2025-11-08@11:50:15 GMT
تلاش کی گنتی: 4595
«بھی تباہ»:
(نئی خبر)
امریکی نیوز ایجنسی ایکسیوس نے دعویٰ کیا ہے کہ پیر کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کیا گیا غزہ امن منصوبہ وہی منصوبہ نہیں رہا جو امریکا اور بعض عرب و مسلم ممالک نے پہلے طے کیا تھا بلکہ اس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے اہم ترامیم کروائی ہیں جن سے عرب حکام تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتوار کو وائٹ ہاؤس کے خصوصی ایلچی سٹیو وٹکاف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر نے نیتن یاہو کے ساتھ 6 گھنٹے ملاقات کی، نتیجتاً منصوبے میں متعدد ترامیم شامل کرائی گئیں، ان میں خصوصی طور پر غزہ سے اسرائیلی فوجی انخلا کی شرائط اور شیڈول شامل ہے۔ یہ بھی...
کراچی: جے یو آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ امریکا کو ہوائی اڈے دینے سے خطے میں امن کی تباہی ہوگی۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ وزیراعظم کا دورہ امریکا اہم ہے لیکن ہمیں یاد ہے کہ کسی بھی مشکل میں امریکا نے ہماری وہ مدد نہیں کی جو چین نے کی، امریکا کے ساتھ دوستی ماضی میں بھی ہمیں مہنگی پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران اگر امریکا کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو رفتہ رفتہ چلیں، میٹھی باتوں میں پھر سے پاکستان کو استعمال نہ کیا جائے، اگر امریکا اور بھارت کے در پردہ ہاتھ نہ ہو تو...
اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ میں امریکی نژاد پاکستانی خاتون کے چار ماہ سے لاپتہ کم عمر بچوں کی بازیابی سے متعلق کیس میں راولپنڈی پولیس کو بچوں کی بازیابی کے لیے 16 اکتوبر تک مہلت دے دی۔جسٹس محمد آصف نے سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو پہلے بھی کافی وقت دیا جا چکا ہے، اب عدالت حکم جاری کرے گی۔سماعت کے دوران بچوں کی والدہ آبدیدہ ہوگئیں اور عدالت کو بتایا کہ چار ماہ گزرنے کے باوجود نہ تو بچوں سے ملاقات ہوئی اور نہ ہی بچے بازیاب ہوئے۔خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ پولیس کو متعدد بار آگاہ کر چکی ہیں کہ بچے واہ کینٹ میں موجود ہیں اور ان کے آنے جانے...
اب بالی ووڈ کے سپر اسٹارز کے لیے کسی بھی فلم کی شوٹنگ ان کی وینیٹی وین کے بغیر ممکن نہیں رہی۔ چاہے شوٹنگ کسی جنگل میں ہو یا دور دراز صحرائی علاقے میں، یہ موبائل یونٹس نہ صرف ان کا ڈریسنگ روم ہوتے ہیں بلکہ آرام گاہ، میک اپ روم، اور ذاتی خلوت کے طور پر بھی استعمال کیے جاتے ہیں۔ وینیٹی وینز کا ابتدائی مقصد دورانِ شوٹنگ فنکاروں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی تھا، تاہم وقت کے ساتھ یہ سادہ گاڑیاں مکمل طور پر جدید، پُرتعیش اور ذاتی ضروریات سے ہم آہنگ موبائل اسپیس میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہیرامنڈی میں سوناکشی کے ساتھ بولڈ سین، جیسن شاہ کو کیا کچھ جھیلنا پڑا؟ اب یہ وینز...
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال کا آج تیسرا روز ہے، ریاست بھر میں نظام زندگی درہم برہم ہے، جبکہ آج مظاہرین نے ریاستی دارالحکومت مظفرآباد کی جانب مارچ کا آغاز کردیا ہے۔ پونچھ اور میرپور ڈویژن کے علاوہ مظفرآباد کے دیگر اضلاع سے بھی احتجاجی مظاہرین ریاستی دارالحکومت کی جانب مارچ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور نے آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے ایکشن کمیٹی کو مذاکرات کی دعوت دی، تاہم فریقین کے درمیان ابھی تک کسی بات چیت کا آغاز نہیں ہوا۔ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہے، جس کا آغاز 29 ستمبر کو ہوا۔...
سیاست کیلئے غزہ معاہدے کی مخالفت ہو رہی ہے، امید ہے پاکستان جلد فوج بھیجنے کا فیصلہ کریگا: اسحاق ڈار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی +نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے سیاست کے لیے غزہ معاہدے کی مخالفت کی جا رہی ہے۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ وہاں معصوم شہریوں کا خون بہتا رہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 8 مسلم ممالک کے سربراہان کی ملاقات کا مقصد غزہ میں امن واپس لانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات سے قبل 8 ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایک میٹنگ شیڈول کی۔ اسحٰق ڈار نے مزید بتایا کہ اسلامی ممالک نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوران ملاقات تفصیل کے ساتھ اپنا...
اپنے ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مطالبہ کیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، بلارکاوٹ انسانی امداد کی رسائی، تمام اسرائیلی قیدیوں کی غیر مشروط رہائی ہونی چاہیئے۔ انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی کہ یہ اقدامات دو ریاستی حل کیلئے سازگار حالات پیدا کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی منصوبے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انتونیو گوتریس نے امن کے لیے عرب اور مسلم ممالک کے اہم کردار کو بھی سراہا، انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام فریقین معاہدے پر عمل درآمد کریں اور اس کے نفاذ کو یقینی بنائیں، معاہدے اور اس کے نفاذ کے لیے تمام فریقوں...
دنیا کی سیاست میں ہر روز کوئی نہ کوئی نیا واقعہ رونما ہوتا ہے۔ کہیں نئے اتحاد تشکیل پاتے ہیں،کہیں پرانے تعلقات ٹوٹتے ہیں اورکہیں ایک معاہدہ آیندہ نسلوں کے مقدرکو بدل دیتا ہے۔ ابھی کچھ دن پہلے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ بھی انھی واقعات میں سے ایک ہے۔ بظاہر یہ محض ایک معاہدہ ہے جیسا کہ دنیا بھر کے ممالک کرتے رہتے ہیں، مقصد بتایا گیا کہ دونوں ممالک اپنی سلامتی کو مزید بہتر بنائیں گے اور ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی میدان میں تعاون کریں گے لیکن دنیا کی سیاست اتنی سادہ نہیں ہوتی جتنی بظاہر نظر آتی ہے۔ ایک کاغذ پر لکھے چند جملے آنے والے دنوں میں تاریخ کے دھارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ممبئی (اسپورٹس ڈیسک )بھارت میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کے گھر پر بھی بلڈوزر چلا دیا گیا۔ محمد شاہد کے اہلِ خانہ ہاتھ جوڑتے رہ گئے مگر اِن کی ایک نہ سنی گئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں 13 مکانوں کو بلڈوزر سے مسمار کیا گیا ہے۔اِن مکانوں میں سابق اولمپئن اور پدم شری ہاکی کھلاڑی محمد شاہد کا گھر بھی شامل تھا۔بلڈوزر سے گھر مسمار کرنے کی یہ کارروائی سڑک چوڑی کرنے کے نام پر عمل میں لائی گئی ہے۔ اسپورٹس ڈیسک گلزار
اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی نظریات کو اجاگر کرنا تھا۔ اسی مناسبت سے شہید سید حسن نصراللہ کے مرقد، انکے دفتر کی منظر کشی کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں انکے افکار و پیغامات پر مبنی تصاویر و بینرز بھی آویزاں کئے گئے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ راہ عمل فاؤنڈیشن کراچی کے زیرِ اہتمام شہیدِ مقاومت سید حسن نصراللہؒ کی پہلی برسی کے موقع پر دانشگاہ امام خمینیؒ، گلستان جوہر میں عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ اس اجتماع میں بڑی تعداد میں خواتین و بچوں سمیت خانوادوں نے شرکت کی۔ اجتماع کا مقصد شہید سید حسن نصراللہؒ کی جدوجہد، فکری و مزاحمتی پیغام اور ان کے انقلابی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابراہم اکارڈ کی جانب جانے کا سوچیں بھی مت، یہ ہماری قوم کی ریڈ لائن ہے۔ اگر اسے کراس کیا گیا تو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی گئی تو قوم کے غیظ و غضب کا سامنا کرنا پڑے گا۔سوشل ایپ پر لائیو خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطینیوں کو ایک طرف رکھ کر جو معاہدہ کیا جائے گا وہ پائیدار نہیں ہوگا، فلسطینی معاملے کے اصل فریق ہیں اور ان کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکمران ہمیشہ امریکی غلام ہی رہے ہیں، مگر عجیب...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 ستمبر 2025ء) آٹھ سال پہلے 7,50,000 سے زیادہ روہنگیا مسلمان میانمار میں مظالم سے جان بچا کر بنگلہ دیش کے پناہ گزین کیمپوں میں پہنچے تھے۔ یہ سلسلہ تاحال جاری ہے اور ان لوگوں کو درپیش نقل مکانی اور پناہ کا بحران آج بھی حل طلب ہے۔آج عالمی رہنما، اقوام متحدہ کے حکام اور سول سوسائٹی کے نمائندے نیویارک میں ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس میں نہ صرف اس انسانی بحران کو حل کرنے بلکہ اس کا باعث بننے والے سیاسی تعطل کا خاتمہ کرنے کے طریقے بھی ڈھونڈیں گے۔یہ کانفرنس اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اعلیٰ سطحی اجلاس کا حصہ ہے۔ اس کا انعقاد ایسے حالات میں ہو رہا ہے...
غزہ کے سنگین اور لہورنگ بحران کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے وہاں امن قائم کرنے کے لیے ایک 20 نکاتی فارمولا پیش کیا ہے۔ اس حوالے سے پہلے انہوں نے اہم مسلمان ممالک سعودی عرب، عرب امارات، مصر، اردن، قطر، ترکیہ وغیرہ کیساتھ پاکستان کو بھی اعتماد میں لیا۔ امریکی حکام یہی تاثر دے رہے ہیں کہ ان مسلمان ممالک نے اس فارمولے کو تسلیم کر لیا ہے اور اب اسے حماس کی اعلیٰ قیادت تک بھی پہنچا دیا ہے جن کا آفیشل ردعمل اگلے ایک آدھ دن میں متوقع ہے۔ امن فارمولا کے اہم نکات 20 نکات ہیں جن کا نچوڑ یہ ہے کہ غزہ اب نان ملٹری علاقہ ہوگا جہاں پر کسی بھی قسم کی مسلح مزاحمت...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہے۔ سینیٹ میں ایمل ولی کے نکتہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نےکہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاکستانیوں کا نام بھی محافظین حرمین شریفین کے طور پر لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مناظر دیکھ کر ہر درد دل رکھنے والاپریشان ہوتا ہے، اب وہاں پر امن قائم ہوتا نظر آرہا ہے، فلسطین کے کلیدی رہنماوں نے اس پر خوشی کا اظہار کیا ہے، ہمیں اس پر ماتم...
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرمپ کے امن منصوبے پر فلسطین کے کلیدی رہنماؤں نے خوشی کا اظہار کیا ہمیں ماتم (واویلا) کرنے کے بجائے خوش ہونا چاہیے، اسلامی بلاک میں پاکستان کو اہم کردار ملا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نماز مغرب کے وقفے کے بعد سینیٹ اجلاس شروع ہوتے ہی سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے ایمل ولی کے نقطہ اعتراض پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم کو فخر ہے کہ پاکستانیوں کا نام بھی محافظین حرمین شریفین کے طور پر لکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے مناظر دیکھ کر ہر درد دل رکھنے والاپریشان ہوتا ہے، اب وہاں پر امن قائم ہوتا نظر آرہا ہے، فلسطین کے کلیدی رہنماوں نے اس پر خوشی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: ممتاز ماہر معاشیات اور اور بینکار ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کی تازہ تصنیف ” اسلامی بینکاری: غیرسودی یا سودی و استحصالی ؟“ شائع ہوگئی ہے۔ یہ کتاب ایسے موقع پر شائع ہوئی ہے۔ جب 26 ویں آئینی ترمیم کے تحت حکومت معیشت و بینکاری اور مالیاتی نظام سے 31 دسمبر 2027ء تک ربا (سود) کو ختم کرنے کی پابند ہے مگر اس ضمن میں مختلف طبقات کی طرف سے نہ صرف متعدد خدشات ، توقعات و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے بلکہ بہت سے سوالات بھی اٹھائے جاتے رہے ہیں۔ اس کتاب میں ان تمام امور کا احاطہ کیا گیا ہے اور ان سوالات کے جوابات بھی دیئے گئے ہیں ۔کتاب اس لحاظ سے بھی...
فائل فوٹو۔ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ بانی پاکستان نے اسرائیل کو ناجائز بچہ قرار دیا تھا، ہم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریں گے۔ جامعہ اشرفیہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ فلسطین کے بارے میں جب تک فلسطینی کوئی فیصلہ نہ کریں کوئی حل مسلط نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ 8 ملک فلسطین کے معاملے کا 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے تحت حل کے لیے پرعزم ہیں، جب تک دو ریاستی حل کے متعلق فلسطینی کوئی فیصلہ نہیں کرتے کوئی حل تھونپا نہیں جاسکتا۔ انھوں نے کہا نیتن یاہو کو عالمی عدالت نے مجرم قرار دیا ہے، امریکا عالمی مجرم...
دبئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 ستمبر2025ء ) متحدہ عرب امارات کے وزٹ ویزہ قوانین میں ترامیم کے بعد اہم معلومات جاری کردی گئیں، نئے ضوابط میں مصنوعی ذہانت، تفریح، تقریبات، کروز شپ اور لگژری یاٹ کے ماہرین کے لیے وزٹ ویزہ کے چار نئے زمرے بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔ خلیجی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے اپنے وزٹ ویزہ قوانین میں اپ ڈیٹس کی ایک سیریز کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت چار نئے ویزہ زمرے متعارف کرائے گئے اور کئی موجودہ اجازت ناموں کے دورانیے اور شرائط میں ترامیم کی گئی ہیں، ان تبدیلیوں کے ایک حصے کے طور پر وفاقی اتھارٹی برائے شناخت اور شہریت، کسٹمز اور پورٹ سکیورٹی (ICP) نے یو اے...
سٹی 42: وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پور کے خلاف عدم اعتماد ، کابینہ کے دو اہم وزیروں نے استعفی دے دیا صوبائی وزیر برائے تعلیم فیصل خان ترکئی اور وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے کابینہ سے استعفی دے دیا ،دونوں وزرا نے بطور احتجاج علی امین گنڈا پور کی کابینہ سے استعفی دیا۔ استعفی کے متن کے مطابق ہم نے بطور وزیر عمران خان کے مشن اور ویژن کے مطابق کام کیا ۔ہماری تمام تر وابستگی عمران خان کے ساتھ رہے گی ۔ علی امین کے ساتھ مزید نہیں چل سکتے اس لیے استعفی دیا ، ’’اپنے ہتھیار ہمارے حوالے کر دو‘‘ وزرا کے مطابق صوبہ میں کرپشن کا بازار گرم ہے اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے دو ٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے فلسطینی ریاست کے قیام پر کسی قسم کی رضا مندی ظاہر نہیں کی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کے لیے مجوزہ منصوبے کا اعلان کیا تھا، جسے خطے کے کئی مسلم ممالک نے سراہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نے کہا کہ وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات میں فلسطینی ریاست کا کوئی ذکر معاہدے میں شامل نہیں تھا، اسرائیل واضح طور پر فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کرتا ہے اور یہ مؤقف تبدیل نہیں ہوگا۔بن یامین نیتن...
بھارتی فلم انڈسٹری ہمیشہ سے مردوں کا غلبہ رکھنے والی رہی ہے، چاہے وہ ٹاپ اسٹارز کی معاوضہ کی بات ہو یا خواتین فنکاروں کے لیے لکھے گئے کردار۔ مرد ہمیشہ بڑے ستارے رہے ہیں، اور اس کی بڑی وجہ فلمی صنعت کا ڈھانچہ ہے۔ بہت کم ہی خواتین فنکارائیں، جیسے سری دیوی یا ہیما مالنی، اپنے مرد ہم منصبوں سے زیادہ کمائی کر پائی ہیں۔ تاہم، سوشل میڈیا اور آن لائن مقبولیت میں بعض خواتین فنکارائیں، سب سے بڑے سپر اسٹارز سے بھی آگے نکل چکی ہیں، جیسا کہ بھارتی میڈیا کی نئی رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے۔ بھارتی سنیما کے 25 سالوں پر مبنی رپورٹ (2000-2025) میں سب سے زیادہ تلاش کیے گئے سلیبرٹیز اور فلموں کا جائزہ...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ 'یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ...
ٹرمپ سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا، یہ بات معاہدے میں بھی نہیں لکھی: نیتن یاہو WhatsAppFacebookTwitter 0 30 September, 2025 سب نیوز اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ انہوں نے امریکی صدر سے فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے۔امریکی صدر کی جانب سے غزہ جنگ بندی سے متعلق مجوزہ منصوبے کے اعلان کے چند گھنٹوں کے بعد اسرائیلی وزیراعظم کا بیان سامنے آیا ہے۔نیتن یاہو نے کہا ہےکہ امریکی صدر سے گفتگو میں فلسطینی ریاست پر اتفاق نہیں کیا ہے اور فلسطینی ریاست کی بات معاہدےمیں بھی نہیں لکھی ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایک بات واضح ہے ہم فلسطینی ریاست کی سختی سے مخالفت کریں گے جب کہ اسرائیلی فوج غزہ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا میں گزشتہ روز ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ پیش آیا جب آسمان پر روشن لکیر نمودار ہوئی اور لوگوں نے اسے شہابِ ثاقب سمجھ لیا۔یہ منظر امریکی ریاست جنوبی کیلیفورنیا اور نیواڈا کے آسمان پر مقامی وقت کے مطابق شام سات بج کر پچاس منٹ پر دیکھا گیا۔ امریکی میٹیور سوسائٹی (اے ایم ایس) کو اس بارے میں دو سو سے زائد شہریوں کی رپورٹس موصول ہوئیں، تاہم ماہرین نے واضح کیا کہ اس وقت کسی شہاب ثاقب کے دیکھے جانے کا کوئی امکان نہیں تھا۔بعد ازاں اے ایم ایس نے وضاحت کی کہ آسمان پر دکھائی دینے والی یہ روشنی دراصل اسپیس ایکس کے اسٹارلنک سیٹلائٹ کی باقیات تھیں، جو زمین کے ماحول میں دوبارہ...
سٹی42:سیاحت کے شوقین افراد کے لیے خوشخبری ، محکمہ سیاحت پنجاب نے ایک جدید موبائل ایپلی کیشن متعارف کروا دی ہے جو سیاحوں کو صوبے بھر کے 171 سیاحتی، تاریخی، ثقافتی اور مذہبی مقامات تک آسان رسائی فراہم کرے گی۔ یہ ایپلی کیشن محکمہ سیاحت، آثار قدیمہ اور عجائب گھر کے باہمی تعاون سے تیار کی گئی ہے، جس کے ذریعے صارفین سیاحتی مقامات کا ورچوئل ٹور بھی کر سکیں گے۔ ایپ میں سیاحوں کے لیے گوگل کوآرڈینیشن، چیٹ باکس رہنمائی اور اہم معلومات تک فوری رسائی جیسی سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ کبڈی کے کھلاڑی کو میچ جیتے پر قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم سیکرٹری سیاحت ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق ایپلی...
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان اور آئینی بینچ کے سربراہ کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں آکر ہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، اس سے تمام مسائل حل ہوں گے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو کٹہرے میں کھڑا ہوکر ملزم جیسا ہی محسوس ہوا ہے۔ ججز کو یونین بنانے سے متعلق صحافی کے سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یونین کا معاملہ نہیں ہے اصول کی بات ہے۔ اداروں کی جانب سے ججز کو دھمکیوں سے متعلق سوال پر جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ ججز کو دھمکیوں کا معاملہ ابھی کونسل اور چیف جسٹس کے سامنے زیر التواء ہے۔ صحافی نے سوال...
ایپل کی جانب سے حال ہی میں متعارف کرائی گئی آئی فون 17 سیریز جہاں ٹیکنالوجی کے شوقین صارفین کے لیے خوشی کا باعث بنی، وہیں نئے ماڈلز میں شامل ’ایپل انٹیلیجنس‘ (اے آئی) فیچرز میں تکنیکی مسائل نے خریداروں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے۔ آئی فون 17، 17 ائیر، 17 پرو اور 17 پرو میکس کے صارفین کی بڑی تعداد نے شکایت کی ہے کہ ’اے آئی‘ فیچرز نہ صرف ڈاؤن لوڈ کے دوران مسائل کا شکار ہیں بلکہ انسٹالیشن کے بعد بھی مؤثر انداز میں کام نہیں کر رہے۔ بعض صارفین نے ان فیچرز کے مکمل طور پر غیر فعال ہونے کی شکایت بھی کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے جاری مذاکرات میں حالیہ سیلاب کے معاشی اثرات پر غور کیا گیا، تاہم ابتدائی تجزیے کے مطابق محصولات یا اقتصادی ترقی میں کوئی بڑا نقصان سامنے نہیں آیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ میں حکومتی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ پنجاب سمیت دیگر صوبوں نے بھی ابتدائی طور پر کسی بڑے معاشی دھچکے کی نشاندہی نہیں کی، جس کے باعث ترقیاتی اہداف متاثر ہونے کے امکانات محدود دکھائی دیتے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کے دوران آئی ایم ایف وفد نے واضح کیا کہ ابتدائی اعدادوشمار کی بنیاد پر محصولات اور معاشی نمو دونوں محفوظ ہیں۔ملاقات میں صوبائی حکومتوں کی جانب...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کرارا جواب دے دیا۔گزشتہ رات ایشیا کپ میں بھارتی ٹیم کی کامیابی کے بعد نریندر مودی نے ایکس پر بھارتی ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے سیاسی بیان بازی بھی کی اور آپریشن سندور کی کامیابی کا جھوٹا دعویٰ بھی دہرایا۔ سابق کپتان شاہد آفریدی نے ایکس پر جاری بیان میں بھارتی وزیراعظم کو جواب دیتے ہوئے پاک فضائیہ کے ہاتھوں بھارتی طیاروں کی تباہی کو یاد کرایا اور کہا کہ 'یہ ہے اصل فرق، ہم ہمیشہ خالص اسپورٹس مین شپ کے ساتھ کھیلے ہیں اور جنگ کو کھیل سے دور رکھا ہے، مگر دنیا نے دیکھ لیا کہ جب جنگ...
اسلام آباد (آئی این پی )سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب حکومت جہاں پرغلط کام کرے گی ہم اسکی نشاہدہی بھی کریں گے اور تنقید بھی ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں ہم میں برداشت کرنے کی ہمت ہونی چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کرنے پر ہم نے پنجاب حکومت پر اعتراض کیا ہے، سیلاب متاثرین کا بہت نقصان ہوا،اس کا ازالہ ہونا چاہیے، سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔ مزید :
وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ شاید ایران بھی ابراہم ایکارڈز میں شامل ہو جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران ایک دن ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ایران مستقبل میں ابراہم ایکارڈز میں شامل ہوسکتا ہے۔ وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ شاید ایران بھی ابراہم ایکارڈز میں شامل ہو جائے، انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایران ایک دن ابراہیمی معاہدے کا حصہ بنے گا۔ امریکی صدر نے اس سے قبل امید ظاہر کی تھی کہ سعودی عرب بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-08-26 تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے۔ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہوجائے تو یہ اچھا ہو گا، اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے، امریکا اب اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم ایک علاقائی اسلامی سیکورٹی بلاک کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کریں تاکہ خطے...
حیدر آباد : مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان را شد نسیم جماعت اسلامی حیدر آباد کے تحت زون آفندی کی مسجد میں رحمت اللعالمین کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیں اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع حیدر آباد حافظ طاہر مجید، جنرل سیکرٹری حنیف شیخ، مذہبی اسکالر پروفیسر م
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہمارے ملک میں سب کچھ برا نہیں ہے بلکہ بہت کچھ اچھا بھی ہے۔ ملک میں کرپشن عروج پر ہے ایک زمانے میں مختلف اداروں میں کرپشن کا حجم لاکھوں اور کروڑوں میں ہوتا تھا اب تو جس ادارے میں دیکھیں تو اربوں اور کھربوں کی کرپشن کی کہانیاں سنائی دیتی ہے اسی سے انداز لگا لیں کہ ہم کتنے امیر ملک میں رہتے ہیں۔ سرکاری عمال عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے پیٹ کے مسائل حل کرتے ہیں۔ آپ کسی بھی شعبے کو دیکھیں آپ کو کوئی حوصلہ افزا صورتحال نظر نہیں آئے گی۔ ایک ڈیم بنانے کے مسئلے ہی کولے لیں، ہر دفعہ بارشوں میں بڑا شور غوغا ہوتا ہے کہ ڈیم بنائے جائیں تاکہ...
ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مری میں نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی 3 ماہ کے لیئے پابندی ہوگی، فیصلہ مری ماسٹر پلان تحفظ اور عوام دوست ماحول بہتر بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملکہ کوہسار مری میں ہر قسم کی تعمیرات اور سڑکیں بنانے پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق پابندی 3 ماہ تک ہوگی۔ اسی طرح مری میں سٹون کرشنگ اور ڈرلنگ بھی 3 ماہ کیلئے ممنوع قرار دی گئی جبکہ مائینگ اور بلڈنگ میٹریل ترسیل پر بھی پابندی لگا دی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کارخانے، فیکٹریاں، دکانیں اور مارکیٹ بنانے پر بھی...
واٹس ایپ نے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے جس کے تحت اب صارفین ایک ہی ٹچ کے ذریعے اسٹیٹس ویو کرنے والے افراد سے براہِ راست چیٹ کرسکیں گے۔ ٹیک ویب سائٹ ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اب اسٹیٹس ویوئرز کی فہرست میں ہر کانٹیکٹ کے ساتھ ایک بٹن شامل کر دیا گیا ہے، جسے دبانے سے فوری طور پر چیٹ ونڈو کھل جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ اسٹیٹس پر طویل وائس نوٹ لگانا اب ممکن اس سے قبل صارفین کو کسی ویو کرنے والے شخص کو پیغام بھیجنے کے لیے پہلے اسٹیٹس اسکرین سے نکلنا پڑتا تھا اور پھر چیٹس ٹیب میں جا کر متعلقہ کانٹیکٹ کو منتخب کرنا پڑتا تھا۔ نیا شارٹ کٹ اس...
اپنے بیان میں سیکرٹری جنرل پی ایس ٹی نے کہا کہ دنیا بھر میں کیے جانے والے اسرائیل کے خلاف مظاہرے اس بات کا ثبوت ہے کہ خطے میں عوامی رائے فلسطینیوں کے حق میں ہے، امریکہ کینیڈا برطانیہ جرمنی فرانس اور مشرق وسطی اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی اسرائیل کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے کیے گئے اقدامات بہت عرصے سے نسل کشی کے زمرے میں آرہے ہیں اور عالمی عدالت انصاف اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے بھی بات ہو رہی ہے پھر بھی اسرائیلی اقدامات کو منظم تشدد تسلیم کرنے کو تیار نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ...
ایرانی پاسداران انقلاب کے میجر جنرل اور ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان کا مشترکہ دفاعی معاہدہ مثبت پیشرفت ہے۔ عالمی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ ایران بھی اس معاہدے میں شامل ہو جائے تو یہ اچھا ہو گا، اسلامی ممالک کو باہمی اختلافات کو پس پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کے علاقائی اثر و رسوخ میں کمی آ رہی ہے، امریکا اب اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر رہا ہے، یہ وقت ہے کہ ہم ایک علاقائی اسلامی سکیورٹی بلاک کی تشکیل پر سنجیدگی سے غور کریں...
اداکارہ اور معروف اینکر فرح سعدیہ ڈائریکٹر اقبال حسین سے محبت اور پھر ناکام شادی کا زکر کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں، نوجوان لڑکیوں کو مشور بھی دے ڈالا۔ اپنے شائستہ و باوقار اندازِ میزبانی سے شہرت حاصل کرنے والی باکمال اداکارہ فرح سعدیہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی نجی زندگی پر کھل کر گفتگو کی۔ فرح کی پہلی محبت اداکار اور ڈائریکٹر اقبال حسین تھے اور ان سے اداکارہ نے شادی بھی کی۔ جوڑے کے دو بچے بھی ہی لیکن یہ شادی زیادہ عرصہ نہ چل سکی۔ نجی ٹی وی پر حالیہ انٹرویو میں اداکارہ فرح نے معروف شاعر امجد اسلام امجد کی نظم "میرے چارہ گر" پڑھی اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں۔ فرح سعدیہ نے نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دیا کہ شادی کے فیصلے میں والدین کی رائے...
انگلینڈ کے پہلے بادشاہ اَیتھل اسٹین اپنی زندگی میں ایک معروف اور بااثر حکمران تھے لیکن اب صدیوں بعد انہیں تاریخ کی کتابوں میں شاذ و نادر ہی یاد کیا جاتا ہے۔ حالانکہ انہوں نے برطانیہ کے مختلف علاقوں کو متحد کر کے انگلینڈ کی بنیاد رکھی مگر ان کی شخصیت اور کارنامے وقت کے گرد و غبار میں گم ہوتے چلے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: اسکاٹ لینڈ میں شاہ چارلس کے نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی، ہمشیرہ شہزادی این جذباتی ہو گئیں بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق 1،100 سال پہلے انگلینڈ کو ایک متحد مملکت بنانے والے اَیتھل اسٹین آج بہت کم یاد کیے جاتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ وہ تاریخ کے صفحات میں کہیں...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کھیل کو سیاست سے آلودہ کرنے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو سخت جواب دیا ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہاکہ ہم ہمیشہ کھیل کو خالص اسپورٹس مین شپ کے تحت کھیلتے ہیں اور جنگ کو کھیل سے علیحدہ رکھتے ہیں، لیکن دنیا نے یہ بھی دیکھا کہ جب جنگ ہوئی تو اسکور بورڈ پر نتیجہ 0-7 رہا۔ Here’s the real difference . We have always played with pure sportsmanship, keeping war out of the game. But the world saw it when war hit the scoreboard read 7-0 . #Big_office_small_man https://t.co/LGxCf8Tz8R — Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) September 29, 2025 واضح رہے کہ...
ایرانی پاسدارانِ انقلاب کے میجر جنرل اور سپریم لیڈر کے مشیر رحیم صفوی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا مشترکہ دفاعی معاہدہ ایک مثبت پیشرفت ہے اور اگر ایران بھی اس میں شامل ہو جائے تو یہ خطے کے لیے نہایت مفید ثابت ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: پاک سعودی دفاعی معاہدہ اور خطے کی سیاست پر اثرات ایرانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحیم صفوی کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو اپنے باہمی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کا خطے میں اثر و رسوخ کم ہوتا جا رہا ہے اور اب وہ اپنی توجہ ایشیا پیسیفک خطے کی طرف منتقل کر...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات کی جس میں پارٹی کے اندرونی اختلافات پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی آج عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات ہوئی، ملاقات دو گھنٹے سے زائد جاری رہی، ملاقات میں خیبر پختونخوا میں امن و امان، سیکیورٹی اور متعلقہ معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعلیٰ نے تمام اہم معاملات پر عمران خان کو اعتماد میں لیا اور صوبے میں امن و امان کے حوالے...
آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی اپیل پر ریاست بھر میں ہڑتال کے دوران امن و امان کی صورتحال کشیدہ ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم کانفرنس کی امن ریلی پر عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح افراد نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں کم از کم 6 شہری زخمی ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرین اور مسلم کانفرنس کے شرکا آمنے سامنے آگئے، جس کے بعد پتھراؤ اور فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ پتھراؤ کے باعث پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی میں اشتہاری افراد کی موجودگی کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ دوسری جانب عوامی حلقوں نے مظاہرین کی ہلڑ بازی اور...
امریکا میں ایچ ون بی ویزا فیسوں میں اضافے کے بعد کئی ممالک نے غیر ملکی ماہرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ یہ ممالک اپنی ویزا پالیسیوں میں تبدیلیاں بھی کر رہے ہیں تاکہ دنیا بھر سے ان باصلاحیت لوگوں کو اپنی طرف کھینچ سکیں جو اس سے قبل امریکا جانے کو ترجیح دیتے تھے۔ برطانیہ فنانشل ٹائمز کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹرمر ماہرین کے لیے ویزہ فیس مکمل طور پر ختم کرنے کی تجاویز پر غور کر رہے ہیں۔ ان کی ‘گلوبل ٹیلنٹ ٹاسک فورس’ دنیا بھر سے ان سائنس دانوں اور ڈیجیٹل ماہرین کو برطانیہ لا کر معاشی ترقی کو فروغ دینا چاہتی ہے جو اس سے قبل عموماً اپنی خدمات...
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 29 ستمبر کو ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق مزید برآں ایک سالہ ’انسانی بنیادوں پر رہائشی پرمٹ‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جاسکے گا۔ The Federal Authority for Identity, Citizenship, Customs and Port Security announces new amendments and additions to entry visa...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ کے دوران بھارت کے غیر کھیلوں کے رویے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نریندر مودی نے اپنی سیاست بچانے کے لیے کرکٹ کی روح اور اسپرٹ کو تباہ کر دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ مودی کرکٹ کے کلچر اور روایتی اسپرٹ کو روند کر نہ صرف اپنی سیاسی ساکھ بچانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے بلکہ برصغیر میں امن اور تعلقات کی بہتری کے تمام امکانات بھی ختم کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے طنزیہ انداز میں کہا کہ عزت طاقت سے نہیں بلکہ بردباری اور کھیل کی روایات کے احترام سے بحال ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ...
ایران کی پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر اور سپریم لیڈر کے مشیرمیجر جنرل رحیم صفوی نےپاکستان اور سعودی عرب کے حالیہ دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ایران بھی اس اتحاد کا حصہ بن جائے تو یہ خطے کے لیے بہت مفید ہوگا۔ ایرانی میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اسلامی ممالک کو چاہیے کہ باہمی اختلافات کو ایک طرف رکھ کر مشترکہ چیلنجز کا سامنا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ عالمی حالات بتا رہے ہیں کہ امریکا کا اثر و رسوخ خطے میں کم ہو رہا ہے اور وہ اپنی توجہ اب ایشیا پیسیفک کی طرف منتقل کر رہا ہے۔ رحیم صفوی نے تجویز دی کہ اب وقت...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کے حالیہ دفاعی اقدامات عالمی سطح پر توجہ حاصل کر رہے ہیں، اور سعودی عرب کے بعد اب کئی دیگر ممالک بھی پاکستان کے ساتھ دفاعی معاہدے کرنا چاہتے ہیں۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا،’’پاکستان نے حالیہ چیلنجز میں ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف اپنے دفاع کے لیے تیار ہے بلکہ اپنے دوست ممالک کے ساتھ بھی کندھے سے کندھا ملا کر چلنے کا عزم رکھتا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والا دفاعی معاہدہ دونوں ممالک کے مفاد میں ہے، اور خوش آئند بات یہ ہے کہ اس...
ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستانی بالر حارث رؤف کو آؤٹ کرنے کے بعد بھارتی فاسٹ بالر جسپرت بمراہ نے جہاز گرنے کا اشارہ کرتے ہوئے منفرد انداز میں جشن منایا، جس پر پاکستانی سوشل میڈیا صارفی نے طنزیہ انداز میں سوال اٹھایا ہے کہ آئی سی سی جسپرت بمراہ کی اس حرکت پر کب ایکشن لے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: حارث اور ’سوریا‘ پر آئی سی سی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر جرمانہ، صاحبزادہ فرحان کو وارننگ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر صارف ارفہ فیروز زکی نے لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو چاہیے کہ وہ آئی سی سی سے شکایت کرے کیونکہ بمراہ نے اپنے ہی فضائیہ کی تضحیک کی ہے۔ انہوں نے...
مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے سینیئر نائب صدر مشتاق منہاس نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف وطن واپسی کے بعد براہِ راست جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ذمہ داران سے مذاکرات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: عوامی ایکشن کمیٹی کو بھارت فنڈنگ کررہا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کا الزام میڈیا سے گفتگو میں مشتاق منہاس نے بتایا کہ وزیراعظم سے ان کی تفصیلی ملاقات ہوئی ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر بات چیت پہلے بھی ہو چکی ہے اور ان میں سے زیادہ تر تسلیم کیے جا چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا تاثر درست نہیں کہ مذاکرات نہیں ہو رہے، ایکشن کمیٹی کو مسلسل انگیج...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کی قیادت میں بڑی تبدیلی آگئی ہے۔ سابق فرسٹ کلاس کرکٹر متھن منہاس کو بورڈ کا نیا صدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے راجر بنی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالی ہیں، جو اگست میں عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ بی سی سی آئی کی سالانہ جنرل میٹنگ میں متھن منہاس کی بطور صدر تعیناتی کی منظوری دی گئی جبکہ راجیو شکلا اور دیواجیت سیکیا بالترتیب نائب صدر اور سیکریٹری کے عہدوں پر دوبارہ منتخب ہوئے۔ اس موقع پر جے دیو شاہ کو اپیکس کونسل کا رکن بنایا گیا اور آئی پی ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین ارون دھومل بھی اپنے عہدے پر برقرار رہے۔ 45 سالہ متھن منہاس دہلی کے لیے ڈومیسٹک...
پاکستان اس وقت دہشتگردی کے ساتھ ساتھ پراپیگنڈے کے محاذ کا بھی سامنا کر رہا ہے۔ تحقیقاتی اداروں کا کہنا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی)، جس کی قیادت ڈاکٹر مہرنگ بلوچ کر رہی ہیں، بین الاقوامی سطح پر کالعدم قرار دی گئی تنظیموں کے بیانیے کو آگے بڑھا رہی ہے۔ انسانی حقوق کے پردے میں متنازع کردار ڈاکٹر مہرنگ بلوچ، جنہیں ایک وقت میں ریاست کی جانب سے سرکاری وظیفہ دے کر طب کی تعلیم کے لیے بھیجا گیا تھا، اب غیر ملکی پشت پناہی رکھنے والے عناصر کے لیے ڈھال بن چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:http://ماہرنگ بلوچ: بلوچ لبریشن آرمی کی دہشتگردی کی پشت پناہی اور انسانی حقوق کے نام پر سرگرمیاں وہ خود کو انسانی...
سابق انگلش اسپنر مونٹی پنیسر نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان کو معمولی حریف نہ سمجھے، پاکستان خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ ایشیا کپ جیسے تیز رفتار ٹورنامنٹ میں روایتی حریفوں کی مسلسل ٹکر دلچسپ مناظر پیش کر رہی ہے۔ یہ تیسرا اتوار ہوگا جب دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی تاہم آج دبئی میں کھیلے جانے والا فائنل ایونٹ کا فیصلہ کن میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پاک-بھارت ایشیا کپ فائنل، کن کھلاڑیوں کے درمیان اصل مقابلہ ہوگا؟ مونٹی پنیسر کے مطابق فائنل یکطرفہ ہونے کے امکانات کم ہیں کیونکہ پاکستان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں۔ وہ 2017 چیمپئنز ٹرافی فائنل کی یاد تازہ کر سکتا ہے جب بھارت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کے خطاب کے موقع پر اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر کشمیریوں نے زبردست احتجاج کیا۔یہ مظاہرہ “فرینڈز آف کشمیر” کے زیر اہتمام ہوا، جس میں مختلف کشمیری رہنماؤں، عام شہریوں کے ساتھ بڑی تعداد میں سکھ کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکا نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے۔دوسری جانب جنرل اسمبلی کے اجلاس میں بھارت کے وزیر خارجہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے بھرپور اور مدلل ردعمل دیا۔پاکستانی مؤقف پر بھارت سخت دباؤ میں آگیا اور بھارتی مندوب کو گھبراہٹ کے عالم میں فون پر مصروف دیکھا...
سری لنکا کے خلاف انجری کا شکار ہونے والے ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما فٹ ہو گئے ہیں اور پاکستان کے خلاف فائنل میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب ہوں گے۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کی جانب سے 21 ستمبر والی پلیئنگ الیون برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ میں پانڈیا کو کریمپس اور ابھیشیک کو پنڈلی میں تکلیف ہوئی تھی۔ ایشیا کپ کے سب بڑے ٹاکرے کے تمام ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا کہ روس کا یورپ یا نیٹو ممالک پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ ہم پر ہونے والی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ نیٹو کے ساتھ تناؤ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا جب روس اور نیٹو ممالک کے درمیان کشیدگی بڑھ رہی ہے، اور غیر مجاز پروازیں یورپی فضائی حدود میں داخل ہونے کے الزامات کے بعد خطرہ بڑھ گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اور روس کا نئے جوہری بجلی گھروں کی تعمیر کا 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے، جبکہ نیٹو نے مزید خلاف...
جنیوا: ہزاروں مظاہرین فلسطینی جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھائے غزہ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری و فوجی کارروائیوںکیخلاف مارچ کررہے ہیں،چھوٹی تصویر میں جرمنی کے شہر برلن میں بھی غزہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے اسرائیل کیخلاف احتجاج کیا جارہا ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
ایک وقت تھا جب بھارتی آرمی چیف جنرل نروانے کے دورۂ سعودی عرب اور اس کے جواب میں سعودی رائل آرمی کے کمانڈر فہد بن عبداللہ کے دورۂ بھارت سے یہ تاثر قائم ہو گیا تھا کہ سعودی عرب اور بھارت دفاعی معاہدہ کرنے والے ہیں۔یہ معاملہ بہت دنوں تک چلتا رہا مگر پھر یکایک ختم ہوگیا۔ عرب ممالک کی یہ بدقسمتی ہے کہ انھوں نے اپنی سلامتی کی چابی امریکا کے ہاتھ میں دے رکھی ہے مگر اب قطر پر اسرائیل کے حملے نے ثابت کر دیا ہے کہ عربوں کا اپنی سیکیورٹی کے لیے امریکا پر انحصار ایک غلطی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ امریکا نے عربوں کی سیکیورٹی کے نام پر پورے مشرق وسطیٰ کو اپنی فوجی...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ نے خبردار کیا کہ روس کے خلاف کسی بھی کارروائی کا فیصلہ کُن جواب دیا جائے گا، روس یوکرین تنازع کی دیانت دارانہ امن بات چیت کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا کہنا ہے کہ اسرائیل اپنی جارحانہ کارروائیوں سے مشرق وسطیٰ کو تباہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے خلاف غیر قانونی طاقت کا استعمال کر رہا ہے اور ایران، قطر، لبنان، شام، یمن اور عراق میں جارحیت کر رہا ہے۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ مغربی ممالک کی جانب سے ایران...
اس صدی کا اہم واقعہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اسٹرٹیجک باہمی دفاعی معاہدہ قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔ اس معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف جارحیت دونوں ملکوں کے خلاف جارحیت تصور ہوگی اور کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ دونوں ممالک پر حملہ تصور ہوگا جب کہ جارحیت کی صورت میں دونوں ممالک دشمن کو مشترکہ طور پر بھر پور جواب دیں گے۔ یہ اس قدر بڑا اور اہم واقعہ ہے کہ بین الاقوامی میڈیا نے بھی اس خبرکو بریکنگ نیوزکے طور پر لیا ہے۔ بظاہر اس کی چند ایک وجوہات ہیں، مثلاً اسرائیل اس وقت جس طرح طاقت کے نشے میں غزہ کو کچلتا ہوا، اپنے گریٹر اسرائیل کے منصوبے کا کھلے...
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحرالکاہل میں چین کی تیز رفتار فوجی توسیع کے پیشِ نظر شروع کردہ امریکی منصوبے ’’ریپلیکیٹر‘‘ کو اپنی توقعات کے مطابق کامیابی حاصل نہ ہو سکی۔ یہ پروگرام 2023 میں نائب وزیر دفاع کیتھلین ہکس نے متعارف کروایا تھا جس کا مقصد ہزاروں چھوٹے، خودکار اور مصنوعی ذہانت سے لیس ڈرونز اور دیگر خودمختار نظام تیز رفتار انداز میں خریدنا اور میدان عمل میں لانا تھا۔ رپورٹ کے اہم نکات: منصوبہ اگست 2025 تک فضائی، زمینی اور بحری سطح پر ہزاروں خودکار نظام فراہم کرنے کا ہدف رکھتا تھا، مگر فنی خامیوں، پروڈکشن کی سست رفتاری اور بلند اخراجات کے باعث یہ اہداف پورے نہ ہو سکے۔ کچھ ڈرونز ناقابلِ اعتماد ثابت ہوئے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:پی ٹی آئی کا 10 ماہ بعد 9 کروڑ روپے کی لاگت سے جلسہ،پاکستان تحریک انصاف آج پشاور کے رنگ روڈ پر دس ماہ بعد ایک بڑے سیاسی شو کا انعقاد کرنے جا رہی ہے، جسے ”بانی کی رہائی و حقیقی آزادی“ کا عنوان دیا گیا ہے۔ جلسہ گاہ میں انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جہاں 30 فٹ اونچا اور 60 فٹ لمبا مرکزی اسٹیج تیار کر دیا گیا ہے جبکہ کارکنوں کے لیے 5 ہزار کرسیاں نصب کی گئی ہیں۔جلسے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، سلمان اکرم راجا، اسد قیصر اور جنید اکبر سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں ڈیری مصنوعات کو صدیوں سے غذائی اہمیت دی جاتی رہی ہے۔ دودھ اور اس سے بنی اشیاء کو ہمیشہ صحت بخش سمجھا گیا ہے، تاہم آج بھی ان کے بارے میں کئی افواہیں اور غلط فہمیاں گردش کرتی ہیں، جن کی بنیاد پر لوگ کبھی ضرورت سے زیادہ ان کا استعمال کرتے ہیں تو کبھی بلاوجہ ان سے پرہیز۔ غذائیت کے ماہرین کے مطابق ان میں سے کئی تصورات حقیقت پر مبنی نہیں ہیں۔سب سے عام غلط فہمی یہ ہے کہ دودھ ایک لازمی غذا ہے اور مضبوط ہڈیوں کے لیے ناگزیر ہے۔ بلاشبہ ایک کپ کم چکنائی والا دودھ تقریباً 300 ملی گرام کیلشیم فراہم کرتا ہے، جو بالغ افراد کی روزانہ ضرورت کا...
پاک سعودی دفاعی معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن کا مظہر بھی ہوگا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
نائب امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کیخلاف معرکہ حق بنیان مرصوص آپریشن کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کا اظہار اقوام کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، ان کو اہمیت دی، انتظار کیا، جس سے پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دلیری اور قوت کا اظہار ہے۔ ان شاءاللہ یہ معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن...
اسلام آباد: یکم جنوری سے31 اگست 2025 تک منشیات کے خلاف وفاقی پولیس کے اقدامات کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کردی گئی۔ جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے پولیس سے رواں سال کی تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پر ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ کی پیش کردہ رپورٹ میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی تعلیمی اداروں اور گردونواح سے 22 منشیات فروش گرفتار کرکے 22 مقدمات درج کیے گئے، تعلیمی اداروں کے گردونواح سے 18 کلو چرس، 3 کلو ہیروئن اور ساڑھے تین کلو گرام آئس بھی برآمد ہوئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جن تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کارروائیاں کی گئیں ان میں اسلام آباد کی اہم جامعات...
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کی روانگی چوتھے روز بھی منسوخ کر دی گئی۔ریلوے ذرائع نے بتایا کہ ٹرین سروس سپیزنڈ کے قریب دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے ٹریک اور پل بحال نہ ہونے کے باعث معطل ہے، متاثرہ ریلوے لائن اور پل کی مرمت جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ریلوے ٹریک اور پل اگلے دو روز میں بحال کرکے ٹرین چلائی جائے گی۔یاد رہے کہ دہشت گردوں نے23ستمبر کو سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک کو دھماکے سے تباہ کردیا تھا، اس سے پہلے بھی اس علاقے میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنایا گیا تھا جبکہ بولان میں جعفر ایکسپریس کو یرغمال بنانے کی کوشش بھی کی گئی تھی۔
تہران: ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑا قدم اٹھاتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ کر لیا ہے جس کے تحت جنوبی ایران کے صوبے ہرمزگان میں چار نئے ایٹمی ری ایکٹرز تعمیر کیے جائیں گے۔ عالمی ممیڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے میں ہے کہ ایٹمی تنصیبات شہر سیرک میں 500 ہیکٹر رقبے پر قائم کی جائیں گی اور مجموعی طور پر 5 گیگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھیں گی، منصوبے کی تعمیر روس کی سرکاری ایٹمی توانائی ایجنسی روس ایٹم (Rosatom) کے تعاون سے کی جائے گی۔ خیال رہےکہ فی الحال ایران کے پاس صرف ایک فعال ایٹمی بجلی گھر ہے جو جنوبی شہر بوشہر میں واقع ہے، یہ بھی روس ہی کی تعمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ(نمائندہ جسارت) ملک کی طرح نوابشاہ میں بھی میں آٹا، گھی اور چینی سمیت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے اور عام گھرانے روزمرہ اخراجات پورے کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔تازہ اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 40 کلو آٹے کا تھیلہ 3,943 روپے تک جا پہنچا ہے جو گزشتہ ڈیڑھ سال کی بلند ترین سطح ہے۔ چینی کی قیمت میں بھی ایک ہفتے کے دوران فی کلو 18 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ خالص گھی 560 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی تندور مالکان نے روٹی کی قیمت میں...
پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہے کیا؟ کیا پاکستانی وزراء دفاعی معاہدے سے متعلق بڑھا چڑھا کا دعویٰ کر رہے ہیں؟ امریکا اسرائیل سے تعلقات رکھنے والے سعودی عرب کو کس ملک سے خطرہ ہے؟ کیا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کا نشانہ یمن بن سکتا ہے؟ بھارت کے تناظر میں پاکستان سعودیہ معاہدے کی اہمیت؟ بھارتی جارحیت کے مقابل کیا سعودی عرب عسکری طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا؟ پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا اثر اسرائیل یا بھارت پر پڑے گا؟ کیا پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت سے ناراضگی کا اظہار ہے؟ کیوں ایران کو پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شامل نہیں کیا جا سکتا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف تجزیہ کار...
امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اِس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر پر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا۔ امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی 2025 میں بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما شاندار فارم میں ہیں اور سری لنکا کے خلاف نصف سینچری کے ساتھ انہوں نے ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ ابھیشیک مسلسل 7 اننگز میں 30 سے زائد رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے، اس سے قبل یہ اعزاز محمد رضوان اور روہت شرما کے پاس تھا۔ مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف اور ابھیشیک شرما کے درمیان تلخ کلامی Stat Alert ???? – #TeamIndia opener Abhishek Sharma now has the most runs in a T20 Asia Cup edition ???????? He has scored 309 runs so far and becomes the first batter to achieve this feat. pic.twitter.com/xELyd078Kz — BCCI (@BCCI) September 26, 2025 ...
بکنگھم پیلس نے ایک یادگار لمحے کو عوام سے شیئر کیا ہے جس میں شہزادی این اپنے بڑے بھائی بادشاہ چارلس سوئم کا نیا پورٹریٹ دیکھ کر آبدیدہ ہو گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی شاہی خاندان کی معمر ترین رکن شہزادی کیتھرین انتقال کرگئیں اس تاریخی موقع پر شہزادی این نے اسکاٹش پارلیمنٹ میں اپنے بھائی بادشاہ چارلس سوم کی نئے پورٹریٹ کی نقاب کشائی کی جو کہ ایڈنبرا کی پارلیمنٹ بلڈنگ میں آویزاں کی گئی ہے۔ ایک تصویر، ایک لمحہ، ایک تاریخ یہ دل کو چھو لینے والی تصویر سنہ 2024 میں فوٹوگرافر میلی پیلکنگٹن نے بالمورل کیسل کے سنکن گارڈن میں کھینچی تھی۔ تصویر میں 76 سالہ بادشاہ چارلس کو اسکاٹش روایتی کِلٹ پہنے اور ہاتھ میں چھڑی تھامے،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قدرت کا انمول تحفہ انگور نہ صرف ذائقے کے اعتبار سے پسندیدہ پھل ہے بلکہ اس کے حیرت انگیز طبی فوائد بھی ہیں جو انسانی صحت پر مثبت اثرات ڈالتے ہیں۔ غذائی ماہرین اور حالیہ تحقیقی رپورٹس کے مطابق انگور میں پائے جانے والے وٹامنز، منرلز اور اینٹی آکسیڈنٹس جسم کو کئی بیماریوں سے بچانے میں مددگار ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق انگور میں وٹامن سی، وٹامن کے، فائبر، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹ کمپاؤنڈز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ یہ اجزاء نہ صرف قوتِ مدافعت کو مضبوط کرتے ہیں بلکہ دل کی بیماریوں، کینسر اور ذیابیطس جیسے امراض کے خطرات کو بھی کم کرتے ہیں۔انگور میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس اور فلیونائڈز خون کو پتلا کرنے اور شریانوں...
اسلام ٹائمز: اگر پاکستان ایسی جنگوں خصوصاً مسلم ممالک سے شراکت دار بنتا ہے تو یہ فیصلہ پاکستانی عوام کو کسی طور بھی منظور نہیں ہوگا، کیونکہ پاکستان کے عوام ہمیشہ مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یمن جنگ کے آغاز کے موقع پر پاکستان کی پارلیمان نے اس جنگ سے خود کو دور رہنے کی قرارداد منظور کی تھی۔ یاد رہے کہ سعودی عرب نے یمن کیخلاف جب مسلم ممالک کا اتحاد تشکیل دیا تو اسکے سربراہ کچھ عرصہ قبل ہی سبکدوش ہونیوالے پاکستان کے آرمی چیف جنرل راحیل شریف مقرر ہوئے تھے۔ یمنی عوام اور اسوقت کی قیادت نے مسلمانوں کا سر فخر سے بلند کیا، یہ یمن ہی ہے کہ جو اکیلا اسرائیل پر حملے جاری رکھے...
ایران اور روس نے توانائی کے شعبے میں بڑی شراکت داری کرتے ہوئے 25 ارب ڈالر مالیت کے ایک اہم معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت ایران میں چار نئے ایٹمی بجلی گھر تعمیر کیے جائیں گے۔ یہ معاہدہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران پر اقوام متحدہ کی ممکنہ پابندیوں کی بحالی کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ معاہدے کی تفصیلات ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق، معاہدہ ایران کی توانائی کمپنی “ہرمز” اور روس کی ریاستی جوہری توانائی کارپوریشن “روساٹم” کے درمیان طے پایا ہے۔ یہ نئے ایٹمی پلانٹس ایران کے سیریک اور ہرمزگان کے علاقوں میں تعمیر کیے جائیں گے، اور ہر ایک کی پیداواری گنجائش 1,255 میگاواٹ ہو گی۔ فی الحال ایران کے پاس...
پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن بھیڑ مشتعل ہوکر بیریکیڈ توڑنے پر آمادہ ہوگئی، اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کرکے ہجوم کو منتشر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اترپردیش کے قصبہ بریلی میں آج جُمعہ کی نماز کے بعد "آئی لو محمد (ص)" پوسٹر تنازع پر حالات کشیدہ ہوگئے۔ نماز کے فوراً بعد بڑی تعداد میں لوگ سڑکوں پر اتر آئے اور نعرے بازی شروع کر دی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی لیکن بھیڑ مشتعل ہو کر بیریکیڈ توڑنے پر آمادہ ہوگئی۔ اس پر پولیس نے لاٹھی چارج کر کے ہجوم کو منتشر کیا۔ واقعہ کے بعد شہر کا ماحول کشیدہ ہوگیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اتحادِ ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا نے...
سعودی عرب نے قومی جدت اور ڈیجیٹل معیشت کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پہلا سعودی ساختہ لیپ ٹاپ HORIZON Pro متعارف کرایا ہے، جو مصنوعی ذہانت کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی HUMAIN نے کیا، جو پبلک انویسمنٹ فنڈ کی ملکیت ہے۔ اس منصوبے کو مملکت کی ٹیکنالوجی میں خودکفالت اور عالمی قیادت کی علامت قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کا پہلا مقامی اے آئی چیٹ بوٹ لانچ کردیا گیا یہ لیپ ٹاپ محققین، ماہرین، تخلیقی شعبوں کے افراد اور کاروباری پیشہ وران کے لیے ایک ہمہ جہت حل ہے، جو کارکردگی، سکیورٹی اور لچک کو یکجا کرتا ہے۔ یہ جدید ڈیوائس طاقتور Qualcomm Snapdragon X Elite پروسیسر...
سندھ کابینہ میں ردوبدل: صوبائی وزیر بلدیات کا قلمدان سعید غنی کی جگہ ناصر حسین شاہ کو تفویض ، نوٹی فکیشن جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: سندھ کی صوبائی حکومت نے کابینہ میں اہم ردوبدل کرتے ہوئے متعدد وزراء کے محکموں میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے، یہ تبدیلیاں فوری طور پر نافذالعمل ہوں گی اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کو توانائی اور منصوبہ بندی کے محکموں سے ہٹا کر انتہائی اہم لوکل گورنمنٹ، ہاؤسنگ اور ٹاؤن پلاننگ کا قلمدان سونپا گیا ہے، ناصر حسین شاہ کا تجربہ اب شہری ترقی، بلدیاتی اداروں اور رہائشی منصوبوں پر مرکوز ہوگا ۔دوسری جانب صوبائی وزیر سعید غنی کو لوکل گورنمنٹ سے ہٹا کر محنت، انسانی وسائل اور سماجی تحفظ کے محکمے دیے گئے ہیں جبکہ وزیر آبپاشی جام خان شورو کے پاس موجود...
سندھ کابینہ کے نئے رکن اسماعیل راہو نے صوبائی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں گورنر سندھ محمد کامران خان ٹیسوری نے محمد اسماعیل راہو سے حلف لیا۔ ترجمان کے مطابق تقریب کی نظامت کے فرائض چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے انجام دیے۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرا، مشیر، سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر، آئی جی سندھ اور دیگر شریک بھی موجود تھے۔وزیراعلیٰ سندھ نے اسماعیل راہو کو وزارت کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دی۔ترجمان کے مطابق چیف سیکریٹری نے گیانچند آسرانی کو وزیراعلیٰ سندھ کا مشیر بنانے کا اعلان کیا۔دریں اثنا صوبائی وزرا کے قلمدانوں کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔ جس...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح کیا ہے کہ ٹیکس دہندگان سال 2025کے انکم ٹیکس ریٹرنز میں منقولہ و غیرمنقولہ اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو اپنی صوابدید پر ظاہر کر سکتے ہیں، اس کے لیے کسی باضابطہ ویلیوایشن یا دستاویزی ثبوت کی ضرورت نہیں ہے، یہ سہولت ہائی نیٹ ورتھ انڈویجوئلز پر لاگو نہیں ہوگی جنہیں انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی دفعہ 7E کے تحت سخت رپورٹنگ تقاضے پورے کرنے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر کا بڑا فیصلہ، ٹیکس چوری کی ٹھیک اطلاع پر ڈیڑھ کروڑ تک کا اعلان کردیا ایف بی آر کی جانب سے جاری وضاحت میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں ترمیم کے حوالے سے پھیلائی جانے...
خان کو باہر بھیجنے کا پلان، شہباز شریف اور عاصم منیر عظیم لیڈر قرار، ماہرنگ بلوچ کی نوبل انعام کے لیے نامزدگی
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news we talk امریکا بھارت پاکستان سید عاصم منیر شہبازشریف فیلڈ مارشل ماہرنگ بلوچ وزیراعظم
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح مزاج آل راؤنڈر شاہد آفریدی سکسر کرکٹ کے آئیکون پلیئر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق ویب تھری پرمبنی چھکے لگانے والا گیم سکسر کرکٹ جلد ٹیلیگرام پر متعارف کراویا جائے گا۔ شاہد آفریدی خصوصی فین بیٹلز کی قیادت سمیت محدود ایڈیشن کلیکٹیبلز اور انعامات بھی فراہم کریں گے۔ اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری ویڈیو میں شاہد آفریدی نے ’یونیورس باس‘ کے نام سے مشہورویسٹ انڈیز کے کرس گیل کے چیلنج کو بھی قبول کرلیا۔ شاہد آفریدی نے کہا کرس گیل کا چیلنج قبول ہے، دیکھتے ہیں سب سے بڑا چھکا کون مارتا ہے۔ I’ve always wished I could play against my fans. Now, with @sixr_cricket, it’s finally possible. Big things...
پنجاب میں حالیہ سیلاب سے 3 ہزار اسکولز تباہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، جس سے ہزاروں طلبا کا تعلیمی سلسلہ شدید متاثر ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب نقصانات کے سروے کے لیے فوج تعینات کرنے کا فیصلہ یونیسف کی نمائندہ برائے پاکستان پرنیلے آئرن سائیڈ سے ملاقات کے دوران وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر نے بتایا کہ محکمہ پہلے ہی سہولیات کی کمی کا شکار تھا جبکہ حالیہ آفت نے ہزاروں اسکولوں کو تباہ کردیا ہے جن میں سے کئی اب بھی پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ طلبہ کی تعلیم کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لیے چلتے اسکولوں میں 3 شفٹیں شروع کی جارہی ہیں جبکہ نجی عمارتیں کرائے پر لینے...
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں ہے، سعودی عرب اور پاکستان کافی عرصے سے اس پر بات کررہے تھے۔برٹش امریکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات بہت طویل ہیں، پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی سرزمین پر موجود ہیں، اس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے۔انہوں نے...
پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
گورنربلوچستان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوگئے۔ گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، اس موقع پر رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار بھی موجود تھے جب کہ گورنر بلوچستان سے کچھ طلبہ ملنے آئے تھے، اس موقع پر پولیس اہلکاروں اور طلبہ کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار شامل ہیں جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال ژوب منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔
جکارتا: انڈونیشیا کی پولیس نے گزشتہ ماہ ملک بھر میں ہونے والے پُرتشدد مظاہروں میں ملوث تقریباً 1,000 افراد کی نشاندہی کر لی ہے،ان میں 295 کم عمر افراد بھی شامل ہیں جنہیں باضابطہ طور پر مشتبہ قرار دیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق نیشنل پولیس کریمنل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سربراہ کمشنر جنرل سیاحر دیانتونو نے کہا کہ 936 افراد کے خلاف کیسز درج کیے گئے ہیں، قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف اُن لوگوں کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں جو پُرتشدد کارروائیوں اور ہنگاموں میں ملوث تھے جبکہ پرامن احتجاج کرنے والوں کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق ان مظاہروں کے دوران کم از کم 10 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، جن میں...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور میں تین معروف سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے خلاف سنگین کارروائی کرتے ہوئے تین مقدمات درج کردیے ہیں۔ اقرا کنول، ندیم مبارک اور حسنین شاہ پر غیر قانونی آن لائن ٹریڈنگ ایپلی کیشنز کی تشہیر میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق ملزمان کو تفتیش کےلیے تین بار طلب کیا گیا تھا، لیکن وہ جان بوجھ کر ایجنسی کے دفتر حاضر ہونے سے گریز کرتے رہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ یہ انفلوئنسرز پاکستانی عوام کو منافع کے جھوٹے لالچ دے کر غیر قانونی ایپس میں سرمایہ کاری کےلیے اکساتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کی فوری...
مئی 2024 میں ناروے کے سیاست دان ’ یورگن واٹنے فریڈنس‘ نے بلوچ یوتھ کمیٹی (BYC) کی رہنما ماہرنگ بلوچ کو امن کے نوبل انعام کے لیے نامزد کیا، جس سے بین الاقوامی سطح پر شدید تنازعہ اور سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کی نوبل امن انعام کی نامزدگی کے پیچھے بھارتی خفیہ ایجنسی کا کیا کردار ہے؟ تحقیقات اور رپورٹس سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ ’ یورگن واٹنے فریڈنس‘ کے تعلقات کیا بلوچ (Kiyya Baloch)، بلوچ یوتھ کمیٹی اور کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے ساتھ ہیں۔ Mahrang Baloch & her BYC never condemned the Internationally Designated Terrorist Organization BLA’s terrorism. Not a single word of remorse for innocent people killed in...
حالیہ ہفتوں میں سوشل میڈیا پر ڈاکٹر ماہرنگ لنگو کے نوبل امن انعام کے حوالے سے مباحثے زور پکڑ گئے ہیں۔ تاہم یہ مباحثہ اس وقت مزید تیز ہوا جب ان کے والد، عبد الغفار لنگو کی تصاویر دوبارہ منظرعام پر آئیں۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کس طرح دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں؟ ان تصاویر میں نہ صرف ان کے والد کو بلوچ لبریشن آرمی (BLA) کے پرچم تلے دفن دکھایا گیا، بلکہ پرانی تصاویر میں وہ پہاڑوں میں اینٹی ائرکرافٹ گن اٹھائے بھی نظر آئے، جو پاکستان کے خلاف مسلح بغاوت میں براہِ راست شمولیت کی نشاندہی کرتی ہیں۔ بین الاقوامی سوالات اور تشویش ماہرنگ بلوچ کے والد کی یہ تاریخ نہ صرف علامتی ہے بلکہ...