2025-07-27@02:31:20 GMT
تلاش کی گنتی: 6542
«کابینہ کے اجلاس»:
(نئی خبر)
نیو یارک سٹی کے میئر کے امیدوار ظہران ممدانی کو ڈیموکریٹک پرائمری میں غیر متوقع کامیابی کے بعد اسلام مخالف آن لائن حملوں کا سامنا ہے، جن میں جان سے مارنے کی دھمکیاں اور ان کی جیت کو 11 ستمبر 2001 کے حملوں سے تشبیہ دینے جیسے بیانات شامل ہیں۔ مسلم حقوق کی وکالت کرنے والی تنظیم کیر ایکشن کے مطابق، پول بند ہونے کے بعد صرف ایک دن میں ممدانی یا ان کی مہم سے متعلق نفرت پر مبنی کم از کم 127 پرتشدد رپورٹیں درج ہوئیں، جو کہ اس ماہ کے آغاز میں درج کی جانے والی روزانہ کی اوسط تعداد سے 5 گنا زیادہ ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارتی دائیں بازو کی قوتیں ظہران ممدانی کی کامیابی پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص (نمائندہ جسارت) مئیر عبدالرئوف غوری کا اپنے افسران کے ساتھ بارش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کے ہنگامی دورے ، نکاسی آب اور ریسکیو کے کاموں کا جائزہ لیا عملے کو ہائی الرٹ رہنے کی سخت ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق مون سون بارش کے پہلے اسپیل میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہونے والی بارش میں شہر جھل تھل ہوگیا بارش کے دوران مئیر عبدالروف غوری نے اپنے دیگر افسران اور اسٹاف کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن پیرآباد کالونی پاک کالونی غریب آباد پوسٹ آفس چوک سمیت شہر کے ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اور وہاں نکاسی آب کے کامون کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر مئیر عبدالرئوف غوری نے میڈیا سے...
حال ہی میں مقامی فلائٹ آپریشن کا لائسنس حاصل کرنیوالی ایئر کراچی نے ملک کے مختلف اہم شہروں میں اسٹیشن مینیجرز کی بھرتی کے لیے نئی مہم کا آغاز کر دیا ہے، ان شہروں میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، ملتان، سکھر اور کوئٹہ شامل ہیں۔ کمپنی کے مطابق، وہ متحرک اور تجربہ کار افراد کی خدمات حاصل کرنا چاہتی ہے جو ایئرپورٹ آپریشنز کو مڈ سے سینئر سطح کے انتظامی عہدوں پر سنبھال سکیں۔ ملازمت کے اس موقع کے لیے مرد و خواتین دونوں درخواست دے سکتے ہیں، تاہم خواتین کو خاص طور پر درخواست دینے کی ترغیب دی گئی ہے تاکہ ایئر کراچی کی بھرتی کی جامع پالیسی کو فروغ دیا جا سکے۔ آسامیوں کی نوعیت اس ضمن...
لاہور: بھارت میں ہندوتوا انتہا پسند حکومت کی زیرسرپرستی مسلمان اور پاکستان دشمنی کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا۔ دہلی یونیورسٹی مشہور ترین بھارتی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جہاں ایک لاکھ سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔ یونیورسٹی نے حال ہی میں گریجوایشن داخلوں کا آغاز کیا تو آن لائن فارم میں ’’ماں بولی‘‘کے تحت خانے میں اردو غائب کر کے ’’مسلم ‘‘لفظ شامل کر دیا۔ اس شرانگیزی پر باضمیر بھارتی دانشوروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار اردو کو صرف مسلمانوں کی زبان قرار دے کر بھارت سے نابود کرنا چاہتی ہے حالانکہ کروڑوں غیرمسلم بھی اسے بولتے اور لکھتے ہیں۔اردو نے ہندوستان میں جنم لیا اور یہ ہماری عظیم تہذیب وتمدن کی...
اسرائیلی فوج نے غزہ کے متعدد علاقوں میں رہائشیوں کو فوری انخلا کے نئے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ الجزیرا کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں نصیرات، زہراء، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت النزعہ، البوادی، البسمہ، الزہراء، البساتین، بدر، ابو حریرہ، الروضہ اور الصفاء جیسے محلے شامل ہیں۔ اسرائیلی فوج کے عربی زبان کے ترجمان اویچائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پیغام میں کہا کہ "آپ کی حفاظت کی خاطر، فوراً جنوب میں واقع علاقے 'المواسی' کی طرف نقل مکانی کریں اور ان علاقوں کی طرف واپس نہ آئیں جو لڑائی سے متاثر ہو چکے ہیں۔" ترجمان کے مطابق اسرائیلی فوج ان علاقوں میں شدید طاقت کے ساتھ کارروائیاں کر...
ملک بھر میں فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز کے خلاف 30 جون سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نادرا نے اس حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو تمام ایسے شناختی کارڈز کا مکمل ریکارڈ فراہم کر دیا ہے جن پر موبائل سمز جاری ہیں۔ ریکارڈ ملنے کے بعد پی ٹی اے نے مرحلہ وار سمز کی بندش کے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، فوت شدگان اور میعاد ختم ہونے والے شناختی کارڈز پر موبائل سموں کے استعمال کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کرچکا تھا۔ آن لائن بینکنگ اور آن لائن کاروبار کرنے والے شہری روزانہ لاکھوں، کروڑوں روپے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا(اسپورٹس ڈیسک )بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کیلئے 16 جولائی کو بنگلا دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیرِ بنگلا نیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوگا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن میں شہریوں کی سہولت اور مسائل کے فوری حل کے لیے چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کی زیر صدارت آن لائن کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ خصوصی آن لائن سیشن میں واٹر اینڈ سیوریج بورڈ، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ، سوئی سدرن گیس کمپنی اور نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ کے متعلقہ محکموں کے افسران بھی شریک ہوئے۔کھلی کچہری میں شہریوں کو اپنے مسائل براہِ راست چیئرمین اور افسران کے علم میں لانے کا موقع دیا گیا، جسے عوامی حلقوں میں نہایت سراہا گیا۔آن لائن کھلی کچہری میں نیو کراچی کے مختلف علاقوں کے مکینوں نے پانی کی قلت، نکاسی آب کی خراب صورتحال، گلی محلوں میں صفائی کے ناقص انتظامات، سندھ سالڈ...
اسپیکر قومی اسمبلی نے ملاقات کے دوران کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا مؤثر اور منہ توڑ جواب دیا ہے، پاکستان اور بھارت جنگ میں بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ واضح ہو گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مغدام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مشکل وقت میں ساتھ دے کر ثابت کیا کہ وہ ایران کا سچا دوست ہے، خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ایرانی سفیر رضا امیری مغدام نے ملاقات کی، ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر سید غلام مصطفیٰ شاہ اور وزیرِ داخلہ سید...

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے آرگنائزر مولانا قاضی نادر علوی نے لیہ کی 10 رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا
سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو لیہ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے ضلع لیہ کی 10 رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا، سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ...

مجلس وحدت مسلین جنوبی پنجاب کے آرگنائزر مولانا قاضی نادر علوی نے لیہ کی 10رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا
سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو لیہ کا ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں ساجد حسین گشکوری، عمران میرانی، غلام عباس، مولانا فاطر حیدر، عنصر عباس، عدیل عباس زیدی، ڈاکٹر ناصر عباس جعفری اور دیگر شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر مولانا قاضی نادر حسین علوی نے ضلع لیہ کی 10رکنی ورکنگ کمیٹی کا اعلان کردیا، سابق سیکرٹری جنرل لیہ محسن سواگ کو ضلعی آرگنائزر نامزد کیا ہے، ورکنگ کمیٹی میں لیہ کی تینوں تحصیلوں سے متناسب نمائندگی کے طور پر تین تین ممبر نامزد کیے گئے ہیں، ورکنگ کمیٹی میں...
خیبرپختونخوا حکومت نے کہا ہے کہ سوات حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز احمد نے کہا ہے کہ تمام جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10، 10 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں ترجمان کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے وزیراعلیٰ کے حکم پر انکوائری ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے، وزیراعلیٰ انسپکشن ٹیم کے چیئرمین انکوائری کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کمیٹی سانحے کی وجوہات اور ذمہ داروں کا تعین کرے گی، اور ایسے واقعات کی...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور چین نے ایک تجارتی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں مزید تفصیلات فراہم کیے بغیر کہا کہ ہم نے حال ہی میں چین کے ساتھ دستخط کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے ایک عہدیدار نے کہا کہ امریکی انتظامیہ اور چین نے جنیوا معاہدے کے نفاذ کے لیے ایک اضافی سمجھوتہ پر اتفاق کیا ہے، جو کہ گزشتہ ماہ سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت میں طے پایا تھا جہاں دونوں ممالک نے تجارتی جنگ بندی کے لیے اتفاق کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیے؛ امریکا اور چین میں تجارتی تنازع پر پیشرفت، عبوری معاہدہ طے پا گیا امریکی عہدیدار کے مطابق یہ سمجھوتہ امریکی نایاب دھاتوں کی ترسیل کو تیز...
ای سی پی کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم و آئینی ماہرین کو شاباش دی اور سراہا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے بارے آگاہ کردیا گیا۔ ذرائع ای سی پی کے مطابق چیف الیکشن کمیشن نے لیگل ٹیم و آئینی ماہرین کو شاباش دی اور سراہا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن کا اہم مشاورتی اجلاس پیر کو طلب کئے جانے کا امکان ہے، اجلاس میں لیگل ٹیم فیصلے بارے بریفنگ دے گی۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سوات میں سیاحوں کے پانی میں ڈوبنے کے واقعہ پرافسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) جمعہ کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے سوگوار خاندانوں سے ہمدردی و تعزیت کا اظہارِ کرتے ہوئے کہا کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے کے پی حکومت کی غفلت سامنے آ گئی،پانی میں بہنے والے سیاح دو گھنٹے امداد کے منتظر رہے۔انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت سیاحوں کی مدد کو پہنچی نہ گنڈاپور کا ہیلی کاپٹر پہنچ سکا،خیبرپختونخوا کے وسائل،مشینری اور ریسکیو ٹیمیں صرف وفاق اور پنجاب پر چڑھائی کیلئے ہیں۔
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔ ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔ نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔ ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی عمر میں دنیا میرا نام جانتی تھی لیکن حقیقت میں کوئی مجھے نہیں جانتا تھا۔ یہ وہ کہانی نہیں جو آپ سمجھتے...

دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں دریا کے اطراف احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)خیبر پختونخوا نے شدید بارشوں کے باعث دریائے سوات میں خوازہ خیلہ کے مقام پر پانی کی سطح 77,782 کیوسک تک پہنچنے پر دریائے سوات میں انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ کے ڈپٹی کمشنرز کو ارسال کردہ سرکاری مراسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو انسانی جانوں، املاک، فصلوں اور مویشیوں کے تحفظ کےلیے فوری احتیاطی اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ سیلاب سے متاثر ہونے والے ممکنہ علاقوں اور کمزور مقامات کی...
—فوٹو اے پی پی پنجاب، خیبر پختون خوا اور سندھ کے بیشتر علاقوں میں آندھی کے ساتھ موسلا دھار بارش کا الرٹ جاری کردیا گیا۔سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرے سے دوچار علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسلا دھار بارش کا امکان ہے، کراچی، حیدرآباد، سکھر، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ سمیت دیگر اضلاع میں شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں سیالکوٹ کے 1 خاندان کے 16 افراد بھی شامل ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق ، جاں بحق افراد میں 5 بچے بھی شامل...

شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او ) کے حالیہ اجلاس میں پاکستان نے ایک اور بڑی سفارتی کامیابی حاصل کی ہے، جہاں بھارت کی جانب سے پہلگام کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ناکام ہو گئی، اس اجلاس میں پاکستان نے بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے ٹھوس اور ناقابل تردید شواہد پیش کیے، جنہوں نے عالمی برادری کی توجہ اس اہم مسئلے کی جانب مبذول کرائی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے طویل عرصے سے دنیا کو آگاہ کیا ہے کہ بھارت بلوچستان...

وزیراعظم سے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات، بجٹ کی منظوری پر شہبازشریف کو مبارکباد دی ، متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ابرار شاہ، طاہر اقبال، صلاح الدین جونیجو، جام عبد الکریم بجار، عبد القادر گیلانی اور سردار یعقوب خان ناصر نے ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگوبھی کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے...
میئر کراچی نے بتایا کہ کے ایم سی کی ٹیمیں مشینری کے ساتھ اہم شاہراہوں اور حساس علاقوں میں متحرک رہیں، جبکہ گرو مندر کے مقام پر معمولی پانی جمع ہونے کی اطلاع ملی تھی، جہاں فوری طور پر نکاسی کا کام مکمل کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں چند گھنٹے قبل بارش کے پہلے اسپیل کے دوران میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رات گئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ میئر کراچی کے مطابق شہر کی بیشتر مرکزی شاہراہیں بارش کے بعد کلیئر رہیں اور کہیں سے بھی پانی جمع ہونے کی کوئی بڑی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کے ایم سی کی...

اسرائیل غزہ میں غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کرکے بدترین دہشتگردی کا مظاہرہ کر رہا ہے، ضیاءالدین انصاری
جماعت اسلامی لاہور کے رہنماؤں نے عالمی برادری، اقوامِ متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی ریاستی دہشتگردی کا نوٹس لیں اور فلسطینی عوام کو انصاف دلانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر وحشیانہ بمباری اور خوراک کی قلت جیسے غیر انسانی ہتھکنڈے استعمال کر کے بدترین دہشت گردی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ فلسطین کے مظالم مسلمانوں کیلئے بین الاقوامی قوانین اور ضمیرِ انسانی کے منہ پر طمانچہ ہیں۔ اسرائل وحشیانہ بمباری اور بھوک افلاس کے ذریعے اہل غزہ پر انسانیت سوز مظالم ڈھا رہا ہے۔ اس موقع...
اسلام آباد:وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے کے لیے رجسٹریشن...
اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی بنانے...
راولپنڈی: 2 روز قبل طوفانی بارش کے دوران پیش آنے والا افسوس ناک سانحہ مزید دلخراش شکل اختیار کر گیا۔ آن لائن کیب کے لاپتا ڈرائیور حسین معاویہ کی لاش بھی جمعرات کی شب دریائے سواں سے مل گئی۔ اس سے قبل کیب میں سوار اسکول ٹیچر انعم بشیر کی لاش بدھ کے روز نالے سے برآمد ہوئی تھی۔ واقعہ بدھ کی صبح رینج روڈ کے قریب لین نمبر فور، ویسٹریج میں اس وقت پیش آیا جب افشاں کالونی کی رہائشی خاتون اسکول ٹیچر انعم بشیر نے اسلام آباد ڈیوٹی پر جانے کے لیے آن لائن کیب بک کروائی۔ شدید بارش کے دوران جب گاڑی لین فور کے قریب پہنچی تو برساتی نالے میں طغیانی کے باعث...
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزارت ریلوے کی بہتری کے لیے اہم اقدامات کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے کی آمدنی میں ریکارڈ اضافہ انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے ساتھ مل کر ریلوے نظام میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ ٹرینوں میں مسافروں کے لیے سہولیات مہیا کی گئی ہیں اور آنے والے دنوں میں ایک بڑا معاہدہ کیا جائے گا، اس معاہدے سے ریلوے میں جدت آئے گی۔ حنیف عباسی نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ وزارت ریلوے ملک بھر میں ریلوے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
محبوبہ مفتی نے کہا کہ یہ اخلاقی اور آئینی فرض ہے کہ ہر شہری کی بھلائی کو یقینی بنایا جائے، خاص طور پر وہ لوگ جو زیر حراست اور مقدمے کے منتظر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیری سیاسی رہنماؤں نے کالعدم جماعت اسلامی کشمیر کے سربراہ ڈاکٹر حمید فیاض کے علاج کا مطالبہ کیا ہے جو 2019ء سے جیل میں بند ہیں۔ جموں و کشمیر کی سابق وزیراعلٰی اور پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد سرینگر کی سینٹرل جیل میں بند فیاض کے علاج معالجے کا مطالبہ کیا ہے۔ سینٹرل جیل سرینگر سے جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر حمید فیاض کی بگڑتی ہوئی صحت...
خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت کی خاطر تمام مکاتب فکر یکجان ہیں۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی کا خاص انتظام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ داخلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفد میں علامہ مظہرعباس علوی، سید سکندر عباس، علامہ سید...
لاہور: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کے لیے سخت ضابطہ اخلاق جاری کردیا ہے، جس کے تحت ارکان کو کتاب یا اخبار پڑھنے، اسپیکر اور تقریر کرنے والے رکن کے درمیان سے گزرنے اور نعرے بازی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ارکان کے لیے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران کتاب یا اخبار نہیں پڑھ سکیں گے، بولتے ہوئے رکن اور چیئر کے درمیان سے گزرنے پر پابندی ہوگی اور تقریر کے دوران شور شرابہ اور مداخلت سختی سے منع ہے۔ نئے ضابطہ اخلاق میں بتایا گیا ہے کہ ہر رکن کو چیئر سے مخاطب ہونا ہوگا، مقررہ نشست پر بیٹھنا ہوگا، اسمبلی...
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اعلان کیا کہ فی الحال امریکا اور ایران کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ یہ بات ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ ’اگلے ہفتے ایران سے بات ہو سکتی ہے‘۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ قائم ہے۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق ہم ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، اور اگر کوئی ملاقات طے پاتی ہے تو ہم میڈیا کو ضرور آگاہ کریں گے۔ لیوٹ نے مزید بتایا کہ انہوں نے...
نیویارک سٹی کے موجودہ میئر ایرک ایڈمز نے جمعرات کے روز اپنی ری الیکشن مہم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے نیویارک سٹی ہال کی سیڑھیوں پر اپنے تقریباً 100 حامیوں کے ہمراہ خطاب کیا اور ایک بار پھر 4 سال کے لیے میئر بننے کی خواہش کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں:نیویارک میئر کے لیے امیدوار ظہران ممدانی اور امریکی صدر ٹرمپ آمنے سامنے ایڈمز جو 2021 میں ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم سے منتخب ہوئے تھے، اب آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہے ہیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ انتخاب نیلے کالر (محنت کش) اور چاندی کے چمچ (امیر طبقے) میں سے ایک کو منتخب کرنے کا ہے۔ یہ بات...
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعه کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔ ادارے کے الرٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔ خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباداور آزاد کشمیر میں مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ،...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں انہوں نے بلوچستان میں جعفر ایکسپریس کی ہائی جیکنگ اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے متعلق شواہد پیش کیے۔ ان انکشافات کے بعد بھارتی وزیر دفاع نے دوبارہ تقریر کی اجازت مانگی، مگر اسے اجازت نہیں دی گئی، جس پر سارا تنازع کھڑا ہوا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ اجلاس میں انہوں نے بھارتی وزیر دفاع کی تقریر کے بعد خطاب کیا، جس میں پاکستان میں بھارتی مداخلت، کلبھوشن یادیو اور جعفر ایکسپریس پر حملے جیسے واقعات کا تفصیل سے ذکر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت نے در اندازی کی تو بھرپور جواب دیا جائے گا، وزیر دفاع خواجہ آصف...
اسلام آباد: ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا جبکہ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ مزید دو دن بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ اور چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سب سے زیادہ بارش پنجاب کے شہر قصور میں 71 ملی میٹر، اوکاڑہ 67، شیخوپورہ 54، جوہرآباد 49، سرگودھا سٹی 45، ملتان ایئرپورٹ 43، بہاولنگر اور ساہیوال 37 اور چکوال میں 36 ملی میٹر ہوئی۔ اسی طرح اسلام آباد میں 35، لاہور ایئرپورٹ 34، حافظ...
وزیر دفاع خواجہ آصف : فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کی کانفرنس میں انھوں نے بھارت کے وزیر دفاع کے بعد تقریر کی۔وزیر دفاع خواجہ آصف کے مطابق انھوں نے اپنی تقریر میں جعفر ایکسپریس کلبھوشن اور پاکستان میں بھارتی مداخلت کے دیگر شواہد کا ذکر کیا۔اس پر بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے چینی وزیر سے دوبارہ بولنے کی درخواست کی، خواجہ آصف کے مطابق ایسی روایات نہیں اس لیے بھارتی وزیردفاع کو دوبارہ بولنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ایس سی او اجلاس، پاکستان کی ایران کیخلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت، غزہ میں پُرتشدد کارروائیوں پر اظہار تشویشپاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) اجلاس میں ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائدکے مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔کراچی کے مضافاتی علاقےکاٹھور، گڈاپ اور اطراف کے علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔گلشن حدید میں گرج چمک کے ساتھ بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ ملیر، صفورا، ماڈل کالونی اور سعدی ٹاؤن سمیت مختلف علاقوں میں بھی تیز بارش ہو رہی ہے۔ڈیفنس، اسکیم 33 اور نارتھ ناظم آباد ، یونیورسٹی روڈ، حسن اسکوائر،پرانی سبزی منڈی میں بھی گرج چمک کے ساتھبارش ہو رہی ہے۔خیال رہےکہ کراچی میں مون سون سسٹم کے زیر اثر جمعہ سے اتوار کے دوران بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کا سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کی صورت میں بھرپور مزاحمت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سابق فاٹا میں ٹیکس کے نفاذ کے خلاف بھرپور مزاحمت کا اعلان کیا ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ ٹیکس کے نفاذ سے قبل حکومت کو خطے میں امن و امان قائم کرنے اور کاروباری مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔انہوں نے زور دیا کہ قیام امن نہ صرف صوبائی بلکہ وفاقی حکومت کی بھی ذمہ داری ہے۔اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں امن دو، کاروبار کا موقع دو، پھر ہم ٹیکس دیں گے۔پی ٹی آئی خیبر پختونخوا...
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ کیا آپ اپنے مدرسوں میں، کیا آپ اپنے اجتماعات کے اندر اپنے عقائد کو بیان نہیں کرتے؟ کیا ہم بھی وہی رویہ اختیار کریں کہ جب آپ اپنے عقائد کو بیان کریں اور وہ ہمارے عقائد کے خلاف ہو تو ہم بھی ایسے ہی ریلیاں نکالیں؟ ہم بھی ایسے ہی ایف آئی آر کی باتیں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ہال کراچی میں شیعہ اکابرین ملت جعفریہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کے ایام تمام مسلمانوں کے مقدس ایام ہیں، تمام لوگوں کو مل کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی عزاداری، ان کی سیرت، ان کے کارنامے اور ان...
کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران رہنماؤں نے کہا کہ کیا آپ اپنے مدرسوں میں، کیا آپ اپنے اجتماعات کے اندر اپنے عقائد کو بیان نہیں کرتے؟ کیا ہم بھی وہی رویہ اختیار کریں کہ جب آپ اپنے عقائد کو بیان کریں اور وہ ہمارے عقائد کے خلاف ہو تو ہم بھی ایسے ہی ریلیاں نکالیں؟ ہم بھی ایسے ہی ایف آئی آر کی باتیں کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاک محرم ہال کراچی میں شیعہ اکابرین ملت جعفریہ کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ محرم الحرام کے ایام تمام مسلمانوں کے مقدس ایام ہیں، تمام لوگوں کو مل کر سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السّلام کی عزاداری، ان کی سیرت، ان کے کارنامے اور ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:ملک کے کئی علاقوں میں جاری شدید گرمی کے زور کو ہواؤں اور بارشوں نے بالآخر توڑ دیا۔محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کے دوران مزید موسلادھار بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ جاری رہا، جس نے موسم کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ساتھ کئی علاقوں میں سیلابی کیفیت کے خدشات بھی پیدا ہوگئے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں سب سے زیادہ بارش قصور میں 71 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، اوکاڑہ میں 67، شیخوپورہ میں 54 اور جوہرآباد میں 49 ملی میٹر بارش ہوئی۔اسی طرح اسلام آباد میں...
ایرانی قوم ایک عظیم قوم ہے، ایران ایک مضبوط اور وسیع و عریض ملک ہے، ایران قدیم تمدن کا مالک ہے، ہمارا ثقافتی اور تمدنی سرمایہ، امریکا اور امریکا جیسوں سے سیکڑوں گنا زیادہ ہے۔ کوئی ایران سے یہ توقع رکھے کہ وہ کسی دوسرے ملک کے سامنے گھٹنے ٹیک دے، یہ پوری طرح سے بکواس اور ہرزہ سرائی ہے، جسکا یقینی طور پر عقلمند اور دانا افراد مذاق اڑائيں گے۔ ایرانی قوم، صاحب وقار ہے اور صاحب وقار رہے گی۔ وہ فاتح ہے اور اللہ کی توفیق سے فاتح ہی رہے گی۔ ہمیں امید ہے کہ خداوند متعال اپنے لطف و کرم سے اس قوم کو ہمیشہ باعزت اور باشرف رکھے، امام خمینی رحمت اللہ علیہ کے درجات بلند...
تہران:ایران نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے بعد جمعرات کو اپنی فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت مواصلات کے ترجمان مجید اخوان نے ایکس پوسٹ میں بتایا کہ ملک کے مشرقی نصف حصے کی فضائی حدود کو ملکی اور بین الاقوامی پروازوں کے لیے اور ایران کی فضائی حدود سے گزرنے والی پروازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ اور امام خمینی انٹرنیشنل ایئرپورٹ، جو دارالحکومت سے 40 کلومیٹر واقع ہیں، فی الحال پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہیں، ان کے بارے میں احکامات بعد میں دیے جائیں گے۔ یہ اعلان امریکا کے ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی ہونے کے بعد سامنے آیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی متعین کرنے کا اختیار پیٹرولیم ڈویژن کو منتقل کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی گئی ہے۔یہ اہم فیصلہ ملک میں توانائی کے شعبے میں پالیسی سازی اور قیمتوں کے تعین کو مزید مؤثر اور تیز تر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں قومی سلامتی، خطے کی صورت حال اور آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم نکات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی کی حالیہ میٹنگ میں کیے گئے فیصلوں سے آگاہ کیا گیا اور اراکین کو ان اقدامات پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ: چینی دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والا شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس اس وقت کشیدگی کا شکار ہو گیا جب بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کرتے ہوئے اسے مسترد کر دیا۔خبر رساں اداروں کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی وزیر دفاع کی برہمی اس وقت سامنے آئی جب انہیں محسوس ہوا کہ اعلامیے میں بھارت کے لیے حساس سمجھے جانے والے معاملات کو نظرانداز کیا گیا ہے، جب کہ کچھ نکات بالواسطہ طور پر بھارت کے خلاف اشارہ کر رہے تھے۔اجلاس میں چین، روس، پاکستان، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان، ازبکستان اور دیگر رکن ممالک کے وزرائے دفاع نے شرکت کی، جب کہ ہر ملک نے اپنی دفاعی...
پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی تک اپر و لوئر چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو موسلا دھار بارشوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 5 اضلاع میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق یکم جولائی تک اپر و لوئر چترال، دیر، سوات اور کوہستان میں گلیشیئرز پھٹنے کا خطرہ ہے، متعلقہ اداروں کو موسلا دھار بارشوں سے پیدا صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاح اور...
ایران کے سپریم لیڈر کا جنگ میں فتح کا اعلان، ایرانی قوم کو مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز تہران (سب نیوز)سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کر دیا۔ ایرانی قوم کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست پاش پاش ہو گئی، امریکا کو جنگ سے کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی، امریکا کو محسوس ہوگیا تھا وہ شامل نہ ہوا تو اسرائیل تباہ ہو جائے گا۔ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای نے حالیہ جنگ میں ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے ایرانی قوم کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست (اسرائیل)کا وجود جنگ میں بکھر کر رہ گیا...
وفود نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کیخلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہک ایران نے جوانمردی کیساتھ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، جو پوری امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد خالد سلطان سروری قادری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ دبیر حسین کی سربراہی میں وفود نے کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ میں نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کی فتح کو شاندار قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور...
بھارتی وزیر دفاع شنگھائی تعاون تنظیم کے مشترکہ اعلامیے پر بھڑک اٹھے، دستخط سے انکار WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او )کے وزرائے دفاع کا اہم اجلاس چین کے دارالحکومت بیجنگ میں منعقد ہوا، تاہم اجلاس کے اختتام پر جاری کیے جانے والے مشترکہ اعلامیے نے بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو غصے میں مبتلا کر دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق راج ناتھ سنگھ نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ ان کی ناراضی کی بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا کوئی ذکر نہیں تھا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایس سی او اعلامیے میں بھارت پر بلوچستان میں بالواسطہ بدامنی پھیلانے...

جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل
جو سرکاری و نجی تعلیمی ادارہ عسکریت کی تعلیم و تربیت دے گا اس کے خلاف کاروائی ہوگی، اسلامی نظریاتی کونسل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلامی نظریاتی کونسل نے ملک میں بڑھتے ہوئے انتہا پسندی، لسانی و فرقہ وارانہ تعصبات اور ریاست مخالف نظریات کے تناظر میں ایک جامع اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں تمام شہریوں کو آئین پاکستان اور ریاست سے وفاداری کے حلف کی پاسداری کی تلقین کی گئی ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی سرکاری یا نجی تعلیمی ادارہ اگر عسکریت یا شدت پسندی کی تعلیم دیتا ہے تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ تمام شہریوں پر لازم ہے کہ...
ویب ڈیسک : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت غیرقانونی طور پر کشمیر پر قابض ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے، عالمی برادری دیرینہ تنازعات خصوصاً مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا پُرامن حل یقینی بنائے کیونکہ یہ عالمی امن و سلامتی کے لیے مستقل خطرہ بنے ہوئے ہیں۔ چین کے شہر شان ڈونگ میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع اجلاس میں پاکستان کے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارت کی موجودگی میں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے مؤثر اور دوٹوک انداز میں پاکستان کا موقف پیش کیا۔ خواجہ آصف نے اپنے خطاب میں مسئلہ کشمیر کو عالمی تنازع قرار دے دیا ۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس...
دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 ) دہلی کی تہاڑجیل میں قید ممتازکشمیری حریت پسند راہنما شبیر احمد شاہ کے خاندان اور کشمیری راہنماﺅں نے کینسرکے مرض کی تشخیص کے بعد ان کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے متعدد عارضوں میں مبتلا شبیر شاہ کو 2017 میں انڈیا کی انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ یا ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا تھا.(جاری ہے) کشمیری راہنما کی بیٹی سحر شبیر شاہ نے سوشل میڈیا پر ان کے مناسب علاج اور خاندان کو ان تک رسائی کی اپیل کی ہے جس کے بعد کئی سیاسی راہنماﺅں نے انڈین حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ شاہ کو انسانی بنیادوں پر رہا کر دیا جائے سحر شاہ نے سوشل میڈیا پر...
بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا ‘اس کے علاوہ ایس سی او مشترکہ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ختم ہوگیا جس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی۔ وفاقی کابینہ نے ایران اسرائیل کشیدگی میں کمی کے حوالے سے بھی اطمینان کا اظہار کیا۔ذرائع نے...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )سوشل میڈیا مذہبی منافرت پھیلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایسے عناصر کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مذہبی منافرت پھیلانے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے اس سلسلے میں الیکٹرانک و سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد کی روک تھام کے لیے پیمرا کو واضح سفارشات ارسال کی جائیں گی جبکہ محرم الحرام میں امن وامان یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری انتطامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت ملک بھر میں محرم الحرام سکیورٹی پلان پراہم اجلاس وزارت داخلہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں تمام صوبوں بشمول آزاد کشمیر، گلگت...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کے روز برستی بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں پبلک پرائیویٹ شراکت سے 29 نئی سڑکیں، تعمیرات کا نیا ماڈل متعارف انہوں نے قذافی اسٹیڈیم، ظہور الٰہی روڈ، جیل روڈ، گلبرگ اور دیگر مقامات پر بارش کے پانی کی نکاسی اور دیگر صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے دوران قذافی اسٹیڈیم ، ظہور الٰہی روڈ،جیل روڈ اور دیگر علاقوں کا دورہ وزیراعلی مریم نواز شریف کا بارش کے پانی کی بروقت نکاسی پر اظہارِ اطمینان قذافی اسٹیڈیم کے علاقے میں آٹھ ماہ میں پانی کی نکاسی کا پائیدار سسٹم قابل تحسین ہے ۔ مریم نواز… pic.twitter.com/ZgZlBiss7i...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہم وقت تیار ہیں، امریکہ اور اسرائیل کو ایران پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور دنیا میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اتحاد امت فورم کے زیراہتمام ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملوں کے خلاف پریس کلب ملتان تا چوک نواں شہر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس...
اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام سالانہ ’علماء و مشائخ کانفرنس برائے محرم الحرام‘ کونسل کے دفتر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پیغامِ پاکستان کی روشنی میں علما کا متفقہ ضابطۂ اخلاق جاری کانفرنس میں ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی اور ’پیغامِ پاکستان‘ کی روشنی میں محرم الحرام کے لیے ضابطۂ اخلاق کی توثیق کی۔ علمائے کرام نے مشترکہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ: آئین پاکستان کی بالادستی اور اسلامی تشخص کا تحفظ تمام شہریوں کی ذمہ داری...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا,اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 26 جون ، 2025 کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی, وفاقی کابینہ نے ایران...
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ایران کی فتح پر جمعہ کو یوم الفتح منایا جائے گا، ملک سے فرقہ واریت اور مسلکی اختلافات کے خاتمے کے لئے گراس روٹ لیول پر مذہبی ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ملی یکجہتی کونسل کے دائرہ کار کو مزید پھلایا جائے گا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی کونسل کا اجلاس پشاور، ملی یکجہتی کونسل خیبر پختونخوا کی...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی، وزیر خزانہ نے فنانس بل پر کابینہ کو بریفنگ دی، جس کے بعد وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے فنانس بل کی منظوری دی۔ فنانس بل منظور کرنے کی تحریک کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جس کے بعد فنانس بل کی شق وار منظوری کا عمل شروع کردیا گیا۔ اجلاس کے دوران فنانس بل کی منظوری ملتوی کرنے اور عوامی رائے کیلئے بجھوانے سے متعلق اپوزیشن کی ترمیم کثرت رائے سے مسترد کردی گئی۔ وزیر خزانہ اورنگزیب نے مالی بل 2025...
سینیئر صحافی و تجزیہ کار نصر اللہ ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے کئی لوگ پریس کانفرنس کر کے کہتے ہیں کہ ہماری بانی پی ٹی آئی عمران خان سے جیل میں ملاقات نہیں ہو رہی حالانکہ وہ خود ٹیلی فون کر کے کہتے ہیں کہ آج ہماری عمران خان سے ملاقات رکوا دیں۔ نصر اللہ ملک کا کہنا تھا کہ میں یہ الزام نہیں لگا رہا بلکہ ثبوت کے ساتھ بات کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور جس وقت چاہیں عمران خان سے مل سکتے ہیں لیکن وہ نہیں ملتے۔ لی امین خود اسٹبلشمنٹ کو کال کر کے کہتا ہے کہ مجھے عمران خان سے نہ ملنے دیا جاۓ اس...
بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دفاعی وزراء کے اجلاس میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اعلامیے میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے نقطۂ نظر کو مناسب طور پر شامل نہ کرنے پر نئی دہلی نے اپنے اختلافات کا اظہار کیا ۔ دہشت گردی پر دبلے الفاظ نہ چلنے کی وجہ سے اختلافات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اعلامیے میں دہشت گردی سے متعلق بیان کمزور تھا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے ساتھ مبینہ ڈبل اسٹینڈرڈ پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ’کچھ ممالک سرحد پار دہشت گردی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کا پناہ دیتے ہیں‘۔ پہلگام...

تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتارکرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) تھانہ بنی گالہ پولیس نے گاڑیاں بک کرکے اسلحہ کی نوک پر چھیننے کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے 3 ارکان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینی گئی گاڑی کے پارٹس ، نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد کر لیا۔(جاری ہے) پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نبیل احمد ، محمد اخلاق اور علی طاہر کے ناموں سے ہوئی ہے ۔گرفتار ملزمان کےخلاف تھانہ بنی گالہ میں مقدمہ درج ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، منظم...
تحریک بیداری کے سربراہ کا کہنا ہے کہ امام حسینؑ کا قیام ایک عالمی منشور ہے جو ہر دور کے ظلم کیخلاف حریت و بیداری کا پیغام دیتا ہے۔ آج کی کربلا غزہ و کشمیر کی صورت میں ہماری آنکھوں کے سامنے ہے، اور ضروری ہے کہ ہم اس محرم میں ان مظلوم خطوں کو کربلا کے تسلسل کے طور پر دنیا کے ضمیر کے سامنے رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ ماہِ محرم الحرام کی آمد کے موقع پر تحریک بیداری اُمتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی نے حرمتِ محرم کے حوالے سے اپنے خطاب میں کہا کہ امام حسینؑ صرف شیعہ یا مسلمانوں کے نہیں، بلکہ پوری انسانیت کا سرمایہ اور مظلوموں کیلئے اُمید کے روشن چراغ ہیں۔ ان...

ملتان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام اسلامی جمہوریہ ایران کی کامیابی پر جشن فتح مبین و یوم تشکر، کیک بھی کاٹا گیا
ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دُعا کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی جشن فتح مبین و یوم تشکر منایا گیا، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے زیراہتمام جامعہ شہید مطہری ملتان میں سادہ مگر پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، دوران تقریب کیک کاٹا گیا، رہبر معظم سید علی خامنہ ای کی درازی عمر، انقلاب اسلامی ایران کی سربلندی اور پاکستان کی سلامتی...
اسرائیل کے خفیہ ادارے موساد کے سربراہ ڈیوڈ برنیا نے کہا ہے کہ ان کا ادارہ ایران کے اندر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے گا۔ یہ بات موساد کی جانب سے جاری کی گئی ایک ویڈیو میں کہی گئی۔ David Barnea, the Mossad chief, thanks agents, the IDF, and the CIA for the collaboration during the 12-day Operation Rising Lion, which achieved 'goals that initially seemed imaginary' against Iran pic.twitter.com/qudlLo4TuB — i24NEWS English (@i24NEWS_EN) June 25, 2025 شہنوانیوز کے مطابق ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ برنیا موساد کے آپریشن ہیڈکوارٹر میں ایجنٹوں سے خطاب کر رہے ہیں، یہ وہ وقت تھا جب اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان ہو چکا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ...

اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش، گرمی کا زور ٹوٹ گیا
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، جبکہ بلوچستان میں بھی پری مون سون بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے۔ شہریوں نے بارش کے بعد گرمی سے نجات پر سکھ کا سانس لیا۔ لاہور، سرگودھا، بھلوال اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی پھوار تو کہیں موسلادھار بارش ہوئی جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی۔ بارش کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی، تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر واسا عملہ متحرک ہے اور نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا عمل جاری ہے۔ موٹر وے ایم ون پر شدید بارش، مسافر گاڑیوں کا داخلہ بند موٹروے ایم ون پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ اسمبلی نے بدھ کوآئندہ مالی سال کے لیے 34 کھرب 50 ارب روپے کا بجٹ منظور کرلیا، رواں سال کے لیے 156.069 ارب روپے کے ضمنی بجٹ کی بھی منظوری دیدی گئی۔ منظور شدہ بجٹ کا مجموعی حجم گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 12.9 فیصد زیادہ ہے۔بدھ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں فنانس بل پیش کیا گیا، اراکین نے اسے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فنانس بل کی منظوری پر ایوان کو مبارک باد پیش کی۔فنانس بل میں پارلیمنٹ و اسمبلی، بلدیاتی نمائندے، جج ٹریبونل اراکین کی سرکاری خدمات کو سیلز ٹیکس سے مستثنا قرار دیا گیا ہے۔ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون اور اسپیشل اکنامک زون کو سروسز ٹیکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے ملک بھر میں منشیات کی روک تھام، حکومت کی طبی و تعلیمی سرگرمیوں کی عوامی نگرانی اور معاشرتی اصلاح کی دیگر سرگرمیوں کے آغاز کا اعلان کردیا۔ اصلاح معاشرہ کے اہداف کے حصول کے لیے ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح تک عوامی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ منصورہ میں ملک بھر کے تنظیمی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے واضح کیا کہ عوامی کمیٹیاں سرکاری محکموں، پولیس کے کاموں میں مداخلت کے بجائے تعاون کے جذبے کے تحت کام کریں گی اور محکموں میں کسی بھی خرابی کو پرامن عوامی ذرائع سے اجاگر کیا جائے گا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی...
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف معطلی سمیت سخت کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات عوامی نظم اور انتظامی استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان حکومت نے تمام سرکاری ملازمین کو صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج، مظاہروں یا ہڑتال میں حصہ لینے پر سختی سے پابندی عائد کر دی ہے۔سروسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ تازہ سرکلر کے مطابق مجاز اتھارٹی نے سرکاری ملازمین کی جانب سے حکومت مخالف سرگرمیوں میں شمولیت پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سرکولر میں واضح کیا گیا ہے کہ حکومت سرونٹس (کنڈکٹ) رولز 1964ء کے تحت ایسی سرگرمیوں میں شرکت سنگین انضباطی خلاف ورزی تصور ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف معطلی سمیت سخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: جماعت اسلامی نے ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا۔جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے زیر صدارت تنظیمی اجلاس ہوا، اجلاس میں سیکرٹری جنرل امیر العظیم، نائب، صوبائی اور اضلاع کے امراء نے آن لائن شرکت کی۔تنظیمی اجلاس میں حافظ نعیم الرحمان نے ملک بھر میں عوامی کمیٹیاں بنانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ عوامی کمیٹیاں یونین کونسل سطح پر بنیں گی۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عوامی کمیٹیاں شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے طاقتور آواز بنیں گی، کمیٹیوں میں نوجوانوں کو ترجیح بنیادوں پر شامل کیا جائے گا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوامی کمیٹیاں منشیات کے خلاف بھرپور آواز اٹھائیں گی، تحصیلوں، اضلاع، زونز میں...
—فائل فوٹو کراچی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب موبائل فون کے تاجر کو لوٹ لیا گیا، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔مدعی تاجر کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 مسلح ملزمان 15 ہزار سعودی ریال، 3 ہزار درہم، موبائل فون اور قیمتی سامان چھین کر لے گئے۔ کراچی: ڈاکو تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ کر فرارکراچی کے علاقے صدر میں موبائل فون مارکیٹ کے باہر تاجر سے 58 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ متاثرہ تاجر نے بتایا کہ میں بیرونِ ملک جانے کے لیے آن لائن ٹیکسی میں ایئر پورٹ جارہا تھا، ملزمان آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو اتار کر گاڑی بھی ساتھ لے گئے۔پولیس...
لاہور:بنگلادیش کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف 3 ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا، تینوں میچز کا میزبان ڈھاکا ہوگا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے 16 جولائی کو بنگلہ دیش جائے گی، سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکا کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں کھیلا جائے گا۔ تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں...
ٹیکسلا میں عدالت کے باہر فائرنگ سے لڑکی قتل کو قتل کردیا گیا، جبکہ لڑکا زخمی ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق لڑکا اور لڑکی عدالت سے نکاح کرکے نکلے تھے کہ ان پر 3 موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی۔سی پی او خالد ہمدانی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔پولیس حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کو بھائی اور والد نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے۔پولیس نے ملزمان کی گرفتار کےلیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسمبلی سیکریٹریٹ کے ملازمین کی فلاح و بہبود کےلیے بڑا قدم اٹھالیا۔اعلامیے کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں نجی بینک کے ساتھ آسان شرائط پر قرض اسکیم کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ قومی اسمبلی ملازمین کےلیے آسان شرائط پر قرض کی سہولت میسر ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ قرض اسکیم سے کم آمدنی والے ملازمین کےلیے اپنا گھر بنانا یا خریدنا آسان ہوجائے گا۔اس اقدام پر قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے افسران اور عملے نے اسپیکر ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا ہے۔
ابوظہبی: پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔ پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کا 12واں اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ان کے ہم منصب شیخ عبداللہ بن زاید کی قیادت میں گزشتہ رات گئے...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں میں خالی آسامیوں پر تقرری کے لیے منعقدہ امتحانات و انٹرویوز کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ سیکرٹری پی پی ایس سی جناب افضال احمد کی جانب سے کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے گئے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں پلاننگ آفیسر کی آسامی پر مجید اقبال کامیاب قرار پائے ہیں۔ سرکاری ملازمین کا احتجاج ؛ چیرنگ کراس ٹریفک کے لیے بند محکمہ بلدیات و کمیونٹی ڈیویلپمنٹ میں ڈسٹرکٹ و میونسپل آفیسر کی 14 آسامیوں پر سے 13 پر امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ ان کامیاب امیدواروں میں علی حسن، محمد شہزاد، محمد وسف جلال، محمد جنید مقبول، اور احسن ملک شامل...
پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کے درمیان پہلی ملاقات کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز) پاک بھارت جنگ کے بعد دونوں ممالک کے وزرائے دفاع کیدرمیان پہلی ملاقات کا امکان ہے۔ترک میڈیا کے مطابق پاکستان اوربھارت کے وزرائیدفاع کی ممکنہ ملاقات چین میں بدھ سے شروع ہونے والی ایس سی اوکے 2 روزہ اجلاس کے دوران ہونے کا امکان ہے۔ایس سی او میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف کریں گے جو چین پہنچ چکے ہیں جب کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ بھی اعلی سطح وفد کے ہمراہ اجلاس میں شریک ہوں گے جہاں راج ناتھ سنگھ چین، روس اور دیگر ممالک کے وزرائے دفاع...
ترک صدر کی ٹرمپ سے ملاقات ، امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز دی ہیگ(سب نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے ساتھ دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھا رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ترک صدر طیب اردوان کی ملاقات ہوئی ہے، ترک صدارتی دفتر نے بتایا کہ دونوں رہنماں کی ملاقات نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران ہوئی، جس میں دو طرفہ تعلقات اور علاقائی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان نے امریکی کوششوں سے ایران اسرائیل جنگ بندی کا خیر مقدم کیا، اور غزہ بحران کے خاتمے اور یوکرین مسئلے پر مکالمے پر...

صدر زرداری سے آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ملاقات،باضابطہ پی پی پی میں شمولیت کا اعلان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)صدر مملکت آصف علی زرداری سے آزاد جموں و کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، مشیر برائے جیل خانہ جات حکومت آزاد کشمیر سردار احمد صغیر، ایم ایل اے علی شان سونی اور سردار عمر تنویر پر مشتمل وفد نے کراچی میں ملاقات کی۔ بدھ کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران وفد نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ صدر مملکت نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انہیں پارٹی میں شامل ہونے پر مبارکباد دی۔(جاری ہے) اس موقعے پر صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ ، پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر اور ایم پی اے فریال تالپور،گورنر...
پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم ، معاہدے پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز ابوظہبی(سب نیوز)پاکستان اور یو اے ای کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزے کی شرط ختم کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور امارات مشترکہ وزارتی کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا جس میں سرکاری و سفارتی پاسپورٹ پر ویزا کی شرط ختم کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے کیے گئے۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں بتایا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 12 سال کے طویل وقفے کے بعد ابوظہبی میں مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی)...
بنگلادیش کیخلاف 3 ٹی20 انٹرنیشنل میچز کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلادیش کیخلاف سیریز کھیلنے 16 جولائی کو روانہ ہوگی۔ پاک بنگلادیش سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی کو ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 22 اور سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہی شیڈول ہوگا۔ مزید پڑھیں: پاک بنگلادیش ٹی20 سیریز؛ شیڈول کا اعلان اگلے ہفتے ہونے کا امکان تینوں میچز بنگلادیش کے وقت کے مطابق شام 6 بجے (پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجے) شروع ہوں گے۔ دونوں ٹیموں نے حال ہی میں لاہور کے قذافی اسٹیڈیم...
قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی اعظم نذیر تارڑ کی تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج شور شرابا کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ میرا خیال تھا کہ انسانی حقوق کی کٹ موشنز میں اچھی مثبت تجاویز ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ جو قانون سازی ہم نے کی ہے ان کے بارے میں بات کی جاتی، معصوم سبجیکٹ کو سیاست کی نذر کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیوں کی بات کی گئی، بجٹ کا قائمہ کمیٹیوں سے کیا تعلق ہے، قائمہ کمیٹیاں لوگوں کو ضمانتیں دلوانے کے لیے بالکل قائم نہیں کی گئیں، قائمہ کمیٹی کے پاس قائمہ پولیس تفتیش کا اختیار بھی نہیں ہے۔...
کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے شہر بھر میں پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمے اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کا ایک جامع اور مرحلہ وار منصوبہ مرتب کیا ہے، یہ اقدام شہری صحت کے تحفظ، فضائی آلودگی میں کمی اور مقامی ماحولیاتی نظام کی بہتری کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ سی ڈی اے ڈائریکٹر جنرل انوائرمنٹ عرفان نیازی کے مطابق پیپر ملبری کے درختوں کو ختم کرنے کا عمل 2 مرحلوں پر مشتمل ہے، پہلے مرحلے میں ان درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑا جا رہا ہے تاکہ دوبارہ اگنے کا امکان ختم ہو جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں الرجی پیدا کرنے والے پولن کی مقدار میں اضافہ ’اس مقصد کے تحت شہر کے مختلف...
لاہور: پاکستان میں فارمی جانوروں کی دیکھ بھال اور ان کے حقوق سے متعلق پہلی فارم اینیمل ویلفیئر کانفرنس کے اعلامیہ میں جانوروں کے ساتھ نرمی اور رحم کا برتاؤ مذہبی، اخلاقی، قانونی اور ماحولیاتی ذمے داری قرار دیا گیا۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہونے والی ایک روزہ فارم اینیمل کانفرنس کا انعقاد پاکستان اینیمل رائٹس ایڈووکیسی گروپ نے کیا۔ اعلامیہ میں زور دیا گیا کہ قومی پالیسیاں اور قانون سازی ایسے نظام کے تحت کی جائیں جو اسلامی تعلیمات، سادہ سائنسی تحقیق اور بین الاقوامی اداروں کی سفارشات کے مطابق ہو۔ کانفرنس سے پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن کے چیئرمین اور زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خان اور ڈاکٹر محمد...