2025-07-27@00:10:28 GMT
تلاش کی گنتی: 688
«ویڈیو بنانے کے»:
اداکار و گلوکار عاشر وجاہت نے اپنے مشہور فنکار دوستوں سے دوری اختیار کرنے کی وجہ بتا دی۔ شوبز انڈسٹری میں قریبی دوستیاں معمول کی بات ہیں اور ہانیہ عامر کے کئی فنکاروں سے دوستانہ تعلقات مشہور ہیں۔ ایک وقت تھا جب ہانیہ نوجوان اداکار و گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ سیر سپاٹے کرتیں اور موج مستیاں کرتی نظر آتی تھیں اور ان کی قریبی دوستی پر انڈسٹری میں بھی بات کی جاتی تھی۔ تاہم جون 2021 میں ایک ویڈیو منظر عام پر آئی جس میں ہانیہ عامر، عاشر وجاہت اور ان کے بھائی نائل کو میوزک پر لپ سنکنگ کرتے اور بظاہر انتہائی بےتکلف انداز میں ساتھ لیٹے ہوئے دیکھا گیا مگر ان کا یہ انداز مداحوں اور سوشل میڈیا...
مایہ ناز اداکارہ نشو بیگم ایک دل گرفتہ ویڈیو پیغام میں اپنے داماد کے اچانک انتقال کی خبر دیتے ہوئے زار و قطار رو پڑیں۔ اداکارہ نشو بیگم نے یوٹیوب پر جاری وی لاگ میں نم آنکھوں اور رندھی ہوئی آواز کے ساتھ بتایا کہ 22 جولائی کی رات اُن کی زندگی ہمیشہ کے لیے بدل گئی۔ اداکارہ نے بتایا کہ ایک رات قبل ہی میں اپنی چھوٹی بیٹی عائشہ کے شوہر علی رضا سے مل کر آئی تھی اور صبح اس کے انتقال کی اندوہناک خبر سنی ہے۔ نشو بیگم نے بتایا کہ علی رضا معروف اداکارہ میڈم فردوس کے صاحبزادے اور صرف 47 برس کے تھے۔ موت برحق ہے، لیکن جوان موت دل چیر دیتی ہے۔ اداکارہ نشو نے اپنے داماد کے لیے دعائے مغفرت کی اپیل...
تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال گجر خان کے خواتین باتھ روم میں خفیہ طور پر ویڈیوز بنانے والے پنجاب پولیس کے حاضر سروس ہیڈ کانسٹیبل کو شہری کی بروقت کارروائی پر رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ انگریزی اخبار سے وابستہ رپورٹر صالح مغل نے پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم عقیل عباس لاہور میں پولیس ٹریننگ ونگ سے وابستہ ہے اور وقوعہ کے وقت سول کپڑوں میں ملبوس تھا۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق وہ اسپتال میں بھی خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہا تھا۔ شہری کی ہوشیاری سے گرفتاری شہری بلال حسین نے اسپتال میں طبی معائنے کے دوران مشتبہ...
عطاءاللہ شاہین : سوشل میڈیا کے خطرناک رجحانات نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔ کندیاں کے قریب علی والی اسکیپ چینل نہر میں 25 سالہ نوجوان ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے نہر میں گر کر جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والا احسن علی والی نہر کے ڈاؤن فال پوائنٹ پر ویڈیو بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ پاؤں پھسلنے سے نہر میں جا گرا۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ کندیاں وسیم خان پولیس ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچے۔ دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری مقامی افراد نے فوری ریسکیو کارروائی کرتے ہوئے نوجوان کی لاش نہر سے نکالی اور قریبی ہسپتال...
راولپنڈی کے علاقے گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔گرفتار پولیس کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو اسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل فون سے خواتین کی 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں ہیں۔
قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کے نوجوان نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر فلسطینیوں تک پہنچانے کی کوشش کی جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق مصر کے شہریوں نے بوتلوں میں کھانا ڈال کر سمندر میں ڈال دیا اس امید کے ساتھ کہ یہ فلسطینی بچوں تک پہنچ جائے۔ مصری شہری کا کہنا ہے کہ مصر کے بچوں کی غزہ کے بچوں کے لیے یہ ایک چھوٹی سی کوشش ہے، امید ہے یہ کھانا ضرور پہنچے گا۔ View this post on Instagram A post shared by عبدالرحمٰن العباسی (@adujee388) وائرل ویڈیو میں نوجوان کہہ رہا ہوتا ہے کہ اے میرے پیارے غزہ والو مجھے معاف کر دو، خدارا مجھے معاف کر دیں۔ مصری...
ایرانی میڈیا کے مطابق یونانی جزیرے سائروس پر 150 سے زائد مظاہرین نے جزیرے کی بندرگاہ پر احتجاج کیا، فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے طور پر یونان میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے ایک اسرائیلی بحری جہاز کا محاصرہ کر لیا اور صہیونی کو بندرگاہ چھوڑنے پر مجبور کردیا۔ ایرانی میڈیا کے مطابق یونانی جزیرے سائروس پر 150 سے زائد مظاہرین نے جزیرے کی بندرگاہ پر احتجاج کیا، فلسطینی پرچم لہرائے اور غزہ جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا جس کے بعد اسرائیلی سیاحوں کو لے جانے والا ایک کروز بحری جہاز اپنے مسافروں کو اتارے بغیر واپس روانہ ہو گیا۔ مظاہرین نے بینرز اٹھائے...
کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (ATC) نے بانو بی بی کی والدہ گل جان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر سیریئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا ہے۔ گل جان کو ایک روز قبل گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا انگریزی روزنامے میں شائع محمد ظفر بلوچ کی خبر کے مطابق گل جان کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ قرآن پاک اٹھائے ہوئے اپنی بیٹی کے قتل کا اقرار کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ ویڈیو میں گل جان کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد: فیض آباد انٹرچینج کے قریب 21 جولائی کو پیش آنے والے ایک تشویشناک واقعے میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایک انسپکٹر نے ریسکیو 1122 کے ایمبولینس سٹاف کے ساتھ بدسلوکی کی، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹریفک پولیس کا عملہ ایمبولینس کے عملے سے الجھ کر ہاتھا پائی کر رہا ہے۔ واقعے کے بعد ریسکیو 1122 کے حکام نے اسلام آباد کے ایس ایس پی ٹریفک کو ایک مراسلہ ارسال کیا ہے جس میں ٹریفک پولیس کے انسپکٹر کے رویے اور ایمرجنسی کور کرنے میں رکاوٹ ڈالنے کی شکایت درج ہے۔ مراسلے کے مطابق ریسکیو 1122 کی ایمبولینس آن وے ایمرجنسی کال موصول...
کوئٹہ(نیوز ڈیسک) بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر مرد و خاتون کے قتل کے کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقتولہ بانو بی بی کی والدہ گل جان کو ایک ویڈیو بیان جاری کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔ گل جان نے ویڈیو بیان میں قتل کو بلوچی رسم و رواج کے مطابق ”سزا“ قرار دیا تھا اور اس کی حمایت کی تھی۔ پولیس کے مطابق گل جان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت (اے ٹی سی) میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے ان کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ گل جان پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو میں قتل کی حمایت کی اور...
گیبرڈ نے خفیہ دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اوباما دور کے اعلیٰ حکام نے دانستہ طور پر ٹرمپ کی جیت کو روسی مداخلت سے جوڑنے کے لیے جعلی انٹیلی جنس رپورٹس تیار کیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک مرتبہ پھر اپنے پیش رو باراک اوباما کو نشانے پر لے لیا ہے۔ چند روز قبل اپنی انتظامیہ کی جانب سے اوباما پر 2016 کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگانے کے بعد، ٹرمپ نے اب ایک مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایف بی آئی اہلکاروں کو اوباما کو وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں گرفتار کرتے دکھایا گیا ہے۔ یہ ویڈیو ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر...
جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز ماضی کی طرح اب بھی اپنی فٹنس برقرار رکھے ہوئے ہیں، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز کے میچ میں انہوں نے زبردست فیلڈنگ کرکے شائقین کو حیران کر دیا۔ لیجںڈز لیگ میں بھارت کے خلاف کھیلے گئے میچ میں یوسف پٹھان نے عمران طاہر کی گیند پر باؤنڈری کی طرف شارٹ کھیلا لیکن فیلڈنگ پر موجود ڈی ویلیئرز نے بھاگتے ہوئے کیچ تھامنے کی کوشش کی۔ ڈی ویلیئرز نے یوسف پٹھان کا کیچ تو پکڑ لیا لیکن ان کا جسم باؤنڈری سے ٹکرانے لگا تھا جس پر انہوں نے گیند اپنے ساتھی فیلڈر کی طرف اچھال دی۔ https://www.facebook.com/reel/1408068017083629?rdid=9WADs80LnSqsf7yC&share_url=https%3A%2F%2Fwww.facebook.com%2Fshare%2Fr%2F1GCRo58yL1%2F سریل ایروی نے گیند کو ہوا میں بلند ہوتے دیکھ کر ڈائیو مار...

حسان نیازی پتلون لہرانے کے کیس میں جیل ہے تو علیمہ خان کا بیٹاکس طرح آزاد گھوم رہاہے ، وہ بھی اسی ویڈیو میں تھا: شیر افضل مروت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )شیر افضل مروت خان نے کہاہے کہ علیمہ خان پارٹی میں ہر شخص کو مشکوک بنانے کی کوشش کر ہی ہے ، عمران خان خود اپنی مرضی سے علیمہ بی بی سے ملاقات نہیں کر رہے ، انہوں نے علیمہ خان کو آنے سے خود روکا ہے ،بانی نے کہا اسے بلاک کر دو۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ماضی میں علیمہ خان نے مجھے کہا کہ یہ تو وکیل ہی نہیں ہے ، محترمہ پی ٹی آئی ، پاکستانیوں اور ورکرز کو یہ وضاحت دیں کہ جب حسان نیازی پتلون لہرانے کے الزام میں آج بھی جیل ہے تو ویڈیو میں ساتھ ان کے...
لاہور (نیوز ٍڈیسک)معروف ٹک ٹاکر ایمل محمود مغل نے ایک نئی متنازعہ ویڈیو کے ذریعے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جس میں وہ اسلحہ کی نمائش کرتے ہوئے کھلے عام قانون کو چیلنج کرتی نظر آ رہی ہیں۔ سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ (CCD) کی جانب سے لاہور میں خطرناک ماضی رکھنے والے افراد کے خلاف گھیرا تنگ کیے جانے کے دوران یہ ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں ایمل محمود احمد مغل ایک ہینڈ گن کے ساتھ دیکھی جا سکتی ہیں۔ ویڈیو میں وہ پرسکون انداز میں اپنی گود میں پستول رکھ کر بیٹھی ہیں، جو کہ واضح طور پر حکومتی احکامات اور قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ متعلقہ حکام کے مطابق، یہ عمل نہ صرف CCD کے قواعد...
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے ماضی کے فیشن شو کے دوران ریمپ پر پیش آنے والے واقعے پر لب کشائی کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر اپنا تہلکہ خیز ویڈیو بیان جاری کیا ہے جس میں وہ خود کے ساتھ انڈسٹری میں ہونے والی بدسلوکی کا انکشاف کر رہی ہیں اور کئی اسکینڈلز کی حقیقت واضح کر رہی ہیں۔ اس ہی ویڈیو میں علیزے شاہ نے بتایا کہ برائیڈل فیشن شو کے دوران ان کا گرنا اتفاقیہ نہیں تھا بلکہ گلوکارہ شازیہ منظور نے دانستہ طور پر اُنہیں بار بار پکڑا اور دھکا دیا، جس سے وہ توازن کھو بیٹھیں۔ علیزے شاہ نے دعویٰ کیا کہ یہ حرکت شازیہ...
پاکستان شوبز کے اداکار منیب بٹ نے گزشتہ دنوں صابری قوالوں کے لرزہ خیز قتل پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انسانی حقوق کے کارکنوں اور سماجی رہنماؤں کی خاموشی پر شدید تنقید کی ہے۔ منیب بٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیوبیان میں کہا کہ جس بے دردی سے صابری خاندان کے افراد کو نشانہ بنایا گیا، وہ نہ صرف ناقابلِ برداشت ہے بلکہ انسانیت کے خلاف ظلم کی بدترین مثال بھی ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ایسے سانحات پر وہ تمام آوازیں وہ انسانی حقوق کی تنظیمیں اور سماجی کارکنان کہاں ہیں جو دہشتگردوں کو مارنے پر بھی شور مچاتے ہیں؟ اداکار کا کہنا تھا کہ مظلوموں کے حق میں آواز اٹھانا صرف مخصوص حالات...
ایک جاری ویڈیو میں قتل ہونیوالی خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں نے غیرت کی خاطر بیٹی کو قتل کیا، جو روایات کے مطابق تھا۔ پاکستان علماء کونسل نے اس بیان کو قرآن و سنت کے منافی قرار دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں غیرت کے نام پر قتل ہونے والی خاتون کی والدہ نے متنازعہ بیان دیتے ہوئے اپنی بیٹی کے قتل کو درست قرار دے دیا، جبکہ پاکستان علماء کونسل نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے والدہ کے بیان کو قرآن اور سنت کے خلاف قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی گئی خاتون بانو کی والدہ کا ویڈیو بیان منظر عام پر آیا ہے...
سٹی42: ماں نے بیٹی کے قتل کو صحیح قرار دے دیا اور قتل کا حکم دینے والے سردار کو بے گناہ قرار دے دیا۔ بلوچستان میں جہالت کے زمانے کی رسم کے تحت سیاہ کار قرار دے کر ماری گئی خاتون کی ماں نے غیرت کے نام پر خاتون اور مرد کے قتل کو صحیح قرار دیا ہے جس سے اس کیس کے متعلق سوشل ڈسکورس مزید پھیلنے کا امکان ہے۔ ڈیگاری قتل واقعہ کی مقتول خاتون کی والدہ کا ویڈیو بیان سامنے لایا گیا ہے جس میں یہ عورت اپنی بیٹی کے قتل کو جائز قرار دے رہی ہے اور قاتلوں کو بے گناہ بتا رہی ہے۔ یہ ویڈیو بیان کون لوگ ریکارڈ کروا کر سامنے لائے یہ ابھی...

کوئٹہ: غیرت کے نام پر قتل، کہانی کا نیا موڑ، مقتولہ بانو کی مبینہ والدہ کا ویڈیو بیان منظرِ عام پر آگیا
کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈگاری میں غیرت کے نام پر قتل کی جانے والی خاتون بانو کی مبینہ والدہ گل جان کا ویڈیو بیان سامنے آ گیا ہے، جس میں انہوں نے قتل کو ’بلوچی رسم و رواج‘ کے مطابق قرار دیتے ہوئے سرداروں اور معتبرین کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ویڈیو بیان میں گل جان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی بانو کوئی کم سن لڑکی نہیں تھی بلکہ 5 بچوں کی ماں تھی۔ اس کے بچے نور احمد (18 سال)، واصد (14 سال)، فاطمہ (12 سال)، صدیقہ (9 سال) اور ذاکر (6 سال) ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بلوچستان: غیرت کے نام پر قتل، ایف آئی آر میں کیا لکھا گیا؟ انہوں نے کہا کہ بحثیت بلوچ،...
فوٹیج میں اسکول یونیفارم میں طالبہ کو بھی دیکھا جا سکتا ہے، پولیس کے مطابق متاثرہ شہری کی جانب سے تاحال کوئی رپورٹ درج نہیں کروائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بفرزون میں موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے، شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلئے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل...
ملزمان کی شناخت کررہے ہیں ، واقعہ عید الا ضحی کے دنوں میں پیش آیا ، بلوچستان حکومت ایک ملزم گرفتار، دیگر کی تلاش جاری ہے ویڈیو کی مدد سے ملزمان کی شناخت کررہے ہیں مبینہ غیرت کے نام پر بلوچستان میں فائرنگ کرکے ایک خاتون اور مرد کے سفاکانہ قتل کی لرزہ خیز ویڈیو وائرل سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا پر مرد و خاتون کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے فوری تحقیقات اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا۔ حکومت بلوچستان شاہد رند نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی، واقعہ...
عالمی شہرت یافتہ اسلامک اسکالر مولانا طارق جمیل نے عمران خان کی حمایت پر مبنی تقریر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی ویڈیو کو پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے۔ مولانا طارق جمیل نے سماجی رابطوں کی سائیٹ ایکس پر ایک وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو سوشل میڈیا پر پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے، جس میں تالیوں کی آواز اور سیاسی مفہوم شامل کر کے ویڈیو کا اصل پیغام بدل دیا گیا ہے۔ میری ملائیشیا کی مسجد میں کی گئی تقریر کو سوشل میڈیا پر پرانی آڈیو کے ساتھ شیئر کیا جا رہا ہے،...
ضلع وسطی کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کو لوٹ لیا، واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ضلع وسطی کے تیموریہ تھانے کے علاقے بفرزون میں موٹرسائیکل سوارمسلح ملزمان نے اسکول طالبہ کے سامنے اس کے والد کولوٹ لیا۔ منگل کی صبح سویرے ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے شہری گھر کے باہر بیٹی کو اسکول چھوڑنے کیلیے جا رہا ہوتا ہے۔ شہری گھر کے باہر گلی میں کھڑا انتظار کر رہا تھا کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح ملزمان آگئے، ملزمان اسلحہ کے زور پر شہری سے موبائل فون اور نقدی چھین...
آسام(نیوز ڈیسک)بھارت کی ریاست آسام کے رہائشی کے لیے ایک نیا دن تھا، اور اس دن کو منانے کا طریقہ بھی کچھ منفرد تھا۔ مانک علی نامی آسام کے شہری نے اپنی طویل عرصے سے منتظر ”آزادی“ کو ایک انوکھے طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا۔ مانک علی نے اپنی بیوی سے قانونی طور پر علیحدہ ہونے (طلاق لینے) کے بعد دودھ سے نہا کر جشن منایا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک وائرل ویڈیو میں بھارتی شہری کو اپنے گھر کے باہر، پلاسٹک کی چادر پر، دودھ کی چار بالٹیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ شخص ایک کے بعد ایک دودھ سے بھری چھوٹی بالٹی اپنے اوپر ڈال کر خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ ویڈیو میں...
راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی میں اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ بد تمیزی کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ای سی جی ڈیپارٹمنٹ میں عملے نے مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور مریضوں کو دھکے دے کر باہر نکال دیا۔ اسپتال عملے کی مریضوں کے ساتھ ہاتھا پائی کی فوٹیج سامنے آگئی، فوٹیج میں موقع پر موجود عملے کو مریضوں کے ساتھ الجھتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اسپتال عملے کی نامناسب رویے کی وڈیو بنانے پر عملہ ایک مریض سے الجھ پڑا، اسپتال عملے نے مریضوں کے ٹیسٹ کرنے سے انکار کردیا۔ اسپتال انتظامیہ نے آر آئی سی میں پیش آئے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی اور کہا کہ واقعہ اسپتال کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے، واقعہ کی مکمل...

لاہور میں بارش کے بعد اعلیٰ شخصیات کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے والا شہری گرفتار، معافی مانگ لی
پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں دو روز قبل بارش کے پانی میں پھنسنے کے بعد وزیراعلیٰ مریم نواز اور دیگر شخصیات کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے بزرگ کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے شہری کو حراست میں لیا جس کے بعد اُس نے اپنا ویڈیو پیغام ریکارڈ کروایا جس میں اپنے کیے پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے معافی مانگی۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں حکومت سے معذرت چاہتا ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب، پاک فوج، پاکستان زندہ باد‘۔ مسلم لیگ ن کی رہنما نے شہری کا تازہ ویڈیو پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔ واضح رہے کہ دو روز موٹرسائیکل کے ہمراہ جانے والے شہری لاہور کی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایم کیو ایم لندن کے سینئر رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے ایک ویڈیو پیغام میں بتایا ہے کہ بانی الطاف حسین کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے جبکہ سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ایکس پر اپنے ویڈیو پیغام میں مصطفیٰ عزیز آبادی کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی طبیعت کل کے مقابلے میں کافی بہتر ہے۔ کچھ ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور اب ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے جبکہ ڈاکٹرز ٹیسٹ رپورٹس کے مطابق ان کا علاج کر رہے ہیں۔ انہوں نے بانی ایم کیو ایم کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی غلط خبروں کو افسوسناک قرار دیا۔ عمران خان کے بیٹے...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا ایکٹویسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے عمران خان کی موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا جمع کرنے اور بچوں کی آمد پر جاری کرنے کا اعلان کردیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں فرحان ورک کاکہناتھاکہ "نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے، اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر رہا ہوں تاکہ ویڈیوز لگا لگا کر انکو مزید شرمندہ کیا جائے"۔ نچن یاہو کی ساری موروثی سیاست کے خلاف ویڈیوز کا ڈیٹا بنک اکٹھا کر لیا ہے اب بس اسکے دونوں بچوں کا پاکستان آ کر یوتھی بھائیوں کو غلام بنانے کا انتظار کر...
اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر کی تدفین لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤں کے قبرستان میں کردی گئی جہاں اُن کے چچا نے میڈیا سے گفتگو میں کئی انکشافات کیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں حمیرا کے چچا محمد علی نے بتایا کہ حال ہی میں میری بہن کا انتقال ہوا تھا اور ہم سب بہت دکھ اور رنج کی حالت میں ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حمیرا سے کافی عرصے سے رابطہ نہیں تھا اور ہمیں اُس کے گھر کے بارے میں بھی کچھ پتا نہیں تھا۔ حمیرا کے چچا نے مزید بتایا کہ وہ شوبز میں نام کمانا چاہتی تھی، اسی لیے کراچی گئی تھی لیکن والدین اس فیصلے سے خوش نہیں تھے۔ چچا محمد علی...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں شہری نے انکشاف کیاہے کہ میو ہسپتال میں خیبرپختون خوا سے آدھا صوبہ علاج کیلئے آیا ہوا ہے ، کے پی کے کے ہسپتال میں تو ایک ڈسپرین بھی نہیں ملتی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک اینکر پرسن شہریوں سے گفتگو کر رہاہے ، اسی دوران ایک شہری اینکر پرسن کو بتاتا ہے کہ پنجاب میں سہولیات ہیں ، کے پی کے میں علاج کی سہولت نہیں ہے ، میو ہسپتال میں آدھا کے پی کے علاج کیلئے آیا ہواہے ، وہ کہتے ہیں وہاں پر ڈسپرین کی گولی تک نہیں ملتی ،ہسپتال...
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)حیدرآباد میں ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے پولیس موبائل، وائرلیس اور کیپ کا استعمال کرتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوگئی۔(جاری ہے) پولیس اہلکار نے ٹک ٹاکر فہمیدہ کی تھانہ حسین آباد کی حدود میں ویڈیو بنائی اور وائرل ہونے کے بعد پولیس نے موقف دینے سے انکار کردیا۔اعلی حکام نے پولیس وردی میں ٹک ٹاک بنانے پر پابندی عائد کررکھی ہے۔
اسلام آباد (صغیر چودھری) صنعتی تنازعات کے حل کیلئے ملک کے 7 شہروں میں قائم این آئی آر سی کورٹس کو ویڈیو لنک سے منسلک کر دیا گیا۔ چیئرمین این آئی آر سی جسٹس( ر) شوکت عزیز صدیقی کی ہدایت پر تمام عدالتوں میں ویڈیو لنک کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے۔ وڈیو لنک کی سہولت کے باعث ججز کے ٹی اے ڈی اے کی مد میں بننے والے لاکھوں روپے بچا لئے گئے۔ ٹی اے ڈی اے کی مد میں بچنے والی لاکھوں روپے کی رقم کو سٹاف کے جوڈیشل الاؤنس میں شامل کیا جائے گا۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے این آئی آر سی کی تمام کورٹس میں زیر...
پاکستان شوبز کے مشہور اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ کی بچپن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں فہد مصطفیٰ کو ایک سندھی ڈرامے میں کردار ادا کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ کیونکہ سندھی فہد کی مادری زبان ہے اس لئے وہ با آسانی محض 7 سے 8 برس کی عمر میں سندھی زبان میں بنے ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو پر فہد مصطفیٰ کی حالیہ رنگ و روپ کا موازنہ کر رہے ہیں کیونکہ بچپن کی اس ویڈیو میں فہد کا رنگت کافی گہری ہے جبکہ اب وہ بےحد گورے ہوچکے ہیں۔ https://www.instagram.com/reel/DL2At9PMS0V/?utm_source=ig_web_copy_link صارفین کا کہنا ہے کہ فہد مصطفیٰ...
پشاور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ خیبرپختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے شہری کی ویڈیو وائرل ہونے پر غفلت برتنے والے اہلکار کو معطل کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پشاور میں ٹریفک پولیس کی گاڑی سے گھسیٹے جانے والے ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس کے بارے میں پتا چلا ہے کہ شہری کو گھسیٹنے کا یہ واقعہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران اس وقت پیش آیا، جب سٹی ٹریفک پولیس پشاور کی جانب سے پلوسی روڈ اور تہکال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران مختلف مقامات سے متعدد افراد کو حراست میں لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ حراست میں لیے جانے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) نالہ کورنگ میں پانی کی سطح بلند ہونے سے موٹر سائیکل سوار پانی کے ریلے میں بہہ گیا۔ ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نالے پر بنائے گئے پُل سے لوگ اپنی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں گزار رہے ہیں۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریلے میں بہہ جانے والے نوجوان کی تلاش جاری ہے جب کہ نالہ کورنگ کے کنارے کچے مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو کا کہنا ہے کہ نالہ کورنگ کے قریب رہنے والوں کو نالے سے دور رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پہلے مزاحمت پھر مفاہمت، مذاکرات سے بہتر صورتحال نکل آتی ہے: پرویز الہٰی
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں عملے کی غیر اخلاقی حرکات بے نقاب کردی۔ این سی سی آئی اے نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں تعینات دو ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قابل اعتراض ویڈیو مواد بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز انکوائری نمبر 1541/25 کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ شکیل احمد (ریڈیولوجسٹ) اور زین العابدین (وارڈ سرونٹ) نے THQ اسپتال کہوٹہ میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ریڈیالوجی وارڈ میں شدید غیر اخلاقی عمل کیا۔ واقعے کے دوران شکیل احمد...
جدید دور میں جہاں اسمارٹ فون ہماری زندگیوں کا اہم حصہ بن چکے ہیں، وہیں دو معروف موبائل برانڈز ”انفنکس“ (Infinix) اور ”ون پلس“ (OnePlus) پر سنگین الزامات سامنے آئے ہیں جن سے صارفین کی پرائیویسی اور ذاتی معلومات شدید خطرے میں پڑ گئی ہیں۔ دونوں کمپنیوں پر خفیہ طور پر ڈیٹا چرانے، جاسوسی کرنے اور صارف کی اجازت کے بغیر حساس معلومات شیئر کرنے کے الزامات ہیں۔ Infinix: پہلے سے نصب میلویئر، خفیہ ایپ، اور ڈیٹا لیکس ”ٹرانسن ہولڈنگز“ (Transsion Holdings) کے تحت چلنے والے انفنکس فونز کے بارے میں ”سیکیور- ڈی“ (Secure-D) نامی سیکیورٹی ادارے نے 2020 میں انکشاف کیا تھا کہ ان فونز میں ”xHelper“ اور ”Triada“ جیسے خطرناک میلویئر پہلے سے انسٹال ہوتے ہیں۔ یہ ایپلی...
ماڈل اور اداکارہ حمیرا اصغر کی وفات کے بعد ان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ شوبز دنیا میں پائی جانے والی منافقت پر تنقید کرتی نظر آتی ہیں۔ اداکارہ کی موت کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ شوبز انڈسٹری کی شکایت کرتی نظر آئیں۔ میزبان نے ان سے سوال کیا کہ انہیں شوبز میں کیا چیز سب سے زیادہ نا پسند ہے تو انہوں نے جواب دیا کہ ’شوبز انڈسٹری میں بہت سے لوگ ایسے ہیں جو منافق ہیں‘۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی: اداکارہ حمیرا اصغر کی کئی روز پرانی لاش فلیٹ سے برآمد، پڑوسی کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ انہوں...
لندن: فرانس کے صدر ایمانویل میکرون ایک بار پھر اس وقت سوشل میڈیا کی زینت بن گئے جب ان کی اہلیہ خاتون اول بریژیت میکرون نے برطانیہ کے تین روزہ سرکاری دورے کے آغاز پر طیارے سے اترتے ہوئے شوہر کا ہاتھ تھامنے سے گریز کیا۔ اس ایک لمحے نے دونوں کے تعلقات کے بارے میں چہ مگوئیوں کو ایک بار پھر جنم دے دیا ہے، شاہی استقبال کے باوجود ایوان صدر کا یہ منظر سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ صدر میکرون نے طیارے کی سیڑھیوں پر اہلیہ کی طرف ہاتھ بڑھایا، لیکن خاتون اول نے بلا جھجک نظرانداز کر دیا اور یہ لمحہ کیمروں نے محفوظ کر لیا۔ دوسری شرمندگی کچھ ہی گھنٹوں بعد پیش...
دبئی کا انفراسٹرکچر پوری دنیا میں مشہور ہے اور یہاں بہت کچھ ایسا ہے جو دنیا میں کہیں دیکھنے کو نہیں ملتا۔ حال ہی میں دبئی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈرون کے ذریعے کار کو واش کیا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں کہا گیا کہ دبئی 2032 میں رہ رہا ہے اور ایسا دنیا میں پہلی بار ہوا ہے کہ ڈرون کو گاڑیاں صاف کرنے کے لیے استعمال کیا جائے۔ ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دبئی میں اب گاڑیاں فلائنگ کار واشرز سے صاف ہوتی ہیں، کیونکہ گاڑی کو ہاتھ لگا کر دھونا پرانی بات ہو چکی ہے۔ صارف نے مزید لکھا کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جیکب آباد (نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں صحابہ کرام کے گستاخ پر کیس داخل گرفتار نہ ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے بقا محمدتھانے کی حدود قصبہ بخش علی جکھرانی میں صحابہ کرام کی شان میں گستاخی پر مبنی ویڈیو رکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر رکھنے والے کھتوری جکھرانی کے خلاف سرکاری مدعیت میں عوامی احتجاج کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ،لیکن تاحال گستاخ کو گرفتار نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے عوام میں شدیداشتعال پایا جاتا ہے ، کیس کے اندراج کے بعد کھتوری جکھرانی نے معافی نامے کی ویڈیو ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر رکھی دوسری جانب مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ویڈیو ریکارڈ کرنے اور...
اسلام ٹائمز: علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس عزاء میں 37 ماتمی دستوں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ سے طوغی روڈ پر داخل ہوتے ہوئے میزان چوک تک پہنچا۔ جہاں عزاداروں نے ظہرین کی نماز ادا کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر مرکزی جلوس عزاء بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برآمد ہوا۔ جس میں عزاداروں نے شہدائے کربلاء کے لئے عزاداری اور ماتم داری کی۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزاء میں...
اسلام ٹائمز: علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری سے برآمد ہونیوالے مرکزی جلوس عزاء میں 37 ماتمی دستوں نے شرکت کی۔ مرکزی جلوس عزاء علمدار روڈ سے طوغی روڈ پر داخل ہوتے ہوئے میزان چوک تک پہنچا۔ جہاں عزاداروں نے ظہرین کی نماز ادا کی گئی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: اعجاز علی دس محرم الحرام یوم عاشورہ کے موقع پر نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم امام حسین علیہ السلام کی شہادت پر مرکزی جلوس عزاء بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں برآمد ہوا۔ جس میں عزاداروں نے شہدائے کربلاء کے لئے عزاداری اور ماتم داری کی۔ کوئٹہ کے علاقے علمدار روڈ میں واقع امام بارگاہ حسینی ہزارہ نچاری سے برآمد ہونے والے مرکزی جلوس عزاء میں...
لاہور میں شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جنوبی چھاونی چوکی نادر آباد، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کی ہدایت پر ایس ایچ او جنوبی چھاونی دانیال یونس اور چوکی انچارج نادر آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہحبس بیجا میں رکھ کر تشدد کرنے والے ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا گیا، ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزمان میں مرکزی ملزم مدثر بھٹی، بابر اور الہی بھٹی شامل ہیں، ملزمان نے شہری بلال اور مدثر عباس کو کھانا کھانے کے بہانے الہی...
لندن: انگلش کرکٹر جو روٹ نے 12 سالہ نابینا مداح روی سے ملاقات کر کے شائقین کے دل جیت لیے۔ ایجبسٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز سابق انگلش کپتان جو روٹ ننھے مداح روی سے خصوصی طور پر ملنے آئے جہاں انہوں نے اسے دستخط شدہ انگلینڈ کی شرٹ اور گلوز تحفے میں دیے اور ایک جذباتی پیغام بھی لکھا ’’اس کھیل سے لطف اندوز ہوتے رہو، اور سپورٹ کا شکریہ‘‘۔ روی پیدائشی طور پر بینائی سے محروم کرکٹ کے پرجوش مداح ہیں جو اسٹیڈیم میں باقاعدگی سے میچ دیکھنے آتے ہیں۔ اس موقع پر روی اور جو روٹ کے درمیان دلچسپ مکالمہ بھی ہوا، روی نے جو روٹ سے سوال پوچھا کہ "کیا آپ کو 400 سے زیادہ کا...
کراچی،ایڈنبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے علی یار کے پہلے قدموں کی خوبصورت ویڈیو شیئر کر کے مداحوں کے دل جیت لیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ جذباتی لمحہ شاہین نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ننھے علی یار اپنے چھوٹے چھوٹے قدم اٹھا رہے ہیں جبکہ شاہین، ان کی اہلیہ انشاء آفریدی، سسر شاہد آفریدی سمیت قریبی اہل خانہ اس خاص موقع پر خوشی سے جھوم رہے ہیں۔ویڈیو سکاٹ لینڈ کی ایک سرسبز وادی میں ریکارڈ کی گئی ہے جہاں شاہد آفریدی اپنے اہل خانہ کے ساتھ سیر و تفریح کیلئے گئے ہیں جس کا وی لاگ انہوں نے...
ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر معافی مانگ لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے سرِعام ہتھیاروں اور ڈالا کلچر کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی ہے۔ انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں اعتراف کیا کہ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں وہ اسلحے سے لیس گارڈز کے ساتھ سڑکوں پر گشت کرتے دکھائی دیے، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیلا۔ کاشف ضمیر نے اپنے بیان میں اس عمل کو "بےوقوفی” قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی اس حرکت سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ آئندہ وہ نہ تو...
چین نے ایسا جدید ہتھیار متعارف کروا دیا ہے جو دشمن ملک کے بجلی گھروں کو بغیر کسی دھماکے کے مکمل طور پر ناکارہ بنا سکتا ہے۔ چینی سرکاری میڈیا سی سی ٹی وی نے جمعرات کو ایک اینیمیٹڈ ویڈیو جاری کی جس میں ایک نئے گرافائٹ بم کی صلاحیتیں دکھائی گئیں۔ اس ہتھیار کو “بلیک آؤٹ بم” بھی کہا جا رہا ہے، جو پاور اسٹیشنز اور ہائی وولٹیج بجلی کے نظام کو نشانہ بناتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق، یہ میزائل زمین سے داغا جاتا ہے اور ہوا میں جا کر 90 چھوٹے ’سب میونیشنز‘ خارج کرتا ہے، جو زمین سے ٹکرا کر اوپر کی طرف اچھلتے ہیں اور فضا میں انتہائی باریک کاربن فائبرز پھیلاتے ہیں۔ یہ فائبرز...
اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر خبریں سامنے آرہی ہیں کہ برطانیہ میں پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور بھارتی ریپر یو یو ہنی سنگھ ایک میوزک ویڈیو پر تنقید کی زد میں آ گئے ہیں، جس میں بچوں کو ہتھیاروں کے ساتھ دکھایا گیا ہے۔ ’جٹ محکمۂ‘ کے عنوان سے جاری کی گئی اس میوزک ویڈیو کو یوٹیوب پر نومبر سے اب تک 4 کروڑ ویوز مل چکے ہیں تاہم کہا جارہا ہے کہ اس میں دکھائے گئے مناظر پر برطانوی سیاستدانوں اور سماجی حلقوں کی جانب سے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔ وائرل ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مہوش حیات...
کراچی (نیوز ڈیسک) مقبول اداکارہ ہانیہ عامر کی ترک اور سوئیڈن کی ہم شکل لڑکیوں اور بھارتی ہم شکل لڑکے کے بعد پاکستانی ہم شکل لڑکی بھی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی سے تعلق رکھنے والی بشریٰ میمن کی ویڈیوز اور تصاویر دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دنگ رہ گئے۔ ہانیہ عامر کی ہم شکل لڑکی کی ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی ویڈیوز پر تبصرے کرتے ہوئے انہیں اداکارہ کی جڑواں بہن بھی قرار دیا۔ جہاں سوشل میڈیا صارفین نے ہانیہ عامر کی ہم شکل کی تعریفیں کیں، وہیں بعض افراد نے تبصرے کیے کہ انہیں خاتون کی ویڈیو دیکھتے ہوئے چند لمحوں کے...
پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے نجی اسکول میں لیکچر کے دوران استاد دل کی تکلیف کے باعث انتقال کرگئے، افسوسناک واقعے کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق اساتذہ کی ٹریننگ کے دوران نیازاحمد لیکچر دے رہے تھے کہ اس دوران لیکچر نیاز احمد کو اچانک دل کی تکلیف ہوئی اور زمین پرگرگئے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 4 سیکنڈز کے اندراستاد کی موت ہوگئی، نیاز احمد کو فوری قریبی اسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ https://www.facebook.com/expressnewspk/videos/1797868354483380/ مرحوم استاد کی دوران لیکچرویڈیو بن رہی تھی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ دل تھام دینے والا لمحہ۔۔۔ اللہ کا بلاوا آجائے تو ایک لمحہ تاخیر ممکن نہیں۔ کریسنٹ ماڈل سکول لاہور کے معزز اُستاد...
لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور کے کریسنٹ کالج میں 35 سالہ لیکچرار نے لیکچر کے دوران دل کے دورے سے جان گنوا دی۔ یہ دل دہلا دینے والا واقعہ ویڈیو میں محفوظ ہو گیاجس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق، لیکچرار کلاس میں لیکچر دے رہے تھے جب اچانک انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ زمین پر گر پڑے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیکچرار کبھی کھڑے ہو کر لیکچر دے رہے ہیں اور کبھی زمین پر بیٹھ جاتے ہیں، جو ان کے صحت کے زوال کی نشاندہی کرتا ہے۔اس واقعے نے نہ صرف کالج کے طالب علموں اور اساتذہ کو ہلا کر رکھ دیا بلکہ سوشل میڈیا پر بھی اسے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 جولائی 2025ء ) لاہور میں نوجوان پروفیسر کا لیکچر کے دوران اچانک انتقال ہوگیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جساکتا ہے کہ بظاہر ہشاش بشاش نظر آنے والے ایک نوجوان پروفیسر لیکچر دے رہے ہوتے ہیں کہ اس دوران اچانک وہ نیچے فرش پر سجدے کی حالت میں بیٹھ جاتے ہیں، یہ منظر دیکھ کر ہال میں موجود افراد تشویش میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور فوری ایک شخص آگے بڑھ کر جب نوجوان پروفیسر کو سہارا دینے کی کوشش کرتے ہیں تو پتا چلتا ہے نوجوان پروفیسر کا انتقال ہوچکا ہے۔ بعد ازاں مرحوم پروفیسر کی شناخت نیاز احمد کے...
سندھ کے ضلع قمبر شہدادکوٹ کے تھانہ سجاول جونیجو کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلے کے بعد خطرناک جرائم پیشہ گروہ ”ڈاہانی گینگ“ کے سرغنہ خان محمد ڈاہانی کی دھمکی آمیز ویڈیو وائرل ہوگئی ہے، جس نے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ ویڈیو میں خان محمد ڈاہانی کھلے الفاظ میں ڈی ایس پی مزمل سومرو اور پیپلز پارٹی کے رہنما سردار سجاد سومرو کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہتا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنے اپنے گاؤں خالی کردیں، بصورت دیگر سنگین انجام کے لیے تیار رہیں۔ ویڈیو میں ڈاہانی کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ ڈی ایس پی مزمل سومرو نے اس کے تین ساتھیوں کو اٹھا کر ”ہاف فرائی“ کیا ہے۔...
کراچی: شاہ فیصل کالونی تھانے کے ایس ایچ او ناصر محمود کی معطلی اور بی کمپنی میں تبادلے کے معاملے نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ متاثرہ شہری کاشف کے چونکا دینے والے ویڈیو بیان نے پورے واقعے پر سوالیہ نشان کھڑے کر دیے ہیں۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود پر ابتدائی طور پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ انھوں نے آئی جی سندھ کی قائم کی جانے والی ٹاسک فورس کے چھاپے دوران برآمد کی جانے والی نقدی میں ہیر پھیر کی تھی۔ آئی جی سندھ کی خصوصی ٹاسک فورس نے شاہ فیصل کالونی میں گٹکا و ماوا کی فروخت کے شبے میں کاشف نامی شہری کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔...
طویل عرصے سے سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے حال ہی میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات کی ہے جس کے بعد سیاسی قیاس آرائیوں نے جنم لیا کہ شاید چوہدری نثار کو دوبارہ مسلم لیگ ن میں واپسی کی دعوت دی جائے گی۔ حالیہ ملاقات اور اس کے بعد جنم لینے والی قیاس آرائیوں کے بعد صارفین سابق وفاقی وزیر داخلہ کے پرانے ویڈیو کلپس سوشل میڈیا پر شیئر کرتے نظر آئے جس میں مسلم لیگ ن سے الگ ہونے کے بعد چوہدری نثار علی خان نے نواز شریف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ’میں نے 34 برس تک نواز شریف کا بوجھ اٹھایا ہے‘۔ چوہدری...
غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والی عمارت کے ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہوا ایک فلسطینی سائیکل سوار نوجوان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ الجزیرہ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے کے بعد ایک عمارت زمیں بوس ہو جاتی ہے۔ عین اسی لمحے ایک فلسطینی نوجوان اپنی سائیکل پر اس جگہ سے گزر رہا ہوتا ہے اور ملبے سے بچنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن جھٹکے سے گر پڑتا ہے۔ ویڈیو کے اگلے حصے میں ہر طرف دھواں چھا جاتا ہے اور نوجوان کی حالت واضح نہیں ہو پاتی۔ رپورٹ کے مطابق یہ حملہ شمالی غزہ کے علاقے ابو اسکندر میں کیا...
ٹیسلا کار کی نئی سیلف ڈرائیونگ کی حالیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر ایلون مسک رد عمل دیے بنا نہیں رہ سکے۔ خرید کے بعد ٹیسلا گاڑی خود اپنے نئے مالک کے گھر پہنچ گئی جس کی حیران کن ویڈیو نے صارفین کی خاص توجہ حاصل کرلی۔ ٹیسلا ماڈل وائی (Tesla Model Y) نے دنیا کی پہلی خودکار گاڑی کی ترسیل مکمل کر لی ہے، ایک ایسی گاڑی جو خود چل کر اپنے نئے مالک تک پہنچی۔ سیلف ڈرائیونگ والی ٹیسلا ماڈل وائی کمپنی کے گیگافیکٹری آستن، ٹیکساس سے تقریباً 30 منٹ دور اپنے نئے مالک کے گھر تک گئی، جس نے ہائی ویز، ٹریفک سگنلز، اور شہر کی گلیوں کو مکمل طور پر خود...
فیروزپور(ویب ڈیسک) کرکٹ میچ کے دوران ایک دلخراش واقعے میں نوجوان بلے باز چھکا مارنے کے فوراً بعد دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر فیروز پور میں پیش آیا، جہاں ڈی اے وی اسکول گراؤنڈ میں ایک مقامی میچ کے دوران کھلاڑی ہرجیت سنگھ میدان میں موجود تھا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہرجیت سنگھ نے شاندار چھکا مارا اور چند لمحوں بعد پچ پر گھٹنوں کے بل بیٹھا، پھر اچانک زمین پر گر گیا۔ View this post on Instagram A post shared by Aaj Tak (@aajtak) ساتھی کھلاڑی فوری طور...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی سیاسی شخصیت میاں منظور وٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں جنازہ کی نماز کے دوران اپنی ایئر کنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف لوگ گرمی میں کھڑے ہوئے نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، جو انہیں “طاقت ور اشرافیہ” کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں منظور وٹو، جو پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر اور چیف منسٹر رہ چکے ہیں، گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ باہر لوگ قطار میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی مرتبہ “سورہ الفتحہ” کے...
پاکستان کی سیاسی شخصیت میاں منظور وٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں جنازہ کی نماز کے دوران اپنی ایئر کنڈیشنڈ گاڑی میں بیٹھے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دوسری طرف لوگ گرمی میں کھڑے ہوئے نماز جنازہ پڑھ رہے ہیں۔ یہ ویڈیو صارفین کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بن رہی ہے، جو انہیں “طاقت ور اشرافیہ” کا حصہ قرار دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میاں منظور وٹو، جو پنجاب اسمبلی کے سابق اسپیکر اور چیف منسٹر رہ چکے ہیں، گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ باہر لوگ قطار میں کھڑے ہوئے نماز پڑھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں کئی مرتبہ “سورہ الفتحہ” کے سب ٹائٹلز...
لکی مروت سے اغوا کیے جانے والے اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے، جس میں 4 مغویوں کو حکومت سے رہائی کے لیے اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:لکی مروت: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈی ایس پی گن مین سمیت شہید ویڈیو میں ایک مغوی، حافظ بشیر احمد، حکومت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ’6 ماہ کا طویل عرصہ گزر چکا ہے، مگر اب تک حکومت نے طالبان کے مطالبات پورے نہیں کیے۔ ہماری زندگی خطرے میں ہے، حکومت فوری طور پر اقدامات کرے تاکہ ہم اپنے خاندانوں سے دوبارہ مل سکیں‘۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں لکی مروت کے علاقے...
بھارتی ریاست احمد آباد میں مذہبی تقریب رتھ یاترا کے دوران ایک ہاتھی اچانک بے پرجوش ہوکر بے قابو ہوگیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ہاتھی کو انجکشن لگا کر قابو میں کرلیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں ہونے والی مذہبی تقریب اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی جب جلوس میں شامل 18 ہاتھیوں میں سے 3 ہاتھی بدک ہو گئے، روایتی انداز میں نکالے گئے اس جلوس میں شامل دیوہیکل ہاتھیوں کی اچانک بپھری ہوئی حرکتوں سے وہاں موجود لوگ اور راہگیروں خوف زدہ ہوگئے. ملک بھر سے سینکڑوں عقیدت مند تہوار میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز...
سوشل میڈیا پر شہر قائد کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کا کام جاری تھا کہ اسی دوران بارش ہو گئی۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے انتظامیہ پر خوب تنقید کی جا رہی ہے۔ ایک صارف نے کہا کہ پورے ملک کو پتہ تھا کراچی میں جمعرات سے اتوار تک بارشیں ہوں گی کیا حکومت کو نہیں پتا تھا جو اس دِن ہی سڑک بنانی تھی۔ عادل خان کا کہنا تھا کہ جون اور جولائی کے مہینے میں روڈ کارپیٹنگ کا کام ہوتا ہی نہیں ہے یہ جماعت اسلامی کے کارنامے ہیں، جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ...
کراچی: شہر قائد میں بارش کے دوران گرومندر کے قریب سڑک کی کارپیٹنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ٹیکنیکل سروسز طارق مغل کی جانب سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا ہے۔ ڈی جی ٹیکنیکل کے مطابق، محرم الحرام سے قبل کراچی کے مختلف علاقوں میں سڑکوں کی مرمت اور کارپیٹنگ کا کام محکمہ انجینئرنگ کی جانب سے جاری تھا۔ گرومندر کے قریب بھی روڈ کارپیٹنگ کا عمل معمول کے مطابق جاری تھا کہ اچانک بارش کا آغاز ہو گیا۔ طارق مغل کا کہنا ہے کہ متعلقہ سڑک پر ڈامر ڈالنے کا عمل مکمل ہو چکا تھا جب بارش شروع ہوئی، جس کے بعد فوری طور پر...
آسٹریلوی نیشنل یونیورسٹی (ANU) اور یونیورسٹی آف مانچسٹر، انگلینڈ کے کیمیا دانوں نے ایک نئی مقناطیسی مالیکیول ایجاد کی ہے جو مستقبل میں ڈیٹا اسٹوریج ٹیکنالوجی میں انقلابی تبدیلی لا سکتی ہے۔ اس مالیکیول کی مدد سے اسٹیمپ کے سائز کے ہارڈ ڈرائیو میں تقریباً 3 ٹیرا بائٹ ڈیٹا محفوظ کیا جا سکتا ہے جو لگ بھگ 5 لاکھ ٹک ٹاک ویڈیوز کے برابر ہے۔ فی الحال استعمال ہونے والی ہارڈ ڈرائیوز میں کئی ایٹمز مل کر ایک مقناطیسی علاقہ بناتے ہیں جو ڈیجیٹل ”0“ یا ”1“ محفوظ کرتے ہیں۔ مگر یہ نئی واحد مالیکیول بغیر کسی ہمسایہ ایٹمز کی مدد کے خود ہی ڈیٹا محفوظ کر سکتی ہے۔پروفیسر نکولس چلٹن کے مطابق اگر اس ٹیکنالوجی کو مکمل طور پر...
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر اور ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور آیت اللہ خامنہ ای پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہم وقت تیار ہیں، امریکہ اور اسرائیل کو ایران پر حملے کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور دنیا میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ اتحاد امت فورم کے زیراہتمام ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملوں کے خلاف پریس کلب ملتان تا چوک نواں شہر مردہ باد امریکہ و اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس...
اسلام ٹائمز: والدین کے ساتھ ریلی میں شریک معصوم کمسن بچوں نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا کر اپنی محبت کا اظہار کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری عالمی دہشت گرد امریکا، اسرائیل و بھارت کی جارحیت کے خلاف ملت جعفریہ پاکستان کی جانب سے نمائش تا تبت سینٹر تک عظیم الشان مردہ باد اسرائیل ریلی نکالی گئی، جس کی قیادت ملت جعفریہ پاکستان کے رہنماؤں نے کی۔ ریلی کا آغاز نمائش چورنگی مزار قائدؒ سے ہوا، ریلی میں خواتین، بزرگوں سمیت ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے شرکت کی اور جمہوری اسلامی ایران سے یکجہتی اور صہیونی اسرائیل سے نفرت...
جلد بازی کی تعمیرات کی قلعی کھل گئی، سرینا چوک کے قریب سڑک بیٹھ گئی،تصاویر اور ویڈیوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)شہرِ اقتدار میں جلد بازی اور ناقص منصوبہ بندی کا ایک اور نمونہ سامنے آ گیا۔ صرف 84 دن میں 4.2 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا گیا جناح اسکوائر پراجیکٹ بارش کی پہلی پھوار ہی برداشت نہ کر سکا اور زمین بوس ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم نے چند روز قبل اس منصوبے کا شاندار انداز میں افتتاح کیا تھا، تاہم جی-فائیو اور آبپارہ کی طرف مڑنے والی لوپ پہلی ہی بارش میں بیٹھ گئی۔ اس کے ساتھ ہی سرینا چوک کے قریب سڑک میں بھی...

اسرائیلی وزیراعظم کی ’کاغذ پر لکھی دعا کے ساتھ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر حاضری، ویڈیو وائرل
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے یہودیوں کے مقدس ترین مقام دیوار گریہ پر حاضری اور خصوصی دعائیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ نیتن یاہو نے گزشتہ روز اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے دعائیں کیں۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نے یہودی مذہبی روایات کے مطابق دعاؤں کی پرچی لکھ کر دیوار گریہ میں رکھی۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا کہ یہودی عقائد کے مطابق یہ دعا کی قبولیت کا طریقہ ہے، یہودیوں کا اعتقاد ہے کہ کاغذ پر دعا لکھ کر دیوار گریہ میں رکھنے سے دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عباس اور بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر ایشان کشن کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ پاکستانی کرکٹر محمد عباس اور بھارتی کرکٹر ایشان کشن ان دنوں انگلینڈ کی کاؤنٹی ناٹنگھم شائر میں شامل ہیں۔ ???? The perfect start!#NOTvYOR https://t.co/bReiSrPNDj pic.twitter.com/n8jJSZRuao — Notts Outlaws (@TrentBridge) June 23, 2025 کھیل کے دوسرے روز محمد عباس نے ایڈم لیتھ کو پہلی اننگز کی پہلی گیند پر صفر پر آؤٹ کردیا، عباس کی گیند پر ایڈم کا کیچ بھارتی کرکٹر ایشان کشن نے لیا۔ آؤٹ کرنے کے بعد پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں نے ہاتھ ملایا اور ایک دوسرے کو گلےبھی لگایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ واضح...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل کی جانب سے یوٹیوب پر موجود ویڈیوز کو اپنے جدید مصنوعی ذہانت (اے آئی) ماڈلز جیمنائی اور ویو 3 کو تربیت دینے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہےاور حیران کن طور پر، یہ سب کچھ ویڈیوز تیار کرنے والے بیشتر صارفین کی لاعلمی میں ہو رہا ہے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گوگل نے یوٹیوب کی 30 ارب سے زائد ویڈیوز میں سے مخصوص مواد کو چن کر اے آئی ٹولز کی تربیت میں استعمال کیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ کن کن ویڈیوز کو اس مقصد کے لیے منتخب کیا گیا ہے، تاہم کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ یوٹیوب صارفین سے کیے گئے معاہدوں اور...
راولپنڈی: تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں منشیات سپلائی کرنے والے گروہ کی ویڈیو سامنے آگئی جس میں خاتون کو چند افراد کو پیسے لیکر ٹوکن فروخت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو سامنے آنے اور سرعام منشیات فروشی پر سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی نے نوٹس لیا جس پر پولیس نے خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ویڈیو میں ایک شہری کو صورتحال دیکھ کر کہتے سنا جا سکتا ہے تم لوگ منشیات فروخت کر رہے ہو، ٹھہرو ذرا۔ پولیس نے فوزیہ صفدر نامی خاتون کو گرفتار کرکے ایک کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔ خاتون ملزمہ کے قبضے سے موبائل فون سمیت 300 کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی۔...
بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھی جانیوالی آر جے مہوش نے ناقدین کو اپنی ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ آر جے مہوش نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل سے دوستی کے بَل پر کیرئیر بنانے سے متعلق تنقید پر کھل کر تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2019 سے وہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس دوران انہوں نے نامور کھلاڑیوں، بالی ووڈ اداکاروں اور انکے ساتھ کام کیا، یہ سب انکی اپنی محنت تھی، انہوں نے کسی کا سہارا نہیں لیا۔ایک صارف نے سوال اٹھایا تھا کہ کرکٹ کا معلوم نہیں ہے اور پچ تک...
21 جون 2009 میں پاکستان نے ٹی20 ورلڈکپ ٹائٹل اپنے کیا تھا آج 16 برس بعد اسی روز گرین شرٹس کے پاس ہاکی میں بڑا ٹائٹل حاصل کرنے کا موقع ہے۔ ملائیشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز کپ کے پہلے فائنل میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہے تاہم سیمی فائنل میں اپنے سے کئی گُنا مضبوط ٹیم کو ہرانے کے بعد قومی ہاکی ہلئیرز کے حوصلے بلند ہیں۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایونٹ کا فائنل مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے شروع ہوگا۔ مزید پڑھیں: فرانس کیخلاف تاریخی فتح؛ ہاکی پلئیرز رو پڑے، ویڈیو وائرل آج سے 16 برس قبل اسی روز یونس خان کی قیادت میں پاکستان نے سری لنکا کو ٹی20...
بھارتی اسپنر یوزویندر چہل اور دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی وجہ سمجھی جانیوالی آر جے مہوش نے ناقدین کو اپنی ویڈیو سے کرارا جواب دیدیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ آر جے مہوش نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل سے دوستی کے بَل پر کیرئیر بنانے سے متعلق تنقید پر کھل کر تصاویر شیئر کیں۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ 2019 سے وہ انڈسٹری کا حصہ ہیں، اس دوران انہوں نے نامور کھلاڑیوں، بالی ووڈ اداکاروں اور انکے ساتھ کام کیا، یہ سب انکی اپنی محنت تھی، انہوں نے کسی کا سہارا نہیں لیا۔ مزید پڑھیں: ڈیٹنگ خبروں کے بیچ چہل کی ہیٹرک! آر جے مہوش کا ردعمل وائرل ایک...
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر جاری کردہ ایک ویڈیو میں اسرائیلی فضائی حملوں اور غزہ میں کیے گئے مظالم کے مناظر دکھائے گئے، جس کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے میزائلوں کی تباہ کاریوں اور ان پر لوگوں کے جشن منانے کی فوٹیج شامل کی گئی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح دنیا بھر میں لوگوں نے ایران کے ان حملوں کو سراہا، جو اسرائیل کے خلاف ردعمل کے طور پر کیے گئے۔ ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے: "وہ میزائل جو دنیا کے باوقار انسانوں کے لیے خوشی کا باعث بنے۔" ایرانی سپریم لیڈر کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت میں...
ایران اسرائیل تنازع کے دوران ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کی سرگرمیاں اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔رضا پہلوی کے مختلف پیغامات اور ان کی پرانی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر نظر آرہی ہیں۔اپنے ایک حالیہ بیان میں سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی نے ایران میں رجیم کی تبدیلی کے بعد کا منصوبہ بھی بیان کردیا۔
سابق ایرانی ولی عہد رضا پہلوی کی یہودیوں کے مقدس مقام ’دیوار گریہ‘ کے دورے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ سوشل صارفین اس پر رد عمل دیتے ہوئے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کو حکومت کی تبدیلی کا حربہ قرار دے رہے ہیں۔ ایران اسرائیل تنازع کے دوران ایران کے سابق ولی عہد رضا پہلوی کی سرگرمیاں اچانک سوشل میڈیا پر سامنے آنے لگی ہیں۔ وائرل ویڈیو میں رضا پہلوی مقبوضہ بیت المقدس کے دورے پر نظر آئے جہاں وہ یہودیوں کے مقدس مقام دیوار گریہ پر بھی پہنچے۔ https://cdn.jwplayer.com/players/NmLkOUV8-jBGrqoj9.htm بعد ازاں سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں رضا پہلوی نے دعویٰ کیا کہ ملک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا اور موجودہ نظام کے خاتمے کے بعد عبوری حکومت...
ڈسڑکٹ جیل اٹک کی انتظامیہ کی جانب سے قیدیوں پر مبینہ بہیمانہ ناروا سلوک کیا جا رہا ہے جب کہ جیل انتظامیہ کے افسران کی نگرانی اور موجودگی میں اسیران پر مبینہ تشدد کی وڈیوز سامنے آگئیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے معاملے کا نوٹس لے لیا، انہوں نے تحقیقات کے لیے ڈی آئی جی جیل خانہ جات راولپنڈی ریجن رانا عبدالروف کو انکوائری افسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں جیل انتظامیہ کے باوردی آفیسر کو کرسی پر بیٹھ کر مشقتی سے خود کو دبواتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج میں جیل انتظامیہ کی جانب سے متعین کردہ قیدی کو دیگرساتھی قیدیوں کو لتر برساتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو فوٹیج...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہنزہ کی عطا آباد جھیل میں ہوٹل کی سیوریج اور آلودگی سے متعلق ایک غیر ملکی سیاح کی شکایت پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ویڈیو پیغام میں غیر ملکی سیاح نے انکشاف کیا کہ مقامی افراد نے انہیں اطلاع دی ہے کہ ایک ہوٹل اپنی گندگی اور فضلہ جھیل میں چھوڑ رہا ہے۔ انہوں نے ویڈیو میں جھیل کے شفاف پانی اور آلودہ پانی کے درمیان واضح فرق بھی دکھایا۔ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلگت بلتستان کی حکومت حرکت میں آگئی اور واقعے کا فوری نوٹس لے لیا۔pic.twitter.com/kndOnGbnS8بہت سے دوستوں اور فالوورز کی جانب سے ہمیں ان باکس اور مینشنز موصول ہو رہے ہیں، جن میں یہ پوچھا جا رہا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی...
ایران نے اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں واقع خفیہ ایجنسی موساد کے ہیڈ کوارٹر اور اسرائیلی فوجی انٹیلیجنس کے مراکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موساد کے ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ ایران کی پاسداران انقلاب نے کیا تھا جس کی بعد میں اسرائیلی حکومت نے بھی تصدیق کی ہے۔ جس کے بعد اسرائیل کی فوجی سنسرشپ نے فوری طور پر ان مقامات کی خبر رسانی پر پابندی لگا دی تھی۔ پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ تل ابیب میں اسرائیل کے دو اہم انٹیلیجنس مراکز پر براہ راست میزائل حملے کیے ہیں، جن میں فوجی انٹیلیجنس ڈائریکٹوریٹ کا ہیڈکوارٹر اور موساد کا ایک آپریشنل سینٹر شامل ہیں۔ ???????????????????? Iran strikes Mossad HQ, fire breaks out inside...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا. ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا.(جاری ہے) ترجمان پی آئی اے واضح...
پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو...

’کیا جے شاہ نے ورلڈ کپ جیتا ہے؟‘، ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے پرومو میں 11 مرتبہ دکھائے جانے پر آئی سی سی پر تنقید
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کا پرومو جاری کردیا جس پر سوشل میڈیا صارفین خوب تنقید کر رہے ہیں کیونکہ اس میں کھلاڑیوں سے زیادہ آئی سی سی کے چیئرمین جے شاہ کے شاٹس تھے۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو 45 سکینڈز کی ہے جس میں مجموعی طور پر 23 شاٹس شامل کیے گئے لیکن حیران کن طور پر 11 شاٹس جے شاہ کے تھے جسے دیکھ کر صارفین نے آئی سی سی اور جے شاہ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا پرومو تھا یا جے شاہ کا۔ A fantastic #WTC25 Final at Lord's with the @proteasmencsa lifting the mace on...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ بنی کے علاقے میں تھانہ وارث خان پولیس اہلکاروں کی پولیسں گردی، پولیس وردیوں اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکاروں نے گھر و دفتر کے باہر بیٹھے نوجوانوں پر دھاوا بول دیا۔ پولیس گردی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی جس میں چار نوجوانوں کو گھر کی ریمپ پر کرسیوں پر بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اسی دوران ہاتھوں میں ڈنڈے تھامے باوردی و سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار پانچ سے چھ موٹر سائیکلوں پر وہاں پہنچتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیسں اہلکار نوجوانوں کو کچھ کہہ کر اٹھاتا ہے اور کرسیوں کو اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیتا ہے، دیگر موٹر سائیکلوں پر باوردی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائیلوں کی فلم بندی کی ہے۔ائیرلائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ائیرلائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمام سٹی سے گزر رہا تھا تو عین اس وقت ایران سے فائر کئے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جارہے تھے۔https://jasarat.com/wp-content/uploads/2025/06/pia.mp4اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاک پٹ سے ان میزائیلوں کی ویڈیو بنا لی۔ اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائیلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ میزائل بہت بلندی پر اپنا راستہ...