پہلگام فالس فلیگ کے بعد بھارت کا ایک اور مذموم اور خطرناک منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کے بے نقاب ہونے  پر بھارت نے نیا ڈراما رچانے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

ذرائع  کے مطابق 2003ء سے بھارتی جیلوں میں قید 56 بے گناہ پاکستانیوں کو استعمال کرنے کا بھارتی منصوبہ بے نقاب ہوگیا۔ 56 بے گناہ قیدیوں میں زیادہ تر ماہی گیر اور غلطی سے ایل او سی پار کرنے والے شامل ہیں اور بھارت تشدد کے ذریعے ان 56 قیدیوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

بھارت پاکستانی قیدیوں سے تشدد کے ذریعےزبر دستی پاکستان کے خلاف زہر اگلوا سکتا ہے ۔ ان قیدیوں کو جعلی انکاونٹر میں دہشتگرد ظاہر کر کے شہید بھی کرسکتا ہے۔

یاد رہے کہ محمد ریاض 25 جون 1999 سے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہے، اسی طرح ملتان کےمحمد عبداللہ مکی 8 اگست 2002 سے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں ، تفہیم اکمل ہاشمی 28 جولائی 2006 سے ادھم پور جیل میں قید ہیں  اور ظفر اقبال 11 اگست 2007 سے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں ۔

ان کے علاوہ عبد الرزاق شفیق نومبر  2010 سے کوٹ بھلوال جیل، نوید الرحمن 17 اپریل 2013 سے ادھم پور جیل، محمد عباس 12 مارچ 2013 سے کٹھوا جیل، صدیق احمد 7 نومبر 2014 سے کٹھوا جیل، محمد زبیر 14 جنوری 2015 سے کوٹ بھلوال، عبد الرحمن 15 مئی 2015 سے کوٹ بھلوال میں جیل میں قید ہیں ۔

علاوہ ازیں سجاد بلوچ 14 جولائی 2015 سے کٹھوا جیل، وقاص منظور 2015 سے کٹھوا جیل، نوید احمد 2015 سے کوٹ بھلوال جیل، محمد عاطف 7 فروری 2016 سے کٹھوا جیل، حنظلہ 20 جون 2016 سے کٹھوا جیل، ذبیح اللہ 22 مارچ 2018 سے کوٹ بھلوال جیل، محمد وقار اپریل 2019 سے بارہ مولہ جیل، اماد اللہ عرف بابر پترا 26ستمبر 2021 سے کوٹ بھلوال جیل میں قید ہیں ۔
اسی طرح عبدالحنان اکتوبر 2021 سے ادھم پور جیل، سلمان شاہ اکتوبر 2021 سے کٹھوا جیل، حبیب خان نومبر 2021 سے کوٹ بھلوال جیل، امجد علی 28 مارچ 1994 سے تہاڑ جیل، نذیر احمد یکم دسمبر 1994 سے تہاڑ جیل، خالد محمود 1994 سے تہاڑ جیل ، عبدالرحیم 28 مئی 1995 سے تہاڑ جیل میں  میں قید ہیں۔

علاوہ ازیں عبد المتین 7 مئی 1997 سے راجستھان کی جے پور جیل، ذوالفقار علی 27 فروری 1998 سے تہاڑ جیل، محمد رمضان 25 جون 1999 سے جودھپور جیل، محمد عارف 26 دسمبر سن 2000 سے تہاڑ جیل، شاہنواز 27 مئی 2001 سے احمد آباد کی جیل، ارشد خان 29 اکتوبر 2001 سے کولکتہ کی علی پور جیل اور محمد نعیم بٹ 18 اپریل 2003 سے تہاڑ جیل میں قید ہیں ۔

ان کے علاوہ محمد ایاز کھوکھر 6 مارچ 2004 سے کولکتہ کی جیل، محمد یاسین 14 ستمبر 2006 سے لکھنؤ جیل، محمد فہد 27 اکتوبر 2006 سے کرناٹک کی بنگلور جیل، محمد فہد 10 نومبر 2006 سے کرناٹک کی بنگلور جیل، عبداللہ اصغر علی 31 مارچ 2007 سے کولکتہ جیل، محمد یونس 31 مارچ 2007 سے کولکتہ کی جیل میں قید ہیں ۔

محمد حسن منیر 21 اپریل 2007 سے دہلی میں قید ہیں ۔ مرزا راشد بیگ 17 نومبر 2007 سے الٰہ آباد جیل، محمد عابد 17 نومبر 2007 سے الٰہ آباد جیل، سیف الرحمن 17 نومبر 2007 سے الٰہ آباد جیل، عمران شہزاد 10 فروری 2008 سے اتر پردیش کی لکھنؤ جیل، فاروق بھٹی 10 فروری 2008 سے اتر پردیش کی لکھنؤ جیل، شہباز اسماعیل قاضی 5 اکتوبر 2008 سے کولکتہ جیل میں قید ہیں ۔

شہباز اسماعیل نومبر 2008 سے کولکتہ جیل، محمد عادل 24 نومبر 2011 سے تہاڑ جیل، بہادر علی 25 جولائی 2016 سے دہلی کی مندولی جیل، محمد عامر 21 نومبر 2017 سے تہاڑ جیل، خیام مقصود 24 اگست 2021 سے بھارتی جیل، دلشن 28 فروری 2022 سے بھارت کی جیل میں قید ہیں۔

اسی طرح عثمان ذوالفقار 16 مئی 2023 سے، ابو وہاب علی 7 اگست 2023 سے، محمد ارشاد 13 اکتوبر 2023 سے، محمد یعقوب 25 جنوری 2025 سے  اور قادر بخش 19 مارچ 2025 سے بھارت کی جیل میں قید ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت بالا کوٹ طرز پر نام نہاد دہشتگرد کیمپوں کا بیانیہ بنا کر حملہ کرسکتا ہے۔

دریں اثنا دفاعی ماہرین کے مطابق پاکستان کے اندر کسی قسم کا دہشت گرد کیمپ موجود نہیں ہے۔ اگر بھارت جھوٹے بیانیے کی بنیاد پر پاکستان میں کسی فرضی کیمپ کو نشانہ بنانے کی کوشش کرے گا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ پہلگام کا جعلی ڈراما بے نقاب ہو چکا ہے کیونکہ اس میں کئی واضح خامیاں سامنے آئی ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام نے بھی وہاں موجود 9 لاکھ بھارتی فوج کی ناکامی پر سوالات اٹھا  دیے ہیں۔ بھارت کسی دہشتگرد کی لاش تک نہیں دکھا سکا جو ثابت کرتا ہے کہ پہلگام حملہ بھی ماضی کے فالس فلیگ آپریشنز کی طرح کا ڈراما ہے۔ پاکستان کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جیل میں قید ہیں فالس فلیگ سے کولکتہ سے بھارت پور جیل کی جیل

پڑھیں:

راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب

راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں غیرت کے نام پر  جرگے کے حکم  پر مبینہ طور پر قتل کرکے خاموشی سے دفنائی جانے والی سدرہ کے قتل کیس سے متعلق ایکسپریس نیوز نے ہوش روبا انکشافات بے نقاب کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرودھائی کے علاقے میں سدرہ قتل کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں،  پولیسں تفتیش سے جڑے ذرائع کے مطابق ضیا الرحمان کی اہلیہ  مسماتہ سدرہ خاوند سے ناچاقی پر  11 جولائی کو گھر سے لاپتہ ہوئی باڑہ مارکیٹ کے تاجر رہنما عصمت اللہ اور سدرہ کا والد عرب گل و خاوند ضیا الرحمن  سب آپس میں رشتہ دار ہیں سدرہ گھر سے غائب ہوئی  تو خاوند و والدین کو اس کے عثمان نامی لڑکے سے  مبینہ تعلق کا پتہ چلا جس پر تمام افراد اسی علاقے میں عثمان کے گھر گئے لیکن وہ موجود نہ تھا نہ ہی سدرہ ملی۔

 16 جولائی کی شب عصمت اللہ ،سدرہ کا والد اور بھائی وغیرہ  مظفر آباد میں  جرگہ و منت سماجت کرکے سدرہ کو واپس راولپنڈی لے آئے  اور 17 جولائی کو سدرہ کے خاوند کے گھر عصمت اللّٰہ ،لڑکی کے والد عرب گل ،خاوند ضیاالرحمان  و اس کے والد صالح محمد وغیرہ نے سدرہ کی موجودگی میں جرگہ کیا۔

یہ پڑھیں: راولپنڈی: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کی گھناؤنی واردات، دوران تفتیش ہوش ربا انکشاف

صبع چار بجے عصمت اللہ   کی سربراہی میں جرگے نے فیصلہ دے دیا کہ سدرہ گھر سے نکلنے کے بعد جینے کا حق کھو چکی ہے  اسکو مار دیا جائے جس پر سدرہ کے والد ،بھائی اور چچا سسر نے کمرے میں لے جاکر سدرہ کو گلا گھونٹ کر قتل کیا قتل کے بعد گھر کے اندر ہی خواتین نے غسل دیا اور جنازہ پڑھایا گیا جنازہ   عصمت اللہ نے پڑھایا، اسی دوران مزکورہ افراد نے پیرودھائی قبرستان جس کو چھتی قبر  قبرستان بھی کہتے ہیں کہ کمیٹی کے ممبر جو ان کا عزیز ہے سے رابط کیا اور آدھ گھنٹے میں قبر کے لیے کہا جس ممبر اور گورکن نے بتایاکہ کم از کم تین گھنٹے لگیں گے جس پر مزکورہ افراد نے  کہا کہ ہم قبر خود تیار کرلیں گے جگہ بتاؤ، جگہ کی نشاندھی پر پوری قبر تیار نہ ہوئی تھی کہ رکشے پر سدرہ کی میت لائی گی اور دفن کرکے نشانات مٹا دیے گئے۔

 اس دوران پولیس  کو بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع ملی تو پولیس نے تحقیقات شروع کردی جس کے خوف سے 20  جولائی کو عصمت اللہ اس کے بھائی اور سدرہ کے خاوند نے چالاکی دیکھانے کی کوشش کرتے ہوئے معاملہ الجھانے کے لیے سی پی او راولپنڈی کو سدرہ کے اغوا و عثمان سے نکاح کرنے کی درخواست دے ڈالی ساتھ ہی عدالت میں 22 اے کی درخواست بھی دی کہ پولیس  مقدمہ درج نہیں کررہی۔

 راولپنڈی پولیس جو پہلے  تحقیقات میں مصروف تھی اوپر تلے سی پی او اور عدالت میں درخواست دینے پر مزید الرٹ ہوگئی پولیسں نے قبرستانوں میں تازہ قبروں و ریکارڈ  کو چیک کرنا شروع کیا اور پیرودھائی قبرستان ،ڈھوک حمیداں پٹھانوں کے قبرستان سمیت کچا سٹاپ کے قریب قبرستان سمیت ایچ الیون کے قبرستانوں میں تازہ قبروں و گورکنوں کو چیک کیا۔

 اس دوران پولیس کو ہیومن انٹیلیجنس کے ذریعے رکشہ ڈرائیور کے حوالے سے انفارمیشن ملی جس پر اس کو قابو کرکے  چیک کیا گیا  تو اس نے میت قبرستان تک لے جانے کا انکشاف کردیا۔

پولیس نے پیرودھائی قبرستان کا ریکارڈ چیک کیا تو میتوں و جنازوں کی رسید بک میں سے ایک سریل نمبر کا مکمل پرت پھٹا ہوا پایا جبکہ قبرستان کے رجسڑ چیک کیا گیا تو وہاں بھی مزکورہ افراد نے سدرہ کا نام و ولدیت لکھ  کر کاٹنے کی کوشش کی ہوئی تھی پولیس کو سب سے بڑی کامیابی قبرستان کمیٹی کے دفتر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں سے ملی جس میں سدرہ کی میت پولی تھین میں لپٹی اور تمام افراد واضع تھے۔

پولیس نے گورکن ارشاد اور قبرستان کمیٹی کے ممبر کو موقع پر ہی گرفتار کرلیا تو تمام کیس کی کڑیاں کھلتی چلی گئیں پولیس نے سدرہ کے سسرال اور والدین کے گھروں کے افراد کو تحویل میں لے لیا اور  عدالت میں قبر کشائی اور پوسٹمارٹم کی درخواست دائر کی تو عدالت نے 26 جولائی کا نوٹس ڈال کر لڑکی کے لواحقین کو بھی طلب کرلیا۔

سینئر پولیس افسر کا کہناتھا کہ عدالت سے قبر کشائی  کی اجازت ملنے پر قبر کشائی کرکے نعش کا پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا،  آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا نے بھی  دورہ کیا اور کیس کی تفصیلات سے آگاہی لی۔

  ذرائع کے مطابق پولیسں نے اب تک سدرہ کیس میں قبرستان کمیٹی کے ممبر اور گورکن کو باقائدہ گرفتار  کرلیا ہے دیگر دس افراد جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو شامل تفتیش رکھ کر زیر نگرانی رکھا گیا ہے پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ باڑہ مارکیٹ کا تاجر ودکاندار عصت اللہ راولپنڈی میں سیاسی جماعت اور اس کے رہنماؤں کا بھی قریبی ہے ماضی  میں بھی مزکورہ  کے خلاف تجاوزات  کے خلاف آپریشنز کے  دوران  پولیس و کار سرکار میں مزاحمت مداخلت کے مقدمات درج ہیں۔

ادھر چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو ام لیلی اظہر نے راولپنڈی میں خاتون کو قتل کرنے کے واقع کا نوٹس لے لیا۔  چیئرپرسن قومی کمیشن برائے وقار نسواں کا کہناتھاکہ خاتون کو غیرت کے نام پر بے دردی سے قتل کرنا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

ام لیلی اظہر  کا کہنا تھاکہ جرگہ، خونی رشتے یا شوہر کسی لڑکی کی جان لینے کا حق نہیں رکھتے۔ قتل کے بعد بنا جنازہ دفن کر دینے والے کسی رعایت یا رحم کا حق نہیں رکھتے۔ خاتون کو قتل کرنے والوں اور جرگے میں ملوث تمام افراد کے خلاف سخت  کارروائی کی جائے۔ چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو ام لیلی اظہر  کا مزید کہناتھاکہ خاتون کو قتل کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوج کے کشمیریوں کے گھروں پر چھاپے
  • راولپنڈی میں غیرت کے نام پر قتل کے پیچھے جرگے کا اندھا انصاف بے نقاب
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بچ گیا، فتنہ الخوارج کا انتہائی خطرناک دہشت گرد گرفتار
  •   راولپنڈی میں  بڑی تباہی کا منصوبہ ناکام ، خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • راولپنڈی بڑی تباہی سے بال بال بچ گیا، خطرناک دہشت گرد گرفتار
  • پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جبر کو بے نقاب کرنے کیلئے سفارتی کوششیں تیز کر دی ہیں
  • تہاڑ جیل میں شبیر شاہ کی صحت تیزی سے گر رہی ہے
  • بھارت: تقریباﹰ دس سال سے چلنے والا جعلی سفارت خانہ بے نقاب
  • ایف ٹی اے ہندوستان کی صنعتی پالیسی میں ایک خطرناک تبدیلی ہے، جے رام رمیش
  • بھارت میں خود ساختہ ریاست کا جعلی سفارتخانہ بے نقاب، ملزم گرفتار