2025-07-27@00:58:29 GMT
تلاش کی گنتی: 63
«ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم»:
کوریئر سروس کا نمائندہ بن کر فراڈ کرنے والوں کے خلاف پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کارروائی شروع کر دی۔ ترجمان پی ٹی اے کے مطابق شہری کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے موصول پیغامات سے ہوشیار رہیں، اتھارٹی کی جانب سے عوام الناس کو ایسے جعلی پیغامات سے محتاط رہنے کو کہا جاتا ہے۔ کوریئر سروسز کے نمائندے کی جانب سے صارف کو فون کال کے ذریعے ویریفکیشن کوڈ سے متعلق معلومات طلب کی جا رہی ہیں۔ ایس ایم ایس یا میسجنگ ایپس کے ذریعے موصول ہونے والا کوئی بھی کوڈ کسی کے ساتھ ہر گز شیئر نہ کریں کیونکہ یہ کوڈ آپ کے اکاؤنٹس یا ڈیجیٹل شناخت تک غیر مجاز رسائی کے لیے...
روس کے معروف ریسٹورینٹس اورفوڈ سروس کمپنیوں پرمربوط سائبر حملوں نے ان کے ڈیجیٹل نظام کو مفلوج کردیا ہے، روسی میڈیا کے مطابق ان حملوں میں آٹومیشن سروس فراہم کرنے والی کمپنی اور اس کے ہوسٹنگ پارٹنر کے نیٹ ورکس کو نشانہ بنایا گیا۔ 18 جولائی سے سائبرحملہ آوروں نے مسلسل 5 روز تک آٹومیشن سروس اور اس کے پارٹنر نیٹ ورکس کے سرورز کو ڈی ڈی او ایس حملوں کے ذریعے نشانہ بنایا، جس سے ڈیجیٹل سسٹمز پر دباؤ بڑھ گیا اور موبائل ایپس و ویب سائٹس وقتاً فوقتاً بند ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متاثرہ اداروں میں میکڈونلڈز کے جانشین وکسنائے توچکا، کافی چین کوفکس اور دیگر ریسٹورینٹس شامل ہیں، حملوں کے آغاز کے روز وکسنائے توچکا نے...
اسلام آباد: میٹا نے پاکستان میں اردو زبان میں اے آئی ماڈلز اور ڈیجیٹل تربیت میں تعاون کی پیشکش کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور نوجوانوں کی ڈیجیٹل تربیت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میٹا وفد کی قیادت صارم عزیر نے کی، جو جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے ڈائریکٹر پبلک پالیسی کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران شزا فاطمہ نے کہا کہ ڈیجیٹل پاکستان کی تشکیل وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے اور وہ ہر ہفتے کیش لیس معیشت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے شعبے میں نہ صرف اردو زبان میں جدید ماڈلز کی تیاری بلکہ ڈیجیٹل مہارتوں کی فراہمی میں بھی بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔میٹا کے نمائندہ وفد کی قیادت صارم عزیر کر رہے تھے، جو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے میٹا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملاقات کا مرکز پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، اے آئی کے عملی استعمال، نوجوانوں کی تربیت اور اردو زبان میں AI ماڈلز کی تشکیل تھا جو کہ ٹیکنالوجی کے...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیجیٹل اور کیش لیس معیشت کے حوالے سے متعلقہ حکام کو تمام اہداف دگنا کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کیش لیس اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے ہفتہ وار اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز کو معیشت میں شفافیت لانے کا بنیادی ذریعہ قرار دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ شہریوں اور کاروباری اداروں کے درمیان ادائیگیوں کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے ڈیجیٹل نظام کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ کیش لیس معیشت سے متعلق قائم کردہ کمیٹیاں تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کر کے قابلِ عمل تجاویز جلد پیش...
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ڈیجیٹل معیشت سے متعلق ہفتہ وار اجلاس ہوا جس میں مختلف وفاقی وزرا اور اعلیٰ افسران نے شرکت کی وزیراعظم نے کہا کہ ملکی معیشت میں شفافیت لانے اور عوامی سہولت کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کا نظام ضروری ہے اور ڈیجیٹل ٹرانزیکشن سسٹم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ ڈیجیٹل پیمنٹس اور پبلک انفراسٹرکچر کے لیے کمیٹیاں قائم ہو چکی ہیں اور اسٹیٹ بینک تاجروں کے لیے ادائیگیوں کا آسان نظام متعارف کرا رہا ہے چھوٹے کاروباروں کے لیے سہل پیکج تیار کیا جا رہا ہے جبکہ موبائل ایپلی کیشنز کے صارفین کی تعداد کو بڑھا کر ایک کروڑ بیس لاکھ اور کیو آر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: (کامرس رپورٹر)کے معروف اسلامی بینک میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر اور نامزد چیف ایگزیکٹوآفیسر سید عامر علی نے سخت نصابی مراحل اورریسرچ کی تکمیل کے بعد بزنس ایڈمنسٹریشن میں ڈاکٹر آف فلاسفی (PhD)کی ڈگری حاصل کرلی ہے۔ یہ قابلِ ذکر سنگِ میل عبور کرکے سید عامر علی پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والے پاکستان کے سب سے کم عمر نامزد چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں۔اس طرح انہوں نے کارپوریٹ لیڈرشپ میں اعلیٰ تعلیم اور اسٹریٹجک اسٹینڈڈرز کی ایک مثال قائم کی ہے۔ سید عامر علی کی ڈاکٹریٹ کا تحقیقی مقالہ “اسلامک ڈیجیٹل بینکنگ میں ایکو سسٹم کے ذریعے ایس ایم ای فنانسنگ”کے عنوان سے ہے جس میں اس بات کا جائزہ لیا گیا ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)پی ٹی سی ایل اور سندھ بینک نے ایک اہم شراکت داری معاہدے پر دستخط کردیے ہیں، جس کے تحت سندھ بینک کی 330 شاخوں پر پی ٹی سی ایل کے سافٹ ویئر ڈیفائنڈ وائیڈ ایریا نیٹ ورک کی تنصیب کی جائے گی۔ یہ نیٹ ورک کاروباری اداروں کو مختلف مقامات پر انٹرنیٹ اور نیٹ ورک کنکشنز کی مؤثر انداز میں فراہمی کا ایک جدید ذریعہ ہے، جو ڈیٹا کو سافٹ ویئر کی مدد سے تیزرفتار، محفوظ اور کم لاگت طریقے سے منتقل کرنے میں مدد دیتا ہے۔ معاہدے پر سندھ بینک کے مرکزی دفتر میں خصوصی تقریب میں سندھ بینک کے ڈپٹی سی ای او، سید اسد علی شاہ اور گروپ چیف بزنس سلوشنز آفیسر، پی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اعلان کیا کہ امریکا کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی مذاکرات ختم کر رہا ہے۔ یہ اعلان کینیڈا کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس نافذ کرنے کے بعد سامنے آیا۔ یہ بھی پڑھیں:کینیڈا کے یونیورسٹی ٹیچرز امریکا کا غیرضروری سفر نہ کریں، ایڈوائزری جاری شِنہوا نیوز کے مطابق صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر کہا ہے کہ کینیڈا نے ابھی ابھی اعلان کیا ہے کہ وہ امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر ڈیجیٹل سروسز ٹیکس لگا رہا ہے، جو کہ امریکا پر ایک براہِ راست اور کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین ٹیکس کے پیش نظر، ہم فوری طور پر کینیڈا کے ساتھ تمام تجارتی بات چیت...
وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے کے لیے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے ڈیجیٹل ادائیگیوں کے نظام کو تیز تر بنانے اور مالی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے 3 بااختیار کمیٹیوں کے قیام کا حکم دیا۔ نئی قائم کی گئی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈاپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفرا اسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی، شہریوں، کاروباری اداروں اور حکومت کے درمیان ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے پالیسی سازی کریں گی۔ اس ضمن میں حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ایک طویل عرصے سے غیر فعال پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کیا جائے گا اور ایک قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی دوڑ میں چین نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔حالیہ تجربات کے مطابق چین نے ایک جدید ترین کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے ذریعے زمین پر ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔اس ٹیکنالوجی کو خلائی رابطے اور عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے میدان میں ایک گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس اب بھی 250 ایم بی فی سیکنڈ تک محدود ہے۔چین کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا یہ نیکسٹ جنریشن سیٹلائٹ عام سیٹلائٹ سسٹمز سے کہیں زیادہ جدید ہے کیونکہ یہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور براڈبینڈ صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ایک دن کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں براڈبینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جُڑے صارفین کی تعداد بھی 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر صارفین *#2200# ڈائل کرکے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے کے لیے مؤثر ہوگی۔اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب...
کلیم اختر:بجٹ کے پیش نظر انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 میں اہم ترامیم کردی گئیں، ڈیجیٹل لین دین پر ڈیجیٹل ٹرانزیکشنز پروسیڈ لیوی متعارف۔ مخصوص سروسزپر ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے بڑھا کر 6فیصد کرنے کی تجاویز، قرض سےمنافع پرٹیکس15 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کرنے کی سفارش، 10ملین سے زائد پنشن آمدن پر5 فیصد فلیٹ ٹیکس لاگو کیا جائے گا۔ سپر ٹیکس میں مخصوص آمدنی سلیب پر 0.5 فیصد کمی تجویز، تنخواہ دار طبقے کو ٹیکس شرح اور سرچارج میں ریلیف دینے کی تجویز دی گئی، اساتذہ ،محققین کیلئے25 فیصد ٹیکس چھوٹ بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ اگلے مالی سال میں ڈیڑھ ارب کے ای چالانز کا ہدف دیا گیا کرائے کی پراپرٹی پر ٹیکس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سال کے آغاز میں، 29 جنوری کو صدرِ پاکستان نے پریوینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ (PECA) میں ترمیم پر دستخط کیے۔ حکومت نے اسے جعلی خبروں، ریاست مخالف بیانیے اور ڈیجیٹل انتشار سے نمٹنے کے لیے ضروری قدم قرار دیا، مگر اس بل کی منظوری کے طریقہ کار، اس کے غیر واضح الفاظ، اور بے پناہ اختیارات نے ایک بنیادی سوال کو جنم دیا: کیا ہم جمہوریت میں جی رہے ہیں یا محض ریاستی کنٹرولڈ براڈکاسٹ کے سبسکرائبر بن چکے ہیں؟ اس قانون کا پس منظر چند خوفناک سوشل میڈیا سانحات سے جڑا ہے: مشہور انفلوئنسر ثنا یوسف کا پْراسرار قتل، ٹک ٹاک اسٹارز پر بڑھتے تشدد، اور حافظ آباد میں اجتماعی زیادتی کا دل دہلا دینے والا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز اور جے ایس بینک کے مابین ڈیجیٹل سسٹم کے لئے معاہدے پر دستخط کیے گئے جس کے تحت وہ سسکو کی جدید ”ایپلیکیشن سینٹرک انفراسٹرکچر ” ٹیکنالوجی کا استعمال کریں گے۔ اس معاہدے کا مقصد جے ایس بینک کے ڈیجیٹل نظام کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کو مضبوط کر نا شامل ہیں۔اس حوالے سے ایک تقریب میں ڈی ڈبلیو پی کے ریجنل سیلز ہیڈ وسیم شیرنے شرکت کی۔ڈی ڈبلیو پی ٹیکنالوجیز نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس یہ سسکو اے سی آئی سسٹم مسقبل کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے جے ایس بینک کے دفتر میں نصب کئے ہیں۔پارٹنرشپ میں اپنا کردا ر ادا کرتے ہوئے سسکو کے ماہرین...

تنخواہ 10، پنشن میں 7 فیصد اضافہ، سولر پینل، آن لائن کاروبار، ڈیجیٹل سروسز، گاڑیاں مہنگی، جائیداد کی خرید و فروخت پر ٹیکس ریلیف
اسلام آباد (عترت جعفری+ وقار عباسی+ نمائندہ خصوصی+ وقائع نگار+ نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) مالی سال 2025-26 کے لیے 17 ہزار 573 ارب روپے کا وفاقی بجٹ قومی اسمبلی اور سینٹ میں پیش کر دیا گیا ہے جس میں مالی خسارہ کا تخمینہ 6501 ارب روپے لگایا گیا ہے۔ یہ بجٹ وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں پیش کیا۔ وفاقی بجٹ کے تحت 17573 ارب روپے کے کرنٹ اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ پنشن کی مد میں 1055 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ گرانٹس اور ٹرانسفرز کے لیے 1928 ارب روپے، سبسڈیز کی مد میں 1186 ارب روپے اور سول حکومت کو چلانے کے لیے 971 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ ایمرجنسی...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں ڈیجیٹل اثاثوں کی قانون سازی پر اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں کے لیے جامع ریگولیٹری فریم ورک پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔اعلامیے کے مطابق معاونِ خصوصی برائے بلاک چین و کرپٹو بلال بن ثاقب نے ورچوئلی اجلاس میں شرکت کی۔ وزارتِ قانون نے ڈیجیٹل اثاثوں کیلیے قانونی فریم ورک کا مسودہ پیش کیا، مسودہ اہم سٹیک ہولڈرز اور تکنیکی ماہرین کے اشتراک سے تیار کیا گیا تھا۔ مجوزہ قانون ڈیجیٹل اور ورچوئل اثاثوں سے متعلق مضبوط ریگولیٹری ڈھانچہ پیش کرے گا، مسودے میں گورننس کے طریقہ کار، لائسنسنگ کے پروٹوکولز شامل ہیں، سرمایہ کاروں کے تحفظ کے اقدامات شامل ہیں۔ اعلامیے کے مطابق...
عیدالاضحیٰ پر قربانی میں ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے مویشی منڈی میں خرید و فروخت کو ڈیجیٹل بنانے اور صارفین کو اپنی قربانی کی مذہبی ذمہ داریاں آسانی سے ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایزی پیسہ کی جانب سے پاکستان بھر میں منتخب مویشی منڈیوں میں راست پر مبنی کیو آر کوڈ ادائیگی نظام نصب کیا گیا ہے۔ جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ‘گو کیش لیس’ مہم کا حصہ ہے۔ اس مہم کا مقصد راست انسٹنٹ پیمنٹ سسٹم کے ذریعے ڈیجیٹل مالیاتی نظام کو فروغ دینا اور مالیاتی رسائی کو وسیع کرنا ہے۔ یہ سہولت کراچی، لاہور، اسلام آباد اور ملتان جیسے بڑے شہروں کی منتخب مویشی منڈیوں میں دستیاب ہے، جہاں...
وفاقی حکومت 2025-26 کے بجٹ میں نقد لین دین کی حوصلہ شکنی اور فیول اسٹیشنز، ریٹیل اور دیگر خدمات پر پیٹرول، ڈیزل خریدنے کے لیے ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینے کے لیے دوہری قیمتوں کا تعین اور ٹیکس عائد کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے ’گوگل والٹ‘ کا اجرا حکومت کی طرف سے مطلع کردہ پیٹرولیم قیمتوں کا اطلاق صرف ڈیجیٹل ادائیگیوں پر ہوگا۔ فیول اسٹیشنوں پر نقد لین دین پر ایک لیٹر پر 2،3 روپے اضافی بھرنے پڑیں گے۔ تمام فیول اسٹیشنوں پر لازمی ہوگا کہ وہ کیش کے ساتھ کیو آر کوڈز، کارڈ مشینیں اور موبائل ادائیگی کے آپشنز صارفین کو فراہم کریں۔ بجٹ تنخواہ دار افراد کے لیے انکم ٹیکس میں ایک سے...
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصنوعی بحران ریاستی ستون نے پیدا کیے، ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور کبھی عدلیہ کی جانب سے پیدا کیے گئے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ بار میں یوم تکبیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 2017 سے عدلیہ کو سیاست میں ملوث کرنے کا سلسلہ شروع ہوا، یہی بات چھبیسویں آئینی ترمیم کی وجہ بنی۔ احسن اقبال نے کہا کہ سپریم کورٹ نے ایسے فیصلے کیے جو سپریم کورٹ کو ہی درست کرنے پڑے، پاکستان میں بحران مصنوعی تھا جو ریاست کے کسی ایک ستون نے پیدا کیے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے سیاسی بحران کبھی اسٹیبلشمنٹ اور...
تاریخی طور پر پہلی مرتبہ بٹ کوائن نے جمعرات کی صبح 110,099 ڈالرز سے تجاوز کرتے ہوئے نئی سطح کو پہنچ گیا ہے، واضح رہے کہ فلیگ شپ کرنسی نے اپریل کے اوائل میں 75,000 ڈالرز کی سطح تک کمی کے بعد سے 30,000 ڈالرز سے زائد قدر حاصل کی ہے۔ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 6 بجے کے قریب، بی ٹی سی تقریباً 4 فیصد بڑھ کر 110,100 ڈالرز تک پہنچ گیا۔ صبح 7 بج کر 50 منٹ پر، اس میں 3 فیصد اضافہ ہوا جو پھر 109,881 ڈالرز پر مستحکم ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرپٹو کونسل کا بٹ کوائن مائننگ کے لیے اضافی بجلی استعمال کرنے کا مشورہ سرمایہ کاروں نے خطرات تجدید کی تھی کیونکہ مختلف معیشتوں...
اسلام آباد: پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کی سب سے زیادہ نوجوان آبادی کی شرح رکھنے والا ملک ہے، پاکستانی نوجوان ویب تھری اور اے آئی مستقبل کی قیادت کے لیے تیار ہیں اور پاکستان کرپٹو کونسل پاکستان بلاک چین، اے آئی کو اپنی معیشت کا مرکز بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او نے پاکستان میں تعینات قائم مقام سفیر ناتالیابیکر سے ملاقات کی اور اس دوران نوجوانوں کے لیے اے آئی میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا اور ملاقات کا مقصد نوجوانوں کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کی مہارتوں سے آگاہ کرنا تھا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان...
دنیا ہر دور میں تبدیلی کے عمل سے گزرتی رہی ہے اور ہر دور میں تبدیلی کے مختلف ذرائع رہے ہیں۔ اگر موجودہ دور کی بات کی جائے تو تبدیلی سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے آئی ہے، جس نے تبدیلی کی رفتار کو تیز کیا تو مصنوعی ذہانت (AI) نے اُسے تیز تر کردیا ہے۔ ہماری زندگی، کام کاج، رہنے سہنے، تعلیم، معاشی و پیشہ وارانہ ترقی اور یوٹیلیٹی بلز کی ادائیگی میں بھی جدید ٹیکنالوجی انقلابی تبدیلیاں لارہی ہے۔ پاکستان میں کچھ نجی کمپنیاں صارفین کو سہولت فراہم کرنے اور اپنی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال کررہی ہیں، جس کی ایک نمایاں مثال پاکستان کی واحد نجی پاور یوٹیلیٹی کے۔ الیکٹرک کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومتِ پاکستان کے ’اُڑان پاکستان‘ پروگرام کے تحت الیکٹرانک اور ڈیجیٹل ویژن کو فروغ دیتے ہوئے نیشنل ڈیٹابیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے صوبائی حکومتوں کے اشتراک سے ملک بھر کے ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے لیے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی پر کام شروع کر دیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق نادرا، نیشنل رجسٹریشن اینڈ بائیومیٹرک پالیسی فریم ورک کے تحت، سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات (سی آر وی ایس) کے اندراج کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔ اس نظام کے تحت ہسپتالوں اور مراکزِ صحت میں فراہم کیے جانے والے ڈیجیٹل ٹولز کے ذریعے پیدائش اور وفات جیسے اہم واقعات کی معلومات براہِ راست...
نادرا نے اسپتالوں اور مراکزصحت میں پیدائش اور وفات کی اطلاع کے ڈیجیٹل نظام کی فراہمی کا آغاز کر دیا۔ ترجمان نادرا کے مطابق سول رجسٹریشن نظام کو بہتر بنانے کے لئے صوبائی حکومتوں اور نادرا کے درمیان اشتراک کے معاہدے ہوئے،کراچی میں منعقدہ تقریب میں معاہدے پر سندھ کے سیکرٹری صحت وسیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور ڈائریکٹر جنرل نادرا سندھ احتشام شاہد نے دستخط کیے۔ ترجمان کے مطابق نادرا سول رجسٹریشن اور زندگی کے اہم واقعات کے اندراج کے نظام کوجدید خطوط پر استوار کر رہا ہے، اسپتالوں اور مراکز صحت میں ڈیجیٹل نظام کی بدولت پیدائش اور وفات کی معلومات براہِ راست حاصل ہوں گی۔ شہریوں کے ڈیٹابیس میں درست اور مکمل معلومات کا بروقت اندراج ممکن ہوگا، یہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 مئی 2025ء) لیکن ابلاغ اور صحافت بغیر کسی میڈیم کے اپنا وجود نہیں رکھتے بعینہ میڈیم کے بدلتے ساتھ صحافت کے اصول وضوابط بھی بدل جاتے ہیں۔ خبر کا زاویہ، پیش کرنے کا انداز اور طریقہ کار بھی نئی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ خبر اور تجزیے کا مواد، الفاظ کا چناؤ اور زبان کا استعمال سب نیا ہو جاتا ہے۔ اخبار کا صحافی، نیوز چینل کے صحافی سے مختلف ہوتا ہے۔ اسی طرح نیوز چینل کا صحافی ڈیجیٹل میڈیا کے صحافی سے ذرا ہٹ کے ہو گا۔ ایک اور بات جو بڑی مشکل سے سمجھ آئی وہ یہ کہ نئے صحافیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ نیا میڈیم پرانے میڈیم...

ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کیلئے مستحکم مالیاتی نتائج کا اعلا ن کردیا، شاندار کارکردگی پر پاکرا نے بینک کی درجہ بندی A+کردی
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 23 اپریل 2025 کو منعقدہ اجلاس میں 31 مارچ 2025 کو ختم ہوئی سہ ماہی کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری دے دی ہے۔ بینک کو جنوری تا مارچ 2025ء کے دوران 840 ملین روپے کا قبل از ٹیکس منافع ہوا جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 1,028 ملین روپے تھا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے ڈسکاؤنٹ ریٹ کو 22 فیصد سے کم کرکے 12 فیصد کرنے کے باوجود بینک کی مجموعی آمدن میں 36.2 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا، جس کی وجہ ڈپازٹس اور قرضوں کے پورٹ فولیو میں نمایاں ترقی ہے۔ خالص مارک اَپ آمدن 24.2 فیصد بڑھ گئی، جبکہ نان مارک اَپ آمدن...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نے کرپٹو کرنسی ریگولیشنز پر بریفنگ طلب کرلی۔ آئی ٹی /پی ٹی اے سے لائسنسز تجدید کی رپورٹ طلب، ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ پیش رفت کے بارے بریفنگ دی جائے گی، وزارت آئی ٹی کے حکام کرپٹو کونسل کے کردار پر قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس 7 مئی کو طلب کیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت آئی ٹی اور پی ٹی اے سے ایل ڈی آئی/ایف ایل ایل لائسنسز کی تجدیدی رپورٹ طلب کر رکھی ہے، قائمہ کمیٹی ’مصنوعی ذہانت اے آئی‘ لانچ کے دعوؤں پر بھی بریفنگ لے گی۔ ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ 2025 کے بعد کی پیش رفت پر...

یورپی یونین نے ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا
برسلز(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 اپریل ۔2025 )یورپی یونین نے امریکی کمپنیوں ایپل اور میٹا پر ڈیجیٹل مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 70 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کر دیا ہے جس سے یورپ اور امریکا کے درمیان ٹیرف کے معاملے پر تناﺅ میں شدت آنے کا امکان ظاہرکیاجارہا ہے. فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق ان جرمانوں سے یورپی یونین اور ٹرمپ کے درمیان پہلے سے کشیدہ تعلقات میں مزید تناﺅ پیدا ہونے کا خطرہ ہے دونوں فریق یورپی یونین کے رکن ممالک پر بھاری امریکی محصولات سے بچنے کے لیے ایک معاہدے پر تبادلہ خیال کر رہے ہیں.(جاری ہے) یورپی کمیشن نے ایپل پر 50 کروڑ یورو کا جرمانہ عائد کیا ہے کیونکہ کمپنی نے ڈیولپرز...
ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ، والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹس میں درج ذیل شامل ہیں: 1) ٹائم اَوے شیڈولنگ: والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں۔اگرچہ نوعمر افراد...
ٹک ٹاک نے نوجوانوں میں صحت مند ڈیجیٹل عادات کو فروغ دینے کی غرض سے خاندانوں کی مدد کے لیے تیار کردہ والدین کے کنٹرولز اور فلاح و بہبود کے ٹولز میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یہ اپ ڈیٹس ٹک ٹاک کے آن لائن سیفٹی کے عزم کا حصہ ہیں، جو والدین کو بہتر نگرانی فراہم کرتے ہوئے نوجوان صارفین میں ذمہ دار اور محتاط اسکرین ٹائم کو فروغ دیتے ہیں، اور اس کی فیملی پیئرنگ کی خصوصیت کو مزید بہتر بناتے ہیں۔ ٹائم اَوے شیڈولنگ :والدین اپنی مرضی کے مطابق اسکرین فری مدت (مثال کے طور پر، اسکول کے اوقات، سونے کا وقت، ہفتے کا اختتام) مقرر کرسکتے ہیں، اگرچہ نوعمر افراد اضافی وقت کے لیے درخواست کرسکتے ہیں...
فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر عوامی خدمات کی آن لائن فراہمی کیلئے ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ مرتب کی گئی ہے جس میں 26 محکموں کی 106 عوامی خدمات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ نے تمام صوبائی محکموں کو ڈیجیٹل پبلک سروسز کیٹلاگ کےلیے ڈیٹا فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نے تمام انتظامی سیکریٹریز کو مراسلہ بھی ارسال کردیا۔وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے مراسلے کے مطابق صرف 29 اعشاریہ 55 فیصد عوامی خدمات ڈیجیٹائزڈ ہیں، تمام محکمے ڈیجیٹل کیٹلاگ میں شامل کرنے کےلیے اپنے متعلقہ عوامی خدمات کا ڈیٹا دیں۔مراسلے میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل کیٹلاگ سے شہری مختلف حکومتی خدمات اور سہولتیں گھر بیٹھے آن لائن حاصل کرسکیں گے۔
سندھ میں اساتذہ اور عملے کی حاضری کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ، حاضری کے ریکارڈ کو اکاؤنٹینٹ آفس سے براہ راست منسک کرنے اور طلباء کے داخلے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے جیسے اقدامات کےلیے موبائل ایپلی کیشن پر کام شروع کردیا گیا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ ہم کارکردگی، شفافیت اور نگرانی کا ایک ڈیجیٹل سفر شروع کرنے جا رہے ہیں، جس کا مقصد وسائل کو حقائق کی بنیاد پر استعمال کرنا ہے۔ کراچی میں بدھ کے روز وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی زیر صدارت اساتذہ کی ڈیجیٹل حاضری کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، ڈی جی مانیٹرنگ اینڈ ایویلیویشن مولا بخش شیخ، ڈپٹی ڈائریکٹر غازی خان...
پشاور: خیبرپختونخوا کی حکومت نے صوبے میں ہر قسم کے لین دین اور کاروباری ادائیگیوں کےلیے کیش لیش خیبرپختونخوا کے نام سے یونیورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم کے اجرا کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کے مطابق "کیش لیس خیبر پختونخوا" کے برانڈ نام سے یونورسل ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم پر عمل درآمد کےلیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس کے تحت مختلف محکموں، اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ٹائم لائنز کے ساتھ ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ اس سسٹم کے تحت ہر قسم کے چھوٹے بڑے کاروبار اور نجی و سرکاری لین دین کےلیے آن لائن ادائیگی لازمی ہوگی، اس سسٹم کے نفاذ سے کاروباری لوگوں کے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل لرننگ کے دور میں ترقی ٹیکنالوجی اور جدید تعلیم سے مشروط ہے، اسی لیے سرکاری سکولوں میں سمارٹ کلاس رومز اور ڈیجیٹل لیب بنا رہے ہیں، سی ایم لیپ ٹاپ سکیم بھی پنجاب کے طلباء کے لیے انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ ڈیجیٹل لرننگ ڈے پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب کے نوجوانوں کو جدید دنیا کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے ممکنہ مواقع فراہم کر رہے ہیں، پنجاب میں نوجوانوں کو انٹر نیشنل مارکیٹ بیسڈ ایڈوانس آئی ٹی ٹریننگ پروگرامز کرائے جا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت (AI)،...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مارچ 2025ء ) وزارت خزانہ نے ڈیجٹیل پرائز بانڈز رجسٹرڈ ڈرافٹ رولز کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیجٹل پرائز بانڈز کی لین دین موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی، انعامی رقم پر ٹیکس لگےگا، زکوٰۃ لاگو نہیں ہوگی، ڈیجٹیل بانڈز میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کی کوئی حد نہیں ہوگی، ہر پاکستانی بالغ شہری بانڈز کے لیے اہل ہوگا، بانڈزکے ٹرانسفر آف اوونرشپ اورپلیجنگ کی اجازت نہیں ہوگی، سرمایہ کار کی وفات کی صورت میں قانونی ورثاء کو رقم ادا کی جائے گی، کسی مرنے والے کے بانڈ کی رقم جانشینی کے سرٹیفکیٹ کے مطابق ادا کی جائے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ ڈیجٹیل پرائز بانڈز کے...

ایزی پیسہ کا حکومت پاکستان کے ساتھ وزیر اعظم کے رمضان ریلیف پیکج کے تحت 10 لاکھ سے زائد مستحق خاندانوں میں مالی امداد کی تقسیم میں تعاون
ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک اپنی مشن کے تحت مالی خدمات کی رسائی کو بڑھانے اور پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے ساتھ مل کر رمضان المبارک میں ضرورت مند افراد تک مالی امداد پہنچانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔ اس اقدام کے تحت ملک بھر میں 4 ملین مستحق خاندانوں میں 20 ارب روپے تقسیم کیے جائیں گے، جس کے تحت ہر خاندان کو 5,000 روپے کی مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک چاروں صوبوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں 10 لاکھ سے زائد مستحقین تک یہ امداد پہنچانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، جو کہ ملک میں مالی شمولیت کے فروغ کے لیے اس کے...

”اب ہو گا رات بھر ۔۔۔،،اسلام آباد میں آئی ڈی سی لیب کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر غیر اخلاقی پیغام کی مبینہ ویڈیو سامنے آگئی
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں واقع اسلام آباد ڈائیگنوسٹک سینٹر (IDC) کی ایک برانچ کے باہر نصب ڈیجیٹل سائن بورڈ پر مبینہ طور پر غیر اخلاقی پیغام نشر ہونے کا انکشاف ہوا جس پر شہری شدید برہم ہو گئے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب ایک سوشل میڈیا صارف نے ایک مبینہ ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ اسلام آباد کے خوشگوار موسم پر بات کر رہا تھا تاہم اچانک اس کی نظر آئی ڈی سی کے ڈیجیٹل سائن بورڈ پر آنے والے قابل اعتراض الفاظ پر پڑی، جسے دیکھ کر وہ حیران رہ گیا۔ویڈیو بنانے والے شہری کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ یہ IDC کے ساتھ کیا ہو گیا ہے، رمضان کے دوران...
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمٰان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان نے مختلف کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی اور پاکستان میں بین الاقوامی ٹیلی کام ایونٹ کے انعقاد کے مواقع کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی ٹیلی کمیونیکیشن یونین (آئی ٹی یو) کی سیکریٹری جنرل ڈورین بوگڈن مارٹن کو پاکستان کے دورے کی...
بارسلونا: اسپین کے شہر بارسلونا میں جاری موبائل ورلڈ کانگریس 2025 کے دوران چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) حفیظ الرحمٰن نے ٹیلی نار ایشیا کی قیادت سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں ڈیجیٹل تعاون کے فروغ، نیٹ ورک کے معیار اور ڈیجیٹل خدمات کی بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان میں ایک ترقی پسند اور سازگار ریگولیٹری ماحول فراہم کرنے کے لیے پی ٹی اے پرعزم ہے تاکہ ملک میں ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ ٹیلی نار ایشیا کی قیادت نے پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورک کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور ڈیجیٹل خدمات کو وسعت دینےمیں...
چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل ریٹائرڈ حفیظ الرحمان نے اسٹارلنک ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں ڈیجیٹل کنیکٹیویٹی کے فروغ کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق ملاقات جی ایس ایم اے موبائل ورلڈکانگریس 2025 پر بارسلونا میں ہوئی،ملاقات میں ریگولیٹری فریم ورک اور خدمات کے مؤثر انضمام پر مبنی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ترجمان پی ٹی اے کے مطابق پاکستان کے دوردراز علاقوں میں معیاری براڈ بینڈ رسائی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ملک میں کنیکٹیویٹی کے فروغ کےلیے جدید ٹیکنالوجیز کے استعمال کا اعادہ کیا۔ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ اسٹارلنک کی رجسٹریشن کے لیے سیٹلائٹ ریگولیٹری باڈی کے ساتھ بات...
ٹیلی کام کمپنی پی ٹی سی ایل نے ڈیجیٹل اور ٹیلی کام نظام کی بہتری کیلئے پاکستان کو افریقہ-1 سب میرین کیبل سے منسلک کر دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بڑی مقدار میں ڈیٹا ٹرانسمیشن کی صلاحیتوں کی حامل سب میرین کیبل، افریقہ-1 کو کراچی میں پی ٹی سی ایل ایکسچینج سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ پی ٹی سی ایل نے افریقہ-1 کیبل سسٹم کنسورشیم میں شمولیت کے لیے باضابطہ معاہدہ کیا ہے تاکہ عالمی ڈیجیٹل مراکز کے ساتھ پاکستان کے روابط اور قومی ٹیلی کمیونی کیشن ڈھانچے کو مستحکم کیا جا سکے۔ دس ہزار کلومیٹر طویل اس کیبل سسٹم میں جدید ترین ٹیکنالوجیز شامل ہیں، جو پاکستان کو سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، سوڈان، الجیریا، فرانس،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی ادائیگیوں کو پہلے ہی ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ مزید برآں واٹر...
کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے زیادہ شفاف اور مؤثر مالیاتی فریم ورک کو یقینی بنانے کے لے اپنی تمام ادائیگیوں کو کیش لیس ڈیجیٹل سسٹم پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ کا آغاز، شہریوں کو کہاں کہاں مفت سروس میسر ہے؟ یہ فیصلہ سی ڈی اے بورڈ کے چوتھے اجلاس کے دوران کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین محمد علی رندھاوا نے کی۔ اجلاس میں بورڈ کے تمام ممبران موجود تھے۔ اس اقدام کا مقصد ادائیگی کے عمل کو ہموار کرنا اور دستی کیش ہینڈلنگ سے وابستہ خطرات کو کم کرنا ہے۔ اجلاس کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ون ونڈو آپریشن میں فراہم کی جانے والی 165 سروسز کی...
کراچی(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمکین سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو لائسنس جاری کر دیا ہے، جو کہ پاکستان کی پہلی مکمل طور پر ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر ہے۔ یہ اقدام ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لائسنس کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے، سرمایہ کاری تک رسائی کو بہتر بنانے، اور ملک بھر میں ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے لیے سرمایہ کاری کے مواقع کو جمہوری بنانے کی سمت ایک نمایاں پیش رفت ہے۔نئے لائسنس یافتہ ڈیجیٹل بروکریج ہاؤس کے ذریعے سرمایہ کار بغیر کسی جسمانی ملاقات، کاغذی کارروائی یا روایتی بروکریج چینلز کے اکاؤنٹ کھول سکیں گے اور سرمایہ کاری کے سودے کر سکیں گے۔...
راولپنڈی: 9 مئی کو جی ایچ کیو پر ہونے والے حملے کے کیس سے متعلق تصاویر اور پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ کی زیر صدارت ہوئی، جس دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو بھی کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ کیس کے دوران مزید دو گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، جن میں کانسٹیبل عمران اور ایس ڈی او اویس شاہ شامل تھے۔ گواہ کانسٹیبل عمران نے جی ایچ کیو حملے کی تصاویر عدالت میں پیش کیں، جبکہ گواہ اویس شاہ نے جی ایچ کیو گیٹ پر توڑ پھوڑ کی...
کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی میں جاز کے جدید ایکسپیریئنس سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔یہ ایکسپیریئنس سینٹر جاز کی ڈیجیٹل شناخت کا عکاس ہے، جہاں جدید اور متحرک ورک اسپیس تخلیق کیا گیا ہے تاکہ ٹیم ورک، اختراعات اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ جاز کی ڈیجیٹل ورک پلیس حکمتِ عملی کے تحت یہاں بزنس سینٹر، دفاتر، کیفے، کانفرنس رومز اور جدید ورک اسپیس موجود ہیں، جو فزیکل اور ورچوئل کام کے لیے موزوں ہیں۔افتتاح کے موقع پر جاز کنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ”یہ سینٹر بدلتے ہوئے کام کے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہتر اور جدید ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ہماری جدت پسندی میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان...
پاکستان کے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سے ڈیجیٹل بینکنگ لائسنس حاصل کرکے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل بینک بننے پر مبارکباد دی اور اسے پاکستان کے ڈیجیٹلائزیشن سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک بورڈ کے چیئرمین عرفان وہاب خان اور ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک کے صدر اور سی ای او جہانزیب خان کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں کیا، جس میں وزیر مملکت برائے خزانہ و محصولات علی پرویز ملک اور مشیر خزانہ خرم شہزاد سمیت حکومتی حکام کے علاوہ غیر ملکی سفیروں، معززین اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ...
کراچی: سائبرنیٹ کی صارفین کو الٹرا فاسٹ فائبر آپٹک انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی اسٹارم فائبر نے باضابطہ طور پر چترال میں اپنی خدمات کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کمپنی کا 25 واں شہر ہے جہاں اس کی تیز رفتار فائبر آپٹک انٹرنیٹ سروس دستیاب ہوگی۔ اس اقدام کا مقصد دور دراز علاقوں میں ڈیجیٹل سہولتوں کی فراہمی اور ملک میں ڈیجیٹل خلا کو کم کرنا ہے۔ اس موقع پر اسٹارم فائبر کے منیجنگ ڈائریکٹر فواد لاہر نے کہا کہ چترال میں سروس کا آغاز ایک جامع ڈیجیٹل مستقبل کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ مقامی افراد تعلیم، صحت، ای کامرس اور کاروبار کے نئے مواقع سے فائدہ اٹھا سکیں۔ اسٹارم فائبر کا...
پیکا ایکٹ ترامیم اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل سینیٹ سے بھی منظور، اپوزیشن کا احتجاج WhatsAppFacebookTwitter 0 28 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی اسمبلی کے بعد پیکا ایکٹ ترامیم اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل سینیٹ سے بھی منظور کردیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل اور ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل سینیٹ میں پیش کردیا جنہیں منظور کیا گیا تاہم اپوزیشن اراکین نے ان بلوں کی سخت مخالفت کی۔ دونوں بلوں کی منظوری کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا جنہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں بل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل پیش کردیا جسے سینیٹ سے منظور کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کی تقریر کے دوران اپوزیشن اراکین کی جانب سے ہنگامہ آرائی اور شور شرابہ کیا گیا اور مطالبہ کیا کہ انہیں بل پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ جب یہ بل سینیٹ کی کمیٹی مین پیش ہوا تو یہ لوگ کہاں تھے جو آج آکر ہنگامہ آرائی کررہے ہیں۔ اس موقع پر جے یو آئی ایف کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل میں مجوزہ ترامیم بھی ایوان میں پیش کیں جنہیں مسترد کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
اسلام آباد: سینیٹ نے کشمیروں سے اظہار یکجہتی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی، پیکا ایکٹ ترمیمی بل کیخلاف سینیٹ میں پی ٹی آئی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی،صحافیوں نے بھی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا. دوسری طرف پیکا ایکٹ ترمیم کا بل سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ سے بھی منظور کرلیا گیا۔ سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن نے"ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل2025"کی منظوری دے دی۔ تفصیل کے مطابق ڈپٹی چئیرمین سیدال خان کی صدارت میں سینیٹ کااجلاس ہوا،سینیٹر دنیش کمار نے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تحریک ایوان میں پیش کی اورکہا کہ پانچ فروری کو اجلاس نہیں ہو رہااس لئے آج یہ قرارداد پیش کی جارہی ہے،اس سے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سب سے بڑے آئی سی ٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے لائسنس یافتہ پیمنٹ سروس پرووائیڈر (پی ایس پی) پے فاسٹ (PayFast) کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے، تاکہ ملک میں پہلی بار واٹس ایپ کے ذریعے ایک جدید بل ادائیگی سہولت متعارف کرائی جا سکے۔ یہ جدید ترین سروس پی ٹی سی ایل صارفین کو واٹس ایپ کے ذریعے براہ راست اپنے بل دیکھنے اور ادا کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے، اور پاکستان کی ٹیلی کام شعبے میں ڈیجیٹل کسٹمر سروس کے حوالے سے ایک بڑا قدم ہے۔ اس سروس کے باضابطہ آغاز کے لیے دستخط...
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کراچی میں 9 کروڑ سے زائد کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے کیس کی سماعت ہوئی۔اے ٹی سی کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ اور شہری سے 9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے کے مقدمے پر کارروائی ہوئی ہے۔ کراچی: شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ اینٹی وائلنٹ کرائم سیل (اے وی سی سی) نے عدالت میں گرفتار پولیس اہلکاروں سمیت 8 ملزمان کو ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا۔عدالت نے تمام ملزمان کو ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور تفتیشی افسر سے چالان طلب کرلیا۔دوران سماعت تفتیشی...
اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل2024ء منظور کر لیا‘ پاکستان تحریک انصاف کی مخالفت۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل2024ء کا ایجنڈا زیرِغور رہا۔ اجلاس میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، ترمیم شدہ بل تمام ارکان کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی ممبر عمر ایوب نے کہا کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا جب جلسہ ہوتا ہے...
اسلام آباد: قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کر لیا تاہم پاکستان تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کی۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کا ایجنڈا زیرِ غور رہا۔ اجلاس میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، ترمیم شدہ بل تمام ارکان کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ کمیٹی ممبر عمر ایوب نے کہا کہ شارک مچھلیوں نے کاٹ کاٹ کر انٹرنیٹ کیبل کا ستیاناس کر دیا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا جب...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 منظور کر لیا تاہم پاکستان تحریک انصاف نے بل کی مخالفت کی۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق کی زیرِ صدارت قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام کا اجلاس ہوا جس میں حکومت کے مجوزہ ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2024 کا ایجنڈا زیرِ غور رہا۔اجلاس میں وزیر مملکت شزہ فاطمہ نے کہا کہ بل میں کچھ ترامیم لائی گئی ہیں، ترمیم شدہ بل تمام ارکان کو فراہم کر دیا گیا ہے۔ خیبرپختونخوا کے کاروباری وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ ، کاروباری برادری کو...