلیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع راجوڑی میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا گیا۔ قابض بھارتی فوج نے اس دوران موبائل سروس بھی منقطع کردی اور ایمبولینس کو بھی جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 نہتے کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔ قابض بھارتی فوج نے ایک کشمیری نوجوان کو شدید زخمی حالت میں حراست میں لے لیا۔ جسے فوری طبی امداد کی ضرورت تھی۔ خدشہ ظاہر کیا...
    ایک بیان میں پی پی رہنما نے کہا کہ نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے، میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت سے متعلق جاری خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 30 جون 2025ء) غزہ پٹی کے شمالی علاقے کے رہائشیوں نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب کیے گئے اسرائیلی حملوں کو حالیہ ہفتوں میں کی گئی بدترین بمباری قرار دیا۔ یہ تازہ حملے اسرائیلی فوج کی جانب سے چند گھنٹے قبل وسیع پیمانے پرانخلاء کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد کی گئی۔ اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی اپیل کے بعد اسرائیلی حکام واشنگٹن میں نئی جنگ بندی کوششوں کے لیے موجود ہیں۔ صدر ٹرمپ کی جانب سے 20 ماہ پر محیط جنگ کے خاتمے کی اپیل کے ایک دن بعد اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے قریبی ساتھی اور اسٹریٹیجک امور کے وزیر رون...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جون 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ ایک مینڈیٹ ہمارا 8 فروری کو چوری ہوا تھا دوسرا مینڈیٹ ہمارا مخصوص نشستوں کے فیصلے سے چوری ہوا ہے، مخصوص نشستوں کے فیصلے نے بتا دیا ہے کہ یہ ملک بے آئین اور بے قانون ہے۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ اور پی ڈی ایم کی مشترکہ سازش سے عمران خان کی حکومت گرائی گئی سندھ ہاؤس میں بے ضمیروں کی منڈی لگائی گئی عمران خان نے دو صوبوں میں حکومت کی قربانی دی لیکن آئین اور قانون کو روندتے ہوئے 90 روز میں الیکشن نہیں کروائے گئے، عام انتخابات میں...
    ایک بیان میں رہنما ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر کے مختلف اضلاع میں ہنگامی بنیادوں پر عشرہ محرم الحرام میں منعقدہ مجالس و جلوس عزاء کے روٹس پر صفائی ستھرائی، روشنی، بجلی کی بلاتعطل فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے اس کو یقینی بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین سندھ عزاداری ونگ سے صدر علامہ سید علی انور جعفری کا کہنا تھا کہ آغاز ماہ محرم الحرام سے اب تک صوبائی و شہری حکومت کی نا اہلی جاری ہے، شہر کے مختلف مساجد و امام بارگاہوں کے آگئے مون سون بارشوں کے بعد سیوریج کا پانی کھڑا ہوا ہے، شہری و ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نکاسی آب سمیت سفائی، ستھرائی و...
    پیپلز پارٹی کی وفاقی حکومت میں شمولیت کے حوالے سے خبروں کی واضح تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 30 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاقی حکومت میں شمولیت سے متعلق جاری خبروں کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے انہیں محض قیاس آرائیاں قرار دیا ہے۔ پارٹی کی مرکزی رہنما شازیہ عطا مری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نہ ہمیں کوئی پیشکش کی گئی ہے اور نہ ہی پارٹی قیادت حکومت میں شمولیت پر غور کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں چلنے والی خبریں بے بنیاد اور قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں، جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا تھا...
    ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارتی گمراہ کن مؤقف دنیا نے تسلیم نہیں کیا، اب مودی کی سیاست دم توڑ رہی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے حالیہ اجلاس میں بھارت کی جھوٹی تشہیر اور گمراہ کن مؤقف کو کسی بھی ملک نے تسلیم نہیں کیا، جب کہ پاکستان کا نقطہ نظر عالمی سطح پر سراہا گیا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اجلاس کے دوران ماحول خوشگوار اور غیر متنازع رہا، تمام کارروائی تنظیم کے قواعد و ضوابط کے تحت انجام دی گئی۔ اجلاس میں کسی ملک کو دوسرے کی تقریر پر تنقید کرنے یا جوابی مؤقف پیش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی بات چیت یا پیشکش کے امکان کو مسترد کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اپنے ایک بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ نہ ایران سے بات کر رہے ہیں اور نہ ہی کوئی آفر دے رہے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی ہیں۔یاد رہے کہ چند روز قبل صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہوں گے اور ممکنہ طور پر کسی معاہدے پر دستخط بھی ہو سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ واشنگٹن، ایران کے ساتھ مذاکرات میں اقتصادی پابندیاں ہٹانے کی پیشکش...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔  وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے کسی بھی قسم کی گفت و شنید یا پیشکش سے متعلق قیاس آرائیوں کو قطعی طور پر مسترد کر دیا ہے۔بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ “میں نہ تو ایران سے کوئی بات کر رہا ہوں، نہ ہی ان کو کسی قسم کی پیشکش دی گئی ہے۔”انہوں نے زور دیا کہ امریکی فوج نے حالیہ کارروائیوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے، جس سے ایران کے ایٹمی عزائم کو سخت دھچکا پہنچا ہے۔یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی ہے جب چند روز قبل صدر ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں...
    (گزشتہ سے پیوستہ) جہاںایک طرف ’’رافال‘‘ بمقابلہ ’’جے10سی‘‘ کی ہوائی جھڑپوں پردنیا کی نظریں مرکوز ہیں،وہیں سوال یہ بھی جنم لیتاہے کہ آیایہ سب ایٹمی جنگ کے دہانے کی طرف پیش قدمی ہے؟ کیابرصغیرکی فضاؤں میں گونجتی ہوئی جنگی گرج مستقبل کی امن فاختاؤں کوہمیشہ کیلئے خاموش کردے گی؟ پاکستان میں گرائے گئے اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون ہویابراہموس میزائل کاراستہ بھٹک جانایہ سب نئی جنگی حکمتِ عملی کاحصہ ہیں،جہاں انسان کم اورمشینیں زیادہ بولتی ہیں۔یہ دراصل چوتھی نسل کی جنگ(فورتھ جنریشن وارفیئر)ہے جہاں دشمن کا چہرہ دھندمیں چھپاہوتاہے اورحملہ خاموش ہوتاہے۔ ہاروپ ڈرون اب محض جاسوسی نہیں کرتے بلکہ وہ ’’لوئٹیرنگ ایمونیشن‘‘جیسے خفیہ ہتھیاروں میں تبدیل ہوچکے ہیں جوفضامیں شکارکی تلاش میں گردش کرتے ہیں۔یہ حکمتِ عملی نہ صرف دفاع...
    پاکستان اور چین نے جنوبی ایشیائی ممالک کے لیے ایک نئی علاقائی تنظیم کے قیام پر سنجیدہ غور و فکر شروع کر دیا ہے، جو ممکنہ طور پر غیر فعال جنوبی ایشیائی تعاون کی تنظیم (SAARC) کی جگہ لے سکتی ہے۔ باخبر سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور بیجنگ کے درمیان اس تجویز پر مذاکرات حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق دونوں ممالک اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ خطے میں تجارتی و اقتصادی روابط اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے لیے ایک نئی، فعال اور غیر متنازع پلیٹ فارم کی اشد ضرورت ہے۔ اس مقصد کے لیے 19 جون کو چین کے شہر کن منگ میں پاکستان، چین اور بنگلہ دیش کے...
    اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جس کے نتیجے میں مزید 88 فلسطینی شہید اور 365 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق صیہونی حملوں کا نشانہ پناہ گزین کیمپ، رہائشی مکانات اور خیمہ بستیاں بنے، جہاں نہتے فلسطینیوں نے بمباری سے بچنے کے لیے پناہ لے رکھی تھی۔ رپورٹس کے مطابق مشرقی غزہ میں امداد کے منتظر شہریوں پر کیے گئے فضائی حملے میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جب کہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز کے قریب بمباری سے پانچ فلسطینی شہید ہوئے۔ اسی طرح جبالیہ میں متعدد مکانات ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ خان یونس میں قائم خیمہ بستی پر اسرائیلی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے پارلیمنٹرینزم کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ یہ دن جمہوری اداروں کو مضبوط بنانے کے ہمارے عالمی عزم کا اعادہ کرتا ہے۔ ہر سال 30 جون کو منایا جانے والا یہ دن پارلیمانوں کے اس اہم کردار کو اجاگر کرتا ہے جو وہ جامع طرز حکمرانی، خواتین اور نوجوانوں کی بامعنی نمائندگی اور قانون سازی میں تکنیکی جدت کے فروغ کے لیے ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستانی پارلیمنٹ ہمارے جمہوری نظام کی اساس ہے، جو اپنے قانون سازی کے اختیارات اور متحرک قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے احتساب، شفافیت اور ایگزیکٹو کی نگرانی کو یقینی بناتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان...
    سنوڈونی(اوصاف نیوز) 13 سو 75 فٹ زیرزمین بنے ہوٹل کی دھوم، دنیا بھر سے سیاح اس ہوٹل میں رات گزارنےکیلئے 375 ڈالر فی رات ادا کرتے ہیں۔ سنوڈونیا ویلز میں بنے اس ہوٹل میں بجلی کی ترسیل کے لیے کوئی گرڈ نہیں ہے بلکہ پانی سے خود کار طریقے سے بجلی کی تیاری کی جاتی ہے ۔ زیر زمین درجہ حرات 10 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتاہے جبکہ ایک کمرے میں دو بیڈ ہوتے ہیں ، سیاحوں کو ہوٹل پہنچ کر شام پانچ بجے ہوٹل بیس پر ٹرپ لیڈر سے ملنا ہوتا ہے جس کے بعد 45 منٹ کی پیدل واک میں فاصلہ طے ہوتا ہے۔ ملک بھر میں بارشوں کے باعث طغیانی کا خدشہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ظہران ممدانی نیویارک کے میئر منتخب ہوئے تو نیویارک کو وفاقی فنڈز فراہم نہیں کیے جائیں گے۔ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے الزام لگایا کہ ظہران ممدانی “خالص کمیونسٹ” نظریات رکھتے ہیں، اور ان کی کامیابی نیویارک کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر ممدانی میئر بن گئے اور میں دوبارہ صدر منتخب ہوا، تو انہیں اپنے اقدامات درست کرنے ہوں گے، ورنہ نیویارک کو وفاقی فنڈنگ نہیں دی جائے گی۔واضح رہے کہ نیویارک میں میئر کے انتخابات رواں سال نومبر میں ہونے ہیں، اور حالیہ ڈیموکریٹک پرائمری میں ظہران ممدانی نے بھاری مارجن سے کامیابی حاصل کی ہے۔ظہران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنوں (صباح نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سی ایم ایچ بنوں کا دورہ کیا جہاں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے بزدلانہ حملے میں سکیورٹی فورسز کے زخمی جوانوں کی عیادت کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا، انہوں نے زخمی جوانوں کی خیریت دریافت کی اور جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔محسن نقوی نے کہا کہ آپ کا حوصلہ دیکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمارا عزم مزید مضبوط ہوا ہے، آپ پاکستان کے بہادر سپوت ہیں اور آپ کا غیر معمولی جذبہ دیکھ کر ہمارا سر فخر سے بلند ہوگیا ہے۔انہوںنے کہا کہ جس قوم کے پاس آپ جیسے بہادر بیٹے ہوں اسے کوئی دشمن شکست نہیں دے سکتا، پوری قوم وطن عزیز...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ نے دریائے سوات پر قائم غیر قانونی ہوٹلز اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع کردیا۔آپریشن کے دوران دریا کنارے قائم متعدد ہوٹلوں کو مسمار کردیا گیا، آپریشن کی نگرانی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حامد خان کر رہے ہیں، آپریشن میں ریسکیو، محکمہ ایریگیشن، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے افسران حصہ لے رہے ہیں۔کانجو ایوب برج سے آپریشن شروع کیا گیا جہاں سے فضا گٹ تک 49 مقامات پر تجاوزات ختم کی جائیں گی۔ ہوٹل مالکان اور عملے نے آپریشن کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرکے انہیں روکنے کی بھی کوشش کی تاہم انتظامیہ نے حالات پر قابو پاکر دوبارہ آپریشن شروع کردیا۔ ترجمان وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مطابق آپریشن کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور)نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی فکر ہوتی تو اب تک پاک ایران گیس لائن مکمل ہوچکی ہوتی اور تیل بھی ایران سے خریدا جاتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے منصورہ لاہور میں ضلع شیخوپورہ...
    پورا عدالتی نظام یرغمال ہے ،سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کرواکر سیاست کی جاتی ہے اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ نظام کو قبول کرلیں گے ،امیر جماعت امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت اور اسٹبلشمنٹ نے ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر پر کمپرومائز کیا تو قوم مزاحمت کرے گی۔ تجارت اور ڈالروں کے عوض کشمیر پر سودے بازی کرنے والوں کو قوم عبرت کا نشان بنا دیں گے ۔حکمران بھارت سے بار بار دھوکہ کھانے کے باوجوداس کے فریب میں مبتلا ہیں۔ امریکی غلاموں نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر کام روک رکھا جبکہ ایران نے اپنے حصے کا کام مکمل کرلیا ہے ۔اگر حکمرانوں کو عوام کی پریشانیوں کی...
    لاہور: مغربی دنیا میں دہریوں یا لامذہبوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے ، جرمنی کی برلن و مونتسر یونیورسٹیوں کے محققوں نے مغربی ممالک میں پانچ سالہ تحقیق کے بعد دریافت کیا ہے کہ بنیادی طور پہ ماں کے مذہبی نہ رہنے سے لامذہب آبادی بڑھ رہی.  رپورٹ کے مطابق ماضی میں مائیں بچوں کو مذہبی کہانیاں سناتی، چرچ لے جاتی اور مذہبی رسوم و رواج ادا کرتی تھیں۔ جدید مائیں یہ سرگرمیاں انجام نہیں دیتیں لہذا نہ صرف وہ خود دہریہ ہو رہیں بلکہ ان کے بچے بھی لا مذہب بن رہے جنھیں نہ جزا پانے کی تمنا ہے اور نہ سزا ملنے کا خوف۔ اس صورتحال پر مذہبی طبقہ پریشان کہ بقول ان کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیار میں بھی گرمی بڑھتے ہی ٹھنڈے مشروبات کا استعمال بڑھ گیا، جگہ جگہ مختلف اقسام کے مشروبات ٹھیلے سج گئے،ٹھیلوں پر عوام کا رش، ٹھیلے اور دکانداروں کی چاندی ہوگئی تفصیلات کے مطابق ماہ جون میں ملک کے دیگر شہروں کی طرح ٹنڈوالہیاراور اسکے گردنواح میں آگ برساتے سورج نے لوگوں کو گھروں میں محدود کر دیا ہے شدید گرمی میں جسم کی حرارت کو نارمل رکھنے کے لئے ٹھنڈے اور دیسی مشروبات کے استعمال میں روز بروز اضافہ ہوتاجارہا ہے ٹنڈوالہیار شہرکے مختلف علاقوں،شاہراؤں سمیت گلی محلوں، اور بازاروں میں ہر طرف مشروبات کی دکانیں،ریڑھیاں اور ٹھیلے نظر آنے لگے ہیں دیسی اجزا ء سے تیار کر دہ شربت...
    نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، گیس کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جولائی 2025ء سے ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے گیس کے فکسڈ چارجز 400 سے بڑھا کر 600 روپے جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے لیے فکسڈ چارجز ایک ہزار سے بڑھا کر 1500 روپے کردیے گئے ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ گیس کھپت 15 مکعب میٹر سے زائد ہونے کی صورت میں فکسڈ چارجز ایک ہزار روپے اضافے سے 3 ہزار روپے کر دیے گئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سڈنی: آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی اور اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے والی کمپنی کیخلاف احتجاج کے دوران جھڑپوں کے بعد پانچ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، مظاہرین کا ہدف SEC Plating نامی کمپنی تھی، جو اسرائیلی F-35 جنگی طیاروں کے لیے پرزہ جات کی تیاری میں شامل ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مظاہرے کے دوران 35 سالہ خاتون ہنّا تھامس، جو ماضی میں گرین پارٹی کی امیدوار رہ چکی ہیں، پولیس کی گرفتاری کے دوران شدید زخمی ہو گئیں۔ ان کی آنکھ پر گہری چوٹ آئی اور انہیں فوری طور پر بینک ساؤن اسپتال منتقل کیا گیا۔سوشل میڈیا پر گردش کرتی تصاویر میں تھامس کو خون میں لت پت اور ایک آنکھ...
    دوستی ہو تو ایسی، میاں منظور وٹو نے گاڑی میں بیٹھ کر اپنے دوست کی نماز جنازہ ادا کی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اوکاڑہ (سب نیوز)سابق وزیر پنجاب میاں منظور احمد اوکاڑہ میں اپنے دوست میاں محمد نواز وٹو کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے لیکن گرمی کی وجہ سے گاڑی سے باہر نہ نکلے اور لینڈ کروزر میں بیٹھ کر اے سی میں نماز جنازہ ادا کی جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائر ہوگئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے شدید ردِ عمل کا اظہار کیا اسے غیر مناسب، تکبر پر مبنی قرار دیا ہے۔ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ: ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک اور بڑے زمینی آپریشن کی تیاری کرتے ہوئے شمالی غزہ کے متعدد گنجان آباد علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان کاکہنا ہےکہ  رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر وہ فوری انخلا نہ کریں تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے، شمالی غزہ کے مشرقی زیتون، التفاح، الدرَج، صبرہ، جبالیہ البلد، جبالیہ کیمپ، تل الزعتر اور دیگر علاقوں سمیت مجموعی طور پر 17 محلوں کے مکینوں کو جنوبی علاقے المواسی کیمپ میں منتقل ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ترجمان نے کہاکہ  فوجی کارروائیاں آنے والے دنوں میں مزید شدت اختیار...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جون2025ء ) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں ہوشربا اضافہ کرتے ہوئے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اوگرا نے صارفین کے لیے مزید گیس مہنگی کردی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا، نوٹیفکیشن کے تھٹ گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا، نوٹی فکیشن میں گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت 200 تا 4 ہزار 200 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے جب کہ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں، نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 29 جون 2025ء) ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی کرپٹو پالیسی جوابات فراہم کرنے کی بجائے سوالات کو زیادہ جنم دے رہی ہے، اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ حکومت غیر ملکی طاقتوں کو خوش کرنے کے لیے ایک ایسے دروازے میں داخل ہو رہی ہے جس سے نکلنے کا کوئی واضح راستہ نظر نہیں آتا۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان ابھی تک اپنے روایتی مالیاتی نظام کو مؤثر طریقے سے نہیں چلا پایا جبکہ کرپٹو کرنسی کا نظام اس سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہے، جو ملک کو بڑے مالیاتی نقصان سے دوچار کر سکتا ہے۔ ایک مالیاتی ماہر راشد مسعود کا کہنا ہے کہ بظاہر حکومتِ پاکستان اسے کچھ بین...
    کراچی(شوبز ڈیسک)معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا شمار ملک کی اُن سلیبرٹیز میں ہوتا ہے جنہوں نے ان گنت سپرہٹ سیریلز کئے جبکہ فلموں میں بھی آؤٹ سٹینڈنگ پرفارمنس کی، مداحوں یہ جاننے کے لئے اضطراب کا شکار ہیں کہ وہ کب رشتہ ازدواج سے منسلک ہورہی ہیں۔ اس حوالے سے مہوش حیات نے خود ہی بتا دیا، ایک انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔ مہوش حیات نے کہاکہ...
    سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور سینیئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں نمازِ جنازہ کے دوران ایئرکنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا، جب کہ دیگر افراد شدید گرمی میں صفوں میں کھڑے ہو کر نماز ادا کررہے تھے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر شدید عوامی تنقید کا نشانہ بن رہی ہے۔ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ نمازِ جنازہ ادا کی جا رہی ہے، جبکہ میاں منظور وٹو اپنی گاڑی میں موجود ہیں جو کہ بظاہر صفِ اول میں کھڑی ہے۔ اس منظر کو دیکھتے ہوئے متعدد صارفین نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر وہ شرکت کے خواہشمند تھے تو گاڑی کو پیچھے کھڑا کرکے...
    اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا،نوٹیفکیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اوگرا نے گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔تفصیلات کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کیلئے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کیلئے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کیلئے گیس کے نرخ 200 سے...
    اوگرا نے گھریلو صارفین کیلیے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے بری خبر یہ ہے کہ اوگرا نے صارفین کےلیے گیس مہنگی کردی جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گیس کے نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گھریلو صارفین کےلیے گیس کی قیمت 200 تا 4200روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔ پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 200 سے 350 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کیے گئے ہیں۔ اسی طرح نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کےلیے گیس کے نرخ 500 سے 4200 روپے فی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی سیاسی شخصیت میاں منظور وٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں جنازہ کی نماز کے دوران اپنی ایئر کنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف لوگ گرمی میں کھڑے ہوئے نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، جو انہیں “طاقت ور اشرافیہ” کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں منظور وٹو، جو پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر اور چیف منسٹر رہ چکے ہیں، گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ باہر لوگ قطار میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی مرتبہ “سورہ الفتحہ” کے...
    بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)مودی سرکار کے پہلگام فالس فلیگ اور آپریشن سندور کی کامیابی کے دعوے بے نقاب ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی کالم نگار سشانت سنگھ نے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا۔ سشانت سنگھ نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے کو دو ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن جواب طلب سوالات باقی ہیں، پہلگام حملہ اگر انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکامی تھی تو کسی اعلی سیکورٹی اہلکار یا سیاسی رہنما کو ذمہ دار کیوں نہیں ٹھہرایا گیا؟ پہلگام کے حملہ آوروں کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔اس دوران دنوں کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم نے چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ اب آپ اپنے گھر واپس آجائیں۔ذرائع نے بتایا ہےکہ چوہدری نثار نے وزیراعظم کو جواب دینےکے لیے کچھ وقت مانگا...
    معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ ان کے نزدیک شادی ایک جُوا ہے، اور وہ اس اہم فیصلے میں کسی قسم کی جلد بازی نہیں کرنا چاہتیں۔ ’فوچیا میگزین‘ کو دیے گئے تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ازدواجی ترجیحات، فنی سفر، مستقبل کے منصوبوں اور عمر سے متعلق معاشرتی رویوں پر بے لاگ گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں مہوش حیات نے بالآخر شادی کا فیصلہ کرلیا لیکن کس سے؟ مہوش حیات نے کہاکہ وہ حقیقت پسند ہیں اور ایسے شریکِ حیات کی خواہاں ہیں جو ان کی زندگی میں سکون لائے اور جس پر وہ مکمل اعتماد کر سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ رومانوی مزاج ضرور رکھتی ہیں، مگر شادی جیسے اہم معاملے میں محتاط رویہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس بھی طلب کرلیا گیا۔ یکم جولائی کو اجلاس میں ہائیکورٹ کے 3 سینئر ججز میں سے کسی ایک کے نام کی منظوری دی جائے گی۔ ججز میں جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس میاں گل حسن شامل ہیں۔قبل ازیں وزارت قانون نے ہائی کورٹ ججز کی سینیارٹی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، صدر مملکت نے سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں ججز کی سینیارٹی طے کی ہے۔ صدر مملکت کی منظوری سے وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر چوہدری نثار سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثارکی رہائش گاہ پر پہنچے اور ان کی عیادت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔ اس پر چوہدری نثار نے جواب دیا نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ اس سے قبل ذرائع کا کہنا تھا کہ وزیراعظم چوہدری نثار کو مسلم لیگ ن میں دوبارہ شمولیت کی دعوت دیں گے۔ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا فیصلہ چوہدری نثارکریں گے۔ ذرائع کے...
    ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور چوہدری نثار کے درمیان سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوا ہے۔ روزنامہ جنگ  نے ذرائع  کے حوالے سے بتایا کہ   وزیراعظم شہباز شریف چوہدری نثار کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق وفاقی وزیر کی عیادت کی۔اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری صاحب آپ تو ہمیں بھول ہی گئے۔چوہدری نثار نے جواب دیا کہ نہیں نہیں میاں صاحب، بس طبیعت ٹھیک نہیں رہتی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور سابق وزیر داخلہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطے بھی موجود ہیں۔ دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کیلئے ریسکیو کی پہلی گاڑی کتنی دیر میں پہنچی؟ مزید :
    سماجوادی پارٹی کے صدر نے کہا کہ جن افراد کو بے دخل کیا گیا ہے، ان میں معمر افراد، بیمار، خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے ضلع غازی پور میں دفاعی جائیدادوں سے مبینہ غیرقانونی قبضے ہٹانے کے لئے محکمہ دفاعی اسٹیٹ نے بلڈوزر کاررائی کی، جس میں درجنوں غریب خاندانوں کے گھر منہدم کر دیے گئے۔ اس معاملے پر سماجوادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ اکھلیش یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ غازی پور کے جنگی پور علاقے میں جس طرح برسات کے وقت بغیر نوٹس دیے، نسلوں سے رہ رہے غریب خاندانوں کو بے دخل کیا جا رہا ہے،...
    پاکستان کی سیاسی شخصیت میاں منظور وٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں جنازہ کی نماز کے دوران اپنی ایئر کنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف لوگ گرمی میں کھڑے ہوئے نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، جو انہیں “طاقت ور اشرافیہ” کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں منظور وٹو، جو پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر اور چیف منسٹر رہ چکے ہیں، گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ باہر لوگ قطار میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی مرتبہ “سورہ الفتحہ” کے سب ٹائٹلز...
    پاکستان میں تقریباً 13,000 گلیشیئرز ہیں اور گرمی کی وجہ سے تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ ان کا پانی دریاؤں سے مل کر سیلابی صورتحال پیدا کر رہا ہے، جس سے ڈھانچے، نقل و حمل کے راستے، مشینری اور انسانی جانوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا کے شمالی علاقوں میں گلیشیئر پھٹنے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری 2025 کی عالمی آب و ہوا رپورٹ (Climate Rate Index) کے مطابق، 2022 کے ڈیٹا کی بنیاد پر پاکستان دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک قرار پایا جہاں ایک تہائی حصہ زیرِ آب آیا، 33 ملین متاثر ہوئے، 1,700 سے زائد افراد ہلاک اور تقریباً 15 ارب ڈالر کا اقتصادی نقصان گزرا۔ آل...
    ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن سحر مرزا کی ایک حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دونوں بغیر کسی فلٹر اور پروفیشنل لائٹنگ کے نظر آ رہی ہیں۔ اس وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ مکمل میک اپ کے ساتھ موجود ہیں مگر فلٹرز یا ایڈیٹنگ کا سہارا نہیں لیا گیا تھا، جس کے باعث ان کا قدرتی چہرہ صارفین کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے سامنے آرہے ہیں۔ کسی نے کہا، "یہ دیکھ کر مجھے لگ رہا ہے کہ میں تو بہت خوبصورت ہوں”، جبکہ ایک صارف نے تبصرہ کیا، "بس فلٹرز نہیں ہیں، ورنہ میک...