مفتی قوی راکھی ساونت سے شادی کے لیے کون سی دوا کھا رہے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 12th, March 2025 GMT
ملتان(نیوز ڈیسک)پاکستانی مذہبی اسکالر مفتی عبدالقوی کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سے شادی کے لیے استعمال کی جانے والی غذاؤں کے بارے میں بتا رہے ہیں۔
مفتی قوی کا کہنا ہے کہ ان کے چاہنے والوں نے راکھی ساونت سے شادی کے لیے خاص قسم کی سلاجیت تیار کی ہے، جس میں شہد، سلاجیت اور ڈرائی فروٹ شامل ہے۔
بنیادی طور پر مفتی عبدالقوی اپنی ویڈیو میں بتا رہے تھے کہ چیمپینئر ٹرافی ہارنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو کیا کرنا چاہیے؟ انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو میچ سے قبل 3 کام کرنے چاہیئں جن سے وہ میچ جیت سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے کھلاڑیوں کے ہاتھوں پر وظیفہ دم کیا جائے، دوسرا کوئی بھی میچ شروع ہونے سے 1 ہفتہ قبل ان کی بیگمات کو ان سے علیحدہ کر دیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ تیسرا کام یہ کیا جائے کہ ان(مفتی قوی) کے لیے تیار کی جانے والی سلاجیت جو وہ راکھی ساونت سے شادی کی تیاری کے سلسلے میں کھا رہے ہیں وہ قومی ٹیم کو بھی کھلائی جائے تو انشاء اللہ قومی ٹیم کامیاب ہو گی۔
View this post on InstagramA post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews)
یاد رہے کہ مفتی عبدالقوی نے بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کر رکھی ہے۔ انہوں نے راکھی ساونت کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے لیےخوبصورت ایک چھوٹا سا لفظ ہے۔ وہ حسن والی، جمال والی، عزت والی، ایمان والی اور عبادت والی ہیں۔ بھلا ان کے اندر کون سی کمی ہے جس کی وجہ سے وہ راکھی سے شادی سے انکار کریں گے۔
مفتی قوی نے راکھی ساونت کو ایک بار پھر شادی کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ میں آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں کہ(راکھی ساونت سے) ’نکاح کے لیے حاضر ہوں، حاضر ہوں، حاضر ہوں‘۔
واضح رہے کہ مفتی قوی نے جب بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کی، اس پر راکھی نے مفتی قوی کو پیغام بھیجا کہ انہیں جھیلنا اتنا آسان نہیں ہے، وہ مختلف ہیں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: راکھی ساونت سے شادی مفتی قوی شادی کی کے لیے
پڑھیں:
دنیا کے امیر ترین شخص کی اپنی عمر سے 47 برس چھوٹی خاتون سے پانچویں شادی
اگرچہ دنیا کے امیر ترین شخص کے طور پر اکثر ایلون مسک کا نام لیا جاتا ہے، لیکن گزشتہ ہفتے اوریکل کمپنی کے شریک بانی لیری ایلیسن نے وقتی طور پر مسک کو پیچھے چھوڑ کر یہ اعزاز حاصل کر لیا۔
اوریکل کے شیئرز کی قیمت میں 40 فیصد اضافہ ہوا، جس سے کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں 200 ارب ڈالر سے زائد اضافہ ہوا اور لیری ایلیسن اس وقت دنیا کے امیر ترین شخص ٹھہرے۔ تاہم، چند گھنٹوں بعد شیئرز کی قیمت گرنے پر یہ اعزاز دوبارہ ایلون مسک کے پاس چلا گیا۔
بلوم برگ کے ارب پتی انڈیکس کے مطابق اس دوران ایلیسن کی دولت کا تخمینہ 393 ارب ڈالر تھا، جبکہ ایلون مسک کی دولت 385 ارب ڈالر رہی۔
مزید دلچسپ بات یہ ہے کہ لیری ایلیسن نے 81 سال کی عمر میں 47 سال چھوٹی جولن زو (Zoo Karen) سے شادی کی۔ جولن زو مشی گن یونیورسٹی کی گریجویٹ ہیں اور چینی، انگریزی کے ساتھ ہسپانوی زبان بھی جانتی ہیں۔
ان کی ملاقات 2018 میں ایک یونیورسٹی ایونٹ کے دوران ہوئی، اور نومبر 2024 میں وہ رسمی طور پر 'لیری کی بیوی' کے طور پر متعارف ہو چکی ہیں۔ لیری ایلیسن کی یہ پانچویں شادی ہے، اور پہلے چار شادیاں زیادہ عرصہ تک نہیں چل سکیں، تاہم ان کے ایک سابقہ اہلیہ سے دو بچے بھی ہیں۔