مفتی قوی اور راکھی ساونت کی شادی فائنل؟ نکاح کی تاریخ بھی آگئی
اشاعت کی تاریخ: 13th, February 2025 GMT
پاکستان کے معروف مذہبی اسکالر مفتی قوی اور بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کی شادی کی خبریں گرم ہیں۔
پہلے مفتی قوی نے مشروط شادی کی پیشکش کی، پھر راکھی ساونت نے مثبت ردعمل دیا، اور اب مفتی قوی نے نکاح کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مفتی قوی نے انکشاف کیا کہ ان کا نکاح 14 فروری کو ہونے جا رہا ہے۔ میزبان کے سوال پر انہوں نے تصدیق کی کہ یہ تاریخ راکھی ساونت نے خود دی ہے۔
مفتی قوی کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد راکھی ساونت کا لباس مکمل اسلامی اور شرعی ہوگا، اور یہ بھی ممکن ہے کہ وہ خود بھی اپنا لباس تبدیل کرلیں۔
اس سے قبل ایک پوڈکاسٹ میں مفتی قوی نے کہا تھا کہ اگر ان کی والدہ اجازت دیں تو وہ راکھی ساونت سے نکاح کرنے کے لیے تیار ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی والدہ نے ہدایت دی ہے کہ نکاح کا فیصلہ ان کی مرضی سے ہونا چاہیے، اور کسی کو اپنے نکاحوں کی تعداد نہ بتائیں۔
راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش پر مزاحیہ انداز میں جواب دیا: "میں تو کسی مولانا سے شادی کے لیے مر رہی ہوں، قوی صاحب آپ کے نام میں ہی 'قوی' آتا ہے، میرے لیے 'کویتا' (شاعری) لکھیے!"
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: راکھی ساونت مفتی قوی نے
پڑھیں:
مزدور کا چھٹی کرنا جرم؛ مِل مالک کی ساتھیوں سے وحشیانہ تشدد کروانے کی ویڈیو سامنے آگئی
لاہور:مزدور کا کام سے چھٹی کرنا جرم بن گیا، مِل مالک نے اپنے ساتھیوں سے نوجوان پر وحشیانہ تشدد کروایا، جس کی ویڈیو بھی سامنے آ گئی۔
نجی اسٹیل مل میں مزدور پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مناواں کے علاقے میں چھٹی کرنے پر نوجوان کو ملزمان قابو کیے ہوئے ہیں اور اسے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
متاثرہ نوجوان کے اہل خانہ نے بتایا کہ آفتاب نے اسٹیل مل سے چھٹی کر کے دوسری مل میں مزدوری کی، جس پر مِل مالک عمر نے ساتھیوں سمیت نوجوان پر تشدد کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ مزدور آفتاب نے خود پر ہونے والے تشدد کی درخواست واپس لے لی ہے۔ آفتاب لوہا فیکٹری میں کام کرتا تھا، جس نے فیکٹری سے ایک لاکھ 95 ہزار ایڈوانس لے کر نوکری چھوڑ دی ۔
آفتاب اپنے ساتھیوں کو کسی اور جگہ کام پر لگوانے کے لینے فیکٹری آیا ، جہاں فیکٹری مالک عمر نے مبینہ طورپر آفتاب کو فیکٹری میں تشدد کا نشانہ بنوایا، جس کے بعد آفتاب کی تھانہ مناواں میں درخواست پر پولیس مل مالک عمر کو تھانے لے آئی۔
پولیس کے مطابق متاثرہ مزدور آفتاب نے مبینہ طور پر فیکٹری مالک سے مزید رقم لے کر درخواست واپس لے لی۔ مزدور نے تحریری طور پر پولیس کو کارروائی نہ کرنے کے بارے میں بھی آگاہ کردیا ہے۔