2025-05-03@23:18:51 GMT
تلاش کی گنتی: 770

«کسی بھی جارحیت»:

(نئی خبر)
    نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج نے ریاست چھتیس گڑھ میں باغیوں کے خلاف نام نہاد ملٹرآیپریشن کی آڑ میں 12 شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سیکورٹی فورسز نے ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بے جا پور کے علاقوں میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن مائو ازم کے حامی باغی جنگجوئوں کے خلاف کیا گیا، جس میں 12 مسلح افراد مقابلے میں مارے گئے۔دوسری جانب عینی شاہدین کا دعویٰ ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ میں مرنے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں جبکہ مارے گئے تمام افراد مقامی رہائشی تھے۔تاحال بھارتی فوج مارے گئے افراد سے اسلحہ یا کسی قسم کا ممنوع سامان برآمد...
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے پر کے پی اسمبلی کے 33 اراکین کی رکنیت معطل کردی گئی۔رکنیت معطل ہونے والوں میں 26 حکومتی اراکین بھی شامل ہیں، صوبائی وزراء مینا خان آفریدی اور عدنان قادری کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔علاوہ ازیں مشیر صحت احتشام علی اور معاون خصوصی امجد علی کی رکنیت بھی معطل ہے، اسمبلی سیکرٹریٹ نے معطل ارکان کے ایوان میں داخلے پر پابندی عاید کردی۔
    گزشتہ مضامین میں بارہا اعادہ کیا گیا کہ صیہونیت انیسویں صدی میں یورپ میں پروان چڑھنے والا قوم پرست نسلی برتری کا نظریہ ہے۔ جس طرح نازیت ، فسطائیت ، سیٹلر کولونیل ازم کے نظریات یورپ کی محضوص فضا اور حالات کی کٹھالی میں ڈھلے۔اگرچہ سیکولر ازم ، لبرل ازم اور کیمونزم بھی مغرب میں ہی پروان چڑھے مگر ان تینوں نظریات کی پیدائشی وجوہات ، دائرہ اثر اور عروج و زوال ایک الگ موضوع ہے۔ فی الحال ہم قوم پرستانہ نسل پرستی کے بطن سے جنم لینے والے نظریات پر ہی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے دیکھیں گے کہ نازیت ، فسطائیت و صیہونیت کتنے یکساں اور باہم کس قدر معاون ہیں۔  نسل پرستانہ نظریات کی مماثلتی بحث آگے بڑھانے...
    راولپنڈی: ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرکے فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبداللہ تراب سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک کردیئے گئے ،صدر مملکت، وزیر اعظم اور وفاقی وزیر داخلہ نے کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں ایک خارجی کو گرفتار بھی کرلیا گیا ،خوارج سکیورٹی فورسز کیخلاف کئی کارروائیوں اورعام شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے ۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ مطابق کارروائی کے دوران خوارج کےقبضے سےاسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی ختم...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جنوری2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ کیس تو نواز شریف اور اس کے بیٹے کے خلاف ہونا چاہییے، سوال ہونا چاہیے 9 ارب روپے کہاں سے آئے؟ پانامہ کیس میں جو رسیدیں مانگی گئیں وہ آج تک نہیں دی گئیں، قاضی فائز عیسی کے ساتھ مل کر حدیبیہ پیپر ملز میں اربوں روپے کی منی لانڈرنگ معاف کروائی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاونڈ کیس کے فیصلے پر سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے۔ عوام اور کارکنان کے نام پیغام میں عمران خان نے کہا کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- میں اس آمریت کو کبھی تسلیم نہیں کروں گا اور...
    ”آپ نے گھبرانا نہیں ہے” 190 ملین پانڈ کیس میں سزا کے بعد عمران خان کا پہلا سوشل میڈیا پر پہلا رد عمل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ایک سو نوے ملین پانڈ ریفرنس میں سزا ملنے کے بعد ردعمل دیتے ہوئے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سب سے پہلے تو آپ نے گھبرانا نہیں ہے- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ کا ایسا فیصلہ ہے، جس کا پہلے ہی سب کو پتا تھا، چاہے فیصلے کی تاخیر ہو یا سزا کی بات سب پہلے ہی میڈیا پر آ...
    واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک، ایمیزون کے مالک جیف بیزوس اور میٹا کے سی ای او مارک زگر برگ کیساتھ ساتھ سابق صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی شریک ہوں گے جبکہ تقریب میں نائب صدر کملا ہیرس اور ان کے شوہر ڈگلس ایمہوف کی شرکت بھی متوقع ہے۔ غیرمیڈیاکے مطابق جارج بش کے ساتھ ان کی اہلیہ لارا بش اور کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کریں گے۔ ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے لئے کروڑوں ڈالر کے عطیات دیئے ہیں۔تقریب حلف برداری میں ایلون مسک کی نشست دیگر...
    کراچی: طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ناشتے کے بغیر اسکول جانے والے بچوں میں غذائی قلت، کمزوری، اور پڑھائی میں عدم دلچسپی کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، خاص طور پر پانچویں جماعت تک کے بچوں میں یہ رجحان زیادہ عام ہے۔  ان خیالات کا اظہار طبی ماہرین نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے دوران کیا۔ ماہر امراض نفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے کہا کہ غذائیت اور ذہنی صحت ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ماہرین غذائیت اور ماہرین امراض نفسیات مل کر نیوٹریشنل سائکائٹری کے تصور کو فروغ دے رہے ہیں، تاہم یہ فیلڈ ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بچے یا افراد کھانے...
    بہترین خارجہ پالیسی، توانائی کے متبادل ذرائع، معاشی استحکام اور جغرافیائی و نظریاتی حدود کا تحفظ کسی بھی ملک کی ترقی کےلیے بنیادی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ ان مقاصد کے حصول کےلیے قومی حکمتِ عملی کے بہت سے رہنما اصول ترتیب دیے جاتے ہیں جن کی روشنی میں مستقبل کی راہیں ہموار کی جاسکتی ہیں۔ بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں جن کا دائرہ کار نہ صرف قومی بلکہ عالمی سطح تک پھیلا ہوا ہو اس کی ایک واضح مثال ہے۔ بحرِہند دنیا کےایک اہم ترین جغرافیائی، سیاسی اور اقتصادی دلچسپی کے حامل مرکزی خطے کے طور پر اُبھر کر سامنے آیا ہے۔ ان دنوں یہ خطہ عالمی جغرافیائی سیاست کی زد میں ہے۔ خطے میں سلامتی کی فضا عالمی...
    فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ--- فائل فوٹو  فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن سندھ (فپواسا) کی اپیل پرتدریسی عمل معطل ہے۔فپواسا سندھ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وائس چانسلرز کی تقرری کے لیے یونیورسٹیز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم واپس لی جائیں۔ سندھ کی یونیورسٹیوں پر حکومت کا شب خون پروفیسر ہارون رشیدگزشتہ ماہ سندھ اسمبلی نے... ایسوسی ایشن سندھ  نے صوبے میں بیوروکریٹس کو وی سی بنانے کے فیصلے پر بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔فپواسا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اساتذہ کے لیے ٹیکس میں 25 فیصد رعایت ختم کرنے کا فیصلہ واپس لیا جائے۔
    ہمارے ہاں دیہاتوں میں بعض لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جنھیں کسی شک شبہے میں یا کسی تفتیش کے چکر میں تھانے والے بلاتے ہیں، وہاں ان سے تھانے والے اپنے روایتی انداز میں’ تفتیش‘ کرتے ہیں، جب وہ کپڑے جھاڑتے ہوئے تھانے سے نکلتے ہیں، واپس گاؤں میں پہنچتے ہیں، گاؤں والے پوچھتے ہیں کہ خیر کا معاملہ رہا؟ وہ اپنی لُنگی کو درست کرتے ہوئے، مونچھوں کو تاؤ دیتے ہوئے کہتے ہیں’ چوہدری صاب ( تھانے دار) نے بلایا تھا، ایک کیس کے سلسلہ میں مشورہ کرنا تھا۔‘ یہ الگ بات ہے کہ سوال کرنے والوں کو بھی خوب علم ہوتا ہے کہ تھانے دار نے مشورہ کے لیے نہیں، ’تفتیش‘ کے لیے بلایا ہوگا، پولیس والوں نے...
    میڈرڈ/اسلام آباد(صباح نیوز +نمائندہ جسارت) غیرقانونی طور پر اسپین پہنچنے کی کوشش کرنے والے 50 تارکین وطن ڈوب کر موت کے منہ میں چلے گئے جن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تارکین وطن کے حقوق کے گروپ واکنگ بارڈرز نے بتایا کہ یہ کشتی مغربی افریقا سے اسپین کے لیے روانہ ہوئی تھی۔2 جنوری کو موریطانہ سے روانہ ہونے والی اس کشتی میں 86 افراد سوار تھے جن میں سے 66 پاکستانی تھے۔ مراکش کےحکام نے ایک روز قبل کشتی سے 36 افراد کو ریسکیو کیا ہے، یعنی صرف 36 تارکین وطن کو بچایا جاسکا۔ یہ پاکستانی 4ماہ قبل یورپ جانے کے لیے اپنے گھروں سے روانہ ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والے پاکستانیوں میں...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکین سینیٹ و صوبائی اسمبلی کی رکنیت معطل کردی ای سی پی کی جانب سے سینیٹ کے 2 اور قومی اسمبلی کے 16 اراکین کی رکنیت معطل کی ہے۔ جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں میاں محمد اظہر، طارق بشیر چیمہ، اختر مینگل،میاں اظہر، محبوب سلطان، علی قاسم گیلانی، طاہر اقبال، فرخ الطاف شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب اسمبلی کے 68 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں صاحبزادہ غزین عباسی، فرحت عباس،جاوید کوثر شامل ہیں۔ سندھ اسمبلی کے 15 اراکین کی رکنیت معطل کی گئی ہے، جن میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن بھی شامل ہیں۔خیبر پختونخوا اسمبلی...
    میڈرڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مغربی افریقہ کے راستے غیر قانونی طور پر سپین جانے والے کشتی حادثے کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 44 پاکستانی بھی شامل ہیںڈان نیوز نے غیر ملکی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ تارکین وطن کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیم واکنگ بارڈرز نے کہا ہے کہ مغربی افریقہ سے کشتی کے ذریعے سپین پہنچنے کی کوشش کے دوران 50 تارکین وطن ڈوب کر ہلاک ہوگئے۔مراکش کے حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والی تارکین وطن کی ایک کشتی سے 36 افراد کو بچایا گیا ہے جو 2 جنوری کو افریقی ملک موریطانیہ سے روانہ ہوئی تھی اور اس...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے گوشوارے جمع نہ کرانے پر 119 عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کردی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق جن عوامی نمائندوں کی رکنیت معطل کی گئی ہے ان میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کردیا الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ گوشوارے جمع نہ کرانے والے 2 اراکین سینیٹ کی رکنیت معطل کی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے گوشوارے جمع کرانے کے لیے 15 جنوری کی ڈیڈلائن دی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جب تک ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائیں گے ان کی رکنیت معطل رہے گی، اور ایوان کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں...
    الیکشن کمیشن نے مالی سال 2023-24 کے سالانہ گوشوارے جمع نہ کرانے پر 139 اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی اور سینیٹرز کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ معطل شدہ اراکین گوشوارے جمع کرانے تک کسی اسمبلی یا سینیٹ کی کارروائی میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 جنوری مقرر کی گئی تھی، جس کے بعد کارروائی کی گئی۔ الیکشن کمیشن نے خبردار کیا کہ گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے پر بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔ رکنیت سے محروم ہونے والوں میں قومی اسمبلی کے 16 ارکان، 2 سینیٹرز، پنجاب اسمبلی کے 68، سندھ اسمبلی کے 15، خیبرپختونخوا اسمبلی کے 33، اور بلوچستان اسمبلی کے 5 ارکان شامل ہیں۔...
    مشہور بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک مرتبہ پھر نوجوان گلوکاروں کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 90 اور 2000 کی دہائی کے مقبول گلوکار ابھیجیت بھٹاچاریہ نے ایک انٹرویو میں موجودہ کنسرٹس اور فنکاروں، خاص طور پر دلجیت دوسانجھ اور کرن اوجلہ کے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی میڈیا ادارے کے ساتھ گفتگو میں ابھیجیت نے کہا کہ وہ بچپن سے کنسرٹس کر رہے ہیں، جہاں لوگ بیٹھ کر ان کے گانے سنتے اور تالیاں بجاتے تھے۔  انہوں نے موجودہ کنسرٹس کلچر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دلجیت اور کرن جیسے فنکار زیادہ تر اسٹیج پر ڈانس کرتے ہیں، گاتے نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ’میرے کنسرٹس میں...
    اسلام آباد(آن لائن)قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات میں بتایا گیا ہے کہ موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی،خلیج تعاون کونسل کے کسی ملک نے پاکستانیوں کو ویزا کے اجرا پرپابندی کی کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔ وزیر پیٹرولیم مصدق ملک نے بتایا کہ موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کون کونسے ممالک سے تیل ادھار لے رہی؟ جس پر تحریری جواب میں مصدق ملک نے کہاکہ پاکستان کسی بھی ملک سے تیل ادھار نہیں لے رہا،موجودہ حکومت سعودی عرب سمیت کسی بھی ملک سے ادھار تیل نہیں لے رہی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے بتایا کہ کچھ ممالک نے پاکستانی شہریوں کے گدا گر، جعلسازی، منشیات کی اسمگلنگ اور سیاسی سرگرمیوں سے متعلق خدشات...
    تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ حماس نے ابھی تک سیزفائر کے معاہدے کو قبول نہیں کیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس بدھ کی رات کسی وقت بیت المقدس میں سیزفائر معاہدے پر دستخط کرے گی، جس کے تحت یرغمالیوں کے بدلے فلسطینی قیدی رہا کرائے جائیں گے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حماس نے سیزفائر ڈیل کے حوالے سے اپنا جواب ابھی تک نہیں بھیجا ہے۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا ہے کہ سیزفائر معاہدہ رات کو ہوگا اور اس حوالے سے مشترکہ بیانیہ کل کسی وقت جاری کیا جائے گا۔ اس حوالے سے اسرائیلی کابینہ کی منظوری بھی لازم ہے۔ اگر...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ 22 ہزار پاکستانی بیوروکریٹس کے پاس دُہری شہریت ہے، جس کے بعد چند دن پہلے سینیٹ کی ایک قائمہ کمیٹی نے ایک بل پر غور کیا ہے جس کا مقصد سول سرونٹس کی دہری شہریت پر پابندی لگانا ہے۔ جن سینیٹر صاحب نے یہ بل پیش کیا انہوں نے فرمایا کہ سول سرونٹس ملک کے ساتھ وفاداری کا حلف اٹھاتے ہیں جبکہ یہ ناممکن ہے کہ کوئی شخص 2ملکوں کا وفادار رہے۔ قائمہ کمیٹی نے کہا کہ جب ججز اور ارکان اسمبلی دہری شہریت نہیں رکھ سکتے تو بیورو کریٹس پر بھی پابندی عائد کی جائے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس میں دہری شہریت کے...
    وائٹ ہاؤس کے سینئر عہدیدار جان کربی نے واضح کیا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ برسوں کے دوران انسداد دہشت گردی کی امریکی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا ہے. لیکن وہ کبھی بھی معاہدے کی ذمہ داریوں کا پابند باضابطہ اتحادی نہیں رہا۔یہ مختصر پوزیشن پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نازک اور پیچیدہ نوعیت کی نشاندہی کرتی ہے، جو مشترکہ سیکیورٹی خدشات اور مختلف تزویراتی ترجیحات پر مبنی ہیں۔واشنگٹن میں ایک بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مواصلاتی مشیر جان کربی نے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی نوعیت پر کھل کر بات کی اور کسی باضابطہ دفاعی معاہدے کی عدم موجودگی پر روشنی ڈالی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کبھی بھی امریکا کا تکنیکی اتحادی...
    فپواسا رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ پیر کو اساتذہ آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے، جس میں ہزاروں اساتذہ سندھ اسمبلی کے اجلاس کا گھیراؤ اور وزیراعلیٰ ہاؤس کی جانب مارچ بھی کیا جا سکتا ہے، جس میں ہمارے ساتھ طلبہ بھی شامل ہو سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ کی سرکاری جامعات کی اساتذہ تنظیموں نے بیورو کریٹس کو وائس چانسلر مقرر کرنے اور اساتذہ کی مستقل تقرریوں کو روکے جانے کے حکومتِ سندھ کے فیصلوں کے خلاف جمعرات اور جمعہ کو پورے صوبے کی پبلک سیکٹر جامعات بند رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) نے جامعہ کراچی میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا...
    اسلام آباد:نامعلوم شرپسندعناصر نے سدھنوتی کی معروف سیاسی وسماجی شخصیت سردارکامران ایوب کے مکان کورات کے اندھیرے میں آگ لگادی۔جس سے قیمتی سامان جل کرراکھ کا ڈھیر بن گیا۔ سدھنوتی انتظامیہ کی خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔ سردارکامران ایوب نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ میرا قصوربس اتناہے کہ میںنے ہمیشہ حق سچ بات کی اور غریبوں کے مسائل کواجاگرکرتے ہوئے ان کی آواز کو ارباب اختیارتک پہنچایا۔چندعناصر نے سیاسی عنادمٹانے کیلئے میرے قیمتی مکان کو رات کے اندھیرے میں آگ لگا دی جس سے میرا70لاکھ روپے سے زائد کاقیمتی سامان جل گیا۔انہوںنے اعلیٰ حکام سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد ازجلد شرپسندعناصر کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچایا جائے۔
    راولپنڈی: نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ فنکشنل ہونے کے بعد  ضلع اٹک اور راولپنڈی کے مابین علاقائی  حدود کا معاملہ حل  کرلیا گیا۔ نیو اسلام آباد ایئرپورٹ  کے رن وے، اے ایس ایف کالونی، پارکنگ و مرکزی ٹرمینل بلڈنگ سمیت اطراف سے تین کلو میٹر کے  فنل ایریا سمیت پٹوار کے پانچ موضع جات کو تھانہ نصیر آباد راولپنڈی کی حدود میں شامل کردیا گیا، ہوم ڈیپارٹمنٹ نے کمشنر و آر پی او راولپنڈی سمیت ڈپٹی  کمشنر و پولیس سربراہان کو بھی مراسلے ارسال کردیے۔      نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ جس کو وفاقی دارالحکومت کا پہلا گرین فیلڈ ایئرپورٹ بھی قرار دیا جاتا راولپنڈی اسلام آباد اور اٹک کے تین اضلاع کی حدود میں واقع ہے۔ ایئرپورٹ آپریشنل...
    لاہور(نیوزڈیسک)پاکستانی حکمرانوں کی عیاشیاں اور ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی ، بیروزگاری سے تنگ پاکستانی نوجوان ملک چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ، سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2024 میں 727387پاکستانی روزگار کیلئے بیرون ممالک منتقل ہوگئے ۔ پاکستانیو ں کی منتقلی کا سلسلہ تسلسل سے اب بھی جاری ہے ، 2023 میں یہ تعداد 862,625 تھی۔اس طرح گزشتہ سال پاکستانیوں کی بیرون ملک منتقلی میں 15فیصد زیادہ ہوئی ایک طرف اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے بھیجی گئی ترسیلات زر پاکستانی معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، تو دوسری طرف یہ افراد اپنی اسکلز کو مزید نکھار کر نئی اسکلز اور جدید ٹیکنالوجی کو پاکستان میں منتقل کرنے کا سبب بھی بن رہے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے...
    پاکستان کی سیاسی اشرافیہ اس خوش فہمی میں مبتلا ہے کہ سسٹم پر اس کا کنٹرول ہے، یہی وجہ ہے کہ عوام کے مفادات کا پہلو کمزور ہو گیا ہے، سسٹم کے خلاف جو کچھ سامنے آتا ہے اور جو طبقے اس نظام کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں، سسٹم کو ان کی پرواہ نہیں ہے۔ عوامی طبقوں کا گلا کسی ایک سیاسی جماعت یااس کی قیادت سے نہیں ہے اور نہ ہی وہ کسی ریاستی ادارے پر اپنا غصہ نکال رہے ہیں بلکہ ان کو تو لگتا ہے کہ مجموعی طور پر ہمارا ریاستی اور حکومتی نظام اپنی اہمیت کھو چکا ہے اور نظام میں عوام کے لیے کچھ نہیں ہے۔ ادھر طاقت کے مراکز ایک دوسرے سے دست...
    پیپلز پارٹی کی ترجمان شازیہ مری نے حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں نہ لینے پر پیپلز پارٹی کی طرف سے حکومتی حمایت ختم کرنے کی بات کی ہے ، ان کے بقول گیارہ ماہ میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا اور پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام پر بھی پیپلز پارٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، پی پی نے اگر حمایت ختم کر دی تو موجودہ حکومت ختم ہو جائے گی۔ اس سے قبل پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور دیگر رہنما بھی ایسی شکایات کر رہے ہیں مگر لگتا ہے کہ مسلم لیگ (ن) جان بوجھ کر کوئی جواب دیا نہیں دے رہی ہے بلکہ (ن) لیگ کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال پی...
    شہر بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں یوم ولادت کا کیک کاٹنے سمیت، سماع کی محافل اور محافل میلاد کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے سول کورٹ اور سیشن کورٹ میں بھی کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد ہوئیں، جہاں وکلا کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کیک کاٹا۔ اندرون موچی دروازہ بھی محفل سماع کا اہتمام کیا گیا، جس میں معروف قوال زین عباس نے قصائد پیش کئے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی یوم ولادت باسعادت مولود کعبہ حضرت علی علیہ السلام انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر بھر میں مختلف تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں یوم ولادت کا کیک...
    بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں، ایک دلہن نے شادی کی تقریب کے دوران باتھ روم جانے کے بہانے زیورات اور نقدی چرا کر بھاگ گئی۔ یہ ڈرامہ اترپردیش میں بھرویہ کے شیو مندر میں پیش آیا جہاں 40 سالہ کملیش کمار اپنی پہلی بیوی کی موت کے بعد اپنی دوسری شادی کررہے تھے۔ سیتا پور کے گووند پور گاؤں کے کسان کملیش نے واقعے کے بعد میڈیا سے رابطہ کیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ابھی تک کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔ الزامات میں کہا گیا ہے کہ دلہن اپنی ماں کے ساتھ مندر آئی تھی اور اسی طرح کملیش بھی اپنے اہل خانہ کے ساتھ موجود تھا۔ کملیش...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جنوری ۔2025 )سیاحتی مقام کے طور پر ہنزہ کی عالمی پہچان اس کی ماحولیاتی سیاحت کے امکانات کو کھولنے اور مقامی لوگوں کے لیے پائیدار ذریعہ معاش کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے ناکافی مارکیٹنگ، مناسب انفراسٹرکچر کی کمی اور موسمی رسائی کے مسائل ہنزہ کے ایڈونچر اور ماحولیاتی سیاحت کی صلاحیت کو استعمال کرنے میں رکاوٹ ہیں جب شدید برف باری ہوتی ہے تو سڑکوں کی بندش اور ناقص مواصلات کی وجہ سے سیاح علاقے کا دورہ نہیں کر سکتے.(جاری ہے) گلگت بلتستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کے بلتستان چیپٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر راحت کریم بیگ نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کو یقینی بنانا ضروری ہے کہ...
    ایک غریب شخص دربار رسالتؐ میں حاضر ہوا۔ عرض کی یا رسول اللہ ﷺ میں بہت غریب ہوں، میرے پاس کھانے پینے کیلئے کچھ نہیں، میری مدد فرمایئے۔ آپ ﷺ نے فریادی سے سوال کیا، کہ تمہارے گھر میں کیا کچھ ہے، اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ؐ صرف ایک ٹاٹ ہے جس پر میں رات کو سوتا ہوں اور ایک پیالہ جس میں پانی پیتا ہوں، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔ رسالت مآب ﷺ نے فرمایا جائو اور وہ دونوں چیزیں میرے پاس لے آئو، فریادی تھوڑی ہی دیر میں وہ دونوں چیزیں لیکر حاضر ہو گیا تو آپ ﷺ نے محفل میں موجود صحابہ اکرامؓ سے فرمایا کہ کوئی اس کا خریدار ہے۔ ایک صحابی ؓ...
    راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی اسکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر 17 جنوری تک موخر کردیا ہے، عدالت نے یہ فیصلہ دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث موخرکیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی جبکہ سابق چیئرمین کو بھی دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے قرار دیا کہ صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت...
    وزیر دفاع خواجہ آصف : فوٹو فائل وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ میری اوقات نہیں کہ مذاکرات ناکام یا کامیاب بناؤں، مجھے پی ٹی آئی والوں کی نیت پر 100 فیصد شک ہے، پی ٹی آئی والے وقت گزار رہے ہیں ان کے مقاصد کچھ اور ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ وہ بانی کو مذاکرات کے ذریعے باہر لانے میں سنجیدہ نہیں، بہت سے لوگوں کے ہاتھ میں گیم آگئی ہے، مجھے ایسے ہی ٹارگٹ کررہے ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں، میری دعا ہے اگر دو نمبری ہورہی ہے تو بھی مذاکرات کامیاب ہوں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کی تیسری نشست 16 جنوری کو ہوگی مذاکراتی...
    ملتان: جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ علما کنونشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انبیا کرام نے سب سے زیادہ تکالیف برداشت کیں، اللہ تعالیٰ نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں، اگر وہ مسلمان ہوجائیں گے تو سب کہیں گے ہمارا بھائی ہے، قومیت کا نعرہ لگانے والے لوگ بھی خود کو لبرل کہتے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ تعصب تنگ نظری کے...
    نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمان سواتی، سیکرٹری جنرل حسیب الرحمان، سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ، جنرل سیکرٹری محمد عمر شر،کراچی کے صدر خالد خان اور جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال نے روزنامہ جسارت کے کرائم رپورٹر اور سینئر صحافی خالد مخدومی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور لواحقین کو صبر جمیل کی درخواست کی۔ این ایل ایف کراچی کے جنرل سیکرٹری محمد قاسم جمال خالد مخدومی کی نماز جنازہ میں بھی شریک ہوئے اور ان کے اہل خانہ ودیگر قریبی عزیز واقارب اور ان کے صحافی دوستوں وساتھیوں سے بھی تعزیت کا بھی اظہار کیا۔
    کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کیلی فورنیا کے شہری کا عظیم الشان بنگلا بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس تباہی میں خاص طور پر وہ علاقہ جل کر بھسم ہوگیا جہاں شوبز اورکاروباری شخصیات کے عالیشان گھر تھے، جس کے باعث یہ علاقہ مہنگی ترین جائداد والا علاقہ کہلاتا ہے۔ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری ’’2 ارب 4 کروڑ ڈالر‘‘ جیت کر خریدا تھا۔خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ لاٹری کی رقم سے 2 کروڑ 55 لاکھ ڈالر کا خریدا گیا بنگلا...
    بھارت کی حکمراں جماعت سے قریبی تعلقات رکھنے والے دیواجیت سائیکیا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کی سربراہی سونپ دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کھلاڑی اور ایڈوکیٹ دیواجیت سائیکیا کو اتوار کے روز بورڈ آف کنٹرول برائے کرکٹ (بی سی سی آئی) کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ دیواجیت بی سی سی آئی سربراہ کیلیے واحد امیدوار تھے۔ اس کے علاوہ انہیں کرکٹ بورڈ کا سیکریٹری بھی منتخب کیا گیا ہے۔ 55 سالہ سائیکیا جے شاہ کے بعد بی سی سی آئی کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائیکیا کے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ساتھ گہرے اور قریبی تعلقات ہیں اور وہ اس سے قبل ایک کلب کے جنرل سیکریٹری بھی رہ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ...
     دنیا کی سب سے بڑی لاٹری جیتنے والے کیلی فورنیا کے شہری کا عظیم الشان بنگلہ بھی لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی نذر ہوگیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگنے والی آگ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ اس تباہی میں خاص طور پر وہ علاقہ جل کر بھسم ہوگیا جہاں شوبز اور کاروباری شخصیات کے عالیشان گھر تھے جس کے باعث یہ علاقہ مہنگی ترین پراپڑتی والا علاقہ کہلاتا ہے۔ ایسے ہی ایک عالیشان گھر کو ایڈوِن کاسترو نے دنیا کی سب سے بڑی لاٹری ’’دو ارب چار کروڑ ڈالر‘‘ جیت کر خریدا تھا۔ خود کو دنیا کا خوش قسمت ترین شخص قرار دینے والے ایڈون کاسترو کو معلوم نہیں تھا کہ...
    امریکہ:دی سمپسنز کو کئی دہائیوں سے بڑے واقعات کی غیر معمولی پیشگوئیوں کے لیے جانا جاتا ہے۔ 2020 میں، مداحوں نے دعویٰ کیا کہ شو نے 1993 کے ایک ایپی سوڈ میں COVID-19 وبا کی پیشگوئی کی تھی، اور 24 سال قبل کملا ہیرس کی نائب صدر کے طور پر نامزدگی کا اشارہ بھی دیا تھا۔ اب ایک ٹک ٹاک صارف نے دعویٰ کیا ہے کہ شو نے 2007 کے ایپی سوڈ "لٹل بگ گرل” میں لاس اینجلس کی حالیہ تباہ کن جنگلاتی آگ کی پیشگوئی کی تھی۔ سیزن 18 کی 12ویں قسط میں دکھایا گیا ہے کہ اسپرنگ فیلڈ ایک خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ جاتا ہے، جو بارٹ کے ایک مذاق کے نتیجے میں شروع ہوتی...
    امریکا، مصر اور قطر کی ثالثی میں غزہ جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ نومنتخب امریکی صدر ٹرمپ کے خصوصی نمائندے برائے مشرق وسطیٰ اسٹیووٹکوف نے اسرائیل کا دورہ کیا۔ اسٹیو وٹکوف نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے بھی ملاقات کی اور غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے پر بات چیت کی۔ نیتن یاہو کے دفتر کا کہنا ہے کہ بات چیت کے بعد نیتن یاہو نے اعلیٰ سطحی مذاکراتی وفد دوحا روانہ کردیا۔ وفد میں اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد سربراہ بھی شامل ہیں۔
    پاکستانی سیاست کا ایک بڑا المیہ یہ ہے کہ یہ شخصیات کے گرد کھڑی ہے۔اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ یہاں ادارہ سازی کے بجائے افراد زیادہ مضبوط ہوتے ہیںاور انھی کی بالادستی ہوتی ہے۔ شخصیت پرستی کی بنیاد اگر نفرت، تعصب اور منفی بنیادوں پر یا شدت پسندی سمیت جنونیت پر ہوگی تو اس سے قومی سیاست کے اندر اور زیادہ مسائل گہرے ہو جائیں گے۔ بنیادی طور پر پاکستان میں شخصیت پرستی کو کمزور کرنے کے حوالے سے اہل دانش کی سطح پر بھی کوئی بڑا کام نہیں ہو سکا۔کیونکہ جو کام اہل دانش نے اپنی سطح پر انفرادی اجتماعی سطح پہ کرنا تھا، اس کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دی جا سکی۔سیاسی جماعتوں میں اپنے...
    کہتے ہیں شخصیت کو فن سے اور فن کو شخصیت سے علیحدہ نہیں کیا جا سکتا، کیونکہ شخصیت کا پندار فن میں جھلکتا ہے اور فن کا پندار شخصیت کا آئینہ دار ہوتا ہے۔ اعزاز احمد آذرکی شخصیت اس کے فن کی اور اس کی شخصیت کا مظہر ہے۔ محبت، مروت، اخلاص اور درد مندی سے پیش آنا ان کی شخصیت کا خاصہ تھا۔ وہ ایک منفرد شاعر، بے مثل ادیب، وراسٹائل کمپیئر، میزبان، محقق و ڈرامہ نگار اور براڈ کاسٹر تھے۔ آذر صاحب 25 دسمبر1942 کو بھارت کے شہر بٹالہ میں پیدا ہوئے۔ پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے (اُردو)، ایم اے (پنجابی) اور ایم اے (سیاسیات) کے علاوہ ایجوکیشن اور قانون کی ڈگریاں حاصل کیں۔انھوں نے جب اپنے کیریئرکا...
    پنجاب میں اپنی نوعیت کے پہلے”دھی رانی پروگرام“ کا آغاز صوبہ بھر میں ایک ہی دن1500جوڑوں کی شا دی کا ریکارڈ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف آج لاہور میں 50اجتماعی شادیوں کی تقریب میں شرکت کر کے ”دھی رانی پروگرام“ کی لانچنگ کریں گی ”دھی رانی پروگرام“ کیلئے ایک ارب روپے کا بجٹ مختص، پہلے فیز میں 3ہزار شادیاں ہوں گی، تمام جوڑوں کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے فرنیچر اور ضروری اشیاء کے تحائف پیش کئے جائیں گے نئے جوڑوں کو وزیراعلی پنجاب کی طرف سے ایک لاکھ روپے سلامی بھی دی جائے گی وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف دھی رانی کارڈ کی لانچنگ بھی کریں گی دھی رانی کارڈ کے ذریعے نئے جوڑے ایک لاکھ روپے سلامی حاصل کرسکیں...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2025ء)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’انہوں‘ نے ملک پر اپنی گرفت بنائے رکھنے کے لیے جمہوریت کا ڈھونگ رچا رکھا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ اقتدار انکے اپنے ہاتھ میں رہے، خواہ اس کے لیے کچھ بھی کرنا پڑے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ شکایت سیاست دانوں سے ہے، جو آئین، جمہوریت اور اصولوں پر سمجھوتہ کرلیتے ہیں، اصل گرفت انہی کی ہے، ہم لوگ صرف پارلیمنٹ میں بیٹھے رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سب کچھ ہو رہا ہو تو ایسے میں عوام کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے، اس کا مطلب ہے کہ وہ عوام...
    دوسری جانب عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں مریضوں کے حوالے سے پریشان کُن صورتحال کا انکشاف کیا ہے کہ یہاں اسپتالوں میں جنریٹرز کے لیے ایندھن ختم ہوچکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ میں جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء کی تعداد 46 ہزار سے زائد ہوگئی۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں تازہ اسرائیلی حملوں میں مزید 21 فلسطینی شہید ہوگئے۔ علاوہ ازیں اسرائیل نے لبنان اور یمن میں بھی فضائی حملے کیے، یمن کے دارالحکومت صنعا میں حوثیوں کے زیرِ کنٹرول علاقوں پر بمباری سے ایک بجلی گھر تباہ ہوگیا جبکہ حدیدہ اور راس عیسیٰ کے بندرگاہوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان کے جنوب میں فضائی...
    عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن ضرور خاتمہ ہو گا اور کشمیری آزادی اور امن کی صبح دیکھیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ کشمیری کبھی بھی بھارت کے آگے سر تسلیم خم نہیں کریں گے اور وہ اس کے غیر قانونی تسلط سے آزادی تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ ذرائع کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے مقبوضہ علاقے میں جاری جبر و استبداد اور ناانصافیوں کا ایک دن...
    منڈی بہاالدین: گھر میں آتش بازی کا سامان پھٹنے سے خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منڈی بہا الدین کے علاقے کوٹ پھلے شاہ میں ایک گھر میں دھماکا ہوا، جس میں 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکا آتش بازی کے سامان میں آگ لگنے کے باعث ہوا۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 4 خواتین اور ایک بچی شامل ہے۔ دھماکے کی وجہ سے ملحقہ مکان کی چھت بھی گر گئی، جس کی وجہ سے بھی 2 خواتین جاں بحق ہوئیں۔ واقعے کے بعد امدادی کارروائی کے دوران لاشوں اور زخمیوں کو آر ایچ سی پاہڑیانوالی اور ٹی ایچ کیو...
    امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں آگ کے شعلے جمعہ کے روز بھی تباہ کن راستے بناتے رہے، امریکی حکام کو لگتا ہے کہ ’دنیا کا کوئی بھی ’پانی کا نظام‘ لاس اینجلس کی آگ بجھانے کی صلاحیت نہیں رکھتا‘۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق فائر بریگیڈ کے حکام نے نقصانات کا اندازہ لگانے اور آگ کیسے شروع ہوئی، اس کا تعین کرنے کی کوشش کی، ایک بڑا سوال یہ پیدا ہوا کہ کیا اس سطح کی تباہی کو کسی طرح کم کیا جا سکتا تھا، یا یہ آب و ہوا سے متعلق آفات کے دور میں نیا معمول ہے؟ حکومتی رپورٹس اور ایک درجن سے زائد ماہرین کے انٹرویوز کے جائزے سے پتا...
    لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر+خبر نگار خصوصی )ایمچور سنوکر کے ورلڈ چیمپئن محمد آصف نے تیسری سارک سنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔کولمبو میں ایونٹ کے فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہٰ عشرت کوپانچ صفر سے شکست دی۔آصف کی کامیابی کا سکور 3-99، 46-73، 38-58، 6-109 اور 0-74 رہا۔محمد آصف نے گزشتہ سال ورلڈ چیمپئن شپ بھی جیتی تھی، وہ 2019 اور 2012 کے ورلڈ چیمپئن بھی تھے۔ سارک سنوکر چیمپئن شپ ان کے کیرئیر کا مجموعی طور پر آٹھواں ٹائٹل ہے۔محمد آصف سارک سنوکر چیمپئن شپ جیتنے والے دوسرے پاکستانی پلیئر ہیں، ان سے قبل 2019 میں ہونیوالی پہلی سارک سنوکر چیمپئن شپ پاکستان کے اسجد اقبال نے جیتی تھی۔ صدرمملکت آصف علی زرداری نے محمد آصف کو تیسری...
    کرم ( صباح نیوز)ٹل پارا چنار شاہراہ بدستور بند‘ مظاہرین کاسڑک کھولنے سے انکار‘مکین قافلوں کی آمد کا انتظار کرتے رہے‘اشیائے خورونوش سے لدے ٹرکوں کے قافلے ساتویں روز بھی راستہ کھلنے کے منتظر۔مندوری کے مقام پر بگن متاثرین کا پر امن دھرنا جاری ہے۔ بگن متاثرین علاقے میں آتشزدگی کے متاثرین کے لئے معاوضہ کے طالب ہیں تاہم کچھ روز قبل اپر کرم جانے والے رسد سامان کے قافلوں کو پر امن طریقے سے گزارنے کے لئے دھرنے کے باوجود روڈ کو کھولا گیا تھا۔سرکاری ذرائع کے مطابق پارا چنار کے لیے سامان رسد کا اگلا قافلہ 2روز میں روانہ ہو گا۔ سامان میں اشیائے خوردونوش سمیت دیگر اشیا ضروریہ بھی شامل ہوں گی۔قافلے پاراچنار سمیت کرم کے...
    ڈھاکا: انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے گزشتہ 15 سالوں میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزام میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ان کے سابق مشیر دفاع میجر جنرل (ر) طارق احمد صدیقی اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بینظیر احمد سمیت 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مظفر کی سربراہی میں ٹربیونل نے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری پر ان تمام لوگوں کو 12 فروری کو پیش کرے۔ عدالت نے میجر جنرل ضیا الاحسن کو 12 فروری کو...
    انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل (آئی سی ٹی) نے گزشتہ 15 سال میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کے الزام میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ان کے سابق مشیر دفاع میجر جنرل (ر) طارق احمد صدیقی اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بینظیر احمد سمیت 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔ جسٹس محمد غلام مرتضیٰ مظفر کی سربراہی میں ٹربیونل نے چیف پراسیکیوٹر محمد تاج الاسلام کی درخواست منظور کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا۔ انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کو جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری پر ان تمام لوگوں کو 12 فروری کو پیش کرے۔ عدالت نے میجر جنرل ضیا الاحسن کو 12 فروری کو پیش...
    کولمبو:پاکستان کے اسنوکر کے ماہر کھلاڑی محمد آصف نے کولمبو میں ہونے والی سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ فائنل میں محمد آصف نے سری لنکا کے طہ عشرت کو ہرایا۔ ایونٹ کی اہم بات یہ تھی کہ محمد آصف نے پورے ایونٹ کے دوران ایک بھی فریم نہیں ہارا۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے محمد آصف کی اس بڑی کامیابی پر انہیں مبارکباد دی ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آصف نے ملک کا نام بین الاقوامی سطح پر فخر کے ساتھ بلند کیا ہے۔ انہوں نے محمد آصف کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور ان کی کامیابی کو قوم کے...
      احمد منصور : ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مڈی میں سیکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کردیا  آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،خارجی رنگ لیڈر شفیع اللہ عرف شفیع سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے ہلاک خوارج سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا۔ ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں سمیت معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے،علاقے میں پائے جانے والے کسی اور خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں، وزیراعظم کا محصولات کے قانونی مقدمات کو جلد...
    بھارت کی سپریم کورٹ نے 2023 میں ہم جنس پرستوں کی شادی کو غیر قانونی قرار دینے کے اپنے فیصلے پر نظرِثانی سے انکار کردیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے کہا ہے کہ اُس نے جو فیصلہ ہم جنس پرست جوڑوں کی شادی کے حوالے سے دیا تھا اُس میں کہیں بھی کوئی غلطی نہیں تھی اور اس حوالے سے ریکارڈ بالکل درست ہے۔ عدالت کا کہنا ہے کہ ہم جنس پرستوں کی شادی کی ممانعت کا فیصلہ بہت سوچ سمجھ کر دیا گیا تھا۔ یہ معاملہ فطرت کے منافی ہے اس لیے اِسے قانونی حیثیت کسی بھی صورت نہیں دی جاسکتی۔ سپریم کورٹ نے نظرِثانی کی درخواست کی سماعت عدالت کے کمرے میں کرنے کے بجائے...
    ناظم جامعہ نے ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن کے وفد کو بتایا کہ جمعیت پنجاب یونیورسٹی میں پرامن ماحول میں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کو پروان چڑھانے میں پچھلے 75 سالوں سے اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہے۔ مہنگائی اور فیسوں میں اضافے نے غریب اور متوسط طبقے کیلئے تعلیم جیسی بنیادی ضرورت کو بھی مشکل بنا دیا ہے۔ پنجاب میں ایک کڑور ستر بچے سکول نہیں جاتے، جن کو سکول ہونا چاہیے۔ یونیورسٹیز میں بھی تعلیم آئے روز مہنگی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمعیت طلبہ پنجاب یونیورسٹی کے زیراہتمام لاء کالج میں کتاب میلے کا انعقاد کیا گیا جہاں پنجاب کے روایتی کھانوں کے  علاوہ دیگراشیاء کے سٹالز لگائے گئے، جن میں طلبہ وطالبات نے غیرمعمولی...
    سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، چین سمیت 7 ملکوں سے 258 پاکستانیوں کو بے دخل کردیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق7 بھکاریوں سمیت 232 افراد سعودی عرب، یواےای سے 21 پاکستانی ڈی پورٹ کیے گئے۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ چین، قطر، انڈونیشیا، قبرص اور نائیجیریا سے بھی پاکستانیوں کو بے دخل کیا گیا۔ امیگریشن ذرائع کے مطابق ڈی پورٹیز میں سے ایک کی شہریت مشکوک ہے جبکہ کراچی پہنچنے پر 16 مسافروں کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔امیگریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ بغیر پرمٹ حج پر پکڑے گئے 2 افراد کو سزا پوری ہونے پر جبکہ عمرے پر گئے 4 پاکستانیوں کو زائد المیعاد قیام پر سزا دے کر وطن واپس بھیجا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 27...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میںہونے سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ فلائٹ اور ٹرین آپریشن بھی متاثر ہوئے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند رکھی گئی ، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ۔اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند...
    لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں آ گئے، موٹر وے متعدد مقامات سے بند ہونے کے ساتھ ساتھ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی متاثر ہوگیا۔ ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث موٹر ویز متعدد مقامات سے بند ہے، ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے جبکہ لاہور سے سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 کو دھند کے باعث بند رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور دیگر شہروں میں بھی دھند کا راج رہا، قومی شاہراہوں پر بھی حد نگاہ کم ہونے سے ڈرائیورزکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ ہم شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریات پر قائم رہیں گے۔ بھٹو کی 97 ویں سالگرہ پر ایک بیان میں بلاول نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق جدوجہد ہمارے لیے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ بلاول نے کہا کہ بھٹو ایک دور اندیش لیڈر اور جدید پاکستان کے معمار تھے قائد عوام نے انقلابی اصلاحات کے ذریعے مزدور اور پسماندہ طبقات کو حقوق دیے۔ انہوں نے زرعی اصلاحات، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں انقلابی پالیسیوں کے ذریعے عوام کو بااختیار بنایا۔ (روزنامہ ایکسپریس، کراچی، 6 جنوری 2025ء) پاکستان کا سب سے بڑا سیاسی المیہ یہ ہے کہ ملک میں جماعت...
    لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلائو گھیرائو کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عاید کردی۔اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی۔ دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔ دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں، تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا، اس دوران...
    آج ہمارا موضوعِ سخن ’’تربیت ِ اولاد‘‘ ہے۔ اگر والدین اپنی اولاد کی تربیت پر خاص طور پر توجّہ دیں تو یقیناً بگاڑ کے بہت سے دوسرے اسباب من جملہ وراثت، حرام لقمے وغیرہ کا اِزالہ کیا جاسکتا ہے۔ گویا والدین اگر اپنے بچے کو شکمِ مادر میں حرام لقمے سے نہ بچا سکے ہَوں اور اُنھیں وراثت میں بُرائیوں کے منتقل ہونے کا خدشہ ہو تو اب بھی اگر توجّہ کریں تو اپنے بچّے کی زندگی کا رُخ سعادت مندی کی طرف موڑ سکتے ہیں، یعنی اب انھیں مناسب ماحول فراہم کرنا ہوگا۔ اب انھیں غلط دوست اور بد اَخلاق ساتھی سے بچانا ہوگا، اب انھیں بے دِین معلّم اور اُستاد سے محفوظ رکھنا پڑے گا۔ جس طرح بھوک...
    لاہور: لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان میں درج جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد اور دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد کردی۔ اے ٹی سی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں جاکر سماعت کی، دوران سماعت ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا۔  دیگر ملزمان میں شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد، صنم جاوید سمیت دیگر شامل ہیں،  تھانہ شادمان پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ 9 مئی 2023 کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا،...