اسلام آباد‘ نوشہر ہ ورکاں (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نامہ نگار) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سعودی سفارتخانے میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی سے ملاقات کی۔ فریقین نے باہمی تعاون کی وسعت اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیر داخلہ کی آمد پر سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران اقتصادی، سماجی اور سکیورٹی کے شعبوں میں تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے مملکت سعودی عرب اور سعودی سفیر سے پاکستان کی اقتصادی امداد اور سماجی ترقی کے شعبوں میں خصوصی اور مسلسل حمایت پر اظہار تشکر بھی کیا۔ انہوں نے حالیہ پاک خلیج تعاون کونسل انسداد منشیات کانفرنس میں اعلیٰ سطحی وفد کے ذریعے سعودی عرب کی شرکت پر بھی شکریہ ادا کیا۔ بین الاقوامی جرائم سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے محسن نقوی نے منشیات کی سمگلنگ اور انسانی سمگلنگ سے نمٹنے کے لیے سعودی عرب کے ساتھ مل کر کام کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار بھی کیا۔ بھکاریوں اور غیر قانونی امیگریشن کو روکنے کے لیے پاسپورٹ کے نئے ضوابط متعارف کرائے جا رہے ہیں اور منظم بھیک مانگنے والے نیٹ ورکس کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔ محسن  نقوی نے سعودی شہریوں کے پاکستان میں ویزا کے بغیر داخلے کو دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی عکاسی کے طور پر بھی تسلیم کیا۔ انہوں نے منشیات کے مقدمے میں غلط طور پر ملوث پاکستانی خاندان کے پانچ افراد کی رہائی اور بحفاظت واپسی کو یقینی بنانے میں سعودی حکومت کے اہم کردار پر خصوصی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت کے تعاون  کی وجہ سے ہی یہ معصوم خاندان بحفاظت وطن واپس لوٹ سکا۔ سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی  نے پاکستان کے ساتھ  سعوی عرب کے گہرے تعلقات اور تمام شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے کی خواہش کا اعادہ بھی کیا۔ محسن نقوی کی نوشہرہ ورکاں کے نواحی اور آبائی گائوں لیل ورکاں آمد۔ ان کے ساتھ فیملی اور سکیورٹی پر مشتمل متعدد گاڑیوں کا قافلہ لیل ورکاں پہنچا اور ان کے ملکیتی زرعی رقبہ کے ساتھ واقع نجی قبرستان میں والدہ اور دیگر رشتہ داروں کی قبروں پر حاضری دی اور دعا کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے مختصر وقت اپنے مرحومین کی قبروں پر حاضری اور دعا کے بعد واپس بذریعہ روڈ لاہور روانہ ہو گئے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سعودی سفیر محسن نقوی نقوی نے کے ساتھ

پڑھیں:

ایاز صادق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا

فوٹو: قومی اسمبلی 

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے حج کیلئے آئے مسلم رہنماؤں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بھی شرکت کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق  نے ظہرانے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کی اور پاکستان کی مسلسل حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

سعودی ولی عہد نے عالم اسلام کو درپیش چیلنجز حل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ بحران میں عمان کے مؤقف پر شکریہ ادا کیا

وزیراعظم نے سلطنت عمان کے ساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے،  سعودی قیادت کے پاکستان سے متعلق واضح مؤقف پر شکر گزار ہیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ  پاکستان کے عوام خادم حرمین الشریفین کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،  توقع ہے پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان اور سعودی عرب تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی
  • ایاز صادق کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا
  • وزیراعظم کا عمان کے سلطان کو فون، دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور
  • شہباز شریف کے عالمی رہنماؤں سے ٹیلیفونک رابطے، عید کی مبارکباد اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
  • جوانوں کی قربانیاں اور ثابت قدمی وطن کے تحفظ کی ضمانت اور پاکستان کی اصل طاقت ہے، وزیر داخلہ
  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا ایف سی ہیڈکوارٹر وانا کا دورہ، جوانوں کیساتھ عید منائی
  • محسن نقوی کا دہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سی ٹی ڈی کو خراج تحسین
  • شہباز شریف، شہزادہ محمد ملاقات: کثیر جہتی تعلقات مزید گہرنے کرنے کے عزم کا اعادہ، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے
  • وزیراعظم شہباز شریف دورہ سعودی عرب مکمل کرکے پاکستان روانہ
  • شہباز شریف اور محمد بن سلمان کی ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق