2025-07-26@06:11:23 GMT
تلاش کی گنتی: 215
«فلسطینی عوام کو»:
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے خودمختاری دینے کے غیر قانونی دعوے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں سے اسرائیل کی مسلسل بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نوعیت کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات قابض طاقت کی جانب سے امن کی کوششوں کو سبوتاڑ کرنے اور اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے کے منظم...

مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کیجانب سے مظاہرین کو دبانے کا عمل صیہونی رژیم کیساتھ تعاون کے مترادف ہے، حماس
اپنے ایک بیان میں حماس کے رہنماء کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی، حریت پسندوں کو دبانے سے باز آئے اور عوام کے مقابلے میں کھڑے ہونے کی بجائے صہیونی رژیم کیخلاف صف آراء ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مزاحمتی تحریک "حماس" کے رہنماء "عبد الرحمٰن شدید" نے کہا کہ مغربی کنارے میں عوامی مظاہروں کو فلسطینی اتھارٹی کی سکیورٹی فورسز کے ذریعے کچلنا، صیہونی رژیم کے موقف اور جارحیت کے ساتھ ہم آہنگی کی مانند ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مظاہرے کم از کم مغربی کنارے کے لوگوں کی غزہ کے ساتھ مذہبی و قومی یکجہتی کا اظہار ہیں کہ جنہیں کچلنے کی بجائے ان کی حمایت ہونی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی اتھارٹی...
پاکستان کے ٹی وی ڈراموں اور فلموں کی اداکارہ ثروت گیلانی کا کہنا ہے کہ جوائے لینڈ‘ متنازع فلم تھی اور یہ فلم بین الاقوامی ناظرین کے لیے بنائی گئی۔ اداکارہ ثروت گیلانی نے انکشاف کیا ہے کہ فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ٹیم کو اس کے متنازع ہونے کا علم تھا اور اسے پاکستان کے بجائے بین الاقوامی فلم فیسٹیولز کے لیے بنایا گیا تھا۔ ایک پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ فلم کو خاص طور پر کانز فلم فیسٹیول کے لیے تیار کیا گیا، جہاں اسے نہ صرف پذیرائی ملی بلکہ ایوارڈ بھی حاصل ہوا۔ اداکارہ کے مطابق فلم کی کہانی پاکستانی معاشرے میں حساس موضوعات پر مبنی تھی، اس لیے اسے ملک میں ریلیز کرنا مشکل...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کو اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے خودمختاری دینے کے غیر قانونی دعوے کی سخت مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ قابلِ افسوس اقدام بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور فلسطینی عوام کے حقوق اور عالمی اصولوں سے اسرائیل کی مسلسل بے اعتنائی کی عکاسی کرتا ہے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ اس نوعیت کے اشتعال انگیز اور جان بوجھ کر کیے گئے اقدامات قابض طاقت کی جانب سے امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے اور اپنی غیر قانونی قبضے کو مزید مستحکم کرنے...
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔ View this post on Instagram A post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388) وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ مصری...
نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سہ ماہی مباحثے کی صدارت پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔ مباحثے کا موضوع ‘مشرق وسطیٰ کی صورتحال بشمول فلسطینی مسئلہ’ تھا۔ اپنے خطاب میں اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں، اسکولوں، اقوام متحدہ کی تنصیبات، امدادی قافلوں اور پناہ گزین کیمپوں کو نشانہ بنانا ایک سوچا سمجھا عمل ہے جس کا مقصد اجتماعی سزا دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سلامتی کونسل غزہ میں جاری مظالم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کرے، پاکستان انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزی ہیں بلکہ اقوام...
بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار اور مزاح کے بادشاہ محمود نے وہ مقام حاصل کیا جو صرف مسلسل جدوجہد، بے پناہ صبر اور خالص جذبے سے ممکن ہوتا ہے۔ جنہیں کبھی کہا گیا کہ یہ اداکار بننے کے قابل نہیں، وہی محمود ایک دن سینما اسکرین پر قہقہوں کا راج لے کر آئے اور تقریباً 300 فلموں میں اپنی موجودگی سے لوگوں کو ہنسانے والا ’کنگ آف کامیڈی‘ بن گیا۔ 29 ستمبر 1932 کو ممبئی میں پیدا ہونے والے محمود علی کے والد ممتاز علی بمبئی ٹاکیز سے وابستہ تھے مگر گھر کے حالات نہایت خراب تھے۔ کم عمری میں ہی محمود کو لوکل ٹرینوں میں ٹافیاں بیچنی پڑیں۔ مگر دل میں اداکار بننے کا خواب پوری شدت سے...
اسلام آباد: ملی یکجہتی کونسل نے ایران اور فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے ایران کے جوابی حملے کو جائز قرار دے دیا۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے ملی یکجہتی کونسل کا اعلامیہ پیش کیا، جس میں حکومت سے کشمیر اور فلسطین پر مضبوط حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ابراہیم معاہدہ یا دو ریاستی حل کو تسلیم نہیں کریں گے، اگر حکومت نے ابراہیم معاہدے کی آڑ میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کی کوشش کی تو سخت مزاحمت کریں گے۔ ایٹمی پروگرام کو ایران کا حق سمجھتے ہیں۔ ملی یکجہتی کونسل اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا کہ بارشوں کے متاثرین کی مدد کی جائے کیونکہ زراعت...
جنیوا: اقوامِ متحدہ نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں خوراک حاصل کرنے کی کوشش کرنے والے 1,000 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کر دیا ہے۔ یہ شہادتیں اُس وقت شروع ہوئیں جب سے غزہ ہیومینیٹرین فاؤنڈیشن (GHF) نے اپنی امدادی سرگرمیاں 26 مئی سے شروع کیں۔ یو این ہیومن رائٹس آفس کے ترجمان ثمین الخیطٰان نے بتایا کہ 21 جولائی تک ہمارے پاس ایسے 1,054 افراد کی اموات کا ریکارڈ موجود ہے جو غزہ میں خوراک لینے کی کوشش کے دوران اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ ان میں سے 766 افراد GHF کے مراکز کے قریب اور 288 افراد اقوامِ متحدہ اور دیگر انسانی فلاحی اداروں کے قافلوں کے قریب شہید ہوئے۔ انہوں نے مزید کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ میں بڑھتے ہوئے غذائی بحران پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے میں بھوک کی صورتحال خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے اور ہر گزرتا دن حالات کو مزید سنگین بنا رہا ہے۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام کا کہنا ہے کہ غزہ کی ہر تین میں سے ایک فرد اپنی بنیادی غذائی ضروریات پوری کیے بغیر دن گزارنے پر مجبور ہے، جبکہ خوراک کا بحران انسانی تاریخ کے بدترین مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزینوں کی ایجنسی ’اونروا‘ کے سربراہ نے خبردار کیا ہے کہ غزہ اب بچوں اور بھوک سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ / جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ 7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں کے راستے میں شہید ہوئے۔ ادھر رفح شہر کے شمال مغرب میں ایک امدادی مرکز کے قریب...
اسرائیلی فوج نے خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اقوام متحدہ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز غزہ / جنیوا(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ “7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں...
غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کا کاری وار، اسرائیلی فوج کو بھاری نقصان، 5 فوجی ہلاک، 14 زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) فلسطین کے علاقے شمالی غزہ میں بیت حانون کے مقام پر فلسطینی مجاہدین کی جانب سے اسرائیلی قابض فوج پر منظم حملے اور دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم پانچ اسرائیلی فوجی ہلاک جبکہ 14 زخمی ہوگئے، جن میں دو کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ حملہ پیر کی شب رات 10 بجے کے قریب اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوجی ایک زمینی کارروائی کے دوران پیدل پیش قدمی کر رہے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ابتدائی اعترافی بیان کے مطابق، دھماکے اُس وقت ہوئے جب نیتسا یہودا بٹالین کے...
بھارتی اداکارہ کترینہ کیف کی ہمشکل قرار دی جانے والی حسینہ زرین خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں کترینہ کیف سے آٹوگراف لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ زرین خان نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر وہ یادیں ایک بار پھر تازہ ہو گئیں۔ مجھے بالکل وہ لمحہ یاد ہے جب ہم فلم ریس کے پریمیئر میں شامل تھے ایک دوست نے ہمیں فلم کے پاسز دلوائے تھے اور ہم نے وہ جادوئی لمحہ قریب سے محسوس کیا تھا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اس وقت میں صرف ایک مداح تھی اور کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ ایک دن خود فلم انڈسٹری کا...
—فائل فوٹو وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آج بھی مسلمانوں کا یزیدیت کے ہاتھوں خون بہہ رہا ہے، فلسطین کے لوگ کربلا کی یاد کو دہرا رہے ہیں۔سیالکوٹ میں خواجہ آصف نے عاشور کے جلوس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سمیت دیگر مسلم ممالک نے فلسطین کے حق میں آواز بلند کی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کے ڈیڑھ ارب مسلمان مصلحت کا شکار ہیں، یوم عاشور پر مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں لگائی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں اس قسم کی پابندیاں پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں، پاک بھارت جنگ میں مودی کا تکبر اور سندور اجڑا۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم نے غزہ اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی نسل کشی اور ان کو جبری طور پر بے گھر کرنے میں اسرائیل کی مدد کرنے والی کمرشل کمپنیوں کی نشاندہی کرکے فہرست جاری کردی ہے۔ اس رپورٹ میں مختلف شعبوں میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو معاونت فراہم کرنے والی 48 کمپنیوں کے نام شامل ہیں جن کا تعلق دنیا کے مختلف ممالک سے ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فلسطینیوں کو بھوکا مارنے پر فرانس کی اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے کی دھمکی یہ فہرست ان کمپنیوں کی ہے جو فوجی، ٹیکنالوجی، شہری، وسائل، اور مالی شعبوں میں اسرائیل کی فوجی اور قبضہ کی سرگرمیوں میں مدد فراہم کر رہی ہیں۔ اسلحہ اور دفاع...
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ جو سلامتی کونسل کی قرارداد 2334 (قابض فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی غیر قانونی بستیوں) پر عملدرآمد سے متعلق ہے، غزہ میں تکلیف اور سفاکی کی سطح کو حیران کن اور ناقابل برداشت قرار دیتی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوزکے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ بشمول مسئلہ فلسطین پر بریفنگ کے دوران بیان دیتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے سیکرٹری جنرل کے ان الفاظ کا حوالہ دیا، جنہوں نے رپورٹ میں کہا کہ خاندانوں کو بار بار نقل مکانی پر مجبور کیا گیا ہے اور وہ اب غزہ کی زمین کے پانچویں...
بھارتی پنجابی فلم ’سردار جی 3‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد دلجیت دوسانجھ اور ان کی فلم کے بائیکاٹ کی مہم زور پکڑ گئی ہے اور ان کے پاسپورٹ منسوخ کیے جانے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔ ایسے میں انہوں ںے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے یہ فلم سائن کی تب بھارت اور پاکستان کے درمیان حالات ٹھیک تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس کے بعد بہت سی چیزیں ہوئیں جو ہمارے کنٹرول میں نہیں ہیں۔ جب پہلگام حملہ ہوا تو پروڈیوسرز کو معلوم تھا کہ اب یہ فلم بھارت میں ریلیز نہیں ہو سکتی۔ لیکن انہوں نے فیصلہ کیا کہ وہ یہ فلم بیرونِ ملک ریلیز کریں گے کیونکہ انہوں نے اس...
آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے فلسطنیوں کے حق میں آواز اٹھانے پر نوکری سے نکالے گئے صحافی سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے چینل کو انٹرویو دینے سے انکار کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ایک مرتبہ پھر فلسطینوں کے حق اور انکی نسل کشی کیخلاف ڈٹ گئے، انہوں نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ سے صحافی کو نوکری سے نکالنے والے ادارے کو انٹرویو دینے سے صاف انکار کردیا۔ انہوں نے ادارے کا مائیک دیکھ کر انٹرویو سے انکار کیا اور صحافی سے معذرت بھی کی۔ مزید پڑھیں: فلسطینوں کے حق میں آواز اٹھانا جُرم بن گیا، سابق فٹبالر نوکری سے فارغ خیال رہے کہ آسٹریلوی ریڈیو نے غزہ کے حق میں بولنے کی وجہ...
معروف امریکی سپر اسٹار ٹام کروز اور گلوکارہ و انسان دوست شخصیت ڈولی پارٹن کو فلمی صنعت اور انسانی خدمات میں ان کے نمایاں کردار پر اعزازی آسکر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ اعزازات 16 نومبر کو لاس اینجلس، کیلیفورنیا میں ہونے والی 16ویں سالانہ گورنرز ایوارڈز تقریب میں دیے جائیں گے۔ اکیڈمی آف موشن پکچر آرٹس اینڈ سائنسز (AMPAS) 1950 سے ہر سال ان اعزازات کے ذریعے ان افراد کو تسلیم کرتی ہے جنہوں نے فلمی دنیا میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہوں یا اکیڈمی کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ ڈولی پارٹن کو جین ہرشولٹ ہیومنیٹیرین ایوارڈ دیا جائے گا، جو ان کی فلاحی تنظیموں، خصوصاً بچوں کی خواندگی کے...
امریکا کی وفاقی عدالت کے جج Michael E. Farbiarz نے فلسطین نواز طالب علم محمود خلیل کو ضمانت پر رہائی کا حکم دیدیا، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ محمود خلیل کو آج رہائی مل سکے گی۔ محمود خلیل کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ ہیں اور قانونی طور پر مستقل رہائش پذیر بھی تاہم انہیں تین ماہ سے زائد عرصے سے لیوزی اینا میں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔ جج نے تسلیم کیا کہ محمود خلیل کی گرفتاری فلسطین کے حق میں انکی تقریر کی وجہ سے کی گئی، محمود خلیل ایک سو چار روز سے زیر حراست ہیں۔ اپریل میں انکے بیٹے کی پیدائش ہوئی تو انہیں اس وقت بھی اہلیہ اور بچے سے ملنے کی اجازت...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...

پاکستان کے علماء و عوام مشکل کی اس گھڑی میں ایرانی حکومت و عوام کے شانہ بشانہ ہیں، مولانا امین انصاری
اپنے خطاب میں رہنما متحدہ علماء محاذ نے کہا کہ اسرائیل ایران پر شیعہ سنی سمجھ کر نہیں بلکہ مسلمان سمجھ کر حملہ کررہا ہے جس طرح غزہ، فلسطین، لبنان میں حماس اور حزب اللہ کو بلاامتیاز مسلک صرف مسلمان سمجھ کر اپنی خونی وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ و دفاع افواج پاکستان فورم کے بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری نے پاک سول سولجر علماء مشائخ سندھ کے زیر اہتمام جامع مسجد طلحہ النور سوسائٹی میں یکجہتی فلسطین و کشمیر و دفاع افواج و پاکستان سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملہ عالم اسلام پر حملہ ہے، برادر اسلامی ملک ایران پر اسرائیلی وحشیانہ جارحیت ایران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی سے لڑے ، کابل سے معاملات میں بہتری لائے۔فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔لاہور منصورہ میں جماعت اسلامی کی تین روزہ مرکزی مجلس شوریٰ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ حکومت فلسطین اور ایران کے معاملے پر واضح ، جرأت مندانہ اقدامات اٹھائے۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ استقامت، مزاحمت کی شاندار مثال قائم کرنے والے مجاہدین کی کامیابیوں کے لیے دعا گو ہیں، حکومت کشمیر کا مقدمہ حکمت عملی اور پوری طاقت سے لڑے، اسلام آباد، کابل آپسی معاملات میں بہتری لائیں، افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال...
اسلام آباد(اے پی پی)نائب وزیراعظم ،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے فلسطین کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی فراہمی میں اضافہ کے ساتھ فلسطینی طلبہ کو تعلیمی مدد فراہم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کو فراہم کی جانے والی امداد کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ نے اسرائیل کی طرف سے انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزیوں کے نتیجے میں...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں تعلیم اور صحت کے شعبے انتہائی زبوں حالی کا شکار ہیں، جہاں55 لاکھ سے زیادہ بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خیبرپختونخوا میں عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی انقلابی منصوبہ پیش کیا گیا، جبکہ پشاور میں سیف سٹی منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا۔ یہ بھی پڑھیں خیبرپختونخوا حکومت کے تمام ادارے، وزرا کرپشن میں ملوث ہیں، گورنر فیصل کریم کنڈی ’ایران پر اسرائیلی حملے کے خلاف پاکستان کا مؤقف واضح‘ وفاقی وزیر نے کہاکہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں...
غزل کی محفل ہو یا فلمی پردہ، جہاں آواز تھم جائے، وہاں مہدی حسن کی گونج سنائی دیتی ہے۔ آج شہنشاہ غزل کی 13 ویں برسی ہے، مگر ان کی مدھر آواز آج بھی اہل دل کے کانوں میں رس گھولتی ہے۔18 جولائی 1927کو راجستھان کے سنگیت سے مہکتے ایک کنبے میں ایک بچہ پیدا ہوا، جو آنے والے برسوں میں گائیکی کا شہنشاہ کہلایا۔مہدی حسن کے نام سے مشہورآواز کے اس جادوگر نے 8 برس کی عمر میں گلوکاری کا آغاز کیا، بعد ازاں تقسیمِ ہند کے بعد پاکستان ہجرت کی۔1957 میں مہدی حسن نے کراچی ریڈیو پاکستان سے باقاعدہ گلوکاری کا آغاز کیا، اور اپنی مدھر آواز سے سننے والوں کو گرویدہ بنا لیا۔1962 میں فلم ”فرنگی“ کے...
معاشی ترقی جاری،اشرافیہ کو جواب دینا ہوگا اس نے کتنا ٹیکس دیا ہے ،وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے مشکل حالات میں جو کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے وہ کامیابی سے کم نہیں ہے۔وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اشرافیہ کو اس سوال کا جواب دینا ہوگا کہ انہوں نے کتنا ٹیکس دیا اور تنخواہ داروں نے کتنا دیا؟ ہمیں معاشی میدان میں بھی دشمن سے آگے نکلنا ہے، اب آگے بڑھنے کا موقع آ گیا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے جس دشمن کو شکست فاش دی ہے وہ پانی کو...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے عید کے موقع پر کہا ہے کہ امت مسلمہ پر ابتلاء کا وقت ہے بالخصوص غزہ اور فلسطینیوں پر آزمائش ہے اور عالم اسلام خاموش ہے ، اللہ دشمنوں کو نابود کرے۔وزیر دفاع نے کہا کہ آج کے دن فلسطینی بھائیوں کےلیے دعا کریں، کم از کم ان کے لیے دل سے دعا ضرور کریں، اللہ ان کے دشمنوں کو نیست و نابود کرے اور ان کو فتح دے، ہم بھٹک گئے ہیں، اللّٰہ ہمیں سیدھا راستہ دکھائے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ساری امت کیلیے یہ سبق ہے کہ کہیں نا کہیں ہم نے کوتاہی کی ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں نبی کریمؐ کی شفاعت نصیب کرے، اللہ ہم سے ناراضگی دور کرے، قربانی کا جذبہ...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے سوشل میڈیا پر اسپین ایک ویڈیو اپلوڈ کی ہے جس میں ٹریفک اشارے پر لکھا گیا ہے کہ اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ۔ خواجہ آصف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ اسپین ہے کاش ہم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ہو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار کریں۔ محشر میں کیا جواب دیں گے۔ آقا دوجہاں ﷺ کو ڈیڑھ ارب مسلمانوں نے غزہ کے مسلمانوں بے یارو مدد گار چھوڑ دیا تھا۔ یہ سپین ھے۔۔کاش ھم مسلمان ممالک کو بھی یہ توفیق ھو اس قسم کے مؤثر اقدام کریں اپنی رائے اور فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا موثر اظہار...
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام خمینیؒ کی بصیرت، عالمی سیاسی فہم اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی، رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں "مظلوم فلسطین کی حمایت میں امام خمینیؒ کا کردار" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں علماء اور سماجی، مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جسے امام خمینیؒ اور شہدائے فلسطین کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے...
اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ پیش کردہ تجاویز کے تحت 10 زندہ اور 18 مردہ صیہونی قیدیوں کو تحویل میں دینے کیلئے تیار ہیں۔ جس کے بدلے میں اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی قیدیوں کی ایک تعداد رہائی حاصل کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اعلان کیا کہ انہوں نے داخلی مشاورت کے بعد، امریکی ایلچی "اسٹیو ویٹکاف" کی جانب سے جنگ بندی کے لئے پیش کردہ تجاویز کا جواب، رسمی طور پر ثالثین کو ارسال کر دیا۔ حماس نے کہا کہ اُن کا یہ قدم غزہ کی پٹی میں کشیدگی میں کمی، جنگ کے خاتمے اور بھیانک جنگی تباہی کے تناظر میں انجام دیا گیا۔ حماس نے ان خیالات کا اظہار...
غزہ کی پٹی اس وقت دنیا کی وہ واحد جگہ بن چکی ہے جہاں بھوک اپنی انتہائی شکل اختیار کرچکی ہے۔ اقوام متحدہ نے ایک ہوش رُبا بیان میں بتایا ہے کہ اس علاقے کی پوری کی پوری آبادی قحط کے خطرے کی زد میں ہے، یعنی یہاں بسنے والے ہر فرد کو خوراک کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ یہ افسوسناک صورتحال ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ کو تقریباً 20 ماہ گزر چکے ہیں، اور اس دوران امن قائم کرنے کی تمام کوششیں بے سود ثابت ہو چکی ہیں۔ مارچ میں دوبارہ شروع ہونے والی اسرائیلی کارروائیوں نے چھ ہفتوں کی محدود جنگ بندی کو بھی توڑ ڈالا، جس کے بعد...
ہمایوں سعید اور ماہرہ خان اس وقت اپنی آنے والی فلم لوو گرو کی تشہری مہم میں مصروف ہیں اور اس دوران میڈیا دلچسپ سے ہلکے پھلکے انداز میں گفتگو بھی کی۔ اس وقت یہ جوڑی شہرِ قائد میں اپنی فلم کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ایک ایونٹ سوشل میڈیا اسٹارز کے ساتھ رکھا گیا تھا۔ اس موقع سے فائدہ اُٹھاتے ہوئے معروف ٹک ٹاکر نے ہمایوں سعید سے شرارتاً دوسری بار محبت ہونے کے بارے میں پوچھا۔ جس پر ہمایوں سعید جو فلم لوو گرو میں ایک عاشق مزاج اور دل پھینک ہیرو کا کردار ادا کر رہے ہیں نے ہنستے ہوئے کہا کہ دو بار کیا، پیار تو چار بلکہ پانچ بار بھی ہوسکتا ہے۔ ہمایوں سعید کے اس جواب پر تمام شرکا بے ساختہ...
یو اے ای(نیوز ڈیسک)شوبز انڈسٹری میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں موجود پاکستانی سفارتی مشن نے اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید کو خصوصی ایوارڈز سے نواز دیا۔ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید اس وقت اپنی آنے والی فلم ’لو گُرُو‘ کی بین الاقوامی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں وہ یو اے ای بھی گئے۔ فلم پروموشن کے دوران ہی یو اے ای میں موجود پاکستانی سفارت خان نے دونوں اداکاروں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا اور اس دوران دونوں کو اعزازی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔ ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنے اعزاز میں سفارت خانے کی جانب سے دی گئی دعوت کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے...

فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے،وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس جسٹس جمال مندوخیل نے فیصل صدیقی سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی فلم تو پھر فلاپ ہو جائے گی، وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، آپ کا فیصلہ قبول ہوگا، جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں،پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ اکثریتی ججز نے کہامخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو...

پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کیلیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمٰن
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
یورپی ملک مالٹا نے اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اتوار کے روز ایک سیاسی تقریب کے دوران یہ اعلان کیا، جس میں انہوں نے عالمی و مقامی معاملات بالخصوص غزہ میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم غزہ میں جاری انسانیت سوز المیے پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا نہ صرف ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ انصاف اور انسانی وقار کے تقاضوں کے بھی عین مطابق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مالٹا فلسطینی ریاست کو 20 جون کو...
MALTA: یورپی ملک مالٹا نے اگلے ماہ فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کر دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اتوار کے روز ایک سیاسی تقریب کے دوران یہ اعلان کیا، جس میں انہوں نے عالمی و مقامی معاملات بالخصوص غزہ میں جاری انسانی بحران پر روشنی ڈالی۔ وزیر اعظم رابرٹ ابیلا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم غزہ میں جاری انسانیت سوز المیے پر خاموش تماشائی نہیں بن سکتے۔ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنا نہ صرف ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے بلکہ انصاف اور انسانی وقار کے تقاضوں کے بھی عین مطابق ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مالٹا فلسطینی ریاست کو...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2025ء)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں داخل ہونے والی امداد انتہائی کم ہے اور غزہ کی پٹی میں بڑی مقدار میں امداد کی شدید ضرورت ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گوتیرس نے صحافیوں کو بتایا کہ ایسی امداد جس کی رسائی تیز، قابل اعتماد، محفوظ اور پائیدار ہو کے بغیر غزہ میں مزید لوگ مر جائیں گے۔ امداد کی برقت ترسیل نہ ہوئی تو اس کے تمام آبادی کے لیے طویل مدتی نتائج تباہ کن ہوں گے۔سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ غزہ میں فلسطینی اس ظالمانہ تنازعے کے سب سے وحشیانہ دور سے گزر رہے ہیں کیونکہ اسرائیل...
بھارتی فلم 'رئیس' میں شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے والی ماہرہ خان نے فلم پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹائے جانے پر پہلی بار ردعمل دیا ہے۔ ماہرہ خان ان دنوں اداکار ہمایوں سعید کے ہمراہ عید الاضحیٰ پر ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’’لوو گرو‘‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ ماہرہ خان نے بھارتی فلموں میں bhi کام کیا ہے۔ جن میں سے ایک شاہ رخ کی بلاک بسٹر فلم رئیس بھی ہے۔ لوو گرو کی پروموشن کے دوران ماہرہ خان سے جب یہ پوچھا گیا کہ وہ بھارت میں فلم رئیس کے پوسٹرز سے اپنی تصویر ہٹانے پر کیسا محسوس کر رہی ہیں۔ جس پر اداکارہ نے نہایت پُراعتماد انداز میں کہا کہ مجھے ذرا بھی برا نہیں لگا بلکہ میں تو ہنس دی تھی۔ یہ...
تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں کہنا تھا کہ ٹرمپ ایک درندہ ہے، جو اب کشمیر کے مظلوم عوام کے زخموں پر ثالثی کے نام پر نمک چھڑکنا چاہتا ہے، سوال یہ ہے کہ کیا ایک بھیڑیا، بکریوں کے ریوڑ کا نگہبان بن سکتا ہے؟ اور جس نے فلسطین کا سودا کیا، وہ کشمیر کا محافظ بن سکتا ہے؟" اسلام ٹائمز۔ معروف مفکر اور عالمی خطیب علامہ سید جواد نقوی نے جامعہ العروۃ الوثقیٰ لاہور میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نام نہاد ثالثی کی کوششوں کو "درندگی، نسل پرستی، اور استعمار کا دھوکہ" قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ "ٹرمپ ایک درندہ ہے، وہی...

وزیر صحت مصطفی کمال کی فلسطینی ہم منصب سے ملاقات،عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر گفتگو
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے فلسطینی وزیر صحت ڈاکٹر ماجد ابو رمضان سے ملاقات کی جس میں غزہ کیلئے طبی و انسانی امداد پر تبادلہ خیال کیا گیا، عوام کو طبی اور انسانی امداد فراہم کرنے کے مختلف طریقوں پر بات چیت کی گئی۔(جاری ہے) مصطفی کمال نے وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام فلسطینی ہم منصب کو پہنچایا۔وزیر صحت نے کہا کہ پوری پاکستانی قوم بہادر فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان فلسطین، خصوصاً غزہ کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا اسپتالوں اور طبی عملے کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، یہ نسل کشی...
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ سیسیلیا کلور نے اپنی یونیورسٹی پر غزہ میں نسل کشی کے لیے مالی معاونت فراہم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جارج واشنگٹن یونیورسٹی کی طالبہ نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایک سال سے زیادہ عرصے سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔ طالبہ نے مزید کہا کہ یونیورسٹی انتظامیہ نے میری فیس کو غزہ میں نسل کشی کے لیے استعمال کیا، اور میں...
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پاک بھارت کشیدگی کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں، اور اس بار وجہ بنی 5 سال قبل ترکیہ کی خاتونِ اول امینہ اردوان کے ساتھ ان کی ملاقات اور فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ترکیہ میں شوٹنگ ۔ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے پاکستان کا ساتھ دینے پر’Ban Turkey‘ کا ہیش ٹیگ چلادیا اور کہا کہ فلم لال سنگھ چڈھا اس لیے فلاپ ہوئی کیونکہ اُس کی شوٹنگ ترکیہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے فلم اسٹار عامر خان پر بھی ترکیہ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے عامر خان پر سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے 2020 میں اردوان سے سبسڈی حاصل کی تھی۔...
فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت اور اسرائیل کیخلاف ملین مارچ کا انعقاد جے یو آئی کیجانب سے کیا گیا۔ جس میں پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بھارت اور اسرائیل کے خلاف ملین مارچ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر جے یو آئی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے سے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے خطاب کیا۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کی خودمختاری پر زور دیا اور اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام پر ظلم و ستم کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہمیں اجازت دی جائے تو اسرائیل...
پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر نبیل قریشی سے مداحوں نے بھارت کے خلاف پاک فوج کی جانب سے کیے گئے کامیاب آپریشن’ بنیان مرصوص‘ پر فلم بنانے کی اپیل کر دی۔ سوشل میڈیا پر ان دنوں بھارتی جارحیت اور مودی حکومت کے جنگی جنون کے خاتمے کیلئے پاکستانی فوج کی جانب سے شروع کیے گئے آپریشن بنیان مرصوص کے چرچے ہیں۔ حتیٰ کہ اب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ڈائریکٹر نبیل قریشی سے اس آپریشن پر فلم بنانے اور ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد کے کردار کو مرکزی حیثیت دیے جانے کا مطالبہ بھی سامنے آگیا ہے۔ نبیل قریشی سے ایکس پر ایک صارف کی جانب سے آپریشن ‘بنیان مرصوص‘ کے حقیقی واقعات پر مبنی فلم بنانے کا...

’جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں‘ سابق انڈین آرمی چیف کا سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب
نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ منوج نروانے نے سیزفائر پر سوال اٹھانے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کوئی رومانوی چیز یا بالی ووڈ فلم نہیں ہے۔ بی بی سی کے مطابق بھارتی شہر پونے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر مجھے حکم ہوا تو میں محاذ پر ضرور جاؤں گا لیکن سفارتکاری میری پہلی ترجیح ہوگی کیوں کہ یہ جنگ کا دور نہیں ہے، جنگ یا تشدد آخری چیز ہونی چاہیئے جس کا ہمیں سہارا لینا چاہیئے، یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے، جنگ کوئی کوئی رومانوی چیز نہیں ہے، یہ آپ کی کوئی بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سرحدی علاقوں میں رہنے والے وہ تمام لوگ...
اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
ماسکو : چین-روس ثقافتی تعاون کمیٹی کی فلم تعاون ذیلی کمیٹی کا 18 واں اجلاس روسی سٹیٹ اکیڈمی آف سینماٹوگرافی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں گزشتہ سال سے چین اور روس کے فلمی تعاون میں حاصل ہونے والے منافع بخش نتائج کا جائزہ لیا گیا اور اس کا خلاصہ کیا گیا، اور دونوں ممالک کے فلمی حکام کے درمیان قریبی تعاون اور فلم پروڈکشن اور ڈسٹری بیوشن ایجنسیوں کے درمیان عملی تعاون کی بھرپور تعریف کی گئی۔ فریقین نے ایک دوسرے کے فلم فیسٹیول کی میزبانی، دونوں ممالک کے درمیان مزید فلمیں متعارف کرانے، مشترکہ پروڈکشن اور اینیمیشن فلموں میں تعاون کو فروغ دینے، نوجوان فلمی ہنرمندوں کی تربیت کو مزید بہتر بنانے اور فلمی سامان کے تبادلے جیسے موضوعات...
سٹی42: پاکستان فل سکیل وار (مکمل جنگ) سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ کی لیڈنگ نیوز آؤٹ لیت سی این این کے نمائندہ سے انٹرویو میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی حملے کو ’’تنازعہ کو بڑھانے کی دعوت‘‘ قرار دیا لیکن انہوں نے کہا پاکستان فل سکیل وار سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے۔۔ خواجہ آصف نے سی این این کو بتایا کہ ان کا ملک بھارت کے ساتھ ہر طرح کی جنگ سے بچنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن اس کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی "ہمیں اپنے دفاع سے غافل بہرحال نہیں ہیں۔ Waseem Azmet
اپنے ایک بیان میں ملکی قومی سلامتی و قومی مفادات کیخلاف کسی بھی قسم کی شرارت و غیر قانونی اقدام کیخلاف ایرانی سپوتوں کے بھرپور ردعمل پر زور دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے امریکہ و غاصب صیہونی رژیم کی حالیہ دھمکیوں کی شدید مذمت کی اور اسکے تمام سنگین نتائج کا ذمہ دار امریکی حکومت و غاصب صیہونی رژیم کو ٹھہرایا ہے اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف بے بنیاد الزامات کے بارے انتباہی بیان جاری کرتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ نے مغربی ایشیائی خطے کو مزید غیر مستحکم بنانے کے بہانے تلاش کرنے پر امریکہ و اسرائیل کو سختی کے ساتھ خبردار کیا ہے۔ اپنے بیان میں ایرانی وزارت خارجہ نے تاکید کی...
پاکستان نے عالمی عدالت انصاف سے استدعا کی ہے کہ وہ غزہ میں جاری امداد کی رسائی ممکن بنائی جائے اور اسرائیل کو امداد روکنے پر جواب دہ ٹھہراتے ہوئے اس کو احتساب کے کٹہرے میں لائے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ کے مسلمانوں کی مصیبتیں عالمی اتحاد کی کھلم کھلا تضحیک ہے، وزیر اعظم شہباز شریف دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ہیگ میں قائم عالمی عدالت انصاف میں جمعرات کو ہونے والی عوامی سماعت کے دوران نیدرلینڈز میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں خصوصاً غزہ میں اسرائیل کی جانب سے جاری مظالم کو اجاگر کیا۔ عالمی عدالت میں آج مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اقوام متحدہ، دیگر بین الاقوامی تنظیموں اور تھرڈ...
بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور دیپیکا پڈوکون ایک بار پھر بڑے پردے پر ساتھ نظر آئیں گے۔ معروف ہدایتکار سدھارتھ آنند کی نئی فلم "کنگ” کی شوٹنگ قدرے تاخیر سے 18 مئی سے ممبئی میں شروع ہوگی۔ فلم میں شاہ رخ کی بیٹی سہانا خان، ابھشیک بچن، ارشد وارثی، جیدیپ اہلوت اور ابھے ورما بھی شامل ہیں۔ ابتدا میں دیپیکا پڈوکون کی مصروفیت اور زچگی کی چھٹی کی وجہ سے ان کی دستیابی ممکن نہ تھی لیکن اب فلم کے شیڈول میں تبدیلی کے بعد دستیاب ہیں۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون کا کردار محض کیمیو نہیں بلکہ شاہ رخ خان کے ساتھ ان کی خوبصورت کیمسٹری کو پیش کرے گا۔ یہ فلم اوم شانتی اوم چنئی ایکسپریس، ہیپی نیو ایئر، پٹھان اور جوان کے بعد شاہ رخ اور دیپیکا کی چھٹی...
بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پہلگام واقعے کے بعد جہاں فواد خان کی بولی وڈ فلم ’ابیر گلال‘ کو ریلیز کی اجازت نہیں دی جائے گی، وہیں ممکنہ طور پر ہانیہ عامر کی پہلی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں ان کا کردار بھی تبدیل کردیا جائے گا۔ گزشتہ سال سے خبریں ہیں کہ ہانیہ عامر بھارتی اداکار دلجیت دوسانجھ اور نیرو باجوہ کے ہمراہ پنجابی بھارتی فلم ’سردار جی تھری‘ میں نطر آئیں گی جب کہ کچھ دن قبل پاکستانی کامیڈین نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر بھارتی فلم میں نظر آئیں گی۔ ہانیہ عامر کی ’سردار جی تھری‘ میں کام کرنے کی خبروں کے باوجود تاحال انہوں نے کبھی اس بات کی تصدیق نہیں...
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کی جانب سے بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں افغان شہریوں کے جبری انخلا اور فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ مظاہرین کی ریلی کا آغاز میٹروپولیٹن کوئٹہ کے سبززار سے ہوا۔ مظاہرین ریلی کی شکل میں مینان چوک تک آئے جہاں مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغان شہریوں کے جبری انخلا کا سلسلہ روکا جائے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کی بھی مذمت کی اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے...
سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی شٹرڈاؤن ہڑتال کی کال پر آج کوئٹہ و دیگر شہروں میں کاروبار اور دکانیں بند رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں کی جانب سے شٹرڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ اس موقع پر تاجروں نے اپنی دکانیں، مارکیٹس، بازار اور کاروبار بند کرکے فلسطین بلخصوص غزہ کے مظلوم عوام سے ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔ سیاسی، سماجی اور تاجر تنظیموں کی جانب سے شٹرڈاون ہڑتال کی مکمل حمایت کی گئی۔ صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
ایک بیان میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور 26 اپریل کو ہونے والی ہڑتال فلسطین سے اظہار یکجہتی اور ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے کا ایک بڑا پیغام ہوگی، یہ احتجاج نہ صرف قومی سطح پر ہوگا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواز بلند کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے اعلان کیا ہے کہ 26 اپریل کو کراچی سے چترال تک ملک بھر میں فلسطینی عوام پر ہونے والے مظالم کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ احتجاج عالمی ضمیر کو جھنجھوڑنے اور مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے...
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تاجر رہنمائوں کا کہنا تھا کہ اگر اسلامی ممالک کے حکمران ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر اسرائیل کے خلاف جہاد کا اعلان کرے تو اسرائیل پانچ منٹ میں نست و نابود ہو جائے گا لیکن اسلامی ممالک مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز اٹھانے کی بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی تنظیم تاجران پاکستان نے مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں 26 اپریل کو ملک گیر شٹر ڈاون کا اعلان کر دیا، ملتان میں اسرائیل مردہ باد ریلی اندرون شہر سے نکالی جائے گی اور مکمل شٹرڈاون ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے مرکزی چیئرمین خواجہ سلیمان...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا جبکہ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت علمائے اسلام فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے، کیا کبھی کوئی ملک دفاعی طور پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27...
اس ہفتے کی نئی ریلیزز میں کئی بالی ووڈ اور ہالی ووڈ فلمیں شامل ہیں جو فلمی شائقین کو سنسنی خیز اور ایکشن تھرلر کا ایڈونچر پیش کریں گی۔ ناظرین چاہے رومانی ڈراموں کے شوقین ہوں یا سنسنی خیز ایکشن کے، اس ہفتے کی ریلیزز سب کے لیے کچھ نہ کچھ پیش کرتی ہیں۔ کونسی سی فلمیں کب ریلیز ہوں گی آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں۔ تھیٹر ریلیزز: گراؤنڈ زیرو (25 اپریل): عمران ہاشمی کی فلم گراؤنڈ زیرو رواں ہفتے سنیما گھروں کی زینت بنی گی جس میں وہ BSF آفیسر دوبے کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے جو 2001 کے پارلیمنٹ حملے کے بعد بھارت کی سب سے بڑی انسداد دہشت گردی کارروائی کی قیادت کرتا ہے۔ دی...
رہنماؤں نے کوئٹہ میں منعقدہ اجلاس میں فلسطین کے عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال، افغان مہاجرین کی تضہیک اور زبردستی بے دخلی سمیت دیگر مسائل پت گفتگو کی۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کی جانب سے 26 اپریل کو فلسطین کے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے ہڑتال کی کال دی گئی ہے۔ آج ملی یکجہتی کمیٹی بلوچستان کے رہنماؤں کا اجلاس کوئٹہ میں منعقد ہوا۔ جس میں مسلم لیگ، اسلامی تحریک، جماعت اسلامی، جماعت اہل حدیث، جمعیت اتحاد العلماء، تنظیم اسلامی اور دیگر رکن جماعتوں کے ذمہ داران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں غزہ و فلسطینی عوام سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو بلوچستان بھر میں ہڑتال اور افغان مہاجرین کی تضہیک، زبردستی بے دخلی سمیت بلوچستان...
جنیوا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 اپریل ۔2025 )فلسطینی ریڈ کراس سوسائٹی نے طبّی کارکنوں پر حملے سے متعلق اسرائیل کی رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے اسرائیلی فوج نے کہا تھا کہ غزہ میں 15 طبّی کارکنوں کی ہلاکت ایک آپریشنل غلط فہمی اور احکامات کی خلاف ورزی کے باعث ہوئی ہے. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق طبی کارکنوں کی ہلاکت کا یہ واقعہ 23 مارچ کو پیش آیا تھا جب ریڈ کریسنٹ کی ایمبولینسز، اقوامِ متحدہ کی گاڑی اور فائر بریگیڈ کی گاڑی پر مشتمل کانوائے پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 14 طبی کارکن اور اقوامِ متحدہ کا ایک اہلکار ہلاک ہو گئے تھے.(جاری ہے) اسرائیلی فوج نے اس واقعے کے...
قومی مجلس مشاورت کے عنوان سے خصوصی نشست سے اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ آج فلسطین صرف ایک سرزمین نہیں، بلکہ اُمت مسلمہ کے ضمیر کا امتحان ہے، ہمیں مزاحمت و مقاومت کے جذبے کو بیدار رکھنا ہے اور اپنی فکری، اخلاقی اور عملی حمایت فلسطینی مظلوم عوام کے شانہ بشانہ پیش کرنی ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس کی تمام گفتگو فلسطین کے مسئلے پر مرکوز رکھی جائے، کیونکہ یہی وقت کا تقاضا اور امت کا اجتماعی فریضہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں میاں میرؒ منزل، نزد دربار حضرت میاں پر ’’ہدیۃ الہادی‘‘ کے زیراہتمام ’’قومی مجلس مشاورت‘‘ کےموضوع پر فکری نشست کا انعقاد کیا گیا، جس...
کراچی: فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس کے رہنما نے اسرائیلی بربریت اور مظلموں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ قائدین پر مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی بربریت کے خلاف کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں حماس کے رہنما ناجی الضہیر نے شرکت کی اور شرکا سے خطاب میں کہا کہ پاکستانی بھائیوں کا فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی پر شکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے پُراعتماد لہجے میں کہا کہ فتح فلسطین عوام کا مقدر ہے، اسرائیل مجرم اورانسانیت کا قاتل ہے اور اس کے خلاف فلسطینی عوام کی جدوجہد جاری رہے گی۔ ناجی الظہیر نے کہا کہ پاکستانی عوام اسرائیل جبر کی...

فلسطینیوں سے یکجہتی، خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں کا 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب سے کر دی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کی تاجر تنظیموں نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 26 اپریل کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ جمیعت بزنس فورم کے سینیئر نائب صدر مشتاق احمد خلیل نے کہا کہ 26 اپریل کو پشاور سمیت صوبے بھر میں ہڑتال ہوگی اور فلسطین سے اظہار یکجتی کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان صوبے کے تمام تاجر تنظیموں کی جانب...
فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے ،اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز استنبول (سب نیوز)قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے اسپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے اسپیکرز، پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ...
اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے استنبول میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے اجلاس میں فلسطین سمیت دیگر ممالک کے اسپیکرز سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرتا رہے گا اور امت مسلمہ کو اس معاملے پر فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔ ترکیے کے شہر استنبول میں فلسطین کی حمایت میں منعقدہ اجلاس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے شریک ممالک کے اسپیکرز، پریذائیڈنگ افسران سے اہم ملاقاتیں کیں اور فلسطین کی تشویش ناک صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے ترکیے کے اسپیکر کے فلسطین کے معاملے پر اہم اجلاس منعقد کرنے کے اقدام کو سراہا...
ابو عبیدہ نے اتوار کی شام ایک مختصر بیان میں کہا کہ "یمن کے مخلص بھائی فلسطین اور مسجد الاقصیٰ سے وفاداری کے لیے اپنے قیمتی خون اور اپنے برادر ملک کے وسائل کی بھاری قیمت ادا کرنے کے باوجود غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور انہوں نے صیہونی وجود کے قلب کو مفلوج کر کے رکھ دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ القسام بریگیڈ کی جانب سے غزہ کے مظلومین کی حمایت میں اہل یمن کی قربانیوں کو ایک بار پھر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے قابض اسرائیل کے خلاف مزاحمت اور فلسطینی عوام کی حمایت کے یمن کے عزم کو سراہا ہے۔ ابو عبیدہ نے اتوار کی...
کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مسلمان حکمرانوں کو فلسطین کے حوالے سے غیرت سے عاری قرار دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ کو حکمرانوں کی پروا کیے بنا اسرائیل کے خلاف اٹھ کھڑا ہونا ہوگا۔ کراچی میں اسرائیل مردہ باد ملین مارچ سے خطاب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام نے عظیم الشان پروگرام منعقد کرکے عالم اسلام کو حوصلہ دیا اور فلسطین اور اہل غزہ کو مدد کا پیغام دیا ہے۔ فلسطین کے عوام کو مخاطب کرکے انہوں نے کہا کہ مظالم کے وقت میں آپ تنہا نہیں خون کے آخری قطرے تک آپ کے شانہ بشانہ رہیں گے، یہ اجتماع اسلامی حکمرانوں کو حمیت کا پیغام دے...
غاصب صیہونی رژیم کی جغرافیائی گہرائی میں واقع حساس صیہونی اہداف پر یمن کے مزاحمتی میزائل حملوں پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی مزاحمتی فورس کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ فلسطینی عوام؛ غیور یمنی قوم کی مسجد الاقصی کیساتھ وفاداری اور غزہ کی حمایت میں انکے دلیرانہ موقف کو کبھی نہ بھولیں گے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے عسکری ونگ عز الدین القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ نے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں، مقبوضہ فلسطینی اراضیوں میں واقع غاصب و سفاک صیہونی رژیم کے حساس مراکز کے خلاف یمن کے مزاحمتی میزائل حملوں کو سراہا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اپنے ایک پیغام میں ابو عبیدہ نے تاکید کی کہ یمن میں ہمارے...
بالی ووڈ کے ’بھائی‘ سلمان خان نے ایک بار پھر ثابت کردیا کہ ان کے لیے عمر صرف ایک عدد ہے۔ حال ہی میں ان کی ایک ویڈیو نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا۔ وائرل ویڈیو میں سلمان خان اپنے پن ویل فارم ہاؤس میں بلیک بیری کے درخت پر پھرتی سے چڑھتے اور تازہ پھل توڑتے نظر آرہے ہیں۔ یہ منظر دیکھ کر تو لگتا ہے کہ سلمان خان نے واقعی ’نوٹری‘ کا کوئی جادوئی مشروب پی رکھا ہے! ویڈیو کا سب سے مزیدار پہلو یہ تھا کہ پس منظر میں ان کی نئی فلم ’سکندر‘ کا گانا ’’ہم آپ کے بنا‘‘ چل رہا تھا۔ شاید سلمان خان خود بھی نہیں جانتے تھے کہ درخت چڑھتے وقت...
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ آج وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے حکمرانوں سے بھی کہیں کہ وہ اپنی خاموشی توڑیں، اسرائیل کے خلاف سفارتی اور عسکری محاذ پر کارروائی کریں اور فلسطینی عوام کو ان کا حق دلائیں، اسرائیل کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اپنی اقتصادی قوت کو استعمال کرنا ہوگا، اور یہی بائیکاٹ مہم کا مقصد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع کیماڑی کی جانب سے ''غزہ فیملی نائٹ'' کا انعقاد روبی مور بلدیہ ٹاؤن میں کیا گیا، جہاں غزہ کے مظلوم عوام سے محبت اور یکجہتی کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔ اس تقریب میں بچوں اور خواتین سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب میں بچوں کے لیے، تقریری مقابلے،...
امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ سے ہالی ووڈ کی فلم انڈسٹری پر بھی قابل زکر اثر پڑا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین امریکا پر جو جوابی ٹیرف عائد کیا ہے اس سے ہالی ووڈ فلمیں بھی محفوظ نہیں رہی ہیں۔ چین نے نہ صرف مزید ٹیرف عائد کیا ہے بلکہ ہالی ووڈ فلموں کی اپنے ملک درآمد کو بھی محدود کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے چین کی نیشنل فلم ایڈمنسٹریشن نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے۔ جس سے ہالی ووڈ فلم میکرز میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ 30 سال سے زیادہ عرصے تک چین ہر سال 10 ہالی ووڈ فلموں کی اجازت دیتا آ...
اداکارہ حاجرہ یامین پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں یکساں مقبول ہیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز تھیٹر سے کیا تھا تاہم جلد ہی شوبز میں بھی نام بنانے میں کامیاب ہوئیں۔ انہوں نے تیری رضا، محبت چھوڑ دی میں، عہد وفا اور جھلن جیسی فلموں اور ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے اور شہرت حاصل کی۔ ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 1.1 ملین فالوورز ہیں۔ حاجرہ یامین ان دنوں تفریح کے لیے مصر میں موجود ہیں جہاں بحیرہ احمر کے کنارے پکنک مناتے ان کی تصویریں وائرل ہوئی ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل...
اپنے ایک بیان میں سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا کہنا تھا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سعودی عرب نے فلسطینیوں کو ان کی سرزمین سے بے دخل کرنے کی تجویز مسترد کر دی۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونی چاہیئے۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد سے محروم کرنا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اب فلم انڈسٹری کا حصہ بننے جا رہے ہیں۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو نے ہالی وڈ کے نامور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ مل کر پروڈکشن اسٹوڈیو بنانے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئے فلم اسٹوڈیو کا نام "URMarv" رکھا جا رہا ہے جو کھیل اور سنیما کی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لے آئے گا۔ رونالڈو نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں فلم اسٹوڈیو کا اعلان کرتے ہوئے بہت پُرجوش ہوں کیونکہ اب میں ایک نئے کام کی شروعات کر رہا ہوں۔ فلم اسٹوڈیو میں رونالڈو کے پارٹنر میتھیو وان نے کہا کہ کرسٹیانو نے فٹبال کے میدان میں وہ کہانیاں تخلیق کی ہیں وہ کوئی نہیں لکھ سکتا تھا۔...
تمام مسلم حکومتوں پر جہاد واجب ہوچکا، قومی فلسطین کانفرنس کا اعلامیہ جاری فلسطین اور امت مسلمہ کے عنوان پر منعقدہ قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے جس میں اسرائیل کی جانب سے غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی جاری ہے، مسلمانوں پر جہاد واجب ہوچکا ہے۔ جمعرات کے روز اسلام آباد میں ہونے والی قومی کانفرنس میں دینی جماعتوں اور تنظیمات کے قائدین شریک ہوئے، قومی کانفرنس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر تباہ کن مظالم ڈھائے جن کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی، بچوں اور خواتین سمیت تقریباً 55 ہزار افراد شہید اور 2 لاکھ شدید زخمی اور معذور ہوچکے ہیں۔ مجلسِ اتحاد امت پاکستان...
واشنگٹن: ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی مائیکروسافٹ نے اپنی اسرائیلی فوج سے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر دو سافٹ ویئر انجینیئرز کو برطرف کر دیا ہے۔ کمپنی نے اس اقدام کو "جان بوجھ کر کاروباری سرگرمیوں میں خلل ڈالنا" قرار دیا ہے۔ یہ واقعہ کمپنی کی 50 ویں سالگرہ کی تقریبات کے دوران پیش آیا، جب کینیڈا میں موجود انجینیئر ابتہال ابوسعید نے مائیکروسافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان کے خطاب کے دوران احتجاج کیا۔ لائیو ایونٹ کے دوران انہوں نے کہا: "مصطفیٰ، تم پر شرم ہے۔ مائیکروسافٹ ہمارے علاقے میں نسل کشی کو طاقت فراہم کر رہا ہے۔" انہوں نے اسٹیج پر ایک کفیہ (فلسطینی رومال) بھی پھینکا، جس کے بعد سیکیورٹی نے انہیں باہر نکال...
اسرائیلی بمباری سے فلسطینی عوام کو بھوک ، نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ہم اخلاقی دیوالیہ پن اور انسانیت کے خاتمے کا حصہ نہیں بنیں گے ، سلامتی کونسل سے خطاب اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔الجزائر کی جانب...
مسقتل مندوب نے کہا ہے کہ اسرائیل اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں، جنگ بندی معاہدے، بین الاقوامی قوانین، اقوامِ متحدہ کے چارٹر اور جنیوا کنونشن سمیت ہر مہذب طرزِ عمل کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے...
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ہم اس ادارے کا حصہ نہیں بن سکتے جو فلسطین کی موجودہ صورتِحال پر محض تماشائی بنا رہے اور کچھ نہ کرے۔ یہ بھی پڑھیں:مائیکروسافٹ کی گولڈن جوبلی تقریب، ملازمین کا فلسطین کے حق میں احتجاج، ویڈیو وائرل عاصم افتخار نے یہ بات الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے غزہ میں اجتماعی قبر سے امدادی کارکنوں کی 15 لاشوں کی دریافت پر بلائے گئے اجلاس سے خطاب میں کہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستانی مندوب نے واضح کیا کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا...
ذرائع کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مسقتل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو ریلیف نہ دے پانا سلامتی کونسل پر سوالیہ نشان ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ سلامتی کونسل فلسطین کے مقبوضہ علاقوں پر اسرائیلی بم باری کی وجہ سے فلسطینی عوام کو بھوک اور نقل مکانی کی اجتماعی سزا کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الجزائر کی جانب سے پاکستان، چین، روس اور صومالیہ کی حمایت سے...