2025-11-01@20:38:34 GMT
تلاش کی گنتی: 81701
«رنز بنائے ہیں»:
(نئی خبر)
علیمہ خان 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت سے مسلسل غیرحاضر ہیں ۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ۔ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیجیٹلی بلاک کرکے گاڑی کی سپرداری حاصل کرنے والے ضامن کو جیل بھجوا دیا گیا۔ بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل کےباوجود اےٹی سی جج امجد علی شاہ کی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں ۔ عدالت نےملزمہ کے بلاضمانت وارنٹ گرفتاری دوبارہ جاری کر دیئے۔ علیمہ خان کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ڈیجیٹلی بلاک کرنے کی رپورٹس عدالت میں جمع کردیا گیا۔ بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی ۔ عدالت نے اسٹیٹ بینک حکام سے...
پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی۔ملاقات کے دوران پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا مسائل کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔اس موقع پر پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں، ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید سکلڈ ورک فورس عمان...
کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، 7 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ آگ پر قابو پانے میں مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے آگ کے سبب کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔دوسری جانب کراچی کے علاقے گلشن اقبال شانتی نگر میں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن کے دوران جھونپڑیوں سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی۔ آگ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ جاری مذاکرات میں تاحال کوئی نمایاں پیش رفت نہیں ہو سکی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر دوسری جانب سے ضد یا بھارت کی پراکسی کے طور پر کردار ادا کیا جا رہا ہے، تو ایسی صورت میں امن کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں۔ خواجہ آصف نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ قطر کے وزیر دفاع اور ترکیہ کے انٹیلی جنس چیف مذاکراتی عمل کو کامیاب بنانے کے لیے متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ان کے مطابق، دونوں دوست ممالک کی کوشش ہے کہ بات چیت میں کسی قسم کا تعطل پیدا نہ ہو۔ یہ بھی پڑھیے مذاکرات کا نیا دور: قطر اور ترکیہ کے...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ماہما چوہدری اور اداکار سنجے مشرا کی شادی کی افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی۔ پردیس، دھڑکن اور ایمرجنسی جیسی مشہور فلموں کیلئے مشہور اداکارہ ماہما چوہدری کی اداکار سنجے مشرا کے ساتھ شادی کی افواہیں سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہی ہیں تاہم یہ خبریں غلط ثابت ہوگئی ہیں۔ دونوں فنکاروں کی شادی کی وائرل ویڈیو دراصل ان کی آنے والی فلم ’درلبھ پرساد کی دوسری شادی‘ کی تشہیری ویڈیو تھی۔ اس فلم کے ہدایتکار سدھانت راج ہیں، جبکہ اس میں دیوِتا جونیجا، پرت کمانی اور آشی توش رانا بھی شامل ہیں۔ اس ویڈیو کے سامنے آنے کے بعد مداح اور سوشل میڈیا صارفین یہ قیاس آرائیاں کر رہے تھے کہ ماہما نے سالوں...
سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی ایک ٹرین میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں کچھ مسافر پورٹیبل ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے بلند آواز میں موسیقی چلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بلند آواز میں موسیقی بجانے کے باعث دیگر مسافروں کو سفر کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: ’برٹش راج کا بدلہ لے گا نیا انڈیا‘، لندن بس پر بھارتیوں کے قبضے کی ویڈیو وائرل ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ٹرین میں صرف بھارتی مسافر موجود تھے جو اونچی آواز میں غیر ملکی زبان میں موسیقی بجا رہے...
بھارت میں سمندری طوفان ’مونتھا‘ کے سبب متعدد ریاستوں میں اسکولوں کو حفاظتی اقدامات کے تحت بند کر دیا گیا ہے۔شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کے پیش نظر عارضی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ کن ریاستوں میں اسکول بند ہیں؟ ذرائع کے مطابق، آندھرا پردیش، اڈیشہ، جموں، تمل ناڈو اور مغربی بنگال کے کئی اضلاع میں اسکول بند کر دیے گئے ہیں۔ چنئی میں اسکول 30 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ اوڈیشہ میں بھی تمام تعلیمی ادارے 30 اکتوبر تک بند رکھنے کا حکم جاری ہوا ہے، تاہم امکان ہے کہ تعطیلات جمعرات کے بعد بھی بڑھا دی جائیں۔ آندھرا پردیش کے اضلاع بپتلا، وائی ایس آر کڈپہ، پرکاشم،...
فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کے امن کو تہہ بالا کرنے کی کوشش کی گئی تو ’اینج تے اینج ہی سہی۔ دوست ممالک کے کہنے پر کابل دہشت گردوں کی پشت پناہی نہیں کرے گا تو یہ ایک اہم نکتہ ہوگا۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ جب تک امن اوراعتماد کی بحالی نہیں ہوگی تب تک تجارت یا دیگر مثبت پیشرفت ممکن نہیں، اگر کابل مثبت کردار ادا کرنا چاہتا ہے تو ہم خوش آمدید کہیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر وہ ضد پر اڑے ہیں یا ہندوستان کی پراکسی کا کردار ادا کر رہے ہیں تو کچھ نہیں کہا جاسکتا، بھارت کے کہنے پر دہشت گردی یا ٹی...
وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں۔ نئی دلی اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ہمارے پاس شواہد ہیں، جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں تھے اس وقت پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں ہوئیں‘ افغان طالبان کی جارحیت کا پاکستان نے بھرپور جواب دیا، افغان طالبان سے جھڑپوں میں ہمارے متعدد جوان شہید ہوئے۔عرب ٹی وی کو انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بنے ہوئے ہیں اور بھارت افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چھیڑ رہا ہے۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ نئی دہلی اور افغان طالبان کے درمیان...
طورخم تجارتی گزرگاہ دو طرفہ تجارت کے لئے آج 19 ویں روز بھی بند ہے جب کہ تجارتی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں برقرار ہیں۔ کسٹمز ذرائع نے کہا کہ امپورٹ، ایکسپورٹ سمیت ٹرانزٹ ٹریڈ کی ہزاروں کارگو گاڑیاں پھنس گئی ہیں، پاکستان افغانستان کو سیمنٹ، ادویات، کپڑا، تازہ پھل سبزیاں سمیت مختلف اشیاء برآمد کرتا ہے جب کہ افغانستان سے کوئلہ، سوپ اسٹون، خشک اور تازہ پھل بہ شمول متعدد اشیا درآمد کی جاتی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم تجارتی گزرگاہ سے افغانستان کے ساتھ یومیہ اوسطا 85 کروڑ روپے دوطرفہ تجارت ہوتی ہے، افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں یومیہ اوسطا 58 کروڑ روپے کی ایکسپورٹ شامل ہے۔ افغانستان سے یومیہ اوسطا 25 کروڑ روپے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ اس کنٹریکٹ کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ پی سی بی کی جانب سے اس مرتبہ مینز ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ون میں 30، ٹو میں 55، تھری میں 51 اور فور میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔ PCB announces men's domestic contracts for 2025-26 season Details here ⤵️ https://t.co/bctbwXZrhG — PCB Media (@TheRealPCBMedia) October 30,...
جھوٹ بولا ہے تو قائم بھی رہو اس پر ظفر آدمی کو صاحب کردار ہونا چاہیے حیران و پریشان ہوں کہ کیا کیا جائےـ جھوٹ بول کر ڈٹ جانا چاہیے تاکہ صاحب کردار لگوں یا جھوٹ سے نفرت کروں اور سچ بولنے کی قیمت چکاتا رہوں؟ کبھی کبھی یہ بھی سن کر حیرانی ہوتی ہے کہ چھوٹا موٹا جھوٹ بول کر بڑے تصادم کو ٹال دینا بھی ثواب ہے؟ جب کہ قرآن پاک میں جھوٹ بولنے والے پر لعنت بھیجی گئی ہے۔ سچ بولنے کا عمل انسانیت کی ایک اہم خصوصیت ہے مگر کراچی کی رونقوں سے لے کر ہزارہ کی وادیوں تک، پاکستان کی مختلف ثقافتوں میں اس سچائی کو ادا کرنے میں جھجک اور ہچکچاہٹ پائی جاتی ہے۔...
چین اور امریکہ کو مختلف سطحوں پر رابطے برقرار رکھنے چاہیے ، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز چین اور امریکہ مشترکہ طور پر ذمہ داری کا مظاہرہ کر سکتے ہیں، شی کی امریکی ہم منصب سے گفتگوبیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ملاقات ہوئی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق صدر شی جن پھنگ نے اس موقع پر کہا کہ “ہم دونوں کی مشترکہ قیادت میں چین۔امریکہ تعلقات نے مجموعی طور پر استحکام برقرار رکھا ہے”۔ انہوں نے کہا، “میں صدر ٹرمپ کے ساتھ مل کر چین۔امریکہ تعلقات کی مضبوط بنیاد رکھنا چاہتا ہوں اور دونوں ممالک کی ترقی کے...
انہوں نے کہا بھارتی حکومت کو خدشہ تھا کہ اگر وہ بات چیت کا حصہ بنے تو وہ لداخ کے لیے بہترین چیز پر اصرار کریں گے اور محض علامتی یقین دہانیوں پر ہرگز کان نہیں دھریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے خطے لداخ سے تعلق رکھنے والے معروف ماحولیاتی کارکن سونم وانگچک کی اہلیہ گیتانجلی انگمو نے کہا ہے کہ بھارتی حکومت جانتی ہے کہ ان کے شوہر سیاسی مطالبات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے لہذا اس نے انہیں سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق انگمو نے نئی دہلی میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی حکومت کو پتہ ہے کہ وانگچگ کو توڑا نہیں جا سکتا...
پاکستان کے معروف نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص سرپرائز دیا ہے۔ عاصم نے اعلان کیا ہے کہ اب وہ اپنے نئے نام ’’عاصم علی‘‘ کے ساتھ موسیقی کی دنیا میں ایک نیا سفر شروع کرنے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو میں عاصم اظہر نے کہا کہ ’’آج اپنی سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘‘ ویڈیو میں ان کی والدہ کو بھی شامل کیا گیا ہے جو بیٹے کے اس نئے سفر پر بات کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ ویڈیو...
چینی صدر شی ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں، امریکی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز مجھے یقین ہے کہ ہم طویل مدتی اور اچھے تعلقات استوار کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپبوسان:چینی صدر شی جن پھنگ نے بوسان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کی۔جمعرات کے روزڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اپنے پرانے دوست سے مل کر میں بہت خوش ہوں۔ ہم چین کے انتہائی قابل اور محترم صدر کے ساتھ کچھ اہم بات چیت کرنے جا رہے ہیں۔ میرے خیال میں ہم پہلے ہی کئی معاملات پر اتفاق رائے حاصل کر چکے ہیں، اور اب ہم مزید معاملات پر اتفاق کریں گے۔ صدر شی ایک عظیم ملک کے عظیم رہنما ہیں۔ مجھے یقین...
اپنے ایک بیان میں طاہر النونو کا کہنا تھا کہ ان میں سے کسی بھی نام پر اتفاق ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ ہمیں ان ناموں پر پورا اعتماد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے میڈیا مشیر "طاہر النونو" نے خبر دی كہ حماس نے غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کے قیام کے لئے 45 امیدواروں کی فہرست، مصر کو ارسال کر دی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے مصر میں اپنے بھائیوں کے سامنے 45 نام پیش کئے تاکہ وہ غزہ پٹی کی انتظامی کمیٹی کی ذمہ داری سنبھالیں۔ ان میں سے کسی بھی نام پر اتفاق ہوتا ہے تو ہم اس کا خیرمقدم کریں گے۔ ہمیں ان ناموں پر پورا اعتماد...
خلائی مشن شینزو-21 کی روانگی 31 اکتوبر رات 11 بج کر 44 منٹ پر ہو گی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز بیجنگ : جیوچھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر میں شینزو-21 انسان بردار خلائی مشن کے حوالے سے ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی۔ ترجمان کے مطابق، اس کی روانگی کا وقت بیجنگ ٹائم کے مطابق 31 اکتوبر رات 11 بج کر 44 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔اس مشن میں شامل خلابازوں کے گروپ میں ژانگ لو، وو فے اور ژانگ ہونگ چھانگ شامل ہیں، جن کی کمانڈ ژانگ لو کریں گے۔ یہ بالترتیب خلائی پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور پے لوڈ ایکسپرٹ ہیں۔ترجمان کے مطابق، یہ مشن چین کے خلائی اسٹیشن کی ایپلیکیشن اور ترقی کے مرحلے کا چھٹا...
ماڈل و میزبان متھیرا بھارتی اداکارہ وماڈل راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ کہتے ہوئے سیخ پا ہوگئیں۔متھیرا حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں شریک ہوئی تھیں جس دوران متھیرا نے اپنے ایک پروگرام کے دوران راکھی سے انٹرویو لینے کا ذکر کرتے ہوئے شدید غصے کا اظہار کیا۔متھیرا نے بتایا کہ ’چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں کی زینت بنی ہوئی تھیں اسی دوران انہوں نے مجھے دیے گئے انٹرویو میں بہت تنگ کیا تھا، وہ بستر پر لیٹ کر انٹرویو دے رہی تھی‘۔ان کا کہنا تھا کہ ’راکھی کیمرے کے آگے اور کیمرے کے پیچھے بہت مختلف شخصیت ہے، دوران انٹرویو راکھی مجھے بات بھی نہیں...
سوڈان میں نسل کشی: الفاشر پر ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں 1500 افراد ہلاک، عالمی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز افریقی ملک سوڈان کے شہر الفاشر میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے تازہ حملوں میں تین روز کے دوران کم از کم 1500 شہری مارے گئے۔ بین الاقوامی اداروں نے ان واقعات کو “حقیقی نسل کشی” قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق سوڈان ڈاکٹرز نیٹ ورک نے بتایا کہ آر ایس ایف نے شہر سے فرار کی کوشش کرنے والے عام شہریوں پر حملے کیے، جن میں سینکڑوں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ تنظیم کے مطابق یہ حملے دانستہ اور منظم نسل کشی...
ٹرمپ کا مودی پر طنزیہ وار، “خونی قاتل” قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں “خونی قاتل” قرار دے دیا۔رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر “کچھ رہنما امن نہیں چاہتے”۔ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:”مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔”اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: “مودی بولتے...
ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔امریکی...
چین اور امریکا کو بدلہ لینے کےخطرناک چکر میں نہیں پڑنا چاہیے: چینی صدر کا ٹرمپ سے ملاقات کے بعد بیان
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو کسی بھی صورت میں بدلہ لینے کے خطرناک اور نقصان دہ چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کا مقصد کسی ملک کو چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیں بلکہ اپنے داخلی نظام اور ترقیاتی منصوبوں کو...
لاہور ایک بار پھر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں سرِفہرست آ گیا ہے، جہاں فضا میں زہریلے ذرات کی مقدار خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ بین الاقوامی ادارہ آئی کیو ائیر کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق جمعرات کے روز لاہور کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 515 ریکارڈ کیا گیا، جو صحت کے لیے انتہائی مضر سطح تصور کی جاتی ہے۔ اُدھر بھارتی دارالحکومت دہلی 459 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، مگر لاہور کے بعض علاقوں میں آلودگی نے تمام حدیں پار کر دیں جہاں انڈیکس 985 تک جا پہنچا۔ پنجاب ایئر کوالٹی انڈیکس کی رپورٹ بتاتی ہے کہ نہ صرف لاہور بلکہ گجرانوالہ، شیخوپورہ اور قصور بھی بدترین آلودگی کی لپیٹ...
فائل فوٹو علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت تھی۔ آج عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔علیمہ خان کے علاوہ دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔نادرا نے علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔علاوہ ازیں 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والا ملزم عارف خان مچلکے پیش نہیں کرسکا جس کے بعد عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج دیا۔
آسٹریا نے بجلی کے روایتی کھمبوں کو فن، فطرت اور انجینئرنگ کے حسین امتزاج میں ڈھالنے کا انوکھا منصوبہ شروع کیا ہے، جہاں اب اونچے بجلی کے کھمبے دیو قامت پرندوں اور جانوروں کی شکل میں نظر آئیں گے۔ آسٹریا نے انفرااسٹرکچر کے شعبے میں تخلیقی انقلاب برپا کرتے ہوئے ’’دی آسٹرین پاور جائنٹس‘‘ کے نام سے نیا منصوبہ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت بجلی کے کھمبے دیوہیکل جانوروں کے مجسموں کی شکل میں تیار کیے جارہے ہیں۔ یہ فن اور ٹیکنالوجی کا ایک دلکش امتزاج ہے، جس کا مقصد بجلی کی ترسیل کے نظام کو فطرت سے ہم آہنگ بنانا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر دو مجسماتی کھمبے تیار کیے گئے ہیں، ایک پرندہ ’’اسٹارک‘‘ کے...
الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ IAEA کے ڈائریکٹر اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ رافائل گروسی کے بیانات کے مہلک نتائج نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جارحیت کی راہ ہموار کی۔ انہیں ایران کے ایٹمی معاملے پر بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا یقین دلایا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ضمانتی ذمہ داریوں کے فریم ورک...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں سڑک بند ہونے کی وجہ سے پشاور کی سڑکوں پر پیدل چلتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی راستے میں بس میں سوار اسکول کے بچوں سے ملاقات کرتے ہیں اور انہیں سلام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ رکشے اور ٹیکسی ڈرائیورز سے بھی خوش اخلاقی سے ملتے نظر آئے۔ وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پشاور کی سڑکوں پر عوام میں گھل مل گئے وزیر اعلیٰ کی سکول کے بچوں سے ملاقات pic.twitter.com/TooL4V8NZQ — Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) October 30, 2025 سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر مختلف تبصرے کیے اور وزیراعلیٰ کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)علیمہ خان اور ان کے وکلاء آج بھی انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں پیش نہیں ہوئے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق علیمہ خان سمیت 11 ملزمان کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت تھی۔ آج عدالت نے چھٹی مرتبہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ علیمہ خان کے علاوہ دیگر 10 ملزمان اور استغاثہ کے گواہان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔ نادرا نے علیمہ خان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کرنے کی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔ علاوہ ازیں 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گاڑی کی سپرداری لینے والا ملزم عارف خان مچلکے پیش نہیں کرسکا جس کے بعد عدالت نے گاڑی کے مالک عارف کو جیل بھیج...
لاہور، جو پہلے ہی تیزی سے گرتی ہوئی زیرِ زمین پانی کی سطح کے بحران سے دوچار ہے، وہاں اسموگ اور فضائی آلودگی میں کمی کے لیے حکومتِ پنجاب کی جانب سے واٹر کینن/ اینٹی اسموگ گنز کا استعمال شاید فضا میں وقتی بہتری تو لائے، لیکن روزانہ لاکھوں لیٹر پانی کے استعمال سے شہر کو پانی کی قلت کے ایک نئے خطرے سے دوچار کر سکتا ہے۔ ان دنوں لاہور کی مختلف سڑکوں پر واٹر کینن گاڑیاں نظر آتی ہیں جو فضا میں موجود گردوغبار اور معلق ذرات کو کم کرنے کے لیے پانی کا باریک چھڑکاؤ کرتی ہیں۔ ابتدائی مرحلے میں 15 گاڑیاں آزمائشی طور پر مختلف علاقوں میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ایک واٹر کینن گاڑی...
آئی سی سی پر سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی بھارتی حکومت نے دیگر کھیلوں میں سیاست نہ کرپانے پر اپنی بے بسی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو اپنے ملک آنے سے نہیں روک سکتے۔ بھارتی وزارت کھیل کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2030 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت نہ آنے دیا تو انڈونیشیا کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت کھیل کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے 2036 میں اولمپک گیمز کی میزبانی کا خواب بھی بکھر جائے گا۔
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مرد افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ مرد افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی)...
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں...
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ سویابین کی خریداری فوری طور پر شروع ہو جائے گی اور نایاب معدنیات کے معاملات میں مزید رکاوٹیں نہیں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سے کم ہو کر47 فیصد کر دیا گیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبہ خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) میں شبلی فراز کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کیلئے ووٹنگ جاری ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہو رہی ہے، ضمنی انتخاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر (آر او) مقرر کیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ خرم ذیشان اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے تاج محمد آفریدی مشترکہ امیدوار ہیں۔ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں، سہیل آفریدی خیبر پختونخوا اسمبلی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پھلوں کے بنے ہوئے ملک شیک عام طور پر ایک صحت بخش مشروب سمجھے جاتے ہیں جو توانائی اور غذائیت دونوں فراہم کرتا ہے، تاہم امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے اس حوالے سے ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ملک شیک میں کیلا شامل کیا جائے تو یہ مشروب کے صحت بخش اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے، خاص طور پر وہ فائدے جو دل اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ دودھ میں مختلف پھل شامل کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور غذائی اجزا کس حد تک...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں,مریم اورنگزیب انہوں نے کہا کہ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ وزیراعلیٰ سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6 ارب 39 کروڑ روپے تقسیم کیے گئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نےکہا ہے کہ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت 90 فیصد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل ہوگیا ہے جس کے تحت 5 لاکھ 69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا گیا ہےجب کہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4لاکھ 63 ہزار متاثرین کے ڈیٹا کی ڈی سیز سے تصدیق کی گئی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لیے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار کیے گئے، 27 سیلاب...
گلوکار عاصم اظہر نے نیا نام اور اپنا پہلا انڈیپنڈنٹ میوزک البم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص اعلان کیا ہے۔ عاصم نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سب عاصم اظہر کو جانتے تھے اب ’عاصم علی‘ کو جانیں گے۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا، ’’آج اپنی 29ویں سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔ میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘ on my 29th birthday today, i want...
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ممبئی میں بالی ووڈ کے لیجنڈ کشور کمار کے سابقہ بنگلے کو تبدیل کر کے اپنا پہلا فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ ’ون 8 کمیون‘ قائم کر دیا ہے، جس کے مینیو کی قیمتوں نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: بھارتی نوجوان ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد 200 پاؤنڈ کا بل ادا کیے بغیر فرار ذرائع کے مطابق، ایک پیالہ اسٹیمڈ چاول کی قیمت 318 روپے (تقریباً 14 درہم) جبکہ ایک تندوری روٹی کی قیمت 118 روپے (تقریباً 5 درہم) ہے۔ کچھ صارفین نے اسے مہنگا قرار دیا، وہیں کچھ نے قیمتوں کو فائن ڈائننگ کے تجربے کا حصہ قرار دے کر اس کا دفاع کیا۔ تاہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا...
حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریفؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع نارووال میں یکم نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے مطابق اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عرس کے موقع پر علی پور سیداں شریف میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے زائرین کے لیے کھانے پینے، وضو، قیام و طعام اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کا عکس قرآن خوانی، نعت خوانی اور روحانی محافل کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علما و مشائخ حضرت پیر سید جماعت علی شاہؒ کی دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ سیکیورٹی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے، ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) اور...
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے سیزن 2025-26 کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹس کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کر دی گئی ہے۔ ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کی بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ خیال رہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
پشاور: وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ اسمبلی فلور پر پاک افغان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا تھا، صوبہ بھی اسٹیک ہولڈر ہے مگر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا کہ پاکستان کو اپنے مفادات کا خیال رکھنا چاہیے کیونکہ کوئی ملک کسی کا سگا نہیں ہوتا سب اپنے مفادات دیکھتے ہیں۔ ہمیں اس وقت ایک اسٹیٹ مین کی ضرورت ہے جو پاکستان کے مفادات کا تحفظ کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا واضح موقف ہے کہ خیبر پختونخوا کے فیصلے اب بند کمروں میں نہیں ہونا چاہیے کیونکہ بند...
امریکی اور چینی صدر کی ملاقات: ٹرمپ کا چین پر ٹیرف 10 فیصد کم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین پر عائد ٹیرف کو 10 فیصد کم کرنے کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چینی صدر سے ملاقات کے بعد ٹیرف میں 10 فیصد کمی کا اعلان کیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ چین پر عائد ٹیرف کو 57 سےکم ہو کر47 فیصد کردیا گیا ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ چینی صدر کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی، صدر شی سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ...
ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کل 31 اکتوبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد آج بھی پیش نہیں کی جا سکے گی۔ ذرائع کے مطابق چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کا مرحلہ یکم نومبر تک مؤخر کر دیا گیا ہے، پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت نے کل 31 اکتوبر کو اہم اجلاس طلب کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کی صدارت چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کریں گے، اجلاس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی بھی شریک ہو گی۔ اجلاس میں وزارت...
سٹی42: رواں سال غفلت، لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 105 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2025 میں 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے جبکہ سال 2024 میں 3 لاکھ 44 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ لا انفورسمنٹ کے نتیجے میں حادثات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے...
سوشل میڈیا پر حال ہی میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے پاکستانی فوج کو خبردار کیا اور افغانستان کی حمایت کی پیشکش کی۔ یہ ویڈیو زیادہ تر افغان اور بھارتی حامی صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی تھی۔ روسی صدر پیوتن کی پاکستان اور پاک فوج کو کھلی اور براہ راست دھمکی، اب اگر افغانستان پر حملہ کیا تو جواب صرف کابل سے نہیں ملے گا، ماضی قریب میں تو ہمیں اتنے سنگین نتائج کی دھمکی کسی نے نہیں دی، پاکستان کیلئے بہت نازک اور خطرناک صورتحال ہے، یہ صرف روس کا موقف نہیں چین کا بھی یہی… pic.twitter.com/fWB0VhGNvo — Zafar Naqvi (@ZafarNaqviZN) October 29, 2025 حقائق کی...
کراچی میں نادرن بائی پاس کے قریب پلاسٹک کے گودام میں آگ لگ گئی، 7 فائر ٹینڈرز اور واٹر باوزر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق گودام وسیع رقبے پر پھیلا ہوا ہے اس لیے یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ آگ پر قابو پانے میں مزید کتنا وقت درکار ہوگا۔ حکام کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے آگ کے سبب کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
سمندری طوفان ’ملیسا‘ کی تباہ کاریاں جاری ہیں، طوفان جمیکا اور کیوبا میں تباہی مچانے کے بعد بہاماس کی جانب بڑھ رہا ہے۔ طوفان کے باعث مختلف حادثات میں ہلاک افراد کی تعداد 30 ہوگئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق کیٹگری ایک میں تبدیل ہونے والے اس طوفان کے باعث ہیٹی میں 25، جمیکا میں 4 اور ڈومینیکا میں ایک شخص ہلاک ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کیوبا کے بعد بہاماس کے جنوبی علاقوں سے بھی لوگوں کو انخلا کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ ملیسا طوفان کے باعث کیوبا میں 7 لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، متاثرہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور سڑکیں بند ہیں۔ دوسری جانب جمیکا میں طوفان سے سینٹ الزبتھ...
امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو حکم دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار ٹیسٹ کرنا شروع کردے اور یہ عمل فوری طور پر ہونا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کے نزدیک دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں۔ روس کا دوسرا نمبر ہے جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انکے فیصلے کا جواز یہ ہے کہ دیگر ممالک کے ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔
چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا ہونا ناگزیر ہے، شی کی امر یکی ہم منصب سے گفتگو بوسان: چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابقشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے ہم تین مرتبہ بات چیت اور متعدد خطوط کا تبادلہ کر چکے ہیں ، ہم نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کو مجموعی طور پر مستحکم رکھنے کی قیادت کی ہے۔...
پاکستانی شوبز انڈسٹری سے منسلک معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے نامور اداکارہ صبا قمر کو کراچی سے متعلق ان کے بیان پر آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے انہوں نے صبا قمر کو کراچی کے لیے ’استغفر اللّٰہ‘ کے الفاظ استعمال کرنے پر کھری کھری سنا دی۔ انہوں نے کہا، ’’مجھے بہت دکھ ہوا جب صبا قمر نے کراچی کا نام سنتے ہی بلاجھجک ’استغفر اللّٰہ‘ کہا، جو مجھے اچھا نہیں لگا۔ کراچی میرا آبائی شہر ہے، یہ وہی شہر ہے جہاں لاہور کے فنکاروں کو نام ملا، شہرت ملی، عزت ملی، ان کے ہنر کو دنیا میں پہچان ملی۔ کراچی آکر خوب پیسہ بھی کمایا،...
اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں کچھ دن قبل دل کا دورہ پڑا تھا جس کے بعد ان کی انجیوگرافی ہوئی۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ صبا قمر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ دن قبل ان کی شوٹنگ کے دوران حالت بگڑی اور انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تھا دراصل انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ دل کا دورہ پڑنے کے اگلے روز ان کی انجیوگرافی ہوئی جس کے بعد ڈاکٹرز نے انہیں ایک ماہ تک آرام کرنے کا مشورہ دیا۔ صبا قمر نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم ہر حالات کا سامنا کرلیں گے تاہم اکثر ذہنی دباؤ کی وجہ سے ہم بیمار پڑجاتے ہیں اور یہ لازمی نہیں کہ...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان ایک بار پھر عالمی منشیات کے گڑھ میں تبدیل ہو گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) اور منشیات و جرائم کے دفتر (UNODC) کی نئی رپورٹ "افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025" کے مطابق، ملک میں کیمیائی منشیات، خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اب صرف افیون کی کاشت تک محدود نہیں رہا بلکہ تیزی سے مصنوعی منشیات کی تیاری کا عالمی مرکز بنتا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق، 2017 سے 2021 کے درمیان افغانستان سے 30 ٹن تک مصنوعی منشیات ضبط کی جا چکی ہیں، جبکہ ملک کے مغربی علاقوں میں ایفیڈرا نامی مقامی...
جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر سخت طنز کرتے ہوئے انہیں "خونی قاتل" قرار دے دیا۔ رپورٹس کے مطابق، اپنے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے فیصلہ کن کردار کا دعویٰ دہراتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امن کے خواہاں ہیں، مگر "کچھ رہنما امن نہیں چاہتے"۔ ٹرمپ نے طنزیہ لہجے میں کہا:"مودی دیکھنے میں اچھے لگتے ہیں مگر اندر سے قاتل جیسے سخت انسان ہیں۔" اس دوران انہوں نے مودی کی نقل اتارتے ہوئے کہا: "مودی بولتے ہیں، ’نہیں، ہم لڑیں گے!‘ — میں نے سوچا، کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا...
اسلام آباد: خیبر پختونخوا جوڈیشل سروس سے 3 ججز کی خدمات اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کردی گئیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار محمد یار ولانہ نے الگ الگ نوٹی فکیشنز جاری کردیے، جس کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز عصمت اللہ اور حسینہ ثقلین کی خدمات اسلام آباد ہائی کورٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔ اسی طرح سول جج مریم شہریار کی خدمات بھی اسلام آباد ہائی کورٹ کے سپرد کردی گئی ہیں۔ نوٹی فکیشن کے مطابق تینوں ججز کی خدمات ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر 3 سال کے لیے اسلام آباد جوڈیشل سروس کے سپرد کی گئی ہیں۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے تینوں ججز کی اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مسقط میں عمان کے رائل منسٹر جنرل سلطان بن محمد ال نعمانی سے اہم ملاقات کی جس میں پاک عمان تعلقات اور پاکستانی شہریوں کے ویزا ایشوز کے حل کے حوالے سے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی، پاک عمان تعلقات کے فروغ کے لئے باہمی رابطے بہتر بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ عمان اور پاکستان مشترکہ مذہبی و ثقافتی رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، عمان میں لاکھوں پاکستانی برسرروزگار ہیں اور معیشت کی مضبوطی میں کردار ادا کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویزا میں آسانیاں پیدا ہونے سے مزید سکلڈ ورک فورس عمان جا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا ہے کہ حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل کلثوم خالق کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو کر آگاہ کیا کہ میری درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشن دیں، میرا نام سپریم کورٹ کے لائسنس کی فہرست...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے 26-2025 کے لیے مینز ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پی سی بی کے مطابق 157 ڈومیسٹک کرکٹرز کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں، جن کی مدت اگست 2025 سے جولائی 2026 تک ہے۔ کنٹریکٹس کی تعداد کو 131 سے بڑھا کر 157 کردیا گیا ہے۔ پی سی بی کے مطابق ڈومیسٹک کنٹریکٹس میں تین کے بجائے چار کیٹیگریز رکھی گئی ہیں۔ کیٹیگری ایک میں 30، دو میں 55، تین میں 51 اور چار میں 21 کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ کنٹریکٹس پچھلے سال کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے بنائے گئے ہیں۔
امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بوسان میں ہونے والی چینی و امریکی صدور کی اہم ملاقات کے بعد امریکا نے چین پر 10 فیصد ٹیرف کم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے ایئر فورس ون میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چین پر ٹیرف 57 سے کم ہو کر 47 فیصد ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات بہت اچھی رہی۔ چینی صدر کے ساتھ ملاقات کو1 سے 10 کے اسکیل پر 12 نمبرز دوں گا، ان سے ملاقات میں بہت سارے فیصلے کیے گئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم بلیک ویل چپس کے...
سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (POC) اور شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جمعرات کو سنا۔ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرِ سماعت سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ’ہم نے پشاور ہائیکورٹ کے یکم دسمبر 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔‘ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی افغان شہری کسی پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے۔...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترک قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑا رہی۔ اسلام آباد میں ترکیے کے یوم جمہوریہ پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ ترکیے نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے، دونوں ممالک معاشی، تذویراتی اور دفاعی تعاون میں آگے بڑھ رہےہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ جنگ کے دوران ترک قیادت ایک چٹان کی طرح پاکستان کے ساتھ کھڑی رہی جب کہ ترکیے نے ہمیشہ فلسطین اورکشمیرکے حوالے سے بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کی، پاکستان بھی قبرص کے حوالے سے ترکیےکے مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان اور...
روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ روس نے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ’پوسائیڈن‘ سپر ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو ماہرین کے مطابق ساحلی علاقوں میں تباہ کن شعاعی سمندری لہریں پیدا کر سکتا ہے۔ ’دنیا میں اس جیسی کوئی چیز نہیں‘، پیوٹن صدر پیوٹن نے ماسکو کے ایک فوجی اسپتال میں یوکرین جنگ کے زخمی فوجیوں سے ملاقات کے دوران کہا: ’پہلی بار ہم نے نہ صرف اس ٹارپیڈو کو آبدوز سے لانچ کیا بلکہ اس کا ایٹمی پاور یونٹ بھی کامیابی سے فعال کیا۔ اس جیسی کوئی ٹیکنالوجی دنیا میں نہیں ہے۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’پوسائیڈن‘ کو کوئی روک نہیں سکتا۔ عسکری تجزیہ کاروں...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، جبکہ مختصر کابینہ آج انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔ ان کے مطابق کابینہ کی تشکیل میں کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن سلپ نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ توہینِ عدالت کی درخواست آج دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گڈ گورننس کی وجہ سے تیسری بار حکومت میں آئے ہیں،...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرہ اضلاع میں مالی امداد کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 6 ارب 39 کروڑ روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مریم نواز کے سخت احکامات پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 90 فی صد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب تک 5 لاکھ 69 ہزار متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا جا چکا ہے جبکہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4 لاکھ 63 ہزار متاثرین کے کوائف ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق کے مرحلے میں ہیں۔ اے ٹی ایم کارڈز کی تیاری اور معاوضے کی...
راولپنڈی میں گزشتہ دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغانیوں کی واپسی ہوئی؟ دستاویزات منظرعام پر آگئیں۔ دستاویزات کے مطابق پہلے دس ماہ میں 3216غیرقانونی مقیم افغانیوں کو واپس بھیجا گیا۔ ویزہ کی تاریخ ختم ہونے پر 242 غیر قانونی افغانیوں کو واپس بھیجا جاچکا ہے۔ 22 کے قریب کارڈ ہولڈر کو واپس بھی بھیجا جاچکا ہے۔ دستاویزات میں کہا گیا ہے کہ اے سی سی کارڈ ہولڈر کی تعداد 671 رہی۔ پی او آر کارڈ ہولڈر میں 1408 لوگ شامل تھے۔ کل حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 5583 رہی۔ تصدیق کا عمل پورا ہونے پر 1057 لوگوں کو چھوڑ دیا گیا۔ ہولڈنگ سنٹر میں حراست میں لیے گئے افغانیوں کی تعداد 584 رہی۔ جبکہ پہلے دس ماہ...
طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان کیمیائی منشیات کا عالمی مرکز بن گیا، خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی
کابل/اسلام آباد (وقائع نگار) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے اپنی تازہ رپورٹ “افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025″میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان تیزی سے کیمیائی منشیات خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت میں کمی کے بعد افغانستان میں اب منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 سے 2021 تک ضبط ہونے والی مصنوعی منشیات کی مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔ مغربی افغانستان کی مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ تیار کرنے کے لیے خام مواد کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں...
نیویارک میں میئر کے انتخابات میں مسلمان امیدوار ظہران ممدانی نے انتخابات سے محض 5 روز قبل ایک بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ انہوں نے شہر کے یہودی ووٹرز کی بھی حمایت حاصل کرلی ہے۔ یہ نیویارک میئر کی دوڑ میں ممدانی کی مزید سبقت سمجھی جارہی ہے، یہودی ووٹ فیصلہ کن کردار ادا کر سکتے ہیں امریکی شہر نیویارک میں ہونے والے آئندہ میئر کے انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ظہران ممدانی نے ایک حیران کن انتخابی اتحاد قائم کر لیا ہے، جس میں بڑی تعداد میں یہودی ووٹرز بھی ان کے ساتھ شامل ہیں۔ ریاستی اسمبلی کے سابق رکن اور سرگرم فلسطینی حامی سیاست دان کے طور پر جانے جانے والے ممدانی نے حالیہ ہفتوں میں نیویارک کی مختلف...
ذرائع کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں سے طاقت، جبر اور دھوکے سے حکومت کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیرقانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما بلال احمد صدیقی نے کہا ہے کہ بھارت روز اول سے کشمیری عوام کے ساتھ غلاموں جیسا سلوک کر رہا ہے جبکہ وہ بھی آزادی، مساویانہ سلوک اور احترام کا حق رکھتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بلال صدیقی نے سینٹرل جیل سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر پر کئی دہائیوں سے طاقت، جبر اور دھوکے سے حکومت کی جا رہی ہے جبکہ عالمی برادری خصوصا اقوام...
(اقصیٰ شاہد )تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث فلائٹ کا نظام درہم برہم ہوگیااورکراچی سے روانہ ہونے والی 7پروازیں منسوخ ہوگئیں۔تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث منسوخ ہونےوالی پروازوں میں کراچی سے دبئی جانے والی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 ،کراچی سے اسلام آبادجانےوالی ایئرسیال کی پرواز پی ایف 125،123اورکراچی سے مسقط جانےوالی عمان ایئر کی پرواز ڈبلیو وائے 324شامل ہیں۔کراچی سے بیجنگ جانےو الی ایئر چائنہ کی پرواز سی اے 946م،کراچی سے کوالالمپورجانے والی ایئرپلن کی پرواز ڈی سیون 109 اورکراچی سے دبئی جانےوالی ایمریٹس کی پرواز ای کے 609 بھی منسوخ ہونے والی پروازوں میں شامل ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز منسوخ ہونےوالی پروازوں میں...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے ماہرنگ بلوچ کی نظر بندی سے متعلق کیس پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی کو بھجوا دیا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں قائم 5 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کے دوران یہ فیصلہ سنایا۔ سماعت کے دوران ماہرنگ بلوچ اور دیگر کی جانب سے وکیل فیصل صدیقی پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ آئینی بینچ کا نہیں بلکہ ریگولر بینچ کا کیس ہے، کیونکہ درخواست گزاروں نے اپیل میں کسی قانون کی تشریح نہیں مانگی۔ یہ بھی پڑھیں:ماہرنگ بلوچ کے والد حکومت کے خلاف مسلح جدوجہد میں شامل رہے، گلزار امام شمبے کا انکشاف عدالت نے وکیل کے مؤقف سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ معاملہ آئینی تشریح سے...
بھارت کا مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس‘ جو کئی برسوں سے ناظرین کی دلچسپی کا مرکز بنا ہوا ہے، اس وقت اپنے 19ویں سیزن کے ساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔ اس سیزن کی میزبانی ایک بار پھر بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کر رہے ہیں، اور حسبِ روایت ان کے معاوضے کو لے کر میڈیا میں مختلف قیاس آرائیاں جاری ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، سیزن کے آغاز سے قبل یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ سلمان خان کو میزبانی کے عوض 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے ادا کیے جائیں گے، جب کہ ہر ویک اینڈ کا وار قسط کے لیے انہیں تقریباً 8 سے 10 کروڑ روپے ملنے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بگ باس...
ویب ڈیسک: کراچی میں ای چالان سسٹم فعال ہوتے ہی سائبر کرمنلز ایک نئی چال کے ساتھ متحرک ہوگئے ہیں، جہاں شہریوں کو ٹریفک پولیس کے جعلی ای چالان کے پیغامات بھیجے جانے لگے ہیں۔ ان پیغامات میں بتایا جاتا ہے کہ شہری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی ہے اور فوری طور پر جرمانہ ادا کرے۔ پیغام میں ایک لنک بھی دیا جاتا ہے جس پر کلک کر کے مبینہ طور پر چالان ادا کرنے کا کہا جاتا ہے۔ تاہم یہ پیغامات مکمل طور پر جعلی اور فراڈ پر مبنی ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز ذرائع کے مطابق یہ سائبر کرمنلز سرکاری طرز کے جعلی پیغامات...
کلیم اختر: پنجاب میں مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر لیبر منشاءاللہ بٹ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں کارڈز کی تقسیم منظم انداز میں کی جا رہی ہےاور اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو شکایات کا فوری ازالہ بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 13 لاکھ 76 ہزار محنت کشوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ جلد ہی یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے...
MASTUNG: بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے دشت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک راہ گیر شہید اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کی زد میں راہ گیر اور دیگر افراد بھی آئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر جاں بحق ہوگیا جب کہ پکنک پر آئے 8 افراد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے غزہ میں اسرائیل کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے، جس میں قابض فوج نے مزید فلسطینیوں کو شہید کردیا۔ وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی یہ کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور حال ہی میں طے پانے والے امن معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج کے ایسے جارحانہ اقدامات خطے میں پائیدار امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قابض افواج کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو فوری طور پر...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آوارہ گفتگو کرتے ہیں اور وہ ذہنی طور پر ٹھیک نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو چیک کروانے کی ضرورت ہے۔ رانا ثنااللہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے۔ وہ تقریر میں کچھ اور کہتے ہیں، عمل میں کچھ اور۔ ان کے ساتھ نفسیاتی مسئلہ ہے، انہیں چیک اپ کروانا چاہیے۔ ’عمران خان سے سیاسی مشاورت کی اجازت نہیں‘ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ اگر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان...
انھوں نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو گزشتہ 78 برسوں سے ہر عالمی فورم پر نہ صرف مسئلہ کشمیر کو اجاگر نہیں بلکہ کشمیری عوام کے بنیادی اور پیدائشی حق، حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کے ساتھ بھارتی ناجائز قبضے، ظلم، جبر اور ناانصافی کے خلاف کی جانے والی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ ذرائع کے مطابق غلام محمد صفی نے ایک بیان میں 27 اکتوبر کو یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر ملک بھر میں بھارتی فوجی قبضے کے خلاف بھرپور احتجاجی...
سجاد علی کے انکار کے بعد فلک شبیر کا بڑا اعلان، ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے گانے مفت استعمال کی اجازت دیدی
پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ نے جمعرات کے روز جنوبی کوریا کے شہر بسّان میں ملاقات کی، جسے دونوں عالمی طاقتوں کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں ممکنہ جنگ بندی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ یہ ملاقات ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) اجلاس کے موقع پر گِم ہائے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوئی۔ یہ دونوں رہنماؤں کی 2019 کے بعد پہلی بالمشافہ ملاقات تھی۔ شی سخت مذاکرات کار ہیں، ٹرمپ صدر ٹرمپ، جن کے ہمراہ امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو اور وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹنک بھی شریک تھے، نے بات چیت کے آغاز پر کہا کہ وہ پرامید ہیں کہ ملاقات ’انتہائی کامیاب‘ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا، ’ہم ایک بہت کامیاب میٹنگ کرنے...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا سے پارلیمان کے ایوان بالا (سینیٹ) کی خالی جنرل نشست پر ضمنی الیکشن آج ہوگا۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ صبح 9 بجے سے شروع ہوگی اور شام 4 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی، پولنگ خیبر پختونخوا اسمبلی کی عمارت میں ہوگی، ضمنی انتخاب کیلئے صوبائی الیکشن کمشنر سعید گل ریٹرننگ افسر مقرر کیے گئے ہیں۔ سینیٹ کی اس نشست پر 3 امیدواروں تاج محمد آفریدی، خرم ذیشان اور عرفان سلیم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اراکین کی کل تعداد 145 ہے، سینیٹ کی خالی نشست پر کامیابی کیلئے 73 ووٹ درکا ہیں، حکومتی اراکان کی تعداد 92 جبکہ اپوزیشن ممبران 53 ہیں۔ لیسکو کا سموگ کے دوران...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیردفاع خواجہ آصف نے واضح طور پر کہا ہے کہ بھارت کابل میں افغان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے۔عرب ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ طالبان بھارت کی پراکسی بن چکے ہیں اور نئی دہلی افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف کم شدت کی جنگ چلانے کے لیے استعمال کر رہا ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اور افغان طالبان کے درمیان تعلقات کے ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جب طالبان کے ایک وزیر بھارت میں موجود تھا تو اس دوران پاکستان اور افغانستان میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔ ان جھڑپوں کے جواب میں پاکستان نے بھرپور کارروائی کی اور بدقسمتی سے ہمارے کئی جوانوں نے جامِ شہادت...
رات بھر بارش کے باعث موسم خوشگوار تھا، بادلوں نے آسمان کو گھیرا ہوا تھا، پرندے چہچہا رہے تھے، صبح ساڑھے 6 بجے کا وقت تھا اور اسلام آباد پولیس کے انسپیکٹر راجہ ظہور اقبال بھی ڈیوٹی پر جانے کے لیے اپنی گاڑی کے انتظار میں ایک دکان کے باہر چبوترے پر بیٹھے اخبار پڑھ رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی بڑی کارروائی، چوریوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار دکان میں موجود ان کے خالہ زاد بھائی سہیل انجم نے تھوڑی دیر پہلے ہی دکان کھولی تھی اور چیزوں کو ترتیب دے رہے تھے کہ اچانک ایک سفید سوزوکی مہران آکر رکی جس میں سے 2 افراد نیچے اترے اور کہنے لگے کہ تمہیں سہیل...
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچ گئے، صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال کے اندر چین...
مغرب میں میں پاپائیت ختم ہوئی تو فلاسفہ کا دور عروج لوٹ آیا۔ یہی تو تھے جنہوں نے پاپائیت کی قبر کھودی تھی۔ بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ رومن ایمپائر نے جب کرسچیانٹی کو بطور سرکاری مذہب اختیار کیا تو ساتھ ہی فلسفے کو کفر قرار دے کر بین کردیا۔ یہ ہماری کالعدم جماعتوں جیسا بین نہ تھا کہ پرانے نام کی جگہ نیا نام اختیار کرکے کام جاری رکھا۔ بلکہ اس فیصلے کے نتیجے میں یونانی فلاسفہ قتل بھی کیے گئے اور جلاوطن بھی۔ جو چند ایک جان بچانے میں کامیاب ہوئے انہیں اس دور کی دوسری بڑی سپر طاقت ایران نے پناہ دی۔ مشہور زمانہ گریک لائبریری پہلے ہی ایران منتقل ہوچکی تھی۔ جو آگے چل کر...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نوائے وقت رپورٹ ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے افسوس ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان رجیم صرف اپنی قابض حکمرانی اور جنگی معیشت کو بچانے کے لیے افغانستان کو ایک اور تنازعہ میں دھکیل رہی ہے۔ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی دہشت گردانہ یا خودکش حملے کو برداشت نہیں کرے گا اور کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور کڑوا ہوگا۔ افغان طالبان رجیم مسلسل برادر ممالک سے مذاکرات کیلئے درخواست کر رہی تھی۔ برادر ممالک کی درخواست پر پاکستان نے افغان طالبان رجیم کے ساتھ امن کی خاطر مذاکرات کی پیشکش کو قبول کیا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات...