تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 29th, April 2025 GMT
فائل فوٹو۔
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 3 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
علاقے میں موجود کسی بھی دوسرے دہشتگرد کی موجودگی کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: آئی ایس پی آر کے مطابق
پڑھیں:
کوہاٹ میں گاڑی پر فائرنگ سے کسٹم اہلکار شہید، ایک شخص زخمی
فائل فوٹوکوہاٹ میں پنڈی پل ٹول پلازا کے قریب گاڑی پر فائرنگ میں کسٹم اہلکار جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق شہید کسٹم اہلکار کی شناخت یاسر شاہ کے نام سے ہوئی ہے۔ شہید اہلکار کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈی پی او کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن جاری ہے۔