اسلام آباد (رضوان عباسی سے ) وزیراعظم نے بالآخر وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کو ان کے محکمے سونپ دیے! نئی کابینہ میں بڑے نام اور کچھ حیران کن تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں۔ وزیروں کی اس نئی ٹیم کو ملک کی باگ ڈور سنبھالنے کی ذمہ داری مل گئی ہے۔طارق فضل چوہدری کو پارلیمانی امور، علی پرویز ملک کو پیٹرولیم جبکہ اورنگزیب خان کھچی کو قومی ورثہ و ثقافت کا قلمدان دے دیا گیا۔ خالد حسین مگسی کو سائنس و ٹیکنالوجی، محمد حنیف عباسی کو ریلوے، اور محمد معین وٹو کو آبی وسائل کا وزیر مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، محمد جنید انور کو بحری امور، محمد رضا حیات ہراج کو دفاعی پیداوار اور سردار محمد یوسف کو مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کا محکمہ دیا گیا ہے۔

آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کی ذمہ داری شزہ فاطمہ خواجہ کے سپرد ہوئی ہے جبکہ رعنا مبشر اقبال کو پبلک افیئرز یونٹ کا انچارج بنایا گیا ہے۔مزید برآں، سید مصطفیٰ کمال کو قومی صحت کا وزیر مقرر کیا گیا ہے، جو ایک بڑی اور دلچسپ پیش رفت سمجھی جا رہی ہے۔ملک رشید احمد خان کو تحقیق و توانائی، عبدالرحمٰن خان کانجو کو قانون و انصاف، اور عقیل ملک کو بھی قانون و انصاف کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ بلال اظہر کیانی کو ریلوے، کیسُو مل کھئیل داس کو مذہبی امور، اور محمد عون سقلین کو سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، مخدوم مختار احمد ملک کو قومی صحت، طلال چوہدری کو داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول، اور وجیہہ قمر کو وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کا وزیر مملکت بنایا گیا ہے۔وزیراعظم نے کچھ وزراء کے محکمے تبدیل کر دیے، جس کے مطابق خواجہ آصف کو دفاع، اعظم نذیر تارڑ کو قانون و انسانی حقوق، اور مصدق ملک کو ماحولیاتی تبدیلی کا نیا وزیر بنا دیا گیا۔

عطاء اللہ تارڑ کو اطلاعات و نشریات، جبکہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کو وفاقی تعلیم و تربیت کا قلمدان مل گیا۔قیصر احمد شیخ سرمایہ کاری بورڈ، عبدالعلیم خان مواصلات، چوہدری سالک حسین سمندر پار پاکستانی، اور رانا تنویر حسین قومی فوڈ سیکیورٹی کے وزیر بنا دیے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق، پیر عمران شاہ، ارمغان سبحانی، اور ڈاکٹر شذرہ منصب نے ابھی تک حلف نہیں اٹھایا، لیکن جلد ہی وہ بھی اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔مزید وزرائے مملکت اور مشیروں کے محکمے جلد اعلان کیے جانے کی توقع ہے۔ نئی کابینہ کے فیصلوں پر عوام اور سیاسی حلقے نظریں جمائے بیٹھے ہیں کہ یہ ٹیم ملک کو کس سمت لے کر جائے گی

وزیر اعلیٰ رمضان نگہبان پیکیج: مستحقین میں رقم کی تقسیم جاری

.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کے محکمے کا وزیر ملک کو گیا ہے

پڑھیں:

سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد:

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے بیرسٹر ظفر اللہ جبکہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل، ایف آئی اے اور امیگریشن حکام بھی عدالت پیش ہوئے۔ عدالتی ہدایت پر بیرسٹر ظفر اللہ نے کوئٹہ پولیس کا خط پڑھا۔

جسٹس انعام امین منہاس نے استفسار کیا کہ متعلقہ پولیس کہہ رہی ہے بندہ نہیں چاہیے، ایف آئی اے کو بھی مطلوب نہیں، جن کو چاہیے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہیے، پھر ابھی تک نام کیوں نہیں نکالا؟

ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ ای سی ایل میں نام نہیں ہے، صرف پی این آئی لسٹ میں نام ہے جو 28 مارچ کو ڈالا گیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اس لسٹ میں نام کتنے دن کے لیے ہوتا ہے اور کب مکمل ہوئی؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایک ماہ کے لیے ہوتا ہے اور پھر ایک ماہ کی توسیع لینا ہوتی ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ زیادہ سے زیادہ 60 روز رکھ سکتے ہیں تو اب جولائی ہے، کتنے ماہ ہوگئے ہیں؟ ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ 5 ماہ ہوگئے، ابھی تک ہمیں آفیشلی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

عدالت نے ایف آئی اے افسر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے وقت کیسے آپ رکھ سکتے ہیں، کس قانون کے تحت ابھی تک رکھا ہوا ہے۔ جسٹس راجہ انعام امین نے ریمارکس دیے کہ ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آرہے ہیں، کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ بھی ہے۔

عدالت نے سردار یار محمد رند کی سفری پابندی لسٹ سے نام نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزرا کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • ادویات مہنگی ہونے کا خدشہ، قیمتوں سے متعلق اہم فیصلوں کے لیے حکومتی مشاورت جاری
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح پر تبادلہ خیال
  • کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر ڈی ایس پی صدر رحیم یارخان معطل
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • سابق وفاقی وزیر سردار یار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  •  صدر آصف علی زرداری سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات
  • صدر مملکت سے بلوچستان کے صوبائی وزراء کی ملاقات، مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • سرکاری ملازمین کے سفری اور تفریقی الاؤنس میں اضافے کی منظوری، نئی شرحیں جاری