بیجنگ :وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چائنا میڈیا گروپ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بڑھتی ہوئی عالمی تحفظ پسندی اور  تجارتی رکاوٹوں کے تناظر میں، چین کی جانب سے اعلیٰ معیار کے کھلے پن کو مسلسل  فروغ دینا  اور بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری تعاون کو فعال طور پر فروغ دینا نہایت اہم اور حوصلہ افزاء ہے۔جمعہ کے روز چین میں منعقدہ  بواؤ فورم فار ایشیا ءکے سالانہ اجلاس میں شرکت کر تے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  گلوبلائزیشن بین الاقوامی برادری کی مشترکہ خواہش ہے۔

گلوبلائزیشن کے ایک مضبوط حامی اور اہم محرک قوت کی حیثیت سے ، چین نے فعال طور پر بین الاقوامی تعاون کو فروغ دیا ہے اور اس مشترکہ وژن کو عملی جامہ پہنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔اورنگزیب  نے کہا کہ ہانگ کانگ اور سنگاپور کے ساتھ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کے روابط کی ترقی کے تصور سے علاقائی رابطوں اور اقتصادی اور تجارتی تبادلوں کو موثر طور پر فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک نے انفراسٹرکچر اور توانائی کے شعبوں میں قابل ذکر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

گزشتہ سال اپنے دورہ چین کے دوران وزیر اعظم پاکستان نے شی آن  زرعی منصوبے کا  خصوصی دورہ کیا ،جس سے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کی ٹھوس بنیاد رکھی گئی تھی۔اورنگزیب نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دونوں ممالک زرعی تعاون کو مزید گہرا کریں گے، بلخصوص زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلوں اور اہلکاروں کی تربیت کو مضبوط بنانے میں۔ ان کا ماننا ہے کہ پاکستان اور چین کے درمیان مصنوعی ذہانت، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور ماحول دوست اور پائیدار ترقی کے شعبوں میں تعاون کی وسیع گنجائش موجود ہے۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم

چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 9 June, 2025 سب نیوز

بیجنگ () چین کے نائب وزیر اعظم حہ لی فنگ نے اپنے دورہ برطانیہ کے دوران لندن میں برطانوی وزیر خزانہ ریچل  ریوز  سے ملاقات میں  چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون نیز باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

پیر کے روز
حہ لی فنگ نے کہا کہ چین اور برطانیہ کو  چینی صدر شی جن پھنگ اور برطانوی وزیر اعظم اسٹارمر کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرتے ہوئے  چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے نتائج پر عملدرآمد کو فروغ دینے اور معیشت اور مالیات کے مختلف شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے تاکہ  باہمی فائدے اورمشترکہ کامیابیوں کو فروغ دیا جائے اور چین برطانیہ اقتصادی تعلقات کی پائیدار، صحت مند اور مستحکم ترقی کو برقرار رکھا جائے۔

 ریچل ریوز نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ تعاون کو بہت اہمیت دیتا ہے اور چین کے ساتھ روابط  کو مضبوط بنانے، برطانیہ چین اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کے نتائج پر عمل درآمد کرنے اور برطانیہ چین اقتصادی تعاون میں نئی  توانائی  پیدا کرنے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے سکھوں اور کشمیریوں کا احتجاجی مظاہرہ قومی اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا، حکومت معاشی ترقی کا ہدف حاصل میں ناکام چینی قوم کی وحدت کا تصور ثقافت اور اخلاق سے ہم آہنگ ہے، چینی میڈیا کمزوری کا ڈرامہ اور رونے کی اداکاری”: بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن کی بلیک میلنگ کی حکمت عملی ۔ سی ایم جی کا تبصرہ شی جن پھنگ کا میانمار کے رہنما کے ساتھ چین میانمار سفارتی تعلقات کے قیام کی پچھترہویں سالگرہ کے موقع پر تہنیتی پیغامات کا... شو چھی لیانگ کی آخری رسومات ادا کر دی گئیں چین کے نائب وزیر اعظم برطانیہ کا دورہ اور چین امریکہ اقتصادی و تجارتی مشاورتی میکانزم کے پہلے اجلاس کا انعقاد کریں گے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • چین اور برطانیہ کو اقتصادی ڈائیلاگ کے نتائج کو مزید گہرا کرنےکی کوشش کرنی چاہیئے، چینی نائب وزیر اعظم
  • توانائی اصلاحات میں ریکوریز بہت شاندار رہیں،این ٹی ڈی سی کو تین کمپنیوں میں تقسیم کرنا اہم اقدام تھا، وزیر خزانہ 
  • زرعی شعبہ بحران کا شکار، ترقی کی شرح 6.4 سے گر کر 0.56 فیصد پر آ گئی
  • ہم نے اسرائیل کی جوہری دستاویزات کا خزانہ حاصل کر لیا ہے، ایرانی وزیر انٹیلجنس
  • پاکستان مصر کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کا خواہاں ہے، وزیراعظم
  • پاکستانی سائنسدانوں نے اے آئی جیو سائنس کے حوالے سے اہم اعزاز حاصل کرلیے
  • لبنان پر اسرائیلی حملے قابل مذمت: مقبوضہ کشمیر  پر مودی کا بیان مسترد کرتے ہیں، پاکستان
  • پاکستان نے بھارتی وزیر اعظم کے جھوٹے اور بے بنیاد بیانات کو قابل مذمت قرار دے دیا
  • چین کی پاکستان کو ففتھ جنریشن J-35 اسٹیلتھ طیارے اورHQ-19 ڈیفنس سسٹم دینے کی پیشکش
  • وزیراعظم  کی منیٰ پیلس میں سعودی ولی عہد سے ملاقات ،دوطرفہ تعاون پرتبادلہ خیال