2025-07-29@10:41:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2020

«تین افراد»:

(نئی خبر)
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)کھوئیرٹہ، باغ، راولاکوٹ، نکیال،بھمبرسمیت لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر رات بھر بھارتی گولہ باری جاری رہی جس میں 40دن کی بچی اسکی ماں سمیت5 افراد شہید اورخواتین سمیت13افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کھوئیرٹہ سیکٹر میں بھارت کی جانب سے شدید گولہ باری کی گئی جس میں40دن کی معصوم بچی فاطمہ آصف ،اسکی ماں شمرہ آصف( عمر22سال) گائوں گوڑہ،راجہ شہپال ساکن بھروٹ گالہ اورعثمان خالد ساکن بنڈی شہید ہوئے۔ بھارتی فائرنگ سے خواتین سمیت8افراد زخمی ہوئے جن میں امتیاز بیگم زوجہ خورشید، اقراخورشید، طاہرہ خورشید، زوبینہ زوجہ صہیت ساکنان گائوں گوڑہ، ہارون بنارس ،بنارس ولد کرم داد ساکن بھروٹ گالہ،امتیاز صدیق ساکن گوڑھا اور شبیر حسین ساکن بنڈلی شامل ہیں۔ ادھر ضلع باغ کے گاؤں کوٹیڑی...
    فائل فوٹو ایل او سی کے قریبی علاقوں میں بھارت کیجانب سے کی گئی شیلنگ  میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔راولاکوٹ میں ہجیرہ میں بھارتی شیلنگ کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پلیارنی کالونی میں بھی بھارتی فوج کی گولہ باری سے ایک شخص زخمی ہوا۔باغسر میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کواڈ کاپٹر کو صبح 3:15 پر نشانہ بنایا گیا تھا۔
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گوالہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا  بھی لہرانا پڑا...
    مظفرآباد: آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں لائن آف کنٹرول کے تین سیکٹرز پر بھارت نے دراندازی کرتے ہوئے ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی فوج نے وادی نیلم میں کیل، کیرن اور ددھیال کے سیکٹرز پر پاکستان پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس میں آبادی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی۔ پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا بروقت اور بھرپور جواب دیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق گولہ باری سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ نیلم کے ڈپٹی کمشنر نے بھارتی اشتعال انگیزی کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں سے محفوظ اور محتاط رہنے کی اپیل کی اور انہوں نے نوجوانوں...
    واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی خبر رساں ادارے رائٹرز نے انکشاف کیا ہے کہ چین کے تیار کردہ پاکستانی J-10 سی لڑاکا طیاروں نے بدھ کے روز کم از کم دو بھارتی فوجی طیارے مار گرائے۔ یہ دعویٰ دو اعلیٰ امریکی حکام نے کیا، جو اس پیش رفت کو بیجنگ کی فضائی طاقت کی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ایک امریکی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ انہیں "بہت زیادہ اعتماد" ہے کہ پاکستان نے چینی ساختہ J-10 طیارے استعمال کرتے ہوئے بھارتی طیاروں پر فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل داغے، جس کے نتیجے میں کم از کم دو بھارتی جنگی طیارے تباہ ہوئے۔ بھارتی جارحیت کے تناظر میں شہری دفاع اور...
    آزادکشمیر میں بھارتی گولہ باری و فائرنگ سے مجموعی طور پر 11 بیگناہ افرد شہید اور 22 زخمی ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان حملہ کرے گا تو دنیا دیکھے گی اور گونج بھی سنائی دے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر ایس ڈی ایم اے نے بھارتی گولہ باری اور فائرنگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیل جاری کر دی ہے جس کے تحت مظفرآباد میں 3، پونچھ میں2،حویلی 2 اور کوٹلی میں 4 بےبیگناہ شہری شہید ہوئے ۔  مظفرآباد میں 3،جہلم ویلی1،پونچھ 6،حویلی 5،کوٹلی میں 7فراد زخمی ہوئے ۔ بھارتی گولہ باری سے 12مکانات مکمل تباہ، 121 کو جزوی نقصان پہنچا اور ایک دکان بھی تباہ ہوئی۔ وادی نیلم میں کمپلین آفس برقیات مکمل تباہ ہوا جبکہ مظفرآباد میں...
      کراچی:  قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے حالیہ کشیدگی پر بھارت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دنیا سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کی علاقائی خود مختاری کی تحقیقات کرے اور انسانی بحران کو جنم لینے سے روکے۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا “دنیا گواہ بنے۔ ایک جانب نے اپنے ہمسایہ ملک کی علاقائی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی اور اندھیرے میں بزدلانہ انداز میں حملہ کرتے ہوئے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ 25 سے زائد ڈرون شہری علاقوں پر داغے گئے، جن میں فوڈ سٹریٹس، عوامی پارکس، اور رہائشی علاقے شامل تھے۔ اس قسم کے حملے نہ صرف...
    بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں 22 قبائلیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع بیجاپور کے جنگلات میں بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران 22 قبائلیوں کو نکسل باغی قرار دیتے ہوئے انھیں گولیوں سے بھون ڈالا اور لاشیں نامعلوم مقام پر منتقل کردی۔ تاحال مارے گئے افراد کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی تاہم بھارتی فوج کا دعویٰ ہے کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد مسلح جنگجو تھے۔ بیجاپور اور تلنگانہ کی سرحد پر واقع کاری گوٹہ کے جنگلاتی علاقوں میں اب بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ یاد رہے کہ ان جنگلات میں نکسل باغیوں کے خلاف ملٹری آپریشن 21 اپریل سے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سابق مشیرِ قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بھارتی ڈرون ہماری تنصیبات کو تلاش کرتے ہیں، ان کا خیال ہے کہ ہم ڈرون کو فضائیہ کے ذریعے انگیج کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت کی جارحانہ کارروائی کے بعد قومی سلامتی کمیٹی، وزیرِ اعظم شہباز شریف پہلے ہی جوابی کارروائی سے متعلق بتا چکے ہیں، ہم بھارت کو اس بات کی اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ ہمارے ملک میں من مانی فوجی کارروائی کرے۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ ایسا نہیں ہو سکتا کہ بھارت اپنے سیاسی عزائم کےلیے ہمارے بچوں اور فیملیز کو نشانہ بنائے، ہم بھارتی فوجی کارروائیوں کا ردِعمل دیں گے، ان شاء اللّٰہ۔...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) دبئی کے امارات گروپ نے اعلان کیا ہے کہ اسے مسلسل تیسرے سال ریکارڈ کاروباری منافع ہوا ہے۔ امارات گروپ کے چیئرمین شیخ احمد بن سعید آل مکتوم نے جمعرات آٹھ مئی کے روز ایک بیان میں کہا، ''ایمریٹس گروپ نے منافع، آمدنی اور نقد اثاثوں کے حوالے سے نئے ریکارڈ قائم کرتے ہوئے معیار مزید بلند کر دیا ہے۔‘‘ اس بیان کے مطابق امارات گروپ نے طیاروں، انفراسٹرکچر اور ٹیکنالوجی میں 3.8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی تاکہ وہ ترقی اور کامیابی کے راستوں پر گامزن رہے۔ اسی دوران اس بزنس گروپ کے ملازمین کی تعداد نو فیصد اضافے کے ساتھ اب ایک لاکھ اکیس ہزار سے زائد...
    مظفرآباد/ اسلام آباد: پاک بھارت جنگ کے خطرے کے پیش نظر آزاد کشمیر کے عوام بھارتی جارحیت کے خلاف سڑکوں پر امڈ آئے۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے عوام کی بڑی تعداد نے مسلح افواج سے اظہار یکجہتی کیا، آزاد کشمیر پاکستان اور مسلح افواج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھا۔ ریلی میں بھارت اور مودی کے خلاف شدید نعرے بازی بھی گئی۔ آزاد کشمیر کے عوام نے نعرہ لگایا کہ کشمیر کی آزادی تک جنگ، جنگ رہے گی جبکہ حافظ تیری نظر سری نگر، سری نگر کے نعرے بھی لگائے گئے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہیں۔
    پاکستان کے معروف پاپ گلوکار حسن رحیم نے پاکستان میں بھارتی حملے کے باعث معصوم جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بھارتیوں پر شدید تنقید کی ہے۔ گلوکار حسن رحیم نے حالیہ واقعات کے تناظر میں سوشل میڈیا کا رخ کرتے ہوئے اپنے بھارتی مداحوں سے ویڈیو پیغام کے زریعے گفتگو میں کہا کہ انہیں افسوس ہوا کہ ان کے بھارتی فالوورز میں سے ایک بڑی تعداد نے "آپریشن سندور" کا جشن منایا، جو کہ شہری آبادی والے علاقے میں رات کی تاریکی میں کیا گیا ایک حملہ تھا۔ اس حملے میں کئی معصوم جانیں ضائع ہوئیں، جن میں ایک کم سن بچہ بھی شامل تھا۔ https://www.instagram.com/reel/DJYTVvGAcwN/ حسن رحیم نے واضح کیا کہ پاکستانی عوام نے نہ صرف پہلے...
    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پاک فوج کا بھارتی جارحیت پر جواب لائقِ تحسین ہے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پہلگام میں جعلی آپریشن کی بنیاد پر پاکستان پر حملہ کیا گیا اور جو جواب پاک فوج نے دیا وہ لائق تحسین ہے۔ بھارت کی دراندازی کی کوشش، پاکستان اب تک 25 اسرائیلی ساختہ ہیروپ ڈرونز گرا چکا: آئی ایس پی آرپاکستان کی مسلح افواج پوری طرح چوکنا ہیں، بھارت مساجد اور شہریوں پر حملوں کا مرتکب ہوا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اُنہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے پاکستان کے کئی علاقوں پر حملہ کیا، 30 سے زائد شہید...
    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے موجودہ صورتحال پر آواز بلند کرتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فنکاروں کو سوشل میڈیا پر اَن فالو کریں اور اُن پاکستانی فنکاروں سے بھی فاصلہ اختیار کریں جو اپنے ملک کے حق میں بولنے سے گریز کرتے ہیں اپنے سوشل میڈیا پیغام میں حنا الطاف نے بغیر کسی کا نام لیے بھارتی فنکاروں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ امن کی بات کرتا ہے اور دونوں ممالک میں ہونے والے معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت دوسری جانب خوشی اور جشن منایا جاتا ہے، جو دل توڑ دینے...
    اٹک میں بھارتی ڈرون تباہ، ایک شہری شہید، پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اٹک میں بھارتی ڈرون حملے میں ایک شہری شہید ہوگیا، ملک بھر میں شہید افراد کی تعداد 2 ہوگئے۔ پولیس کے مطابق اٹک میں جبی کسراں کے کھلے مقام پر پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا، جس کی زد میں آکر ایک شہری شہید ہوگیا۔ بھارت کے 9 شہروں میں 20 کے قریب ڈرون حملوں میں اب تک شہید افراد کی تعداد 2 ہوگئی، 5 سے زائد افراد زخمی ہیں، جس میں فوجی بھی شامل ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان...
    پاکستان کے ردعمل سے کشمیریوں کے حوصلے بلند، بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے آگیا: کل جماعتی حریت کانفرنس سرینگر: بھارتی جارحیت پر پاکستان کی جانب سے دیے گئے منہ توڑ جواب پر مقبوضہ کشمیر کی کل جماعتی حریت کانفرنس نے زبردست ردعمل دیا ہے۔ حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کو کشمیری عوام اپنا محافظ سمجھتے ہیں اور پاکستان کے بروقت ردعمل سے کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ بیان میں بھارت کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ مودی حکومت کا ہندوتوا ایجنڈا پاکستانی شہریوں پر رات کی تاریکی میں حملوں سے ظاہر ہوتا ہے۔ یہ حملے بھارت کے دہشتگرد چہرے کو دنیا کے سامنے لانے کے مترادف ہیں۔ حریت...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی لاہور سمیت دیگر مقامات پرڈرون حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاک بھارت کشیدگی: پاکستان نے اب تک بھارت کے کتنے ڈرونز گرادیے؟ وزیراعلی مریم 12 مقامات پر بھارتی ڈرون بروقت گرانے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا اور انتظامیہ، پولیس، ریسکیو سروسز اور پاک فضائیہ کے بروقت ریسپانس کو سراہا۔ انہوں نے لاہور، گوجرانوالہ، چکوال، راولپنڈی، اٹک، بہاولپور اور دیگر شہروں میں پولیس، انتظامیہ اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت  کی، اور ڈرون حملو ں میں زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب کے مختلف شہروں میں ڈرون حملوں کے دوران زخمی شہری اور افسران کے بہترین علاج اور متعلقہ...
    تکنیکی مسائل کے باعث بھارت میں فضائی حادثات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جب کہ تازہ ترین حادثے میں ریاست اترکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر حادثے کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق دفاعی ماہرین نے کہا کہ تکنیکی مسائل کی وجہ سے بھارتی فضائیہ میں حادثات معمول بن چکے ہیں، بھارتی فضائیہ میں مسلسل حادثوں کے باعث ان کے جہازوں کو اڑتے تابوت کا نام دیا جاتاہے۔ دفاعی ماہرین کے مطابق بھارتی فضائیہ میں رونما ہونے والے حادثات نے ادارے کی پیشہ ورانہ اور تربیتی کمزریوں  کو بے نقاب کردیا۔    
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا الطاف نے بھارتی فوج کی جانب سے نہتے پاکستانی شہریوں پر رات کے اندھیرے میں کیے گئے حملے پر خوش ہونے والے بھارتی اداکاروں کو آڑے ہاتھوں لے لیا حنا الطاف نے اپنی انسٹا اسٹوری میں مشہور بھارتی اداکاروں کی جانب سے پاکستان میں معصوم جانوں کے نقصان پر خوشی میں کیے گئے ٹوئٹس کا ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کردیا۔ انہوں نے لکھا کہ پاکستان سرحد کے دونوں جانب معصوم جانوں کے نقصان کی مذمت کرتا ہے مگر ہمارے دکھ پر آپ لوگوں کو خوش ہوتے اور جشن مناتے دیکھنا بہت تکلیف دہ ہے۔ اداکارہ نے اپیل کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف یہ کہنا چاہتی ہوں کہ ان تمام...
    پاکستان شوبز کی خوبرو اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے پاکستانی عوام سے بھارتی فنکاروں کو اَن فالو کرنے کا مطالبہ کردیا۔ حنا الطاف نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بغیر نام لیے بھارتی فنکاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان اپنے ملک اور آپ کے ملک دونوں میں معصوم جانوں کے ضیاع کی مذمت کرتا ہے۔ لیکن یہ دل توڑ دینے والی بات ہے کہ ہمارے دکھ کے وقت خوشی اور جشن منایا جا رہا ہے‘۔ اداکار نے اپنے مداحوں اور پاکستانی عوام سے کہا کہ ’میری بس اتنی سی گزارش ہے کہ 'اُن' لوگوں (بھارتی فنکاروں) کو اَن فالو کریں، اَن سبسکرائب کریں، اور اُن (پاکستانی فنکاروں) سے فاصلے پر رہیں جو اس ملک میں رہتے ہیں لیکن جب...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی ریاست اترا کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی اتر کھنڈ میں ہیلی کاپڑ گر کر تباہ ہونے کا واقعہ اترا کاشی میں پیش آیا، حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں 6 افراد سوار تھے جو سب ہلاک ہو گئے۔ ریاست اترا کھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے سوشل میڈیا پر افسوسناک واقعے کی اطلاع دیتے ہوئے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ اترا کھنڈ نے مقامی انتظامیہ کو حادثے میں ہلاک افراد کے اہلخانہ سے ہر ممکن تعاون کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے حادثے کی وجوات ہاننے کے لیے تحقیقات کا حکم دے...
    رافیل طیاروں کے تکبر میں مبتلا بھارت کو پاک فضائیہ کا مؤثر جواب۔ یہ بھی پڑھیں:لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی کارروائی، بھارتی فوج کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ ذرائع  کے مطابق گزشتہ روز بھارتی حملوں کے جواب میں پاک فضائیہ نے  بھارتی فضائیہ کے 5 طیارے  مارگرائے جن میں 3  جدید ترین رافیل طیارے بھی شامل تھے۔ فرانسیسی اہلکار نے سی این این کو انٹرویو میں کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی جنگ میں جدید ترین رافیل طیارہ تباہ ہوا ہے۔ فرانسیسی اہلکار کے مطابق یہ طیارہ بھارتی فضائیہ کی جانب سے پاکستان کے خلاف کی گئی مبینہ فضائی کارروائی کے دوران مار گرایا گیا۔ یاد رہے کہ رافیل طیارہ گرنے کے بعد فرانسیسی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارتی جارحیت کے بعد دونوں ممالک کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزرز میں رابطہ ہوا ہے۔ حکام کے مطابق کشیدگی میں کمی کیلیے  پاکستان کے مشیر برائے قومی سلامتی  لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک  نے بھارتی ہم منصب اجیت ڈوول سے بات  چیت کی۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے ایکسپریس ٹریبیون  سے گفتگو میں کہا  کہ دونوں ممالک کے مشیروں میں اس حوالے   سے رابطہ ہوا ہے تاہم انھوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ایک پاکستانی افسر نے بتایا کہ ایسی سنگین صوررتحال میں اس قسم کے رابطے ضروری  ہیں ،یہ  قیاس آرائی کی جار ہی ہے کہ  کہ دونوں  مشیروں  نے بین الاقوامی اور علاقائی  رہنماؤں کی طرف سے پس پردہ سفارتی...
    راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں، الحمدللہ افواج پاکستان کی کوئی شہادت نہیں ہوئی، ایئرفورس کے کسی طیارے کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملوں کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی اور اس وقت...
    پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے والے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں پاک افواج کی صلاحیتوں کی گونج سنائی دی۔ بھارت کے جارح مزاج انڈین صحافی ارناب گوسوامی اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انڈیا کے سب سے متنازع ٹی وی اینکر ہیں۔ وہ اپنے پروگرامز میں پاکستان کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ ارناب گوسوامی جو پاک بھارت جنگ کے حامی ہونے اور جارحانہ صحافت کی وجہ سے مشہور ہیں ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے پروگرام میں موجود مہمان پاک فوج کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ میزبان کے سوال کا جواب...
    پیرس(نیوز ڈیسک) ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلیجنس افسر نےامریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل جنگی طیارہ پاکستان کی کارروائی میں تباہ ہوا، جو ممکنہ طور پر دنیا میں پہلی مرتبہ کسی فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کے لڑاکا کارروائی میں تباہ ہونے کا واقعہ ہے۔ پاکستان نے آج صبح دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملے کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ فرانسیسی اہلکار نے بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی...
    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری کی، جس میں متعدد معصوم شہری نشانہ بنے۔ شہید ارتضیٰ عباس بھی اسی درندگی کا شکار ہوا، جو محب وطن افسر کا معصوم بیٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا سات سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری کی، جس میں متعدد معصوم شہری نشانہ بنے۔ شہید ارتضیٰ عباس بھی اسی درندگی کا شکار ہوا،...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)بھارت کی فورسز نے پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائیوں کے بعد لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز پر گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈے لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے بزدلانہ حملے اور بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول کے مزید دو سیکٹرز پر بھارت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے سفید جھنڈا لہرا دیا۔ ذرائع کے مطابق دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے دیئے، پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرایا گیا۔ بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے اٹلی کے ہم منصب نے ملاقات کی اور بھارت کی بزدلانہ کارروائی و جارحیت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی سے اطالوی وزیر داخلہ میٹیو پینٹے ڈوسی نے ملاقات کی جس میں محسن نقوی نے اطالوی ہم منصب کو گزشتہ رات بھارت کی بزدلانہ کارروائی اور  جارحیت کے محرکات سے آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے کشیدگی میں کمی لانے کے لئے بامقصد کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔ اطالوی وزیر داخلہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 26 شہریوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بھارت نے شہری آبادی کو نشانہ بنا کر بین...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کیے گئے حملوں کا ہدف ''دہشت گردوں‘‘ کے ٹھکانے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ بنیادی طور پر دو گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں لشکر طیبہ اور جیش محمد شامل ہیں۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہبھارتی حملے دراصل شہری علاقوں میں کیے گئے، جن کے نتیجے میں عام شہری ہی مارے گئے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کی تاریخ کیا ہے؟ لشکر طیبہ کیا ہے؟ لشکر طیبہ جسے ''پاک لشکر‘‘ بھی کہا جاتا ہے، عالمی سطح پر ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا جاتا ہے۔ سن 1987 میں حافظ سعید نے اپنے کچھ...
    آرمی ایکٹ کی اصل شکل میں بحالی، جسٹس مندوخیل و جسٹس نعیم افغان کا اختلافی نوٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان کے آرمی ایکٹ کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کے فیصلے سے اختلاف کرنے والے 2 ججز جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس نعیم اختر افغان نے اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔ججز کا مختصر اختلافی نوٹ 2 صفحات پر مشتمل ہے جس میں لکھا گیا ہے کہ آرمی ایکٹ آرمڈ فورسز کیلئے ہے۔اختلافی نوٹ کے مطابق آرٹیکل 175 کے تحت عدالتوں کے قیام اور اختیارات واضح ہیں، عدالتی نظام ایگزیکٹیو سے مکمل الگ ہے۔دونوں ججز نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ آئین اور اسلام میں...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہےکہ چین نے فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تر جمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، اور دونوں چین کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ ہم بھارت اور پاکستان سے امن و استحکام کی خاطر برداشت اور تحمل سے کام لینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے، پاکستانی وزیر دفاع پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں حریف ممالک کے مابین متنازعہ سرحد پر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے، اس لڑائی میں دونوں جانب سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حالیہ برسوں میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان بدترین کشیدگی ہے۔ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں اور سرحدی گولہ باری میں اس کے کم از کم سے 26...
    کراچی: بھارتی فضائی حملوں کے خدشے کے پیش نظر وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے وفاق کے تمام سرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرنے کا حکم دے دیا۔ وفاقی وزیرِ صحت نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں میری ترجیح عوام کی صحت کا تحفظ ہے۔ تمام ڈاکٹرز، نرسز، پیرامیڈیکل اسٹاف اور انتظامی عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں، تمام طبی عملے کو فوری طور پر ڈیوٹی پر حاضر ہونے کی ہدایت کر دی ہے۔ مصطفیٰ کمال نے کہا کہ وفاقی وزیرِ صحت نے جنیوا اور قطر کے طے شدہ سرکاری دورے منسوخ کر دیے جبکہ وفاقی ادارہ صحت میں 24/7 ایمرجنسی کوئیک ریسپانس سینٹر قائم کر دیا ہے۔ ایمرجنسی سینٹر جنگی حالات سے متعلق فوری ردعمل کے...
    صنعا: اسرائیلی فضائیہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے مرکزی بین الاقوامی ایئرپورٹ پر فضائی حملہ کیا جس میں حوثی گروپ کے زیر استعمال بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثی میڈیا کے مطابق اس حملے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ یہ حملہ حوثی باغیوں کی جانب سے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کے قریب میزائل حملے کے بعد جوابی کارروائی کے طور پر کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق صنعا ایئرپورٹ مکمل طور پر غیر فعال ہو چکا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ایئرپورٹ پر چار بڑے دھماکے ہوئے۔ ایئرپورٹ کے تین مسافر طیارے، روانگی کا ہال، رن وے اور ایک فوجی اڈہ نشانہ بنے۔ یمنیا ایئر ویز کے مطابق تین مسافر طیارے تباہ ہوگئے ہیں۔...
    بیجنگ/واشنگٹن/ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں.(جاری ہے) ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے، موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے،ہیں اور ہمیشہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
    دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )بھارتی حکام نے بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تین جنگی طیارے تباہ ہوئے تاہم پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے انڈیا کے پانچ طیارے مار گرائے انڈین جریدے”دی ہندو“ نے ایک سرکاری ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایک نامعلوم طیارہ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب پنجاب کے علاقے بھٹنڈہ کے گاﺅں اکلیان کلاں میں گر کر تباہ ہوا.(جاری ہے) انڈیا نے اب تک اس حوالے سے کوئی بیان نہیں دیا سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے انڈیا کے تین ڈرونز بھی مار گرائے سکیورٹی ذرائع کے مطابق جن علاقوں میں انڈین ڈرونز گرائے گئے، ان میں کوٹلی، برنالہ اور شکر گڑھ سیکٹر شامل...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے سیکیورٹی ذرائع  سے دعویٰ کیاہے کہ بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور...
    اسلام آباد(ویب ڈیسک) عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں۔ چینی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں۔ ادھر اقوام متحدہ کے سربراہ انٹونی مینول نے پاک بھارت جنگ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ صورتحال تشویش ناک ہے، تازہ ترین صورتحال کے حوالے سے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں ممالک زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔...
    پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب کے بعد بھارت نے لائن آف کنٹرول کے مختلف مقامات پر سفید جھنڈے لہرا کر اپنی شکست تسلیم کی۔ پاکستان نے بھارت کے رات کی تاریکی میں کیے گئے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے اور دو کمبیٹ ڈرون مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کر دیا۔ پاکستانی فوج کی طاقت کا خوف بھارتیوں کے سر منڈلانے لگا ہے اور بھارتی ٹی شوز میں آنیوالے بھارت کے ائیر مارشل نے بھی پاکستانی فوج کی طاقت کو تسلیم کیا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی کے متنازع ٹی وی میزبان ارناب گوسوامی کے شو میں بھی پاک...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جوابی کارروائی کے بعد قوم کو تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ بھارتی کارروائی میں چھ مقامات پر حملے کئے گئے جن میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بدھ کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ احمد پور شرقیہ میں مسجد سبحان اللہ کو نشانہ بنایا گیا جس میں 13 شہادتیں ہوئیں جن میں 3 سال کی 2 بچیاں بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ شہدا میں 7 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں جبکہ 9 خواتین سمیت 37 شہری زخمی ہوئے۔ ترجمان...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)بھارتی میڈیا نے بلآخر پاک فوج کی جانب سے اپنے 3 طیاروں کی تباہی کا اعتراف کرلیا۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارتی سیکیورٹی ذرائع نے اعتراف کیا کہ پاک فوج نے 3 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں۔خبر رساں ایجنسی کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی چیک پوسٹوں پر پاکستانی گولہ باری سے 7 ہلاکتیں اور 35 زخمی ہوئے۔بزدلانہ حملے کے بعد شکست تسلیم کرتے ہوئے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔(جاری ہے) سیکورٹی زرائع کا کہنا تھا کہ سفید جھنڈا لہرا کر بھارتی فوج نے شکست تسلیم کر لی ہے۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آرمی کی جانب سے لائن...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ پاک فوج کا منہ توڑ جواب مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے۔ بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے  اور پاک فوج کی جانب سے وطن عزیز کا شان دار دفاع  کرتے ہوئے دشمن کو دھول چٹانے پر پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ردعمل سامنے آ گیا۔ ترجمان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پاکستانی سرزمین کے اندر مختلف مقامات پر بلا اشتعال اور وحشیانہ بھارتی حملوں  کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جس کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی شہادت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ پہلگام میں بھارتی حکام کی جانب سے کیے گئے...
     ویب ڈیسک:پاکستان کی جانب سے بھارت کے بزدلانہ حملے کے منہ توڑ جواب  میں بھارت نے بالآخر سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کرلی۔  بھارت کے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد پاکستان نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے اور بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی تباہ کردیا۔  وزیردفاع خواجہ آصف نے خبر ایجنسی سے گفتگو میں تصدیق کی ہےکہ پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز مار گرائے ہیں جب کہ پاکستانی فضائیہ کے تمام جہاز محفوظ ہیں۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا  خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں کارروائی میں برتری حاصل کرلی ہے۔  ...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک) لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کوٹ کٹھیرا سیکٹر (کوٹلی) میں دشمن کی سرلیا – ایک پوسٹ تباہ، دشمن کی پوسٹ کو مارٹر گولے سے نشانہ بنایا گیا ، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی پوسٹ دھویں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگئی ،بھارتی جارحیت کا پاک فوج اُسی کی زبان میں جواب دے رہی ہے، پاکستان کی مسلح افواج کی جوابی کارروائیوں میں دشمن کو بھاری نقصان ہوا بھارتی جارحیت: وزیراعظم نے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا
    بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر سفید جھنڈا لہرا کر اپنی شکست تسلیم کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر چورا کمپلیکس کے مقام پر بھارتی فوج نے شدید جانی و مالی نقصان کے بعد سفید جھنڈا لہرا کر شکست تسلیم کر لی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق پاکستان آرمی کی مؤثر جوابی کارروائی کے نتیجے میں دشمن کے 5 طیاروں مار گرانے کے علاوہ متعدد پوسٹوں کو بھاری نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے رات گئے جارحیت اور اشتعال انگیزی کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا گیا، جس کے بعد دشمن فوج کو پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ چورا کمپلیکس پر سفید جھنڈے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت بھارتی جارحیت پر کل جماعتی کانفرنس بلائے، بصورت دیگر جماعت اسلامی قوم کومتحد کرنے کے لیے پہل کرتے ہوئے تمام اقدامات اٹھائے گی۔ بلاول بھٹو زرداری امریکہ کے چکر لگا رہے ہیں، ن لیگ، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی امریکہ کی مذمت سے کتراتے ہیں، واشنگٹن کی آشیر آباد کے لیے ان میں مقابلہ جاری ہے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بجٹ آرہا ہے، حکومت نے صدارتی آرڈیننس سے وزراء کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ کر دیا۔ تنخواہ داروں، چھوٹے کسانوں اور عام آدمی کا خون نچوڑ کر مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا جا رہا ہے، معاشی...
    سٹی42: پاکستان میں رات کے اندھیرے میں تین مساجد، آٹھ سویلین شہید کرنے اور  35 شہریوں کو زخمی کرنے کے بعد بھارت نے واویلا شروع کر دیا کہ پاکستان  کی شدید گولہ باری سے کشمیر میں بھارت کے مقبوضہ حصہ میں تین سویلین مارے گئے ہیں۔  انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے یہ خبر کچھ دیر پہلے دی ہے کہ بھارت کہہ رہا ہے  کہ پاکستانی فوج کی گولہ باری سے 3 افراد ہلاک ہوئے۔مقبوضہ کشمیر سے فائل کی گئی خبر میں انٹرنیشنل نیوز ایجنسی نے بتایا کہ بھارتی فوج کہہ رہی ہے کہ  ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی گولہ باری میں تین شہری مارے گئے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا انڈین...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی افواج کی جانب سے مبینہ جارحیت اور حملے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم متحد ہوکر دشمن کا مقابلہ کرے گی اور دشمن کو ماضی کی طرح ایک بار پھر منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ مئی میں دشمن نے حملہ کیا ہے، اور ہم 28 مئی 1998 کی طرح بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیں گے۔ پاکستانی قوم کا بچہ بچہ اس امتحان میں سرخرو ہوگا، اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم فتح یاب ہوں گے۔ پاکستان کے کس طیارے نے رافیل کا شکار کیا؟ ایسی...
    مریم نواز کی بھارتی حملے کی شدید مذمت، پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھارتی بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ پوری قوم متحد ہو کر دشمن کا بھرپور مقابلہ کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نے مئی کے مہینے میں حملہ کیا، جس کا جواب 28 مئی 1998 کی طرح منہ توڑ انداز میں دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں عزم ظاہر کیا کہ پاکستان کا ہر بچہ اس کڑے وقت میں سرخرو ہوگا اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کامیابی قوم کا مقدر بنے گی۔ مریم نواز نے پنجاب بھر میں ہنگامی حالت...
    تھائی لینڈ میں منعقدہ پاک بھارت باکسنگ مقابلے میں روایتی  حریف کو شکست دینے والے  پاکستانی باکسر شہیر آفریدی واپس وطن پہنچ گئے۔ کراچی ایئر پورٹ پہنچنے پر قومی باکسرکا شاندار اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔ فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،شہیر آفریدی کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور پتیاں نچھاور کی گئیں۔ شہیر آفریدی کا استقبال کرنے والوں میں صوبائی وزرا سید ناصر حسین شاہ، سعید غنی،رکن سندھ اسمبلی آصف موسی، چنیسر ٹاون  کے چیئرمین  فرحان غنی، ڈی آِئی جی  اظفر مہیسر،  ایس ایس پی  علی  رضا و دیگر شامل تھے۔ شہیر آفریدی نےبھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا کوچوتھے راؤنڈ میں زیر کرکے فتح اپنے نام کی تھی۔تیسرے راؤنڈ میں ہی بھارتی باکسر ترجوت سنگھ باوا...
    اسلام آباد: وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی رہنماؤں سے رابطوں کا سلسلہ جاری رکھا، افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی اور الجزائر  کے وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والے رابطے میں 19 اپریل کو دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔جس میں تجارت، رابطے، اقتصادی تعاون، عوام سے عوام کے رابطوں اور سیاسی مشاورتی میکنزم کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں فریقوں نے خطے اور اس سے باہر امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی تعاون پر زور...
    نئی دہلی/اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف جنگی تیاریوں کے دعوے ایک بار پھر بے نقاب ہو گئے ہیں، جب کہ بھارتی فوج کی جنوبی مغربی کمانڈ سے لیک ہونے والی ایک خفیہ رپورٹ نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مغربی سرحد پر تعینات بھارتی افواج کو اپنے ٹینکوں کے لیے بنیادی نوعیت کا سستا گولہ بارود بھی دستیاب نہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے شمالی سرحد پر چین کے ساتھ تناؤ کے باعث بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود شمالی علاقوں کی طرف منتقل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں مغربی محاذ پر تعینات فورسز شدید قلت کا شکار ہیں۔ سب سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)شناختی کارڈ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر سامنے آئی ہے، نادرا نے ڈیجیٹل فیچرز اور عوام کے لیے فوری ترسیل کے اختیارات کے ساتھ بغیر چپ شناختی کارڈز کے لیے نطرثانی شدہ فیس اسٹرکچر کا اعلان کیا ہے۔ نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی نے بغیر چپ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروائیں جس سے وہ اپ گریڈ کرنے کی ضرورت کے بغیر اسمارٹ کارڈ جیسی فعالیت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نان چپ شناختی کارڈ والے افراد اب اسی نان چپ زمرے کے اندر اپنے کارڈز کی تجدید، ترمیم یا دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں جس سے چپ پر مبنی اسمارٹ نیشنل شناختی کارڈ میں منتقلی کی ضرورت...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)مقبوضہ کشمیر کے پہلگام میں حملے کے حوالے سے بھارتی کانگریس کے صدر نے وزیراعظم نریندر مودی کا سرعام پردہ فاش کرتے ہوئے بڑا انکشاف کردیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کانگریس صدر ملک ارجن کھڑگے نے وزیراعظم مودی پر دہشت گرد حملے سے متعلق خفیہ اطلاعات چھپانے سے متعلق کھل کر بات کی۔ رپورٹ کے مطابق ملک ارجن کھڑگے نے منگل کے روز مودی کے خوفناک پلان سے متعلق کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو جموں و کشمیر کے پہلگام میں ہونے والے حملے کے بارے میں پہلے ہی خفیہ معلومات حاصل تھیں، لیکن انہوں نے یہ معلومات سیکورٹی فورسز کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔ رانچی میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کھڑگے نے وزیراعظم مودی...
    امریکا میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے وکیل کلائیو اسمتھ نے کہا ہے کہ عافیہ صدیقی اور اس کے بچوں کو امریکی اور پاکستانی حکومت کے تعاون سے اٹھایا گیا، عافیہ کو افغانستان جیل میں رکھا گیا جہاں ان کے ساتھ دو بار افغان فوجیوں نے ریپ کیا۔  عافیہ صدیقی سمیت دیگر قیدیوں کے انسانی حقوق کے حوالے سے اسلام آباد میں راونڈ ٹیبل کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں عافیہ صدیقی کیس کے علاوہ بھی کیسز کے لیے یہاں آیا ہوں، 2015 میں یہاں آیا تھا جب افغانستان میں امریکی حملوں سے لوگ مارے جارہے تھے، مجھے خوشی ہے کہ مجھے لاپتہ افراد کے لیے کام کرنے کا موقع ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں موجود تمام افراد کی  پسے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیرخارجہ اسحٰق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحٰق ڈار نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماو¿ں نے19 اپریل کو دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔دوران گفتگو تجارت، رابطے، اقتصادی تعاون، عوامی سطح پر رابطوں اور سیاسی مشاورتی طریقہ کار کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماوں نے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لئے...
      وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، فریقین نے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیرخارجہ اسحاق  ڈار نے اپنے افغان ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، دونوں رہنماؤں نے19 اپریل کو دورہ افغانستان کے بعد سے دو طرفہ تعلقات میں ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران گفتگو تجارت، رابطے، اقتصادی تعاون، عوامی سطح پر رابطوں اور سیاسی مشاورتی طریقہ کار کو دوبارہ فعال کرنے پر توجہ دی گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و سلامتی کو فروغ دینے کے لیے طویل المدتی...
    لاہور: مشتبہ افراد کو 90 روز کے لیے حفاظتی تحویل میں لینے سمیت دیگر سخت اقدامات پر مبنی محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء کا مسودہ تیار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ  پنجاب کی ہدایت پر محکمہ داخلہ نے تاریخ ساز اقدام کرتے ہوئے محفوظ پنجاب ایکٹ 2025ء  کا مسودہ تیار کر لیا، جس کے تحت امن و امان کے قیام کے لیے شرپسند عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا۔ ترجمان صوبائی محکمہ داخلہ کے مطابق محفوظ پنجاب ایکٹ صوبائی، ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اجتماعی فیصلہ سازی میں مدد دے گا، جس کے لیے "محفوظ پنجاب ایکٹ میں قیام امن کے لیے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹیوں کو اضافی اختیارات تفویض کیے گئے ہیں اور ایم پی او کے...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) قومی سلامتی و یکجہتی کانفرنس کے اختتامی سیشن کا پیسک ہاؤس ڈیوس روڈ پر انعقاد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر اوقاف ومذہبی امور چوہدری شافع حسین نے کی۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی، چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد، خطیب داتا دربار مسجد محمد رمضان سیالوی اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔ کانفرنس میں پہلگام میں بھارت کے فالس فلیگ آپریشن کو پاکستان کے خلاف ایک چال اور ڈھونگ قرار دیا گیا۔ چودھری شافع حسین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہی ہے۔ وقت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نادرا نے ڈیجیٹل فیچرز اور عوام کے لیے فوری ترسیل کے اختیارات کے ساتھ بغیر چپ شناختی کارڈز کے لیے نطرثانی شدہ فیس سٹرکچر کا اعلان کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے مطابق نیشنل ڈیٹا بیس اور رجسٹریشن اتھارٹی نے بغیر چپ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے شہریوں کے لیے نئی خصوصیات متعارف کروائیں جس سے وہ اپ گریڈ کرنے کی ضرورت کے بغیر سمارٹ کارڈ جیسی فعالیت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نان چپ شناختی کارڈ والے افراد اب اسی نان چپ زمرے کے اندر اپنے کارڈز کی تجدید، ترمیم یا دوبارہ درخواست دے سکتے ہیں جس سے چپ پر مبنی سمارٹ نیشنل شناختی کارڈ  میں منتقلی کی ضرورت ختم...
    یورپی ملک چیک ریپبلک کے جنگلات میں ہائیکنگ کے لیے جانے والے دو افراد کو ایلومینیئم کے کین میں سونے کے سیکڑوں سکّے ملے ہیں۔ کرکونس پہاڑ سے گزرتے دو افراد کو ایک چھوٹا سال ایلومینیئم کا کین (جو کہ ایک دیوار کی دراڑ میں پوشیدہ تھا) ملا جس کے اندر سونے کے 598 سکّے موجود تھے۔ چند فٹ کے فاصلے پر دونوں کو ایک لوہے کا بکس بھی ملا جس میں زیورات، سیگریٹ کے کیسز اور سونے سے بنی دیگر اشیاء موجود تھیں۔ سیر پر گئے یہ افراد تقریباً سات کلو اضافی قیمتی سامان کے ساتھ واپس لوٹے اور سامان کو تجزیے کے لیے میوزیم آف ایسٹرن بوہیمیا کے ماہرین کے پاس لے کر گئے۔ شعبہ آثارِ قدیمہ کے...
      یہ محض حکومتی بریفنگ ہے ،قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی سنجیدہ کوشش نظر نہیںآتی حساس حالات میںاے پی سی بلائی نہ عمران خان کو شامل کرنے کی نیت ہے، اعلامیہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک بھارت صورت حال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور...
    کراچی: گلستانِ جوہر میں واقع سندھ بلوچ سوسائٹی میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے ٹریفک ڈی ایس پی کاشف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واردات میں چار سے پانچ مسلح ڈاکو شامل تھے جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک بھر میں لاکھوں ایسے افراد کے شناختی کارڈ بدستور فعال ہیں جو وفات پا چکے ہیں مگر ان کے لواحقین نے ان کی شناختی دستاویزات کی منسوخی کی قانونی کارروائی نہیں کی۔ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے مطابق اس وقت پاکستان میں وفات پانے والے تقریباً 70 لاکھ افراد کے شناختی کارڈز ریکارڈ میں زندہ شمار ہو رہے ہیں۔ یہ حیران کن انکشاف نادرا نے یونین کونسلز کے ریکارڈ کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے کیا ہے۔ ادارے کے ترجمان شباہت علی خان کا کہنا ہے کہ ’یہ وہ افراد ہیں جن کی وفات کا اندراج متعلقہ یونین کونسلز میں ہو چکا ہے لیکن ان کے ورثا نے نادرا کو باقاعدہ اطلاع دے کر شناختی...
    پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پہلگام فالس فلیگ کے بعد پاکستان میں دہشت گردی کے لیے بھارتی سہولت کاری کے مستند شواہد سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کے پیچھے بھارتی فوج اور ایجنسیاں پوری طرح متحرک ہیں، جہلم سے گرفتار دہشتگرد مجید کے موبائل فون اور ڈرون فرانزک کے بعد ناقابل تردید شواہد سامنے آئے۔دہشتگرد مجید بھارتی فوج کے آفیسرز اور ہینڈلرز کے ساتھ رابطے میں تھا، دہشتگرد آئی ای ڈیز نصب کرنے کے بدلے بھارتی فوج سے پیسہ وصول کر رہا تھا۔دہشتگرد مجید اور بھارتی آرمی کے افسران کے درمیان واٹس ایپ گفتگو سے متعلق ہوشربا انکشافات...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرلیا۔نیو یارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی جارحیت سامنے آنے پر جنرل عاصم منیر کی قیادت میں مثال قائم کی گئی، جنگی مشقوں میں جنرل عاصم نے ٹینک پر چڑھ کر فورسز سے خطاب کیا۔امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی طاقتور ترین شخصیت بھارت کا مقابلہ کرنے کے لیے سائے سے باہر نکل آئی.عام طور پر پردے کے پیچھے کام کرنے والے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سخت بیانات سے کشمیر کے بحران میں ’پاکستان کا لہجہ‘ تشکیل دے رہے ہیں۔کچھ عرصہ پہلے تک پاکستان کے سب سے طاقتور شخص نے...
    بیجنگ :چار سیاحتی کشتیاں چین کے صوبہ گوئی چو کے بی جیے شہر کے ایک سیاحتی مقام پر تیز ہوا کے باعث پانی میں الٹ گئیں۔ حادثے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، 70 افراد ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے اس حادثے کو بہت اہمیت دی اور فوراً اہم ہدایات جاری کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ حادثے کے شکار افراد کی تلاش اور زخمیوں کے علاج کی ہر ممکن کوشش کی جائے ،متاثرین کے اہل خانہ کو تسلی دی جائے اور صورتحال پر قابو پانے میں ہر ممکن کوشش کی جائے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ حال ہی...
    پہلگام واقعہ مودی حکومت کا سوچا سمجھا منصوبہ تھا، محبوبہ مفتی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 May, 2025 سب نیوز سرینگر: پہلگام فالس فلیگ حملے کے بعد مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ فالس فلیگ حملے کے بعد نہتے کشمیریوں کو دہشتگرد قرار دے کر ان پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کلگام میں دو روز قبل اغوا کیے گئے نوجوان امتیاز مغرے کی لاش دریا سے ملی ہے، جس کے ذمہ دار بھارتی...
    امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔ نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔ امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی اخبار نیویارک ٹائمزنے آرمی چیف جنرل عاصم منیرکی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے بعد جنرل عاصم منیرنے فرنٹ سے لیڈ کر کے مثال قائم کردی۔ نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ جنگی مشقوں میں جنرل عاصم منیرنےٹینک پرچڑھ کرجوانوں سےخطاب کیا۔نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ آرمی چیف نے کہا کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑجواب دیاجائےگا، جنرل عاصم منیربھارتی جارحیت کیخلاف سخت مؤقف رکھتےہیں۔امریکی جریدے نے مزید لکھا کہ آرمی چیف عاصم منیر کا ردعمل کسی بھی سیاسی اندازے سے زیادہ لگتا ہے۔ بھارتی آبی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع مزید :
    اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گزشتہ روز تیز آندھی اور مٹی کے طوفان نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور کئی علاقوں میں وسیع پیمانے پر نقصان ہوا۔ طوفان نے نوشہروفیروز، شاہ پورچاکر، حیدرآباد اور سانگھڑ سمیت متعدد علاقوں کو متاثر کیا، جہاں درخت اکھڑ گئے، سولر پلیٹیں تباہ ہو گئیں اور بجلی کے نظام کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ نوشہروفیروز شہر اور گرد و نواح میں تیز طوفان کے سبب کئی درخت اکھڑ گئے اور سولر پلیٹیں بھی درجنوں کی تعداد میں اڑ گئیں۔ طوفان کے ساتھ آسمانی بجلی کی گرج سے علاقے میں لال رنگ کی روشنی پھیل گئی جس سے شہریوں میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔ اسی دوران، نوشہروفیروز...
    سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس کے نتیجے میں مختلف حادثات کے باعث کم از کم 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد میں مٹی کا طوفان اور گرج چمک کے ساتھ بارش، متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد کے جاں بحق ہونے جبکہ میہڑ میں 4  افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بارش سے جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔ دادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور...
    لداخ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں اچانک آگ لگنے سے بھگدڑ مچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کو شدید دھچکا، چین نے لداخ کے اہم حصے اپنے نام کر لیے بھارتی میڈیا کے مطابق لداخ کے علاقے لیہہ میں ڈگری کالج کے قریب آرمی کیمپ میں شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث فوجیوں کو کیمپ خالی کردیا۔ امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئی تھیں تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ مزید پڑھیے: پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد بھارت سفارتی سطح پر تنہائی کا شکار بھارتی میڈیا کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کا اب تک پتا نہیں لگایا جاسکا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    فائل فوٹو سندھ کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ جاری ہے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادثات میں 2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔بارش سے جیکب آباد، لاڑکانہ، گھوٹکی میں نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ تیز ہواؤں کی وجہ سے سکھر اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوگئی ہے۔دادو میں گردوغبار کے طوفان سے متعدد درخت اور بجلی کے پول گرگئے، طوفانی ہواؤں کے باعث مختلف حادث میں پڈعیدن میں 2 افراد جاں بحق جبکہ میہڑ میں چار افراد زخمی ہوئے۔دوسری جانب پنجاب کے مختلف علاقوں میں بھی بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، لاہور میں رم جھم جبکہ راجن پور، لودھراں، ڈی جی خان، بہاول...
    گرمی سے بچنے کیلیے سمندر کا رخ کرنے والے تین شہری ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شپ بریکنگ یارڈ کے قریب گڈانی میں سمندر نہاتے ہوئے باپ بیٹا ڈوب گئے جن کا تعلق کراچی سے تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ بیٹا پانی میں ڈوب رہا تھا تو باپ نے مدد کیلیے سمندر میں چھلانگ لگا تی اور پھر دونوں بے رحم موجوں کی زد میں آکر ہمیشہ کیلیے دنیا سے رخصت ہوگئے۔ دوسری جانب ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب سمندر میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو ریسکیو حکام نے اسپتال منتقل کردیا۔ حکام کے مطابق جاں بحق شہری کی شناخت 22 سالہ زین...
    راولپنڈی میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)شہر میں ایک مرتبہ پھر واٹر ایمرجنسی نافذ کردی گئی، واسا نے رواں سال فروری میں بھی ڈراوٹ ایمرجنسی نافذ کی تھی، خانپور ڈیم میں صرف ایک ماہ کا پانی کا ذخیرہ رہ گیا۔ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف کے مطابق راول ڈیم میں پانی کا ذخیرہ صرف 3 ماہ کا رہ گیا ہے، پانی کی طلب اور رسد ان دنوں شدید متاثر ہے،کم بارشوں کے باعث زیر زمین پانی کی سطح میں کوئی بہتری نہیں آئی۔ایم ڈی واسا کا کہنا ہے کہ زیر زمین پانی کی سطح ساڑھے 600 فٹ تک چلی گئی ہے، بارشیں نہ ہوئی تو جڑواں...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پہلگام واقعے کے بعد پیدا ہونے والی پاک- بھارت صورت حال پر حکومتی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی اس کی ہر شکل، ہر صورت اور ہر مظہر کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی مذمت کی ہے بلکہ قومی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ملیر کے داؤد گوٹھ میں دستی بم حملے کے حوالے سے تفتیشی حکام نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ روسی ساختہ دستی بم کا وزن 450 گرام تھا۔تفتیشی حکام کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے، دھماکے سے موٹر سائیکل، ایمبولینس اور ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچا۔حکام کے مطابق ملیر داؤد گوٹھ میں ہوئے حملے میں ایک شخص زخمی ہوا تھا، روسی ساختہ دستی بم کا وزن 450 گرام تھا۔تفتیشی حکام نے بتایا ہے کہ اسی نوعیت کا دستی بم 28 مارچ کو قائد آباد پولیس ناکے پر بھی استعمال کیا گیا، جس میں 3 اہلکار زخمی ہوئے تھے۔حکام کے مطابق دونوں حملوں میں ایک ہی طرز...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 مئی 2025ء ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان پر اب یہ وقت بھی آنا تھا کہ عطاء تارڑ جیسے لوگ قومی سلامتی پر بریفنگ دیں گے انا للہ وانا الیہ راجعون۔ تفصیلات کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے حکومتی بریفنگ میں شرکت سے معذرت کرلی، اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزارت اطلاعات کی جانب سے دعوت نامہ موصول ہوا تھا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں شرکت سے انکار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان شرکت نہیں...
    بھارتی عدالت کا حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 4 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی عدالت نے سینئر حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے انہیں گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے کی ایک عدالت نے کشمیری حریت رہنما الطاف احمد بٹ کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔ بھارتی عدالت نے عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کو چارج شیٹ جاری کیا۔کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق عرصہ دراز سے پاکستان میں مقیم حریت رہنما کے خلاف این آئی اے نے...
    سٹی42:   انڈس واٹر کمیشن نے بھارت کی اب تک کی سندھ طاس معاہدہ کی تمام خلاف ورزیوں کی فہرست تفصیلات کے ساتھ  وفاقی حکومت کو فراہم کر دی۔ انڈس واٹر کمیشن نے اعتراف کیا ہے کہ  بھارت کے پاکستان کے ملکیتی دریاؤں پر تعمیر کئے گئے  3 ڈیموں کی تعمیر سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔  بھارت نے 2005 میں بگلیہار ڈیم، 2010 میں کشن گنگا ڈیم اور 2016 میں رتلے ڈیم تعمیر پر معاہدے کو نظر انداز کیا۔ پی ایس ایل 10: لاہور قلندرز اور کراچی کنگز میں آج جوڑ پڑے گا بھارت نے تینوں ڈیموں کی تعمیر  کی تو پاکستان کا اندس واٹر کمیشن اس کو نہیں روک سکا بلکہ بھارت کی الٹی سیدھی دلیلوں...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملکی سلامتی کی موجودہ صورت حال پر وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کی جانب سے دی گئی بریفنگ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال میں ضروری تھا کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائی جاتی۔ ایک بیان میں پی ٹی آئی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشتگردی کی دوٹوک اور غیر مبہم الفاظ میں مذمت کی ہے۔ عمران خان جو اس وقت ناجائز طور پر قید میں ہیں، انہوں نے جیل سے بھی قوم کے نام اپنے پیغامات میں واضح طور پر نہ صرف دہشت گردی کی...
    لیبیا میں کشتی حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے مزید دو پاکستانیوں کی میتیں ہفتے کی رات لاہور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچا دی گئیں،جاں بحق افراد کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے تھا جن کی شناخت سفیان اور ندیم احمد کے ناموں سے ہوئی ہے۔ میتیں ایئرپورٹ کے کارگو ڈیپارٹمنٹ میں وصول کی گئیں جہاں وزیر مملکت برائے پبلک افیئرز رانا مبشر حسین اور رکن صوبائی اسمبلی پنجاب میاں عمران جاوید نے ان کے اہل خانہ کو میتیں حوالے کیں۔ اس موقع پر مرحومین کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مبشر حسین نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے کشتی حادثے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 مئی 2025ء) کشمیر لائن آف کنٹرول کے قریب ہی مکین پچاس سالہ بشیر ڈار کے لیے یہ گولہ باری نہ صرف خوف کا باعث ہے بلکہ فائرنگ کی آوازیں ماضی کی تلخ یادیں بھی تازہ کر رہی ہے۔ سن 2020 میں لائن آف کنٹرول پر جب جھڑپیں ہوئیں تو بشیر کی اہلیہ ماری گئی تھیں، ''مارٹر گولہ میری بیوی کے بالکل قریب آ کر گرا اور وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی تھیں‘‘۔ بھارتی علاقے کے پہاڑی گاؤں بالکوٹ کے قریب رہنے والے بشیر کا گھر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے بمشکل ایک میل کے فاصلے پر ہے۔ بشیر نے اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ''آج کل وہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ پاکستان کے حمایت یافتہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے)اور ایک فرانزک ٹیم کے ارکان نے کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انسداد دہشتگردی ایجنسی ابھی تیز رفتار بنیادوں پر چارج شیٹ داخل کرنے کیلئے شواہد...
    بھارتی ذرائع کے مطابق تحقیقات میں یہ بھی انکشاف ہوا کہ دہشت گردوں نے فائرنگ جاری رکھتے ہوئے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب گوپرو کیمروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والی دہشتگردی کے جائے وقوعہ سے ملنے والے استعمال شدہ کارتوس امریکی ساخت کی جدید ترین رائفلز کے ہیں جن سے بھارتی سیاحوں کو ہلاک کیا گیا تھا جو اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ دہشتگرد جدید ترین ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ افغانستان سے لایا گیا جدید امریکی اسلحہ استعمال کیا گیا، دہشتگردوں نے حملے کی ریکارڈنگ کے لیے اپنی ٹوپیوں پر نصب کیمروں کا استعمال کیا، یہ دعویٰ بھارت کی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) اور...
     اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) بھارتی فوج اور انٹیلی جنس نے غیر قانونی اور جبراً حراست میں رکھے معصوم پاکستانیوں کو فیک انکاؤنٹر میں استعمال کرنے کا مذموم منصوبہ بے نقاب ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاعات کے مطابق بھارتی بیسیوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر بھارتی ایجنسیوں کی حراست میں ہیں، کو مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں باہر نکال کر فیک انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنا لیا۔ ذرائع کے مطابق مختلف جیلوں میں اور ایجنسیوں کے زیر حراست افراد کو مارنے کے بعد پاکستان کی طرف سے سرحد پار دہشت گرد قرار دیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق منصوبہ کے مطابق فیک انکاؤنٹر کے فوری بعد بھارتی میڈیا کو پہلے ہی...